Showing posts with label hazro attock punjab pakistan. Show all posts
Showing posts with label hazro attock punjab pakistan. Show all posts

Wednesday, April 10, 2019

Hazro City and District Attock Weekly News from www.HazroCity.com

Hazro City and District Attock Weekly News from www.HazroCity.com 



اٹک سٹی:3 خواتین نے کمبل بیچنے کے بہانے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کی رقم چوری کر لی ؛ چھ خواتین گرفتار
3 خواتین نے کمبل بیچنے کے بہانے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے کی رقم چوری کر لی ، تعاقب پر ان کی مزید 3 ساتھیوں سمیت 6 خواتین کو پولیس نے گرفتار کر کے ان سے رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق بسم اللہ ولد نور محمد ساکن نزد قیوم چوک دارالسلام کالونی نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ گھر موجود تھے کہ دروازے پر دستک ہوئی باہر 3 کمبل فروخت کرنے والی خواتین تھیں جو گھر میں داخل ہو گئیں اور گھر میں موجود ہمشیرہ اور والدہ اور گھر کی دیگر خواتین کے ساتھ بات چیت شروع کر دی انہیں کمرے میں بٹھایا گیا تو یہ تینوں جلدی جلدی واپس باہر جانے لگیں مجھے شک ہوا تو میں نے دوسرے کمرہ جہاں ساری خواتین بیٹھی تھیں اس میں پڑے بکس کو دیکھا تو اس کا کور کھلا تھا اور اس میں موجود رقم 2 لاکھ 10 ہزار غائب تھے میں نے اور گھر کی خواتین نے ان کا تعاقب کیا تو دیکھا کہ مزید 3 خواتین جن کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی تھا کھڑی تھیں ہمارے اور اہل محلہ کے شور پر انہیں روک لیا گیا پولیس کو اطلاع دی گئی تو تھانہ سے اے ایس آئی لیاقت خان نے لیڈی پولیس کے ذریعہ ان کی جامہ تلاشی لے کر ان کے چوری شدہ رقم برآمد کر کے انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ۔ 

حضروسٹی:سود خوروں نے چھچھ کی غریب اور سادہ لوح عوام کو اپنے چنگل میں پھنسا کر اپنا غلام بنا رکھا ہے؛ خواجہ شکیل 
حضرو کی معروف سماجی شخصیت خواجہ شکیل اور حق گروپ تحصیل حضرو کے نائب صدر فہد میر نے کہا ہے کہ چھچھ میں سودکا کاروبار عروج پر ہے ، سود خوروں نے چھچھ کی غریب اور سادہ لوح عوام کو اپنے چنگل میں پھنسا کر ہمیشہ کیلئے اپنا غلام بنا رکھا ہے ،اس وقت حضرو میں سودیوں کی تعدا د میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور سود کے کاروبار نے ایک منظم شکل اختیار کر لی ہے ،انہوں نے کہا کہ سود کے کاروبار میں چھچھ کے کئی حاجی نماز ی شامل ہیں جو اپنے کارندوں کے ذریعے سادہ لوح عوام کو اپنے جال میں پھنسا کر ان سے زندگی بھر کی جمع پونجی چھیننے کے علاوہ انکے گھر بھی بیچوا کر ان کی چمڑی اتار رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہم ایس ایچ او حاجی اعظم خان کوسودیوں کے خلاف ایکشن لینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے سودیوں کے خلاف ایکشن کا اعلان کیا ہے ،اب سود کے چنگل میں پھنسے ہوئے غریب سادہ لوح عوام کا چاہیے کہ جو لوگ ان ظالم سودیوں کے ہاتھوں لٹے جارہے ہیں انہیں بلا خوف وخطر آگے آنا چایئے اورانہیں سودیوں کے خلاف مقدمات درج کرانے چاہیے اس سنہری موقع سے سود کی لعنت کا شکار لوگ آگے آئیں ہم انشاء اللہ انہیں مکمل سپورٹ کرینگے اور ان کے خلاف ایکشن کر واکر دم لیں گے ،خواجہ شکیل نے مزید کہا کہ سودیوں کے خلاف ہم ایس ایچ او حضرو اعظم خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ 

ضلع اٹک کے معروف ٹورسٹ طارق شگوری شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئے 
پاکستان کے معروف ٹورسٹ طارق شگوری شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہانگ کانگ پہنچ گئے اپنے پہلے بین الاقوامی دورے کے موقع پر وہ ہانگ کانگ کے علاوہ چین اور قطر کا بھی وزٹ کریں گے جہاں وطن عزیز میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پریذنٹیشن پیش کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت بانی وچیئرمین شگور ی ٹریولز اینڈ ٹریکنگ کلب طارق شگوری نے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کے لیے ایک منفرد ٹورسٹ میپ اردو اور انگلش میں مرتب کیا ہے ‘ہانگ کانگ میں مقیم ضلع اٹک کے دوستوں کی خصوصی دعوت پر ہانگ کانگ پہنچ گئے ہیں جہاں پران کا شاندار استقبال کیا گیا ۔دورہ ہانگ کانگ کے موقع پر وہ ہانگ کانگ ٹورزم بورڈ کی منیجمنٹ، پاکستانی قونصلیٹ کے عہدیداروں اور پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ۔ 

ضلع اٹک:موبائل کے ساتھ مصروف 23 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ، لاش ہسپتال منتقل 
موبائل کے ساتھ مصروف 23 سالہ نوجوان ٹرین کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ، لاش ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق 23 سالہ امجد ہزارہ روڈ پر موجود پھاٹک بند ہونے کے سبب موٹر سائیکل سائیڈ پر کھڑی کرنے کے بعد پھاٹک کھلنے کے انتظار میں کھڑا موبائل فون میں ہینڈز فری لگا کر مصروف ہو گیا اور اسے پتہ بھی نہ چلا کہ وہ ٹرین کے بالکل قریب ہو چکا ہے ،کانوں میں ہینڈز فری لگے ہونے کے سبب اسے ٹرین کے ہارن کی آواز تک نہ سنائی دی اور ٹرین نے اسے ٹکر ماری جو نوجوان کے سر میں لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دی گئی ۔ 

ضلع اٹک:اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث آئل ٹینکروں کی لائنیں لگ گئیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل کی بدانتظامی اور نااہلی کے سبب کراچی اور چند کلومیٹر دور مورگاہ آئل ریفائنری راولپنڈی سے جہازوں میں استعمال ہونے والا تیل جی پی ون لانے والے آئل ٹینکروں کی لمبی لائنیں لگ گئیں ،چند ماہ قبل تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد میں کارگو کے آئل ڈپو میں 24 گھنٹوں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پرصرف 5 سے 6 آئل ٹینکر ان لوڈ کئے جارہے ہیں ۔30 مارچ کو کراچی سے کارگو ٹرمینل پر جہازوں کا تیل جی پی ون لوڈ کرکے انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد روانہ ہونے والے 200 سو زائد آئل ٹینکروں میں سے صرف چند آئل ٹینکر ان لوڈ کئے گئے ہیں ،10 روز میں جہاں کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر کھلے آسمان تلے آئل ٹینکر اور اس پر موجود عملہ بے یارو مددگار کھڑا ہے جہاں پینے کے صاف پانی ، رفاحاجت ، نماز ، سو نے ، کھانے پینے اور ضروریات زندگی کی کوئی سہولت میسر نہ ہے جو ائیرپورٹ کی تعمیر ڈیزائن میں سنگین نتائج اور ناتجربہ کاری کو ظاہر کرتا ہے ‘کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔آئل ٹینکر ڈرائیور اور عملہ نے بتایا کہ وہ بے سروسامانی کی حالت میں انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں ،ان کا جیب خرچ بھی ختم ہو گیا ہے چند کلومیٹر دور مورگاہ آئل ریفائنری راولپنڈی سے آنے والے آئل ٹینکر ڈرائیور وں نے بتایا کہ انہیں 6 روز ہوگئے ہیں گاڑی کاکرایہ صرف 16 ہزار روپے ہے 5 ہزار روپے جیب خرچ ہے جو ختم ہو چکا ہے انتظامیہ کارگو ٹرمینل کراچی سے آنے والے آئل ٹینکروں کو ترجیح دے رہی ہے ان کا کوئی پرسان حال نہیں اس سلسلہ میں کارگو ٹرمینل انتظامیہ سے ان کا مؤقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کسی ذمہ دار سے گیٹ پر موجود عملہ نے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا ۔

ضلع اٹک کے گاؤں جبی میں بیلوں کی دوڑ میں بیل تماشائیوں پر چڑھ دوڑے 
تحصیل وضلع اٹک کے گاؤں جبی میں بیلوں کی دوڑ میں بیل تماشائیوں پر چڑھ دوڑے جس کے نتیجہ میں 5 افراد واجد، خالد، محمد صفدر، دلاور اور عزیز زخمی ہو گئے ،جلسہ میں ریسکیو 1122 اٹک کے عملہ کی موجودگی پر زخمیوں کو فوراً موقع پر ہی طبی امداد دی گئی ۔ 

اٹک سٹی: موبائل فون ایسوسی ایشن پی ٹی اے اور ایف بی آر کی ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف دوکاندار سراپا احتجاج 
موبائل فون ایسوسی ایشن پی ٹی اے اور ایف بی آر کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ، ضلع بھر کے موبائل دکاندار تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی جو جیا پلازہ سول بازار سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کچہری چوک پہنچی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور مظاہرین پی ٹی اے اور ایف بی آرکے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے موبائل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں میاں عثمان صابر ، میان نعمان صابر ( عثمان موبائلز ) ، ارسلان خان ( سٹار موبائلز ) ، وقاص گجر ( گجر موبائلز ) ، شہباز بھائی ( شہبار موبائلز ) ، حسن شیخ ، ( واجد موبائلز ) ، عابد خان ( سلیم موبائلز ) ، دلاور خان ( دلاور موبائلز ) ، عزیز ( عزیز موبائل ) اور شیخ امجد ( اے آر موبائلز ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے اور اس کے چند افسران کی ملی بھگت سے بڑی کمپنیاں مناپلی قائم کرنے میں سرگرم ہیں اور متوسط طبقہ کے چھوٹے موبائل تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہیں ، تجارت ہر پاکستانی تاجر کا حق ہے ٹیکس لو اور تجارت کرنے دو یہ پاکستان کے 95 فیصد موبائل تاجروں کی آواز ہے پھر یہ تجارت 5 فیصد سے بھی کم تجارت کرنے والی کمپنیوں کے ہاتھ کیوں دی جا رہی ہے پی ٹی اے نے ڈربس سسٹم بڑی موبائل کمپنیوں کے 40 لاکھ ڈالرز سے لگایا تاکہ غیر قانونی فونز کی درآمد روکی جا سکے لیکن جب پی ٹی اے تمام ڈپلیکیٹ اور فیک فونز بند کر سکتی ہے تو اوریجنل فونز ٹیکس ادا کر کے کیوں نہیں لائے جا سکتے پی ٹی اے ڈربس سسٹم کے علاوہ اور بہت سے حیلے بہانے ٹائپ اپروول اور ٹیک کی مد میں لگا کر متوسط طبقہ کے تاجروں کا معاشی قتل کر رہی ہے جو ہمیں نامنظور ہے اگر ہمارے جائز مطالبات نہ مانے گئے تو پی ٹی اے آفس یا پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے تمام پاکستان کی موبائل کمپنیوں کے تاجر اکٹھے ہوں گے اور غیر معینہ مدت کے لئے دھرنہ دیں گے انہوں نے ظالمانہ ٹیکسوں کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 30 لاکھ افراد اس کاروبار سے منسلک ہیں حکومت ایسے ظالمانہ نظام سے دکانداروں اور عوام کو لڑانا چاہتی ہے ظالمانہ ٹیکس لگاکر ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے وزیر خزانہ اسد عمر کے اس اعلان سے امپورٹ کم ہو گئی ہے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے ایسے اقدام سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں رکن پنجاب اسمبلی یاور بخاری ریلی کے شرکاء سے مذاکرات کیلئے موقع پر پہنچ گئے حکومت سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:جشن بہاراں اٹک کی رنگا رنگ تقریبات میں پہلی بار خواتین، جیل کے قیدیوں اور خصوصی بچوں کو شامل کیا گیا 
جشن بہاراں اٹک کی رنگا رنگ تقریبات میں پہلی بار خواتین، جیل کے قیدیوں اور خصوصی بچوں کو شامل کیا گیا ۔اس حوالے سے خصوصی بچوں میں مختلف مقابلے منعقد کر ائے گئے جبکہ خواتین کے درمیان پہلی بار مہندی ، میک اپ ، سلائی، کڑھائی اور بنائی پر مقابلے کرا ئے گئے اسی طرح چیئر پرسن ایمان طاہر نے جس طرح خواتین کو جشن بہاراں مقابلوں میں شامل کیا اسی طرح خصوصی بچوں کو شامل کیا تو ساتھ ہی انہوں نے جشن بہاراں کی ان تقریبات کے موقع پر جیل کے قیدیوں کو بھی فراموش نہیں کیا اس حوالے سے جیل کے قیدیوں کے درمیا ن بھی مقابلے کرائے گئے اور ان مقابلوں کے آخری روز مہمانان خصوصی میں چیئر پرسن ایمان طاہر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری شامل تھے جنہوں نے ان مقابلوں میں نما یاں پوزیشن ہولڈر قیدیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جیل سپرنٹنڈنٹ اشتیاق گل نے میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر کا شکریہ ادا کیا عوامی سماجی حلقوں میں بھی میجر طاہر صاد ق اور ایمان طاہر کے اس اقدام کی جس میں پہلی بار خواتین خصوصی بچوں اور جیل کے قیدیوں کو جشن بہاراں تقریبات میں یاد رکھا گیا سراہا ہے اور کہا ہے کہ میجر طاہر صادق ہی حقیقی طور پر ضلع بھر کے عوام کی نمائندگی کاحق رکھتے ہیں ۔ 

حضرو سے اٹک ویگن سروس نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے کر دیا،لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
حضرو سے اٹک ویگن سروس نے سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 20روپے کر دیا،لڑائی جھگڑے معمول بن گئے،انتظامیہ آگاہی کے باوجود خاموش تماشائی بن گئی عوامی مشکلات بڑھ گئیں تفصیلات کے مطابق حضرو او اٹک کے درمیان چلنی والی ویگنیں جو سی این جی استعمال کرتی ہیں اور کرایہ پٹرول کا وصول کیا جا رہا ہے ہٹیاں سے بہادر خان تک تقریباََڈیڑھ سے 2کلو میٹر کا کرایہ بھی 20لیا جا رہا ہے موسیٰ پل سے حضرو تک بھی عوام سے 20روپے وصول کیے جاتے ہیں جبکہ اٹک حضرو کا کرایہ 40روپے کر دیا گیا جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور عام دیہاڑی داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اگر کرایوں کے حوالے سے کنڈیکٹروں سے بات جائے تو وہ بد تمیزی پر اتر آتے ہیں جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے جبکہ سیکرٹری آر ٹی اے سمیت دیگر انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے۔

ضلع اٹک:48 گھنٹے میں جبری طور پر لاپتہ کرنے کی تین وارداتوں کے سبب ضلع بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا 
48 گھنٹے میں جبری طور پر لاپتہ کرنے کی تین وارداتوں کے سبب ضلع بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ، سیاہ وردی میں ملبوس مسلح 5 سے 6 افراد کی جانب سے الگ الگ اغواء کیے گئے ۔تینوں ڈاکٹر انعام اللہ ، تصور اقبال ولد محمد اعظم ساکن تربیٹھی اور ضلعی صدر اہلسنت و الجماعت مولانا افتخار احمد فاروقی جبری طور پر لا پتہ اور ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا ، پولیس ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ، کسی بھی قسم کی داد رسی کرنے سے انکاری ، تینوں جبری لا پتہ ہونے والوں کو مسلح اہلکاروں نے زبردستی اپنی گاڑی میں ڈال کر اغواء کر لیا ، علاقہ میں شہری عدم تحفظ اور خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق جبری طور پر لا پتہ کرنے کی پہلی واردات ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کے گنجان آباد رہائشی و تجارتی مرکز دارالسلام کالونی نزد جامعہ تفہیمات اسلامیہ کے قریب دن دیہاڑے پیش آئی جہاں اٹک کے معروف ڈاکٹر اور سماجی شخصیت ڈاکٹر انعام اللہ کو بھی پانچ چھ مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ اپنے کلینک جارہے تھے ، دوسری واردات تھانہ صدر اٹک کے علاقہ مرزا گاؤں میں ریاض ہوٹل پر بیٹھے تصور اقبال ولد محمد اعظم ساکن تربیٹھی کو دن ایک بجے کے قریب 3 سفید رنگ کی کاریں آئیں اور ان میں سے 5/6 مسلح افراد باہر نکلے اور ساتھ بٹھا کر لے گئے رات گئے گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ پریشان ہوئے تو اس کے موبائل پر رابطہ کیا تو نمبر بند مل رہا تھا اس پر اس کے بھائی احسان احمد نے تلاش شروع کی تو مرزا میں ریاض ہوٹل سے پتہ کیا تو اس کے مالک نے بتایا کہ آپ کا بھائی میرے ہوٹل پر بیٹھا تھا کہ اسے وہاں سے مسلح افراد زبردستی اٹھا کر لے گئے ہیں پولیس تھانہ صدر اٹک نے رپٹ درج کر لی ہے ۔تیسری واردات تھانہ پنڈی گھیب کے علاقہ ملہووالی میں ضلعی صدر اہلسنت والجماعت مولانا افتخار احمد فاروقی کی والدہ بیوہ نور محمد نے تھانہ پنڈی گھیب کی چوکی ملہو والی میں تحریری درخواست دی ہے کہ ان کا بیٹا مولانا افتخار احمد فاروقی کسی کام کی غرض سے موٹر سائیکل پر پنڈی گھیب جا رہا تھا اور اس کا بھانجا محمد عثمان ولد محمد فاروق بھی ان کے ہمراہ تھا جب وہ یونین کونسل ملہو والی کے قریب پہنچے تو ان کے موبائل پر فون آ گیا وہ سننے کیلئے رکے تو اسی دوران پنڈی گھیب کی جانب سے سرکاری گاڑیاں آ کر رکیں اور ان کے ساتھ ایک پرائیویٹ کار بھی تھی جنہوں نے مولانا افتخار احمد فاروقی کو مخاطب ہو کر کہا کہ مولانا موٹر سائیکل سے اتریں جب وہ موٹر سائیکل سے اتریں جب وہ موٹر سائیکل سے اترے تو ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور گاڑیاں پنڈی گھیب کی طرف روانہ ہو گئیں ان کے بیٹے افتخار احمد فاروقی پر کوئی مقدمہ نہیں اور نہ ہی کسی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے میرے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے 48 گھنٹوں میں دن دیہاڑے 3 افراد کی مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کی خبر سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھنے لگا ہے اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:بغیر کسی الزام کے ماورائے عدالت اغوا کرنا انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ہے؛ آمنہ مسعود جنجوعہ
چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر انعام اللہ ڈیفنس ہیومن رائٹس اٹک کے نائب صدر سماجی شخصیت اور انسانیت کی خدمت کے لئے دن رات ایک کر کے کام کر ہے تھے ،انہیں یوں بغیر کسی الزام کے ماورائے عدالت اغوا کرنا انسانی حقوق کی بد ترین پامالی ،انسانی حقوق اور انصاف کو اغوا کرنے کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ حکومتی اداروں وزرا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کو اس حوالے سے صورتحال سے آگاہ کیا ہے جس پر رپورٹس طلب کر لی گئیں ہیں اور انکوائری کمیشن تشکیل دیا گیا ہے آمنہ مسعود نے مزید بتایا کہ کمیشن کی تشکیل اچھا قدم ہے مگر ایک ماہ میں جے آئی ٹی کی تشکیل ہو گی تو پھر انصاف کب ملے گا اس لئے حکومت کو اس پر فی الفور انکوائری کرا کر انسانی خدمت انجام دینے والے محب وطن ڈاکٹر انعام اللہ کو بازیاب کرائے ۔ 

اٹک سٹی:کسی پر تنقید کرنا میرا مزاج نہیں ہے‘ حقائق بیان کرکے حکمرانوں کی اصلاح کی کوشش کرتا ہوں ؛ شیخ آفتاب احمد
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ کسی پر تنقید کرنا میرا مزاج نہیں ہے میں حقائق بیان کرکے اس ملک کی غریب عوام کی ترجمانی کا حق ادا کرنے کے ساتھ حکمرانوں کی اصلاح کی کوشش کرتا ہوں ،اس وقت ملک سنگین معاشی بحران کا شکار ہے لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کو اس سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ کسی طرح شریف خاندان اور زرداری خاندان کو پابند سلاسل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جمہوریت ہی اس ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ملاوٹ شدہ نہ ہو آج ملاوٹ شدہ جمہوریت کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے بجلی ، گیس ، کھاد سمیت ہر چیز کے نرخ اتنے زیادہ ہو چکے ہیں کہ لوگوں میں قوت خرید ہی نہیں رہی پہلے محمد نواز شریف کو ایٹمی دھماکہ کرنے کی سزا دی اور اب سی پیک کے منصوبہ کا آغاز کرنے پر سزا دی جا رہی ہے حالانکہ یہ منصوبہ اس خطے میں معاشی انقلاب کی ضمانت ہے ملک زبانی جمع خرچ سے نہیں چلتے اس کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ وزراء کی غیر سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ جس ملک میں عوام تیزی سے بڑھتی مہنگائی کے ہاتھوں رو رہے ہوں وہاں وزراء بیان دیں کہ جلد ہی پان والے بھی ٹیکس دینے کے قابل ہوں گے ایسے بیان لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے بڑھتی مہنگائی پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں اور نہ ہی کوئی ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جا رہے ہیں تو ایسے حالات میں عوام کو جھوٹی تسلیاں دینا قابل افسوس ہے حکومت عوامی مسائل کے حل عملی اقدامات کرے اور اپنا ٹارگٹ درست سمت میں متعین کرے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک روز بروز پیچھے کی طرف جا رہا ہے اگر حکمرانوں نے عوامی مفاد فلاح و بہبود اور غریب عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا کرنے ، بے روزگاری اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی پالیسی نہ بنائی اور عوام کو ریلیف نہ دیا تو عوامی سمندر اس حکومت کو اس کی نااہلی کے سبب خس و خاش کی طرح بہا کر لے جائے گا ۔ 

اٹک سٹی:اپنے مطالبات کے حق میں نابینا افراد کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ، ریسکیو 15 آفس کے سامنے دھرنا 
اپنے مطالبات کے حق میں نابینا افراد کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری ، ریسکیو 15 آفس اٹک کے سامنے دھرنا ، ہر قسم کی ٹریفک کیلئے روڈ بلاک ، نابینا افراد اور شہریوں میں ہاتھا پائی ، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ، مظاہرین کا مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ، ڈپٹی کمشنرعشرت اللہ خان نیازی نے احتجاج کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نابینا افراد نے محکمہ ہیلتھ میں نابینا افراد کو 3 سیٹوں میں سے 2 پر بھرتی کا مطالبہ کر رکھا ہے جس پر فوکل پرسن خصوصی افراد محمد نیا ز کی قیادت میں جاری احتجاج کے دوسرے روز ریسکیو 15 کے دفتر کے سامنے دھرنا دیئے ہوئے ہیں احتجاج کے باعث اٹک سے ملک کے مختلف علاقوں میں جانے والی ٹریفک مکمل طور پر بندکردی گئی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو جانے والا راستہ بند ہونے کے سبب مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس بناء پر شہریوں کی نابینا افراد سے ہاتھا پائی بھی ہوئی جبکہ مظاہرین ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کرتے رہے ، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طالب حسین نے کہا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نابینا افراد کے ساتھ مذاکرات کیلئے بھیجا گیا ہے سپریم کورٹ کی ایس او پی کے مطابق مظاہرین کے مطالبات کو دیکھا جائے گا ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیاز ی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کا احتجاج بلا جواز اور غیر قانونی ہے ہمارے پاس محکمہ ہیلتھ میں مخصوص افراد کی بھرتی کیلئے 3 سیٹوں پر 100 سے زائد درخواستیں آ چکیں ہیں سی او ہیلتھ اور اے ڈی سی جی کی نگرانی میں کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی جس کے بعد فیصلہ کیاجائے گا کہ ان سیٹوں پر بھرتی کیلئے کون حقدار ہے ۔ 

اٹک سٹی:حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اٹک نے گندم خریداری سکیم کا اعلان کر دیا 
حکومت پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ خوراک ضلع اٹک نے گندم خریداری سکیم کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق امسال گندم کی قیمت ایک ہزار 300 روپے فی من مقر ر کی گئی ہے اور ڈیلیوری چارجز بھی دئیے جائیں گے ،ضلع اٹک کیلئے اس سال گندم کا ٹارگٹ 2193 میٹرک ٹن ہے جس میں اٹک کیلئے 206 میٹر ک ٹن ، فقیر آباد 8 ، حسن ابدال 183 ، فتح جنگ 1047 ، پنڈی گھیب 60 اور کھنڈہ 689 میٹرک ٹن شامل ہیں ۔ضلع اٹک میں خریداری گندم کیلئے 6 مراکز قائم کیے گئے ہیں جن پر خریداری کیلئے درخواستیں 17 اپریل تک صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں ،زمینداروں کی سہولت کیلئے مرکز خرید پر گرد اوری لسٹ اور باقی تمام سہولتیں میسر کر دی گئی ہیں کاشتکاروں کی شکایت کے فوری ازالہ کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے مزید معلومات کیلئے 0579316182 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ 

اٹک سٹی:جشن بہاراں فیسٹیول 2019ء کی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلہ میں باڈی بلڈنگ مقابلوں کا انعقاد 
جشن بہاراں فیسٹیول 2019ء کی رنگا رنگ تقریبات کے سلسلہ میں باڈی بلڈنگ مقابلے نیو سپورٹس کمپلیکس جیل روڈمنعقد ہوئے جس میں ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں سے باڈی بلڈرز نے بھر پور شرکت کی جب کہ اس پوررونق تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی این اے 55 کے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے فرزندارجمندسابق ایم این اے محمد زین الہٰی تھے ،ان کے ہمراہ میجرلورزفورس کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اکرم خان ، چےئرمین میجرلورزفورس شیخ تنویر ، ایڈمن سوشل میڈیا آفتاب احمد قریشی ، جنرل سیکرٹری میجرلورزفورس طاہرمحمود مودی ، ضلعی رہنما میجرلورزفورس عبدالوہاب خان ، تنویر خٹک ، اختر محمود ، خالد جمیل بجلی ، خالد محمود ، فوٹو گرافر میجرلورزفورس جواد احمد کیانی بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد زین الہٰی نے کہا کہ صحت مند اناں سرگرمیاں ایک اچھے معاشرہ کی عکاسی کرتی ہے ،میجر طاہرصادق کے سابقہ دور حکومت میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو جوسہولیات میسر آئیں ضلع اٹک کی 50 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی تقریب کے مہمان عزیز سرپرست اعلیٰ میجرلورزفورس حاجی محمد اکرم خان نے جشن بہاراں فیسٹیول باڈی بلڈنگ مقابلے شاندار انداز میں منعقد کروانے پر مسٹر پاکستان عاصم بٹ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کھیلوں اور کھلاڑیوں کیلئے تمام تر سہولیات اور ہمدردیاں و تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔ 

ضلع اٹک:بریڈنگ سیزن کے دوران ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ہر قسم کے شکار پرمکمل پابندی ہے ؛ منظوراحمد
بریڈنگ سیزن کے دوران ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں ہر قسم کے شکار پرمکمل پابندی ہے ،بٹیر کا شکار 15اپریل سے 15اگست تک مکمل بند ہے ،ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر منظور احمد،بٹیر کے شکار کے سیزن کے دوران لائسنس کے حامل شکاری زندہ بلاراسے شکار کر سکتے ہیں ،ٹیپ ریکارڈ یا کسی اور ڈیوائس سے بلارہ لگانا ممنوع ہے اور یہ غیر قانونی ہے ایسے طریقوں سے پرندوں کو دھوکہ دے کر شکار کرنے والوں سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔بلاراکا لائسنس حاصل کرنے والے شکاریوں کو متنبع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف زندہ بلارہ سے ہی شکار کا شوق پورا کر سکتے ہیں ،غیر قانونی طریقوں سے شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور انکا غیر قانونی سامان ضبط کر لیا جائے گا ،ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ 2019میں گزشتہ تین ماہ کے دوران غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کو تین لاکھ سے زائد جرمانہ کیا جا چکا ہے۔

اٹک سٹی:ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں مختلف اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم پی اے سید یاور عباس بخاری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)اٹک شاہد عمران مارتھ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) چوہدری عبد الماجد،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، انجمن تاجران کے صدور اور ممبران نے شر کت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی اور عوامی مفاد میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام ضروری ہے اور اس کے لیے اعلیٰ سطع پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مرکزی اور تمام تحصیل پرا ئس کمیٹیاں انتظامیہ کے ساتھ مل کر قیمتوں میں استحکا م کے لیے اقدامات کر یں۔انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور پر ائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کے ہنگامی دورے کریں اور قیمتیں کنٹرول کر نے کے لیے خصوصی اقدامات کر یں۔ 

اٹک سٹی:ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے کی۔ اجلاس میں ایم پی اے اور چےئر مین پی اے سی سید یاور عباس بخاری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)اٹک شاہد عمران مارتھ، یڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) چوہدری عبد الماجد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو محکمے کے متعلق بر یفنگ دی۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر ضروریات کو پو را کر نے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ کیو اور ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میںآنے والے مر یضوں کا خاص خیال رکھیں اور انہیں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے۔ 

اٹک سٹی:ریونیو سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی 
ریونیو سے متعلق ایک اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی ۔ صدارت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ریونیو افسران نے شر کت کی،اجلاس میں ضلع بھر کے ریونیو معاملا ت کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ محکمہ ریونیو کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو زیادہ سے سہولیات مہیا کرے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کر ے۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر رہے اور وہاں پر جاکر عوامی مسائل سن رہے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سنٹرز پر آنے والے افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور انہیں کسی بھی قسم کی شکایت کا مو قع نہ دیا جائے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اراضی ریکارڈ سنٹرز کا دورہ کر یں اور اس سلسلے میں رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کر یں ۔ 

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہسپتال کو دو ڈائلیسز مشینیں اور ایک ڈینٹل مشین حکومت پنجاب کی طرف سے حوالے کر دی گئیں 
ڈسٹرکٹ ہسپتال کو دو ڈائلیسز مشینیں اور ایک ڈینٹل مشین حکومت پنجاب کی طرف سے حوالے کر دی گئیں ،اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں ہوئی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی اور ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے مشینیں ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین کے حوالے کیں اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان ،ڈاکٹر آصف نیازی اور دیگر افسران نے شرکت کی ممبر صوبائی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چےئر مین یاور بخار ی اور ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ ان مشینوں کی وجہ سے طبی سہولیا ت کی فراہمی میں مزید مدد ملے گی، ڈسٹرکٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے ممبر صوبائی اسمبلی یاور بخاری کا شکر یہ ادا کیا جن کی کاوشوں کی وجہ سے ان مشینوں کا حصول ممکن ہوا۔ 

اٹک سٹی:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی ، ظالمانہ ٹیکسوں اور معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، 
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پرجماعت اسلامی زون پی پی 1کے زیر اہتمام مہنگائی ، ظالمانہ ٹیکسوں اور ابتر معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ضلعی امیر سردار امجد علی خان،امیر زون خالد محمود،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اقبال ملک،ممبر میونسپل کمیٹی شہاب رفیق ملک نے کی، ریلی کا آغاز جامع مسجد دارالسلام سے ہوا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کامرہ روڈ پہنچی جہاں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے تمام راستے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی، شرکاء نے عمران خان کو مہنگائی خان اور ظالم خان قرار دے دیا، ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر سردار امجد علی خان،محمد اقبال ملک،شہاب رفیق ملک نے کہا کہ حکومت نے اپنے اقتدار کے 7ماہ کے اندر ہی عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7ماہ کے اندر تین دفعہ اضافہ کیا گیا، تبدیلی سرکار نے غریب سے جینے کا حق چھین لیا گیا ہے، پاکستان کے غریب عوام کی تقدیر کا فیصلہ آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے، عمران خان نے کشکول پکڑ کر اپنے دعووں کی نفی کی ہے اب ہم انتظار کریں گے کہ وزیراعظم کب خودکشی کرتے ہیں، غریب، کم تنخواہ دار، دیہاڑی دار اور کم آمدنی والا طبقہ مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے، ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لا سکتی ہے، جس جماعت کا لیڈر کرپٹ ہو اس کی ساری کابینہ لیڈر کے نقش قدم پر چلتی ہے، حکومت کو فوری طور پر ظالمانہ اور عوام دشمن پالیسیوں کو ترک کر کے عوام کو ریلیف دینا ہوگا، اس وقت ملک میں جعلی اور نام نہاد حکمران کسی کے ایجنڈے کی تکمیل پر عمل پیرا ہیں، حکومت نے اگر روش نہ بدلی تو احتجاج کا دائرہ یوسی سطح سے ہوتا ہوا گلی محلے تک پھیل جائے گا، اور کسی بھی خرابی کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، ریلی میں جماعت اسلامی کے کارکنان، طلباء اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 

گاؤں برہ زئی:مساجد کی تعمیر پر رب کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ؛صوفی محمد نواز
حضرو شہر کے نواحی گاؤں برہ زئی میں جامع مسجد اہل بیعت اطہار کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہو ئی ،امریکہ سے آئے ہوئے برہ زئی گاؤں کے معروف بزرگ رہنماء صوفی محمد نواز اور انکے فرزندان حافظ محمد ارشد خان ،حافظ محمد اسد خان ،عظمت خان USAکی ذاتی کاوشوں سے جامع مسجد اہل بیعت اطہار کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ،اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز حافظ محمد ارشد خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا ،نعت رسول مقبول ؐ معروف نعت خوان مولانا راشد محمود سیالوی ،مولاناراشد الخیری نے پیش کی،تقریب میں خصوصی شرکت سید فدا حسین الدو شریف کے صاحبزادے سید عطا حسین شاہ نے کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوفی محمد نواز نے کہا کہ میں محب اہل بیعت ہوں ،کچھ عرصہ قبل مجھے خواب میں مسجد کی تعمیر کا اشارہ ہوا تھا جسکی تعبیر کو حقیقت کا روپ بدلنے کیلئے میں نے اپنی مدد آپکے تحت مسجد کی تعمیر کا ارادہ کیا اور مسجد کا نام بھی جامع مسجد اہل بیعت اطہار رکھا ،میں سب پر یہ واضع کردینا چاہتا ہوں کہ میں محض رب کی رضا کیلئے مسجد تعمیر کررہا ہوں اور اس مسجد کا تعلق کسی بھی گروہ سے نہیں ہو گا بلکہ محب اہل بیعت کا صدقہ مسجد رب کی رضا کیلئے تعمیر کی جائے گی اور اس میں رب تعالیٰ کا قرآن پڑھایا جائیگا ،انہوں نے مزید کہا کہ جو شخص بھی مسجد کی تعمیر محض اللہ کی رضا کیلئے کرتا ہے ‘اللہ اسے جنت میں گھر عطا فرماتے ہیں ،تقریب سے مولانا خالد محمود نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر مقامی علماء اکرام جن میں مولانا عنصر رضوی ،مولانا نواز خان،مولانا راشد الخیری ،سابق امیدوار ناظم آفتاب احمد خان ،حافظ محمد حفیظ میر ،منیجر UBLنثار احمد اور کثیر تعداد میں اہلیان برہ زئی نے شرکت کی،آخر میں مہمانوں کیلئے لنگر کا وسیع اہتما م بھی کیا گیا تھا ۔

اٹک سٹی :چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے اٹک شہر کے نواحی گاؤں اڑانگ کا دورہ کیا 
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے اٹک کے نواحی گاؤں اڑانگ کا دورہ کیا جہاں تین روز قبل کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے انہوں نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کر تے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ بہت بڑا دکھ اور کرب دے کر گیا ہے اس پر ہم صبر ہی کر سکتے ہیں اللہ کی منشاء اور رضا قبول کرنی پڑتی ہے انہوں نے گھر کے سربراہ شہزادہ خان عرف بابا شادا اور خاندان کی دیگر خواتین سے مرحومین کی بخشش کے لیے فاتحہ خوانی کی اوراپنے دلی دکھ رنج اور غم کا اظہار کیا اس موقع پر ملک محمد عارف بھی موجود تھے ۔ 

اٹک سٹی:تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے ،اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا ؛ہادیہ وسیم
تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے ،اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا ، تعلیم سے دوری کے سبب مسلمان ترقی کی منازل سے دور ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی لرننگ کیسٹل ڈے کیئر اینڈ مونٹیسوری سکول ہادیہ وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ اٹک میں پہلا اور واحد ادارہ ہے جہاں 3 ماہ سے اڑھائی سال تک کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے ملازم پیشہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے بچوں کو ان کے ادارہ کے سپرد کر جاتی ہیں جبکہ ان کے ادارہ میں ماہر اور مستند ڈگری ہولڈر اساتذہ موجود ہیں جو بچوں کو عالمی معیار تعلیم کے مطابق سلیبس جو وہ امریکہ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ سے حاصل کر کے اسے اپنے علاقائی رنگ میں ڈھالنے کے بعد بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ان کے ادارہ میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ان کے سکول میں تعلیم کو کاروبار کی بجائے عبادت سمجھا جاتا ہے اسی وجہ سے بعض غریب اور نادار بچوں سے نہ ہونے کے برابر فیس لی جاتی ہے تاکہ کوئی بچہ اپنی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ان کے ادارہ میں تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دی جاتی ہے اور سال میں 2 مرتبہ تقاریر مرتب کی جاتی ہیں جس میں بچوں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جاتی غریب بچوں کے والدین سے 70 فیصد تک رعایت کی جاتی ہے بعض بچے صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے کے بعد تک سکول میں رہتے ہیں جن کے کھانے پینے ، سونے جاگنے اور ہر طرح کی نگہداشت کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے سکول کے آغاز میں ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے تھے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے حکومت کی جانب سے بعد میں ایس او پی آیا ا ن کا ادارہ راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے جس کی شاخیں جلد ہی دیگر شہروں میں کھولی جائیں گی تاکہ تعلیم کا فروغ بہتر طریقہ سے ہو سکے ۔ 

اٹک سٹی:ٹی بی قابل علاج مرض ہے ‘جہاں حکومت کام نہیں کر سکتی وہاں فلاحی ادارے کام کرتے ہیں ؛ محمد اکرم مرزا
ٹی بی قابل علاج مرض ہے ‘جہاں حکومت کام نہیں کر سکتی وہاں فلاحی ادارے کام کرتے ہیں ،فلاحی ادارے حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں سوشل ویلفیئر ، این جی اوز کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ ان کو فنڈنگ کے طریقے بتائے جائیں اچھے کام کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے۔ فلاحی کام کرنا بہت مشکل کام ہے فلاحی ادارے اپنے محدود وسائل سے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم مرزا نے ایم سی ہائی سکول میں ٹی بی ڈے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جبران اشرف بٹ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ، سعدیہ تقی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلعی صدر ٹی بی ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد تقی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امانت خان ، پرنسپل ایم سی ہائی سکول محمد عارف ، نائب صدر ٹی بی ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن ملک محمد بشیر آف کوا ، عثمان تقی ، محمد شان ، سید سجاد شاہ بھی موجود تھے ڈاکٹر جبران اشرف بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی کی تشخیص کے لیے اب سید اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جدید مشینری نصب ہو چکی ہے جو پندرہ ہزار کا ٹیسٹ فری میں کر کے دیتی ہے تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا تقریب کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹی بی سے آگاہی کے بارے میں تحریریں درج تھیں ۔ 

اٹک سٹی: کامسیٹس کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے ،ان کا لگایا ہوا ایک پودا اب تناآور درخت بن گیا ہے ؛ میجر طاہر صادق
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ اٹک کی 115 سالہ تاریخ میں اس کی تعلیمی پسماندگی پر علاقہ سے سر کے خطاب یافتہ اور کھڑپینچوں ، وزراء سمیت مختلف ممبران اسمبلی نے توجہ نہیں دی تاہم انہوں نے اپنے مختصر دور نظامت میں 2 یونیورسٹیوں جن میں کامسیٹس اور ایجوکیشن یونیورسٹی شامل ہے کہ علاوہ 500 سے زائد تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کیا ، کامسیٹس یونیورسٹی کا قیام مختلف اداروں کے دفاتر کو خالی کرا کر چھوٹی سی بلڈنگ میں کیا گیا اور بعدازاں 300 کنال اراضی جس کی مارکیٹ ویلیو 3 ارب روپے سے زائد ہے یونیورسٹی کو ان شرائط پر دی کہ اٹک سے تعلق رکھنے والے طلباء طالبات کو رعائت دی جائے گی ان کے دور نظامت میں نصف اخراجات یونیورسٹی اور نصف ضلعی حکومت برداشت کرتی تھی تاہم بعدازاں اٹک کے شہریوں سے یہ سہولت چھین لی گئی آج 15 سال گزرنے کے بعد یونیورسٹی کامیابی کی جو منازل طے کر رہی ہے اسے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان کا لگایا ہوا ایک پودا ہے جو اب تناآور درخت کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اٹک کیمپس کے 122 ویں کانوکیشن کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ( تمغہ امتیاز ) اور ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدالرحمان خان نے خطاب کیا مہمان خصوصی اور یونیورسٹی کے دیگر اعلیٰ حکام نے 742 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں جن کا تعلق منیجمنٹ سائنسز،کمپیوٹر سائنسز،الیکٹریکل انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں تحقیق کے کردار کو اجاگرکیا جائے آئندہ بھی علاقہ میں تعلیم ، صحت اور زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اپنے دور نظامت میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ 30 ہزار سے زائد افراد کو ملازمتیں فراہم کر کے انہیں باعزت روزگار فراہم کیا جو آج بھی مختلف محکموں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں علاقہ میں تعلیم کے مزید فروغ کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ نہ صرف اٹک کے طلبہ و طالبات کیلئے دی گئی رعائت ختم کی گئی بلکہ حکومت کے بعض فیصلوں کے سبب ملک بھر سے اٹک کیمپس میں زیر تعلیم انتہائی غریب گھروں اور محنت کشوں کے بچے طلبہ و طالبات جو وظائف کے بل بوتے پر تعلیم حاصل کر رہے تھے ان کے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں وہ ملک بھر کے ان طلبہ و طالبات سمیت اٹک کے طلبہ و طالبات کے کوٹے کی بحالی کیلئے بھی ہر سطح پر آواز بلند کریں گے کیونکہ تعلیم ہی دنیا میں ترقی کی ضامن بن چکی ہے انہوں نے یونیورسٹی کے اعلیٰ میعار اور یہاں سے دی جانے والی تعلیم جس کی بدولت یہاں کے طلبہ و طالبات نہ صرف وطن عزیز بلکہ دنیا بھر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جو اس ادارے کی محنت کا نتیجہ ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر(تمغہ امتیاز) نے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اٹک جیسے پسماندہ علاقہ میں کامسیٹس یونیورسٹی کا نہ صرف قیام عمل میں لانے کیلئے سرکاری بلڈنگ فراہم کی بلکہ بعدازاں 300 کنال قیمتی اراضی جس پر آج یونیورسٹی قائم ہے دلائی جس کے سبب اٹک کیمپس میں نہ صرف اٹک بلکہ پاکستان بھر سے طلبہ و طالبات داخلہ کیلئے آتے ہیں اور 742 طلبہ و طالبات کا فارغ التحصیل ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدالرحمان خان نے کیمپس رپورٹ پیش کی اور کیمپس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ریسرچ اور کمپیوٹر سائنس میں پاکستان میں پہلے نمبر پر اور اسے انسٹی ٹیوٹ سے یونیورسٹی کا درجہ دے دیا گیا ہے اور یہ اس وقت ایشیاء کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں 190 نمبر پر ہے ہائیر ایجوکیشن کمیشن گرانٹس کی ریٹنگ میں بھی کامسیٹس یونیورسٹی پہلے نمبر پر ہے اٹک کیمپس کا یہ 19 واں کانوکیشن ہے جلد ہی اٹک کیمپس میں پی ایچ ڈی سمیت دیگر اعلیٰ مضامین شروع کیے جائیں گے اور ہم پی ایچ ڈی کی کلاسز شروع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جس کیلئے جلد ہی ایچ ای سی سے اجازت لی جائے گی اور اس سلسلہ میں مزید ہوسٹل اور بلڈنگ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اٹک کیمپس میں 90 فیصد طلبہ و طالبات مختلف وظائف کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے تھے جن میں سے بعض کے وظائف بند ہونے کے سبب ان کی تعلیم ادھوری رہنے کا خدشہ ہے 17 پسماندہ اضلاع کے طلبہ و طالبات کیلئے یونیورسٹی کے پروگرام فری تھے تاہم بعض اداروں کے وظائف بند ہونے سے یہ طلبہ و طالبات تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں رکھ سکیں گے اٹک کیمپس میں ہر طرح کی سرگرمیوں میں طلبہ و طالبات بھرپور طریقہ سے حصہ لیتے ہیں گزشتہ دنوں T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں اٹک کیمپس کی ٹیم نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اٹک کیمپس کا معیار تعلیم علاقہ بھر میں ایک شناخت رکھتا ہے یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات عالمی تعلیمی اداروں میں بھی نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور یہاں کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں فوری داخلہ دیا جاتا ہے یہ بھی ہمارے معیار کی ضمانت ہے۔ 

اٹک سٹی:ضلع بھر میں اٹک پولیس کو فعال کر دیا ہے ‘عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتی برادشت نہیں کرینگے؛ شہزاد ندیم بخاری
ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اٹک پولیس کو فعال کر دیا ہے ‘عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتی برادشت نہیں کرینگے ،اپنی تعیناتی کے2ماہ کے دوران ضلع اٹک میں جرائم میں نمایاں کمی آئی جو بھی وارداتیں ہوئی ہیں پولیس نے ان کو ٹریس کیا ہے ،محکمہ میں کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران انعامات دیئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراے ایس پی اظہر خان، ایس ایچ او حضرو حاجی اعظم،ایس ایچ او اٹک خورد صفدر خان،پی آر او طاہر محمود،چوکی انچارج سمیت چیئرمین ،وائس چیئرمین، کونسلران، معززین،چھچھ محافظ کمیٹی ومقامی تنظیموں کے عہدیداران سمیت دیگر موجود تھے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیس کے جوان عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں عوام جائز مسائل کے حل کیلئے پولیس کے پاس تشریف لائیں ان کا مسئلہ سن کر اس پر فوری ایکشن ہوگا جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام پولیس کا ساتھ دیں تو آدھے سے زیادہ جرائم خود بخود ختم ہو جائیں گے رات دیر تک خود گشت کر کے ضلع بھر میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہوں پولیس ناکوں پر پولیس کے جوان 24گھنٹے عوام کے تحفظ کیلئے الرٹ کھڑی ہے سود خوروں کے خلاف عوام کے تعاون سے آپریشن جاری رکھیں گے پولیس افسران بھی اپنی کارکردگی بہترکریں میرے ساتھ وہی افسران اور ٹیم کام کر سکتی ہے جس میں عوام کا درد دل میں رکھتا ہوں ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں موقع پر عوام کے مسائل سنے اور احکامات جاری کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد نامعلوم ہونے والے قتل کے ملزمان کی جلد گرفتاری بھی پولیس کا ٹارگٹ دیا ڈی پی او اٹک نے کہا کہ جو پولیس افسران عوام کیلئے کام نہیں کرینگے تو وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاروائی ہوگی پولیس کی ڈیوٹی ہے کہ معاشرے میں امن وامان کی فضا بر قرار رہے عوام کے ساتھ میرا ذاتی لگاؤ ہے پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کر لیں اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر کے خصوصی سیل بنائے گئے ہیں جن کی مدد سے پوری طرح ہر کیس پر انویسٹی گیشن کر کے ملزمان تک پہنچ کر عوام کا انصاف فراہم کر رہے ہیں عوام پولیس کیساتھ تعاون کریں پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں علماء کرام،معززین،منتخب نمائندے پولیس کیساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایک نیک مشن میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ معاشرے سے سود،منشیات،ڈکیتی،قتل وغارت سمیت دیگر جرائم سے عوام کو چھٹکارا مل سکے آخر میں مولانامحمود الحسن توحیدی نے دعا کروائی اور معززین اور شہریوں نے ڈی پی او اٹک کی حضرو میں کھلی کچہری کے قیام پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 

شکردرہ(اٹک):گائے کنویں میں گر گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا 
گائے کنویں میں گر گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں شکر درہ کی ڈھوک مولوی محمد میں ایک گائے کھلے کنویں میں جا گری جس پر اہل علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع کی ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور 3 گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد گائے کو بحفاظت گہرے کنویں سے نکال لیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:اینٹی کار لیفٹنگ سیل اٹک کی کامیاب کاروائی ، کامرہ سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی 
اینٹی کار لیفٹنگ سیل اٹک کی کامیاب کاروائی ، کامرہ سے چوری ہونے والی گاڑی بھارہ کہو سے برآمد کر کے مالک کے حوالہ کر دی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی ائی ائے راجہ فیاض الحق کی سربراہی میں اینٹی کار لیفٹنگ سیل کی ٹیم نے جس میں انچارج اینٹی کار لیفٹنگ سیل اے ایس ائی عامر اقبال ، کانسٹیبل عامر اور ان کی ٹیم نے مقدمہ نمبر396مورخہ 29.12.2018 بجرم 381Aت پ تھانہ حضرو کے علاقہ کامرہ قطبہ سے چوری شدہ گاڑی نمبری LWE/8008از قسم ہنڈا برنگ سیاہ مالیتی 9,50,000روپے اسلام آباد بھارہ کہوہ سے برآمد کر کے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مالک مدعی محمد نعیم سکنہ اسلام آباد کو ان کی گاڑی انکے حوالے کر دی اس موقع پر محمد نعیم نے اٹک پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اٹک پولیس کے بے حد مشکور ہیں اور اٹک پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ڈاکٹر عبدالقدیر خان160(اے کیو خان) سکول سسٹم اٹک کیمپس میں تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد
ڈاکٹر عبدالقدیر خان160(اے کیو خان) سکول سسٹم اٹک کیمپس میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر 2 پنجاب یاور بخاری تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں کرنل سلطان محمود خان اور وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان تھے تقریب میں بچوں نے ملی نغموں پرخوبصورت ٹیبلو ، مزاحیہ و علمی خاکے اور مختلف موضوعات پر پرمغز تقاریر پیش کیں 160 مہمانان خصوصی اور تمام ناظرین و سامعین نے بچوں کی کارکردگی کی دل کھول کر داد دی تقریب میں مختلف گریڈز کے بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں میں اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا گیا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر 2 پنجاب یاور بخاری نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سکول کواٹک اور اس کے گردو نواح کے عوام کیلئے ایک بیش قیمت اثاثہ قرار دیا اور یقین دلایا کہ وہ حکومت کے تعلیم کیلئے ترجیحی ایجنڈے کے مطابق اے کیو خان سکول کی تعلیمی کاوشوں کی بھرپور حمایت و مدد جاری رکھیں گے کرنل سلطان محمود خان نے اپنے خطاب میں بچوں کی کارکردگی کو اساتذہ اور سکول انتظامیہ کی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر اے کیو خان سکول سسٹم اٹک کیمپس کے ہونہار طالبعلم اپنے ادارے کے بانی اور محسن پاکستان کی طرح اپنی بہترین کارکردگی سے علاقے اور وطن کا نام بین الاقوامی سطح پر بھی روشن کریں گے پرنسپل مسز الطاف نے اپنے خطاب میں والدین اور شرکاء تقریب کو یقین دلایا کہ اس ادارے میں بچے محفوظ ہاتھوں میں پروان چڑھتے ہیں یہاں بچوں کو دین اور دنیا کے علوم سے بہرہ مند کرنے کے ساتھ ساتھ اچھا اور مفید انسان بننے کی تربیت دی جاتی ہے ۔ 

تحصیل حضرو:گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون کا سالانہ نتیجہ 100% رہا
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون کا سالانہ نتیجہ 100% رہا ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون تحصیل حضرو میں زیر تعلیم جماعت پنچم اور ہشتم کی تمام طالبات کامیاب ہوگی ۔پانچویں جماعت کی طلبہ سلوہ نے 500نمبر وں میں سے437نمبر حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ۔ جماعت ہشتم کی طلبہ اسماء نے 500نمبروں میں سے 421حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی طالبات کے اس کامیابی پر سکول ہیڈ مسز اور استاتذہ کی محنت کا ثمر قرار دیا ۔ طالبات کے والدین نے شاندار رزلٹ ہونے پر ہیڈ مسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ 













                    















Friday, June 8, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).



حضروسٹی: کو رٹ کے احکا ما ت کے با وجو د ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں ‘بغیر لائسنس نو عمر رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا دی 
سپریم کو رٹ کے واضح احکا ما ت کے با وجو د حضرو میں ٹریفک قوانین کی کھلے عام خلاف ورزیاں ‘بغیر لائسنس نو عمر رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا رکھی ہے ،شہر میں ٹریفک کی بد ترین صورتحال ، رکشہ ڈرائیوروں کے من ما نے کرائے تفصیلا ت کے مطا بق سول سوسائٹی فورم کے اجلا س میں حضرو شہر کی بد ترین ٹریفک صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلا س سول سوسائٹی فورم کے سرپرست اعلیٰ سمندر خان نمبردار کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں منصبدار خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ، آصف محمود بھٹی کے علاوہ دیگرنے شر کت کی اجلا س میں شہر کی ٹریفک کی بد ترین صو رتحال پر اظہا ر خیال کیا گیا کہ عوام خوش تھے کہ رکشہ کے با رے میں سپریم کورٹ نے واضح احکا ما ت دئیے تھے لیکن افسوس کہ حضرو شہر میں صورتحال اس کے با لکل بر عکس ہے نو عمر نا با لغ رکشہ ڈرائیوروں نے شہر میں انت مچا رکھی ہے جس سے شہر کی ٹریفک کی صورتحال بد ترین ہے ہر طرف ٹریفک جام ہو تی ہے سو نے پر سہا گہ رکشہ ڈرائیوروں کے من مانے کرا ئے وصول کرنا شروع کر دیئے انتظا میہ سے گذارش ہے کہ رو ٹ اور فا صلے کے حسا ب سے کرایہ نا مہ مقرر کر ے یہی صو رتحال لوڈنگ رکشوں کی بھی ہے عوام اس صورتحال سے شدید پریشان ہیں کسی بھی سطح پر عوام کی کو ئی نہیں سنتا سول سوسائٹی فورم نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس صو رتحال پر ایکشن لیا جا ئے اور روٹ کے مطا بق فی سواری کرایہ یاا سپیشل بکنگ کیلئے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایہ مقرر کیا جائے تاکہ عوام ما لی استحصال سے محفوظ ہوسکیں عوا م کے حقوق کی حفاظت کر نا انتظا میہ کا کام ہے ٹریفک پو لیس کے ذریعے کرایہ نا مہ رکشوں میں نما یا ں جگہ آویزاں کیا جائے اور ڈرائیوروں کو پا بند کیا جائے کہ وہ ان کرایہ نامہ پر عمل کریں ۔ 

حضروسٹی:سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی طرف سے چھچھ کے کسانوں کے ساتھ سنگین مذاق ،فصلوں کے لیے امداد منظور نہ کرائی جا سکی 
سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی طرف سے چھچھ کے کسانوں کے ساتھ سنگین مذاق ، بارش اور برفباری سے تباہ فصلوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کیلئے امداد منظور نہ کرائی جا سکی ، فنڈز نہیں دینا تھے تو چھچھ بھر کے کسانوں کو مساجد میں اعلانات کرکے بلدیہ میں کس مقصد کیلئے جمع کیا گیا ، جہانگیر خانزادہ سے الیکشن میں اس کا بدلہ لیں گے ، فصلوں کے نقصانات سے کچھ کسانوں کے پاس رمضان شریف میں گھر کا راشن تک نہیں جبکہ کچھ اپنے بچوں کی عید کے کپڑے اور جوتے نہ ہونے پر پریشان ہیں متاثرین کی صحافیوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق اپریل میں ہونے والی شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ( اولوں ) سے تحصیل حضرو میں کاشت فصلیں تباہ ہوگئی تھیں جن میں سبزی جات ، تمباکو ، گندم اور دیگر فصلیں سرفہرست تھیں جس پر کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی اس مقصد کیلئے چھچھ بھر سے کسانوں کی مدد کیلئے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے مطالبہ کیا گیا جس پر انہوں نے چھچھ بھر کی مساجد میں اعلانات کروا کے متاثرہ کسانوں کو بلدیہ حضرو میں جمع ہونے کا کہا اور اپنے گروپ کے سینئر و تجربہ کار رہنما احسن خان ، ضلعی کسان کونسلر وپی ایس ملک انصار ، مسلم لیگ(ن) سے تعلق رکھنے والے دیگر اپنے بااعتماد ساتھیوں اور پٹواریوں کے ذریعے تمام کسانوں کے نقصان کا سروے کیا گیا جس مقصد کیلئے کمیٹی سربراہ احسن خان نے جہانگیر خانزادہ کو 16 کروڑ روپے کا تخمینہ لگا کر بھیجا کہ حکومت پنجاب سے یہ رقم منظور کروا کر کسانوں میں تقسیم کروائی جائے تاہم جہانگیر خانزادہ اپنے وعدے اور اعلان کے باوجود کسانوں کو ریلیف دلانے کیلئے کسی قسم کے فنڈز کی منظوری نہ لے سکے جس پر کسانوں میں سخت اضطراب پایا جاتا ہے ، فصلوں کے نقصانات سے کچھ کسانوں کے پاس رمضان شریف میں گھر کا راشن تک نہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ کچھ اپنے بچوں کی عید کے کپڑے اور جوتے نہ ہونے پر پریشان ہیں متاثرین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر جہانگیر خانزادہ نے حکومت سے امداد نہیں دلانا تھی تو ہمیں کمیٹی بلا کر ہمارا تماشا کیوں بنایا گیا اور ہماری دیہاڑیاں کیوں ضائع کی گئیں ان کا کہنا تھا کہ اب الیکشن قریب ہیں ہم جہانگیر خانزادہ کو ووٹ نہ دے کر ان سے بدلہ لیں گے کیونکہ اگر وہ چاہتے تو حکومت کسانوں کو ضرور فنڈز دیتی اس حوالہ سے احسن خان اور ملک انصار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی فنڈز منظور نہ ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ جلد منظوری ہو جائے گی مگراب تو ان کی حکومت بھی ختم ہو گئی ہے محمد شہباز شریف نے کسی قسم کی منظوری نہیں دی ہے ۔ 

اٹک سٹی :نومبر میں ہونیوالا میجر گروپ کا جلسہ اور عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر عمران خان اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں؛ اراکین میجر گروپ 
6نومبر 2017کو ضلع اٹک میں ہونے والا میجر گروپ کا جلسہ اور اس جلسہ گاہ کے اندر اورباہر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں جبکہ اٹک میں چند روز بیشتر مسلم لیگ ( ن ) کا ناکام ترین جلسہ اس بات کا عکاس ہے کہ اٹک میں اب عوام کسی اور سیاسی کو ماننے کو تیا ر نہیں ہم پی ٹی آئی کی اعلیٰ ترین قیادت کو واشگاف الفاظ میں یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ اس حلقہ میں زمینی حقائق و عوامی منشاء صرف میجر طاہر صادق کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں اور پارٹی کی کامیابی بھی صر ف اسی صورت میں ممکن ہے بصورت دیگراین اے 55پر مسلم لیگ ( ن ) کی جیت کی تمام تر ذمہ داری غلط فیصلوں کے باعث ہی ہوگی اور پارٹی کارکنان نہایت مایوسی کا شکار ہونگے جس کا شاخسانہ غیر متوقع الیکشن رزلٹ کی صورت میں نکلے گا ۔ان خیالات کا اظہارامیدوار پنجاب اسمبلی و ممبر ضلع کونسل اٹک ملک حمید اکبر خان ،امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان، کونسلران بلدیہ اٹک شیخ نثار احمد،رانا افسر علی، سجاد سرور، لیڈی کونسلروصدروومن وینگ تحریک انصاف ضلع اٹک امینہ نشاط جعفری ، چیئرمین یونین کونسل گولڑہ ملک عزیز الرحمن، وائس چیئرمین قاضی غلام مرتضیٰ،چیئرمین یونین کونسل مرزا سید جمشید افتخار شاہ،وائس چیئرمین ملک فیاست خان، چیئرمین یونین کونسل بو لیا نوال ملک منور خان، وائس چیئرمین محمد صالح،چیئرمین یونین کونسل اکھوڑی سردار امجد خان، وائس چیئرمین ملک محمد اکرم خان،چیئرمین یونین کونسل شیں باغ ملک شمیم خان، وائس چیئرمین ملک محمد سعید اکبر خان ، چیئر مین یونین کونسل سرگ سالار سردار وسیم امتیازایڈووکیٹ اور اٹک کی دیگر سرکردہ شخصیات جن میں سردار ہمایوں اکبر خان ڈھوک شرفا، زاہد خان اکھوڑی،سردار شبیر خان سرگ سالار، ڈاکٹر ممتاز خان مرزا، حاجی لال خان بولیا نوال، ملک لیاقت گولڑہ، مبارک شاہ کامرہ، منظور علی اور نیاز خان حاجی شاہ نے ایک اہم میٹینگ میں کیا انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں 52000سے زائد ووٹ لینا ہی میجر طاہر صادق کا میرٹ ہے ایک ایسا شخص جسے مئی 2013کے بعد اب اس وقت ضلع اٹک کی حدود میں تب دیکھاگیا جب الیکشن ہونے جارہے ہیں کس بنیاد اور کس اہلیت پر این اے 55کا اہل امیدوار ہو سکتا ہے میجر طاہر صادق نے تحصیل اٹک کی 10میں سے 7یونین کونسلوں اور مسلم لیگ ( ن ) کی مرکز اور صوبہ میں بااختیار حکومتوں کے زیر سایہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جیت کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اصل عوامی طاقت و تائید کس کے پاس ہے ۔ 

حضروسٹی:رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا، عوام بے بس ہو کر رہ گئی
رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں غیر اعلانیہ بد ترین لوڈشیڈنگ نے عوام کا بھرکس نکال دیا، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ، سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مسجدوں میں پانی نایاب اور مچھروں نے نمازیوں کا نماز تراویح پڑھنے میں شدید مشکلات،آبادی میں اضافے کی وجہ سے پرانے بجلی کے ٹرانسفارمر مختلف علاقوں اور محلوں کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ پڑنے پر ٹرانسفارمر ٹرپ کر جاتے ہیں اور 2,2گھنٹو ں تک ٹرنسفارمر ٹھنڈے ہونے پر دوبارہ آن کیے جاتے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے آبادی کے مطابق نئے پاور فل ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ بھی کر رکھا ہے ،تفصیلات کے مطابق معصوم بچوں اور گھریلو خواتین کا برا حال،بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریض ہسپتالوں میں اور بجلی سے کام کرنے والے عید الفطر کی آمد کے موقع پر ٹیلرز اور دیگر دوکاندار ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے پریشان،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے5سال پورے ہونے کے بعد نگران حکومت نے عوام سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کر کے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے5سالہ دور میں بجلی مہیا کرنے کا ادھار چکانا شروع کر رکھا ہے ،دن ہو یا رات مسلسل چار چار گھنٹے بجلی بند رکھنا رمضان المبارک کے مقد س ماہ میں روزہ داروں کیلئے کسی عذاب سے کم نہ ہے اس غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے اور سخت گرمی میں بجلی کے نہ ہونے کی وجہ مساجد میں جانے والے نمازیوں کا برا حال ہے جبکہ عید الفطر کی آمد کے موقع پر ٹیلرز اور دیگر کاروباری بجلی بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشان اسی طرح ہسپتالوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کی وجہ سے مریضوں کا دم گھٹنے لگا علاوہ ازیں بد ترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی سے گھریلو الیکٹرونکس کی اشیاء خراب ہونے لگیں جس کی وجہ سے گھریلو ں خواتین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ،بجلی کی بندش سے سرکاری و نجی دفتروں میں کام ٹھپ،عوامی و سماجی حلقوں نے نگران وزیراعظم پاکستان جسٹس (ر) ناصر الملک،ڈپٹی کمشنر اٹک کیپٹن (ر) اکرام الحق اور محکمہ بجلی کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیاہے کہ اٹک کی عوام پر رمضان المبارک کے مقد ماہ میں رحم کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو فی الفور ختم کیا جائے۔ 

اٹک شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار، شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ بے بس ہوگیا
اٹک شہر میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کی بھر مار، شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی اور پارکنگ کیلئے بہتر اقدامات کرے، تفصیلات کے مطابق اٹک شہر میں ٹریفک کے رش ، سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنوں کی وجہ سے شہر کی تمام سڑکیں بند رہنا معمول بن گیا، جگہ جگہ گاڑیوں اور رکشہ کی غلط پارکنگ کے باعث پیدل چلنے والے لوگ بھی شدید پریشان، کم سن بچے جن کا ابھی شناختی کارڈ بھی نہیں بنا وہ بھی کھلے عام رکشے ، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چلا رہے ہیں ، اٹک اور گردونواح میں بغیر کاغذات ، بغیر نمبر پلیٹ ، اوورلوڈنگ ، اوورسپیڈ ، زائد کرایہ وصولی ، اور بغیر نمونہ نمبر پلیٹس موٹر سائیکل ، رکشوں اور گاڑیوں کی بھرمارٹریفک پولیس اس سلسلے میں بلاتفریق کاروائی کرکے اہل علاقہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے نجات دلوائے، اٹک کے عوامی ، سماجی ، کاروباری حلقوں نے سی پی او ٹریفک پولیس ، ایس ایس پی ٹریفک پولیس راولپنڈی رینج ، ڈی پی او اٹک ، و دیگر اعلیٰ ارباب اختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے حوالے سے یہاں کے عوام کو جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کیا جائے۔

تحصیل حضرو کی تین یو نین کو نسلو ں اور کنٹونمنٹ بورڈ کا مرہ کے درمیان جاری حدود تنازعہ تا حال حل نہ ہو سکا 
تحصیل حضرو کی تین یو نین کو نسلو ں (یونین کو نسل شمس آباد ، یو نین کو نسل تاجک ، یو نین کو نسل بہادرخان )اور کنٹونمنٹ بورڈ کا مرہ کے درمیان جاری حدود تنازعہ تا حال حل نہ ہو سکا ۔اہلیان یو سیز کے نمائندوں کا ایک اجلاس ڈاکٹر الطا ف قریشی کے ڈیرے پر گاؤں صاحبہ کمالہ میں منعقد ہو ا۔ڈاکٹر الطاف قریشی ، امجد بیگ نمبر دار، سید ریاض شاہ نے چند روز قبل ڈی سی اٹک کی سربراہی میں بلائے گئے اجلاس بارے اہلیان علاقہ کو آگاہ کیاجو بے نتیجہ اور معززین علا قہ کے بائیکاٹ پر ختم ہوا تھا اہلیان علاقہ کے اس اجلاس میں کہا گیا ہے کینٹ بورڈکا مرہ کی حدود جی ٹی روڈ کے ایک اطرف ہے دوسری طرف سول آبادی والی سائیڈ کو ہم کنٹونمنٹ بورڈ کی حد نہیں مانتے جدوجہد کا وقت آگیا ہے ہمارے 13گاؤں ہیں اگر اسی طرح ہم متحد رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا ہمارا سیاسی ، مذہبی ، لسانی یا کوئی اور مسئلہ نہیں ہمارا صرف ایک مقصد ہے کہ ہم جی ٹی روڈ سے سول آبادی والی سائیڈ پر کنٹونمنٹ بورڈ کو نہیں مانتے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجا ایک فطاری جی ٹی روڈ کا مرہ قطبہ چوک پر کی جائے گی جس میں اہلیان علاقہ کثیر تعداد میں شرکت کریں گے اس موقع پر قرآن خوانی بھی ہو گی اور یہ احتجاج پر امن ہو گا یہ ماہ رمضان کے کس دن ہو گا اس کا ایک دو روز میں باقاعدہ اعلان بھی کر دیا جائے گااجلاس میں جنرل کو نسلر انیس خان آف باسیہ ، حا فظ سعید احمد، ذاکر بیگ ، ملک رب نواز ، وائس چیر مین ملک نعیم ، مسلم نمبر دار ، رستم نمبردار ،حافظ عابد ، شیخ محمد فاروق، وقار احمد خان ، ندیم اعوان،ملک میر افضل ،کامران سلطان سمیت دیگر اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کے بعد ڈاکڑ الطاف قریشی کی جانب سے پر تکلف افطار پارٹی بھی دی گئی ۔ 

اٹک سٹی: عام انتخابات میں ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری 
عام انتخابات میں ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے ضلع اٹک میں عام انتخابات کو غیر جانبدارانہ ، منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں اور ان کی زیر نگرانی قومی و صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے ۔حلقہ این اے 55 میں ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد رانا کی عدالت میں تحریک انصاف کے ملک امین اسلم ، ان کے دست راست تیمور اسلم ، آزاد امیدواران سراج گل حسن ابدال ، آصف اقبال پنڈ تریڑ اور ڈاکٹر محمد نعیم حضرو نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،اس حلقہ میں کاغذات جمع کرانے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے ، اسی طرح حلقہ این اے 55 جو تحصیل فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر کے پاس ملک فیصل یار خان آف کھنڈہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 1 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس ایم ایم اے محمد اقبال ملک نے کاغذات جمع کرائے اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے ، حلقہ پی پی 2 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر اور آزاد امیدواران لیاقت محمود اور شوکت حیات نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اس حلقہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے ، حلقہ پی پی 3 کے ریٹرننگ آفیسر / سینئر سول جج ملک شاہد حسین اعوان جن کی معاونت اے آر او خرم شہزاد کر رہے ہیں کے پاس تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے سردار محمد علی خان آف شاہراہ سعداللہ اور محمد ارشد حسن ابدال نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 4 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج پنڈی گھیب طلال ارشد کی عدالت میں آزاد امیدوار ملک امانت خان راول اور ان کے کورنگ ملک نور محمد خان راول سنی تحریک کے زبیر احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، حلقہ پی پی 5 کے ریٹرننگ آفیسر / سول جج سیف اللہ تارڑ کے پاس سردار افتخار خان ، ملک نوید حسین ، سید احسن محمود ، سید عاطف حسین شاہ ، سردار شاہنواز خان ، ملک شہریار خان ، سابق ایم اپی اے ملک ظفر اقبال گلیال ، ملک ہارون رمضان ، داؤد عالم اور وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ 

اٹک میں قومی اسمبلی کی اورپنجاب اسمبلی کی پانچ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرنے کا سلسلہ جاری، امیدواروں نے اپنے ساتھیوں سمیت کاغذات نامزدگی جمع کراکر جمہوری عمل کے تسلسل کو بر قرار رکھا ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح اٹک میں الیکشن 2018کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ، مختلف پارٹیوں کے امیدواروں نے پہلے روز حلقہ این اے 55اٹک ون پر کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے، آج پہلے روز کاغذات جمع کرانے والو ں میں سابق وفاقی وزیر مسلم لیگ (ن )شیخ آفتاب احمد ، پیپلز پارٹی کی جانب سے دو حلقوں این اے 55اور56پر الیکشن لڑنے والے سلیم حیدر اور ذوالفقار حیات کیمونسٹ پارٹی کے انجینئر جمیل احمد ملک کے شامل تھے ، امیدوار اپنے کارکنا ن کے ہمراہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج رینٹرننگ آفیسر اشفاق احمد رانا کی عدالت پہنچے جہاں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ، این اے 55اٹک ون سے 18امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے دیگر کا غذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سا بق ضلع ناظم نے چارکاغذات ، ان کے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہی نے چار کاغذات ، سابق وفاقی وزیر نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن ) شیخ آفتاب احمد نے چار کاغذات،محمد نعیم حضرو نے تین کاغذات جبکہ دو دو کاغذات حاصل کرنے والوں میں ملک امین اسلم ، شیخ محمد عارف، انجینئر جمیل احمد ملک ، صاحبزادہ حافظ سعید احمد دریا شریف ، ملک امیر افضل غورغشتی ، تیمور اسلم شامل ہیں جبکہ دیگر کاغذات حاصل کرنے 
والوں میں عوامی تحریک کے عبد الجبار دانش ، تحریک لبیک کے محمد حفیظ اللہ خان علوی ، سراج گل منو نگر حسن ابدال ، سکھ امیدوار راوندر سنگھ جگی ولد سردار بلبیر سنگھ جگی ساکن پنڈی گھیب حال محلہ سخی نگر حسن ابدال ،آصف اقبال ساکن پنڈ تریڑ شامل ہیں جبکہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 1سینئر سول جج ایڈمن شفقت شہباز راجہ کے پاس دو امیدواروں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی اور پی پی کے سردار عرفان جعفری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اسی طرح ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 2 سینئر سول جج ایڈمن عمر رشید کے پاس بھی سابق وزیر کھیل پنجاب نامزد امیدوار مسلم لیگ (ن) جہانگیر خانزادہ اور پی پی پی کے احمد خانزادہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے دونوں امیدوار آپس میں کزن اور ایک ہی حویلی میں مختلف رہائش گاہوں میں رہائش پذیر ہیں ان کی معاونت اے آر او خرم شہزاد نے کی ریٹرنگ آفیسر حلقہ پی پی 3 ملک شاہد حسین اعوان کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں تحریک لبیک کے سردار راحت علی خان ،جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے عمران علی خان ،پی پی پی کے ریاض خان بالڑہ ، ذوالفقار حیات ایڈووکیٹ اور ناصر خان بنگو نے کاغذات جمع کرائے اسی طرح حلقہ پی پی 4سے مسلم لیگ (ن) کے سابق وزیر معدنیات چودھری شیر علی خان مہناس ، ان کے کورنگ سابق ایم پی اے ملک محمد اعظم خان گھیبہ جو ان کے 
برادری نسبتی بھی ہیں اس طرح تحریک انصاف کے سابق وزیر امداد باہمی کرنل ملک محمد انور خان اور ان کے کورنگ شیر علی اعوان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ حلقہ پی پی 5 کے عملے کے عدم تعاون کی وجہ سے وہاں سے کوئی معلومات نہ مل سکیں حلقہ این اے 56سے مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے ملک اعتبار خان ، پی پی پی کے سلیم حیدر ، تحریک لبیک کے پیر فیصل محمود گیلانی ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ دیگر کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والوں میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ان کی اہلیہ ، انکے بیٹے سابق ایم این اے محمد زین الہی ان کے داماد چودھری وسیم گلزار ، ملک سہیل خان کمڑیال ، ملک شیر خان کھنڈا ، ملک اصغر ،ملک شیر خان سدریال شامل ہیں ۔ 

متحدہ مجلس عمل کے نوجوان امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی اٹک 1 نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی نے مجھے ٹکٹ نوجوان لیڈر شپ اور مڈل کلاس کی نمائندگی کیلئے دیا ہے ،اس وقت ملک جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ اور سیکنڈل زدہ سیاست کے اندرمتحدہ مجلس عمل کے نامزدامیدوار ہر طرح کی کرپشن سے پاک ہیں ،اسی سلسلہ کو آگے بڑھائیں گے شہریوں اور علاقہ کی بڑی تعدادکی حمایت کیساتھ میدان میں اترے ہیں اور مڈل کلاس کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان میں آئے ہیں عوام کی تائید اور نصرت سے فتح حاصل کریں گے خاص کر پاکستان کے اندر انرجی کرائسز کو ختم کرنے کیلئے کام کریں گے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کیلئے متحدہ مجلس عمل کام کو آگے بڑھائے گی عوام کے کئی مسائل ہیں جن میں تعلیم ، صحت اور گراؤنڈز پر کام کریں گے اور لوگوں کے اندر جو احساس محرومی پایا جاتا ہے اس کو دو ر کریں گے کامیابی کے بعد تمام سرکاری زمینوں پر کھیل کے میدان آبادکریں گے سابقہ ادوار میں جو لوگ کامیاب ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے بعد گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے انہوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ہم عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کریں گے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ضلعی صدر ایم ایم اے علامہ رفاقت علی حقانی ، خادم حسین کربلائی ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولانا جابر علی خان ، محمد اقبال ملک ، امیر زون خالد محمود ، میاں محمدجنید ، علامہ نیاز اعوان ، صاحبزادہ حافظ نعیم آف دریا شریف اور دینی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد موجو د تھی ۔ 

تحریک انصاف کے امیدوا ر حلقہ این اے 55 ملک امین اسلم نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آج کاغذات جمع کرائے ہیں پاکستان ایک بھنور میں گھرا ہوا ہے ،20 سال کی جو مس گورنمنٹ ہے جس عوام کو پھنسایا ہوا ہے اس ملک پر قرضے چڑھے ہوئے ہیں بجلی کا بحران ایسا ہے کہ 20 سے 22 گھنٹے بجلی نہیں آتی پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے جس سے ہمارے ملک کی سا لمیت کو خطرہ ہے میٹرومیں عوام کے اربوں روپے اس میں جھونک دئیے گئے ہیں کالا باغ ڈیم جو پاکستان کی ضرورت ہے اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بھاشاڈیم کی زمین کے پیسے ابھی تک ادا نہیں کئے گئے انڈیا کو کھلی چھٹی دی گئی کہ وہ ہمارے پانیوں پر ڈیم بناتا گیا ہے 300 ڈیم انڈیا اب تک بنا کر پاکستان کے پانی پر آبی دہشت گردی کر رہا ہے ، پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں گے اور پی ٹی آئی پاکستان کی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دے گی ملک میں وافر مقدارمیں درخت لگائیں گے تاکہ گرمی کا زور ٹوٹے اور ڈیم بھی بنانے ہیں تاکہ پانی کی قلت دور ہو یہ الیکشن پی ٹی آئی کا الیکشن ہے اورہم امید کرتے ہیں کہ 2 ماہ بعد عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہونگے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے میں 2002ء کی اسمبلی میں قرارداد لے کرآیا تھا اٹک ضلع کالا باغ ڈیم سے متاثر ہو گا مگر یہاں کے لوگ قربانی دینے کیلئے تیار ہیں بھاشادیم اور اکھوڑی ڈیم بننے سے بھی پانی کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں تربیلا ڈیم کے پانی سے تین گنا پانی ہم سمندر میں پھینک دیتے ہیں ملین ٹری سونامی درخت عمران خان کا خواب تھا کامیاب ہو کر دس ارب درخت لگائیں گے ، تحریک انصاف میں ایک نظریئے کے تحت آئے تھے اور جب ٹکٹ کا مرحلہ آیا تو ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ عمران خان جو فیصلہ کریں گے اس کے مطابق فیصلہ کریں گے جو لوگ پی ٹی آئی میں نظرئیے کو چھوڑ کر ٹکٹ کے حصول یا خاندانی اجارہ دارہ اور قبضہ جمانے کیلئے آئے تھے ان کو ٹکٹ کے حصول میں مایوسی ہوگی میجر طاہر صادق سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ اگر میجر طاہر صادق پی ٹی آئی میں رہے تو ہر امیدوا ر کو سپورٹ کریں گے منافقت کی سیاست کو فروغ نہیں دیں گے ملک امین اسلم کے ہمراہ ضلعی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجو دتھی ۔ 

اٹک سٹی:چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف مقدمات درج 
چھوٹا اور بڑا گوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے قصاب کے خلاف مقدمات درج ، تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم / با اختیار اسپیشل مجسٹریٹ درجہ اول ضلع اٹک ظہیر احمد خان نے عملہ کے ہمراہ دوران چیکنگ عبدالرشید ولد مسکین کو چھوٹا گوشت جس کا نرخ 600 روپے ہے 800 روپے کلو فروخت کرنے پر اور بڑا گوشت 400 روپے فروخت کرنے پر خادم حسین ولد محمد سلیم جس کا ریٹ 300 روپے ہے کے خلاف زیر دفعہ 3/7 پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت تھانہ اٹک سٹی میں 2 مقدمات درج کرا دیئے ہیں ۔ 

تحصیل حضرو:حاجی شاہ گوندل سٹاپ پر المناک ٹریفک حادثہ ‘علی الصبح نامعلوم گاڑی کی روڈ کے سائیڈ پر کھڑی سوزوکی کو ٹکر ‘ دو افراد جاں بحق
حاجی شاہ گوندل سٹاپ پر المناک ٹریفک حادثہ ‘صبح 5 بجے نامعلوم گاڑی کی روڈ کے سائیڈ پر کھڑی سوزوکی کو ٹکر جس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دونوں لاشوں کو ٹی ایچ کیو حضرو شفٹ کیا جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں نعیم عمر 50 سال ، شیر جان عمر 35 سال جبکہ نذیر احمد ولد فقیر احمد 26 سال ، ندیم ولد شہادت 19 سال شدید زخمی ہو گئے ڈرائیور سوزوکی کا ٹائرتبدیل کر رہے تھے کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی اور موقع سے فرار ہو گیا زخمی افراد کی حالت تشویشناک ہے جو کچھ بتانے سے قاصر ہیں ۔ 

ہانگ کانگ: جس طرح پاکستان کا بننا جتناضروری تھا ‘اتنا ہی ضروری کالا باغ ڈیم کا بننا ہے ؛منصف خان نمبرون 
علاقہ چھچھ کی ہانگ کانگ میں مقیم معروف کاروباری اور بزرگ شخصیت منصف خان آف گاؤں ابابکر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان کا بننا جتناضروری تھا ‘اتنا ہی ضروری کالا باغ ڈیم کا بننا ہے ،انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو مہینے انہوں نے پاکستان میں گزارے جہاں انہوں نے محسوس کیا کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں لوڈشیڈنگ کا دررانیہ اور بھی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعہ تحقیقات کرائی جائے کہ کون سے خفیہ ہاتھ ہیں جو کالاباغ ڈیم کو آگے بڑھانا نہیں چاہتے اور یہ مسلسل ڈیم کے راستہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ؟کیا وارسک ڈیم ، منگلا ڈیم اور کچھ دیگر ہاتھوں نے ڈیم بننے میں رکاوٹ پیدا کی تھی ،انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ حکومتی سطح پر ایک کمیٹی بنائی جائے جو ڈیم کے سارے معاملات کی تحقیقات کرے ،چیف جسٹس آف پاکستان ڈیم کو ملکی مفاد کیلئے ضروری قرار دے کر ڈیم بنانے کا عدالتی سطح پر حکم جاری کریں ۔ 

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں آنے والے اسیران کے لواحقین کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جاتا ہے ؛رپورٹ
ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے ترجمان نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں آنے والے اسیران کے لواحقین کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جاتا ہے ،اس مقصدکے لیے تمام اہم ڈیو ٹی پوائنٹس پر فرض شناس اور ایماندار اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں تاکہ ملاقاتی حضرات کے ساتھ بمطابق قواعد و ضوابط برتاؤ کیا جا ئے ۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اورڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ روزانہ کی بنیاد پر ملاقات شیڈ کا دورہ کرتے ہیں اور اسیران اور انکے لواحقین سے ملاقات سے متعلق مسائل دریافت کر کے فوری طور پر حل کرنے کی کو شش کرتے ہیں،جیل میں اسیران کے لواحقین کو تمام تر سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ‘اسیران کے لواحقین کے لیے ملاقات شیڈ میں گرمی سے بچاؤ کے لے وافر مقدا رمیں پنکھے نصب کئے گئے ہیں ،ٹھنڈا پانی کے لیے واٹر چلر لگایا گیا ہے ،نیز خواتین و مرد لواحقین کے لیے علیحدہ علیحدہ بیٹھنے کا انتظام بھی موجود ہے ،اسیران جیل کوخوراک بمطابق سکیل اور ہفتہ وار شیڈول منظور کردہ گورنمنٹ آف پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ لاہور فراہم کی جاتی ہے ، ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک ہر ماہ دومرتبہ جیل کاتفصیلی دورہ کرتے ہیں اور ڈسٹرکٹ جج نے ہمیشہ جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کو مہیا کی جانے والی کھانے پینے اور ملاقات شیڈ میں مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور جیل انتظامیہ کی اچھی کارکردگی کو سراہا ہے اور کبھی بھی اسیران یا انکے رشتہ داروں نے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

اٹک سٹی:عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا
عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکتبہء فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق تھے ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات علی عمران نے عالمی ماحولیاتی دن کے اغراض ومقاصد پیش کیے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک اکرام الحق ودیگر مقررین نے کہا کہ ماحول کو صاف رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے،اس لیے ضروری ہے کہ ہم ماحول کو صاف رکھنے لے لیےء ہمہ وقت کوشش جاری رکھیں اور ایسی اشیاء کا استعمال ترک کر دیں جن کی وجہ سے معاشرے میں آلودگی پھیلے اور ان میں سب سے زیادہ نقصان دے چیز پلاسٹک ہے جس کی وجہ معاشرے میں آلودگی پھیل رہی ہے ہمیں چاہیے کہ ہم پلاسٹک سے بنی ہر شے کا استعمال ترک کر دیں تاکہ ماحول صاف رکھا جا سکے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔شرکاء نے عوامی آگاہی کے لیے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

ضلع اٹک:لارنسپور کے رہائشی عبدالرشید کے گھر ایک انتہائی خطرناک سانپ گھس آیا، ریسکیو 1122کی بروقت کاروائی
ریسکیو 1122 کی خدمات جانوروں کیلئے بھی اسی طرح ہیں جس طرح انسانوں کے لییدارالسلام کالونی میں واقع یوفون کے ٹاور کے اوپر پھنسے چیل کو اتاراشدید گرمی میں چیل کو اتار کے ابتدائی طبی امداد دی اہل علاقہ نے ریسکیو کی خدمات کو بہت سراہا ۔ 

لارنسپور کے رہائشی عبدالرشیدکے گھر ایک انتہائی خطرناک سانپ گھس آیاجس کی وجہ سے گھر والوں میں خوف حراس پھیل گیااطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیم فورأ موقع پر پہنچ گئی انتہائی ماہرانہ طریقے سے آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد سانپ کو زندہ پکڑ لیا ریسکیو آپریشن کے بعد گھر والوں نے چین کی سانسیں لیں ریسکیو 1122 اٹک کا شکریہ ادا کیا۔

ضلع اٹک: اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران مسافر سے صرف ایک گولی برآمد ہونے پر مقدمہ درج 
اسلام آباد ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران مسافر سے صرف ایک گولی برآمد ہونے پر مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق کمپنی ڈیوٹی آفیسر نیو اسلام آباد ائیرپورٹ انسپکٹر عظمت حیدر نے تھانہ نیو ائیرپورٹ اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دوران چیکنگ زرشید ساکن ٹوپی (صوابی )کے بیگ سے ایک گولی 9mm برآمد ہوئی جس پر ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

چھچھ انٹرچینج ایکسیڈنٹ:9 افراد کے زندہ جل کر جابحق ہو جانے کے نتیجہ میں ہائی ایس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج 
9 افراد کے زندہ جل کر جاں بحق ہو جانے کے نتیجہ میں موٹروے پولیس کی درخواست پر ہائی ایس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق سینئر پیٹرولنگ آفیسر شاہنواز باجوہ نے تھانہ حضرو میں ایف آئی درج کرائی ہے کہ وہ چارسو نارتھ موجود تھا کہ انہیں بذریعہ وائرلیس اطلاع ملی کہ چارسونارتھ پر ایک ہائی ایس کو آگ لگ گئی ہے ہم موقع پر پہنچے تو ہائی ایس نمبر RIS-1137 جو راولپنڈی سے چارسدہ جا رہی تھی سے ٹرک نہایت غفلت اور لاپرواہی سے آیا اور ہائی ایس کو پیچھے سے ٹکر ماری ڈرائیور کنٹرول نہ رکھ سکا جو گاڑی پہلی لائن سے ٹکرانے کے بعد سینٹرل ریزرویشن کیساتھ جا لگی اور لگتے ہی آگ لگ گئی جس سے پچھلی سیٹوں پر بیٹھے مسافروں کو موقع پر موجود لوگوں کی مدد سے باہر نکالا گیا جبکہ اگلی سیٹوں پر موجود 9 نامعلوم مسافر آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل جل گئے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو پہنچایا گیا پولیس نے ہائی ایس ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ279,322,337-G ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

موضع چھچھ :موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ ‘ٹرک نے مسافر وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی ‘8 افراد جھلس کر جاں بحق ، 7 زخمی ہو گئے 
موٹروے چھچھ انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ ٹرک نے مسافر وین کو پیچھے سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 8 افراد جھلس کر جاں بحق ، 7 زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 عملہ کی فوری کاروائی کے سبب 6 افراد کو زندہ جل جانے سے بچا لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق موٹروے چھچھ انٹر چینج کے قریب راولپنڈی سے پشاور جانے والے مسافر وین کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب راولپنڈی سے پشاور جانے والے ٹرک نے مسافر وین کو پیچھے سے ہٹ کیا جس کے نتیجے میں ہائی ایس کے پیچھے لگے ہوئے سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی، آگ سے جھلس کر8مسافرموقع پر دم توڑ گئے جبکہ6افرادشدید زخمی ہوگئے، اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، حادثہ کے نتیجے میں دو بچوں،دوخواتین اور چارمردوں سمیت 8افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو1122 کے عملہ نے زخمیوں کوفوری طورپر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ہے، زخمی ہونے والوں میں 10 سالہ سلیمان ولد ذوالفقار ، 16 سالہ محمد ولد اسلم ، 42 سالہ زردین ولد رحمن ولید ، 11 سالہ شاہ زیب ولد انور ، 5 سالہ شایان ولد ذوالفقار ، 40 سالہ محمد شیر ولی ولد لیاقت جن کا تعلق پشاور سے ہے اور مرنے والے تمام افراد کو شناخت کیلئے اسی ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے ، موٹروے پولیس ، ہائی وے پولیس ، ریسکیو 1122 اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں ، جبکہ راولپنڈی پشاورشاہراہ کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریسکیو 1122 اٹک کی ایک گاڑی مریض کو لے کر اسلام آباد ہسپتال جارہی تھی جیسے ہی ایمبولینس چھچھ انٹر چینج کے قریب پہنچی تو اس حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور قیصراورآی ایم ٹی آصف نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 6افراد کو زندہ بچالیا ۔ 

اٹک سٹی:یتیموں کی دیکھ بھال کرنا نیکی اور باعث سعادت ہے ‘سعادت نصیب والوں کو حاصل ہوتی ہے ؛ اراکین جماعت اسلامی 
یتیموں کی دیکھ بھال کرنا بہت بڑی نیکی اور باعث سعادت ہے یہ سعادت نصیب والوں کو حاصل ہوتی ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دس ہزار یتامیٰ کی کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے ‘مخیر حضرات آگے اور اجرو ثواب سمیٹتے ہوئے دنیا اور آخرت دونوں میں فلاح و کامرانی پائیں ،ان خیالات کا اظہار آغوش الخدمت کیمپس اٹک میں 15ویں رمضان کو عالمی یوم یتامیٰ کے موقع پر ایک شام یتامیٰ کے نام منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران مقررین نے کیا پروگرام کی صدارت چیئر مین یوسی شینکہ ، نائب صدر ایم ایم اے اور امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک حافظ جابر علی خان نے ک اس موقع پر امیدوار جماعت اسلامی و ایم ایم اے پی پی ون اٹک محمد اقبال ملک ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن سرجن ڈاکٹر نور حسین ملک سینئر ایڈمنسٹریٹر آغوش شبیر احمد کا کا خیل نے بھی خطاب کیا حافظ جابر علی خان نے کہاکہ یوم یتامیٰ اوآئی سی کی اپیل پر عالمی سطح اور ملک سطح پر منایا جارہا ہے اس بات کی سخت ضرورت ہے جب والد فوت ہو جاتا ہے تو ہنستا بستا خاندان مسائل کا شکار بن جاتا ہے با لخصوص بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی تعلیم و تربیت میں فقدان آجاتا ہے اس موقع پر لواحقین اور معاشرے کے ذمہ داران کی یہ ذمہ داری آجاتی ہے کہ وہ یتامیٰ کی تعلیم و تربیت کا خاص خیال رکھیں دین اسلام نے اس کی بڑی تاکید کی ہے اور نبی کریم ؐ کے فرمودات میں بھی یہ چیز شامل ہے کہ یتیم کی کفالت کرنے والا قیامت کے دن میرے ساتھ ہوگا امید وار پی پی ون اٹک اقبال ملک نے کہا کہ یتیموں کی دیکھ بھال کرنا بڑے نصیبوں کا کام ہے انفرادی طور پر بھی اور اسے بڑھ کر اجتماعی طور پر یہ کرنے کا کام ہے بلکہ یہ کام حکومت کے کرنے کا ہے آغوش کے نا م پر ملک بھر میں برے پیمانے پر الخدمت فاؤنڈیشن احسن انداز سے سر انجام دے رہی ہے مزید اسے بہتر بنانے کی ضرورت ہے جب نظام مصطفیٰ آئے گا تو ان شا ء اللہ کسی کو شکایت نہیں ہوگی صدر الخدمت سرجن ڈاکٹرنور حسین ملک نے مخیر حضرات سے دل کھول کر فنڈدینے کی اپیل کی ہے ۔ 

اٹک سٹی:اپنے حلقہ انتخاب تحصیل اٹک وحضرو کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس کی فراہمی کروا دی ہے جو ایک ریکارڈ ہے؛ شیخ آفتاب احمد
نامزد امیدوار مسلم لیگ ( ن ) حلقہ این اے 55 سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 55 کی تحصیل اٹک اور حضرو کے تمام دیہاتوں میں سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت فراہم کر دی ہے جو ایک ریکارڈ ہے اسی طرح تحصیل حسن ابدال کے 25 سے زائد دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جا چکی ہے اور اللہ کے فضل و کرم ہونے کے بعد بقایا دیہاتوں میں بھی سوئی گیس فراہم کر دی جائے گی اسی طرح بجلی کے منصوبوں پر بھی کئی ارب روپے کی خطیر رقم لگا کر اپنے حلقہ انتخاب میں نہ صرف بجلی سے محروم حلقوں کو یہ بنیادی ضرورت بھی فراہم کی گئی بلکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے بھی کئی ارب روپے لگا کر بجلی کا نظام درست کیا گیا جو پنجاب بھر میں ریکارڈ رکھتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف دیہات میں عوام رابطہ مہم کے دوران کیا حلقہ پی پی 1 سے مسلم لیگ ( ن ) کے نامزد امیدوار شیخ سلمان سرور بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے شاندار جمہوری روایات قائم کیں ہیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو جمہوری حکومت کی مدت اقتدار ختم ہونے پر وزیر اعظم ہاؤس سے گارڈ آف آنر کیساتھ رخصت کیا گیا جو پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا شاندار مظہر ہے انہوں نے کہا کہ اٹک سے تین میلہ ہٹیاں روڈ کو پہلے مرحلہ میں سنگل اور اب اسے دو رویہ بنانے کے سلسلہ میں منصوبہ پر کام جاری ہے جس پر ایک ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی اس میں تین میلہ چوک کی تعمیر بھی شامل ہے کیونکہ پی اے سی کامرہ نے اٹک اور حضرو کے درمیان رابطہ کی واحد سڑک کو دفاعی لحاظ سے سکیورٹی رسک قرار دے کر بند کر دیا تھا اور اس سلسلہ میں تین میلہ ہٹیاں روڈ تعمیر کیا گیا ہے جس سے اٹک اور حضرو تحصیل کے درمیان سفر انتہائی آسان ہو گیا ہے یہ متبادل سڑک ہے جو لوگ اٹک سے جی ٹی روڈ یا موٹروے پر جانے کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں اور یہی سڑک سی پیک جیسے بڑے منصوبہ میں استعمال ہو گی تین میلہ چوک کو جو انتہائی خوبصورت نظارہ پیش کر رہا ہے یہ چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی زیر نگرانی تعمیر ہوا ہے جس میں انہوں نے دن رات یہاں بیٹھ کر اپنی نگرانی میں کام کیا اس چوک میں یادگار شہدائے پولیس بھی تعمیر کی گئی ہے جو مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کی پولیس کے شہدأ سے وفاداری اور ان کے شہادت کے رتبہ کو خراج تحسین پیش کرنے کا ذریعہ ثابت ہو گی اس سڑک اور چوک کی تعمیر سے اٹک جو تعمیر و ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے اس میں مزید نکھار اور خوبصورتی پیدا ہو گی انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق وہ ان کے صاحبزادے شیخ سلمان سرور اور وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ ایک پینل کی صورت میں جمہوری روایات پر پیراعمل ہو کر مسلم لیگ ( ن ) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 اور پنجاب اسمبلی سے پی پی 1 اور 2 سے انتخابی عمل میں حصہ لیں گے اور 25 جولائی کو پولنگ میں عوام مسلم لیگ ( ن ) کی 5 سالہ کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے انہیں نہ صرف اٹک بلکہ پورے پاکستان سے اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم اور رسول کریم ؐ کے صدقے شاندار کامیابی سے ہمکنار کرائے گی مسلم لیگ ( ن ) کی کارکردگی پر اسے ووٹ ملے گا کیونکہ ہم نے عوام کو صرف جھوٹے وعدوں جیسے روٹی ، کپڑا اور مکان اور عمران خان کی طرح 100 دن کا جھوٹا پروگرام دے کر گمراہ نہیں کیا بلکہ عوام کو حقیقی معنوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر کے انہیں نہ صرف یہ سہولیات فراہم کی ہیں بلکہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ملک بھر میں شعور بھی اجاگر کیا ہے نواز شریف کے نظریات اور عوام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی بنیاد پر ہم 2018 ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ ( ن ) کے متعلق تجزیہ کرنے والوں اور نجومیوں کے تمام خیالات اور گمراہ کن پراپیگنڈے غلط ثابت ہوں گے اور عوام شیر کے انتخابی نشان پر دل کھول کر مہریں لگائیں گے اور مسلم لیگ ( ن ) اور اس کا انتخابی نشان شیر مرکز اور صوبوں میں حکومتیں بنائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان مزید پھلے اور پھولے گا انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے آخری روز ان کی وزارت کے عملہ اور افسران نے اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ممبران نے جس طریقہ سے ذاتی حیثیت میں ان کی 5 سالہ کارکردگی کو سراہا ہے اس نے اس حلقہ کی عوام کے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال جس طرح عزت اور وقار سے وزارت میں گزارے ہیں اور 5 سال بعد جب وہ وزارت چھوڑ کر اپنے حلقہ انتخاب میں آ رہے ہیں تو انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ انہوں نے عوام سے کیے وعدے وفا کیے انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں کی مدد کی اور ملکی سطح پر بھی اسی طرح کام کیا بطور وفاقی وزیر اپنی وزارت قومی اور سینٹ میں انہوں نے اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کیے وزارت کے جانے کے بعد وہ وہ سرخرو ہیں انہیں کہیں جا کر ندامت محسوس نہیں ہو رہی اور وہ عام انتخابات میں ہر جگہ اپنی کارکردگی اور عوام کی خدمت کی بنیاد پر ووٹ مانگیں گے ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی 
ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی اٹک کاایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو، ڈی ایم او فاروق عمرکے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کاکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دیگر پہلوؤں پر تفصیلی بحث کی گئی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کی متعلق تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے ضلع اٹک کو تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب میں پہلے چار بہترین ضلعوں میں شمار کیا ہے ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر محکمہ تعلیم اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنا نہایت خوش آئند ہے اور یہ سب محکمہ تعلیم اٹک کے افسران اور اساتذہ کی انتھک محنت کا ثمرہے ڈی سی اٹک نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم مستقبل میں بھی ایسی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔