Showing posts with label Attock City. Show all posts
Showing posts with label Attock City. Show all posts

Wednesday, November 28, 2018

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.






اٹک سٹی:گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹک میں چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 22 سی ٹی آئی لیکچرار بغیر وجہ بتائے فارغ 
گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اٹک میں چھ ماہ کے کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 22 سی ٹی آئی لیکچرار بغیر وجہ بتائے فارغ ‘تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے قبل محکمہ گورنمنٹ کالجز کی طرف سے پنجاب بھر کے کالجوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لئے سی ٹی آئی لیکچرار بھرتی کے لئے باقاعدہ اخبار اشتہارات شائع ہوئے درخوست گزاروں کی بطور لیکچرر تعیناتی مکمل کوائف میرٹ پر پورا اترنے اور انٹرویو کے بعد لائی گئی ،اس ضمن میں مذکورہ کالج میں 22 سی ٹی آئی لیکچرار بھرتی ہوئے اور چھ سات دن باقاعدہ پڑھانے کے بعد ان لیکچرار کو زبانی حکم کے ذریعے کالج میں آنے اور پڑھانے سے منع کردیا ہے ۔ان لیکچرار نے میڈیا کو بتایا کی ہمیں باقاعدہ چھ ماہ کے کنٹریکٹ کا لیٹر دیا گیا اور اب پڑھانے سے روک دیا ہے ،اس حوالے سے ڈائیرکٹر کالجز نے اپنے موقف میں کہا کہ ان کی تعیناتی اور اشتہار شائع کرنے میں غلط فہمی ہو گئی تھی جس بنا پر وقتی طور پر ان لیکچرار پڑھانے سے روک دیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ برابری کے سلوک کی اجازت دیتا ہے ؛ سید اعجاز حسین بخاری
آئین پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ برابری کے سلوک کی اجازت دیتا ہے ،مسیحی برادری کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے اقلیت اور اکثریت کے حقوق برابر ہیں ۔تاریخی مسیحی قبرستان المعروف (گورا قبرستان ) کے داخلی راستے میں ناجائز تعمیرات کو افہام و تفہیم سے ختم کروایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار سابق ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید اعجاز حسین بخاری نے یو پی چرچ کے پادری جاوید جانسن پیٹر کی جانب سے دی جانے والی دعوت کے موقع پر جس میں موجود مسیحی برادری کے پاسٹر جیکسن ، پاسٹر ڈیوڈ ، پاسٹر خرم ، ڈیکن(DEACON)ظہیر شہزاد ، معروف سیاسی و سماجی کارکن شیریں اسلم ، دانش شہنشاہ ،ایوب مٹو، صداقت ، مورس کے علاوہ مسیحی برادری کی کثیر تعداد موجود تھی، سید اعجاز حسین بخاری نے کہا کہ وہ ایک مختصر ودفد کے ساتھ سٹیشن کمانڈر اٹک کینٹ سے ملاقات کر کے اس مسلے کو حل کروائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ کرسچن کمیونٹی کے ساتھ ہیں اور جہاں بھی آپ کے جائز حقوق کی بات ہو گی وہ بھر پور طریقے سے آپ کا ساتھ دیں گے اس موقع پرموجود پادری جاوید جانسن نے سید اعجاز حسین بخاری کا چرچ میں آمد پر شکریہ ادا کیا (گورا قبرستان )کے داخلی دروازے کے سامنے غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں پُر امن احتجاج کرنا تھا مگر ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر اٹک عاطف خان کی درخواست پر احتجاج کو موخر کر دیا کیونکہ ہم قانون کو احترام کرتے ہیں اور اس ملک کے شہری ہیں اور یہ ملک بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے ۔ 

ضلع اٹک:تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، تحریک لبیک کے ضلع بھر سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا 
تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ، تحریک لبیک کے ضلع بھر سے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتارہونے والوں میں مرکزی رہنما سابق امیدوار قومی اسمبلی اور تحریک لبیک پاکستان کی رجسٹریشن کروانے والے حفیظ اللہ علوی بھی شامل ہے ،پولیس نے تحریک لبیک پاکستان سے تعلق نہ ہونے کے باوجود مرکزی رہنما اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی کو بھی گرفتار کر لیا جبکہ تحریک لبیک کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، تحصیل پنڈی گھیب میں غریب وال چوک پر تحریک لبیک کے کارکنان کا احتجاج جاری، علامہ خادم رضوی کے آبائی گاؤں سے آنے والے قافلے کو ڈھوک اعوان پر پولیس نے روک رکھا ہے ،پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے سبب ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ سمیت 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے پولیس فورس کی قیادت ڈی پی او حسن اسدعلوی کر رہے تھے زخمی ڈی ایس پی سمیت تینوں پولیس اہلکاروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا پنڈی گھیب میں علامہ خادم حسین رضوی کے آبائی گاؤں نکہ کلاں اور گردونواح میں پولیس کا گھر گھر سرچ آپریشن میں درجنوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ۔پنڈی گھیب میں احتجاج کرنے والوں کی قیادت علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین کر رہے ہیں جن کی قیادت میں 100 سے زائد ورکرز نے پنڈی گھیب روڈ کو بلاک کیا پولیس نے ان پر شیلنگ کی تو انہوں نے ان پر پتھراؤ کیا جس سے ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ سمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے اس پر پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کیا جن میں علامہ خادم حسین رضوی کے بھائی امیر حسین ، حافظ غلام رسول ساکن گلیال ، نور محمد ولد گل محمد ، منظور حسین ولد خان بہادر ، حافظ نیاز ولد نور محمد جبکہ تحصیل جنڈ سے 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں قاری محمد رمضان ولد غلام شبیر ، محمد اسحاق ولد زمرد خان سکنائے گلیال ، محرم خان ولد مدد خان ساکن رنگلی ، قاری محمد شفاء ولد شیر جنگ ساکن محلہ اسٹیشن جنڈ ، مولانا عبدالعزیز ولد اللہ داد ، محمد صدیق ولد محمد اشرف سکنائے چھپڑی ، تحصیل اٹک سے گرفتار ہونے والوں میں ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سابق امیدو ار قومی اسمبلی حفیظ اللہ علوی ولد عبدالمجید ساکن پیپلز کالونی ، تحصیل پنڈی گھیب سے گرفتار ہونے والوں میں پیر فقیر معین شہزاد چشتی ، ایم محمد ابو ذر ساکن کھوڑ ، تحصیل فتح جنگ سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں گدی نشین دربار سائیں حاضر حضور ، حاجی سجاد اور خطیب مسجد فتح جنگ علامہ محمد عرفان قادری ، جبکہ تحصیل حضرو سے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں حارث شاہ ولد سخاوت شاہ ، سید جائیداد علی شاہ ولد سجاد علی شاہ سکنائے جتیال ، تحصیل امیر تحریک لبیک پاکستان اٹک عمران صدیق ولد عبدالرحمن ساکن مانسر ، تھانہ صدر اٹک میں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں خطیب مسجد الہدیٰ مراقبہ حال شیں باغ ، قاری عظمت اللہ ولد غلام سرور ساکن مندرہ کلاں ڈیرہ اسماعیل خان ، خطیب جامع مسجد نور قلندریہ فقیر آباد ، مولانا عارف ولد رحیم ساکن مانسر ، تھانہ حضرو سے گرفتار ہونے والوں میں مہدی شاہ زمان ولد پہلوان خان ساکن بارہ زئی شامل ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ڈی جی آئی پی ڈبلیو ایم ،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کی تنظیم نو کر دی گئی ہے 
ڈی جی آئی پی ڈبلیو ایم ،حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کی تنظیم نو کر دی گئی ہے جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس کے کنوینئر ہوں گے دیگر ممبران میں ڈی پی او ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( ریونیو ) ، ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ، ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایچ او ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائف سٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ، ڈی ایف سی ، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم ، تمام سیکٹریزمارکیٹ کمیٹی ، ضلعی آفیسر اطلاعات ، اسپیشل برانچ کا نمائندہ ، ریجنل منیجر یو ٹلٹی سٹور ، نائب صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، تمام تحصیلوں کے انجمن تاجران کے صدور اور جنر ل سیکٹریز ، صدر میٹ اینڈ بیف ایسوسی ایشن ، صدر ہوٹل اینڈ بیکرزایسو سی ایشن ، صدر نان بائی ایسو سی ایشن ، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسو سی ایشن حاجی محمد اکرام ، پریس رپورٹران ندیم رضا خان ، سید قمرالدین ، صارفین کے نمائندوں میں تاج گل خان ، محمد ندیم ، کونسلر ظفر اقبال ، سردار طارق محمود ، ملک نوید حسین ، کیپٹن ( ر ) فقیر خان خٹک ، میڈم جعفری ، حبدار شاہ ، ملک عدنان اور اسد عباس شاہ شامل ہیں اس ضمن میں باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

اٹک سٹی:اے سی اٹک محمد عاطف نے کھلی کچہری میں کی جانے والی شکایات کا نزلہ غریب ریڑھی بان پر گرا کر اسے جیل بھجوا دیا
اے سی اٹک محمد عاطف نے کھلی کچہری میں کی جانے والی شکایات کا نزلہ غریب ریڑھی بان پر گرا کر اسے جیل بھجوا دیا، تفصیلات کے مطابق اے سی اٹک محمد عاطف نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے قریب ریڑھی بان محمد عاشق ولد فضل کریم اعوان سکنہ نیوٹاؤن جو گراں فروشی کر رہا تھا اور اس کے پاس ریٹ لسٹ بھی نہیں تھی ‘کے خلاف پرائس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرا کے جیل بھجوا دیا ،تفتیش سب انسپکٹر محمد افضل کر رہے ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی کھلی کچہری میں ان کے خلاف عوامی شکایات کے رد عمل میں ان کا رویہ اٹک کے شہریوں کے ساتھ انتہائی جارحانہ ، تضحیک اور تذلیل آمیز ہو گیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:ماں باپ کی عظمت اسلام نے اتنی بلند کی کہ انہیں اُف تک کہنے کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا ؛علامہ مفتی منصور رضا قادری
ماں باپ کی عظمت اسلام نے اتنی بلند کی کہ انہیں اُف تک کہنے کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا ،یہ آقائے دوجہاں ﷺکی خاص عنایات میں سے ہے کہ اسلام نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی ، ادب ماں کا اور حکم باپ کا جاری کر دیا گیا ماں باپ کے نافرمان کیلئے جنت کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے جاتے ہیں ۔انبیاء کرام کو بھی ماں کی دعاؤں کا محتاج رکھا گیا ہے ،ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ مفتی منصور رضا قادری نے ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سید فرخ عنایت بخاری ایڈووکیٹ ، سید شفقت علی شاہ کی والدہ محترمہ کی محفل چہلم میں بیان کرتے ہوئے کیا ۔اس روحانی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور معروف نعت خوانوں نے ہدیہ نعت پیش کی محفل چہلم میں جسٹس لاہور ہائی کورٹ صداقت علی خان اور سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین اور سیاسی رہنما حاجی محمد اکرم خان ، سید محمد ایوب بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ چیئرمین نعت کونسل ڈاکٹر عرفان قادری ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری سید فیصل پرویز بخاری کے علاوہ علاقہ بھر سے وکلاء ، معززین علاقہ اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 

اٹک سٹی:ملک امین اسلم کی ڈپٹی کمشنر آفس میں پہلی کھلی کچہری ، ضلع بھر کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان سمیت شہریوں کی شرکت 
مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں پہلی کھلی کچہری ، ضلع بھر کے وفاقی اور صوبائی محکموں کے سربراہان سمیت شہریوں کی شرکت ،شہری تحریک انصا ف کی سرپرستی میں قبضہ مافیا کی مذموم کاروائیوں سمیت مختلف سرکاری محکموں کے خلاف پھٹ پڑے ، کھلی کچہری سے خطاب میں ملک امین اسلم نے اٹک کے تمام موجودہ مسائل کا ذمہ دار تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی کو قرار دے دیا ، کھلی کچہری بدنظمی کا شکار ہو گئی ،کھلی کچہری میں پولیس ، سوئی گیس ، محکمہ مال، اے سی اٹک ،محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے خلاف شہری پھٹ پڑے ، کھلی کچہری بدنظمی ، ہلڑ بازی ، منظور نظر افراد کو مائیک دے کے ان کی بات سننے اور مخالفین کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جس کے سبب کھلی کچہری کے دوران سے ہی لوگ مایوس ہو کر واپس جانا شرو ع ہوگئے ،ضلع بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے زبانی اور تحریری درخواستوں کے ڈھیر لگادئیے،ملک امین اسلم نے بعض درخواستوں پر موقع پر مسائل کے حل کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور دیگر محکموں کے افسران کو احکامات جاری کئے ۔

ہانگ کانگ:وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ ملائیشیاسے دو طر فہ تعلقات کی سنہری دور میں داخل ہوچکے ہیں ؛ منصف خان 
ہانگ کانگ میں مقیم معروف سماجی وکاروباری شخصیت منصف خان آف ابابکرگاؤں (حضرو) نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ ملائیشیاسے دو طر فہ تعلقات کی سنہری دور میں داخل ہوچکے ہیں ،وزیر اعظم عمران خان کا پاکستان کو دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا خواب ضرور شرمندہ تعبیر ہوگا ۔پاکستان اغیار کی جنگ لڑ کر اپنے ملک کے امن کو مکمل طور پر تباہ کیا جسکا ناقابل تلافی نقصان پاکستان اٹھارہاہے ،اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورنگ سیاست کی بجائے ملکی مفادات کیلئے حکومت کاساتھ دیں اور مسائل حل کرنے میں اپنا کردار اداکریں ۔اپنے بیا ن میں منصنف خان نمبرون نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نئے بلدیاتی نظا م سے عوام اور حکمرانوں کے درمیان فاصلوں کوختم کرناویژن ہے ،بااختیا ر عوام ہی پاکستان کے مسائل حل کرتے ہوئے ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کریگی ۔

ہانگ کانگ:پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں کھڑ اکر نا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ؛ ساجد محمود 
ہانگ کانگ میں مقیم گاؤں غورغشتی کی معروف سماجی شخصیت ساجد محمود نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کی توقعات کے عین مطابق اپنے ویژن پر عمل پیرا ہے ،پاکستان کو بہترین اقتصادی اور معاشی پالیسو ں دنیا بھر سے پاکستان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیاہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک میں کھڑ اکر نا وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے ،شیلٹر ہاؤس سکیم سے غریب اور بے سہارا لوگو ں کو گھر جیسی نعمت سے آراستہ کرنے سے مدینہ کی فلاحی ریاست کی جانب اپنے قدم گامز ن کردئیے ہیں ۔اپنے بیان میں ساجد محمود نے مزید کہاکہ پاکستا ن تحریک انصاف عوام کی خدمت کی پالیسوں پر یقین رکھتی ہے ،نئے بلدیاتی نظام سے پی ٹی آئی عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی۔

اٹک سٹی:تحریک انصاف کی حکومت اپنی نا تجربہ کاری کی بدولت وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے ؛ ملک سہیل خان کمڑیال
نومنتخب رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی نا تجربہ کاری کی بدولت وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے ،یوٹرن پر بجائے ندامت کا اظہار کرنے کے اس کی تعریف کرنے والے عمران خان وزیراعظم بننے کے باوجود اپنے آپ کو ڈی چوک دھرنا سے باہر نہیں لا سکے اور خدشہ ہے کہ ایک دن وہ یہ بھی بیان جاری نہ کردیں کہ جھوٹ نہ بولنے والا لیڈر نہیں ہوتا ،انہوں نے مزیدکہا کہ ان کا حلقہ انتخاب مکمل طور پر پسماندہ ہے اور بیروزگاری سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں گے ،علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن میں سوائے جھوٹ کے اور کچھ نہیں اور موجودہ حکومت قطعی طور پر عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ 

اٹک سٹی:طاہر صادق نے ڈسٹرکٹ جیل میں 2 اسیران کی سزا مکمل ہونے کیبعد انکی سزا کا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کر کے رہائی دلوادی
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ڈسٹرکٹ جیل میں اسیر 2 اسیران زاہد محمود ولد ذوالفقار حسین اور لیاقت ولد رکن دین کی سزا مکمل ہونے کے بعد ان کی سزا کا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کر کے ان کو رہائی دلوادی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سپر ٹنڈنٹ اٹک جیل اشتیاق گل ، جمریز خان اور ایم ڈی مغل اعظم و ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید ، ندیم جعفر خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر صحافی طاہر نقاش ، صوفی فیصل بٹ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ،ایم ڈی مغل اعظم شیخ عامر مجید کی طرف سے اسیران کو قرآن مجید اور جائے نمازیں بھی دی گئیں ۔رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اسیران کو اپنی بقیہ زندگی حکم خداوندی کے تحت بسر کر نے کی تلقین کی ،بعد ازاں رہا ہونے والے دونوں قیدیوں جنہیں عدالت سے منشیات کی دفعہ 9-C میں ساڑھے 4 سال سزا دی گئی تھی ‘سزاپوری ہونے پر غربت کے سبب جرمانہ جو مبلغ 40 ہزار روپے تھا ادا نہ کرنے کی وجہ سے قید کی سزا کاٹ رہے تھے ۔رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے رہائی کے بعد دونوں کو اپنی گاڑی میں بس اڈہ تک پہنچایا اور کرایہ کی ادائیگی کرکے انہیں پنڈی گھیب کی مسافر ویگن میں سوار کرانے کے علاوہ انہیں جیب خرچ بھی دے کر رخصت کیا ۔ 

اٹک سٹی:ضلع اٹک میں انٹر تحصیل ضلعی سطح پر والی بال مقا بلوں کا انعقاد ‘گورنمنٹ ایم سی سکول اٹک میں منعقد ہوا
ضلع اٹک میں انٹر تحصیل ضلعی سطح پر والی بال مقا بلوں کا انعقاد ‘گورنمنٹ ایم سی سکول اٹک میں منعقد ہواجس میں تحصیل حضرو ، اٹک ، فتح جنگ ، جنڈ اور پنڈی گھیب نے حصہ لیا تحصیل جنڈ اور حضرو کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جو تحصیل جنڈ نے ایک بھرپور مقابلہ کے بعد جیت لیا، میچ کے مہان خصوصی گورنمنٹ ایم سی سکول اٹک کے ہیڈ ما سٹر محمد عارف تھے آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔ 

تحصیل حضرو:جی ٹی روڈ پر گوندل کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ ، متعدد افراد زخمی 
جی ٹی روڈ پر گوندل کے قریب کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں حادثہ ، متعدد افراد زخمی ، خواتین بھی شامل ، تمام افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا دونوں گاڑیاں پشاور کی جانب جا رہی تھیں ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کی خوش دامن کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ شکردرہ میں ادا کی گئی 
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کی خوش دامن ، صدر مینا بازار ایسوسی ایشن ساجد وحید ، لکی جنرل سٹور کے مالک منیر احمد اور جمیل خان کی والدہ کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ شکردرہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان ، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، پرنسپل گورنمنٹ پائلٹ سکول شیخ آصف محمود صدیقی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، وائس چیئرمین شاہراہ سعد اللہ ، یونین کونسل سردار جاوید اقبال خان ، سردار امتیاز احمد تاجہ بارا ، سابق ممبر ضلع کونسل حاجی محمد اسلم منڈی والے ، نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک الحاج محمد الیاس ، سالار اعلیٰ ملک شیر افضل خان ، ڈپٹی سیکرٹری صبغت اللہ بابر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے علاوہ مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اعلیٰ سول و فوجی حکام ، مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران ، چیئرمین ، وائس چیئرمین یونین کونسل ، کونسلران ، سول سوسائٹی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحومہ کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر منشیا ت اور اسلحہ کیخلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف تھانوں نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیاگیا 
ڈی پی او حسن اسد علوی کی ہدایت پر منشیا ت اور اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران مختلف تھانوں نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیاگیا ،سب انسپکٹر تھانہ سٹی اٹک احتشام الحق نے عملہ کے ہمراہ دوران گشت موٹر سائیکل پر سوار 2 نوجوانوں کو اراضی سنٹر کے قریب روک کر چیک کیا تو ان کے پاس سے 10 کپی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 3/4 حد امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،دوسری کاروائی میں سب انسپکٹر چوکی کامرہ تھانہ صدر اٹک عامر حسین نے عملہ کے ہمراہ دوران گشت ایک شخص سے530 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ، تیسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ صدر حسن ابدال سید تسکین عباس نے مخبر کی اطلاع پر پتھر گڑھ روڈ قندھاری پور چوک کے قریب ایک شخص سے پسٹل 30 بورمعہ 3 گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 

ضلع اٹک:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گودروارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد 
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گودروارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد ،انہوں نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو پنجہ صاحب میں خوش آمدید کہا ۔انہوں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا اور سکھ یاتریوں کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ،پنجہ صاحب آمد پر یاتریوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پنجہ صاحب پر پولیس کے چاق وچوبند دستوں کی ڈیوٹی کو سراہا ،انہوں نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں مسافروں کے لیے ناقص انتظامات ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور حسن ابدال میں تجاوزات کی صورتحال پر بھی آپریشن کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 4 روز میں تجاوزات کے خاتمہ کی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حسن ابدال اور نارووال ریلوے اسٹیشن کو جدید بنایا جا رہا ہے ،حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پر 25 کروڑ روپے اور نارووال ریلوے اسٹیشن پر 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ان دونوں کو خوبصورت اور جدید بنایا جا رہاہے ۔انہوں نے ریلوے پشاور ڈویژن کی کارکردگی پر عدم اعتماد کرتے ہوئے فوری طور پر ریلوے اسٹیشن حسن ابدال کو پشاور ڈویژن کی بجائے راولپنڈی ریلوے ڈویژن کے زیر اہتمام کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے تحت یکم دسمبر سے یہ راولپنڈی ڈویژن کے زیر انتظام ہو جائے گا اور یہاں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے انہوں نے سکھ یاتریوں کو ریلوے کے بارے میں مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان شکایات کا ازالہ کر کے انہیں دور کیا جائے گا ریلوے کی مزید کوچیں منگوائی جا رہی ہیں تاکہ بھارت جانے والے سکھ یاتریوں کو سفر میں آسانی ہو ۔ 

حضروسٹی:محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے دفعہ 14 کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے 
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے دفعہ 14 کے تحت پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے مگر یہ پابندی نماز جنازہ ، باجماعت نمازوں ، مساجد میں کیے جانے والے اجتماعات ، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں پر لاگو نہیں ہو گی ۔اس حکم کے تحت ریلیز ، جلسوں ، جلوسوں ، دھرنوں اور مظاہروں وغیرہ کے انعقاد ، ہر قسم کی اسلحہ کی نمائش ، بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر کے استعمال ماسوائے اذان ، درود شریف ، خطبہ اور اشتعال انگیز تقاریر پر مکمل پابندی ہو گی پابندی کا یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو کر یکم دسمبر تک مؤثر رہے گا ۔ 

تحصیل حضرو:دامان چوک میں موٹرسائیکل سوار کم عمر لڑکے نے بزرگ شخص کو ٹکر مار کر جان بحق کردیا اور خود بھی زخموں کی تاب لاکر چل بسا
تحصیل حضروکے دامان چوک میں موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے دامان گاؤں کے تعلق رکھنے والے بزرگ اشرف جو دامان چوک میں پیدل جا رہا تھا کو تیز رفتار موٹرسائیکل سے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 16 سالہ حماد اور بزرگ اشرف جاں بحق ہو گئے 

گاؤں غورغشتی:چور لاکھو ں روپے کی گائے چوری کرکے لے گیا
چور لاکھو ں روپے کی گائے چوری کرکے لے گیا ،سیف الرحمٰن ولد محمد اسلم قوم پٹھان سکنہ محلہ شیخ بانڈہ غورغشتی تحصیل حضرو نے تحریری درخواست دی کہ زمینداری کرتا ہوں اور مال مویشی رکھے ہوئے ہیں سائل نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے جانور کمرہ کے اندر باندھنے کا بندوبست کیا ہوا ہے مورخہ 31.10.18 کو رات کے وقت ڈیرے پر جانور باندھ کر گھر چلا گیا صبح واپس آیا تو دو عدد گائے موجود نہ تھیں میں نے اپنے بھائی ماجد کو بلایا اور گائے کی تلاش شروع کردی جو آج تک تلاش کرتا رہا ہوں جو نہ ملی ہیں نامعلوم چوروں نے میری دو عدد گائے چوری کرکے زیادتی کی ہے جسکی تحریری درخواست پر اے ایس آئی احسان الحق چوکی غورغشتی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ شروع کر دی ہے۔اس موقع پر تفتیشی افسران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے تمام محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم/ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کریں گے اور مال مسروقہ برآمد کیا جائے گا۔سابقہ ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا جائے گا اور جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان کو پابند سلال کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تا کہ ایسے عناصر کا قلع قمع کر کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے جائے۔ 

اٹک سٹی:اللہ تعالیٰ نے حضور پاکﷺکی عظمت خود بیان کی ہے ،ربیع الاول نبی پاکﷺکی ولادت کا مہینہ ہے ؛ مولانا سید حفظ الرحمان 
اللہ تعالیٰ نے حضور پاکﷺکی شان اور عظمت خود بیان کی ہے ،ماہ ربیع الاول نبی پاکﷺکی ولادت و سعادت کا مہینہ ہے ۔پوری کائنات کو اس مہینے کی خوشی ہے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی خوشی ہے ،ان خیالات کا اظہار مولانا سید حفظ الرحمن شاہ نے جامع مسجد لوہاراں میں سیرت تاجدار ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ کانفرنس سے حضرت مولانا شیر زمان نے بھی خطاب کیا ،مولانا حفظ الرحمن شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں نبی پاکﷺؐ کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے جو اُن کی تعلیمات پر زندگی گزارنے سے دنیا و آخرت میں کامیابی ہے اللہ تعالیٰ نے خود رسول اللہﷺ کی شان عظمت بیان کی ماہ ربیع الاول میں آپﷺکی ولادت و سعادت ہوئی اور اسی ماہ آپﷺنے دنیا سے پردہ فرمایا ،سیرت منانے کے ساتھ ساتھ سیرت اپنانے کی بھی ضرورت ہے ۔حضور ؐ صحابہ کرام اور اہل بیعت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہمیں چاہیے کہ ہم نبی پاک ؐ کے بتائے ہو ئے راستے پر چلیں ،نبی کریم ﷺ کی تعلیمات و سیرت سے ہمیں محبت ، بھائی چارے اخوت اور عفودرگزر کا درس ملتا ہے ۔کسی بھی مسلمان کا ایمان رسالت ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوئے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا ۔ 

کامرہ کینٹ: تحریک انصاف شمالی پنجاب میں ضلعی سطح پر تنظیمیں فعال ہیں ،حکومت کی 100دن کی کارکردگی متاثر کن ہے؛ قاضی احمد اکبر 
ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف شمالی پنجاب میں ضلعی سطح پر تنظیمیں فعال اور متحرک ہیں ،حکومت کی 100دن کی کارکردگی متاثر کن ہے جسکی تفصیلات حکومتی سطح پر ایک دوروز میں سامنے آجائیں گی ،ضلعی ترجمان عمران خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ‘ان کا استعفیٰ موصول ہوا نہ صرف ان کے استعفیٰ کو نامنظور کرتا ہوں بلکہ ان کے تما م تحفظات کو دور کرکے استعفیٰ کو پھاڑ دیا ہے ،وہ ہمارے ساتھی تھے اور پہلے کی طرح آئندہ بھی ہمارے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی 100دن کی کارکردگی متاثر کن ہے ،ہم نے قوم کو ایک نئی سمت دی معاشی اور معاشرتی میدان میں کامیابیاں حاصل کیں ۔سابقہ حکومتوں نے 60سالوں میں حاصل نہ کیا جو ہم نے 100دنوں میں حاصل کرلیا تحریک انصاف ضلع اٹک ودیگر اضلاع کی تنظیمیں مکمل طور پر فعال ہیں ،تنظیمیں تحلیل ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ پارٹی نئے عہدیدران کیلئے درخواستیں وصول کر رہی ہیں لہذا پی ٹی آئی کے نظریاتی اور عوامی خدمت سے سرشار کارکنان اپنی درخواستیں جمع کروائیں ۔ 

حضروسٹی:خادم رضوی کی ریلی کو روکنے کی آڑ لیکر JUIکے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے،شدید مذمت کرتے ہیں؛ قاری عتیق الرحمان
جے یو آئی پنجاب گرفتاریوں اور چھاپوں کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اسے حکومت کی قادیانیت نوازی اور شدید بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتی ہے ،خادم رضوی کی ریلی کو روکنے کی آڑ لیکر جے یو آئی کے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا جارہا ہے، ہم کارکنان جمعیت خادم رضوی کی گرفتاری اور انکے گھروں میں چھاپے مارنے کی پرزور اور شدید مذمت کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار صوبائی امیر جے یو آئی ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی سید مظہر شاہ اسعد ی اور سیکرٹری اطلا عات صوبہ پنجاب محمد اقبال اعوان نے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں کیا ۔جے یو آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان کے مطابق میانوالی سے مولانافیاض امیر جے یو آئی تحصیل عیسیٰ خیل کو گھر سے پولیس اٹھا کرلے گئی ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ آپ نے ختم نبوتﷺکے دھرنے میں شرکت کیوں کی ہے ،اسلام آباد سے سوشل میڈیا کے جمعیت کے متحرک ساتھی احمد نوران شاہ سمیت متعدد جمعیت کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے اور ان کا تعلق خادم رضوی سے جوڑا جارہا ہے ۔اسلام آباد اور میانوالی کے علاوہ بعض اور جگہوں سے بھی کارکنان کو گرفتار کرنے اور حراساں کرنے کی اطلاعات ہیں ،جے یو آئی پنجاب گرفتاریوں اور چھاپوں کی پرزور مذمت کرتی ہے اور اسے حکومت کی شدید قادیانیت نوازی وبوکھلاہٹ سے تعبیر کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ان شاء اللہ حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ ناموس رسالتﷺکی تحریک رکنے والی نہیں ہے ،ان رہنماؤں نے کہا ہے کہ قادیانیت ، نواز حکومتی ٹولے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا علماء کرام حق بات کہنے اور ناموس رسالتﷺسمیت اسلامی شعائر کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ 

اٹک سٹی:پوری دنیا کی طرح اٹک میں بھی معذوروں کے عالمی دن 3 دسمبر کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا ؛ رپورٹ
پوری دنیا کی طرح اٹک میں بھی معذوروں کے عالمی دن 3 دسمبر کو بھر پور طریقہ سے منایا جائے گا ،یہ بات معذور افراد کے فوکل پرسن محمد عدیل ،محمد نیاز،محمد سہیل اور راجہ زاہد حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی ۔انہوں نے کہا کہ اس عالمی دن کے حوالہ سے 3 دسمبر کو معذور افراد کی ریلی کا آغاز بلدیہ اٹک سے صبح 9 بجے ہو گا اور اسی دن ساڑھے 10 بجے ایم سی بوائز ہائی سکول میں سیمینار منعقد ہو گا جس میں تحصیل اٹک کے سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے بچے شرکت کریں گے ۔اس تقریب کا انعقاد حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ اور النور ویلفیئر سوسائٹی نابینا افراد کر رہی ہیں تقریب کے مہمانان خصوصی میں چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ،رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف آف کھنڈہ اور ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ہوں گے ۔ 

















Monday, October 29, 2018

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.



ضلع اٹک:منصوبہ سی پیک پیکج 4 اور 5 ہکلہ تا پنڈی گھیب کے محنت کشوں نے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً ایک ماہ سے ہڑتال کی ہوئی ہے
پاکستان میں تعمیر و ترقی کے سب سے بڑے منصوبہ سی پیک پیکج 4 اور 5 ہکلہ تا پنڈی گھیب اور پنڈی گھیب تا ڈیرہ اسماعیل خان پر کام کرنے والے 10 ہزار سے زائد ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل محنت کشوں نے 5 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجاً گزشتہ ایک ماہ سے ہڑتال کی ہوئی ہے اور حکومتی سطح پر ایک کروڑ نوکریاں فراہم کرنے اور ’’ مدینہ کی طرز کی ریاست ‘‘ کی دعویدار حکومت کے کسی عہدیدار نے دنیا میں معاشی انقلاب برپا کرنے والے سی پیک روٹ کی بندش کے سلسلہ میں ان محنت کشوں کے مسائل سننے کی زحمت گوارہ نہیں کی ۔فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ پر اسلام آباد سے محض 40 کلو میٹر دور سی پیک روٹ پر کام کرنے والی زیڈ کے بی اور ایم آر سی جنہوں نے اربوں روپے کی بھاری مشینری سے کام جاری رکھا ہوا تھا ‘نے بھی محنت کشوں کو تنخواہیں بند کر کے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے ۔محنت کشوں کے گھروں میں بھوک ، افلاس ، تنگ دستی اور فاقوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔ان محنت کشوں کو مسلسل 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے سبب ان محنت کشوں کے اہل خانہ جس کرب ، دکھ ، تکلیف ، مشکلات ، مصائب ، محلہ کے دکانداروں کی جھڑکیاں اور گھر کا سودا سلف پیسے نہ ملنے پر بند کر کے جس اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں ‘انہیں دیکھ کر فتح جنگ پنڈی گھیب روڈ پر سی پیک روڈ پر کام کرنے والا محنت کش 2 مرتبہ مزدوروں کیلئے قائم کیے گئے کوارٹروں میں چھت سے لگے پنکھے اور اپنے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کی کوشش کر چکا ہے جسے دیگر مزدوروں نے بروقت نیچے اتار کر اسے تسلی ، تشفی اور اس کی دلجوئی کر کے اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔محنت کشوں کی اکثریت امیروں کی بیماریوں ڈپریشن ، بلڈ پریشر ، شوگر اور دیگر مہلک امراض کا شکار ہو چکی ہے ،محنت کشوں کی اکثریت جو قبائلی علاقہ جات ، جنوبی پنجاب ، سندھ اور بلوچستان جیسے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتی ہے‘ 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر گھروں کو واپس جانے کا کرایہ بھی نہ ہونے کے سبب سی پیک روٹ کے کیمپوں میں بے یارو مددگار پڑی ہے ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان محنت کشوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں نے انہیں بھرتی کیا اور اب تنخواہوں سے محروم رکھا ہوا ہے ان کے مالکان اب ہمارے فون سننا بھی گوارا نہیں کرتے اس حوالہ سے میڈیا کے نمائندگان نے بھی ان مالکان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مالکان اور ان کے اسٹاف نے بہت کوشش کے باوجود فون اٹینڈ نہیں کیا وفاقی دارالحکومت جہاں صدر ، وزیر اعظم ، چیف جسٹس پاکستان ، وفاقی کابینہ ، سینٹ ، قومی اسمبلی اور دیگر طاقتور اداروں سے محض نصف گھنٹہ کی مسافت پر روزانہ کسی مسیحا کی آمد کے منتظر یہ محنت کش اور دور دراز علاقوں میں جانوروں سے بد تر زندگی بسر کرنے والے ان کے اہلخانہ جھولیاں اٹھا کر حکومت اور سی پیک کے ٹھیکیداروں کو بد دعائیں دے رہے ہیں کہ جن کے سبب مسلمانوں کے بڑے مذہبی تہوار عید قرباں پر یہ اور ان کے اہلخانہ خوشیوں سے محروم رہے اور محرم میں بھی جب دنیا بھر میں اہل بیت کے مظالم پر مجلس اعزا ، ماتمی جلوس ، شبیہہ ذوالجناح اور اہل بیت پر مظالم کے ذکر پر جب مسلمان آنسو بہاتے رہے ان لمحات میں بھی یہ محنت کش نہ تو عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکے اور نہ ہی محرم کے ایام میں اہل بیت کی شان بیان کرنے پر آنسو بہا سکے کیونکہ گھروں میں بھوک ، افلاس ، فاقوں کے سبب ان کے شب و روز اور ایام ایک ہی طرح کے گزر رہے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،مقدمہ قتل کا مدعی اور مقتول کا سگا بیٹا قاتل نکلا 
اٹک پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ،مقدمہ قتل کا مدعی اور مقتول کا سگا بیٹا قاتل نکلا ۔اٹک پولیس نے جانفشانی سے تفتیش کر کے اصل قاتل گرفتار کر لیا ،تھانہ صدر اٹک پولیس اور آئی ٹی کا شعبہ شاباش کے مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے قاتل گرفتار ہوا والد کو قتل کر نے سے چند روز قبل اپنے والد کا موٹر سائیکل بھی چوری کیا ۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل اٹک ضیغم عباس نے پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک سب انسپکٹر عاطف ستار ،ایس ایچ او سٹی ، انچارج ایچ آئی یو سرکل صدر اٹک آصف خان ، انچارج آئی ٹی لیب اٹک سب انسپکٹر جہانزیب خان بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او اٹک کے حکم پر ٹیم تشکیل دیکرتفتیش کی گئی اور جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شوکت محمود کو گرفتار کیا گیا جس نے دوران تفتیش بتایا کہ اُس نے پیسے کی لالچ میں والد کو قتل کیا ہے جبکہ قبل ازیں وہ اپنے والد کا ہنڈا 70موٹرسائیکل بھی چوری کر چکا ہے پولیس نے قاتل سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور آ لہ قتل برآمد کر لیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا 
ضلعی زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیااور ان پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز (توسیع) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت جس طرح آبپاش رقبے میں اضافہ کے لئے پانی کے وسائل کی فراہمی کے لئے اسی فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔

اٹک سٹی:سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کوانقلابی اقدامات کرنے ہوں گے؛طارق چھوغوری 
سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کوانقلابی اقدامات کرنے ہوں گے ،11دسمبرکوپہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر حکومت کوانٹرنیشنل ٹورزم کانفرنس کاانعقادکرناچاہیے جس میں یورپ،ہانگ کانگ ،دبئی اوردیگرممالک کے ٹورآپریٹرزاور غیرملکی سفارت کاروں کوبھی دعوت دی جائے ،اس کے علاوہ دنیابھرمیں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارت خانوں کوسیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی ٹاسک دے کرفعال کیاجائے ،سیاحت دنیاکی دوسری بڑی اورسب سے زیادہ منافع بخش صنعت ہے ‘اس کے فروغ سے پاکستان کونہ صرف اربوں ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوگابلکہ ملک سے غربت اوربے روزگاری کاخاتمہ بھی کیاجاسکتاہے ۔ان خیالات کااظہارچھوغوری ٹورسٹ اینڈٹریکنگ کلب رجسٹرڈکے چیئرمین طارق چھوغوری نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کاوعدہ کیاتھا لیکن عملی طورپرابھی تک کچھ نظرنہیں آیاحتی کہ عالمی یوم سیاحت کے موقع پربھی کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی ،اس موقع پرکراس روٹ کلب، نیشنل ٹورازم پاکستان،کے ٹوکنگز،رائیڈرزآف پاکستان ،ڈائیجیرین،گوجرانوالہ ٹریکرزاوردیگرسیاحتی تنظیموں نے محکمہ سیاحت آزادکشمیرکے اشتراک سے طولی پیرمیں ایک تقریب کاانعقاد کیاتھاجبکہ پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پرکہوٹہ کے قریب ایک بڑی تقریب منعقدکی جائے گی ۔ 

اٹک سٹی:سابق ملا زم جی پی او اٹک بابو محمد الیاس کے صاحبزادوں کی شادی خانہ آبادی بخیر وخوبی انجام پا گئی
سابق ملا زم جی پی او اٹک بابو محمد الیاس کے بیٹوں ،معروف کاروبا ر شخصیت حاجی رب نواز نیازی ، کنیڈا پلٹ تاجر خالد محمود کے تینوں بھانجوں ٹیچر محمد وقاص احمد ، پروپرائیٹر یونیک کمپوزنگ محمد ریحان اور محمد ارسلان کی شادی خانہ آبادی بخیر و خوبی انجام پائی ۔شادی کے موقع پر مقامی میرج ہال میں دعوت ولیمہ کا انعقاد ہوا جس میں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما تحریک انصاف محمد زین الٰہی ، کونسلر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ،چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، معروف صحافی حافظ عبدالحمید خان ، پرنسپل پی اے ایف کامرہ کینٹ حافظ خلیل الرحمن ، پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج عاصم رشید ، ڈاکٹر ممریز خان، محکمہ جنگلات کے سپرنٹنڈنٹ میاں شیر افگن سمیت معززین شہر قریبی عزیزو اقارب اور دوست احباب نے شرکت کی اور شادی کے بندھن میں ایک ساتھ بندھے جانے پر تینوں بھائیوں اُن کے والد بابو محمد الیاس اور رشتہ داروں کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

حضرو شہر میں 2 نئے کمپیوٹر سنٹر اور عدالتوں کے قیام کا اعلان‘ سوئی گیس کے نئے دفتر کا بھی افتتاح کر دیا گیا
مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا حضرو میں 2 نئے کمپیوٹر سنٹر اور عدالتوں کے قیام کا اعلان ، وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بہت جلد بحرانوں سے نکال لیں گے ،اٹک کی عوام کیلئے ایک دن مختص کیا جائے گا ۔نئے سوئی گیس کے دفتر کے قیام سے اہلیان حضرو کے دیرینہ مسائل حل ہو نگے ‘ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا جبکہ سیاست کرنے کا مقصد حلقہ کی عوام کی خدمت کرنا ہے ۔منافقین در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں سوئی گیس کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب کے بعد بلدیہ حضرو میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام وائس چیئرمین یونین کونسل غورغشتی و سینئر رہنما تحریک انصاف حاجی مشتاق میر ، کوآرڈینٹراشفاق خان غورغشتی ، منا سرفراز ڈار،ملک ثمر عباس نمبردار، طارق ٹوانہ،ڈاکٹر جاوید خان نے کیا ، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف صحافی ڈاکٹر مسعود اختر نے سر انجام دیئے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان،سابق چیئرمین حاجی سعید آرائیں،ملک اعجاز،ملک سیف الرحمن،ڈاکٹر الطاف،قاری حسن،ملک عبد المناف،رانا شوکت علی خان،حاجی اورنگزیب،احسان خان،ملک اظہر حسین، خورشید آرائیں، ملک رفیق آرائیں،جہانزیب خان، وائس چیئرمین یونین کونسل خگوانی ملک آفتاب، افراز ملک، عامر عتیق، رہنما تحریک انصاف ، محکمہ سوئی گیس کے افسران ودیگر بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو ورثے میں ملنے والے بحران راتوں رات حل نہیں ہو سکتے 100 دن بعد ملک میں نمایاں تبدیلی آئے گی انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد چین او رملائیشیا کا دورہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا کیونکہ عمران خان ایک ایماندار انسان ہیں ان پر پوری دنیا اعتماد کر تی ہے جب بھی اقتدار ملا اٹک کے عوام کی بہتری کیلئے اقدامات کیے حضرو میں سوئی گیس کے حصول کیلئے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ان کے مسائل یہیں پر حل ہونگے ایک کمپیوٹر سنٹر ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مزید 2کمپیوٹر سنٹر حضرو کیلئے منظور کروا لیے گئے ہیں جبکہ عدالتیں نہ ہونے کی وجہ سے حضرو بھر کی عوام کو روزانہ اٹک جانا پڑتا ہے بہت جلد حضرو میں بھی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا ہم نے ہمیشہ علاقہ میں شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے مخالفین آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور آئندہ بھی کھاتے رہیں گے ہمیشہ حلقہ کی عوام کیلئے دروازے کھلے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کر رہا ہوں اٹک کی عوام کیلئے اسلام آباد میں ایک دن مختص کیا جا رہا ہے جہاں صرف اٹک کی عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے اس موقع پر اہلیان حضرو نے دیرینہ سہولیات کی فراہمی پر ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کیا ۔ 

اٹک سٹی:محکمہ صحت ٹی ایچ کیو حضرو نے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ،ڈیلی ویجز ملازمین کا ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج
محکمہ صحت ٹی ایچ کیو حضرو نے ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ،ڈیلی ویجز ملازمین کا ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج ‘تفصیلات کے مطابق حضرو وملحق دیہا ت کے رہائشیوں جمشید ، وقاص شیراز ، توقیر شہزاد ، اسد منیر، ثروت فاطمہ ، محمد عاصم عزیز ، محمد زوہیب قریشی، عامر خان ، عباس علی ، راشد محمود ، ثاقب علی، محمد صفدر ، عادل نسیم ، محمد افضال نے ڈی سی اٹک کو تحریری درخواست احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ تقریب 2 سال پہلے صوبہ پنجاب میں شعبۂ ہیلتھ میں قائم کردہ ہیلتھ کونسل کے فنڈ کے تحت ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کو پنجاب کے تمام ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں غریب اور مجبور لوگوں کو روزگار کی سہولت میسر آگئی ،موجودہ گورنمنٹ کے قیام کے بعد ہیلتھ کونسل کو بجٹ کی فراہمی روک دی گئی اور اب پنجاب کے مختلف ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں سے ان غریب اور مجبور لوگوں کو ملازمت سے فارغ کر نا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ہزاروں غریب اور مجبور لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈا ہونا شروع ہو گئے اسی سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال حضرو میں 14 ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ڈیلی ویجز ملازمین نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، ہیلتھ منسٹر ، سیکرٹری ہیلتھ سے خصوصی داد رسی کی اپیل کی ہے ۔ 

اٹک شہرکے نواحی علاقہ بروٹھہ کالونی میں گیارہ سالہ بچی کرش پلانٹ میں گرنے سے جاں بحق 
اٹک شہرکے نواحی علاقہ بروٹھہ کالونی میں گیارہ سالہ بچی کرش پلانٹ میں گرنے سے جاں بحق ، لاش ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق 11 سالہ رباب غازی بروٹھہ کالونی میں کرش پلانٹ پر کھیل رہی تھی کہ اچانک پلانٹ کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے سبب رباب بجری کے منوں ڈھیر کے نیچے آ کر دب گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے ہیوئی مشینری کے ذریعے بجری کے ڈھیر کو ہٹا کر بچی کو نکالا بجری کے ڈھیر کے نیچے آ کر دب جانے سے بچی کا سانس بحال نہ رہ سکا جس کے سبب وہ جان کی بازی ہار گئی۔ ریسکیو 1122 کے عملہ نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ،ریسکیو آپریشن میں فوجی چھاونی قریب ہونے کی وجہ سے پاک آرمی کے جوانوں نے بھی مدد کی ۔ 

گاؤ ں پائیندہ :سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو کے مختلف گاؤں میں دعوت ولیمہ شرکت کی 
سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو کے مختلف گاؤں میں دعوت ولیمہ شرکت کی جہاں پر انہوں نے اقبال خان کے بیٹے اور پینداگاؤں میں ملک عمران کے کزن کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور دونوں دولہوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر تقریب میں ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلال اشرف بٹ ، وائس چیئرمین ملک محمد نعیم ، ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد ، شیخ ساجد محمود ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، کونسلر علی اصغر ، لالہ فیض عالم ، شیخ حامد قدوس بھی موجود تھے ۔ 

اٹک سٹی:ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست پارٹی میں موجود منافقوں کی مرہون منت ہوئی ؛ ملک امین اسلم 
امریکہ پلٹ معروف کاروباری شخصیت صوفی صابر کے گھر میڈیا نمائندگان سے گفتگو ، گرین پاکستان کے حوالہ سے مرزا گاوں میں پودا بھی لگایا ۔تفصیلات کے مطابق مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 50 دن میں 20 سال کا گند سمیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست پارٹی میں موجود منافقوں کی مرہون منت ہوئی ،وزیر اعظم عمران خان نے کشکول نہیں پکڑا بیرون ممالک جانے پر ڈالر خود قدموں میں گرئے وہ اپنی سٹیل ملز کے لیے نہیں ملکی مفاد کے لیے بیرون ممالک گئے نیپرا کی جانب سے بجلی بڑھانے کی 4 روپے والی سفارشات کو رد کرتے ہوئے ایک روپیہ سے زائد مہنگی کی گئی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے کیونکہ ان کی شرائط انتہائی سخت ہیں اپوزیشن احتساب کے خوف سے اکٹھی ہو رہی ہے عدم اعتماد سے ڈرنے والا عمران خان نہیں ناجائز تجازوزات کی زد میں آنے والے ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ دی جائے گی گرین پاکستان کے حوالہ سے مرزا گاؤں میں پودا بھی لگایا گیا اس موقع پر معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 

ضلع اٹک:اسلحہ کی بھاری کھیپ کے پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد 
اسلحہ کی بھاری کھیپ کے پی کے سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ، ملزمان سے منشیات بھی برآمد ہوئی یہ بات ڈی پی او نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے بتایا کہ ان کی ہدایت پر ڈی ایس پی حسن ابدال تنویر احمد ملک کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سب انسپکٹر محمد فاروق نتھوکہ نے محرم کے چہلم کے سلسلہ میں جھاری کس چیک پوسٹ پر لگائی گئی اسپیشل پکٹ پر جہاں انچارج چوکی جھاری کس سب انسپکٹر عاطف ، اے ایس آئی کامران عزیز بمعہ پولیس ملازمین نے کے پی کے سے آنے والی مشکوک سلور رنگ کی گاڑی ہنڈا ری بون کو روکا تو اس میں 2 مشکوک افراد قوم پٹھان سکنہ مہمند ایجنسی و گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ 10 کلاشنکوف معہ 20 میگزین ، 10 عدد 30 بور پسٹل معہ 20 میگزین ، 30 روند معہ 13400 گولیاں اور 550 گرام منشیات برآمد ہوئی جس پر ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ،ڈی پی او نے تمام افسران و ملازمین کو اس کاروائی پر شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔ 

اٹک شہر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ،اس حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا
اٹک شہر میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا ،اس حوالے سے واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے کی ۔اس موقع پر وائس چےئرمین ملک طاہر اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر لو کل گورنمنٹ جہانگیر مرزا،پرنسپل پائلٹ سکول شیخ آصف صدیقی، چیئرمین یونین کونسلز سید زاہد حسین بخاری ، ملک کامل حیات ، چوہدری عبدالسلام ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، چیف آفیسر بلدیہ اٹک کے علاوہ دیگر سیاسی ، سماجی و مذہبی ارکان اور طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی واک ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر لالہ زار سٹیڈیم اختتام پذیر ہوئی واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کابنیادی حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چائیے کشمیریوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنیادی حق پا مال کیا جا رہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کریں کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا احترام کرے اور انہیں ان کی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا اختیار دے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کے لیےء کو شاں ہیں اور آج بھارت ان پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہیں ہے ظلم وستم کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کی آواز کو نہیں دبایا جا سکتا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کیا گیا ہے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنی ریاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء میں سانس لیں گے اور آزاد زندگی بسر کریں گے واک کے شرکاء نے اس مو قع پرکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی بھر پو ر حمایت کا اعلان کیا واک میں شرکاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہا تھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے واک کے دوران شرکاء نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور کشمیریوں سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ 

اٹک سٹی:ریسکیو 1122 اٹک کے عملہ کا ایک اور کارنامہ ، گہرے کنویں سے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا 
ریسکیو 1122 اٹک کے عملہ کا ایک اور کارنامہ ، گہرے کنویں سے نوجوان کو بحفاظت نکال لیا ، تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان انعام اللہ ولد حاجی محمد سکنہ صدر کینٹ جو اپنے بے احتیاطی کے باعث گہرے کنویں میں جا گرا ‘اہل علاقہ نے فوراً ریسکیو 1122 کے عملہ کو کال کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے چند منٹوں میں نوجوان کو کنویں سے بحفاظت باہر نکال لیا بعد ازاں نوجوان کا طبی معائنہ کیا گیا ،معمولی چوٹ پر پٹی باندھ کر گھر بھیج دیا اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 اٹک کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ 

اٹک سٹی: تجاوزات کے خلاف اٹک شہرکی 114 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا آپریشن کا سلسلہ 15 روز سے مسلسل جاری ہے
ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی کے زیر نگرانی اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عاطف نے تجاوزات کے خلاف اٹک شہرکی 114 سالہ تاریخ میں سب سے بڑا آپریشن کا سلسلہ 15 روز سے مسلسل جاری رکھا ہوا ہے ،ان کی نگرانی میں اٹک شہر کے تمام تجارتی مراکز میں نہ صرف سڑکات پر بلکہ گلیوں میں بھی تاجر اور شہری دن رات تجاوزات از خود ختم کر رہے ہیں جبکہ اے سی محمد عاطف کی نگرانی میں بھی سرکاری مشینری نے اب تک 15کروڑ روپے سے زائد کی سرکاری اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے جس کو عوامی حلقے سرا رہے ہیں اور شہری پرُ امید ہیں کہ اے سی محمد عاطف گیڈر چوک جس میں تجاوزات تاجروں نے خود مسمار کرنا شروع کر دی ہیں ،جلد آپریشن شروع کریں گے تاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو حقیقی معنوں میں عملی جامہ پہنایا جا سکے ۔ 

اٹک سٹی: انسداد سموگ کے حوالے سے ضلع بھر میں اقدامات جاری ہیں؛رپورٹ
انسداد سموگ کے حوالے سے ضلع بھر میں اقدامات جاری ہیں اور اس ضمن میں تمام سرکاری ،نیم سرکاری اور نجی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے ایک خصوصی نشست میں کیا۔ انہوں نے کہا انسداد سموگ کے حوالے سے خصوصی مہم چلائی جارہی ہے،جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے جس میں عوام الناس کو سموگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔اس ضمن میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہر قسم کی آلودگی ،جس سے ماحول خراب ہونے کا اندیشہ ہو یا ماحول میں دھواں پھیلنے کا اندیشہ ہو ،اس سے سختی سے اجتناب کریں۔ماحول میں دھواں پھیلنے کی وجہ سے سموگ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور اس سموگ سے کئی خطرناک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔اس سلسلے میں ضرورت احتیاط کی ہے کہ دھواں چھوڑنے والی ہر شے بند کر دی جائے اورکھلی جگہ پر کوڑا کرکٹ نہ جلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں محکمہ ٹریفک،لیبر،فاریسٹ اور ماحولیات نے اپنا کا م شروع کر دیا ہے،جو ہفتہ وار بنیادوں پر اپنی رپورٹ بھی متعلقہ حکام کو ارسال کر ہے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک طارق خان نیازی نے ا نسداد سموگ کے سلسلے میں عوام سے اپیل کی کہ وہ سموگ کے مکمل خاتمے اور ماحول کو صاف اور خوشگوار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

اٹک سٹی:زائد قیمت پر گوشت بیچنے والے قصابوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ؛محمد عاطف (اسسٹنٹ کمشنر )
زائد قیمت پر گوشت بیچنے والے قصابوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،چھوٹے گوشت کا سرکاری ریٹ 600 روپے مقرر کیا گیا ہے ‘خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کسی بھی قصاب کے خلاف کوئی شکایت ہو تو میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں یا ان کے دفتر میں اطلاع دیں ‘اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اے سی اٹک محمد عاطف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ریڑی بان سے اگر کوئی تاجر ہفتہ وار یا ماہانہ رقم کا تقاضا کرے تو وہ برائے راست میرے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں ،اس کے خلاف بھی بلا تفریق و امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی ،عوام الناس کسی بھی اشیاء کی خریداری کے بعد مذکورہ تاجر ، ریڑی بان یا قصاب سے فروخت رسید ضرور طلب کریں یہ عوام کا بنیادی حق ہے ۔ 

کامل پور مائیاں :طاہر صادق کو نظر انداز کرنا اٹک کی عوام کو نظر انداز کے برابر ہے ‘طاہر صادق اٹک کی عوام کے لیڈر ہیں ؛ملک محمد نواز
میجر طاہر صادق کو نظر انداز کرنا اٹک کی عوام کو نظر انداز کے برابر ہے ‘میجر طاہر صادق اٹک کی عوام کے لیڈر ہیں ،وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔پاکستانی قوم کو جس طرح عمران خان پر توقعات تھیں اسی طرح اٹک کی عوام کو میجر طاہر صادق پر توقعات تھیں ،قائد اٹک میجر طاہر صادق کو بائی پاس کر نے کی پالیسی پر عمل پیر ا ہو کر تحریک انصاف کو نا قابل تلافی نقصان ہو گا ان خیا لات کا اظہار رہنما میجر طاہر گروپ و معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک محمد نواز آف کامل پور مائیاں نے اٹک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کیا ۔ملک نواز نے کہا کہ ضلع اٹک کی غیور عوام میجر طاہر صادق سے والہانہ لگاؤ رکھتی ہے میجر طاہر صادق نے اپنے دورا قتدار میں ایسے کارنامے سر انجام دیے جس کی وجہ سے اٹک کی عوام اُن کو یادکرتی ہے انہوں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہزاروں بے روزگاری نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے دوردراز دیہاتوں کو بجلی فراہم کی اور سڑکیں بنائیں اُن کا دور اٹک کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا چکا ہے میجر طاہر صادق مخلص عوام درد رکھنے والے لیڈر ہیں انہی کی وجہ سے اٹک کی عوام اپنا لیڈر مانتی ہے وہ جس جماعت میں ہوں وہ جماعت اٹک سے بھر پور جیتی ۔

اٹک سٹی:اٹک پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا ، ڈی پی اواٹک نے پریڈ کا معائنہ کیا 
اٹک پولیس کی جانب سے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا ، ڈی پی اواٹک نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے ڈی پی او کو سلامی دی ،پریڈ میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی پولیس لائن اٹک وسیع و عریض میدان میں سالانہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں محکمہ پولیس ، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے ڈی پی او کو سلامی پیش کی ، مارچ پاسٹ کرنے والے دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت پر ڈی پی او نے ان کی صلاحیتوں کو سراہا اس موقع پر دربار بھی لگایا گیا جس میں پولیس افسران اور ملازمان کی جانب سے مسائل پیش کئے گئے جس پر ڈی پی او نے موقع پر ہی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ڈی پی او نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری محنت اور لگن سے مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا وطیرہ بنانا ہوگا کسی سائل کے ساتھ زیادتی ہر گز نہ کریں تاہم جرائم پیشہ افراد کو لگام دینا اور معاشرے کے ایسے ناسوروں سے نمٹناہمارا اولین فریضہ ہے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ٹھیک طریقہ تفتیش سے معاشرے میں پولیس کا وقار بڑھے گا آخرت کی جوابدہی کا احساس ہمارے اندر ہر وقت موجود ہونا چاہیے ۔