Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.
اٹک سٹی:راولپنڈی میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنا کے آپریشن کے خلاف اٹک میں ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے؛ رپورٹ
راولپنڈی میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے دھرنا کے آپریشن کے خلاف اٹک میں مختلف مقامات پرتنظیمات اہل سنت کی جانب سے ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں اور بڑے قصبات میں تنظیمات اہل سنت کے ڈنڈا بردار کارکنان اور اسکول کالجز کے ہزاروں طلباء اپنے تعلیمی اداروں سے نعرہ بازی کرتے ہوئے باہر نکل آئے اورتنظیمات اہل سنت کی ریلیوں کا حصہ بنتے ہوئے تجارتی مراکز میں پہنچ گئے اور شٹر ڈاؤں کی کال کی جس پر فوراً ان علاقوں کے تجارتی مراکز میں بازار مکمل طور پر بند کرادئے گئے جبکہ راستے میں آنے والے تمام اسکول اور کالجز میں زبردستی چھٹی کرادی گئی،اٹک میں امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان اپنے ساتھیوں سمیت سب سے پہلے فوارہ چوک میں پہنچے اور انہوں نے کال کر کے مرکزی سیرت کمیٹی کے عہدیداران،اٹک شہر اور ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کرام،مشائخ عظام اور معززین علاقہ کو فوارہ چوک بلا لیا اور اس طرح ایک بڑی ریلی کی صورت میں فوارہ چوک سے پلیڈر لائن،سول بازار، مدنی چوک،کمیٹی چوک،کچہری چوک سے ہوتی ہوئی ریلوے پل پر جا کر دھرنا دے دیا جس کے سبب کراچی سے پشاور جانے والی مین شاہراہ کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا اور جنرل بس اسٹینڈ پر بھی راولپنڈی ،پشاور ،حضرو اور دیگر علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ دھرنا کی وجہ سے منقطع ہو گئی،ریلوے پل کے قریب دھرنے کے شرکاء نے باقائدہ قالین بچھا کر روڈ بلاک کر دیا سڑک کے دونوں اطراف میں درجنوں ڈنڈا بردار کھڑے ہوگئے اور انہوں نے رسیاں لگا کرٹریفک کے لئے راستہ بند کر دیااور لاؤڈ اسپیکرلگا کر تقاریر کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اور اسی مقام پر نمازباجماعت بھی ادا کی گئیں،شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اس موقع پر ممبر پارلیمانی بور ڈ تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق کی خصوصی ہدایت پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف،چیئرمین یوسی کھنڈا ملک غلام حسین،رہنماء تحریک انصاف ملک شیر جنگ خان کھنڈا،صدر انجمن تاجران راشدالرحمن خان،صدر سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،نگران اعلی حاجی محمد الیاس،علامہ رفاقت علی حقانی،امیدوار پنجاب اسمبلی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی،شہزاد احمد چشتی،پیر عبدالظاہر رضوی،علامہ محفوظ الرحمن رضوی،خادم حسین کربلائی سمیت دیگر علماء کرام نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نہتے بے گناہ مسلمانوں جو حرمت رسول اور ختم نبوت کے سلسلہ میں پر امن احتجاج کر رہے تھے پر جس ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا اور انہیں بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے انہوں نے صرف وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا جو کہ ان کا آئینی و قانونی حق تھا ان پر تشدد قانون ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا،دریں اثناء تنظیمات اہل سنت کامرہ نے ہٹیاں کے مقام پر دھرنا دیا اور جی ٹی روڈ پر باقائدہ دریاں بچھا کر احتجاج اور اسی مقام پر تقاریر اور نمازوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کر دیا اسی طرح تنظیمات اہل سنت حضرو نے چھچھ انٹر چینج پر جا کر موٹر وے کو بند کر دیا جس سے پنجاب کا کے پی کے سے جی ٹی روڈ اور موٹر وے کے ذریعے زمینی راستہ منقطع ہو گیا،اسی طرح فتح جنگ میں کوہاٹ روڈ پنڈی گھیب، حسن ابدال اور جنڈ میں بھی مین شاہرات کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ،دھرنے کے شرکاء کے لئے کھانے پینے کی وافر اشیاء فراہم کر دی گئیں ہیں اور ہر جگہ دھرنا طویل ہونے کے امکانات ہیں،پولیس کی بھاری نفری کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نپٹنے کے لئے چوکس کھڑی ہے تاکہ حکومت کی ہدایت پر وہ بھی فیض آباد کے دھرنے کی طرح شرکاء کو طاقت کے زور پر منتشر کر سکیں۔
مکہ المکرمہ:حکومت اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے اور فوری طور پر آپریشن ختم کیا جائے ؛ میجر(ر) طاہر صادق
حکومت اسلام آباد میں نہتے لوگوں پر ظلم بند کرے اور فوری طور پر آپریشن ختم کیا جائے ،تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطالبات فوری طور پر بھی تسلیم کئے جائیں،ہماری تمام ہمدردیاں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ساتھ ہیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اٹک کے رہنماء سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق نے دورہ سعودیہ کے دوران اپنے ایک بیان میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں نہتے اور بے گناہ پر تشدد کر رہی ہے اس کا خمیازہ ان کو جلد بھگتنا پڑے گاتحریک لبیک یا رسول اللہ کے مطا؛بات جائز ہیں ہم ان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،وزیر قانون کو فوری طور پر استعفی دینا چاہیے انہوں نے اپنے ایک پیغام میں اپنے تمام کارکنوں کو کہا کہ وہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے شانہ بشانہ دھرنوں میں شرکت کریں۔
اٹک سٹی:ضلع اٹک میں دو درجن سے زائد ٹی وی اور کیبل نیٹ ورک پیمرا کے احکامات پر تمام نیوز چینلزبند کر دئے گئے
ضلع اٹک میں دو درجن سے زائد ٹی وی اور کیبل نیٹ ورک پیمرا کے احکامات پر تمام نیوز چینلزبند کر دئے گئے ہیں جبکہ ٹی وی پر صرف پی ٹی وی،کارٹون،میوزک،انگلش انڈین مووی پاکستانی انڈین ترکی ڈرامے چل رہے ہیں،عوام نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے جمہوری روایا ت اور انسانی حقوق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابق آمرپرویز مشرف کے دور آمریت میں بھی میڈیا پر اس طرح کی قدغن نہیں لگائی گئی،یاد رہے کہ سوشل میڈیا کو بھی بند کر کے شہریوں کو حالات حاضرہ سے محروم رکھنے کی مذموم ساز ش پر بھی عوامی حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اٹک سٹی:جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
جشن میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی اٹک کا ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کی، اجلاس میں اے ڈی سی آر اکرام الحق ، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ اسلام ہمیں امن وپیار کا درس دیتا ہے اور اسی درس کی روشنی میں ہمیں چاہیے کہ ہم عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں منعقدہ تمام تقاریب میں بھرپور اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کریں ، باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے تمام مسالک کا تعاون بے حد ضروری ہے ،ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری ہونے والے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائے گی اور تمام علماء کرام کو اس بات کی یقین دھانی کروانی ہوگی کہ وہ ضلعی انتطامیہ اور پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے، اس کے علاوہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور شر انگیزی پھیلانے والے مقررین پر ضلع اٹک کی حدود میں دفعہ 144کے تحت داخلہ ممنوع ہوگا، انہوں نے اس موقع پر تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایسے افراد کو اپنی محافل میں مدعو نہ کریں ، عید میلاد النبی ؐکے موقع پر ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور تمام محافل اورجلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی، عید میلاد النبیؐ کا مقدس دن ہمیں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے اور موجودہ حالات میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ تمام مکاتب فکر بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کریں ، اجلاس میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی تجاویز پیش کیں اور ضلعی انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔
اٹک سٹی:بلدیہ اٹک کے ما ہا نہ اجلاس میں عوامی تعمیر و تر قی کے کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی
بلدیہ اٹک کے ما ہا نہ اجلاس میں عوامی تعمیر و تر قی کے کروڑوں روپے کی منظوری دی گئی ‘ما ہانہ اجلاس وا ئس چیئر مین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں حزب اختلاف کے سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ شیخ نثار احمد ، حا جی محمد اکر م خان ، را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ ، سجاد تنو لی ، مسز امینہ نشاط جعفر ی ، حزب اقتدار کے چیئر مین ناصر محمود شیخ ، شیخ غلام صمدانی ، ملک جاوید اختر ، بیگم خا لدہ مسرت را نا ، شیخ محمد عارف ، جا وید اقبال ، ملک محمد اسلم اعوان، حا جی سیف الرحمن ، شیخ ظہو ر الٰہی ، نا صر جدون ، شیخ عبدالوحید ، میاں شاہ نواز المعروف شانی بھا ئی ، شہاب رفیق ملک ، اقیلیتی کونسلر طارق ولیم سہو نترہ ،چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان ،میو نسپل آفیسر فنانس سہیل اقبال ، میو نسپل آفیسر آئی اینڈ ایس محمد شہزاد طفیل ، میو نسپل آفیسر ریگو لیشن کا شف عدنان ، سب انجینئر جا ویداقبال ، چیف سینٹری انسپکٹر عا مر الیاس ، انچارج واٹر سپلائی محمد ظفر اور بلدیہ اٹک کا دیگر عملہ مو جود تھا جبکہ چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکر ٹری سید قمر الدین ، سینئر وائس چیئر مین شہزاد انجم بٹ ، سینئر صحافی حافظ نصرت علی خان ، کا لم نگار طاہر نقاش ،جا وید کشمیری ، محمد کمال ، چیئر مین پر نٹ اینڈ الیکٹرونک میڈیا ہشام خان اعوان ، سر پر ست اعلیٰ سینٹرل یو نین آف جنرنلسٹس حا جی پر ویز خان ،سینئر وا ئس چیئرمین ڈاکٹر لیاقت منیر ، سابق چیئر مین ڈاکٹر مہتاب منیرخان، ضلعی نا ئب صدر ریجنل یو نین آف جنرنلسٹس ملک مظہر حسین اعوان ، ایڈیشنل جنر ل سیکر ٹری کا مران حیدر ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان ،جنر ل سیکر ٹری تفسیر احمد خان او ر دیگر صحافی بھی تھے، اجلاس میں حزب اختلاف کے را نا افسر خان ، حا جی محمد اکر م خان ، سجاد تنو لی ، شیخ نثار احمد اجلاس پر حاوی رہے اور اجلاس سے خطا ب کر تے ہوئے شیخ نثار احمد نے کہا کہ ون مین شو چلا یا جا رہاہے دکانوں کی نیلامی کا اشتہار بھیجنے سے قبل نیلام عام کمیٹی سے اس کی منظوری ضروری تھی حا جی اکر م خان نے کہا کہ وا ئس چیئر مین آکشن کمیٹی کے کنوینئر ہیں اور انہوں نے پہلی مر تبہ اپنے اختیا رات استعمال نہیں کر رہے اور ان اختیارات سے سیلنڈ کر لیا ہے بھی مختلف امور پرکڑی تنقید کی را نا افسر علی خان ایڈووکیٹ نے اٹک میں صفائی کی صورت حال کو انتہائی نا گفتہ بے قرار دیتے ہوئے کہا کہ نو رکشوں کی بجا ئے صفائی کے لئے 18رکشے خریدے جا ئیں تاکہ ہر وارڈ میں ایک رکشہ مو جود ہو ،کونسلر شیخ غلا م صمدانی نے کہاکہ واپڈاور سوئی گیس کے محکمے کر پشن کے گڑھ بن چکے ہیں کو ئی کام رشوت کے بغیر ممکن نہیں عام آدمی کو کنکشن کے سلسلہ میں دونوں جگہوں پر کم از کم بیس چکر لگا نے پڑتے ہیں اور سوئی گیس کا محکمہ لا ئنیں بچھا نے کے لئے گلیاں توڑنے کے بعد ٹھیک نہیں کر تا ، چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے خصوصی ملاقات کر کے بلدیہ اٹک کو میت بس فراہم کی میت بس کے ڈرائیور مو جود نہ ہے اور بس کھڑی کر نے کے لئے مناسب جگہ بھی نہ ہے اور استعمال کے لئے بجٹ میں پٹر و ل کی فراہمی مختص نہ ہے میت بس کے لئے ڈرائیور، جگہ اور پٹرول کی منظوری دی جا ئے جس کے تحت شیڈ کی تعمیر کے لئے ساڑھے چھ لا کھ روپے کی منظوری دی جا ئے بلدیہ اٹک کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹ وا قع کامرہ روڈ میں بینچ ، ڈسٹ بن اور ڈیکو ریشن لا ئٹس لگا نے کی منظوری دی جا ئے جس کے تحت 13لا کھ رو پے بطور سپلیمنٹری گرانٹ سا لانہ تر قیاتی پروگرا م میں شامل کر نے کی اجازت دی جا ئے بلدیہ اٹک کی مختلف گلیوں سے کچہرا اٹھا نے کے لئے نو نیو ایشیا رکشہ کی ضرورت ہے تاکہ اٹک شہر کی صورت حال میں بہتری لا ئے جا سکے اور بجٹ میں سپلیمنٹری گرانٹ کے تحت 17لاکھ دس ہزار مختص کر نے کی اجاز ت دی جا ئے ، بلدیہ اٹک کی ایم سی ہائی سکول روڈ بلمقابل دین پلازہ میں زیر تعمیر 17دکانات کی نیلامی کے لئے اخبار اشتہار بھیجنے کی اجازت دی جا ئے آئندہ مالی سال میں جو نئے ٹیکس لگا ئے گئے ہیں ان کو شامل کر کے ان کی دوبارہ منظوری لی جا ئے جن کی رقم کیش بیلنس سے بطور سپلیمنٹری گرانٹ متعلقہ ہیڈ میں منتقل کر نے کی منظوری دی جا ئے ان میں تعمیر ات دکانا ت اور بیت الخلاف نزد گر لز ہائی سکول نمبر 1جس کا تخمینہ لا گت تیس لا کھ رو پے ،تعمیر نا لا سلیپ گھر محمد اسلم محلہ امین آباد چار لا کھ روپے ، سیوریج لا ئن گلی محمد بشیر نزد اقصیٰ پیپلز کا لونی کے لئے تین لا کھ رو پے ، مر مت واٹر ٹینکی تیس ہزار گیلن پیپلز کا لو نی کے لئے ساڑھے چار لا کھ رو پے کا تخمینہ لا گت اور اس کی دوبارہ منظوری تخمینہ بلتر تیب 31لا کھ پچاس ہزار ر رو پے ، چار لا کھ چا لیس ہزار رو پے ، تین لا کھ 15ہزار روپے ، چار لا کھ 95ہزار رو پے ،آئندہ ما لی سا ل کے لئے تعمیردکا نات نزد پارکنگ اسٹینڈ ملحقہ اراضی سنٹر 36لا کھ رو پے ، تعمیر دکا نات ملحقہ چار دیواری لا لہ زار ہا ئی گراؤنڈ پچاس لا کھ روپے ، تعمیر کمرہ واٹر سپلائی محلہ محمود آبا د تین لا کھ روپے ، تعمیر پلازہ بلمقابل حبیب ریسٹورنٹ پلیڈر لا ئن2کروڑ 10لا کھ رو پے ، تعمیر پلازہ لیڈیز مارکیٹ ڈاکٹر فاروق کلینک چار کروڑ 75لا کھ روپے ، امپرو منٹ پا نچ عدد ٹیو ب ویل مسجد بلال، مدینہ مسجد ، کے بلاک نزد گر لز پرائمری سکول نمبر ایک محلہ شاہ فیصل آبا، محلہ عید گاہ تیس لا کھ روپے ، پیچ ور ک پری میکس وارڈ سابقہ یو نین کونسل نمبرایک تا تین بیس لا کھ روپے ، سپیشل مر مت کر سچن کا لو نی بلدیہ اٹک تین لا کھ 90ہزار رو پے ، واٹر برانچ سپلائی کے لئے ٹیو ب ویل کے لئے تین موٹریں مالیتی 8لا کھ رو پے خریدنے کی منظوری اور ڈپٹی کمشنر کی ہدا یت پر نا بینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر 22,23دسمبر کو بلدیہ اٹک کے زیر اہتمام پہلا ٹی 20میو نسپل کمیٹی بلا ئینڈ کر کٹ ٹو رنا منٹ ہو گا جس میں چار ٹیمیں حصہ لیں گی ایم او انفراسٹرکچر کی جا نب سے پیش کر دہ قرار داد کے بلدیہ اٹک کو جشن عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ اور دیگر قومی تہواروں کے لئے پا نچ لا کھ رو پے گرا نٹ کی منظوری دی گئی ، کونسلر نا صر محمود اعوان کی جا نب سے اٹک کا کوئی بھی شخص بلدیہ اٹک کو زمین فی سبیل اللہ بطور تحفہ دے تو اسے تا حیات مفت واٹر کنکشن دیا جا ئے ، خاتون کونسلر مسز امینہ نشا ط جعفری کی جا نب سے پیپلز کا لو نی وارڈ نمبر 4پارک میں لا ئٹس کا نظام ناقص ہو نے اور کبھی کھبا ر آن ہو نے اور کھبی کھباربغیر کسی وجہ کے آف کر نے ، جنازے بھی بغیر لا ئٹس کے ادا کیئے جاتے ہیں اور لوگ مو بائل فون کی لائٹس میں ادا کر تے ہیں بلاک نمبر Aپیپلز کا لو نی کی چند گلیاں اندھیرے میں ڈو بی ہو ئی ہے ، پیپلز کا لونی میں نا لیاں نہ ہو نے کی صورت میں نکاسی آب کا کو ئی انتظام نہ ہے جس کی وجہ سے نا لیاں تلا ب کا منظر پیش کر تی ہیں آئے دن عوام الناس اور پیدل چلنے والے نمازی حضرات کے نہ صرف کپڑے خراب ہوتے ہیں بلکہ زمین پر پا نی کی وجہ سے حاد ثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں ، سجاد تنو لی کی جانب سے پیپلز کالونی وارڈ نمبر 4سیوریج لا ئن محمود سپاہی کے گھر سے فدا حسین کے گھر تک بچھا نے ، مدنی کا لونی وارڈ نمبر چار میں سٹریٹ لا ئٹس کا نظام قائم کر نے ، سابق امیدوار چیئر مین بلدیہ شیخ نثار احمد کی جا نب سے بلدیہ اٹک کے مین روڈ مہر پورہ غر بی جی پی او آفس سے لیکر بہار کالونی (مدنی کا لو نی ) تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس روڈ پر پیچ ور ک کا کام کیا جا ئے واٹر سپلا ئی کے نظا م کو ٹھیک کیا جا ئے جو کہ پورے شہر کا مسئلہ ہے اٹک سے تین میلہ چوک جو شہر کا مین انٹری پوائنٹ ہے اس کی تعمیر کا کام انہتائی سست روی سے کیا جا رہا ہے جس سے شہر میں آنے والے لوگو ں کو انتہائی مشکلات د ر پیش آتی ہیں اس کی پا یہ تکمیل تک پہنچا نے کی ہدا یات جاری کی جا ئیں ، کونسلر شیخ عبدالوحید نے کہا کہ محلہ شاہ فیصل آباداور محلہ عا لیجاہ کے درمیان ایک بڑانالہ گزر رہا ہے جس میں حادثات رونما ہو تے رہتے ہیں اس نا لے کو فل الفور پختہ کرایا جا ئے تاکہ اہل محلہ کی پریشانی کاازالہ ہو سکے ، ماڑی لنک روڈ محلہ شاہ فیصل آباد سے لیکر خان چو ک تک سٹریٹ لا ئٹس نہ ہیں ان کی منظوری دی جا ئے کلینک ڈاکٹر نذر اقبال سا منے ماڑی لنک روڈ انتہائی خستہ حا لی کا شکار ہے ، زبیر تندور والے ساتھ گلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ان کی تعمیر اور محلہ عا لیجا ہ اور خان چوک سے ملحقہ نئی آبادی میں بجلی اور گیس کا نا مکمل ہے وہاں ٹرانسفا رمر اور کھمبے لگا نے کی منظوری دی جا ئے ،کونسلر ملک محمد اسلم اعوان نے کہا کہ ڈھوک فتح محلہ اعوان آباد میں کچھ گلیوں میں واٹر سپلائی لا ئن مو جود نہ ہے سٹریٹ لا ئٹس نہ ہے اور یہاں سیوریج لائن نہ ہے عملہ صفائی اس علاقے میں با لکل نہیں جا تا بلدیہ اٹک کے مختلف مقامات پر بھینسوں کے باڑوں کی بھر مار ہے ان پر توجہ نہ دی جا رہی ہے ان کو شہر سے خاتمہ کے لئے کو ئی لائحہ عمل طے کیا جا ئے اٹک شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہے فٹ پاتھ پر مو نگ پھلی والوں نے بھٹیاں لگا رہی ہے اور تجارتی مراکز میں جگہ جگہ باد ام اخروٹ کے سٹال لگے ہو ئے ہیں اس بارے میں کوئی ٹھوس لا ئے عمل تیار کیا جا ئے ڈھوک فتح میں جنازہ گاہ کی تعمیر اور ان کی وارڈ میں سوئی گیس کا پریشر صبح شام نہ ہو نے کے برابر ہے سو ئی گیس وا لے جہاں کہیں گھدا ئی کرتے ہیں دوبارہ جگہ ٹھیک نہیں کرائی جاتی اس سے لوگوں کو گاڑی اور پیدل دشواری کا سا منا ہو تا ہے ،لوگ ہمیں شر مند ہ کر تے ہیں کہ وفاقی وزیر چیئر مین بلدیہ صوبے اور مر کز میں آپ کی حکومت اور آپ لوگوں کے کام نہیں کر اسکتے اس پر ہم منہ چھپاتے پھر تے ہیں ، لیبر کونسلر نوید سلطان خٹک نے کہا کہ ہمارے حلف سے پہلے ایک سو تین ملازمین بھر تی کیئے گئے تھے وہ کہاں ڈیوٹی دے رہے ہیں عملہ تجاوزات، عملہ صفائی ، عملہ واٹر سپلائی کی ڈیوٹی لسٹ فراہم کی جا ئے اور بتا یا جا ئے کہ ٹوٹل کتنی تعداد ہے اس پر قرار داد پیش ہو نے پر انہوں نے کہا کہ انہیں آگاہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس کی جواب طلبی کی جا ئے کہ جن گلیوں کی کھدائی کر تے ہیں ان کی مر مت کا ذمہ دار کون ہے بلدیہ اٹک کے عملے میں بہترین کار کر دگی والے ملازمین کے لئے ایوارڈاور سر ٹیفکیٹ دیئے جا ئیں چیئر مین بلدیہ اور ائس چیئرمین خود ہر مقام پر چلے جاتے ہیں اور ہمیں نہیں پو چھا جا تا ہے بلدیہ اٹک میں ون مین شو چل رہا ہے ، شیخ ظہور الٰہی نے قرار داد کے ذریعے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے خصوصی گرانٹ حاصل کر کے اٹک کے شہریوں کے لئے میت بس تیس سے زائدٹرانسفار مر ، صفائی کی صورت حال بہتر بنا نے کے لئے نو رکشوں اور دیگر تر قیاتی کاموں کے لئے کروڑوں روپے کی گرانٹ حاصل کی ہے اجلاس کو ہر ممکن بمطابق ہدا یات گور نمنٹ یقینی بنا یا جا ئے سپورٹس کی مد میں رکھے گئے فنڈ ز کی تفصیل جو خر چ شد ہ اور غیر خر چ شدہ تفصیل فراہم کی جا ئے شہر میں جگہ جگہ ڈرائی فروٹ والوں نے قبضہ کر رکھا ہے اس بارے میں کوئی لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے وارڈ سے وارڈ تک سروے مکمل کر کے سٹریٹ لا ئٹس لگوائے جاوے اور ایک وارڈ میں سٹریٹ لا ئٹس کا کام مکمل کر کے دوسرے وارڈ میں لگائی جا ئے تمام کونسلروں کو بمطابق ہدا یات گور نمنٹ الیکشن کمیشن سے کارڈ جاری کر وانے کے لئے لیٹر لکھا جا ئے، انہوں نے کہا کہ وہ کنوینئر سپورٹس کمیٹی ہیں نا بینا افراد کے لئے کر کٹ ٹور نا منٹ کے لئے ان کی منظوری نہیں لی گئی جب انہوں نے فٹ بال کے ٹور نا منٹ کا کہاتو انہیں منہ کر دیا گیا اور چیئر مین بلدیہ نے اجلاس کی کاروائی میں کہا کہ تمام کمیٹیاں فرضی ہے اور انہیں بنا نا مجبوری تھی تاہم ہم اپنی مر ضی کریں گے جو کہ ایوان کی توہین ہے ، کونسلر رانا افسر علی خان نے کہا کہ وارڈ نمبر دس میں فلتھ ڈپو ختم کیئے جا ئیں اور ان کے اختتام تک فلتھ ڈپو کی صفائی سے قبل کوڑا کر کٹ کو آگ لگا نے سے عملہ صفائی کو روکے جانے کی ہدا یت کی جا ئے ، وارڈ میں اکث نالیوں کی صفائی نہ ہو نے کی وجہ سے تمام وارڈ میں بد بو پھیل جاتی اور وارڈ کا ماحول آلودہ ہو چکا ہے اور بیماریوں کے پھیلنے کا اندیشہ ہے آٹھ لا کھ روپے کی سکیمیوں کا سروے ہو چکا ہے جن پر جلد عمل کرا یا جا ئے شہر میں فٹ پاتھوں پر جابجا سامان رکھا ہوتا ہے اور فٹ پاتھ پیدل افراد کے لئے بند ہے فٹ پاتھ کو پیدل افراد کے لئے خالی کرا یا جا ئے ،ڈی سی کے کہنے پر بلدیہ اٹک نا بینا افراد کا کر کٹ ٹور نا منٹ کرا رہی جو سر اسر زیادتی ہے ڈی سی با اختیار افسر ہیں وہ اپنے سپورٹس فنڈ ز یا دیگر ویلفیئر فنڈز سے یہ ٹور نا منٹ کرا سکتے ہیں ڈی سی سے اتنا دبنے کی ضرورت نہیں ، کونسلر ملک جاوید اقبا ل نے کہا کہ نیو آبادی محمود آباد میں پا نی لا ئن بچھا نے کی اجازت دی جا ئے اور اسی طرح ایک قرار داد پیش ہو ئی کہ آٹھ ریٹا ئر ڈ ملازمین کے پچاس لا کھ رو پے کی گرانٹ منظور کی جا ئے ان تمام کی اجلاس نے منظوریاں دیں ،حاجی سیف الر حمن نے کہاکہ انہیں بلدیہ اٹک کے مو جودہ طریقہ کار سے انکار ہے ان کے وارڈ بسم اللہ کالونی میں تر قیاتی کام کرا ئے گئے جس کے بارے میں ان سے نہ مشورہ اور نہ ہی ان کی رائے لی گئی ہم کونسلر عزت کے لئے منتخب ہو ئے ہیں اور ہمیں عزت نہیں دی جا رہی ،خالدہ رانا نے کہاکہ چیئر مین بلدیہ کے وارڈمیں مدینہ مسجد اور اچار والے کے پاس گندگی کے ڈھیر پڑے رہتے ہیں یہاں صفائی کی جائے، شیخ محمد عارف نے کہا کہ نو کی بجا ئے 18 رکشوں کی منظوری لی جا ئے جیسے جیسے پیسے آتے رہے رکشے خرید لیئے جا ئیں ، وا ئس چیئر مین ملک طاہر اعوان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات اٹھا نے پر کونسلر سفارش لے کر آجاتے ہیں میں اور چیف آفیسر صبح ساڑھے آٹھ بجے بلدیہ میں موجود ہوتے ہیں آئندہ آپریشن میں سب کو لے کر جا ئیں گے ،کونسلروں کو ایجنڈا کی کاروائی کا بھی علم نہیں چیف آفیسر کی بدو لت ہمارے بہت سے کام آسان ہو چکے ہیں کونسلر قرار داد پیش اور منظور ہو نے کے بعد اس کا پیچھا کیا کریں ، کونسلر ملک جاوید اختر نے کہا کہ وہ وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کر تے ہیں کہ انہو ں نے بیس لا کھ روپے کی گرانٹ ان کے وارڈ میں تر قیاتی کاموں کے لئے دی جا ئے انہیں آج تک کسی لیڈرنے دو تین لا کھ رو پے بھی نہیں دیئے تاہم تجاوزات اس وقت بہت سنگین صورت اختیار کر چکی ہے صرف فیضی کے ذمے سب کچھ ڈال دیا گیا ہے صدیقی روڈ با لکل بند ہے آدھا آدھا گھنٹہ ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے شہر میں گاڑی چلا نا نا ممکنات میں شا مل ہے تجاوزات کے خلاف فوری آپریشن کی ضرورت ہے وہ جب بھی چیئر مین بلدیہ سے کسی مسئلے پر بات کر تے ہیں ان کی جا نب سے اتنی محبت ملتی ہے کہ وہ اپنا مسئلہ بھول جاتے ہیں شہر بھر میں پلاٹوں پر گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں اس سلسلے میں واضح قانو ن سازی کی جا ئے پہلے مر حلے جر ما نہ بعد ازاں فوجداری مقدمات دائر کیئے جا ئیں چیئر مین اور وا ئس چیئر مین کا کر دار قابل ستا ئش ہے ۔
گاؤں غورغشتی:گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کے دوران زخمی کر نیوالے ڈاکوؤں کے خلاف پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا
گھر میں گھس کر ڈکیتی کی کوشش کے دوران زخمی کر نے والے ڈاکوؤں کے خلاف پو لیس نے زخمی کر نے اور گھر میں گھسنے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ ڈکیتی کی دفعات درج کر نے سے گریز کیا ،تفصیلات کے مطابق سخاوت امین ولد محمد مسکین ساکن شیخ بانڈہ غور غشتی نے تھانہ حضرومیں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ محنت مزدوری کر تا ہے آج وہ اپنے والد محمد مسکین کے ساتھ گھر میں مو جود تھاکہ ہمارے گھر میں داخل ہو گئے ،میں نے کہاکہ تم کو ن کو اور ہمارے گھر کیوں آئے ہو اورانہوں نے زیورات وغیرہ حوالے کر نے کو کہا کہ تو میں اس بنا ء پر اٹھاکہ ان کو پکڑوں ان میں سے لمبے قد والے نے سیدھا فا ئر پسٹل تیس بور قتل کی نیت سے فا ئر کیا جو مجھے بائیں ٹانگ کے گھٹنے سے نیچے لگا اور دوسری طرف سے نکل گیا میرے شور پر چاروں بھا گ گئے میرے والد اوردیگر لو گ آگئے ،مجھے زخمی حا لت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو لے آئے انچار چو کی غور غشتی سب انسپکٹر جا وید اقبال نے زخمی کی درخواست پر تھانہ حضرو میں 324,452/34ت پ کے تحت مقدمہ درج کرا یا جبکہ ڈکیت کی وار دات بارے کو ئی دفعہ نہ لگائی گئی ،یہ امر قابل ذکر ہے کہ پہلوان علاقہ میں پا نچ من وزن اٹھا نے کی وجہ سے مشہور ہے جسے ڈاکو ؤں نے گو لی مار کر زخمی کر دیا ہے علاقے میں خوف و ہراس پا یا جاتا ہے ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق منعقد ہوا
ڈسٹرکٹ ایگریکلچر کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت اے ڈی سی آر اٹک اکرام الحق منعقد ہوا ،اجلاس میں محکمہ زراعت کے متعلقہ افسران اور کسانوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں گندم کے فصل کی بوائی اور دیگر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے لیے کسانوں کو تکنیکی مشاورت فراہم کریں تاکہ گندم کی فی ایکڑ زیاد ہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملک کو زرعی خود کفالت کی منزل سے ہمکنار کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدیدٹیکنالوجی سے مزین طریقہ کاشت سے نہ صرف فی ایکڑ بوائی پر خرچ کم آتا بلکہ اس سے فصل کی برداشت میں بھی نمایاں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو جدید طریقہ کاشت سے روشناس کروانے کے لیے انہیں سبسڈائز ریٹس پر زرعی مشینری فراہم کررہی ہے جس سے کسانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کلچر ل پالیسی کا اعلان کرکے مقامی فنکاروں کے دل جیت لیے ہیں؛ رانااکبر حیات
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب کلچر ل پالیسی کا اعلان کرکے مقامی فنکاروں کے دل جیت لیے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کلچرل پالیسی کے انعقادسے مقامی فنکاروں کو اپنے فن کے فروغ میں نہایت مدد ملے گی فنکار ملک کا سفیر ہوتا ہے جو عوام میں خوشیاں بانٹتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ثابت کردیا ہے کہ وہ حقیقی معنوں میں خادم پنجاب ہیں کلچرل پالیسی سے دور دراز علاقوں کے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں ملکی سطح پر اپنے فن کو روشناس کرنے کا موقع ملے گا نسیم صدیقی نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی نے فن کے حوالے سے لازوال ہیرے پیدا کیے ہیں جن میں میڈم نورجہاں ، عالم لوہار، نصرت فتح علی خان اور عطااللہ عیسٰی خیلوی جیسے فنکار صدیوں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ کلچرل پالیسی سے معاشرے میں امن و امان کے قیام کو بہت مدد ملے گی۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے مطابق عنقریب سپورٹس جمنیزیم اٹک کا باقائدہ افتتاح بدسست خادم پنجاب محمد شہباز شریف متوقع ہے
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے مطابق عنقریب سپورٹس جمنیزیم اٹک کا باقائدہ افتتاح بدسست خادم پنجاب محمد شہباز شریف متوقع ہے جس میں بیڈمنٹن ، والی بال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، کراٹے کے علاوہ مرد و خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ جم کی سہولت بھی میسر ہے داخلہ فیس مرد وخواتین کے لیے مبلغ 1000/-روپے جبکہ طلبہ و طا لبات کے لیے مبلغ500/-ہے رابطہ برائے داخلہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر/ سپورٹس کمپلیکس / سپورٹس جمنیزیم ڈسٹرکٹ جیل روڈ جاری ہے۔فون نمبر0579316187:
اٹک سٹی: آگ سے بچنے کے حفاظتی آلات نہ رکھنے والوں کے خلاف سول ڈیفنس اٹک کی کاروائی
آگ سے بچنے کے حفاظتی آلات نہ رکھنے والوں کے خلاف سول ڈیفنس اٹک کی کاروائی،سول ڈیفنس آفیسر عقیل خٹک نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اٹک شہر اور مضافاتی علاقوں میں آگ اور سیفٹی آلات مکمل نہ ہونے پر متعدد تجارتی مراکز کے خلاف قانونی کاروائی اور چالان کئے ، ایل پی جی شاپس، ڈیزل و پیٹرول ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ بلند عمارتوں میں اندرونِ شہرسٹینڈرڈ فارمیسی ،اٹک میڈیکل سٹور اور وقار الیکٹرونکس شامل ہیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی اور نوٹسز جاری کئے گئے،سول ڈیفنس آفیسر اٹک عقیل عالم خٹک نے صحافیوں کو بتا یاکہ دورِ حاضر میں آگ سے ہونے والے حادثات دن بدن بڑھ رہے ہیں اوران دنوں موسم کی مناسبت سے ایل پی جی گیس کا استعمال بڑھ گیا ہے جسکا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بعض لوگوں نے جگہ جگہ پر غیر قانونی طریقے سے سلنڈروں میں گیس کی بھرائی شروع کر رکھی ہے جو کہ ہرطرح سے حادثے کو دعوت دینے مترادف ہے اور ایسے عناصر کے خلاف حکومت پنجاب نے سخت کاروائی کے احکامات جاری کیئے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں سول ڈیفنس ایکٹ کے تحت ایسے تجارتی مراکز جن میں آگ سے حفاظت کے انتظامات نہ ہونے پر چالان کیئے جارہے ہیں۔
اٹک سٹی:کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112واں کانوکیشن کامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہوا
کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 112واں کانوکیشن کامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہواجس میں 470فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد کی تقسیم کی گئیں جن کا تعلق منیجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز، الیکٹریکل انجئیرننگ اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھااس کے مہمان خصوصی ریکٹر راحیل قمر نے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈل تقسیم کیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ملکی ترقی میں تحقیق کے کردار کو اجاگرکیاانہوں نے معزز مہمانان گرامی کا بھی شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا اس موقع پر ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدالرحمن نے کیمپس رپورٹ پیش کی اور کیمپس کی کامیابیوں کے باریمیں آگاہ کیا انہوں نے ملکی ترقی کے لیئے تعلیم کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
اٹک سٹی:پاکستان کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ایک بات برداشت نہیں کر سکتے؛نقاش علی خان
پاکستان کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، پاک فوج سے محبت کرتے ہیں اور پاک فوج کے خلاف ایک بات برداشت نہیں کر سکتے، دشمن نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان لبیا شام عراق بن جائے لیکن پاکستانی قوم نے اس بات کا ثبوت دیا کہ پاکستانی قوم اپنی فوج سے بے حد محبت کرتی ہے، اور دنیا میں کسی ملک میں ایسا نہیں ہوا ہوگا جو پاکستان نے کردیا ہم نے وہ قدم اٹھایا جس کو دیکھ کر غدار سیاسی کیا بلکہ ملک دشمن بھی پریشان ہوگے ہیں کہ یہ سب کیا ہے، ہم نے تاریخی کام کیا ہے فورتھ جنریشن وار اور 5th جنریشن وار کے جواب میں ہم نے اپنی فوج کے حق میں بینز لگا دیئے ریلیاں نکالی اور ملک دشمن جو فوج کو کمزور کرنا چاہتے تھے ہم نے جواب میں ان کا منہ توڑ دیا اور بتادیا کہ ہم پاک فوج سے بے حد محبت کرتے ہے اور پاک فوج کے خلاف ایک بات برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی چیئرمین پی پی سی آئی ایچ آر پاکستان نقاش علی خان نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے نقاش علی خان نے کہا کہ ہم پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اگر آج کوئی ہمیں روکتا ہے تو وہ اس ملک کا دشمن ہے وہ کبھی نہیں چاہیے گا کہ پاک فوج اور عوام ایک ہو کیونکہ ملک دشمن پاکستان کو لبیا شام بنانا چاہتا ہے اور دیوار کی طرح کھڑے ہیں کہ پاک فوج کے خلاف کوئی بھی بولتا ہے تو سب سے پہلے ہم اس کو جواب دیتے ہیں، کوئی ساتھ دیئے یا نہ دیئے ہم کام کریں گئے انشائاللہ پاکستان تاقیامت انشائاللہ رہے گا۔
اٹک سٹی:بغیر لا ئسنس گیس کی غیر قانونی ایجنسی چلا نے والے کے خلاف مقدمہ درج
بغیر لا ئسنس گیس کی غیر قانونی ایجنسی چلا نے والے کے خلاف مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد عثمان خان چو کی سٹی اٹک نے تھانہ سٹی اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ مخبر کی اطلاع پر شفا حت شاہ مارکیٹ کامرہ روڈ اٹک میں چھا پہ مار ا گیا تو وہاں غیر قانونی طور پر اشتیاق احمد غیر قانونی طور پر گیس کی فلنگ کر رہا تھا جس کا کو ئی لا ئسنس یا اجازت نا مہ پیش نہ کر سکا ۔پو لیس نے گیس سلنڈر سمیت دیگر سا مان قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف زیر دفعہ 285,286 ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
کامرہ کینٹ:نامعلوم چوروں نے لیپ ٹاپ، موبائل چوری کر لیے
نامعلوم چوروں نے لیپ ٹاپ، موبائل چوری کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق محمد تحسین ولد خلیل احمد سکنہ نئی آبادی اسپتال روڈ نزد کامران اکیڈمی جی ٹی روڈ کامرہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میں اور محمد فاران شفیع سکنہ گجرات ، غلام محی الدین سکنہ سیالکوٹ نے فلیٹ کرائے پر لے کر رہائش رکھی ہوئی ہے‘ ہم عرصہ ایک سال سے قیام پذیر ہیں ہم تینوں کام کے سلسلہ میں اٹک سے باہر گئے ہوئے تھے حاجی مشتاق احمد نے ہمیں فون پر اطلاع دی کہ آپ کے فلیٹ کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جب ہم واپس آئے تو دیکھا کہ ہمارے کمروں میں سامان بکھرا پڑا تھا جانچ پڑتال کرنے پر چور لیپ ٹاپ، موبائل و دیگر سامان جن کی مالیت ایک لاکھ پینسٹھ ہزار بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ۔
اٹک سٹی:یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدر ات یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک طاہر محمود مودی منعقد ہوا
یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدر ات یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک طاہر محمود مودی منعقد ہواجس میں محمدفاروق فو قی، صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹر ڈ اٹک ملک ظہیر احمد ، نائب صدر شاویز عمر ، سیکرٹری سید عمران عباس بخاری ، فنا نس سیکرٹری محمد اویس ، کپتان سید جلا ل عباس ،نائب کپتان مختیار ، اسسٹنٹ کپتان رئیس خان ، سابق منیجر ملک شاہ جہان عر ف مانا ، احتشام علی ، اسد علی ، ارسلا خان ، ایاز خان آفریدی ، یار محمد ، سر نصیر احمد ، عد ل خان ، بلال خان ، حافظ افضل احمد ، کاوش سلطان ،وقاص خان ، نوید صا لح ، فیضان فیاضی ، مصطفی بٹ ، ارسلان خان ، شر جیل خان اور ارشد خان ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد نوید عمر ، الفیصل کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑی نے شرکت کی تعزیتی اجلا س میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے سینیئر کھلاڑی اوپنر بلے باز فرحت اللہ خان نیازی اور امیر دانش خان نیازی کے والد محترم شفاء اللہ خان نیازی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہا ر کیا گیا اور دعا کرائی گئی کہ اللہ تعالیٰ مر حوم کو جنت الفر دوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لو احقین کو صبر و جمیل عطا فر مائے آمین ۔
اٹک سٹی: قومی اسمبلی کی اٹک میں ایک سیٹ کم ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے؛ میجر(ر) طاہر صادق
مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی اٹک میں ایک سیٹ کم ہونے سے پی ٹی آئی کو نقصان ہوا ہے کیونکہ تینوں سیٹوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت الیکشن میں یقینی تھی حلقے کم ہوں یا زیادہ اُس سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا ،ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کے دو حلقے ہوئے ہیں اگر ایک بھی رہ جائے تو پورے ضلع سے ایک سیٹ پر بھی کامیابی ہمارا مقدر ٹھہرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں میڈیا کے سینئر نمائندوں سے بات چیت میں کیا ، اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف، چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین ، ملک شیر جنگ بھی موجود تھے میجر طاہر نے کہا کہ مردم شماری میں پنجاب کے بڑے شہروں کی طرح اٹک کی آبادی اُس طرح نہیں بڑھی جس سے آئینی ترامیم میں سات لاکھ اسی ہزار آبادی پر ایک ممبر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے چونکہ اٹک ضلع کی آبادی اٹھارہ لاکھ اور اسی ہزار کے لگ بھگ ہے جس سے تین کی بجائے ہماری قومی اسمبلی کی دو سیٹیں رہ گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی سیٹیں جو پہلے سے موجود ہیں اُن میں کوئی کمی زیادتی نہیں ہو گی کیونکہ دو لاکھ بہتر ہزار کی آبادی پر ایک صوبائی اسمبلی کی سیٹ رکھی گئی ہے ضلع اٹک میں صوبائی اسمبلی کی پانچ سیٹیں ہیں جو بدستور رہیں گی انہوں نے کہا کہ دو حلقے پی ٹی آئی کے لیے نقصان ہیں مگر اس پر ہم مطمئن ہیں کہ دونوں حلقوں سے پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر ے گی ہماری جڑیں عوام میں ہیں عوام سے مسلسل رابطہ ہے دو کی بجائے اگر حلقہ قومی اسمبلی کا پورے ضلع میں ایک بھی بنا دیا جائے تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا پورے ضلع سے اُس ایک سیٹ پر بھی ہماری کامیابی انشاء اللہ یقینی ہو گی ۔
دکھنیر(اٹک): سابق امیدوار برائے وا ئس چیئرمین دکھنیر ملک عثمان عظیم کی شادی خانہ آبادی بخیریت سرانجام اختتام پذیر ہو گئی
سما جی شخصیت ملک عظیم خان کے بیٹے سابق امیدوار وا ئس چیئرمین یونین کونسل دکھنیر ملک عثمان عظیم کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں دعوت ولیم کی تقریب ایک شادی ہال میں منعقد ہو ئی جس میں سابق ضلع ناظم میجر طا ہر صادق، و ا ئس چیئر مین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف ، چیئر مین یو نین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین ، ملک شیر جنگ ،امریکہ کی ریا ست جارجیا سے آئے ہو ئے امریکی سینٹ کے رکن اختر صادق ، امیدواران پنجاب اسمبلی حا جی محمد اکرم خان، ملک حمید اکبر خان ،یا ور بخاری ،بر یگیڈیئر عاصم نواز ،وا ئس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، چیئر مین یو نین کونسل سید زا ہد حسین شاہ ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ ، ملک شمیم محمد خان، سردار شبیر احمد خان ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکر ٹری تفیسر احمد خان ، چیئر مین اٹک پر یس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضاخان ،سینئر وا ئس چیئر مین شہزاد انجم بٹ، وا ئس چیئر مین حافظ عبدالحمید خان ، ڈاکٹر اسد بخاری ، حافظ نصرت علی خان، سعید آفریدی کے علاو ہ معززین علاقہ ، ضلعی انتظامیہ ، دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی سر بر اہان اورمعززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی ملک عثمان عظیم کی شادی خانہ آبادی ممتاز خان کی دختر نیک اختر سے بخیر و خوبی انجام پا ئی ہے ۔
اٹک سٹی:مینا با زا رایسو اسی ایشن اٹک شہر کا ایک تعزیتی اجلا س زیر صدا رت صدر مینا با زا رایسو اسی ایشن اٹک شہرپرویز خٹک منعقد ہو ا
مینا با زا رایسو اسی ایشن اٹک شہر کا ایک تعزیتی اجلا س زیر صدا رت صدر مینا با زا رایسو اسی ایشن اٹک شہرپرویز خٹک منعقد ہو ا جس میں سینئر نا ئب صدر عبد ا لو ہا ب خا ن ،خستہ خا ن ،قا ری موعید،حا مد خا ن ، الیاس قر یشی ،مرزا خا ن ،عبد الر شید ، چو ہد ری شا ہد کے علا وہ مینا با زا ر اٹک شہر کے کثیر دو کا ندا روں کی تعدا د نے شر کت کی ۔تعز یتی اجلا س میں جنرل سیکر ٹری مینا با زا ر ایسو سی ایشن اٹک حا جی سلیم، حاجی خا لد کرن والے ، حا جی فدا کے بھا نجے اور حا جی خلیل ، حا جی نسیم کے بھتیجے اور حا جی ارشد کے بیٹے کے انتقا ل پر دلی تعزیت کا ا ظہا ر کرتے ہو ئے دعا کرا ئی کہ اللہ تعا لیٰ مرحوم کو جنت الفر دوس میں اعلی مقا م عطا فرما ئے اور تما م لوا حقین کو صبر جمیل عنا ئت فرما ئے ۔آمین !
اٹک سٹی:محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے انٹر میڈیٹ کی سطح پر عملی سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے انٹر میڈیٹ کی سطح پر عملی سپلیمنٹری امتحانات کے سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کردیا ہے جو ضلع اٹک کی حدود میں ہونے والے امتحانات پر لاگو ہوگی اس دفعہ کے مطابق کسی بھی شخص کو ماسوائے طلبہ و طالبات جن کے پاس رول نمبر سلپ ہو گی کو امتحانی مرکز کی حدود سو گز کے اندر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اس علاقے میں کسی شخص کو کسی بھی قسم کے مظاہرے کی اجازت نہیں ہوگی کسی بھی شخص کو کتاب ، گائیڈز حل شدہ پرچے ،ڈیجیٹل ڈائریز ، موبائل فون ، اسلحہ اور دیگر متعلقہ مواد امتحانی مرکز کے سو گز حدود کے اندر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔کسی بھی طالب علم اور نگران سٹاف کو امتحانی مرکز کے اندر ناجائز ذرائع استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ دفعہ 144 کا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوکر اٹھائیس نومبر تک موثر رہے گا۔
ضلع اٹک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
ضلع اٹک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس اٹک میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال ،ملک شاویز خان، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق گھمن ،ڈپٹی سیکریٹری آفتاب رشید ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک عبادت نثار راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن ) شیخ اجمل محمود ، چیئر مین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود کے علاوہ ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو شہید شوکت علی کی محکمانہ خدمات کے صلے میں نئے تعمیر ہونے والے ہٹیاں چوک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔ ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے ضلع اٹک میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس وجہ سے ضلع میں مثالی امن و امان قائم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہی ہے ۔ عوام کی خدمت کے لیے ضلع اٹک میں پولیس خدمت سنٹر ، ون فائیو، پولیس کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں تاکہ عام شہریوں کو بھرپور مدد فراہم کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بارے میں شکایات کی سماعت کے لیے ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے ڈی پی او آفس میں قائم چٹ سسٹم کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے محکمہ پولیس میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او اٹک نے اپنے تعیناتی کے بعد ضلع اٹک میں امن و امان کی بہترین صورتحال کے لیے جو اقدامات کیے ہیں و قابل ستائش ہیں۔ ان اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ انتہائی دلیر اور جرات مند آفیسر ہیں۔
No comments:
Post a Comment