Weekly News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
اٹک سٹی: دفتر ٹریفک پولیس میں دور درراز سے آئے ہو ئے 1500سے زائد افراد ٹیسٹ دینے کے سلسلے میں ذلیل و خوار ہو گئے
دفتر ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اٹک میں پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر کی نا در شاہی حکم کے تحت ہفتہ وار ڈرائیونگ لا ئسنس ٹیسٹ مہینے بعد کر نے کے سبب ضلع اٹک کے دور درراز علاقوں سے آئے ہو ئے 1500سے زائد افراد صبح چھ بجے سے شام تک ٹیسٹ دینے کے سلسلے میں ذلیل و خوار ہو تے رہے ،صبح نماز فجر سے قبل دفتر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک میں لا ئنیں لگنے کا سلسلہ شروع ہو گیا صبح دن نکلنے پر یہ تعداد 1500سے زائد پر پہنچی تو دفتر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک کے با ہر لوگوں کے جمع غفیر کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوگئی اور لوگ پنجاب حکومت کی نا قص پا لیسی کے خلاف سرا پا احتجاج بن گئے ،ٹیسٹ کے لئے آئے ہو ئے افراد اس نا در شاہی حکم کے خلاف احتجاج کر نے لگے تو اٹک پولیس کو طلب کر لیا گیا جنہوں نے بعض افراد کو زبر دستی با ہر نکا لا اور مقدمہ درج کر نے کی دھمکی دی جس پر یہ لوگ دفتر ڈی ایس پی ٹریفک کے باہر دو ر کھڑے ہو کر احتجاج پر مجبور ہو ئے تاہم اعلیٰ پولیس افسران، ڈی سی اٹک سمیت مسلم لیگ (ن) کے ضلع اٹک میں چار وزیروں اور ممبران اسمبلی میں سے کوئی ان اٹک کے بے بس اور لاچار شہریوں کی مدد کے لئے نہ تو وہاں پہنچا اور نہ ہی ان کے کسی نما ئندے نے ڈرائیونگ لا ئسنس جیسی بنیادی ضرورت کے لئے آئے ہوئے ،ان افراد کی کسی طرح بھی مدد کر نے کی زحمت گوار ہ نہ کی ، احتجاجی شرکاء نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی رہائش گاہ /پبلک سیکر ٹریٹ کے باہر جا کر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کیا تاہم وفاقی وزیر اس موقع پر اسلام آباد تھے ‘بعد ازاں احتجاجی شرکا ء نے ضلع کونسل اٹک میں چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طا ہر کے شکایت سیل میں جا کر اپنی شکایت درج کرائی ،چیئر پرسن محترمہ ایمان طا ہر بھی اپنے سرکاری کام کے سلسلے میں ضلعی صدر مقام پر موجود نہیں تھیں ‘اٹک میں مسلم لیگ (ن ) کے وزراء اور ممبران اسمبلی کی مسلسل بے حسی اور پانچ ماہ سے ہفتہ وار ڈرائیونگ ٹیسٹ مہینے کی بنیاد کر نے کے ظالمانہ فیصلے پر مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کے خلاف اور سابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق کے حق میں بھی نعرہ بازی کی ،1500سے زائد افراد کو قابوکر نے کے لئے جب ٹریفک پولیس نا کام نظر آئی تو اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی آٹھ بجے کی بجا ئے تقریباً تین گھنٹے لیٹ آئے انہو ں نے ہجوم دیکھ کر صورت حال کا اندازہ لگا لیا اور عملے کو ہدا یت کی کہ وہ فوری طور پر تمام ٹیسٹ دینے والے افراد کو ضلع کونسل سٹیڈیم لے کر آئیں ،ٹیسٹ وغیرہ کے تمام معاملات وہیں طے کیئے جائیں گے ۔ضلع کونسل سٹیڈیم کے عملے نے بھی لوگوں کو سٹیڈیم میں داخل ہو نے کی اجازت نہیں دی ‘بعدازاں ٹریفک پولیس کے عملے نے وہاں پہنچ کر سٹیڈیم کے تا لے کھلوائے اور اس طرح ٹیسٹ دینے والے کا فی دیر اسٹیڈیم کے با ہر کھڑے رہنے کے بعد اسٹیدیم کے اندر آئے اور اس طر ح درخواستیں جمع کر نے کا عمل اور ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع ہو ا جو شام تک جا ری رہا ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ اعلیٰ پولیس افسر نے نہ صرف یہ ہفتہ وار ٹیسٹ ایک ماہ بعد کر نے کا حکم نا مہ جاری کیا ہے بلکہ ٹریفک عملے کو اس بات کا بھی پا بند کر دیا ہے کہ وہ اس ما ہا نہ ٹیسٹ میں 48سے زائد افراد کو پاس نہیں کریں گے ،اس طرح اعتراضات کی بھر مار کر کے ایل ٹی وی ڈرائیونگ لا ئسنسن ٹیسٹ کے لئے آنے والو ں کو فیل کر کے42دن بعد نئے سرے سے لر نگ چٹ بنا کر آنے کی ہدا یت کی جاتی ہے ،اس موقع پر ایل ٹی وی ڈرائیونگ لا ئسنس ٹیسٹ بنوا نے کے لئے آئے ہو ئے شو کت حسین ، امان اللہ ، علی عباس اور دیگر نے بتا یا کہ حکو مت کی اس نا قص پا لیسی کے سبب ہم انتہائی مشکلات کا شکار ہیں ‘بعض افراد نے بتا یا کہ وہ 2008ء سے مسلسل لر نگ چٹ بنا کر ایل ٹی وی ڈرائیونگ لا ئسنس بنا نے کی آس میں ہزارو ں رو پے کے ٹکٹ ، میڈیکل فیس ،فائل بنا نے سمیت دیگر اخراجات اور متعدد مر تبہ آچکے ہیں تاہم انہیں ہمیشہ نا کامی کے سوا اور کچھ نہیں مل سکا ،انہوں نے چیف جسٹس ، صدر ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، چیف سیکر ٹری ، اپو زیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور دیگر ارباب اختیار سے مطا لبہ کیا کہ وہ اٹک سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں اعلیٰ پولیس افسر کے نا در شاہی اور ظا لمانہ احکامات کو ختم کر کے روزانہ کی بنیاد پر ڈرائیو نگ ٹیسٹ لینے کا عمل شروع کیا جا ئے تا کہ گڈ گور نس جو صرف خادم اعلیٰ پنجاب کی تقریروں میں سنائی دیتی ہے ،اس کا نفاذ حقیقی طور پر حکومت پنجاب کے سرکاری محکموں میں بھی نظر آئے اور اس کی عمل داری یقینی بناکر مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنے انتخابی منشور پر عمل کر سکے جس کا اعلان انہو ں نے 2013ء کے عام انتخابات میں کیا تھا ،چار سال گزر نے کے با وجود عوام گڈ گورنس سے محروم ہیں اور آئے روز افسرشاہی کی من مانیوں اور عوام دشمن پالیسیوں کا شکار ہو کر سخت اذیت اور پریشانی میں مبتلا ہے اور انہو ں نے مطا لبہ کیا کہ ایل ٹی وی ڈرائیونگ لا ئسنس کے طریقہ کا ر کو سہل و آسا ن بنا کر نہ صرف اٹک بلکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکا نفاذ کیا جا ئے تاکہ شہری سکھ کا سا نس لے سکیں۔
حضروسٹی:ایس ایچ اوثاقب عباسی نے تھانہ حضرو کا چارج سنبھال لیا
ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ حضرو سید مظہر حسین شاہ کاتبادلہ سٹی تھانہ اٹک کر دیا گیا جبکہ ثاقب عباسی کو تھانہ حضرو کا نیا ایس ایچ لگا دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک نے تھانہ حضرو کے ایس ایچ او سید مظہر حسین کو تبدیل کر کے سٹی تھانہ اٹک کا چارج دیدیا جبکہ انسپکٹر ثاقب عباسی کو تھانہ حضرو کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ،ثاقب عباسی نے تھانہ حضرو کا چارج سنبھال کر اپنے عہدے پر کام شروع کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ تھانہ حضرو کی حدود میں جرائم کی بیخ کنی کیلئے جوئے کے اڈوں ،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا ،جرائم پیشہ عناصر علاقہ چھوڑ دیں یا پھر سلاخوں کی پیچھے بند ہونے کی تیاری کر لیں انہوں نے مزید کہا کہ حضرو کی عوام کیلئے تھانہ حضرو کے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں جس کا بھی کوئی بھی جائز کام ہو اہم اسے حل کر نے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔
اٹک شہر سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھر ما ر سے شہریوں کی زندگی متا ثر ہونے لگی‘ انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی
اٹک شہر سمیت دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھر ما ر سے شہریوں کی زندگی متا ثر ہونے لگی، ٹی ایم او اٹک آوارہ کتوں کو مارنے کے فوری اقدام کرے عوام کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور دیگر نواحی آبادیاں جن میں پیپلز کالونی، دارالسلام کالونی ، فاروق اعظم کالونی،کامسیٹس یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں آورہ کتوں کی بھر ما ر ہو چکی ہے ٹی ایم اے اٹک کے عملہ کی غفلت کا یہ منہ بولتا ثبوت ہیں ان کتوں کی وجہ سے شہری سخت عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں یہ آوارہ کتے کئی افراد کو زخمی بھی کر چکے ہیں عوامی حلقوں نے ارباب اختیار خاص طور پر ٹی ایم او اٹک سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے احکامات دیں تاکہ انسانی زندگیوں کا تحفظ ہو سکے۔
حضروسٹی: صوبائی وزیر جہانگیر شہزادہ نے حضرو کے18کونسلرز کو کھڈے لائین لگا کر حضرو کی عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا ؛ چنگیز خان
صوبائی وزیر جہانگیر شہزادہ نے حضرو کے18کونسلرز کو کھڈے لائین لگا کر حضرو کی عوام کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا ، گزشتہ کئی سالوں سے شادی خان گروپ نے حضرو شہر میں ایک تہلے کا ترقیاتی کام نہیں کر وایا ،میجر طاہر صادق کے خگوانی جلسے میں کئے گئے دو سوالوں کا جواب پورا چھچھ مانگ رہا ہے ،صوبائی وزیر اور اس کے چہتوں نے تحصیل حضرو میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ،اتحاد گروپ حضرو آدھے سے زیادہ مجھے سپورٹ کر رہا ہے ،خان گروپ حضرو کا میں ممبر ہوں اور حضرو کا تیسرا گروپ میری برادری ہے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے ان خیالات کا اظہار خادم چھچھ چنگیز خان نے حاجی اقبال میر ،زمرد خان ،حاجی خان افسر ،مسعود میر ،رستم خان کی طرف سے محلہ میر آباد میں منعقدہ استقبالیہ جلسہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر چیئر مین یوسی خگوانی زیدی خان ،وائس چیئر مین ملک آفتاب ،سابق ممبر ضلع کونسل فردوس خان ،طارق میر بنک آفسیر ،اورنگیزب خان محلہ عبدل ،،سابق نائب ناظم لیاقت خان جلالیہ ،خان مسعود خان جنر ل کونسلر نرتوپہ وترجمان چنگیز خان گروپ ،ظاہر خان شینکہ ،لال شاہ جنر ل کونسلر غورغشتی ، ،سابق کونسلر نرتوپہ فاروق خان ، سابق امیدوار جنر ل کونسلرز حضرو سٹی بشیر احمد صدیقی ،میاں نثار احمد ،بابا وحید ،زاہد میر ،ملک تمریز خان ،شاہد اسحاق ،ملک نسیم ،آصف میر ، رفاقت خان اعوان نمبردار ،میاں نبی ،میاں شیر علی ،عمر دین ممبر نیو میلاد کمیٹی حضرو ،لالہ نور الہی ،صغیر احمد میر ،مسعود احمد ،نصیر احمد ،بلا ل مسعود میر ،احتشام مسعود میر ،حافظ وقاص ،حافظ منصف خان ،ریاض ممبر ،لالہ محمد امین ،علی آرائیں ،شاہد بنگش حمید ،رضوان احمد ،ملک صداقت ،ملک عارف خان سابق امیدوار جنر ل کونسلر ،ذولفقار ڈار ،شعیب خان ،محمد نعیم بن گئی ،چوہدری محمد ربنواز ،چوہدری محمد نواز ،چوہدری محمد سلیم ،احمد نواز سابق نائب ناظم حضرو ،اقلیتی سابق کونسلر گلزار مسیخ ،فیض احمد ،مسعود احمد بھٹی،ناصر آرائیں ، سمیت اہلیان محلہ عبدل واہلیان محلہ میر آباد نے کثیر تعدا د میں شرکت کی مہمان خصوصی چنگیز خان نے کہا کہ آج حضرو کی حالت زار دیکھ کر افسوس ہو تا ہے کہ جو لوگ گزشتہ پندرہ سالوں سے اقتدار میں ہیں انہوں نے حضرو کی عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہ دیا انہوں نے مزید کہا کہTHQہسپتال حضرو ،کمپیوٹر سنٹر حضرو ،نادار سنٹر حضرو میں عوام کو ذلیل وخوار کیا جارہا ہے ،کمپیوٹر سنٹر حضرو میں گزشتہ ایک ماہ سے جنر یٹر خراب ہے مگر جہانگیر شہزاد ہ کو اپنے حلقے کی عوام کی کوئی پرواہ نہیں حضرو شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ،سٹریٹ لائٹس کوئی،نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پورا شہر تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے ،نوجوانوں کیلئے نوکریاں نہیں ہماری نظر لوگوں کی نبض پر جبکہ ان کی نظر عوام کی جیبوں پر ہوتی ہے خدمت کا جزبہ لیکر میدان عمل میں آیا ہوں ،ڈی سی لیول کی نوکری عوام کی خدمت کیلئے قربان کی اور مجھے اس پر فخر ہے کہ میں جس مشن کیلئے میدان عمل میں اترا ہوں وہ خد ا کا پسندیدہ راستہن ہے ،انشاء اللہ الیکشن میں اللہ کی مہربانی سے بھرپور کامیابی حاصل کر یں گے اگر عوام کو مسائل کا حل چایئے تو اس تحریک میں میرا بھر پور ساتھ دیں میں آپ لوگوں کی طرح سیدھا سادھا انسان ہوں اور وقت آنے پر حضرو شہر میں میری کامیابی کے بعد ترقی کا سفر پٹھان کالونی ،محلہ میر آباد ومحلہ عبدل سے شروع کرینگے ۔
شیخ محمد سہیل صدیقی ایڈووکیٹ ،پرو فیسر شیخ عثمان صدیقی اور ساجد صدیقی کا بھا نجاشیخ ولید ٹریفک حادثہ میں جا ں بحق
شیخ محمد سہیل صدیقی ایڈووکیٹ ،ڈی او کالجز اٹک پرو فیسر شیخ عثمان صدیقی اور ساجد صدیقی کا بھا نجاشیخ ولید ڈھو ک فتح اٹک کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ‘مرحوم کی نماز جنازہ تاجک گاؤں میں ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے علاوہ سیاسی ، سماجی ، مذہبی اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شر کت کی مرحوم کو نماز جنازہ کے بعدمقامی قبرستان میں سپرد خا ک کر دیا گیا ۔
حضروسٹی:اہلیان شہباز گڑھ کی ہماری برادری کے کسی فرد نے قاضی احمد اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار نہیں کی؛ محمد آصف
اہلیان شہباز گڑھ کی ہماری برادری کے کسی فرد نے قاضی احمد اکبر کے ساتھ شمولیت اختیار نہیں کی،ہماری سماجی خدمات کا محلہ شہباز گڑھ معتر ف ہے‘ اللہ کے فضل سے ہماری برادری نے الیکشن میں جسے سپورٹ کیا ،وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا ،ان خیالات کا اظہار محمدآصف کلینیکل لیب حضرو نے میڈیا کے نمائندوں سے کو اپنے وضاحتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فلاحی خدمات کسی سے ڈھلی چھپی نہیں ہم نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ،اہلیان شہباز گڑھ کے مقیم اور علاقے کی بہتری کیلئے جو بھی سیاسی فیصلہ کیا انشاء اللہ تمام دوست واحباب اور برادری کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روزقاضی احمد اکبر کی طرف سے شمولیت کی خبر میں ہماری برادری کا کوئی بندہ شامل نہیں ‘انشاء اللہ جس بھی گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا سب کی مشاورت کے بعد کرینگے ۔
ایمان طاہر نے کھنڈا بنک ڈکیتی میں شہید ہونیوالے گارڈ کے متاثرہ خاندان کی مالی امداداور بچوں کے اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان کردیا
چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کھنڈا بنک ڈکیتی میں شہید ہونے والے گارڈ کے چھو ٹے بھائی کو ملازمت دلانے متاثرہ خاندان کی مالی امداداور بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات اپنے ذمہ لینے کا اعلان کیا ہے ،ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کھنڈا بنک ڈکیتی میں شہید ہونے والے گارڈ سا بقہ فوجی محمد عنصر کی بیوہ بچوں اور بو ڑھے والدین سے اظہار تعزیت کے موقع پر کیا۔ ضلع کونسل اٹک سے جا ری بیان میں ان کے ترجمان محمد بلال نے بتا یا ہے کہ چیئر پرسن ایمان طاہر ضلع اٹک کے دور افتادہ گاؤں سبجال پہنچیں جہاں انہوں نے غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی بخشش کے لئے دعا کی اس موقع پر میجر گروپ کے رہنما ملک نصرت ماجھیابھی مو جود تھے ایمان طاہر نے کہا کہ دن دیہاڑے ڈکیتی اور بے گناہ کا قتل پنجاب حکومت کی نا کا می کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم نے عام آدمی کی انصاف تک پہنچ آسان بنانی ہے اور اس وعدے کو نبھانے کے لئے تمام وسا ئل بروئے کار لائیں گے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انہوں نے اس واقع پر انتہائی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اتنے بڑے سا نحہ کے بعد کسی حکومتی نمائندے کو تعزیت تک کی توفیق نہیں ہو ئی ڈی پی او اٹک کے سا تھ اس حوالے سے مسلسل رابطہ ہے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں گے ہما ری سیا ست کا محور صرف غریب عوام ہیں استحصا لی نمائندوں کا مقا بلہ غریب عوام کی دعاؤں سے کریں گے آ نے وا لا الیکشن پی ٹی آ ئی اور میجر گروپ وسیع تر اتحا د کی بدولت جیت کر مسلم لیگ ن کے سیا سی تا بوت کو دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لئے ضلع کونسل اٹک کے دروازے کھول دیئے ہیں شکایات سیل متحرک ہو چکا ہے انشا ء اللہ میجر صاحب کی سر پرستی میں عوامی خدمت کا یہ عمل جا ری رہے گا ۔
اٹک سٹی:مینا بازار کے دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہ کروں گا ؛ پرویزخٹک
مینا بازار کے دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہ کروں گا ،مینا بازار کے دکانداروں کے مسائل سے با خوبی آگاہ ہوں اور اسی لیے میں میدان عمل میں اترا ہوں تاکہ منتخب ہو کر مینا بازار کے گلی کوچوں اور مینا بازار میں اپنا روز گار کرنے والے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں ،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر انجمن تاجران مینا بازار ایسوسی ایشن اٹک شہر پرویز خٹک نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر عبد الوہاب خان، شیخ امجد صدیقی، حاجی اشتیاق ثاقب کلاتھ ، عبد الرشید المعروف پپو استاد ، مرزا علی، فاروق کندی، حاجی سلیم کرن والے ، آصف بٹ، شبیر خان، کامران کامی، ساجد خٹک، ملک خرم، امین پٹھان، قادر پٹھا ن کے علاوہ دیگر دکانداروں نے بھی شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ میں کسی بھی تنازعہ میں پڑنا چاہتا انجمن تاجران مینا بازار کی جو عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ سابق صدر انجمن تاجران مینا بازار افسر جمیل صدیقی ہیں اور ان کے باقی ممبران کو دل و جان سے تسلیم کرتا ہوں اور کمیٹی کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ وہ پہلے مینا بازار کے دکانداروں کی رجسٹریشن کریں گے اور اس کے بعد الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے اور دکانداروں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دوں گا چاہے وہ میرا سگا بھائی کیوں نہ ہو۔
اٹک سٹی:وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تین فروری سے پانچ فروری تک اپنے ضلع اٹک کا دورہ کریں گے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد تین فروری سے پانچ فروری تک اپنے ضلع اٹک کا دورہ کریں گے ،اپنے دورے کے پہلے دن وہ تین فروری بروز جمعہ سہ پہر تین بجے تحصیل حضرو کے گاؤں جلالیہ میں تعمیر ہونے والی سڑک اور گاؤں مومن پور میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کریں گے دورے کے ا گلے دن چار فروری بروز ہفتہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور تحصیل فتح جنگ کے گاؤں سکھوال میں گیس کی فراہمی، اور کھوڑ فتح جنگ روڈ پر ٹوٹل پٹرول پمپ کا افتتاح کریں گے دورے کے آخری دن تین فروری کو وہ تحصیل حضرو کے موضع غورغشتی میں گیس کی فراہمی کا بھی افتتاح کریں گے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے اراکین شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
اٹک سٹی:ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کو بھرپور تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ‘انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ؛رانا اکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تعلیمی اداروں کو بھرپور تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں انقلابی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اٹک کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں سی ای او عبدالشکور انجم کے علاوہ ضلع بھر کے تعلیمی افسران بھی موجود تھے اجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کاکردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سہولیات کے فقدان کا بھی جائزہ لیا گیااور سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے حکمت عملی بھی مرتب کی گئی ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب ضلع اٹک میں تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کررہی ہے جس کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ضروری امر یہ ہے کہ ضلع بھر میں تعلیم کی اعلیٰ کارکردگی کو برقرار رکھا جائے اور اس کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں انہوں نے سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سمیت تمام تعلیمی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کے سکولوں کی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس ارسال کریں۔
جی ٹی روڈ کامرہ:نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پولیس کامرہ بیٹ 3 کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
نیشنل ہائی وے اینڈ مو ٹر وے پولیس کامرہ بیٹ 3 کے زیر اہتمام ایس ایس پی احمد مختیار، ڈی ایس پی رانا غلام مرتضی کی نگرانی میں آپریشن آفیسر محمد طارق خان ، ایڈمن آفیسر حامد نوازنے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائی ایس، بس، ٹرک ڈرائیوروں کا مفت چیک اپ کیا گیا ، برطانیہ میں مقیم معروف پاکستانی معالج آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر سخاوت حسین ( غورغشتی) ،ڈاکٹر عزت اﷲ (پشاور)، ڈاکٹر دیار حسین ( نوشہرہ) نے اس موقع پر اپنی خدمات رضا کارانہ پیش کیں اور 100سے زائد ڈرائیوروں کا چیک اپ کیا جن میں شوگر، ہائپر ٹینشن، ہائی بلڈ پریشر اور آنکھوں کی بیماریاں تشخیص کی گئیں اور انہیں علاج تجویز کیا گیا، اس موقع پر ایس ایس پی احمد مختیار اور انسپکٹر طارق خان نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ تھا ڈرائیوروں کی صحت کا خیال رکھا جائے تاکہ سڑکوں پر دوران ڈرائیونگ اچانک کسی تکلیف کی وجہ سے انہیں کوئی حادثہ پیش نہ آئے اور اس سے روڈ پر موجود باقی مسافر اور سواریاں محفوظ رہ سکیں، عوامی، سماجی حلقوں اور ٹرانسپورٹرز نے نیشنل ہائی وے اینڈ پیٹرولنگ پولیس کامرہ بیٹ 3کو ڈرائیوروں کیلئے فری میڈکل کیمپ کو سرا ہتے ہوئے ایس ایس پی احمد مختیار، ڈی ایس پی رانا غلام مرتضی ،آپریشن آفیسر محمد طارق خان ، ایڈمن آفیسر حامد نواز،ڈاکٹر سخاوت حسین ، ڈاکٹر عزت اﷲ،ڈاکٹر دیار حسین ، ڈاکٹر دیار کو خراج تحسین پیش کیا۔
اٹک سٹی:چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایما ن طا ہر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ ‘مختلف وارڈوں اور شعبوں کا معائنہ کیا
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایما ن طا ہر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ ‘مختلف وارڈوں اور شعبوں کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی حکو مت پنجاب کی جا نب سے ہسپتال کے ساتھ روا رکھے جا نیوالے رویے کی مذمت ، ایم ایس ہسپتال نے علاج و معالجے ، صحت و صفائی اور وسائل کے متعلق مکمل بریفنگ دی چیئر پرسن نے ایمر جنسی وارڈ ، گائنی وارڈ اور خواتین وارڈوں کے علاوہ لیبارٹری اور دیگر شعبو ں کا تفصیلی معائنہ کیا ان کے ہمراہ چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک چو ہدری شا ہد اقبال ، فو کل پرسن محمد بلال ، پی اے ساجد علی بھی موجود تھے اچا نک دورے کی اطلاع پر ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمود خا ن اور سابق ایم ایس ڈاکٹر شیخ ابرار بھی ایمر جنسی میں آگئے اور سارے دورے میں ساتھ رہے بعد ازاں ایم ایس ڈاکٹر سلطان محمود نے انہیں اپنے دفتر میں مکمل بریفنگ دی چیئر پرسن ایما ن طاہر نے ہسپتال کے دورہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ان کے اس دورے کا مقصد غریب مریضوں کو علاج و معا لجہ کی بہتر سہو لتیں بہم پہنچا نا ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی ، صحت و صفائی کے انتظامات ، ادویات کی فراہمی سے متعلق معاملات کو اپنے فورم اور میڈیا کے ذریعے اجا گر کر کے اس ہسپتال کی حالت بہتر بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے تعلیمی اداروں اور سرکاری محکموں کے دورے کر کے عوام کو ان محکموں سے متعلق درپیش مشکلات کواجا گر کر کے انہیں حل کر نے کی ہر ممکن کوشش کریں گی عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے اس کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہود اور خدمت ہے انشاء اللہ ضلع بھر کی عوام کی خدمت کا یہ سفر میجر طا ہر صادق کی سر پرستی میں جا ری و ساری رہے گا اس موقع پر مریضوں نے ادویات کی نا یابی ، پانی کی قلت اور صحت و صفائی سے متعلق چیئر پرسن کو آگاہ کیا جس پر چیئر پرسن نے ہسپتال کی حالت بہتر بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا نے کی یقین دہانی کرائی ۔
اٹک سٹی:عمران خان حکمرانوں کی کر پشن کو جسطرح بے نقاب کر رہے ہیں وہ سنہرے حرو ف سے لکھی جا ئے گی؛ میجر طاہر صادق
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قائد تحریک انصاف عمران خان حکمرانوں کی کر پشن کو جس طرح بے نقاب کر رہے ہیں وہ پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حرو ف سے لکھی جا ئے گی ،ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل اٹک میں ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر کی قیادت میں ملنے والے تحریک انصاف کے وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔میجر طاہر صادق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) میجر گروپ کے اتحاد نے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو نا کوں چنے چبوا دیئے آئندہ بھی اسی اتحاد کی بدو لت آئندہ عام انتخابات میں پا نا مہ لیگ کو شکست سے دو چار کریں گے ۔
حضروسٹی: اُمیدوار صوبائی اسمبلی ، معروف سیاسی رہنما چنگیز خان کی دینی و سیاسی شخصیت اور تجزیہ کار عمر توحیدی کی رہائشگاہ پر آمد
اُمیدوار صوبائی اسمبلی ، معروف سیاسی رہنما چنگیز خان کی دینی و سیاسی شخصیت اور تجزیہ کار عمر توحیدی کی رہائشگاہ پر آمد، برطانیہ سے واپسی پر ملاقات میں خوشی کا اظہار کیا، اس موقع پر عمر توحیدی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چنگیز خان چھچھ کے عوام کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں، تحصیل حضرو کے عوام انہیں اپنی امیدوں کا محور خیال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چھچھ بھر سے چنگیز خان ، چنگیز خان کی آوازیں آتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے 2013کے عام انتخابات میں رضا خان کی غیر مشروط حمایت کی تھی آئندہ بھی علاقہ چھچھ بالخصوص حضرو شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ان کے بھائی چنگیز خان کی غیر مشروط حمایت کرینگے ، عمر توحیدی نے چنگیز خان کی بطور سرکاری افسر علاقہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چنگیز خان علاقہ کی تعمیر و ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے میدان میں آئے یہی وجہ ہے کہ عوام ان کا بھر پور ساتھ دیں گے، اس موقع پر طاہر محمود طاہری، زاہد میر، خان بھائی، ملک نسیم، ناصر آرائیں ، راشد علی زئی اور دیگر بھی موجود تھے۔
حضروسٹی:عمرہ زائرین کے لیے سفری اخراجات کم کیے جائیں ‘عوامی حلقے
عمرہ زائرین کے لیے سفری اخراجات کم کیے جائیں ‘عوامی حلقے ،ائیر لائن ٹکٹ،ہوٹل بکنگ،سفری اخراجات کی مد میں عوام سے ہزاروں روپے اضافی وصول کیے جارہے ہیں ‘وزیر اعظم نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق ہر سال لاکھوں پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے حرم شریف میں جاتے ہیں ،سعودی عرب حکومت کی طرف سے پہلی دفعہ عمرہ کرنیوالے زائرین کیلئے ویزہ فری ہے ،اسی طرح مکہ مکرمہ اورمدینہ منور ہ میں بھی ہوٹل بکنگ کے اخراجات کافی کم ہوگئے ہیں لیکن پاکستان میں ٹریول ایجنٹ عمرہ زائرین سے ہزاروں روپے اضافی وصول کررہے ہیں جس سے کئی غریب مسلمانوں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس پاکستان ،وفاقی وزیر مذہبی امور ،وفاقی وزیر مواصلات اوردیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اسلام دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے ائیر لائنز پر فی ٹکٹ ہزاروں روپے عائد ٹیکس ختم کیا جائے اورعمرہ پیکج کو سرکاری طور پر کم اخراجات کے ساتھ جاری کیا جائے اور ٹریول ایجنٹس کو بھی پابند کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں ۔
حضرو شہرکی ڈار فیملی کے بزرگ اور معمر ترین سیاست دان سیٹھ سردار بہادر سیٹھ انتقال کر گئے
حضرو شہرکی ڈار فیملی کے بزرگ اور معمر ترین سیاست دان سیٹھ سردار بہادر سیٹھ انتقال کر گئے ‘(مرحوم) محمد رفیق ڈارعرف کالا سیٹھ کے بھائی ا ور تنویر ڈار کے والدگرامی تھے ،ان کی نمازجنازہ بنی والی جنازہ گاہ (حضرو ) میں ادا کی گئی جسمیں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،خادم چھچھ چنگیز خان،، رئیس ڈا ر،خاور ڈار ،پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئر مین محمد عمر توحیدی ، چوہدری محبوب ،نقیب خان علی زئی ،شیر بہادر خان ر ،حاجی شیرا زخان ، ،حاجی احسان خان ،ڈاکٹر اشرف بٹ ،سعید آرائیں ،نزاکت حسین ،اتحاد گروپ کے چیئر مین نزاکت خان،سائیں نور احمد ،مولانا مشتا ق حضروی ،محمد سعید جنر ل کونسلر حضرو ،زاہد میر اور کثیر تعداد میں علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات واہلیان حضرو شہر نے شرکت کی ہے۔
No comments:
Post a Comment