اٹک سٹی:چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ نے آئندہ مالی سال کا 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا
چیئر مین بلدیہ اٹک نا صر محمود شیخ نے آئندہ مالی سال کا 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے کا فاضل ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا جبکہ گزشتہ سال کا بجٹ 16کروڑ 14لا کھ 43ہزار 500رو پے تھا یکم جنوری سے 30جو ن کا بجٹ 16کروڑ 31لا کھ 40ہزار 100رو پے تھا اور30 اپریل تک کا چار ماہ کا بجٹ 6کروڑ 53لا کھ1182رو پے تھا اجلاس کی صدارت وا ئس چیئر مین ملک طا ہر اعوان نے کی بجٹ اجلاس میں اپو زیشن کی جا نب سے را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے بجٹ کے ہر نقطہ پر انتہائی مدلل انداز میں قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے طویل بحث کی اور ہر مد میں متفرق اخراجات ظا ہر کر کے ایک لاکھ ، دو لا کھ ، پچا س ہزار کی رقوم مختص کر نے پر کڑی تنقید کی جس کا جواب چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ مؤ ثر انداز میں نہ دے سکے ، را نا افسر علی نے کہا کہ وا ئس چیئر مین بلدیہ کی لڑائی پہلے چیف آفیسر سے تھی اب دیگر ملازمین سے ہو گی انہو ں نے ملازمین کو خبر دار کیا کہ وہ اپنی باری کا انتظار کریں ،بجٹ اجلاس سے اپو زیشن کے سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ شیخ نثار احمد ، حا جی محمد اکر م خان ، مسز امینہ نشاط جعفری ، تحریک انصاف کے سجاد تنو لی نے بھی بعض خامیوں کی نشاندہی کی حزب اقتدار کے ملک جا وید اختر ، شیخ ظہور الٰہی ، حاجی ملک محمد اسلم اعوان ، شیخ غلام صمدانی ، جا وید اقبال ، خالدہ مسرت رانا ، جماعت اسلامی کے شہاب رفیق ملک اور دیگر نے بجٹ کو متوازن قرار دیتے ہو ئے ٹیکس فری بجٹ پیش کر نے پر چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں شیخ وحید احمد، میاں شاہنواز عرف شانی بھائی ، سیف الرحمن ، مسز شیخ محمود الٰہی ، مسز قدیر احمد ، ملک ناصر اعوان ، ملک سجاد ، ناصر جدون ، طارق ولیم ، نوید خٹک مو جو د تھے اجلاس آغاز سے اختتام تک انتہائی پر سکون رہا چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بجٹ کی۔ تفصیلات بیان کر تے ہوئے کہا کہ بجٹ میں 23کروڑ 42لا کھ 96ہزار 880روپے کے اخراجات ہیں جن میں تر قیاتی کاموں کے لئے 3کروڑ 89لا کھ 42ہزار 705رو پے رکھے گئے ہیں ، کل اخراجات 27کروڑ 32لا کھ 39ہزار 585رو پے ہیں جن میں 1 کروڑ 45لا کھ 9ہزار 676رو پے کی بچت جو اضافی ہو گی متوقع ہے آئندہ ما لی سال کا او پنگ بیلنس 4کروڑ 19لاکھ 99ہزار 360رو پے ہے ،سا لا نہ آمدہ 24کرو ڑ 57لا کھ 49ہزار 900رو پے جبکہ کل آمدن 28کروڑ 77لا کھ 49 ہزار 260رو پے متوقع ہے اسٹیبلشمنٹ چار جز کی مد میں 17کروڑ 31لا کھ 86ہزار 880رو پے ، Contingentاخراجات میں 6کروڑ 11لا کھ 10ہزار رو پے ،کل مو جودہ اخراجات 23کروڑ 42لا کھ 96ہزار 880رو پے ، نئے تر قیاتی پرو جیکٹ اور مر مت کے اخراجات میں 2کروڑ 44لا کھ 55ہزار روپے ، مر مت کے کاموں پر 26لا کھ رو پے ، تر قیاتی کا موں سے پنشن کی مد میں ٹرا نسفر کے لئے 1کروڑ رو پے ، ٹی ایم اے کی جا نب سے مختلف مدعات میں جو رقم آئی ہے 1105رو پے ،ترقیاتی ذمہ داریوں کے لئے 1لا کھ 86ہزار 6سو روپے ، سپورٹس اور دیگر صحت مندانہ سر گرمیوں کے لئے سا لا نہ ADP کا دو فیصد 8لا کھ رو پے ، ٹو ٹل تر قیاتی اخراجات 3کروڑ 89لا کھ 42ہزار 7سو پا نچ رو پے ، ٹو ٹل اخراجات 27کروڑ 32لا کھ 39ہزار 585رو پے ، کلو زنگ بیلنس 1کروڑ 45لا کھ 9ہزار 676رو پے رکھے گئے ہیں ،چیئر مین بلدیہ نے بتا یا کہ گر لز ہا ئی سکول صرافہ بازار کے قریب دو کانوں کی تعمیر پر تیس لا کھ رو پے خر چ کیئے جا ئیں گے تمام 18 کو نسلروں کو فی کونسلر 8لاکھ روپے دیئے جا ئیں گے جو اپنی مر ضی سے خر چ کر سکے گیں جو کل رقم 1کروڑ 44رو پے ہیں خصوصی نشستوں پر منتخب ہو نے والوں کو تین لا کھ روپے فیس کونسلر دیئے جائیں گے جو کل رقم 21لاکھ رو پے ہے ، فوارہ چوک کی مر مت پر تین لا کھ رو پے سے زائد خر چ کیئے جا ئیں گے ، بلدیہ اٹک کے لا ن میں 15ہزار رو پے ما لیت سے ٹف ٹا ئل لگائی گئی ہے ، را نا افسر علی خان نے بجٹ پیش ہو نے کے بعد کہا کہ بجٹ اجلاس تاخیر سے صحیح چیئر مین نے پیش کر دیاتا خیر کا سبب وا ئس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان کی ضد اور انا تھی بجٹ الفاظ بلدیہ ،ضلع کونسل ، قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں الفاظ کا گو رکھ دھندہ ہو تا ہے ، و اٹر سپلائی میں 439ملازمین ہیں جب کہ کا م کر نے والے کی تعداد 402ظاہر کی گئی ہے بلدیہ اٹک کے 528میں سے 476ملازمین کام کررہے ہیں 52افراد کم ہیں ، ریفریشمنٹ کے حوالے سے چیئر مین اور وا ئس چیئر مین دعوی کر تے ہیں کہ یہ اخراجات وہ اپنی جیب سے کررہے ہیں اور اس سال انہو ں نے 5لا کھ 57ہزار روپے اس مد میں رکھا ہے یہ رقوم ہمیں چکر دے کر نکلوا ئی جا ئیں گی یہ شخصیات کہتی ہیں کہ یہ اخراجات ہم اپنی جیب سے کر تے ہیں تو اس کے لئے رقم مختص کر نا سمجھ سے با لا تر ہے ایک مر تبہ خرید فر نیچر 50ہزار پھر خرید فر نیچر 50ہزار یہ الفاظ کی ٹھگی ہے ، فوٹو گرافی کی مد میں وا ئس چیئر مین اور چیئر مین نے الگ الگ ایک ایک لا کھ رو پے مختص کیا ہے یہ اپنے اختیارات الگ الگ استعمال نہ کریں اسی طرح ٹوٹل الا ؤنس او ر پھر الا ؤنس ایک ہی مد میں دو الا ؤنس سمجھ سے با لا تر ہے انہو ں نے کہاکہ جس دن بجٹ پیش کیا جا ئے اس دن بحث نہ رکھی جا ئے ممبران کو کچھ دن اس پر غور کے بعد اجلاس رکھا جا ئے ۔
حضروسٹی: ڈھکی روڈ کی تعمیر میں تاخیر سرا سر ڈار گروپ کی نااہلی اور ذمہ داری ہے جنہیں صرف روڈ کے افتتاح کا شوق تھا؛ عوامی حلقے
ڈھکی روڈ کی تعمیر میں تاخیر سرا سر ڈار گروپ کی نااہلی اور ذمہ داری ہے جنہیں صرف روڈ کے افتتاح کا شوق تھا ‘عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ‘متعلقہ حکام فوری طور پر نوٹس لیں اور کام شروع کروائیں ،اگر فوری طور پر کام شروع نہ کروایا گیا تو ہر قانونی فورم پر بھر پور احتجا ج کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،واءئس چیئر مین ملک عبد المناف سر براہ اتحاد گروپ نزاکت خان ،جنر ل کونسلرز حاجی اورنگزیب ،نزاکت حسین ،ملک مقصود ،احتشام بیگ نے ایک ہنگامی پر ہجوم پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دروان کیا ۔ممبران اتحاد گروپ نے کہا کہ ڈار گروپ نے عید سے چند دن قبل ڈھکی روڈ کو اکھاڑ کر عوام کیلئے مشکلات کے ساتھ ساتھ ڈھکی روڈ کے دوکانداروں کا کاروبار ٹھپ کر واکر ان کا معاشی قتل کیا جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری ایام اور عید کے موقع پر ڈھکی روڈ کی کھدائی نے عوام کا ذہنی سکون غارت کر کے رکھ دیا ،ایک ماہ گزرنے کے باوجود ڈھکی روڈ کی تعمیر میں تاخیر ڈار گروپ کی نااہلی کی انتہاہے اگر متعلقہ حکام نے فوری طور پر اس کا نوٹس نہ لیا اور فوری طور پر کام شروع نہ کروایا گیا تو اتحاد گروپ شہر کی عوام کے مفاد میں ہر قانونی فورم پر بھر پور احتجاج کریگا ۔
تحصیل حضرو: مون سون کی بارشوں نے حضرو گوندل روڈ پر تباہی مچا دی
مون سون کی بارشوں نے حضرو گوندل روڈ پر تباہی مچا دی ،حمید چوک کے قریب نالے کا بند ٹوٹنے سے بارشی پانی کھیتوں میں داخل ،لاکھوں روپے کی فصلیں تباہ ،زمیندار وں کے چہروں پر مایوسی کے بادل چھا گئے،وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق حضرو گوندل روڈ پرمختلف سبزیاں کا شت کر نے والے کسانوں محمد رفاقت ،محمد ایوب ،عالم خان ،عبد الرحمن روزی خان ،طاہر ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہر سال مون سون کی بارشیں نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث ہمارا لاکھوں روپے کا نقصان کر دیتی ہیں ،بارشوں کا گندا پانی جگہ جگہ سے نالہ ٹوٹ جانے کی وجہ سے ہمارے کھیتوں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے کھیتوں میں کاشت کی جانیوالی سبزیاں جن میں پالک ،مولی ،پودینہ ،بھنڈی ،مکئی کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو جاتی ہیں اور ہمیں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کر نا پڑتا ہے انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ روز تیز بارش کی وجہ سے حمید چوک سے مغرب کی جانب سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر نالے کے بند ٹوٹنے سے بارشی پانی ہمارے کھیتوں میں داخل ہو گیا جس سے ہمارے لاکھوں روپے کی تیار فصلیں تباہ گئیں بارشی پانی 2,2فٹ تک کھیتوں میں کھڑا ہے ہماری وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ ہمارے نقصان کا ازالہ کریں اور ٹی ایم اے حضرو کی اناہلی کا نوٹس لیتے ہوئے گوندل روڈ پر بنے نالوں کی صفائی کو یقینی بنائیں اور نالے کی از سر نو مرمت اور بحالی کیلئے فنڈز جاری کریں ۔
اٹک سٹی:عازمین حج کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز مرکزی جامع مسجداٹک میں شروع ہو گیا ہے
عازمین حج کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز مرکزی جامع مسجداٹک میں شروع ہو گیا ہے ‘تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی تربیت کے لئے دسویں سالانہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ مرکزی جامع مسجد اٹک میں ڈسٹرکٹ خطیب مولانامفتی مسعوداحمدکی زیرنگرانی شروع ہوگیاہے جس میں کراچی سے آئے ہوئے مستندمفتیان کرام اور علمائے کرام عازمین حج کو حج کامکمل شرعی طریقہ ،عملی مشق کرائیں گے اور سوالات کے جوابات دیں گے ۔اس موقع پر خواتین کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے جملہ انتظامات کو مکمل کرکے حتمی شکل دے دی گئی ہے اس موقع پر ضلع بھر سے آنے والے معزز مہمان عازمین حج کے قیام وطعام اور آمدورفت کے لئے بھی متعلقہ انتظامی کمیٹیاں بھرپورمخلصانہ اورایمانی جذبہ کے ساتھ خدمت کے لئے اپنے امور مکمل کرچکی ہیں سالانہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ میں سینکڑوں عازمین حج شریک ہوتے ہیں ۔
جی ٹی روڈ کامرہ:موٹر وے پولیس کامرہ بیٹ ۳نے ہرو ٹول پلازہ پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا
ایس ایس پی کی ہدائیت پر موٹر وے پولیس کامرہ بیٹ 3کے سب انسپکٹر ملک بلا ل حسنین اور سب انسپکٹر امجد خان نے ہرو ٹول پلازہ پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور ایک دن میں 70سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی موٹرو ے اینڈ ہائی وے پولیس کی خصوصی ہدائیت پر سب انسپکٹر ملک بلال حسنین اور سب انسپکٹر امجد خان نے ہرو ٹول پلازہ پر بغیر ہیلمٹ کے 70سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں بھاری جر مانے کر کے قومی خزانے کو ہزاروں روپے کافائدہ پہنچایااس موقع پر سب انسپکٹر مل بلال حسنین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس کا کام چالان جمع کر کے عوام کو پریشان کر نا نہیں مگر جو لوگ اپنی سیفٹی کیلئے روڈ پر ایکسیڈنٹ سے بچنے کیلئے ہیلمٹ نہیں پہن سکتے تو ہمیں ان کے خلاف سخت ہدایات جاری کی گئیں ہیں جس کے پیش نظر آج ہرو ٹول پلازہ پر بغیر ہیلمٹ چلانے والے 70سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے اور انہیں سختی سے تنبیع کی گئی تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص بغیر ہیلمٹ کے موٹروے پراور نیشنل ہائی وے پر نسفر نہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جب بھی موٹروے ،نیشنل ہائی وے پرسفر کریں تو ہیلمٹ ضروراستعمال کریں تا کہ کسی بھی حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔
اٹک شہر اور اس کے گر دنواح میں پا پندی کے باوجو د بھی پتنگ فروخت کا سلسلہ عروج پر
اٹک شہر اور اس کے گر دنواح میں پا پندی کے باوجو د بھی پتنگ فروخت کا سلسلہ عروج پر ‘شام ہو تے ہی پتنگ بازی کا سلسلہ شروع ہو جا تا ہے کم عمر بچے پتنگ لو ٹنے کے لیے اکثر گاڑیوں سے ٹکر ا کر زخمی ہو جا تے ہے اٹک پو لیس کاروائی کر نے سے قاصر ہے تفصیلا ت کے مطا بق اٹک شہر اور ا س کے گر د نو اح دوکا ندروں نے پا پندی کے با وجو د بھی پتنگ کی خرید وفروخت کر رہیں ہے اور شام ہو تے ہی پتنگ با زی کا سلسلہ شروع ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے پتنگ لو ٹنے کے لیے کم عمر بچے سٹرکو ں پر گاڑیوں سے ٹکر ا جا تے ہے جس سے شدید زخمی ہو تے ہے جو کسی بھی وقت جان لیو ا بھی ہو سکتا ہے اور اٹک پو لیس ایسے دوکا نداروں کے خلاف کا روائی کر نے سے قاصر نظر آتی ہے ۔
اٹک پو لیس کی شاندار کار کر دگی بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات بر آمد ‘ملزمان سے لاکھوں رو پے ما لیت کا مال مسروقہ بر آمد
اٹک پو لیس کی شاندار کار کر دگی بھاری تعداد میں اسلحہ ، منشیات بر آمد ، ڈکیتی کے مختلف گینگ گرفتار کر کے ملزمان سے لاکھوں رو پے ما لیت کا مال مسروقہ بر آمد ، قمار بازی کے درجنوں اڈوں میں چھاپہ مار کر بھی لا کھوں رو پے بر آمد کر لیئے گئے ، اسی طرح سنگین وار داتوں میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر کے پو لیس نے انسدادی کاروائیوں میں بھی سینکڑوں افراد کو قانون کے شکنجے میں جکڑ دیا چھ ما ہ کے دوران ڈی پی او اٹک زا ہد نوا ز مرو ت کی زیر نگرانی 14تھانوں کی پو لیس نے اسلحہ کے 331مقدمات درج کرکے 336ملزمان کو گر فتار کر کے ان سے 241پستل ، 81را ئفل ، 15کلا شنکوف ، 16رپیٹر /کار بین ، 17خنجر /چاقو ، 4979رو ند ، منشیات کے 304مقدمات درج کر کے 324ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 176کلو 511گرام چرس ، پا نچ کلو 450گرام افیو ن، 412گرام ہیروئن اور شرا ب کی 1123کپیاں بر آمد کیں جبکہ قمار بازی کے 36اڈؤں پر چھا پے مار کر 36مقدمات میں 223ملزمان کو گرفتار کر کے 60لا کھ رو پے بر آمد کر لیئے ، قتل ، ڈکیتی 392 ، اغوا ء برا ئے تاوان اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے 29مجرمان اشتہاری Bکیٹگری کے 31مجرمان اشتہاری سمیت 60اشتہاریوں کو گرفتار کر کے ریکارڈ قائم کر دیا گیا اسی طرح ڈکیتی /را ہبری اور قتل کے چار مقدمات کو ٹریس کر کے اس میں ملوث 13میں سے 13ملزمان کو گرفتار کر کے سو فیصد گرفتاری کا ریکارڈ قائم کر دیا گیا اور ان سے سوا نو لا کھ رو پے سے زا ئد رقم بھی بر آمد کی گئی جبکہ ڈکیتی اور را ہبری کے دس مقدمات میں الگ سے 35ملزما ن کو گرفتار کر کے ان سے 42لا کھ رو پے بر آمد کر لیئے جبکہ سنگین وار داتوں میں ملوث گیارہ گینگ جو انتہائی خطر ناک تھے ان کے 46ارکان کو گرفتار کر 20مقدمات ٹریس کیئے گئے اور ان ملزمان سے جو انتہائی سنگین وار داتوں میں ملوث سے 23پسٹل ،چار را ئفل ، ایک رپیٹر ، ایک کاربین ، 253رو ند ، نقدرقم، طلائی زیورات ،موبائل فونز ، مو ٹر سائیکلز جن کی کل ما لیت 45لا کھ رو پے سے زائد ہیں بھی بر آمد کی لو کل اور سپیشل لا ء کے ذریعے ساؤ نڈ سسٹم کے سات مقدمات درج کر کے سات ملزمان ، وال چا کنگ کا ایک مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ، سیکورٹی ولنرایپل دو مقدمات درج کر کے دو ملزمان ، کرایہ داری ایکٹ کے تحت 51مقدمات درج کر کے 105ملزمان ، فا رن ایکٹ کے 33مقدمات درج کر کے 36ملزمان ، ون ویلنگ کے سات مقدمات درج کر کے 25ملزمان اور پتنگ بازی کے دس مقدمات درج کر کے دس ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انسدادی کاروائی ضابطہ فو جداری 107/150 کے تحت 528 ، ضابطہ فو جداری 107/151 کے تحت 264، ضابطہ فو جداری 55/109کے تحت چار اور ضابطہ فوجداری 55/110کے تحت 31ملزمان کو پا بند کیا گیا ۔
اکوال (ضلع اٹک):دنیا کی گھٹن سے نکلنے کا واحد علاج دعوت الی اللہ ہے ‘تبلیغ کا بنیادی مقصد اللہ سے تعلق جڑنا ہے ؛ حاجی عبدالوہاب
عالمی تبلیغی جماعت رائے ونڈ مرکز کے امیر حاجی عبدالوھاب نے کہا ہے کہ دنیا کی گھٹن سے نکلنے کا واحد علاج دعوت الی اللہ ہے ‘اللہ کے ساتھ اس کے بندے کا تعلق جوڑنا ہی تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے ،امت کی نجات امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں مضمر ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مدرسہ ظہورالاسلام اکوال آمد کے موقع پر وہاں جمع ہونے والے ہزاروں افراد سے مختصرخطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مہتمم مدرسہ ظہورالاسلام اکوال مولانا اخلاق احمد، ضلعی چیئرمین ملک طارق اسلم ڈھلی ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا عبیدالرحمن انور ،ضلعی امیرجے یو آئی (ف) قاری زبیراحمد اور دیگر علماء اکرام اور اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔عالمی تبلیغی جماعت رائے ونڈ مرکز کے امیر حاجی عبدالوھاب نے کہا ہے کہ رنگ ونسل کا امتیاز، علاقائی تعصب ،امیر غریب کی تفریق کئے بغیر اس دعوت کے کام کو پوری دنیا میں پہنچانا ہے ہر شخص داعی بن جائے اپنے گھروں ،دکانوں ،محلوں اور شہروں میں اسلام کو لانے کی جستجو اور فکر پیدا کرنی ہے حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرنا مساجد کو آباد کرنا ہوگا اپنے اعمال کی درست کرنا ہے دن کے وقت دین کی محنت اور رات کی تاریکیوں میں اٹھ اٹھ کر اللہ رب العزت سے کی ہوئی محنت کی کامیابی مانگنا ہے دین کیا ہے دین کی محنت کیا ہے یہ عظیم دین ہماری زندگیوں میں کس طرح تبدیلیاں لائے گا اسکو سیکھنا ہے روزانہ گشت اور تعلیم کو قائم کرنا ہے مساجد کی رونقوں کو آباد کرنا ہے اپنے فیصلے اور معاملات کو حل کروانے کیلئے مساجد کا رخ کرنا ہے امت بھلائی اور فلاح کا جو راستہ بھول گئی ہے اسکو وہ راستہ دکھانا ہ ہے مزید انہوں نے کہا کہ دینی دعوت کی فکر اور تڑپ کو ہر کلمہ گو مسلمان کے دل میں پیدا کرنا،احیائے اسلام کیلئے زندگی کا گزارانا ،اکرام مسلم کی ترغیبات کو عام کرنا ہماری سوچوں کا محور ہونا چاہیے ،امت کی نجات امر بالمعروف ونہی عن المنکر میں مضمر ہے بھلائی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا۔بھلائی اور خیر کے معاملے کو عام کرنے کے لئے ہرامتی داعی بن جائے تبلیغی جماعت کا مقصد پوری دنیا میں اسلام کی دعوت پہنچانا ہے اس اہم کام کے فریضہ کی ادائیگی کے لئے ہر امتی کو گھروں سے نکالنا اس کام کی اہمیت پر محنت کرنا ہے اللہ تعالیٰ نے خاتم الانبیاء بنا کر بھیجا نبوت کا دروازہ مقفل ہونے کے بعد اس کام کی ذمہ داری صحابہ اکرامؓؓ نے احسن انداز میں نبھائی اسلام محبت ،اخوت اور امن کا دین ہے اکیلی رب العزت کی ذات سے سب کچھ ہونے کا یقین، دنیا سے کچھ نہ ہونے کا یقین جب ہمارے دلوں میں آجائے گا تب اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کا نزول شروع ہو جائے گا مخلوق کا خالق سے تعلق مضبوط کرنا ہوگا نبی پاک ﷺ کی محنت کو اپنانا ہوگا ہم دعوت وتبلیغ کے کام کو بولیں گے،سوچیں گے ،سنیں گے اور رو رو کر اپنے ناراض رب سے گناہوں کی معافی مانگیں گے ہرامتی نے اس کام کو کرتے کرتے مرنا ہے مرتے مرتے کرنا ہے نفسا نفسی کے اس دور میں ہر شخص ایک ایسی گھٹن میں مبتلا ہے جس کا واحد علاج دعوت الی اللہ ہے اللہ کے ساتھ اس کے بندے کا تعلق جوڑنا ہی تبلیغ کا بنیادی مقصد ہے آج پوری بشریت اللہ کا تعارف چاہتی ہے ہر طرف یہی چیخ وپکار ہے کچھ اولاد کے لئے پریشان ہیں کچھ اولاد سے پریشان ہیں ،کچھ دولت کے لئے پریشان ہیں کچھ دولت سے پریشان ہیں الغرض ہر انسان پریشانی اور مصبیتوں میں جھکڑا ہوا ہے اپنی گھروں ،محلوں ،ملکوں کو ان گھٹنوں سے نجات دلانے کے لئے ہر امتی اپنا جان مال وقت دعوت میں لگائے۔
اٹک سٹی:ٹیکس کی ادائیگی ملکی معیشت کو مضبوط کرتی ہے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے ؛صبا رحمت
ٹیکس کی ادائیگی ملکی معیشت کو مضبوط کرتی ہے اور ملک ترقی کی طرف گامزن ہوتا ہے ‘ضلعی سطح پر انکم ٹیکس دفاتر کے قیام سے عوام کو اپنی ریٹرن فائل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی ضلعی سطح پر انکم ٹیکس دفاتر کے قیام سے نا صرف ریونیو کی مد میں اضافہ ہو گا بلکہ عوام اور خصوصاََ تاجر برادری کو اپنی ریٹرن فائل کرنے میں درپیش مشکلات کم ہونگی فیڈرل بورڈ آف ریونیو عوام کو اپنے گھر کی دہلیز پر تمام سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک جامع پروگرام پر عمل کر رہا ہے تا کہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ہو سکے عوام جتنا ٹیکس جمع کرائیں گے مسائل حل ہونگے ملک تیزی سے ترقی کی راہ کی طرف گامزن ہو گا یہ بات ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو اور ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفیسر صبا رحمت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر ایف بی آریجنل ٹیکس آفس تنویر اختر ملک کی زیر نگرانی انہوں نے اپنے ہدف کو مکمل کر لیا، صبا رحمت نے نے بتایا کہ ٹیکس کو جمع کرنے والا ہدف1971.000 ملین مکمل ہونے والا ہدف 2116.245سال 2016-17میں986 مینول انکم ٹیکس واپس ہوا انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 224آڈٹ کیسیز تھے انھیں بھی مکمل کر لیا گیا ہے صبا رحمت نے بتایا کہ لوگوں کے بقایا جات تقریبا12.797 ملین واپس ہوئے ہیں اور 2017کا ایڈوانس ٹیکس 8.059 ملین حاصل کر لیا گیا ہے یکم جولائی 2017 سے ڈپٹی کمشنرآفس ڈسٹرکٹ ٹیکسیشن آفس میں تبدیل کر دیا گیا جسکا افتتاح24 جون 2017کو سابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے اٹک میں کیا تھا ۔
اٹک میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ایک دن میں تین گاڑیاں چوری،پولیس نے ایک گاڑی قبضہ میں ملزم کو گرفتار کر لیا
اٹک میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ،ایک دن میں تین گاڑیاں چوری،پولیس نے ایک گاڑی قبضہ میں ملزم کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق عطر دین ولد محمد دین سکنہ ملاں منصور نے اپنی ویگن PRC-3839خٹک پٹرولیم کے پاس کھڑی کی ‘اسے اطلاع ہوئی کہ آپ کی گاڑی تین اشخاص لے جا رہے ہیں، اس نے اٹک خورد پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گاڑی قبضہ میں لے کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ دوسری واردات اٹک خورد بابا جی زیارت کے قریب حنیف شاہ ولد سید کماش ساکن چھوٹا لاہور نے اپنی گاڑی MNN-9373زیارت کے پاس کھڑی کی اورزیارت میں چلا گیا جب واپس آیا تو اس کی گاڑی غائب تھی،تیسری واردات میں مسعود پرویز کیانی ساکن محلہ عید گاہ راولپنڈ ی نے اپنی گاڑی LW-006فرینڈر کالونی کے پاس کھڑی کی اور گھر چلا گیا واپس آیا تو اس کی گاڑی غائب تھی،اٹک خورد پولیس اور حسن ابدال پولیس نے نامعلوم کار چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تحصیل حضرو:تھانہ اٹک خورد پولیس کا قمار بازی اڈہ پر چھاپہ،سات افراد گرفتار جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب
تھانہ اٹک خورد پولیس کا قمار بازی اڈہ پر چھاپہ،سات افراد گرفتار جبکہ دو افراد فرار ہونے میں کامیاب،نو افراد کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ افراد قمار بازی میں مصروف ہیں پولیس بروقت چھاپہ مار کر قمار بازی میں مصروف افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 8عدد موبائل فون،نقد رقم،ایک عدد گھڑی،ایک موٹر سائیکل برآمد کر کے گرفتار کر لیا جبکہ دو موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
گاؤں اصغر:چنگیز خان جیسے عوامی لیڈر ہی علاقہ چھچھ کے عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں؛ شوکت حیات
چنگیز خان جیسے عوامی لیڈر ہی علاقہ چھچھ کے عوام کا مقدر بدل سکتے ہیں ‘آنے والے الیکشن میں خادم چھچھ کی کامیابی یقینی ہے ،یہ بات معروف سیاسی و سماجی کارکن شوکت حیات آف اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہی شوکت حیات نے کہا کہ علاقہ چھچھ کو چنگیز خان جیسے نڈر ، دلیر اور بے داغ کردار کے مالک لیڈ رکی ضرورت ہے جو اپنے اثرو رسوخ کی وجہ سے عوام کے کام بروقت کر اسکے جس طرح مختصر عرصہ میں علاقہ چھچھ میں انہوں نے عوامی خدمات سرانجام دی ہیں اور خادم چھچھ کا لقب حاصل کیا ہے ‘یہ اُن کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔شوکت حیات نے آخر میں کہا کہ چنگیز خان کسی عہدے پر نہ ہونے کے باوجود گاؤں گاؤں جا کر عوامی مسائل جاننے اور انہیں حل کر نے کے لیے کوشاں ہیں ‘وہ انشاء اللہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت کر پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمات انجام دیں گے ۔
اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کی لائبریری بحال کیجائے جب سے لائبریری ختم ہوئی ہے ‘مطالعے کا رجحان کم سے کم ہوتا جارہا ہے؛ عوامی حلقے
ضلع کونسل اٹک کی لائبریری بحال کی جائے جب سے لائبریری ختم ہوئی ہے ‘نوجوان نسل میں مطالعے کا رجحان کم سے کم ہوتا جارہا ہے ،کتاب دوست حلقوں نے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع کونسل کی لائبریری کو بحال کریں تاکہ اٹک ضلع میں کتاب کلچر کو فروغ مل سکے ۔ایمان طاہر پنجاب کی معروف ترین چیئرپرسن اور ضلع اٹک کے عوام کی عوامی لیڈر کے طور پر سامنے آئی ہیں ‘مختصر عرصہ میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے ،ان کے دادا سردار صادق خان مرحوم ،دادی محترمہ بیگم سردار صادق خان اور والد گرامی میجر طاہر صادق صوبائی وزیر سیاست میں حکومت کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور ضلع کے ہر دلعزیز عوامی لیڈر ہیں ‘محترمہ ایمان طاہر کو چاہیے کہ اس لائبریری کو بحال کر کے کتاب دوست حلقوں کا مطالبہ پورا کر کے اُن کے دل جیت لیں۔
اسلام آباد:سابق ضلع ناظم میجر طاہرصادق کی بنی گالہ میں چیئرمین تحریک عمران خان سے تفصیلی ملاقات
سابق ضلع ناظم میجر طاہرصادق کی بنی گالہ میں چیئرمین تحریک عمران خان سے تفصیلی ملاقات ‘موجودہ ملکی صورتحال جے آئی ٹی رپورٹ اور اٹک میں موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی جلسہ کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق ہوا ۔سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے صحت یاب ہونے کے بعد بنی گالہ میں عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی ،اس ملاقات میں سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جہانگیر ترین بھی موجود تھے بیماری سے صحت یابی پر عمران خان نے میجر طاہر صادق سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال جے آئی ٹی رپورٹ اٹک کی سیاسی صورتحا ل بھی زیت بحث لائی گئی ملاقا ت میں یہ بات طے ہوئی کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان اور میجر طاہر صادق آئندہ بھی مل کر چلیں گے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ بات بھی سامنے آئی کہ موسم کی صورتحال بہتر ہوتے ہی ضلع اٹک میں عمران خان کا بہت بڑا تاریخی جلسہ منعقد ہو گا اس حوالے سے تما م ممکنہ انتظامات اور تما م امور اتفاق رائے سے طے ہوئے میجر طاہر صادق نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے عمران خان سے ملاقات ہمارے معمولات میں شامل ہے ہم کرپشن کے خاتمہ اور ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے عمران خان کی کاوشوں کو نہ صرف خراج تحسین پیش کرتے ہیں بلکہ اس جہا دمیں میرا ہر ورکر اورکارکن ان کے شانہ بشانہ ان سے قدم ملا کر چلے گا وہ وقت دور نہیں جب کرپٹ حکمرانوں سے قوم کو چھٹکارا ملے گا ۔
تحصیل اٹک:کنٹونمنٹ بورڈ سنجوال میں صفائی کا نظام درہم برہم ، کوالٹی کنٹرول نام کی کوئی چیزنا پید
کنٹونمنٹ بورڈ سنجوال میں صفائی کا نظام درہم برہم ، کوالٹی کنٹرول نام کی کوئی چیزنا پید ، آورہ اور بیمار کتوں کی بڑھتی ہوئی افزائش سے مختلف قسم کی بیماریوں میں اضافہ ، من مانے ریٹوں پر اشیاء کی خریدو فروخت کا دھندہ عروج پر ، کنٹونمنٹ بورڈ کے پاس 80کے لگ بھگ ملازمین قومی خزانے سے تنخواہیں بٹور رہے ہیں تا ہم صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ، پورے کینٹ میں پڑے ہوئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے بدبو اور تعفن اٹھ رہا ہے جس سے سانس کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ،اس سلسلہ میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ سنجوال رحمت اللہ خان نیازی نے صدر کنٹونمنٹ بورڈ کو سنجوال کینٹ میں مسائل کے حوالہ سے تحریری طور پر لکھ دیا ، فوری عمل درآمدکی استدعا کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ پارکوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے جھولے اور بیٹھنے کے لئے تمام بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں مالی کی غیر حاضری کی وجہ سے باغات میں خود رو جھاڑیوں نے ڈیرہ جمارکھا ہے ، بچوں کے لئے کھیل کے میدانوں کی بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے ، فالتو گھاس سے بچوں کو کسی بھی قسم کے کھیل میں دشواری کا سامنا ہے اور نہ سپورٹس کا سامان میسر ہے ، ٹاؤن پلاننگ کا فقدان ہے ، گرین بیلٹ پر لگائے گئے پودوں اور درختوں پر ہل پھیر کر خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے ، پارکوں کے اندر لائٹس نہ ہونے سے کینٹ میں بسنے والوں کو رات کو خاصا مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پارکوں اور سڑک کنارے 24بنچوں ، دو بس سٹاپ، بچوں کے جھولے اور تین گھوڑے ڈیڑھ سال سے دفتر میں پڑے پڑے خراب ہو گئے ہیں ، صفائی اور مرمت کے نام پر ہر سال لاکھوں روپے کا ہیر پھیر ہو جاتا ہے، ڈسپنسری میں ادویات کی کمی ، ڈاکٹر کی عدم دلچسپی سے مریض باہر سے علاج کرانے پر مجبور ہیں،بارہا توجہ دلانے کے باوجود جھلا خان چوک میں سپیڈ بریکر نہ بنانے سے کئی حادثات ہو چکے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے، اس کے علاوہ کینٹ ایگزیکٹو آفیسر ماریہ جبیں کا دفتر سے غیر حاضر رہنا اور گھر میں بیٹھ کر تنخواہ لینا موصوفہ کا معمول بن چکا ہے ، عملہ کے لوگوں کو سی ای او کے گھرکام کاج کے لئے بلا لیا جاتا ہے ، درج بالا حقائق کی روشنی میں فوری طورپر کینٹ بورڈ سنجوال کی حالت کو سدھارنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات صادر کئے جائیں اور کینٹ میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے ازالے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔
تحصیل اٹک:شکر درہ گاؤں میں مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب گروپ کو دھچکا ‘متعدد سیاسی سماجی شخصیات میجر گروپ میں شامل
شکر درہ گاؤں میں مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب گروپ کو دھچکا ‘متعدد سیاسی سماجی شخصیات میجر گروپ میں شامل ‘اس حوالے سے ولیٹہ پروگرام کے تحت شمولیتی تقریب ضلع کونسل اٹک میں منعقد ہوئی جس میں سابق ممبر ضلع کونسل اسلم خان منڈی والا، ملک رستم ، محمد بلال، محمد ریاض، محمد اصغر مہدی، امانت کرنل نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت میجر طاہر صادق کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب کو خیرآباد کہہ کر میجر گروپ میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، چیئر مین یو نین کونسل جمریز خان ، سابق امیدوار وا ئس چیئر مین یو نین کونسل ملک عثمان عظیم ، سابق ممبر ضلع کونسل سردار محمد اسحاق خان مو نگی والی بھی مو جو د تھے اس موقع پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) شیخ آفتاب گروپ کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ آنے والے ان دوستوں کا میں انتہائی مشکورہوں ان جیسے شریف لوگوں کا ہمارے ساتھ شامل ہونا ہمارے موقف کی دلیل ہے اب ہم نے اکٹھے مل کر کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہے لو گ جوق در جوق پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے تنگ آکر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں بہت جلد اس حوالے سے شکر درہ گاؤں میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں بڑا جلسہ منعقد کر کے عوام کو موجودہ سیاسی صورتحال اور کرپٹ عناصر سے آگاہ کریں گے کہ کیسے لوگوں نے قبضہ مافیا بن کر غریبوں کی اراضی ہتھیائی ہے اور محکمہ مال میں ہیر پھیر کیا شکردرہ کی عوام نے ہمیشہ ہمیں عزت دی اور ہر الیکشن میں اس علاقہ سے عوامی تعاون سے ہم کامیاب ہو ئے ہیں الیکشن کا اعلان ہوتے ہی ضلع بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی سماجی شخصیات ہمارے ساتھ شامل ہوں گی جو لوگ آج ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں انہیں میں یقین دلاتا ہوں کہ انہیں ہمارے ساتھ چلنے میں کبھی بھی مایوسی اور شکوہ نہیں ہو گا ہماری سیاست کا محور اور مرکز غریبوں کی خدمت ہے ضلع بھر میں بے روزگاری کا خاتمہ ، صاف پانی کی فراہمی، تعلیم اور صحت کے حوالے سے ہماری اولین ترجیحات ہیں عوام ضلع بھی صورتحال سے بخوبی واقف ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ضلع بھر سے پی ٹی آئی اور میجر گروپ اتحاد تاریخی کامیابی حاصل کر ے گا ، شامل ہو نے والوں نے اعلان کیا کہ وہ مر تے دم تک میجر طاہر صادق گرو پ کا ساتھ نبھا ئیں گے ۔
تحصیل حضرو:دفعہ 144کی خلاف ورزی کر کے دریا میں نہا نے والے 14افراد کے خلاف مقدمہ درج
دفعہ 144کی خلاف ورزی کر کے دریا میں نہا نے والے 14افراد کے خلاف مقدمہ درج ‘ملزمان کو گر فتار کر کے جیل بھیجوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خور د محمد مسکین نے دوران گشت دریا ئے سندھ شعیب ہوٹل کے نیچے سے دریا ئے سندھ میں نہا نے والے 14افراد رضوان اللہ ولد دلاور خان ، عدنا ن ولد شیر بہادر ،آصف ولد نور حبیب قو م پٹھان سکنا ئے خیر آباد ، عبدالمعروف ولد عبدا لقیوم ، اویس خان ولد قمر علی خان ، غلام خان ولد غلام حسین ، محمد ریاض ،عظیم ، محمد زبیر ، حضرت علی ، گلزار علی ، شہزاد علی ، یاسر علی ، اجمل خان جو دریا ئے سندھ میں ڈی سی اٹک کی جا نب سے نہا نے پر دفعہ 144کی خلاف ورزی کر رہے تھے کے خلاف زیر دفعہ 188ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
حضروسٹی:ڈرائیو ر کو نشہ آور جوس پلا کر گاڑی اور مو بائل فون سے محروم کر نے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج
ڈرائیو ر کو نشہ آور جوس پلا کر گاڑی اور مو بائل فون سے محروم کر نے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق محمد شاہین ولد غلام مصطفی ساکن میاں ڈھیری غازی نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ سو زو کی ڈرائیور ہے اور وہ جہانیاں چوک پر مو جود تھا کہ ایک 26سالہ صحت مند درمیا نے قد اور چھوٹی داڑھی والا پٹھان اس کے پاس آیا اور اس کی سو زو کی میں بلاک لو ڈ کیئے راستے میں اسے جو س کا ڈبہ پلا یا جو پیتے ہی اس کا سر چکرا نے لگا اور وہ بے ہو ش ہو گیا جس پر یہ پٹھان ا س کی گاڑی اور اس کی جیب سے Qمو بائل نکال کر لے گیا پولیس نے ملزم کے خلاف 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
اٹک سٹی: جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب اس کی رپورٹ سامنے آنے پر رو رہے ہیں ؛ امیرسراج الحق صاحب
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہم صرف حکمران خاندان نہیں بلکہ پانامہ اسکینڈل میں ملوث 600سے زائد ملوث افراد جن میں دیگر سیاستدان، لیڈر ، بیوروکریٹس اور ججز شامل ہیں ان سب کا بھی احتساب چاہتے ہیں انہوں نے موجود پیچیدہ عدالتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انصاف کے راستے میں رکاوٹ عدل کے اس نظام سے بیزاری کا اظہار کیا اور کہا کہ اس نظام میں غریب کو انصاف نہیں ملتا بلکہ عدالت کے دروازے سونے کی چابی سے کھلتے ہیں‘اقتدار ملا تو ججز کو مساجد میں بٹھا کر شریعت کے مطابق فیصلے کرائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈیم (لالہ زار گراؤنڈ ) میں بڑے تاریخی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصوداحمد ایڈو وکیٹ، قائم مقام امیر ضلع اقبال خان،امیر زون پی پی 15شہاب رفیق ملک ،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 15محمد اقبال ملک ،صدر جے آئی یوتھ ضلع اٹک حافظ عبد الغفور ، ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، ڈپٹی سیکرٹری مولانا عمر وقاص ،امیر شہر مولانا نعیم اللہ،منتظم ضلع جمعیت طلبہ عربیہ حافظ محمد بلال اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ محمد منیرنے بھی خطاب کیا اس موقع پر ضلع اٹک کے مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی اور اس کی ذیلی تنظیموں، جے آئی یوتھ، اسلامی جمعیت طلبہ، جمعیت طلبہ عربیہ کے کارکنان اورشہریوں کی کثیر تعداد کے علاوہ خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی تعداد امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کی تشکیل پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب اس کی رپورٹ سامنے آنے پر رو رہے ہیں جے آئی ٹی نے الٹرا ساونڈ کیا ہے جس میں صاف پتہ چلا ہے کہ بیماری موجود ہے اب وزیراعظم کے لئے ایک ہی عزت کا راستہ ہے کہ وہ استعفیٰ دے کر اقتدار سے الگ ہو جائیں بے شک اپنی جگہ چودھری نثار، شہباز شریف کے بیٹے یا پھر شیخ آفتاب احمدہی کو وزیراعظم بنوا دیں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سب سے پہلے انہوں نے کرپشن کے خلاف مہم شروع کی او ر ٹرین مارچ کر کے بتایا کہ کرپشن اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جو اس کی ر گ رگ میں دھنس چکا ہے کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے مسلم لیگ (ن )نے اقتدار میں آ کر اپنے منشور کے مطابق غربت، مہنگائی ، بیروزگاری اور لوڈ شیدنگ کے وعدے پورے نہیں کیے ناکام خارجہ پالیسی کی بدولت عالمی سطح پر ہم تنہائی کا شکار ہیں جس کی واضح مثال تحریک آزادی کشمیر کے ہیرو پیر سید صلاح الدین کو بھارتی ایما پر دہشتگرد قرار دینا ہے بیرونی ممالک میں بلخصوص ایران اور متحدعرب امارات میں پاکستانی مزدور تکالیف اور مشکالات کا سامنا کرتے ہوئے جیلوں میں ہیں حکومت کو کوئی پراہ نہیں یہ حکومتی ناکامی ہے اس میں صلاحیت ہی نہیں کہ وہ پاکستانیوں کے مسائل ہمت اور جرأت کے ساتھ حل کروا سکیں موجودہ الیکشن سسٹم صرف سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے لیے ہے جو ایوان میں پہنچ کر آف شور کمپنیاں بنا کر اپنا پیسہ باہر منتقل کر تے ہیں الیکشن کمیشن امیدواروں سے سرٹیفکیٹ طلب کرے کہ انہوں نے اپنی بہن اور بیٹی کو جائیداد میں سے حصہ دیا ہے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی لسٹ بنائی ہے جو غلاف کعبہ میں بھی جا کر چھپ جائیں تو انہیں وہان سے لا کر احتساب کریں گے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جماعت اسلامی کو اسلام نہیں اسلا م آباد چاہیے میں ان سے پوچھتا ہوں کہ کیا ان کی کنواری ماہ کو اسلام آباد جہیز میں ملا تھا کہ وہی وہ اس پر قابض رہنا چاہتے ہیں سودی نظام اللہ سے جنگ کے مترادف ہے اقتدار میں آ کر سودی نظام کا ختم اور اردو کو سرکاری اور دفتری زبان قرار دلوائیں گے پیپلز پارٹی کی سندھ میں دس مرتبہ حکومت بنی مگر سندھ کے گوٹھوں کی قسمت نہیں بدلی۔جماعت اسلامی حقیقی جمہوری سیاسی پارٹی ہے وہ عوام کو حقیقی ریلیف دے گی۔
اٹک سٹی:زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا اجلا س زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا
زرعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا اجلا س زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت کے افسران اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ۔اجلا س میں ضلع بھر میں جاری زراعت کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ اٹک ایک زرعی ضلع ہے اور اٹک کی معیشت کا زیادہ تر انحصار زراعت پر ہے حکومت پنجاب اٹک کے کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے انقلابی اقدامات کررہی ہے جن میں بلاسود قرضوں کی فراہمی، سبسڈی پر کھاد کا اجراء ،سمارٹ فونز کے ذریعے آگاہی مہم کے علاوہ دیگر انقلابی اقدامات بھی شامل ہیں اجلاس میں ضلع بھر کے کسانوں، زمینداروں اور کاشتکاروں کو دیے جانے والے قرضوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ احکامات جاری کیے گئے کہ کاشتکاروں اور کسانوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے جاری ہونے والے قرضوں کا حصول ممکن بنایا جائے اس کے علاوہ وہ تمام سہولیات فراہم کی جائیں جو وزیر اعلیٰ کے حکم سے محکمہ زراعت کو فراہم کی جارہی ہیں اجلاس میں محکمہ زراعت اٹک کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اٹک سٹی: شہریوں کی عزت ، جان ومال کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہیں ؛ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت
ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی قائم کرنے کے لیے اٹک پولیس سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند سماج دشمن عناصر کے سامنے چٹان کی طرح کھڑی ہے‘ شہریوں کی عزت ، جان ومال کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہیں ،ان کے دروازے نہ صرف عام شہریوں کے لیے بلکہ ضلع بھر کے پولیس افسرا ن اور ملازمین کے لیے کھلے ہے،اور جس کو کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہو وہ بلا جھجھک مجھ سے رابطہ کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن اٹک میں اٹک پولیس کے جوانان اور افسران کے ساتھ تعارفی سیشن موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر پولیس افسران اور ملازمین کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس دوران 15 افسران اور ملازمین کے تبادلہ جات کے احکامات جاری کیے جب کہ 11 اہلکاروں کو ان کی درخواست پر رخصت پر بھیجا گیا اچھی کارکردگی دیکھانے والے چھ جوانان و افسران کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات بھی د یئے گئے پولیس ویلفیئر فنڈ سے میڈیکل کی مد میں چار اہلکاروں کو مجموعی طور پر لاکھوں روپے کے فنڈز تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پی آصف سعید اور ایس ایچ او مظہر الاسلام کو ڈی ایس پی جنڈ ملک سعید انور کی عیادت کے لیے جانے کے احکامات صادر کیے اور میڈیکل کی مد میں ان کے لیے 50 ہزار روپے بھی جاری کرنے کا حکم صادر کیاانہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے میری سپاہ کے لیے کھلے ہیں اور آئندہ بھی اس عمل کو جاری رکھنے کا اعلان کیا، اس عمل سے اٹک پولیس میں خوشی اور اعتماد کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اٹک سٹی:قومی کرکٹ ٹیم کے ہیرو فخر زمان کا الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ آغوش اٹک کا دورہ
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیرو فخر زمان کا الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے ادارہ آغوش اٹک کا دورہ ‘فخر زمان آغوش کے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے بچوں نے انتہائی آزادانہ ما حول میں بہت معلوماتی اور دلچسپ سوالات کیئے ایک بچے کے اس سوال پر کہ فخر بھائی آپ نے روزے رکھے تھے ‘پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔فخر بھائی آپ ہمارے ساتھ آغوش میں کب کرکٹ کھیلیں گے ‘ہم منتظر رہیں گے،بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے قومی ہیرو فخر زمان نے کہا کہ سارے مل کے اچھے کھیلیں گے تو قومی ٹیم کو کامیابیاں ملیں گی قومی ٹیم کو پتہ تھا کی اچھا کھیلیں گے تو فتح ہماری ہوگی آغوش کے بچوں کو دیکھ کر پاک نیوی یاد آگیا ‘دلی خواہش ہے کی جب بھی وقت ملا آغوش کے بچوں کے ساتھ وقت گزاروں گا میری طرف سے جتنا بھی ہوسکے ‘آغوش کے بچوں کو سپورٹ کرونگا ۔انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ ان یتیم اور بے سہارہ بچوں کے ادارے میں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ضرور حاضری دیں تاکہ مستقل کے یہ معمار اپنی صلاحیتیوں کو مزید جلا بخش سکیں ۔
اٹک سٹی:عالمی یوم آبادی کے حوالے سے اٹک میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا انتظام ضلعی دفتر بہبود آبادی اٹک نے کیا
عالمی یوم آبادی کے حوالے سے اٹک میں واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کا انتظام ضلعی دفتر بہبود آبادی اٹک نے کیا ۔ عالمی یوم آبادی کے حوالے بات کرتے ہوئے ضلعی افسر بہبود آبادی ظفراقبال رحمانی نے کہا کہ دنیا کی آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے اور موجودہ حالات میں اس شرح کو کنٹرول کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب سے زائد ہوچکی ہے اور ترقی پذیر ممالک میں آبادی کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہاں پر شدید معاشرتی اور معاشی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں آبادی کے تناسب کو کنٹرول کیا جائے اور اس سلسلے میں خصوصی اور موثر اقدامات کی شدید ضرورت ہے۔ عالمی یوم آبادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں نظم و ضبط کے لیے چھوٹے خاندان کا ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ اس سے معاشرے میں امن و استحکام برقرار رہے۔
اٹک سٹی:جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہی نہیں پہلے ہی (ن) لیگ کے وزیر جے آئی ٹی پر برس رہے ہیں؛ قاضی احمد اکبر
مرکزی رہنماء وصدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آئی ہی نہیں پہلے ہی (ن) لیگ کے وزیر جے آئی ٹی پر برس رہے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ہم جے آئی ٹی کا فیصلہ نہیں مانیں گے مسلم لیگ( ن) کا رپورٹ آنے سے پہلے ہی چیخ وپکار ،شور واویلا اور چہروں پر چھائے خوف کے سائے اس بات کی عکاسی کر رہے ہیں کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا نعرہ کہ تبدیلی آئی نہیں آگئی حقیقی معنوں میں پورا ہو تا دکھائی دے رہا ہے ان خیالات کا اظہارقاضی احمد اکبر نے اپنے 30روزہ دورہ آسٹریلیاسے پاکستان آمدپرحلقہ پی پی 16حضرو اپنے آبائی علاقہ جتیال حویلی میں میڈیاسے گفتگو اور استقبال کرنیوالے کارکنوں سے خطاب میں کیا اس موقع پر بزرگ سیاستدان و سابق تحصیل ناظم اٹک قاضی خالد محمود، عہدیدران پی ٹی آئی فاضل خان وردگ، ،سردار احمد کھٹانہ ،عمران خان حضروی ، کامران سکندر، نو ر حسین ، ممتاز خان ، حاجی فیروز دین ، یاسر ملک ، حبیب الرحمن ، محمد صفدر و دیگرکثیر تعداد کارکنان بھی موجود تھے ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وصدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر نے کہاکہ میں نے ہرفورم پر علاقہ عوام کے حقوق کی ترجمانی کی خدمت خلق کے جذبہ سے سیاست میں قدم رکھا ایک ماہ 30روزہ دورہ آسٹریلیا کے دوران وہاں پر مقیم پاکستانی چھاچھی بھائیوں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں تمام کے تمام لوگ مسلم لیگ ن کی ناقص پالیسوں خصوصا پانامہ لیکس انکشافات کے بعد اس بات پر متفق ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے موجودہ حکومت کے خلاف لوٹ بارے جو احتجاجی مہم دھرنے دیئے وہ حقائق پر ہیں اٹک و چھچھ کی سیاسی صورت حال بارے پوچھے گئے سوال پرپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وصدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر نے کہاکہ میں نے دن رات ایک کر کے چھچھ کی گلی گلی جا کر عوام کو جگانے کیلئے اپنا فرض نبھایا اور اللہ کی کرم نوازی سے عمران خان کے اسلام آباد دھرنا کے دوران اٹک وچھچھ سے ہزاروں افرادنے عمران خان کے دھرنا میں شرکت کر کے مخالفین کی تمام امیدوں پر پانی پھیرا اس پر میں اٹک چھچھ عوام کا عمر بھر خادم رہونگا قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء وصدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر جب 30روزہ آسٹریلیا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے حلقہ پی پی 16جتیال حویلی پہنچے تو کثیر تعداد پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان نے انکا والہانہ استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھار کی گئیں جس پر قاضی احمد اکبر نے کارکنوں سے خطاب میں کہاکہ آپ لوگ ہی میری طاقت ہیںآپ نے جو محبت اور خلوص مجھے دیا اس پرمشکور ہوں ہم سب نے ملکر عوام کی خدمت کرنی ہے کیونکہ خدمت خلق کا جذبہ لیکر سیاسی میدان میں آنیوالے ہی ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہوں پر لے جانے میں کامیاب ہو تے ہیں۔
اٹک سٹی:تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹر گرفتار‘متعدد چوریوں کا اعتراف کر لیا
تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی بین الصوبائی کار لفٹر گرفتار ‘ملزم کا تعلق چارسدہ کے پی کے سے ہے ،ملزم نے متعدد چوریوں کا اعتراف کر لیا ‘5گاڑیاں چوری کر کے چارسدہ ٹرا نسفر کر چکا،ملزم نے تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر اٹک سے کار چوری کی۔ کار چوری کی اطلاع پر ڈی پی او اٹک زا ہد نو از مروت نے ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین اور ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی سید مظہر حسین و دیگر پو لیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ‘پولیس نے جدید ذرائع استعمال کر کے کارلفٹرکو گرفتارکر لیا ۔ دیگر دوساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی چھاپہ مار ٹیم تشکیل ملزم نے اپنا مؤقف دیتے ہو ئے بتا یا کہ غربت سے تنگ آکر بچوں کا پیٹ پالنے کے لئے چوریاں کیں،ملزم نے جعلی نمبر پلیٹ لگا کرگاڑی پیپلز کالونی سے چور ی کی۔
اٹک سٹی: شہریوں سے کیے تمام وعدے پورے کریں گے ‘مسائل او ر مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے اپنا کیا؛چیئرمین بلدیہ
چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ شہریوں سے کیے تمام وعدے بتدریج پورے کریں گے ‘بلدیہ اٹک میں مسائل او ر مشکلات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کرکے اپنا کیا، وعدہ وفا کیا ہے‘شہریوں کو صاف پینے کی فراہمی ،صحت و صفائی کے بہتر انتظامات اور سٹریٹ لائٹس کے لیے منظم اور جامع پالیسی تیار کر لی ہے۔ تین نئے ٹیوب ویل لگا رہے ہیں جبکہ تین پرانے ٹیوب ویل فعال کیے جا رہے ہیں پانی کی فراہمی کے لیے چھ کروڑ روپے اور سٹریٹ لائٹس کے لیے ابتدائی طور پر ہمارے قائد شیخ آفتاب احمد نے تیس لاکھ روپے مہیا کردیے ہیں تجاوزات کا خاتمہ غریبوں کا روزگار ختم کیے بغیر اولین ترجیح ہے اٹک شہر اور واپڈا کینٹ ایرا کے زیر انتظام دیہات میں لاکھوں روپے سے نئے ٹرانسفارمر لگائے جا رہے ہیں جن سے بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر بلدیہ اٹک میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر کونسلر بلدیہ شیخ غلام صمدانی ، شیخ ظہور الٰہی بھی موجود تھے ناصر محمود شیخ نے کہا کہ بجٹ میں کونسلرز کو اپنے وارڈز میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی فنڈز مہیا کیے گئے ہیں جس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی کوئی تفریق نہیں کی گئی ہے یہ ہمارے بھائی ہیں ہم نے باہم مل کر اس ہاؤس کو چلانا ہے عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا عوام کے دیرینہ مسائل اور عوامی مشکلات پیش نظر ہیں صحافی ہمارے لیے قابل احترام ہیں صحافی بھائیوں اور اپوزیشن ارکان کی طرف سے مثبت اور تعمیری تنقید کا ہم نے ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ صحافی معاشرے میں کان اور آنکھ کا درجہ رکھتے ہیں لہذا اُن کی مثبت معیاری اور تعمیری تنقید ہمارے لیے رہنمائی مہیا کرتی ہے ناصرمحمود شیخ نے کہا کہ جن حالات میں ہم نے چیئرمین شپ سنبھالی مسائل اور مشکلات کے انبار تھے مگر اللہ کے فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں اور بلدیہ اٹک کے وائس چیئرمین کونسلرزاور افسران کے تعاون سے ان مشکلات پر قابو پانے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ میرے قائد شیخ آفتاب احمد کامیں انتہائی مشکور ہوں کہ وہ نہ صرف ہماری سر پرستی کر رہے ہیں بلکہ تعمیر وترقی اور شہریوں کو بہتر سہولتیں دلانے کے لیے انہوں نے کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کیے اور آئندہ بھی شہر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے اُن کی سرپرستی اور تعاون بطور خاص حاصل ہے آخر میں انہوں نے متفقہ بجٹ پاس کرانے پر اپوزیشن اراکین سمیت مسلم لیگ (ن) کے ارکان اور کنوینئر ہاؤس ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
تحصیل اٹک:شکر درہ لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ٹریفک بہاؤ مشکل ہو گیا
شکر درہ لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ٹریفک بہاؤ مشکل ہو گیا ‘رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے نکال دی ،نواحی گاؤں شکردرہ کے رکشہ ڈرائیوروں اور اہلیان دیہہ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا ہے کہ شکردرہ لنک روڈ مکمل طور پر ٹو ٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے ،سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہو چکی ہے اور جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ۔حالیہ بارشوں سے بھی سڑک مزید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے منتخب عوامی نمائندے بھی اس طرف توجہ دینے سے گریزاں ہیں ،اہلیان علاقہ اور رکشہ ڈرائیوروں نے محکمہ مواصلات پنجاب کے حکام سے فی الفور سڑک کی تعمیر و مرمت کر نے کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:موجودہ حکومت عوام الناس کو روز مرہ زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے ؛ ڈپٹی کمشنراٹک
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام الناس کو روز مرہ زندگی کی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کوششیں کررہی ہے اور ضلع اٹک میں صحت ، تعلیم، پانی، سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے سینکڑوں منصوبے زیر تعمیر ہیں ان منصوبہ جات کی تکمیل سے ضلع بھر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی اور ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ جمال طارق چوہدری نے کہا کہ ضلع بھرمیں صوبائی اے ڈی پی پروگرام کے تحت صوبائی بلڈنگز کی 35سکیمیں جاری ہیں جن پر 1221.820ملین روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی بارہ سکیمیں
جاری ہیں جن پر 4496.446ملین لاگت آئے گی، فزیکل ہیلتھ کے تحت اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈولپمنٹ کے تحت جاری دو سکیموں پف 114.524ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے، اس کے علاوہ دیگر سکیموں میں صحت اورتعلیم بھی شامل ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کے مطابقNA-57 میں 235سکیمیں جاری ہیں جن پر 559.739 ملین روپے لاگی آئے ہے، NA-58میں 347سکیمیں جاری ہیں جن پر 400.151ملین روپے،NA-59کی 189سکیموں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی، وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017 روپے لاگت آئے گی، ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جن پر 125ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی پروگرام 2016-17کے تحت بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی ہے، پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جاری ہیں جن پر 408ملین روپے لاگت آئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نے کہا کہ تمام سکیموں کو بروقت مکمل کرلیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران ان ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائینہ کریں اور انہیں بروقت مکمل کریں، اس کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے ترقیاتی کاموں کے لیے خطیر رقوم مہیا کی ہیں جو عوامی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے خرچ کی جارہی ہیں انہوں نے تمام متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کی منتخب سیاسی قیادت کے ساتھ ان ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے رابطے میں رہیں اور اعلیٰ افسران کو روزانہ کی بنیاد پر ان ترقیاتی سکیموں کے متعلق رپورٹ فراہم کریں۔
اٹک سٹی: اٹک پولیس کانسٹیبلان کا لسٹ"A" کا امتحان مغل اعظم میرج حال میں منعقد ہوا جسکی سرپرستی زاہد نواز مروت نے کی
اٹک پولیس کانسٹیبلان کا لسٹ"A" کا امتحان مغل اعظم میرج حال میں منعقد ہوا جس کی سرپرستی ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے کی میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی عملے کو سختی سے ہدایات دی گئی تھیں ڈی پی او اٹک خود پورے عمل کو مانیٹر کرتے رہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹک پولیس نے ایک مربوط نظام ترتیب دیا ہے ٹیسٹ اور انٹرویو کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جا رہی ہے تمام کانسٹیبلان کو میرٹ کے مطابق ان کا حق دیا جائے گا۔
ضلع اٹک:بسال لنک روڈ موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی
بسال لنک روڈ موٹر سائیکل اور سوزوکی میں تصادم ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی تفصیلات کے مطابق بسال لنک روڈ کے مقام پر موٹر سائیکل نمبریAKK-4443کو مٹھیال کی طرف سے آنے والی سوزوکی نمبریRIN-2980 جسکا ڈرائیور انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوارنوازش خان ولد منصف خان جسکی عمر تقریبآ 40سال تھی موقع پر جان بحق ہو گیا جبکہ عمر حیات شدید زخمی ہوا۔
No comments:
Post a Comment