Showing posts with label Hazro Attock news. Show all posts
Showing posts with label Hazro Attock news. Show all posts

Sunday, February 16, 2020

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com




اٹک سٹی:پاسپورٹ آفس اٹک ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں ‘سائلین کو انتہائی دشواری کا سامنا ،سروے رپورٹ

پاسپورٹ آفس اٹک ٹاؤٹ مافیا کے نرغے میں ‘سائلین کو انتہائی دشواری کا سامنا ، ٹاؤٹ مافیا کے کارندے بینک چالان اور فارم پر کرنے کے نام پر پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے سادہ لوح عوام سے ہزاروں روپے اینٹھ رہے ہیں ۔ ٹاؤٹ مافیا کا سب سے منظم نیٹ ورک پاسپورٹ آفس کے نزدیکی ڈھابہ ہوٹل کے مالکان ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے اور بھتیجوں کو چھوڑ رکھا ہے ،رہی سہی کسر منتخب اراکین اسمبلی کے چہیتوں نے پوری کررکھی ہے ۔ چشم کشاء حقائق یہ بھی ہیں کہ ٹاؤٹ مافیا کو پاسپورٹ آفس کے ہر شعبہَ تک مکمل رسائی حاصل ہے ،سب سے زیادہ بلیک لسٹ ہونے والے افراد سے بھاری رقم کے عوض اسلام آباد ہیڈ آفس سے بھی کام کروانے کی مکمل یقین دہانی کرانے کے نام پر مبینہ طور پر 50 ہزار اور لاکھ روپے تک بھی لیتے ہیں ،انتہائی افسوس ناک امر یہ ہے کہ ٹاؤٹ مافیانے اپنے باقائدہ ٹیبل کرسیاں لگا کر ٹھیے بنا رکھے ہیں جو جھتوں کی صورت میں پاسپورٹ آفس کے داخلی راستوں پر لائنیں بناکر بیٹے ہوئے ہیں ،جونہی پاسپورٹ کے حصول کیلئے آنے والے سائلین خصوصاً با پردہ خواتین جن میں اکثریت نوجوان بچیوں کی ہوتی ہے ،انہیں چاروں طرف سے گھیر لیتے ہیں ۔ سروے ٹیم سے بعض خواتین نے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ان ٹاؤٹوں کا نہ صرف انتہائی تضحیک امیز رویہ ہوتا ہے بلکہ ان سے کام نہ کروانے کی صورت میں ان کے نازیباں الفاظ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ،جب اس ضمن میں پاسپورٹ آفس اٹک کے انچارج سجاد آفریدی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سروے ٹیم کو بتایا کہ ہم اٹک پولیس سمیت دیگر اداروں کو متعدد مرتبہ باضابطہ طور پر تحریری درخواستیں دے چکے ہیں تاہم کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،ایک مرتبہ پولیس اہلکار موبائل پر چکر لگا کر واپس چلے جاتے ہیں ہم خود ان درجنوں ٹاؤٹوں سے عاجز آچکے ہیں ،ہمارے آفس کا عملہ اور میں خود دن میں ان ٹاؤٹوں کے حوالے سے سائلین کی شکایات سن سن کر میرے کان پک چکے ہیں ۔ انچارج پاسپورٹ آفس اور دیگر عملہ انتہائی با اخلاق اور سلجھے ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھا رہے ہیں ،وزارت داخلہ اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اس جدید دور میں بھی ہ میں پاسپورٹ کے حصول کے لئے فارم اور بینک چالان کے نام پر لٹنے سے بچایا جائے اور ٹاءوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے ۔ نادرا آفس کی طرح تمام فیسوں کی وصولی اور دیگر خانہ پوری پاسپورٹ آفس کے اندر ہی کی جائے تاکہ ان لٹیروں سے بچا جا سکے اور پاسپورٹ کا حصول جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور آسان بنایا جاسکے ۔



ضلع اٹک:ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ایچ آئی یو انچارجز پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقا د کیا

ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، ایچ آئی یو انچارجز اور پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقا د کیا جس میں ڈی پی او اٹک نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال اور کرائم کے بارے میں بریفنگ لی ،دوران میٹنگ جرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے تمام پولیس افسران کو تھانہ جات میں تعینات کرنے کا حکم دیا، پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرٹ کے ذریعے آئے ہوئے پڑھے لکھے پولیس افسران اٹک پولیس کا اثاثہ ہیں ،تمام پولیس افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری،خوش اخلاقی اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سر انجام دیں اور عوام الناس کے ساتھ بہترین رویہ اپنائیں ۔ آئی جی پنجاب کے حکم کے مطابق ضلع کے ہر علاقہ تھانہ میں موجود بدمعاشان کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں منشیات فروش اور قمارباز اس معاشرے کے ناسور ہیں اور ایسے ناسوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں تھانہ میں موجود وزٹر رجسٹر پر سائلین کا اندراج کریں وزٹر رجسٹر رکھنے کا مقصد تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ریلیف دینا اور پولیس افسران کے رویے کا جائزہ لینا ہے تھانہ میں وزٹر رجسٹر میں فیک انٹری کا اندراج کرنے والوں کے خلا ف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:حکمران اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دیتے اگر واقعی سابقہ حکومتیں ہی ان مسائل کی ذمہ دار تھیں ،شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ہر ناکامی کا ذمہ دار سابقہ حکومتوں کو قرار دیتے اگر واقعی سابقہ حکومتیں ہی ان مسائل کی ذمہ دار تھیں جن کا آج پاکستان شکار ہو چکا ہے تو پھر ان کے ادوار میں بھی یہ بحران پیدا ہونے چاہیے تھے ،مہنگائی کا طوفان کنٹرول ہونے کے بجائے تب بھی شتر بے مہار کی طرح پورے ملک میں تباہی مچاتا لوگ فاقوں کے ہاتھوں خودکشیاں کر رہے ہوتے ، ایف بی آر شاٹ فال کی افسوسناک خبریں دیتا ، عالمی سروے رپورٹس میں کرپشن عروج پر بتائی جاتی ، مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہوتا تاہم یہ سب تب نہیں ہوا اس لئے کہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا تھا لوگوں کو خوشحالی کی نوید سنائی دے رہی تھی بنیادی ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب قیمتوں میں بآسانی دستیاب تھیں پھر اچانک تبدیلی کا نعرہ بلند ہوا اور باقاعدہ سازشی مہم شروع کی گئی جس میں شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں کرپٹ ثابت کرنے کے لئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کئے گئے جس میں سے کسی ایک کو بھی آج تک ثابت نہیں کیا جا سکا جو خاندان قیام پاکستان کے وقت فیکٹریوں کا مالک تھا ان پر کرپشن کے جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے جس کے نتیجے میں ترقی کے سفر پر گامزن ملک اپنی اصل منزل سے دور ہوتا چلا گیا اور آج پورے ملک میں ہر طرف مہنگائی مہنگائی کی صدائیں گونج رہی ہیں ہر شخص فریاد کر کے مہنگائی کا رونا رو رہا ہے اور اب تو سنجیدہ حلقے بھی یہ بات کہنا شروع ہو گئے ہیں کہ اس وقت ملک جس دلدل میں پھنس گیا ہے اس میں سے نکالنا موجودہ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے اس وقت ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے صرف غیر جانبدار الیکشن ہی واحد حل ہے جس میں عوامی رائے کا مکمل احترام ہو اور شفاف انتخابات کے بعد نومنتخب لوگوں کو اقتدار سونپ دیا جائے تاکہ وہ ملک کو اس سنگینی سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔



اٹک سٹی:ریسکیو 1122 کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، تقریب سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک میں منعقد ہوئی

ریسکیو 1122 کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد ، تقریب سنٹرل سٹیشن ریسکیو 1122 اٹک میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور ڈی پی او سید خالد ہمدانی تھے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کو ریسکیو 1122 اٹک کی 10 سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا اور مہمانوں کے ہمراہ ریسکیو سالگِرہ کا کیک کاٹا مہمان خصوصی نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا اور ان کا کہنا تھا کہ امید ہے ریسکیو1122اٹک ہمیشہ کی طرح اسی طرح عوام کی خدمت جاری رکھے گا بعد ازاں قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے 2 خوش نصیب ریسکیوئرز میں عمرہ کے ٹکٹ تقسیم کیے گئے مہمان خصوصی نے ریسکیو کی گاڑیوں ، آلات اور کنٹرول روم کا معائنہ کیا ۔



حضروسٹی:ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کا ڈی سی اٹک علی عنان قمر کے ہمراہ بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد ، ڈی ایس پی حضرو سمیت سرکل حضرو کے تمام افسران کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے بلدیہ حضرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ان کے ہمراہ موجود تھے کھلی کچہری میں سائلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنہوں نے اپنے اپنے مسائل ڈی پی اواٹک کے سامنے پیش کیے اور ڈی پی او اٹک نے موقع پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے تمام سائلین کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ضلع اٹک کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور جرائم پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں ڈی پی او اٹک نے تمام پولیس افسران کو تھانہ میں آنے والے سائلین سے اچھے رویے سے پیش آنے اور عوام تک اپنی رسائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں کسی بھی تھانہ ، چوکی یا پولیس دفاتر میں آنے والے سائلین کو 5 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کروایا جائے گا ڈی پی او اٹک نے کھلی کچہری میں عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام تھانہ جات اور چوکیات میں وزٹر رجسٹر رکھ دئیے گئے ہیں جس میں آ کر عوام اپنا نام اور موبائل نمبر کا اندراج کریں گے جس میں سے ڈی پی او روزانہ کی بنیاد پر مختلف موبائل نمبروں پر خود کال کر کے عوام سے پولیس کے روئیے اور مسئلہ کے حل ہونے کے متعلق دریافت کریں گے ۔



اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس مےں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چےف افسران مےونسپل کمےٹی،محکمہ صحت ،تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں شر کاء کو ڈےنگی کے حوالے سے تفصےلی بر ےفنگ دی گئی ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزےرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی مےں ڈےنگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہےں صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہےں اور اس ضمن مےں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات مےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈےنگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زےادہ سے زےادہ آگاہی دی جائے اور انہےں بتاےا جائے کہ ےہ مر ض بروقت موَثر علاج سے دور کےا جاسکتا ہے اجلا س میں ڈی سی اٹک کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تمام متعلقہ محکمے بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے اور اس مہم کےلیے خصوصی سےمےنار ،واکس اور دےگر اقدامات کیے جائیں گے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے گی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک مےں ڈےنگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ضلعی اور تحصےل سطع پر ڈےنگی کنٹرول رومز قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈےنگی اجلاسوں کا انعقاد کےا جارہا ہے اور ان اجلاسوں مےں تمام محکموں کی ڈےنگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جاتا ہے انہوں نے ضلع اٹک مےں مجموعی طور پرکیے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ ضلعی اور تحصےل انتظامےہ مستقبل مےں بھی اےسے اقدامات جاری رکھے گی ۔



اٹک سٹی:درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور عین عبادت ہے ،تین میلہ چوک اٹک پرشجر کاری مہم کے آغاز کے موقع پر مقررین کا خطاب

ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا ہے کہ درخت لگانا سنت نبوی ﷺ ہے اور عین عبادت ہے ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار تین میلہ چوک اٹک پرشجر کاری مہم کا افتتاح کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکو کارہ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان، چیف آفیسر بلدیہ اٹک عمران سندھو اور دیگر افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گر ین مہم کے تحت شجر کاری ،صفائی اور انسداد تجاوزات مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں ضلع بھر کے افسران اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں اٹک میں 1;44(44;000 سے زائد پودے لگائے جارہے ہیں اس اہم مہم میں تمام سر کاری ،نیم سر کاری اور نجی ادارے اپنی کاوشیں کر رہے ہیں ڈی سی اٹک نے کہا کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اس اہم مہم کی نگرانی کر رہے ہیں ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج اٹک نے اس موقع پر ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کی کلین اینڈ گر ین مہم کے دوران کا وشوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ ایسی کاوشیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔



ضلع اٹک:راولپنڈی فتح جنگ روڈ کے قریب ڈمپر اور ہائی ایس میں خطرناک تصادم ، ہائی ایس ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق

راولپنڈی فتح جنگ روڈ کے قریب ڈمپر اور ہائی ایس میں خطرناک تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ، 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قطبال ٹول پلازہ کے قریب راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر تیز رفتاری کے سبب ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اور غلط کراسنگ کی وجہ سے راولپنڈی سے پنڈی گھیب جانے والی والی ہائی ایس میں ٹکر ہو گئی اور ڈمپر ہائی ایس کے اوپر چڑھ گیا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں عجب خان ، سجاد حسین پسران عبدالرحمن سکنائے مظفر گڑھ ، نزاکت بی بی زوجہ طارق محمود ، زین ولد طارق محمود ، 50 سالہ سمیعہ بی بی زوجہ عامر شہزاد سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ ، 35 سالہ ڈاکٹر محمد سلیمان سکنہ حال تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب ، وسیم ولد امین سکنہ ملال اٹک ، اسماء فاطمہ دختر غلام محمد سکنہ کھوڑ شہر پنڈی گھیب موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 40 سالہ مسعود احمد ولد عبدالرزاق ، 48 سالہ محمد فہیم ولد شاہ محمد سکنائے خاور روڈ کوٹہ کشمیر حال گلی جاگیر فتح جنگ ، 35 سالہ نوید ولد رفیق سکنہ سمڑیال ضلع سیالکوٹ ، 34 سالہ گلاب خان ولد محمد عمر سکنہ اسلام آباد ، 25 سالہ خالد محمود ولد خان ضمیر سکنہ باجوڑ ، 25 سالہ بلال اسد ولد محمد پرویز سکنہ اخلاص پنڈی گھیب ، 19 سالہ سمیع طارق ولد طارق محمود سکنہ محلہ عقب ہسپتال فتح جنگ ، 55 سالہ شمیم بی بی زوجہ امیر اسلم سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ ، 32 سالہ محمد شریف ولد محمد امیر سکنہ ملال اٹک ، امیر اسلم ولد صوبہ خان سکنہ محلہ چشتیاں آباد فتح جنگ اور خستہ خان ولد نادر خان سکنہ افغانی کیمپ اسلام آباد شدید زخمی ہوئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے 5 زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا جہاں پہنچ کر ایک اور زخمی افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ،ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔



تاجک چوک تحصیل حضرو میں کیری وین نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی ،رپورٹ

تاجک چوک تحصیل حضرو میں کیری وین نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکرمار دی ،30 سالہ موٹر سائیکل سوار عامر ولد مشتاق سکنہ گاءوں حمید کی ٹانگ اور بازو ٹوٹ گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں سہولیات میں فقدان کے باعث زخمی شخص کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔



ضلع اٹک:وزیر اعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمہ کا عندیہ جمہوریت سے مذاق ہے ،اراکین جے یو آئی

جمہوریت میں احتجاج کرناجمہوری حق اور جمہوریت کا حسن کہلاتا ہے ،وزیر اعظم کی طرف سے مولانا فضل الرحمان پر غداری کے مقدمہ کا عندیہ جمہوریت سے مذاق کے مترادف ہے ،حکومت میں جرات ہے تو مقدمہ بنا کر دکھائے ‘ہم ان کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے احتجاج کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما مولانا شیر زمان، سرپرست ضلع اٹک قاضی خالد محمود، سرپرست مفتی سید امیر زمان حقانی،تحصیل امیر حاجی سید زرغون شاہ،جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی،طارق محمود ضیفی، قاری طاہر عباسی، مولانا یاسر زمان، مولانا عبدالوحید صدیقی نے جمعیت علمائے اسلام تحصیل اٹک کی جنرل کونسل کے اجلاس منعقدہ جامعہ رحمت کائنات ماڑی اٹک میں خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں مولانا انصر صدیقی، مولانا عبداللطیف، مولانا محمودالہٰی، قاری ثناء اللہ، مولانا نصراللہ، حافظ بلال، قاری نظام الدین، حافظ اظہر محمود، علی رحمان بابا سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی اجلاس میں 14 مارچ کو مولانا فضل الرحمان کے دورہ حضرو کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اس پروگرام میں زیادہ سے زیادہ علمائے کرام کی شرکت یقینی بنانے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے تحصیل بھر میں جے یو آئی کا پیغام پہنچانے رکنیت سازی پرچم کشائی کے کام میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا 19 مارچ کو لاہور میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس میں بھی بھرپور شرکت کے لئے غوروخوص ہوا اجلاس میں علمائے کرام نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اس نا اہل اور دھاندلی کی پیداوار حکومت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اپوزیشن کو دھمکیاں دینا ظاہرکرتا ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہےحکمرانوں کی توجہ عوام کو ریلیف دینا نہیں بلکہ اپوزیشن کو احتجاج سے روکنے پر مرکوز ہے عوام کے حقوق کیلئے احتجاج کرنا جرم ہے تو ہم یہ جرم کرتے رہیں گے آرٹیکل 6 کیخلاف ورزی پر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کرسکتے کرپشن کا کیس نہ ملنے ہر اسطرح گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں مولانا کی گرفتاری کا شوق ہے تو ہمت ہے کرکے دیکھ لے دھمکیاں انہیں دیں جو ان سے ڈرتے ہوں ہم صرف اللہ رب العزت کی ذات سے ڈرنے والے ہیں آخر میں وزیر اعظم عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد پیش کی گئی ۔



تحصیل حضرو:مولانا سید بادشاہ کے دو صاحبزادوں سیدسلمان بادشاہ اور سیدارسلان بادشاہ نے حافظ قرآن مکمل کر لیا ہے ،رپورٹ

جے یوآئی صوبہ پنجاب کی مجلس شوری کے رکن اور سابق ناظم انتخابات جے یو آئی ضلع اٹک مولانا سید بادشاہ کے دو صاحبزادوں سیدسلمان بادشاہ اور سیدارسلان بادشاہ نے حافظ قرآن مکمل کر لیا ہے ‘یہ بہت بڑی خوش نصیبی اور قابل فخر بات ہے کہ اتنی چھوٹی عمر میں دونوں بھائیوں نے کلام اللہ شریف کو اپنے سینے میں محفوظ کرلیا ہے علمائے کرام مولانا ظہور الحق مولانا سید یوسف شاہ مولانا شیر زمان مولانا سید بلال بادشاہ مفتی سید امیر زمان حقانی حافظ ہارون الرشید مولانا فضل وہاب قاسم خان وردگ سید زرغون شاہ ابراہیم فانی قاضی خالد محمود سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے مولانا سید بادشاہ اور ان کے صاحبزادوں سمیت پوری فیملی کو مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔



اٹک سٹی:ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ، علی عنان قمر

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکا م لانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پر ائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد ،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم رابعہ نسیم، ضلع بھر کے پر ائس مجسٹر یٹس ، افسران اور ممبران پرا ئس کنٹرول کمیٹی بھی موجود تھے ۔ اجلاس کے شر کاء کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے ۔ ڈی سی اٹک نے تمام پر ائس مجسٹر یٹس کو ہد ایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی منڈیو ں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں اور اس کے ساتھ تمام ضروری اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے انجمن تاجران کو ہدایت کی کہ وہ تمام اشیائے ضروریہ کا سٹاک رجسٹر رکھیں اور اس میں تمام اشیاء کو باقاعدگی سے انداراج کیا جائے ۔



اٹک سٹی:اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے حیا ڈے واک کا انعقاد کیا

اسلامی جمعیت طلبہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک نے حیا ڈے واک کا انعقاد کیا ،معتمد مقام برادر انس نعیم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیا ایمان کا حصہ ہے اور یہی ہمارا کلچر بھی ہے ۔ سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ مغربی کلچر کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنیں گے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی اور اسلام پسند طلبہ ہونے کا ثبوت دیا اس موقع پر سرکل برادر اسلام اور ناظم کالج برادر فریال خان بھی موجود تھے ۔



اٹک سٹی:پاکستان اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معیشت کی تنزلی اور مہنگائی میں اضافہ ہے ، شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موڈیز کی رپورٹ سے خوشحالی کے دعویدار اٹک ، راجہ ، قصہ خوانی ، انار کلی ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، کوءٹہ اور کراچی کے بازاروں میں جا کر اشیاء کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیں تاکہ آپ کو اندازہ ہو کہ مہنگائی کس طرح عوام کا قتل کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ سے متصل ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ معیشت کی تنزلی اور مہنگائی میں اضافہ ہے ،ایسے حالات میں حکومت نے عوام پر کمال مہربانی کی اور اکٹھا 10 ارب روپے کا ریلیف پیکج دے دیا جو اونٹ کے منہ میں زیرے جتنا بھی نہیں ہے بہترین معالج وہی ہوتا ہے جو بروقت مرض کی تشخیص کرئے اور اس کا علاج کرئے تعجب کی بات تو یہ ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں حالات بہتر سے بہترین کے سفر پر گامزن تھے پھر اچانک ایسا کیا ہو گیا کہ اربوں ڈالر قرضے لینے کے باوجود سینکڑوں ٹیکس عائد کرنے کے بعد بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا آئی ایم ایف سے قرضے تو ہر حکومت لیتی ہے امریکہ جیسا ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے کیا وہ بھی آپ کی طرح اپنے ملک میں مہنگائی اور ٹیکس کی پالیسی آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر بناتے ہیں آپ نے تو خزانہ ، سٹیٹ بنک اور ایف بی آر سمیت اہم مالیاتی اداروں پر تعیناتی ہی آئی ایم ایف کی سفارش پر کر رکھی ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں رو رہے ہیں اور آپ کے وزراء اور مشیروں کی فوج ملکی وسائل کو سفید ہاتھی کی طرح کھا رہے ہیں جن کا کام صرف 2 خاندانوں کے خلاف زہر افشانی کرنا ہے مسلم لیگ ( ن ) کے دور میں چینی 52 روپے فی کلو تھی آج 80 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے آخر ایسی کیا وجہ بنی کے فی کلو کے ساتھ 30 روپے کا اضافہ کیا گیا اب لوڈنگ کے قوانین میں ترامیم کر کے 28 ٹن کو 14 ٹن کر دیا گیا جس سے اشیاء ضروریہ کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو گا آج تک کوئی ایک بھی ایسا اقدام نہیں یا کوئی ایک بھی ایسا میگا پروجیکٹ نہیں جو موجودہ حکومت نے شروع کیا ہو جس سے عوام کو بہتری کی امید لگی ہو جس محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر آپ کرپشن کے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں ان کے کام تاریخ کا سنہرا باب ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔



اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک کا پولیس خدمت مرکز اٹک ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا دورہ

ڈی پی او اٹک کا پولیس خدمت مرکز اٹک ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ کے دفاتر کا دورہ ،تفصیلات کے مطابق برانچ انچارج نے ڈی پی او اٹک کو اپنے دفاتر کی ورکنگ کے متعلق بریفنگ کیا ۔ انہیں پولیس خدمت مرکز میں پنجاب پولیس کی طرف سے ایک چھت تلے فراہم کردہ 13 آن لائن سروسز ، ایمرجنسی پولیس پکار 15 پر پولیس ایمرجنسی کے متعلق فیک ;223; جھوٹی کالز ، ریسپانس ٹائم ، کالر ریکارڈ اور کریمنل واچ ونگ میں عادی مجرمان کے اندراج اور ڈیٹا بیس کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ ضلع اٹک کی عوام کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری ہماری اولین ترجیح ہے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی اور پولیس کے امیج کو بہتر بنانے کیلئے خدمت مرکز ایمرجنسی پولیس سروس پکار 15 اور کریمینل واچ ونگ جیسے کمپیوٹرائز ڈیجیٹل پروگرام اہم سنگ میل ثابت ہوں گے ۔



تحصیل حضرو:موٹروے پولیس نے ایک روز قبل لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیا

موٹروے پولیس نے ایک روز قبل لاہور سے چوری ہونے والی گاڑی پکڑ کر ملزم گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق کنٹرول کے ذریعے موٹروے پولیس کو اطلاع ملی کہ کرولا کار لاہو ر سے چوری ہوئی ہے اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کے افسران چوکنا ہو گئے بعدازاں مذکورہ گاڑی جب پشاور موٹروے سے گزر رہی تھی تو ڈیوٹی پر معمور انسپکٹر شاویز اور سب انسپکٹر سید سلطان نے مطلوبہ گاڑی کو ٹریس کر لیا گاڑی کا پیچھا کیا جس پر ملزم نے گاڑی بھگا دی تاہم کچھ دیر کی تگ و دو کے بعد گاڑی روک لی گئی اور ملزم کی فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ملزم اکرام دل سکنہ صوابی کو بھی گرفتار کر لیا ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد گاڑی بمعہ ملزم مزید قانونی کاروائی کیلئے تھانہ چھوٹا لاہورصوابی کے حوالے کر دی گئی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے کامیاب کاروائی پر افسران کو شاباش دی ۔



اٹک سٹی:ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی

ٹریفک حادثہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد عثمان کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں اد ا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر،ڈی ایس پی فتح جنگ،ڈی ایس پی صدر اٹک اور ڈی ایس پی حضرو سمیت دیگر پولیس افسران اور شہریوں نے شرکت کی ۔ اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد عثمان ڈیوٹی کے لیے آ رہے تھے کہ ٹریلر کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی وجہ سے شہید ہو گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ،اٹک پولیس کے افسران اور شہریوں نے کثیر تعداد میں جنازہ میں شرکت کی ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے متوفی محمد عثمان کے لواحقین سے اظہار افسوس اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا کانسٹیبل محمد عثمان 13 جون 2014 کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے مرحوم محمد عثمان نے اٹک پولیس میں 5 سال اور 7 ماہ سروس کی مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس فرمان الہٰی مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:حکومت پنجاب فوری طور پر کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن نو ٹی فکشن جاری کر ے ،پرائمری اےلےمنٹری ٹےچرز اےسوسی اےشن

حکومت پنجاب فوری طور پر کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن نو ٹی فکشن جاری کر ے وگرنہ اساتذہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ،ان خیالات کا اظہار پرائمری اےلےمنٹری ٹےچرز اےسوسی اےشن کے ضلعی صدر شاہ رفےع الدےن اور سرپرست اعلیٰ سردار وقاص خان نے اساتذہ کے ایک کنونشن سے خطاب میں کیا ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پرا ئمری اور اےلیمنٹری اساتذہ کو گر ےڈ 16دےا جا ئے حکومت پنجاب کنٹرےکٹ اساتذہ کا پے پرو ٹےکشن کا نو ٹی فکشن فوری طور پر جا ری کر ے عدالت عالیہ کے فےصلے کے با وجود حکومت پنجاب پے پرو ٹےکشن نو ٹی فےکشن جا ری کر نے مےں تا خےری حربے اختےار کر رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے اساتذہ مےں سخت بے چےنی پا ئی جا تی ہے پنجاب بھر کے اساتذہ کے ترجمان کے طور پر حکومت پنجاب سے پر زور مطالبہ کر تا ہو ں کہ فوری طور پر پے پرو ٹےکشن کا نو ٹی فکشن جا ری کر ے صوبائی سر پر ست اعلی سردار وقاص خان نے اساتذہ کے کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا شعبہ تعلےم مےں پرا ئمری اور اےلےمنٹری اساتذہ رےڑ ھ کی ہڈ ی کی حےثےت رکھتے ہےں حکومت پنجاب پرا ئمری اور اےلمےنٹری اساتذہ کو گرےڈ 16مےں اپ گرےڈ کر ے اعلی تعلےم ےا فتہ پرا ئمری اور اےلےمنٹری اساتذہ کے ساتھ ہو نے والی زےادتےوں کا فوری ازالہ کےا جا ئے اگر حکومت پنجاب نے پرا ئمری اور اےلےمنٹڑی اساتذہ کے مطالبات پو رے نہ کیے تو اساتذہ کی طرف سے سخت رد عمل آئے گا ۔



ضلع اٹک:اے سی اٹک کاذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاءون ،عوام کی پذیرائی

اے سی اٹک کاذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاءون ،عوام کی پذیرائی،حکومت پنجاب کے احکامات پر مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے اٹک شہر کا گرینڈ آپریشن کیا اور منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے دوکانداروں کی دوکانوں پر جا کر بھاری جرمانے اور چاول کے گوداموں کو بھی سیل کر دیا،جبکہ 242چاولوں کے بیگ بھی اپنے قبضہ میں لے لئے،علاوہ ازیں اشیائے خورو نوش کی قیمتوں کو حکومت کے مقرر کر دہ نرخوں پر فروخت نہ کرنے والوں کو سخت سرزنش کی گئی اور عوام کی سہولت پیش نظر دوکانداروں کو آئندہ کے لئے حکومتی نرخوں پر اشیاء خورو نوش فروخت کرنے پر پابند کیاگیا ۔



اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ،یاور بخاری

چیئر مین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں صوبہ بھر میں زرعی انقلاب کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے اور اس ضمن میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے ان خیا لات کا اظہارمحکمہ زراعت اٹک کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق قومی منصوبے کے نام سے منعقد ہ ایک سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی کیا ،تقر یب میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، محکمہ زراعت کے افسران ، کاشت کاران اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی یاور بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت 300 ارب کی خطیر رقم سے زرعی تر قی کیلئے کام کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ہماری معیشت کا بڑی انحصار زراعت پر ہے اس لیے ہ میں چاہیے کہ ہم زراعت کے میدان میں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کریں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ محکمہ زراعت اٹک زرعی میدان میں انقلابی اقدامات کر رہا ہے اور ان کے ثمرات ضلع کے زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانوں اور عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے محکمہ زراعت کو کامیاب سیمینار کر وانے پر مبارکباد دی قبل ازیں چیئر مین پنجاب اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے زرعی سٹالوں کامعائنہ بھی کیا ۔



تحصیل حضرو:وائلڈ لاءف ڈپیارٹمنٹ کی غیرقانونی شکاریوں کےخلاف کاروائی ‘غیر قانونی شکار کرنے پر لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا

پنجاب وائلڈ لاءف ڈپیارٹمنٹ اٹک کی غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی میں تیتر کا غیر قانونی شکار کرنے پر 139500 روپے جرمانہ وصول کر لیا ، ڈپٹی ڈائریکٹر راولپنڈی رینج محمدندیم قریشی کے حکم پر وائلڈ لاءف انسپکٹر اٹک ظفراقبال ملک ہمراہ خرم نواز ، فیصل شہزاد وائلڈلاءف واچر اور عابد محمود ڈرائیور نے جنگلی تیتروں کو شکار کرنے والوں کے خلاف دو مختلف کاروائیوں میں 10افراد کو غیر قانونی تیتر کا شکار کرتے ہوئے دھر لیا اور محکمانہ جرمانہ وصول کر لیا ۔ ان افراد می کا تعلق کے پی کے نوشہرہ سے ہے ‘ان کے قبضے سے ایئرگن ، بارہ بورگنزاور دو گاڑیاں بھی برآمد کر لیں ۔ اسی کاروائی میں پولیس چوکی گوندل تھانہ اٹک خورد نے دو افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ایف آئی آر درج کر لی بعدازاں ملزمان سے ایک لاکھ 24 ہزار 500 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ۔ ایک اور کاروائی میں محمدشعیب اورجاوید کو ائرگن سے غیر قانونی شکار کی پاداش میں 15 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا گیا ،ظفراقبال ملک وائلڈلاءف انسپکٹر نے تمام شکاریوں کو انتباہ کیا کہ غیرقانونی شکار سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



ضلع اٹک:ٹائر نکل جانے سے بریار ہرو پل پر حادثہ ، خاتون سمیت بچہ شدید زخمی

ٹائر نکل جانے سے بریار ہرو پل پر حادثہ ، خاتون سمیت بچہ شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشہ کا اگلا ٹائر نکل جانے کے سبب حادثہ میں 25 سالہ خاتون روڈ پر گرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئی اور 10 سالہ بچے کو معمولی چوٹیں آئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔



اٹک سٹی:وکلاء کا پیشہ انتہائی معتبر اور عظیم ہے جسکے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے بے شمار ذراءع موجود ہوتے ہیں ،صداقت علی خان

جسٹس لاہور ہائی کورٹ صداقت علی خان نے کہا ہے کہ وکلاء خصوصاً نوجوان وکلاء پیشہ ورانہ دیانتداری ، ایمانداری ، اپنے پیشہ سے لگن ، مسلسل محنت ، کم فیس اور زیادہ فیس دینے والوں کے درمیان تفریق پیدا کیے بغیر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر مقام بنا سکتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا زینہ ثابت ہو گا ، کامیابی ہر سطح پر ان کے قدم چومے گی، وکلاء کا پیشہ انتہائی معتبر اور عظیم ہے جس کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کے بے شمار ذراءع موجود ہوتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی حلف برداری کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے 4 مرتبہ منتخب ہونے والے صدر ملک اسرار احمد اور دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، سینئر نائب صدر محمد اشفاق احمد ، جوائنٹ سیکرٹری سردار وسیم امتیاز خان اور دیگر نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان ، سینئر نائب صدر محمد اشفاق احمد ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بارکونسل سید عظمت بخاری ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ملک غلام مصطفی کندوال ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی سید مصطفی کمال ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ، رابعہ اعوان اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز راجہ امجد اقبال ، ارشد اقبال ، شازیہ ظفر ، ڈاکٹر ساجدہ چوہدری ، سینئر سول ججز شفقت شہباز راجہ ، عمر رشید ، سول ججز کامران ظہیر عباسی ، پونم عدنان ، ارم نذیر ، جنرل سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ ملک فیصل ، ممبر پنجاب بار کونسل فیصل قوسین مفتی ، سجاد عباسی ، ذوالفقار زیدی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ سابق جسٹس حسن رضا پاشا ، سابق جسٹس انتخاب شاہ ، چکوال ، جہلم ، چوآ سیدن شاہ ، گجر خان ، جنڈ ، پنڈی گھیب ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، تحصیل بار کونسلوں کے صدور ، جنرل سیکرٹریز ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی جسٹس صداقت علی خان کی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آمد پر وکلاء نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا جسٹس صداقت علی خان نے اٹک سے تعلق رکھنے والے پاکستان کی پہلی سینیٹ آف پاکستان کے رکن سابق ایم این اے احمد وحید اختر ایڈووکیٹ مرحوم کے نام سے منسوب کیفے ٹیریا کی تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح کیا انہوں نے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء پر زور دیا کہ وہ لوگ ایک عظیم پیشہ سے منسلک ہیں انسانیت کی خدمت کو اپنا معیار بناکر کام کریں اپنے موکل سے سچی بات کریں جھوٹے وعدے کرنے سے آپ کا وقار مجروح ہوگا انہوں نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم شیخ اعجاز علی صدیقی ایڈووکیٹ جو ان کے استاد تھے ان کے بارے میں شاندار الفاظ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون کے شعبہَ میں ایک درسگاہ کی حیثیت رکھتے تھے اور انہوں نے مرحوم اعجاز علی صدیقی کی شان میں چند اشعار بھی پڑھے انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے وکالت کا آغاز کیا تو ایک چھت تلے کرسی سے کرسی جوڑ کر وکلاء اپنے پھٹوں پر کلرکوں کے ہمراہ بیٹھا کرتے تھے اور کسی سائل کے آنے پر اس کو بٹھانے کی جگہ بھی نہیں ہوتی تھی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک میں چیمبر بنانے کا آغاز 7 مرتبہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے والے عظیم انسان شیخ احسن الدین نے کیا انہوں نے 26 چیمبرز بنائے تاہم وہ اس وقت کے معیار پر پورا نہیں اترے اور انہیں چیمبر الاٹ نہیں ہوا ملک اسرار احمد نے آئندہ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے ورنہ وہ شیخ احسن الدین کا ریکارڈ توڑ دیتے بعدازاں انہوں نے بطور صدر اور ان کے بعد سید عظمت علی بخاری ، رانا افسر علی خان ، سردار امتیاز خان کے دور میں بھی چیمبرز بنائے گئے انہوں نے سید عظمت علی بخاری اور شیخ احسن الدین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سید عظمت علی بخاری نے پنجاب بار کونسل میں جو کام کیا ہے وہ قابل رشک ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وکالت کے آغاز سے آج تک سیکھنے کا عمل ترک نہیں کیا والدین کی دعائیں رنگ لائی ہیں جس کے سبب وہ آج اس منصب پر فائز ہیں انہوں نے اٹک کے درجنوں وکلاء کے نام لیے تقریب کے اختتام پر نئے وکلاء میں بار جے لاءف ٹائم سرٹیفیکٹس اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔


























Tuesday, December 31, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

          News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com




ضلع اٹک میں سردی کی شدید لہر ، 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ضلع اٹک میں سردی کی شدید لہر ، 60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر سمیت دیگر تحصیلوں میں بھی شدید دھند کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہو گیا ،سال کے اختتام پر سردی منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلی گئی شدید دھند کا آغاز مغرب سے شروع ہو کر اگلے روز دوپہر تک جاری رہتا ہے ۔ صوابی انٹر چینج سے حسن ابدال تک شدید دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ،دریائی علاقہ ہونے کے سبب جی ٹی روڈ پر بھی دھند نے ڈیرے جما لیے صبح اور شا م کے وقت دھند ہونے سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوا اور شدید سردی کی لہر میں متعدد علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہی اور عوام الناس لکڑیاں جلانے پر مجبور ہو گئے ۔



تحصیل حضرو: حکومت کی ناکام سیاسی اور خارجہ پالیسیوں کے سبب مہنگائی کی دلدل میں بری طرح دھنس رہا ہے،مولانا حامد الحق حقانی

چیئرمین دفاع پاکستان کونسل ، مرکزی امیر جے یو آئی ( س ) سابق رکن قومی اسمبلی مہتمم مدرسہ حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف ہ میں اور دیگر جماعتوں کو بائی پاس کرتے ہوئے جو احتجاج کی ناکام کوشش کی وہ بری طرح ناکامی سے دو چار ہوئی ۔ موجودہ حکومت کی ناکام سیاسی ، معاشی ، اقتصادی اور خارجہ پالیسیوں کے سبب پاکستان مہنگائی ، بے روزگاری کی دلدل میں بری طرح دھنسنے کے علاوہ دنیا بھر میں تنہا ہوتا جا رہا ہے ۔ مودی سرکار کو کشمیری ماءوں ، بہنوں اور بیٹیوں کی بددعاءوں نے گھیر لیا ہے مودی نے ہٹلر کا جو کردار اپنایا ہوا ہے اس سے بھارت کو ٹکڑوں میں بٹنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،ہندوستان میں بہت جلد مسلمانوں کا راج ہو گا اور نشاط ثانیہ کا دور شروع ہو گا افواج پاکستان دفاع وطن کیلئے جو خدمات سر انجام دے رہی ہے وہ تاریخ میں سنہری میں حروف سے لکھی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک کی معروف کاروباری شخصیت یاسر حسنین اور معروف عالم دین مولانا عبید الرحمان کے بھائی ساجد خان کی ’’ ہمسفر شادی ہال ‘‘ جی ٹی روڈ ہٹیاں میں کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی و مذہبی جماعتوں کی اے پی سی میں تبدیل ہو گئی ۔ دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار محمد علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی قاضی احمد اکبر ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی راولپنڈی ، سابق تحصیل ناظم ہری پور راجہ محمد ایاز ، مولانا قاری چن محمد ، مہتمم اشاعت القرآن مولانا محمد رضوان ، مولانا عبد الخالق ، امیدوار چیئرمین بلدیہ حضرو عمران خان حضروی ، پرسنل سیکرٹری جہانگیر خانزادہ ملک انصار ، ملک جمیل ، ملک نسیم ، سابق ناظم برہان صداقت علی خان ، سابق ناظم جمریز خان ، حاجی محمد شوکت ، سابق کونسلر ملک حمید ، وائس چیئرمین کینٹ بورڈ کامرہ کینٹ حاجی محمد عارف ، ایس ایچ او رنگو محمد عاطف محمود ، صدر میلاد کمیٹی کامرہ سید ریاض حسین شاہ ، رہنما جے یو آئی ( ف ) مفتی عبدالشکور شاکر ، مولانا فقیر محمد ہزاروی ، شاعر اسلام مفتی عبداللہ بن عباس اسلام آباد ، مولانا یعقوب طارق ، جنرل سیکرٹری علماء کونسل مولانا قاری انور شاکر ، رہنما میجر گروپ قاضی عمران آف نیکا ، اے ایس آئی ٹیکسلا عمر فاروق ، اسلام آباد پولیس کے ملک طارق ، سید عمار شاہ ٹیکسلا ، راقب خان بدھو ، ملک عمر شہزاد واہ کینٹ ، ملک وقاص ایڈووکیٹ سگھو ، حاجی افضل مکہ ٹینٹ والے ، توقیر قریشی ، خرم شہزاد جتیال ، مبشر حمید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سابق چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، سینئر وائس چیئرمین افتخار شاہد راجہ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی ، ضلعی سینئر نائب صدر آر یو جے پاکستان اٹک سید اسد عباس بخاری ، کامرہ حضرو کے صحافیوں نواز خان ، اقبال شاہ ، ساجد محمود ، نثار علی خان ، مجتبیٰ عباسی ، خالد خان ، ساجد خان ، ملک خالد ، اعجاز اکرم ، قاری شیر افضل کے علاوہ اٹک ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، ہری پور اور ایبٹ آباد سے علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، سیاسی ، سماجی شخصیات کی بھر پور شرکت نے دعوت ولیمہ کو چار چاند لگا دیئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا حامد الحق نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت تاریخ کے انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے مولانا سمیع الحق امت مسلمہ کے لیے انتہائی تڑپ درد احساس رکھتے تھے دکھ کے ساتھ یہ بات کہنے جارہا ہوں کہ موجودہ نازک حالات میں مولانا فضل الرحمن اور سراج الحق میں احساس اور تڑپ نہیں کہ وہ پوری قوم کو یکجا کر سکیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت ، اس کی افواج اور پولیس نہتے کشمیروں پر جو مظالم ڈھا رہی ہیں اس کے جواب میں انسانی حقوق کی علمبردار حکومتیں ، تنظی میں اور اقوام متحدہ کا کردار انتہائی گھناءونا ہے مسلمانوں کے خلاف بھارت میں شہریت کے حوالہ سے جو پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اس نے بھارت کے نام نہاد سیکولرازم کے بھیانک چہرے سے نقاب اتار دیا ہے تاریخ انسانی گواہ ہے کہ ظالم ہر دور میں ناکام رہا ہے پوری دنیا دیکھے گی کہ دہشت گرد وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ہی سے بھارت تقسیم ہوگا کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم پر مسلمان ممالک سمیت اقوام عالم کی خاموشی سوالیہ نشان ہے امت مسلمہٰ امریکہ ، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ سے سبق سیکھتے ہوئے ایسی حکمت عملی اپنائیں کہ آئندہ کوئی بھی امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازش نہ کر سکے غریب عوام مہنگائی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ پورے ملک میں سوئی گیس کی بندش سے عوام کا سخت سردی میں جینا محال ہے اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہیں کر سکے گی موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے لگتا نہیں مدت پوری ہوگی بدقسمتی ہے کہ پاکستان میں ان کے والد ممتاز عالم دین مولانا سمیع الحق شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق سراغ نہیں لگایا جاسکا ہم برملا کہتے ہیں کہ ان کے قتل میں امریکہ ، اسرائیل ، بھارت اور افغانستان ملوث ہیں پاکستان میں کسی بھی بڑے سانحہ کو وقت کے ساتھ دفن کرنے کی روایت پوری طرح روشن اور عیاں ہے جس کی زندہ مثالیں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم نواب زادہ لیاقت علی خان ، سابق صدر اور آرمی چیف جنرل ضیاء الحق اور بینظیر بھٹو جیسی بڑی حکومتی اور قد آور شخصیات کا قتل ہے جن کے قاتلوں کا سراغ لگانے کے بجائے معاملہ سردخانے میں ڈالاگیا مولانا سمیع الحق کا معاملہ بھی اسی طرح دبا دیا جائے گا مگر اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے ۔



ضلع اٹک:نیو بے نظیر اسلام آباد ائیر پورٹ پر آمد و رفت کے لئے ائیر لائینز کو شدید دشواری کا سامنا، ہزاروں مسافر رُل گئے

نیو بے نظیر اسلام آباد ائیر پورٹ پر آمد و رفت کے لئے ائیر لائینز کو شدید دشواری ، پاکستان میں موسم سرما کی آئی سخت سردی کی لہر کی وجہ سے شمالی پنجاب کے علاقوں میں کورے اور دھند کا راج ہے جس کا اثر موٹر وے اور دیگر زمینی مواصلاتی نظام پر پڑنے کے ساتھ ہوائی ٹریفک بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ جمعۃ المبارک کے روز اور گذشتہ کل اسلام آباد کے نئے ائر پورٹ پر دھند کی وجہ سے جہازوں کی لینڈنگ کئی گھنٹے تک نا ممکن بنی رہی ۔ جمعہ کے دن جن فلائیٹوں نے چھ بجے کے بعد لینڈ کرنا تھا، ان میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائینز کی پروازیں مانچسٹر، برمنگھم، دوحہ قطر، کراچی ( پی کے 792;68;,702,288,300 ) امارات ائیر لائینز کی دوبئی سے آنے والی پرواز ای کے 612 ،قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی;8182; 614 اور دیگر تین تین گھنٹے فضاء میں چکر لگانے کے بعد لینڈ کرائی گئیں جن میں سے کئی ایک کو لاہور بھیج دیا گیا ۔ متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، اسی طرح 28 دسمبر بروز ہفتہ صبح سے کئی پروازیں تاخیر کا شکار اور منسوخ ہونے کے ساتھ چارلس ڈی گالز پیرس سے آنے والی ;8075;-750 ، دمام سے آنے والی ;8075;-246 ، راس الخیمہ سے آنے والی ;656689;-828 ، کویت سے آنے والی ;7585;-205 کئی گھنٹوں سے فضاء میں چکر لگاتی رہی ہیں ۔ پاکستان آنے والے غیر ملکیوں اور شہریوں کو لینے کے لئے آنے والے ہزاروں ڈرائیور ، رشتہ دار اور پروٹوکول کی گاڑیوں کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے ،اس کی وجہ کھربوں روپوں سے تعمیر ہونے والا نیا ہوائی اڈہ جس کی تعمیر میں اربوں کی کرپشن کا مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے ،اس ائیر پورٹ پر خراب موسم کے باوجود لینڈنگ ممکن بنانے والے خود کار نظام آئی ایل ایس ;737683; ( ;73;nstrument landing ;83;ystem ) کا نہ ہونا ہے ‘آج کل ہر ائیر پورٹ کی شدید ضرورت ;737683; کی تنصیب ہے خاص کر بین الاقوامی ائیر پورٹ جہاں سینکڑوں غیر ملکی پروازیں آتی ہوں ، وہاں اس نظام کا نہ ہونا اور انٹر نیشنل ائیر پورٹ کو ;676584;-;737373; کی درجہ بندی نہ کرانا ملک کی بد نامی اور ذلت کا باعث ہے ،جن جہازوں کو تین سے چار گھنٹے ;71;o-;65;round کا سامنا کرتے ہوئے لاکھوں ڈالروں کا نقصان ہوا ہو تو وہ پاکستان میں بزنس کرنے کے لئے کیوں کر آمادہ ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار 9 دسمبر کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں کی گئی پریس کانفرنس میں قومی اسمبلی این اے 55 سے الیکشن لڑنے والے تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ امیدوار انجینئر حفیظ اللہ علوی نے کیا تھا ،کرپشن کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑنے کی دعویدار حکومت اور اس کے وزیروں کا خود کرپشن میں ملوث ہونا ، جن کو پاک فوج نے سیلیکٹ کیا اور آج تحفظ بھی فراہم کر رہے ہیں ملک کو تباہی کی طرف تیزی سے گامزن کیا ہوا ہے وقت آن پہنچا ہے کہ اس کرپٹ اور نا اہل حکومت سے نجات حاصل کی جائے ۔



حضروسٹی:گورنمٹ بوائز ڈگری کالج حضرو کے قریب 4 جھگیوں میں آتشزدگی ، 8 مویشی ہلاک ، ریسکیو 1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پایا

گورنمٹ بوائز ڈگری کالج حضرو کے قریب 4 جھگیوں میں آتشزدگی ، 8 مویشی ہلاک ، ریسکیو 1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پایا ، تفصیلات کے مطابق مہاجر گلداد پٹھان ولد علی گل اور حبیب الرحمٰن کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل کر 4 جھگیوں تک پہنچ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو فائر آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ،آگ لگنے کے سبب 2 گائیں ، 4 بچھڑے اور 2 بکریاں ہلاک ہو گئیں تاہم بروقت کاروائی پر کسی قسم کا انسانی قیمتی جانوں کا نقصان نہیں ہوا ۔ اہلیان علاقہ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کا فوری مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ،ذراءع کے مطابق متاثرین انتہائی غریب ہیں اور ان کا گزر اوقات یہی مال مویشیوں سے تھا جبکہ ان کا سامان بھی جل کر خاکستر ہو گیا ۔ مخیر حضرات سے متاثرین سے مالی تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔



ضلع اٹک پولیس کی ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ کی کارکردگی ،رپورٹ

ضلع اٹک پولیس کی ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ کی کارکردگی ، منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف 25 مقدمات ، ناجائز اسلحہ کے 5 مقدمات اور قمار بازی کے خلاف 2 مقدمات درج ، 98 لیٹر شراب اور 9723 گرام چرس بر آمد کی تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جسکی ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ نمایاں رہی ماہ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ناجائز اسلحہ کے کل 5 مقدمات درج کیے جس میں 1 سٹین گن ، 2 پسٹل اور 2 ریوالور معہ 15 گولیاں برآمد کیے ۔ منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران منشیات اور شراب کے 25 مقدمات درج ہوئے جس میں 9723 گرام چرس اور 98 لیٹر شراب برآمد کی قماربازی کے 2 مقدمات درج کر کے رقم پڑ مبلغ 3 لاکھ 7 ہزار 400 روپے برآمد کیے بدوں نمبر وہیکلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6 موٹر سائیکلز کو زیر دفعہ 134 بند کیا گیا 3 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی ،کاءٹ فلائنگ کے 2 مقدمات درج کر کے 165 پتنگیں اور 26 چرخیاں برآمد کی گئیں اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ

عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔



اٹک سٹی:تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے ڈورن حملوں اور اپنی ناکام پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیاہے ،محمدسلیم شہزاد

ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے ڈورن حملوں اور اپنی ناکام پالیسیوں کا بوجھ غریب عوام پر لاد دیاہے ،بیرونی قرضوں میں ہو شربا اضافہ اور نئے سال میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔ عوام کو لالی پوپ اور سبزباغ دکھا کر مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے حقیقی چہرو ں سے عوام الناس آشنا ہوچکی ہے ،عوام الناس تبدیلی سرکار سے مایوس ہوکر محمد نوازشریف کی ولولہ انگیز قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں ،مسلم لیگ ( ن ) کے میگا پروجیکٹس پر تختی ہٹاءو مہم زور و شور کےساتھ جار ی ہے آنے والا دور مسلم لیگ ( ن ) کا ہو گا ۔



تحصیل اٹک:شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،آئی کیمپ میں ماہرین ڈاکٹر الشفاء انٹرنیشنل نے مریضوں کا معائنہ کیا ۔ سکاٹ لینڈ سے ہرچھ ماہ بعد پاکستان کے غریب عوام کی خاطر اپنی خدمات مفت سرانجام دیتی ہیں ،انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستانی ہوں لیکن زیادہ عرصہ میں باہر کے ملک ہی ہوتی ہوں ،سردیوں میں اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے مختلف سماجی تنظی میں جو علاج معالجہ کے حصول پر کام کر رہی ہیں ‘ میں ان کے ساتھ ملکر چیک اپ کےساتھ مفت ادویات فراہم کرتی ہوں اور مریضوں میں شعور و آگاہی سے کونسلنگ بھی کرتی ہوں ۔ ہیپاٹاءٹس ہونے کی وجہ یہ ہے کہ جب بھی ہ میں درد وغیرہ ہوتو ہم ٹیکہ لگواتے ہیں کے اس سے جلد آرام ملتا ہے جو کے زیادہ نقصان کی وجہ ہے درد کا آرام گولیوں سے ہوتا ہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ ٹیکہ نہیں لگوانا چاہیے ہیپاٹاءٹس کی وجہ ٹیکہ ہی بنتا ہے پاکستان میں خواتین میں کیلشیم کی کمی کا ہونا مکمل کور کپڑے پہنا بتایا گیا ہے شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین شمس الرحمن نے بتایا کے ہماری ٹیم کا مقصد علاقہ کے غریب اعوام کو سہولیات دینا ہے جس کیلئے میڈیکل کیمپ وغیرہ کا انعقاد اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے ذریعہ کیا جاتا ہے راجہ راحیل الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال سپروائز ہوں کیمپ انچارج اور ہمارا شکردرہ ویلفیئر گنائزیشن کے ساتھ تیسرا کیمپ ہے اس وقت سردی بھی ہے عبدالجبار نائب صدر شکردرہ ویلفیئر آرگنائزیشن نے کہا کہ شکردہ کے لوگوں کے لیے ہماری خدمات حاضرہیں اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہماری ٹیم کا ہمت و طاقت اور توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم اپنے عوام کے لیے اپنے علاقے کے لئے خدمت گزار بنتے رہیں ۔



ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں ہفتہ کے روز نماز فجر سے ہی ہر طرف شدید دھند اور سخت سردی کا راج جاری رہا

ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں میں ہفتہ کے روز نماز فجر سے ہی ہر طرف شدید دھند اور سخت سردی کا راج جاری رہا جو نماز مغرب کے بعد دوبارہ شدت کے ساتھ طاری ہو گیا ،حد نگاہ دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا اور یہ صورتحال دن 11 بجے تک برقرار رہی اور 12بجے دوپہر کو صورتحال نارمل ہوئی تاہم دھوپ نکلنے پر سردی کی شدت میں ہونے والی کمی نے نماز مغرب کے بعد پھر شدت اختیار کر لی ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق سردی کی موجودہ لہر آئندہ 2 روز مزید رہے گی اور اسکے بعد موجودہ موسمی سختی اور شدت میں بہتری پیدا ہونا شروع ہو جائیگی محکمہ موسمیات اور طبی ماہرین نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ شدید سردی کے اس موسم میں سفر سے گریز کریں ۔ نومولود ، کمسن اور بزرگ افراد جن کو بالخصوص دمہ سانس،سینہ،جوڑوں کے مریضوں کو شدید سردی میں باہر نہ نکلیں محفوظ جگہوں پر رہیں ،سیاحتی مقامات پر جانے کے شوقین افراد کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وطن عزیز کے طول و ارض میں 90 فیصد سے زائد علاقہ سردی کی شدید لپیٹ میں ہے اور پہاڑی علاقوں میں کسی وقت بھی شدید برف باری ہو سکتی ہے جو سیاحوں کیلئے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے ۔ موٹرسائیکل ، رکشہ اور دیگر کھلی گاڑیوں پر سفر کرنےو الے سردی سے بچاءو کے خصوصی انتظامات کریں ۔



حضروشہر ودیگر ملحق گردونواح میں گھریلو گیس کی کمی ، ضلع بھر میں گیس کا پریشر کم ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

حضروشہر ودیگر ملحق گردونواح میں گھریلو گیس کی کمی ، ضلع بھر میں گیس کا پریشر کم ،صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، شہری رات گئے تک گیس کا انتظار کرتے ہیں ، پریشر کم ہونے سے کھانا پکانے میں شدید دشواری ، شہری مہنگے داموں لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں ۔



اٹک سٹی:ہیلمٹ کا استعمال محفوظ سفر کی ضمانت ہے ،روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا اظہار خیال

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس نے کہا ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال محفوظ سفر کی ضمانت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیمینار میں ٹریفک پولیس کے افسران ، اہلکاروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،مسرت عباس نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب اور ڈی پی او اٹک کی جانب سے روڈ سیفٹی اور حادثات کے خاتمہ کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں موٹرسائیکل رائیڈرز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے سنہری اصولوں پر کاربند رہ کر حادثات کی شرح میں بڑی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے ۔ تمام رائیڈرز موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اپنے دیگر ساتھیوں کو بھی اس کے فوائد سے آگاہ کر کے اپنی ذمہ داری ادا کریں ،شرکاء نے ٹریفک پولیس اٹک کی روڈ سیفٹی کے سلسلہ میں چلائی گئی مہم کا حصہ بن کر اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے ۔



اٹک سٹی:جنرل پوسٹ آفس (جی پی او)اٹک میں ٹریفک لائسنس کے لئے جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف

جنرل پوسٹ آفس (جی پی او)اٹک میں ٹریفک لائسنس کے لئے جعلی ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف ‘جی پی او نے الزام ٹریفک پولیس ہر لگا دیا ،نواحی گاءوں دورداد کی ڈھوک حسو کے رہائشی شبیر خان جو کہ پی او ایف سنجوال میں ملازمت بھی کرتے ہیں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے ٹریفک لائسنس کے حصول کے لئے فائل ٹریفک پولیس دفتر اٹک صدر میں جمع کرائی فائل پر ٹکٹ جی پی او اٹک سے لے کر لگائے تھے ،ٹریفک پولیس دفتر سے فون پر مجھے اطلاع دی گئی کہ آپ کی لائسنس کے لئے دی گئی فائل پر لگے ٹکٹ جعلی ہیں ۔ ٹریفک پولیس ذراءع کا کہنا ہے کہ اب تک 300 سے زائد امیدواروں کی فائلوں پر لگے ٹکٹ جعلی نکلے ہیں جو جی پی او اٹک سے فروخت ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جی پی او اٹک بات کی تو انہوں نے الزام ٹریفک پولیس پر لگا دیا ۔ شبیر خان اور دیگر متاثرین جن کی فائلوں پر جی پی او اٹک سے خریدے گئے ٹکٹ جعلی نکلے ہیں نے محکمہ ڈاک خانہ جات کے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔



گاؤں مدروٹہ: محمدیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام دینی مدارس میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،رپورٹ

محمدیہ ٹرسٹ کے زیر اہتمام دینی مدارس میں طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ،اس کے علاوہ بھی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ اساتذہ کی تنخواہیں طلبہ و طالبات کے کھانے پینے اور علاج معالجہ کی ذمہ واری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں ،اب مدروٹہ گاوں میں مرکز بنایا ہے جہاں ہر قسم کی بیماری کینسر گردے شوگر پٹھوں اور مہروں اور گھٹنوں کے درد اور تکالیف میں مبتلا مریضوں کا علاج بذریعہ دم اور مالش بلکل بغیر کسی فیس اور ہدیہ کے کیا جاتا ہے جو چیز اللہ کے فضل و کرم سے ملی ہے ،اس سے عوام الناس کو بھی مستفید کرنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار معروف کاروباری شخصیت اور سرپرست محمدیہ ٹرسٹ فور ملی حاجی محمد فیاض خان نے مرکز فلاح انسانیت آستانہ مدروٹہ میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر قاری عبدالوحید بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ بچوں اور بچیوں کے دو الگ الگ مدارس میں تقریبا 300 کے قریب طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں بچوں کے مدرسہ میں حافظ اور قرات جبکہ بچیوں کے مدرسہ میں دورہ حدیث تک تعلیم دی جاتی ہے حاجی محمد فیاض خان نے کہا کہ اس مرکز میں مریضوں کو دم کیا جاتا ہے روزانہ 100 سے لے کر 150 تک مریض آرہے ہیں ہر قسم کی بیماری کا علاج دم اور مالش ہے اللہ کے فضل و کرم سے اب تک کئی مریضوں کو اللہ رب العزت نے شفا عطا فرمائی ہے عوام الناس کی خدمت دینی تعلیم غربا کی مدد اور مریضوں کا علاج جاری رہے گا ۔



اٹک سٹی:کلین اینڈ گر ین مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا

کلین اینڈ گر ین مہم سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چوہدری عبد الماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران اور دیگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ،اجلاس میں شر کاء کو بتا یا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں یکم جنوری سے کلین اینڈ گر ین اٹک کی بھر پور مہم پورے ضلع میں شر وع کی جائے گی جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شر کت کریں گے ۔ اس کے علاوہ کلین اینڈ گر ین ایپ بھی متعارف کر وایا جارہا ہے جس کے ذریعے صاف اور سر سبز پاکستان کی ملک بھر میں جاری سر گر میوں سے متعلق معلو مات حاصل کی جاسکتی ہیں ،ڈی سی اٹک نے ضلع بھر کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اس اہم مہم میں دیگر شعبوں کے افراد کو حصے دار بناتے ہوئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،اس کے ذریعے پورے ضلع کو سر سبز و شاداب کیا جائے گا ۔ انہوں ضلع اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مہم میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔



ضلع اٹک:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کامرہ اور مانسر میں بنےادی مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پرڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کامرہ اور مانسر میں بنےادی مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مرا کز صحت میں مر یضوں کو دی جانے والی طبی سہو لیا ت کا معائنہ کیا ،ادوےات کا سٹاک چیک کیا اور مجموعی طور پر عمار ات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ بزدار حکومت صحت کے شعبہَ میں انقلابی کا وشیں کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔



حضروسٹی:سبز یوں ،پھلو ں ،پولٹر ی اور اشیائے ضروریہ کی اصلی قیمتیں جاننے کےلیے قیمت پنجاب ایپ ڈاءون لوڈ کریں ،ضلعی انتظامیہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ اٹک کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سبز یوں ،پھلو ں ،پولٹر ی اور اشیائے ضروریہ کی اصلی قیمتیں جاننے کےلیے قیمت پنجاب ایپ ڈاءون لوڈ کریں ،غلط قیمت وصول کر نے والوں یا پر ائس لسٹ نہ لگانے والوں کے خلاف شکایات 080002345 پر ارسال کریں ،شکایات پر اگلے 24 گھنٹوں میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔



اٹک سٹی:پاک چین دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند ، سمندروں سے بھی گہری ہے ،سی پیک ایک گیم چینجر ہے ،مسٹر ٹیسن ،ٹیکنوموبائل فون کمپنی

پاک چین دوستی کوہ ہمالیہ سے بلند ، سمندروں سے بھی گہری ہے ،سی پیک ایک گیم چینجر ہے ‘اس کے آغاز سے پاک چین دوستی میں مزید اضافہ کے علاوہ دونوں ملکوں کی معیشت پر بھی اس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے ،چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کر کے دلی سکون محسوس کرتے ہیں چین اور پاکستان کی یہ لازوال دوستی صنعت و تجارت ، معیشت ، اقتصادی شعبہَ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں میں ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار دنیا کے 58 ممالک میں موبائل فون کی صنعت میں انقلاب برپا کرنے والی چین کی موبائل فون کمپنی ٹیکنو کے نارتھ ریجن کے ریجنل منیجر مسٹر ٹیسن نے سول بازار اٹک میں ٹیکنو موبائل کمپنی کی فرنچائز ( برانڈ شاپ ) محمود موبائل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پرنسپل ریجنل منیجر تیمور عارف ، ایئر لنک کے نوید جنت ، ریجنل منیجر ییلو سٹون وقار احمد ، زونل منیجر ٹیکنو موبائل عمران ، زونل منیجر ایئر لنک کامران نبی ، محمود موبائل کے مالک شیخ ریحان محمود ، حاجی شیخ محمد محمود ،شیخ وقار محمود ، شیخ عبدالرزاق ، شیخ عثمان محمود ، شیخ عبدالرحمان ، شیخ محمد رضوان ، شیخ خالد محمود ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، جواد کیانی کے علاوہ اٹک کی تاجر برادری اور موبائل فون سے منسلک کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔



اٹک سٹی:حکومت پنجاب ٹیچرز کےلیے ایم فل گریڈ 17 اور پی ایچ ڈی کیلئے گریڈ 18 کو اپ گریڈ کیا جائے،ذوالقرنین ملک

حکومت پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ٹیچرز کےلیے ایم فل گریڈ 17 اور پی ایچ ڈی کیلئے گریڈ 18 میں اپ گریڈ کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار سکالرزکنونشن میں پنجاب سکالرز یونٹی چیئرمین ذوالقرنین ملک نے کیا انہوں نے حکومت پنجاب سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے ٹیچرزپی ایس ٹی ، ای ایس ٹی ، ایس ایس ٹی اساتذہ جن کی تعلیمی قابلیت ایم فل اور پی ایچ ڈی ہے ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ایم فل گریڈ 17 اور پی ایچ ڈی کیلئے گریڈ 18 میں کیا جائے کنو نیشن کا انعقاد ضلعی چیئرمین سکالرزیونٹی قاضی حافظ عبدالغفو ر ، ضلعی صدر محمد عمران اصغر ، سینئر نائب صدر محمد خان ، جنرل سیکرٹری ملک محمد افضال ، میڈیاسیکرٹری عارف اعوان ، فنا نس سیکرٹری شیر ا زخان اور تمام تحصیلوں کے کو ارڈنیٹر ز جن میں تحصیل اٹک سے جہانگیر خان ، تحصیل فتح جنگ سے عارف ندیم ، تحصیل جنڈ سے منور خان ، تحصیل پنڈی گھیب سے مءو ر ف خان ، تحصیل حسن ابدال سے انصر قادری اور تحصیل حضرو سے محمد طارق نے اپنے ساتھیوں سمیت شرکت کی ، کنونشن میں ڈاکٹر خالد اور ڈاکٹر ریاض نے خصوصی طور پر شرکت کی کنو نشن میں تمام سکالرز نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔



اٹک سٹی:ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق نوبل پلازہ پیپلز کالونی کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور نے غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 10 سالہ موٹر سائیکل سوار حذیفہ شدید زخمی ہو گیا ،اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔



گاؤں غورغشتی: گذشتہ امسال کی طرح اس سال بھی سالانہ ’’ مہجور زرعی فارم ‘‘پروقار تقریب ظہرانہ کا شاندار انعقاد،رپورٹ

تحصیل حضرو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ،سابق ممبر ضلع کونسل خان احسن خان آف غورغشتی اور ان کے صاحبزادوں انور احسن خان اور عامر احسن خان نے حسب روایت اختتام سال پر دوست و احباب کے اعزاز میں سالانہ ’’ مہجور زرعی فارم ‘‘ پر ایک پروقار تقریب ظہرانہ منعقد کی جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ نیزہ باز ملک عطا محمد خان آف کوٹ فتح خان ، سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے سینیٹر پیر صابر شاہ ، ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال ، ڈویژنل چیف نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ملک فتح خان ، چیئرمین پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز چوہدری اشرف ، ڈی آئی جی پولیس فاروق خان ، سابق سفیر صادق خان ، سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کمپنی انجینئر اعظم خان ، ڈائریکٹر نارکاٹکس راجہ طارق کیانی ، ڈائریکٹر پی ٹی وی کرنٹ آفیئرز رشید خان نیازی ، سابق ڈائریکٹر نارکاٹکس صدیق گوہر خان ترین ، سابق ممبر ضلع کونسل صداقت علی خان برہان ، ملک عاصم عباس راولپنڈی ، ایڈیشنل کمشنرعقیل احمد خان ، سابق ڈپٹی کمشنر شریف خان ، کمشنر انکم ٹیکس یوسف خان آفریدی ، اسسٹنٹ کمشنر غازی عدنان خان ، کرنل ( ر ) سلطان خان ، جاوید خان ترین ، امان اللہ خان ترین ، محمود خان ترین ، مسعود خان کھلابٹ ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل خان واثق خان جلالیہ ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان ، سردار طارق جنگ خان آف نیکا ، پروفیسر محمد زکریا ، سید نثار شاہ ، محمد خالد خان ، لیاقت خان ، صدیق خان ، نزاکت خان ، سابق ایکسائز آفیسر محمود خان حضرو ، چوہدری محمد بلال ، سرفراز ڈار ، سول و پولیس افسران ، ملٹی نیشنل کمپنی ;777976; اور ایرکسن کمپنی کے افسران و انجینئرز ، وائس چانسلر ولی خان یونیورسٹی مردان خورشید خان ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احمد تاج خانزادہ ، سابق ایس ایس پی جاوید خان ، سابق ایس ایس پی مسعود خان بنگش ، اعتزاز مسعود خان بنگش ، خالد محمود ، ملک نور زمان ، ملک انصار ، ملک جمیل ، سابق کونسلر علی اصغر ، صحافیوں سردار سلطان سکندر ، محسن رضاخان ، جاوید ملک حفیظ اللہ عثمانی ( اسلام آباد ) ، اظہارخان نیازی راولپنڈی ، عدیل افضل خان ( فتح جنگ ) ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمیدخان ، سردار غلام شبیر مٹھیالوی ، عطا محمد اعوان ، راجہ شاہد ( اٹک ) ، نثارعلی خان ، عمر فاروق خان ، حفیظ میر ( حضرو ) ، نواز خان اور اقبال شاہ ( کامرہ ) سمیت بڑی تعداد میں نمایاں اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر علاقائی ثقافت سے بھرپور تقریب میں مہمانوں کیلئے سکیٹ شوٹنگ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے تمام مہمان خوب لطف اندوز ہوئے ، کے پی کے اور پنجاب سے بیوروکریٹس و سیاسی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے میزبان تقریب احسن خان ، ان کے بھائی سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ( سوئی گیس کمپنی ) انجینئر اعظم خان ، انجینئرعامر احسن خان اور انجینئر انور احسن خان نے مہجور فارمز کے سالانہ دوستوں کی اکٹھ میں سینکڑوں شریک ہونے والے دوستوں کا اس پروگرام کی رونق بڑھانے پر شکریہ ادا کیا ۔



ضلع اٹک میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ

ضلع اٹک میں ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ، تھانہ حضرو کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نماز فجر کیلئے گھر سے مسجد جانے والا 26 سالہ نوجوان احسان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ،نامعلوم قاتل نوجوان کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ گولی مقتول کے سر پر لگی ،اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرنے کے بعد نامعلوم قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے پولیس نے مقدمہ قتل درج کر لیا ہے ۔



اٹک سٹی:حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کررہا ہے ،حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آچکی ہے ، شیخ آفتاب احمد

حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کررہا ہے ،حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آچکی ہے ،پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی منصوبے التوا ء کا شکار ہے ۔ نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہوچکا ہے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے اپنی رہائش گاہ میں میڈیا کے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھا شگون نہیں ہوتا بدقسمتی سے ماضی میں بھی ایسے ہی واقعات رونما ہوئے جن کی وجہ سے نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن ملک آج بدترین معاشی بحران کا شکار ہو چکا ہے;46; اداروں کی عزت و وقار آئین میں درج ان کی حدود میں ہی مضمر ہے محمد نواز شریف پر بے بنیاد اور جھوٹا پر مبنی مقدمات کے باوجود ان پر کرپشن ثابت نہیں کی جا سکی اور عدلیہ کے فیصلے بھی کرپشن سے متعلق ان کی بے گناہی کا اعلان کر رہے ہیں ایسے حالات میں حکمرانوں کا غیر جمہوری رویہ ملکی حالات کو مزید گھمبیر کر رہا ہے ۔ حکومتی کارکردگی صفر سے منفی پر آ چکی ہے پشاور بی آر ٹی منصوبے سمیت کئی اہم منصوبے التواء کا شکار ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں افراد کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافے کے باوجود سردیوں کے آغاز سے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی مشکلات میں شدید اضافہ کر دیا ہے اس کے برعکس جس پر چور اور ڈاکو ہونے کا جھوٹا الزام عائد کرتے رہے ہیں اس کے دورے حکومت میں عوام کو ضرورت زندگی کی تمام اشیاء سستے داموں بآسانی دستیاب تھیں ;46; نواز شریف سے جب سعودی عرب نے فوجی مدد کا مطالبہ کیا تھا تب انہوں نے واضح الفاظ میں کہہ دیا تھا کہ سعودی عرب کے تحفظ کے لئے تو فوج بھیجی جا سکتی ہے لیکن کسی ملک پر جارحیت کے لئے ممکن نہیں ،عمران خان نے ملک کو جس دلدل میں پھنسا دیا ہے اُس میں سے نکالنے کے لئے تمام جمہوری قوتوں کو سوچنا ہو گا اور ملکی مفاد کی خاطر فیصلے کرنے ہوں گے اسی میں ملک کی بقاء و سلامتی ہے;46;



ضلع اٹک:پتنگ لوٹنے کے چکر میں 9 سالہ بچہ جاں بحق

پتنگ لوٹنے کے چکر میں 9 سالہ بچہ جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق بجلی کے کھمبے سے پتنگ اتارنے کے دوران بجلی کی تار ہاتھ سے ٹکرانے کے سبب حسن ابدال کے محلہ صابر آباد کا رہائشی کم سن 9 سالہ محمد نصیر ولد محمد بشیر جاں بحق ہو گیا بچے کی اچانک موت نے پورے علاقہ کی فضاء کو سوگوار بنا دیا اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی ،بعدازاں نماز جنازہ کے بعد کم سن بچے کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔