Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro City.
اٹک شہر میں ٹریفک پولیس کی نااہلی جگہ جگہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
اٹک شہر میں ٹریفک پولیس کی نااہلی جگہ جگہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہونے کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ‘شہریوں کا پیدل چلنا مشکل ہو چکا ہے افسران بالا خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جگہ جگہ غلط پارکنگ کے اڈے بنے ہوئے ہیں جس کی مرضی جہاں ہوتی ہے وہی گاڑی پارک کر دیتا ہے اور پیچھے سے آنے والی گاڑیاں رک جاتی ہیں جس سے ٹریفک بری طرح جام ہوجاتی ہے ،تفصیلات کے مطابق اٹک شہر کے اہم بازاروں میں ٹریفک پولیس کے افسران کی مجرمانہ غفلت کے سبب آئے روز ٹریفک کے مسائل بڑھ رہے ہیں اور شہری پریشان ہیں بازاروں کے اندر آئے ہوئے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے جو فٹ پاتھ عوا م کے لیے بنائے گئے وہاں پر دکانداروں نے سامان سجا رکھا ہے اگر بیچ سڑک شہری چلیں توحادثات ہونے کا ڈر رہتا ہے عوام جائے تو کہاں جائیں لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا ہے توگاڑیاں کیسے گزریں گی ‘غلط پارکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ان کو پوچھنے والے افسران آنکھوں پر سیاہ پٹی باندھ کر سو چکے ہیں ،عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتے اایسا لگتا ہے کہ اٹک میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز ہی نہیں جو لوگوں کو نظر آسکے یا اس بگڑے ہوئے سسٹم کو درست کر سکے ٹریفک پولیس صرف چالان کرنے اور مال بنانے میں لگی ہوئی ہے ،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب ، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس ، آر پی او راولپنڈی پولیس،کمشنرراولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دےئے ،سیاسی اثرو رسوخ یا اقربا ء پروری ،پرائس کنٹرول کمیٹی بے بس عوام پریشان!
ضلعی انتظامیہ نے منافع خوروں کے سامنے گھٹنے ٹیک دےئے ،سیاسی اثرو رسوخ یا اقربا ء پروری ،پرائس کنٹرول کمیٹی بے بس عوام پریشان ، اٹک شہر اور گردو نواح میں من مرضی کے ریٹس وصول کیے جا رہے ہیں ‘کمشنر راولپنڈی نوٹس لیں ، اٹک انتظامیہ نے منافع خورما فیاکے آگے گھٹنے ٹیک دےئے،حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں آتی ہے،تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گردو نواح میں مہنگائی کی مرتکب مافیا نے اثرو رسوخ یا اقرباء پر وری کی بناء انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی لسٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے من مرضی کے ریٹس و صول کر رہے ہیں تمام بازاروں اور گردونواح میں حکومتی رٹ کہیں نظر آتی ہے شہر میں جنگل کا قانون ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ڈی سی کی بنائی گئی کاغذی پرائس کنٹرول کمیٹی دفتروں تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے عوام کو اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے انتظامیہ بری طرح ناکام ہو گئی ہے بازار میں تا حال تمام فروٹ اور سبزیاں و دیگر اشیائے خوردونوش بغیر پرائس کنٹرول کمیٹی کی پرائس لسٹ کے سٹکر لگائے فروخت ہو رہی ہیں قصاب بکرے کا گوشت 750سے800روپے فی کلو ،گائے کا گوشت350روپے سے400روپے ،دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں اسی طرح دودھ90روپے فی لیٹر اور دہی100روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں جس کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہ ہے ،عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ نوٹس لے اور چیک اینڈ بیلنس پر خصوصی توجہ دے تا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش روزانہ کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہو اسی طرح پھلوں اور سبزیوں کے ریٹس بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اس کے برعکس پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس چند افراد جن کا اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے ساتھ کوئی لین دین ہی نہ ہے انہیں بلا کر کاغذی کاروائی پوری کر دی جاتی ہے جس کا عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملتا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے مرتکب سرکاری افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔
اٹک شہر اور گردو نواح میں ٹرانسپوٹروں کے من مانیا عروج پر ‘تھوڑے فاصلے پر جانے والی گاڑیاں من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں اٹک شہر اور گردو نواح میں ٹرانسپوٹروں کے من مانیا عروج پر ‘تھوڑے فاصلے پر جانے والی گاڑیاں من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں ‘ ضلعی انتظامیہ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس پر شہری انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ۔ جنڈ ، پنڈی گھیب، باہتر ، بسال ، ناڑہ ، مٹھیال،فتح جنگ، کوہاٹ کے علاوہ دیگر روٹ پر چلنے والی بعض گاڑی مالکان کی بد معاشیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں خواتین طالب علموں اور دیگر افراد سے لڑائی جھگڑا کر کے زیادہ کرایہ وصول کیا جارہاہے کہ مہنگائی بہت ہوچکی ہے اس وجہ سے من مانے کرائے لیے جا رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ ان مسائل پر قابو پانے کے بجائے میٹھی نیند سوئے ہوئے ہیں عملہ تس کے مس نہیں ہوتا اور بعض روٹ پر تو کٹھارا گاڑیاں چل رہی ہیں جو چلنے کے قابل نہیں اسی وجہ سے کٹھارا گاڑیوں سے حادثات ہو رہے ہیں اور قیمتی جانوں کا نقصان ہو جاتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ضلعی انتظامیہ اٹک کا قبلہ ٹھیک کریں اور من مانے کرائے لینے والے گاڑی مالکان کے خلاف کاروائی کریں کسی بھی ایریا کا کرائے نامہ جاری نہیں کیا جاتا نہ ہی بورڈ یا پینافلیکس نہیں لگائے جاتے کے لوگوں کو پتہ چل سکے کہ کتنا کرایہ بنتا ہے کلومیٹر کے حساب سے جس کی مرضی ہوتی ہے وہ اپنی طے کیے کرایہ کے مطابق صارفین سے کرایے وصول کرتے ہیں انتظامیہ کی کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ ٹرانسپوٹروں کے ساتھ مک مکا کیا ہو ا ہے جس وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں شہری حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈی سی او اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
اٹک سٹی:شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہر میں خوف و حراس ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دودھ پی کر سوگیا
شہر بھر میں آوارہ کتوں کی بھر مار، شہر میں خوف و حراس ، مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ دودھ پی کر سوگیا ، مین کامرہ روڈ پر کتوں کی موجودگی سے حادثات جنم لینے لگے،تفصیلات کے مطابق کتوں کے مین کامرہ روڈ پر آوارہ گردی پر صہیب آئل سروسز کے مالک حافظ خورشید جو کہ اپنے کسی کام کے سلسلے میں اسفند یار ڈسٹرکٹ ہسپتال کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک کتا سامنے آیا اس کو بچاتے ہوئے حافظ خورشید اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور سڑک کے کنارے جا گرے جس سے ان کو شدید ضربات کا نشانہ بننا پڑا فوری طور پر ریسکیو 1122 کے عملے کو طلب کیا گیا جنہوں نے شدید زخمی حالت میں حافظ خورشید کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کر کے ان کو گھر بھیج دیا گیا ، حافظ خورشید کے ورثاء لیاقت عمر، صداقت عمر، شاویز عمر، نوید عمر، محمد رفیق،بلال یعقوب، ارسلان احمد، خدیجہ بی بی، فریحہ خانم، بیگم جان، ماریہ، فاریہ، ایاز رومی، عبد اللہ خان، تورے خان، سید ثناء اللہ بخاری ، عمر حیات خان، حبیب افضل، یاسر بوٹا نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حادثات آئے روز رونما ہورہے ہیں انتظامیہ آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں کر رہی اگر انتظامیہ نے اس جانب فوری توجہ نہ کی تو کسی بڑی جانی نقصان کا اندیشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹی ایم اے ، چیئرمین بلدیہ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ ہوگی ۔
ضلع بھر میں سیاسی گہما گہمی اور انتخابی مہم کے آثار نمایاں ہونے لگے؛ رپورٹ
ضلع بھر میں سیاسی گہما گہمی اور انتخابی مہم کے آثار نمایاں ہونے لگے ‘ضلع بھر میں ہواؤں کا رُخ میجر طاہر صادق اور پاکستان تحریک انصاف کی طرف مڑنے لگا ،ضلعی سیاسی فضا میں مختلف گروپوں اور دھڑوں کے علاوہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کئی شخصیات نے میجر گروپ اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے لیے ہو م ورک مکمل کر لیا‘ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حضرو ، غورغشتی، ہٹیاں ، کامرہ، ویرو، جنڈ، پنڈی گھیب، لنگراور دیگر کئی علاقوں میں مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر متعدد شخصیات نے ملک امین اسلم، میجر طاہر صادق، قاضی احمد اکبر، سید یاور بخاری اور چنگیز خان کی قیادت پر الگ الگ تقریبات منعقد کر کے اعتماد کا اظہار کیا ہے ،علاقہ چھچھ جو مسلم لیگ (ن) کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں پر میجر طاہر صادق ، چنگیز خان، ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر کی پوزیشن نہ صرف مضبو ط ہو ئی ہے بلکہ مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مختلف علاقوں سے لیگی رہنما اور شخصیات تحریک انصاف ، میجر طاہر گروپ پر اعتماد کا اظہار کررہی ہیں سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے واضح اور دو ٹوک اعلان کہ جنرل الیکشن میں بھی ہمارا اتحاد قائم رہے گا دیگر سیاسی جماعتوں پر گویا بجلی بن کر گرا ہے اور ضلع بھر میں ان جماعتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے جبکہ بعض آستین کے سانپ اپنی خفت مٹانے کے لیے بیان بازی کی حد تک شور مچا رہے ہیں آنے والے کچھ مہینوں میں ضلع بھر میں میجر طاہر صادق گروپ اور تحریک انصاف کی پوزیشن مسلم لیگ (ن) کے مقابلہ پر بہت بہتر طور پر سامنے آئے گی ان جماعتوں کے اتحادکے مقابلہ پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت شدید اختلافات کا شکار ہے جو کہ آنے والے الیکشن میں اُن کی شکست میں ان اختلافات کا بڑا عمل دخل ہو گا۔
اٹک سٹی: ضلع اٹک میں میجر گروپ تعمیر و ترقی کا نشان ہے؛سردار احسن اختر خان ایڈووکیٹ
ضلع اٹک میں میجر گروپ تعمیر و ترقی کا نشان ہے ‘میجر طاہر صادق کی عوامی خدمات اور سیاست کو نئی جہت اور رنگ دینے میں کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اُن کی عوامی خدمات کا نتیجہ ہے کہ آج ایک بار پھر ضلع بھر میں میجر گروپ کو پذیرائی مل رہی ہے اور لوگ دھڑا دھڑ میجر گروپ میں شامل ہو رہے ہیں‘ آنے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور میجر گروپ اتحاد ضلع بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کر ے گا، ان خیالات کا اظہار رہنما میجر گروپ سردار حسن اختر خان ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات میں کیا ہے سردار حسن اختر خان نے کہا کہ ہمار ا گروپ عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی ایک پہچان رکھتا ہے تعمیر و ترقی ، روزگار، تعلیم اور صحت کے میدان میں میجر طاہر صادق کی خدمات عوام کے لیے مشعل راہ ہیں ان جیسی عوامی خدمت اور ان جیسا لیڈر ضلع نہیں بلکہ پورے صوبہ میں کوئی دوسرانہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ ہم نے جنرل الیکشن کی تیاری شروع کر دی ہے پورے ضلع سے تحریک انصاف اور میجر گروپ اتحاد کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔
گاؤں فورملی:حکومتی ادارے خود مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں ،اس سے بڑی نااہلی کیا ہوسکتی ہے؛ افضل خان لالہ
برطانیہ پلٹ افضل خان لالہ آف فورملی نے کہاہے کہ ملک کو کرپشن جیسی رکاوٹوں سے پاک کر نا ہوگا ‘اداروں میں سیاسی مداخلت اور کرپشن نے ملک کو بحرانوں کے عذاب سے دوچارکر رکھا ہے ،حکومتی ادارے خود مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کر رہے ہیں ،اس سے بڑی نااہلی کیا ہوسکتی ہے ‘عمران خان جیسا محب وطن اور ایماندار لیڈر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ،قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیںآنے والا دور تحریک انصاف کا ہوگا ،ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائیں گئے ملک میں ظلم ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے ‘اسکی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،ہمیں ملک میں کرپشن کے خاتمے اور ان لوگوں کو احتساب سے کوئی نہیں بچا سکتا ‘پانامہ کیس کا فیصلہ ملک کا سیاسی منظر نامہ تبدیل کر دے گا ۔
حضروسٹی :اپنی زبان پر قائم رہنا میرا اور میرے خاندان کا شیوہ ہے؛ملک مناف خان
میو نسپل کمیٹی حضرو کیلئے ’’اتحاد گرو پ ‘‘ کے نامزد امیدوار برائے وائس چیئر مین ملک مناف خان نمبردار نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ،ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ، ملک انصار اور یاسر زمان خان اٹک خورد دعاخیر کے گواہ ہیں جن کی موجود گی میں دونوں گروپوں کے درمیان معاہدہ طے کیا گیا جس پر میڈیا کی موجود گی میں دعا خیر کی گئی جس سے ڈار گروپ کا انحراف قابل افسوس ہے ،عہدے اور کرسی آنی جانی عارضی چیزیں ہیں ‘اصل چیز ایمان کی پختگی اور ایفائے عہد کا پورا کر نا ہے، انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر ،صوبائی وزیر ،ڈاکٹر اشرف بٹ ،ملک انصار اور یاسر زمان کا یہ فرض تھا کہ وہ ’’اٹک خورد معاہدے‘‘کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہونے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشرف بٹ کے گھر جو فیصلہ ہوا اس پر میں نے کوئی دعا خیر نہیں کی بلکہ سر عام اس فیصلہ کے خلاف احتجاج کیا اور اجلاس سے بائیکاٹ کیا جس پر آج تک قائم ہوں ،ملک مناف نے مزید کہا کہ حاجی احسان خان نے چیئر مینی کیلئے ایک بار چیچی گاؤں میں اور دوسرے بار ہٹیاں میں 10لوگوں کے سامنے’’انا انزلنہ فی لیلۃ القدر ‘‘سورۃ کی تلاوت کر کے دعا خیر کی جس سے بعد میں مکر گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہار جیت انتخاب کا حصہ ہے اگرانشاء اللہ ہم انتخاب جیت گئے تونزاکت خان کی قیادت میں حضرو کے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کر ینگے اور اگر خدا نخواستہ کامیاب نہ ہو سکے تو حقیقی معنوں میں اپو زیشن کا کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا کہ اپنی زبان پر قائم رہنا میرا اور میرے خاندان کا شیوہ ہے ۔
گاؤں سلیم خان : علماء پاکستان میں فحاشی عریانی کے خلاف جدجہد کررہے ہیں؛ حافظ ہارون الرشید
جمعیت علماء اسلام اٹک کے سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید نے کہا ہے کہ علماء پاکستان میں فحاشی عریانی کے خلاف جدجہد کررہے ہیں جولوگ اس کی حمایت کرتے ہیں ‘وہ بھی اس کارثواب میں شامل ہیں ،7,8,9اپریل کو ہونے والے عالمی صدسالہ اجتماع سامراج کی جاری سازشوں کو ناکام بنادے گا ،ناموس رسالت ؐ پر مسلمان جان دینا اپنے لیے سعادت سمجھتا ہے ،توہین کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بناکر حکمرانوں کے لیے یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ تمام مجبوریوں کے باوجود ہم صرف اور صرف پیغمر انقلاب ؐ کے غلام ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدسالہ اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں سلیم خان میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے جان لیں کہ اسلام کے نام لینے والے پاک سرزمین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں‘ اسلام اور پاکستان لازم ملزوم میں اس میں فحاشی ،عریانی اور سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔پاکستان پیغمبر عربی ﷺ کے نام پر بنا ہے اور یہی اس کی بقاء وسالمیت کا ضامن ہے،حافظ ہارون الرشید نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد کررہی ہے اس سلسلے میں صدسالہ اجتماع کا انعقاد سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،تاریخ کا عظیم الشان اجتماع اسلام پسندوں کی شان وشوکت کو بالا وبلند کرے گا اور عالمی دنیا پر واضح کرے گا کہ پاکستان اسلام کے متوالوں کا ملک ہے اس میں اسلام کے علاوہ کوئی بھی نظام نافذ نہیں ہوسکتا
باہتر(اٹک):پا نا مہ لیکس کا فیصلہ ہمارے اور قوم کے حق میں آئے گا ‘نواز شریف اور زرداری دو نو ں کر پٹ ہیں؛ عمران خان
چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پا نا مہ لیکس کا فیصلہ ہمارے اور قوم کے حق میں آئے گا ‘نواز شریف اور زرداری دو نو ں کر پٹ ہیں‘ انصاف اور قانون کی با لا دستی کے لیے کو شاں ہیں‘سو نا می بیلس ٹیز سے ما حو لیاتی آلودگی میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی ‘پی ٹی آئی اور میجر گروپ اتحاد سے ضلع اٹک کی سیاست میں نما یا ں تبدیلی آئے گی ضلع اٹک کی تنظیم سازی کو اچھے انداز سے مکمل کر نے پر ضلعی صدر قاضی احمد اکبر ودیگر عہدیداران شابا ش کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سا بق ضلع نا ظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے پر وقار ظہرانے کے موقع پر میڈیا کے نما ئندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی صدر قاضی احمد اکبر، ملک امین اسلم ، میجر (ر) طا ہر صادق،ایم این اے غلام سرور خان ، کر نل ر() انور خان ، سید واجد بخاری و دیگر بھی تھے جب عمران خان ، عامر کیا نی و دیگر کے ہمراہ پہنچے تو ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے یا ور بخاری کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اس موقع پر تر جمان پی ٹی آئی عمران خان حضروی نے پا رٹی قائد عمران خان کو اپنی کتاب چھچھ کے جلیل القدر علمی خانوائے پیش کی جس پر قائد عمران خان نے مسرت کا اظہار کیا اس کے بعد عمران خان نے قاضی احمد اکبر ، ملک امین اسلم اور میجر (ر) طاہر صادق کے ہمراہ پو دا بھی لگا یا ۔
گاؤں غورغشتی: سیاست میں نیا ہوں مگر عوامی خدمت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے؛ چنگیز خان
سیاسی و سماجی رہنما چنگیز خان نے کہا ہے کہ سیاست میں نیا ہوں مگر عوامی خدمت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے نام پر نوکریوں کے نام پر پیسے نہیں لئے جا رہے تووہ عوامی مطالبات پر میڈیا کے سامنے آ کر وضاحت کیوں نہیں کرتے،جہانگیر خانزادہ وضاحت کریں کہ ان کے نام پر پیسے نہیں لئے جا رہے یا ان تک نہیں پہنچ رہے ‘ور نہ لوگ اسی طرح انگلیاں اٹھاتے رہیں گے ، وقت آ چکا ہے کہ اب تلاشی ہو گی ، پھر ریمانڈ اور چھترول ہوگی اور چھترول کے بعد برآمدگی بھی کرینگے ، چوروں ، اچکوں، بھتہ و کمیشن خوروں کیلئے بدمعاش جبکہ ہر چھاچھی کیلئے خادم ہوں، سیف الرحمن خان لالہ ،جمیل خان لالہ ، اعظم خان صاحب ہمارے لئے رول ماڈل ہیں جنہوں نے غورغشتی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ‘ان کو ہم بھی رول ماڈل بنا کر حافظ اجمل اور پورے گروپ کی مشاورت سے غورغشتی کو بہترین غورغشتی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے غورغشتی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں لیاقت خان نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر میجر (ر) طاہر صادق اور چنگیز خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا، اس موقع پر سابق ضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہر صادق ، سابق ناظم جمیل خان ، حافظ اجمل ، چیئرمین یو سی حمید جمریز خان، مولانا مہدی شاہ زمان اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، چنگیز خان نے مزید کہا کہ نالائقی اور کرپشن کی انتہا ہے کہ چوکی تھانیدار جہانگیر خانزادہ کو کھیلوں کا وزیر ہونے کے باوجود دوڑ کی اجازت نہیں دے رہا مگر ہمارا وقت آیا تو ہم کھیل اور دوڑ کا انعقاد کرائیں گے اور یہی پولیس والے نگرانی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میں بدمعاشی کرتا ہوں تو انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں بدمعاش نہیں بہت بڑا بدمعاش ہوں میں نے نوکری بھی بدمعاشوں کی طرح کی ہے اور سیاست بھی بدمعاشوں کی طرح کرونگا اور میں بدمعاش ہوں چوروں ، اچکوں، بھتہ خوروں اور کمیشن مافیا کیلئے مگر ہر چھاچھی اور تحصیل حضرو کے باسی کا خادم تھا ، خادم ہوں اور خادم رہونگا، چنگیز خان نے کہا کہ عوام کا پیسہ گلی ، نالی کے نام پر لوٹنے والوں سے حساب کا یہی وقت ہے اس لئے ان کی تلاشی لیکر ریمانڈ میں چھترول کرینگے ، انہوں نے کہا کہ غورغشتی میں کھڑے ہو کر ایک بار پھر کہتا ہوں کہ سیف الرحمن خان لالہ، جمیل خان لالہ اور اعظم خان کی خدمات کو رول ماڈل بنا کر اپنا منشور بنائیں گے ۔
حضرو شہرکے دو بڑے گروپوں ’’اتحاد گروپ ‘‘ اور ’’ڈار گروپ ‘‘ کی طرف سے ایک بار پھر چیئر مینی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے
18اپریل کو ہونے والے حضرو کی چیئر مینی کے انتخاب کیلئے حضرو کے دو بڑے گروپوں ’’اتحاد گروپ ‘‘ اور ’’ڈار گروپ ‘‘ کی طرف سے ایک بار پھر چیئر مینی کے سابقہ امیدواروں سعید آرائیں ،ملک مناف ،رئیس ڈاراور حاجی شیراز خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ریٹرننگ آفیسر مبارک علی اعوان نے منظور کر لیے یاد رہے کہ حضرو کی چیئر مینی حضرو شہر کیلئے ایک معمہ بنی ہوئی ہے 20دسمبر 2016کو اٹک خورد کے مقام پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر سپورٹس پنجاب جہانگیر خانزادہ کی کو شش سے دونوں گروپوں میں ایک معاہدہ طے پایا جس کی بنا ء پر 22دسمبر 2016کو ہونے والے حضرو کی چیئر مینی کی انتخاب ملتوی کر وائے گئے ،اب جبکہ18اپریل 2017کو نئے انتخاب ہو نے جا رہے ہیں جس کی بابت اتحاد گروپ آخری وقت تک اپنی دعا خیر پر قائم رہا جبکہ ڈار گروپ اپنی دعا خیر اور وعدے سے منحرف ہو گیا اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہتے ہوئے اپنے حمائیت یافتہ ’’ڈار گروپ ‘‘ سے وعدہ خلافی پرسخت نالاں ہوئے اور اب شیخ آفتاب احمد کا جھکاؤ ’’اتحاد گروپ ‘‘کی طرف نظر آرہا ہے یاد رہے کہ بلدیہ حضرو کی مخصوص نشستوں کے انتخاب میں بھی شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کی مشاورت کے بعد دونوں گروپوں کوشیر کی نشان پر تین تین ٹکٹ جاری کیے گئے اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام ممبران بلا مقابلہ منتخب کیے جائیں جس کو ’’اتحاد گروپ ‘‘ نے قبول کیا جبکہ ’’ڈار گروپ ‘‘نے اپنے قائد شیخ آفتاب احمد کے فیصلے کو رد کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لیا،،،، ،بعد میں اتحاد گروپ سر خرو ہو اکہ دونوں گروپوں کے تین تین ممبران منتخب ہوئے اب اتحاد گروپ کی مفاہمت اور ڈار گروپ کی ہٹ دھرمی شیخ آفتاب احمد کی ڈار گروپ سے مایوسی اور اتحاد گروپ کی طرف جھکاؤ 18اپریل کو کیانتیجہ نکلتا ہے اس پر حضرو کی عوام مخمصے کا شکار ہے اور ان کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کو ذاتی انا کی بجائے شہر کے مفاد کیلئے مل جل کر کام کر نا چایئے کیونکہ ان کی ذاتی انا کی خاطر شہر گزشتہ کئی عرصہ سے کھنڈارت کا منظر پیش کر رہا ہے اورعوام کے مسائل حل نہیں ہو پارہے اور ایسا لگتا ہے کہ حضرو شہر کا کوئی والی وارث نہیں ۔
بہبودی سے شوکت حیات نے چنگیز خان گروپ چھوڑکر قاضی احمد کی قیادت میں PTIجوائن کر لی
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی قیادت میں چنگیز خان کے قریبی ساتھی اور سپورٹر شوکت حیات نے قاضی احمد اکبر کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر کے اہلیان بہبودی کو اہم پیغام دے دیا ،شوکت حیات کو پی ٹی آئی میں شامل کر وانے میں حاجی مظفر دین ،شاہ خالد ،ہاشم خان ،اور جاوید نے اہم کردار ادا کیا ،اس موقع پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر نیوالے بزرگ صحافی الحاج طارق علی خان کے سگے بھانجے شوکت حیات نے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں مقامی افراد کے علاوہ پارٹی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاضی احمد اکبر نے کہا کہ ہے کہ ہماری سیاست عمران خان کا نظریہ ہے ،ہم نے پارٹی کو اس وقت جوائن کیا جب پارٹی کو تانگہ پارٹی کہا جاتا تھا ،مگر ہم نے دن پارٹی کیلئے دن رات محنت کی اور آج اللہ کے فضل وکرم سے پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اس وقت عمران خان قوم کیلئے امید کی آخری کرن بن کر سامنے آئیں ہیں حلقہ پی پی 16کی عوام میری اصل طاقت ہیں شوکت حیات جیسے جانثار کارکن پارٹی اور میرے ماتھے کو جھومر ہیں ہم ان کی جر اٗت کو سلام پیش کرتے ہیں ،عوام کا جوق در جوق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو نا مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا ،انشاء اللہ آنے والا وقت پی ٹی آئی کا ہو گا انہو ں نے مزید کہا کہ بہبودی میں ٹرانسفامر کے مسئلے کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائیں گے ۔
اٹک سٹی:پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے ، قائدین نے اصولوں خاطر جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں ؛ سردار اشعر حیات
پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے ، قائدین نے اصولوں خاطر جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں ‘ جمہوریت کی بحالی آمریت کے خاتمے کے لئے ہمارے قائدین نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ، بین الاقوامی ظالمانہ قوتوں نے ایک منظم منصوبہ کے تحت فخر ایشیا ء ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے تخت دار پر چڑھا کر شہید کرا دیا ، کوئی طاقت پیپلز پارٹی کو ختم نہیں کراسکتی ،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پیپلز پارٹی سردار اشعر حیات آف حسن ابدال نے ضلعی ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے جنر ل سیکرٹری خالد خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیخ اشتیاق احمد ، داؤ د غیور، نصیر خان جدون ،محمد فاروق ، سردار افتخاراحمد ، علی اخوانزادہ، رانا شوکت علی خان، سید الطاف شاہ، خدمت اعوان ایڈووکیٹ، حاجی آصف اجمل خان آف حمیدنے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک جلیل احمد، سردار ظہیر احمد خان، سٹی صدر لالہ محمد فردوس ، محمد افسر خان کے علاوہ کثیر کارکنان موجود تھے ، مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں ، قائدین کے ایک اشارے پر جانوں کے نذرانے پیش کرسکتے ہیں پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے ، ہمارا مقابلہ آئندہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے ہو گا 2008کے الیکشن میں جس طرح پارٹی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی کے ریکارڈ توڑیں گے ، اب جیالے گھروں سے نکل آئے ہیں ضلع اٹک پیپلز پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا ، کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں کارکنوں کو مشاورت سے عہدیدار بنائیں گے کسی کارکن سے زیادتی نہیں ہو گی ، عمران خان وزیر اعظم بننے کے جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پوری نہیں ہو گی ان کو سیاست کا کوئی پتہ نہیں وہ صبح و شام اپنا بیان بدل رہے ہیں جلد ہی ضلع اٹک میں تمام تنظیمیں مکمل کر لی جائیں گی ، ہم نے مشکل حالات میں بھی پارٹی کاز کے قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے۔
اٹک سٹی: حکومت بصارت سے محروم طلباوطالبات کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب بصارت سے محروم طلباوطالبات کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ وہ تعلیم سے آراستہ ہوکر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ،انہوں نے یہ بات رضیہ سلطانہ سکول برائے نابیناطلبہ و طالبات اٹک میں سالانہ یوم تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات ،ایم پی اے شا ویز خان ، پرنسپل میڈم سلمیٰ خاتون نے بھی خطاب کیا اس موقع پرضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ محمد اجمل،شیخ عواد صفدر ، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی اٹک عبدالشکور انجم ،اے ایس پی عمارہ شیرازی ، ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید،رہنما مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین خالد مسرت رانا ، مہتاب بخاری ، نجمہ شاہین،غزالہ،تنزیلہ،ام حبیبہ،سہیل بدر،ضابرحفیظ ، بانی سر پرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، با نی چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب حکیم محمد اسلم اعوان ، ایڈیشنل سیکر ٹری شہزادہ محمد اسلم قریشی ، لیاقت عمر ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکر ٹری سیدقمرالدین کے علاوہ شہری ، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندہ افراد اور طلباوطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھیں وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جسمانی معذوری کا شکار طلبہ و طالبات کو تعلیم کی فراہمی کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں صوبہ بھر کے اضلاع اور تحصیل سطح نابینا، سماعت سے محروم ، اور جسمانی معذوری کا شکار طلبہ کے لیے علیحدہ تعلیمی اداروں کا قیا م پنجاب حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ان اداروں کی بہترین کارکردگی کی بدولت کسی بھی معذوری کا شکار ان طلبہ و طالبات نے تعلیمی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عام انسانوں سے کسی بھی طور پر کم نہیں ملک کے بیشتر اداروں میں جسمانی معذوری کا شکار افراد اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہے ہیں بصارت سے محروم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات پر مشتمل ادارے قائم ہیں جہاں تربیت یافتہ اساتذہ ان کو تعلیم فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ عملی زندگی میں اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے ادا کرسکیں جسمانی معذوری کا شکار کسی بھی بچے کو چند پیسے دے کر ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو تلف کرنے کی بجائے ان کی بہتر انداز سے تربیت کرکے اسے معاشرے کا کارآمد رکن بنانا، معاشرے کی اصل خدمت ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے دیگر بچوں کی طرح ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ عملی زندگی میں وہ ایک کامیاب انسان ثابت ہوسکیں اس موقع پر سکول کے طلباء نے ٹیلبوز، خاکے اور ملی نغمے بھی پیش کیے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا تقریب کے اختتام پر بچوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔
اٹک سٹی: میونسپل کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان منعقد ہوا
میونسپل کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان منعقد ہوا ‘اجلاس میں 17مختلف سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور ہاؤس میں متفقہ منظوری دے دی گئی ۔چیئرمین ناصر محمود شیخ نے اجلاس میں کہا کہ پہلے دن سے اعلان کیا ہے کہ یہاں پر اپوزیشن نہیں سب ہمارے بھائی ہیں پورے ہاؤس کو میں اپنے ساتھ لے کر چلوں گا عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ بلدیہ میں کمیٹی روم بنایا جا رہا ہے جو اس سے پہلے نہیں تھا جبکہ معزز ممبران کے لیے بھی ایک علیحدہ کمرہ مختص کیا گیا ہے اپوزیشن کی نمائندگی حاجی اکرم خان نے کی اور اس موقع پر اپنی تجاویز کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے پیش کیں اور کہا کہ شہر بھر کے عوام کی بہتر خدمت کے لیے جن کمیٹیوں میں شہریوں کو شامل کیا گیا ہے اُس میں وارڈ سطح پر نمائندگی دی جائے جس پر چیئرمین ناصر محمود شیخ نے بتایا کہ 18وارڈ ہیں ہر وراڈ سے نمائندہ نہیں لے سکتے مگر ہم نے شہر کو 3حصوں میں تقسیم کر کے اس طرح کی تین کمیٹیاں بنائی ہیں اجلاس کو چیئرمین نے بتایا کہ آج کے اجلاس میں ایجنڈا کمیٹی ، بائی لاز کمیٹی ، انصاف کمیٹی، مانیٹرنگ کمیٹی فنانس، مانیٹرنگ کمیٹی پلاننگ، مانیٹرنگ کمیٹی انفراسٹرکچر، سپورٹس اینڈ کلچر کمیٹی، تعلیمی کمیٹی، واٹر سٹریٹ لائٹس کمیٹی، پرچیز اینڈ آکشن کمیٹی ، اطلاعات و نشریات کمیٹی، ہیلتھ کمیٹی، امن ضابطہ اخلاق کمیٹی، وومن ویلفیئر کمیٹی، لیبر کمیٹی، اقلیتی کمیٹی اور مصالحتی کمیٹی کی تشکیل کی گئی جسے ہاؤس نے اتفاق رائے سے منظور کر لیااجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک فاتح عالم کی طرف سے شہر بھر میں ٹریفک معاملات بہتر بنانے اور تما م چوکوں چوراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے رات دیر گئے تک اہلکاروں کی تعیناتی کی تعریف کی گئی اور ڈی ایس پی اس اقدام کو سراہا گیا اجلاس کاروائی وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان نے خوش اسلوبی سے چلائی او ر کہا کہ ان سب کمیٹیوں کی تشکیل کے بعد کنوینئر مقرر کر کے ان کے اجلاس فی الفور بلائے جائیں تاکہ ان کمیٹیوں کے جو مقاصد ہیں اُن پر کام ہو سکے ۔
غورغشتی: موجودہ حکومت بالکل فارغ ہونے والی ہے ‘انشا ء اللہ ہم ان کرپشن کے ٹھیکیداروں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے؛ میجر طاہر صادق
میجر طاہر صادق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت بالکل فارغ ہونے والی ہے ‘انشا ء اللہ ہم ضلع اٹک سے ان کرپشن کے ٹھیکیداروں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے ،موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ‘عوام جوق در جوق مسلم لیگ (ن) سے نالاں ہو کر ہمارے گروپ میں شام ہو رہی ہے ‘ہمارے گروپ میں شامل ہو نے والوں کو مایوسی نہیں ہو گی ،لیاقت خان اور ان کے دوستوں کا ہم پر اعتماد کر نے کا شکریہ جنہوں نے ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کی ہمارا گروپ انشا ء اللہ آپ کے شانہ بشانہ ہو گاان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجرطاہر صادق اور خادم چھچھ چنگیز خان نے غورغشتی میں مسلم لیگ (ن) سے پچیس سالہ رفاقت چھوڑکر میجر گروپ میں شامل ہو نے والے لیاقت خان اور اُن کے دوستوں کی طرف سے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر سابق امیدوار برائے یوسی چےئرمین حافظ اجمل خان ، کونسلر لال شاہ ،کونسلر مان وڈا،چوہدری باسط ، شکیل خان اور دیگر میجر گروپ کے رہنمابھی موجود تھے اس تقریب کے مہمان خصوصی سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہرصادق اور چنگیز خان تھے میجر طاہر نے کہا کہ انشاء اللہ 2018 الیکشن کی تیاری کر یں تاکہ غورغشتی سے مسلم لیگ (ن) کا صفایا کیا جا سکے چنگیزخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کرپٹ نمائندوں سے تنگ آ چکے ہیں وقت آنے پر کرپشن مافیا کونہ صرف بے نقاب کیا جائے گا بلکہ ان سے برآمدگی بھی ہو گی مقدمات بھی درج ہوں گے اور چھترول بھی ہو گی ۔
حضروسٹی:میونسپل کمیٹی کے چیئرمین /وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر مبارک علی خان کو کاغذات نامزدگی پیش کر دئیے گئے
میونسپل کمیٹی بلدیہ حضرو کے چیئرمین /وائس چیئرمین کے انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر مبارک علی خان کو کاغذات نامزدگی پیش کر دئیے گئے ، وفاقی وزیر شیخ آفتاب اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے پینل آمنے سامنے آ گئے، اتحاد گروپ کے جنرل کونسلر ملک مقصود کی امریکہ میں مقیم ہونے کی وجہ سے ڈار گروپ کو عددی برتری حاصل، مسلم لیگ(ن) ڈار گروپ سے رئیس ڈار چیئرمین ، حاجی شیراز خان وائس چیئرمین جبکہ جہانگیر خانزادہ گروپ و پی ٹی آئی کے مشترکہ پینل کیلئے سعید آرائیں اور ملک مناف نے کاغذات جمع کرائے ہیں انکے کورنگ امیدواروں میں افتخار ڈار چیئرمین ، سعید الرحمن وائس چیئرمین کے امیدوار ہیں اسی طرح اتحاد گروپ سے نزاکت خان چیئرمین اور نزاکت حسین وائس چیئرمین کے امیدوار بطور کورنگ شامل ہیں ، یاد رہے یہ الیکشن وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے فیصلے کو صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے حمایت یافتہ گروپ کی طرف سے مسترد کرنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے اور دونوں لیگی وزراء کی اندرون خانہ سخت چپقلش و مخالفت کی وجہ سے تاحال مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ بھی جاری نہیں کئے جا سکے ، دونوں پینل خود کو مسلم لیگی کہلاتے ہیں شیخ آفتاب گروپ خالصتاً مسلم لیگی ہے جس میں رئیس ڈار ( سربراہ ڈار گروپ) ملک اجمل ، حاجی احسان خان، افتخار ڈار، رفیق بھولا ،سعید الرحمن، سکھراج سرفرازی(اقلیتی کونسلر)، زینب بی بی اور آزاد حیثیت سے جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے حاجی شیراز خان شامل ہیں جبکہ ان کے مخالف اتحاد گروپ کے امیدواروں میں ڈار گروپ کے پینل سے مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے جنرل کونسلر سعید آرائیں ملک مناف (دونوں نے شیخ آفتاب احمد کے فیصلے کو مسترد کیا)جبکہ اتحاد گروپ کے نزاکت خان ( سربراہ) نزاکت حسین، اورنگزیب خان، ملک مقصود ( امریکہ چلے گئے) مسرت شاہین ، احتشام بیگ اور زرقہ بی بی شامل ہیں، اتحاد گروپ قومی اسمبلی کی سیٹ پر پی ٹی آئی رہنما ملک امین اسلم اور صوبائی سیٹ پر لیگی صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ سابق ضلع ناظم اٹک میجر(ر) طاہر صادق کی حمایت بھی اتحاد گروپ کو شروع سے حاصل ہے۔ مسلم لیگ(ن) کے پینل رئیس ڈار ، حاجی شیراز خان کے تجویز کندہ محمد رفیق بھولا جبکہ تائید کنندہ حاجی احسان خان ہیں ، ان کے کورنگ امیدواروں کے تجویز کنندہ حاجی اجمل خان اور تائید کنندہ سکھراج سرفرازی ہیں اسی طرح اتحاد گروپ کے سعید آرائیں اور ملک مناف کو اورنگزیب نے تجویز کیا جبکہ مسرت شاہین نے تائید کی انکے کورنگ امیدواروں کے تجویز و تائید کنندگان میں احتشام بیگ اور زرقہ بی بی شامل ہیں، سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد 4اپریل کو کاغذات واپس لئے جا سکیں گے۔
ضلع اٹک:اٹک سے 30 کلو میٹر دور دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں ملی ہیں‘ رپورٹ
اٹک سے 30 کلو میٹر دور دریائے سندھ سے باغ نیلاب کے مقام پر پانچ لاشیں ملی ہیں جن میں سے دو لاشیں بوری میں بند تھیں جبکہ تین لاشیں ویسے ہی پانی میں تیر رہی تھیں ،کشتی بان کی اطلاع پر لاشوں کو علاقہ مکینوں کی مدد سے کنارے پر لایا گیا ، تھانہ صدر اٹک کی چوکی باغ نیلاب کا عملہ موقع پر نہ پہنچ سکا ، لاشیں اطلاع کے 8گھنٹے بعدڈاٹسن گاڑی پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کی گئیں ،نوشہرہ کے 16 سالہ حمزہ ماجد کو اس کے ورثاء نے کپڑوں کی مدد سے پہچانا ، اور لواحقین وصول کرکے نوشہرہ لے گئے تھانہ صدر اٹک کا صرف ایک اہلکارسب انسپکٹر فرید سارا وقت مدد کے لئے لوگوں کو فون کرتا رہا ،بوری بند لاشوں میں سے ایک شخص کی لاش پہچاننے کے قابل ہے جبکہ ایک 15/16سالہ بچے حمزہ جاوید ولد جاوید خان ساکن خوشحال کالونی نوشہرہ کے نام سے ہوئی ہے جو والدین کے مطابق یکم فروری2017ء کوگھر سے غائب تھا اور نویں کلاس کا طالب علم تھا‘ پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ باقی چار لاشوں میں سے ایک لاش شناخت کے قابل ہے جبکہ دو لاشیں شناخت کے قابل نہیں جبکہ تیسری لاش کے اعضاء ہی ملے ہیں جو پانی میں زیادہ عرصہ رہنے کے بعد مکمل طور پر گل سڑ چکی تھی ،اس واقع کے بعد باغ نیلاب اور قرب وجوار کے علاقوں میں خوف کی فضا ہے حمزہ جاوید کی لاش کو دن کے وقت ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ باقی چار لاشوں کو سوا پانچ بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا گیا لاشوں کی بدبو سے پورا علاقہ تعقن کا شکار ہوگیا ابھی ان چار لاشوں میں سے تین کا پوسٹمارٹم باقی ہے جبکہ ایک لاش پوسٹمارٹم کے قابل نہیں ہے کیونکہ اس کے صرف اعضاء ہی اکھٹے کئے گئے ہیں دریائے سندھ باغ نیلاب کے مقام پر کشتی پر اپنا روز گار کمانے والے بزرگ نے بتایاکہ آج صبح میں جب آیا تو دریا کے کنارے دو بوری بند لاشیں دیکھیں اور ساتھ ہی تین افراد کی مزید لاشیں پڑی ہوئی تھیں جوکہ ناقابل شناخت تھیں صرف ایک شخص کی شناخت ہو رہی تھی جس کی عمر لگ بھگ 45سال تھی پولیس کو اطلاع دی جس پر تھانہ صدر اٹک کے سب انسپکٹر فرید موقع پر پہنچے اور علاقہ مکینوں کی مدد سے لاشوں کو کنارے لایا گیا ،سب انسپکٹر فرید نے بتایاکہ اطلاع ملنے ہی موقع پرپہنچ گیا تھا اور لاشو ں کو اپنے قبضہ میں لیا ہے لیکن صرف ایک شخص کی شناخت چہرہ ٹھیک ہونے کی وجہ سے ہو رہی ہے جبکہ باقی چار افراد کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ دریائے سندھ سے لاشوں کا ملنا معمول بن چکا ہے ، آج ملنے والی لاشیں کے پی کے کی طرف سے بہہ کر اس طرف آئی ہیں دیگر 4افراد کی شناخت کے لئے لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع جے یو آئی ضلع اٹک کی ضلع بھر میں کانفرنس کی کامیابی کے لیے تیاریاں عروج پر
جمعیت علمائے اسلام کا صد سالہ عالمی اجتماع جے یو آئی ضلع اٹک کی ضلع بھر میں کانفرنس کی کامیابی کے لیے تیاریاں عروج پر‘ ضلع اٹک سے ہزاروں کی تعدا د میں علمائے کرام طلباء اور نوجوان نے اس کانفرنس میں شرکت کے لیے نوشہرہ ، اضاخیل جانے کے لیے اپنے نام لکھوا دیے ،تحصیلوں میں کامیاب کنونشنز کے انعقاد کے بعد ضلعی لیول پر آخری بڑا کنونشن 30مارچ بروز جمعرات جامع مسجد لوہاراں اٹک شہر میں منعقد ہو رہا ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ ،سرپرست قاضی خالد محمود، تحصیل امیر قاری محمد اقبال ،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف اور مفتی سید امیر زمان حقانی نے جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں اٹک شہر میں صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران عالمی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت میں کیا ہے مولانا شیر زمان نے بتایا کہ حضرو ، جنڈ، پنڈی گھیب، حسن ابدال کی عوام میں اس اجتماع میں شرکت اور شعور و آگاہی کے لیے یونین سطح کے علاوہ ضلعی جماعت نے تحصیل سطحوں پر کنونشن منعقد کیے جس میں جے یو آئی کی صوبائی اور مرکزی قیادت شریک ہوئی ضلع بھر میں اس حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور آخری بڑا کنونشن 30مارچ کو ہمارے ہاں جامع مسجد لوہاراں میں دن ایک بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں مرکزی رہنما جے یو آئی مولانا عطاء الرحمن اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے پی کے مولانا حاجی عبدالجلیل جان خصوصی شرکت کریں گے صد سالہ عالمی اجتماع میں دنیا بھر سے مختلف وفود شریک ہوں گے اور اکابر علمائے کرام جے یو آئی کی سو سالہ جدو جہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالیں گے جس سے نوجوانوں کو رہنمائی ملے گی اور یہ اجتماع اسلامی نظام کے نفاذ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ۔
اٹک سٹی: اجلاس خاص میں حزب اقتدار اور اپوزیشن اراکین متفقہ طورپر سرکاری افسران کی ضلع کونسل اٹک کے اجلاسوں میں حاضری
ضلع کونسل اٹک کے اجلاس خاص میں حزب اقتدار اور اپوزیشن اراکین متفقہ طورپر سرکاری افسران کی ضلع کونسل اٹک کے اجلاسوں میں حاضری ،سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے ٹریفک پولیس ،لائسنسنگ برانچ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والوں سے سرکاری اہلکاروں کے مک مکا اور بیس سے پچیس ہزار روپے فی ڈرائیونگ لائسنس رشوت لینے کی اطلاعات پر ان اداروں کے سربراہوں سے بازپرس اور ضلع کونسل کے اجلاس میں طلب کرکے شہریوں کو ان کے بنیادی حق دلانے کے لیے قراردادیں منظور کی گئیں ضلع کونسل اٹک کا اجلاس خاص وائس چیئرمین حاجی سردار محمد عارف خان کی صدارت میں جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر شاہد اقبال، ڈسٹرکٹ آفیسر ضلع کونسل اٹک، ایجنڈ اآفیسر سردار عابد رضا خان نے وائس چیئرمین حاجی سردار محمد عارف خان کی معاونت کی اجلاس کاآغاز تلاو ت قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبولؐ سے ہوااجلاس میں ضلع کونسل کے اجلاسوں کے انعقاد کے لیے بائی لاز (ضمنی قوانین) کی منظوری اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نگران کمیٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے پندرہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ملک ریاض الدین اعوان ، حاجی رفاقت خان، میاں حبیب الرحمن حزبِ اقتدار کے ملک حمید اکبر خان، حسن فردوس ،سردار واجد علی خان، سردار امجد خان، سردار مختیار احمد خان، سید زاہد حسین شاہ ،آصف علی خان مٹھیال اور دیگر نے مختلف عوامی مسائل پر روشنی ڈالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا کہ ایوان میں تمام ممبران اپنی سیاسی وابستگیوں اور پارٹی سے تعلق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے شہریوں کے مسائل ضلع اٹک کے سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور دیگر معاملات کے لیے جس طرح ایک پلیٹ فارم پر ہیں، اس کے تحت متفقہ قراردادیں منظور کرکے سرکاری افسران کو منتخب عوامی نمائندوں کے سامنے جوابدہ کیاجائے گا کہ جس طرح دیگر اضلاع میں ڈی سی اور ڈی پی او ضلع کونسل کے اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں اٹک میں بھی اسی طرح ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران سمیت دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان کو آنا چاہیے تاکہ ضلع بھر کے ممبران ضلع کونسل جو عوام کے مسائل کو بہترانداز میں سمجھتے اور حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کی سفارشات پر فوری طورپر عملدرآمد ہو اور شہریوں کے مسائل بہتر طریقے سے حل ہوں ٹریفک پولیس کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی ہے تاہم انہیں بعض شہریوں کی جانب سے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے سلسلے میں بیس سے پچیس ہزار روپے طلب کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں جو قابل تشویش ہیں کرپشن کرنے والے اٹک سے اپنا بوریا بسترگول کرلیں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متفقہ قرارداد کے ذریعے غازی بروٹھہ بروجیکٹ اور تیل اور گیس کے کنوؤں کی رایلیٹی کے لے پیش کی جو متفقہ طور منظور کر لی گئی جس کے تحت ان آمدن میں سے ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی فنڈز مستقل بنیا د پر لئے جائیں ملک حمید اکبر خان نے کہا کہ ٹریفک دفتر اور لائسنسنگ برانچ کرپشن کا گڑ ھ بن چکا ہے بغیر سفارش اور رشوت کے لائسنس بنوانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے سید زاہد حسین بخاری نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کا حصول اٹک میں انتہائی مشکل ہوچکا ہے اور ہمیں اس سلسلے میں جو اطلاعات ملتی ہیں وہ یہ ہیں کہ کرپشن اور سفارش کے بغیر عام آدمی کو دفتر میں داخل نہیں ہونے دیاجاتا اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ اٹک میں ٹریفک کے مسائل انتہائی دگرگوں ہیں ضلع کونسل اسٹیدیم میں ضلع کے دو اڑھائی ہزار ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افراد کو بھیڑ بکریوں کی طرح ڈیل کیاجاتا ہے موجودہ افسران عوامی توقعات پر پورے اترنے میں ناکام نظر آتے ہیں راولپنڈی اور دیگر اضلاع میں بجری اورگیڑا پر یونین کونسلیں ٹیکس وصول کر رہی ہیں ان یونین کونسل کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے اٹک میں بھی یونین کونسل کو مقامی سطح پر ٹیکس لگانے کے اختیارات دیئے جائیں لیٹ اندراج کے سلسلہ میں دیہی علاقوں میں تعلیمی پسماندگی کے سبب لوگ یونین کونسل میں اپنے ناموں کا اندراج نہیں کراتے جس کے سبب بعد میں انہیں شدید مشکلات اور تعویل قانونی پیچیدگیوں سے گزرنا پڑتا ہے دیہی عوام کو مختلف دفاتر کے دھکے کھانے پڑتے ہیں ڈی سی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران اگر اجلاسوں شریک ہوں تو ضلع بھر کی مقتدر سیاسی قیادت موجود ہے جن کی نشاندہی پر افسران فوری نوٹس لے کر عوام کے وسیع تر مفاد میں بہتر اقدامات کر سکتے ہیں اس وقت یہ حالت ہے کہ اے سی کو لیٹ نام اندراج کے لیے دی جانے والی درخواست تحصیلدار گرداور پٹواری کے پاس سے دوبار ہ اسی طرح اے سی کو بھجوادی جاتی ہے اور پھر یونین کونسل میں اسے بھیجا جاتا ہے پٹواریوں کے پاس ہفتوں یہ درخواستیں پڑی رہتی ہیں اگر چیئر مین یونین کونسل کو سات سال سے اوپر کے لیٹ اندراج کے اختیارات بھی دئے جائیں تو وہ اپنے حلقے کے مکینوں کی تصدیق کر دے تو ان کا لیٹ اندارج منظور کیا جائے افسران اجلاسوں میں آئے گے تو عوام کے مسائل فوری حل ہونگے ملک حمید اکبر نے ٹریفک پولیس اور لائسنسنگ برانچ کی کرپشن کی جو نشاند ہی کی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کے وعدے پر عمل پیرا ہے ہم کسی پارٹی اور دھڑے سے بالا تر ہو کہ ایوان کے اندر تمام ممبران کے کاندھے سے کاندہ ملا کر کھڑے ہونگے سردار واجد علی خان نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل کی ہیوی مشینری ہمارے دیہات اور ضلع کے مختلف مقامات کی سڑکو ں کی تبائی کا سبب بن رہی ہے جس کے سبب عام شہریوں کے لیے روڈ استعمال کرنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے ان کے پاس اس سلسلہ میں خصوصی فنڈز ہیں انہیں ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کے استعمال کیا جائے میاں حبیب الرحمان نے کہا کہ اے سی لیٹ اندارج کے سلسلہ میں چیئر مین یونین کونسل کو جو استعمال کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں اگر ان کے پاس اختیار ہیں تو وہ خود لیٹ اندراج کریں ہمیں اس میں شامل نہ کیا جائے سردار مختیار احمد خان نے کہا کہ اٹک میں پیٹرولنگ پولیس نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ان کا کام روڈ پر پٹرولنگ کرنا ہے وہ ناکے لگا کر شہریوں کی جیبوں پر ہاتھ مار کر ان کی جیبیں صاف کر رہے ہیں بیس ہزار روپے ایک غریب ڈرائیور سے لئے گئے جو انہوں نے واپس کرائے ایس پی پٹرولنگ پولیس کو اجلا س میں طلب کر کے پٹرولنگ پولیس کی چیرادستیوں سے آگاہ کیا جائے ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ سی پیک میں زیادہ تر زمینیں چھوٹے زمینداروں کی آئی ہیں جس کے سبب وہ بے روزگار ہو چکے ہیں حکومت وسیع تر قومی مفاد میں ان غریب زمینداروں کو سر کاری زمینیں الارٹ کریں یا انہیں زمینیں لیز پر دی جائیں ضلع بھر میں ٹریفک پولیس اوردفتر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے حادثات میں بہت اضافہ ہو چکا ہے صرف ایک سال میں جنڈ، پنڈی گھیب اور دیگر سڑکوں پر 32 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو کر ہمیشہ کے لیے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں حاجی رفاقت خان نے کہا کہ ہر کام حکومت پر چھوڑنا مناسب نہیں وہ 15 سال پرانا لیٹ اندارج بھی اپنی یونین کونسل میں کر دیتے ہیں دیگر چیئر مین یونین کونسل بھی اپنے اختیارات کو استعمال کرنا سیکھیں آصف علی خان نے کہا کہ چیئر مین یونین کونسل کے لیٹ اندارج اسٹام پیپر پر لینے کا طریقہ کار ختم کیا جائے اجلا س میں ٹریفک پولیس کی کرپشن روکنے کے ممبران کی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی دی گئی ۔
اٹک سٹی:تحفظ نامو س رسالت دینی مدارس اور شعائر اسلام کیلئے ہمہ تن کوشاں ہیں ‘سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ؛ مولانا عطاء الرحمان
تحفظ نامو س رسالت دینی مدارس اور شعائر اسلام کے لیے ہمہ تن کوشاں ہیں اسلام دشمن قوتوں کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ‘جمعیت علمائے اسلام کا جب تک اس ملک میں ایک بھی کارکن زندہ ہے حضور ؐکی ناموس پر آنچ نہیں آنے دے گا کسی بھی حکومتی سطح پر ناموس رسالت قانون میں تبدیلی کی کوئی بھی جرأت نہیں کر سکتا تحفظ ناموس رسالت ہو ، حقو ق نسواں بل ہو سندھ اسمبلی میں نابالغ کا قبول اسلام کا معاملہ ہو یا پنجاب اسمبلی میں خواتین بل ہو جمعیت علمائے اسلام نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے آج وطن عزیز میں ملک و ملت آزاد اور بہن بیٹیوں کی جو عزت محفوظ ہے اس کے پیچھے جمعیت علمائے اسلام کی جدو جہد اور سیاسی کردار کار فرما ہے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ جے یو آئی کر رہی ہے اپریل میں پشاور میں ہونے والی صد سالہ عالمی اجتماع میں ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں افرادکی شرکت سیکولر ازم کا پرچار کرنے والوں کے لیے نوشتہ دیوار ہو گا ان خیالات کاا ظہار مرکزی رہنما جے یو آئی سینٹر مولانا عطاء الرحمن ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالجلیل جان ، ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، سرپرست قاضی خالد محمود، مفتی سید امیر زمان حقانی، مولانا محمد نعیم ، مفتی محمد عبداللہ، مولانا شہاب الدین، مولانا محمد جان، قاری عبدالرؤف،حافظ ہارون احمد، قاسم خان وردگ، مفتی سعید الرحمن، مولانا عبدالطیف نے جامع مسجد لوہاراں اٹک شہر میں علماء کنونشن سے خطاب میں کیا اس موقع پر کنونشن میں جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی جنرل کونسل کے ڈیڑھ سو سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ علماء کی اکثریت شریک ہوئی مولانا عطاء الرحمن نے کہا کہ جمعیت کا مشن وہی ہے جو حضورؐ لے کر آئے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام اس مشن کے لیے ڈیڑھ سو سال قبل دارالعلوم دیو بند کی بنیاد رکھی گئی اور سو سال پہلے بر صغیر پاک و ہند میں جمعیت علمائے اسلام کا قیام عمل میں لایا گیا جے یو آئی قرآن و سنت کی ترویج اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے پر امن اور جمہوری جدوجہد کر رہی ہے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ہر سطح پر ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور اسمبلی کے اندر آج تک کوئی بھی غیر اسلامی بل اور اسلامی شعائر کے خلاف لائے جانے والے کسی بھی بل پر نہ صرف شدید احتجاج کیا بلکہ ہمیشہ حکومتوں کو پسپائی اُٹھانا پڑی پیپلز پارٹی کے دور میں جب ناموس رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی گئی تو کراچی سے خیبر تک مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائی اور پارلیمنٹ کے اندر آواز بلند کرتے ہو ئے واضح کیا کہ ایسے کسی بھی ترمیم کی اجاز ت نہیں دی جائے گی ہمارا مشن اور مقصد ناموس رسالت ، دینی مدارس، شعائر اسلام کا تحفظ ہے صد سالہ عالمی اجتماع ملک بھر میں نوجوان نسل کو دین سے ہم آہنگ کرنے اور اُن کے رُخ بے حیائی فحاشی سے موڑ کر قرآن و سنت کی طرف کرنے کے لیے یہ اجتماع سنگ میل ثابت ہو گا 8اپریل کو خطبہ جمعہ اما م حرم الشیخ عبدالسدیس دیں گے میں اٹک کے لوگوں کے پاس دعوت لے کر آیا ہوں کہ اس اجتماع میں شریک ہو ں۔
No comments:
Post a Comment