Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
اٹک شہر میں غیر قانونی رکشہ اڈوں کی بھرمار،شہر کے مختلف جگہوں میں رکشہ ڈرائیوروں نے من مرضی سے اڈے قائم کر رکھے ہیں ؛رپورٹ
اٹک شہر میں غیر قانونی رکشہ اڈوں کی بھرمار،شہر کے مختلف جگہوں میں رکشہ ڈرائیوروں نے من مرضی سے اڈے قائم کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں،طلباء و طالبات کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑ رہا ہے،صرافہ بازار،نیا سبزی بازار، مسلم کمرشل بنک،انڈس ہوٹل کے قریب،گیڈرموڑمیں رکشہ ڈرائیورں نے غیر قانونی اڈے قائم کر رکھے ہیں،ان غیرقانونی رکشہ اڈوں کی وجہ سے شہریوں ،خواتین اور اسکولوں کی چھٹی کے وقت طلباء و طالبات کا گزرنا محال ہو چکا ہے،صرافہ بازار میں صبح 11سے شام5بجے تک رکشہ ڈرائیور دیدہ دلیری سے رکشہ سڑک پر کھڑا کر کے اپنی سواریاں بٹھاتے یں جس سے ٹریفک مکمل جام ہوجاتی ہے،نیاسبزی بازار میں بھی یہی صورتحال ہے شام3سے 5بجے تک رکشہ کی لمبی لائن لگ جاتی ہے جو ایک دوسرے کے مقابلے میں رکشہ سڑک پر کھڑے کر کے سواریاں بٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے،ان رکشہ ڈرئیوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اٹک کے شہریوں نے ایس ایس پی ٹریفک راولپنڈی،ڈی پی او اٹک،ڈی ایس پی ٹریفک اٹک سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ غیر قانونی رکشہ اڈے ختم کئے جائیں۔
اٹک سٹی:ہیپاٹائیٹس کے علاج کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سنٹر کا افتتاح ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں کیا گیا
ہیپاٹائیٹس کے علاج کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سنٹر کا افتتاح ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں کیا گیا،افتتاح کی تقریب میں ڈ ی سی ا ٹک رانا اکبر حیات، ایسو سی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر بریگیڈئیر غلام مرتضیٰ ، ایسو سی ایٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکرنل عارف ماگرے ،اے سی اٹک مرضیہ سلیم،ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر خالد محمود، ایم ایس اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال ، انچارج ہیپاٹائیٹس سنٹر ڈاکٹر عاطف چاند ،لیڈی ڈاکٹر اقراء، چےئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطاء محمد خان اعوان ،چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،سنےئر وائس چےئرمین شہزاد انجم بٹ ،سابق چےئرمین ڈاکٹر مہتاب منیر خان کے علا وہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ہیپاٹائیٹس کے علاج کا یہ سنٹر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کیاگیا ہے جہاں پریرقان کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا،اس کے علاوہ ان تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ،ایسو سی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر بریگیڈئیر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بے شما ر اقدامات کیے ہیں اور موجودہ اقدام اسی سلسلے کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ جگر اور گُردوں کے علاج کے حوالے سے ایک بڑا سنٹر لاہور میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر روزانہ لاکھوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے،انہوں نے اس موقع پرسنٹر کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا موجو دہ اقدام بھی انتہائی احسن ہے جس سے جگر اور گُردوں کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس کے علاوہ مفت ادویات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی،تقریب سے ایسو سی ایٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکرنل عارف ماگرے نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے اس پراجیکٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔
اٹک سٹی:کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بال با ل بچ گئی
کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس بڑے حادثے سے بال با ل بچ گئی ،ٹرین کا انجن پٹڑی سے اُتر گیا مگر رفتار کم ہونے سے بوگیاں اُلٹنے بچ گئیں اور مسافر محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق خوشحال خان خٹک ایکسپریس جو کہ کراچی سے پشاور جا رہی تھی ،اٹک ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہوتے ہی تھوڑی دور جا کر حادثے کا شکار ہو گئی ۔گاڑی کا انجن پٹڑی سے اُتر گیا گاڑی کی رفتار مدہم ہونے سے بوگیاں اُلٹنے سے بچ گئیں اور گاڑی میں سوار سینکڑوں مسافروں کی قیمتی جانیں معجزانہ طور پر محفوظ رہیں ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پشاور سے دوسرا انجن منگوایا جو مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوگیا ۔معلوم ہو اہے کہ گاڑی کے انجن کا شاک ٹوٹ گیا تھا جس سے انجن پٹڑی سے اُتر گیا رفتار کم ہونے کی وجہ سے اللہ رب العز ت نے بڑے حادثے سے مسافروں کو معجزانہ طور پر بچا لیا ۔
گاؤں بہبودی:جمہوریت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں‘پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا؛مولانا عطاالرحمان
جمہوریت کے خلاف بعض قوتیں سرگرم ہیں‘پاکستان اس وقت سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا،سی پیک سے پاکستان کے نئے مستقبل کا تعین ہورہا ہے ،سی پیک اور معاشی ترقی روکنے کے لیے سیاسی بحران پیدا کئے جارہے ہیں ،ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنماء سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے بہبودی میں امیر جے یو آئی (ف) پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان،چوہدری عبدالجبارتلہ گنگ اور قاری محمد ابراہیم بھی موجود تھے ، سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت بحرانوں کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، حکومت نے اگر ساڑھے 4 سال مکمل کرلئے ہیں 4یا5 ماہ رہ گئے ہیں اس میں سے اگر کوئی ایک ڈیڑھ ماہ کاٹ کر اسے اپنی فتح سمجھتا ہے تو یہ فتح نہیں ہوگی، دین اسلام اور وطن کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا جائے گا ،سازشی عناصر آئین کی اسلامی دفعات اور پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ان کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے ہو گا جس کی اشد ضرورت ہے ، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی سازشیں شہدا کی قر بانیوں اور علماء کی چوکیداری کی وجہ سے ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی ناکام ہوں گے، اسلام اس ملک کا مقدر ہے ،پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جس میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر لوٹ مار اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ، عقیدہ ختم نبوت اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ ہماری جدوجہد کا لازمی اور اہم حصہ ہے،اس موقع پر صاحبزادہ اسجد محمود ،مفتی ابرار احمد،مولانا تاج محمد خان،مفتی زاہد شاہ ،قاری عبدالرشید ایڈووکیٹ ،ملک شاہد،مولانا شیرزمان،قاسم خان وردگ،حافظ ہارون الرشید،مفتی امیرزمان حقانی،مفتی تاج الدین،سمیت جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قائدین نے امیر پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، مولانا انس الرحمن اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
اٹک سٹی: تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے حکومت پنجاب متعدد اقدامات اُٹھا رہی ہے ؛ سید نذارت علی
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اٹک سید نذارت علی نے کہا ہے کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے حکومت پنجاب متعدد اقدامات اُٹھا رہی ہے ،تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ نئے اساتذہ کی بھرتی ورکشاپس ، پرانی عمارتوں کی از سر نو تعمیر ، صحت و صفائی ، طلباء و اساتذہ کی یقینی حاضر ی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات کی فراہمی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات کی نگرانی میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کے سرپرائز وزٹ حاضری یقینی بنانے اور صحت و صفائی کے جائزے کے لیے جہاں وہ خود وزٹ کر رہے ہیں وہیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کے ایم ای ایز اور میں خود بھی دورے کرتاہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے سید نذارت علی نے بتایا کہ اساتذہ کی نئی بھرتی میں میرٹ کو بنیا د بنایا گیا ہے اور ڈی سی اٹک خود اس سارے عمل کی نگرانی کررہے ہیں بلکہ اُن کی واضح ہدایات ہیں کہ بھرتی کو میرٹ پر کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب کی پالیسی اور ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں پرائمری ، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی تعداد 1290 ہے ان تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متعدد اقدامات اُٹھائے جار ہے ہیں ۔
حضروسٹی:پاکستان تحریک تحصیل حضرو کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کا دوروزہ ممبر سازی کیمپ فوارہ چوک حضرو میں لگایا گیا
پاکستان تحریک تحصیل حضرو کے زیر اہتمام پی ٹی آئی کا دوروزہ ممبر سازی کیمپ فوارہ چوک حضرو میں لگایا گیا جس کے پہلے روزکے اختتام پرحضرو شہر سمیت چھچھ بھر سے 300پیڈ ممبر نے پی ٹی آئی کی رکنیت حاصل کی ،اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے صدر حاجی اشفاق خان ،جنر ل سیکر ٹری جاوید اقبال ،سینئر نائب صدر وانچارج ممبر شپ تحصیل حضرو ممتاز خان ،نائب صدر ملک رفاقت حسین اعوان نمبردار ،نور خان سیکر ٹر ی انفارمیشن ،ضلعی ترجمان عمران خان حضروی ،ضلعی رابطہ سیکر ٹری فاضل وردگ ،سٹی صدر حضرو بابو پرویز خان ،نائب صدر محمد اعجاز اعوان ،سینئر نائب صدر محمد سعید ،محمد ابراھیم صدرپی ٹی آئی یوتھ ونگ حضرو سٹی ،معاویہ علی زئی جنر ل سیکر ٹری یوتھ ونگ ،مدثر خان ،نعیم شاہ ،ملک ذیشان اعوان ،ملک ارشاد صدر وارڈ نمبر12حضرو ،امجد اعوان حمید ،محمد زمان جنر ل سیکر ٹری حضرو سٹی ،ذولفقار زلفی سینئر نائب صدر حضر وسٹی ،اسحق چیئر مین ،لالہ الیاس ،حافظ راشد محمود ،حافظ عبد الخی ودیگر بھی موجود تھے ، پی ٹی آئی کی طرف سے لگائے ممبر سازی کیمپ میں دھڑا دھڑ لوگوں کی رکنیت سازی میں دلچسپی اور پیڈ ممبر بننا پی ٹی آئی کی چھچھ میں مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، رکنیت حاصل کر نے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ،دن بھر رکنیت سازی کیمپ جاری رہا ،محمد علی خان رہنما پاکستان تحریک انصاف نے پورے کیمپ کو دن کا کھانا اپنی طرف سے کھلایا جبکہ صبح 9بجے سے لگایا ہوا کیمپ شام 5بجے اختتام پذیر ہواپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے فوارہ چوک میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپ کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی عہدیداران وکارکنان سے ملاقات کر کے رکنیت سازی میں عوام کی دلچسپی پر خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ملک میں پی ٹی آئی کا سورج طلوع ہو نے کو ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک کی بھاگ دوڑ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان کے ہاتھ ہوگی ۔
اٹک سٹی:عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے مکمل کئے ،ان کی تاریخ نہیں ملتی؛شیخ سلمان سرور
عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے مکمل کئے ،ان کی تاریخ نہیں ملتی‘ عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں، سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے عملی طور پر عوام کی کوئی خدمت نہیں کی،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ساڑھے چار سالہ دور تاریخی دور ہے شریف برادرن جب بھی اقتدار میں آئے ملک و عوام کے انقلابی اقدامات کئے،ان خیالات کا اظہار امید وار پنجاب اسمبلی شیخ سلیمان سرور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جارہے ہیں، شریف برادران نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے،خادم اعلی پنجاب کی پالیسیوں سے توانائی کا بحران ختم ہوا،کاشتکاروں کو سستے داموں بیج اور بلا سود قرضے دئے جارہے ہیں‘ہسپتالوں کا نظام درست ہوا ہے ،تعلیم کے شعبہ میں انقلاب برپا کیا گیا ،ہزاروں نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دیں گئیں،ضلع اٹک میں سینکڑوں دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی گئی، کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے روڈ تعمیر کئے گئے،خادم اعلی پنجاب نے اٹک کے عوام کو دو تحفہ ایگریکلچریونیورسٹی اور میڈیکل کالج کی صورت میں دیئے جس پر کام تیزی سے جاری ہے،اور اٹک کے شہریوں کے لئے کروڑوں روپے مالیت کی اراضی دو دفعہ قبرستان کے لئے وقف کی،قائد انقلاب میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) مثبت اقدامات کیساتھ آگے بڑ ھ رہی ہے سیا سی مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے توانائی ، معیشت ،اور امن کیساتھ تعلیم میدان میں انقلاب بر پا کیا ہے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) واضع اکثریت کیساتھ منتخب ہوکر ترقیاتی کاموں کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔
اٹک شہر میں سول ڈیفنس نے آلات کشی کے اقدمات مکمل نہ رکھنے پر 13تجارتی مر اکز کے چالا ن کیئے ؛رپورٹ
اٹک شہر میں سول ڈیفنس نے آلات کشی کے اقدمات مکمل نہ رکھنے پر 13تجارتی مر اکز کے چالا ن کیئے جن میں زیا دہ تر او نچی کمر شل عمارتیں ، سٹیشنری شا پس ، رہا ئشی پلازہ ، کلا تھ مارکینٹ ، الیکٹرو نکس مار کیٹ ، ایل پی جی سیلنڈر کی غیر قانونی فلنگ ، فر نیچر ز کے شو رومز شامل ہیں ۔اس سلسلے میں سول ڈیفنس آفیسر عقیل خٹک بتا یا کہ ان آلا ت کشی کو معمولی نہ سمجھا جا ئے یہ مصیبت کے وقت بہت کار آمد آلات ثابت ہو تے ہیں ،تجارتی مر اکز پر لو گ اپنا خون پسینہ بہا کر سر مایہ کاری کر تے ہیں وہاں پر اگر ان آلات کشی کے اقدامات جو کہ چند رویوں میں خریدے جا سکتے ہیں رکھے جا ئیں ‘ان سے مال کے ساتھ ساتھ انسانی قیمتی جانوں کو بھی بچا یا جا سکتا ہے ۔عوام سے گزارش ہے کہ وہ سول ڈیفنس حکو مت پنجاب کے منظور شدہ قانون کے مطابق آلات فا ئر پرو ٹیکشن اقدا مات پر عمل کریں اور مزید معلومات کے لئے سول ڈیفنس دفتر سے رابطہ کریں جہاں پر ان آلات کی قسموں کے ساتھ ساتھ استعمال بھی سکھا یا جا تا ہے ۔
اٹک سٹی: ڈاکٹر ملک محمد عبادت خان نے سی او ہیلتھ کا چار ج سنبھا ل لیاہے ‘قبل ازیں وہ ڈی ایچ او اٹک کے عہدے پر تعینات تھے
ڈاکٹر ملک محمد عبادت خان نے سی او ہیلتھ کا چار ج سنبھا ل لیاہے ‘قبل ازیں وہ ڈی ایچ او اٹک کے عہدے پر تعینات تھے ۔اس سے قبل وہ ای ڈی او ہیلتھ میانوالی، اٹک اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں ، ڈسٹرکٹ میڈیکل لیگل آفیسر پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ اور ڈی ایچ او کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں حکو مت پنجا ب نے صحت خد مت ایوار ڈ پنجاب میں دو ددفعہ دیااور دونوں دفعہ انہیں ہی ان کی اعلیٰ کار کر دگی کی بناء پر دیا گیاایک ملاقات کے دوران سی او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان نے بتا یا کہ ان کی تر جیحات میں محکمہ صحت کے خدو خال میں مثبت تبدیلیاں لا کر اسے عوام دوست بنا ناشامل ہیں اوروہ عملے کے درمیان کا کر دگی کی بناء پر مقابلے کی فضاء پیدا کر نا چا ہتے ہیں تا کہ سر کاری ہسپتالوں سے رجوع کر نے والے شہری بہتر خدمات سے استفا دہ حاصل کر سکیں انہو ں نے کہا کہ عوامی شکا یات ہیں کہ بعض نرسیں غلط رویہ رکھتی ہیں اس بارے میں جا نچ پڑتال کی جا ئے اور شکا یت درست ہو نے پر ا ن کے خلاف نہ صرف ضابطے کے تحت کاروائی ہو گی بلکہ بڑے شہریوں سے تر بیت یا فتہ نر سیں لا کرانہیں یہاں تعینات کیا جا ئے گا اور نر سوں کے لئے خصوصی ٹریننگ پروگرام تر تیب دیئے جا ئیں تا کہ انہیں عوامی توقعات پر پورا اتا را جا سکے ۔
ضلع اٹک:محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے عوامی مقامات،ہوٹلز،ریستورانز ، پارکوں اور کلبو ں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبہ پنجاب کی حدود میں عوامی مقامات،ہوٹلز،ریستورانز ، پارکوں، کیفیزاور کلبو ں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ‘یہ حکم ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت نافذ کیا گیا ہے جوفوری طور پر نافذ العمل ہوکر31 جنوری2018 تک موثر رہے گا ۔اسی ضابطہ کے تحت ایک اور حکم میں صوبہ پنجاب کی حدود میں یو اے ویز ، ڈرونز ، آر سی ایم ایز ، یو ایز ، فلائنگ کیمرے، کواڈ کاپٹرز، ہیلی کیمز اورہوائی میڈیا کوریج کے لیے غباروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ‘پابندی کا یہ حکم بھی فوری طور پر نافذ العمل ہوکر31جنوری تک موثر رہے گا۔
شکردرہ (اٹک):موجود ہ حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام اور فیل ہو چکی ہے، ان کی کہانی ختم ہونے کو ہے ؛ میجر رطاہر صادق
سابق ضلع ناظم و رہنما ء تحریک انصاف میجر طاہر صاد ق نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت ہر شعبہ میں مکمل طور پر ناکام اور فیل ہو چکی ہے، ان کی کہانی ختم ہونے کو ہے کاروباری اور تجارتی شعبے سمیت تمام شعبوں میں ان کی کارکردگی صفر سے بھی نیچے ہے، پاکستان تحریک انصاف الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے تما م مسائل بتدریج حل کر ے گی الاعوان ٹاؤن کے نام سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام سے قبل ازیں شین باغ اور گردو نواح کے عوام مستفید ہو ئے اب شکر درہ میں اس کے سنگ بنیاد سے عوام کو اس سوسائٹی میں مناسب اور کم قیمت پر تمام سہولتوں سے مزین پلاٹ دستیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے الاعوان ہاؤسنگ سکیم کے تحت شکر درہ گاؤں میں الاعوان ٹاؤن کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر خطاب میں کیا اس موقع پر امید وا ر صوبائی اسمبلی ملک امانت خان راول، ممبر ضلع کونسل و امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان ، ملک سعید اکبر خان ، ملک شیر افضل خان، ملک شہزاد اکبر خان، ملک فتح اکبر خان، ملک لیاقت خان، امیدوا رصوبائی اسمبلی و کونسلر بلدیہ حاجی اکرم خان ، چیئرمین یونین کونسلزجمریز خان، ملک شمیم محمد خان، سابق ناظم ملک عبدالرزاق، عثمان عظیم مو جود تھے میجر طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف تبدیلی کا نشان ہے آنے والے الیکشن میں ملک بھر کی طرح ضلع اٹک میں بھی عوام دیگر جماعتوں کو مسترد کر کے تحریک انصاف کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں گے اس حوالے سے پورے ضلع کی عوام سے نہ صرف ہمارا رابطہ ہے بلکہ ہم نے ہر گاؤں ، محلے اور گلی سطح تک اپنے کارکنان کو متحرک کیا ہو اہے عوام سمجھتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو ووٹ دے کر اُن کے حصہ میں پریشانی کے علاوہ کچھ نہیں آیا ہے۔
گاؤں سلیم خان :ہمارے مخالفین نے سوائے لوٹ ماراور قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا؛ شیخ آفتاب احمد
ہمارے مخالفین نے سوائے لوٹ مار ، احتجاج ،دھرنوں اور قومی خزانے کو شیر مادر کی طرح ہڑپ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا جبکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے حلقہ این اے57کی تحصیل حضرو کے تمام 126دیہاتوں کو سوئی گیس مکمل طور پر فراہم کر دی ہے تحصیل حضرو کا کوئی بھی دیہات سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہا ہے جلد ہی اربوں روپے کی مالیت سے ہر گھر ،گلی اور محلہ کو جہاں بھی بجلی کے پول اور ٹرانسفارمر کی ڈیمانڈ ہے اسے پورا کیا جائے گا اس مد میں رقم آ چکی ہے ہم نے عام انتخابات میں جو عدے کیے تھے انہیں وقت مقررہ سے قبل پورا کر کے دکھا دیا ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو کے8دیہاتوں یاسین ،اصغر،یاسین کلاں ،ابا بکر،سلیم خان ،لکوڑی ، چھانگہ اور عدلزئی میں ایک ارب روپے کی مالیت سے سوئی گیس کی مکمل فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے عوامی مطالبے پر یاسین گاؤں کی سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کروڑ روپے کی خطیر گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا ، تقریب کا اہتمام حاجی علی بہادر نمبردار ،حاجی محمد یامین ،شیخ سعادت نواز ،حاجی دلنواز خان ،حمزہ خان ،فضل قادر اورریاض خان نے کیا تھا ،تقریب سے وزیر کھیل و امو ر نواجونان پنجاب جہانگیر خانزادہ ،امیدوار پنجاب اسمبلی مسلم لیگ(ن) شیخ سلیمان سرور اور چےئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے بھی خطاب کیا ہے ،اس موقع پر رہنماء مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،طلال بٹ ،چےئرمین یونین کونسلز میاں حبیب الرحمان ،خطیب اختر خا ن ،چوہدری عبد الاسلام ،انجینئر طارق محمود خان ،خالق زمان خالقی ،یاسر زمان،ممبر ضلع کونسل ملک انصار ،چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،چےئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمد خان اعوان،سنےئر صحافی حر عباس،حفیظ میر، وائس چےئرمین بلدیہ حضرو ملک مناف ،مقامی رہنماء مسلم لیگ(ن) شیخ حامد محمود ،جاوید خان علی زئی، حاجی احسان خان نمبر دار کے علاوہ تحصیل حضرو کے مختلف دیہاتوں سے معززین علاقہ اور مقامی آبادی کے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے 8مقامات پر ان دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کر کے سوئی گیس کی تختیوں کی نقاب کشائی اور باقاعدہ شعلہ جلا کر سوئی گیس فراہم کرنے کاا فتتاح کیا اس مقامات پر ہزاروں افراد نے شیخ آفتاب احمد کا والہانہ استقبال کیا اس سلسلے میں 2درجن سے زائد ریلیاں بھی نکالی گئیں جو کہ شیخ آفتاب احمد کے قافلے کے ساتھ شامل ہو گئیں ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے جب بھی اقتدار کی بھاگ دوڑ سنبھالی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے میگا پراجیکٹ دےئے ،11سالوں تک (ق) لیگ اور زرداری ٹولہ برسر اقتدار رہا سوائے لوٹ مار کے کچھ نہیں کیا ہے ، محمد نواز شریف ہی قائد اعظم کے بعد پاکستان میں تجارتی، معاشی، اقتصادی،زرعی اورصنعتی ترقی کے ضامن ہیں تا ہم پاکستان کو مضبوط بنانے ، ایٹمی طاقت، ترقی،خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا 2مرتبہ دی جا چکی ہے موجودہ سزا بھی عالمی ایجنڈے کا حصہ ہے کیونکہ عالمی طاقتیں پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتیں ہیں اور غیر مستحکم کر کے ملک میں ایسی لنگڑی لولی جمہوریت لانے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بننے میں مصروف ہیں کہ پاکستان ہمیشہ پستی میں گرا رہے،ایک طرف ملکی دولت لوٹ کر سرے محل اور سوئیزر لینڈ کے بینکوں میں اربوں ڈالرز رکھنے والے قومی مجرم اور دوسری جانب یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا قوم کی ماؤں اوربہنوں کو سڑکوں پر برہنہ ڈانس کرانے والے شامل ہیں اور ایک جانب قائد محمد نواز شریف جیسا محب وطن انسان ہے جو اس وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پاکستان کی ترقی کی دشمن طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے اور پوری قوم ان کی پشت پر ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد محمد نواز شریف جمہوریت کی بساط الٹنے والی قوتوں کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں جرأت ،دلیری اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم ہوئی ہے جس کی نظیر 70سالوں میں نہیں ملتی ہے ۔
اٹک سٹی:امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ؛ میاں محمد اسلم (نائب امیر جماعت اسلامی)
نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم سابق ایم این اے نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ‘مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ قرار دینا اسلام اور مسلم دشمنی ہے فیصلہ انتہائی متعصبانہ ہے اس فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے امریکہ اس فیصلے کو واپس لے ان خیالات کا اظہار میاں محمد اسلم نے جماعت اسلامی پی پی 15کے زونل خصوصی اجلاس سے خطاب اور قبل ازیں مرکزی جامع مسجد دارالسلام میں نمازیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے امیر ضلع مولانا جابر علی خان ،امیر زون پی پی 15خالد محمود اور پی پی 15سے جماعت اسلامی کے امیدوار محمد اقبال نے بھی خطاب کیا اس موقع پرصوبائی سیکرٹری سیاسی کمیٹی محمد رمضان روہاڑی ،نائب امیر ضلع و امیدوار پی پی 17فتح جنگ حسن ابدال اقبال خان ،ضلعی سیکرٹری میاں محمد جنیداورنومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی اٹک شہاب رفیق ملک بھی موجود تھے میاں محمد اسلم نے کہا کہ امت مسلمہ کے حکمرانوں کے لیے شرم کا مقام ہے کہ ان کی بے حسی اور کمزوری و نا اتفاقی سے فائدہ اٹھا کر متعصب امریکی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دیتے ہوئے امریکی سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے انتہائی کم ہے ٹرمپ نے یہ فیصلہ کر کے آگ سے کھیلنے کا اعلان کیا ہے اس سے پوری دنیا کا امن تباہ کر دیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں ٹرمپ یہ فیصلہ واپس لے بیت المقدس امت مسلمہ کا انتہائی مقدس مقام ہے اس سے پوری اسلامی تاریخ وابستہ ہے پاکستان اس وقت نازک ترین حالات سے گزررہا ہے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا پاکستان پہلا ملک ہے 70سال گزر گے ابھی تک کلمہ طیبہ کا نظام اس ملک میں نافذ نہیں کیا گیا جس وجہ سے ملک مسائلستان بن چکا ہے پانامہ لیکس میں آئے باقی تمام 436کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے جو مجر م ہو اسے سزا ملنی چاہیے صرف ایک فرد کے خلاف کاروائی عدل و انصاف اور قانون کی خلاف ورزی ہے آئے روز پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے مہنگائی کے طوفان بدتمیزی برپا ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹر کرایوں میں من مانا اضافہ کر ردیتے ہیں جس سے مال برداری کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو لامحالہ مہنگائی بڑھتی ہے اس پر قابو پانے کی ضرورت ہے گناہ انتہائی اہم فعل ہے لیکن ابھی تک اس کا کرشنگ سیزن شروع نہیں ہو ا جس سے فصل خراب ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے ملک میں غربت بڑھ رہی ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن انتہائی شرمناک اور ظالمانہ واقعے ہے ہم اس کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور قرار واقعی سزا چاہتے ہیں جو بھی مجر م ہو اسے سزا ملنی چاہیے تین سال سے متاثرین رو پیٹ رہے ہیں جو مجرم ہے اسے نہیں چھوڑنا چاہیے امریکہ کی طرف سے ڈو مور کی جگہ ڈبل مور کا مطالبہ رکھ دیا گیا ہے ہم کہتے ہیں حکمران اپنے اندر جرأت بیدار کریں ایٹمی قوت کے مالک ہیں 21کروڑ عوام آزاد ہیں حکمران انہیں غلام نہ بنائیں ڈویا ڈبل کی جگہ صاف انکار کرتے ہوئے اب امریکہ کو صاف الفاظ میں نو مور کہنا ہو گا عوام آزاد ہیں ایٹمی قوت کے مالک ہیں زراعت ہماری اپنی ہے دریاؤں کا وافر پانی ،کاٹن، لباس ، چاول اور ہر چیز موجود ہے کس کی کمی نہیں اور ضرورت بھی نہیں امریکہ کو بس کورا چٹا جواب دینا ہوگا ہمیں اپنی پالیسیاں خود بنانا ہوگی خود انصاری پر یقین رکھنا ہوگا عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے جس نے بھی یہ شیطانی جرأت کی اسے سامنے لانا چاہیے زاہد حامد کو وزارت سے فارغ کیا گیا قوم کے سامنے وجوہات لائی جائیں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا بیانات کا جائزہ لیا جائے ہمیں بنیؐ سے بڑھ کر کوئی عزیز جان نہیں کیونکہ کوئی بھی غیر مسلمہ اسلامی شعائر کا نام کسی صورت استعمال نہیں کر سکتا کلمہ ،مسجد ،نماز یہ سب اصطلاحیں اسلامی ہیں کوئی غیر مسلم ان اصطلاحات کو استعمال نہیں کر سکتا ایم ایم اے کی بحالی کا فیصلہ اصولی طور پر ہو چکا ہے جلد ہی بحالی کا باقاعدہ اعلان ہو جائے گا محمد اقبال ملک نے کہا مستقبل جماعت اسلامی کا ہے انشاء اللہ 2018کا الیکشن پی پی15 ,17اور 19سے جیتیں گے۔
ہٹیاں: نا دیدہ قوتوں کے اشارے پر ایک دوسرے کے خلاف بازاری زبان استعمال کر نے والوں کا اکٹھ ہے؛ شیخ آفتاب احمد
زر داری عمران اور قادری گٹھ جوڑ جو جمہوریت کا نام لے رہا ہے‘ در اصل ان نا دیدہ قوتوں کے اشارے پر ایک دوسرے کے خلاف بازاری زبان استعمال کر نے والوں کا اکٹھ ہے اور یہی اصل میں جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن اور پاکستان کی تر قی ان سے ہضم نہیں ہو رہی ،مسٹر 10پر سنٹ اور غیر ملکی شہریت رکھنے والا اور پاکستان میں یہو دی لا بی کا سب سے بڑا ایجنڈ اب اس گٹھ جوڑ کے بعد بے نقاب ہو گئے ،یہ تمام سازشیں نواز شریف کا راستہ رو کنے کے لئے کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کا مرہ قطبہ اور ہٹیاں کے قریب سوا 4کر وڑ رو پے کی لا گت سے پیدل اور موٹر سائیکلوں کے لئے تعمیر کیئے گئے اوور ہیڈ برج کے افتتا ح اور بعد ازاں قطبہ موڑ اور وا ئس چیئر مین یو نین کونسل بہا در خان ملک محمد نعیم اعوان کے ڈیرے پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا تقریب ملک محمد نعیم کے ڈیرے پر وزیر کھیل پنجاب جہا نگیر خا نزادہ نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر خطاب کر نے والوں میں نا ئب صدر کا مرہ کینٹ بورڈ ملک عارف ،ممبر ضلع کونسل ملک انصار ، ملک جمیل اور میزبان ملک محمد نعیم اعوان نے بھی خطاب کیا وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم نے عوام سے جو بھی وعدے کیئے انہیں اپنا اقتدار ختم ہو نے سے قبل پورا کیا عوامی فلا ح و بہود کے تر قیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے عام انتخا با ت سے قبل ان کے حلقہ انتخاب کا کو ئی دیہات اور کوئی محلہ سو ئی گیس جیسی بنیادی سہو لت سے محروم نہیں رہے گا نئی حلقہ بندیوں میں تحصیل حسن ابدال کو ان کے قومی اسمبلی کے حلقہ میں شامل کر دیا گیاہے 1985کے عام انتخابات میں جب انہو ں نے اسمبلی کا پہلا الیکشن لڑا تو یہ حلقہ ان کے حلقہ انتخاب میں شامل تھا اور اس حلقے نہ ہمیشہ انہیں عزت دی اب دوبار ہ اس حلقہ کو شامل کیا گیا ہے اور اس حلقہ کے وہ تیس کے قریب دیہات میں سو ئی گیس فراہم کر چکے ہیں اور مزید دیہات کو بھی نہ صرف سو ئی گیس بلکہ تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جا ئیں گی سی پیک کا تحفہ نواز شریف کی محنت کا ثمر ہے اورا س سے اقوام عالم کی تما م تجار ت پا کستان کی مر ہو ن منت ہو گی عوام نے غلط فیصلوں کو مسترد کر دیا ہے اور عوامی سطح پر آج بھی مسلم لیگ (ن) صف اول کی جماعت ہے قا ئد محمد نوازشریف نے اقتدار ختم ہو نے کے بعد جس طرح دلیرانہ فیصلے کیئے ہیں ا س نے مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط جماعت بنا دیا ہے آئندہ عام انتخابات میں اشارے پر چلنے والی یہ جماعتیں اپنی سا بقہ کار کر دگی کی بنا ء پر مسترد ہو نگیں اور عوام دوبارہ بھاری اکثریت سے نہ صرف مسلم لیگ(ن) کووٹ دینگے بلکہ قا ئد محمد نواز شریف اس ملک کی سر براہی کریں گے ، انہو ں نے امریکی صدر کا فیصلہ ان کی اسلام دشمنی کا منہ بو لتا ثبوت ہے پا کستان امت مسلمہ کے کا ندھے سے کا ندہ ملا کر کھڑے ہوگا اورسطح پر حکومت پاکستان بیت المقدس پر اسرائیل اور امریکہ کے گٹھ جوڑ کو بے نقا ب کر کے مسلمان بھا ئیوں سے اظہار یکجہتی کیا جا ئے گا ۔
اٹک سٹی:ڈ سٹرکٹ ا لیکشن آفس اٹک کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا
ڈ سٹرکٹ ا لیکشن آفس اٹک کی جانب سے نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقر یب میں چیئر مین بلدیہ ناصر محمودشیخ ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، ڈسٹرکٹ ا لیکشن کمشنر عبدالرشید کے علاوہ مختلف شبہء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی مو جود تھے واک بلدیہ کمیٹی اٹک سے شروع ہو کر ضلع کونسل ہال اٹک اختتام پذیر ہوئی واک کی قیادت چیئر مین بلدیہ نے کی بعد ازاں ضلع کونسل ہال میں نیشنل ووٹرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلع بھر کے مختلف افسران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہماری پہچان ہے اور ووٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا اسی ووٹ کے ذریعے ہم عوامی نمائندے منتخب کرکے اعلیٰ ایوانوں تک بھیجتے ہیں جو عوام کے مسائل حل کرتے ہیں اور عوامی خواہشات کے مطابق قانون سازی کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ووٹ کی اہمیت کو پہچانے ، اپنے ووٹ کا بروقت اندراج کروائیں اور انتخابات کے دن موزوں قیادت منتخب کرکے عوامی مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اس ضمن میں ضروری ہے کہ مختلف متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھرپور عوامی آگاہی مہم چلائیں تاکہ عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے اور اس سلسلہ میں وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک عبدالرشید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے اندراج کے لیے کوئی بھی فرد کسی بھی وقت ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن کے دفتر آکر اندراج کرواسکتا ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ عملہ عوام کے ساتھ تعاون کے لیے ہمہ وقت تیار ہے انہوں نے کہا کہ آج کا دن عوامی آگاہی کا دن ہے تاکہ عوام کو ووٹ کی اہمیت کا اندازہ ہو اور وہ اس سلسلہ میں اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔
اٹک سٹی:ٹینکو مو بائل کے ضلع اٹک میں ڈیلر اٹس فار یو کے تعا ون سے ضلع اٹک میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا
ٹینکو مو بائل کے ضلع اٹک میں ڈیلر اٹس فار یو کے تعا ون ، پاکستان بک آف ریکارڈز اور ریڈیو دبنگ کی جانب سے ضلع اٹک میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بلدیہ ضلع اٹک شیخ ناصر محمودتھے جبکہ صدارت ٹیکنوموبائل کمپنی کے سی ای او مسٹرپیٹرچائے نے کی اس موقع پر ما لک اٹس فار یوشیخ ریحان محمود کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد مو جو د تھی رنگا رنگ تقریب میں شر کا ء نے کافی دلچسپی کااظہار کیا پروگرام کے بہترین انتظامات پاکستان بک آف ریکارڈز کے ایمبسڈراور نیشنل ریکار ڈ ہولڈر ریڈیو براڈکاسٹر سیداسدکاکاخیل نے کیئے قبل ازیں بھی ریڈیو دبنگ ایف ایم 90.4 نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اپنی آواز دو سروں تک پہنچا نے کے لئے ذرائع ابلاغ تک پہنچا نے کے لئے بھر پور کر دار ادا کیا ٹینکو موبائل کی جانب سے ای لیزا کا سمیٹیکس کی جا نب سے شر کا ء میں تحا ئف بھی تقسیم کیئے گئے اس موقع پر چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے شا ندا ر تقریب منعقد کر نے پر منتظمین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔
اٹک سٹی:سول ہسپتال کے کوارٹر سے بکرا چوری کرنے والا شخص ہسپتال کے مین گیٹ پر گرفتار
سول ہسپتال کے کوارٹر سے بکرا چوری کرنے والا شخص ہسپتال کے مین گیٹ پر گرفتار ‘تفصیلات کے مطابق محمد عمران ولد امریز خان ماڑی کنجور حال سول ہسپتال اٹک نے تھانہ سٹی میں بیان دیا ہے کہ میری بیوی مسماۃ نسرین رحیم بطور نرس سول ہسپتال میں کام کرتی ہے ‘میں بمعہ اپنی بیوی اور ایک بیٹی کے سرکاری کوارٹر میں رہائش پذیر ہوں ‘3بکرے اور ایک بکری رکھی ہوئی ہے جو میرے گھر کی جم پل ہے ۔رات ساڑھے سات بجے کے قریب میری بیوی نے مجھے بتایا کہ ایک بکرا جس کی عمر تین ماہ ہے اور اُس کا رنگ سفید ہے‘ مالیتی 10000روپے اُسے ایک پٹھا ن چوری کر کے لے جار ہا تھا ،اس اطلاع پر میں اور انچارج اے ایس آئی تنویر پولیس گارڈ سول ہسپتال اٹک نے مین گیٹ پر اُس پٹھان کو اپنا بکرا شناخت کرتے ہوئے پکڑ لیا جس نے اپنا نام پتہ غازی بتایا، اس نے میرے گھر سے چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
امریکہ:پاکستان تحریک انصاف نارتھ کیلی فورنیا کی جانب سے جشنِ میلاد النبی ﷺکے موقع پر سیرت النبی ؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا
پاکستان تحریک انصاف نارتھ کیلی فورنیا کی جانب سے جشنِ میلاد النبی ﷺکے موقع پر سیرت النبی ؐ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ،جسمیں بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی ،اس موقع پر نارتھ امریکہ اور پاکستان کے جید عالم دین مہمان خصوصی تھے ،پاکستان سے مفتیِ اعظم چیئر مین روہیت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے بھی شرکت کی ،محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ میں جید علماء اکرام کے بیانات اور عظیم ثنا خوان رسول ؐ نے حضور ؐ کی خدمت اقدس میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ،مقررین نے کہا کہ حضور ﷺکی ولادت باسعادت کی خوشی کومنانا ایک سچے مسلمان اور سچے عاشق رسول ؐ کی نشانی ہے اور یہ رب کریم کی سنت ہے ،آخر میں عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،پاکستان تحریک انصاف نارتھ کیلی فورنیا کے وائس چیئر مین شیک خان نے مفتی اعظم مفتی منیب الرحمن اور محفل میں شریک ہونے والے دیگر جید علماء اکرام کا شکریہ ادا کیا ۔
ضلع اٹک:سقہ آباد تا باہتر اٹھارہ کلومیٹر ٹکڑا خستہ حالی کا شکار سنجوال باہتر روڈ کا یہ حصہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث حادثات کا ذریعہ بن رہا ہے
سقہ آباد تا باہتر اٹھارہ کلومیٹر ٹکڑا خستہ حالی کا شکار سنجوال باہتر روڈ کا یہ حصہ ٹوٹ پھوٹ کے باعث حادثات کا ذریعہ بن رہا ہے ،کئی موٹر سائیکل سوار اس روڈ پر سڑک کی شکست و ریخت کی وجہ سے ایکسڈنٹ میں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے اور ضلعی جنرل سیکرٹری سابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کر ا کر عوام علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں ،ان خیالات کااظہار اٹک سے سنجوال باہتر روڈ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ مالکان نے ایک نمائندہ وفد کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔ وفد نے بتایا کہ مذکورہ روڈ کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کہ اس روڈ پر سفر کرنا محال ہی نہیں ناممکن ہو چکا ہے ‘حکومت پنجاب کا دیہی رو ڈ پروگرام بھی جہاں تعمیر شدہ روڈ دوبارہ تعمیر کیے گئے کے ذمہ داروں نے اس طرف توجہ نہ دی ‘یہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے لیے اس علاقہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کے متراد ف ہے ۔ٹرانسپورٹروں نے حکومت پنجاب کے ذمہ داران اور ضلع اٹک سے حکمران جماعت کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے اس سڑک کی تعمیر کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:عبادت نثار نے پولیس لائن اٹک میں پولیس میس، ایم ٹی، متفرق ،وائرلیس کنٹرول آفس و رہائشی کواٹرز کا ملاحظہ کیا ؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے پولیس لائن اٹک میں پولیس میس، ایم ٹی، متفرق سٹور،پولیس و ایلیٹ کوت، محرر آفس، کواٹر گارد،وائرلیس کنٹرول آفس و رہائشی کواٹرز کا ملاحظہ کیا ‘انکی صفائی تزئین و آرائش چیک کی اور اچھی صفائی رکھنے والے انچارجز میں نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے اور آئندہ بھی اچھی صفائی رکھنے والوں کیلئے انعامات کا اعلان کیا۔بعد ازاں ڈی پی او نے اپنے دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر سے ایس ڈی پی او صاحبان و ایس ایچ اوز نے شرکت کی جس میں ڈی پی او نے انکو سختی سے ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد اصل حقائق پر یکسو کریں اور گرفتاری مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔
No comments:
Post a Comment