Showing posts with label news attock city. Show all posts
Showing posts with label news attock city. Show all posts

Sunday, December 22, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com





اٹک سٹی:کشف مائیکرو فنانس بنک میں ڈکیتی ، مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا

کشف مائیکرو فنانس بنک میں ڈکیتی ، مزاحمت پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو شدید زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے وسط میں واقع کشف بنک میں 2 مسلح افراد ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور بنک کے ملازمین کی مزاحمت پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں 2 بنک ملازم 38 سالہ جاوید ولد ذوالفقار سکنہ جی بلاک کے پاءوں اور 36 سالہ مسعود ولد فضل عالم سکنہ بوٹا گاءوں کی ٹانگ پر گولیاں لگیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع واردات پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ انہیں اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی: سانحہ آرمی پبلک سکول کو 5 سال بیت گئے تاہم لواحقین آج بھی اس سازش کو بے نقاب ہونے کے انتظار میں ہیں ،محمد شہزاد سلیم

16 دسمبر 2014 ء کو سانحہ آرمی پبلک سکول کو 5 سال بیت گئے تاہم شہید ہونے والوں کے لواحقین آج بھی اس سازش کو بے نقاب ہونے کے انتظار میں ہیں ،اسی طرح 16 دسمبر 1971 ء کو سقوط ڈھاکہ کے زخم بھی پوری قوم کیلئے ہرے ہیں ،یہ ایسا المناک دن ہے جب پاکستان دو لخت ہو گیا تھا مشرقی پاکستان نے علیحدگی اختیار کر کے بنگلہ دیشن کے نام سے الگ ملک بنا لیا تھا ۔ مشرقی پاکستان میں مفتی بانی اور بنگالی قوم پرستوں کی جانب سے بیہاری مسلمانوں کے خون سے کھیلی گئی ہولی اس قدر دردناک اور خوفناک ہے کہ اس کی داستان تحریر کرنے والے ، سننے اور پڑھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیتی ہے 48 سال گزر گئے اور سقوط ڈھاکہ 16 دسمبر کو ہر سال قوم کو رنجیدہ کر کے چلا جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار الصادق پبلک اینڈ سکینڈری سکول و ہاءوس آف اکنامکس کے پرنسپل و ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے اپنے سکول میں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اساتذہ کرام اور سکول کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ طلبہ و طالبات نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالہ سے مختلف ٹیبلو اور تقاریر پیش کرتے ہوئے افواج پاکستان کے شاندار کردار ، دہشت گردوں کے مذموم عزائم ، شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول کے اساتذہ ، سٹاف اور بچوں سمیت پاک فوج کے شہداَ اور اٹک کے نامور شہید کیپٹن اسفندیار بخاری کو بھی شاندار الفاظ میں اخراج تحسین پیش کیا بچوں نے جنہیں اساتذہ نے کئی ماہ تک محنت کرا کے اسٹیج پر کھڑا کیا تھا انہوں نے تمام ٹیبلو اور تقاریر انتہائی پر اعتماد اور مدلل انداز میں پیش کیں پرنسپل محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ ان کے سکول میں تمام قومی تہوار پر اسی طرح کے پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات عملی زندگی میں اسی طرح پر اعتماد اور مفصل انداز میں اپنا مافی الضمیر بہتر انداز میں پیش کریں جو ان کی کامیاب زندگی کا زینہ ثابت ہو گا سکول سے فارغ التحصیل ہزاروں طلبہ و طالبات نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ڈاکٹر ، انجینئر ، پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم ایس سی اور زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں جو نہ صرف اس سکول بلکہ اٹک شہر کیلئے بھی قابل فخر ہے اس سکول سے فارغ التحصیل پنجاب کابینہ اور پنجاب اسمبلی میں بھی نمائندگی کے فراءض سر انجام دے رہے ہیں اور یہ ادارہ اٹک کے شہریوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم دینے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتا رہے گا جس کا سہرا ان کے قابل اساتذہ کے سر ہے جو اس ادارہ کا جھومر ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دونوں سانحات ہ میں سبق دے رہے ہیں کہ ہم تعلیم ، صنعت ، معیشت اور تجارت کے میدان میں دن رات کام کریں پاکستان کی کامیابی کیلئے محمد نواز شریف نے جو خدمات سر انجام دیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب اقتدار دوبارہ مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا ۔



حضرو شہر میں سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، عوام شدید مضطرب

حضرو شہر میں سوئی گیس کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ، عوام شدید مضطرب ، آمدہ بلدیاتی الیکشن میں اس صورتحال سے تحریک انصاف کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے گزشتہ سال بھی سوئی گیس کا مسئلہ حل کرایا تھا ‘اب بھی عوام کی نظریں ان پر ہیں کہ شاید مسئلہ حل کرا دیں ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو میں سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے ،صبح منہ اندھیرے گیس چلی جاتی ہے اور بچے سکولوں میں ناشتہ کیے بغیر جانے پر مجبور ہو گئے یہی صورتحال دوپہر اور شام کے وقت بھی رہتی ہے ۔ علاقہ کی عوام اس صورتحال سے شدید مشکلات میں مبتلا ہیں خواتین ہاتھ اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دیتی ہیں اور بر ملا اظہار کرتی ہیں ہم نے آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دینا بلکہ ڈٹ کر مخالفت کرنی ہے ،حکومت نے عوام سے تبدیلی کے وعدے کیے تھے اور اب اس حکومت کو عوام کی تکالیف کا با لکل احساس تک نہیں ۔ اس بارے میں خواجہ شکیل ، سیف الملوک ، محمد صدیق ، طاہر عباس ، راشد محمود ، محمد حسین خان ، عبدالرشید ، فداَ حسین پینٹر ، ثاقب بجلی والا ، محمد الیاس ، مسعود آرائیں ، ربنواز ، محمد وحید ، سائیں ممریز ، عامر بٹ ، منصب دار خان ، محمد سلیم بٹ ، عثمان بٹ ، مجاہد بٹ ، ڈاکٹر شوکت ، محمود خان ، راشد محمود ، محمد شکیل و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ملک امین اسلم نے سوئی گیس کے بحران کا یہ مسئلہ نہایت احسن انداز میں حل کرایا تھا اب بھی ہماری امید یہی ہے کہ وہ سوئی گیس کی بندش کے مسئلہ کو یقینی اور فوری طور پر حل کروائیں گے ۔



پاکستان ایک زرعی ملک ہے ‘نا قابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنا کر ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ،محمد صادق خان (سابق سفیر)

پاکستان ایک زرعی ملک ہے ‘نا ہموار اور نا قابل کاشت رقبے کو قابل کاشت بنا کر ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے ۔ لیموں ، زیتون ، انگور، مالٹے ، کاشت کر کے خطیر رقم حاصل کی جاسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق سفیر محمد صادق خان نے مہجور فارم ہاوَس غورغشتی میں معروف سماجی و ادبی شخصیت احسن خان کی طرف سے سال کے آخر پر’’ دوستوں کے اکٹھ‘‘کی منعقدہ تقریب میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔ اس تقریب کے میزبانوں میں احسن خان ، انور احسن خان اور عامر احسن خان شامل تھے ،تقریب میں سیاسی سماجی شخصیات ، اعلیٰ سول و فوجی حکام ، بیوروکریٹ، صحافی برادری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات موجو د تھیں ۔ محمد صادق خان نے بتایا کہ غیر آباد زمینوں کو آباد کرنا ان کا مشن ہے ،غازی تربیلہ روڈ پر پانڈک فارم انہی نے آبادکیا جس میں زیتون، لیموں ، انگور، مالٹا اور دیگر پھل سبزیاں اور فصلیں شامل ہیں کاشت کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی ڈیر ی فارم بھی بنا ہو اہے ۔ یہ 1100 کنال پر ہم نے آباد کیا تھا اب ہم نے یہ فارم فروخت کردیا ہے ،آبپاشی کے ذریعہ غیر آباد رقبے کو آباد کر کے ملکی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اور زراعت کے شعبہَ میں ترقی بھی اسی سے وابستہ ہے ،انہوں نے احسن خان کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے بڑی محنت کی ہے اس زمین کو آباد کرنے میں جہاں آج جنگل میں منگل کا ساماں نظر آرہا ہے اور اس زمین پر کینوں ، مالٹے ، آڑو، انگوراور دیگر کئی فصلیں اور سبزیاں کاشت کر کے خطیر رقم حاصل کی جارہی ہے اس کے پیچھے احسن خان اور ان کے بیٹوں کی بہت محنت شامل ہے انہوں نے سال کے آخر پر دوستوں کو اکٹھا کر کے اپنا مخلص ہونے اور دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔



اٹک سٹی: ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آ فس میں منعقد ہوا

ضلعی تر قیاتی سکیموں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آ فس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق ، چیئر مین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری ، ایم پی اے ملک جمشید الطاف ، رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان ، ملک خر م علی خان ، ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری اور ضلع بھر کے افسران نے شر کت کی ،اجلاس کو بر یفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ضلع بھر میں تر قیاتی کام جاری ہیں ۔ ہائی وے کی 21 سکیموں کیلئے 4764 ملین ، بلڈنگز کی 19 سکیموں کیلئے 922;46;280 ملین ، پبلک ہیلتھ کی 23 سکیموں کیلئے 1691;46;509 ملین ، لو کل گورنمنٹ کی ایک سکیم کیلئے 20;46;684 ملین ، سمال ڈیمز کی 4 سکیموں کیلئے 2186;46;594 ملین ، سپورٹس کی 4 سکیموں کیلئے 283;46;965 ملین ، مائنز کے

اےک سکیم کیلئے 40 ملین ، میونسپل سروسز کی 70 سکیموں کیلئے 130 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اس مو قع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں ےاور بخاری نے کہا کہ بزدار حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اٹک میں ماں اور بچے کیلئے اےک خصوصی ہسپتال ، جی ٹی روڈ پر گوندل کے مقام پر ٹر اما سنٹر کا قیام اور اسفند یار بخاری ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 550 بیڈز کا اضا فہ بھی کیا جارہا ہے اور اس ضمن میں اقدامات شر وع کر دیئے گئے ہیں اجلاس میں ضلع میں جاری تر قیاتی سکیموں کے متعلق تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی تمام منتخب ممبران نے اپنے حلقوں میں جاری تر قیاتی سکیموں میں بارے میں اپنی رائے کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ یہ ترقیاتی سکی میں عوامی فلا ح و بہبود کیلئے جاری ہیں اور ان کے ثمرات بہت جلد عوام تک پہنچیں گے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان سکیموں سے متعلق منتخب سیاسی رہنماءوں سے رابطے میں رہیں ، ضلعی انتظامیہ کو تر قیاتی سکیموں کے بارے میں باقاعدگی سے آگاہ کر تے رہیں اس کے علاوہ کا م کے اعلیٰ معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اجلاس میں صحت ، تعلیم ، سڑکو ں کی بحالی اور مر مت ، انفراسٹر کچر کی بحالی اور دیگر کئی منصوبو ں کو زیر بحث لایا گیا ۔



اٹک سٹی:پٹرولنگ پولیس اٹک نے ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کر دی

پٹرولنگ پولیس اٹک نے ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کر دی ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی ماہ نومبر میں 15 مقدمات درج کیے جن میں تیز رفتار گاڑیوں اور ناقص سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ، روڈ حادثات میں زخمی 15 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال ریسکیو کیا گیا جبکہ دوران سفر 198 مسافروں کی مدد کی اس موقع پرڈی ایس پی حاجی محمد شفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی

ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ،ممبران امن کمیٹی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور دیگر افسران نے اجلاس میں شر کت کی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ اسلا م ہ میں امن اور محبت کا درس دےتا ہے اور اس کے ذریعے ہم فلا ح پا سکتے ہیں جو معاشر ے رواداری اور ایثار پر بنیاد کر تے ہیں وہ فلاح پاتے ہیں ہم سب کو باہمی معاملا ت میں برداشت اور تحمل سے کام لینا چاہیے تاکہ ہمارے درمیان باہمی محبت فروغ پاسکے بزدار حکومت معاشرے میں امن اور محبت کو فروغ دینے کےلیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں تمام مکتبہ فکر کے علماء سے مشاورت جاری ہے ممبران امن کمیٹی نے ضلع میں مذہبی ہم آہنگی کےلیے اپنی سفارشات پیش کیں جن کو شر کاء نے سرا ہا اور ان پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے عملدر آمد کی یقین دہانی کر وائی ۔



کالوکلاں :نانگہ بابا زیارت کے قریب 2 موٹر سائیکل کی ٹکر ، دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

نانگہ بابا زیارت کے قریب 2 موٹر سائیکل کی ٹکر ، دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دونوں موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے سبب آتے ہوئے بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجہ میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالسلام سکنہ تاجک گاءوں کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور 35 سالہ غلام گل سکنہ مراڑیہ گاءوں کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں سہولیات کے فقدان کے سبب دونوں موٹر سائیکل سواروں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنرنے اجلاس کی صدار ت کی

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی، اجلاس مےں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، چےف افسران بلدیہ ، محکمہ صحت ، تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں شر کاء کو ڈےنگی کے حوالے سے تفصےلی بر ےفنگ دی گئی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ اٹک مےں ڈےنگی کی وبا کو بر وقت حفاظتی انتظامات کر تے ہوئے کنٹرول کر لےا گےا ہے اوراس مر ض کے مر ےضوں کی تعداد انتہائی کم ہے ۔ وزےرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی مےں ڈےنگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہےں صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہےں اور اس ضمن مےں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے موجودہ حالات مےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈےنگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زےادہ سے زےادہ آگاہی دی جائے اور انہےں بتاےا جائے کہ ےہ مر ض بروقت موَثر علاج سے دور کےا جاسکتا ہے ڈی سی اٹک کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تمام متعلقہ محکمہ جات بھر پور آگاہی مہم چلا رہے ہےں اور اس مہم کےلیے خصوصی سےمےنار ، واکس اور دےگر اقدامات کیے جارہے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک مےں ڈےنگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ضلعی اور تحصےل سطح پر ڈےنگی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈےنگی اجلاسوں کا انعقاد کےا جارہا ہے اور ان اجلاسوں مےں تمام محکموں کی ڈےنگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جاتا ہے انہوں نے ضلع اٹک مےں مجموعی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ ضلعی اور تحصےل انتظامےہ مستقبل مےں بھی اےسے اقدامات جاری رکھے گی ۔



اٹک سٹی:گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم کے دوران انچارج ٹریفک ایجوکیشن اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا اور روڈ سیفٹی ہدایات کے بارے میں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جس میں طلباء و طالبات کو روڈ سیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ،طلباء کو ہیلمٹ استعمال کے فوائد ، ون وے ڈرائیونگ ، اوورسپیڈنگ ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا گیا ۔ دوران لیکچر بتایا گیا کہ اکثر ٹریفک حادثات جارحانہ انسانی رویے کی وجہ سے پیش آتے ہیں کالج کے طلباء و طالبات کو ٹریفک ڈسپلن ، ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے فائدے اور خلاف ورزی کے نقصانات بتائے گئے طلباء و طالبات کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں طلباء و طالبات نے آگاہی لیکچر کو انتہائی توجہ سے سنا اور آئندہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے اور معاشرے کے دیگر لوگوں کو آگاہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔



تحصیل حضرو میں واقع جی ٹی روڈ پر مانسر کیمپ (صابر گیٹ )کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، کار ڈرائیور جاں بحق

تحصیل حضرو میں واقع جی ٹی روڈ پر مانسر کیمپ (صابر گیٹ )کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی ، کار ڈرائیور جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق مانسر کیمپ کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر الٹتی ہوئی درخت سے جا ٹکرائی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 28 سالہ کار ڈرائیور محمد ابرار ولد محمد اسلم سکنہ مانسر کیمپ اٹک شدید زخمی ہو گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اس کی سانس بحال کرتے ہوئے اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں پہنچ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔



اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے ، فروٹ ، سبزی ، مرغ شاپس والوں نے ایک دفعہ پھر تجاوزات کرنا شروع کر دی ،رپورٹ

ضلعی انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے ، سبزی بازار میں فروٹ ، سبزی ، مرغ شاپس والوں نے ایک دفعہ پھر تجاوزات کرنا شروع کر دی ہیں ، زیادہ تر دکانداروں نے سامان باہر رکھ کر پیدل گزرنے والوں کا راستہ بند کرنا شروع کردیا ہے ، رہی سہی کسر سبزی بازار میں رکشہ ڈرائیوروں نے پوری کر دی ہے ۔ بلدیہ ، ٹریفک اور ٹی ایم اے کا عملہ اکثر غائب رہنے لگا ، سبزی اور فروٹ پر من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں ،ماڈل سستا رمضان بازار کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے ۔ ذراءع کے مطابق یہ سارا کام انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے یہ بات ایک سروے کے دوران مرزا ، شیں باغ ، شکر درہ ، دارالسلام کالونی ، پیپلز کالونی ، اعوان شریف کے شہریوں نے بتائی دکانداروں کا یہ کہنا ہے کہ ریڑھی بان دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹتے رہے ہیں منڈیوں کا نظام ختم کر کے انتظامیہ کومعاملات اپنے ہاتھ میں لینے ہوں گے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ۔



اٹک سٹی:بلدےہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، حدود سے تجاوز کےا گےا سامان ضبط

بلدےہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن ، حدود سے تجاوز کےا گےا سامان ضبط اور دکانداروں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ سخت وارننگ ، وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی خصوصی ہدایت پر اےڈمنسٹرےٹر بلدےہ اٹک چوہدری عبد الماجد کی زےر نگرانی ضلعی انکروجمنٹ آفیسر سردار اسد علی خان کی زےر صدارت بلدےہ اٹک کے اہلکاروں نے اےک بار پھر دوبارہ اٹک شہر کے گنجان آباد بازاروں اور ملحقہ گلےوں مےں تجاوزات کے خلاف گرےنڈ آپرےشن بلا خوف وخطر اور بلا تفرےق جاری رکھا گےا ۔ الےکٹرانک اور پرنٹ مےڈےا کی نمائندگی کرتے ہوئے تجاوزات آپرےشن کی خصوصی کورےج چےئرمےن آل پاکستان پرنٹ اےنڈ الےکٹرانک مےڈےا ضلع اٹک و سےکرٹری اطلاعات اٹک پرےس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان نے کی تجاوزات کے خلاف آپرےشن مےں فٹ پاتھوں اور گلےوں سے تجاوز کےا ہوا سامان ضبط کر لےا گےا اور آئندہ تمام دکانداروں کو اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنے کی سختی سے وارننگ دی گئی جبکہ تمام دکانداروں کو تنبےہ بھی کی گئی کہ آئندہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے اور سخت قانونی کاروائےاں بھی کی جائےں گی اٹک کے شہرےوں کا تجاوزات مافےا کے خلاف بلا تفرےق آپرےشن کرنے پر بلدےہ اٹک کو شاندار الفاظ مےں خراج تحسےن ، تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے گنجان آباد مختلف بازاروں فوارہ چوک، مینابازار، سول بازار، برق روڈ ،گےدڑ چوک ،صدےقی روڈ ،ستار چوک اور بازاروں کے ساتھ والی گلےوں مےں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تجاوازت آپرےشن مےں بلدےہ اٹک کے اہلکاروں کے علاوہ الےکٹرانک اور پرنٹ مےڈےا کی نمائندگی چےئرمےن آل پاکستان پرنٹ اےنڈ الےکٹرانک مےڈےا ضلع اٹک و سےکرٹری اطلاعات اٹک پرےس کلب رجسٹرڈ ہشام خان اعوان بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی انکروجمنٹ آفیسر اٹک سردار اسد علی خان نے مےڈےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عوامی شکایات پر کیا گیا ہے اور آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے تجاوزات مافیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک دن کے اندر اندرفٹ پاتھوں اورگلےوں مےں تجاوز کےا ہوا سامان اپنی دکانوں کے اند ر شٹروں کی حدود مےں لے جائیں دوبارہ تجاوزات کرنے پرسامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی ہوں گے اگر دوبارہ سے تجاوزات کی گئیں تو سخت جرمانہ کیا جائے گا اور سامان بھی ضبط ہو گا ، جبکہ بلدیہ اٹک کا عملہ رات گئے تک بازاروں مےں ڈیوٹی پر موجود ہوگا اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے بلدےہ اٹک کے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی اگر بلدیہ اٹک کے اہلکاران کسی کو بے جا تنگ کرتے ہیں توبلدےہ اٹک مےں تحریری درخواست دیں جس پر مذکورہ اہلکارکے خلاف سخت قانونی و تادےبی کاروائی کی جائے گی ۔



موضع ہٹیاں :موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے سبب گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق

موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے سبب گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی چوکی ہٹیاں کی حدود میں جی ٹی روڈ پر سیدن گاءوں سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان رضوان ولد عظمت انتہائی تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور وہ موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور آگے جانے والی ہائی ایس سے جا ٹکرایا ۔ حادثہ کے سبب اس کے سر میں شدید ضربات آئیں اطلاع پر ریسکیو1122 عملہ نے اسے فوری طور پر پی اے سی ہسپتال کامرہ پہنچایا جہاں طبی امداد کی فراہمی کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا بعدازاں جاں بحق ہونے والے کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:اسلام نے سب سے زیادہ زور تعلیم حاصل کرنے پر دیا ہے ،اقراء کمپلیکس کیڈٹ کالج میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

اسلام نے سب سے زیادہ زور تعلیم حاصل کرنے پر دیا ہے ،نبی آخر الزماں ، رحمت کائنات حضرت محمد ﷺ نے تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں ارشاد مبارک فرمایا کہ تعلیم حاصل کرو چاہے اس کیلئے تمھیں چین کیوں نہ جانا پڑے اور غزوات میں بھی قید ہونے والے کفار کو مسلمانوں کو تعلیم کے زیور سے آرستہ کرنے پر رہا کیا گیا ۔ اقراء کمپلیکس کیڈٹ کالج اٹک معیاری تعلیم میں ایک سند کی حیثیت رکھتا ہے اور یہاں معیاری تعلیم کے علاوہ بچوں کو افواج پاکستان سے محبت اور ان کی کردار سازی پر جو توجہ د ی جاتی ہے ‘اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن اٹک راجہ امجد اقبال اور ڈی ای او پرائمری ایجوکیشن اٹک عمران قریشی نے کیڈٹ کالج اٹک میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر اقراء کمپلیکس لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) شاہد جمیل میاں ، سابق پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول شیخ آصف محمود صدیقی ، سماجی کارکنان سید قاسم شاہ ، سابق بینک آفیسر قلزم حیدری ، بورڈ آف گورنر آصف اقبال ، پرنسپل نوبل گرائمر سکول اٹک لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) محمود قریشی ، پرنسپل انڈس ویلی سکول لیفٹیننٹ کرنل ( ر ) جاوید ، پرنسپل پائینئر پبلک سکول اٹک مرزا روڈ ڈاکٹر ارشد منظور ، پرنسپل علی پبلک سکول فلائیٹ لیفٹیننٹ ( ر ) چوہدری ظہور ، ہاءوس ماسٹر طارق جاوید ، پرنسپل اٹک کیڈٹ کالج فیصل جمیل میاں ، کیڈٹ کالج کے اساتذہ ، سٹاف ، طلبہ ، ان کے والدین کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر کیڈٹ کالج کے بچوں نے جنہوں نے خاکی وردیاں پہن رکھی تھیں نے کاکول اور جی ایچ کیو کی طرز پر شاندار پریڈ ، آرمی کی ٹریننگ کی طرز پر دیوار پر چڑھنے ، رسے کی مدد سے مشکلات عبور کرنے اور دیگر سخت ٹریننگ کے نمونے پیش کر کے شرکاء سے تالیوں کی صورت میں خوب داد وصول کی پریڈ کرنے والے طلبہ کی قیادت ، کالج کیپٹن ( لیڈ ڈرل ) طلحہ سہیل کر رہے تھے جن کے پر اعتماد اور خوبصورت انداز نے شرکاء کو داد دینے پر بار بار مجبور کیا ۔



اٹک سٹی:بزدار حکومت عوامی مسائل ہنگامی بنےادوں پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن مےں تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہےں ،علی عنان قمر

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ بزدار حکومت عوامی مسائل ہنگامی بنےادوں پر حل کر رہی ہے اور اس ضمن مےں تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہےں ،انہوں نے ان خےالات کا اظہار بلدیہ حضرو مےں کھلی کچہری مےں عوام کے اےک بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کےا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک چوہدری عبدالماجد، اسسٹنٹ کمشنر حضرو ملیحہ ایثار ،اےس ڈی پی او حضرو چوہدری محمد اسلم، چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب احمد خان اور ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ،کھلی کچہری میں ڈی سی کے سامنے مختلف عوامی مسائل پےش کیے گئے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کے تمام مسائل ترجیح بنےادوں پر حل کیے جارہے ہےں ۔ ضلع بھر مےں تجاوزات اور قبضہ مافےا کے خلاف آپرےشن کےا جارہا ہے اور سرکاری زمےنوں کو واگزار کراےا جارہا ہے ،صحت اور تعلےم کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا صحت کے مسائل حل کر نے کےلیے مشاورتی بورڈ بناےا گےا ہے جو صحت کے حوالے سے مسائل حل کر ے گا ۔ ضلع اٹک کے تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت مےں ڈاکٹرز اور دےگر مےڈےکل سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنےادوں پر پورا کےا جارہا ہے ،رےونےو سے متعلق عوامی مسائل کو بھی سنجےدگی کے ساتھ سلجھاےا جارہا ہے اس کے علاوہ دیگر محکموں سے متعلقہ مسائل بھی تر جیح بنےادوں پر حل کیے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کھلی کچہری مےں عوامی مسائل بغور سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہداےات جاری کےں ۔



اٹک سٹی:حکومت پنجاب اور آئی جی جےل خانہ جات پنجاب کی ہداےت پر قیدیوں کو بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہےں ،اشتیاق احمدگل

سپر ٹنڈنٹ جیل اٹک اشتیاق احمدگل نے کہا کہ ’’ نفرت جرم سے ہے ‘انسان سے نہیں ‘‘ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا سب سے بڑا مسئلہ پرانی عمارت کا ہے جو زےادہ بارش مےں ٹپکتی ہے ۔ حکومت پنجاب اور آئی جی جےل خانہ جات پنجاب کی ہداےت پر قیدیوں کو جےل مےں بہترین سہولیات مہیا کر رہے ہےں ،اٹک جیل میں 450 قیدیوں کی گنجائش ہے اس وقت 768 قیدی جیل میں موجود ہیں ۔ ڈسٹرکٹ جیل اٹک مےں ان پڑھ قیدیوں کیلئے تعلیم بالغاں کی تعلےم دی جا رہی ہے 18 سال سے کم عمر بچوں کو پیشہ ورانہ کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ جےل سے رہا ہونے کے بعدمعاشرے کیلئے کا ر آمد شہری بن سکےں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مےڈےا سے بات چیت کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جےل ملک غلام مصطفی ، کواڈنیٹر ایم پی اے یاور بخاری ملک محمد اسماعیل بھی موجود تھے ،اشتیاق احمد گل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں بہترین خوراک اور دیگر سہولیات مہیا کی جا رہی ہےں ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں ملازمین کی کمی ہے ، سکیو رٹی کے بہترین انتظا مات ہےں ، میڈیکل کی بہترین سہولیات موجود ہےں ، 20 بیڈ کا ہسپتال بنا ہوا ہے ایک وارڈ منشیات والوں کےلئے ڈاکٹر اور حکیم بھی موجود ہےں ، قرےشی دوا خانے والے فری ادویات مہیا کرتے ہیں ، ماہر نفسیات بھی قیدیوں کا معینہ کرتے ہیں اشتیاق احمدگل نے کہا کہ اٹک کے لوگ اچھے پرامن اور درد دل رکھنے والے ہیں اٹک جےل میں سیاسی مداخلت نہیں ہے ، مخیر حضرات کے تعاون سے غریب قیدی جو جرمانے کی رقم نہیں ادا کر سکتے تھے مخیر حضرات کے تعاون سے 50 قیدیوں کا 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کیا گیا تعاون کرنے والوں میں مدینہ فاءونڈیشن اسلام آباد ، انجمن تاجران اٹک ، شےخ عامر مجےد اور دیگر شامل ہیں جےل مےں قےدےوں کیلئے ٹےلیفون کیلئے پی سی او بہت ضروری ہے حکومت پنجاب نے 14 جیلوں میں پی سی او کی سہولیات مہیا کرنی تھی جن میں اٹک جےل بھی شامل تھی تاہم نا معلوم وجوہات کی وجہ سے صرف 3 جیلوں میں پی سی او کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہےں ڈسٹرکٹ جیل اٹک کا دورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہر ماہ کرتے ہیں جو قیدیوں کے مسائل بھی سنتے ہیں ماڈل کورٹس کی وجہ سے فیصلے جلدی ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے جےلوں مےں بوجھ کم ہو رہا ہے ۔



اٹک سٹی:پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، شیخ آفتاب احمد

قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ مہنگائی ، بے روزگاری، تیل کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ ، بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بھرکم بل اس حکومت کے دئیے گئے تحفے ہیں عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ ’’ یوٹرن خان ‘‘ پورا نہیں کر سکے ہیں ان کی ساری صلاحیتیں اپوزیشن کو دبانے اور جھکانے پر لگی ہوئی ہیں جتنے مرضی

جھوٹے کیسز بنا لیں شریف برادران سمیت کسی بھی لیگی شیر کو جھکایا نہیں جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان سے ملاقات کے موقع پر کیا دونوں رہنماؤں میں ضلعی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے ضلع بھر میں نئے عہدیداروں کی تقرری بھی کی گئی ہے مسلم لیگ ( ن ) کے قائدین محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے حکومت جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے اسے کسی طرح بھی کامیابی نہیں مل سکتی سردار افتخار خان مٹھو نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی مرکز کی طرح بر ی طرح ناکام ہے ہر شعبہَ زندگی اس حکومت کی ناکامی کی وجہ سے منجمد ہو کر ر ہ گئی ہے غریب عوا م کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے ۔



اٹک سٹی:ملک میں آئینی اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھا شگون نہیں ہوتا ، شیخ آفتاب احمد

قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک میں آئینی اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھا شگون نہیں ہوتا ،بدقسمتی سے ماضی میں بھی ایسے ہی واقعات رونما ہوئے جن کی وجہ سے محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے ۔ اداروں کی عزت و وقار آئین میں درج ان کی حدود میں ہی مضمر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، جنرل سیکرٹری اٹک سٹی عماد فیض بھی موجود تھے ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی مقدمات کے باوجود ان پر کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی اور عدلیہ کے فیصلے بھی کرپشن سے متعلق ان کی بے گناہی کا اعلان کر رہے ہیں ،ایسے حالات میں حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کر رہا ہے ،حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آ چکی ہے ۔ پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے باوجود سردیوں کے آغاز سے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے اس کے برعکس جس پر چور اور ڈاکو ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرتے رہے ہیں اس کے دورے حکومت میں عوام کو ضرورت زندگی کی تمام اشیاء سستے داموں بآسانی دستیاب تھیں محمد نواز شریف سے جب سعودی عرب نے فوجی مدد کا مطالبہ کیا تھا تب انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ سعودی عرب کے تحفظ کیلئے تو فوج بھیجی جا سکتی ہے لیکن کسی ملک پر جارحیت کیلئے ممکن نہیں عمران خان نیازی نے ملک کو جس دلدل میں پھنسا دیا ہے اس میں سے نکالنے کیلئے تمام جمہوری قوتوں کو سوچنا ہو گا اور ملکی مفاد کی خاطر فیصلے کرنے ہوں گے اسی میں ملک کی بقاء و سلامتی ہے ۔



ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ ٹاہلی اڈہ کے قریب ہائی ایس اور کار میں تصادم ، ہائی ایس ڈرائیور شدید زخمی

راولپنڈی کوہاٹ روڈ ٹاہلی اڈہ کے قریب ہائی ایس اور کار میں تصادم ، ہائی ایس ڈرائیور شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق کوہاٹ سے راولپنڈی جانے والا ٹرک شدید دھند کے باعث نظر نہ آنے پر ہائی ایس سے ٹکرا گیا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں ہائی ایس ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا اور ہائی ایس بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فتح جنگ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔





























Sunday, April 21, 2019

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from San Francisco, USA.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from San Francisco, USA.



حضروسٹی:محکمہ ریونیو میں 10 پٹواریوں کے تبادلوں کے بعد کمپیوٹر سنٹر کے ستائے ہوئے ہزاروں افراد کی پریشانیوں میں اضافہ 
محکمہ ریونیو میں 10 پٹواریوں کے تبادلوں کے بعد کمپیوٹر سنٹر کے ستائے ہوئے ہزاروں افراد کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ، پٹواریوں کی تعداد کم ہونے سے جہاں عوام کی مشکلات بڑھ گئیں ،وہاں پٹواریوں کو اضافی چارج دے کر ان کی مشکلات میں بھی اضافہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے حالیہ دنوں میں 10 پٹواریوں کو ضلع کی دوسری تحصیلوں میں تبدیل کر دیا گیا ،حالیہ فیصلے کے مطابق جو پٹواری جس تحصیل سے بھرتی ہوا تھا اس کو واپس اس ہی تحصیل میں ڈیوٹی دینے کو کہا گیا جسکی وجہ سے تبدیل ہونے والے پٹواریوں کی بھی مشکلات بڑھ گئیں ،تحصیل حضرو میں 33 پٹواری تعینات تھے ان میں سے 10 کا تبادلہ کر دیا گیا جبکہ کئی پٹواری چھٹی پر بھی گئے ہو ئے ہیں جسکی وجہ سے تحصیل حضرو کے عوام کو زمینی معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے جبکہ کمپیوٹر سینٹر میں بھی عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے پٹواریوں کے تبادلے کے بعد باقی رہ جانے والے پٹواریوں کو اضافی چارج دے دیا گیا جسکہ وجہ سے ان پٹواریوں کو بھی کام کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے چھچھ کے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اپیل کی ہے کہ وہ تحصیل حضرو میں پٹواریوں کی خالی نشتوں کو پر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور تبدیل کیئے گئے پٹواریوں کو بھی تحصیل حضرو میں واپس تعینات کریں تاکہ عوام کی مشکلیں کم ہو سکیں۔

اٹک سٹی:ضلع اٹک کی عوام کو تفریح کے شاندار مواقع فراہم کرنے کے لیے سپورٹس گالا 2019ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے
بلدیہ اٹک کی جانب سے ضلع اٹک کی عوام کو تفریح کے شاندار مواقع فراہم کرنے کے لیے سپورٹس گالا 2019ء کا انعقاد کیا جا رہا ہے، سپورٹس گالامیں ٹیبل ٹینس ، فٹ بال ، بیڈمنٹن ، والی بال ، کرکٹ ہارڈ بال ٹورنامنٹ ، ہاکی میچ ، گھوڑا ڈانس ، نیزہ بازی ، جانوروں کی نمائش ، کبڈی میچ ، پلے شوٹنگ ، میوزیکل چیئر ، ڈاگ شواور خواتین کے مابین مہندی ، سلائی کڑھائی اور میک اپ کے مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین و کنوینئر سپورٹس گالا ملک طاہر اعوان نے ضلع کونسل سٹیڈیم میں ہارڈبال کرکٹ کے فائنل میچ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میچ کے مہمان خصوصی بلدیہ اٹک کے لیگل ایڈوائزر ملک ثاقب شازیب ایڈووکیٹ ، ممبر ضلع کونسل اٹک و چیئر مین یونین کونسل ملہوالی ملک ریاض الدین اعوان اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اور چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان بھی موجود تھے فائنل میچ العمران کرکٹ کلب اور یوتھ کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاجو العمران کلب نے 13 رنز سے جیت لیا العمران کلب نے مقررہ اوور میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنائے جس کے جواب میں یوتھ کلب 190 رنزبناسکی کنوینئر سپورٹس گالا ملک طاہر اعوان نے کہا کہ ضلع اٹک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلدیہ اٹک کی جانب سے عوام کیلئے بہترین تفریحی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جو 23 اپریل سے شروع ہوں گی اور 28 اپریل تک جارہی رہیں گی سپورٹس گالا کی تقریبات میں عوام الناس کو عام دعوت دی جا رہی ہے وہ ضلع کونسل سٹیڈیم میں جاری تقریبات میں شرکت کر کے معیاری تفریح سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں سپورٹس گالا کی تقریبات میں نامور گھڑ سوار حصہ لے رہے ہیں جو نیزہ بازی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ لائیو سٹاک کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے جانوروں کی نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے جہاں اچھی نسل کے خوبصورت جانوروں کو خصوصی انعامات بھی دیئے جائیں گے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ 

اٹک سٹی:فوارہ چوک سے لے کر ستار چوک تک فٹ پاتھوں پر دکاندار وں نے ناجائزتجاوز کر کے راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا 
فوارہ چوک اٹک شہر سے لے کر ستار چوک کے دونوں اطراف کے فٹ پاتھوں پر دکاندار وں نے ناجائزتجاوز کر کے راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ میونسپل کمیٹی اٹک کا عملہ خوب خرگوش کے مزے لے رہا ہے ،اس کے علاوہ مینا بازار میں بھی دکانداروں نے گلیوں میں اپنے موٹر سائیکل کھڑ ے کر کے راستہ بہت تنگ اور دشوا ر کر دیا ہے ،رہی سہی کسر چھاپڑا فروشوں نے نکال دی ہے جنہوں نے خود ساختہ مینابازار میں نا جائز تجاوز کر کے خریداری کیلئے آنے والی خواتین کیلئے مزید مشکلات پید ا کردیں اٹک شہرکی عوام نے ڈی سی او عشر ت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او سید ندیم شہزاد بخاری سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین عوامی مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور اصلاح احوال کے احکامات صادر فرما کر فٹ پاتھوں پر چلنے والوں اور مینابازار میں خریداری کی غرض سے آنے والی خواتین کی عصمت دری ہونے سے بچایا جائے ۔ 

اٹک شہر:مینا بازار میں تعمیراتی کام کے دوران تہہ خانہ کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گر گیا جس میں 65 سالہ محنت کش حق مراد دب گیا
اٹک شہرکے گنجان آباد تجارتی مرکز مینا بازار میں تعمیراتی کام کے دوران تہہ خانہ کی کھدائی کرتے ہوئے مٹی کا تودہ گر گیا جس میں 65 سالہ محنت کش حق مراد دب گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں حادثہ میں مزدور کی ٹانگ ٹوٹ گئی تاہم مزدور کو مٹی سے بحفاظت نکالنے کے بعد طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اے اٹک محمد عاطف نے اٹک میں تجاوزات کا 60 فیصد خاتمہ کر دیا تھا رات 2 بجے تک وہ اکیلے گھوم کر تجاوزات کی نشاندہی کر کے اسے اپنی نگرانی میں دوسرے روز ختم کراتے تھے سیاسی بنیادوں پر تحریک انصاف کی طاقتور شخصیت نے ان کا تبادلہ کرا دیا اور ان کی جگہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہوئی ہیں جنہیں تجاوزات اور کسی بھی مسائل سے کوئی سرو کار ہیں خاتون ہونے کے ناطے مردوں کی اکثر اوقات تذلیل بھی کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے اسی وجہ سے سابق اے سی محمد عاطف کے دور میں ختم کی گئی تجاوزات دوبارہ قائم کر دی گئی ہیں بلکہ بعض تجارتی مراکز میں اس میں اضافہ بھی کر دیا گیا ہے اسی کے سبب ریسکیو 1122 کے عملہ کو اپنی گاڑیاں مینا بازار میں داخل کرنے میں انتہائی دقت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ریسکیو آپریشن میں انہیں شدید مشکلات پیش آئیں ۔ 

اٹک سٹی:ڈیری فارمرزآف پیپلز کالونی نے دودھ اور دہی کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا 
ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتے ہوئے ڈیری فارمرزپیپلز کالونی نے دودھ اور دہی کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا، عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں دس ہزار جرمانے کا معائدہ کرلیا ۔اب پیپلز کالونی میں دودھ 70 کی بجائے 100روپے اور دہی 80 کی بجائے 110 روپے فروخت ہوگا،ضلعی حکومت کی ان منافع خوروں پر گرفت نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان، سرکاری ریٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک سٹی کے ڈیری فارمزز کے دکانداروں کو دیکھتے ہوئے پیلز کالونی کے 7دکانداروں موسی خان، فیصل اقبال، ضیائالرحمن، اورنگزیب، واجد شاہ، شیراز اورمحمد فاضل نے ضلعی و پنجاب حکومت کی رٹ کو چیلنج کرتیہوئے آپس میں حلفاً معائدہ کیا کہ گائے کا دودھ 50 روپے کی بجائے 80روپے، بھینس کا دودھ 70 کی بجائے 100روپے اور دہی 80 کی بجائے 110روپے فروخت کریں گے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ان منافع خوروں نے اپنی عدالت لگا کر یہ بھی فیصلہ کیا کہ جو ان ریٹس پر دودھ دہی فروخت نہیں کرے گا اس معائدے کی خلاف ورزی پر اسے 10 ہزار جرمانہ ہو گا، تحریری حلف نامے میں تمام کے دستخط موجود ہیں،پیپلز کالونی کے رہائشیوں نے ڈی سی،اے سی اٹک اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ریاست کی رٹ قائم کرتے ہوئے ان منافع خوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور اشیائے خوردونوش کی مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد قیمتوں میں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری قانون سازی نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کی جائے ۔ 

اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام میں پنجاب کابینہ میں منظور کیے جانے والے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے خلاف تقسیم ہو گئے 
ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ممبران ضلع کونسل وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کابینہ میں منظور کیے جانے والے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے خلاف تقسیم ہو گئے ، 95 ممبران ضلع کونسل کے ایوان میں تحریک انصاف کے نئے بلدیاتی انتخابات کے حق میں صرف یوسف خٹک نے بات کی تاہم ایوان میں دنگا فساد ہونے پر رائے شماری کے وقت تحریک انصاف کے بلدیاتی نظام جس کی منظوری پنجاب اسمبلی نے دی ہے کہ خلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے ممبران ضلع کونسل نے متفقہ قرار داد پاس کی ، اختلاف رائے میں بات بڑھنے پر ایک دوسرے پر پلیٹیں اور چائے کی بھری ہوئی پیالیاں الٹانے ، لات اور مکوں کے استعمال جس میں بیچ بچاؤ کی بھر پور کوشش کی گئی، ایوان مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا ، ضلع کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں پہلی بار صدارت کرنے والی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کی بھانجی اور رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی صاحبزادی چیئر پرسن ایمان طاہر سے اونچی آواز میں بات کرنے والے چیئرمین یونین کونسل ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف یوسف خٹک پر تحریک انصاف کے ممبران ضلع کونسل چڑھ دوڑے ، ایک دوسرے کو دھمکیاں دینے پر ایوان میں ہونے والے شور و غل سے کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی تھی۔ حالات کی سنگینی دیکھ کر صدارت کرنے والی چیئر پرسن اور دیگر خواتین ہال سے نکل گئیں تاہم یوسف خٹک کے ہال سے چلے جانے پر اجلاس دوبارہ چیئر پرسن کی صدارت میں منعقد ہوا اور پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور ہونے والے بلدیاتی نظام کے خلاف ضلع کونسل کی قرار داد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ن ) کے ممبران میں متفقہ طور پر منظور کی ، یوسف خٹک جو اجلاس کے شروع میں ہی انتہائی غصہ کی حالت میں تھے نے مسلم لیگ ( ن ) کے ملک انصار احمد کے خطاب کے دوران بھی انہیں سخت الفاظ سے لتاڑا ، ضلع کونسل اٹک میں وائس چیئرمین کی دونوں سیٹیں خالی ہونے پر اجلاس کی صدارت چیئر پرسن ایمان طاہر نے کی اجلاس کے شروع میں اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو آئینی مدت پوری کرنے کے حق میں قرارداد پیش کی گئی تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل یوسف خٹک نے قرارداد کی مخالفت کر دی چیئر پرسن ایمان طاہر کی قرارداد کے حق میں رولنگ کے بعدیوسف خٹک مزید سیخ پا ہو گئے۔ یوسف خٹک نے چیئر پرسن کی رولنگ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھا اور الزام لگایا کہ چیئر پرسن مسلم لیگ ( ن ) والوں سے ملی ہوئی ہیں یوسف خٹک کی اشتعال انگیزی پر ارکان مشتعل ہو گئے ممبران نے بینچوں پر پڑی پلیٹیں اور چائے کے کپ ایک دوسرے پر دے مارے حالات کی نزاکت کو بھابپتے ہوئے یوسف خٹک کو ممبران ہال سے باہر لے گئے چیئر پرسن کنوینئر ضلع کونسل اجلاس کی کاروائی چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلی گئیں اراکین ضلع کونسل کے اصرار پر اجلاس کی کاروائی دوبارہ شروع کردی گئی۔ اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 ء کے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواران کی حمایت کی تحریک انصاف کی حکومت جو انتخابات سے قبل بڑے بلند و بانگ دعوے کرتی تھی نے اب سابقہ حکومتوں کی طرح اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلا وار بلدیاتی اداروں پر کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کا یہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب میں بلدیا تی اداروں کو توڑنے کی بجائے ان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے کا موقع دے پنجاب میں بلدیاتی اداروں میں نت نئے تجربات نہ کیے جائیں اور موجودہ نظام کو ہی چلنے دیا جائے موجودہ ادارے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں معرض وجود میں آئے تھے اس لیے ایوان عدالت عظمیٰ سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس قتل عام پر از خود نوٹس لیتے ہوئے اس کاروائی کو کالعدم قرار دے قرار داد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف نے کہا کہ ملک ریاض الدین اعوان عوام کو گمراہ کررہے ہیں حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ ان اداروں میں اصلاحات لائے تاکہ اگراس روٹ لیول پر عوامی نمائندے مکمل بااختیارہوں اور وہ عوام کے مسائل بہتر طریقہ سے حل کرسکیں قرار داد پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئر پرسن ایمان طاہر نے کہا کہ بلدیاتی ادارے بھی ملک کا حسن ہوتے ہیں تمام ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کی بنیاد یہی ادارے ہیں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی میں ان اداروں کا بہت بڑا حصہ ہے ہم سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں ضلع اٹک کی عوام کا جہاں نقصان ہوگا ہم عوامی فلاح و بہبود کیلئے کھڑے ہوں گے پورے پنجاب میں ہمارا ضلع اولین ضلع ہے جس میں بلدیاتی اداروں کے احیاء کے بارے میں قرار داد پیش کی گئی ہے ہم حکومت کے خلاف نہیں ہیں ہم بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنے کے حق میں ہیں یہ ملک موجودہ حالات میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ممبران ضلع کونسل کی جانب سے اپنے اپنے مخالفانہ خیالات کے اظہار میں ضلع کونسل اجلاس میں بعض ممبران نے آپس میں دست و گریباں ہونے کی کوشش کی تاہم ایوان کا اجلاس بری طرح مجروع ہونے پر کنوینئر ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر اجلاس کی صدارت چھوڑ کر اپنے چیمبر میں چلی گئیں حالات کی نزاکت کے پیش نظر خواتین ممبر ضلع کونسل نے بھی اجلاس کو چھوڑ کر ملحقہ کمرے میں جانے میں ہی عافیت سمجھی حالات کے مزید خراب ہونے پر ممبر ضلع کونسل جمریز خان اور ملک غلام حسین کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیا ں اور مارنے کی کوشش کرنے پر ممبر ضلع کونسل اٹک یوسف خٹک احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کرگئے بعد ازاں حالات نارمل ہونے پر ملک ریاض الدین اعوان اور دیگر ممبرا ن ضلع کونسل کے کہنے پر چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے دوبارہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اجلاس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ملک ریاض الدین اعوان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرنے کے بعداجلاس ملتوی کردیا گیا اجلاس کے آغاز میں اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان کی جانب سے قرارداد تعزیت کے ذریعہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کے بھائی ، سابق ناظم اٹک رانا شوکت کے جواں سال بیٹے ، فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے حاجی منظور کی اہلیہ ، چیئرمین یونین کونسل بسال کی خالہ اور سینئر صحافی حافظ عبدالحمید کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔

اٹک سٹی: ضلع اٹک سے پاکستان انڈر 19-ٹیم میں بیسٹمین حیدر علی اور باؤ لر شیراز خان شیرو کامنتخب ہونا ضلع اٹک کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے
ڈسٹرکٹ کرکٹ کوچ اخلاق احمد لاکی کی شب و روز انتھک محنت اور کوشش سے ضلع اٹک کو کر کٹ میں جو مقام حاصل ہوا ہے وہ قا بلِ تحسین ہے، ضلع اٹک سے پاکستان انڈر 19-قومی کرکٹ ٹیم میں سپر سٹار بیسٹمین حیدر علی اور سپر سٹار فاسٹ باؤ لر شیراز خان شیرو کی قومی انڈر 19-کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیے منتخب ہونا اخلاق احمد لاکی اور ضلع اٹک کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک طاہر محمود مودی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے مزید کہا کہ اخلا ق احمد لاکی ضلع اٹک کا قیمتی اثا ثہ ہے ان کی کوچنگ سے نوجوان ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے جس کی زندہ مثال سپر سٹار بیسٹمین حیدر علی اور سپر سٹار فاسٹ باؤ لر شیراز خان شیرو کا قومی انڈر 19-کر کٹ ٹیم میں منتخب ہونا ہے ۔

حاجی شاہ:حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے موضع حاجی شاہ میں آئی کیمپ لگایا گیا 
حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے تعاون سے موضع حاجی شاہ میں آئی کیمپ لگایا گیا جس میں علاقہ کے سینکڑوں مر د خواتین اور بچوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات دی گئی ۔آپریشن کے قابل 25مریضوں کا الشفاء ہسپتال میں مفت آپریشن کیے جائیں گے اس پروگرام میں چیئرمین ٹرسٹ محمد یعقوب ساجد ، ڈسٹرکٹ آفیسر ملک بشیر احمد ، صدر ویلفیئر سوسائٹی منیر احمد نے خصوصی شرکت کی اور علاقہ کی عوام نے ٹرسٹ کے فلاحی پروگرام پر محمد یعقوب ساجد کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 

اٹک سٹی:بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام 23 اپریل تا 28 اپریل 6 روزہ سپورٹس گالا کیلئے 17 پروگراموں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی 
بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام 23 اپریل تا 28 اپریل 6 روزہ سپورٹس گالا کیلئے 17 پروگراموں کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کی نگرانی چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ کریں گے جس میں مقابلہ جات قرات و نعت ، نیزہ بازی ڈے اینڈ نائٹ ، گھوڑا ڈانس ، میوزیکل چیئر ، ڈاگ شو ، خواتین کے درمیان مقابلہ جات مہندی لگانا ، سلائی کڑھائی وغیرہ ، خصوصی افراد کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ ، ہاکی میچ ٹورنامنٹ ، کرکٹ ہارڈ بال ٹورنامنٹ ، پلے شوٹنگ ، کبڈی میچ ، والی بال ٹورنامنٹ ، فٹ بال ٹورنامنٹ ، ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ، بیڈ منٹن ٹورنامنٹ ، مشاعرہ وغیرہ شامل ہیں یہ بات کنوینئر سپورٹس گالا وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے ایک ملاقات کے دوران بتائی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک ملک ریاض الدین اعوان ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلا پروگرام ڈاگ شو 23 اپریل بروز منگل ضلع کونسل سٹیڈیم میں دن 2 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک عاصم رفیق ہوں گے ، دوسرا پروگرام کلے بجن شوٹنگ اسی روز اسی مقام پر دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین چیف آف چھجی مار اور چیئرمین یونین کونسل ناڑہ سردار واجد علی خان ہوں گے ، تیسرا پروگرام جانوروں کی نمائش اسی روز اسی مقام پر دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن سردار اسد علی خان ، کونسلر ملک سجاد سرور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اٹک عاصم رفیق ہوں گے ، چوتھا پروگرام نیزہ بازی ( ڈے اینڈ نائٹ ) اسی روز اسی مقام پر شام 4 بجے تا رات گئے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، ملک ازان طاہر ، ملک اسامہ طاہر ، شیخ محمد افضل ہوں گے ، پانچواں پروگرام گھوڑا ڈانس اسی روز اسی مقام پر شام ساڑھے 7 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران حاجی سیف الرحمن اور شیخ عبدالوحید ہوں گے ، چھٹا پروگرام کرکٹ ہارڈ بال ٹورنامنٹ اسی مقام پر 24 اپریل تا 28 اپریل صبح 10 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شیخ محمد عارف اور میاں شاہنواز شانی بھائی ہوں گے ، ساتواں پروگرام ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 24 اپریل تا 28 اپریل رات 8 بجے نیو سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلر شیخ نثار احمد ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان اور فیصل مقصود ہوں گے ، آٹھواں پروگرام بیڈ منٹن ٹورنامنٹ اسی روز اسی مقام پر رات 8 بجے 24 اپریل تا 28 اپریل منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلر شیخ نثار احمد ، چیف آفیسر خلیل احمد نیئر اعوان اور فیصل مقصود ہوں گے ، نواں پروگرام میوزیکل چیئر 24 اپریل کو رات 8 بجے اسی مقام پر منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران حاجی محمد اسلم اعوان اور شیخ عبدالوحید ہوں گے ، دسواں پروگرام فٹبال ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل ضلع کونسل سٹیڈیم میں دن 3 بجے منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شیخ ظہور الہٰی ، طارق ولیم اور حاجی محمد اسلم اعوان ہوں گے ، گیارواں پروگرام والی بال ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل شام 5 بجے گرین بیلٹ نزد شیرانوالہ چوک پیپلز کالونی اٹک میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران ملک جاوید اقبال ، ناصر محمود اعوان اور سابق نائب تحصیل ناظم شیخ محمود الہٰی ہوں گے ، بارواں پروگرام ہاکی ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل دن 3 بجے آرٹلری سنٹر گراؤنڈ میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران رانا افسر علی خان ، حاجی محمد اکرم خان شامل ہیں ، تیرواں پروگرام خصوصی افراد کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ 25 اپریل تا 28 اپریل صبح 10 بجے کامسیٹس یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن زاہد حسین ، فیصل مقصود اور کونسلر طارق ولیم ہوں گے ، چودواں پروگرام مقابلہ جات قرآت و نعت ؐ 27 اپریل بروز ہفتہ صبح ساڑھے 9 بجے بلدیہ ہال میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران ملک جاوید اختر ، سجاد احمد تنولی اور شہاب رفیق ملک ہوں گے ، پندرواں پروگرام کبڈی میچ 27 اپریل بروز ہفتہ شام 4 بجے ضلع کونسل سٹیڈیم میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد آصف شیخ اور کونسلر حاجی سیف الرحمن ہوں گے ، 16 واں پروگرام خواتین کے درمیان مقابلہ جات مہندی لگانا ، سلائی کڑھائی وغیرہ 28 اپریل بروز اتوار دن 11 بجے بلدیہ ہال منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران بلدیہ اٹک میڈیم خالدہ رانا ، خالدہ پروین ، شازیہ بی بی اور امینہ نشاط جعفری ہوں گی ، 17 واں اور آخری پروگرام محفل مشاعرہ 28 اپریل دن 3 بجے بلدیہ ہال میں منعقد ہو گا جس کے فوکل پرسن کونسلران شہاب رفیق ملک ، ناصر خان جدون اور سجاد احمد تنولی ہوں گے ۔ 

اٹک شہر کے مختلف محلوں میں اہل علاقہ نے گھروں کی آڑ میں ناجائز تجاوزات کا بازار گرم کر رکھا ہے ؛رپورٹ
اٹک شہر کے مختلف محلوں میں اہل علاقہ نے گھروں کی آڑ میں ناجائز تجاوزات کا بازار گرم کر رکھا ہے، تفصیلات کے مطابق فاروق اعظم کالونی ، پیپلز کالونی ، خٹک کالونی ، ریحان اور محبوب ٹاؤن وغیرہ کے رہائشیوں نے اپنے اپنے مکانات کا ایک انچ بھی گلیوں میں نہیں چھوڑا البتہ گھروں کے سامنے چھ چھ فٹ کے ریمپ بنا کر گلیوں میں عوام کے گزرنے کا راستہ تنگ کر رکھا ہے جو گزرنے والوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے حکومتی ادارے بالخصوص ٹی ایم اے اٹک سے مطالبہ ہے کہ کسی قسم کی رعایت کے بغیر ریمپس ختم کر کے گلیوں اور روڈز کو باقاعدہ طور پہ اپنی درست حالت میں کشادہ کیا جائے ۔ 

اٹک شہرسے اغواء ہونے والے معروف ڈاکٹر،وکیل اور سماجی شخصیت ڈاکٹر انعام اللہ کو لا پتہ ہوئے 2 ہفتے ہوگئے 
اٹک سے اغواء ہونے والے معروف ڈاکٹر،وکیل اور سماجی شخصیت ڈاکٹر انعام اللہ کو لا پتہ ہوئے 2 ہفتے ہوگئے ،95 سالہ ضعیف العمر والد بیٹے کی جدائی میں بستر سے لگ گیا انسانی حقوق کی تنظیموں وکلا اور سیاسی جماعتوں اور کشمیری برادری کی طرف سے پر امن احتجاج اور پریس کانفرنسوں کے باوجود ابھی تک ڈاکٹر انعام اللہ کے بوڑھے والد،بھائی اور بچوں کو کچھ علم نہیں کہ انہیں کہاں اور کس حال میں رکھا گیا ہے اور انہیں کس جرم میں لاپتہ کا گیا ۔ڈیفنس ہیومن رائٹس پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ آمنہ مسعود جنجوعہ نے ان کی گمشدگی پر نہ صرف احتجاج کیا بلکہ حکومتی وزراء اقوام متحدہ اور انسانی حقوق اداروں کو بھی مطلع کیا ہے ،ڈاکٹر انعام اللہ کے بارے معلوم ہوا کہ وہ چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہیں اور اپنے کلینک پر آنے والے غریب بچوں کا علاج معالجہ بلکل مفت کرتے تھے ،غرباء کی مدد اور تعاون انہیں ورثے میں ملا ہے سیاسی سماجی شخصیات اور عوام علاقہ نے ڈاکٹر انعام اللہ کی فی الفور بازیابی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔

ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل تیز آندھی اور بارش سے تباہ ، کسان کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ 
ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں گندم کی فصل تیز آندھی اور بارش سے تباہ ، کسان کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ، کسان پریشانی سے دوچار ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اٹک میں بھی ہونے والی بارش کے ساتھ تیز آندھی اور ژالہ باری کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ،کسانوں کی سال بھر کی کمائی ضائع ہونے کا خطرہ ہے مختلف جہگوں پر گندم کی تیار فصلیں تیزآندھی اور بارش کی وجہ سے زمین پر گر گئیں ہیں کسانوں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل تیار ہے اور کاٹنے کے قریب ہے بارش اور تیز آندھی کی وجہ گر گئی ہے جس سے تباہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ 

حضروسٹی:برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم حاجی عنصر خان آف برہ زئی کے صاحبزادے عابد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے 
برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم کاروباری و سماجی شخصیت حاجی عنصر خان آف برہ زئی کے صاحبزادے عابد خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،شادی کی خوشی میں جی ٹی روڈ کے کنارے واقع شادی ہال میں دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سینیٹر ہدایت اللہ شاہ ، وزیر آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق ، سابق ایم پی اے سردار محمد علی ، مسلم لیگ ( ن ) رہنما سجاد خان ، سابق تحصیل ناظم قاضی خالد محمود ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چنگیز خان ، سابق ناظم حضرو حاجی شیراز خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت علی خان برھان ، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، سابق چیئرمین ضلعی بیت المال زیب عالم ، سابق ضلعی سربراہ اسٹیٹ لائف انشورنس ملک محمد ممریز ، طارق افضل خان حضرو ، اٹک و حضرو کے سینئر صحافیوں ندیم رضا خان ، حافظ عبدالحمید خان ، لالہ محمد صدیق ، ہشام خان اعوان ، حاجی طارق علی خان ، حفیظ میر ، انسپکٹر ایف آئی اے شینکہ خرم خان ، انسپکٹر موٹر وے پولیس ملک اسلام ، برمنگھم کی کاروباری و سماجی شخصیات سہیل راجہ ، وحید خان دورداد ، محمد نعیم جلالیہ سمیت معززین علاقہ اور سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہا عابد خان ، ان کے بھائی ہنزلہ خان اور والد عنصر خان کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ 

تحصیل حضرو:گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے دوران جی ٹی روڈ ملاں منصور کے قریب ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی 
گاڑی کو اوورٹیک کرنے کے دوران جی ٹی روڈ ملاں منصور کے قریب ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی ، حادثہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہائی ایس دوسری گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری سے اوورٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہونے کے باعث درخت سے جا ٹکرائی ،حادثہ ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ۔حادثہ میں زخمی ہونے والوں میں شہاب الدین ، ثناء ، باز پری اور ایسب خان شامل ہیں جن میں سے دونوں خواتین کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور ایک مرد کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ دوسرے مرد کے سر پر گہری چوٹ آئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔ 

حضروسٹی:وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا؛قاضی احمد اکبر
ضلعی صدر تحریک انصاف صدر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا، سابقہ حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے آج ملک اندھیروں کی دلدل میں تھا جس کو عمران خان دن رات کی کوششوں سے جلد اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کی جانب گامزن کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں وہ پورے ہونگے ،الیکشن کے دوران حضرو کے عوام نے جو پیار محبت دیا ہے اس کو کبھی نہیں بھول سکتا حضرو کے بچے بچے کا خادم ہوں میرے دفتر اورڈیرے کے دروازے حلقہ عوام کیلئے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں بزرگوں نے یہی سکھایا ہے کہ سیاست میں غریب عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہی ہمارا مشن ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے تحریک انصاف کا ہر کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہے نوجوان کارکنوں کو ساتھ لے کر تعمیر وترقی کے مشن میں اپنا کردار اد اکرینگے نوجوان ہمارا دست وبازو ہیں حلقہ میں ہر جگہ پارٹی سپاہیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے اس وقت وزیر اعظم عمران خان دن رات کی محنت سے ملک وقوم کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں اور پاکستانی قوم بھی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے عمران خان کے خلاف سازشیں کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔ 

ضلع اٹک:فتح جنگ کوہاٹ روڈ،کھوڑ روڈ،راولپنڈی روڈ سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح خطر ناک حد تک بڑھ گئی 
فتح جنگ کوہاٹ روڈ،کھوڑ روڈ،راولپنڈی روڈ سنگل روڈ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح خطر ناک حد تک بڑھ گئی ،آئے روز ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث کئی ،گھرانوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں جبکہ ٹریفک حادثات میں کئی افراد زندگی بھر کے لیے معذور بھی ہو چکے ہیں ۔بین الصوبائی شاہراہ پر واقع فتح جنگ شہر سے نکلنے والے نیشنل ہائی وے اور پنجاب ہائی وے کے روڈوں پرہونے والے ٹریفک کے بے تحاشہ حادثوں پرحکومت اور محکمہ کے ذمہ داروں نے کبھی توجہ دینا مناسب نہیں سمجھا۔کوہاٹ روڈ،کھوڑ روڈ اور راولپنڈی روڈ سنگل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹوٹ پھوٹ کا بھی شکار ہے جو اہل علاقہ کے لیے تشویش کا باعث ہے ،عوامی حلقوں نے حکومت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سڑکوں کو دورویہ کیا جائے اور اوور سپیڈ گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا 
جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ، 4 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ پر مسافر بس پشاور کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک بس آگے جاتے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی حادثہ ڈرائیور کو نیند کے غلبہ کی وجہ سے رونما ہوا جس کے نتیجہ میں 4 افراد شوکت علی ، دلاور خان ، غلام عباس اور شوکت شاہ شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 11 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:رمضان بازاروں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
رمضان بازاروں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اٹک شاہد عمران مارتھ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)اٹک چوہدری عبدالماجد ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اس سال چھے رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں تمام انتظامات کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کی روشنی میں حتمی شکل دی جارہی ہے۔ان رمضان بازاروں میں عوام الناس کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں گی اور تمام بازاروں کی موثر نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں رمضان بازاروں کی عوامی نقطہء نگاہ سے کامیابی یقینی بنائیں۔

اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام ( ف ) ضلع اٹک کے انتخابات ، مفتی تاج الدین 5 سال کیلئے ضلعی امیر منتخب ہو گئے 
جمعیت علمائے اسلام ( ف ) ضلع اٹک کے انتخابات ، مفتی تاج الدین کثرت رائے سے آئندہ 5 سال کیلئے ضلعی امیر اور مولانا سید بلال بادشاہ ضلعی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔اس حوالہ سے جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی جنرل کونسل کا ایک بھر پور اجلاس جس میں 150 سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی ۔جامع مسجد بیت المکرم بہار کالونی اٹک میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی ناظم انتخابات مولانا خلیل الرحمان درخواستی ، معاون ناظم انتخابات ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازائی ، ضلعی ناظم انتخابات مولانا سید بادشاہ نے اجلاس کی کاروائی چلائی اجلاس میں صوبائی امیر جمعیت علمائے اسلام ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا نعیم ، مولانا قمرالاسلام ، مولانا عبدالرشید ، مولانا عبدالطیف ، قاری اقبال ، سید زرغون شاہ ، ابراہیم فانی ، ملک شاہد ، مولانا شہاب الدین ، قاری ثناء اللہ ، مولانا عزیر احمد ، مولانا اسحاق ، راشد علی زئی ، مفتی سید الرحمن ، مولانا حامد نواز سمیت 150 سے زائد علمائے کرام شریک ہوئے ۔اجلاس میں کثرت رائے سے آئندہ 5 سال کیلئے مفتی تاج الدین کو امیر اور مولانا سید بلال بادشاہ کو جنرل سیکرٹری ضلع اٹک منتخب کر لیا گیا ،اس موقع پر صوبائی ناظم انتخابات مولانا خلیل الرحمان درخواستی نے کہا کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے ،رکنیت سازی کے بعد تنظیم سازی ہو رہی ہے جمعیت علمائے اسلام واحد مذہبی اور سیاسی جماعت ہے جو ملک کے اندر اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا کہ اس بار صوبہ پنجاب میں پہلے سے 3 گنا زیادہ رکنیت سازی ہوئی ہے کارکنان کو چاہیے کہ آپس میں اتفاق اور باہم یگانگت سے جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچاہیں انہوں نے مولانا محمد جان اور ڈاکٹر انعام اللہ کے جبری لا پتہ ہونے اور بعدازاں جیل میں ڈالنے پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر انہیں رہا نہ کیا گیا تو ضلعی سطح پر جے یو آئی شدید احتجاج پر مجبور ہو گی نو منتخب امیر مفتی تاج الدین نے کہا کہ مجھ پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر پورا اتروں گا یونین کونسل سطح پر دفاتر بنائیں گے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں منظم طریقہ سے میدان عمل میں نکلیں گے اور فتح جنگ و پنڈی گھیب میں تحصیل باڈی کے ساتھ یونین کونسل سطح پر بھی جماعت کو مضبوط کریں گے جمعیت طلبہ اسلام کی تنظیم کو بھی پورے ضلع میں متعارف کرا کر نچلی سطح تک یونٹ قائم کریں گے تاکہ نوجوان نسل میں بھی جمعیت کا پیغام پہنچ سکے آخر میں بہترین کارکردگی پر مولانا سید بادشاہ کو شیلڈ پیش کی گئی جبکہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی اور مسلمانوں کی کامیابی کیلئے بھی دعا کرائی گئی ۔ 

اٹک سٹی:صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک ملک ظہیر احمد کے بیٹے ملک نجم ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
صدر کرکٹ ایسوسی ایشن ضلع اٹک ملک ظہیر احمد کے بیٹے ملک نجم ظہیر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی شادی ملک محمد یونس کی دختر نیک اختر سے بخیر و خوبی سر انجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی جس میں رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، وزیر بحالیات حکومت آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق ، سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال شفقت خان طاہر خیلی ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی بریگیڈیئر سردار عاصم نواز خان ، حاجی ملک افتخار احمد اعوان فقیر آباد ، ملک ہارون رمضان آف کانی ، ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، سابق نائب تحصیل ناظم ملک انصر سدریال ، نصرت ماجھیا ، سردار فرحت عباس پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، چیئرمین یونین کونسل ملک غلام حسین ، ملک عزیز الرحمن ، سید جمشید افتخار شاہ ، ممبر گورننگ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ شکیل احمد شیخ ، صبیح اظہر ، ہیڈ کوچ پی سی بی راولپنڈی ، سابق صدر آل پاکستان ملٹری ایمپلائز ایسوسی ایشن محمد ظفریاب خان ، صدر سویٹ اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن میجر محمد اصغر ، چیئرمین ایمپلائز ایسوسی ایشن ملٹری اکاؤنٹس راولپنڈی شاہد ندیم بیگ ، سہیل جعفری ، اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ملک فاروق فوکی ، رہنما میجر گروپ تنظیم اقبال پاشی ، رہنما میجر لورز آفتاب احمد قریشی ، شیخ عبدالتنویر ، عبدالوہاب ، چکوال ، جہلم ، راولپنڈی سے کرکٹ کے ایسوسی ایشن کے عہدیدران کی کثیر تعداد کے علاوہ ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی ، شیخ قیصر جمیل ، کونسلر بلدیہ حسن ابدال یاسر خان دلاور اور دیگر نے شرکت کی شادی بخیر و خوبی انجام پانے پر ملک ظہیر احمد اور پوری فیملی کو مبارکباد دی ۔

اٹک سٹی:جمعیت علماء پاکستان و متحدہ مجلس عمل ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات قاری محمد یاسر اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
جمعیت علماء پاکستان و متحدہ مجلس عمل ضلع اٹک کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرقاری محمد یاسر اعوان رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے ،ان کاسنت نکاح ممتاز عالم دین علامہ ابوطیب رفاقت علی حقانی بانی و مہتمم جامعہ حقانیہ ظاہرالعلوم اٹک کینٹ نے پڑھایا جبکہ ولیمہ کے موقع پر محفل میلاد مصطفیؐ کا انعقا دکیا گیا ۔خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ علامہ عبدالرشید چشتی نقیبی نے کہا کہ شادی کے موقع پر ذکر خدا و ذکر مصطفی ؐ کرنا سنت صحابہ اور مقبول عمل ہے ،دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے رسول اللہ ؐ کی تعلیمات اور اخلاق و کردار کو اپنایا جائے ،صدارتی خطبہ دیتے ہوئے استاذ العلماء مفتی ابوطیب رفاقت علی حقانی نے کہا کہ نکاح سنت نبوی ؐاور بے شمار معاشرتی مسائل کو حل کرنے والاعمل ہے ،شادی بیاہ پر ہونے والی غیر شرعی رسموں کی اجتماعی طور پر حوصلہ شکنی کی جائے ازدواجی زندگی کا آغاز غیر شرعی رسموں سے کرنا آئندہ زندگی کیلئے حصول برکت کا باعث نہیں بن سکتا ،ان مبارک موقعوں کی نسبت اللہ رسول کے ذکر کی طرف کرنے چاہئے مولوی محمد اسحاق ، فوجی صوفی محمد ارشاد ، ڈاکٹر ظفر اقبال ، قاری محمد یاسر اعوان ، حوالدار محمد سعید اعوان ، لیاقت رضوی ، عاطف اعوان ، وحید اعوان و جملہ خاندان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ 

اٹک سٹی:چین اور پاکستان کی دوستی کوہ ہمالیہ سے اونچی اور سمندوں کی گہرائی سے نیچی ہے ؛ٹسن راؤ(ٹیکنو)
چین اور پاکستان کی دوستی کوہ ہمالیہ سے اونچی اور سمندوں کی گہرائی سے نیچی ہے ،دوستی کا یہ سلسلہ سی پیک کی بدولت اب ایسے معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے کہ پاکستان دنیا کی تجارت کا مرکز بن جائے گا جس کا تمام تر کریڈٹ چائنہ کے سر ہے چائنہ میں پاکستانیوں کو بہت عزت دی جاتی ہے اور پاکستان میں ہمیں جس عزت اور قدر و منزلت سے دیکھا جاتا ہے وہ اسی لازوال دوستی کا مظہر ہے ۔ان خیالات کا اظہار چائنہ کی مشہور موبائل فون کمپنی ٹیکنو ( Tecno ) کے ریجنل سیلز منیجر نارتھ ٹسن راؤ نے اٹک میں ٹیکنو کے منظور شدہ ڈیلر اٹس فار یو موبائل سول بازار اٹک کی شاپ کے باہر لگائے گئے ایکٹیویٹی سٹال پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ٹیکنو کے مظور شدہ ڈیلر مالک اٹس فار یو موبائل شاپ شیخ ریحان محمود ، سر پرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اس ایکٹیو یٹی سٹال پر تعاون کرنے پر وہ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی مہر محمد سلیم ، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان اور صدر انجمن تاجران راشد الرحمان خان کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے ٹیکنو موبائل فون کمپنی ٹیم کے ساتھ بہت تعاون کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کے تحت کاروباری فروغ کے جو مواقع حکومت پاکستان فراہم کر رہی ہے اس سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملے گی ٹیکنو موبائل فون کمپنی پاکستان سمیت 70 سے زائد ممالک میں کاروبار کر رہی ہے اور پاکستان میں حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے انہیں بھر پور پذیرآئی فراہم کی جا رہی ہے جس وہ ان کے مشکور ہیں پاکستان کاروباری ، معاشی اور تجارتی لحاظ سے انتہائی موزوں ملک ہے اور یہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں انہوں نے اٹک کے عوام کے بارے میں کہا کہ یہ بہت زندہ دل اور محبت کرنے والے لوگ ہیں ٹیکنو موبائل فون کمپنی کی برینڈ ایمبیسیڈرز مس اقصاء اور مس عائشہ نے بتایا کہ وہ ملک بھر میں ایکٹیویٹی سٹال میں شریک ہوتی ہیں اٹک میں انہیں آ کر بہت اچھا لگا اٹک پولیس ، بلدیہ اور انجمن تاجران کا خصوصی تعاون حاصل ہے جس کے سبب انہیں کوئی پریشانی یا دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، ٹیکنو موبائل فون کمپنی کے ٹرینر نارتھ محسن حسن دایو نے بتایا کہ وہ بھی ایکٹیویٹی سٹال کے سلسلہ میں ملک بھر کا دورہ کرتے ہیں تاہم اٹک میں جس طرح اٹک پولیس ، بلدیہ اٹک اور انجمن تاجران نے خصوصی تعاون کیا ہے اس پر وہ ان تمام اداروں کے انتہائی مشکور ہیں اٹک میں موبائل فون کی سیل کے حوالہ سے انہیں حوصلہ افزاء رزلٹ ملا ہے ۔