Showing posts with label pakistani news urdu. Show all posts
Showing posts with label pakistani news urdu. Show all posts

Tuesday, December 25, 2018

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.


اٹک سٹی:موجودہ حکومت کے پہلے 100 دن میں مہنگائی کا طوفان حکومتی کشتی کو منزل سے دور کرتا جا رہا ہے ؛مولاناعبدالغفور حیدری
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام ( ف ) سینیٹ میں مذہبی امور سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کروڑوں نوکریاں اور لاکھوں گھر بنانے کی دعویدار حکومت ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے اور لاکھوں لوگوں کو بے گھر کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ۔موجودہ حکومت کے پہلے 100 دن میں مہنگائی کا طوفان حکومتی کشتی کو منزل اور کنارے سے دور کرتا جا رہا ہے ،جے یو آئی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اس حکومت کی اسلام دشمن اور عوام کش پالیسیوں کو آشکار کرتی رہے گی تحفظ ناموس رسالت ﷺکیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں سرپرست جمعیت علمائے اسلام قا ضی خالد محمود کے صاحبزادے قاضی محمود الحسن کی شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، سرپرست و شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی ، صدر علماء کونسل حافظ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری قاری انور شاکر ، مفتی امیر زمان حقانی ، قاضی خالد محمود ، مفتی تاج الدین سمیت علمائے کرام کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو چار مقاصد کیلئے لایا گیا ہے ان مقاصد میں قادیانیت نوازی ، اسرائیل کو تسلیم کرانا ، ناموس رسالت ﷺقانون میں ترمیم اور ملک کو سیکولازم کی طرف لے جانے کیلئے راہ ہموار کرنا بھی شامل ہے ہم نے اس حکومت اور اداروں پر واضح کر دیا ہے کہ کلمے کی بنیاد پر بننے والی مملکت خدا داد میں تحفظ ناموس رسالت ؐ ، قادیانیوں کے حوالہ سے کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا لاکھوں جانیں دے کر یہ ملک اسلام کے نفاذ کیلئے بنایا گیا تھا ۔جمعیت علمائے اسلام کسی بھی مرحلے پر اپنے عقیدے اور نظریئے پر سمجھوتہ کرنا ملک سے غداری تصور کرتی ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی سرپرستی اور قیادت میں اسلامی نظام کے نفاذ ، تحفظ ناموس رسالت ؐ کی جدوجہد جاری رہے گی عمران خان حکومت یہ خیال اپنے دل سے نکال دے کہ وہ اس ملک میں لا دین قوتوں ، قادیانیوں کے سہولت کار بن کر انہیں آگے لائیں گے اور ان کیلئے راہ ہموار کریں گے جب تک اس ملک میں ایک بھی مسلمان اور عاشق رسول ؐ موجود ہے یہ حکومت کچھ بھی نہیں کر سکتی اور نہ ہی اسے ایسا کچھ کرنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت پہلے سے موجود سرکااری ملازمین کو ملازمتوں سے نکال رہی ہے اور تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کو بے گھر کرنے میں مصروف عمل ہے موجودہ حکومت وطن عزیز کا اسلام تشخص ختم کرنے کا سوچ رہی ہے مگر یہ ان کی بھول ہے جب تک ہم موجود ہیں کوئی بھی حکومت ہمارے ملک کا اسلامی تشخص ختم نہیں کر سکتی آج ہماری آواز پر پابندی لگائی جا رہی ہے مظفر گڑھ میں لاکھوں لوگوں نے ملین مارچ میں شرکت کی مگر میڈیا نے کوریج نہیں دی میڈیا کوریج دے یا نہ دے ہماری محنت اور جدوجہد جاری رہے گی اقتصادی کونسل ریاست کی شہ رگ ہوتی ہے اس میں قادیانی عاطف کو ممبر بنا دیا گیا اللہ تعالیٰ ہماری زندگیاں بھی مولانا فضل الرحمان کو لگائے جن کی دھواں دار تقریر سے حکومت کو اپنی روایات کے مطابق یو ٹرن لے کر فیصلوں سے پیچھے ہٹنا پڑا ،ناموس رسالت ﷺکے قانون میں تبدیلی میں یہ جواز پیدا کیا گیا کہ اس کا صحیح استعمال نہیں ہوتا ،اس پر ہم نے کہا کہ ایک آدمی کا بھائی قتل ہو جاتا ہے اور وہ 5 چشم دید گواہ پیش کرتا ہے جبکہ مخالف طاقتور اور بااثر شخص 10 گواہ پیش کر کیک عدالت سے بری ہو جاتا ہے اگر کسی شخص نے توہین رسالت ؐ کرنے والے پر الزام لگایا اور وہ ثابت نہ ہوا تو اسے بھی سزائے موت دینے کی منتق کی ہم نے بھر پور مخالفت کی او ر کہا کہ اس طرح قتل ہونے پر مدعی مقدمہ ثابت نہ کر سکے تو کیا اسے بھی سزائے موت دی جائے گی اس پر توہین رسالت ؐ کے قانون میں ترمیم سے حکومتی ممبران لا جواب ہو گئے عاصیہ مسیح کو جرم ثابت ہونے پر سیشن اور ہائی کورٹ سے سزائے موت دی گئی اپیل 4 سال سپریم کورٹ میں زیر التوا رہنے پر اچانک فیصلہ سنا دیا گیا اور وہ بیرون ملک جا پہنچی ہے ،اس فیصلہ پر پی پی پی کے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ عدالتوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس فیصلہ کو تاریخی قرار دیا جبکہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو سزا ہوئی تو اس پر انہوں نے اسے عدالتی قتل قرار دیا ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سزا پر بھی فیصلہ ماننے سے انکار کیا گیا اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی سزا کو بھی ان کی جماعت تسلیم نہیں کر رہی ہم بھی کسی نہ کسی درجہ میں ان کے ان فیصلوں سے متفق ہیں عمران خان نے کہا تھا کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضہ نہیں لیں گے اس کی بجائے پھانسی پر چڑھ جانا قبول کریں گے اب قوم اس تقریب کی منتظر ہے جس میں وزیر اعظم پوری شان و شوکت سے خودکشی کریں گے 

اٹک سٹی:ڈی پی او آفس سے کچھ فاصلہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات‘ موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکو ؤں نے کیشئر سے رقم چھین لی 
ڈی پی او آفس سے کچھ فاصلہ پر مسلح ڈکیتی کی واردات موٹر سائیکل پر سوار 2 مسلح ڈاکو ؤں نے اسلحہ کی نوک پر بینک رقم جمع کرانے کیلئے جانے والے کیشئر سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین لی ‘مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سابق ممبر ڈویژنل خدمت کمیٹی ، معروف تاجر میجر ( ر ) شیخ خالد مسعود صدیقی ولد شیخ نور الہٰی سکنہ مہر پورہ ایسٹ نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ ان کی النور ٹریڈنگ اینڈ کنڈینٹنگ کمپنی محلہ مہر پور شرقی میں موجود ہے جہاں سے ہم اولپر دودھ، نیشنل فوڈ ز، پیک فریم بسکٹ وغیرہ سپلائی کرتے ہیں ،ان کا کیشئیر عیتق احمد ولد حاجی میاں احمد قوم اعوان سکنہ محلہ مدنی مسجد مرزا دفتر سے 13 لاکھ 59 ہزار 311 روپے لیکر بنک میں جمع کرانے کے لیے گیا تو جب بشیر کیانی کے کلینک کے پاس پہنچاتو پیچھے سے موٹر سائیکل پر 2 افراد جنکی عمر یں 25 سے 40 سال ہیں ‘نے کیشئیر کے آگے موٹر سائیکل کھڑاکر کے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور رقم چھین کر فرا ر ہو گئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ڈی پی او اٹک نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کر نے کے احکاما ت جاری کر دیئے ہیں ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ اٹک میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہونے کے سبب شہری امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال سے پریشان نظر آتے ہیں ۔

اٹک سٹی: کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ، بزرگ شہریوں کو بھی حصول فرد ملکیت کیلئے خوار ہو نا پڑگیا
کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ، بزرگ شہریوں کو بھی حصول فرد ملکیت کیلئے سارا سارا دن لائن لگا کر کھڑا رہنا پڑتا ہے ۔بزرگ شہریوں نے میڈیا کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بزرگ شہریوں کیلئے الگ کاؤنٹر نہیں ہے ،کاؤنٹر نہ ہونے کی وجہ سے لمبی لائن کی اذیت جھیلنا پڑتی ہے ۔انچارج کمپیوٹر اراضی ریکارڈ سنٹر راشد خان نے بتایا کہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے یہ مسائل آ رہے ہیں ،ہم نے افسران بالا سے سٹاف کا مطالبہ کیا ہوا ہے جیسے ہی سٹاف پورا ہو گا یہ مسائل بھی ختم ہو جائیں گے ۔ 

اٹک سٹی: وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے منشور پر حکومتی اداروں نے سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا
وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے منشور پر حکومتی اداروں نے سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ،تبدیلی کے نعرے پر حقیقی معنوں میں ٹریفک پولیس اٹک نے عمل شروع کر دیا ۔ضلعی صدر مقام اٹک سمیت دیگر علاقوں میں آئی جی پنجاب اور ایس ایس پی ٹریفک محمد بن اشرف کے حکم اور ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس کے زیر نگرانی تعینات ٹریفک پولیس کے وارڈنز نے با اثر افراد ، نودولتوں اور ان کے بگڑے ہوے بچوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر باقاعدہ کاروائی شروع کر دی جس کے سبب ضلعی صدر مقام اٹک سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک کا بے ہنگم نظام بہتری کی جانب گامزن ، سیاسی ، سماجی ، تجارتی اور دیگر حلقوں نے جن میں خواتین اور سکول و کالج کی طالبات شامل ہیں نے ٹریفک کے نظام کی بہتری کو تحریک انصاف کی حکومت کے منشور پر عمل پیرا ہونے کو خ خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے وارڈنز کی تعیناتی سے ٹریفک نظام بہتر ہونے لگا ہے ۔ٹریفک کو درست سمت چلانے کے لیے نیا سٹاف جہاں محنت کر رہا ہے ‘وہیں با اثر افراد کی بھی چالان کرکے انہیں بھی قانونی گرفت میں لایا جا رہا ہے، شہریوں نے نو تعینات وارڈنزاور ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس کو خراج تحسین پیش کیا ۔

حسن ابدال(اٹک): اچھے معاشروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت اہمیت رکھتی ہے ،تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی؛ ڈاکٹر عارف علوی 
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اچھے معاشروں میں بچوں کی تعلیم و تربیت اہمیت رکھتی ہے ،ماضی میں تعلیم ایک مشن کی حیثیت رکھتی تھی ، تعلیم کا فروغ معاشرے کے تمام طبقات کی ذمہ داری ہے ،حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن کاوشیں کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے معروف بین الاقوامی شہرت کے تعلیمی ادارہ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان بھر سے اعلیٰ سول و فوجی حکام ، ممبران پارلیمنٹ و ایوان بالا ، معززین علاقہ ، کیڈٹ کالج کے طلبہ اور ان کے والدین و اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ،ان کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اپنے خطاب کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہیں اپنے دورہ کیڈٹ کالج حسن ابدال میں طلباء کیلئے سہولتیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ایمان، اتحاد اور تنظیم بحیثیت قوم ہمارے لیے کامیابی کے اصول ہیں طلباء محنت کر کے تمام شعبوں میں آگے بڑھیں والدین اور اساتذہ بچوں کو صبر و تحمل اور افہام و تفہیم کی تربیت بھی دیں اور نوجوان اپنی بھر پور صلاحیتوں سے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کیلئے کردار ادا کریں خواتین کے حقوق کے بارے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نبی ؐنے خواتین کو جو حقوق دئیے انہیں یقینی بنائیں گے اور وراثت میں خواتین کو حقوق دیکر ہی برابر کا شہری بنایا جا سکتا ہے تقریب کے آخر میں صدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا ۔ 

اٹک سٹی: ضلع کونسل اٹک پاکستان کی واحد ضلع کونسل ہے جہاں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا کوئی تصور موجود نہیں ؛ ایمان طاہر
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع کونسل اٹک پاکستان کی واحد ضلع کونسل ہے جہاں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کا کوئی تصور موجود نہیں ،اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے چیئرمین یونین کونسل اور ممبران کو بھی بلا امتیاز اور کسی مساوات کے فنڈز کی فراہمی اور ان کی رائے کو اولیت دی جاتی ہے ۔رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جن کی سیاست کا محور عام آدمی اور اٹک کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے دن رات کاوشیں کرنا ہے ‘کی ہدایت پر ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک کے اجلاس عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس کی صدارت چیئرمین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان نے کی اجلاس کی کاروائی آفیسر ضلع کونسل عابد رضا خان نے چلائی اجلاس میں 25 ستمبر کو ہونے والے اجلاس کی توثیق کی گئی ،اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل محمد یاسر خان کی 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک ترقی جانے کیلئے ایک ماہ کی رخصت منظور کی گئی ، چیئرمین یونین کونسل حاجی مشتاق حسین نے قرار داد پیش کی کہ اٹک پسماندہ علاقہ ہے جہاں عوام کیلئے بنیادی سہولیات کی بہت کمی ہے 2017 ء میں بلدیاتی ادارے فعال ہونے پر کچھ امید پیدا ہوئی تھی کہ ہم بحیثیت ممبر ضلع کونسل عوام کو بنیادی سہولیات گلیاں ، نالیاں و دیگر میں مدد کر سکیں گے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں پر غیر اعلانیہ پابندیاں لگانے اور رکاوٹیں ڈالنے سے عوام کے مسائل بڑھے ہیں جو کہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی کاموں سے پابندیاں فی الفور ختم کی جائیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے چیئرمین یونین کونسل غورغشتی خالد زمان خالقی نے قراد داد پیش کی کہ اربن یونین کونسل غورغشتی میں صفائی کے کافی مسائل ہیں یونین کونسل میں کوڑا کرکٹ اٹھانے میں بہت دشواری ہوتی ہے کیونکہ یونین کونسل کے پاس کسی قسم کی کوئی مشینری موجود نہ ہے اس ضمن میں چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک کو مراسلہ ارسال کیا گیا جس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہ ہوا ہے یونین کونسل فنڈز نا کافی ہیں جس سے بمشکل یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی جاتی ہے کیونکہ تمام عملہ صفائی کی تنخواہ بھی ضلع کونسل ادا کر رہی ہے اور مشینری کی ذمہ داری میں آتی ہے لہٰذا 2 پک اپ رکشہ خرید کر دیئے جائیں تاکہ یونین کونسل کی تنگ گلیوں سے کوڑا کرکٹ آسانی سے اٹھایا جا سکے اور صفائی کے نظام کو مزید بہتر کیا جا سکے ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ضلع کونسل نے قرار داد پیش کی کہ ضلع کونسل کے اجلاس 31 اکتوبر 2017ء میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء اور پنجاب لوکل گورنمنٹ رولز 2017 ء کی شق نمبر ( 2 ) 7 کی روح سے ضلع کونسل کو کسی بھی حکومتی ادارے سے ڈیپازٹ ورک کروانے کے حاصل اختیارات کے تحت بذریعہ قرار داد نمبر 5 بجلی کا کام کرانے کی منظوری دی تھی اس کے بعد اجلاس عام 25 ستمبر 2018 ء ہاؤس نے اسی مد میں فی آبادی 10 لاکھ کی رقم مختص کرنے کی منظوری دی تھی ضلع کونسل کی حدود میں واقع یونین کونسل کے چیئرمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی گاؤں کی بجلی کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئیسکو کو ڈیمانڈ نوٹس مرتب کرنے کی درخواستیں دی گئیں تاکہ منصوبہ جات کی تکمیل ممکن ہو سکے اور عوام الناس کو ان کا بنیادی حق مل سکے بعدازاں آئیسکو کی جانب سے ابتدائی طور پر 6 کروڑ 40 لاکھ 58 ہزار روپے کے ڈیمانڈ نوٹس وصول ہوئے جن کی منظوری چیئر پرسن ایمان طاہر نے دی اور ادائیگی کی رقم کا آڈٹ اتھارٹی کو کیس ارسال کیا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس نے ڈویژنل ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس راولپنڈی سے رپورٹ طلب کی اس رقم کو بجلی کے استعمال کیلئے منظوری کی غرض سے اجلاس میں پیش کیا گیا جس کو ایوان نے منظور کر لیا متفرق ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 3 کروڑ 4 لاکھ روپے میں سے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے بجلی کی مد میں رقم منتقل کرنے کے سلسلہ میں قراد داد پیش کی جس کو ہاؤس نے منظور کر لیا انہوں نے شیڈول ہفتم کے تحت حاصل شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے بلڈنگ بائی لاز ضلع کونسل اٹک مرتب کیے گئے ہیں جس میں ہر قسم کے لینڈ یوزر ، رہائشی / کمرشل ، صنعتی اور دیگر کیلئے تعمیری قوانین بھی پیش کیے جسے ایوان نے منظور کر لیا انہوں نے ضلع کونسل اٹک کا ٹھیکہ مشتہری موجودہ مالی سال جو 49 لاکھ روپے میں ٹھیکیدار ملک فیصل محمود ساکن راولپنڈی نے لیا تھا اب ٹھکیدار نے درخواست دی ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تحت پبلک پراپرٹی سے تمام ہولڈنگز ، بل بورڈز اتار دیئے گئے ہیں اور تمام ایڈورٹائزرز کی جانب سے ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹھیکے کی رقم کا از سر نو تعین کیا جائے اس ضمن میں محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب بھر کی ضلع کونسلوں کو حکم جاری کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے از خود نوٹس کے فیصلے 17 اکتوبر کے مطابق پبلک پراپرٹی پر لگے تمام بل بورڈز ، ہولڈنگز فوری طور پر اتار دیئے جائیں نئے کسی بھی بل بورڈز کے لگانے کی اجازت نہ دی جائے عدالت عظمیٰ کے احکامات کی تکمیل کی غرض سے اسٹاف کے ذریعے نئی سروے رپورٹ تیار کرائی جائے تاکہ اس کے مطابق ٹھیکے کی رقم کا تعین دوبارہ کیا جا سکے اور یہ متعلقہ آکشن کمیٹی کو ارسال کرنے کی اجازت دی جائے جس کی بھی ایوان نے منظوری دے دی اجلاس سے سردار واجد علی خان ، سید زاہد حسین شاہ ، یاسر خان جلالیہ ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک چیئرمین یونین کونسل مولانا جابر علی خان ، عامر لیاقت جھنگ ، ولائت خان مہورہ ، ملک امیر گلی جاگیر ، حاجی عبدالسلام کامرہ ، حاجی ملک نسیم ملاں منصور ، ملک انصار احمد ، خان وزیر خان خٹک ، حاجی رفاقت خان برہان ، میاں حبیب الرحمن، ملک عزیز الرحمن، اقبال خٹک ، چن شیر افسر، سید تنویر حسین شاہ اور حاجی محمد خان ، اور چن حسن فردوس ، یوسف خٹک ، ملک غلام حسین کھنڈہ ، ملک اشراف خان ، حاجی ملک اعظم پسوال ، سردار ممتاز خان ماجھیا ، ملک کامل حیات دکھنیر ، ملک بلاول سلیم شیں باغ ، ملک سعید اعوان شمس آباد ، سید جمشید الطاف مرزا ، ملک منور خان ایڈووکیٹ ، ملک شمیم محمد خان شیں باغ ، سلیم خان بھوئی گارڈ ، جمریز خان حمید کے علاوہ ممبران ضلع کونسل ، اسلام آباد کے سینئر صحافی شہزاد سید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، وائس چیئرمین ملک مظہر حسین اظہر ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ کے علاوہ ضلع کونسل اٹک کے افسران اور عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی اجلاس میں ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے کئی قراردادیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں جو ضلع کونسل ارکان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیں ۔ 

حضروسٹی:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبہ کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ؛ قاضی احمد اکبر 
قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحت اور تعلیم کے شعبہ کی بہتری کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے ،ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو کا عملہ ایم ایس ڈاکٹر شوکت محمود کی سربارہی میں محدود وسائل کے باوجود بہترین فرائض سر انجام دے رہا ہے ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی عمارت پنجاب کی دیگر ہسپتالوں سے کہیں بہتر ہے ،مگر اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کیلئے کوشاں ہوں ،انشاء اللہ جس طرح ادویات کی کمی پر قابو پایا ،اسی طرح ہسپتال ہذا کے دیگر مسائل حل کر نے کیلئے وزیر مملکت ڈاکٹر یاسمین راشد سے تفصیلی ملاقات کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے THQہسپتال حضرو کے نیو بلاک (میل فی میل وارڈز ) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ۔اس موقع پر ایم اسی ڈاکٹر شوکت محمود ،ایڈمن آفیسر محمد شاکر ،ضلعی ترجمان پی ٹی آئی وکوارڈینیٹر THQہسپتال حضرو عمران خان ،تحصیل صد ر حاجی اشفاق خان ،سٹی صدر طاہر پرویز خان کے علاوہ تحصیل وسٹی کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر شوکت نے مہمان خصوصی قاضی احمد اکبر کو نیو وارڈ ز کا وزٹ کروایا اور اس موقع پر قاضی احمد اکبر نے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

ضلع اٹک:پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کا انجن خراب ہو گیا ؛رپورٹ
پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کا انجن خراب ہو گیا ،ٹرین کوحسن ابدال ریلوے اسٹیشن سے دو کلو میٹر دورشہید آباد کے مقام پر روک دیا گیا ،ٹرین رکنے کے باعث مسافر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٹرین کو کافی دیر رکنے کے بعد ریلوے اسٹیشن کی جانب روانہ کردیا گیا ،خراب ہونے والی ٹرین کا افتتاح 23 دسمبر کو وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پشاور میں کیا تھا ۔ 

اٹک سٹی:ہمارا مرنا جیناپا کستان کے ساتھ ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں انگریزوں اورہندوؤں سے آزاد کروایا ؛ شیخ آفتاب احمد
ہمارا مرنا جیناپا کستان کے ساتھ ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیں انگریزوں اورہندوؤں سے آزاد کروایا ،قیام پاکستان کے قبل ہم پر انگریز مسلط تھے اور معیشت پر ہندوؤں کا قبضہ تھا زندہ قومیں اپنے لیڈروں کو نہیں بول سکتی پاکستان کو مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ترقی کی طرف گامزن کیا اور پاکستان کو اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک بنایا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بلدیہ اٹک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم ولادت ، محمد نواز شریف کی سالگرہ اور کرسمس ڈے کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، معروف قانون دان شیخ احسن الدین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد سلیم شہزاد ،ڈاکٹر اشرف بٹ، ملک جاوید، شیخ ظہور الہی ،اقلیتی کونسلر طارق ولیم بھی موجود تھے مقررین نے کہا پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے ہم سب کو چاہیے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرے ہمیں قائد اعظم والا پاکستا ن چاہیں پاکستان کی ترقی میں نواز شریف کا جو کردار ہے وہ قوم سے سامنے ہیں قائد اعظم محمد علی جناحؒ ؒ ؒ کی زندگی کا ورق ورق ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ہم نے ایسے رہنماء کی وراثت سنبھالی جس نے مضبوط اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے تحریک چلائی جس کی وجہ سے پاکستان کا قیام عمل میں آیا قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کا تحفہ ہمیں ملا،اس تحریک میں لاکھو افراد نے اپنے خون کے نذرانے پیش کئے،جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جا چکا ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستان کے حصول کے لئے انتھک محنت کی گئی اور لا زوال قربانیاں دیں گئیں،آزادی کی حفاظت کے لئے ہمیں اجتماعی اور انفرادی رویوں کو قائد کے اصولوں کا پابند بنانا ہوگا،قائداعظم ایک عہد آفرین شخصیت تھے قائداعظم نے اپنے تن من کی بازی لگا کر بر صغیر ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے الگ وطن پاکستان حاصل کیا۔قائد اعظم اصولوں پر کبھی سودے بازی نہ کرنے والے اپنی بات کے پکے قوم کے سچے قائد تھے ۔ 

اٹک سٹی:مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ملک اور قوم کی جو خدمت کی ہے ‘اس کی مثال نہیں ملتی ؛محمد سلیم شہزاد
مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے ملک اور قوم کی جو خدمت کی ہے ‘اس کی مثال نہیں ملتی ،محمد نواز شریف قوم کے دلوں میں بس چکے ہے جیلیں اور ہتھکڑیاں ہمیں عوام کی خدمت سے دور نہیں کرسکتی ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ،انہوں نے کہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں گیس کی فراوانی تھی جبکہ تحریک انصاف کے حکومت سنبھالتے ہی گیس نایاب ہوچکی ہے دیہاتوں کو چھوڑ کر شہروں میں بھی گیس نایاب ہوچکی ہے ،گیس کی کئی کئی گھنٹوں لوڈشیڈنگ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے اٹک شہراور دیہاتوں میں گیس نایاب ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں جانے والے بچے اورڈیوٹی پر جانے والے ملازمین بغیر ناشتہ کیے گھروں سے نکل جاتے ہیں ،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے حکومت کو چاہیے کہ ہوش کے ناخن لے ورنہ عوام اس حکومت کا جلوس نکال دیں گے ۔ 

ضلع اٹک:پشاور سے کراچی ، راولپنڈی سے کراچی اور کوہاٹ جانے کیلئے اہم شاہراہ کی فتح جنگ میں بندش معمول بن چکی؛ رپورٹ
نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ ، اٹک پولیس ، تحصیل انتظامیہ فتح جنگ اور اس حلقہ سے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی نا اہلی کے سبب پشاور سے کراچی ، اسلام آباد راولپنڈی سے کراچی اور کوہاٹ جانے کیلئے اہم شاہراہ کی فتح جنگ چوک میں بندش معمول بن چکی ہے ،اس چوک اور روڈ پر روزانہ گھنٹوں ٹریفک جام ہونا ان سرکاری اداروں اور علاقہ کے منتخب ممبران اسمبلی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔ٹریفک کی بندش کا یہ سلسلہ گزشتہ 25 سال سے تواتر سے جاری ہے اس حلقہ انتخاب سے 2002 ء میں چیئر پرسن ضلع کونسل محترمہ ایمان طاہر ، 2004 ء میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ، 2008 ء میں وزیر مملکت سلیم حیدر ، 2013 ء میں محمد زین الہٰی اور اب مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل خان کمڑیال رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ اس سے ملحقہ قومی اسمبلی کے حلقہ سے 2002 ء میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس ملک اللہ یار خان مرحوم ، 2008 ء میں ڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی ، 2013 ء میں ملک اعتبار خان آف کھنڈہ منتخب ہوئے تھے آج تک کسی بھی ممبر قومی و صوبائی اسمبلی نے اس شاہراہ پر جس پر ٹریفک کی روانی میں روزانہ درجنوں بار تعطل اور روڈ بلاک ہونا معمول بن چکا ہے توجہ دینا اپنی شان کے خلاف تصور کر رکھا ہے آج تک اس اہم مۂلہ کو قومی و صوبائی اسمبلی میں اٹھانے کی زحمت بھی گوارہ نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی حکومتی اداروں نے اس جانب کوئی توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی ہے جو ان اداروں کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس اہم شاہراہ سے جو پاکستان کی تجارت کی 50 فیصد سے زائد ضروریات میں انتہائی معاون ہے اسلام آباد سے کراچی تک اور کوہاٹ تک سنگل روڈ ہے جہاں ایک سال میں مختصر چند کلو میٹر کے علاقہ میں 500 سے زائد حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں زخمی ہونے والوں کی اکثریت ہمیشہ کیلئے اپاہج ہو کر معذوری کی زندگی گزار رہی ہے شہریوں نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اہم مۂلہ پر از خود نوٹس لیں کیونکہ اس شاہراہ سے روزانہ گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہے اور سنگل روڈ ٹریفک کا یہ دباؤ برداشت کرنے کے قابل نہیں رہا ہے ۔ 

حضروسٹی:قوم کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ؛ عمران خان حضروی
تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان نے العزیزیہ ریفرنس کیس کے تاریخی فیصلہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی امنگوں کا ترجمان قرار دے دیا ،قوم کے خون پسینے کی کمائی لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بلاامتیاز اور فوری احتساب وقت کی ضرورت اور قوم کا متفقہ مطالبہ ہے ۔محمد نواز شریف کے بعد زرداری اور دیگر بڑی کالی بھیڑوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عدالتوں کو ایسے تاریخی فیصلے کرنا ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم خوش ہے کہ اس کو لوٹنے والے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے لہٰذا میری اور میرے جیسے لاکھوں پاکستانیوں کی عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ وہ تمام کرپٹ سیاستدانوں اور دیگر سرکاری و پرائیویٹ اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انہیں قرار واقعی سزا دیں ، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اس فیصلہ سے نہ ہی تحریک انصاف کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی حکومت کا نیب اور تمام عدالتیں آزاد اور خودمختار فیصلے کر رہی ہیں ۔ 

اٹک سٹی: گیس لیکج کے سبب دھماکہ ، خاتون آگ سے جھلس کر شدید زخمی ، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
گیس لیکج کے سبب دھماکہ ، خاتون آگ سے جھلس کر شدید زخمی ، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق اٹک پوش علاقہ دارالسلام کالونی میں مسجد الہٰدی کے قریب زوجہ عبدالقیوم نے جیسے ہی باورچی خانہ میں ماچس کی تیلی جلائی تو گیس لیکج کے سبب وہاں گیس موجود تھی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی جس سے خاتون آگ سے جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں جبکہ سامان کو نقصان پہنچنے کے علاوہ چھت کو بھی نقصان پہنچا اور پلستر اکھڑ گیا ،خاتون کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

گاؤں شینکہ:بلدیاتی ادارے کسی بھی ملک کے جمہوری نظام میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ؛مولانا جابر علی خان
بلدیاتی ادارے کسی بھی ملک کے جمہوری نظام میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ،ان کو نظر انداز کرنا ترقی کے عمل میں بنیادی رکاوٹ ہے جب سے ملک میں تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ‘انہوں نے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے ضلع بھر میں پہلے سے جاری ترقیاتی کام ادھورے پڑے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر بلدیاتی اداروں کو ان کے جاری ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے روکے گئے فنڈز جاری کرے ۔ان خیالات کا اظہار نائب امیر ضلع جماعت اسلامی و چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا ،مولانا جابر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کی دعوے دار ہے لیکن بنیادی جمہوری اداروں کے ساتھ اس کا سلوک غیر جمہوری ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت کا یہ حق ہے کہ وہ نیا بلدیاتی ماڈل لائے لیکن موجودہ عوامی نمائندوں کے ترقیاتی فنڈز روکے رکھنا نہ صرف انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے بلکہ غیر جمہوری رویہ ہے جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی بیان کے آخر میں حکومت سے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:محکمہ فوڈ اتھارٹی کا پنساروں کی دوکانوں پر چھاپہ ، ملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کو وارننگ اورسیمپل لیے گئے ؛رپورٹ
محکمہ فوڈ اتھارٹی کا پنساروں کی دوکانوں پر چھاپہ ، صفائی کا انتظام نہ کرنے والے اورملاوٹی اشیاء بیچنے والوں کو وارننگ اورسیمپل لیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے ڈی بلاک میں مولا بابا کی دکان پر محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مارا شہد کو چیک کیا شہد کو ایک نمبر قرار دیا جبکہ دیگر پنساروں کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے جن کا صفائی کا نظام ٹھیک نہ تھا اورشہد بھی خالص نہ تھا ،فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے شہد کے سیمپل لے کر لاہور بھجوادیئے ہیں نتیجہ آنے پر کاروائی کی جائے گی ۔عوامی سماجی اوردینی حلقوں نے محکمہ فوڈ اتھارٹی کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ جب سے محکمہ فوڈ اتھارٹی قائم ہوا ہے ،اس دن سے بیکری ، ہوٹلوں اوردیگر کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنے والوں کی صفائی کا نظام بہتر ہوگیا ہے اورمحکمہ فوڈ اتھارٹی کی اس کوشش سے صفائی کا نظام مزید بہتر ہوگا اورعوام کو خالص اشیاء ملیں گی ۔ 

اٹک سٹی:کرسمس کی آمد پر ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی مسیحی برادری کیلئے سستی اشیاء کا بازار لگا دیا گیا 
کرسمس کی آمد پر ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی مسیحی برادری کیلئے سستی اشیاء کا بازار لگا دیا گیا ،کرسمس بازارحکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگایا گیا ہے ۔انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں کرسمس بازار میں روزمرہ کی اشیاء نہایت کم نرخوں پر دستیاب ہیں مختلف اشیاء پر 150 روپے تک سبسڈی دی جارہی ہے ،بازار میں اشیاء خوردونوش ، بیکری آئٹم اور گرم کپڑوں تک تمام اشیاء موجود ہیں کرسمس کے موقع پر اٹک میں ڈی پی او کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ،کرسمس بازار کے اندر اور باہر پولیس کے جوان تعینات کر دیئے گئے ہیں بازار کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور ہر آنے جانے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی کی جا رہی ہے کرسمس بازار 24 دسمبر تک لگایا جائے گا ۔ 

ضلع اٹک:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن اٹک خورد کا دورہ کیا
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن اٹک خورد جو دنیا کے خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشنوں میں شمار کیا جاتا ہے ‘کا دورہ کیا اور اس کی عمارت کو مزید خوبصورت بنانے کے سلسلہ میں احکامات جاری کیے ،ان کے ہمراہ ریلوے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔ 

غورغشتی:احسن خان اور انکے بیٹوں نے حسب روایت اپنے دوست احباب کیلئے مہجور فارم پر ایک پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا ؛رپورٹ
حسب روایت ہر سال کے اختتام پر سابق ممبر ضلع کونسل ٹیکنیکل ڈائریکٹر غازی بھروٹھہ ترقیاتی ادارہ و ڈائریکٹر پاکستان کونسل آف ریسرچ اِ ن واٹر ریسورسیزز احسن خان آ ف غور غشتی اور انکے بیٹوں عامر احسن خان اور انور احسن خان نے اپنے دوست احباب کیلئے مہجور فارم پر ایک پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا جس میں سابق وزیر اعلیٰ ، سینیٹر پیر صابر شاہ ، سابق سپیکر کرامت اللہ خان ، سابق وزیر چوہدری ریاض گوجر خان ،سابق وزیر شیخ آفتاب احمد، نوابزادہ عطا محمد خان کوٹ فتح خان ،سابق چےئرمین ضلع کونسل و سابق ایم پی اے اعجاز بخاری ، سابق جسٹس لاہور ہائی کورٹ صغیر احمد قادری، سینئر صحافی عدیل افضل خان آف جھنگ باہتر ، چیف ایگزیکٹو نیشنل رورل سپورٹ پروگرام پنڈی ڈویژن ملک فتح خان ، سابق ایس ایس پی مسعود خان بنگش ، ایس پی جاوید خان ، کرنل انور خان غورغشتی ،چیف سکیٹ کلب واہ کرنل تیمور ، کرنل اختر ، ونگ کمانڈر ایاز خان ، اسٹنٹ کمشنر اسلام آباد فراست علی خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عقیل احمد خان ، چیئرمین ہارون قیصر خان ، چےئرمین فورملی یاسر زمان خان ، چےئرمین ٹاؤن کمیٹی حضرو نزاکت خان ، عثمان خان جھگڑا ، سہیل خان جھگڑا ، ڈائریکٹر وومینز ڈویژن اسلام آباد شاہد اقبال خان ، افسران اریکسن ملٹی نیشنل کمپنی، افسران میگھیار ملٹی نیشنل آئیل کمپنی ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار اور کثیر تعداد میں لوکل نمائندوں،صحافیوں، معززین علاقہ نے شرکت کی دوستوں کی اس اکٹھ میں گپ شپ لگتی رہی دلچسپ ترین آئیٹم سکیٹ شوٹنگ کا تھا تقریب میں شامل شکاریوں اور اسلحہ سے شوق رکھنے والے بھاری تعداد میں حصہ لیا گیا ،پروگرام کے اختتام پر بہترین قسم کے لنچ سے تواضح کی گئی ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کی
ضلعی ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے کی۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محسن اشرف کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس سے ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ کے متعلق بر یفنگ دی ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبۂ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ،اس کے علاوہ ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مراکز صحت میں ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر ضروریات کو پو را کر نے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے ،ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مراکزصحت میںآنے والے مر یضوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ 

اٹک سٹی:فوٹو گرافی ایک فن ہے اور ایک فوٹو کئی ہزار کتابوں سے زیاد ہ اہمیت اور ترجمانی کرتا ہے ؛شہزادہ محمد اسلم قریشی
فوٹو گرافی ایک فن ہے اور ایک فوٹو کئی ہزار کتابوں سے زیاد ہ اہمیت اور ترجمانی کرتا ہے ،یونان کے ساحل پر جاں بحق ہونے والے معصوم بچے کی تصویر نے پورے یورپ کو ہلا کر رکھ دیا ۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے ایوارڈ یافتہ پریس فوٹو گرافر شہزادہ محمد اسلم قریشی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر شہزادہ محمد اسلم قریشی نے انہیں اپنی بنائی ہوئی تصویر کا پورٹریٹ جس میں چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ اور وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان موجود ہیں پیش کیا جس پر ملک طاہر اعوان نے ان کے فن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پائے کا فوٹو گرافر اٹک میں موجود نہیں اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، کونسلر شیخ غلام صمدانی اور سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان بھی موجود تھے ۔ 

اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ پلا ننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی 
ڈسٹرکٹ پلا ننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) شاہد عمران مارتھ ، چیف افسران میو نسپل کمیٹیز ، ریونیو افسران اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی اجلاس میں ضلع بھر کی قائم ہاؤ سنگ سو سائٹیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ضلع بھر کے چیف افسران ، میو نسپل کمیٹیز اور ریونیو افسران نے ڈی سی کو بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قائم ہا ؤ سنگ سو سائٹیز کے کا غذات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں جامع رپو ر ٹ مر تب کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جو ہاؤ سنگ سو سائٹی غیر قانونی ہو گی ، جن کے کا غذات نا مکمل ہو ں گے یا جن کا وجو د نہ ہو گا ان کے خلاف سخت تادیبی کا روائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے اس ضمن میں چیف افسران میو نسپل کمیٹیز اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں ہاؤ سنگ سو سائٹیز سے متعلق رپورٹ جلد از جلد مکمل کر کے ڈی سی آفس جمع کر وائیں ۔ 

اٹک سٹی:محکمہ سو شل ویلفیئر اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی
محکمہ سو شل ویلفیئر اٹک کا ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی۔ صدارت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اکرم مرزا ، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اکرم مرزا نے شر کا ء کو خصوصی افراد کے مسائل کے حوالہ سے بریفنگ دی اجلاس میں خصوصی افراد کی نوکریو ں کو جاری رکھنے اور سرکا ری محکموں میں کام کر نے والے خصوصی ملازمین کی روزانہ اجرت ، محکمہ ہائی وے میں کام کر نے والے خصوصی ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی ، پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد کرایہ کی کمی اور دیگر معا ملا ت زیر غور آئے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس میں شر یک تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ترجیح بنیادوں پر خصوصی افراد کے مسائل حل کر یں اور اس سلسلہ میں ایک رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کریں ۔ 

ضلع اٹک:نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ،کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی سے چلنے والی ریل کا سٹاپ بحال کیا جائے ؛ عوامی حلقے
نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی سے چلنے والی ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال کیا جائے ،ریل گاڑیوں کا سٹاپ بحال نہ ہونے سے اہل علاقہ کو مشکلات کا سامنا ہے ۔نمل اور گردو نواح کے دیہات سے تعلق رکھنے والے مسافروں اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ملازمین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ اسٹیشن پر ان گاڑیوں کے سٹاپ بحال نہ ہونے سے عوام علاقہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں ،اگر محکمہ ریلوے نمل ریلوے اسٹیشن پر خوشحال خان ایکسپریس کوہاٹ اور کندیاں سے راولپنڈی چلنے والی ریل گاڑیوں کے سٹاپ بحال کر دیں تو اہل علاقہ کو اس سے جہاں بہت فائدہ ہو گا وہاں ریلوے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا مسافروں نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے نمل ریلوے اسٹیشن پر گاڑیوں کے سٹاپ بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:پاکستان میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے قوانین انتہائی سخت ہیں ؛ ملک بلال حیدر ودیگر کا تقریب سے خطاب
پاکستان میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کے قوانین انتہائی سخت ہیں ‘جرم ثابت ہونے کی صورت میں 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں ہو سکتی ہیں تاہم مسئلہ عمل درآمد کا ہے پاکستان میں گزشتہ کچھ عرصہ سے اس جرم پر سزائیں بھی دی گئیں لیکن ان کی شرح انتہائی کم ہے ۔اٹک سمیت ملک بھر میں 167 سے زائد جعلی کتب فروخت کرنے والوں کو ایف آئی اے پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے گرفتار کر کے عدالتوں سے ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال با مشقت کی سزائیں دلائی گئیں ہیں جس سے جعلی کتب کی فروخت میں واضح کمی آئی ہے ،ان خیالات کا اظہار حکومت پنجاب کی اٹک میں ای لائبریری کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ تقریب جس کا اہتمام آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاکستان میں ذیلی اشاعتی ادارہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شہریوں اور خصوصاً طلباء میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے حوالہ سے کیا تھا ‘سے منیجر آئی پی آر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس ملک بلال حیدر ، منیجر و پروگرام آرگنائزر نبیل یونس ، منیجر ہائر ایجوکیشن عثمان عابد اور ڈائریکٹر ورچوئل یونیورسٹی ارسلان اور انچارج ای لائبریری رخسانہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ماہر تعلیم ملک جاوید اقبال ، محمد اشفاق ، محمد طارق ، حذیفہ صدیقی ، فیصل مختار ، واصف جاوید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سینئر صحافی ندیم حیدر ، حاجی سلیم خان ، محمد عمران زاہد کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کا مقصد عوام کو دانشورانہ املاک کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کتب فروخت کرنے والے تاجر کو رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے پر ہزار دو ہزار روپے جرمانہ لے کر چھوڑ دیا جاتا ہے ،ہمارے ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف جعلی کتب فروخت کرنے والی دوکان مالکان اور چھاپہ خانوں کو جرمانے بھی کیے ہیں شہری ان عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ مزید قانون شکن افراد کو قانون کے شکنجے میں جکڑا جا سکے جعلی کتب کی اشاعت انتہائی سنگین جرم ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی پائریٹڈ بکس یا جعلی کتب کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے اصلی کتابوں کے مالکانہ حقوق رکھنے والوں کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے شرکاء کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے کمپیوٹر اور پروجیکٹر کی مدد سے دیوار پر نظر آنے والی بڑی سینما سکرین سے تصاویر کے ذریعے اصلی اور جعلی کتب کے بارے واضع فرق سے آگاہ کیا اوراس کی روک تھام کے ساتھ ساتھ نقصانات سے بھی آگاہ کیا کہ کس طرح اوریجنل کتابوں کی چوری کی جاتی ہے مارکیٹ میں موجود غیر ملکی اور ملکی نامور مصنیفین کی لکھی گئی اصل کتابوں کی جعلی طریقہ سے پرنٹنگ کی جاتی ہے اور اصلی کتاب سے ملتا جلتا سرورق تیار کر کے مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کر دیا جاتا ہے جو کہ قانوناً جرم ہے بعض اوقات یہ جعلساز کم علمی کی وجہ سے اصلی کتب میں موجود تحریر میں بھی ردوبدل کر دیتے ہیں جس کا سب سے بڑا نقصان حصول علم کے لیے جانے والے طلباء کو ہوتا ہے کہ ان تک نامور مصنفین کی تحریر و تحقیق نہیں پہنچ پاتی ان جعلی کتب کی شناخت کیسے کی جائے اس بارے میں مقررین نے بتایا کہ جعلی کتب کے کاغذسے لے کر اس کی جلد سازی تک تمام مراحل میں نمایاں فرق محسوس کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ دونوں کتب یعنی اصلی اور نقلی موجود ہوں بعض اوقات جعلی کتابوں کی فروخت بڑھانے کیلئے ان کی قیمتیں اصلی کتابوں سے کم کر دی جاتی ہیں تاکہ طلباء یا خریدار کی توجہ حاصل کی جا سکے اشاعتی ادارہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے شرکاء کیلئے بک سٹال بھی لگایا اور بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اصلی کتابیں پورے ملک میں دستیاب ہیں اور ادارے کی منتخب کردہ دوکانوں سے 10 فیصد سے لے کر 45 فیصد تک رعایت حاصل کی جاسکتی ہے تقریب کے اختتام پر انچارج ای لائبریری رخسانہ اختر نے خطاب کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی عوام میں جعلی و اصلی کتابوں کے بارے شعور اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر شرکاء نے تالیاں بجا کر آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ 

اٹک سٹی:ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں لیکن بدقسمتی سے سرکاری سطح پراس علاج کوپذیرائی نہیں دی جاتی 
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں لیکن بدقسمتی سے سرکاری سطح پراس علاج کوپذیرائی نہیں دی جاتی ،اس کے باوجود ہزاروں معالج ذاتی کاوشوں سے اس بہترین علم کے ذریعے عوام الناس کوصحت کی عمدہ سہولت فراہم کررہے ہیں ‘ہم اس کے طریقہ علاج اوراس کے معا لجین کے لیے ہرفورم پراپنی آواز بلند کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اپنا مقدمہ لڑیں گے ۔ان خیالات کا اظہارالائیڈ ہومیوپیتھک ڈاکٹرزایسوسی ایشن پنجاب کے اجلاس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی چیئرمین ڈاکٹرمحمداسلم بلوچ ، وائس چیئرمین ڈاکٹربصیرخٹک ، صدرڈاکٹرمیاں راشد مشتاق سمیت دیگر عہدیداران ڈاکٹراللہ بخش عاصی ، ڈاکٹرمحمد ریاض ، 
ڈاکٹرقمرشہزاد ، ڈاکٹرعبدالحکیم ، ڈاکٹرمحمدارشد ، ڈاکٹربشارت اقبال ، ڈاکٹرابراہیم ، ڈاکٹراکرام اللہ ، ڈاکٹرفیصل ریاض سمیت دیگرموجود تھے ۔


























Tuesday, February 6, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
      


ضلع اٹک کی 6تحصیلوں کی عوام میں ہفتہ وار48 لائسنس جاری کرنے پر عوام کیلے یورپ کنٹری کا ویزا حاصل کرنے کے مساوی ؟
ڈرائیونگ لا ئسنس کا حصول جو ئے شیر لا نے کے مترادف ‘ٹریفک پو لیس کے اعلیٰ حکام کے آر ڈر کی وجہ سے میرٹ پا مال سا ئلین ذلیل و خوار ہو کر گھروں کو وا پس ‘لا ئسنس برا نچ اور موٹر وہیکل ایگزا مینر سمیت دیگر عملہ آر ڈر کی وجہ سے 48سے زا ئد لا ئسنس جاری کر نے سے عاری سا ئلین کا لا ئسنس کی تعداد بڑھا نا کے مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی 6تحصیلوں کی عوام میں 48 لائسنس جاری کرنے پر عوام کیلے یورپ کنٹری کا ویزا حاصل کرنے کے مساوی ہے ۔عوام ذلیل و خواربیرون مُلک روزگار کمانے کیلئے ڈرائیوروں کی آسامی کا ویزا تولگوا لیتے ہیں لیکن لائسنس لینا خواب ہی بن جاتا ہے جس کی وجہ سے ویزوں کے دیے ہوے پیسوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں،ضلع اٹک کی بیشتر آبادی میں ڈرائیور طبقہ جو محتاط اندازے کے مطابق تقریباً 65 فیصد ہے جو ٹرانسپورٹ کے کسی نہ کسی شعبے سے وابستہ ہیں۔ لائسنس نہ ہونے کے سبب ان کو چالان کی صورت میں ماہانہ ہزاروں روپے بھرنا پڑتے ہیں جو ان کی تنخواہوں کے نصف سے بھی زاہد ہے اس وقت ان کیلئے اٹک میں لائسنس حاصل کرنا جو ئے شیر لا نے کے مترادف ہے غریب طبقے کے ڈرائیور حضرات کے گھروں کے چولے ٹھنڈے پڑگئے گھروں میں فاقوں کی نو بت ہے کیو نکہ اچھا ڈرائیور ہو نے کے با وجود بھی لا ئسنس نہ ہو نے کے سبب کو ئی نو کری پر نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی کسی سرکاری یا پر ائیویٹ ادارے میں ملازمت کر سکتے ہیں ، باو ثو ق ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس کے حکم پر 48 سے زائد لائسنس نہ بنانے کا حکم ہے سا ئلین کا کہنا تھا کہ سینکڑوں لائسنس فائل جمع ہوتی ہیں لیکن 48لوگوں کے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جو لوگ رہ جاتے ہیں اُن کو اگلے ٹیسٹ میں شامِل کرنیکا کہا جاتا ہے اور جو لوگ نئی فائل جمع کرتے ہیں اُن کا ٹیسٹ ہونے تک لرننگ کی ڈیٹ ختم ہو جاتی ہیں لرننگ رینول کرانے کے بعد فائل جمع کراتے ہیں تو 48 لائسنس بننے کے بعد ٹیسٹ ختم ہوجاتا ہے دُور دراز علاقوں سے آے لوگ ذلیل وخوار ہورہے ہیں شام 6 یا 7 بجے ٹیسٹ ختم ہوتا ہے تو دُور دراز علاقوں کے لوگوں کا گھروں کو لوٹنا بھی مشکل ہو جاتا ہے 48 لوگوں کو پاس کرنے کے بعد باقی لوگوں کو اگلے ٹیسٹ کا کہا جاتا ہے غریب عوام کو سارا دن ذلیل خوار ہونا پڑتا ہے اٹک میں تعینات انچارچ ٹریفک پولیس اور موٹرویگل ایگزامینراعلیٰ حکام کے آر ڈر کے سبب بے بس نظر آتے ہیں عوام لائسنس برانچ کے عملے پر غصہ بھی کرتے نظرآئے اور گالم گلوچ تک بھی بات گئی لیکن ٹیسٹ لینے والا عملہ سوا ئے بغلیں جھا نکنے کے کچھ نہیں کر سکتے عوامی حلقوں کاانسانی حقوق کا سب سے بڑے علم دار ادارے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آف پاکستان ،خادم اعلیٰ پنجاب کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس و دیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کرتے ہوے کہا کہ خدا راہ سائلین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے لائسنس کی تعداد کو بڑھایا جاے تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ مستفید ہو کر اپنا روز گار بنا سکیں۔

اٹک سٹی:کھیل طلباء میں مثبت رجحان پیدا کرتے ہیں اور معاشرے کا فعال رکن بناتے ہیں؛رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ کھیل طلباء میں مثبت رجحان پیدا کرتے ہیں اور معاشرے کا فعال رکن بناتے ہیں، اس لئے یہ ضروری ہے کہ نوجوان کھیلوں کی طرف آئیں اور معاشرے کے کارآمد شہری بنیں ۔ان خیالات کا اظہارانہو ں نے گورنمنٹ پائیلٹ سکول اٹک میں سپورٹس فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،یہ سپورٹس فیسٹیول ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن اٹک کی زیر نگرانی میں منعقد ہوا ۔تقریب میں قائم مقام سی ای ا و ایجو کیشن راجہ امجد اقبال ،سر پر ست اعلیٰ ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسو سی ایشن اٹک و پرنسپل گورنمنٹ پائیلٹ سیکنڈری سکول شیخ آصف محمود صدیقی، ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزاد ،ڈی ای اوایلیمینٹری محمد عمران قریشی،صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن اٹک ملک محسن عباس ، چیئر مین یو نین کونسل جنگل حا جی اعظم پسوال ، ڈاکٹر جاویدکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ،جنر ل سیکر ٹری سید قمر الدین ، وا ئس چیئر مین حا فظ عبدالحمید خان ، جنرل سیکر ٹری الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لیاقت عمر ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان اعوان، عمران علی سیفی ، ملک مظہر ، ہر عباس، کا مران حیدر ، جا وید کشمیری ، ڈاکٹر لیاقت منیر اور دیگر افراد نے شرکت کی اس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن اٹک ملک محسن عباس نے سپورٹس فیسٹیول میں طلباء کی شاندار کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی سٹیج سیکر ٹری کے فرا ئض ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہا ئی سکول سردار عابد خان نے سر انجام دیئے بعد ازاں سی ای ا و ایجو کیشن راجہ امجد اقبال نے محکمہ تعلیم کی مجموعی کارکردگی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع اٹک نے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں اولین پانچ پوزیشنوں میں جگہ بنائی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں اس سلسلے میں ضلع اٹک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے 32کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جن میں مختلف کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن شامل ہے انہو ں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے مضبوط ، فعال اور صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے جو اس ماحول میں وقت کی اہم ضرورت ہے حال ہی میں ضلع اٹک کے تعلیمی اداروں میں سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی صلاحتیوں کا کھل کر مظاہر ہ کیا اور آج ان طلباء میں ان کی کامیابی پر انعامات تقسیم کئے جارہے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ طلباء ڈویژنل ،صوبائی، قومی اور بین الاقدامی سطح پر اپنی کارکردگی کا لوہا منوائیں گے اور پاکستان کا نام روشن کریں گے انہو ں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے ہونہار طلباء کو اپنی صلاحتیں نکھارنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع دیئے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کی بھی کی جائے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سپورٹس فیسٹیول میں اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء و کو خراج تحسین پیش کیا آخر میں سپورٹس فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

اٹک سٹی:غلبہ دین جماعت اسلامی کا مقصد ہے فحاشی اور عریانی کا سیلاب برپا ہے ؛جماعت اسلامی کے اجتماع سے مقررین کا خطاب
غلبہ دین جماعت اسلامی کا مقصد ہے فحاشی اور عریانی کا سیلاب برپا ہے ،اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے کو سنوارنا ہے ‘اسلام اخوت و محبت کا درس دیتا ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترجیح اول ہے ‘اللہ کے پیرو کار اس کی راہ میں بے دریغ خرچ کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ضلع اٹک کے اجتماع ارکنان و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔صدارت قائم مقام امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کی اجتماع سے سابق امیر ضلع حاجی مجدد خان، ڈائریکٹر آفاق سید شاہد وارثی ،نائب امیر ضلع و امیدوارقومی اسمبلی این اے 62 اقبال خان ، سیکرٹری ضلع میاں محمد جنید ، نائب امرائے ضلع قاری خورشید حسین ،ڈاکٹر نور حسین ملک اور مولانا اسلم ہاشمی نے بھی خطاب کیا ،اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام اخوت و محبت کا درس دیتا ہے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔محبت و ہمدردی اور خیر خواہی کے جذبات کو بڑھانا ہو گا جماعت اسلامی ملک میں ووٹ اور انتخاب کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی جماعت اسلامی دینی سیاسی جماعت ہے یہ کوئی موروثی اور فرقہ پرست نہیں اس میں ہرمکتبہ فکر کی نمائندگی موجود ہے 2018کے الیکشن میں جماعت اسلامی ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور حصہ لے گی گو کہ انتخابات کو روپے پیسے کا کھیل بنا دیا گیا ہے اس کے باوجود جماعت اسلامی اپنے ارکان و کارکنان اور اسلامیان پاکستان کے تعاون سے بھر پور حصہ لے گی ڈائیریکٹر آفاق سید شاہد وارثی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کے پاس جمہوریت کے علاوہ اور کوئی ذریعہ نہیں ارکان و کارکنان اور ممبران کو چاہیے کہ وہ دعوت کے کام کو بڑھا دیں اور اس میں تیزی لائیں اس موقع پر سردار امجد علی خان نے این اے 62سے نائب امیر ضلع اقبال خان اور این اے 63 سے ڈاکٹر رازق داد خان کا بطور امید وار برائے قومی اسمبلی تقرر کا اعلان کیا ۔

اٹک سٹی: قرآن مجید اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے ،انسانوں کے دلوں کو مسخر کرنے کا بڑا کارگر ذریعہ ہے ؛ اراکین جماعت اسلامی
قرآن مجید اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقت ہے ،انسانوں کے دلوں کو مسخر کرنے کا بڑا کارگر ذریعہ ہے ‘قرآن سے تعلق جوڑنا اپنے آپ کو ترقی کے بام عروج پر پہنچانا اور اس سے رو گردانی اور تعلق توڑ کر انسان ذلت کی پستیوں میں جاگر کرتا ہے ،دین اسلام کی اقامت ہمارا نصب العین ہے ،جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان میں بالخصوص دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنے قیام کے اول روز سے کوشاں ہے، ارکان و کارکنان کو چاہیے کہ وہ غلبہ دین کے لیے اپنی جدوجہد کو مزید تیز کر دیں ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد ایڈووکیٹ نے المر کز اسلامی دارالسلام الخدمت کمپلیکس کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ ضلعی اجتماع ارکنا ن و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس کی صدارت قائم مقائم امیر ضلع سردار امجد علی خان نے کی امیر پنجاب میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوۃ رسول ؐہمارے لیے مشعل راہ ہے ،سید مودودی ؒ نے جو تحریک 1941میں جماعت اسلامی کے نام سے اور75افراد کے تعاون سے شروع کی تھی ‘آج وہ تناور درخت بن کر دنیا کے کونے کونے میں پھیل چکی ہے ہمارا نصب العین اعلائے کلمۃ اللہ ہے شر اور باطل کو مٹاکر خیر اور بھلائی کا نظام لانا چاہتے ہیں پاکستان کے لوگوں کو دین کی علامت سمجھا جاتا ہے یہ زمیں اللہ کی ہے اللہ ہی اس کا حقیقی وارث ہے قرآن سے تعلق جوڑ کر اللہ کی اس زمین پر اللہ کا قانون نافذ ہونا چاہیے قرآن سے تعلق جوڑنے سے ہی دنیا کی سرداری ملتی ہے آپ ؐ کی سیرت ہی حقیقت میں قرآن کی تشریح ہے خواتین کو چاہیے کہ وہ امہات المومنین کو اپنا آئیڈیل بنائیں نوجوان بچیوں کے لیے حضرت فاطمہ الزہرہؓ کی سیرتیں ہماری خواتین کے لیے نمونہ ہیں ازواج مطہرات اور بنات رسول ؐ دنیا کی عظیم ترین خواتین ہیں ملک کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں باطل قوتیں گٹھ جوڑ کر رہی ہیں وہ خیر کو مٹا نا چاہتی ہیں ہمیں جاگنا ہوگا چوکنا رہنے کی ضرورت ہے حق و باطل کے نئے سرے سے کشمکش کا آغاز ہو چکا ہے آئندہ انتخابات کے موقع پر ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھر پور حصہ لیا جائیگا متحدہ مجلس عمل نیک نیتی کے ساتھ دوبارہ بحال کی ہے تاکہ نیکی کی قوتیں ایک پلیٹ فارم پربا ہم متحدہو کر انتخابات میں حصہ لیں تاکہ خیر کا پہلو برآمد ہو اور حقیقی معنوں میں پاکستان کو اسلامی بنایا جائے اور اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستان بنے گا۔

ضلع اٹک:ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں ‘ایک ماہ کے دوران پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان ؛رپورٹ
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں ‘ایک ماہ کے دوران پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان ، آٹھ تیز رفتار اور غفلت بر تنے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمات درج ، 22ڈرائیونگ لا ئسنس اور پندرہ روڈ پر منٹ معطل ، 21لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ۔ٹریفک آفس اٹک کی کار کر دگی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے کوشاں ہیں، انچا ر ج ٹریفک پو لیس منصب خان کی میڈیا سے بات چیت انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک پو لیس کی ہدا یت اور ڈی پی او اٹک کی نگرانی میں ٹریفک پو لیس اٹک نے جنوری 2018کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پا نچ ہزار دو سو پچاس گاڑیوں کے چا لان کیئے جبکہ آٹھ تیز رفتار اور غفلت بر تنے والے ڈرائیور جو کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتے تھے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے آٹھ مقدمات درج کیئے گئے ۔دریں اثناء ٹریفک قوا نین کی سنگین خلا ف ورزی کر نے والے مختلف گاڑیوں کے ڈرائیور وں کے 22ڈرائیونگ لا ئسنس اور پندرہ روڈ پر منٹ معطل کر دیئے گئے جبکہ 21لاکھ کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی ۔ 

اٹک سٹی: حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی انقلاب آئے گا ؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے جس سے ضلع بھر میں ترقیاتی انقلاب آئے گا اور ضلع اٹک کے عوام ہمہ گیر ترقی سے ہمکنار ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا بعد ازاں اپنی رہا ئش گاہ پر میڈیا نما ئندگان اور مسلم لیگ (ن) تحصیل حضرو کی اعلیٰ عہدیداروں اور ور کروں سے گفتگو کے دوران کیا اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام الحق ،اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمدنواز،اے سی اٹک مرضیہ سلیم ، چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چودھری اور دیگر متعلقہ افسران نے بتایا کہ ضلع بھر میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور ان کاموں کو مقرر ہ مدت میں پورا کرلیا جائے گا ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی بلڈنگز کے تحت 44 ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں جن پر1282.798ملین روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ نئی سڑکوں کی تعمیر اور پرانی سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی 38 سکیمیں جاری ہیں جن پر 6348.530ملین روپے لاگت آئے گی،پبلک ہیلتھ کی 30سکیمیں جاری ہیں جن پر 1772.416ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ لوکل گورنمنٹ کی 07سکیموں پر 199.720ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت 467 سکیموں پر 1300ملین روپے لاگت آئے گی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں انقلابی ترقیاتی پروگرام جاری ہیں اور ان پروگراموں میں صف اول میڈیکل کالج کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ اٹک میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے پندرہ سو کنال زمین کے حصول کے لیے کوشش کی جارہی ہے جو بہت جلد حاصل کرلی جائے گی اور محکمہ صحت اٹک نے ان کی ہدایات کی روشنی میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور یہ کالج موجودہ حکومت کی طرف سے عوام الناس کے لیے تحفہ ہے میڈیکل کالج کے قیام کے بعد اٹک کی عوام کے لیے کینسر ہسپتال کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ترقیاتی کاموں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کا دورہ کریں اور اس سلسلے میں اپنے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی مقامی قیادت کی مو جودگی کو بھی یقینی بنایا جائے ضلع بھر میں سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے دیگر ترقیاتی کام بھی ضلع بھر میں جاری ہیں۔

اٹک سٹی:محکمہ صحت اٹک موسمی بیماری انفلو ئنزاکی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ؛ملک عبادت خان
محکمہ صحت اٹک موسمی بیماری انفلو ئنزاکی روک تھام کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے ،ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں میں انفلو ئنزاسے بچاؤ اوراس کے علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹیو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹک ڈاکٹرملک عبادت خان نے ڈسٹر کٹ سر ویلینس کو آر ڈینیٹر ڈاکٹر محسن اشرف کے ہمراہ پریس کا نفر نس کے دوران کیا انہو ں نے کہا کہ اس وقت محکمہ صحت اٹک موسمی بیماری انفلو ئنزاسے بچاؤ اوراس کے علاج کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کو اس مرض سے بچایا جاسکے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محکمہ صحت اٹک کے زیر اہتمام ضلع کی چھ تحصیلوں میں موسمی بیماری انفلو ئنزاسے بچاؤں کے لئے سنٹر قائم ہیں ابھی تک حسن ابدال سے ایک کیس رجسٹر ہو تھاوہ مریض بھی کسی دوسرے شہر سے آیا تھا جس کا راولپنڈی میں علاج کیا گیا لیکن اس کے نتا ئج منفی نکلے اسے انفلو ئنزا کی بیماری نہیں تھی ضلع اٹک میں ا س وقت ایک کیس بھی اس حوالے سے سا منے نہیں آیا ہے انفلو ئنزاکی علا مات میں تیز بخار یا سا نس لینے میں دشواری نما یا ہے اس کا پھیلا ؤ انفلو ئنزا کے مریض سے ہاتھ ملا نے اس کی استعمال شدہ چیزیں لباس وغیرہ استعمال کر نے سے 70فیصد تک پھیلنے کے امکانات ہے جبکہ تیس فیصدانفلو ئنزاکے مریض کا کھانسی اور چھینک کے دوران احتیاط نہ کر نے سے پھیلتا ہے ، ہارڈ ، شو گر اور ہا ئی بلڈ پریشر کے مریضوں کو اس کی ویکسی نیشن فوری کر وانی چا ہئے ہم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک اور ضلع کی پا نچ تحصیلو ں میں ٹی ایچ کیو میں نما یاں طور پر اس بیماری کے حوالے سے آگاہی کے لئے بینرز آویزاں کیئے گئے ہیں تاکہ عوام کو اس مرض سے بچا یا جا ئے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال اٹک میں عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریض صحت کی بنیادی سہولیات سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ اسفندیاربخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال اٹک میں گزشتہ ماہ ہونے والا دھماکہ کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوااس حادثے میں شہید ہونے والوں کیلئے 20سے25لاکھ تک کی رقم دینے کا اعلان ہوا ہے جو جلدسرکاری معملات طے ہونے پر لواحقین کو دیا جائیگاڈاکٹرملک عبادت خان نے کہا کہ اٹک میں 587کنال کے رقبے پر میڈیکل کالج ہٹیاں کے قریب بنے گا محکمہ صحت اٹک کی کارکردگی کے حوالے سے ہر ہفتہ ویڈیو لینک کانفرنس ہوتی ہے اس کانفرس میں محکمہ صحت کے متعلقہ شعبوں کے افسران شرکت کرتے ہیں جس کی باقاعدہ رپورٹ حکومت پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کو جاتی ہیں تاکہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں پا نچ ڈا ئیلاسز سنٹر اور سی ٹی سکین مشین جلد نصب کی جا ئے گی ۔

ضلع اٹک:محکمہ تعلیم اٹک پی ای سی کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول دکھنیر میں منتقل کرے ؛سروے رپورٹ
محکمہ تعلیم اٹک پی ای سی کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول دکھنیر میں منتقل کرے کیونکہ محکمہ تعلیم اٹک نے پی ای سی کا امتحانی سنٹر گورنمنٹ ہائی سکول دکھنیر کی بجائے موضع شین باغ میں رکھ دیا ہے جبکہ دکھنیر اور گردونواح کے علاقوں سے مو ضع شین باغ کا فاصلہ تقریباََ20کلومیٹر بنتا ہے جس کی وجہ دکھنیر گاؤں اورگردونواح کے پرائیویٹ طلباء میں سخت پریشانی اور تشویش پائی جاتی ہے،صرف یہی نہیں بلکہ لٹریسی ڈپیارٹمنٹ جو کہ گورنمنٹ سیکٹر سے تعلق رکھتا ہے ان کو بھی موضع شین باغ میں جا کر امتحان دینا پڑے گا ۔ان خیالات کا اظہار چےئرمین یونین کونسل دکھنیر کامل حیات نمبر دار نے ہشام اعوان سے ایک ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر سیکرٹری یونین کونسل دکھنیر ملک غضنفر بھی موجود تھے ۔ چےئرمین یونین کونسل دکھنیر کامل حیات نمبر دار نے کہا کہ میں یونین کونسل دکھنیر اور گردونواح کے طلباء کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تمام طلباء کی ترجمانی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اور سی ای او محکمہ تعلیم اٹک اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دکھنیر گاؤں اور گردونواح کے طلباء کی سہولت کیلئے P.E.C.کا امتحانی سنٹر موضع شین باغ سے گورنمنٹ ہائی سکول دکھنیر میں منتقل کیا جائے تا کہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء بہتر طریقے سے امتحان دے سکیں ۔ 

ضلع اٹک: ٹریفک کے تین حادثوں میں ایک شخص جاں بحق ‘خاتون سمیت چھ افراد زخمی 
ٹریفک کے تین حادثوں میں ایک شخص جاں بحق ‘خاتون سمیت چھ افراد زخمی ،تفصیلات کے مطابق طارق محمود ولد نور محمد نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر در ج کرا ئی ہے کہ وہ اپنے چچا زاد بھائی اظہر بشیر کو ملنے گیا ۔وا پسی پر وہ اس نے اسے فتح جنگ روڈ پر اتا را تا کہ میں گاڑی پر سوار ہو کر اپنے گاؤں اکھو ڑی آ سکو اسی اثناء میں سو زو کی کیری وین نمبر RIA-3091کے ڈرائیور نے اسے مو ٹر سائیکل پر سا منے سے ٹکر ماری جس سے اظہر بشیر زخمی ہو گیا ۔ریسکیو 1122کی گاڑی نے اسے زخمی حا لت میں ہسپتال منتقل کیا تا ہم وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،کیری وین میں سوار محمد افضال ولد خان محمد سکنہ بوٹا بھی زخمی ہوا ۔ دوسرا حادثہ جھلا خا ن چوک کے قریب پیش آیا ہا ئی ایس ڈرائیور دل نواز ولد رب نواز سکنہ گو لڑہ جنرل بس اسٹینڈ سے سواریاں لے کر راولپنڈی جا رہا تھا کہ سا منے سے آنے والی تیز رفتا ر کار نمبر YV-981کے ڈرائیور نے سا منے سے ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں ہا ئی ڈرائیورمسافروں میں طارق محمود ، طیب سکنا ئے گڑیا لہ ، بشیر علی سکنہ مدنی کا لو نی زخمی ہو گئے ، تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ گلبر گ ٹا ؤن کا مرہ کے قریب پیش آیا جس میں کار نمبر LEH-4122 کے ڈرائیور نے رونگ سائیڈ پر آکر انتہائی تیز رفتاری ،غفلت اور لا پر واہی سے نا معلوم عورت کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہو گئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیاگیا ہے اور زخمی خاتون کو مہ میں چلی گئی ہے ،میڈیکل آفیسر کی را ئی کے مطابق زخمی خاتون بیان دینے کے قابل نہیں ہے پو لیس تھانہ صدر اٹک نے تینوں الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

اٹک سٹی: ڈرائیونگ لائسنس کے لئے تحریری ٹیسٹ ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی نگرانی میں لیاگیا،150امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا
ڈرائیونگ لائسنس کے لئے تحریری ٹیسٹ ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی نگرانی میں لیاگیا،150امیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ضلع بھر سے 300سے زائد فائلیں جمع کی گئیں ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے جنرل سیکر ٹری ڈسٹرکٹ الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لیاقت عمر کی قیادت میں ملنے والی صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہرمنگل کو 94ایل ٹی وی لائسنس جاری کیئے جاتے ہیں ‘ہرماہ کے آخری منگل کو 48ایچ ٹی وی لائسنس جاری کیئے جاتے ہیں لائسنس کے حصول کوشفاف بنایاگیاہے ،ٹریفک عملہ کے خلاف کسی بھی شکایت میرے پاس براہ راست کی جاسکتی ہے محکمہ میں ٹاؤٹ مافیا کی کے داخلے پر پابندی عائد ہے ،لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے وقت کی پابندی کریں۔

ضلع بھر میں غیر قا نو نی طور پر پتنگ فروخت کر نے والے دو دکا نداروں کے خلاف انتباہ 
غیر قا نو نی طور پر پتنگ فروخت کر نے والے دو دکا نداروں کے خلاف انتباہ ‘پتنگ بازی آر ڈیننس 2001کے تحت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 130پتنگیں بر آمد مقدمات ،درج تفصیلات کے مطابق ایس آئی نعیم شاہ انچار ج پو لیس چو کی کامرہ نے دوران گشت مخبر کی 
اطلاع پر کاروائی کر تے ہو ئے کامرہ کلاں اڑتک پو ر میں دو کارائیوں کے دوران عا بد جو اپنی کریا نہ کی دکان پر پتنگیں فروخت کر رہا تھا اس کے قبضہ سے 100پتنگ جبکہ دوسری کاروائی میں یاسر ساکن دیہہ کے خلاف کا روائی کر تے ہو ئے تیس عددپتنگیں بر آمد کر کے امتناع پتنگ بازی آر ڈیننس 2001کے تحت دو الگ الگ مقدما ت درج کر لیئے ۔ 

ضلع اٹک: حسن ابدال میں سکھ برادری کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،شمعیں روشن کی گئیں 
حسن ابدال میں سکھ برادری کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا،شمعیں روشن کی گئیں ‘سکھ رہنماؤں نے کشمیرکو پاکستان کا حصہ قرار دے دیا اور کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو آزادی دینی پڑے گی ۔بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہے ،گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے مرکزی دروازے کے سامنے سکھ کمیونٹی کی جانب سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسیحی برادری کے علاوہ دیگر مذاہب کے افراد بھی شریک تھے۔ تقریب میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کی گئیں اور پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی گئی ،تقریب میں سکھ برادری اور مسیحی برادری کی نمائندہ شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے ہمارا دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے انہوں نے کہا کے پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے عالمی دنیا کشمیر کی آزادی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور بھارت کے مظالم بند کر کے کشمیریوں کو مکمل آزادی دلوائی جائے۔

اٹک شہر میں کشمیر ڈے کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا
اٹک شہر میں کشمیر ڈے کے موقع پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں اے سی اٹک مرضیہ سلیم،وائس چےئرمین ملک طاہر اعوان اور چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نےئر کے علاوہ سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے چےئرمین بلدیہ نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےء کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔چےئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت 
کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا تقریب میں طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے کشمیر ڈے کے حوالے سے واک لالہ زار سٹیڈیم اٹک سے شروع ہو کر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا واک کے اختتام پر فوارہ چوک پر مختلف شعبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کشمیر یوں کی حق خود ارادیت اور بھارت کے ظلم وستم پر پر جوش تقاریر کیں بعد ازاں میو نسپل کمیٹی اٹک کے ہال میں بھارت کے ظلم و استبداد اور کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی پر شر کاء کو ایک آ گاہی ڈاکو منٹری بھی دکھائی گئی اس موقع پر ہال میں عوام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اٹک سٹی: حکومت تیل مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فو ری طو رپر واپس لے ؛نورمحمد اعوان
حکومت تیل مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فو ری طو رپر واپس لے ‘حکومت کی جانب سے تیل مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر تے ہیں ،تیل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی سرکاری ملا زمین کی آدھی تنخوا ہیں ٹرا نسپورٹ کرا یوں میں خرچ ہوجا تی ہیں ۔تیل مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضا فے سے غریب ملا زم پیشہ افراد کی کمر ٹو ٹ جا ئے گی ضلعی صدر ایپکا نو ر محمد اعوان، ضلعی صدر ایپکا نو ر محمد اعوان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضا فے کو فور ی طور پر واپس لیا جا ئے تیل کی قیمتوں میں اضا فے سے ملک میں مہنگا ئی کا ایک اور طو فا ن آجا ئے گا ، غریب عوام اور ملا زم طبقہ پہلے ہی مہنگا ئی اور کرا یوں میں ہو ش ربا اضافے سے شد ید پر یشانی اور مالی بد حالی کا شکار ہے حکومت کی جانب سے تیل مصنو عات میں حالیہ اضافے سے بسوں اور گاڑیوں کے کرا یوں میں بہت زیادہ اضا فہ ہو جا ئے گا جس سے دور دراز نو کر پیشہ افراد کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ے گا غریب سر کاری ملا زمین کی پہلے ہی آدھی تنخوا ہیں بسوں کے کرا یوں میں خرچ ہو جا تی ہیں لہذا حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کر تے ہیں کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضا فے کو واپس لیا جا ئے تاکہ مہنگائی سے پر یشان عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب طلبا وطالبات پر صوبے کے وسائل نچھاور کر رہے ہیں ؛ مختاراحمد بھرت کی طلبامیں لیپ ٹاپ کی تقسیم پر اظہار خیال
صوبائی وزیرپا پو لیشن ویلفےئر مختار احمد بھرت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف طلباء وطالبات پر صوبے کے وسائل نچھاور کر رہے ہیں اور ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں تاکہ ان کا مستقبل سنور سکے اور وہ دنیا میں پاکستان کا نا م روشن کر سکیں ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک میں ہونہار طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی کیا۔تقریب دوران171 طلباء وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے گئے ،ان طلباء وطالبات نے میٹرک کے امتحانات 2017 میں 91 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیئے اور نمایاں پوزیشنیں حا صل کیں ۔اس موقع پر ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ، ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خالد بشیر،ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ملک محمد اصغر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اٹک عثمان صدیقی،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک پروفیسر غلام مصطفی کیانی،سی ای او ایجوکیشن راجہ امجد اقبال ، چےئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمودمحمود ،ضلعی سینئر نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد کے علاوہ دیگر افسران ، ضلع بھر کے کالجوں کے پرنسپلز، سیاسی وسماجی افراداور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیرپا پو لیشن ویلفےئر مختار احمد بھر ت نے کہا چوتھے مرحلے میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہو چکا ہے اس مرحلے میں ایک لا کھ15ہزار لیپ ٹاپ ہونہار طلباء وطالبات میں تقسیم کیے جا ئیں گے اب تک پہلے تین مرحلوں میں 31لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کےئے گئے انہوں نے کہا کہ اب تک چار مرحلوں میں سات ارب روپے کے لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے صوبائی وزیرپا پو لیشن ویلفےئر مختار احمد بھر ت نے کہا ک کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا یہ ویژن ہے کہ نہ صرف صوبہ بھر بلکہ ملک بھر کے طلباء وطالبات کے لےئے اعلیٰ ترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں اسی لیئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذہین اور ہونہار طلباء وطالبات کے لےئے لا تعداد احسن اقدامات کےئے جن میں پنجاب انڈومنٹ فنڈ کا قیام،طلباء وطالبات کے لےئے سکالر شپ کی فراہمی،ان کے لئے بیرون ملک دورے، اندرون ملک ان کی رہنمائی کے لئے لیکچرز کا انتظام اور دیگر کئی اقدامات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ہونہار طلبا ء و طالبات پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آ ئندہ بھی طلباؤ طالبات کے بہترین مستقبل کے لئے ایسے بے شمار اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن سے پاکستان کی ترقی و خو شحالی وابستہ ہے ہونہار طلباء کے لئے پنجاب انڈومنٹ فنڈ کے تحت دو ارب سے زائد کے وظائف تقسیم کیئے گئے جن سے بے شمار طلباء وطالبات نے فائدہ اٹھایا اور ان کا مستقبل سنور گیااس کے علاوہ اس فنڈ کے قیام سے غریب اور نادار طلباء نے بے شمار فوائد حاصل کیئے اور اپنا مستقبل محفوظ بنایااس کے علاوہ بیرون ملک تعلیمی دوروں سے طلباء وطالبات کے خیالات میں وسعت پیدا ہوئی انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تقریب سے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع اٹک کے لئے فخر کی بات ہے کہ اس ضلع کے طلباء وطالبات نے ڈویژن،صو بائی اور قومی سطع پر انتہائی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا اور ضلع کا نام روشن کیا انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ طلباء وطالبات مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کا نام روشن کریں گے تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اورلیپ ٹاپ حاصل کر نے والے طلباء وطالبات کو خراج تحسین پیش کیاتقریب میں طلبا ء و طالبات کو شا ندار گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔