Showing posts with label hazro attock punjab. Show all posts
Showing posts with label hazro attock punjab. Show all posts

Tuesday, September 17, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

                 


غورغشتی(حضرو):وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی دعوت پر انوائرمنٹ پارک غورغشتی میں تقریب منعقد ہوئی

وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی دعوت پر انوائرمنٹ پارک غورغشتی میں منعقدہ تقریب جس میں وفاقی وزراء فیصل واڈا اور عمر ایوب کی آمد کے سلسلہ میں غازی بروٹھہ نہر کے دونوں اطراف 100 کلو میٹر سے زائد 16000 کنال پر مشتمل رقبہ پر پھلدار درخت لگانے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب جس میں ضلع بھر سے تحریک انصاف کے کارکنان نے شرکت کی ۔ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم گروپ کے رہنماءوں کی ناقص منصوبہ بندی کے سبب تقریب کے اختتام پر شرکاء کے اعزاز میں ڈبہ پیک بریانی کے سینکڑوں ڈبے تقسیم کرنے تھے جس میں ملک امین اسلم گروپ کے رہنما بری طرح ناکام رہے اور بعدازاں ان کی تقسیم کا عمل ہلڑ بازی کی نظر ہو گیا ۔ طاقتور ، توانا اور ہٹے کٹے تقریب کے شرکاء نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا اور کوئی شخص 10 سے 12 ڈبے لوٹ کر لے گیا اور کمزور و عمر رسیدہ شرکاء ایک ڈبہ لینے سے بھی محروم رہے ،سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو وائرل ہو گئیں جس پر سوشل میڈیا میں ملک امین اسلم کے خلاف لوگوں کے کمنٹس کی بھرمار ہو چکی ہے ۔ ملک امین اسلم کے مخالف رکن قومی اسمبلی میجر طاہر گروپ نے اس صورتحال اور ڈبوں کی تقسیم میں ہونے والی ہلڑبازی کا خوب فائدہ اٹھایا، اس موقع سے فائدہ اٹھانے والوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور دیگر جماعتوں کے سوشل میڈیا کے سرگرم افراد نے اس موقع کو غنیمت جانا اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو خوب آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے اور ان ویڈیوز کو دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں تک جا پہنچی ہے جس کا جواب تحریک انصاف ملک امین اسلم گروپ دینے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ۔ تقریب میں سابق ضلعی صدر تحریک انصاف اور حلقہ پی پی 2 تحصیل حضرو قاضی احمد اکبر جن کے حلقہ انتخاب غورغشتی میں یہ تقریب منعقد ہوئی، ان کو بھی مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق گروپ کے ساتھ وابستگی کی بناء پر مدعو نہیں کیا ۔ اسی طرح تقریب میں اٹک سے تحریک انصاف کے وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان ، چیئرمین پبلک اکاءونٹس کمیٹی پنجاب ٹو یاور بخاری ، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف کو یا تو مدعو نہیں کیا گیا یا انہوں نے تقریب میں شرکت نہیں کی، اس سلسلہ میں ملک امین اسلم گروپ کی سرکردہ شخصیات سے رابطہ کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک مےں بے نامی جائیدادوں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

ضلع اٹک مےں بے نامی جائیدادوں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو چوہدری عبدالماجد ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت کی ہداےات پر ضلع بھر مےں بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپر ےشن جاری ہے اور اس ضمن مےں محکمہ مال کا عملہ خصوصی اقدامات کر رہا ہے ضلع بھر کی عوام کیلئے اس سلسلہ مےں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے ، ہر تحصےل کے اسسٹنٹ کمشنر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہےں ۔ بے نامی جائیدادوں کے متعلق حکومت سخت قانون سازی کر رہی ہے اور اس تمام عمل مےں عوامی تعا ون کی ضرورت ہے ،اسی سلسلہ مےں ڈی سی آفس مےں خصوصی ڈےسک بھی قائم کےا گےا ہے جس کا نمبر 03447277966 ہے بے نامی جائیدادوں سے متعلق تفصےلات مہےا کر نے کیلئے اٹک کی عوام اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔



اٹک سٹی:مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ مےں اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

مون سون شجر کاری مہم کے سلسلہ مےں اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی ،ضلع بھر کے سرکاری اداروں کے افسران نے شر کت کی اجلاس مےں حالےہ مون سون شجر کاری مہم کا تفصےلی جائزہ لےا گےا اور اس امر پر اطمےنان کا اظہار کےا گےا کہ ےہ مہم کامےابی سے جاری ہے ۔ شجر کاری مہم کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں نے اپنی کارکردگی رپورٹ اجلاس مےں پےش کی اجلاس کو بتاےا گےا کہ حالےہ مہم مےں تمام سر کاری،نےم سر کاری اور نجی اداروں نے بھر پور حصہ لےا ، جس کے حوصلہ افزاء نتاءج بر آمد ہوئے دنےا بھر مےں ماحولےاتی تبدےلےا ں تےزی سے رونما ہورہی ہےں جو ہر سال موسم گر ما مےں شدت کا باعث بن رہی ہےں ،اس کے علاوہ درختوں کی کمی کی وجہ سے پانی کی کمی اور زےادہ سےلاب کا آنا خطر ناک ثابت ہو رہا ہے اس وقت پاکستان مےں صرف پانچ فےصد رقبہ پر جنگلات موجود ہےں جو انتہائی کم ہےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے 25% رقبہ پر جنگلات لگائے جائےں اٹک مےں اس سا ل تےن لاکھ درخت لگائے جارہے ہےں اور تمام سٹےک ہولڈرز اس مہم مےں اپنا کردار ادا کر رہے ہےں ۔



اٹک سٹی: اکتوبر اسلام آباد آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے ،پوری قوم مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی ;234;ملک فضل الرحمان اعوان

جے یوآئی کے نوجوان رہنما ملک فضل الرحمن اعوان نے کہا ہے کہ اکتوبر اسلام آباد آزادی مارچ کا فیصلہ اٹل ہے ،وکلاء ، تاجر ، ٹرانسپوٹرز ، صحافی برادری سمیت پوری قوم مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ،ان خیالات کا اظہار فضل الرحمن اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے قادیانیت نوازی ، کشمیرفروشی ، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا ،مخالفین پر بہتان ، الزام تراشی ، گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دینے کے علاوہ عوام کو ریلیف نہیں دیا قوم کی امید اب مولانا فضل الرحمن ہیں جو قوم کو اس حکومت سے چھٹکارا دے سکتے ہیں ‘مولانا کی حمایت آخری دم تک جاری رکھیں گے ۔



اٹک سٹی:پولیس لائن اٹک میں پولیس کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا

پولیس لائن اٹک میں پولیس کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاران نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ ڈی پی او اٹک نے پریڈ کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان اپنے فراءض نیک نیتی سے سرانجام دے کر شہدائے پولیس کی قربانیوں ، دن رات کی خدمات اور پولیس کے بہتر تشخص کو اجاگر کریں افسران و ملازمان لوگوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پولیس تشدد ، ٹارچر سیل اور عوام کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آنے والے افسران و ملازمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ایسے افسران و ملازمان کیخلاف سخت محکمانہ و قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر قانون اور انصاف کی بالا دستی کو مقدم رکھا جائے ۔



اٹک سٹی:جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ،اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہمارا مشن ہے ;234;مفتی تاج الدین ربانی

جمعیت علماء اسلام کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ،اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہمارا مشن ہے ۔ اکتوبر میں آزادی مارچ مغرب کے پر وردہ حکمرانوں سے چھٹکارا کا ذریعہ بنے گا، لاکھوں کی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے مدرسہ ترتیل القران تکبیر کالونی اٹک اور شہر کے دیگر کئی مدارس و مساجد میں آزادی مارچ کے حوالہ سے ملاقاتوں اور نئے یونٹ کے قیام کے موقع پرعلماء اکرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی مسلسل 4 روز سے تحصیل اٹک کے دورے پر ہیں اور شہر بھر میں مساجد و مدارس کے دورہ کے موقع پر علماء کرام سے ملاقاتیں آزادی مارچ میں شرکت اور جے یو آئی کے نئے یونٹ بنانے میں مصروف عمل ہیں ،اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، ضلعی سرپرست قاضی خالد محمود ، مولانا سید بادشاہ ، تحصیل امیر سید زرغون شاہ ، جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی ، مولانا محمد سلیمان ، حاجی محمد افضل ، قاری طارق محمود ، قاری طاہر عباسی ، قاری نثار الحسینی ودیگر علمائے کرام سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ناظم جامع مولانا محمد سلیمان کی طرف سے تحصیل امیر سید زرغون شاہ نے ضلعی امیر مفتی تاج الدین کو پیلی پگڑی پیش کی مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ ضلع بھر میں آزادی مارچ کیلئے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے قائد کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ضلع اٹک سے آزادی مارچ میں عوام ، علما کرام ، وکلا ، تاجر برادری سمیت ہر شعبہ زندگی سے عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنائیں گے ۔



اٹک سٹی:ووٹ کو عزت دینے اور نہ دینے کا فرق آج پوری قوم کو نظر آ رہا ہے;234;شیخ آفتا ب احمد

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے اور نہ دینے کا فرق آج پوری قوم کو نظر آ رہا ہے، جب ووٹر کی مرضی کو پاؤں تلے روند کر اپنی مرضی مسلط کر دی جائے تو پھر ایسے ہی حالات در پیش آتے ہیں جن کا شکار آج پوری قوم ہے، 70 سالوں میں کسی کو جراَت نہیں ہوئی کہ کشمیر کے معاملہ میں کوئی قانون سازی کرتا یہ ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے کا نتیجہ ہے کہ کشمیر ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ عمران خان اب بھی تقریروں اور زبانی جمع خرچ سے قوم کو لالی پاپ دے رہا ہے ،خدارا مظلوم کشمیریوں پر ترس کھاؤ ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف عالمی برادری کو آواز بلند کرنے پر آمادہ کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، شیخ حامد قدوس ، شیخ عواد صفدر ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کے علاوہ دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں جو پاکستان کا حصول ممکن ہوا اس میں اسی ووٹ کی پرچی نے کردار ادا کیا اور نہرو کے مقابلے میں قائد اعظم کو مسلمانوں کا حقیقی لیڈر ثابت کیا تب ہی ہ میں آزاد وطن نصیب ہوا پھر محمد نواز شریف نے اس نقشے میں رنگ بھر کر اس کو خوبصورت بنانے میں شب و روز محنت کی تاہم پھر سازشوں کا شکار بنا کر کبھی پانامہ ، کبھی کرپشن اور نجانے کون سے جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیا گیا تاکہ ترقی کرتے اس ملک کا پہیہ جام کیا جا سکے پھر جب عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے پھر محمد نواز شریف کو منتخب کرنا چاہا تو ووٹ کے تقدس کو بری طرح روند کر مرضی کے لوگوں کو اقتدار سونپ دیا گیا ملکی معاشی صورتحال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے اور آئی ایم ایف مزید ٹیکسز کا مطالبہ کرتا نظر آ رہا ہے اب تو مردے ہی بچے ہیں جن پر ٹیکس عائد کیا جا سکتا ہے باقی تو کوئی کسر بچی نہیں میں مقتدر قوتوں سے کہتا ہوں کہ اب بھی وقت ہے ملک کی بہتری کیلئے مل بیٹھ کر سوچیں اور مسائل کا حل تلاش کریں اگر یہی حالات رہے تو آنے والی نسلیں ہ میں معاف نہیں کریں گی ۔



سعودی عرب:غیر ملکی ایجنڈے پر چلنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ;234;قاری عتیق الرحمان

غیر ملکی ایجنڈے پر چلنے والی تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ، مہنگائی ، بے روزگاری ، فحاشی اور بے حیائی اس حکومت کے تحفے ہیں ،اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے جمعیت علماء اسلام اکتوبر میں پر امن آزادی مارچ کا انعقاد کر رہی ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں کارکنان شریک ہوں گے ۔ اس حوالہ سے ملک بھر کشمیر اور گلگت ، بلتستان میں مارچ کی کامیابی کیلئے تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں ،بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بھی اس مارچ میں شریک ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے دورہ سعودی عرب کے دوران جمعیت علماء اسلام سعودی عربیہ کے مرکزی اجلاس منعقدہ منطقہ ابھا ( سعودیہ ) مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی امیرجے یو آئی سعودیہ انجینئر پیر عبدالمنان نے کی جس میں مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں قائد مولانا فضل الرحمن کے حکم کی تعمیل میں مرکزی امیر انجینئر پیر عبدالمنان اورمرکزی ناظم عمومی قاری محمد الیاس کی مدت میں 5 سال کیلئے توسیع کردی گئی ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے مبارک نام پر ووٹ لینے والوں نے ملک میں اسلام کی نظریاتی اساس کو ختم کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ختم نبوت;248; کے قانون میں ترمیم اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے دینی مدارس کو قومی دھارے میں شامل کرنے کی پالیسی اپنا کر دینی تشخص مجروح کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں علماء کرام کو حق اور سچ بات کہنے کی پاداش میں شیڈول فور اور بدمعاشوں کی فہرستوں میں شامل کیا جارہا ہے قائد مولانا فضل الرحمان جب عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے تھے تو لوگوں کو عجیب لگتا تھا مگر آج وہ ساری باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں اگر یہ حکومت قائم رہی تو جہاں ملک کا معاشی دیوالیہ نکلنے کا اندیشہ ہے وہیں ملک کی اسلامی ، مذہبی اور جمہوری شناخت بھی ختم ہو کر رہ جائے گی اس لئے اس ایجنٹ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اکتوبر میں آزادی مارچ کے ذریعے اس حکومت کو چلتا کریں گے سعودی عرب میں مقیم جمعیت سے وابستہ علماء کرام نے اسلام آباد میں آزادی مارچ میں بھرپور شرکت کے بھر پور تعاون اور حرمین الشریفین میں خصوصی دعاؤں کے اہتمام کی یقین دہانی کرائی اجلاس کے اختتام پر میزبان جماعت کی طرف سے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان اور اراکین مجلس عاملہ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک کی تر قےاتی سکےموں کا جائزہ لےنے کےلیے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

ضلع اٹک کی تر قےاتی سکےموں کا جائزہ لےنے کےلیے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس مےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اےنڈ پلاننگ ) ضےغم نواز چوہدری ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر(رےونےو) چوہدری عبدالماجد ،محکمہ صحت ،تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلاس مےں ضلع بھر مےں جاری تر قےاتی سکےموں کا تفصےلی جائزہ لےا گےا مختلف محکموں کے افسران نے ڈی سی اٹک کو اپنے محکموں سے متعلقہ ترقےاتی سکےموں کے متعلق بر ےفنگ دی ڈی سی اٹک نے اس موقع پر تمام محکموں کے افسران کو ہداےت کی کہ وہ عوام فلاح و بہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے تر قےاتی کا م جلد از جلد مکمل کرےں اور کاموں کے اعلیٰ معےار اور بر وقت تکمےل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کےا جائے اجلاس مےں وزےر اعظم پاکستان کی جانب سے صحت کے شعبہَ مےں کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لےا گےا محکمہ صحت کے افسران نے اس موقع پر شر کاء کو تفصےلی بر ےفنگ دی بر ےفنگ دےتے ہوئے بتاےا گےا کی موجودہ حکومت وزےر اعظم پاکستان عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں صحت کے شعبہَ مےں انقلابی اقدامات کر رہی ہے تمام ہسپتالوں اور مر اکز صحت کو ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مر اکز صحت کا اپ گر ےڈےشن کا عمل بھی جاری ہے اور طبی عملہ بھی مہےا کےا جارہا ہے اجلاس مےں سالانہ تر قےاتی پر وگرام 2019-20 ،عوامی تر قےاتی پر وگرام 2018-19 اور رورل پر وگرام 2018-19 کا بھی تفصےلی جائزہ لےا گےا ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک مےں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاءون جاری ہے ;234; منظور احمد

ضلع اٹک مےں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاءون جاری ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لاءف محمد ندیم قریشی راولپنڈی ریجن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لاءف آفیسراٹک منظور احمد کی سربراہی میں ظفر اقبال ملک انسپکٹر وائلڈ لاءف نے غیر قانونی تیتر کا شکار کرتے ہوئے غلام حسین کے قبضہ سے ایک سیاہ تیتر، جال، پھندے اور موٹر سا ئےکل برآمد کر کے رنگے ہاتھوں شکار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا اور وائلڈ لاءف ایکٹ کے تحت 35 ہزار روپے جرمانہ وصول کےا ۔ ظفر اقبال ملک نے اےک بےان مےں کہا کہ ےہ شکاری ان قیمتی پرندوں کا شکار کر کے انہیں مہنگے داموں بیچتے ہیں ‘ہم ان قیمتی اور ناےاب پرندوں کو خریدنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کریں گے ہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لاءف محمد ندیم قریشی نے غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہداےت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی شکار کرنے والوں سے کسی قسم کی رعاءت نہ برتی جائے گی ان قیمتی جانوروں اور پرندوں کی نسل کشی کو روکنا ہمار ا اولین فریضہ ہے اگر انہیں نہ روکا گیا تو آئندہ چند برسوں میں ان قیمتی جانور وں اور پرندوں سے ہم محروم ہو جائیں گے ۔



حضروسٹی:پاکستان کے ممتاز ماہر لسانیات نامور مصنف محقق پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی کی یاد میں عمران خان نے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا

پاکستان کے ممتاز ماہر لسانیات نامور مصنف محقق پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی کی یاد میں اٹکی ممتاز نوجوان علمی ادبی سیاسی سماجی شخصیت عمران خان نے تعزیتی نشست کا اہتمام کیا جس کی صدارت معروف ماہر تعلیم پروفیسر اعظم خالد نے کی ۔ ممانعت از ممتاز عالم دین حافظ نثار احمد الحسینی جبکہ مہمان خصوصی مذہبی سکالر و ماہر تعلیم سید کفایت بخاری تھے ،اس پروقار نشست میں درج بالا معزز شخصیات کے علاوہ ماہرنفسیات ڈاکٹر مسعود اختر ، نامور مصنف شاعر و کالم نگار خاورچوہدری ، محقق مرتب پروفیسر سید نصرت بخاری ، مشہور شاعر و نعت خواں حسین امجد ، نوجوان ابھرتے ہوئے شاعر فائق ترابی اور نشست کے سٹیج سیکرٹری پروفیسر محمد زکریا نے پروفیسر ڈاکٹر اشرف الحسینی مرحوم کی گراں قدر اور بے مثل علمی ادبی اور صحافتی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اثاثہ قرار دیا ۔ مقررین نے مرحوم کو ایک عظیم مرتبہ شخصیت قرار دیاجو کم و بیش 50 کتابوں کے مصنف اور 25 زبانوں پر عبور رکھتے تھے ،،خاص طور پر شعبہَ لسانیات میں وہ اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے وہ ایک نفیس انسان صوم و صلوۃ کے پابند قابل ترین استاذ تھے ۔ مقررین نے نشست کا اہتمام کرنے پر عمران خان کو شاباش دی اور کہا کے جو قرض ہمارے اوپر تھا وہ عمران خان نے ہماری طرف سے بھی ادا کر دیا جس پر ہمارا یہ برخوردار اور چھوٹا بھائی شاباش کا مستحق ہے ۔



اٹک سٹی:سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے حاجی صاحبان کو بھر پور سہولیات فراہم کی گئیں ;234;سردار زادہ سلطان محمود

سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے حاجی صاحبان کو بھر پور سہولیات فراہم کی گئیں ،اس سال حج کی سعادت سرکاری سکیم کے تحت حاصل کرنے والے حجاج کرام کو ٹرانسپورٹ ،قیام و طعام اور میڈیکل کی سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہ تھی ،حج سے واپسی پر پنجاب ٹیچر ےونین اور اٹک ٹیچر الائنس کے ضلعی صدر سردار زادہ سلطان محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حج کے انتظامات مثالی تھے ان کا رویہ اور کردار انتہائی مثبت تھا جنہوں نے ہر مقام پر خلوص نیت سے کام کرتے ہوئے حجاج کرام کی خدمت میں کوئی کثر نہ چھوڑی ۔ حجاج کرام کی عمارات ( رہائشوں ) کے باہرحرم شریف لے جانے کے لئے گاڑیاں ہمہ وقت کھڑی رہتی تھیں ،ایک حاجی بھی آ کر کسی گاڑی میں بیٹھتا تو صرف تین منٹ انتظار کے بعد ایک دو حاجیوں کے لئے بھی گاڑی چل پڑتی ،رہائشیں انتہائی صاف ستھری ہونے کے ساتھ کھانے کا میعار بھی بہت اعلیٰ تھا اگر کسی حجاج کرام کا مہمان آ جاتا تو اس کے لئے بھی بڑی فراغ دلی سے کھانا دیا جاتا اور اگر رات کے وقت کسی حجاج کو بیماری ےا تکلیف ہوتی تو پانچ منٹ میں ایمبولینس پہنچ جاتی اور فوری طور پر ہسپتال پہنچا کر علاج کیا جاتا اس کے ساتھ تمام حجاج کرام کے لئے گورنمنٹ آف سعودیہ کے انتظامات بھی اعلیٰ تھے حجاج کرام نے کہا کہ ہمارا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں ہے اور ہم اس مرتبہ حجاج کرام کی سہولیات اور انتظامات کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتے اللہ تعالیٰ آئندہ بھی گورنمنٹ آف پاکستان کو حجاج کرام کے لئے ایسے ہی انتظامات کرنے کی توفیق دے ۔



ضلع اٹک:موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے 2 ارکان گرفتار

موٹر سائیکلوں کے ذریعے کے پی کے سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بین الاقوامی ڈرگ مافیا کے 2 ارکان گرفتار ، پولیس نے چرس ، افیون اور ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ کی چیک پوسٹ خوشحال گڑھ کے عملہ نے کوہاٹ سے آنے والے موٹر سائیکل جسے آصف کرک چلا رہا تھا ،دوران تلاشی موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے پولیس نے 800 گرام چرس ، دوسری کاروائی تھانہ اٹک خورد کے عملہ نے کی جس میں پشاور سے آنے والے موٹر سائیکل جسے وحید ساکن جہانگیرہ چلا رہا تھا کہ موٹر سائیکل کے خفیہ خانوں سے 5 پیکٹ برآمد کر لیے جن کا وزن 4 کلو تھا ،ان میں سے 2 پیکٹ ہیروئن اور 2 پیکٹ افیون برآمد کر کے باریش ملزم عبدالوحید لوکل گورنمنٹ کے پی کے کا ملازم ہے اور اس کا موٹر سائیکل بغیر نمبر پلیٹ کے تھا ۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں منشیات برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔



اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں ، چوہدری عادل علی

چےئر مےن ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں اے ڈی سی آر اٹک چوہدری عبدالماجد کے علاوہ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا ا ور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلہ میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں ۔



اٹک سٹی:تمام تحصیلوں میں غیر میعاری ادویات ،بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز اور عطائےت کےخلاف کاروائیاں جاری ہیں ;234;سید طارق مسعود

ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں غیر میعاری ادویات بغیر لائسنس میڈیکل سٹورز اور عطائےت کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،گزشتہ 8 ماہ میں 22 لاکھ 97 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا ۔ عطائی ڈاکٹروں کے خاتمہ اور غیر میعاری ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ےہ بات ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے اےک خصوصی بےا ن مےں کہی ،انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں جا کر عطائی ڈاکٹروں کے کلینک سیل کئے جا رہے ہیں جبکہ مختلف ادویات کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیجے جا رہے ہیں جنہوں نے ڈسپنسر کورس کیا ہوا ہے اور وہ اپنے کلینک بنا کر پریکٹس کر رہے ہیں وہ غیر قانونی ہیں اور وہ عطائےت کے زمرے میں آتے ہیں اےسے لوگوں کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے انہوں نے ضلع اٹک میں آٹھ ماہ کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہا کہ 646 مقامات پر میڈیکل سٹوروں کا دورہ کیا گیا ادوےات کے 270 نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے 15 غیر میعاری پائے گے تےن میڈیکل سٹور سیل کئے گئے تین ایف آئی آر درج کرائی گئی زائدالمیعاد ادوےات کے چار مقدمات ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے بغیر ڈرگ سیل لائسنس کے 9مقدمات درج کئے گئے جبکہ مختلف نوعیت کے 65 مقدمات ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے 19مقدمات صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوائے گئے 16مقدمات کا فیصلہ ڈرگ کورٹ نے سنا دیا جس کے تحت جرمانہ اور قید کی سزائیں دی گئی ہیں ۔



اٹک سٹی: 7ستمبر یوم ختم نبوت کے نام سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا ،علمائے کرام کی کاوشوں سے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیاگیا ،جے یو آئی

7ستمبر یوم ختم نبوت کے نام سے ہمیشہ یادرکھاجائے گا ،اکابرین علمائے کرام کی کاوشوں سے آج کے دن پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردیاگیا ۔ قادیانی پاکستان کے آئین کے مطابق غیرمسلم قراردئے گئے ختم نبوت کے آئین کو قومی اسمبلی سے منظورکروانے پر علمائے کرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلیٰ جے یو آئی ضلع اٹک مولانا شیر زمان ، ضلعی نائب امیر مفتی سید امیر زمان حقانی ، تحصیل صدر اٹک حاجی زرغن شاہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے جامع مسجد لوہاراں میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے تحفظ کے آئین کو آئینی شکل دلوانے پر مفتی محمود مولاناشاہ احمدنورانی غلام غوث ہزاروی کو سلام پیش کرتے ہیں ،آئین پاکستان کی روسے قادیانی اپنی عبادت گاہوں کو مساجد قرارنہیں دے سکتے آپ ;248; کی حیات مبارکہ میں بھی فتنے پیدا ہوئے جن کا صد باب کیا گیا اور خلیفہ اول کے دور میں جنگ یوماما میں 1200 صحابہ شہید ہوئے جن میں 700 حفاظ کرام بھی شامل تھے 1840 ء میں پیدا ہونے والے ملعون مرزا قادیانی نے انگریز کی ملی بھگت سے 1890 ء میں جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا کیونکہ 1857 ء کی جنگ آزادی کے بعد انگریز نے یہ طے کر لیا تھا کہ مسلمان اپنے مذہب سے گہرا تعلق رکھتے ہیں اور وہ اس میں آخری حد تک جا سکتے ہیں مرزا قادیانی نے جھوٹی نبوت کے دعویٰ میں جہاد کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دے کر انگریز کے ہاتھ مضبوط کیے ۔



اٹک سٹی:پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی میں ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں کو منظر عام پر لا ئیں گے،ملک امین اسلم

پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں ہونے والے کروڑوں روپے کے گھپلوں کو منظر عام پر لا کر اس میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسلم کالونی میں سوئی گیس میں افتتاحی تقریب میں شعلہ جلا کر سوئی گیس کا افتتاح اور بر لب سڑک تختی کی نقاب کشائی کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینئر رہنما تحریک انصاف تیمور اسلم ، ضلعی رہنما تحریک انصاف عمران خان حضروی ، حاجی محمد مشتاق میر ، حاجی فاضل ، حاجی محمد یوسف ، سابق کونسلر بلدیہ سجاد تنولی ، ملک اکلیم اختر ، شاہد اقبال اعوان ، ڈاکٹر جاوید ، پی آر او ٹو ملک امین اسلم عامر عتیق اور دیگر بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور جلد ہی مشکلات کا یہ دور ختم ہو جائے گا تاہم یہ ایک نمبر پاکستان بنے گا قبل ازیں اس ملک پر چوروں اور لٹیروں کا راج رہا اٹک ہٹیاں روڈ پر 800 کنال تعمیر ہونے والی پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی اٹک کیمپس میں کروڑوں روپے کے گھپلے ہوئے ہیں کوڑیوں کے مول زمین خرید کر اسے سونے کے بہاءو فروخت کرنے کیلئے سارا منصوبہ ترتیب دیا گیا یہ منصوبہ کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے کسی بھی منصوبے کے آغاز میں پہلے زمین کی خریداری کی جاتی ہے لیکن یہاں صورتحال الٹ تھی بغیر زمین کے 7 کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کرا لیا جب ان سے زمین کا پوچھا گیا تو زمین موجود نہیں تھی اس پر ایم این اے اور ایم پی اے کو بلایا گیا اور کہا گیا کہ حکومت کے پاس یونیورسٹی کیلئے زمین موجود ہے تاہم موجودہ زمین جس کے ارد گرد بھی اس مافیا نے خریداری کر رکھی تھی اور ممبران اسمبلی نے بضد ہو کر کہا کہ ہم نے اسی زمین پر یونیورسٹی کی تعمیر کرنی ہے یہ فراڈ ہوا ہے اپنے فرنٹ مینو کے ذریعے زمین کی خریداری کی گئی 11 کروڑ روپے کا ایک مزید پی سی ون بنایا گیا 11 کروڑ روپے کی زمین خرید کر فرنٹ پر 11 کنال اپنے منظور نظر لوگوں کو فروخت کرا دی جن کا اب بھی قبضہ ہے اور جن کی پراپرٹی کا دفتر اب بھی وہاں موجود ہے عوام ان منتخب نمائندوں سے معلوم کریں کہ یہ پراپرٹی کا دفتر کس کا تھا 11 کنال کئی گنا ریٹ پر فروخت کی گئی یہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے یہ فراڈ اس لیے ہوتا رہا کہ مقامی نمائندہ فراڈ کرتا رہا کیونکہ اوپر بڑا چور بیٹھا ہوا تھا جو پاکستان کے ساتھ یہ کام کرتا رہا اب اس ملک کا قبلہ درست ہو گیا ہے اوپر بھی صحیح بندہ ہے اور نیچے بھی درست لوگ آ گئے ہیں ان کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں لوگوں کے بجلی ، سوئی گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کے کام اور ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے افواج پاکستان کے افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کیلئے جو قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے وہ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی عیار دشمن بھارت ہر وقت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے نائب صوبیدار احمد خان اعوان ، کیپٹن اسفندیار بخاری اور میجر زبیر جیسے شہداَ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں وہی قو میں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداَ کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں وہ کام کیے جائیں گے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہوں گے انہیں تارکین وطن کی وزارت نے خصوصی طور پر بلا کر یہ بتایا کہ اٹک سے روزگار اور تعلیم کیلئے بیرون ملک جانے والوں میں 90 فیصد افراد یرقان کے مریض ہیں کیونکہ بیرون ملک جانے سے قبل ان کا ٹیسٹ لیا جاتا ہے ان 90 فیصد میں سے 90 فیصد کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں یرقان ہے اس کا بڑا سبب اٹک میں زیر زمین پانی ہے جو

انتہائی آلودہ ہو چکا ہے اس کیلئے 35 واٹر فلٹر یشن پلانٹ کی منظوری دی گئی ہے جو جلد ہی اٹک میں لگائے جائیں گے تاکہ پینے کے صاف پانی کو یقینی بنایا جا سکے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مقامی لوگوں کے مطالبہ پر غازی بروٹھہ پروجیکٹ نہر کے دونوں اطراف میں چار ;47; چار سو فٹ کا سپائل بینک ہے جس کی لمبائی دونوں اطراف میں 100 کلو میٹر سے زائد بنتی ہے اس پر جنگل لگایا جائے گا جس سے اٹک کے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور قومی خزانہ کو بھی ان درختوں سے اربوں روپے کی آمدن ہو گی اس سلسلہ میں واپڈا کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا ہے اور اعلیٰ قسم کا 100 کلو میٹر کا جنگل لگایا جائے گا یہ نہ صرف ایک سیر گاہ ہو گی بلکہ روزگار کا ذریعہ بھی ثابت ہو گی اس سلسلہ میں 16 ستمبر کو ایک بڑی تقریب غورغشتی کے مقام پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں خصوصی طور پر وفاقی وزراء فیصل واڈا او رعمر ایوب شریک ہوں گے لوگوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے مسئلہ کشمیر کو پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی توجہ کا مرکز بناتے ہوئے اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے اور انہوں نے یہ مسئلہ بھی اٹھایا ہے کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف مظالم پر امریکہ اور یورپی ممالک کی خاموشی سوالیہ نشان ہے کسی بھی جگہ ظلم پر یہ ممالک اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ان کی مجرمانہ خاموشی کسی بڑے المیہ جو جنم دے گی ۔



اٹک سٹی:ڈھوک شرفا میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 48 سالہ شخص بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا

ڈھوک شرفا میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 48 سالہ شخص بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا ،تفصیلات کے مطابق ملک ارشد گھر کی بجلی خراب ہونے پر اسے ٹھیک کرتے ہوئے بجلی کی مین لائن سے ٹکرا کر بے ہوش ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاران نے ملک ارشد کی سانس بحال کرنے کی کوشش کرتے ہوئے اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا ۔



ضلع اٹک:جی ٹی روڈ خطرناک موڑ ہرو پل پر ہائی ایس اور کار میں تصادم ، 3 افراد شدید زخمی

جی ٹی روڈ خطرناک موڑ ہرو پل پر ہائی ایس اور کار میں تصادم ، 3 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق ہرو پل پر خطرناک موڑ جی ٹی روڈ پر ہائی ایس اور کار میں تیز رفتاری کے سبب آپس میں ٹکر ہو گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں 60 سالہ خورشید ، 50 سالہ عقیل اور 30 سالہ نعیم سکنائے پشاور شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے انتہائی مصروف ترین دن گزارا

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے انتہائی مصروف ترین دن گزارا ،انہوں نے درجنوں شہداَ کے گھروں میں جا کر شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں ،انہوں نے یوم دفاع پشاور ایئر بیس حملے میں شہید ہونے والے اٹک کے بہادر سپوت شہید اسفند یار بخاری کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کیپٹن اسفندیار بخاری کے مزار پر حاضری دی کیپٹن اسفند یار بخاری دہشت گردوں کو مارنے کے بعد آخری دہشت گرد کی گولی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا ،انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جواں مردی کا مظاہرہ کیا اور تن تنہا ملک دشمنوں سے لڑے ۔ 1965ء کی جنگ میں شہید ہونے والے رسالدارعطا محمد حیدری شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ، 1965 میں چھمب، جوڑیاں کے محاز پر شہید ہونے والے حوالدار شیر محمد کے اہل خانہ سے ، 1965 اور 1971 کی جنگ کے شہداَ 1971ء مشرقی پاکستان میں شہید حوالدار محمد اکرم شہید کے لواحقین سے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی ، بوٹا اٹک میجر امجد خان ، حوالدار نزابت ، سپاہی محمد فیاض ، لاس نائیک عبدالرحمن ، کیپٹن شعیب لانس نائیک مولاداد اور سپاہی عتیق الرحمن شہید کی قبر پر دعا و پھولوں کی چادریں چڑھائیں ، جلو حسن ابدال 1965 کی جنگ میں وطن کادفاع کرتے ہوے شہید ہونے والے خان محمد شہید کی قبر پر فاتحہ خانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی وانا آپریشن میں شہید ہونے والے ثاقب رحمان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے خلیل احمد شہید اور صداقت علی شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی ۔



اٹک سٹی:ےوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے اےک اہم تقرےب ضلع کو نسل ہال اٹک مےں منعقد ہوئی

ےوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے اےک اہم تقرےب ضلع کو نسل ہال اٹک مےں منعقد ہوئی ،تقرےب کے مہمان خصوصی وزےر مال پنجاب کر نل ( ر ) ملک محمد انور تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ چےئرمےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری ، سےنئر رہنما تحرےک انصاف قاضی احمد اکبر خان ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( رےونےو ) اٹک چوہدری عبدالماجد ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جاوید احمد بھٹی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ، ضلعی افسران ، سےاسی ، مذہبی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے کر نل ( ر ) ملک محمد انور نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ء کو دشمن نے رات کی تارےکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہائی بزدلی سے مملکت خداداد پاکستان پر حملہ کر دےا مگر ہماری بہادر افواج نے اس کا دندہ شکن جواب دےا اور عوام پاک فوج کے ساتھ سےسہ پلائی ہوئی دےوار ثابت ہوئی 1965ء کی جنگ ہمارے شہےدوں ، غازےوں اور عوام کی قربانےوں کی لازوال داستان ہے جو رہتی دنےا تک قائم رہے گی پاکستان کی فوج دنےا کی عظےم فوج ہے جس نے ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کے مقابلہ کےا اور اس کو پسپائی اختےار کر نے پر مجبور کر دےا اس وقت موجودہ حالات مےں بھارت نے کشمےر کی خصوصی حےثےت تبدےل کر کے خطے کا توازن بگاڑ دےا ہے پورے بر صغےر مےں جنگ کا ماحول پےدا کر دےا گےا ہے مگر مشکل کی اس گھڑی مےں ہم اپنی مسلح افواج اور کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہےں چےئرمےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری نے کہا کہ ہم آج 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازےوں کو سلام پےش کر تے ہےں اس کے ساتھ اس عوام کو بھی سلام پےش کر تے ہےں جو اس وقت وطن عزیز کے جوانوں کے شانہ بشانہ لڑ رہی تھی اور جنہوں نے اپنے سےنوں سے بم باندھ کر بھارتی ٹےنکوں کے پر خچے اڑا دئیے ہمےں آج اپنا کر دار ان لو گوں کی طر ح ادا کر نا پڑ ے گا جو اس وقت شہادت کے جذبہ سے سر شار تھے آج مقبوضہ کشمےر مےں بھارتی فوج نے نریندر مودی کی اےما ء پر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے آج کے حالات دونوں ممالک کو جنگ کے دہانے پر لے آئے ہےں مگر ہم اس وقت بھی اپنی پاک فوج اور کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہےں اور کھڑے رہیں گے سےنئر رہنما تحرےک انصاف قاضی احمد اکبر خان نے کہا کہ آج ہم سب ےوم دفاع پاکستان منانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہےں اور آج کے دن ہم اس عہد کی تجدےد کر تے ہےں کہ ہم ہر لمحہ اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہےں ہماری مسلح افواج نے ملک قوم کیلئے بے پناہ قربانےاں دی ہےں 1965ء کی جنگ پاک فوج اور عوامی اتحاد کی شاندار مثال ہے موجودہ وقت مےں بھی ہمےں کشمےری عوام کی حماےت کے ساتھ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دےنا ہے اس کیلئے پوری پاکستانی قوم تےا ر ہے تقرےب کے بعد ےوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے واک کا اہتما م بھی کےا گےا جس مےں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی بعدازاں وزےر مال پنجاب کر نل ( ر ) ملک محمد انور ، چےئرمےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری ، سےنئر رہنما تحرےک انصاف قاضی احمد اکبر خان ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( رےونےو ) اٹک چوہدری عبدالماجد اور دےگر افسران نے معر کہ بڈھ بےر کے ہےرو شہےد کےپٹن سید اسفند ےار بخاری کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔



اٹک سٹی: ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالہ سے کشمیر کمیٹی ضلع اٹک کے زیر اہتمام رےلی جامع مسجد حنفےہ سے شر وع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پذ ےر ہوئی

اٹک مےں ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالہ سے کشمیر کمیٹی ضلع اٹک کے زیر اہتمام رےلی جامع مسجد حنفےہ سے شر وع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پذ ےر ہوئی جس مےں سےاسی ، سماجی و مذہبی ارکان ، طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ انہوں نے ہا تھوں مےں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمےر کی آزادی کے نعرے درج تھے ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی ، مرکزی جنرل سیکرٹری انجمن طلبہ اسلام پاکستان ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، محنت کش رہنما ملک امداد اعوان ، چیئرمین اٹک پر یس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور دیگر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کشمےرےوں کا بنےادی حق ہے جو انہےں ہر صورت ملنا چائیے کشمےرےوں کو آزادی نہ دے کر ان کا بنےادی حق پا مال کےا جا رہا ہے جو انتہائی زےادتی ہے اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمےر کی خصوصی حےثےت ختم کر کے بھارتی حکومت نے بد نےتی کا ثبوت دےا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمےرےوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کرےں کہ وہ کشمےرےوں کے حق خود ارادےت کا احترام کرے اور انہےں ان کی مرضی کے مطابق فےصلہ کرنے کا اختےار دے کشمےری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کیلئے کو شاں ہےں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہےں ہے ظلم و ستم کے ذرےعے کشمےرےوں کے حق خود ارادےت اور آزادی کی آواز کو نہےں دباےا جا سکتا پاکستان کی حکومت ، فوج اور عوام مقبوضہ کشمےرےوں کی اخلاقی اور سفارتی حماےت جاری رکھےں گے اب وقت آگےا ہے کہ مقبوضہ کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کےا جائے جس کا ان سے وعدہ کےا گےا ہے بھارت کو مجبور کےا جائے کہ وہ اپنی رےاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمےری عوام کو اپنے مستقبل کا فےصلہ خود کرنے کا اختےار دے وہ دن دور نہےں جب کشمےری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی وہ آزاد فضاء مےں سانس لےں گے اور آزاد زندگی بسر کرےں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے دنیا کی بھارتی مظالم پر خاموشی کسی سنگین المیہ کو جنم دے گی ۔



اٹک سٹی:اٹک ، حضرو اور حسن ابدال میں 35 مقامات پر واٹر فلریشن پلانٹس لگائے جائیں گے ،ملک امین اسلم

وزےر اعظم پاکستان کے مشےر برائے موسمےاتی تبدےلی ملک امےن اسلم نے کہا ہے کہ اٹک ، حضرو اور حسن ابدال میں 35 مقامات پر واٹر فلریشن پلانٹس لگائے جائیں گے جن میں سے 3 اٹک کے نامور شہداَ کے نام پر ہوں گے ،یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سینئر رہنما تحریک انصاف تیمور اسلم ، سابق کونسلر بلدیہ سجاد تنولی ، ملک اکلیم اختر ، شاہد اقبال اعوان ، ڈاکٹر جاوید ، پی آر او ٹو ملک امین اسلم عامر عتیق اور دیگر بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ اٹک تین میلہ روڈ پر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے قریب شہید کیپٹن اسفندیار بخاری ، یونین کونسل بولیانوال میں شہید نائب صوبیدار احمد خان اعوان اور حضرو کے گاءوں کالو کلاں میں شہید میجر زبیر احمد کے نام پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے انہوں نے ےوم دفاع پاکستان کے موقع پر معر کہ بڈھ بےر کے ہےرو شہےد کےپٹن اسفند ےار بخاری کی قبر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ، شہےد کے والد ڈاکٹر فےاض بخاری اور دےگر افراد کی کثےر تعداد موجود تھی بعدازاں انہوں نے بولیانوال گاءوں میں شہید نائب صوبیدار احمد خان اعوان کی رہائش گاہ پر جا کر شہید کے درجات کیلئے بلندی کی دعا اور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ملک امےن اسلم نے کہا کہ شہےد کی جو موت ہے وہ قوم کی حےات ہے اور شہےد کےپٹن سید اسفند ےار بخاری اور نائب صوبیدار احمد خان اعوان نے وطن عزیز پر اپنی جان کا نذرانہ دے کر ےہ ثابت کر دےا کہ آج پورے پاکستان مےں ےوم دفاع مناےا جارہا ہے اور اس ضمن خصوصی تقرےبات بھی منعقد کی جارہی ہےں زندہ قومےں ہمےشہ اپنے شہےدوں کو ےاد رکھتی ہےں اور یہی ان کی بقا اور سلامتی کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان عمران خان کی ہداےات کی روشنی مےں اس سال ےوم دفاع پاکستان اس عہد کی تجدےد کے ساتھ مناےا جارہا ہے کہ کشمےرےوں کی ہر ممکن حماےت ، مقبوضہ کشمےر کی بھارت سے غاصبانہ قبضہ سے آزادی تک جاری رکھی جائے گی ۔




























Monday, July 22, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



ضلع اٹک:کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کیلئے ڈمپروں نے سنجوال باہتر روٹ کا استعمال شروع کر دیا ،خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ 

کمپیوٹر کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے ڈمپروں نے سنجوال باہتر روٹ کا استعمال شروع کر دیا ،خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ کوئی پوچھنے والا نہیں ‘24گھنٹے میں سینکڑوں ریت سے لوڈ ڈ ڈمپرز سنجوال باہتر روڈ سے گزرنے لگے ،ٹوٹی پھوٹی سڑک ان ڈمپروں سے مزید خستہ حال ہو جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی قصبہ فقیر آباد (لارنس پور) کی ریت کی کانوں سے روزانہ راولپنڈی اور ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں ڈمپرز ریت لوڈ کر کے جاتے ہیں جنہیں جی ٹی روڈ سے گزرنے پر برھان کے قریب کمپیوٹر کانٹا اور جی ٹی روڈ پر ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے ،ان ڈمپرز مالکان و ڈرائیوروں نے کمپیوٹر کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے سنجوال باہتر روڈ کا استعمال شروع کر دیا ہے کیونکہ اس روڈ پر براستہ جھنگ چوک ، حطار، ترنول تک کہیں بھی کمپیوٹر کانٹا اور ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہے ،معلوم ہوا ہے کہ ہائی وے کے منظور کر دہ مقدار سے زائد ریت لوڈ کی جاتی ہے ۔ اہلیان علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجوال باہتر روڈ جو پہلے ہی ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر ہے اگر ان ڈمپرز کو نہ روکا گیا تو روڈ مزید خستہ حال ہو جائے گی اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈاک کا نظام غیر موَثر ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا 

محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈاک کا نظام غیر موَثر ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، اٹک شہر کی داخلی آبادیوں نیوٹاون ، محلہ محمود آباد ، محمود آباد غربی ، محلہ قاضی انوار الحق ، محلہ نور و دیگر میں محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت و متعلقہ پوسٹ مین کی لاپرواہی کے سبب ڈاک کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے ۔ درجنوں افراد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ طلبہ و طالبات کی امتحانی رول نمبر و این ٹی ایس کی رول نمبر سلیپس و علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈاک صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی غائب کر دی جاتی ہے ،ان علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پوسٹ مین ڈاک تقسیم کرتے نہیں دیکھا گیا ۔ انہوں نے محکمہ ڈاکخانہ جات اٹک کے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک پولیس نے خاتون سمیت اغوا برائے تاوان کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے لی گئی رقم سمیت مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا 

اٹک پولیس نے خاتون سمیت اغوا برائے تاوان کے 6 ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے تاوان کیلئے لی گئی رقم سمیت مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ۔ یہ بات ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتائی ،اس موقع پر پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، پی ایس او ٹو ڈی پی او سید عمیر شاہ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ 17 جولائی کو فرخ سلطان ساکن مرزا نے تھانہ صدر اٹک میں رپورٹ درج کرائی کہ دن ساڑھے 10 بجے اس کے 11 سالہ بیٹے عمیر علی کو نامعلو م اغواء کاروں نے اغواء کر لیا ،پولیس نے فوری طور پر زیر دفعہ 363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس کی تفتیش انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم ، ڈی ایس پی اٹک ضیغم عباس ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد علی شاہ ، انچارج آئی ٹی لیب جہانزیب خان اور دیگر پولیس افسران سی آئی اے کی ٹیم اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم کو دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں اتوار کے روز مغوی عمیر علی کو بحفاظت اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیا ۔ ملزمان جنہوں نے مغوی کو اغواء کرکے رکھا ہواتھا کو گرفتار کرلیا اورتاوان کی لی گئی رقم مبلغ سات لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 365-;65; ت پ ، 7;658465; کے تحت دفعات کا اضافہ کر لیا ۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 3 گاڑیاں بھی برآمد کرلیں ،اغواکاروں میں سہولت کار خاتون سمیت 6 افراد شامل ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تمام ملزمان پیشہ ور ہیں اور کے پی کے پولیس کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ،مزید تفتیش کیلئے اغواکاروں کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کی اس احسن کارکردگی کو اہلیان علاقہ نے سراہا ہے ۔ 



گاؤں جلالیہ :کنوئیں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شخص بے ہوش 

کنوئیں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شخص بے ہوش ، تفصیلات کے مطابق 65 سالہ امیر افسر کام کرتے ہوئے کنوئیں میں گر گیا جسے بچانے اس کا 24 سالہ بیٹا سمیر بھی کنویں میں اترا کنویں میں گیس کی بدبو سے نوجوان کی طبیت خراب ہوئی اور وہ وہیں بے ہوش ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دونوں افراد کو کنویں سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد امیر افسر کو مردہ قرار دے دیا ۔ 



اٹک سٹی:ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی ،رپورٹ 

ڈی پی او اٹک کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی ، عدیل انسپکٹر کی کچہری چوک اور لاری اڈا چوک میں کار وائی پر ٹریفک کی روانی میں زبردست بہتری ،عوام کا زبردست خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریت مٹی پر ترپال نہ ہونے ،بریک بتی نہ ہونے ،کالے شیشوں ،اوورلوڈنگ،بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ بند کیا گیا اور خاص طور پر نا بالغ 18سال سے کم عمربچو ں کی ڈرائیونگ رکشہ یا موٹر سائیکل چلانے پر تھانے بند اور والدین سے اسٹامپ پیپر لے کر چھوڑا گیا ۔ اس مد میں اٹک شہر سے لاکھوں روپے کا جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا ،ٹریفک پولیس کے اس ایکشن کے بعد کچہری چوک،لاری اڈا چوک میں ٹریفک کی روانی میں زبردست بہتری آئی ہے ٹریفک پولیس کی اس کاروائی اور ٹریفک کی اس روانی کو دیکھ کر شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پورے ضلع میں اس طرح کاروائیاں ہوں تو ٹریفک جام سے عوام کی جان چھوٹ سکتی ہے ورنہ ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی عذاب میں ڈال رکھی تھی اس طرح اگر ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتی رہے تو حا د ثات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ہم ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کو سخت سے سخت احکامات دئیے جائیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک جام سے نجات کے ساتھ ساتھ حادثات کو بھی کنٹرول کیا جا سکے اور شہریوں نے ٹریفک پولیس کے عملاجن میں عدیل انسپکٹرانچارج ٹریفک پولیس اٹک سٹی،جواد ملک ایس آئی ،ایس آئی سلیمان،اے ایس آئی کاظم ، نواز کانسٹیبل،عقیل کانسٹیبل کو ان کار وائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ 



حسن ابدال:فاقے کاٹ لیں گے ، قادیانیت کا فروغ قبول نہیں کریں گے ‘حکومت کو لانے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، جے یو آئی 

فاقے کاٹ لیں گے ، قادیانیت کا فروغ قبول نہیں کریں گے ‘حکومت کو لانے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ،گرفتاریوں سے جماعتوں کو دبانے کی کوشش ناکام ہو گی ،بلاتفریق احتساب کی حمایت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس تحصیل حسن ابدال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی نے کیا ۔ اس موقع پر اے پی سی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ( ن ) ، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے ہمراہ تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، اے پی سی میں متفقہ طور پر ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جو تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی اور آئندہ کا سیاسی لاءح عمل ترتیب دے گی جبکہ اس موقع تمام جماعتوں کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے پر بھی اتفاق رائے سے مختلف فیصلے کیے گئے جس کے مطابق صبح 9 بجے پریس کلب تحصیل حسن ابدال کے سامنے احتجاج کے بعد قافلے کی صورت میں اٹک کے احتجاج میں شرکت کی جائے گی جبکہ بعد ازاں پشاور میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھی تمام جماعتوں کے کارکن اور عہدیداران شرکت کریں گے ۔ ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں قادیانیت کے فروغ اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد جس طرح قادیانیت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی ۔ حکومت ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا سوچے بھی نہ ورنہ نبی کے دیوانوں کے سامنے وہ ایک لمحہ بھی نہیں ٹھہر سکیں گے مخصوص ادارے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس حکومت کو ہٹا کر عوام کو ان کا حق حکمرانی واپس کریں ورنہ عوام کی طاقت کے سامنے ان کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کی جدوجہد کا دبایا نہیں جا سکتا احتساب کی آڑ میں انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے جسے بندکیا جائے آج خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے یہی وجہ ہے کہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے آپ پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کے قاضی نورالامین ، پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر راجہ ریاض ، سٹی صدر عرفان قریشی ، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی ، تحصیل صدر مولانا سید قاسم شاہ ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) صدر شیخ بابر ، صدر انجمن تاجران چوہدری جمشید اختر سمیت بڑی تعداد میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ 



اٹک سٹی: عوام کے خادم کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی داد رسی ، خدمت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں ،شہزاد ندیم بخاری 

ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ عوام کے خادم کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی داد رسی ، خدمت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں تاہم تھانے اور پولیس کے دفاتر جرائم پیشہ افراد کیلئے جائے پناہ نہیں بلکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اٹک پولیس پوری تندہی سے سرگرم عمل ہے ،سماج دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے کاٹنے کیلئے ہم کوشاں ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال اٹک میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ضیغم عباس ، انسپکٹر ٹریفک پولیس عدیل شہزاد ، پی ایس او ٹو ڈی پی او سید عمیر شاہ ، پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ملک مظہر حسین اظہر کے علاوہ اٹک شہر کے ساہلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سائلین نے کھلی کچہری میں اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے جس پر سید شہزاد ندیم بخاری نے سائلین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے حوالہ سے ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی عوا م الناس کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں کمیونٹی واچ ونگ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ، کریمنل واچ ونگ قائم کر کے مجرمان کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور ضلع اٹک کو اپر امن شہر بنائیں گے ڈی پی او اٹک نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے انسداد کیلئے اٹک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ کریمنل افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ 



گاؤں یاسین:بچوں کی لڑائی میں ماں دم توڑ گئی ، ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو بلا مار کر شدید زخمی کر دیا 

بچوں کی لڑائی میں ماں دم توڑ گئی ، ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو بلا مار کر شدید زخمی کر دیا ، زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاءوں یاسین میں 2 بھائیوں محمد عمر اور نعمان کی آپس میں لڑائی ہو گئی تاہم محمد عمر نے نعمان کے سر پر بلا دے مارا بلا زور سے لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور سر سے خون بہنے لگا ماں اپنے بچے کو خون میں لت پت دیکھ کر دل کے دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا اور دوسرا بھائی موقع سے فرار ہو گیا دونوں بھائیوں کی عمریں 16;47;17 سال ہیں مرنے والی ماں کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاءوں یاسین میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:احتساب عدالت راولپنڈی میں مریم نواز ، محمد نواز شریف کی تاریخ پیشی کے سلسلہ میں اٹک سے قافلہ روانہ ہوا 

احتساب عدالت راولپنڈی میں مریم نواز ، محمد نواز شریف کی تاریخ پیشی کے سلسلہ میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ہدایت پر اٹک سے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا جبکہ حضرو سے مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ سے بھی حکومت اور اداروں کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنوں کو روکنے کے سلسلہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے پیش نظر ٹولیوں کی صورت میں کارکن احتساب عدالت تک پہنچے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف جھوٹے مقدمہ اور حکومت کی غیر جانبدارانہ فیصلوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ہم حکومت کے ظلم اورنا انصافی سے ڈرنے والے نہیں ہم ہر حال میں اپنی تمام قیادت اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج خاقان عباسی مرحوم کا وطن عزیز پر امریکہ سے ;70;-16 طیاروں کی نقد ادائیگی کے سلسلہ میں اپنی جیب سے رقم دے کر طیارے حاصل کرنے کا قرض ان کے بیٹے کو جو ضمیر کے قیدی ہیں گرفتار کر کے ادا کر دیا ہے اس شخص کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا کہ جب پاکستان امریکہ سے ;70;-16 طیاروں کی ڈیل کر رہا تھا تو امریکہ نے یہ شرط عائد کر دی کہ ;70;16 صرف کیش پے منٹ پر دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان کے پاس ادائیگی کے لیئے پیسے نہیں تھے اس موقع پر صدر جنرل ضیاء الحق نے خاقان عباسی سے رابطہ کیا اس وقت خاقان عباسی نے ;70;-16 کی رقم ادا کرنے کی حامی بھر کر حکومت پاکستان کو قرض دیا جس کی وجہ سے آج پاکستان میں ;70;- 16 طیاروں کی گن گرج سنائی دے رہی ہے اور بھارت خاءف ہے حکومت نے خاقان عباسی کے بیٹے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر کے اس کے والد کے ;70;-16 کیلئے دیئے گئے قرض کا بدلہ چکتا کر دیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد کی قیادت میں دین دشمن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ،جے یو آئی اٹک 

جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں دین دشمن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ،25 جولائی کو ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی یوم سیاہ منائیں گے ۔ اس احتجاج میں ضلع بھر سے جے یو آئی کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں کی سرکردہ شخصیات اورعہدیدار شریک ہوں گے دورہ امریکہ سے پہلے قادیانی پبلشر اور سلمان تاثیر کے بیٹے کی وفد کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ،کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ناموس صحابہ اور اسلا;46;ی شعائر پر آنچ نہیں آنے دیں گے موجودہ حکمران یہودی اور قادیانی نوازی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، مولانا شہاب الدین اور جنرل سیکرٹری حسن ابدال مفتی عبدالباسط نے علما کنونشن اور جے یو آئی عاملہ شوری اور عمومی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے قبل ازیں کنونشن اور اجلاس سے ناظم اطلاعات مولانا نورالحنان ، ناظم مالیات مولانا فیصل ندیم ، ضلعی عاملہ کے اراکین مولانا عزیر احمد الحسینی قاسم خان وردگ ، مولانا حافظ ہارون الرشید ، مولانا سید بادشاہ ، مولانا بلال بادشاہ ، مولانا سیف الرحمن ، مولانا شہاب الدین و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر 25 جولائی کو اٹک شہر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اس سے قبل تحصیل لیول پر جمعیت علماء اسلام کی تحصیل جماعتیں کنونشن منعقد کر کے کارکنوں میں بیداری اور شعور اجاگر کریں گے اس احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے موجودہ حکومت ایک سلیکٹڈ حکومت ہے جس کے اقدامات اور کارکردگی ، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ کے ساتھ قادیانیت اور یہودیت نوازی ہے جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ایک اشارے پر اسلام آباد کے لاک ڈاءون اور احتجاج کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ضلع بھر میں کارکنوں کی تیاری کے سلسلہ میں اٹک اور حسن ابدال میں کامیاب علماء کنونشن منعقد کر چکے ہیں جبکہ جنڈ ، پنڈی گھیب اور حضرو میں تحصیل لیول پر علماء کنونشن منعقد کرنے کے بعد ضلعی سطح پر اٹک میں بہت بڑاعلماء کنونشن منعقد ہو گا مفتی تاج الدین ربانی ، حافظ ہارون الرشید اور دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ 25 جولائی کو اٹک میں یوم سیاہ اور احتجاج کے بعد جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک ایک قافلے کی صورت میں پشاور میں منعقد ہونے والے ملین مارچ میں بھی شریک ہو گی ۔ 



اٹک سٹی: جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک 25 جولائی کو فوارہ چوک اٹک شہر میں بھرپور تاریخی احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی 

جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک 25 جولائی کو فوارہ چوک اٹک شہر میں بھرپور تاریخی احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی جس سے تمام تحصیلوں کے امراء کے علاوہ ضلعی عاملہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک حافظ ہارون الرشید نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ہے ،حافظ ہارون الرشید نے بتایا کہ 25 تاریخ کو جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک صوبہ بھرکی طرح اٹک کے فوارہ چوک میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہونے والے اس مظاہرے میں تمام تحصیلوں کے امراء ونظما ء اور ضلعی عاملہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔ دن 12 بجے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں جے یو آئی کی قیادت اور متحدہ اپوزیشن کے ضلعی رہنما بھی شریک ہوں گے ،حافظ ہارون رشید نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی نا اہل حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا احتجاج اس کا آئینی اور سیاسی حق ہے اور جب تک یہ مسلط شدہ سلیکٹڈ وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ نہیں ہوتا ۔ جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج مزید بڑھتا جائے گا سلیکٹڈ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ فی الفور استعفیٰ دے کر ملک و قوم پر رحم کرے ،بصورت دیگر عوام اسلام آباد پہنچ کر ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ پھر وزیراعظم کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی ،امریکا پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کرنے کیلئے کسی امریکی سیکرٹری 

لیول کے آفسر کا ائیرپورٹ تک نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کوسائین سیشن کیلئے امریکہ لےجایاگیاہے ۔ 



اٹک سٹی:ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری نے دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ کا وزٹ کیا 

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری نے دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ کا وزٹ کیا ،ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ فیاض اور ڈی ایس پی ضیغم عباس بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی منظورسرور چوہدری نے پٹرولنگ پولیس ضلع اٹک کی کارکردگی کوسراہا اور ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کو شاباش دی ۔ ایڈیشنل آئی جی نے بہترین انتظامات کرنے پر آصف رضا ، صداقت علی اورشاہد اقبال کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں خاصی کمی اور بالخصوص اوور سپیڈ اور ون ویلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔



گاؤں کامرہ:200سال قدیمی قبرستان کا راستہ ایک شخص نے اپنی زمین کے ساتھ گیٹ لگا کر بند کر دیا 

200سال قدیمی قبرستان کا راستہ ایک شخص نے اپنی زمین کے ساتھ گیٹ لگا کر بند کر دیا ۔ اہل محلہ انصاف کے حصول کے لیے پولیس چوکی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ میر پور حسین کامرہ کے رہائشیوں رب نواز ، محمد اشفاق ، محمد ارشد، افتخار احمد ، طارق خان، محمد شعیب، محمد اقبال ، عزیز الرحمن، عبدالواحد، محمد صالحین ، محمد قاسم، حافظ سیف اللہ، محمد اسلام، تاج محمود اور محمد ابوبکر نے پولیس چوکی کامرہ میں درخواست دی ہے کہ محلہ میر پور حسین گاؤں کامرہ کلاں میں ایک قدیمی قبرستان بوائز ہائی سکول اور دفتر یونین کونسل کے درمیان واقع ہے ،اس قبرستان کا راستہ دفتر سے ہو کر جا تا ہے اور قبرستان جانے کے لیے ایک ہی راستہ ہے جسے گزشتہ دنوں محلہ کے ایک شخص محمد مسعود نے جس کی راستہ کے ساتھ ہی زمین ہے زبردستی راستہ بند کر کے گیٹ لگا دیا ہے اور کہتا ہے کہ زمین کے ساتھ جو راستہ ہے وہ میری زمین میں ہے ،لہٰذا میں اہل محلہ کو یہاں سے گزرنے نہیں دوں گا ،اہل محلہ نے پولیس چوکی انچارج کامرہ سے اس قدیم قبرستان کا راستہ و ا گزار کرانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



گاؤں سلیم خان:محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سلیم خان گاءوں میں انت مچا دی ، چلم اور میٹر لگانے پر وصولیاں کرنے لگے 

محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سلیم خان گاءوں میں انت مچا دی ، چلم اور میٹر لگانے پر وصولیاں کرنے لگے ،500 روپے چلم کے اور 500 روپے میٹر لگانے کے لینا معمول بنالیا ‘کوئی پوچھنے والا نہیں تحریک انصاف کے مقامی سابق وائس چیئرمین ہی اصولوں سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد کے میٹر لگوانے لگے غریب میٹر لگنے کی راہ دیکھنے لگے ۔ ان خیالات کا اظہار اٹک کی تحصیل حضرو کے گاوں سلیم خان کی سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ عبدالرحمان نے یہاں اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس کے لئے جو ڈیمانڈ نوٹس جمع ہوتا ہے اس میں ساری چیزوں کے پیسے جمع ہو جاتے ہیں ظلم کی انتہا ہے کہ کھڈا لگانے کے پیسے وصول کرنے کے بعد کھڑے لگانے کی ذمہ داری محکمے کی ہے مگر ہمارے گاوں میں یہ کام محکمے والوں نے میٹر لگانے والے مقامی لوگوں کے ذمے لگا دیا ہے جبکہ ہر گھر والے سے چلم اور میٹر لگانے پر ایک ایک ہزار علیحدہ وصول کیا جارہا ہے حافظ عبدالرحمان نے بتایا کہ مقامی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور اس کے ساتھی مسلم لیگ ( ن ) ، میجر طاہر گروپ سمیت غریب غربا کو نظر انداز کر کے سیاسی بنیادوں پر میٹر لگارہے ہیں سیاسی بنیادوں کے بغیر محکمہ والوں نے میٹر لگانا شروع کئے ابھی دس میٹر ہی لگے تھے کہ سیاسی مداخلت کر کے وہ میٹر رکوا دئے گئے اس سے ملک آمین اسلم کی علاقہ میں بد نامی ہو رہی ہے حافظ عبدالرحمان نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



حضروسٹی:تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہو گیا ،عوام پریشان، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے 

تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہو گیا ،عوام پریشان، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ‘حکومتی وعدے جھوٹ کا پلندہ،اشیائے خورد و نوش کے مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا ہو گیا ۔ سیمنٹ کی بوری 450روپے سے بڑھ کر 630روپے ہو گئی،سریا 32سو روپے سے 46سو روپے من، چوکا 12روپے سے 14روپے اور اینٹ فی گاڑی 5 ہزار روپے بڑھ گئی، آئرن گاڈر، ریت، بجری، ماربل، کرش اور دیگر مٹیریل مہنگے ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیاجس کی وجہ سے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ مزدوروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم سارا دن مزدوری کی آس میں مختلف جگہوں پر مزدوری کی آس میں کھڑے رہتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھ گھروں کولوٹتے ہیں ،بیوی بچے پریشان ہیں فاقوں پر نوبت آ گئی ہے، چیز مہنگی ہے مگر ہماری دیہاڑی وہی کی وہی ہے،مزدور اس وقت کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے،ان مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی مٹیریل کو پرانے نرخوں پر واپس لایا جائے تاکہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوں ، ہ میں مزدوری ملے اور ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔ 



حضروسٹی:ضلع اٹک کے نامور مصنف اور محقق حاجی سکندر خان مرحوم آف ویسہ کی یاد میں عمران خان کیجانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد 

ضلع اٹک کے نامور مصنف اور محقق حاجی سکندر خان مرحوم آف ویسہ کی یاد میں چھچھ کی نوجوان علمی ادبی سیاسی وسماجی شخصیت عمران خان کی جانب سے شاندار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ‘بزرگ سیاسی وسماجی رہنما محمد خالد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ ریفرنس کی صدارت معروف علمی ادبی شخصیت نور محمد نظامی نے کی مہمان خاص اقبال خان آف ویسہ جبکہ مہمان خصوصی نامور کالم نگار و مصنف خاور چوہدری تھے ،تعزیتی ریفرنس میں ممتاز عالم دین و محقق حافظ نثار احمد الحسینی،ممتاز ماہر تعلیم و محقق پروفیسر نصرت بخاری،ممتاز شاعر حسین امجد،شفیق قاسم،الحاج طارق علی خان،ڈاکٹر مسعود اختر،اقبال قریشی، نوجوان شاعر فائق ترابی،نثار علی خان،احمد عقیل،جواد خان،دمساز خان نودیگر علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حاجی سکندر خان مرحوم کی علمی ادبی اورسماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں محسن چھچھ قرار دیا،مقررین نے کہا کہ مرحوم کی چھچھ کے حوالہ سے تاریخی کتاب ’’دامن اباسین‘‘اپنی مثال آپ ہے مرحوم کا یہ تحقیقی کام صدیوں زندہ رہے گا ۔ تقریب کا انعقاد کر کے ہمارے بھائی عمران خان نے ہم سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ،یقینا یہ تقریب مرحوم سکندر خان کی گراں قدر علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف ہے ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود ممتاز سیاستدان اقبال خان آف ویسہ نے اپنے کزن سکندر خان مرحوم کے اعزاز میں اس شاندار تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر عمران خان اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 6 رکنی گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی 

اٹک پولیس نے سنگین وارداتوں اور ڈکیتی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 6 رکنی گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ، ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کے مختلف اضلاع میں سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ بات ڈی پی او اٹک نے ڈی پی او آفس اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ تھانہ باہتر کے علاقہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعد اطلاع پر ڈی ایس پی فتح جنگ سکندر گوندل اور ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ باہتر ، انچارج آئی ٹی جہانزیب خان ، سب انسپکٹر محمود خان اور دیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے باہتر پیٹرول پمپ ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان کوگرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تو دوران تفتیش ملزمان نے پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد وارداتوں کا نکشاف کیا ۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے دوموٹرسائیکل (ہنڈا125;228;یونین سٹار ;6768;70)، 3 موبائل ، نقد رقم 1لاکھ 70ہزار روپے، 5 پسٹل 30 بور معہ 22 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،اسی مقدمہ میں ایک ملزم عالمگیر زخمی اور سنٹرل جیل میانوالی میں بند ہے جس سے تفتیش کر کے مزید مسروقہ مال کی برآمدگی کی کوشش کی جائے گی ۔ 



حضروسٹی:مسلم لیگ ( ن ) ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی،چنگیز خان گروپ کے عہدیداروں نے موجودہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا 

مسلم لیگ ( ن ) ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی،چنگیز خان گروپ کے عہدیداروں نے موجودہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا ،عمران خان کی واحد حکومت ہے جس کے خلاف کسی سیاسی جماعت کے بغیر ناجائز ٹیکسسز کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی گئی ،تاجر اور عوام پہلے بھی ہراشیاء پر ٹیکس دے رہے ہیں 17 فیصد ٹیکس تاجروں اور عوام پر زیادتی ہے تحریک انصاف کی حکومت بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرو میں ضلعی رہنما جے یو آئی حافظ ہارون الرشید، ضلعی رہنما پی پی پی نصیر خان جدون، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک انصار،سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) حاجی احسان خان اور رہنما چنگیز خان گروپ زاہد میر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حضرو سمیت ملک بھر میں تاجروں کی طرف سے کی گئی ہڑتال موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کی گئی عمران خان کی حکومت سوائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے کچھ بھی نہیں کر رہی جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کے خلاف اسمبلیوں میں چور چور کے نعرے لگا کر وقت ضائع کیا جا رہا ہے اسمبلیوں میں اپوزیشن ارکان کو تقریریں نہیں کر نے دی جا رہیں جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے 2011ء میں جب عمران خان کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے جو آج سچ ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی کال پر نہیں کی گئی ملک بھر میں کامیاب ہڑتال موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔ 



حضروسٹی:اےس ڈی او واپڈا حضرو خان زےب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دےا 

اےس ڈی او واپڈا حضرو خان زےب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دےا ،انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد تمام عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے ،کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے ،انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہداےت دےتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہی ٹےکس سے ہم تنخواہ لےتے ہےں اور ان کے کام کرنا عبادت سے کم نہےں ،حضرو کے سےاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے ان کی تعےناتی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ انکی حضرو تعیناتی عوام کےلئے باعث اطمینان ہے ۔ 



حضروسٹی:غلام اصغر چانڈیو اور حاجی اعظم کی تعےناتی کے بعد سے حضرو مےں امن و امان کی صورتحال مےں واضح بہتری آئی ہے ،رپورٹ 

ڈی ایس پی حضرو غلام اصغر چانڈیو اور اےس اےچ او تھانہ حضرو حاجی اعظم کی تعےناتی کے بعد سے حضرو مےں امن و امان کی صورتحال مےں واضح بہتری آئی ہے ،ان پولےس افسران نے علاقہ مےں عملے کی مدد سے جرائم پےشہ افراد کے خلاف جو کاروائےاں کی ہےں اس کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہےں ۔ علاقہ مےں سود کے دھندہ کے تدارک کے علاوہ قمار بازی ،منشےات فروشی ،بکی اور دےگر جرائم جس مےں قبحہ خانوں کے خلا ف کاروائےاں شامل ہےں جرائم پےشہ افراد کے خلاف کاروائےوں کے سبب ےہ سماج دشمن عناصر علاقہ چھوڑ گئے ہےں ،حلقہ کے عوامی ،سےاسی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے پولےس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ ان افسران کو تعرےفی اسناد دی جائےں ، علاقہ کے لوگ ان دونوں افسران کےلئے دعا گو ہے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی کا روائیوں کی وجہ سے علاقہ میں کافی حد تک امن ہو گیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر موجودہ حکومت منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر موجودہ حکومت منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ‘ہم نے کبھی احتساب کی مخالفت نہیں کی ہم غیر جانبدارانہ اور بلا تفریق احتساب کیلئے ہر وقت حاضر ہیں لیکن آج جو کچھ احتساب کے نام پر ہو رہا ہے ،اس پر تو پوری قوم حیران ہے تحریک انصاف میں شامل کئی لوگوں کے خلاف مقدمات نیب میں موجود ہیں لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور دیگر بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل تھی آج پابندیوں کا سامنا ہے تاکہ لوگوں کو حقائق سے آگاہ نہ کیا جا سکے اور جھوٹے الزامات لگا کر پگڑیاں اچھالی جا سکیں مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت تو قانون کا احترام کرنے کی تاریخ رقم کر رہی ہے اور آج تک جتنے بھی الزامات و مقدمات قائم کئے گئے ہیں کوئی ایک بھی ثابت نہیں ہوا مجھے چیف جسٹس آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ انصاف کا بول بالا کریں گے اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے تمام مقدمات میں فیصلہ دیں گے وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً ایک سال گزار دیا اور ابھی تک وہی کنٹینر والی تقریروں سے لوگوں کو سنہرے خواب دکھائے جا رہے ہیں اس ایک سال میں آپ نے کتنا پیسہ اکٹھا کر لیا کتنے ڈالر باہر سے لائے ہیں یہ سب قوم کے سامنے لائیں میں مقتدر اداروں سے بھی کہوں گا کہ خدارا ملک و قوم کو اس شدید معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں لوگوں میں اب مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رہی موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کے مسائل شامل نہیں ہیں وہ محمد نواز شریف کی مخالفت ، چور ، ڈاکو اور این آر او کے نعروں سے لوگوں کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:آغاخان یونیورسٹی ہسپتال، کلینیکل لیبارٹریز اور پی ایم اے کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا 

آغاخان یونیورسٹی ہسپتال، کلینیکل لیبارٹریز اور پی ایم اے کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا، ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے خاتمہ اور ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے موضوع پرسیمینارمنعقدہوا ۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،مالیکیولر پیتھالوجسٹ ڈاکٹرنتاشہ انور ، صدرپی ایم اے ڈاکٹراسلم خان مروت اور اسسٹنٹ منیجر آغاخان یونیورسٹی بلال عباسی نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی اور پی ایم اے کو باہمی اشتراک سے اس اہم سیمینارکے انعقادپرمبارکبا دیتا ہوں تمام متعلقہ ادارے اورافرادمل کرضلع اٹک میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ، ڈاکٹر نتاشہ انورنے خطاب کرتے ہوئے ٹائیفائیڈکی وجوہات ، علامات ، تشخیص اورعلاج پرمفصل لیکچردیا ، ڈاکٹراسلم خان مروت نے ملیریاء کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز پاکستان کا واحد اور پہلا ادارہ ہے جسے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس نے باقاعدہ طور پر منظوری کی سنددی ہے زیادہ سے زیادہ شہریوں ، مریضوں اورڈاکٹروں کو ہم عالمی معیارکی سہولیات پہنچائیں ۔ 



اٹک سٹی:آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا دورہ کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی 

آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا دورہ کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے آر پی او راولپنڈی کو ریسیو کیا اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ;47; ڈی ایس پی صاحبان ان کے ہمراہ تھے ضلع اٹک کے چاک و چوبند دستہ نے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کو سلامی دی ، سلامی کے بعد آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک اور ایس ڈی پی او ز کے ہمراہ کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کی سیکورٹی اور جرائم کے انسداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا بعد ازاں آر پی او راولپنڈی ڈی پی او اٹک کے ہمراہ اٹک پولیس لائن میں یادگار شہداَ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا دربار میں افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا کہ پولیس کا 

اصل مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے پولیس ملازمان فیلڈ کے اندر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کریں اور فراءض کی ادائیگی کیلئے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں آر پی او آفس میں بدھ کا دن ملازمان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے مختص کیا ہے آپ بلاخوف اپنے مسائل میرے آفس تک لے کر آئیں آر پی او راولپنڈی نے دربار میں موجود افسران وملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے بعد ازاں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اٹک پولیس کے افسران میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے ۔ 



اٹک سٹی:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے میڈیا کی نئی پالیسی جاری کر دی 

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے میڈیا کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے ، اس پالیسی کے تحت صوبہ کے 36 اضلاع میں پولیس اور میڈیا کے درمیان نہ صرف خوشگوار تعلقات قائم ہوں گے بلکہ پولیس اور میڈیا کے درمیان حائل خلیج دور کرنے میں مدد ملے گی ،یہ بات ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر ڈی پی او آفس سب انسپکٹر تیمور خان علی زئی بھی موجو دتھے ،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ ان کی جانب سے پہلے ہی میڈیا کیلئے ضلع بھر کے پولیس دفاتر اور تھانوں میں معلومات کے حوالہ سے واضح ہدایات دی گئی تھیں تاہم اب آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی کے حوالہ سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی جو فیلڈ افسران کیلئے بہت ضروری ہیں ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کوئی بھی پولیس افسر میڈیا کو انٹرویو دینے سے پہلے پی آر او ٹو ڈی پی او کے ذریعے مجاز اتھارٹی سے اجازت لے گا بغیر اجازت کسی چینل یا اخبار کو انٹرویو نہیں دے گا ، کوئی بھی میڈیا پرسن کسی پولیس ملازم کا انٹرویو نہیں کرے گا ماسوائے بہت ضروری حالات میں جبکہ مجاز اتھارٹی ( پی آر او ) اس امر کی اجازت نہ دے ، پی آر اوز میڈیا کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے درکار ضروری معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ، صحافیوں کیلئے کسی بھی پولیس اسٹیشن داخلہ پر کوئی پابندی نہیں تاہم صحافی ویڈیو بنانا چاہیں یا ڈی ایس این جی سمیت دیگر آلات ریکارڈنگ اندر لے جانا چاہیں تو متعلقہ پی آر او سے رابطہ کر کے مجاز اتھارٹی سے اجازت لیں گے ، تمام پولیس افسران کیلئے لازم ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویو دینے کیلئے یا کسی کرائم شو میں حصہ لینے سے پہلے مجاز افسران ( پی آر او ) سے پیشگی اجازت حاصل کریں ، کرائم سین پر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہے بلکہ جائے وقوعہ کے جتنا نزدیک ممکن ہو میڈیا کیلئے ایک جگہ مختص کی جائے اور بروقت معلومات کی تفصیل کیلئے باقاعدگی سے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ، کوئی بھی پولیس آفیسر محکمہ کی کسی بھی طرح کی انفارمیشن کو لیک نہیں کرے گا اگر ایسا پایا گیا تو اس پولیس افسر کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ، تمام پولیس افسران کسی بھی منفی میڈیا کلپ ، ٹیکسٹ یا مضمون کا پتہ چلتے ہی فوراً پی آر او برانچ کے ساتھ چیئر کریں گے ، سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلانے یا پروپیگنڈا کرنے پر متعلقہ شخص کے خلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا ۔ 



تحصیل حضرو:اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر میں روڈسیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا 

اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر میں روڈسیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کما نڈنٹ اے کے سنٹر بریگیڈیئر نعیم نصر تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی کمانڈ نٹ محمد اسلام ، ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثاقب حسین ، ڈی ایس پی حامد بنگش ، انسپکٹر ملک اسلام ، آرمی آفیسر ، جوانوں اور موٹر وے پولیس کے افسران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اے کے سنٹر برگیڈیئر نعیم نصر نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کی تعریف کی اور شرکاء سے کہا کہ ہ میں قومی شاہراہوں پر ڈسپلن اور روڈ سیفٹی کا ہر صورت خیال رکھنا ہو گا ،صرف اسی صورت میں حادثات سے بچا جا سکتا ہے ، ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جس حساب سے ٹریفک والیم میں اضافہ ہو رہا ہے اسی حساب سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ٹریفک قوانین کے اوپر عمل پیرا ہونا پڑے گا انسپکٹر موٹر وے پولیس اسلام دانش نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی شاہراہ پر صرف اسی صورت میں محفوظ سفر کر سکتے ہیں جب ہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کا باخوبی علم ہو ہر سال ہزاروں لوگ روڈ سیفٹی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے یا تو موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتے ہیں اس دوران سوالات وجوابات کا بھی تبادلہ ہوا اور شرکاء میں گفٹ بھی تقسیم کیے گئے اور آخر میں کمانڈنٹ اے کے سنٹر کو ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک نے اعزازی شیلڈ پیش کی اور کمانڈانٹ اے کے سنٹر نے بھی ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ 



اٹک سٹی:حکومت معذور افراد کو گھر کی دہلیز پر روزگار اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ;234; مرزا محمد اکرم 

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک مرزا محمد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی معذور افراد کو گھر کی دہلیز پر روزگار اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اوراس پر جلد عملدآمد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن آمد پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اس موقع پر فوکل پرسن محمد عدیل کی جانب سے معذور افراد کے مسائل کو ہنگامی طور پر حل کرنے پر زور دیا گیا جس میں روزگار ، صحت انصاف کارڑ اور ویل چیئر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت معذور افراد کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور معذور افراد کیلئے بہتر سے بہتر پالیسی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے نیا پاکستان ہاءوسنگ سوساءٹی میں بھی معذور افراد کیلئے 1 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے معذور افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ معذور افراد کے کوٹہ کو 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا جائے اور جو افراد بے روز گار ہیں حکومت ان کیلئے ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ قاہم کرے تاکہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں ۔ 



اٹک سٹی:طاہر صادق نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جا کر فوتیدگی میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور شادی کی تقریبات میں شرکت کی 

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے مختلف مقامات خگوانی ، حضرو ، میر پور ، حسن ابدال ،بھلڑ جوگی ، برہان ، بھگوی ، فتح جنگ ، گلیال ، میانوالہ ، پنڈی گھیب ، پوڑ میانہ اور دیگر جگہوں پر جا کر فوتیدگی میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور شادی کی تقریبات میں دولہا دلہن کو نئے سفر کی مبارکباد دی ،اس موقع پر ان سے ہاتھ ملانے ، ان کے ہمراہ گروپ فوٹو اور سیلفیاں بنانے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ لوگ ان مواقوں پر بھی اپنے کاموں کیلئے ان سے مختلف محکموں اور اداروں میں فون کراتے رہے ،بزرگ مرد اور خواتین نے ان کے ہاتھ اور ماتھے چومتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعائیں کیں کہ وہ ضلع اٹک میں غریبوں ، بے سہارا اور مظلوم کا واحد سہارا ہیں اور ان سے رابطہ کیلئے کسی مڈل مین کی ضرورت نہیں برائے راست رابطہ کر کے عوام انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:ملک بھر میں 47 ہزار تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹر ڈ ہیں ‘تاجر وں میں صرف 20% ایسے تاجر ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں ،مرزا عبدالرحمان 

ملک بھر میں 47 ہزار تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹر ڈ ہیں ‘ملک بھر کی تاجر برادری میں صرف 20% ایسے تاجر ہیں جو ٹیکس کی مد میں آتے ہیں اور جن کا حصہ ٹیکس میں 0;46;2;46;5 ہے ،چھوٹے تاجران ابھی تک کسی ٹیکس مد میں نہیں ہیں اور نہ ہی ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تاجر برادری ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے ،تب ہی ملکی مسائل حل ہوں گے ٹیکس نہ دینا اور اثاثے چھپانا جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق سٹی ناظم وتاجر رہنما اسلام آباد چیمبر آف کامرس مرزا عبدالرحمن نے اٹک میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا ہے ،اس موقع پر کالم نگار اور سماجی شخصیت ملک محمد ممریز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام پچھلی کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کو نہ صرف ووٹ دے رہی ہے بلکہ کئی کئی بار انہیں اقتدار بھی مل چکا ہے تحریک انصاف کو پہلی بار اقتدار ملا ہے اور ابھی ایک سال مکمل ہوا ہے عوام کو چاہیے کہ معیشت کی بہتری ، بے روزگاری کے خاتمہ اور تمام ملکی مسائل کے حل کے لیے اس حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے ۔ 



اٹک سٹی:خصوصی بچو ں کے سکول ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ( گونگے بہرے ) اٹک نے پنجاب بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کی 

خصوصی بچو ں کے سکول ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ( گونگے بہرے ) اٹک نے پنجاب بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کی ،راولپنڈی ڈویژن میں اٹک سکول کی پہلی پوزیشن مذکور سکول کے 15طلباء و طالبات نے میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا ،سونیا آفتاب 948 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، محمد معز 935 ، محمود الحسن 935 نے بالترتیب دوسری پوزیشن ، حماس علی نے 929 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس کامیابی پر سکول منیجمنٹ کونسل کے چیئرمین حافظ عبدالحمید خان اور طلباء و طالبات کے والدین نے پرنسپل میڈم نجمہ شاہین اور پورے سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔