Saturday, October 7, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.


Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from HK.



اٹک سٹی:چٹ اور لال بتی کا تصور کا ختم کر کے دفتر کے درواز ے عوام کے لیے کھول دیے ہیں ؛ عبادت نثار (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے کہا ہے کہ چٹ اور لال بتی کا تصور کا ختم کر کے دفتر کے درواز ے عوام کے لیے کھول دیے ہیں ، میرے دفتر آنے والے عوام سائلین نہیں بلکہ ہمارے مہمان ہوں گے میر ٹ پر تفتیش، جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ،عوام کو انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا میری ترجیحات میں شامل ہے تھانوں اور چوکیوں میں ایسا ماحول بنائیں گے کہ عوام محسوس کرے کہ پولیس ہماری محافظ ہے ہمارے پاس کسی بھی مسئلہ میں آنے والا کوئی بھی شہری ہمارا مہمان ہے ،اُسے عزت دینا اور اُس کا مسئلہ حل کرنا میری پولیس فرض اولین سمجھے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں تعیناتی کے بعد صحافیوں کے ساتھ ملاقات اور پریس کانفرنس میں کیا ہے ،اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر ڈی پی او سب انسپکٹر حسنین بھی موجود تھے ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ ان کے پیش رو ڈی پی او زاہد نواز مروت نے اٹک پولیس میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔جرائم کے خاتمہ سمیت پولیس بہتری کے لیے بھی انہوں نے بڑا کام کیا وہ ایک اچھا نام اور کام چھوڑ کر گئے ہیں جسے پولیس سمیت عوام بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پولیس رویہ میں بہتری سے ہی معاشرہ میں بہتری آسکتی ہے عوام پولیس کو اپنا محافظ اور ادارہ سمجھتے ہوئے دہشت گردی امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمہ کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کرے کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکتی ہے اور معاشرہ میں پھیلے جرائم پیشہ لوگوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے اس کے لیے صحافی عوام اور پولیس کے در میان پل کا کردار ادا کر کے معاشرے میں بہتری لا سکتے ہیں صحافیوں کی مثبت تنقید ہمارے لیے رہنمائی فراہم کر ے گی غلطی کی نشاندہی اور محکمہ میں اصلاح کے حوالے سے بلا روک ٹوک صحافی برادری کی تجاویز پر عمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ محلے گلی میں نئے آنے والے لوگوں کے حوالے سے متعلقہ تھانے کو ضرور اطلاع دیں کرایہ دار ، نیا بندہ یاکوئی مہمان کسی کے پاس اگر آکر ٹھہرے تو ہمیں ضرور اطلاع دیں، اس حوالے سے بھی عوام اور میڈیاکا تعاون بہت ضرو ری ہے ۔عوام ، پولیس اور میڈیا نے مل کر ملک کی مضبو طی کے لیے کام کرنا ہے ،معاشرے میں پھیلے جرائم پیشہ لوگ اگر آج ہماری وجہ سے قانون کے شکنجے میں نہ آسکیں تو مستقبل میں ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں رہیں گے ۔معاشرے میں پھیلے ایسے ناسور قوم اور ملک کی بد نامی کا ذریعہ ہیں ایسے لوگوں کا بائیکاٹ اور نشاندہی وقت کا تقاضا ہے ،انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں چھپی کالی بھیڑیں کسی رعایت کی مستحق نہیں ہیں جو پولیس کے محکمہ میں بدنامی کا ذریعہ بنے گا رشوت لے گا یا اپنے فرائض سے کوتاہی برتے گا تو اُسے ضرور سزا ملے گی غریب ، لاچار ، مظلوم اور بے سہارا عوام کے لیے اٹک پولیس نہ صرف سہارا بنے گی بلکہ میری دلی خواہش ہے کہ اٹک کے شہریوں کو ہماری طرف سے ٹھنڈی ہوا جائے تاکہ وہ شہداء جنہوں نے اس ضلع ، اس مٹی اور وطن عزیز کے لیے جان کے نذرانے دیے وہ قائم رہ سکے اور ہماری صلاحیتیں اس کے لیے استعمال ہوجائیں ۔

حضروسٹی:ڈھکی روڈ کی پختگی پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد کے دلی مشکور ہیں ؛ شیراز خان
حضرو شہر کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اورجنرل کونسلر میونسپل کمیٹی حضرو حاجی شیراز خان نے کہا ہے کہ ڈھکی روڈ کی پختگی پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد کے دلی مشکور ہیں جنہوں نے حضرو کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دکھایا ،انہوں نے کہا کہ کچھ ناسمجھ لوگوں کی وجہ سے ڈھکی روڈ کی پختگی میں تاخیر ہو ئی اور ڈھکی روڈ کے دوکانداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جس کی وجہ سے ہم تمام دوکاندار حضرات سے معذرت خواہ ہیں اور ان کے اس بڑے پن ،صبر اور تعاون پر دلی مشکور ہیں ۔حاجی شیراز خان نے کہا کہ ڈھکی روڈ کی تعمیر میں معیاری میٹریل استعمال کیا گیا اور اس خوبصورت سیمنٹڈ روڈ کی پختگی کا تمام سہرا ہمارے قائد شیخ آفتاب احمد کے سر جاتا ہے جنہوں نے روڈ کی پختگی کیلئے ایک کروڑ سے زائد کا فندز فراہم کیا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خدمت خلق ہمارا شعار ہے اور حضرو شہر کی عوام کی خدمت کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

اٹک سٹی:عمران خان کا تاریخی جلسہ عام اٹک میں چھ نو مبر کو شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوگا ؛ طاہر صادق
عمران خان کا تاریخی جلسہ عام اٹک میں چھ نو مبر کو شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لا لہ زار گراؤنڈ ) میں منعقد ہوگا ، نواز شریف کو سیاسی طور پر بچا نے کے لئے آئین کا مذاق اڑا یا گیا تا ہم قوم کر پٹ ما فیا کو مزید حکمرانی کا موقع نہیں دے گی نواز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ(ن) کا انتخاب دل خوش رکھنے کے بہا نے ہیں ا ن کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے یو نین کونسل حاجی شاہ میں ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) حافظ لیاقت علی کی رہا ئش گاہ پر بڑے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ لیاقت علی ، علی زمان ، محمد شیراز، مشتاق احمد ، احمد وحید ، محمد اعجاز، گلا خان اور دیگر نے اپنی25خاندان ، برا دریوں اور دھڑوں سمیت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد گروپ سے 34سالہ سیاسی رفا قت ختم کر کے میجر گروپ میں شمو لیت کا اعلان کیا اجتماع سے امیدوار پنجاب اسمبلی حا جی محمد اکرم خان اور حافظ لیاقت علی نے بھی خطاب کیا حافظ لیاقت علی نے کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن ) اور و فاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی نا قص پا لیسیوں سے تنگ آکر 34سالہ رفا قت ختم کی ہے اور وہ آئندہ عام انتخابات میں میجر طا ہر صادق کی ذاتی حیثیت میں کسی بھی جماعت سے الیکشن لڑنے کی صورت میں اپنی برادری دھڑے سمیت مکمل حما یت کریں گے اس موقع پرسابق نا ظم منظور علی ، سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ کو نسلر شیخ نثار احمد ، ضلعی رہنما میجر گروپ افنان خان ، ضلعی جنرل سیکر ٹری ایم ایس ایف پر ویز خٹک ، ملک ظہیر احمد ، شا ہد بیگ اور حا جی شاہ گاؤ ں سے معززین کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ انہو ں نے اپنے دور حکومت میں 28ہزار لوگوں روزگار فراہم کیا اور یہ خاندان آج ہمیں جھو لیاں اٹھا کر دعائیں دے رہے ہیں اور منتخب ہو نے کے بعد عمران خان سے مل کر ہر نوجوان کو روزگار اور روزگار نہ فراہم کر نے پر بے روزگاری الا ؤنس کے لئے بھر پور کوشش کریں گے ،ضلع اٹک میں میجر گروپ سیاسی لحاظ سے تمام سیاسی جماعتوں سے عددی اعتبار سے بڑا ہے مسلم لیگ (ن) کا جنازہ نکل چکا ہے جبکہ پی پی پی کو اٹک کے لوگ کا فی عرصہ پہلے دفن کر چکے ہیں ،ضلع کو نسل کے الیکشن میں ہم چا لیس سے کم تھے شیخ آفتاب احمد کے گھر نا شتے پر 54دن گیارہ بجے چا ئے پر بھی یہی تعداد دو پہر کے کھا نے پر بھی اتنی ہی تعداد اور دو بجے رزلٹ نکلا تو ہم 58اور 37تھے رزلٹ کے وقت بھی شیخ آفتاب کے گھر 54ممبران ضلع کونسل مو جود تھے جو اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے اندرونی خلفشار کو ظاہر کر تے ہیں، ضلع کونسل کے انتخابات میں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، وفا قی اور صوبائی وزراء ، مرکز اور پنجاب کی حکومتیں ساری سرکاری وسا ئل ، تحریک انصاف میں ملک سہیل اوردیگر لکڑ بگڑ ٹا ئپ لیڈر ہمارے خلاف تھے تا ہم غریبوں کی دعائیں اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم شا مل حا ل تھا اور ہم نے سابق وفا قی وزیر داخلہ چو ہدری نثار علی خان کے بھا نجے احسن ملال کو عبرت نا ک شکست سے دو چار کر کے ایسی کا میابی حاصل کی جس کی نظیر سندھ کے تمام اضلاع پنجاب کے 36میں سے 35اضلاع میں نہیں ملتی پہلے لوگ مسلم لیگ (ن) کے لیڈروں کو گندے ٹما ٹر مارا کر تے تھے تاہم اب یہ ٹماٹر نا پید ہو چکے ہیں عمران خان ہی اس ملک کو چور بازاری ،اقربا پر وری ، لوٹ مار ، رشوت ستانی اور دیگر جرائم سے نکال سکتے ہیں ،اللہ تعالیٰ نے انہیں اقتدار اور طاقت دی تو وہ اٹک کے لوگوں کی وہ خدمت کریں گے جو کسی نے آج تک نہیں کی انہو ں نے کہا کہ وہ عمران خان کو روزگار فراہم کر نے کے قانونی طریقے بتا ئیں گے ہمارے گرو پ اور ضلع کے عوام نے دس سال انتظار کیا ہے اب صرف چھ سات ما ہ مزید انتظا ر کریں اللہ کے فضل و کرم سے ضلع بھر میں تر قیاتی کا موں کا جال بچھا دیا جا ئے گا ہمارا چھوٹے سے چھوٹا کا رکن بھی ان وزراء اور ایم این اے ایم پی اے سے بہتر کار کر دگی دکھا سکتا ہے مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں اور گروپوں والے ہمارے ساتھ شامل ہو نا چا ہتے ہیں انہوں نے کارکنوں کو ہدا یت کی کہ لوگوں کو گلے لگا ئیں اور انہیں اپنے گرو پ میں شامل کریں ۔

گاؤں شمس آباد: انتخابی اصلاحات بل کی آڑ میں ایک مخصوص شق منظور کر کے ختم نبوت کے حلف نامہ کو حذف کر دیا گیا ہے؛ ملک امین اسلم
سابق وزیر مملکت و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات بل کی آڑ میں ایک مخصوص شق منظور کر کے ختم نبوت کے حلف نامہ کو حذف کر دیا گیا ہے ‘نا اہل لیگ کی حکومت نے پاکستان کی میراث پر حملہ کر کے لادینی قانون اور غیر ملکی آقاؤں کے ناپاک عزائم کے آگے سر جھکا دیا ہے ۔کروڑوں مسلمان حکومت کو کسی ایسے قانون کی منظوری کی اجازت نہیں دیں گے ‘پاکستان عاشقان رسول کی دھرتی ہے جہاں یہ لادینیت کی واردات کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شمس آباد اپنے ڈیرے پر مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے بات چیت میں کیا ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ ایک نااہل وزیر اعظم کو بچانے کے لیے پاکستان کے قانون کی دھجیاں اُڑا دی گئی ہیں اور اس کی اسلامی میراث اور نامو س رسالت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کی جمہوریت کا سیاہ ترین دن ہے یہ حلف نامہ ختم نبوت کی تحریک اور لاکھوں مسلمانوں کی قربانی کا ثمر تھا جس کو بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ کمزور کیا جارہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے اس قانون کی اسمبلی میں بھی مخالفت کی اور اسے عدالت میں بھی چیلنج کر ے گی انہوں کہا کہ آج اٹک کے غیور عوام کے لیے بھی شر م کا مقام ہے کہ اس منحوس بل کے پاس ہونے میں محرک اور آلہ کار وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا تعلق اٹک سے ہے ملک امین اسلم نے کہا کہ اسلامی شعائر ، اسلامی دفعات اور ناموس رسالت قانون کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس کے لیے ہر سطح پر آواز بلندکریں گے ۔

برطانیہ :تحفظ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،نبی کریم ﷺ کو جو آخر نبی نہیں مانتا وہ مسلمان نہیں ہو سکتا ؛افضل خان لالہ 
پاکستان تحریک انصاف لندن کے سرگرم رہنما افضل خان لالہ آف گاؤں فورملی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،نبی کریم ؐ کو جو آخر نبی اور رسول نہیں مانتا وہ ہر گز ہر گز مسلمان نہیں ہو سکتا ،عاشق رسول ؐ ممتاز حسین قادری شہید ؒ کو یہود ونصاریٰ کے ایماء پر تختہ دار پر لٹکانے والوں نے اپنے اتحادیوں اور حواریوں کی مددسے پارلیمنٹ سے ختم نبوت ؐ کی شق میں ترمیم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا اسلام اور دین سے کوئی لگاؤاور واسطہ نہیں ، 1973ء کے آئین کے خلاف اس سازش کو علماء امت اور عاشقان رسول ؐ اس لادینی اور مذموم سازش کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یاسرامین سے اپنی ایک آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی غیر آئنی ترممیم کے خلاف ہے اور کسی نا اہل شخص کو پارٹی سر براہ بنانے جیسے اقدام کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔

حضروسٹی: قانون ناموس رسالت ہمارے ایمان کا جزو ہے ‘اسے کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ؛ قاری محمد ابراہیم آف بہبودی 
جمعیت علمائے اسلام پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت ہمارے ایمان کا جزو ہے ‘ اسے کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن کی اس ضمن میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے بات ہوگئی ہے ،جے یو آئی کا نمائندہ پارلیمانی وفد وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام امور طے کر رہا ہے اسلامی شعائر اور قانون ناموس رسالت کا تحفظ جے یو آئی کے منشور میں شامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ایک ملاقات میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات جے یوآئی مولانا حافظ ہارون الرشید اور جمعیت علمائے اسلام اٹک عاملہ کے رکن مولانا محمد انصر بھی موجود تھے قاری محمد ابراہیم نے کہا کہ کلمہ کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولرزم کی کوئی گنجائش نہیں ہے بیرونی قوتیں ایک سازش کے تحت قانون ناموس رسالت اور دیگر اسلامی دفعات کے خاتمہ کے لیے کوشاں رہتی ہیں مگر جب تک جے یو�آئی کا ایک نمائندہ بھی اسمبلی اور سینٹ میں موجود ہے ان قوتوں کا کوئی بھی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ قوم صبر اور تحمل کا مظاہرہ کر ے انشاء اللہ جو شق حلف نامہ ختم کر کے اقرار نامہ کے طور پر لائی گئی ہے وہ بحال ہو گی جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مدارس کا تحفظ اسلامی شعائر کا تحفظ کرنا اور اس کے لیے آواز بلند کرنا اپنا فرض اولین سمجھتی ہے ۔

گاؤں غورغشتی:پاکستان کے معروف بزرگ عالم دین شیخ الحدیث مولانا نصیر الدین کے بیٹے شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم انتقال کر گئے
پاکستان کے معروف بزرگ عالم دین شیخ الحدیث مولانا نصیر الدین غورغشتوی کے بیٹے شیخ الحدیث مولانا محمد ابراہیم انتقال کر گئے ،تفصیلات کے مطابق پاک و ہند کے ممتاز عالم دین پشتو زبان میں دورہ حدیث کے بانی شیخ الحدیث مولانا نصیر الدین غورغشتوی کے صاحبزادہ مولانا محمد ابراہیم پچاسی سال کی عمرمیں انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ غورغشتی گاؤں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ملک بھر سے شیخ الحدیث مولانا نصیر الدین غورغشتوی کے سینکڑوں شاگردوں علمائے کرام ، سیاسی سماجی شخصیات اور علاقہ بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ۔اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی اور مولانا محمد ابراہیم کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کر رہی تھی ،مولانا محمد ابراہیم نے پچاس سال قرآن و حدیث کی ترویج اور اشاعت میں گزارے اور جامع نصیریہ غورغشتی کے نام سے بہت بڑا دینی ادارہ چھوڑ کر گئے جہاں سینکڑوں تشنگان دین قرآن اور حدیث کے علمی فیض سے فیض حاصل کر کے اپنی پیاس بجھا رہے ہیں ۔شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز ، شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق، مولانا سید محمد یوسف شاہ، مولانا اظہار الحق، مولانا شیر زمان اور سینکڑوں علمائے کرام نے اُن کی وفات کو بہت بڑا سانحہ قرار دیا اور کہا کہ مدتوں اُن کا خلاء پر نہیں ہو سکے گا مگر اُن کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی مرحوم مولانا محمد ابراہیم کو اپنے والد گرامی مولانا نصیر الدین غورغشتوی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔

اٹک شہر میں دو نجی بینک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع نہیں کر رہے؛رپورٹ
اٹک شہر میں دو نجی بینک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع نہیں کر رہے ‘ہر آنے والے کو کورا جواب دیتے ہیں کہ ہم یونیورسٹی کے داخلہ فارم جمع نہیں کر سکتے تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مختلف کلاسوں کے داخلہ فارم لیٹ فیس کے ساتھ ان دنوں جمع ہو رہے ہیں مگر اٹک شہر میں ایم سی بی اور این بی پی سٹی برانچ آنے والے طلباء و طالبات کو کورا جواب دے رہے ہیں طلباء طالبات نے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

حضروسٹی:انتخابی اصلاحات کی آڑ میں نبی ﷺکو آخری نبی ماننے والا حلف نامہ ختم کر نا ناگزیرہے؛ احتجاجی کیمپ میں مقررین کا خطاب
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تمام ایمانی قوتیں اٹھ کھڑی ہوں ،انتخابی اصلاحات بل کی آڑ میں نبی پاک ﷺکو آخری نبی ماننے والا حلف نامہ ختم کر نا ہماری زندگی وموت کا معاملہ ہے ،اس پر کسی قسم کی سیاست اور لاپروائی نہیں کی جائے گی ،چھچھ کے علماء اکرام کے حکم پر جب انہوں نے آواز دی میں میرے ساتھی اور میری اولاد سب سے آگے ہونگے ۔ا ن خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی16 چنگیز خان نے فوارہ چوک حضرو میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺکی ناموس کیلئے ہماری جانیں بھی حاضر ہیں ،مسلم لیگ (ن )کی حکومت ہو،تحریک انصاف کی حکومت ہو یا کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو اسلامی شق میں جس نے بھی اسلامی شق میں تبدیلی کی کوشش کی سب سے پہلے اس کا دشمن میں خود ہونگا۔احتجاجی کیمپ سے مولانا اظہر محمود اظہری ، صاحبزادہ حافظ خالد محمود باچا ،مولانا سعید الرحمن اور حفیظ میر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ (ن ) لیگی حکومت کا تعلق یزیدی ٹولے سے ہے اور جب سے (ن ) لیگ کی حکومت سے ممتاز حسین قادری شہید ؒ کو تختہ درارپر لٹکا یا اس دن سے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کا زوال شروع ہو چکا ہے ، عقیدہ ختم نبوت کی شق میں لفظ ’’حلف ‘‘ کی ترمیم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بلکہ بل تاخیر غیرت ایمانی ،قوت قرآن ،عشق رسول ؐ اور نظم وضبط کے ساتھ اس ناپاک سازش کو ناکام بنانے کیلئے تمام مکاتب فکر کے لوگ اٹھ کھڑے ہونگے اور انشاء اللہ آئندہ اس سے بڑا احتجاج کرینگے ، اس موقع پر شیر افضل خان ،تیمور خان ،قاری الیاس ،محمد اویس ،صوفی عبد الوہا ب ،مولانا مشتاق گولڑوی ،فردوس خان ، قمر خان سمیت چھچھ کے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام ،تاجر برادری ،صحافی برادری ،سول سوئٹی کے اہلکار اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اٹک سٹی: پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، ہوٹل اور بیکری میں کے کار خا نے سیل ، سویٹس اور ہوٹل مالکان نے احتجاجاً دکانیں بند کردی
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بیکرز اور ہوٹلوں پر چھاپے ، ہوٹل اور بیکری میں قائم سو یٹس اینڈ بیکر ز کے کار خا نے سیل ، بیکرز، سویٹس اور ہوٹل مالکان نے احتجاجاً دکانیں بند کردیں ، صدر انجمن تاجران راشدالرحمن خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جا نب سے کی جا نے والی ظالمانہ کاروائیوں سے آگا ہ کیا ،اس پر ڈپٹی کمشنر نے3 دن کے اندر معاملات ٹھیک کرنے کی یقین دہانی پر کاروائی روکتے ہو ئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی اٹک عاطف پر ویز او ر ان کے عملے کو قانون کے مطابق ضلع بھر میں تجارتی مراکز کو نوٹس دینے کے بعد قا نو ن کے مطابق اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب فوڈاتھارٹی عا طف پرویز نے چھا پہ کے دوران میڈیا کو بتا یا کہ وہ تمام کیس مکمل کر کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کے پاس بھیجوا دیتے ہیں اٹک کی چھ تحصیلوں کے لئے دو مختلف ٹیمیں تر تیب دی گئی ہے اور ان ٹیموں نے اٹک کے علاوہ فتح جنگ اور حسن ابدال میں بعض تجارتی مراکز کو سیل اور بعض کو موقع پر جر ما نے اور نوٹس جاری کیئے ہیں ،صدرانجمن بیکرز ایسوسی ایشن میجر ریٹائر محمد اصغر نے میڈیا کو بتا یا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی والے بیکریوں اور ہوٹلوں پر آکر خوف و ہراس پھیلا دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں بھی عجیب و غریب افواہیں پھیل رہی ہیں ہم خود بھی صفائی کے قائل ہیں صفائی نصف ایمان ہے لیکن انہیں چاہیے کہ وہ پہلے آگاہی مہم شروع کریں اور بتائیں کہ وہ کیا چیز چیک کرنا چاہتے ہیں ہم ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور جرمانہ بھی پہلی سٹیج پر تھوڑ ا کر یں،انہوں نے صدیق سویٹ ہاؤ س پر چھاپہ مارا اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا جس پر صدیق سویٹ ہاؤ س کے مالکان نے بیکری کو ختم کر دیا ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہے ہم ان سے ہر قسم کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیڈی آفیسر سے جب اپنا موقف دینے کی بات کی گئی تو اس نے کہا کہ میں میڈیا سے بات نہیں کرتی ،جبکہ ہوٹل و بیکری مالکان نے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات سے مذاکرات کامیاب ہونے بعد اپنی دوکانیں دوبارہ کھول دیں اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افسران سے بھی تفصیلی موقف لیا جائے گا۔

اٹک سٹی:پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اٹک کا اجلاس زیر صدارت صدر ایسو سی ایشن اٹک مسعود اکرم منعقد ہوا 
پنجاب سول اکاؤنٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس اٹک کا اجلاس زیر صدارت صدر ایسو سی ایشن اٹک مسعود اکرم منعقد ہوا ۔اجلاس میں اکاؤنٹس آفس اٹک کے تمام سٹاف ممبران جن میں جنرل سیکرٹری عبدالقدوس، عبدالستار، ملک اظہر اعوان، اصغر عالم، میاں شکیل احمد، عاطف رضا ، مظہر علی شاہ، ملک سلیم ، نصیر احمد،ظہیر شاہ نے شرکت کی ۔اس موقع پرتمام سٹاف نے صدر ایسو سی ایشن مسعود اکرم اور جنرل سیکرٹری عبدالقدوس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری پنجاب سید فیض علی شاہ کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ایف ایس ٹی سے سوفیصد آڈٹ الاؤنس کیس جیتنے پر دلی مبارکباد دی گئی اس موقع پر صدر مرکزی ایسوسی ایشن فیروز شاہین ، ظہیر میو ، اکرم سلطان ، اکرم ہانس ، نثار بھٹی، ارشاد شاکر اور تمام عہدیداران کوسو فیصد آڈٹ الاؤنس کے سلسلے میں فعال کردار ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

اٹک سٹی:محمد نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ؛ شیخ سلمان سرور
محمد نواز شریف کا بلا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا مخالفین کے منہ پر طمانچہ ہے ،چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں صدر منتخب کیا اُن کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے قوم اُن کو اپنا لیڈر مانتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی15شیخ سلمان سرور نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف عوامی لیڈر ہیں عوام انہیں پسند کرتی ہے وہ ملک اور قوم کے مخلص ہیں اُن کا بلا مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونا اُن کی عوام دوست پالیسیوں کا مظہر ہے وہ عوام کے دلوں میں بس چکے ہیں کوئی طاقت اُن کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی انہوں نے ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا توانائی کے بحران کے خاتمہ ک لیے دن رات کوششیں کی جس کی بدولت آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوئے ہیں شریف برادران کی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا اپنی کارکردگی کی بنا پر مسلم لیگ (ن)2018کے الیکشن میں عوام کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ۔

اٹک سٹی:اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ایف پی او آرٹلری سنٹر طارق محمود کے والد بشیر احمد انتقال کر گئے 
اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ایف پی او آرٹلری سنٹر طارق محمود کے والد بشیر احمد انتقال کر گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ محلہ محمود آباد اٹک شہر میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں اکاؤنٹس آفیسر ملک مظہر اکاؤنٹ آفیسر حافظ حبیب اختر ، اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر راجہ راشد سہیل، ملٹری اکاؤنٹس ایسوسی ایشن ایبٹ آباد زون کے صدر آصف جدون خان، صدرملٹری اکاؤنٹس ایسوسی ایشن اٹک محمد اسلم بھٹی ، جنرل سیکرٹری جاوید اختر کے علاوہ وکلاء ، صحافیوں، عوامی سماجی شخصیات نے شرکت کی مرحوم کو نئے قبروستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

حضروسٹی:ختم نبوت کے مسئلہ میں ایک حرف کی ترمیم بھی برداشت نہیں کر سکتے ؛اراکین میجر گروپ
ختم نبوت کے مسئلہ میں ایک حرف کی ترمیم بھی برداشت نہیں کر سکتے ،قانون ختم نبوت کی شق میں لفظ ’’حلف ‘‘ کی ترمیم کسی صورت نہیں کر نے دینگے،اگر حکومت وقت نے ترمیم نہیں کی تو اپنی پوزیشن واضع کر ے اور ترمیم شدہ حلف نامہ میڈیا کے حوالے کرے۔ ان خیالات کا اظہار میجر گروپ تحصیل حضرو کی معروف نوجوان سیاسی شخصیت حافط راشد محمود ،ملک رفاقت حسین اعوان نمبردار اور حافظ عبد الخی نے مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐ کا دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے،حکومت نے قانون ختم نبوت کی شق میں لفظ ’’حلف ‘‘ کی ترمیم کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیکر قادیانیوں کی خوشنودی حاصل کی ہے ،تحفظ ختم نبوت کے قانون کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک محاذ پر اکھٹا ہوکر امت مسلمہ کی رہنمائی کر نی چایئے اسی میں ہمارے دین ودنیا کے بھلائی ہے ۔

حضروسٹی:پٹھان کالونی پرجھوٹ کی سیاست چمکانے کے بجائے اس کے مسائل حل کر وائیں ؛ گل رحمان خان اخوندخیل
پٹھان کالونی پرجھوٹ کی سیاست چمکانے کے بجائے اس کے مسائل حل کر وائیں ،نکاسی آب ،صفائی کا ناقص نظام ، خستہ حال روڈ ،گلیاں ونالیاں ہر طرف گندگی کے ڈھیر وں سے بدبو اور تغفن کے باعث اہل محلہ پریشان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پٹھان کالونی کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت گل رحمن خان اخوندخیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد گروپ کو سپورٹ کیا مگر اتحاد گروپ سے مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو سکا ،شجاع خانزادہ کے پرانے سیاسی ورکروں میں سے ہوں لیکن کر نل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے جہانگیر خانزادہ نے اپنے والد گرامی کے پرانے ورکروں کو نظر انداز کر کے اپنی سیاست کو نہلے دہلے اور موٹو پتلو تک محدود کر لیا ہے ،جہانگیر خانزادہ کی بے رخی اور مسلسل نظر انداز کیے جانے کیوجہ سے ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں انشاء اللہ بہت جلد اپنے اگلے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرونگا ہماری سیاست خدمت اور شرافت کی ہے پٹھان کالونی کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم آواز اٹھانے کیلئے تیار ہوں انشاء اللہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خود الیکشن لڑونگا ۔

ضلع اٹک:سی پیک اور توانائی کے میگا پروجیکٹ پاکستان کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ؛چوہدری شیر علی
صوبائی وزیر معدنیات نوابزادہ چوہدری شیرعلی خان نے کہا ہے کہ سی پیک اور توانائی کے میگا پروجیکٹ پاکستان کو معاشی طور پر ایشین ٹائیگر بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ،پنجاب حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔حکومتی پالیسیوں سے ملک ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہے ‘سازشوں کے باوجود حکومت کامیابی سے اپنی مدت پوری کرئے گی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات نوابزادہ چوہدری شیرعلی خان نے اپنے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر سابق ایم پی اے میجر (ر) اعظم خان گھیبہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم ، توانائی اور معاشی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور ملک کی سا لمیت ، جمہوریت اور عوام کے حقوق کی پاسداری ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیگا سی پیک تھٹی کلرہ لنگڑیال انٹرچینج کو موٹر وے نیلہ دلہہ انٹرچینج سے ملانے کیلئے دو رویہ سڑک تعمیر ہو گی انہوں نے کہا کہ حلقے میں دو ارب روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں ایک ارب روپے سے تعمیر ہونے والا سوڑا ڈیم منصوبہ جس سے 25سو ایکٹر رقبہ مستفید ہو گا۔

کا مرہ کینٹ اور گردو نواح میں سودی کاروبار کا دھندہ عروج پر ‘اقساط پر اشیاء خریدنے والے مجبور، بے بس ہو گئے؛ رپورٹ
کا مرہ کینٹ اور گردو نواح میں سودی کاروبار کا دھندہ عروج پر ‘اقساط پر اشیاء خریدنے والے مجبور، بے بس ہو گئے ،سود در سود نے لو گو ں کو پریشان حال کر دیا ۔غریب افراد ضروریات زندگی کی اشیاء قسطوں پر خریدتے ہیں جس پر 30فیصد اضافی پیسے وصول کیے جاتے ہیں ‘قسط لیٹ ہو نے کی صورت میں مزید اضا فہ کر دیا جاتا ہے ،غریب اقساط ہی دیتا رہتا ہے اور قرضہ ختم نہیں ہو تا ،پا کستان ایک اسلامی ملک ہے اس کے با وجود سود کا دھندہ عروج پر ہے ،اس دھندہ کی وجہ سے عوام کے مسائل میں مزید اجافہ ہو رہا ہے ۔غریب لو گ دن بدن قرضہ کے بو جھ میں آکر خود کشیاں کر نے پر مجبور ہو رہے ہیں ‘ان کے ڈر کی وجہ سے بعض گھر بھی چھو ڑ کر بھاگ جاتے ہیں ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکامٍ سے پر زور اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس سودی کا روبار کو فوری روکا جائے یہ اسلام کے احکامات کے بھی منافی ہے ۔

اٹک سٹی:مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی جسے شیخ رشید نے بروقت ناکام بنا دیا ؛میجر طاہر صادق 
مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خفیہ طریقے سے ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کی کوشش کی جسے شیخ رشید نے بروقت ناکام بنا دیا ہے ،موجودہ حکمران اسلامی شعائر کے تحفظ کی بجائے اُن میں ترمیم کر کے مغربی قوتوں کو خوش کر نے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ‘بیس کروڑ عوام ان کی اسلام ، ملک اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب ان سے برملا نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ‘بازاروں میں چلے جائیں ہر شخص انہیں چور ، ڈاکو، ملک اور اسلام دشمن کہتا سنائی دے گا جب تک عاشقان رسول موجود ہیں ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی ،موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے‘ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اب نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) میں عدلیہ فوج اور اداروں پر اعتراضات اور طعنہ زنی کی ہے ،فوج ملک کی محافظ اور عدلیہ ملک کا اعلیٰ ادارہ ہے اپنی کرپشن بے نقاب ہونے پر انہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہیں کرنے چاہییں ۔ان خیا لات کااظہار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے ضلع کونسل ہال میں سینئر صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی بات چیت میں کیا ہے وفد کی قیادت چیئرمین اٹک پریس کلب(رجسٹرڈ ) ندیم رضا خان کر رہے تھے جبکہ وفد میں حافظ نصرت علی خان،ملک احمد نوازاور حافظ عبدالحمید خان بھی شامل تھے ۔اس موقع پرامیدوار ان پنجاب اسمبلی چنگیز خان ، ملک امانت خان راول ، حاجی محمد اکرم خان،وائس چیئرمینز ضلع کونسل حاجی سردار عارف خان، ملک جمشید الطاف،ممبران ضلع کونسل ملک حمید اکبر خان، حسن فردوس ، سردار واجد علی خان ناڑہ ، سید زاہد حسین شاہ باہتر اورزا ہد میر حضرو بھی موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر ادارہ سے ٹکر لی ہے اور ملک سوارنے کی بجائے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا یا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی اس حکومت نے عوام سے کیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ عوام میں دن بدن مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خوشحالی اور اداروں کی مضبوطی سمیت آئین کے تحفظ کے لیے ہمیں مل کر تبدیلی لانی ہے اور اس تبدیلی کے لیے عمران خان کا ساتھ دینا ہے جو کہ محب وطن صاف ستھرا سیاست دان ہے، آنیوالے جنرل الیکشن میں قوم کی امیدوں کا مرکز عمران خان ہی ہیں اٹک کے عوام کو عمران خان کا ساتھ دینے کے لیے 6نومبر 2017کو اٹک کی تاریخ بڑا جلسہ کر رہے ہیں جس میں میجر گروپ کے بیسیوں چیئرمین ، سینکڑوں عہدیداران، ہزاروں کارکنان اور لاکھوں ووٹرسپورٹرز عمران خان کے ساتھ شمولیت کا اعلان کر یں گے ہم نے انشاء اللہ عوام کے تعاون سے ضلع اٹک میں تبدیلی لانی ہے کرپٹ اور چور نمائندوں سے چھٹکارا کے لیے عوام کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے میجر طاہر صادق اور عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ۔

بھلڑ جوگی:سابق نائب تحصیلدار سردار شوکت حیات خان آف بھلڑ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے 
سابق نائب تحصیلدار سردار شوکت حیات خان آف بھلڑ بقضائے الٰہی انتقال کر گئے ہیں ،مرحوم کی نماز جنازہ بھلڑ جوگی گاؤں میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، سابق تحصیل ناظم حاجی شفقت علی خان طاہر خیلی، ضلعی صدر مسلم لیگ(ق) صداقت علی خان، ضلعی امیر جماعت اسلامی اقبال خان ،چیئرمین یونین کونسلز سید زاہد حسین شاہ، چن حسن فردوس، چیئرمین بلدیہ ظہیر احمد بھٹیانوالہ کونسلر، یاسر خان دلاور، چیئرمین میاں حبیب الرحمن ایڈووکیٹ سمیت سیاسی سماجی شخصیات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کی بخشش و درجات بلندی کی دعا کی ۔

ضلع اٹک:محکمہ سوئی گیس افسران کی غفلت ٹھیکیدار کی من مانیا ں،صارفین کو مقررہ تاریخ کے بعد سوئی گیس کے بل مل رہے ہیں؛رپورٹ
محکمہ سوئی گیس افسران کی غفلت ٹھیکیدار کی من مانیا ں،صارفین کو مقررہ تاریخ کے بعد سوئی گیس کے بل مل رہے ہیں‘ عرصہ دراز سے سوئی گیس ٹھیکیدار کی غفلت کی وجہ سے اٹک شہر اور گردو نواح میں عوام کو سوئی گیس کے بل فراہم نہیں کیے جارہے ہیں ،کئی ماہ گزرنے کے بعد صارفین کو مقررہ تاریخ کے بعد بل دیے جارہے ہیں جو صارفین سے زیادتی ہے۔ صارفین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سے اپیل کی ہے کہ محکمہ سوئی گیس کا قبلہ درست کیا جائے اور ہمیں مقررہ تاریخ سے قبل سوئی گیس بلوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

حضروسٹی:میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کے وزارت صحت کے اعلان پر طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے کے وزارت صحت کے اعلان پر طلباء و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،ہزاروں طلباء و طالبات نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لینے پر جہاں وزارت صحت کے حکام کا شکریہ ادا کیا وہیں میڈیا کے مثبت کردار اور طلباء کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ دوبارہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں عدلیہ متعلقہ ادارے کو پابند کرے کہ آؤٹ آف کورس سوالات پرچہ میں نہ دیے جائیں اور ایسے سوالات بھی نہ دیے جائیں جو کہ کیلکو لیٹر کے بغیر حل نہ ہو سکتے ہوں کیونکہ کیلکولیٹر پر کمرہ امتحان میں پابندی ہے ۔

اٹک سٹی:سپیشل ایجوکیشن اٹک کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا 
سپیشل ایجوکیشن اٹک کا ایک اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن سے متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ سپیشل بچے معاشرے میں بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے مطابق تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہوکر معاشرے میں اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کرسکیں ۔اس موقع پر انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سپیشل بچوں کوتعلیم کی فراہمی میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ ان بچوں کو بھی دیگر بچوں کی طرح زندگی کے دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیں آزمانے کے مواقع مل سکیں۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی کے ضلع بھر میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ‘متعدد کے چالان ادویات کے نمونہ جات حاصل کر لیے 
ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی کے ضلع بھر میں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے ‘متعدد کے چالان ادویات کے نمونہ جات حاصل کر لیے ،غیر قانونی اور خلاف ضابطہ اقدامات والے میڈیکل سٹوروں کے خلاف بھر پور کاروائی جاری بغیر وارنٹی ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹور کسی رعایت کی توقع نہ رکھیں ،ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے ڈرگ انسپکٹر چوہدر ی محمداسلم اور دیگر عملہ کے ہمراہ رات گئے تک ضلع اٹک کے شہری اور مضافاتی علاقوں کے میڈیکل سٹورو ں پر اچانک چھاپے مارے اور متعدد میڈیکل سٹوروں جن میں سادات میڈیکل سٹور بوٹا ، کریسنٹ میڈیکل سٹور اٹک ، النور فارمیسی ، حافظ سنز ، فاروقی ٹریڈرز ، آصف میڈیکوز سمیت کئی سٹوروں کا معائنہ کیا اور ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹری روانہ کر دیا گیا ،کئی ایک سٹوروں کو صفائی کے ناقص انتظامات پر وارننگ دی گئی اور متعدد سٹوروں کے چالان کیئے گئے جبکہ گزشتہ دنوں سیل ہونے والے ہاؤس آف میڈیسن کو وارننگ جاری کر کے ڈی سیل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعو د شاہ نے میڈیکل سٹور مالکان کو تنبیع کی ہے کہ وہ کمپنیز کے مستند ڈسٹری بیوٹرز سے ہی ادویات کے حصول کو یقینی بنائیں اور ادویات سپلائی کرنے والے ڈسٹری بیوٹرز سے کمپیوٹرائزڈ وارنٹی بل حاصل کریں سٹور میں ہوا روشنی ، صفائی اور درجہ حرارت مطلوبہ معیار کے مطابق ضروری ہے کوالیفائیڈ پرسن اور بل وارنٹی کی موقع پر مہیا نہ کرنے کی صورت میں سخت ترین قانونی اقدامات کیئے جائیں گے واضع رہے کہ گزشتہ تین دن کے دوران ڈسٹرکٹ ڈرگ اتھارٹی اٹک نے درجنوں میڈیکل سٹوروں پر چھاپے مارے اور ان چھاپوں کا سلسلہ رات کافی دیر تک جاری رہا چھاپوں کی خبر سنتے ہی متعدد میڈیکل سٹور جو مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے اپنے سٹور بند کر کے غائب ہو گئے تاہم بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ 

اٹک سٹی:عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے محمد اویس نورانی صدیقی کی کا ل پر ملک بھرکی طرح ضلع اٹک میں بھی یو م ختم نبوت منایا گیا 
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء پاکستان مخدوم الشاہ محمد اویس نورانی صدیقی کی کا ل پر ملک بھرکی طرح ضلع اٹک میں بھی یو م ختم نبوت منایا گیا ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی ،ضلعی صدر صاحبزادہ حافظ نعیم احمد دریا شریف ، علامہ یوسف حقانی، ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ نیاز حسین اعوان،ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمدصدیقی، علامہ محفوظ الرحمن رضوی،علامہ غلام فرید چشتی، پیر عنایت اللہ شاہ گیلانی ڈھیر شریف ، مولانا سعید قادری، مولانا نذیر قادری، سٹی صدرقاری نثار چشتی ،ضلعی سینئر نائب صدر قا ری ابرار حسین قادری،حافظ مہر خان چشتی،انجینئر محمد طیب میلادی، حافظ ابرار حسین ، حاجی عارف حسین، سیکرٹری نشرو اشاعت قاری محمد یاسر اعوان و دیگر علماء کرام نے اپنے بیانات میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور جان ہے اس کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، 7ستمبر 1974ء کو قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی ؒ نے قومی اسمبلی میں جو بِل پاس کروایا اسے من و عن رکھا جائے اس میں کسی قسم کی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت کو چایئے کہ ختم نبوت شق میں ترمیم کرنے والوں کا تعین کرے اور انہیں قرار واقعی سزا دے تاکہ آئندہ ایسے حادثے سے بچا جائے،انتخابی اصطلاحات کمیٹی کی بازپرس کی جائے اور ذمہ داران پوری قوم کے سامنے اعلانیہ معافی و توبہ کریں تاکہ سرکار مدینہ ؐ کے سامنے سرخرو ہو سکیں۔

اٹک سٹی: 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا؛ محمد اقبال خان 
ضلعی نا ئب امیر جماعت اسلامی محمد اقبال خان نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا،اس تحریک کا آغاز ربوہ ریلوے اسٹیشن پہ نشتر میڈیکل کالج کے طلبا پر قادیانیوں کے تشدد سے ہوا یہ طلبہ کالج میں اسلامی جمعیت طلبہ کی یونین کے تحت ایک تفریحی ٹور پر جا رہے تھے، انہوں نے ربوہ سٹیشن پر ختم نبوت کے نعرے بلند کیے جس پر ان کا وہاں موجود قادیانیوں سے جھگڑا ہو گیا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند دنوں بعد جب وہی طلبہ ٹور سے بذریعہ ٹرین واپس آ رہے تھے تو قادیانی ربوہ ریلوے سٹیشن پہ تیار تھے، انہوں نے نشتر میڈیکل کالج کے طلبہ پر جی بھر کے تشدد کیا ،اس تشدد کی خبر جنگ کی آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی مسلم علماء و زعماء نے طے کر لیا کہ اب اس مسئلے کو حل کر کے ہی چین سے بیٹھا جائے ،اس کے بعد ایک ملک گیر تحریک شروع ہوئی اس تحریک میں طلبہ کے ساتھ ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے سرگرمی کے ساتھ شرکت کی اس ملک گیر تحریک کے نتیجے میں اس وقت کی بھٹو حکومت کو اس مسئلے کو قومی اسمبلی میں برائے بحث پیش کرنا پڑا قومی اسمبلی میں قادیانیوں کے خلیفہ اور دوسرے اکابرین کو اپنے موقف کے دفاع کا پورا پورا موقعہ دیا گیا لیکن وہ قومی اسمبلی کو قائل کرنے میں ناکام رہے اسمبلی میں ایک آئینی بل کو منظور کر کے ان کو غیر مسلم قرار دے دیا گیاجس طرح کی قربانیاں جمعیت نے اس نظریاتی مملکت کیلئے دیں اپنے قیمتی نوجوان اسلام اور پاکستان کیلئے قربان کئے یقیناًوہ اسی کی روایات ہیں ،’’تحریک ختم نبوت‘‘ کا ذکر ہوتا ہے تومیرے سامنے ربوہ سٹیشن پر خون میں لت پت بے ہوش پڑے جمعیت کے نشتر میڈیکل کالج میں یونین صدر ارباب عالم اوران کے 135 ساتھیوں کی تصویریں آجاتی ہیں جنہیں 30مئی 1974ء کی نوائے وقت کے مطابق2000قادیانی غنڈوں نے سریوں سے مارکر مارکر محض اس لئے لہو لہان کردیا تھا کہ وہ ’’رہبر ورہنمامصطفی مصطفی‘‘کے فلک شگاف نعرے لگاتے تھے ان کا جرم یہ تھا کہ نبیؐکے منکر ین کا طلبا ء میں تقسیم کیا گیا ’’الفضل‘‘میگزین پرزے پرزے کرکے ہوا میں بکھیر دیا تھا اور پھر وہ جمعیت ہی تھی جس نے جوابی تشدد کی بجائے امن کی راہ اختیار کی حالانکہ مقابل غیر مسلم تھے لیکن اس کے باوجود انتقام کی بات نہیں کی بلکہ جمہوری انداز میں اپنے ناظم اعلٰی ظفر جمال بلوچ، لیاقت بلو چ ودیگررہنماؤں کی قیادت میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کی تحریک شروع کی اس کو عروج پر پہنچایا۔

حضروسٹی:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی بھونڈی سازشوں اور کالے کرتوت کی وجہ سے دلدل میں پھنس چکی ہے ؛ ملک امین اسلم
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی بھونڈی سازشوں اور کالے کرتوت کی وجہ سے دلدل میں پھنس چکی ہے ،ختم نبوت پر غیر آئینی، غیر شرعی اور ایک گھناؤنی واردات کے بعد بے حس اور بے ایمان حکومت کو عوامی رد عمل پر پسپائی اختیار کر نا پڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما تحریک انصاف و سابق وزیر ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے دستخطوں سے پاس ہونے والے غیر شرعی بل نے کروڑوں مسلمانوں کو ذہنی اور قلبی طور پر شدید اذیت پہنچائی جس کی انکوائری اور نا قابل معافی سزا ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اس منحوس عمل سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناپاک عزائم اور بدنیتی کھل کر سامنے آگئی ہے ‘ عاشقان رسولؐ کی اس پاک دھرتی پر اب یہ تماشا مزید نہیں چل سکتا نئے اور فوری انتخابات اب پاکستان کے لیے لازم ہو چکے ہیں ،ملک امین اسلم نے کہا کہ نئے انتخابات کے انعقاد سے کرپشن پر چلنے والی اس نااہل حکومت سے چھٹکارا ملے گا اور عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنے گا جہاں عوام کو با عزت روزگار اور انصاف ملے گا اور ملکی آئین کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہوگا جبکہ اسلامی شعائر کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ۔
اٹک سٹی:سمحان ہاؤسنگ سوسائٹی جدید طرز کی ایک ایسی ہاؤسنگ سکیم ہے جو جدید سہولتوں سے مزین ہو گی ؛ عبدالحفیظ خان 
سمحان ہاؤسنگ سوسائٹی جدید طرز کی ایک ایسی ہاؤسنگ سکیم ہے جو جدید سہولتوں سے مزین ہو گی اٹک کے شہریوں کو اٹک شہر میں اسلام آباد ، لاہور، کراچی کی جدید کالونیوں جیسا ماحول ملے گا پارک ، مساجد، میکڈونلڈاور کے ایف سی کی سہولتیں بھی ہوں گی ،اس کے لیے ورک مکمل کر لیا ہے کالونی میں پلاٹوں کی خریداری اور فروخت کا سلسلہ بھی ایک بڑی تقریب منعقد کر کے شروع کریں گے ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر سمحان ہاؤسنگ سوسائٹی عبدالحفیظ خان نے سمحان کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے ۔عبدالحفیظ خان نے بتایا کہ جدید طرز کی ایسی ہاؤسنگ سکیمیں ہمارے پراجیکٹ کا حصہ ہیں جو کہ گوجرانوالہ، سرگودھاسمیت دیگر شہروں میں کامیابی سے چل رہی ہیں اس ہاؤسنگ سوسائٹی کا مقصد ضلع اٹک اور قرب و جوار کے اضلاع کے عوام کو غازی بروتھہ نہر کے قریب پر فضا مقام پر ماحولیاتی آلودگی سے بچا کر صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہے ہم نے اس سوسائٹی کے لیے تین ہزار کنال رقبہ خرید لیا ہے اور یہ رقبہ ہم نے مارکیٹ ویلیو ریٹ سے کئی 
گنامہنگے ریٹ پر اراضی مالکان سے خریدا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سکیم جب مکمل ہو گی تو عوام کو معلوم ہو گا کہ جو ہم نے کہا وہ کر کے دکھایا اللہ کی ذات پر ہمیں کامل یقین ہے کہ ہم نے یہ سکیم نیک نیتی کے ساتھ شروع کی ہے یہاں اٹک کے کئی دوست اس پراجیکٹ میں ہمارے دست و بازو بنے ہو ئے ہیں یہ سکیم ضرور کامیاب ہو گی ۔

ضلع اٹک:تیز رفتار مو ٹر سائیکل اور خطر ناک حا لت میں بھو سے کا ٹرک روڈ پر چلا نے والوں کے خلاف مقدمہ درج 
تیز رفتار مو ٹر سائیکل اور خطر ناک حا لت میں بھو سے کا ٹرک روڈ پر چلا نے والوں کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی پی ایچ پی حطار پوسٹ محمد وسیم نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آ ر درج کرائی ہے کہ وہ عملے کے ہمراہ گشت پر اڈہ حطار پر مو جود تھا کہ فتح جنگ کی جا نب سے ٹرک نمبر 1308ایبٹ آبادجسے ڈرائیور شیر افضل ولد بنار س اعوان سکنہ کو ہاٹ چلا رہا تھا جس پر بھو سہ تو ڑی لوڈ تھا جو خطر ناک حا لت میں روڈ کے درمیان میں خطر ناک ڈرائیونگ انتہائی تیز رفتاری غفلت اور لا پروائی سے چلا تا ہو ا آیا ،اسے رو کنے کی کوشش کی گئی تو اس نے دو ر جا کر رو کا ملزم کے خلاف زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ اے ایس آئی پی ایچ پی کوٹکے پوسٹ عملے کے ہمراہ گشت کوٹکے سٹاپ تر بیلا غازی روڈ پر مو جود تھا کہ غازی کی جا نب سے تیز رفتار موٹر سائیکل جسے ساجد ولد ملزم دین اعوان سکنہ خا لو غازی ہری پور جس کے مو ٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی آویزاں نہیں تھی سڑک کے درمیان زک زیگ کر تے ہوئے آیا جس کو رو کنے کی کوشش کی گئی تو بڑی مشکل سے رو کا گیا مو ٹر سائیکل سوار نے کہا کہ وہ آہستہ رفتار میں مو ٹر سائیکل نہیں چلا سکتا،اس پر اس کے خلاف تھانہ حضرو میں زیر دفعہ279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر ا دیا گیا ۔ 

ڈھرنال (اٹک): تین ایل پی جی گیس سلنڈر مسافر ہا ئی میں نصب کر نے پر مقدمہ درج
تین ایل پی جی گیس سلنڈر مسافر ہا ئی میں نصب کر نے پر مقدمہ درج ‘تفصیلا ت کے مطابق انچارج پی ایچ پی ڈھر نال سب انسپکٹر محمد عارف نے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ عملے کے ہمراہ مین گھوڑ رو رڈ پر گشت پر تھا ٹیوٹا ہا ئی ایس نمبر LWC-8511 جو سواریاں لے کر آیا جسے چیک کیا گیا تو ہا ئی ایس کے اندر تین سلنڈر ایل پی جی نصب تھے جس پر ڈرائیور محمد اسماعیل نے تین سلنڈر ایل پی جی نصب کر کے مسافروں کی جا ن و مال کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جر م کیا تھا ،ان کی پا سنگ کے بارے میں کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس پر ا سکے خلاف 285,286 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ 

اٹک سٹی:تا لا لگا کر کچھ لمحے کے لئے گھر سے نکلنے پر ڈاکو گھر کا صفا یا کر گئے ،مقدمہ درج 
تا لا لگا کر کچھ لمحے کے لئے گھر سے نکلنے پر ڈاکو گھر کا صفا یا کر گئے ،مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق محمد ایوب خان ولد محمد نواز خان کوٹ چھجی حال اللہ رکھا مسجد اعوان شریف نے تھا نہ اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ محکمہ تعلیم سے ریٹا ئر ڈ ہے، وہ دن گیارہ بجے 
گھرکو تا لا لگا کر نکلااور 45منٹ بعد وا پس آیا تو تا لے ٹو ٹے ہو ئے تھے او ر کمروں میں سامان بکھرا پڑا ہو ا تھا۔ نقد رقم 35ہزار ، پا نچ طلا ئی انگو ٹھیاں جن میں سے ایک ہیرا لگی انگو ٹھی ، چار با لیا ں طلا ئی چوری کر کے لے گئے پو لیس نے ملزمان خلاف زیر دفعہ 454,380 ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر لیا ہے تفتیش سب انسپکٹر غلام فرید کر رہے ہیں ۔

اٹک سٹی:جعلی لا ئسنس پیش کر نے پر ملزم کے خلاف مزید مقدمہ درج 
جعلی لا ئسنس پیش کر نے پر مزید مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک غلام فرید نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ملزم شو کت علی جو نو مئی کو زیر دفعہ 324/34ت پ میں گرفتار ہوا اور گر فتاری کے وقت اے ایس آئی محمد نعمان نے اس سے پسٹل تیس بور معہ 23گو لیاں ، کلا شنکوف معہ 44گو لیاں جن کا لا ئسنس وزارت داخلہ حکومت پا کستان اسلام آباد سے بنا ہوا تھا ،یہ تینوں لا ئسنس اے ایس آئی محمد نعمان نے وزارت داخلہ کو برا ئے تصدیق بھیجوا ئے جنہوں نے اس کی تصدیق سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ ہمارے ریکارڈ میں درج نہیں ،اس طرح جعلی لا ئسنس پیش کر نے پر ملزم کے خلاف مزید مقدمہ زیر دفعہ 471,468,420ت پ اور اسلحہ آر ڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔













 





1 comment: