Sunday, November 19, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.


حضرو شہر میں غیر قانونی رکشہ اڈووں کی بھر مار ‘شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،چھٹی کے وقت طلباء و طالبات کا گزرنا تک محال ہو گیا
حضرو شہر میں غیر قانونی رکشہ اڈووں کی بھر مار ‘شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ،چھٹی کے وقت طلباء و طالبات کا گزرنا تک محال ہو گیا ۔ حضرو شہر میں میزائل چوک ،فوارہ چوک ،ٹرک اڈا ،ڈھکی روڈ کے قریب رکشہ ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے قائم کررکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ۔رکشہ ڈرائیور سڑک پر رکشے کھڑے کر کے سواریاں بیٹھاتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے ‘پیدل حضرات کا گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے، صرافہ بازار میں رکشہ ڈرائیوروں نے انت مچا رکھی ہے ۔من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، اکثر رکشہ ڈرائیور بغیر لائسنس یافتہ ہیں بعض کی عمر بھی اٹھارہ سال سے کم ہے ،شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ ان غیر قانونی رکشہ اڈوں کو ختم کی جائے۔

اٹک شہر میں مہنگائی عروج پر ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی
اٹک شہر میں مہنگائی عروج پر ،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی چاندی ‘گراں فروشوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کرکے پہلے سے مہنگائی میں پسی ہوئی عوام کی کھال اڈھیڑنا شروع کر دی ہے،تمام دوکاندار اپنی اپنی من مانیاں کر رہے ہیں حتی کہ نان بائیوں نے بھی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے روٹی کا وزن انتہائی کم کر رکھا ہے خصوصا کباب والی ووکانوں پرروٹی کا نرخ پورا جبکہ وزن 50گرام سے بھی کم عوام کو فروخ کر رہے ہیں،گوشت کے نرخ تمام سبزی و فروٹ فروش ریٹ لسٹ اسٹیکر لگا ئے بغیر اشیاء فروخت کر رہے ہیں،بازار میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہے،مہنگائی میں پسی ہو ئی عوام اشیائے خورونوش مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں،عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی اٹک سے اصلاح و احوال کی اپیل کی ہے۔

اٹک سٹی:ملک کو ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن کر نا اور سی پیک منصوبہ نوازشریف کا جرم بن گیا ہے ؛ شیخ آفتاب احمد
ملک کو ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن کر نا اور سی پیک منصوبہ نوازشریف کا جرم بن گیا ہے ،محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کو جب بھی اقتدار ملا انہوں نے نیک نیتی سے ملک و قوم کی خد مت کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑی ‘ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھا تی۔ ان خیا لا ت کا اظہار وفا قی وزیر پا ر لیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے شین باغ کے محلہ گل آباد میں سو ئی گیس کی فرا ہمی کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تقریب سے حلقہ پی پی 15سے مسلم لیگ (ن ) کے امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سر ور ، ملک سہیل اقبال ذیلدار ہا ؤس ، ملک ارشد اور کو نسلر یونین کونسل محمد طارق نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر وا ئس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان ، رہنما مسلم لیگ (ن) شیخ اجمل محمود، تحصیل صدر مسلم لیگ (ن) محمد افتخار صراف ، چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان ، کونسلر بلدیہ شیخ غلام صمدانی ، سابق ناظم ملک محمد رزاق ، سا بق وا ئس چیئر مین زمان ،معززین علاقہ کی کثیر تعداد مو جو د تھی وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھما کے کر تے وقت امریکی صدر کی اربوں ڈا لر کی آفر کو پا کستان کی عزت ، وطن عزیز کی حر مت پر قربان کر تے ہو ئے اس آفر کو اپنی جوتی کی نوک پر رکھا اورعا لمی طاقتوں کے دبا ؤ کو پس پشت ڈالتے ہو ئے بھار ت کے چھ مقا بلے میں سات ایٹمی دھما کے کر کے پاکستان کو دنیا کی چھٹی ایٹمی قوت بنا یا 2013ء کے عام انتخا بات میں مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کو لو ڈ شیڈنگ ، دہشت گر دی ، معا شی بد حا لی ، خا لی خزانہ ، بگڑ تی ہو ئی امن و امان کی صورت حال ، سرکاری اداروں میں لوٹ مار ، سابقہ حکو مت کی اقربا پر وری ، لا قانو نیت ، کمزور دا خلہ و خارجہ پا لیسی ،معیشت کی تبا ہی ، سرما یہ کاروں کا پا کستان میں فیکٹریاں اور کا روبار بند کر کے اپنا سرما یہ بیرون ملک منتقل کر نے جیسے گمبیر مسائل اور بحران ورثے میں ملے نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کے چاروں صوبوں فاٹا، گلگت بلدستان ، اسلام آباد اور خصوصاً کراچی میں امن بحال ہو ا محمد نواز شریف کی اٹک قلعہ میں اسیری کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنما اس ڈر سے ان سے ملاقات نہیں کرتے تھے کہ ڈکٹیٹر کی نظروں میں نہ آئیں اور نہ ہی ان کا نام نواز شریف کے ساتھیوں میں شمار کیا جا ئے تا ہم باشعور قو میں کھبی اپنے محسن کو نہیں بھلا یا کرتی محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف اس ملک و قوم کے حقیقی محسن ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں وطن عزیز کو مو ٹر وے ، غازی بروٹھہ پرو جیکٹ ، میٹرو بس، اورنج ٹرین جیسے بڑے میگا پرو جیکٹ دیئے سابق آمر مشرف اور پی پی پی کے دور میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کے منصوبے پر کام نہیں شروع کیا گیا اور ن ہی کو ئی منصوبہ بنا یا گیا صرف غازی بروٹھہ پاور پلانٹ سے 1800میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے تیرہ سال مسند اقتدار بیٹھے والوں نے اٹک کی عوام کے لئے سوا ئے زبا نی جمع خرچ کے کچھ نہیں کیا ہم نے سڑکوں کے جال بجھا ئے ، ریلوے کراسنگ کو کشا دہ کیا 2013کے عام انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو وفاق میں اقتدار ملا تو فوراً اٹک شہر کی آبا دی شین با غ سر والہ ،شکر درہ اور یگر ملحقہ دیہاتوں میں لو پریشر سوئی گیس کے سبب حلقہ کی ما ئیں اور بہنیں شدید مشکلات کا شکار تھیں سکول کے بچے بغیر نا شتہ کیئے سکول جاتے اس پر 25کروڑ رو پے کی لاگت سے سو ئی گیس کا منصوبہ مکمل کیا گیا 2018ء کے عام انتخابات میں کو ئی گھر سو ئی گیس کے کنکشن کے بغیر نہیں رہے گا حلقہ میں مشرق سے مغرب اور شمال سے جنو ب تک تین سو دیہاتوں میں سو ئی گیس فراہمی کے منصوبوں پر کام مکمل ہو چکا ہے۔

اٹک سٹی:ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے اٹک کی عوام الناس کیلئے خدمت سنٹر بنا دیا
ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے اٹک کی عوام الناس کیلئے خدمت سنٹر بنا دیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے آئی جی پنجاب کے پروجیکٹ خدمت سنٹر کواپنی ذاتی کاوشوں سے نہایت ہی کم وقت میں بلڈنگ ریسکیو 15،بالمقابل لاری اڈہ اٹک سٹی متصل شیل پٹرول پمپ اٹک تعمیر کروا یا جس میں عوام الناس کیلئے وہیکل کلئیرنس سر ٹیفکیٹ ،گمشدگی دستاویزات ،کریکٹر سر ٹیفکیٹ، جنرل ایمپلائی ویری فکیشن،ایف آئی آر کاپی،اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم، جرم کی اطلاع،قانونی رہنمائی برائے تشدد خواتین،ڈرائیونگ لرنر و پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جنکے اس اقدام سے عوام الناس کیلئے بہت سے مسائل ایک ہی چھت کے نیچے بغیر کسی دشواری کے حل ہونگے جہاں پر اٹک پولیس بروز سوموار سے ہفتہ بوقت نو بجے د ن سے پا نچ بجے شام تک عوام الناس کی شکایات و مسائل کے حل و خدمت کیلئے موجود ہو گی۔

تحصیل حضرو:تھانہ رنگو پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو افراد گرفتار کرلیے 
تھانہ رنگو پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو افراد گرفتار کرلیے ،تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک سوزوکی مہران کار میں منشیات سمگل ہو رہی ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر لی۔ دوران ناکہ بندی سوزوکی مہران RIB-28کے خفیہ خانوں سے آٹھ کلو چار سو گرام چرس اور سوا کلو افیون بر آمد کر کے سب انسپکٹر عبدالواحد نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔

اٹک پولیس نے اپنی پندرہ روزہ کارکر دگی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے
اٹک پولیس نے اپنی پندرہ روزہ کارکر دگی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کر کے ملزمان گرفتار کر لیے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے احکامات کی روشنی میں اٹک پولیس نے ضلع بھر میں یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک اسلحہ کے 9مقدما ت میں 11پسٹل ، 2کلاشنکوف ، 2بندو ق ، 365روند،3اضافی میگزین جبکہ منشیات کے پندرہ مقدمات میں 11380گرام چرس ،1500گرام ہیروئن، 76بوتل شراب، 1چھری ، بارود386گرام، 10عدد ڈیٹو نیٹرز معہ تار ، قمار بازی کے دو مقدمات میں 1لاکھ 22ہزار 5سو اسی روپے ، چھ بٹیرے اور ایک عدد رکشہ بر�آمد کیا عوامی سماجی حلقوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کی اس کارکردگی کو سراہا ہے ۔

اٹک سٹی: محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ضلع اٹک کے عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے جھوٹے اور کھوکھلے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ضلعی ترقیاتی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ما لکان کھنڈہ کے وفا دار ایم پی اے ملک ظفر اقبال ،محمدشاویز خان ایم پی اے، جوائنٹ سیکرٹری اشفاق گھمن ،ڈپٹی سیکرٹری آفتاب رشید ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک عبادت نثار ، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے علاوہ ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ ضلع بھرمیں صوبائی اے ڈی پی پروگرام کے تحت صوبائی بلڈنگز کی 35سکیمیں جاری ہیں جن پر 1221.820ملین روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ سڑکوں کی بحالی اور مرمت کی بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 4496.446ملین لاگت آئے گی، فزیکل ہیلتھ کے تحت اٹھارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 1343.444ملین روپے لاگت آئے گی، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈولپمنٹ کے تحت جاری دو سکیموں پر 114.524ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایجوکیشن کی ایک سکیم پر 11.415ملین روپے لاگت کا تخمینہ ہے اس کے علاوہ دیگر سکیموں میں صحت اورتعلیم بھی شامل ہیں، خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے پنجاب دیہی روڈ پروگرام کی سکیمیں بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے جاری ترقیاتی سکیموں کے مطابقNA-57 میں 235سکیمیں جاری ہیں جن پر 559.739ملین روپے لاگی آئے ہے، NA-58میں 347سکیمیں جاری ہیں جن پر 400.151ملین روپے،NA-59کی 189سکیموں پر 417.087ملین روپے لاگت آئے گی، وزیر اعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت سات سکیمیں جاری ہیں جن پر 43.017روپے لاگت آئے گی، ضلعی ترقیاتی پروگرام کے تحت 27سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جن پر 125ملین روپے لاگت آئی ہے کمیونٹی ڈولپمنٹ پروگرام کے تحت 40سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جن پر 171.388ملین روپے لاگت آئی ہے، کمیونٹی پروگرام 2016-17کے تحت بارہ سکیمیں جاری ہیں جن پر 154.301ملین روپے لاگت آئی ہے، پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت 228سکیمیں جاری ہیں جن پر 408ملین روپے لاگت آئی ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے ضلع بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ، صوبائی وزراء اور دیگر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ان ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اور انہیں بروقت مکمل کریں اس کے علاوہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کریں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت سے مشاورت کی جائے ۔

اٹک سٹی:ضلع بھرمیں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی آفس اٹک میں شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا 
ضلع اٹک میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی آفس اٹک میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں ما لکان کھنڈہ کے وفا دار ایم پی اے ملک ظفر اقبال ،محمدشاویز خان ایم پی اے، جوائنٹ سیکریٹری اشفاق گھمن ،ڈپٹی سیکریٹری آفتاب رشید ، ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک عبادت نثار، چیئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کے علاوہ ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ڈی پی او حضرو شہید شوکت علی کی محکمانہ خدمات کے صلے میں نئے تعمیر ہونے والے ہٹیاں چوک کو ان کے نام سے منسوب کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، ڈی پی او اٹک عبادت نثارنے ضلع اٹک میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں جرائم کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس وجہ سے ضلع میں مثالی امن و امان قائم ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس اپنے فرائض پوری دیانتداری سے سرانجام دے رہی ہے عوام کی خدمت کے لیے ضلع اٹک میں پولیس خدمت سنٹر ، ون فائیو، پولیس کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں تاکہ عام شہریوں کو بھرپور مدد فراہم کی جاسکے انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس کے بارے میں شکایات کی سماعت کے لیے ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے کھلے ہیں اور اسی وجہ سے ڈی پی او آفس میں قائم چٹ سسٹم کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے اس موقع پر محکمہ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے محکمہ پولیس میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ موجودہ ڈی پی او اٹک نے اپنے تعیناتی کے بعد ضلع اٹک میں امن و امان کی بہترین صورتحال کے لیے جو اقدامات کیے ہیں و قابل ستائش ہیں ان اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ وہ انتہائی دلیر اور جرات مند آفیسر ہیں۔ 

اٹک سٹی:پولیس نے ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر جدید چیکنگ اپیلی کیشن سمارٹ پولیس ایپ، اے وی ایل ایس متعارف کروادی
ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی خصوصی کاوشوں سے اٹک پولیس نے ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹ پر جدید چیکنگ اپیلی کیشن، سی آر آئی ، سمارٹ پولیس ایپ،ایس وی اے ایس ، اے وی ایل ایس متعارف کروادی۔ سی آر آئی اپیلی کیشن کے تحت پنجاب میں داخل ہونے والے تمام افراد کی چیکنگ بذریعہ فنگر پرنٹ کی جا سکے گی اور تمام مجرمان اشتہاری کا اٹک میں داخلہ اور خارجہ انتہائی مشکل ہو گیا اسی طرح سمارٹ پولیس ایپ ،ایس وی اے ایس اور اے وی ایل ایس اپیلی کیشن کے ذریعے اٹک میں داخل ہونے والے تمام افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے جس کی مانیٹرنگ بذریعہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اٹک ڈی پی او آفس کی جارہی ہے اسی طرح کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے بذریعہ ہوٹل آئی ،TENANTویپ پولیس کمپلین منجمنٹ سسٹم کو بھی کنٹرول کیا جارہا ہے، ڈی پی اوخودروزمرہ کی بنیاد پر تمام انٹری ایگزیٹ پوائنٹ اور ضلع بھر کے تھانہ جات کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اسی طرح ڈی پی او اٹک آفس میں آنے والے تمام درخواست دہندہ کی شکایات کوڈی پی او اٹک بغیر کسی انتظار کرائے سنتے اور احکامات جاری کرتے ہیں۔

اٹک پولیس کا کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن
اٹک پولیس کا کم عمر رکشہ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس نے ضلع بھر میں کم عمر اور بغیر لائسنس رکشہ/کار/موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا جسکے پہلے مرحلے میں ہی 200کم عمر ڈرائیوروں کے چالان کر کے انکے والدین سے آئندہ کار /موٹر سائیکل نہ چلانے دینے کے شورٹی بانڈز لے لئے گئے جبکہ 20موٹر سائیکل 5گاڑیاں تھانہ جات میں بند کر دی گئیں اور 10 رکشہ ڈرائیوروں معہ رکشہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کر کے بند حوالات کر دیا گیاجبکہ ٹوٹل 20ہزار مالیت کے جرمانے کئے گئے اس سلسلہ میں ملاقات کے دوران ڈی پی اواٹک نے بتا یا کہ انہوں نے ٹریفک آگاہی مہم مختلف تعلیمی اداروں، بس اسٹینڈز وغیرہ پر چلانے کیلئے احکامات جاری کیئے ہیں کہ کم عمر بچوں کا موٹر سائیکل/ گاڑی چلانا انتہائی خطرناک اور کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو کار /موٹر سائیکل چلانے سے روکیں اور ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت کی کہ وارننگ جاری کرنے والے والدین کیخلاف دوبارہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ 

ضلع اٹک: غازی برو ٹھہ نہر سے نا معلوم شخص کی تیرتی ہو ئی نعش بر آمد ‘پوسٹ مارٹم میں مقتول پر تشدد ثابت ہو گیا
غازی برو ٹھہ نہر سے نا معلوم شخص کی تیرتی ہو ئی نعش بر آمد ‘پوسٹ مارٹم میں مقتول پر تشدد ثابت ہو گیا ،نا معلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ قتل درج تفصیلات کے مطابق سیکورٹی انسپکٹر غازی بروٹھہ پاور کمپلیکس عمرا خان ولد عباس خان نے تھانہ صدر اٹک میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اسے اطلاع ملی کی ان ٹیک جھیل میں ایک مرد کی نعش نا معلو م مقام سے تیرتی ہو ئی آئی ہے اسے جھیل سے نکا ل کر ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک پہنچا کر پوسٹ مارٹم کر ایا گیا پوسٹ مارٹم میں وجہ موت تشدد ہو نا تحریر کیا گیا پو لیس نے زیر دفعہ 302,201ت پ کے تحت مقدمہ در ج کر لیا ہے تفتیش اے ایس آئی اظہر اقبال کر رہے ہیں ۔

برطانیہ:دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی ملک کے سفیر ہیں ملک وقوم کیلئے انکی خدمات قابل ستائش اور قابل فخر ہیں ؛ افضل بٹ 
دنیا بھر میں موجود پاکستانی صحافی ملک کے سفیر ہیں ملک وقوم کیلئے انکی خدمات قابل ستائش اور قابل فخر ہیں جب بھی پاکستان میں میڈیا پر مشکل گھڑی آئی اس وقت دنیا بھرکے ممالک میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے ہماری آواز میں آواز ملائی یوکے میں صحافیوں نے جو خلوص پیار دیا اسکو ہمیشہ یاد رکھونگا ۔ان خیالات کا اظہارمرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ نے اٹک و چھچھ کے صحافیوں تیمورشہزادسماء نیوز اور ایم سلیم صابری و دیگر کی جانب سے یوکے برمنگھم میں ایس اے کارپٹ پر انکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا اس موقع پرصحافیوں کی کثیر تعداد جن میں ابرار مغل جیونیوز، راجہ ناصر دنیا نیوز، عابد کاظمی 92نیوز، زائد ختک C44اور عمران خالد ARY، چیف ایگزیکٹیو اٹک نیوز نیٹ ورکAnn ا یم سلیم صابری اور ڈپٹی لارڈ میئر برمنگھم سید شفیق حسین شاہ سمیت علاقہ چھچھ کی سیاسی وسماجی شخصیات عمران خان عمران ، شیراز ، ماسٹر محمد علی ، نوید رضوان ، خالد محمود، ارشد محمود ،غفران اور کامران خان اورکثیر تعداد معززین نے شرکت کی مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ نے یوکے میں مقیم صحافیوں کی ملک وقوم کیلئے خدمات پر انہیں زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عمر بھر اپنے صحافی بھائیوں کے حقوق کے حصول کیلئے اپنا فرض نبھاتے رئینگے اس موقع پر اٹک چھچھ کے صحافیوں تیمور شہزاد اور ایم سلیم صابر ی و دیگر کی جانب سے چھچھ کی روائتی ڈش کٹوا سے تواضع کی جس پر مرکزی صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ نے آج انگلینڈ میں مقیم صحافیوں نے کٹوا کھلا کر مجھے اٹک وچھچھ کی یاد یں تازہ کرادیں مشکور ہوں تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی وخوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

کامرہ کینٹ: اٹک سے پی اے سی کامر ہ چلنے والی پچاس سے زائد ویگنوں کو پی اے سی انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر رو ک دیا
اٹک سے 15کلو میٹر دور پی اے سی کامرہ میں جہاں روزانہ صبح پی اے سی کامرہ پانچ فیکٹریوں اور دیگر دفاتر جس میں اٹک کے رہائش پذیرہزاروں افرا د جووہاں ملازم ہیں اس کے علاوہ اٹک اور گردو نواح سے پی اے سی کامرہ کے سکولوں اور کالجوں میں بھی طلباء وطالبات اسٹاف کی تعداد بھی ہزاروں کی تعداد میں ہے جو تمام ویگن کے ذریعے انتہائی کم کرایہ میں اٹک سے پی اے سی کامرہ کا سفر عرصہ دراز سے جب سے پی اے سی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے کر رہے ہیں اور آج تک کسی قسم کی کوئی شکایت بھی نہیں ہوئی اس کے باوجود اٹک سے پی اے سی کامر ہ چلنے والی پچاس سے زائد ویگنوں کو پی اے سی انتظامیہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر رو ک دیا ۔گزشتہ بیس روز سے اٹک اور پی اے سی کامرہ کے درمیان چلنے والی ویگنوں کی بندش کے سبب عوام کی کثیر تعداد جن میں پی اے سی کامرہ کے ملازمین ، سکول ، کالج کے بچوں ، سٹاف، او ر کامرہ کی مختلف کالونیوں میں رہائش پذیر ملازمین کے عزیز و اقارب جو ملک بھر سے ان سے ملنے کیلئے آتے ہیں انہیں ویگنوں کی بندش کے سبب روزانہ انتہائی مشکلات اور تکلیف دے سفر کے بعد 10سے 20روپے میں طے ہونے والا سفر سینکڑوں روپے ادا کر کے طے کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف عام آدمی کے بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں بلکہ آئے روز عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔پی اے سی انتظامیہ کی جانب سے بندش کے ظالمانہ احکامات کا نشانہ صرف ویگنوں کو بنایا گیا ہے جبکہ سوزوکی رکشہ وغیرہ اور دیگر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے اگر امن او امان کی صورت حال کا کوئی معاملہ ہے تو تمام ٹرانسپورٹ کو بند کیا جاتا ہر قسم کی ٹرانسپورٹ اٹک اور پی اے سی کامرہ کے دوران جاری ہے صرف ویگن ڈرائیوروں کی روزی کی بندش کیلئے پی اے سی انتظامیہ نے مذکورہ ظالمانہ فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں صدر ویگن ڈرائیو ایسوسی ایشن خا لد محمود نے میڈیا کو بتا یا کہ انہیں اور دیگر ویگن ڈرائیور کو مسلسل یقین دلایا جا رہا کہ یہ پابندی عارضی ہے اسے جلد ختم کر دیا جائے گا سمجھ سے بالا تر ہے کہ اگر پابندی لگائی گئی ہے تو اس کی کوئی ٹھوس وجوہات ہوں گی اگر ٹھوس وجوہات ہیں تو ویگن ڈرائیوروں کو کیوں وعددوں پر ٹرخایا جا رہا ہے جلد ہی سروس بحال کر دی جائے گی انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ پی اے سی انتظامیہ کا یہ ظالمانہ فیصلہ جس کے سبب 50ویگن متاثر ہو ئی ہے اور اس سے وابستہ سو سے زائد خاندان جن کا روزگار اس سے منسلک ہے بے روزگار ہو چکے ہیں کو واپس لے کر ان سے سو سے زائد خاندانوں کا روزگار اور اٹک سے پی اے سی کامرہ جانے والے ہزاروں ملازمین ، سکول کالج کے طلباء طالبات ان کا سٹاف اور کالونیوں میں رہائش پذیر افراد جو اس سے متاثر ہیں ان کی پریشانی دور کر کے یہ فیصلہ واپس لیا جائے ۔

ضلع اٹک:ضلعی انتظامیہ اٹک نے مختلف اشیائے صرف کی قیمتیں از سر نو متعین کی ہیں 
ضلعی انتظامیہ اٹک نے مختلف اشیائے صرف کی قیمتیں از سر نو متعین کی ہیں ‘یہ قیمتیں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی اٹک کے اجلاس میں مقرر کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت اے ڈی سی اٹک اکرام الحق نے کی اجلاس میں انجمن تاجران اور صارفین کے نمائیندے ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے نئے نرخوں کے مطابق ضلع اٹک کی حدود میں دال مسور دھلی ہوئی80 تا90 روپے فی کلو، دال چنا موٹی 100سے 105 روپے فی کلو، دال چنا باریک 95 روپے فی کلو، چینی ہول سیل سے تین روپے زائد فی کلو، دال ماش ایس کیو 110 روپے فی کلو، دال مونگ دھلی ہوئی90 رو پے فی کلو، چنا موٹا 160 روپے فی کلو، چنا باریک 150 روپے فی کلو، بیسن 100 روپے فی کلو، سرخ مرچ پسی ہوئی 200 روپے فی کلو کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں اجلاس میں مچھلی کی قیمت کے تعین کا بھی فیصلہ کیا گیااے ڈی سی اٹک اکرام الحق نے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کو یقینی بنائیں انہوں نے ضلع بھر کے دوکانداروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ ریٹ لسٹ دوکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور زائد دام وصول کرنے سے اجنتاب کریں۔ 

ضلع اٹک:ریلوے ٹریک سے غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی گزار نے کے دورا ن ٹرین پھسی ہو ئی ٹرالی سے جاٹکرائی 
ریلوے ٹریک سے غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی گزار نے کے دورا ن ٹرالی پھس جا نے کی وجہ سے ٹرین پھسی ہو ئی ٹرالی سے جاٹکرائی ‘ٹرین اور ٹرالی کا شدید نقصان ‘ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق پی ڈبلیو آئی ریلوے دو میل اسٹیشن شکیل احمد نے تھانہ بسال میں ایف آئی آر در ج کرائی ہے کہ 14نو مبر شام ساڑھے چھ بجے عبدالرحمن ولد شہباز خان ساکن پنڈ سلطانی سیمنٹ بلاکوں سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک دومیل نمل ریلوے اسٹیشن کے در میان سے گزاری ٹریکٹر گزر گیا اور ٹرا لی کے ٹا ئر ریلوے ٹریک میں پھنس گئے اس دوران 128ڈا ؤ ن ٹرین آگئی جو ریلوے ٹریک کے درمیان ٹرالی سے جاٹکرائی جس سے ٹرالی اور ٹرین کا نقصان ہوا بلاک بھی نیچے گر گئے ڈرائیور بھا گ گیا اس نے غیر قانونی طور پر ٹریکٹر ٹرالی ریلوے ٹریک سے گزاری جس سے ٹرین ٹرالی سے ٹکرائی اور دونوں کا نقصان ہوا ٹرین میں سوار انسانی زندگیوں کے لئے بھی خطرے کا باعث تھا اے ایس آئی خضر حیات نے زیر دفعہ 129,427ریلوے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

ضلع اٹک:مولانا شاکر محمود مرحوم نے ساری زندگی قرآن اور سنت کی ترویج و اشاعت میں گزاری ؛مولانا سردار علی 
مولانا شاکر محمود مرحوم نے ساری زندگی قرآن اور سنت کی ترویج و اشاعت میں گزاری ،وہ شیخ القرآن کی روایات کے امین تھے اُن میں کلمہ حق کہنے کی جرأت، عاجزی، انکساری، سخاوت اور مہمان نوازی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اتحا د امت اور حکمت و بصیرت کی پالیسی لے کر وہ توحید اور سنت کے پرچار کے لیے سرگرم عمل رہے اُن کی دینی خدمات تادیر یادر کھی جائیں گی اُن کا خلا پر ہونا مشکل ہے مگر اُن کی دین کے لیے خدمات اور دینی مدارس کی سرپرستی صدقہ جاریہ کے طور پر جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار علمائے کرام مولانا سردار علی ، مولانا شیر زمان، قاضی خالد محمود، علامہ نصیر الدین ضیاء، علامہ فتح خان معاویہ، مفتی سعید الرحمن، قاسم خان وردگ،قاری عقیل احمد ضیاء ، قاری نثار احمداور قاری ضیا ء اللہ ضیاء نے جامع مسجد امیر حمزہ پنڈ سلطانی میں اُن کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ ایسے اکابر علمائے کرام کا دنیا سے چلے جانا بڑی نعمت کا چھین جانا ہے مگر اُن کی دین کے لیے خدمات اُن کی یاد دلاتی رہیں گی انہوں نے ساری زندگی دین اسلام کی بے لوث خدمت کی اور شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان ؒ ، کے لگائے ہوئے پودے کی آبیاری میں گزار دی آخر میں مولانا شیر زمان نے اُن کی مغفرت اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔

حضروسٹی:سردی کے موسم میں شدت آتے ہی مچھلی فروشوں کی چاندی ،من پسند ریٹ لگائے عوام کو لوٹنے لگے
سردی کے موسم میں شدت آتے ہی مچھلی فروشوں کی چاندی ،من پسند ریٹ لگائے عوام کو لوٹنے لگے،مچھلی خر یدنا غریب عوام کی پہنچ سے دور،اعلی حکام نوٹس لیں،تفصیلا ت کے مطابق سردی شدت میں اضافہ ہوتے ہی مچھلی فروشوں نے ریٹ میں خود ساختہ من پسند اضافہ کر دیا ہے ۔فارمی مچھلی کو غلط بیانی کرتے ہوئے دریائی مچھلی کے نام سے سر عام مہنگے داموں فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،مچھلی کی خرید عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے،غریب محنت کش مچھلی کو دور سے ہی دیکھ کر توبہ توبہ کرنے لگے،سول بازار میں ٹھیوں کے علاوہ گاڑیوں میں بھی مچھلی کھلے مہنگے داموں سرعام فروخت کر کے خریداروں کو پریشان کر رکھا ہے،مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کا مچھلی کھانا خواب بن کر رہ گیا،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے اپیل کی ہے کہ مہنگے داموں اور من پسند ریٹ پر مچھلی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ہر شہری حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر مچھلی آسانی سے خرید سکیں۔

حضروسٹی:حضرو شہر میں 2کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ؛ حاجی سعید آرائیں
چیئر مین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں نے کہا ہے کہ حضرو شہر میں 2کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،شہر کے تمام بڑے نالوں کے صفائی ،حضرو بائی باس روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ حضرو کے شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی کیلئے ایک عدد فلٹریشن پلانٹ ڈھکی روڈ حضرو پر لگایا جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حضرو کی عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اپنے کم وسائل کے باوجود شہر بھر کے تمام وارڈوں میں سٹریٹس لائیٹس کے انتظام کو کافی حد تک بہتر کر دیا گیا جبکہ بائی پاس روڈ کی تعمیر سے حضرو میں ٹریفک کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ حضرو شہر کے تمام واروڈوں میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں عید میلاد النبی ؐ سے قبل شہر بھر کے نالے ، تمام سڑکیں اور تمام محلوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائیگا ہمارا مشن عوامی خدمت ہے جس کیلئے ہم تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔

اٹک شہراور گردو نواح میں چار ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرماپہلی بارش شروع ہوگئی 
اٹک شہراور گردو نواح میں چار ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرماپہلی بارش شروع ہوگئی ،گند م کی بجائی میں بارشیں نہ ہونے سے وتر کی کمی تھی ،اب باران رحمت ، گند م اور دیگر فصلوں کے لیے رحمت ثابت ہوگی اس بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اُٹھے ہیں جہاں یہ بارش فصلوں کے لیے مفید ہو گی وہیں گردو غبار ، سموگ ، دھند ، نزلہ، زکام، کھانسی، خارش اور دیگر بیماریوں کے خاتمہ میں بھی مفید ثابت ہو گی ۔کسانوں نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے ،علمائے کرام نے عوام سے شکرانے کے نوافل ادا کرنے اور اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے کی تاکید کی ہے ۔

کامرہ کینٹ:تیز رفتار گاڑی نے بس سٹاپ پر انتظار گاہ میں کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی ‘ایک شخص موقع پر جان بحق 
تیز رفتار گاڑی نے بس سٹاپ پر انتظار گاہ میں کھڑے افراد پر گاڑی چڑھا دی ‘ایک شخص موقع پر جان بحق ،مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق وحید احمد ولد محمد اکرم اعوان ساکن تاجہ باجہ نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ میں اور میرا چھوٹا بھائی تیمور خان ،چچا محمد اسحاق اور چچا زاد بھائی شیر افضل اٹک شہر جانے کیلئے قطبہ بس سٹاپ کی انتظار گاہ میں کھڑے تھے کہ اچانک پشاور کی جانب سے آنے والی XLIکرولا کار نمبرNX-774اسلام آباد انتہائی غفلت ،لاپرواہی اور تیز رفتاری سے آئی جسے ڈرائیور سلطان چلا رہا تھا ‘نے ہمارے اوپر گاڑی چڑھا دی ہم ایک طرف نیچے زمین میں گر گئے تا ہم میرا چھوٹا بھائی تیمور خان جسے یہ کار روندتے ہوئے نکل گئی جو ہم سے تھوڑے فاصلے پر گرا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان بحق ہو گیا جس کی لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ،اے ایس آئی چوکی ہٹیاں ملک مدثر عباس نے زیر دفعہ 322,279ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت وزیر معدنیات چوہدری شیر علی منعقد ہوا
ڈسٹرکٹ ڈولپمنٹ کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت وزیر معدنیات چوہدری شیر علی منعقد ہوا،اس موقع پر حلقہ پی پی18 میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے کہا کہ حکومت پنجاب دور دراز علاقوں کے عوام کو پینے کے پانی، بجلی، تعلیم ، صحت اور سڑکوں و گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کاموں پر خطیر رقوم خرچ کررہی ہے تاکہ انہیں ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ وہ مکمل ہونے کے بعد عوامی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کرسکیں انہوں نے متعلقہ علاقے کے اے سی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی قیادت کے ہمراہ اپنے علاقے میں تعمیر کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا روزانہ کی بنیاد پر معائینہ کیا کریں اور کام کے معیار اور مقررہ وقت پر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں پر غیر معیاری کام کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور غیر معیار ی کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔ 

حضرو شہر کی نوجوان شخصیت اورآرٹسٹ تنویر قریشی شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
حضرو شہر کی نوجوان شخصیت اورآرٹسٹ تنویر قریشی شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،شادی کی پروقار تقریبات بالخصوص دعوت ولیمہ کا اہتمام محلہ میر آباد حضرو میں کیا گیا ،جسمیں صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیء پنجاب جہانگیر خانزادہ ،سابق ممبر ضلع کونسل اٹک احسن خان ،چیئر مین یوسی ہارون قیصر خان ،طارق جاوید ،چیف ایگزیکٹیو حضرو سٹی نیوز حفیظ میر ، محمد سلیم قریشی ،محمداقبال قریشی ،غلام مرتضیٰ قریشی ،آفتاب قریشی ،فرمان الہی ،محمد رفیق قریشی ،افضال قریشی ،ملک نصیر الدین ،عاطف اشرف ،عتیق قریشی ،منیر قریشی ،طیب قریشی ،ورد علی قریشی ،احتشام صفدر ،عبید فرمان جبکہ چشم براہ میں حاجی خالد پرویز ،محمد ریحان ،محمد عمران ،فہد شہزاد ،ماجد خان ،مشر حسین ،محمد ثاقب ،بابر علی (بوبی ) ساجد حسین ،شاہد مقبول ،سہیل محمود ،محمد نوشاد ،طاہر محبو ب ،ظہیر احمد ،غلام مصطفےٰ ،مدثر مشتاق ،حمزہ طارق ،ممریز خان ،عمار حسن ،نذیر احمد ،محمد یعقوب ،خورشید آرائیں ،الطاف چاندی ،ساجد پینٹر ،یاسر خان ،سمیت کثیر تعداد میں اہلیان حضرو واہلیان چھچھ نے شرکت کی دعوت ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کی تواضع چھچھ کے روائتی کھانوں کٹوا گوشت اور مکھڈی حلوہ سے کی گئی دولہا تنویر قریشی کو تمام دوست احباب بالخصوص امریکہ سے اپنے چچا زاد بھائی محمد وحید قریشی ،ڈپٹی ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن طارق علی بسرا ودیگر نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

اٹک سٹی: حادثات کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122کا عملہ وا ک کی 
حادثات کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو 1122کا عملہ وا ک کی جس کی قیادت آفیسر اور نگزیب و دیگر نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122نے پنجاب بھر میں 1414728ٹریفک حادثات میں متاثرین کو ریسکیو کیا اس موقع پر بتا یا گیا کہ تیز رفتاری حادثات کی بڑی وجہ ہے تیز رفتاری سے اجتناب اور ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کر کے حادثات پر قابو پا یا جاسکتا ہے ۔

اٹک سٹی:پنجاب میں اس وقت 28جیلیں مو جود ہیں ‘بارہ نئی بنی ہیں ،ان جیلوں میں 33ہزار 3سو کی گنجا ئش ہے؛مرزا شاہد سلیم بیگ 
پنجاب میں اس وقت 28جیلیں مو جود ہیں ‘بارہ نئی بنی ہیں ،ان چالیس جیلوں میں 33ہزار 3سو کی گنجا ئش ہے جبکہ پہلے جیلوں میں 64فیصد زا ئد قیدی تھے جو اب کم ہو کر اب تیس فیصد زا ئد پر آگئے ہیں ۔لا ہور ، راولپنڈی ،خوشاب ، ننکا نہ صاحب اور دیگر جگہ پر پا نچ نئی جیلیں بنا ئی جارہی ہے جن میں ایک ایک ہزار افراد کی گنجائش ہو گی ، مانسر کیمپ میں آج سات سو وارڈن کی پا ک آرمی کے دستوں نے ٹریننگ کی ہے جن کی پا سنگ آؤٹ پریڈ تھی ۔ان خیالات کااظہار آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شا ہد سلیم بیگ نے اپنے دورہ ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے بعدپر یس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر سپر ٹنڈنٹ اشتیاق گل، ڈپٹی سپر ٹنڈنٹ محمد منشا ء ،چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطا محمد خان اعوان، جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، ممبر مجلس عاملہ را شد علی ، سر پر ست اعلیٰ سینٹر ل یو نین آف جنرنلسٹس حا جی پرویز خان بھی مو جود تھے ۔آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ خواتین کے لئے ملتان میں وومن جیل تھی جس میں پا نچ سو خواتین کی گنجا ئش ہے تا ہم صوبے کے دور دراز مقامات سے وومن جیل میں آکر اسیر خواتین سے ملنا ان کے رشتے داروں کے لئے جو ئے شیر لا نے کے متراد ف تھا اس پر تقریباً ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر مو جود جیلوں میں خواتین سینٹر بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر ان علاقوں کی خواتین کو رکھا گیا ہے صوبے میں 939خواتین اسیر ہیں ان میں سے 35سزائے موت کی قیدی ہیں جن میں سے پا نچ کی اپیلیں سپریم کورٹ اورتیس کی لا ہور ہا ئی کورٹ میں زیر سما عت ہیں 122بچے خواتین اسیر قیدیوں کے ہمرا ہ ہیں ان کی تعلیم کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے خواتین قیدیوں کی خوا ہش پر ان کے بچو ں کو ایس او ایس ویلج میں بھی بھیجوا دیا جا تا ہے جہاں انہیں اعلیٰ درجے کی سہو لیات ملتی ہیں یہ اس صورت میں کیا جاتا ہے کہ جب خواتین اپنے بچوں کو اپنے میکے یا سسرال نہ بھیجنا چا ہے چیف جسٹس لاہور ہا ئی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ایک بچی کو زمر د خا ن کے حوالے کیا جس کو ان کے سویٹ ہو م میں رکھا گیا ہے پنجاب میں نا با لغ قیدیوں کی تعداد 727ہے جنہیں صوبے کی 29جیلوں میں رکھا گیا ہے ان کی تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ دا خلہ حکو مت پنجاب کی خصوصی ہدا یت پر محکمہ جیل خا نہ جات نے خصو صی انتظامات کیئے ہیں علاقہ اقبا ل او پن یونیورسٹی اور کا مسیٹس یو نیورسٹی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیئے گئے ہیں جس کے تحت یہ دونوں ادارے ان اسیروں سے فیسیں نہیں لیتے اور کا مسیٹس یو نیورسٹی نے فیصل آباد جیل میں ایک سینٹر بنا یا ہے جس میں کا مسیٹس یونیورسٹی کے ما ہر تعلیم ان بچو ں کو اعلیٰ تعلیم سے روشنا س کرا رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صو بے بھر کی چا لیس جیلوں میں جو انقلا بی اصلاحات کی ہیں اس کے دور رست نتا ئج بر آمد ہو نا شروع ہو گئے ہیں جیلوں کے پرا نے اور فرسودہ نظا م کو یکسر تبدیل کر کے ایسی انقلا بی تبدیلیاں لا ئی گئی ہیں کہ اب جیلوں میں اسیرقیدی اور حوالاتیوں کو ترقی یافتہ مما لک کی جیلوں کے بر ابر سہو لیات فراہم کر دی گئیں ہیں، انہو ں نے کہا کہ اپنے ہو م ڈسٹر کٹ میں تعینات ملازمین سے جیل کی تاریخ میں پہلی مر تبہ تین تجاویز دی گئیں ہیں کہ وہ اپنا کہاں تبادلہ کرا نا چا ہتے ہیں اور ان تین جگہوں میں سے ان کے پہلے تر جیحی مقام پر ان کی تعیناتی کی کوشش کی جا ئے گی سابق آئی جی جیل خا نہ جات خوا جہ فاروق حیدر نے اپنے چھ سالہ دور تعیناتی میں جیلوں کے نظا م میں واضح تبدیلیاں کیں جس کے مثبت ثمرات سے آج صوبہ بھر کی جیلوں میں اسیر مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہو ں نے اپنی تعیناتی کے بعد سیکورٹی وال ، جیلوں کے مختلف مقامات کی تزئین و آرائش ، جیل کے عملے کو فر نگی دور حکو مت کے اسلحہ کی جگہ جدید آتشیں اسلحہ سے مسلح کر کے انہیں دور حا ضر کے تقاضوں کے مطابق حفاظتی انتظامات کے قابل بنا دیا گیا ہے وا رڈ نگ کی ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے سا ہیوال میں ٹرینگ سنٹر بن رہا ہے جبکہ سٹاف کا لج بھی بنا یا جارہا ہے سینٹرل جیلوں سمیت ڈسٹر کٹ جیل اٹک میں قیدیوں کو ہنر مند بنا نے کے لئے فیکٹریاں لگا ئی جارہی ہیں اٹک کی فیکٹری میں با رہ کھڈے لگا دئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو ما ڈل جیل قرار دے دیا گیا ہے جس کے سبب یہاں سہو لیات میں اضافہ ہو گیا ہے اور قیدیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے فیکٹری میں جیل میں اسیروں کو ہنر مند بنا نے کا عمل جاری ہے اور یہاں سے ہنر مند بننے والے جو اڈیا لہ جیل راولپنڈی سے آئے ہیں اگرانہوں نے راولپنڈی جا نا چا ہا تو انہیں واپس بجھوا دیا جا ئے گا 2014میں ایگر یکلچر یو نیورسٹی سے ما ہرین کو بلوا یا گیا اور انہوں نے صوبے بھر کے قیدیوں کی غذا ئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہو ئے تجویز کیا کہ ان کو کتنی کیلو ریز کی ضرو رت ہے اس کے مطابق ہفتہ میں چھ دن چکن اور ایک دن دال سبزی وغیرہ دی جا تی ہے قیدیوں کو جو مر غیاں سپلائی کی جاتی ہیں ا ن کی با قاعدہ ویڈیو بنا ئی جاتی ہے کھا نے کے معا ملات کے لئے جیلوں میں صرف سرکاری اہلکاروں پر انحصار ختم کر کے ایک با اختیار کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں قیدیوں کا نما ئندہ بھی شا مل ہے اور یہ بات مشہور ہو چکی ہے بڑے ہوٹلوں یا شا دی بیا ہ میں بیمار مر غ کھلا یا جا سکتا ہے تا ہم جیل میں فراہم کیا جا نے والا مر غ کو چلا یا جا تا ہے اور اس کے تندر ست ہو نے پر ہی اس کو ذبح کیا جا تا ہے کھا نے پینے کے معاملات میں خصوصی توجہ سے قیدیوں کی صحت میں بہتری آرہی ہے ہر قسم کے کھانوں ، دالوں ، مصالحہ جات، چینی، آٹا ، گھی و دیگر اشیا ء ضروریہ کے سیمپل بھر کر لیب میں بھیجے جاتے ہیں اور وہاں سے منظور ہو نے کے بعد اور کو ٹیشن میں کم ریٹ ہو نے کے سبب یہ اعلیٰ اور معیاری غذا ء قیدیو ں کو فراہم کی جاتی ہے اسی طرح دو دھ کی شکا یات پر اب قیدیو ں کو ٹیٹرا پیک میں پہلے حلیب ، نور پور اور اب او لپر فراہم کیا جا رہا ہے جو معیار ی اور اس کے نر خ بھی کم ہیں ہسپتالوں میں بااثر افراد کے زیر علاج ہو نے کی شکا یات سرے سے ختم ہو چکی ہیں اب جیل کی ہسپتالوں میں عام قیدیوں اور حوا لاتیوں کا علاج بھی اسی طریقے سے ہو رہا ہے جیسے وی آئی پی شخصیات کا ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تر قی کے سلسلہ میں کسی بھی افسر اور اہلکار کی سینیارٹی کم یا متاثر نہیں ہو گی تر قی کا عمل مسلسل جاری ہے اور صوبے بھر میں کسی بھی سطح پر اس بارے میں شکا یت مو جود نہیں ڈسپلن فورس ہو نے کے حوا لے سے سزا اور جزا کا عمل جاری ہے غلطی کر نے والے کو کڑی سزا دی جاتی ہے تا کہ دوسرے اس سے عبرت حاصل کر سکے جیلوں میں عام قیدیوں اور حوالاتیوں سے لیکر خطر ناک قسم کے عادی مجرم بھی مو جود ہو تے ہیں جن کے ساتھ بعض اوقات سختی سے نمٹنا پڑتا ہے ہیڈ وار ڈن کو چیف وارڈن کے عہدے پر تر قی دی جا ئے گی تا ہم سزا وار کو تر قی کے عمل سے دو ر رکھا جا تا ہے جیل میں ادویات ، ہسپتا ل کی سہو لت ، کھا نا اور دیگر بنیا دی ضروریات بہتر طریقے سے مہیا کی جارہی ہیں جیلوں میں لوڈ شیڈنگ نا م کو بھی نہیں ہوتی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدا یت پر محکمہ دا خلہ حکو مت پنجاب نے 1124کی سہو لت فراہم کی ہے اس کے تحت ایک درجن سے زا ئد معا ملات کو حل کیا جا رہا ہے اور شکا یت پر فوری ایکشن لیا جا تا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں ایک خصوصی سیل بنا یا ہوا ہے جس کا محکمہ جیل خا نہ جات سے کوئی تعلق نہیں جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ اور آئی پی کیمرے جن کے تحت سپر ٹنڈنٹ ، ڈی آئی جی اور آئی جی اپنے گھروں اور دفاتر سے جیلوں کا مکمل معائنہ کر سکیں گے اور یہ بھی دیکھا جا ئے گا کہ وہاں کس طرح کا کام ہو رہا ہے آئندہ چند ما ہ میں حکو مت کی جا نب سے فنڈ فراہم ہو نے پر یہ کا م بھی مکمل کیا جائے گا وا ک تھرو گیٹ 2004ء میں لگا ئے گئے تھے سکریننگ مشینیں کو بھی لگا ئے ہو ئے عرصہ ہو چکا ا ن بھی مر مت کروائی جارہی ہے۔



























No comments:

Post a Comment