Wednesday, November 8, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.


                       


اٹک سٹی: تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان ہی شخصیات کو او پر لا ئے گی جو پاکستان اور قوم کے لئے سو چیں گی؛ عمران خان

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے وعدہ کر تا ہوں کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر ان ہی شخصیات کو او پر لا ئے گی جو پاکستان اور قوم کے لئے سو چیں گی اور عوام کا درد رکھیں گی تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق گروپ کی شمو لیت سے نہ صرف تحریک انصاف کو فا ئدہ پہنچے گا بلکہ وقت ثابت کرے گا کہ میجر طا ہر صادق کا یہ فیصلہ ضلع اٹک کے عوام اور پا کستان کے بہترین مفاد میں دورس نتا ئج کا حامل ہو گاماضی میں شریف برادران نے اداروں اور عدلیہ کو اقتدار کی خا طر سہارا بنا یا جب ان اداروں نے ان کر پٹ حکمران کے خلاف ایکشن لیا تو ا ن اداروں سمیت ملک دشمنی پر اتر آئے پہلی مر تبہ قوم میں ایک امنگ دیکھ رہا ہوں قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ غربت اور کرپشن میں کوئی فرق نہیں غربت کی بنیا دی وجہ کر پشن ہی ہے مسلم لیگ (ن)کے سربراہ محمد نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری کو بچا نے کے لئے قا نو ن لا یا جا رہا ہے اگر ایسا کو ئی قانون لایا گیا تو ساری قوم سڑکوں پر ہو گی ان خیالات کااظہار انہو ں نے شہید ملت لیا قت علی خان ہا کی سٹیڈیم ( لا لہ زار گراؤنڈ )اٹک میں اٹک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا جلسہ عام میں پہلی مر تبہ مذکورہ سٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھر گیا بلکہ سٹیڈیم کے قر ب و جوار کی گلیوں او ر سڑکوں کی وسعتیں عوا می سمندرکے سامنے کم پڑ گئیں اس موقع پرسٹیج پر مر کزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، سر براہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد ، رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ، بین الاقوامی گلوکار عطا ء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ،صدر شما لی پنجاب عا مر محمود کیا نی ، جنرل سیکر ٹری عطا ء اللہ شاہ شا دی خیل مو جو د تھے جلسہ میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صا دق ان کے صاحبزادے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی،صا حبزادی چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طاہر ،38چیئر مین یونین کونسلز ، چا لیس سابق نا ظمین ، 350کونسلر ، 5سابق تحصیل نا ظمین ، وا ئس چیئر مین ضلع کونسل سمیت ہزاروں کا رکنوں اور لا کھوں ووٹروں نے تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان کیا ، عمران خان نے میجر طاہر صادق اور ان کے پو رے گروپ کو منفرد انداز میں تاریخی جلسہ کر کے پی ٹی آئی میں شمو لیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا دنیا کے جمہوری ملکوں میں دو طرح کی سیا ست ہو تی ہے ایک سیاست ذاتی مفاد کے لئے اور دوسری سیاست ملک اورقو م کے لئے جب انسان ملک اور عوام کی سیاست کر تا ہے تولو گ اس سے پیار کر تے ہیں ضلع اٹک کی عوام میں میجر طاہر صا دق کی اسی عوامی سیاست کا پیار نظر آرہا ہے عمران خا ن نے کہا کہ جو لوگ فیکٹری اور دولت بنا نے کی سیاست کر تے ہیں نا م عوام کا لیتے ہیں مقصد ذاتی مفاد ہو تا ہے تو قوم ایسی قیا دت سے نہ صرف نفرت کر تی ہے بلکہ ان کے لئے بد دعا ئیں کر تی ہے کیو نکہ ان کی خوشیاں اس کر پٹ سیاست کی بدو لت چھین لی جاتی ہیں دنیا کے سب سے بڑی لیڈر ہمارے پیارے نبی ؐ ہیں جنہوں نے انسا نیت کی خدمت کا درس دیااور لوگوں کو سچ کی طرف بلا یا آج بھی اربوں انسا ن دنیا میں ان سے محبت کا اظہار اور ان کے نقش قدم پر چلنا سعادت سمجھتے ہیں قا ئد اعظم محمد علی جناح نے قوم کے لئے جدو جہد کی او ر دن رات کام کیا آج قوم انہیں اچھے لفظوں میں یا د کر تی ہے حضرت علیؓ کے قوم کے مطابق دنیا میں کفر کا نظا م تو چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہمارے ان حکمرانوں نے عوام کو ظلم ، بے روز گاری ، نا انصافی ، دہشت گردی ، لوڈ شیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا ایران سے سستی ایل این جی گیس اس لئے نہیں لے سکے کیو نکہ قرضہ دینے والی قوتیں پاکستان کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتی تھی ، 70کی دہا ئی میں جو کر کٹ ٹیم تھی وہ مضبوط تھی مگر وہ اس لئے نہ جیت سکی کہ ٹیم کے پیش نظر اپنے ذاتی مفاد ات تھے اسی کے بر عکس 80کی دہا ئی میں ہماری ٹیم کمزور تھی مگر ٹیم کا ویژن قوم اور ملک کے لئے تھا تو اللہ نے کا میابی دے دی زرداری اور نوا ز شریف اپنے لئے بیٹنگ کر تے ہیں کھبی عوام کے لئے نہیں کھیلے ہماری ٹیم میں وہی آگے بڑھے گا جو قوم کے لئے کھیلے گا تعلیم اور صحت کی سہو لتیں نہ ہو نے کے برا بر ہیں چلڈرن ہسپتال میں ایک ایک بستر پر چار چار بچے لٹا ئے ہو ئے ہیں یہ ان حکمرانوں کی مفاداتی سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہے آج سے 21سال پہلے جب میں نے سیاست شروع کی اور ان حکمرانوں کو کر پٹ کہنا شروع کیا تو عوام تسلیم کر نے کی بجا ئے میرا منہ تکتے رہ جاتے ہیں پنجاب اور سندھ میں جلسہ کے بعد آج اٹک کا جلسہ پا نچواں جلسہ ہے میں عوا م میں تبدیلی دیکھ رہا ہوں پہلی دفعہ لوگوں کو سمجھ آچکی ہے کہ کر پشن اور غربت میں کچھ زیادہ فر ق نہیں اور اس کے ذمہ دار یہی حکمران ہیں نواز شریف نے انٹرویو دیا کہ کرپٹ لوگوں کے پیچھے کیوں چلیں خواجہ آصف کہتا یے میاں صاحب فکر نہ کرو احسن اقبال کہتا ہے کہ کرپشن پوری دنیامیں ہوتی ہے عوام کا کام ووٹ دینا ہوتا ہے ججزمجرموں کا احتساب کرتے ہیں،چائنہ میں کرپشن پر سزائے موت ہے300سو زائد وزراء کو کرپشن میں پکڑکر ہٹا یا گیا ہے پا نچ کروڑ رو پے سے زائد کی کر پشن اگر پکڑی جا ئے تو چا ئنہ میں سزا ئے موت ہے جبکہ ہمارے ملک میں الٹی گنگا بہتی ہے ملک کا وزیر اعظم مجرم اور نا اہل شخص سے مشاورت کر کے ملک چلا رہا ہے وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا جس میں کرپشن ہوتی ہویہاں حکمران اپنے فا ئدے کے لئے قرضے لیتے ہیں اور پھر یہ قرضے اتار نے کے لئے غریبوں پر ٹیکس لگا دیا جاتاہے انہوں نے کہا کہ پٹرول ڈیزل سمیت ہر چیز پر ٹیکس قرضے اتا رنے کے لئے لگا یا جا تا ہے جو پوری قوم پر بو جھ بنتا ہے اور پوری قوم ان قرضو ں میں جکڑی جاتی ہے جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت رو پے کی قدر کہاں تھی اور آج کہاں پہنچ گئی ہے اس وقت ایک ہزار روپے میں بہت کچھ خریدا جا سکتا تھا مگر ہزار رو پے کی کو ئی ویلیو نہیں ہے عمران خا ن نے لوگوں سے ہاتھ کھڑے کرا کر پو چھا کہ مجھے بتائیں کہ جس طرح اسمبلی میں قانون لا نے کی بات کی جا رہی ہے کہ نواز شریف جیسے نا اہل مجرم اور کر پٹ زرداری کو بچا نے کے لئے اورنیب و دیگر ادارو ں کو کمزور کر نے کے لئے قانو ن لا یا جا رہا ہے کیا آپ اس کے خلاف تحریک انصاف ساتھ دیں گے اور سڑکوں پر آئیں گے تو لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر کے ہا ں میں جواب دیا دوسری جنگ عظیم میں جاپان اور جر منی نے اپنے لوگوں پر پیسہ خرچ کیاانہیں تعلیم یافتہ بنا نے اور تربیت دینے کے لئے پروگرام شروع کیئے جس پر وہ قوم اپنے پا ؤں پرکھڑی ہو گئی ہم نے نمل یو نیورسٹی میں طلبہ کو سکلزایجو کیشن پڑھا نی شروع کی ہے تا کہ ہمارے لوگ اپنے پا ؤں پر کھڑے ہو سکیں اور تر قی کر سکیں اس حوا لے سے سرکاری نظا م میں بہتری لا ئیں گے اور گو رننس سسٹم کو مضبوط کریں گے سول سروسز کو بہتر بنا ئیں گے تاکہ ادارے مضبوط ہوں ہمیں سی پیک کا فا ئدہ تب ہو گا جب سرکاری نظام ٹھیک ہو گا ما حو لیات کو ٹھیک کر نے کے لئے ہمیں ایک نوجوان ملک امین اسلم ملا ہے جس نے کے پی کے میں ایک ارب 18کروڑ درخت لگا ئیں ہیں اور چا لیس چھا نگا ما نگا جنگل لگا ئے ہیں تا کہ ما حو لیات میں بہتری لا ئی جا سکے جبکہ مو جودہ پنجاب حکومت جنگلات کا صفا یا کر رہی ہے ہم 14نو مبر کو ما حو لیات کے حو الے سے کنونشن کر رہے ہیں جو کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے پہلا کنونشن اورپا لیسی ہے ہم اقتدار میں آکر بیر ون مما لک سے سرمایہ کاری کے لئے را ئیں ہموار کریں گے جب سر ما یہ آئے گا تو ملک تر قی کرے گا بیرو ز گاری ختم ہو گی ، عمران خا ن نے کہا کہ جنون کا شکریہ جنہوں نے آج کے جلسہ کو کا میابی سے ہمکنار کیا ایک مر تبہ پھر میجر طا ہر صادق اور ان کے پورے گرو پ کا شکریہ ادا کر تا ہوں وقت ثابت کرے گا کہ ان کا یہ فیصلہ تحریک انصاف اور پاکستان کے لئے بہترین ثابت ہو گا آج دو شیخ رشید اور شاہ محمود قریشی تقریر نہیں کرسکے ان کی وجہ آج کا جلسہ میجر طا ہر شمو لیتی پروگرام تھا ہم انہیں کا میاب جلسہ پر خوش آمدید کہ کر خراج تحسین پیش کر تے ہیں عمران خا ن نے کہا کہ شہباز شریف نے عوام سے لو ڈ شیڈنگ ختم کر نے کا وعدہ کیا تھا مگر لوڈ شیڈنگ ختم کر نے سے پہلے بجلی ہی ختم کر دی اب شہبازشریف کو وعدہ کے مطابق اپنا نا م تبدیل کر لینا چا ہیے انہوں نے نوجوانوں کو تیار رہنے اور تحریک انصا ف میں ہراول دستے کا کر دار ادا کر نے کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ اگلا دور تحریک انصاف کا ہے جلسہ میں عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کارکنوں کو لہو گرما یا اور نغمہ پیش کیا جبکہ جلسہ اختتام پر زبر دست آتش بازی کی گئی ۔


اٹک سٹی:چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جامعہ اشاعت الاسلام اٹک آمد‘شیخ رشید احمد جلسہ میں شرکت سے قبل جامعہ اٹک گئے 
چیئرمین عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جامعہ اشاعت الاسلام اٹک آمد‘شیخ رشید احمد جلسہ میں شرکت سے قبل جامعہ اشاعت الاسلام اٹک گئے جہاں انہوں نے جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف سے ملاقات کی اور اُن کے بھانجے مولانا شاکر محمود کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش ، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ اس موقع پر مولانا انور شاکر ، مولانا محمد سلیمان، مفتی انعام اللہ، حاجی محمد افضل، ملک مشتاق ودیگر بھی موجود تھے ،شیخ رشید احمد نے کہا کہ جامعہ اشاعت الاسلام میرے مرشد و استاد شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان کا مدرسہ میر ا دوسرا گھر ہے ،میں نے اپنے شیخ سے تربیت لی آج میں جو کچھ ہوں ،اُن کی دعاؤں اور تربیت کا ثمر ہے اس فیملی سے میرے تعلقات اپنے گھر جیسے ہیں جن دنوں مولانا شاکر محمود کی وفات ہوئی میں پاکستان موجود نہیں تھا وگرنہ نماز جنازہ میں ضرور شرکت کرتا مولانا اشرف علی نے اُن کا اشاعت الاسلام آنے پر شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:کنز الا یمان ویلفیئر سو سا ئٹی ضلع اٹک کے زیر اہتمام یوم اقبا ل کے سلسلہ میں تقرری مقا بلہ 11نو مبر بروز ہفتہ منعقد ہو گا
کنز الا یمان ویلفیئر سو سا ئٹی ضلع اٹک کے زیر اہتمام یوم اقبا ل کے سلسلہ میں تقرری مقا بلہ 11نو مبر بروز ہفتہ د ن گیارہ بجے میو نسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہو گا،مہمانان خصوصی میں چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ اور وا ئس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان ہو نگے ۔یہ بات صدر کنز الا یمان ویلفیئر سو سا ئٹی ضلع اٹک راجہ محمد طفیل جرال گو لڈ میڈلسٹ نے بتا ئی ،اس موقع پر سر پرست میجر ریٹا ئر د محمد یا سین مغل ، نا ئب صدور غلام صابر مسعودفتح جنگ ،شہزا د انجم بٹ ، جنرل سیکر ٹری سجاد محمو د قادری حسن ابدال،ڈپٹی سیکر ٹری جنرل شہزاد گل ، سیکرٹری ما لیات ابن العربی طا ہر ، سیکر ٹری اطلاعات محمد بشیر احمد بھی مو جود تھے راجہ محمد طفیل جرال نے بتا یا کہ مقابلہ میں 15سے 30سال تک کے خواتین و حضرات حصہ لے سکتے ہیں حصہ لینے والے اپنے ناموں کا اندراج نو مبر تک کر ا سکتے ہیں بعد ازاں کو ئی نا م شامل نہیں کیا جا ئے گا ۔

اٹک سٹی:مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی دونوں کی کرپٹ قیادت نے پاکستان کو معاشی بدحالی ودیگر کے سوا کچھ نہیں دیا ؛ عمران خان
مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی دونوں کی کرپٹ قیادت نے پاکستان کو معاشی بدحالی ، بھوک ، افلاس ، جہالت ، بے روزگاری اور قومی خزانے کے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا ،میجر گروپ کی تحریک انصاف میں شمولیت سے اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی دونوں کو اکھٹا ہونے پر بھی عام انتخابات میں عوام کی حمایت سے عبرت ناک شکست سے دو چار کیا جائے گا تاہم اس کیلئے میرٹ پر ٹکٹ دینا ہوں گے عوام کھمبوں کو ووٹ نہیں دیں گے ، ان خیالات کا اظہار سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے شہید ملت لیا قت علی خان ہا کی سٹیڈیم ( لا لہ زار گراؤنڈ ) اٹک میں عمران خان کی آمد پر اپنے گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر اٹک کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسہ عام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا جلسہ عام میں پہلی مر تبہ مذکورہ سٹیڈیم عوام سے کھچا کھچ بھر گیا بلکہ سٹیڈیم کے قر ب و جوار کی گلیوں او ر سڑکوں کی وسعتیں عوا می سمندرکے سامنے کم پڑ گئیں اس موقع پر سٹیج پر مر کزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی ، سر براہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد ، رکن قومی اسمبلی غلام سرور خان ، بین الاقوامی گلوکار عطا ء اللہ خان عیسیٰ خیلوی ،صدر شما لی پنجاب عا مر محمود کیا نی ، جنرل سیکر ٹری عطا ء اللہ خان شا دی خیل کے علاوہ ضلع اٹک سے تحریک انصاف کے سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ، عہدیداران اور میجر گروپ کے ضلع بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے اپنے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی ، چیئرپرسن ضلع کونسل ایمان طاہر ، وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف ، اپنے گروپ کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ، اسی کے قریب چیئرمین یونین کونسل و سابق ناظمین یونین کونسل ، ساڑھے تین سو سے زائد کونسلران اور ضلع بھر میں اپنے لاکھوں ووٹروں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیں آپ کے تعاون کے سبب چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب میں شاندار کامیابی ملی ، چیئرمین ضلع کونسل کے انتخا ب میں انہوں نے میرے گروپ کا بھرپور ساتھ دیا تو میں نے اس وقت کہا تھا کہ الیکشن میں بلے کے نشان پر لڑوں گا ، تاہم تین باتوں نے مجھے مجبور کیا کہ میں انتخابات سے قبل ہی اپنے پورے گروپ کیساتھ تحریک انصاف میں شامل ہو جاؤں ، عمران خان اس ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں جبکہ تبدیلی کا یہی نظریہ میرا بھی ہے میں نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور نظامت میں اٹک کی عوام کو تبدیلی دی جس کی نظیر قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی ، اور ملک بھر میں اس قسم کی تبدیلی کا پورے پاکستان میں کوئی نہیں سوچ سکتا تھا ہم نے 30 ہزار لوگوں کو روزگار فراہم کیا جس کے سبب ان کے گھروں کے چولہے آج جل رہے ہیں اٹک میں تین یونیورسٹیاں بنائیں ، 375 سکولوں کو اَپ گریڈ کیا ، محکمہ صحت میں ایسی تبدیلیاں لے کر آئے ہسپتالوں سے لے کر بنیادی مراکز صحت تک ایسا نظام دیا کہ جو آج تک چل رہا ہے تھانہ اور پولیس کلچر کو بھی یکسر تبدیل کیا ان گنت دیہات میں بجلی ، سوئی گیس ، سڑکیں ، گلیاں ، نالیاں اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات فراہم کیں جو گزشتہ 70 سالوں میں عوام کو مہیا نہیں کیں گئیں تھیں ، بے روزگاری کا خاتمہ آپ سے مل کر کریں گے دوسری بات جو ذاتی طور پر پسند آئی ہے وہ یہ کہ عمران خان نے میرے گروپ پر بہت مہربانی کی اور چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں ہمارا ساتھ دیا ہم تحریک انصاف کے چیئرمین یونین کونسل کو ملا کر کل 42 تھے ، مسلم لیگ ( ن ) ، پی پی پی اور ضلع اٹک کے کھڑپینچ میجر گروپ کے خلاف تھے جب رزلٹ آیا تو ہم 58 تھے اور وہ 37 تھے یہ سب رب رحیم کی مہربانی ، والدہ اور سب سے بڑھ کر غریبوں کی دعایں تھیں اس وقت آپ کی جماعت کے بعض لوگ کہتے تھے میجر آیا ہے یہ چکما دے رہا ہے میجر طاہر صادق نے اس موقع پر کہا کہ میں آپ کو سلوٹ کرتا ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا جو لوگ کہتے تھے میجر چکما دے رہا ہے ان کا دماغ اَب گھوم رہا ہے وہ مجھے دیکھ کر چکرا گئے ہیں میں غریبوں کے دلوں میں رہتا ہوں ، غریب کی آنکھوں میں آنسو نہیں دیکھ سکتا مجھے اپنا مسلہ بیان کرنے والے اپنا مسلہ بھول جاتے ہیں اور میں ان کے مسائل کو کبھی نہیں بولتا ، انہوں نے رہنما تحریک انصاف ملک سہیل خان کمڑیال کا نام لیے بغیر کہا کہ جب عمران خان کی جانب سے چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب میں ہماری حمایت پر ملک سہیل خان کمڑیال مسلم لیگ ( ن ) کیلئے دن رات کام کرتے رہے جب عمران خان پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ( ن ) کے خلاف جنگ لڑ رہے تھے تو ملک سہیل خان کمڑیال ، چوہدری نثار اور مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں مصروف تھے اور یہ کہتے تھے کہ قیامت آ سکتی ہے میجر گروپ چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن نہیں جیت سکتا اور ہم نے عمران خان کی مدد سے یہ الیکشن جیت کر دکھایا جس پر عمران خان نے ان سے ملاقات میں کہا کہ میں نے اس غدار کو اپنے دل اور دماغ سے نکال دیا ہے اس پر میں انہیں ڈبل سلوٹ کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضلع اٹک میں کامیابی اسی صورت میں کرے کی جب ٹکٹ کھمبے کی بجائے ایسے افراد کو دیئے جائیں جو جیت کر دکھائیں کیونکہ اب کھمبے کو ووٹ دینے کا دور گزر چکا ہے جس کھمبے سے لائٹ بھی نہ جلتی ہو اور کرنٹ بھی اس سے کوسوں دور ہو ، کئی لوگ کہتے تھے کہ میجر آیا ہی نہیں اور پارٹی ہائی جیک ہو گئی ہے مگر میں کہتا ہوں کہ آپ نے مجھے اور میرے پورے گروپ کو ہائی جیک کر لیا ہے اٹک میں صرف اظہر فاروق باہتراور چیئرمین یونین کونسل یوسف خٹک صرف دو نظریاتی لوگ ہیں جبکہ باقی تمام قبل ازیں ہمارے ساتھ رہے اور آج آپ کے ساتھ ہیں تاہم ان سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ، تحریک انصاف کا ورکر 99.99 فیصد یہ سمجھتا ہے کہ میجر تحریک انصاف میں شامل ہوا ہے تو اٹک میں تحریک انصاف زمین سے اُٹھ کر آسمان پر پہنچ گئی ہے ، فصلی بٹیرے کبھی بھی برے وقت میں ساتھ نہیں دیتے اور ہم ایسے فصلی بٹیروں کو ذبح کر کے کھانا جانتے ہیں بڑی رکاوٹ عبور کرنے کا عزم ہمارے خون میں شامل ہے موجودہ حکمرانوں نے 2017 میں اسلامی شقوں کو ختم کر دیا اور اگر نواز شریف کو اقتدار کیلئے کافر ہونا پڑے تو وہ اس سے بھی گریز نہیں کریں گے ، سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرنے والے سن لیں کہ اصل افتتاح ہم کریں گے ، عمران خان نے موجودہ حکمرانوں کی گیس ہی نکال دی ہے ، دوسری پارٹی پی پی پی ہے جسے کہا جاتا ہے کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری یہ بلکل درست ہے کہ زرداری اتنا بھاری ہوا کہ اس کا بوجھ خود پی پی پی برداشت نہیں کر سکی اور زمین بوس ہو چکی ہے اور یہ دونوں جماعتیں اکھٹی بھی ہو جائیں تو ہمارا کچھ نہیں بگار سکتیں ، الیکشن کیلئے ہمیں کمپین کی ضرورت نہیں اگر کل الیکشن کرائے جائیں اور ڈبے رکھیں جائیں اور ہم ثابت کریں گے کہ انتخاب کیا ہوتا ہے انہوں نے اس موقع پر صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب عامر محمود کیانی اور جنرل سیکرٹری عطا اللہ شادی خیل کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے ہمارا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ان کا ذکر نہ کرنا زیادتی کے مترادف ہو گا اور ان کیلئے تالیاں بجوائیں اور کہا کہ اظہر فاروق جو میرے گاؤں باہتر کے ہیں ان کیلئے تالیوں کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ میرے بھائی اور دوست ہیں انہوں نے آج فوت ہونے والے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وائس چیئرمین ضلع کونسل حاجی سردار محمد عارف خان کیلئے دعائے مغفرت اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی ۔

عمران خان کی اٹک شہر آمد کے حوالے سے جھلکیاں 
جلسہ گاہ میں طلبہ ، پی ٹی آئی اور میجر گروپ کے کارکنوں کی آمد صبح ہی شرو ع ہو گئی ۔
ضلع بھر سے میجر گروپ کے عہدیداران ، منتخب نما ئندے اور کا ر کنان قافلوں ، ریلیوں اور جتھوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچے ۔
عمران خان کے جلسہ عام میں شر کت کے لئے میجر گروپ کے ضلع بھر سے آنے والے رہنما اٹک کی روا ئیتی ثقافت ڈھو ل ، با جے کے ساتھ اور لڈی ڈ ا نس کر تے ہوئے مخصوص لباسوں میں جلسہ گاہ پہنچے تو جلسہ عام کی رونق دو بالا ہو گئی ۔
سٹیج پر پو نے دو سو افراد کے بیٹھنے کا انتظا م کیا گیا تھا ۔
سٹیج سیکر ٹری جلسہ گاہ میں آنے والے قافلوں کو وقفے وقفے سے خوش آمدید کہتے رہے ۔
رکن قو می اسمبلی غلام سرور خان اور سر براہ عوامی تحریک شیخ رشید احمد پا نچ بجکر دس منٹ پر جلسہ گاہ پہنچے ۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ، شاہ محمود قریشی اور میجر طاہر صادق کے ہمراہ ساڑھے پا نچ بجے جلسہ پہنچے تو کارکنوں نے وا لہا نہ استقبال کیا ۔ 
بین الاقوامی گلو گار عطا ء اللہ عیسیٰ خیلوی پا نچ چا لیس پر جلسہ گاہ پہنچے ۔ 
پا نچ بجکر 35منٹ پر جلسہ کی با قاعدہ کاروائی کا آغاز تلا وت کلام پا ک سے ہوا ۔
جلسہ کے اطراف میں بڑی بڑی سکرینیں لگا ئی گئی تھی۔
اٹک کی تاریخ میں پہلی مر تبہ اتنا بڑا جلسہ دیکھنے میں آیا کہ گراؤنڈ کے اطراف کی گلیاں ، سڑکیں اور چو را ہے عوامی سمندر سے بھر گئے اور دو ر دور تک سراور جھنڈے ہی نظر آرہے تھے ۔
اٹک کی تاریخ میں اس سے قبل ایسا جلسہ کو ئی بھی جماعت نہیں کر سکی ہے ۔
سیکو رٹی کے سخت ترین انتظامات کیئے گئے تھے ۔
صحافیوں کے لئے الگ جگہ بنا ئی گئی تھی ۔
الیکٹرو نک میڈیا کی بہت بڑی تعداد لا ئیو کو ریج کے لئے مو جو د تھی ۔ 
جلسہ کی کو ریج ڈراؤ ن کیمروں کے ذریعے بھی کی جاتی رہی ۔
عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔
جلسہ میں شر کت کے لئے سماجی شخصیت و رہنما میجر گروپ رحمن گل خٹک دبئی سے 15رکنی وفد کے ہمراہ پہنچے ۔
میجر طاہر جب ڈا ئس پر تقریر کر نے آئے تو عوام دیر تک استقبا لی نعرے لگا تے رہے جس پر میجر طاہر صا دق نے کیملپوری زبا ن میں کہا کہ ’’او یار ہنڑ چپ کر جا ؤ ماں گل کرنڑ دیو‘‘ جس پر کارکن خا موش ہو گئے۔
جلسہ گا ہ میں سا ؤنڈ پر پا کستان تحریک انصاف اور میجر گروپ کے ترا نے نشر کیئے جاتے رہے ۔
ان ترانوں پر کا رکن بھنگڑے ڈا لتے رہے ۔
جلسہ میں وا ئس چیئر مین ضلع کونسل ، پی ٹی آئی سردار حا جی عارف خان جو آج ہی انتقال کر گئے ان کی دعا ئے مغفر ت کرا ئی گئی۔
جلسہ میں عمران خان اور میجر طاہر صا دق کا ہی خطاب ہوا ۔ 
عمران خا ن نے محمد زین الٰہی کو خوش آمدید کہتے ہو ئے کہا کہ ہمارے ایم این اے میں ایک کا اضافہ ہو گیا ہے ۔
جلسہ گاہ میں خواتین کے لئے کو ئی انتظامات نہیں تھا مگر اس کے باوجود دور دراز سے عمران خان کے جلسہ میں شر کت کے لئے خواتین کی بڑی تعدا د پہنچی مگر انہیں اندر داخل نہیں ہو نے دیا ۔
امریکی ریا ست جارجیا سے سینٹ کے رکن اختر صادق اور امیدوار پنجاب اسمبلی حا جی محمد اکرم خان اسٹیج پر میجر طا ہر صادق گروپ کے ترانوں پر عوام کا لہو گر ماتے رہے ۔
جلسہ اختتام پر زبر دست آتش بازی کی گئی ۔ 

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہو
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات منعقد ہوا ،اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر جاوید چودھری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ضلع بھر کے ڈسٹرکٹ ، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک نے ہدایت کی کہ دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت کی بنیاد ی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں ڈاکٹرز کی خالی پوسٹوں پر بہت جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں قائم سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ادویات، جدید مشینری ، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر سہولیات کی فراہمی بہت جلد ممکن بنائی جائے گی انہوں نے ڈاکٹرز اورپیرا میڈیکل سٹاف کی سو فیصد حاضری کو بھی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

ڈھوک شیرمحمد(حضرو):چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ محمد نواز شریف نے شروع کیے؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں 10ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ڈلوائی 15سالوں تک ملک میں حکمرانی کرنیوالوں نے بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں دیا ،چیلنج کرتا ہوں جو بھی بڑے منصوبے ملک میں شروع کیے گئے وہ میاں محمد نواز شریف نے شروع کیے ۔سی پیک ،موٹرویز ،میٹرو بس ،میٹرو ٹرین جیسے اہم منصوبوں کی بدولت عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ،تحصیل حضرو کا کوئی دیہات 2018ء تک سوئی گیس سے محروم نہیں رہیگا ،ترقیاتی کام عوامی خدمت کیلئے کرتا ہوں آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے حضرو کے نواحی علاقے ڈھوک شیر محمد کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے کا اہتمام چوہدری الیاس ،سید وقار علی شاہ ،قمر علی شاہ ، رحیم جان ، شریف جان ،نذیر احمد ،نعیم شاہ ،دلدار شاہ محمد مسکین ودیگر نے کیا تھا جلسے سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ،وائس چیئرمین یونین کونسل موسیٰ ملک بلال ،چوہدری الیاس نے بھی خطاب کیا اس موقع پرلیگی رہنماء ڈاکٹر محمد اشرف بٹ ،شیخ اجمل محمود ،الیاس خان ،خرم ڈار،طلال اشرف بٹ ،سعید الرحمن ،ملک مناف ،حامد قدوس ،میاں راشد ،وڈا قیوم ،نیازی صاحب ،محمد بلا ل پاشاکے علاوہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین ،وائس چیئرمینز،کونسلران کے علاوہ کثیر تعداد میں موجود تھے،ملک بلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے 24گھنٹے حاضر ہیں انہوں نے شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل وکرم سے ایک ماہ میں ہماری یوسی کے دو دیہاتوں میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب منعقد ہو ئیں،تاہم شیخ آفتاب احمد ڈھوک رحموں اور ڈھوک شیر محمد میں نکاسی آب جیسے دیرینہ مسئلے کے فوری حل کیلئے بھی جلد از جلد فنڈز جاری کریں ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ این اے57میں ان ساڑھے چار سالوں کے دوران کارپٹ سڑکیں ،سوئی گیس ،بجلی کے منصوبے مکمل کیے گئے اٹک میں ترقی کے جھوٹے دعوے کیے گئے سابقہ دور میں اٹک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی بلکہ ان ساڑھے چار سالوں کے دوران اٹک میں کارپٹ سڑکیں اور عوامی مسائل حل ہوئے شیخ آفتا ب احمد نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے عوام سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان کو پورا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈھوک شیرمحمد میں نکاسی آب کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا میاں محمد نواز شریف نے ملک وقوم کی صحیح معنوں میں خدمت کی یہی وجہ ہے کہ تمام تر سازشوں کے باوجود میاں نواز شریف آج بھی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہیں انہوں نے کہا کہ 2018ء کا الیکشن بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی عوام 2018ء میں ملکی ترقی روکنے والوں کو ناکامی سے دو چار کرینگے ڈھوک شیر محمد کے عوام نے سوئی گیس جیسا اہم دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر شیخ آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا ۔

حضروشہر کی معروف شخصیت منشی عبد الرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے 
حضروشہر کی معروف شخصیت منشی عبد الرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ،ان کی نماز جنازہ مولانا اکرام الحق نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی عبد الرشید شہر کی مشہور ٹرانسپورٹر شخصیت محمود خان کے اڈے میں بطور منشی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔عبد الرشید کے انتقال پر کثیر تعداد میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری ،مذہبی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ۔

اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کا اجلاس ملک اسرار احمد صدر بار کی زیر صدارت منعقد ہوا 
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کا اجلاس شیخ وقار عظیم صدیقی اور 70 دوسرے وکلاء کی درخواست پر ملک اسرار احمد صدر بار کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔درخواست اجلاس کے مطابق حکومت اور سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ جتنے بھی عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کے خلاف ریفرنس زیر سماعت ہیں ‘ان کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے تاکہ وکلا اور عوام الناس کو معزز جج کے خلاف عائد کردہ الزامات سے آگاہی ہو سکے اور نہ صرف انصاف ہو، بلکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آنا چاہیے مزید قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ جو جج اپنے خلاف ریفرنس آنے کے بعد استعفیٰ دے دیتے ہیں ان کو مالی مراعات نہ دی جائیں ،اسی طور پر مزید مطالبہ کیا گیا کہ اسلام ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت بھی کھلی عدالت میں کی جائے،اجلاس میں شیخ وقار عظیم صدیقی نے اپنی قراداد کی حمایت میں تقریر کی اور ان کی حمایت میں شیخ احسن الدین اور سردار اشفاق احمد نے تقاریر کیں شیخ احسن الدین نے اپنی تقریر میں کہا کی بند کمرے میں سماعت ریفرنس آئین کی خلاف ورزی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 10 کا حوالہ دیا سردار اشفاق احمد نے بھی اپنی تقریر میں قرار داد کی بھرپور حمایت کی اور کہا کہ عوام الناس اور اشرافیہ کے لئیے علیحدہ علیحدہ قوانین نہیں ہونے چائیں تاہم منظور احمد ایڈوکیٹ نے قرارداد کی مخالفت کی آخر میں صدر بار اسرار احمد ملک نے بحث سمیٹتے ہوئے قراداد کی حمایت میں تقریر کی اور منظور احمد کو بھی مطمئن کر دیاآخر میں پیش کردہ قرارداد بار نے متفقہ طور پر منظور کر لی اور مطالبہ کیا گیا کہ عدالت عالیہ کے تمام جج بشمول مسٹر جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کھلی عدالت میں کی جائے اگر کوئی فاضل جج اپنے خلاف ریفرنس دائرہونے کے بعد استعفیٰ دے دے تو اسے مالی بھی مراعات نہ دی جائیں اور ایسے جج کو وکالت کرنے کی بھی اجازت نہ دی جائے۔

حضروسٹی: ڈی ایچ کیو اٹک، حضروٹی ایچ کیو اور گردونواح میں تمام محکمہ صحت کے ملازمین نے پنجاب حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے 
ڈی ایچ کیو اٹک، حضروٹی ایچ کیو اور گردونواح میں تمام تحصیل ہسپتالوں بی ایچ یو میں محکمہ ہیلتھ کے تمام سرکاری ملازمین نے پنجاب حکومت خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ،اس میں سکیل 1 سے 17 تک ملازمین شرکت کی ۔اس موقع پر یونین لیڑر چیئرمین حاجی طفیل خان ، آرگنائزرپاکستان الطاف بھاکری ،وائس چیئرمین ہیلتھ سپورٹینگ سٹاف ڈسٹرکٹ صدراقبال اوردیگر عہدروں نے خطاب کیا ۔طفیل خان، الطاف بھاکری اوراقبال احمدنے حکومت پنجاب تمام سرکاری ہسپتالوں کو پرائیویٹائزیشن کوبند کرو صرف کرپشن اور بدعنوانی کانیا پروگرام بنایا ہے ،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے وعدے کیے پورے کرے ملازمین کا معاشی قتل بند کرے ہمارے مطا لبے پور ے نہ کیے گئے تو اٹک کی تمام تا لہ بندی کر کے اپنے مر کزی قائد ملک منیر کی کال پر اٹک سے بڑا قا فلہ لاہور جائے گا مطالبات کی منظوری تک پنجاب اسمبلی کا گراؤ کر ے گی۔

تحصیل حضرو:دہشتگردی کے خلاف اٹک پو لیس کی بڑی کاروائی ‘کے پی کے سے پنجاب دہشتگر دی کا منصوبہ خفیہ اطلاع پر ناکام بنادیاگیا
دہشتگردی کے خلاف اٹک پو لیس کی بڑی کاروائی ‘کے پی کے سے پنجاب دہشت گر دی کا بڑا منصوبہ خفیہ اطلاع پر ناکام بنادیاگیا۔بھاری مقدار میں بارود بر آمد ایک ملزم گرفتار مقدمہ درج ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک عبا دت نثار کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بارود کی بھاری مقدار کے پی کے سے جی ٹی روڈ کے ذریعے پنجاب سمگل کی جا ئے گی اس پر انہوں نے ضلع بھر کے تمام تھا نوں میں ہدا یات جاری کر دیں جس پر حضرو پو لیس نے دہشت گردی کا یہ بڑا منصوبہ نا کا م بنا دیا ۔انہوں نے جی ٹی روڈ پر کے پی کے پشاور سے آنے والی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی پکڑلی اور گاڑی میں سوار ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی اور بارود قبضہ میں لے لیا جس سے بھاری تعداد میں بارودجس میں 5سوزائد ڈیٹونیٹر، سیفٹی تار اوربال بیرنگ برآمدہو ئے ہیں ‘ملزم کا تعلق کے پی کے سے ہے۔

فقیرآباد:ریت کی کانوں میں ریت لو ڈ کر کے کا ن سے با ہر نکلتے ہوئے مٹی کا تو دہ گر نے سے ڈیمپر الٹ گیا ، ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق
فقیرآبادکے قریب ملک بھر میں ریت سپلا ئی کر نیوالی ریت کی کانوں میں ریت لو ڈ کر کے کا ن سے با ہر نکلتے ہوئے مٹی کا تو دہ گر نے سے ڈیمپر الٹ گیا ،ڈرائیور اور کنڈیکٹر جا ن بحق‘ تفصیلات کے مطابق فقیر آباد کے قریب ریت کی کا نیں جہاں سے روزانہ ہزاروں ٹرک ریت لوڈ کر کے ملک بھر کے طول و عرض میں تعمیراتی کاموں میں پہنچا تے ہیں ،ڈیمپر نمبر EA-3361ریت لوڈ کر کے گہری کا ن سے او پر آرہا تھا کہ اس دوران مٹی کا تودہ گر نے سے ڈیمپر الٹ گیا جس کے سبب ڈیمپر میں سوار ڈرائیور ناصر خان ولد امیر لا ل اور کنڈیکٹر حضرت بلال ساکن مہمند ایجنسی جان بحق ہو گئے ،پو لیس تھا نہ صدر اٹک نے رپٹ درج کر لی جان بحق ہو نے والوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ء کے حوا لے کر دی گئیں ۔

اٹک سٹی: ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کا حصول انتہائی آسان اور سستا بنا دیا؛رپورٹ
ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کا حصول انتہائی آسان اور سستا بنا دیا ،الائیڈ سکول سسٹم کے ڈائریکٹر تنظیم اقبال ڈی پی او اٹک کی خصوصی دعوت پر ان سے ملاقات کی اور اٹک پولیس کے افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ایک معائدہ ایم او یو پر دستخط کئے جسکے تحت آئندہ پولیس شہداء کے بچوں کو الائیڈ سکول سسٹم میں تعلیم بغیر کسی فیس کے دی جائے گی اور ساتھ میں شہداء کے بچوں کو سکول یونیفارم اور کتابیں /ٹرانسپورٹ وغیرہ بھی مفت فراہم کی جائے گی جبکہ دوران سروس فوت شدہ ،ریٹائرڈ افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیم پر60%ڈسکاونٹ اورحاضر سروس افسران و ملازمان کے بچوں کو 50%ڈسکاونٹ پر تعلیم دی جائے گی اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ویلفیئر میرا اہم فریضہ ہے اور مستقبل میں بھی اٹک پولیس کی دیگرسہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے الائیڈ سکول کے ساتھ معائدے طے پانے پر خوشی کا اظہار کیا اورڈی پی او کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کیا۔

اٹک سٹی:قا ئم مقام ڈی ایس پی ٹریفک منصب خان کی گاڑی کی ٹکر سے مو ٹر سا ئیکل پر سوار تین افراد زخمی ‘علاقے کے لوگ مشتعل ہو گئے
قا ئم مقام ڈی ایس پی ٹریفک منصب خان کی گاڑی کی ٹکر سے مو ٹر سا ئیکل پر سوار تین افراد زخمی ‘علاقے کے لوگ مشتعل ہو گئے تا ہم معا ملہ رفع دفعہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق قا ئم مقام ڈی ایس پی ٹریفک منصب خان کی سرکاری گاڑی سے مو ٹر سائیکل کو ٹکر لگی جس سے مو ٹر سائیکل پر سوار ایک مرد ، خاتون اور بچی شدید زخمی ہو گئے ۔علا قے کے لوگ اس واقع پر مشتعل ہو گئے ،اس پر مجبور اً ٹریفک پولیس افسران کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر نا پڑا ۔ایلیٹ فورس کے جوانوں نے ٹریفک پولیس کے دفاع میں فوٹیج بناتے راہگیرسے موبائل چھین لیا ،ایلیٹ فورس کے نوجوان واقع کی فوٹیج بنانے سے مسلسل روکتے رہے۔


اٹک سٹی: حساس ادارے کے ریٹا ئر ڈ اہلکار کے تیرہ سالہ بیٹے ابو بکر خا لد کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا‘مقدمہ قتل درج 
حساس ادارے کے ریٹا ئر ڈ اہلکار کے تیرہ سالہ آٹھویں جماعت کے طالب علم بیٹے ابو بکر خا لد کو نا معلوم افراد نے قتل کر کے نعش خا لی پلاٹ میں پھینک دی ‘مقدمہ قتل درج ،پو لیس نے جدید تحقیقاتی نظا م کے تحت تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے علاقہ دارالسلام کا لو نی میں رہا ئش پذیر حساس ادارے کے ریٹا ئر ڈ محمد خا لد کا تیرہ سالہ آٹھویں جماعت کا طا لب علم بیٹا ابو بکر خا لد گھر سے صبح نو بجے نا ئی کے پاس با ل کٹوا نے کے لئے نکلا تا ہم را ت تک وا پس نہ آنے پر اس کے وا لد نے تھانہ اٹک سٹی میں اس کی گمشدگی کی درخواست دے دی جس پر پو لیس او ر گھر والوں نے اپنی تلاش جاری رکھی تاہم کا میابی نہ ہو سکی ۔رات گزر جا نے کے بعد بعد از دو پہر انہیں اطلاع ملی کہ ان کے گھر کی پچھلی جا نب گلی میں خا لی پلاٹ میں نعش پڑی ہے جس پر اہلخانہ نے جا کر دیکھا تو ان کے لخت جگر کی نعش پڑی تھی ‘بچے کے جسم پر تشدد کے نشا نات تھے ۔ایس ایچ اوماڈل پو لیس اسٹیشن اٹک سٹی سید مظہر حسین اور دیگر عملہ نے موقع پر پہنچ کر نعش میں قبضہ میں لی اور پوسٹ مارٹم کے لئے نعش ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی جہاں سے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔بعد ازاں مقتول کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستا ن میں سپر د خا ک کر دیا گیا ،پو لیس نے مقدمہ قتل درج کر کے نا معلوم قاتلوں کی گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنا لو جی کی مدد سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

ضلع اٹک:محکمہ ڈا کخانہ جات کے پی کے کی پوسٹ آفس کی گاڑی میں اسلحہ سمگل کر نیکی کوشش نا کام ‘دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاگیا
محکمہ ڈا کخانہ جات کے پی کے کی پوسٹ آفس کی گاڑی میں اسلحہ سمگل کر نے کی کوشش نا کام بنا کر اٹک پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عبادت نثار کو خاص ذرائع سے اطلاع ملی کہ کے پی کے سے پنجاب اسلحہ سرکاری گاڑی میں سمگل کیا جا ئے گا جس پرانہوں نے ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر السلام کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی جس نے کے پی کے اورپنجاب کے انٹری پوائنٹ خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر بنوں پوسٹ آفس کی گاڑی شہ زور نمبر KQ-7641سندھ روکی تو دوران چیکنگ گاڑی کے خفیہ خانوں میں سے بھاری مقدار میں اسلحہ ناجائز جس میں دو کلاشنکوف، تین پسٹل 30بور،بارہ عدد اضافی میگزین اور ٹوٹل 250گو لیاں برآمد ہوئے ،ملزمان اورڈرائیور شہ زور کو گرفتار کر کے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

جی ٹی روڈ ہٹیاں:حبیب فلور ملز اٹک کے قریب ہائی ایس اور ڈیمپرمیں تصادم ایک شخص جاں بحق 7زخمی 
حبیب فلور ملز اٹک کے قریب ہائی ایس اور ڈیمپرمیں تصادم ایک شخص جاں بحق 7زخمی ‘تفصیلات کے مطابق اٹک سے سواریوں کو لے کر راولپنڈی جانے والی تیزرفتار ہائی ایس نمبرپشاورE-9472نے حبیب فلور ملز کے سامنے کھڑے ڈیمپرنمبرRIS-1959 کو پیچھے سے ٹکر مار دی،دھند کی وجہ سے پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں یونین کونسل مرزا کے چیئر مین جمشید شاہ کے چھوٹے بھائی ساجد شاہ سر میں کاری ضرب لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 7افراد شدید زخمی ہوئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد کی سربراہی میں ریسکیو1122 عملہ نے فوری طور پر زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیادو شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر مزید تفتیش شروع کر دی،عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈیپمراور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ۔دھند کے اس موسم میں ڈیمپر کو سڑک پر کیوں کھڑا کیا گیا،حادثے میں ہائی ایس مکمل طورپر تباہ ہوگئی ، پولیس تھانہ صدر اٹک نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے زیر انتظام سکول سطح کے سالانہ مقابلوں کا انعقاد
ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ضلع اٹک کے زیر انتظام سکول سطح کے سالانہ مقابلے کرکٹ میں ہائی سکول فتح جنگ ، ہاکی میں اسلامیہ ہائی سکول فاتح قرار ۔تفصیلات کے مطابق سکولوں کی سطح پر سالانہ کھیلوں کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی سطح پر گورنمنٹ ہائی سکول فتح جنگ بازی لے گیا ۔ہاکی کے فائنل مقابلہ میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول اٹک نے کامیابی حاصل کر لی ، فٹ بال میں گورنمنٹ ہائی سکول فتح جنگ ، رسہ کشی میں ہائی سکول حضرو، سکوائش کا فائنل ہائی سکول فتح جنگ نے اپنے نام کر لیا۔ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک محسن عباس نے کہا کہ ان کھیلوں کا مقصد طلباء و طالبات میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

حضروسٹی: ضلع اٹک کے تمام میڈیکل سٹورز کا ریکارڈ اور آن لائن انسپیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا 
محکمہ صحت پنجاب وچیف ڈرگ کنٹرولر کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے تمام میڈیکل سٹورز کا ریکارڈ اور آن لائن انسپیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور میڈیکل سٹورز مالکان کو کمپیوٹرائزڈ رسیدیں جاری کر دی گی ہیں ، چیف ڈرگ کنٹرولر کی طرف سے کمپیوٹرائزڈ ڈرگ سیل لائسنس ان کو بزریعہ ڈاک میڈیکل سٹورز کے ایڈریس پر وصول ہو جائے گا ۔ضلع اٹک کو صوبہ بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انتہائی مختصر عرصہ میں یہ عمل مکمل کیا گیا ،اس سلسلہ میں کیمسٹ حضرات کا تعاون بھی مثالی رہا ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر طارق مسعود شاہ گیلانی نے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ تمام میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کو ہدایات جاری کی گیں ہیں کہ دوران سپلائی لائسنس کی کاپی ہمراہ رکھیں جس ڈسٹری بیوٹر کی ادویات والی گاڑی میں لائسنس کاپی نہ پائی گی اسے قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوٹرز وہول سیلرز کو کہا گیا ہے کہ بغیر لائسنس کسی شخص کو ادویات فروخت نہ کریں اور لائسنس یافتہ میڈیکل سٹور بغیر کمپیوٹرائزڈ وارنٹی بل کے ادویات نہ خریدیں اور قواعد و ضوابط کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔

حضرو شہر :ماسٹر شیردل کے فرزند اور امریکہ پلٹ شکیل احمد کے چھوٹے بھائی عامر محمود شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے 
حضرو شہر کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر شیردل کے فرزند اور امریکہ پلٹ شکیل احمد کے چھوٹے بھائی عامر محمود شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام چھچھ شادی ہال تربیلہ روڈ حضرو میں کیا گیا، دعوت ولیمہ میں صدر انجمن تاجران اٹک سلیم خان علی زئی ،سابق جنرل کونسلر عبدالقیوم خان ،ضلعی نا ئب صدر پی پی پی نصیر خان جدون ،چاچا منی چینجر ،سیدلیاقت شاہ خطیب وامام مسجد تکیہ میاں الف بابا ریتلہ منڈی حضرو ،انجم ٹینٹ سروس کے ایم ڈی اختر انجم،عامرراحیل ،جہانزیب بھٹو،تنویراحمد،اسدعلی ،اخترمحمود ، سجاد احمد یو کے ،شکیل احمد ،قاضی پور ،وحیداختریو ایس اے ،محمدادریس یو ایس اے ، وقاص احمدیو ایس اے،محمداسحاق ،جمشیداختر بلدیہ حضرو ،سمیت کثیر تعداد میں دولہا کے عزیز واقارب اور اہلیان محلہ نے شرکت کی، دعوت ولیمہ کے موقع پر مہمانوں کی تواضع بہترین کھانوں سے کی گئی۔ دولہا عامر محمود کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز تمام دوست و احباب اور شادی میں شرکت کر نیوالے عزیز و اوقارب نے دلی مبارکبا د پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

کالو کلاں:محکمہ سوئی گیس کی غفلت کے باعث کروڑوں روپے سے بنائے گئے لنک روڈ ایک بار پھر تباہی اور خستہ حالی کا شکارہو گئے 
محکمہ سوئی گیس کی غفلت کے باعث کالو کلاں میں کروڑوں روپے سے بنائے گئے لنک روڈ ایک بار پھر تباہی اور خستہ حالی کا شکارہو گئے ،عوام کا گزرنا تک محال ‘تفصیلات کے مطابق چھ ماہ قبل محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے کالوکلاں کے مین روڈ لنک روڈ زجن میں میجر زبیر شہید روڈ کالو کلاں نیو پیرزئی لنک روڈ سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کے لئے روڈ کے درمیان گہرے کھڈے کر کے سوئی گیس پائپ لائن تو بچھادی لیکن چھ ماہ گزرنے کے بعد بھی ان لنک روڈوں کو دوبارہ پختہ نہ کیا گیا جس کی وجہ کروڑوں روپے سے بنائے گئے ان لنک روڈوں سے کالوکلاں کے لوگوں کا گزرنا تک محال ہو چکا ہے سروے کے دوران وائس چےئر مین یو نین کونسل حمید ملک اظہر حسین ،سرورشاہ ،اور دیگر اہلیان محلہ گڑھی نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑہ رہا ہے کی محکمہ سوئی گیس ایک طرف تو عوام کی سہولیات سوئی گیس کی پہچانے کیلئے گیس پائپ لائن تو بچھا دیتی ہے لیکن دوسری طرف روڈ کے درمیان میں بنائے گئے پائپ لائنوں کیلئے گہرے گڑھوں کو یوہی چھوڑ کر دیا جاتا ہے جس سے گورنمنٹ کا کروڑوں کا نقصان اور عوام کو اذیت و پریشانی میں مبتلا کر دینا افسوس ناک امر ہے انہوں نے وفا قی وزیر شیخ آفتاب احمد ،جنرل منیجر سو ئی گیس نا درن پا ئپ لا ئن کمپنی اسلام آباد اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کالو کلاں کے عوام کے اس درینہ مسئلہ کو تر جیحی بنیادوں پر حل کر کے جلد از جلد لنک روڈوں کی اکھاڑی گئی جگہوں کی مرمت کی جائے ۔

ضلع اٹک:کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تیسرے سالانہ مشاعرے کاانعقادکیا گیا جس میں ملک بھرسے نامورشعرائے کرام نے شرکت کی
کیڈٹ کالج حسن ابدال میں تیسرے سالانہ مشاعرے کاانعقادکیا گیا جس میں ملک بھرسے نامورشعرائے کرام کی شرکت،مشاعرے کی صدارت معروف شاعر،محقق ونقاد ڈاکٹرنثارترابی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں حمیدہ معین(برطانیہ)،کلثوم درانی(ملتان)،فیصل ہاشمی (کبیروالہ)،احمدحسین مجاہد(ایبٹ آباد)شامل تھے مشاعرے کی نظامت کالج کے صدرشعبہ اردوپروفیسرظہیرقندیل نے کی دیگرشعرائے کرام میں ضیاء المصطفیٰ ترک،فضل حسین صمیم، اختر رضا سلیمی ،امان اللہ امان،شہاب عالم، مظہرحسین سید،شمسہ کنول نمایاں تھے ۔مشاعرے کے اختتام پرصدرمشاعرہ ڈاکٹرنثارترابی نے شعرائے کرام میںیادگاری شیلڈزتقسیم کیں جبکہ کالج پرنسپل میجرجنرل نجیب طارق نے انہیں اعزازی شیلڈپیش کی اس موقع پرکالج پروفیسرز اور کیڈٹس کے علاوہ ایبٹ آبادپبلک سکول کے اساتذہ اورطلباء بھی موجودتھے۔ 

اٹک سٹی: مصالحتی کورٹ میں چار ماہ کے دوران 300سے زائد مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت کرادی گئی ہے ؛رپورٹ
چیف جسٹس لاہور سید منصور علی شاہ کی ہدایت پر اٹک میں بنائی گئی مصالحتی کورٹ میں چار ماہ کے دوران 100 سے زائدریفرنس جن میں 300سے زائد مقدمات میں فریقین کے درمیان مصالحت کرادی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک محمد عاقل حسن چوہان نے کا نفرنس روم سیشن کورٹ میں میڈیا بریفنگ میں کیا، اس موقع پر سینیئر سول جج شفقت شہباز راجہ اور اے ڈی آر کورٹ اٹک کے جج میاں مقصود احمد انجم،چیئر مین ڈسٹرکٹ پریس کلب عطا محمد خان اعوان جنرل سیکرٹری تفسیر احمد خان ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئر مین شہزاد انجم بٹ، بانی چیئر مین الیٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمدصدیق، فاروق حسن بخاری ، لیاقت عمر ،جاویدکشمیری ، سینئر صحافی کالم نگار طاہر نقاش ، سعید آفریدی سرپرست اعلیٰ سنٹر ل یونین آف جرنلسٹس حاجی پرویزخان ، ڈاکٹر لیاقت منیر ، ملک مظہر حسین اعوان ، ملک رضوان عالم اعوان ، حاجی سلیم خان ، ہشام خان اعوان ، محمدنوید عمر ، ولید خان اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بتایا کہ اس کا افتتاح انہوں نے یکم جون کو جوڈیشل کمپلیکس میں کیا تھا اس موقع پر اٹک کی وکلاء برادری کو بھی اعتماد میں لیا گیا تاکہ عدالتوں میں موجودہ مقدمات کا بوجھ کم کیا جائے اور چیف جسٹس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں لوگوں کے درمیان لڑائی جھگڑے جن میں خاندانی تنازعات میں فریقین کے درمیان صلح کروائی جائے جوکہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ بھی ہے 4 ماہ کے دوران ضلع بھر کی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات فریقین کی رضامندی سے مختلف نوعیت کے فیملی دیوانی قابل راضی نامہ فوجداری مقدمات کیریفرنسسز اے ڈی آر کورٹ اٹک کے جج میاں مقصود احمد انجم کو موصول ہوئے جن پر فریقین کو اے ڈی آر کورٹ میں سنا اور سمجھایا گیااور فریقین کے درمیان نہ ختم ہونے والے 100 سے زائد مقدمات میں مصالحت کروا دی گی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک عاقل حسن چوہان نے میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں پر زور دیا کہ وہ مصالحتی نظام کی تشہیر کریں اور لوگوں میں اے ڈی آر کورٹ کے حوالے سے شعور پیدا کریں کہ اے ڈی آر کورٹ انصاف کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے فوری اور سستے انصاف کے اس مظبوط پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں مصالحتی نظام پوری دنیا میں رائج ہے اور دنیا اس سے فائدہ اٹھائیں رہی ہے بھارت میں چند سال قبل اس نظام کو رائج کیا گیا جو بڑی کامیابی سے عوام کو انصاف فراہم کر رہا ہے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کی کاوش سے مصالحتی نظام کو پنجاب بھر میں رائج کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو فوری اور سستا انصاف ایک دن میں مہیا کر کے فریقین کے درمیان صلح کروائی جائے سکے اے ڈی آر کورٹ اٹک کے جج میاں مقصود احمد انجم نے بھی اے ڈی آر کورٹ کے طریقہ کار کی بابت بریفنگ دی اور بتایا کہ اے ڈی آر کورٹ میں آنے والے پیچیدہ مقدمات کا حل چند گھنٹوں میں کروا کر فریقین کے درمیان مصالحت کروا دی گئی اے ڈی آر کورٹ میں فیملی کیسسز دیوانی اور قابل راضی نامہ فوجداری مقدمات میں بڑی کامیابی سے مصالحت کروائی جا رہی ہے لوگ بلاوجہ سالوں عدالتوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کر دیتے ہیں جس سے بہت بڑا مالی نقصان بھی فریقین کو اٹھانا پڑتا ہے انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے مقدمات صلح کے لیے اے ڈی آر کورٹ میں بجھوائیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے مصالحتی کورٹ سے مستفید ہونے والے خاندانوں نے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے آج وہ مقدمات ہمیشہ کیلئے ختم کر کے انہیں سکھ اور چین کی زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔

اٹک شہر میں خطیر رقم سے سٹریٹ لائٹس ، سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے مکمل کر ارہے ہیں؛ناصر محمود شیخ 
اٹک شہر میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے سٹریٹ لائٹس ، سڑکوں کی تعمیرو مرمت اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے مکمل کر ارہے ہیں ،شیخ آفتاب احمد کی کاوش سے شہر میں تعمیرو ترقی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم این اے گرانٹ کی مد میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے 6کروڑ 20لاکھ روپے کی خطیر رقم فراہم کی ہے جس سے20لاکھ روپے میں سٹریٹ لائٹس کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ مزید 20لاکھ روپے سے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگائی جار ہی ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ دارالسلام کالونی میں 70لاکھ روپے سے گلیوں اور نالیوں کی تعمیرو مرمت کی جا رہی ہے اسی طرح سٹی صد ر مسلم لیگ (ن) شیخ غلام صمدانی کے وارڈ میں ایک کروڑ دس لاکھ کی بڑی رقم سے نالہ تعمیر کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے وارڈ نمبر1سے 5تک کونسلر حضرات کو اس رقم سے دس، دس لاکھ روپے سے گلیاں و نالیاں تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ ایک کروڑ سے زائد رقم ، تین ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں جس سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی گئی ہے شیخ ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔

حضروسٹی:جا مع مسجد مقبرہ حضرو میں ایک عظیم الشان محفل ’’ذکر شان اولیاء ‘‘کا انعقاد کیا گیا 
جا مع مسجد مقبرہ حضرو میں ایک عظیم الشان محفل ’’ذکر شان اولیاء ‘‘کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی سجادہ نشین دربار عالیہ مر شد آباد پیر محمد اظہار الحق حقانی نقشبندی اور صدارت پیر حا فظ محمود احمد دریا شریف نے کی جبکہ معروف پیر نور العارفین صدیقی چیئر مین نور ٹی وی و محی الدین ٹر سٹ انٹرنیشنل یو کے اس پر وگرام کے مہمان خصوصی تھے ،انہو ں نے محفل ذکر شان اولیاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ اولیا اللہ نے ہمیشہ دین اسلام کی تبلیغ کی دین حق کی بات کی‘ غیر مسلموں کو مسلمان کیا اسلام امن کا دین ہے یہ اخوت اور بھائی چارہ کا سبق دیتا ہے مسلمان تقویٰ اختیار کریں تمام مسلمان کو قرآن پا ک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا چاہیے فحاشی ، عریانی اور بے حیائی سے اجتناب کر نا چاہیے انہو ں نے کہا کہ ہر شخص جا نتا ہے کہ قر آن حکیم ہے اور یہ بھی جا نتے ہیں کہ ہم سارے بیمار ہیں ہیں اس حکیم سے اپنا علاج کیو ں نہیں کرا تے یہ آب حیا ت ہے قر آن کو ہم نے الماری میں بند کر کے رکھ دیا قرآن اس لیے نہیں آیا تھا کہ صرف ختم کے لیے پڑھ لیں بلکہ سمجھ اور ترجمعہ کے ساتھ پڑھیں اس سے قبل نو جوان نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھا ور کیے پروگرام میں صاحبزادہ اکرام الحق ، صاحبزادہ احتشام الحق ،علماء کرام و مشائخ و عظام سمیت سینکڑو ں افراد نے شر کت کی۔بعد ازاں پیر نور العارفین صدیقی نے مرکزی بزم حقانیہ مر شد آباد اٹک سے سینکڑوں مریدین ودیگر نے ملا قات کی بزم حقانیہ پہنچنے پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں ۔

گاؤں قطبہ: عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے اور تمام منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں گے؛ جہانگیر خانزادہ
صوبائی وزیر کھیل و امور نوجواں جہا نگیر خانزادہ نے قطبہ گاؤں میں 40لاکھ ترقیاتی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے اور تمام منصوبے بر وقت مکمل کیے جائیں گے اور عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کررہے ہیں ،ِشہید کرنل (ر)شجاع خانزادہ کا خواب حضرو کو ترقی یافتہ ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے ،ہماری سیاست عوام کے اردگرد گھومتی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، اور انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ گاؤں قطبہ کے سکول کے بلڈنگ کے لیے 2018سے پہلے فنڈ جاری کرسکے اور کہا کہ ہم 50سال سے علاقہ چھچھ کی عوام کی خدمت کررہے ہیں ،مخالفین ہمارے ترقیاتی منصوبوں کا جال دیکھ کر بوکھلاہٹ کے شکار ہیں ،2018کے الیکشن بھی عوام کے ووٹ کی طاقت سے جیتیں گے انشاء اللہ ،میٹرو کو جنگلا بس کہنے والے خود چار سالوں میں سکیچ تیار نہ کرسکے ،نواز شریف کیخلاف سازشیں کرنے والے کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ، ملکی ترقی کیخلاف سازشیں کرنے والے عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں ،میاں نواز شریف عوام کے دلوں کی دھڑ کن ہیں ،عوام میاں نواز شریف اور ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور اس موقع پر امجد نے کہا کہ جہا نگیر خانزادہ کا شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے گاؤں قطبہ کو 40لاکھ کا فنڈ جاری کیا ،جس طرح جہا نگیر خانزادہ نے وفا کر کے دیکھایا اسی طرح قطبہ گاؤں بھی ان کے ساتھ ہرمیدان میں شانہ بشانہ کھڑا نظر آئے گا ،قطبہ گاؤں میں سر کاری سکول کی بھی بات کی گئی کہ سرکاری سکول کے لیے بلڈنگ نہیں ہے جس پر آئے روز بچے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے سے ان کی تعلیم میں خلل پڑھ رہاہے اس موقع پر چئیرمین ملک عمر حیات،وائس چئیرمین حاجی ملک محمد نعیم ، ملک انصار،سہراب خانزادہ، نصیر احمد ،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈکامرہ عارف محمود ملک ،جنرل کونسلر ملک صد یق اعوان ،سلطان محمود ،ودیگر گاؤں کے کثیر لوگ موجود تھے ۔

ریاست ہائے متحدہ امریکہ:پاکستان تحریک انصاف نارتھ کیلیفورنیا کی طرف سے شوکت خا نم ہسپتال کی فنڈنگ کیلئے ڈنر پارٹی کا اہتمام 
پاکستان تحریک انصاف نارتھ کیلیفورنیا کی طرف سے شوکت خا نم ہسپتال کی فنڈنگ کیلئے کیلی فورنیا USAکے ایک مقامی ہوٹل میں ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا جسمیں اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول عطیات جمع کروائے ،اس موقع پر میوزیکل شو میں پاکستانی گلوگاروں علی ظفر نے بہترین پرفارمنس سے عوام لطف اندوزہو تے رہے ،ڈنر پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فوزیہ قصوری ،گاؤں شینکہ کے نوجوان رہنماء شاکرخان وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کیلی فورنیا ودیگر نے خصوصی شرکت کی ،اس موقع پر اوور سیز پاکستانیوں کی طرف سے ایک لاکھ ڈالر کے عطیات شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور اور کراچی کیلئے جمع کیے گئے ،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے شاکرخان وائس چیئر مین PTIنارتھ کیلی فورنیا کو پارٹی کی بہترین خدمات پر فوزیہ قصوری نے عمران خان کی طرف سے دستخط کیا ہوا کر کٹ بیڈ پیش کیا اور شیک خان کا شکریہ ادا کیا۔

اٹک سٹی: اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی شہر میں سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس بھرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات کی ہدایات پراسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم کی زیر نگرانی شہر میں سول ڈیفنس کا ایل پی جی گیس بھرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، خطرناک کاروبار میں ملوث دکانداروں کو بھاری جرمانے، باز نہ آنے والوں کے چالان کرکے جیل بھیجنے کی وارننگ، تفصیلات کے مطابق اے سی اٹک مرضیہ سلیم نے چند روز قبل سول ڈیفنس اٹک کے ڈسٹرکٹ آفیسر عقیل خٹک کو شہر بھر میں ایل پی جی ری فلنگ کرنے والوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی تکمیل پر انہوں نے جائنٹ ریڈ کئے اور شہر میں خطرناک کاروبار کے ذریعے سوئی گیس کے سلنڈروں کو دوبارہ بھرنے والے دکانداروں کو جرمانے کئے ، سول ڈیفنس کے میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی کے مطابق اس موقع پر اے سی اٹک مرضیہ سلیم اور ڈسٹرکٹ آفیسرسول ڈیفنس عقیل خٹک نے دکانداروں کو وارننگ دی کہ LPG گیس بھرنے کا کاروبار بند کیا جائے ، حکومت پنجاب کسی کو عوام کی جانوں سے نہیں کھیلنے دے گی اگر کوئی باز نہ آیا تو اس کا چالان کیا جائے گا اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی۔ 

حضروسٹی:محکمہ سوئی گیس کے بل ترسیل کرنیوالے اہلکاروں کی خرمستیاں ، محلہ اشاعت القرآن ، پٹھان کالونی کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا
محکمہ سوئی گیس کے بل ترسیل کرنے والے اہلکاروں کی خرمستیاں ، حضرو میں محلہ اشاعت القرآن ، پٹھان کالونی کے عوام کو تگنی کا ناچ نچا دیا، اہلکار نے چار ماہ سے بل کسی ایک دکان کے باہر ، خالی پلاٹ یا گلی میں پھینک کر غائب ہونا معمول بنا لیا، عوام علاقہ کا شدید احتجاج، انچارج وزیر اعظم شکایات سیل اور ایم ڈی سوئی گیس سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حضرو کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایا کچھ محلوں میں کہ محکمہ سوئی گیس میں بلنگ سیکشن کے ترسیل پر مامور بعض ہڈ حرام اہلکاروں نے کام چوری کو معمول بناتے ہوئے گزشتہ چار مہینوں سے سوئی گیس بلوں کی ترسیل نہیں کررہے ، اگر کسی محلہ میں بل چند لوگوں تک پہنچ جاتے ہیں تو اس صورت میں کہ اہلکار کسی ایک دکان، گھر ، یا خالی پلاٹ میں تمام بلوں کا بنڈل پھینک کر غائب ہو جاتا ہے یوں لوگ بلوں کی تلاش میں وہاں تک پہنچ جاتے ہیں یا کوئی اہل محلہ اپنی بساط کے مطابق پہنچا دیتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ہم سوئی گیس کے بل ترسیل کرنے والے ملازمین کی حرام خوری اور کام چوری سے تنگ آ چکے ہیں، ہمارے بلوں پر جرمانہ لگا ہوتا ہے ، اس میں ہمارا کیا قصور ہے کہ جب بل ہمیں پہنچ ہی نہیں رہے تو دو دو تین تین ماہ کا جرمانہ ہم کیوں ادا کریں اوپر سے یکمشت بل جمع کرانے کی الگ پریشانی اور میٹر کاٹنے کے نوٹس کا الگ خطرہ درکار رہتا ہے ۔انہوں نے وزیراعظم شکایات سیل کے انچارج وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور ایم ڈی سوئی گیس سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حضرو شہر (ریتلہ منڈی )کی معروف نوجوان سماجی شخصیت انگلینڈ پلٹ سجاد احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
حضرو شہر (ریتلہ منڈی )کی معروف نوجوان سماجی شخصیت انگلینڈ پلٹ سجاد احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی ایک معزز گھرانے میں طے پائی۔شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام حضرو میں کیا گیا جسمیں حضرو شہر کی معروف سماجی وسیاسی شخصیات ،دولہا کے دوستوں اور عزیز واقارب نے شرکت کی ،زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دولہا سجاد احمد کو تمام دوست احباب نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

باہتر (اٹک):پٹرول وڈیزل سمیت ہر چیز پر ٹیکس قرضے اتا رنے کے لئے لگا یا جا تا ہے جو پوری قوم پر بو جھ بنتا ہے ؛ عمران خان
پٹرول وڈیزل سمیت ہر چیز پر ٹیکس قرضے اتا رنے کے لئے لگا یا جا تا ہے جو پوری قوم پر بو جھ بنتا ہے اور پوری قوم ان قرضو ں میں جکڑی جاتی ہے ،جب زرداری اور نواز شریف اقتدار میں آئے تھے تو اس وقت رو پے کی قدر کہاں تھی اور آج کہاں پہنچ گئی ہے ،انخیالات کااظہار چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے سابق ضلع نا ظم میجر طاہر صا دق کی رہا ئش گا ہ پر کیا جس میں چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر ، رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چو ہدری وسیم گلزار بھی مو جود تھے ۔اس موقع پر عمران خان اور میجر طاہر صادق نے ملکی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ،عمرا ن خا ن نے میجر طاہر صا دق کو مبار ک باد دی کہ انہوں نے شبا نہ روز محنت کر کے جلسہ انتہا ئی کا میاب کرا یا ،انہوں نے مزیدکہا کہ یہ جلسہ انہیں مدتوں یا د رہے گا۔ اس موقع پر میجر طاہر صادق نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا کہ ہمیں آپ کے تعاون کے سبب چیئرمین ضلع کونسل کے انتخاب میں شاندار کامیابی ملی ، چیئرمین ضلع کونسل کے انتخا ب میں انہوں نے میرے گروپ کا بھرپور ساتھ دیا تو میں نے اس وقت کہا تھا کہ الیکشن میں بلے کے نشان پر لڑوں گا ۔

گاؤں باہتر:جلسہ کی تاریخی کامیابی اللہ کا خاص فضل و کرم اور ضلع بھر کے عوام کا مجھ سے پیار اور محبت کا اظہار تھا ؛ میجر(ر) طاہر صادق
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ جلسہ کی تاریخی کامیابی اللہ کا خاص فضل و کرم اور ضلع بھر کے عوام کا مجھ سے پیار اور محبت کا اظہار تھا جس طرح ضلع بھر سے میرے گروپ کے عہدیداروں ، کارکنوں اور منتخب نمائندوں نے دن رات ایک کر کے محنت کی اور عوام کو لالہ زار اسٹیڈیم پہنچایا ،اس پر میں اپنے گروپ کے تمام کارکنان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ کی کامیابی کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے ضلع اٹک میں واضح تبدیلی جلسہ میں ہی نظر آگئی ہے ،عوام نے جس طرح ہمارے جلسے کو کامیابی سے ہمکنار کیا اس کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ،ہم سے بڑھ کر عوام نے ہمارے ساتھ محبت اور پیار کا اظہارکیا اور عمران خان کی ایک جھلک دیکھنے لالہ زار اسٹیڈیم پہنچی جبکہ قرب و جوار کی گلیاں اور سڑکیں بھی عوامی سمندر کے سامنے کم پڑ گئیں ،یہ عزتیں اللہ کریم دیتا ہے جس طرح عوام نے جلسہ میں شرکت کر کے میرے مان اور عزت کو جلا بخشی انشاء اللہ پہلے کی طرح تحریک انصاف میں عوام خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔ضلع بھر کے تحریک انصاف کے رہنما ، عہدیداران اور کارکنان میرے بھائی ہیں ‘میرے دروازے اُن کے لیے بھی کھلے ہیں وہ بھی رات کے دو بجے بھی کسی بھی مسئلہ میں مجھے کال کر سکتے ہیں ،میں ضلع کی عوام کی طرح اپنے ان پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کر نے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا ۔انہوں نے کہا کہ آنے والا دور انشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہو گا عوام کے دیرینہ مسائل اقتدار میں آکر حل کریں گے ،میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کی عوام تحریک انصاف کی قیادت ، چیئرمین عمران خان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:محکمہ سول ڈیفنس نے قانون کیمطابق آگ سے بچاؤ نہ کرنیوالے پٹرول پمپس ودیگر عمارات کیخلاف کاروائی کا آغاز کردیا 
محکمہ سول ڈیفنس اٹک نے قانون کے مطابق آگ سے بچاؤ نہ کرنے والے پٹرول پمپس ، سی این جی سٹیشن ، شادی ہال، اونچی عمارات، فیکٹریوں، ملوں ، بیکریوں ، فرنیچر اور ایل پی جی دکانوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ان کاروبار کے مالکان کے چالان عدالتوں میں بھجوائے جارہے ہیں جس پر عدالت کی جانب سے قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے ،سزا سے بچنے کے لیے تمام صنعتی اور کاروباری حضرات اپنے کاروبار کے مقامات پر آگ سے بچاؤ کے انتظامات قوانین کے مطابق یقینی بنائیں۔

اٹک سٹی: ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی دھند اور سموگ کیوجہ سے پلاسٹک پولی تھین بیگز ، چمڑے ودیگر کوجلانے پر دفعہ144نفاذ کر دیا ہے 
ضلعی انوائرمنٹ آفیسرمحمد رفیق نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات زیر نگرانی پنجاب حکومت نے ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی دھند اور سموگ کی وجہ سے ، فصلوں کی باقیات ، کوڑا کرکٹ ، ربڑ ، پلاسٹک پولی تھین بیگز ٹائرز اور چمڑے کوآگ لگانے یا جلانے پر دفعہ144نفاذ کر دیا ہے ۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے تحصیل حسن ابدال اور تحصیل حضرو میں اب تک 6مقدمات اندراج کروا دیئے ہیں ، حکومت کی ہدایت کے مطابق محکمہ تحفظ ماحول ضلع اٹک کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہی ہیں ، عوام الناس سے اپیل ہے کہ اشیاء کو نہ جلایا جائے اس ضمن میں اگر کہیں کوئی شکایت موجو د ہوتو تو فوراً محکمہ تحفظ ماحول یا ڈپٹی کمشنر اٹک دفتر رابطہ کریں تاکہ اس کا تدارک کیا جاسکے ،سید اشفاق حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول ضلع اٹک نے عوام کی شعور آگاہی مہم برائے سموگ کی روک تھام اور اس کے بچاؤ کیلئے عوام الناس کو غیر ضروری سفر سے پرہیز کرنے اور گھرسے نکلنے کیلئے چہرے پر ماسک کا استعما ل پر زور دیا ہے ۔

تحصیل حضرو:مو ٹر و ے پو لیس اور ریسکیو 1122کے عملے نے مو ٹر وے پر کسی بھی آئل ٹینکر کے حادثہ کی صورت میں مشقیں کیں
مو ٹر و ے پو لیس اور ریسکیو 1122کے عملے نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی مو ٹر وے پر کسی بھی آئل ٹینکر کے حادثہ کی صورت میں مشقیں کیں ،ا س دورا ن آئل ٹینکر کو آگ لگا کر فوری طور پر آگ بجھا ئی گئی۔ اس میں مو جود ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو ریسکیو آپریشن کے ذریعے نکا لنے کے علاوہ روڈ کو بند کر نے اور دیگر حفاظتی تدا بیر کی بھی مشقیں کی گئیں ۔



































 Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

No comments:

Post a Comment