Saturday, September 30, 2017

Weekly Online News from Hazro City, Chhachh valley and District Attock.

Weekly Online News from Hazro City, Chhachh valley and District Attock. (Updated from Hong Kong by www.HazroCity.com)

حضروسٹی:ہٹیاں تا جہانیاں ڈبل روڈ کی کارپٹنگ میں کروڑوں روپے کا گھپلا صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ؛ چنگیز خان

خادم چھچھ ، معروف سیاسی رہنما چنگیز خان نے کہا ہے کہ ہٹیاں تا جہانیاں ڈبل روڈ کی کارپٹنگ میں کروڑوں روپے کا گھپلا صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ، روڈ کی کارپٹنگ تعمیر میں اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کیلئے تین حصوں میں تقسیم کرکے بڑی کرپشن کی گئی، قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کو بے نقاب کرینگے، روڈ پر موجود کروڑوں روپے کے درخت ،بجلی کے پول بھی غائب ہیں، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے مال بنانے والے اداروں کے دورے کر رہے ہیں ،جہانگیر خانزادہ نے کمپیوٹر سنٹر پر چھاپہ ان کے ساتھیوں کوانتقال کی رقم نہ ملنے پر مارا، جہانگیر خانزادہ کے پورے ٹولے نے چھچھ میں کرپشن کا بازار گرم کررکھا ہے ، روڈ میں کروڑوں کے گھپلوں، درختوں اور کھمبوں کے غائب ہونے کے خلاف ڈی سی اٹک کے ساتھ ساتھ محکمہ اینٹی کرپشن میں بھی درخواست دینگے ،ضرورت پڑنے پر ہائیکورٹ بھی جانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں چنگیز خان نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہٹیاں سے جہانیاں روڈ کو تین بار منظور کروایا گیا پارٹ 1کیلئے 27کروڑ 40لاکھ روپے اور ریوائز 30کروڑ 68 لاکھ روپے پارٹ2کیلئے16کروڑ 19لاکھ اب کارپٹ روڈ کیلئے مزید 25کروڑ روپے منظور کئے گئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے بجائے صوبائی وزیر یہی گرانٹ یونین کونسلوں کو دیتے تو آج چھچھ کے کئی مسائل حل ہو جاتے انہوں نے کہا کہ ہٹیاں سے جہانیاں روڈ کی منظوری سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے منظور کروائی تھی ، انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر نے گزشتہ دنوں حضرو میں عوامی مسائل کے بجائے سرکاری جگہوں کے دورے کئے ان کے چہیتوں نے ان کو کمپیوٹر سنٹر کا دورہ کرایا جہاں دوبڑے انتقال ہونے تھے جس پر انکے چہیتوں کو رقم نہ ملی توانہوں نے چھاپہ مروایا کر افسران کو سبق سکھانے کی دھمکی پوری کر دی ،چنگیز خان نے مزید کہا کہ چھچھ پر ہونے والی کوئی زیادتی برداشت نہ کی جائے گی۔



حضروسٹی:شجاع خانزدہ شہید فلڈ لائیٹس کر کٹ ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جناح سٹیڈیم حضرو میں اختتام پذیر ہو گیا
شجاع خانزدہ شہید فلڈ لائیٹس کر کٹ ٹورنامنٹ اپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ جناح سٹیڈیم حضرو میں اختتام پذیر ہو گیا ، اس شاندار ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 100سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ،آل سٹار الیون نے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائیٹل اپنے نام کر نے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے فائنل میچ میں انمول الیون حضرو کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد شکست فاش دیکر حضرو کی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا ،علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات اور شایقین کر کٹ نے آل سٹار الیون کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سپورٹس ایند یوتھ افیئر پنجاب جہانگیر خانزادہ تھے جنہیں سخت سیکورٹی حصار میں جناح سٹیڈیم حضرو لایا گیا ،جہانگیر خانزادہ جب گراؤنڈ پہنچے تو ہزاروں شائقین کر کٹ نے ان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا ،ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ یہ چھچھ کی تاریخ کا انتہائی منظم ،پر امن ،پرجوش اور خوبصورت ٹورنامنٹ تھا جس نے علاقہ چھچھ ،ضلع اٹک ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو بہترین انٹر ٹینمنٹ فراہم کی ،ٹورنامنٹ آرگنائیزر جنرل کونسلر نزاکت حسین ،ناصر بھولو اور ان کے دیگر ساتھی تھے ،جنہوں نے گزشتہ دو ماہ اس ٹورنامنٹ کی کامیابی کیلئے رات دن ایک کیے اور چھچھ کے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل کو تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا،ٹورنامنٹ کی کامیابی میں مسلم لیگ (ن ) کے نوجوان رہنماء طلا ل بٹ ،فخر سلیم خان بشارت خان ،ممبر ضلع کونسل اٹک ملک انصار ،ملک جمیل ،الیاس خان آف شاہڈھیر ،نیازی گل ،چیئر مین اتحادگرپ نزاکت خان ،چیئر مین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،ملک عبد المناف ،حبیب قر یشی ،اور نگزیب خان کا ہاتھ بھی شامل ہے ،ٹورمنٹ کا فائنل میچ آل سٹار الیون اٹک اور انمول الیون حضرو کے مابین کھیلا گیا ،آل سٹار الیون کی جانب سے محمد عمر ،ابوبکر کنگ اور احسن چٹا نے میچ میں عمدہ پر فارمنس پیش کی ،جس پر شائقین کر کٹ نے انہیں خوب داد دی ،صوبائی وزیر نے احسن چٹا کو بڑی آفر بھی کر دی ،مہمان خصوصی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ اللہ کی کرم نوازی سے والد شہید کے ہاتھوں کا لگا ہوا پودا آج پھلتا پھولتا دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے کہ انہوں نے اپنے علاقہ کے لوگوں کے ساتھ کیے گئے ہر وعدے کو وفا کیا ،علاقہ کی نوجوان نسل کیلئے سپورٹس سٹیڈیم کا قیام عمل میں لاکر اپنے آنیوالی نسلوں کو منشیات ،جوا ،فحاشی اور دیگر معاشرتی برائیوں سے بچا کر انہیں محفوظ مستقبل دیا ، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اپنے والد شہید کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی نوجوان نسل کیلئے ہر قسم کے عملی اقدامات اٹھاؤنگا ،ہماری منزل بلندی ہے اور ہم نے انشاء اللہ بلندی کو چھونا ہے ،میں آپکو یقین دلاتا ہوں کہ علاقہ کی تعمیر وترقی اس قسم کے اقدامات اٹھاتارہونگا ،جہانگیر خانزادہ نے نوجوانوں مخاطب کرتے ہوئے کہا انشاء اللہ آنیولوالے سال میں جناح کر کٹ سٹیڈیم حضرو میں انٹر نیشنل فلڈ لائیٹس لگائی جائیں گی ،آخر میں چوہدری ساجد محمود سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ، الیاس خان ،بشارت خان ،حاجی سعید آرائیں ،ملک جمیل، ملک انصار نزاکت حسین جنر ل کونسلر نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ایک لاکھ نقد اور ان کے تمام کھلاڑیوں کو ٹرافیاں پیش کیں ،اس موقع پر خان بشارت خان نے بھی خطاب کیا اور کھلاڑیوں ،آرگنائیزنگ کمیٹی اور میڈیا کے تمام ساتھیوں کیلئے لاکھوں روپے کے کیش انعامات کا اعلان کیا جسے گراؤند میں موجودائقین کر کٹ نے خوب سراہا ،یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ کو دنیا بھر میں LIVEکوریج دینے پر ہمارا حضرو ڈاٹ کام ان کے ساتھیوں اور میڈیا کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہا گیا ،معروف کمیٹیٹر چوہدری عبد الرشید ،طلحہ جمشید ،طلحہ علی زئی تمام ٹورنامنٹ میں بہترین کمینٹری کے فرائض سر انجام دیتے رہے ۔



وادی چھچھ :شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو کے گاؤں گڑھی متنی میں سوئی گیس کا افتتاح کیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو کے گاؤں گڑھی متنی میں سوئی گیس کا افتتاح کیا اس موقع پر سابق ناظم اشفاق خان اور سابق ممبر حیدر زمان خان سیاسی و سماجی شخصیت لالہ حاجی اسد خان آف خور خیلہ موجود تھے صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے اس موقع پرجنرل کونسلر آصف خان کے ڈیرے گڑھی متنی پر ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد(شہید) ریٹائرڈکرنل شجاع خانزادہ نے گڑھی متنی کی عوام سے سوئی گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جو آج وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی خصوصی کاوشوں سے آج اپنے والدمحترم کا وعدہ پوراکر دیامزید انہوں نے کہا کہ علاقہ کی عوام نے جس طرح مسلم لیگ (ن)کو یہاں سے کامیاب کیا وہ قابل تحسین ہے انشاء اللہ عوام کے تمام بنیادی مسائل مل جل کر حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر ہے ہیں اور کریں گے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی تعمیر ترقی کیلئے مسلم لیگ (ن)کی حکومت دن رات کوشش کر رہی ہے اور انشاء اللہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے بر وقت پورے کیے جا رہے ہیں اٹک مسلم لیگ (ن)کا گڑھ بن چکا ہے یاد رہے کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے سابق ناظم اشفاق خان نے کہا کہ تحصیل حضرو میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس پر ہم جہانگیر خانزادہ اور شیخ آفتاب احمد کے ممنوں ہیں انہوں نے تحصیل حضرو کے گاؤں گڑھی متنی میں سوئی گیس جیسی نعمت سے نواز کر ہمارے دل مول لے لئے اور ہم ان کے شکر گزار ہیں اس موقع پر لالہ حاجی اسد خان آف خور خیلہ اورسابق ممبر حیدر زمان نے شیخ آفتاب اور جہانگیر خانزادہ کا حضرو آمد پر اور سوئی گیس جیسی نعمت کا افتتاح کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے گاؤں گڑھی متنی کے مکینوں کا سوئی گیس جیسی نعمت کی فراہمی کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں ہم مسلم لیگ (ن)کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔



اٹک سٹی:میڈیکل سٹور ما لکان ادویات ساز اداروں کے مستند ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات کے حصول کو یقینی بنائیں ؛ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر
ڈرگ کورٹ کے احکامات کے مطابق میڈیکل سٹور ما لکان ادویات ساز اداروں کے مستند ڈسٹری بیوٹرز سے ادویات کے حصول کو یقینی بنائیں چیکنگ کے دوران موقع پر وارنٹی فراہم نہ کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے کیمسٹ ایسوسی ایشن و میڈیسن ڈسٹری بیوٹر سے ایک میٹنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈرگ کورٹ کے واضع احکامات ہیں کہ میڈیکل سٹور مالکان صرف کمپنی کے مقرر کردہ ڈسٹری بیوٹر سے ادویات خریدیں اس سے نہ صرف معیاری ادویات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے بلکہ میڈیکل سٹور کو کمپیوٹرائزڈ بل ورنٹی بھی مہیا ہوتی ہے.انہوں نے کہا کہ موقع پر بل ورنٹی فراہم نہ کرنے والے میڈکل سٹورز کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف قوائدو ضوابط کے مطابق سخت کاروئی کی جائے گی۔



اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے چارج سنبھال لیا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے چارج سنبھال لیا ‘ تفصیلات کے مطابق لاہور سے ٹرانسفر ہو کر آنے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثارنے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،وہ محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں، عوامی سماجی حلقوں نے اُن کے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔



اٹک سٹی: ضلع بھر میں مو ٹر سائیکلوں ، سو زو کی پک اپ ،وین ودیگرگاڑیوں پر پریس کی نمبر پلیٹ کے سا منے ٹریفک پو لیس بے بس ہوگئی
ضلع بھر میں مو ٹر سائیکلوں ، رکشہ ، سو زو کی پک اپ ، سو زو کی وین ، مختلف قسم کی گاڑیوں پر پریس کی نمبر پلیٹ کے سا منے اٹک پو لیس اور ٹریفک پو لیس اٹک نے مجرما نہ چپ سادہ لی ‘صحافت سے دو ر کا بھی وا سطہ نہ ہو نے پر ان جعلی نمبر پلیٹوں پر دندنا تے نو جوان قانون نافذ کر نے والے اداروں کے لئے چیلنج بن چکے ہیں ،بعض اضلاع میں پریس کی جعلی نمبر پلیٹوں پر مقدمات کا اندراج بھی ہوا تا ہم اٹک میں صورت حال مختلف ہے ‘یہا ں پا نچ ہزار سے زا ئد مو ٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر پریس کی نمبر پلیٹیں آویزاں ہیں ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ عرصہ بیس ، تیس اور چا لیس سال سے صحافت کے شعبہ میں کام کر نے والے سینئر اور فعال صحافیوں میں سے کسی کی بھی مو ٹر سائیکل یا کار پر پریس کی نمبر پلیٹ آویزاں نہیں اور جن کی مو ٹر سائیکلوں اور کاروں پر پریس کی نمبر پلیٹ آویزاں ہیں وہ صحافی نہیں ‘قانون نافذ کر نیوالے اداروں کی مجرما نہ خاموشی کے سبب اب دو دھ کے کاروبار کے منسلک گوالوں نے بھی پریس کی نمبر پلیٹیں آویزاں کر لیں بعض نے تو پریس ٹی وی کی بھی پلیٹیں آویزاں کی ہو ئی ہیں جو پو لیس اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کار کر دگی کا منہ بو لتا ثبوت ہیں ۔



ضلع اٹک:ڈھلیاں چوک روڈ پر کھوڑ ڈھلیاں چوک کے قریب روڈ پر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
محکمہ شاہرات حکو مت پنجاب کے زیر انتظام مغلیہ دور کی پک ڈنڈیوں پر تعمیر ہو نے وا لے فتح جنگ ڈھلیاں چوک روڈ پر کھوڑ ڈھلیاں چوک کے قریب روڈ پر آئل سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ۔آئل ٹینکر سے بڑی مقدار میں تیل بہتا رہا ہے ‘پولیس نے کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے علاقہ کی بندی کرادی ،ریسکیو1122اوردیگرسکیورٹی ادارو ں موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قا بو میں کیا اور یہ امر قابل ذکر ہے کہ فتح جنگ ڈھلیاں چوک روڈ ڈھوک پٹھان تک مغلیہ دور حکو مت میں گدھوں گھوڑوں اور اونٹوں وغیرہ کے لئے استعمال ہو تا تھا جو پک ڈنڈیوں کی صورت میں تھا ،قیام پاکستان کے بعد سے لیکر آج تک یہ سڑک سینکڑوں مر تبہ تعمیر ہو ئی تا ہم ہر مر تبہ انہی پک ڈنڈیوں پر خاکہ، بجری ، لک ڈال کر پختہ کر دیا گیا یہ روڈ کراچی سے پشاور جا نے وا لی ٹریفک اور کراچی سے افغانستان اور وسطی ایشیا ئی ریاستوں میں تجارتی سا ما ن لا نے اور لے جا نے کا وا حد راستہ ہے ،پاکستان کا سب سے مصروف روڈ ہے اس کے با وجود اس روڈ کو سنگل روڈ رکھا گیا ہے ٹریفک کا جام ہو نا معمولات میں شامل ہے ،اگر اس روڈ کو چھ رو ئیہ بھی کر دیا جا ئے تو یہ ٹریفک کا بو جھ نہیں سنبھال سکے گا سنگل روڈ ہو نے کے سبب ایک سال میں چار سو سے زائد حادثات، درجنوں قیمتی جا نیں ضا ئع اور کئی درجن افرا د ہمیشہ کے لئے معذور ہو چکے ہیں اس روڈ پر گاڑی چلا نا موت کے کنویں میں گاڑی چلا نے کے مترادف ہے ۔حکومتی اداروں کی بے حسی حلقہ این اے 58اور حلقہ این اے 59کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی اپنے سے عدم دلچسپی کا اندازہ لگا یا جا سکتا ہے یہ سنگل روڈ تر نول پھاٹک سے شرو ع ہو کر ڈھوک پٹھان تک جا تا ہے ،ضلع چکوال کی حدود میں داخل ہو نے کے بعد اس روڈ کی حالت قدرے بہتر ہے اس روڈ میں بلا وجہ اور جا بجا موڑ ہو نے کے سبب حادثات معمول بن گئے سرکاری اداروں نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر لی ہے۔



اٹک سٹی:یوتھ کرکٹ کلب (رجسٹرڈ ) اٹک نے حمائل خان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میںینگ فائٹر الیون کوشکست دے دی
یوتھ کرکٹ کلب (رجسٹرڈ ) اٹک نے حمائل خان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں اپنے روایتی حریف ینگ فائٹر الیون پیپلز کالونی کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے7وکٹوں سے شکست دے کر 3میچوں کی حمائل خان ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں 1-0کی برتری حاصل کر لی، یوتھ الیون کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اوپنر بلے باز امیر دانش خان نیازی نے 31بالوں پر 5چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے 87رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے علاوہ 1وکٹ بھی حاصل کی جبکہ ان کے ہمراہ دوسری طرف اوپننگ کرتے ہوئے ایاز خان آفریدی نے 30بالوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 64رنز بنائے اور فیضان فیضی نے 13بالوں پر 5چوکوں کی مدد سے 30رنز بنائے جبکہ باؤلنگ میں 1سال بعد کرکٹ میں دوبارہ واپسی کرتے ہوئے فرحت اللہ خان نیازی 4وکٹیں حاصل کی، تفصیلات کے مطابق ینگ فائٹر الیون کے کپتان آصف نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور زمیں 199رنز بنائے جس میں شہزاد نے50رنز ، سعد 44اور ولید نے 32رنز بنائے جبکہ یوتھ الیون کی جانب سے 1سا ل بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے فرحت اللہ خان نیازی نے 4وکٹیں شرجیل خان 2وکٹیں ، احتشام اور دانش نے 1,1وکٹ جبکہ یوتھ الیون کی جانب سے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے میڈیم پیسر ملکو نے ایک وکٹ حاصل کی 200رنز کا ہدف یوتھ الیون نے 3وکٹوں کے نقصان پر محض 15اوورز میں حاصل کر لیا یوتھ الیون کی جانب سے امیر دانش خان نیازی نے 87، عیاض خان آفریدی 64اور فیضان فیضی نے 30رنز سے نمایاں رہے اور اس طرح نے یوتھ الیون نے یہ میچ سات وکٹوں سے جیت لیا ۔



حضروسٹی:حکومت نے بجلی کی قیمت میں 3.90روپے اضافہ کر کے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر نیا ظالمانہ ٹیکس عائد کر دیا
حکومت نے بجلی کی قیمت میں 3.90روپے اضافہ کر کے پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر نیا ظالمانہ ٹیکس عائد کر دیا،بجلی کے صارفین کے لئے پانچ سال ٹیرف کی جو منظوری دی گئی ہے ۔عام غریب آدمی پر سراسر ظلم کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران مختلف شہریوں نے کیا ،انہو ں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی بم گرا کر نیا تحفہ دے دیاہے،نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا عوام کو نامنظور حکومت فی الفور بجلی کی قیمت میں اضافہ کانوٹس لے، غریب محنت کش لوگ محنت مزدور ی کر کے بڑی مشکل سے دو وقت کا کھانا کھاتے ہیں ‘اگر کوئی بیمار ہوجائے تو ہمارے پاس ڈاکٹر کی دوا لینے کے لئے بھی پیسے نہیں ہوتے پہلے ہی کسم پرسی کی زندگی گزار رہے ہیں رہی سہی کسر حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے پوری کر دی ہے۔



اولڈھم‘برطانیہ:تاریخ اسلام شہاد توں سے پُر ہے اور شہادت ہمارے نزدیک باعث مسرت ہے ‘لائق غم ہرگز نہیں؛محمد عمر توحیدی
چیئر مین پاسبان صحابہ برطانیہ محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ تاریخ اسلام شہاد توں سے پر ہے اور شہادت ہمارے نزدیک باعث سعادت و نعمت اور مسرت ہے ‘لائق غم ہرگز نہیں‘نواسۂ رسولؐ ‘ جگر گوشۂ بتولؓ سیدنا حسین ابن علیؓ کی سیرت وشہادت میں امہ کیلئے کچھ کرگزرنے کے عظیم دروس اور اسباق موجود ہیں ۔دس محرم الحرام یوم شہادت حضرت حسینؓ کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا ہے کہ حضرت امامؓ نے سرزمین کربلا میں حق کی خاطراپنے کنبے سمیت لازوال قربانی پیش کرکے امت کو یہ سبق اور پیغام دیا کہ معرکہ حق و باطل میں ہمیشہ ظلم و جبر اوراستبداد کے خلاف صبرکے ساتھ ثابت قدم رہتے ہوئے اعلائے کلمتہ الحق بلندکرنے والے کا ساتھ دیاجائے، آج کرہ ارض میں ہر طرف کر بلا برپاکردی گئی ہے‘عالم اسلام کا چپہ‘چپہ خون ریزہ دکھائی دے رہا ہے‘لعین شمر‘ابن زیاداور ابولؤلؤ مجوسی کی ناپاک ذریت وقت کے فرعون کے ہم رکاب ہوکرمسلمانوں پرایسے ٹوٹ پڑے ہیں جیسے بھوکادستر خوان پرٹوٹ پڑتا ہے‘کشمیر‘فلسطین اور برما میں مسلمانوں کی بدترین نسل کشی ہورہی ہے اور ہمارے گونگے مسلم حکمران خاموش تماشائی بن کر تماشا دیکھ رہے ہیں اوراپنے عدو سے خیر کی امیدیں لگا ئے بیٹھے ہیں جو انتہائی افسوس اور قابل مذمت ہے، آج پھر سے ملت کو از خود رمتحد ہوکرنوجوان نسل میں فکرحسنؓاور جذبہ حسینیؓکوزندہ اور بیدار کرنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت اور اہمیت اختیار کرگئی ہے اور یہ فعل باہمی اتحاد اور مسلکی ہم آہنگی سے ہی ممکن ہے۔



برہان ‘اٹک:جی ٹی روڈ پر غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کر کے گاڑیوں کو تنگ کر نے والے ڈرائیور نے مو ٹر وے پو لیس کو تکنی کا نا چ نچا دیا 
جی ٹی روڈ پر غلط سائیڈ سے اوور ٹیک کر کے گاڑیوں کو تنگ کر نے والے ڈرائیور نے مو ٹر وے پو لیس کو تکنی کا نا چ نچا دیا ،دو نا کے تو ڑنے کے بعد تیسرے نا کے پر گرفتار مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر موٹر وے پو لیس برہا ن انٹر چینج محمد طارق خان نے تھانہ صدر حسن ابدال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ انٹر چینج پر مو جود تھا کہ سیٹ کنٹرول سے کال مو صول ہو ئی ہے کہ کار نمبر ARZ-504ٹیوٹا کرولا کا ڈرائیور ندیم خان ولد فیروز خان سا کن محلہ قلندر خیل ڈاکخانہ نظام پور نو شہرہ انتہا ئی غفلت اور لا پر واہی سے گاڑی چلا رہا ہے ‘گاڑیوں کو غلط سا ئیڈ سے اوور ٹیک کر رہا ہے ،اسے مو ٹر وے پو لیس افسران نے رو کنے کا اشارہ کیا وہ بھا گ گیا۔ موٹر وے کی دوسری مو بائل نے اسے لا رنسپور کے قریب رو کا ان سے بھی وہ بھا گ گیا بعد ازاں اسے بر ہان انٹر چینج پر بڑی مشکل سے رو کا گیا ‘ملزم کے خلاف زیر دفعہ 279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 



اٹک سٹی: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں جنکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ترقیاتی کام انقلابی بنیادوں پر جاری ہیں جن کے ثمرات عوام الناس تک پہنچ رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات،اے ڈی سی جی اٹک آفاق وزیر ،رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل کے علاوہ ضلع بھر کے افسران موجود تھے ۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چودھری نے کہا کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں،انہوں نے بتایا کہ صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 139سکیمیں جاری ہیں جن پر 16765.92ملین روپے لاگت آئے گی ‘اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے احکامات کے تحت فیز ون میں ایک سکیم جاری ہے جس پر8.540ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ فیز ٹو میں بھی ایک سکیم جاری ہے جس پر 28.303ملین روپے لاگت آئے گی ،خادم پنجاب دیہی پروگرام کے تحت فیز فور میں دس سکیمیں جاری ہیں جس پر 397.208ملین روپے لاگت آئے گی ۔اس کے علاوہ وزیر اعظم پاکستان پروگرام کے تحت فیز ون میں 164سکیمیں جاری ہیں جن پر 549.757ملین روپے لاگت آئے گی ،اس پروگرام کے تحت فیز ٹو میں 120سکیمیں جاری ہیں جن پر 291.500ملین روپے لاگت آئے گی ‘ناکافی سہولیات کے سلسلے میں137سکیمیں جاری ہیں جن پر 199.897ملین روپے لاگت آئے گی، سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے 87سکیمیں جاری ہیں جن پر 194.541ملین روپے لاگت آئے گی، آئی ٹی لیب کے سلسلے میں ۹سکیمیں جاری ہیں جن پر 14.400ملین روپے لاگت آئے گی، 2017-18کی ناکافی سہولیات کے تحت 14سکیمیں جاری ہیں جن پر 32.435ملین روپے لاگت آئے گی، سکولوں کی بحالی اور مرمت کی 56سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.908ملین روپے لاگت آئے گی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں پر کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور ان کاموں کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ جاکر اپنے علاقے میں جاری ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں اور کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ متعلقہ افسران کو ارسال کی جائے۔



یوسی دکھنیر(اٹک):محکمہ صحت اور تعلیم نے دکھنیرمیں اندھیر نگری مچا رکھی ہے ،ملازمین مقررہ وقت پرڈیو ٹی پر نہیں آتے ؛ رپورٹ
چیئر مین یو سی دکھنیر کا مل حیات ، کسان کو نسلر عبد الحفیظ ،جنرل کو نسلر محمد پر ویز ، ممبر امن کمیٹی تھانہ اٹک خورد عمر حیات و دیگر نے یو نین کو نسل دکھنیر کے مسائل سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور تعلیم نے دکھنیرمیں اندھیر نگری مچا رکھی ہے ،ملازمین مقررہ وقت پرڈیو ٹی پر نہیں آتے،بنیادی مر کز صحت میں با ئیو میٹرک مشین نہ ہے ۔بلدیاتی نمائندوں کو بھی ان کو چیک کر نے کا اختیار نہ ہے اس بارے میں ڈپٹی کمشنر اٹک کو بھی دفتر میں ملے مگر کو ئی پر سان حال نہیں‘ بنیادی مر کز صحت میں حفاظتی ٹیکہ جا ت لگا نے والا عملہ بھی کم ہے ،قریبی گا ؤں ڈھیر اور ڈھوک ڈارا میں بچو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگائے جاتے بچوں اور عورتو ں میں بیماریاں پھیلنے کا خد شہ ہے ۔مذکور ہ بلد یاتی نمائندوں نے کہا کہ غازی بر تھا ہا ئیڈروپاور پراجیکٹ میں مقامی افراد کو بھرتی نہیں کیا جاتا جو ہمارا حق ہے ،افسران ملی بھگت سے با ہر کے لو گو ں بھر تی کر تے ہیں جو مقامی لو گو ں کے ساتھ بڑی نا انصافی ہے ،محکمہ زراعت بھی کسانوں کے ساتھ نا انصافی کر تا ہے عملہ مر ضی سے سکیں دیتا ہے کو ئی میرٹ نہیں گا ؤں سے اٹک شہر کو ملا نے والا لنک روڈکی حالت انتہائی خراب ہے ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہے ۔روڈ انسپکٹر اور میٹ نے شیشم کے درخت اور اور سائن بورڈ اتار کر لے گئے ہیں ان کے اور روڈ کی حالت زار با رے بھی متعلقہ حکام کو درخواست دی ہے ،انہوں نے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد سے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں عوام مسلم لیگ (ن) کو کار کر دگی کی بنیا د پر ووٹ دیں گے اگر انہوں نے علاقے کے مسائل حل نہ کیئے تو مسلم لیگ (ن) کو یہاں سے خا طر خواہ کا میابی ملنے کی امید نہیں ۔



اٹک سٹی:مینا بازار کی بزرگ شخصیت حا جی ملک مختیاراحمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے 
مینا بازار اٹک کی بزرگ شخصیت ‘ملک خورشید احمد مرحوم کے بیٹے، کونسلر بلدیہ اٹک حاجی ملک جاوید اختر ، ملک وقار احمد کے بھائی ملک نبیل جاوید ملک ذیشان عرف شانی کے چچاحا جی ملک مختیاراحمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی ،نما ز جنازہ ڈسٹرکٹ خطیب علا مہ غلا م محمد صدیقی نے پڑھا ئی ۔نما ز جنازہ میں چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، ایم پی اے اعجاز بخاری ، سر پر ست اعلیٰ ایم ایس ایف حا جی محمد اکر م خان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار را نا افسر علی خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب(رجسٹرڈ) ندیم رضا خان، سر پرست اعلیٰ حا جی محمد فیضیاب خان ، کونسلران ، تاجروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔ 



اٹک شہر اور گردو نواح میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کی سر عام فروخت کا دھندہ جاری ہے ؛ رپورٹ
اٹک شہر اور گردو نواح میں غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کی سر عام فروخت کا دھندہ جاری ہے ،بغیر لائسنس کے دوکانداروں نے غیر قانونی پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کے پوائنٹس بنا رکھے ہیں جہاں پر ناقص اور ملاوٹ شدہ پٹرول اور ڈیزل کی فروخت کھلے عام کی جا رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک شہرسمیت دیگر تحصیلوں جن میں بسال ،مٹھیال ،جنڈ ،پنڈی گھیب ،فتح جنگ ،اکھوڑی ،جبی ،بوٹا ، علاقہ چھچھ جن میں شمس آباد ،رنگو ،ویسہ ،تاجک اور حضرو شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اور غیر معیاری پٹرول اور ڈیزل کی سر عام فروخت سر عام کی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے ٹینکر ز سائیڈوں پر جا کر ان دوکانداروں کو دیدہ دلیری سے پٹرول اور ڈیزل سپلائی کر رہے ہیں ۔




اٹک سے خانیوا ل تبدیل ہونے والے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا 
اٹک سے خانیوا ل تبدیل ہونے والے ڈی پی او زاہد نواز مروت نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ،چارج چھوڑنے کے بعد اٹک پولیس نے ان کے اعزاز میں پولیس لائن میں ایک الوداعی پارٹی دی جس میں ضلع بھر سے اے ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او، انچارج برانچز، انچارج چوکیات ، پی اے ٹو ڈی پی او اٹک محمد ایوب ملک ، چیف سیکیورٹی آفیسر محمد نعیم خان ، لائن آفیسر اور پولیس ملازمین کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھے زاہدنوازمروت کی آمد پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا استقبال کیا گیا اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے اٹک پولیس کے افسران اور جوانوں کے تعاون کے سبب جرائم کے روک تھام میں ہونے والی کاوشوں کی تعریف کی ۔



حضروسٹی:پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرزبیان بازیوں سے پرہیز کریں ؛نور خان 
پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے سیکر ٹری انفارنیشن نور خان نے کہا ہے کہ PTIکے نظریاتی ورکربیان بازیوں سے پرہیز کریں، سیاست گائے اور بھینسوں کا واڑہ نہیں اور نہ ہی مولاجٹ فلم کی شوٹنگ ہے ،کس کو کیا دینا ہے اور کس کا کیا حق ہے ،عمران خان اور عوام بخوبی آگاہ ہیں ، بیان بازیوں سےPTI اور میجر گروپ کے ووٹرکنفیوز ہو رہے ہیں ۔اس لیے میری پی ٹی آئی کے تمام نظر یاتی ورکروز اور کارکنوں سے پرزور اپیل ہے کہ تھوڑا انتظار کرلیں ،اپنے قائد عمران خان کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق ضلع اٹک کی سیاست کے ہیرو ہیں اور انشاء اللہ وقت دیکھے گا کہ الیکشن 2018میں پی ٹی آئی ضلع بھر میں کس طرح کامیابیاں سمیٹتی ہے ۔



گاؤں شاہ پور(حضرو):آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جوہ ایک دلیر اورمحب وطن سپہ سالار ہے ؛شیر افضل قریشی عرف بابا ہتھوڑی والا
لا لہ شیر افضل قریشی عرف با با ہتھو ڑی والا نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جوہ ایک دلیر ، بہادر ، محب وطن اور سچا عظیم سپہ سالار ہے ،اللہ تعالی اسے ہر میدان میں کا میا ب کر ے ۔گز شتہ دنو ں ان کا امریکہ کو منہ توڑ جواب پر پاکستان کی ساری عوام کو دلی خوشی ہو ئی ہے ‘ہماری فوج پو ری دنیا کی سب سے با صلاحیت اور دلیر فو ج ہے جس کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار لا لہ شیر افضل قریشی عرف با با ہتھو ڑی والا آف شاہ پور نے میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے اور اپنی سرحدو ں کی حفاظت اس طرح کر تے ہیں کہ دشمن کبھی میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا ،پا کستان عوام اپنی با صلاحیت فوج کے شانہ بشانہ تھی ہے اور ہمیشہ ساتھ رہے گی ،ضعیف العمر ہو نے کے با وجود آخر میں محب وطن لا لہ شیر افضل قریشی عرف با با ہتھو ڑی والا نے جوانو ں کی طرح یہ نعرہ لگایا ‘گریٹر پاکستان زندہ باد ،تابندہ باد !



اٹک سٹی:بلدیہ اٹک کا اجلاس عام کنوینئر ملک طاہر اعوان کی عدم موجودگی میں کونسلر بلدیہ شیخ غلام صمدانی کی صدار ت میں منعقد ہو
بلدیہ اٹک کا اجلاس عام کنوینئر ملک طاہر اعوان کی عدم موجودگی میں کونسلر بلدیہ شیخ غلام صمدانی کی صدار ت میں منعقد ہوا، اجلاس میں حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے کونسلروں نے عوامی مفاد عامہ اور اٹک شہر کی تعمیر و ترقی ، صحت و صفائی اور تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں ۔اجلاس میں چیئرمین ناصر محمود شیخ ، حاجی محمد اکرم خان، رانا افسر علی خان، شیخ نثار احمد، سجاد تنولی، ملک جاوید اختر ، شیخ ظہور الٰہی، شیخ محمد عارف، میاں شاہنواز عرف شانی بھائی، حاجی سیف الرحمن، حاجی محمد اسلم اعوان، شیخ عبدالوحید ، ملک جاوید اقبال، نویدخٹک، ملک ناصر اعوان، خالدہ مسرت رانااور مسز امینہ نشاط جعفری نے اظہار خیال کر تے ہوئے اٹک شہر سے تجاوزات کا خاتمہ عوامی مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے حوالے سے باہم مل کر چلنے کا عزم کیا اور کہا کہ عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے ‘یہ ایوان شہریوں کی بلا تفریق خدمت کر کے دیرینہ مسائل حل کر ے گا ۔اجلاس میں چیف آفیسر مبارک علی خان اور دیگر افسران بلدیہ محمد سہیل ، طفیل شہزاد ، عمران شاکر، کاشف عدنان، زاہد حسین، محمد خان، فیصل مقصوداور عابد شہزاد بھی موجود تھے ،اجلاس میں سابقہ اجلاس کی کاروائی کی توسیع کی گئی اور ردی فیس ، مذبحہ خانہ فیس، مشتہری فیس، حکومت پنجاب کی طرف سے بھیجوائے گئے بائی لاز ، ایم سی مڈل سکول روڈ پر 13دوکانوں اور پلیڈر لین میں خالی پلاٹ پر پلازہ کی تعمیر صوبائی محتسب کی ہدایت پر محلہ نیو ٹاؤن میں پانی کے بوسیدہ پائپ لائن تبدیلی کی منظوریاں دی گئیں اجلاس میں حزب اختلاف کے شیخ نثار احمد اور چیئرمین بلدیہ کے درمیان سٹریٹ لائٹس اور تجاوزات کے حوالے سے معمولی تلخ کلامی ہوئی مگر بعد ازاں بعض نکات پر اتفاق کر لیا گیا اجلاس میں سادہ کاغذ کی چٹ پر حکومت پنجاب کی طرف سے بنائے گئے قوانین کی کونسلروں نوید خٹک اور دیگر کی جانب سے زبانی منظوری کی صدائیں لگانے پر رانا افسر علی خان نے چیف آفیسر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ اس ہاؤس سے زبانی منظوری نہیں لے سکتے جس پر ان قوانین کی تحریری منظور ی کے لیے اگلے اجلا س میں قرارد اد پیش کی جائے گی۔



اٹک سٹی:ڈسڑکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے ادویات فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو چیک کیا
ڈسڑکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک سید طارق مسعود شاہ نے اچانک اٹک سٹی میں ادویات فروخت کرنے والے ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کو چیک کیا اور ادویات کے نمونہ جات حاصل کیے ،دوران چیکنگ ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر نے ہول سیلرز کو ہدایات جاری کیں کے وہ بغیر لائسنس کسی شخص کو ادویات فروخت نہ کریں اور صرف لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور کو ہی کمپیوٹرائزڈ وارنٹی بل کے ساتھ ادویات فروخت کریں ‘ بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے سٹور مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ میڈیکل سٹور میں صفائی،ٹمپریچر کا خا ص خیال رکھیں اور ادویات کا ریکارڈ مکمل ہو۔



اٹک شہر و گرو نواح میں بعض فلور ملز پر ناقص آٹے کی سپلائی کرنے کا انکشاف ،محکمہ فوڈ کاروائی کرنے سے گریزاں
اٹک شہر و گرو نواح میں بعض فلور ملز پر ناقص آٹے کی سپلائی کرنے کا انکشاف ،محکمہ فوڈ کاروائی کرنے سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گرد نواح میں بعض فلور ملز پرناقص آٹے کی سپلائی کرنے کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق اٹک شہر اور گرد نواح کی بعض فلور ملز آٹے کی ناقص سپلائی کا کام خاموشی سے جاری رکھے ہوئے ہیں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام موجود نہیں ہے محکمہ فوڈ ان کے خلاف کو ئی کاروائی کرنے سے گریزاں ہیں اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو آئے روز جگہ جگہ پر ناقص آٹے کی کھیپ عوام میں مختلف بیماریاں پیدا کرے گی۔



حضروسٹی:چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ تحصیل حضرو کی زیر سر پرستی چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ وارڈ نمبر12کی تنظیم سازی کا اعلان کر دیا گیا 
چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ تحصیل حضرو کے صدر ملک صداقت خان آف پیرداد کی زیر سر پرستی چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ وارڈ نمبر12کی تنظیم سازی کا اعلان کر دیا گیا ،صدر خرم شہزاد ،سینئر نائب صدر شیراز نومی ،نائب صدر کامران خان کامی ، جنرل سیکر ٹری چوہدری فراز ،ملک عاقل خان ،جوائنٹ سیکر ٹری احسان الہی ،سیکر ٹری انفارمیشن محمد عثمان خان جبکہ محمد زکریا خان کو سیکر ٹری فنانس منتخب کر لیا گیا ،اس موقع پر سیکر ٹری انفارمیشن ملک نسیم ،سیف محمود اور چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،ملک نسیم خان نے عہدوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چنگیز خان گروپ اب جماعت کی شکل اختیار کر رہا ہے اور بہت جلد حضرو شہر کے تمام وارڈوں میں چنگیز خان لوورز یوتھ ونگ اپنی تنظیمیں بنا کر خادم چھچھ چنگیز خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچائے گی ،ملک صداقت خان نے چنگیز خان لوورز وارڈ نمبر12کے تمام عہدیداران کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم نے اپنی کارکر دگی کو مزید بہتر کر نے کیلئے حضرو شہر کے تمام وارڈوں میں منظم طریقے سے نوجوانوں کو آگے لیکر آئیں گے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں اپنے قائد چنگیز خان کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرینگے ۔



حضروسٹی: عمران خان حضروی کی کاوشوں سے سابق چیئر مین بلدیہ عبد القیوم خان کے فرزند واجد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
عمران خان حضروی کی کاوشوں سے سابق چیئر مین بلدیہ الحاج عبد القیوم خان کے فرزند واجد خان نے ڈھکی روڈ پر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کے اعزاز میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتما م کیا جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے قاضی احمد اکبر کی قیادت میں باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔اس موقع پرطارق افضل خان ،ماجد خالد خان ،مسعود میر ،نو ر خان ،جاوید خان اور عمران خان حضروی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی قاضی احمد اکبر نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا پاکستان تحریک انصاف کا ہے ،پاکستانی قوم اب کرپٹ (ن ) لیگ کو ووٹ نہیں دے گی اور اللہ نے چاہا تو حلقہ پی پی16میں کامیابی ہمارے قدم چومے گی ۔عمران خان حضروی نے اپنے خطاب میں واجد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے حضرو شہر میں تحریک انصاف کی بڑی کامیابی قرار دیدیا ۔



حضروسٹی:خادم چھچھ چنگیز خان کی مسلم لیگی رہنماء سابق کونسلر رفیق بھولا سے ملاقات ‘ علاقائی حالاتِ حاضرہ پر گفت وشنید
خادم چھچھ چنگیز خان کی مسلم لیگی رہنماء سابق کونسلر رفیق بھولا سے ملاقات ،رفیق بھولا نے خادم چھچھ چنگیز خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ڈار گروپ حضرو شہر کے عوام کے مفاد کے پیش نظر آئندہ الیکشن 2018میں پی پی16پر مثبت فیصلہ کریگا ، اس موقع پر چنگیز خان کے ہمراہ میڈیا ایڈوائیزر زاہد میر بھی موجود تھے ۔زاہد میر نے کہا کہ انشاء اللہ خادم چھچھ چنگیز خان کی حضرو شہر میں بااثر ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، بلدیاتی الیکشن میں چیئر مینی کی دوڑ میں مسلم لیگ کی حضرو شہر میں اکثریت رکھنے والے ڈار گروپ کو صوبائی وزیر کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے صوبائی وزیر نے اپنا مضبوط سیاسی دھڑا کھو دیا ،چنگیز خان کی یہ ملاقات اس الیکشن 2018 کی پہلی کڑی ہے ،جس میں رفیق بھولا نے خادم چھچھ چنگیز خان اور ان کے خاندان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات کی یقین کی دہانی کرائی کہ انشاء اللہ بہت جلد حضرو اور علاقہ چھچھ کی سطح پر عوام کے مفاد کے پیش نظر مثبت فیصلہ سے لوگوں کو جلد آگاہ کرینگے زاہد میر نے مزید کہا کہ جہانگیر خانزادہ نے اب تک صرف 8اوور کا ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا ہے اور انشاء اللہ ان لوگوں کی مدد سے جہانگیر خانزادہ کے خلاف میرا قائدخادم چھچھ چنگیز خان الیکشن 2018میں عوامی عدالت میں ٹینس بال کی بجائے ہارڈ بال کا T:20کر کٹ میچ کھیلیں گے ۔



ملاں منصور (تحصیل حضرو):بنیادی مرکز صحت ملاں منصور مانسر میں عملہ کی کمی ‘ایمر جنسی میں مریضو ں کو مشکلات کا سامنا 
بنیادی مرکز صحت ملاں منصور مانسر میں عملہ کی کمی ‘ایمر جنسی میں مریضو ں کو مشکلات کا سامنا ،رات کے وقت صرف ایک لیڈی ڈاکٹر اور چو کیدار ہوتا ہے ،ایمر جنسی میں مریضو ں کو شدید مشکلات کا سامنا ‘موجود عملہ مریضوں کواٹک جانے کا مشورہ دیتا ہے ،ہسپتال کی خو بصورت بلڈنگ ہو نے کے با وجود رات کے وقت عملہ نہیں جو ایمر جنسی ، حادثات میں مریضو ں کو اٹینڈ کر ے جبکہ اٹک ڈسٹرکٹ ہسپتال تقریبا 20کلو میٹر دور ہے ۔عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بنیادی مرکز صحت ملاں منصور مانسر میں رات کے وقت بھی عملہ ہو نا چاہیے جو ایمر جنسی مریضو ں کا علاج کر ے ۔



گاؤں سیدن:حلقہ عوام کی غمی خوشی میں شریک ہونا فرض سمجھتا ہوں اور اس طرح عوام کے مسائل سے بھی آگاہ ہو جاتا ہوں ؛ جہانگیر خانزادہ
صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حلقہ عوام کی غمی خوشی میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتا ہوں اور ایسے موقع پر شرکت کر کے عوام کے مسائل سے بھی آگاہ ہو جاتا ہوں ،میری ہمیشہ سے خواہش رہتی ہے کہ حلقہ عوام کے مسائل سن کر انہیں ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ جو امیدیں ہم سے عوام نے لگا رکھی ہیں‘ان پر پورا اتریں آصف میرا بھائی ہے اس کے واپس آنے سے بڑی خوشی خوئی ہے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ ملک ہاشم سیدن پر اہلیان علاقہ سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو دن اپنے حلقہ عوام کو دیتا ہوں جس سے عوامی حالات معلوم ہو جاتے ہیں اور اپنے سپوٹران اور ووٹرز کے مسائل سے بھی آگاہ ہو جاتا ہوں انہوں نے کہا کہ سیدن کے عوام نے ہمیشہ مجھے محبتوں کے پیغام دیئے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں ہونے کے باوجود بھی اپنے آ پ کو حلقہ عوام سے دور نہیں کیا بلکہ کوشش کی کہ جتنا ممکن ہو سکے اپنے حلقہ کے عوام کو وقت دوں اور ان کے مسائل کیلئے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کروں اس سے قبل معروف خانزادہ گروپ میں واپس آنے والے معروف ورکر ملک آصف سیدن نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم شجاع خانزادہ شہید کے ذاتی نمائندے ہیں سیدن میں 2خاندان ہیں جو گھر گھر جا کر جہا نگیر خانزادہ کے لیے ووٹ مانگتے ہیں ہا شم فیملی اور ملک سلطان فیملی انشاء اللہ 2018کے الیکشن کا پہلا جلسہ سیدن میں ہم کر یں گے اس موقع پر ملک جمیل ، ملک انصار، چیئر مین بلدیہ حضرو سعید آرائیں ، بشارت خان ، حبیب خان ، ملک سلطان محمود ، ابرار ، ملک اکسن ، صداقت حسین ، ملک اکرم ، محمد حسنین ، دوست محمد ، ملک اطلس ، ملک وقاص، ملک عامر محمود ، مو لا نا عبد العزیز حا فظ ارشد محمود حاجی اشرف ، سیف الملوک ، فدا حسین، نا صر دکاندار ، شیخ محمد آصف دیگر اہلیان سیدن بھی مو جود تھے ۔



گاؤں مرزا: تعمیرات کا شعبہ اپنا کر خواتین با عزت روزگار کما سکتی ہیں ‘تعمیرات کا شعبہ خواتین کے لئے سب سے مو زوں ہیں ؛ فرح ملک 
تعمیرات کا شعبہ اپنا کر خواتین با عزت روزگار کما سکتی ہیں ‘تعمیرات کا شعبہ خواتین کے لئے سب سے مو زوں ہیں کیو نکہ خواتین تز ین و آرائش ، سجاوٹ اور دیگر امور میں قدرتی طور پر ما ہر ہو تی ہیں ،مر دوں میں یہ صلاحیت نہ ہو نے کے برابر ہے ‘اس طرح خواتین کے لئے 
اس شعبہ میں بے پنا ہ موا قع مو جود ہیں ۔ان خیالات کا اظہارکراچی میں رہا ئش پذیر پاکستان کی پہلی خاتو ن بلڈر زفرح ملک نے اپنے دورہ اٹک پر اپنے آبائی گاؤں مرزا میں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ وہ اٹک کے پسماندہ گا ؤں جو ایشیا کا سب سے بڑا گاؤں بھی ہیں ‘سے انتہا ئی نا مسائد حالات میں سفر وسیلہ ظفر کے فا رمو لے پر عمل پیرا ہو کر کرا چی آئیں اور یہاں پر مختلف شعبوں میں قسمت آزما ئی کی تاہم رئیل سٹیٹ کے کاروبار کے ساتھ انہوں نے تعمیرات کا کام شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ اس شعبہ میں اس سے پہلے پو رے پاکستان میں کوئی خاتون نہیں ‘اسطرح وہ پاکستا ن کی پہلی بلڈرز بھی ہیں اور یہ اعزاز ان کے لئے اور ان کے آبائی علاقہ اٹک کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔انہو ں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبہ میں قسمت آزما ئی کریں کامیابی ان کے قدم چھو مے گی تاہم اس کے لئے محنت شر ط ہے ‘وہ کراچی جیسے شہر میں بھی رئیل سٹیٹ اور تعمیرات کے شعبہ میں ایک مقام رکھتی ہیں انتہائی مصرو فیت کے با وجود انہیں اپنا علاقہ ہمیشہ یاد رہتا ہے اور اس علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہو د کے لئے وہ کراچی میں کو شاں رہتی ہیں ۔



























No comments:

Post a Comment