Latest News from Hazro City, Chhachh Valley & District Attock.
اٹک سٹی:کامسیٹس یو نیو رسٹی کی ہو نہار طالبہ کا اعزاز‘ایم پی اے میں پہلی پو زیشن حاصل کر کے گولڈ میڈ ل حاصل کر لیا
کامسیٹس یو نیو رسٹی کی ہو نہار طالبہ کا اعزاز‘ایم پی اے میں پہلی پو زیشن حاصل کر کے گولڈ میڈ ل حاصل کر لیا، اپنی شاندار کا میابی پر اپنے والدین اور اساتذہ کے سر کر تی ہوں ۔تفصیلات کے مطابق کامسٹ یو نیورسٹی کی ہونہار طالبہ عائشہ عظمت نے ایم پی اے میں پہلی پو زیشن حاصل کر کے گولڈ میڈ ل حاصل کیا ، اپنی شاندار تعلیمی کا میابی کے بارے میں میڈ یا سے بات چیت کر تے ہوئے ہو نہار طالبہ عائشہ عظمت نے کہا کہ میری شاندار کا میابی کا تمام ترسہرا میرے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے کہ جن کی محنت اور توجہ سے مجھے اللہ تعالی نے اتنی بڑی کا میابی عطا کی ہے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے مستقبل میں اپنے ملک و قوم کی خدمت کر کے اپنی ماں دھرتی کا قر ض چکا سکوں ۔
اٹک سٹی: حکومت پنجاب شہریوں کی فلاح و بہود خاص طور پر ٹرانسپورٹروں کو سہولیات پہنچا نے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے؛محمداعجاز
حکومت پنجاب شہریوں کی فلاح و بہود خاص طور پر ٹرانسپورٹروں کو سہولیات پہنچا نے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے، اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کی جا نب سے پنجاب کے 36اضلاع میں ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے اٹک میں سیکر ٹری آر ٹی اے آفس میں بھی ون ونڈو آپریشن کے تحت کام شروع کر دیا گیا ہے یہ بات سیکر ٹری آر ٹی اے محمد اعجاز ملک نے ٹرانسپورٹروں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہی جس میں مو ٹر وہیکلز ایگزامینر ضلع اٹک مجاہد خان اور ایم ایم پی آئی شو کت علی بھی موجود تھے سیکر ٹری آر ٹی اے محمد اعجاز ملک نے کہا کہ چیئر مین ڈسٹر کٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، ڈی سی او رانا اکبر حیات کی زیر نگرانی ون ونڈو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت فٹنس سر ٹیفکیٹ رکشہ جات ضلع اٹک دیئے جا رہے ہیں اس شعبہ سے وابستہ افراد اس مہم سے بھرپور فائدہ اٹھا ئیں اور اپنے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرقیادت نیشنل ڈیزاسٹر ڈے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیرقیادت نیشنل ڈیزاسٹر ڈے آگاہی ریلی کا انعقاد کیا جس میں ایمرجنسی آفیسر،ریسکیو سیفٹی آفیسر،کنٹرول روم انچارج ،ریسکیورز ،مختلف سکولوں ،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ بھی لوگوں نے شرکت کی ۔ریلی کا مقصد عوام میں زلزلے سے پیدا ہونیوالی تباہی اور نقصانات سے بچاؤاور احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا تھا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے اس بات پر زور دیا کہ تمام رہائشی علاقوں،بڑی عمارتوں کے علاوہ سکول، کالجز،یونیورسٹیز کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی انخلاء کے منصوبے اور اس باقاعدگی سے اس کی مشق کرنی چاہیے ۔ اس ضمن میں ریسکیو1122اٹک نے مختلف سکولز،کالجز اور سرکاری دفاترمیں نہ صرف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہنگامی انخلاء کے منصوبے بنا کر دیئے بلکہ اس کی مشقیں بھی کراوئیں تاکہ کسی بھی سانحہ یا حادثے کی صورت میں ان تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بروقت انخلاء کو یقینی بنایا جائے اور جانی نقصان کو کم سے کم کیا جائے۔
اٹک سٹی:صدر بازار کے گرد و نواح میں آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار ‘ عوام پریشان
صدر بازار کے گرد و نواح میں آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار ،صبح و شام آوارہ کتے مختلف جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں گلی محلوں اور اسکولوں کی گزر گاہوں پر کھڑے نظر آتے ہیں ،اسکول جانے والے بچے خوف کی وجہ سے اپنا راستہ بھی تبدیل کر نے پر مجبور ،کتا مار مہم شروع کی جائے ،ایگزیکٹیو آفیسر نوٹس لیں ،عوامی حلقے ۔تفصیلات کے مطابق صدر بازار کے گرد ونواح آوارہ اور بیماری زدہ کتوں کی بھرمار ہے خدشہ ہے کہ کتو ں کے کاٹنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان رونماء نہ ہو جائے،صبح شام درجنوں کے حساب سے کتے ہر طرف منڈلاتے نظر آتے ہیں خصوصاًجیکی بستی کے قریب جہاں سے ایف جی بوائز اور گرلز ہائی اسکول اور آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی گزر گا ہ ہے جن میں زیادہ تر تعداد طالبات کی ہوتی ہے ان کتوں کے ڈر اور خوف کی وجہ سے گھوم کر لمبے راستے سے اپنے اسکول و کالج میں پہنچتے ہیں،اکثر اوقات انہیں طویل راستوں کی وجہ سے اسکول پہنچنے میں لیٹ ہو جاتے ہیں جوکہ طلباء کی پڑھائی میں بہت بڑا نقصان ہے،یہ آوارہ کتے انسانوں کو دیکھتے ہی ان پر بھونکنا شروع کر دیتے ہیں اور کاٹنے سے بھی دریغ نہیں کرتے،جن کی وجہ سے گزرنے والے شہری ،طلباء وطالبات خوفزدہ اورشدید ذہنی اذیت کا شکار رہتے ہیں ،قبل ازیں ان کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کئی افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں اٹھا رہی،اٹک کینٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے اسٹیشن کمانڈر اورایگزیکٹیو آفیسر سے اس نازک مسئلہ کا سد باب کے لئے کتا مار مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے
اٹک سٹی:فیصل آباد میں 21اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود کانفرنس میں جے یو آئی اٹک کا بہت بڑا قافلہ شرکت کرے گا ؛ جے یو آئی اٹک
فیصل آباد میں 21اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود کانفرنس میں جے یو آئی اٹک کا بہت بڑا قافلہ شرکت کرے گا ،ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کانفرنس کی تیاریاں کریں کانفرنس میں کارکنان شرکت یقینی بنائیں یہ کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی عام انتخابات میں نظریاتی لوگوں کا چناؤ کیا جا ئے گا مولانا شیر زمان نے کارکنوں سے اپیل کی کہ21اکتوبر کو بھرپور کانفرنس میں شرکت کریں اس موقع پر تحصیل امیر قاری محمد اقبال بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ملک میں اسلامی قانون کے نفاذ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی ۔
اٹک سٹی:پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہو نی چا ہیے ‘بھا رت کمینہ دشمن ہے ،وہ مذ اکرات کی زبان نہیں سمجھتا ؛ عوامی حلقے
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہو نی چا ہیے ‘بھا رت کمینہ دشمن ہے ،وہ مذ اکرات کی زبان نہیں سمجھتا ،وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا جب مسلمان بھا ئیوں پر ظلم ہو رہا ہو تو جہاد فر ض ہو جاتا ہے اہل کشمیر پر ظلم و ستم کی انتہا ہو چکی ان کا کھلم کھلا قتل عام کیا جارہا ہے خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے اگر محمد بن قاسم ہزا روں میل دور سے راجہ داہر کے خلاف جہاد کے لیے آسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہ کشمیر اور اہل کشمیر کی مدد نہ کر یں ان خیالات کا اظہار اٹک کے شہر یوں نسیم بیگ ، ثاقب چھا چھی ، ظہور احمد ، اشتیاق ، جمیل احمد ، عبدالغفار ، بسم اللہ جان ، حاجی اشرف ، شاہد ، ضمیر احمد ، شریف الدین بیگ ، سعید احمد ، نوازش ، نصیر احمد ، محمد ذاکر ، حسن معاویہ ، اعجاز حسین ، جواد ، باچا خان ، حاجی ہارون ، پرویز خان ، ثاقب محمود ، ثاقب جو نئیر ، شوکت محمود شوکی سابقہ کو نسلر ، ماما عنایت خان اور دیگر نے سروے کے دوران کیا ، نسیم الدین
بیگ ، ثاقب چھا چھی ، اشتیاق احمد ، امجد ، باچا خان ، بسم اللہ جان ، حاجی اشرف ، شاہد اور عثمان نے کہا کہ جہاد ہم مسلما نوں پر فرض ہے کشمیر میں ہندو بنیا جو ظلم کر رہا ہے اس کے خلاف ہمیں اپنے کشمیری بھا ئیوں کی مدد کر نی چاہیے اگر اہل کشمیر کی مد د کے لیے پاکستان کو طاقت کا استعمال کر نی پڑے تو بے خوف و خطر کر نا چاہیے حکومت پاکستان جہاد کا اعلا ن کر ے تو پو ری قوم حکومت کے اور فوج کے ساتھ کھڑی ہو گی پاکستان اٹیمی طاقت ہے اگر بھارت نے ہو ش کے ناخن نہ لیے تو بھارت کو اس کی ناقابل تلا فی نقصان اٹھانے کے لیے تیار ہو نا چاہیے مسلما ن مو ت سے نہیں ڈرتے شہید ہو نا سعادت سمجھتے ہیں ہندو موت سے ڈرتے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ و ہ سکھوں کی بھی بھر پور مدد کر ے تاکہ خالصتان بن سکے ہندو بنیے نے جس طرح مشرقی پاکستان کو الگ کر کے دو ٹکر ے کیے ضیا ء الحق شہید نے بھارت کے ٹکرے کر نے کے الزامات مکمل کر لیے تھے لیکن بعد میں آنے والی سیاسی حکومت نے بھارت کو سکھوں کی فہرست مہیا کر کے قوم کے ساتھ غدار ی کی ، استاد عبدالغفار ، ثاقب محمود پٹواری نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر کے ساتھ با مقصد مذاکرات کر ے اگر کو ئی نتیجہ نہیں نکلتا تو بھارت کے خلاف بھر پور طاقت کا استعمال کرے ۔
اٹک سٹی:پولیس کی انوکھی کاروائی،سودا سلف لینے والے شریف شہریوں کی بازارمیں کھڑی گاڑیوں کے ٹائروں سے نوزلیں نکالنے لگے
ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک کی انوکھی کاروائی،سودا سلف لینے والے شریف شہریوں کی بازارمیں کھڑی گاڑیوں کے ٹائروں سے نوزلیں نکالنے لگے ، تفصیلات کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن کے اہلکار وں نے شہر میں انوکھی کاروائیاں شروع کر رکھی ہیں،سماج دشمن عناصر کوپکڑنے کے بجائے گاڑیوں پر اپنی فیملی کے ساتھ سودا سلف خرید نے کے لئے بازارمیں آنے والوں کی گاڑیوں کے ٹائروں سے نوزلیں نکالنا شروع کر رکھا اور ظلم کی انتہا کہ گاڑیوں کی نوزلیں بھی ساتھ لے جاتے ہیں جو کہ شریف شہریوں کے لئے پریشانی کاباعث بن جاتا ہے ،ویسے بھی شریف شہریوں کو بے جا تکلیف دینا غیر اخلاقی اقدام ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے ٹریفک پولیس کی مدد سے بازار میں ایک کار لفٹراس ڈیوٹی پر معمور کر رکھا ہے جو کہ نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اٹھا تا ہے اورنو پارکنگ میں جرم کے مرتکب افراد باقاعدہ جرمانہ ادا کر کے اپنی گاڑیاں حاصل کرتے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او اٹک سے اپیل کی ہے کہ پولیس کو شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائروں سے بے جا نوزلیں نکالنے سے روک کر شریف شہریوں کی پریشانیوں میں اضافے کا ازالہ کیا جائے ۔
اٹک سٹی:نامعلوم چور دن دیہاڑے ہسپتال کی پارکنگ سے گاڑی لے اڑے
نامعلوم چور دن دیہاڑے ہسپتال کی پارکنگ سے گاڑی لے اڑے ،تفصیلات کے مطابق نذیر احمد ولد نور بخت ساکن دوریاں تحصیل فتح جنگ نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں کنٹونمنٹ بورڈ میں ملازم ہوں میرا کزن محمد افضل ولد محمد خان ساکن لنڈی اپنی گاڑی نمبر AG370خالد سعید ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کر کے گیا جب واپس آیا تو گاڑی غائب تھی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
شمس آباد: دھاندلی سے وجود میں آنیوالی حکومت سے چھٹکارا کیلئے 30اکتوبر کو لاکھوں افراد اسلام آباد پہنچیں گے ؛ ملک امین اسلم
مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کرپشن کو فروغ دینے اور دھاندلی سے وجود میں آنے والی حکومت سے چھٹکارا کے لیے 30اکتوبر کو ضلع اٹک سے ہزاروں افراد اسلام آباد پہنچیں گے ،اپنے قائد عمران خان کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے ۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف وطن عزیز سے کرپشن ،غربت ،مہنگائی،بے روزگاری،اقرباء پروری،جہالت، سرکاری اداروں کی لوٹ مار ختم کر کے افسران کو عوام کے تابع بنانے کے منشور پر عمل پیر اہے اور کے پی کے میں اس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔حکمران کرپشن کی دلدل میں پھنس چکے ہیں ‘پانامہ لیکس پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کاروائی شروع ہو چکی ہے ۔اس تناظر میں جمہوری طرز عمل کا مظاہرہ کرتے ہو ئے انہیں تحقیقات کے اختتام تک اپنے عہدے سے مستعفی ہو نا چاہیے تھا رائیونڈ میں لاکھوں کا اجتماع حکومت کے خلاف چارج شیٹ تھی کرپشن اس ملک کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کرپشن اور پانامہ لیکس پر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم اور کرپشن کے خلاف حقیقی معنوں میں سینہ سپر تحریک انصاف دوسری جانب ہے جیسے عوام نے بے حد سراہا ہے تحریک انصاف ہی اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ کر کے سنہرے دور کا آغاز کر سکتی ہے جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتیں قیام پاکستان سے لے کر آج تک کرپشن کے فروغ کے لیے کو شاں رہی ہیں جبکہ تحریک انصاف کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لے گی آصف زرداری کی قیادت میں پاکستان پر پانچ مرتبہ حکومت کرنے والی جماعت پی پی پی صرف سندھ تک محدود ہو گئی ہے اور آئندہ انتخابات میں سندھ بھی ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا تحریک انصاف سی پیک اور گوادر منصوبے کی مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں سے زیادہ حامی ہے اور ان منصوبوں کو ہم پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت تصورکرتے ہیں وطن عزیز کو دھرنوں نے نہیں بلکہ کرپشن نے تباہ کیا ہے یہ دھرنے عوام کے حقوق کی جنگ ہے کیونکہ سپریم کورٹ سمیت نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ہمیشہ کوتاہی کی اور ناکام رہے ہیں قوم کو متفق کرنے کے لیے بلایاجانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس گالم گلوچ پر ختم ہو احکومت کی مسئلہ کشمیر سے سنجیدگی کا عالم اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دوسرے روزاجلاس میں کوئی وزیر شریک نہیں ہوا پی ٹی آئی موروثی سیاست کے خلاف ہے کے پی کے میں نئے لوگوں کو ٹکٹ دیے گئے جو کامیاب بھی ہو ئے پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کافیصلہ میرٹ پر کرے گی وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں جب خطاب کیا تو اُس وقت تمام ہال خالی تھا خالی کرسیوں سے خطاب کر کے وزیر اعظم نے دنیا کو کیا پیغام دیا یہ سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے سابق ضلع ناظم میجر طاہر صاد ق کی تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال کے جواب میں کہا کہ میجر طاہر صادق غیر مشروط طور پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں تو ضلع کونسل کی چیئرمین شپ سمیت تمام معاملات میرٹ پر کیے جائیں گے۔
حضروسٹی: طارق جاوید کیطرف سے پینشنرز کو آن لائین کمپیوٹرائیزڈ رجسٹریشن کی سہولت کیلئے لگائے گئے کیمپ میں مختلف شخصیات کا دورہ
طارق جاوید ملنگی کی طرف سے چھچھ کے تمام پینشنرز کو آن لائین کمپیوٹرائیزڈ رجسٹریشن کی سہولت کے لیے لگائے کیمپ میں ترجمان چنگیز خان (خان بھائی نرتوپہ ) ظاہر خان آف شینکہ اور زاہد میر نے دورہ کیا اور طارق جاوید کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہو ئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر مسعود خان نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر خادم چھچھ چنگیز خان کے مشن کی تکمیل کے لیے عوام کی بلا امتیاز رنگ ونسل خدمت خلق کرنا ،چھچھ کے عوام کے ہر دکھ درد جو اپنا دکھ درد سمجھنا اور انکے حل کے لیے عملی اقدامات کر نا اپنا فرض سمجھتے ہیں ‘ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ آپ حضرو شہر اور چھچھ کے تمام پینشنرز کو آن لائین کمپیوٹرائیزڈ رجسٹریشن کی سہولت مفت فراہم کر رہے ہیں، ہم خدمت خلق کے اس جذبے پر طارق جاوید کی پوری ٹیم کو سلام پیش کرتے ہیں ‘ہم اپنے لیڈر(خادم چھچھ ) چنگیز خان کی طر ف سے فلاحی کاموں میں بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ،ہم مخلوق خدا کی خدمت کے کاموں میں ہمیشہ اگلی صفوں میں کھڑے ہونگے ۔
حضروسٹی: فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ کے پر ی کوارٹر فائنل میچ میں ڈاکٹر جبران الیون حضرو نے میجر زبیر شہید الیون کو 10وکٹوں سے شکست دی
جناح کرکٹ سٹیڈیم حضرو میں جاری پہلے کر نل (ر ) شجاع خانزادہ شہید فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ کے پر ی کوارٹر فائنل میچ میں ڈاکٹر جبران الیون حضرو نے میجر زبیر شہید الیون کو 10وکٹوں سے شکست دی جبکہ بعد ازاں کوارٹر فائنل میچ میں حضرو کی چھائی الیون کو چھائی کر تے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،شائقین کر کٹ کی کثیر تعداد نے ان دو نوں میچوں کو دیکھا ،تفصیلات کے مطابق حضرو جناح سٹیڈیم میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے جاری پہلے شہید شجاع خانزادہ فلڈ لائیٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں میجر زبیر شہید الیون کا مقابلہ ڈاکٹر جبران الیون کے مابین تھا ،میجر زبیر شہید الیون کے کھلاڑیوں نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 6اوور زمیں 71سکو ر کیے جواب میں ڈاکٹر جبران الیون کے دونوں اوپنرز طاہری اسلام آباد اور خرم چکوالی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف 5اوورز میں حاصل کر لیا ،طاہری نے 28رنز کی شاندار بیٹنگ کی اور خرم چکوالی نے چھکوں کی ہیٹرک کے ساتھ ساتھ صرف 17بالوں پر 41رنز کی جارحانہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں پہچا دیا ،الیاس خان نے چھکوں کی ہیٹرک کر نے پر خرم چکوالی کو 2ہزار نقد انعام جبکہ اتحاد گروپ کے نزاکت خان نے 1ہزار انعام دیا بعد ازاں کوارٹر فائنل میچ میں ڈاکٹر جبران الیون نے حضرو کی چھائی الیون کو چھائی کر دیا ،ڈاکٹر جبران الیون کے وہی کھلاڑی طاہر اور خرم چکوالی نے چھائی لیون کے کھلاڑیوں کو ایسی دھول چٹائی کہ شائقین کرکٹ حیران رہ گئے ڈاکٹر جبران الیون نے یہ میچ بھی بڑے مارجن سے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالی فائی کر لیا، شائقین کر کٹ نے کھلاڑیوں کو خوب داد اور نقد انعام سے نوازا اس موقع پراتحاد گروپ کے سربراہ نزاکت خان ،ملک انصار ،ملک جمیل ،کونسلر اور آرگنائزنگ کمیٹی کے سرپرست نزاکت حسین ،ناصر پھولو،حبیب قریشی سمیت اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھیں ۔
حضروسٹی :مسلمان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف رضا الٰہی کا حصول ہے؛بشارت خان
نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو قیامت تک یاد رکھا جائے گا ،حضرت امام حسینؓ کا کردار ہمیں آپس میں متحد ہو کر اسلام کر درخشندہ اصولوں کی پابندی اور پاسداری کے لیے تیار کرتا ہے اور نفاق وانتشار سے بچ کر ملت واخدہ بننے کی ترغیب دیتاہے۔ان خیالات کا اظہار اینٹی نارکوٹکس واینٹی کرپشن ایسوسی ایشن تحصیل حضرو کے صدر بشارت خان نے اپنے آفس میں محرم الحرام کے حوالے سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر شاہجہان شاہ ،ملک نسیم ،فیصل محمود ،دلاور اور دیگر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی جانب سے دیا جانیوالا سبق یہ ہے کہ مسلمان کو زندگی ہمیشہ ہر حال میں اصولوں کی سربلندی اور حق کی پاسداری کرتے ہو ئے گزارنی چائیے اور اسلام کے اصولوں کو سربلند رکھنے کے لیے اگر ہمیں اپنی اور اپنے عزیزوں کی جان بھی دینی پڑے تو اس میں کوئی دریغ نہیں کر نا چائیے مسلمان کی زندگی کا مقصد صرف اور صرف رضا الہی کا حصول ہے۔
حضروسٹی:خورشید آرائیں سویٹس ، بیکرز اینڈ ہوٹل یونین تحصیل حضرو کے صدر منتخب
سویٹس ،بیکرز اینڈ ہوٹل یونین تحصیل حضرو کا ایک اہم اجلاس پہلوان سویٹس اینڈ بیکرز حضرو میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں متفقہ طور پر خور شید احمد آرائیں (بیسٹ سپر سٹور ) کو سویٹس ،بیکرز اینڈ ہوٹل یونین تحصیل حضرو کا صدر ،ربنواز (مدینہ سویٹس ) کو نائب صدر ،شاہجہاں (بابر سویٹس اینڈ بیکرز ) کو جنر ل سیکر ٹری جبکہ حاجی محمد صدیق (صدیق بیکرز ریتلہ منڈی ) کو خزانچی چنا گیا ،اس موقع پر حضرو شہر اور گردو نواح کے تمام سویٹس ،بیکرز اور ہو ٹل مالکان نے شرکت کی ،سویٹس ،بیکرز اینڈ ہوٹل یونین تحصیل حضرو کے نومنتخب صدر خور شید احمد آرائیں نے کہا کہ مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کرونگا انہوں نے کہا کہ ہماری یونین میں شامل ہر دوکاندار کا جائز طور پر دفاع کر نا ہماری ذمہ داری ہے مگر ہم سے اگر کوئی غلط کام کریگا عوام کو ملاوٹ شدہ چیزیں فروخت کریگا تو اسے یونین میں رہنے کا کوئی حق نہیں اور اس کے خلاف قانونی کاروائی بھی ہو گی خورشیداحمد آرائیں نے مزید کہا کہ سویٹس ،بیکرز اینڈ ہوٹل یونین حضرو انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کر نے کو تیار ہے ۔
حضروسٹی: علاقہ چھچھ میں دن بدن بڑھتی ہو ئی منشیات کی لعنت کے سد باب اور محکموں میں کرپشن کے خلاف ریلی نکالی جائے گی؛رپورٹ
محکمہ اینٹی نارکوٹکس اینڈ اینٹی کرپشن ایسوسی ایشن تحصیل حضرو کے زیر اہتمام علاقہ چھچھ میں دن بدن بڑھتی ہو ئی منشیات کی لعنت کے سد باب اور محکموں میں کرپشن کے خلاف’’جاگو چھچھ ‘‘کے نام سے ایک بھر پور اور شاندار ریلی 14اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو سہ پہر 3بجے منصف پلازہ ٹرک نزد دعا چوک حضرو سے نکالی جائے گی ،منشیات اوکرپشن کے خلاف نکالی گئی اس شاندار ریلی کی قیادت محکمہ اینٹی نارکوٹکس اینڈ اینٹی کرپشن ایسوسی ایشن تحصیل حضروکے صدر خان بشارت خان اور کوارڈینیٹر خورشید احمد آرائیں کریں گے جبکہ ریلی میں چھچھ بھر سے تمام سیاسی ودینی جماعتوں کے قائدین منتخب کونسلرز اور ہزاروں کی تعداد میں اہل علاقہ شرکت کرینگے ،اس حوالے سے محکمہ اینٹی نارکوٹکس اینڈ اینٹی کرپشن ایسوسی ایشن تحصیل حضروکے صدر خان بشارت خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ انشاء اللہ ’’جاگو چھچھ ‘‘ریلی میں ہر ذی شعور اور چھچھ کی عوام سے مخلص اور محب وطن لوگ شرکت کرینگے اس ریلی کے انعقاد سے چھچھ میں منشیات کا گھناؤنا کاروبار کر نے والوں کو کھلا چیلنج جبکہ کرپشن میں ملوث لوگوں کے لیے بھی ایک پیغام ہو گا میں چھچھ کی غیور عوام سے پرو زر اپیل کرتا ہوں کہ ACANکے زیر اہتما م نکالی جانیوالی اس بھر پور ریلی میں اپنی شرکت کی یقینی بناتے ہو ئے ہمارا ساتھے دیں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب علاقہ سے منشیات اور کرپشن کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا یاد رہے کہ ’’جاگو چھچھ ‘‘ریلی منصف پلازہ سے شروع ہو گی اور شینکہ کے مقام پر جا کر ختم ہو گی ۔
حضروسٹی: رائے ونڈ مارچ کی عظیم کامیابی نے حکومتی حلقوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں؛ عمران خان حضروی
پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنماء عمران خان حضروی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کی عظیم کامیابی نے حکومتی حلقوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں، قائد اعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں پاکستانی قوم کو ایک عظیم سیاستدان ملا ہے جسکی زندگی کا واحد مقصد پاکستان اور اس کے عوام کی فلاح وبہبود ہے ،اگر عمران خان کو قائد اعظم ثانی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا قوم عمران خان کی فیصلہ کن کال کے لیے تیار ہے ،پاکستان میں کرپشن اور نا انصافی پر قائم ہو انظام جلد ختم ہو نے والا ہے ۔چھچھ میں پاکستان تحریک انصاف کو متحرک اور مضبوط بنانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کا لا رہا ہوں ‘چند مخالفین اور بے ضمیر لوگ میرے بارے منفی پرو پیگنڈوں میں مصروف ہیں ،ان خیالا ت کا اظہار عمران خان حضروی نے ایڈیٹر کونسل تحصیل حضرو کے وائس چیئر مین حفیظ میر سے اپنی ایک گفتگو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت مدرس ،سپورٹس میں ،صحافی ،سوشل ورکر اور رائیٹر میری خدمات اور کا رہا ئے نمایاں سب پر روز روشن کی طرح عیاں ہیں ،الحمد اللہ پوری زندگی کسی کے ساتھ زیادتی نہ کی اور ہمیشہ حق پر ڈٹا رہا ،چھچھ کا وہ واحد خوش نصیب ہوں جس نے اپنے پیارے آقا ﷺ کی ناموس کی خاطر اپنی پر کشش ملازمت کو ٹھوکر ماری اور لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کیا ،مسلم لیگ (ن ) کسی ادنیٰ سے کارکن یا سپور ٹر نے بھی ناموس رسالت ﷺ کی خاطر پارٹی کو نہیں چھوڑا،انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں فخر چھچھ ملک امین اسلم اور فرزند چھچھ قاضی احمد اکبر کی کامیابی کے لیے اپنی سر دھڑ کی بازی لگادیں گے اور آنے والا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا ۔
ہانگ کانگ : چنگیز خان جیسا سیاسی لیڈر چھچھ کو ملنا انتہائی خوشی کی بات ہے ؛ زمرد خان آف حضرو
حالیہ بلدیاتی الیکشن میں اتحاد گروپ کو سپور ٹ کرنے والے حضروکے معروف بزنس مین زمر خان ہانگ کا نگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چنگیز خان جیسا سیاسی لیڈر چھچھ کو ملنا انتہائی خوشی کی بات ہے ،چنگیز خان نے اپنے علاقہ عوام کے لیے ڈی سی شپ کی اعلیٰ سرکاری ملازمت چھوڑ کر اپنے حلقے میں رات دن عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہیں ‘ہم نے جمشید خان ہانگ کانگ اور زاہد میر کے بھر پور اسرار پر آمد ہ جنر ل الیکشن میں چنگیز خان کو بھر پور سپور ٹ کر نے کا عزم کرلیا ،ہماری ہر قسم کی جانی ومالی سپورٹ چنگیز خان کے ساتھ ہو گی اور انشاء اللہ آمدہ الیکشن میں حضرو شہر سے باالخصوص محلہ عظیم خان ومحلہ عبد ل سے بھاری مینڈیٹ سے اپنے لیڈر کو کامیاب بنائیں گے انہوں نے کہا ہماری پوری برادری اور دوست واحباب ہمارے ساتھ کھڑے ہیں چنگیز خان کی الیکشن کمپین ڈور ٹو ڈور چلانے کے لیے الیکشن آفس بھی بنائیں گے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایڈیٹر کونسل تحصیل حضرو کے وائس چیئر مین حفیظ میر کو اپنے ایک ٹیلی فونک انٹرویو میں دیتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا جب سے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت آئی حضرو شہر کا حلیہ ہی بگڑ گیا ،حضرو کے کسی محلہ میں بھی ایک روپے کا فنڈز نہیں لگا یا گیا آج حضرو شہر کی حالت سب لوگوں کے سامنے ہے شہر کی تما م سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں ان حالات میں واحد لیڈرہیں چنگیز خان ہی ہیں جو بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ ،خستہ حال سڑکوں اور دیگر عوام کے دیرینہ مسائل پر کڑی نظر رکھے ہو ئے توجہ دے رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ چنگیز خان جیسا لیڈرہی ان تمام مسائل سے حضرو کی عوام کو نجات دلا سکتا ہے ۔
حضروسٹی: شہر سے تجاوزات کے خاتمہ سمیت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے ؛ اے سی تحصیل حضرو
حضرو شہر سے تجاوزات کے خاتمہ سمیت صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے اور عوام کے اجتماعی مسائل کے حل کے لئے چھچھ محافظ کمیٹی کی کوششیں قابل تعریف ہیں ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر حضرو اویس منظور تارڑ نے اے سی آفس حضرو میں ایس ایچ او حضرو ،ایس ڈی او حضرو، ٹی ایم او حضرو اور چھچھ محافظ کمیٹی کے عہدیداران اور اراکین کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چھچھ محافظ کمیٹی نے حضرو شہر میں امن امان ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہر بھر میں ناجائز تجاوزات ، سٹریٹ لائٹس ، شہر کی صفائی ، بے ہنگم ٹریفک جیسے اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کے افسران سے مطالبہ کیا کہ ان مسائل کو حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد میں چؤرمین حاجی عارف حسین ،جنرل سیکرٹری مولانا محمد مسعود اختر ضیاء، سینئر وائس چأرمین قاسم خان وردگ وائس چیرمین نصیر خان جدون ، جاوید اقبال ،میڈیا ایڈوائزر حافظ ہارون الرشید ،فنانس سیکرٹری شیراز خان اور اراکین مجلس عاملہ محمد عمران خان ، جاوید مجید خان ، مولانا فضل وہاب ، آصف اجمل اعوان ، محمد ارشد خان اور دیگر راہنما شامل تھے اس موقع پر اے سی حضرو اویس منظور تارڑ نے کہا کہ چھچھ محافظ کمیٹی نے جن اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے ان مسائل کے حل کے لئے ہم بھرپور اقدمات کریں گے اور انہوں نے ٹی ایم او مبارک اعوان کو خصوصی ہدایات جاری کیں اس اجلاس میں ایس ایچ او حضرو سید مظہر حسین شاہ نے امن و
امان کے حوالہ سے چھچھ محافظ کمیٹی کے راہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون شہر بھرپور پولیس گشت جاری ہے اور خواجہ سراؤں کے بیہودہ پروگرام بند کرنے اور منشیات کے خلاف مقامی پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں انتظامیہ اور عوامی و سماجی افراد کا باہمی رابطہ ضروری ہے حضرو شہر اور ملحقہ دیہات میں لوڈ شیڈنگ کی صورت حال پر ایس ڈی او حضرو امجد خان نے شرکاء اجلاس کو تفصیلی طور پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چند گرڈ سٹیشن کے مسائل اور گرمی کی شدت کی وجہ شارٹ فال بڑھ گیا ہے جسکی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ جیسے مسئلہ کا سامنا ہے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر اویس منظور تارڑ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی مسائل کے حل کئے انتظامیہ کے افسران کو مدعو کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مقامی انتظامیہ عوامی مسائل کے حل کے لئے چھچھ محافظ کمیٹی کے مطالبات پر جلد از جلد عمل در آمد کر وائے گی اے سی حضرونے عوامی مسائل اجاگر کرنے اورتمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم چھچھ محافظ کمیٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے چھچھ محافظ کمیٹی کے وفد کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
اٹک سٹی:محلہ چھوئی مڈل بجلی گھر کے عوام گٹر ملا پانی پینے پر مجبور، عملہ واٹر ورکس کے علم میں لانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں ہو ا
محلہ چھوئی مڈل بجلی گھر کے عوام گٹر ملا پانی پینے پر مجبور، عملہ واٹر ورکس کے علم میں لانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں ہو ا‘ عملہ واٹر ورکس خواب خرگوش کے مزے لینے لگا‘ ھیپا ٹائٹس (Hepatitis)پھیلنے کا خدشہ ،محلہ بجلی گھرکے مقیم پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ڈی سی او اٹک ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اٹک سے کاروائی کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی واٹر سپلائی لین میں گٹر ملا پانی مکس ہوگیاہے جس کی وجہ سے محلہ چھوئی مڈل ، بجلی گھر کے مقیم گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہوگئے ہیں،سماجی کارکن ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، شیخ ساجد محمود صدیقی ، شیخ حسن صدیقی ، چیف صاحب ، ہارون، زوہیب عرف زیبی ، عبداللہ ، نو ر اللہ ، منیب ارشاد نے صحافیوں کو بتایا کہ کئی روز سے گٹر ملا پانی آرہا ہے عوامی نمائندے بھی ووٹ لینے کے بعد غائب ہیں عملہ واٹر ورکس کے علم میں لانے کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں اٹھا یا جارہا ہے۔ صرف زبانی جمع خرچ سے کام لیا جا رہاہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین ذہنی کرب کا مبتلا ہیں گٹر ملا پانی پینے کی وجہ سے ھیپا ٹائٹس (Hepatitis)پھیلنے کا خدشہ ہے بچے بیمار ہورہے ہیں گیسٹر وٹائپ بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی اورانا اکبر حیات ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے اٹک فوری ایکشن لیں تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔
اٹک سٹی:شین باغ روڈ پھاٹک کی توسیع کی جا رہی ہے جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا؛ شیخ سلیمان سرور
حکومت لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کر رہی ہے ،شین باغ روڈ پھاٹک کی توسیع کی جا رہی ہے جس سے ٹریفک کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوارصوبائی اسمبلی شیخ سلمان سرور نے شین باغ روڈ پھاٹک توسیع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،شیخ محمد اجمل،ضلعی سینیئر نائب صدرمحمد سلیم شہزاد ،نائب صدر ملک صفدر خان تحصیل صدر محمد افتخار صراف، کونسلر شیخ عبدالوحید ،شیخ ظہور الہی،شیخ خالد محمود خالدی،سابق امیدواریوسی سروالہ منشی مقصود الہی بھی موجود تھے ،شیخ سلمان سرور نے
کہا کہ پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا تھا ،ٹریفک جام ہوجاتی تھی جس سے سکول کے طلباء و طالبات سکول دیر سے جاتے تھے اس اہم مسئلہ پر وفاقی وزیر پالیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے حکومت سے گرانٹ منظور کرائی جس کی وجہ سے آج پھاٹک کی توسیع کا کام تیزی سے جاری ہے ،موجودہ حکومت عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے 2018تک PP-15اورNA-57کے دیہاتوں میں سوئی گیس اور بجلی فراہم کر دی جائے گی،ہماری کوشش ہے کہ جتنا جلد ہو سکے عوام کے مسائل حل ہوں ،ہم نے جو وعدے کئے تھے انشاء اللہ پورے کرینگے ۔
اٹک سٹی:موجودہ اسمبلیاں اپنی حیثیت اور وقعت کھو چکی ہیں ، پی ٹی آئی کا دھرنا وقت کی نزاکت ہے ؛ میجرر طاہر صادق
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی حیثیت اور وقعت کھو چکی ہیں ، پی ٹی آئی کا دھرنا وقت کی نزاکت ہے تاہم اگر یہ اسمبلیاں جو دھاندلی سے وجود میں آئیں تحریک انصاف کو ان اسمبلیوں کا حصہ نہیں بننا چاہیے تھا ، اور اس میں جا کر تحریک انصاف نے وقت کا ضیائع کیا ہے 30 اکتوبر کے دھرنے میں شمولیت کا فیصلہ مسلم لیگ کی قیادت کرے گی تاہم ہماری تمام تر ہمدردیاں تحریک انصاف کے ساتھ ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین الیکٹرنک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق کے بھانجے کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر صحافی فاروق حسن بخاری ، جاوید کشمیری ، عنایت خان ، الحاج پرویز خان ، ملک مظہر حسین اظہر اعوان ، صوبیدار ارشد محمود ، امجد قادری اور دیگر موجود تھے ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی مخصوص سیٹوں پر اگر پی ٹی آئی نے ہماری حمایت نہ کی تو یہ مسلم لیگ ( ن ) کی حمایت کے مترادف ہو گی کیونکہ ان کے 9 ارکان چیئرمین ضلع کونسل کی نشست تو جیت نہیں سکتے تاہم ہماری مخالفت کر کے مسلم لیگ ( ن ) کو چیئرمین کی ضلع کونسل کی نشست پلیٹ میں رکھ کر ضرور پیش کر دیں گے ، تحریک انصاف کے 9 میں سے 7 چیئرمین یونین کونسل ہماری حمایت سے منتخب ہوئے ورنہ NA-57 میں بلدیہ اٹک میں تحریک انصاف کا ایک کونسلر کامیاب ہوا جس کو ہماری مکمل حمایت حاصل تھی ، بلدیہ حضرو میں ان کی کارکردگی صفر رہی اور اسی طرح تحصیل حضرو اور اٹک میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی غلط حکمت عملی کے سبب انہیں جس شکست سے دو چار ہونا پڑا وہ نوشتہ دیوار ہے ، 2013 کے عام انتخابات اور 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں بھی ہمارے گروپ نے تحریک انصاف سے زائد ووٹ لیے ، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اگر ( ن ) لیگ کا راستہ روکنا چاہتی ہے تو اسے مقامی قیادت کے فیصلوں کے برعکس زمینی حقائق دیکھ کر ہماری حمایت کرنی ہو گی اس کیلئے پڑوسی اضلاع نوشہرہ ، صوابی ، کوہاٹ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، چکوال ، میانوالی کی قیادت سے رائے لے کر فیصلہ کریں گے تو مخصوص نشستوں اور 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) کا مقابلہ ممکن ہو گا ورنہ میں نہ مانو کی رٹ لگانے والے سیاستدان جو ہارنے کی ہیٹرک سے بھی زیادہ نمبر حاصل کر چکے ہیں آئندہ بھی تحریک انصاف کو یہاں سے کامیاب ہونے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہونگے ، ان کے 25 چیئرمین یونین کونسل کا تعلق مسلم لیگ سے ہے یہ کس طرح ممکن ہے کہ 25 چیئرمین یونین کونسل اپنی وفاداریاں تبدیل کر کے تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں اس کیلئے صرف آپس
کا اتحاد ہی ممکن ہے ، رائے ونڈ کے دھرنا میں اٹک سے تحریک انصاف کی قیادت میں جس ناقص کارکردگی کا ثبوت دیا 2 گاڑیاں اور 4 لوگوں کے فوٹو سیشن نے پی ٹی آئی کیلئے جگ ہسائی کا سامان پیدا کیا تحریک انصاف میں شامل یہاں کی مقامی قیادت جو نظریات کے بلند بانگ دعوے کرتی ہے ان کی اکثریت اپنے آباؤ اجداد سے درجنوں جماعتوں میں شمولیت کے بعد اب تحریک انصاف میں شامل ہو کر نظریات کی بات کرتی ہے ان کی زبان سے یہ باتیں مناسب نہیں لگتیں ۔
اٹک سٹی:ڈی سی او نے ضلع اٹک میں موٹر سائیکل پر 9محرم الحرام اور10 محرم الحرام کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے
ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے ضلع اٹک میں موٹر سائیکل پر 9محرم الحرام اور10 محرم الحرام (11اکتوبر تا 12اکتوبر)کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاک آرمی، پولیس ،صحافی، عورتیں اور 12سال سے کم عمر بچے اس پابندی سے مستثنی ہیں ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات نے شہریوں سے اس سلسلے میں قانون کی پابندی کی اپیل کی ہے خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment