Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
ضلع اٹک:طویل عرصہ کے بعد پنجا ب میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت ہوئی ہے جو کہ عطیہ خداوندی ہے ؛ محمد شہبازشریف
وزیر اعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے پاکستان کو قدرتی وسائل کی نعمت سے نوازا ہے اور طویل عرصہ کے بعد پنجا ب میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر کی دریافت ہوئی ہے جو کہ عطیہ خداوندی ہے جس پر اللہ رب العزت کا شکرادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعاد ہ کرتے ہیں کہ ہم یہ وسائل ملک کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود پر نچھاور کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجا ب میں دریافت ہونے والے قدرتی وسائل پر ملک کے 21 کروڑ عوام کا حق ہے اور جسطرح سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں قومی تعمیر کی ترقی کے منصوبوں کا آغاز کیا گیا تھا ‘وہ چار برسوں میں تکمیل کے مراحل طے کرکے عوامی مشکلات کے ازالے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ضلع اٹک کے علاقے جنڈیال تحصیل فتح جنگ میں پاکستان آئیل فیلڈ لمٹیڈ (پی او ایل ) کے تیل اور گیس کے کنویں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہے کہی۔وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی مہمان خصوصی تھے‘ تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد ، وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال خان ، ملک اعتبار خان ایم این اے ، اراکین اسمبلی ملک ظفر اقبال ، ملک شاویز خان، پی او ایل کے چیئرمین شعیب انور ملک اورمعززین علاقہ موجود تھے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آج سجدہ شگر بجا لانے کا دن ہے دن ہے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے طویل عرصہ کے بعد پنجاب میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے جس کے لئے انجینئرز ، ایگزیکٹوز ، محنت کشوں کی شبانہ روز محنت اور پی او ایل کی طرف سے کثیر سرمایہ کاری قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی او ایل نے پہلے تین ویلز میں کچھ نہ ملنے کے بعد چوتھے ویل میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ اس ویل سے 25 سو گیلن یومیہ تیل حاصل ہو گاجو قومی معیشت میں اہم اضافہ ہے ، اس سے گیس کی فراہمی میں اضافہ ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ نئے دریافت ہونے والے تیل اور گیس کا پریشر انتہائی ہائی ہے جس سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر حاصل ہوں گے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالی نے عظیم مملکت خداداد پاکستان کو بہترین وسائل سے نوازا ہے اور ہم محنت امانت اور دیانت کے ساتھ ملک کے وسائل کو دریافت کرکے قومی معیشت کو مستحکم کررہے ہیں اور عام آدمی کی زندگی میں خوشحالی لارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر محنت اور ترقی کا یہ سفر اسی طرح جاری و ساری رہا تو بہت جلد پاکستان اقوام عالم میں عظیم معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ عسکری حوالے سے پاکستان طاقتور ملک ہے ہم ایٹمی قوت ہیں لیکن یہ مناسب نہیں کہ ہمارے ایک ہاتھ میں ایٹمی قوت ہو اور دوسرے ہاتھ میں کشکول ہو۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم اگر یکسوئی سے فیصلہ کرکے اجتماعی کوشش کرے کوئی پہاڑ کوئی سمندر ہمارا راستہ نہیں روک سکے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ کے پی کے میں گیس کے دریافت ہوئے تو ہائی کورٹ سے حکم امتناہی لے لیا گیا لیکن ہم ایسانہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ چاروں اکائیاں مل کر پاکستان بنتا ہے اور پنجاب کے تمام وسائل پورے ملک کے لئے حاضر ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ وفاق اور صوبہ پنجا ب نے 36 سو میگا واٹ بجلی کے منصوبے دو سالوں میں مکمل کرکے پورے پاکستان کو فراہم کئے۔ پنجاب نے 12 سو میگا واٹ اور وفاق نے24 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی ہم نے سو فیصد سرمایہ کاری اپنے وسائل سے کرنے کے بعد حاصل ہونے والی بجلی چاروں صوبوں کوفراہم کی اس لئے کی ہم قومی ترقی پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ چاروں صوبوں کو ایک بیک وقت ترقی کی طرف قدم بڑھاناہوگا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ساڑھے بارہ سو میگا واٹ کے نئے پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے اس سے اگلے چودہ ماہ میں 8 سو میگا واٹ اور چھبیس ماہ میں ساڑھے بارہ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان 15 ، 20 سال میں پہلی مرتبہ بجلی کے حصول میں خود کفیل ہو جائے گا اور ہندوستان سے بجلی کی پیشکش کے جواب میں ہم بھارت کو بجلی فراہم کرسکیں گے۔ اور بجلی کی پیداو ار میں اضافے سے ملک میں زراعت ترقی کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بجلی کے تین منصوبے لگ چکے ہیں اور چوتھے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ چھ سات سال پہلے اسی نوعیت کے منصوبوں کے مقابلے میں قومی خزانے کو 112 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے جوکہ ہماری شفافیت کا بین ثبوت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ کوئی لیلی مجنوں کی کہانی نہیں حقیقت اور سچائی میں مبنی وہ حقائق ہیں جو ریکارڈ پر ہیں اور ان سے سستی بجلی مہیا ہو رہی ہے جو بہت بڑ ی کامیابی ہے۔ انہوں نے پی او ایل انتظامیہ سے کہا کہ جس علاقے تیل اور گیس کا وسیع ذخیرہ دریافت ہوا ہے وہاں بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے ٹیکنکل کالج تعمیر کیا جائے اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ بہت جلد ٹیکنکل کالج کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔ وزیر مملکت پیٹرولیم جام کمال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تیل و گیس کی دریافت خوش آئند ہے اور حکومت ایل این جی کے درآمد کے ساتھ ساتھ ملک میں معدنیات کی دریافت پر توجہ دی جا رہی ہے اور قدرتی وسائل میں اضافہ کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پاکستان آئل فیلڈ شعیب انور ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑا آئیل گروپ ہے جو کامیابی کے ساتھ قومی معیشت میں اپنا فعال کردار ادا کررہا ہے اور روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی میں اس گروپ کی کارکردگی نمایاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس گروپ نے پاکستان میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اس فیلڈ پر 135 ملین ڈالر خرچ کئے گئے ہیں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی او ایل نے سماجی فلاح وبہبود کی سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لیا ہے اور جنڈیال میں بھی سماجی شعبے میں رفاعی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے پی او یل کی کامیابی پر تمام کارکنان کو مبارک باد اس موقع پر بتا یا کہ 18ہزار497 فٹ کی گہرائی میں کنویں سے یومیہ2520بیرل تیل اور21مین کیوبک فٹ گیس کے شواہد،پیداوار2 ہفتوں میں شروع ہوجائیگی پاکستان آئل فیلڈز لمیٹیڈ (پی اوایل) نے اخلاص بلاک میں تیل اورگیس کا بڑاذخیرہ دریافت کیا ہے، یہ گزشتہ 5سال میں پنجاب میں تیل اورگیس کی بہت بڑی دریافت ہے، شمالی پوٹھوہارضلع اٹک میں جنڈیال کا کنواں اسلام آباد سے تقریباً 83 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے،اس میں پی او ایل 80 فیصد اوراٹک آئل کمپنی 20 فیصد حصے کی مالک ہے یہ بلاک مشکل مگر اچھے علاقے میں واقع ہے جس کے اردگرد بہت سی آئل فیلڈز ہیں، انتہائی گہرے دریافتی جنڈیال1 کنویں کا پلان تھری ڈی سیسمک کے بعد شروع کیا گیا، یہ کنواں 18ہزار 497 فٹ کی مکمل گہرائی تک کھودا گیا تاکہ ایوثین اورپلیوثین کے کاربونیٹ ریزروائر کوٹیسٹ کیا جائے، ٹیسٹنگ کے دوران اچھی مقدار میں تیل وگیس دریافت ہوئے، چوک سائز 40/64 انچ اورکنویں کے بہاؤ کا دباؤ پی ایس آئی 3768پرتیل کی یومیہ پیداوار 2520 بیرل اور گیس کی پیداوار21ملین کیوبک فٹ ہے جبکہ چوک سائز32/64 انچ اورکنویں کے بہاؤ کا دباؤ پی ایس آئی 5364پر تیل کی یومیہ پیداوار2160 بیرل اورگیس کی پیداوار 19ملین کیوبک فٹ اورچوک سائز28/64 انچ اورکنویں کے بہاؤ کادباؤ پی ایس آئی 6290پر تیل کی یومیہ پیداوار1630بیرل اورگیس کی پیداوار16.5ملین کیوبک فٹ ہے9. تیل کی اے پی آئی گریوٹی تقریباً 40ڈگری اورگیس کی بی ٹی یو/ایس سی ایف 1161ہے، اس گیس میں 86فیصد میتھین، 7.2فیصد ایتھین اور 2.9 فیصدپروپین ہے اور اس کے ہرملین کیوبک فیٹ گیس سے تقریباً 2.5 میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگی، اس کنویں کی پیداوار تقریباً 2 ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، جنڈیال کھوڑفیلڈکے قریب واقع ہے اس کے ریزروائرکا ایریا تقریباً 15اسکوائر کلومیٹرہے، ابتدائی تخمینہ کے مطابق یہ دریافت تقریباً 292 ارب اسٹینڈرڈکیوبک فٹ گیس اور تقریباً 23 ملین بیرل تیل کا ذخیرہ لیے ہوئے ہے، جنڈیال کی دریافت نہ صرف ملک کی توانائی کی ضرورت کوپورا کرے گی بلکہ مستقبل میں اردگردکے علاقوں میں تیل اورگیس کی تلاش میں بھی اس کا مثبت اثرہوگا۔
فتح اللہ (برھان): ٹریفک کے المناک حادثہ میں 8افراد جاں بحق ،بدقسمت ہائی ایس راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہی تھی؛رپورٹ
ٹریفک کے المناک حادثہ میں 8افراد جاں بحق متعددافراد زخمی ہو گئے ،بدقسمت ہائی ایس راولپنڈی سے پشاور کی جانب جا رہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی ،ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال شفٹ کیا ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پشاور کی جانب جانے والی ہائی ایس تھانہ صدر کی حدود میں فتح اللہ گاؤں کے قریب نیاز نامی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور مسافر اس میں بری طرح پھنس گئے ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں،ہائی وے پولیس اور مقامی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور جان بحق ہونے والوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق جان بحق ہونیوالوں کی تعداد ایک خاتون سمیت 8ہے جبکہ 6افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں پہلے ٹی ایچ کیو حسن ابدال جبکہ بعدازاں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا،جان بحق ہونے والوں میں عظمت حیات،ساز گل،نیاز علی خان، عبدالرحمن،عبدالحمید،فائز الرحمن اور خاتون سمیت دو مزید افراد شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں الیاس،ملنگ، بلال،راشد،آصف اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے حادثہ کی اطلاع پر ٹی ایچ کیو حسن ابدال میں تمام ڈاکٹروں اور عملے کو ہنگامی صورت حال کے پیش نظر طلب کر لیا گیا جنہوں نے فوری طور پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
حضرو شہر کا محلہ حسن ٹاؤن موجودہ دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم‘وجہ پی ٹی آئی کا گڑھ ہونا ہے؛رپورٹ
حضرو شہر کا محلہ حسن ٹاؤن موجودہ دور میں بھی سوئی گیس کی سہولت سے محروم، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمداورمسلم لیگ(ن) کے مقامی رہنما گزشتہ 10سالوں سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کرسکے ، گلیوں کو بھی پختہ نہ کیا جا سکا، محلہ کو پی ٹی آئی کے اکثریتی سپورٹرز ہونے کی وجہ سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جناح پارک اور مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر اشرف بٹ کی کوٹھی کے قریب آباد حسن ٹاؤن کے سیاسی نوجوان عامر خان اور دیگر رہائشیوں نے بتایا کہ حسن ٹاؤن حضرو شہر کا جدید محلہ ہے ، یہاں پر کافی آبادی قائم ہے مگر گزشتہ 10سالوں سے اس آبادی کو سوئی گیس سے محروم رکھا جا رہاہے ، یہاں کی آبادی نے کئی بار مسلم لیگ(ن) کے مقامی قائدین حتیٰ کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو بھی سوئی گیس فراہمی کا مطالبہ کیا جنہوں نے کئی بار جلد سوئی گیس دینے کے وعدے کئے مگر تاحال حسن ٹاؤن اس نعمت سے محروم ہے جس کہ بڑی وجہ یہاں کی آبادی کا پی ٹی آئی سپورٹر ہونا ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف بٹ اور طلال بٹ نے اس حوالہ سے آبادی کو یقین دہانی کرائی ہے مگر کچھ مسلم لیگی فرخ نامی پی ٹی آئی ٹائیگر کے جلسہ کی وجہ سے شیخ آفتاب احمد، جہانگیر خانزادہ کو یہاں پر سوئی گیس ، بجلی اور گلیوں نالیوں کی پختگی سے روک رہے ہیں جس وجہ سے وہ طلال بٹ کی بھی نہیں مان رہے کیونکہ انہوں نے برملا اظہار کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا جلسہ کرانے کی سزا ملے گی یوں آج تک اس محلہ کو پی ٹی آئی سپورٹر ہونے کی سزا دی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے اپنے گھر سے سوئی گیس نہیں دینی بلکہ یہ سٹیٹ کی ذمہ داری ہے جو بھی حکومت ہو سہولیات فراہم کرنا اس کا فرض ہے اس لئے حسن ٹاؤن کو جلد از جلد گیس فراہم کی جائے۔
اٹک سٹی:محکمہ تعلیم ا سپیشل ایجوکیشن حکام کی غفلت اور لا پرواہی ‘ضلع اٹک میں گونگے بہرے بچوں کا واحد مڈل سکول ہائی کا درجہ نہ پا سکا
محکمہ تعلیم ا سپیشل ایجوکیشن حکام کی غفلت اور لا پرواہی ‘ضلع اٹک میں گونگے بہرے بچوں کا واحد مڈل سکول ہائی کا درجہ نہ پا سکا ‘صوبہ بھر میں ا س سے بعد میں مڈل کا درجہ پانے والے سکولوں میں ہائی کلاسز شروع ہو چکی ہیں ،2010میں مڈل کا درجہ ملنے کے باوجود سٹاف تعینات نہ ہو سکا پرائمری سٹاف مڈل حصے کو بھی پڑھانے پر مجبور مڈل کے بعد اسپیشل بچوں پر تعلیم کے دروازے بند سکول پرنسپل نجمہ شاہین، عذرا بی بی اور دیگر سٹاف نے کمال مہربانی کرتے ہوئے اپنی مدد کے آپ کے تحت پرائیویٹ طور پر نویں اور دسویں جماعت شروع کر ادی گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو (گونگے بہرے بچوں )سکول میں پڑھنے والے طلبا ء وطالبات کے والدین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مذکورہ سکول 1991میں شروع ہوا 2010میں اسے مڈل کا درجہ ملا ہے مگر سات سال گزرنے پر بھی مڈل حصے میں سٹاف تعینات نہیں کیا گیا ہے اساتذہ کی شدید کمی ہے جبکہ طلباء و طالبات کی تعداد 180سے متجاوز ہو چکی ہے سکول پرنسپل اور سکول منیجمنٹ سمیت طلباء وطالبات کے والدین نے متعدد بار اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات نے بھی خصوصی دلچسپی لی مگر ابھی تک مڈل سے ہائی کا درجہ ملنے کی اپ گریڈیشن نہیں ہو سکی ہے طلباء و طالبات کے والدین چیئرمین سکول منیجمنٹ کونسل حافظ عبدالحمید خان اور دیگر اراکین نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے حکام سے ضلع اٹک کے اس واحد مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینے جبکہ مڈل حصے میں مڈل کا سٹاف تعینات کرنے اور نئی عمارت کے تعمیر کے لیے فنڈ جاری کرنے کے پرزور مطالبات کیے ہیں تاکہ ان اسپیشل بچوں کی پڑھائی کا سلسلہ جاری رہ سکے ۔
ضلع اٹک:محکمہ سوئی گیس اہلکاروں کی من مانیاں بل ادا کرنے کے باوجود بھی میٹر کے حصول کے لیے صارفین ذلیل و خوار ہو نے لگے
محکمہ سوئی گیس اہلکاروں کی من مانیاں بل ادا کرنے کے باوجود بھی میٹر کے حصول کے لیے صارفین ذلیل و خوار ہو نے لگے ‘اہلکار صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے صارفین کو ذلیل وخوار کرنے لگے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے صارفین دفتر کا چکر لگانے پر مجبور محکمہ سوئی گیس کی غفلت کی وجہ سے صارفین کو باقاعدگی سے بل فراہم نہیں کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین بل مقررہ وقت پر جمع نہیں کر اسکتے جس پر سوئی گیس کا عملہ اُن کے میٹر اُتار لیتا ہے جب صارفین بل ادا کرکے میٹر کے حصول کے لیے دفتر جاتے ہیں تو اُن پر کڑی شکایت رکھ دی جاتی ہیں ،زیادہ تر صارفین کرائے کے مکانوں میں رہائش پذیر ہیں مالکان بیرون ملک قیام پذیر ہیں ۔اہلکار صارفین سے مالک مکان کے شناختی کار ڈ کی کاپی مانگتے ہیں جو اُن کے پاس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے صارفین دفتروں میں چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں، صارفین نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل ، جی ایم سوئی گیس اسلام آبادسے اپیل کی ہے کہ جو صارفین بل جمع کر ادے اُس کو مالک کے شناختی کارڈ کی کاپی کے بغیر میٹر لگایا جائے۔
ضلع اٹک:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اٹک ،حضرواور حسن ابدال میں چھاپے اشیائے خوردو نوش مہنگے داموں فروخت کر نے پر جرمانے
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اٹک ،حضرواور حسن ابدال میں چھاپے اشیائے خوردو نوش مہنگے داموں فروخت کر نے پر جرمانے ‘تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع اٹک ظہیر احمد خان نے اٹک شہر ، حضرواور حسن ابدال کا دورہ کیا اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر سجاد اسلم ولد محمد اسلم کو 3ہزار روپے ، سراج احمد کو 2ہزار روپے ، سجاد احمد ولد محمد ریاض کو2ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ کئی پٹرول پمپس کے پیمانے ٹھیک نہ ہونے پر چالان عدالت بھیجوا دیے مجسٹریٹ ظہیر احمد خان نے پٹرول پمپس مالکان اور دوکانداروں کو وارننگ دی کسی بھی شہری کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے جو دوکاندار مہنگے داموں اشیاء فروخت کرے گا اور جو پمپس مالکان اپنے پیمانے ٹھیک نہیں کریں گے قانون کے شکنجے میں انہیں لایا جائے گا اور انہیں بھاری جرمانے کریں گے عوامی سماجی حلقوں نے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر اٹک اور مجسٹریٹ ظہیر احمد خان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اٹک سٹی:تحریک انصاف میں میجر گروپ کا انضمام میجر طاہر صادق اور پورا گروپ جلسے کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل ؛ رپورٹ
تحریک انصاف میں میجر گروپ کا انضمام میجر طاہر صادق اور پورا گروپ جلسے کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل ‘مسلم لیگ (ن) کی کئی شخصیات میجر طاہرصادق کے ساتھ شامل ہونے جارہی ہے 6نومبر سے قبل میجر طاہر صادق نے مسلم لیگ (ن)کی کئی اہم شخصیات اپنے ساتھ شامل کرنے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا پہلے مرحلے میں اپنے دھڑے ماجھیا گروپ کے سربراہ سردار ممتاز حسین ماجھیا ، چیئرمین یونین کونسل جو ضلع اٹک کی معروف سیاسی شخصیت ہیں میجر گروپ میں شامل ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے اُن کے ہمراہ اُن کا پورا گروپ جس میں سیاسی سماجی شخصیات کارکنان اور ہزاروں کی تعداد میں ووٹرز اور اُن کے چاہنے والے ہیں میجر گرو پ میں شمولیت کا اعلان 27اکتوبر 2017جمعۃ المبارک فتح جنگ میں ایک بہت بڑی تقریب میں کریں گے بعد ازاں میجر گروپ ، ماجھیا گروپ ایک ساتھ 6نومبر کو عمران خا ن کے اٹک میں جلسہ کے موقع پر تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں گے میجر طاہر صادق اس جلسہ کو تاریخ ساز بنانے کے لیے یونین کونسل سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کر کے کارکنوں اور عوام کو اس جلسہ میں شرکت کے حوالے سے تیاری کر رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ولیٹہ پروگرام کے تحت مسلم لیگ (ن) اور دیگر کئی جماعتوں کے لوگ اُن کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں عمومی طور پر ضلع اٹک کی سیاسی فضا سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے دن رات ایک کر کے اپنے نام کر لی ہے 6نومبر کے جلسہ کے بعد انہیں ضلع اٹک کی دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی واضح بر تری مل جائے گی ۔
اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا شیر زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا
جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کا اجلاس ضلعی امیر مولانا شیر زمان کی زیرصدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ خان کے بیان پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کا کفر پوری دنیا میں واضح ہے مگر افسوس سے کہ رانا ثناء اللہ کو کچھ علم نہیں اور اپنی جہالت کا اظہار میڈیا پر کر رہا ہے ایسے لوگوں نے پہلے ہی مسلم لیگ (ن) کو تباہ کر دیا ہے ۔(ن) لیگ کے لیڈروں کو چاہیے کہ اس پر سخت نوٹس لے ان خیالا ت کا اظہار صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد ابراہیم ،محمد قاسم خان وردگ، قاضی خالد محمود، مفتی سعید الرحمن ، مفتی عبیداللہ، قاری عبدالرؤوف ، مولانا ذکریا کلیم اللہ، مولانا محمد یاسر زمان نے کیا اجلاس میں شق کی بحالی قائد جمعیت کا اور جمعیت علمائے اسلام کا بڑا کارنامہ ہے جس پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس میں آئندہ الیکشن میں ہر حلقے سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں مولانا محمد ابراہیم آف غورغشتی کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو مایوس کیا ہے اور ملک کو کمزور کرنے کی سازش کو عالمی قوتوں سے مل کر پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
تحصیل حضرو: یوسی جلالیہ کے گاؤں مومن پور میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی چھچھ کے ثقافتی کھیل ’’بیل دوڑ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا
یوسی جلالیہ کے گاؤں مومن پور میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی چھچھ کے ثقافتی کھیل ’’بیل دوڑ ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ،جس کے مہمان خصوصی چیئر مین یوسی جلالیہ یاسر خان تھے،اس انعامی بیل دوڑ کا انعقاد خاکی سلطان ،چوہدری ممتاز ،علی اکثر ، نگین خان سیکر ٹری ،احمد زمان خان اور ان کے دوستوں نے کیا ،بیل دوڑ میں حضرو ،اٹک ،راولپنڈی ڈویژن اور کشمیر سے لیکر پنجاب کے دور افتادہ دیہاتوں سے بہترین جوڑیوں نے حصہ لیا ،یہ میلہ مومن پور میں دریائے سندھ کے کنارے وسیع وعریض جگہ پر سجایا گیا تھا ، اس موقع پرپاکستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین اس انعامی بیل دوڑ کو دیکھنے کیلئے آئے ہو ئے تھے ، مقابلے میں حصہ لینے والی پہلی 6بہترین جوڑیوں کودو عدد زیر وموٹر سائیکل ،تین عدد واشنگ مشینیں اور ایک عدد سونے کا ہار دیا گیا ،پہلا انعام چوہدری افتخار آف موسیٰ اور علی اکثر آف ہری پور کی جوڑی کو نیوزیر میٹر موٹر سائیکل کی چابی مہمان خصوصی یاسر خان نے اپنے دست مبارک سے جعفر سوار کو دی ،اس موقع پر یاسر خان نے کہا کہ ’بیل دوڑ ‘‘ چھچھ کا ثقافتی کھیل ہے اس طرح کے ثقافتی کھیلوں کے انعقاد سے ہمارے علاقہ کی راویات کو زندہ رکھا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی جانب سے اس انعامی بیل دوڑ میں پوزیشن حاصل کر نے والی جوڑیوں کے مالکان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے علاقہ عوام کو بہترین تفریح کا موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ ہمار ا مقصد حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت ہے جس کیلئے ہم اپنے حلقہ کے دیرینہ مسائل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا ر لا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جب بھی اپنی یوسی کے عوام سے کسی بھی چیز کا وعدہ کیا اسے پورا کر کے دکھایا انشاء اللہ آئندہ بھی اپنے حلقہ کی عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے اس موقع پر ملک شوکت ،جنرل کونسلر حاجی اقبال ،جمعہ خان ،صابر حسین ،اکسار خان ،افتخار خان ،زبیر رضوی سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ،یاد رہے کہ اس انعامی بیل دوڑ کے اناؤنسر ماسٹر ملک امجد محمودآف کوٹکے تھے ۔
حضروسٹی: چنگیز خان نے امارات گفٹ اینڈ ٹوائس سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا
امیدوار حلقہ پی پی16خادم چھچھ چنگیز خان نے جعفر خان پلازہ میں امارات گفٹ اینڈ ٹوائس سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب کے موقع پر میزبان حافظ طیب برادران اینڈ طلحہ کے ہمراہ دکان کی خیر وبرکت کیلئے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،اس موقع پر زاہد میر میڈیا ایڈوائیزر ،لال شاہ ،خان بھائی نرتوپہ ،عاقب خان علی زئی ،ملک نسیم ،سیف محمود ،علی آرائیں ،افنان خان بھی موجود تھے ،چنگیز خان نے افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے حلقہ کی عوام کی بے لوث خدمت کیلئے سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہمارے ساتھ شامل ہو نیو الوں کو انشاء اللہ ہم سے کسی بھی موڑ پر مایوسی کا سامنا نہیں کر نا پڑے گا ،آخر میں میزبان حافظ طیب برادران اور طلحہ نے خادم چھچھ چنگیز خان اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
حضروسٹی:پارٹی قیادت نے مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی ہے ‘اسے احسن طریقہ سے سرانجام دونگا ؛ امجد علی سعودی عرب
صدر تحریک انصاف جدہ (سعودی عرب )امجد علی نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اسے احسن طریقہ سے انجام دینے کے لئے تمام صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا ،پاکستان تحریک انصاف اپنے عظیم قائد عمران خان کی بے مثال قیادت میں اپنی منزل مقصود کی طرف رواں دواں ہے ،آمدہ الیکشن میں کمیشن اور کر پشن زدہ( ن) لیگ کو عبرت ناک شکت سے دو چار کریں گے ضلع اٹک میں قاضی احمد اکبر خان اور حضرو سٹی میں عمران خان حضروی کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے ٹیلی فونک با ت چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر طاہر صادق گروپ کاتحریک انصاف میں ضم ہونا خوش آئندہ اقدام ہے ضلع اٹک میں( ن) لیگ کا صفایا کرنے کے لئے تحریک انصاف اور میجر گروپ کا اتحاد وقت کی ضروت تھی ۔
حضروسٹی:جو شخص صدقِ پیارے آقاکریم ؐ کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول تسلیم نہیں کرتا وہ قطعاً مسلمان نہیں ہو سکتا؛ قاضی احمد اکبر
نبی آخرالزمان حضرت محمدﷺسے محبت اور عقیدت شرط ایمان ہے ،جو شخص صدقِ پیارے آقاکریم ؐ کو اللہ تعالیٰ کا آخری رسول تسلیم نہیں کرتا وہ قطعاً مسلمان نہیں ہو سکتا ،پاکستان ،اسلام کے نام پر معرضِ وجود آیا اس کے آئین میں کسی بھی اسلامی شق یا تصور کے خلاف اقدام کو کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف سپورٹ نہیں کریگی ،سیاست میں دین کے ٹھیکیدار اور دوسروں پر کافروں کے فتوے لگانے والے رانا ثنا اء اللہ کے بیان اور ختم نبوت ؐ کے حوالہ سے انتہائی غیر مناسب اور کفریہ الفاظ اور خیالات پر کیوں خاموش ہیں ، تحریک انصاف ضلع اٹک رانا ثنا ء اللہ کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتی ہے ،مسلم لیگ (ن ) رانا ثنا اء اللہ کے بیان کے حوالہ سے اپنی پارٹی پالیسی کو فوراً قوم کے سامنے واضع کرے ان خیالات کا اظہارصدر تحریک انصاف ضلع اٹک و ممبر سی اسی سی قاضی احمد اکبر نے ضلعی رابطہ سیکرٹری فاضل خان وردگ وضلعی ترجمان عمران خان حضرو ی کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عمران خان حضر و ی اور فاضل وردگ نے حکومت کو متنبع کیا کہ اگر اس نے عقیدہ ختم نبوت ؐ کے حوالہ سے کسی بھی کسی قسم کی ردو وبدل یا ترمیم کی تو تحریک انصاف کا ہر کارکن اپنی جان کو قربان کر نے سے بھی گریز نہیں کر ے گا انہوں نے کیپٹن (ر ) صفدر کی اسمبلی میں تقریر کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس کی مخالفت میں امریکہ اور لادین قوتوں کے دباؤ میں آکر رانا ثنا اء اللہ کے شرم ناک اور کفریہ بیان کی پرزو ر الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا اس کو فوری طور پر بر طرف کیا جائے ۔
فورملی(حضرو):وزیر شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کے عوام دوست منصوبوں کو دیکھ کر مخالفین کے اوسان خطا ہوگئے؛ یاسرزمان
چیئرمین یو سی فورملی یاسر زمان نے کہا ہے کہ وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے برق رفتار عوام دوست منصوبوں اور ترقیائی کا موں کو دیکھ کر مخالفین کے اوسان خطا ہوگئے اور ان کو 2018کے الیکشن سے پہلے ہی اپنی شکست کی بو آنے لگی ،وفاقی وزیر شیخ احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ایک شاخ کے دو پھول ہے اور اٹک چھچھ کی عوام کے ماتھے کے جھومر ہیں ‘وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے ساتھ پاکستان کے کونے کونے گیا ہوں جتنا فنڈ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو ملا اور کسی کو بھی نہیں ملا وفاقی وزیر اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے اپنے حلقے میں ریکارڈ کام کیے اور کردار ہیں ،پورے NA57میں ترقیاتی منصوبوں کے جال بچھا رکھاہے ہر محلے میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جس میں سکولوں کو اپ گریڈ کرنا گھر گھر سوئی گیس کی مکمل فراہمی ، کار پٹ سڑکیں ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ،ریسکیو 1122 کی سہولیات ،بجلی کی فراہمی ،ہٹیاں سے لیکر جہانیاں تک ڈبل روڈ تحصیل میں کرکٹ اسٹیڈیم کا قیام زرعی یونیورسٹی کا قیام ،میڈیکل کالج کا قیام ،جی ٹی روڈ حاجی شاہ ،فقیر آباد لانسپور پر اوور ہیڈ برج اور اس کے علاوہ کامرہ کینٹ و ہٹیاں چوک میں اوور ہینڈ برج پر کام شروع ہے یہ کام کس نے کیے یہ تمام کام وفاقی وزیربرائے پاریمانی امور شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کی دن رات محنت کا نتیجہ ہیں اور اپنے حلقے NA 57اور PP16کے عوام سے سچی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) NA57 اور PP16سے کلین سویپ کرے گی اور ہر ڈبے سے شیر کی پرچی نکلے گی۔
گاؤں ابابکر:سیاست جھوٹ ،مکاری اور جھوٹے وعدوں کا نام نہیں بلکہ عوام کی محرومیوں کاخاتمہ لانے کا نام ہے؛قاضی احمد اکبر
صدر تحریک انصا ف ضلع اٹک اور حلقہ پی پی16کے ٹکٹ ہولڈر قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ سیاست جھوٹ ،مکاری اور جھوٹے وعدوں کا نام نہیں بلکہ عوام کی محرومیوں کاخاتمہ اور ان کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا نام ہے ،جون 2011سے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی سے اپنی عملی سیاست کا آغاز کیا اور انشاء اللہ اسی پارٹی سے میری سیاست کا خاتمہ بھی ہو گا ،روز روز پارٹی اور گروپ بدلنے والے عوام میں سر خرو نہیں ہو سکتے ،پاکستانی قوم بالخصوص چھچھ کے عوام نے اپنے روشن مستقبل کیلئے تبدیلی کی جھلک دیکھ رہا ہوں ،محلہ مغربی ابا بکر کے دوستوں کو پی ٹی آئی میں شامل ہو نے پر خوش آمد ید کہتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ انہیں اپنے اس فیصلے پر ندامت نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے متحرک کارکن محمد جمشید دستی کی کاوشوں سے محلہ مغربی گاؤں ابا بکر کے درجنوں خاندانوں کی پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا ،اس موقع پر ضلعی ترجمان عمران خان ،تحصیل صدر حاجی اشفاق خان اور سر دل خان نے بھی خطاب کیا ،ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے محمد فیاض ۔عبد الرحمان شاہ ،ظہور الہی ،تحجیم شاہ ،سر دل خان ،ثاقب شاہ ،سجاد شاہ ،شہزاد افضل ،محمد ذوالفقار ،محمد سہیل ،فیصل نواز خان ،ندیم شاہ ،سہیل شاہ ،صوبہ شاہ ،پرویز خان ،منیر اجمل ،نشاد خان ودیگر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آمد ہ جنر ل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف بالخصوص چھچھ میں تحریک انصاف کی شان اور پہچان قاضی احمد اکبر خان کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن نچھاور کر دینگے ۔
اٹک سٹی:پاس شدہ اساتذہ کرام /حافظ قرآن /معذور افراد کے بچوں کے وظائف کیلئے درخواستیں مورخہ30نو مبر سے قبل طلب کی ہیں
ترجمان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی ارسلان علی چیمہ کے مطابق بورڈ نے میٹرک سالانہ 2017میں پاس شدہ اساتذہ کرام /حافظ قرآن /معذور افراد کے بچے /بچیوں کے وظائف کیلئے باقاعدہ درخواستیں مورخہ30نو مبر سے قبل طلب کی ہیں جن بچے/بچیوں نے میٹرک 2017میں پاس کیا ہے بورڈ کی ویب سائٹ (www.biserwp.edu.pk) سے دوصفحات پر مشتمل سکالر شپ فارم ڈاؤن لوڈ کر کے متعلقہ ادارہ کے سربراہ سے تصدیق کرواکر بچے/بچی کے والد /والدہ اپنی آخری ماہ کی سیلری سلپ اور بچے/بچی کے رزلٹ کارڈ کی کاپی فارم کے ساتھ لف کرکے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے (شعبہ انکوائری برانچ) کے پتہ پر بذریعہ ڈاک یا دستی مورخہ30نو مبر تک ہر لحاظ سے مکمل سکالر شپ فارم جمع کروائیں ،نا مکمل اور تاخیر سے آمدہ درخواستیں(سکالرشپ فارم) زیر غور نہیں لائی جائینگی جبکہ حافظ قرآن /معذور افراد اپنے ادارہ سے تصدیق شدہ سر ٹیفکیٹس بھی ساتھ لف کریں۔
ضلع اٹک:آنے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں جوڑ توڑ شروع ، بیٹھک ، ہجرے، اور ڈیرے آباد ہونے لگے
آنے والے جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلہ میں جوڑ توڑ شروع ، بیٹھک ، ہجرے، اور ڈیرے آباد ہونے لگے ۔رہنما تحریک انصاف ملک امین اسلم اور سید یاو ر بخاری کے طوفانی دورے ،مرزا گاؤں کی سب سے بڑی برادری بھٹی برادری سے ملاقات، دو طرفہ ملاقات میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی ،بھٹی برادری کے نمائندہ افراد نے ملاقات کرنے پر ملک امین اسلم اور یاور بخاری کا شکریہ ادا کیا ، ملاقات کے دوران بھٹی برداری کی جانب سے چند حل طلب مسائل پیش کئے گئے جس میں سب سے بڑا مسئلہ نوکری کے لئے بھرتیوں کا ہے اس کے علاوہ گاؤں کی سطح پرگھمبیر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں ملک اعجاز، شاہدامتیاز شاہ ،حافظ اختر ،عامراقبال اور دیگر موجود تھے ، صدر سیاسی کمیٹی بھٹی برادری خالد محمود ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد نواز ، نائب صدور محمد فیاض ، الطاف حسین ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امجد محمود،لیگل ایڈوائزر منشی امجد ، وسیم امتیاز ، سرورالٰہی ، محمد یونس، خرم عبدالقادر، شبیر احمد بھٹی ، جاوید اقبال بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا جو بھی فیصلہ ہوگا ، اسلام کی سربلندی ، پاکستان کے استحکام اور اورمرزا گاؤں کی بھٹی برادری کے مفاد کے لئے ہو گا ، اس موقع پر ملک امین اسلم اور یاور بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں قیادت کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، ملک کے ساتھ کھلووا ڑ کیا جا رہا ہے ، ناموس رسالت ؐ جیسے مسئلہ کو چھیڑکر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے ، ملک میں صالح قیادت کے لئے اپنے ووٹ کا استعمال وقت کی ضرورت ہے ۔
حسن ابدال(اٹک):سکھ یاتریوں کی بابا گورنانک کے جنم دن کے موقع پر پانچ تا سات نومبر گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آئیں گے
انڈیا اور ملک کے دیگر حصوں سے سکھ یاتریوں کی بابا گورنانک کے جنم دن کے موقع پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے پانچ تا سات نومبر گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آئیں گے ،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ،انہوں نے بتایا کہ پانچ تا سات نومبر متعلقہ علاقے میں لوڈ شیڈ نگ نہیں ہوگی تاہم بجلی فیل ہونے کی صور ت میں جدید ترین جنریٹرز متبادل نظام کے طور پر موجو د ہوں گے کسی بھی دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122 کے علاوہ محکمہ صحت کی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے گوردوارہ پنجہ صاحب میں منی چینجر، پوسٹ آفس اور پاکستان کی مصنوعات پر مشتمل سمال انڈسٹریز کا سٹال بھی لگایا جارہا ہے گوردوارہ پنجہ صاحب کے مرکزی لنگر خانہ کے علاوہ کسی دوسری جگہ پر کسی بھی چیز کے پکانے پر پابندی عائد ہوگی انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس اٹک کی جانب سے واک تھرو گیٹس اور پولیس کے نوجوان تعینات کیے جارہے ہیں جو سکھ یاتریوں کو مکمل تلاشی کے بعد گوردوارہ میں داخل ہونے کی اجازت دیں گے انہوں نے بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور افراد کے لیے سیکورٹی کارڈ، قومی شناختی کارڈ اور محکمانہ کارڈ کی موجودگی ضروری ہوگی جبکہ سیکورٹی کے انتظامات ڈی پی او اٹک ، صحت کی سہولیات ای ڈی او ہیلتھ جن کی معاونت ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حسن ابدال کریں کے ذمہ ہونگی ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس اٹک بم ڈسپوزل سکواڈ کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی ذمہ داری ایکسین واپڈا حسن ابدال ،جبکہ سکھ یاتریوں کی رہائش کے انتظامات ڈی او آر اٹک اور اے کلاس ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اٹک کریں گے فوکل پرسن اے سی حسن ابدال کا ٹیلی فون نمبر 0572-2521232ہے ۔
حضروسٹی:جنر ل کونسلرنزاکت حسین نے کرسچیئن کالونی حضرو کا 15سالہ دیرینہ مسئلہ حل کروا کر اہلیان کالونی کے دل جیت لیے
جنر ل کونسلرنزاکت حسین نے کرسچیئن کالونی حضرو کا 15سالہ دیرینہ مسئلہ حل کروا کر اہلیان کالونی کے دل جیت لیے، کرسچیئن کالونی کا سب سے پیچیدہ اور دیرینہ مسئلہ نکاسی آب کا تھا ،بارش کے دنوں میں کر سچئین کا لونی تالاب کا منظر پیش کر رہی ہوتی اور اہلیان کالونی کا گزرنا تک محال ہو جاتا ،نزاکت حسین نے عوامی خدمت کا حق ادا کرتے ہوئے اقلیتی برادری کے چہروں کو رونقین بخش دیں اور ان سے الیکشن میں کیا ہوا وعدہ وفا کر دیا ۔ان خیالات کا اظہار حضرو کے معروف کمنٹیٹر اور نوجوان سماجی شخصیت طلحہ علی زئی نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج تک بلدیہ حضرو میں پچھلے 15برسوں میں کسی بھی منتخب سیاسی ورکر نے اقلیتی برادری کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ،اور نہ ہی انکو معاشرے کا اہم فرد سمجھا گیا جس سے کرسچئین کالونی کے رہائشی زندگی تمام بنیادی سہولتوں سے اب تک محروم رہے ،دیکھا جائے تو شہر بھر کی تما م صفائی کا نظام ان اقلیتی افراد کے سپرد ہے مگر ان کے مسائل کو حل کر نے میں جس طرح جنر ل کونسلر نزاکت حسین نے توجہ دی اور عملی کردار ادا کرتے ہوئے کرسچئین کالونی کیلئے فنڈز منظور کر واکر فوراً کام شروع کر و ا دیا جس پر اہلیان وارڈ نمبر3کی عوام نزاکت حسین کی ان کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں اٹک سے خانیوال ٹرانسفر ہونے والے زاہد نواز مروت ودیگر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا
ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں اٹک سے خانیوال ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت،حضرو سے کھاریاں تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اویس تارڑ اور اے ڈی سی جی اٹک آفاق وزیر کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا ۔اس عشائیہ میں ڈی سی چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، ڈی سی جہلم ، ڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ، اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق ، سیکٹر انچارج آئی ایس آئی میجر رانا شہزاد،سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز کے علاوہ دیگر سرکاری افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر ٹرانسفر ہونے والے افسران کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اٹک سے ٹرانسفر ہونے والے افسران اپنے فرائض منصبی میں مکمل دسترس رکھتے تھے ان افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت ضلع اٹک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی شاندار رہی اس موقع پر تبدیل ہونے والے افسران میں تحائف اور شیلڈ تقسیم کی گئیں۔
حضروسٹی:پوسٹ ڈے کے موقع پر پوسٹ آفس حضرو میں ایک شاندار تقریب پوسٹ ماسٹرمحمد توفیق کی زیر نگرانی منعقد ہو ئی
پوسٹ ڈے کے موقع پر پوسٹ آفس حضرو میں ایک شاندار تقریب پوسٹ ماسٹرمحمد توفیق کی زیر نگرانی منعقد ہو ئی ،اس موقع پر سکول وکالجز کے طلباء نے کثیر تعداد د میں شرکت کی ،پوسٹ ماسٹر محمد توفیق نے ڈاک ٹکٹوں اور پوسٹ آفس کی تمام سکیموں کے بارے میں طلباء اور علاقہ عوام کوتفصیل سے بریفنگ دی ،پوسٹ آفس حضرو کی طرف سے ٹکٹوں کی نمائش میں طلباء اور عوام نے گہری دلچسپی لی ،پوسٹ ماسٹرمحمد توفیق نے اس موقع پر اپنے سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہو ئے کہا کہ پوسٹ آفس کا عملہ اپنے کسٹمرز کو بہترین سرس کی فراہمی کویقینی بنا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ پوسٹ آفس حضرو پاکستان کے قیام سے سے قبل انگریز دور میں بنا یا گیا تھا جو قیام سے پاکستان سے اب تک اپنے کسٹمرز اور علاقہ عوام کی کو بہترین سر وس فراہم کر رہا ہے ،انہوں نے جدید دور کے تقاضوں کے پیش نظرپوسٹ آفس حضرو میں ویسٹرن یونین کے ذریعے بیرون ممالک سے رقم سیکنڈوں اور منٹوں میں وصول کی جارہی ہے ،عوام پوسٹ آفس کی تمام تر جدید سروسز کو فالو کر رہے ہیں ۔
مانسر کیمپ :بزرگان دین کی مزارات رشد و ہدا یت کے مینار ہیں جن کی روشنی سے بر صغیر پا ک و ہندمیں اسلام کی شمع روشن ہو ئی؛ طاہر صادق
بزرگان دین کی مزارات رشد و ہدا یت کے وہ مینار ہیں جن کی روشنی سے بر صغیر پا ک و ہندمیں اسلام کی شمع روشن ہو ئی، تجلیات اور روحانیت کے یہ مر کز مو جو دہ دور کی مشینی زندگی میں جہاں انسا ن سکون سے کو سوں دور ہو چکا ہے ‘یہ دلی سکون پہنچا نے کے بہترین مراکز ہیں ۔ان خیالات کا اظہارسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے بر صغیر پاک و ہند کی معروف رو حانی شخصیت سا ئیں کلو بابا ما نسر شریف کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے منعقدہ نیزہ بازی مقابلوں کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،نیزہ بازی کے مقابلوں میں ملک بھر سے پا نچ سو سے زائد گھڑ سواروں نے حصہ لیا اور پہلی پو زیشن الاعوان کلب کو ملی ،سجادہ نشین سائیں کلو بابا ، بری امام راجہ سرفراز احمد نے بھی کا میاب ہو نے والوں میں عمرے کے ٹکٹ اور ہزاروں رو پے نقد انعام دیئے ۔
اٹک سٹی:8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد یہ دن پاکستان میں قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے؛رپورٹ
8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد یہ دن پاکستان میں قدرتی آفات سے آگاہی کے حوالے سے منایا جاتا ہے اس سلسلے میں ریسکیو1122 اٹک نے لالہ زار ہاکی اسٹیڈیم میں ان شہداء کے لئے دعائیہ تقریب منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور عوام نے شرکت کی 8:52 پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ،عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے لالہ زار اسٹیڈیم سے لے کر فوارہ چوک تک واک کی گئی ۔بعد ازاں ریسکیو اسٹیشن سے پورے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیاعوام نے ریسکیو کے اس اقدام کو بہت سراہا، ڈاکٹر اشفاق نے ریسکیو1122 کے دفتر میں تمام جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شعور پیدا کرنا چاہئے اس زمر میں ہم سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی ۔
گاؤں نرتوپہ:ممتاز خان کو PTIتحصیل حضرو کا ممبر سازی کمپین کا انچارج مزد کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے سینئر نائب صدر ملک ممتاز خان آف نر توپہ کو PTIتحصیل حضرو کا ممبر سازی کمپین کا انچارج (سیکر ٹری ممبر شپ ) نامزد کر دیا گیا ،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری تفصیلات کے مطابق ضلعی انچارج اور سیکر ٹری ممبر شپ ملک نوید نے جنڈ میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے سینئر نائب صدر ملک ممتاز خان آف نر توپہ کو پی ٹی آئی تحصیل حضرو کا ممبر سازی کمپین کے انچارج کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا اور ساتھ ہی ممبر سازی بکس بھی انکے حوالے کر دیا ،اس اہم ذمہ داری اور عہدے کیلئے ملک ممتاز خان کا نام پی ٹی آئی کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی خصوصی ہدائیت پر ملک نوید کو دیا گیا ،اس موقع پر ممتاز خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جلد ہی تحصیل کی میٹنگ بلا کر عہدیداروں کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی اور ممبر سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
حضرو شہر کی معروف کاروباری شخصیت حاجی فضل الرحمن کے فرزندصدام حسین شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
حضرو شہر کی معروف کاروباری شخصیت حاجی فضل الرحمن کے فرزند اور سابق امیدوار وائس چیئر مین یوسی حمید حاجی ناصر آرائیں کے کزن صدام حسین شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،شادی کی پروقار تقریب اور دعوت ولیمہ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ،چیئر مین یوسی حمید جمریز خان ،حاجی اکرم خان ،لیگی رہنماء ڈاکٹر اشرف بٹ ،طلال بٹ ،آغا خان ،چیئر مین اتحاد گروپ نزاکت خان ،چیئر مین میونسپل کمیٹی حضرو حاجی سعید آرائیں ،شوکت آرائیں ،جنر ل کونسلر حاجی مسعود آرائیں ،عبدا لقادر،حافظ محمد انور ،ملک افضل ،خالد منصور ،حاجی نصیر احمد آرائیں ، حافظ محمد اجمل ،فضل ربی UK،عمر خطاب ،دلشاد جلالیہ سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ،پولیس افسران ،تاجر برادری ،صحافی برادری کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی ،دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی ،دولہا صدام حسین کو علاقہ بھر سے مبارکبادوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے ۔
حضروشہر کی معروف شخصیت بھاپاایوب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حضروشہر کی معروف شخصیت بھاپاایوب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،وہ رفاقت بٹ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اسلام آباد کے والد ،اعجاز بٹ واشفاق بٹ کے چچا اور مشہور کاروباری شخصیت مسعود میر کے بہنوئی تھے ،انکی نماز جنازہ گذشتہ رات حضرو میں ادا کی گئی جس میں شہر بھر کی کاروباری ،سیاسی ،سماجی ،صحافتی وکلاء برادری نے شرکت کی اور بھاپاایوب کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔
اٹک سٹی:اٹک پو لیس نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صلا حیتیوں کی سر انجام دہی میں کبھی کو تا ہی نہیں کی ؛ عبادت نثار( ڈی پی او)
اٹک پو لیس نے ہمیشہ پیشہ وارانہ صلا حیتیوں کی سر انجام دہی میں کبھی کو تا ہی نہیں کی اور اٹک پو لیس کی تاریخ ملک وقوم کی حفاظت ، سماج دشمن عناصراوردہشت گر دو کے خلاف سینہ سپر ہو کر اپنی جانوں کے نظرا نے دینے سے بھی گریز نہیں کیا‘ فرض کی سر انجام دہی میں محنت اور جا نفشانی سے ڈیوٹی دینے والوں کی حوصلہ افزائی کا عمل جاری رکھا جا ئے گا ،ان خیا لات کااظہار ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ڈی پی او آفس میں پنجاب میں تیل او ر گیس کے سب سے بڑے کنواں کی تحصیل فتح جنگ کے گا ؤں جنڈیال میں دریافت اور جنڈیال آئل فیلڈ کی افتتا حی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اعظم شا ہد خان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ سرکاری اور سیاسی شخصیات کی فول پروف سیکو رٹی اور جا نفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسران اور جوانوں میں تعریفی اسناد ونقد رقوم تقسیم کر نے کے موقع پر خطاب کر تے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی فرض کی بجا آوری اور ڈیوٹی صحیح طور پر سر انجام دینے والوں کو انعام و اکرام سے نوازنے کا عمل جاری رکھا جا ئے گا ۔
اٹک سٹی:عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں شروع ‘سابق ناظم میجر طاہر صادق طوفانی دورہ شروع کر رہے ہیں ؛رپورٹ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جلسہ کی تیاریاں شروع ‘سابق ناظم میجر طاہر صادق طوفانی دورہ شروع کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق6نومبر کو عمران خان کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلہ میں سابق ناظم میجر طاہر صادق، ایم این اے زین الٰہی ، چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ،امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی محمد اکرم خان نے تیاریاں شروع کر دیں ۔اس سلسلے میں انہوں نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنہوں اپنا کام شروع کر دیا ہے ‘سابق ناظم میجر طاہر صادق16اکتوبر بروز سوموار سے تیاریوں کے سلسلے میں تحصیل پنڈی گھیب، جنڈ، فتح جنگ، حسن ابدال، حضرو اور اٹک کے مختلف دیہاتوں کادورہ کریں گے ،وہ چیئرمینوں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے عمران خان کے استقبال کے لیے میجر طاہر گروپ پورے ضلع میں سرگرم ہو چکا ہے اورکارکنوں نے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنا لی ہیں جنہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ 6نومبر کو ہونے والا جلسہ اٹک کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گا اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹک کے عوام عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی پوری قوم کرپشن کے خلاف عمران خان کا ساتھ دے رہی ہے عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں میجر طاہر گروپ کے کارکن جلسہ کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔
اٹک سٹی:سردار محمد صا دق خا ن میمو ریل T-20 ٹرا ئی اینگو لر کر کٹ ٹو رنا منٹ کا انعقا د یو تھ کرکٹ کلب کے زیر اہتما م منعقد کیا جا رہا ہے
سا بق ضلع نا ظم ا ٹک میجر طا ہر صا دق خا ن کی اٹک کے لیے گرا ں قدر خدما ت سر انجا م دینے پر ان کے وا لد محترم مر حو م سا بق رکن پنجا ب اسمبلی سردا ر محمد صا دق خا ن کو خرا ج تحسین پیش کرنے کیلئے سردار محمد صا دق خا ن میمو ریل T-20 ٹرا ئی اینگو لر کر کٹ ٹو رنا منٹ کا انعقا د ضلع اٹک کے مشہور معروف یو تھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک کے زیر اہتما م منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ایشیا کے سب سے بڑے گا ؤ ں مرزا سے السید فرینڈرا لیون اور ینگ سٹا ر گرین الیون کے علا وہ یو تھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ ا ٹک آپس میں دو دو میچز کھلیں گے ۔سردار محمد صا دق خا ن میمو ریل T-20 ٹرا ئی اینگو لر کر کٹ ٹو رنا منٹ کے افتتاحی میچ میں ینگ سٹا ر گرین الیون نے ایک دلچسپ اور سننی خیز مقابلے کے بعد یو تھ الیون اٹک ایک وکٹ سے شکت دے دی ،ٹو رمنٹ میں شامل السید فر ینڈ الیون مرزا کے کپتان عاد ل شاہ نے کہا کہ دار محمد صا دق خا ن میمو ریل T-20 ٹرا ئی اینگو لر کر کٹ ٹو رنا منٹ کے انعقاد کا مقصد فخر اٹک میجر طاہر صادق کے والد محتر م اور ڈسٹرکٹ چیئر پر سن ایمان طاہرکے داد جان جنا ب سردار محمد صادق خان مر حوم اور ان کے خاندان کی ضلع اٹک کے لیے تاریخی خدمت اور ضلع اٹک کو معر ض وجود میں آئے پچا س سالہ تاریخ میں ان کے دور میں جو تر قی حاصل ہوئی ہے اس سلسلے میں ہماری یہ ایک چھوٹی سی کو شش ہے اسکے علاوہ ہمارے قائد میجر طاہر صادق نے اپنے دور حکومت میں ضلع کے کر کٹ کھلاڑیوں کے لیے و سیع و اریض پی سی بی اٹک کر کٹ کی تعمیر ان کے دورئے حکومت کا سنہر ی کارنامہ ہے جس کے عو ض ہم نے یہ ٹو رنا منٹ معنقد کر وانے فیصلہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:لاکھوں روپے مالیت کی بس قبرستا ن کے لیے دینے پر ہم وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں ؛ناصر محمود شیخ
اٹک کے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ‘لاکھوں روپے مالیت کی بس قبرستا ن کے لیے دینے پر ہم وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ اٹک کے شہری جو وفات جاتے تھے اُن کی میت قبرستا ن تک لے جانے کے لیے اُن کے ورثاء پرائیویٹ گاڑی میں میت لے کر قبرستا ن جاتے تھے ،شہریوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہو ئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے لاکھوں روپے مالیت کی بس بلدیہ اٹک کے حوالے کی جو میتوں کو قبرستان تک لے جائے گی ،اہلیان اٹک وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں جنہوں نے قبرستان تک لے جانے کے لیے بس فراہم کی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے، عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے میرے آفس کے دروازے ہر شخص کے لیے کھلے ہیں اٹک کے شہریوں کی بلا تفریق خدمت کرنا میرے فرائض میں شامل ہے ۔
برہان(اٹک):سول ڈیفنس کے کردار اجا گر کرنے کیلئے انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا
شہریوں کو قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ انسان کی پیدا کردہ آفات سے بچاؤ اور کم سے کم نقصانات تک کے اقدامات کے حوالہ سے سول ڈیفنس کے کردار اجا گر کرنے کیلئے انٹرنیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک کی ہدایات پر برہان میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹرکٹر محمد قاسم یعقوب نے عوام کو سول ڈیفنس کی رضاکارانہ خدمات کے بارے میں بتایا کہ سول ڈیفنس حکومت پنجاب کا ایسا ادارہ ہے جس میں رضاکارانہ طور پر عوام کو ایمرجنسی سے نمٹنے کے طریقے بغیر کسی معاوضہ کے سیکھائے جاتے ہیں، سول ڈیفنس اٹک کے میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی کے مطابق سیمینار کے شرکاء کو پوسٹ وارڈن حضرو محمد جاوید اور پوسٹ وارڈن اٹک لال فراز نے بھی بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکاء نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں رضاکارانہ طور پر انی خدمات پیش کرنے کیلئے شمولیت کی اس طرح اٹک کی دیگر تحصیلوں کی طرح حسن ابدال میں بھی شہری دفاع کی تنظیم کو منظم کیا جائے گا ، رضاکاروں کو حکومتی سطح پر تربیت دی جائے گی ، اس موقع پر عوام علاقہ نے انسٹرکٹر محمد قاسم یعقوب کو بہترین سیمینار منعقد کرنے اور شہری دفاع سے متعلق آگاہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
No comments:
Post a Comment