Tuesday, October 31, 2017

Weekly News from Attock City, Chhachh valley and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.


ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کی یونین کونسل مکھڈ کا گاؤں’’ ڈھوک نندوری خیل ‘‘زندگی کی ہر بنیادی سہو لت سے محروم ؛رپورٹ
ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کی یونین کونسل مکھڈ کا گاؤں’’ ڈھوک نندوری خیل ‘‘کمپیو ٹر، انٹر نیٹ اور مریخ پر انسان کے قدم رکھنے کی تیاریوں کے مراحل میں آج بھی بجلی ، سوئی گیس ، ٹیلیفون انٹر نیٹ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج اور پرائمری سے آگے تعلیم پختہ گلیاں اور پختہ روڈ سمیت زندگی کی ہر بنیادی سہو لت سے محروم اور جدید دور میں آج بھی ہڑپہ اور مو ہنجوڈاڑوکے دور اور قبل مسیح میں پتھر کے زما نے کی یادیں تازہ کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہاراس گاؤں کے رہا ئشی سما جی کارکن غلام صدیق نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ میں پریس کا نفر نس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ گاؤں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی19کا پسماندہ ترین گاؤں ہے جس میں دور میں بھی کوئی بنیادی سہولت موجود نہیں ہے جن میں بجلی ، سوئی گیس ، ٹیلیفون انٹر نیٹ ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، سیوریج ،گورنمنٹ پرائمری سکول جس میں مخلوط تعلیم دی جارہی ہے ۔64سال قبل بننے والا یہ سکول آج تک اپ گریڈ نہیں ہوسکا جس سے علاقہ کے بچوں او ر بچیوں کو گورنمنٹ ہائی سکول مکھڈ جو 6کلو میٹر دور ہے ‘پیدل سفر کرنا پڑتا ہے ا س کے درمیان کوئی روڈ نہ ہونے کے سبب گاڑی ، موٹر سائیکل اور سائیکل چلانا تو درکنار پیدل چلنا بھی محال ہے ،بارشوں کے دنوں میں مذکورہ روڈ پید ل چلنے کے قابل نہیں رہتا اور اس دوران اس گاؤ ں کا رابطہ دنیا بھر سے کٹ جا تا ہے ، صحت کی سہولیات میں بھی مسائل جوں کے توں ہیں ‘تین درجن سے زائد زچہ بچہ و بزرگ خواتین او ر معمر افرادبرقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، سڑک نہ ہونے کے سبب صحت کی سہولیات کے لئے تحصیل جنڈ میں آمد و رفت پردو طرفہ فاصلہ 140کلو میٹر ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں رہائشی افراد ذہنی او ر جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں ،اکثر لوگ اپنے بچوں کی تعلیم کے لئے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں جو حکومت کی پالیسیوں اور پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کے منافی ہے ، زیر زمین پانی کی سطح 300فٹ ہونے کے سبب علاقہ کے لوگ پینے کے صاف کو ترستے ہیں اور موجودہ میں گدھوں پردوردراز ے پانی لایا جاتا ہے ۔ بعض افراد نے سولر انرجی استعمال کرتے زیر زمین بورکرایا ہے تاہم یہ انکے ذاتی استعمال میں آتا ہے ‘اگر پانی جیسی نعمت کسی کو کوئی دیتا ہے تو اس کا احسان سالوں یاد بھی کراتا ہے ، بجلی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک اعتبار خان کھنڈا اور رکن پنجاب اسمبلی مالکان کھنڈا کے وفادار ملک ظفر گلیال سے متعدد مرتبہ ان کی رہائش گاہوں پر جا کر بجلی اور سڑک و دیگر سہولیات کے لئے وفود ، زبانی اور تحریری طو رپر آگاہ کیا گیا تاہم ان دونوں ممبران اسمبلی نے علاقہ میں ترقیاتی کام نہ کرانے کی جو قسم اپنا حلف اٹھانے کے موقع پر کھائی تھی ۔اس کے تحت انہوں نے ہمارے علاقہ میں 4سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باجود کوئی کام نہیں کرایا ، ہماری بجلی وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے 2014میں منظور ہوئی جس کی گرانت ساڑھے14لاکھ روپے منظور ہونے کے باوجود کام نہیں ہوا ، یہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے احکامات پر عمل درآمد پر منہ بولتا ثبوت ہے ، گاؤں کی6کلو میٹر سڑک کے لئے بھی یہ دونوں ممبران اسمبلی فنڈز دینے کے لئے تیار نہیں، گاؤ ں کی گلیوں کی تعمیر کے لئے بھی حکومتی اداروں نے منظوری دے دی ہے تاہم ایم پی اے ملک ظفر اقبال گلیال فنڈز دینے سے انکاری ہیں ، علاقہ میں پرائمری سکول کو اپ گریڈ کر کے مڈل اور پھر ہائی کا درجہ دے کر بھی تعلیم کے لئے روزانہ طویل سفر کرنے والے طلبا ء و طالبات کے مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ، یونین کونسل مکھڈ میں بی ایچ یو میں ڈسپنسری موجود ہے تاہم وہ بھی برائے نام ہے اس کو آر ایچ سی کا درجہ دیا جائے تو علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو سکتا ہے ، اسی آر ایچ سی میں گائنی وارڈ بھی قائم کر دیا جائے تو 20ہزار سے زائد آبادی مستفید ہو سکتی ہے ، اسی ہفتہ ایکسیڈنٹ کے ایک معمولی واقعہ میں دوموٹر سائیکل سوار بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے سبب جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، دنیا میں یہ واحد گاؤں ہے جہاں بچہ پیدا ہونے پر خوشی کی بجائے پریشان ہوجاتے ہیں کہ ڈلیوری کیس میں خاتون کو بروقت جنڈ اور اٹک کیسے پہنچایا جائے گا ۔

اٹک سٹی: موجودہ حکومت نے منتخب ممبران کو نظر انداز کر کے غیر منتخب افراد کے ذریعے فنڈز تقسیم کر نے کا کلچر متعارف کرایا ہے ؛ایمان طاہر
موجودہ حکومت نے منتخب ممبران قومی اسمبلی کو نظر انداز کر کے غیر منتخب افراد کے ذریعے ترقیاتی فنڈز تقسیم کر نے کا کلچر متعارف کرایا ہے جو کسی طور درست نہیں ہے ہم پر اعتراض کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ہم نے پورے ضلع میں تمام یونین کونسلوں کو ترقیاتی فنڈز میں حصہ دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ایمان طاہر نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطا ب میں کیا ،ضلع کونسل کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوا ،اجلاس سے سردار واجد علی خان ناڑہ، آصف علی خان مٹھیال ، خان وزیر خان خٹک ، رفاقت خان برھان اور چن حسن فردوس نے بھی خطاب کیا ۔ارکان نے ضلع کونسل میں حکومت کی طرف سے مسلسل نظر انداز کرنے اور ایک سال گزرنے پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کی حوالے سے بنائی گئی اتھارٹیز کو فعال نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ جلد از جلد اتھارٹیز کی منظوری دے کر انہیں فعال کیا جائے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں ملک نظر حسین اعوان نے نئی یونین کونسلوں کی بلڈنگز تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا اجلاس میں سردار واجد علی خان ، سید زاہد حسین شاہ اور ملک حمید اکبر کی طرف سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں یونین کونسل سطح پر بجلی کے ایک یا دو کھمبے لگانے کیلئے یونین کونسل کے ترقیاتی فنڈز کے پہلے سے منظور شدہ شیئر سے محکمہ واپڈا کے ذریعے کام کروایا جا سکے ملک انصار کی طر ف سے ڈسٹرکٹ کونسل اٹک کے احاطہ میں واقع جنک یارڈ میں محکمہ مال کی ملکیتی اور مختلف مقدمات میں بند پرانی گاڑیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ اس سے تعفن اور بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ارکان کی طرف سے ضلع کونسل کی عمارتیں جو کہ دیگر محکموں کے قبضہ میں ہے خالی کرانے کا مطالبہ کیا جائے سید زاہد حسین شا ہ کی طرف سے منسٹری آف ڈیفنس کی جانب سے کالا چٹا تحصیل فتح جنگ اور حسن ابدال میں رہائشی تعمیرات پر قانونی نوٹس جاری کرنے مقدمہ اندراج کرنے یا مسمار کرنے کی ہدایات موصول ہو رہی ہیں اگر کوئی متاثرہ شخص عدالت سے رجوع کریں تو ضلع کونسل کے پاس اٹھائے گئے اقدام کا قانونی جواز نہ ہے قرارداد کے ذریعے ڈپٹی کمشنر اٹک سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔

اٹک سٹی: چھ نومبر کو عمران خان کے اعزاز میں میجر گروپ کیطرف سے اٹک شہر میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں عروج پکڑ گئیں
6نومبر کو عمران خان کے اعزاز میں میجر گروپ کی طرف سے لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں ہونے والے جلسہ کی تیاریاں عروج پکڑ گئیں ،ضلع بھر میں عوام رابطہ مہم کے بعد سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور اُن کی بیٹی چیئرپرسن ایمان طاہر نے ضلع کونسل اٹک اور اپنی رہائش گاہ کو ان سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے۔ مختلف تقاریب پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں جبکہ ضلع بھر سے میجر گروپ کے حامیوں کی تیاری کے علاوہ اُن کی رہائش گاہ اور ضلع کونسل میں آنے والوں کا تانتا بندھا ہو ا ہے ،منگل کے روز میجر طاہر صادق نے ایک بجے تک اپنی رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے ملاقاتیں کی جبکہ سینئر صحافیوں سے بھی مشاور ت کی گئی ۔بعد ازاں ضلع کونسل اٹک میں ملک جمشید الطاف ، سردار عارف خان، سردار واجد علی خان اور دیگر ممبران ضلع کونسل سے جلسہ کی کامیابی کے لیے مشاورت جاری رکھی گئی اسی سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنوں نے میجر طاہر صادق سے ملاقات کی اور مختلف تجاویز پیش کی گئیں ملاقات کر نے والوں میں ضلعی صدر پی ٹی آئی یو تھ ونگ عمران احمد ملک ، تحصیل صدر محمد احتشام شمس ایڈووکیٹ ،تحصیل سینئر نائب صدر سید اسدعلی نقوی ،سٹی صدر جمیل مغل ، جنرل سیکر ٹری راجہ محمد قاسم جرال ، سیکر ٹری اطلاعا ت ملک نعمان ، صدر یو نین کونسل مرزااسد شاہ اور دیگر کارکنان شامل تھے چیئر پرسن ایمان طاہر نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں جبکہ ضلع کونسل ہال میں میجر گروپ کے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے کارکنوں کی منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا جوں جوں جلسہ کی تاریخ قریب آرہی ہے میجر گروپ پی ٹی آئی اور عام شہریوں میں بھی ایک امید کی کرن دیکھنے میں آرہی ہے شہر بھر کو پینافلیکس ، ہولڈنگز اور بینروں سے سجا دیا گیا ہے دریں اثنا ء سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی اسٹیڈیم کا منگل کے روز دورہ کیا اور سیکیورٹی معاملات پر سیکیورٹی آفیسر اور اپنے دوستوں سے مشاورت کی اس موقع پر میجر طاہر صادق نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ انشاء اللہ اٹک کا یہ جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے ضلع بھر میں تبدیلی کے لیے یہ جلسہ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہو گا ا س کے لیے ہم نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔

حضروسٹی:دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر راولپنڈی ڈویژن میں ٹار گٹڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے؛ رپورٹ
دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر آئی جی پنجاب کی ہدا یت پر آر پی او راولپنڈی فخر سلطان را جہ کی زیر نگرانی اٹک ، جہلم ، راولپنڈی او ر چکوال میں ٹار گٹڈ آپریشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ضلع اٹک کے 14تھانوں میں ڈی پی او اٹک عبادت نثارکی زیر نگرانی جس میں ڈی پی او عبادت نثار خود بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ،ان میں اٹک پو لیس کی بھاری نفری کے علاوہ رینجرزا ور دیگر ایجنسیوں کے اہلکار بھی شامل ہیں ان مشتر کہ ٹارگٹڈ آپریشنز میں 2ملزمان گرفتارکر لیئے گئے ہیں جن سے ناجائز اسلحہ بھی برآمدہوا ہے ، سرکل حضرو علاقہ تھانہ رنگو کے ایریا کامل پور موسیٰ میں دوران ٹارگٹڈ آپریشن ارشدولد اول خان سے ایک پسٹل 30معہ دو میگزین اور رپیٹر 12بور برآمد ہوا جسکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، سرکل فتح جنگ کے تھانہ باہتر کے علاقہ سے شجاع نیاز ولد محمد نیاز سکنہ جھنگ باہتر سے پسٹل 30بور معہ 5روند برآمد جسکے خلاف بھی مقدمہ درج رجسٹرہوا،جبکہ ٹوٹل 113افراد کو بذریعہ بائیو میٹرک ڈیوائس چیک کیا گیا، ڈی پی اونے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر اضافی نفری معہ ایلیٹ فورس وکیو آر ایف فورسسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

ضلع اٹک: سی پیک منصوبہ پر کا م کر نے والی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ ‘ایک ملازم جا ن بحق تین شدید زخمی ہو گئے 
سی پیک منصوبہ پر کا م کر نے والی کمپنی کی گاڑی کو حادثہ ‘ایک ملازم جا ن بحق تین شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آبا د منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک میں تحصیل پنڈی گھیب کے علاوہ کھڑپہ میں سی پیک پر کام کر نے والی کمپنی ZKBکی گاڑی ملازمین کے ہمراہ شہباز پور پنڈی گھیب کے قریب پہنچی تو گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھا ئی میں جاگری جس سے ایک ملازم جان بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں جے یو آئی فضل الرحمن گرو پ کے رہنما اور ملازم زیڈ کے بی کمپنی ملک منظور قاسمی شامل ہیں ،زخمیوں کو فوری طور پر اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جا ن بحق ہو نے والے کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب منتقل کر دی گئی ہے ۔حادثہ پر ضلعی امیر جے یو آئی (ف) مو لا نا شیر زما ن ، امیر تحصیل پنڈی گھیب قاری عبدالر ؤف ، سیکر ٹری اطلاعات پنڈ ی گھیب مو لانا فخر الدین رازی نے حادثہ میں جا ن بحق ہونے والے کے در جات کے بلندی اور زخمی ہو نے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

اٹک سٹی: چین سے گوادر تک تعمیر ہونے والی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستا ن میں معاشی انقلاب آئے گا؛ محمد سلیم شہزاد
چین سے گوادر تک تعمیر ہونے والی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستا ن میں معاشی انقلاب آئے گا ،ملک دشمن قوتیں اس راہ داری کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ‘موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کر رہی ہے، عوام کے دیرینہ مسائل موجودہ حکومت کے دور میں حل ہو جائیں گے موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے عنقریب ہیں ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کم ہوئی ہے۔ ان خیالات کااظہار ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد نے تحصیل جنڈ اورفتح جنگ سے آئے ہو ئے کارکنان سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے بھر پور جدو جہد کر رہی ہے حکو مت کی عوام دوست پا لیسیوں کے سبب ملک بھر میں اربوں روپے کے تر قیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور اٹک میں کروڑوں روپے منصوبوں جن میں سڑکوں کی تعمیر ، بجلی کی فراہمی شامل ہے پر کامکمل ہوچکا ہے اٹک کے شہریوں کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس کا حل ہو چکا ہے دوردراز علاقوں میں عوام کو گیس فراہم کی جا رہی ہے سڑکوں اور گلیوں کا جال بچھایا جارہا ہے اٹک فتح جنگ روڈ کوڈبل کر دیا گیا ہے جس سے مسافروں کو سہولت میسر ہو رہی ہے۔

اٹک سٹی:شریف خاندان کا ٹرائل شروع نہ ہوناآئین و قانون اور سپریم کورٹ آف پا کستان کے احکامات کی نفی ہے؛ تیموراسلم
سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہاکہ بر سراقتدار آکر کر پٹ ما فیا اور ان کے حواریوں کا کڑ ا احتسا ب کر ینگے ،شریف خاندان کا ٹرائل شروع نہ ہوناآئین و قانون اور سپریم کورٹ آف پا کستان کے احکامات کی نفی ہے ‘ملک کو آئینی ،معاشی ، توانائی بحران سے نکالنے کیلئے قوم پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دے وقت آگیا ہے، نئے اور روشن پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ہے گارڈ فادر جتنا بھا گ سکتے ہیں بھاگ لیں ان کے پاس وقت بہت کم رہ گیا ہے جلد ہی انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے ان خیالات کااظہا رانہوں نے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ غریب اور متوسط طبقہ کو ضروریات زندگی کی تما م آسائشیں مہیاکرنا تحریک انصاف کا وژن ہے مفرر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر انٹر پول سے گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ملک میں قبل از وقت انتخابات ہی بہترین آپشن ہے ۔

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ اٹک باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی
ڈسٹرکٹ اٹک باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیخ آصف ، سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن طارق محمود، سیکرٹری پنجاب باڈی بلڈنگ جان محمد ، نومنتخب صدر پنجاب اور سابقہ مسٹر پاکستان اور مسٹر مسلمینیاں شعیب ظہور ، مسٹر پاکستان جابر خان ، مسٹر پاکستان حنیف پپو ، اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر محمد ابصار نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اٹک باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی عابد محمود بٹ ، نیشنل چیمپئین سکندر بٹ، مسٹر پاکستان ماسٹر عاصم بٹ، اعجاز احمد اعوان ، عمران خان ، اسد خان لکی جم، مسٹر راولپنڈی قیوم خان حضرو، صدر تحصیل حضرو شمروز خان،رفیق استاد حضرو، ضیا ء خان، ثاقب استاد ویسہ ، میڈیا ایڈوائزر خرم راجو ، خائستہ خان ویسہ ، فیاض خان فورملی، مسٹر اٹک طارق خان ، مسٹر اٹک عابد خان، مسٹر اٹک شوکت خان، عاقب بٹ، محسن خان کامرہ، آفتاب خان حاجی شاہ، عامر بیگ سنجوال پی او ایف جم،حسن شیخ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر نے میٹنگ کو بہت خوش آئند قرار دیااور فروری 2018میں مسٹر اٹک و جونیئر مسٹر اٹک کا بہت شاندار مقابلہ کرانے کا اعلان کیا ،سیکرٹری پاکستان باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن طارق محمود، صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی شعیب ظہور اور سیکرٹری جان محمد نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اٹک کے اچھے تن سازوں کو نوکریاں اور انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے امریکہ اور سنگاپور لے جانے کا بھی یقین دلایا ،انہوں نے کہا کہ تمام لڑکوں کے بیرون ملک کے تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ 

ضلع اٹک:ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے دوران ماہ اکتوبر غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے پر 17گاڑیوں اور ڈرائیورز کو تھانہ بند کیا
ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے دوران ماہ اکتوبر غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے پر 17گاڑیوں اور ڈرائیورز کو تھانہ بند کیا، غیر معیاری گیس سلنڈر کی وجہ سے 04گاڑیوں کو تھانہ بند کیا گیا۔ 04عدالتی مفروان کے ساتھ 01خطرناک اشتہاری گرفتار کیا گیا،اسکے علاوہ ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 9mmپسٹل بر ٓا مد کیا گیا ۔ ایک دوسرے شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد کی گئی۔ اسکے علاوہ بدوں نمبر وبدوں کاغذات کے 2700 موٹر سائیکل بند کرنے کے ساتھ ساتھ 01موٹر سائیکل سوار کو جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر گرفتار کیا گیا اسکے علاوہ ہائی ویز پر سفر کرنے والے 285افراد کو مختلف قسم کی امداد فراہم کی گئی اور دوران ماہ اکتوبر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1300گاڑیوں کو چالان کیے گئے۔

مو ٹر وے پو لیس کی محکمانہ ترقی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر بننے والوں کو انسپکٹر جنرل موٹر وے پو لیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے رینک لگائے 
مو ٹر وے پو لیس کی محکمانہ ترقی میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر بننے والوں کو انسپکٹر جنرل موٹر وے پو لیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے آفس میں منعقدہ تقریب کے موقع پر انسپکٹر کے عہدوں کے رینک لگا ئے ،ان کی معا ونت ڈی آئی جی موٹر و ے پو لیس ناصر ستی اور چیئر مین نیپرا طارق سدوزعی نے کی ۔اس موقع پر ڈی آئی جی موٹر و ے پو لیس اشفاق خان ، ایس ایس پی نجیب الرحمن بگو ی ، ایس ایس پی شہر یار خان کے علاوہ دیگر افسران مو جو د تھے ۔تقریب میں جن افسران کو انسپکٹر کے بیج لگا ئے گئے ان میں ملک محمد اسلام ، محمد اشتیاق اکبر ، عمران علی ، محمد اقبال ، سید فیصل علی ، حمید اللہ خان ، اختر حسین ، محمد اعجاز اعوان ، پرو یز احمد ،شفیق الر حمن ،رمیش ، انعام اللہ سلیم ، شعبان صدیق، غلام نبی ، ذوالفقار احمد، جہا نداد شا ہ اور دیگر شامل ہیں، اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے آئی جی موٹر وے پو لیس ڈاکٹر سید کلیم اما م نے کہا کہ موٹر وے پو لیس اپنی شاندار روایات کے پیش نظر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ آپ افسران ان روایات کے امین بنیں اور انہیں آگے بڑھائیں تا کہ معاشرے میں عوا م دوست مہم اجاگر ہو ۔

اٹک سٹی:میرے والد بزرگوار نے جس طرح اپنے دور اقتدار میں ضلع اٹک سے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا ؛ایمان طاہر
چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی تعمیر وترقی میجر طاہر صادق کی مر ہون منت ہے ‘میرے والد بزرگوار نے جس طرح اپنے دور اقتدار میں ضلع اٹک سے بے روزگاری کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا ‘اس کی مثال نہیں ملتی ،6نومبر کو میجر گروپ عمران خان کے اعزاز میں تاریخی جلسہ منعقد کر کے یہ ثابت کریگا کہ ضلع اٹک میجر طاہر صادق کے چاہنے والوں کا ضلع ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال اٹک میں ضلع بھر کے سوشل میڈیا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر میجر گروپ اٹک رہنماء ملک امداد حسین اعوان ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ،حافظ عبد الخی ،حافظ راشد محمود ودیگر بھی موجود تھے ،چیئر پرسن ایمان طاہر نے کہا کہ مجھے جو پیار اپنے گھر میں اپنے والد اور بھائی سے ملا اس سے کہیں بڑھ کر مجھے ضلع اٹک کی عوام نے دیا جو میرا قیمتی اثاثہ ہے ،مجھے یہ بات کہتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہوتی ہے کہ ہم نے جب بھی اپنے ورکرز اور سوشل میڈیا ٹیم کو کال دی انہوں ہمیشہ ہماری آواز پر لبیک کہا ، موجود ہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت وافادیت سے انکار ممکن نہیں ،ضلع بھر سے آئے ہوئے میجر گروپ کے سوشل میڈیا ایکسپرٹس جس طرح میجر گروپ کی طرف سے عمران خان کے اعزاز میں منعقدہ تاریخی جلسہ کو کوریج دے رہے ہیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ہمیں امید ہے کہ آج سے وہ مزید اپنی کمپین تیز کر دینگے ، 6نومبر کو اٹک کی عوام میجر گروپ کے ساتھ ملکر اپنے معزز مہمان چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں گے اس موقع پر ملک امداد حسین اعوان ،ڈاکٹر ربنواز مہورہ ودیگر نے میجر گروپ کے ورکرز کو 6نومبر کے نعروں کی ریہرسل بھی کرائی جس سے ضلع کونسل اٹک میجر طاہر صادق کے نعروں سے گونج اٹھا ہر طرف سے یہی آواز آتی گئی میجر تیرے جانثار بے شمار بے شمار،میجر تیرا ایک اشارہ حاضر لہو لہو ہمارا ،میجر تیری جِت ہے شالا ،انشاء اللہ انشاء اللہ ، اختتامی دعا حافظ عبد الخی نے کرائی اور آخر میں تما م ضلع بھر سے آئے ہوئے تمام ورکرزاور سول میڈیا کے نمائندوں میں ٹی شرٹس اور میجر طاہر صادق ،عمران خان پر بنائے گئے ویڈیو سانگز کی سی ڈیز تقسیم کی گئیں ۔

اٹک سٹی:کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اٹک شہر میں باقی شہروں کی طرح یوم سیاہ منایا گیا
کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اٹک شہر میں باقی شہروں کی طرح یوم سیاہ منایا گیا، اس موقع پر ضلع بھر میں سرکاری عمارات پر پرچم سرنگوں رہے ‘اس کے علاوہ تمام سرکاری ملازمین نے کشمیر میں بھارت کے ظلم و استبداد کے خلاف علامتی احتجاج کیا ۔انہوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور بھارتی حکومت کو پیغام دیا کہ اس کے ظلم و استبداد کے دن ختم ہونے والے ہیں اور کشمیری بہت جلد اپنا حق خود ارادیت حاصل کرکے رہیں گے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر پیغام دیا کہ حق خودارادیت کشمیروں کا بنیاد ی حق ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر بھارت کے خونی شکنجے سے مکمل طور پر آزاد ہوگا کشمیری نوجوانوں نے آزادی کے حصول کے لیے جو انمول قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ 

اٹک سٹی:اٹک پو لیس سماج دشمن عناصر اور قانو ن شکن افراد کے خلاف سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار ثابت ہو گی؛ ڈی پی او عبادت نثار
اٹک پو لیس سماج دشمن عناصر اور قانو ن شکن افراد کے خلاف سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار ثابت ہو گی اور ان افراد کو قانون کے شکنجے میں لا کر عدا لتوں کے ذریعے انہیں قرار وا قعی سزا دلا ئی جا ئے گی جبکہ قا نون پسند شہریوں اور عام آدمی کی تھا نہ اور پو لیس کے دفا تر میں عزت نفس کو مجروع نہیں ہو نے دیا جائیگا ،ان کے دفتر سے لیکر تھانہ چو کی تک آنے والے افراد کو سا ئلین نہیں بلکہ معزز مہمان کے طور پر برتا ؤکیا جا ئے گا ، شہریوں کی عزت نفس مجروع کر نے والے پو لیس اہلکار اور افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ۔ان خیالات کااظہار ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی ایس پی جنڈ سرکل محمد انور ،ڈی ایس پی صدر سرکل ملک تفسیرحسین، ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل حاجی شفیق ،ڈی ایس پی حضرو سرکل فیض الحق، اے ایس پی فتح جنگ سرکل میڈم عنبرین ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی سید مظہر حسین ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک ملک شبیر احمد ،ایس ایچ او تھانہ پنڈی گھیب اسرار احمد ستی ، پی اے ٹو ڈی پی او ملک محمد ایوب ، چیف سیکو رٹی آفیسر محمد نعیم خان، پی آر او سید حسین شاہ ، ریڈر ارسلان احمد ،جملہ ایس ایچ او ز، ڈسٹرکٹ کوآڈینیٹرفرنٹ ڈیسک راجہ عمر، و تمام برانچز کے ہیڈ زنے بھی شرکت کی دوران میٹنگ ڈی پی اونے میٹنگ کے شرکاء کو ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حقائق کی روشنی میں یکسو کریں اپنے اپنے تھانہ کے مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو تمام محکمانہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کریں ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک کے متعلق بھی سختی سے ہدایات دیں کہ تھانہ میں ہر آنیوالے کمپلینٹ پہلے فرنٹ ڈیسک پر رجوع کرینگے ۔

اٹک سٹی:ڈینگی سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ؛مرضیہ سلیم (اسسٹنٹ کمشنر )
ڈینگی سے بچنے کے لیے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ‘سکول و کالجز کے طلباء طالبات میں شعور و آگاہی پر مبنی تقاریب اور پروگرام منعقد کر کے کافی حد تک اس سے بچاؤ ممکن بنایا جا رہا ہے ،بچوں کو سکول بھیجتے وقت مکمل آستین والی قمیض اور تنگ پانچوں والی پتلون یا شلوار پہنائیں اور جسم کے کھلے حصوں پر مچھر بھگاؤ لوشن لگائیں سکول اور کالجز کی کھڑکیوں اور دروازوں پر باریک جالیاں لگوائی جائیں ۔فواروں، آبشاروں ، سوئمنگ پول اور کیاریوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں ان کی باقاعدہ صفائی کریں اور انہیں خشک رکھیں ،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید ، پرنسپل میڈم عابدہ نے گورنمنٹ ایم سی کمیونٹی ایلیمنٹری سکول مہر پورہ غربی میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا اس موقع پر سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائز ر شاہد اقبال ، نازیہ سعید اور دیگر معززین بھی موجود تھے ڈینگی کے خاتمہ اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے طلباء و طالبات میں شعور اور آگاہی کے لیے یہ تقریب منعقد کی گئی تقریب کے اختتام پر ڈینگی اور بریسٹ کینسر کے خاتمہ کے لیے ایک واک بھی منعقد کی گئی ۔

لندن:6نومبر لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں منعقد ہونے والے جلسہ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے؛ افضل خان لالہ 
عمران خان کی حب الوطنی کسی بھی شک اور شبہ سے بالا تر ہے ‘پاکستان کو کرپشن سے پاک اور معاشی طور پر ترقی کی طرف لے جانا اُن کا ایک خواب ہے جو ضرور پورا ہو گا ،6نومبر لالہ زار اسٹیڈیم اٹک میں منعقد ہونے والے جلسہ میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار افضل خان لالہ آف فورملی مقیم لندن نے اپنی ایک گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ اٹک آمد پر اپنے قائد عمرا ن خان کا تاریخی استقبال کریں گے اور اٹک کا جلسہ ایک نئی تاریخ رقم کر ے گا میجر طاہر صادق اور اُن کے پورے گروپ کی طرف سے 6نومبر کو پی ٹی آئی میں شمولیت سے پی ٹی آئی ضلع اٹک کی سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر اُبھر کر سامنے آئے گی انہوں نے کہا کہ عوا م کی نظریں اب عمران خان پر لگی ہیں کیونکہ پہلے آنے والے تمام حکمرانوں نے ملک لوٹا، تجوریاں بھری عمران خان وہ واحد درد دل رکھنے والا جو ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکال کر صاف ستھری قیادت مہیا کر نا چاہتے ہیں اٹک کی عوام عمران خان کے شانہ بشانہ ہے ۔

اٹک سٹی:نواسہ شیخ القرآن مولانا شاکر محمود کی وفات سے خالی ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا ؛ جے یو آئی ضلع اٹک
نواسہ شیخ القرآن مولانا شاکر محمود کی وفات سے خالی ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہوگا ،اُن کی دینی ، ملی اور سماجی خدمات تادیر یادر کھی جائیں گی انہوں نے ساری زندگی قرآن اور سنت کی ترویج اور اشاعت میں گزاری ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان، سرپرست قاضی خالد محمود ،مفتی امیر زمان حقانی ،مبلغ اسلام علامہ نصیر الدین ضیاء ، قاری محمدا قبال، قاسم خان وردگ، مولانا محمد نعیم، مولانا سید بادشاہ، مولانا عبدالطیف، شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق، شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان، مولانا رضوا ن احمد، قاری چن محمد، مولانا عبدالخالق، مولانا قمرا لاسلام اور قاری محمد ابراہیم نے اپنے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ہے ان علمائے کرام نے کہا کہ مولانا شاکر محمود حق گو عالم دین تھے جنہوں نے توحید اور سنت کی ترویج میں ساری زندگی گزاری اُن کی قرآن و سنت سے وابستگی کا نتیجہ ہے کہ آج پسماندہ علاقوں میں بھی دینی مدارس قائم ہو چکے ہیں یہ مدارس اُن کے لیے صدقہ جاریہ کا کام دیں گے علمائے کرام نے مولانا اشرف علی ، مفتی انعام اللہ اور دیگر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے مرحوم کی بخشش کی دعا کی ہے ۔

تحصیل حضرو:گا ؤں کاملپورعالم میں گھریلو نا چا کی پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وارسے قتل کر دیا،ملزم فرار
گا ؤں کاملپورعالم میں گھریلو نا چا کی پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وارسے قتل کر دیا،ملزم فرار‘پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق کا ملپور عالم گاؤں میں دو سگے بھا ئیوں میں خواتین کی لڑا ئی کے سبب معمو لی تلخ کلا می ہو ئی جس پر بڑے بھا ئی محبوب و لد شیر قادر نے اپنے چھوٹے بھا ئی ناصر علی کو چھریو ں کے پے در پے وار کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور وار دات کے بعد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گیا، پو لیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرا کر ورثاء کے حوا لے کرمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ،مقتول کو نما ز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خا ک کر دیا گیا پو لیس قاتل کی تلاش کے لئے چھا پے مار رہی ہے ۔

حضروسٹی:پاک چین اقتصادی راہ داری سمیت میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جا ئے گا؛ رپورٹ
ن لیگ کا موجودہ دور عوامی خدمت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے، ملک میں پاک چین اقتصادی راہ داری سمیت میگا پروجیکٹس کی تکمیل سے پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہو جا ئے گا،وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمداور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے نے تحصیل حضرو کے متعدد دیہاتوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں ۔سوئی گیس وبجلی کی فراہمی ،سڑکات کی تعمیر ،سپورٹس ،تعلیم ،صحت اور مواصلات سمیت تمام شعبوں میں ترقی کے لیے برابر کوششیں کررہی ہے جس کا واضح ثبوت وزیر اعظم کی ہیلتھ انشورنس سکیم خدمت کارڈ کا اجراء ،تعلیمی اصلاحات اورموٹر وے کا جال بچھانے کے منصوبوں کا آغاز ہے ،علاوزہ ازیں حضرو میں سپورٹس کمپلیکس ،ریسکیو1122، ہٹیاں تا جہانیاں ڈبل روڈ کارپٹڈ سڑک کی تعمیر صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ کے عوام کیلئے میگا پروجیکٹس ہیں ۔

حضروسٹی:مسلم لیگ (ن) کا نظریاتی ووٹ بینک ہے جسے پراپیگنڈا کم نہیں کر سکتا ‘ہم سیاست میں خدمت کے قائل ہیں؛ شیخ آفتاب احمد
مسلم لیگ (ن) کا نظریاتی ووٹ بینک ہے جسے کوئی پراپیگنڈا کم نہیں کر سکتا ‘ہم سیاست میں خدمت کے قائل ہیں، خاموش ووٹرز مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مسلم لیگ (ن) کے نظریاتی ووٹرز موجود ہیں جنہوں نے ہمیشہ شریف برادران کے حق میں ووٹ دیے اور آئندہ بھی دیں گے انہیں کوئی شخص پراپیگنڈا کے ذریعے مسلم لیگ (ن) سے جدا نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ نعرے بازی ،الزام تراشی اور افواہ سازی ہما را مقصدنہیں ہم ترقیاتی کاموں سے لے کر علاقائی خدمت تک اپنا فرض سمجھ کر ادا کر رہے ہیں آنے والے الیکشن میں حسب سابق ووٹرز مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے اور ہم عوامی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے ہمارا سیاست میں مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے جس طرح ہمارے قائدین عوام کی خدمت کررہے ہیں ہم بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

اٹک شہرکی نواحی آبادی ڈھوک پٹھان داخلی شیں باغ میں نامعلوم افراد کی چنگ چی رکشہ پر فائرنگ ‘ 3 بچوں کی ماں جاں بحق 
اٹک شہرکی نواحی آبادی ڈھوک پٹھان داخلی شیں باغ میں نامعلوم افراد کی چنگ چی رکشہ پر فائرنگ ‘فائرنگ کے نتیجہ میں 23 سالہ 3 بچوں کی ماں جاں بحق ،دو زخمی زخمیوں اور جاں بحق خاتون کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔قتل کی واردات اس وقت پیش آئی جب صہیب خان اپنی دو بیویوں کو لے کے ہسپتال سے گھر واپس جا رہا تھاکہ ڈھوک پٹھان قبرستان کے قریب رکشہ خراب ہو گیا ،اسی اثناء پر قریبی جھاڑیوں سے ان پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جو سیدھی صہیب خان پٹھان کی پہلی بیوی کو لگی جو موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ دوسری بیوی جو کہ حاملہ تھی کو پیٹھ پر فائرلگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طور پرڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ۔تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کے شوہر صہیب خان سے تفتیش شروع کر دی ہے ،مرنے والی بیوی کے تین بچے ہیں جبکہ زخمی لبنیٰ بی بی کا ایک بچہ ہے مقتولہ عاصمہ کی لاش پوسٹمارٹم کے بعداہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

گاؤں دورداد‘ضلع اٹک: ماسٹر مشتاق احمد خان مرحوم کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول دورداد کے انچارج استاد مشتاق احمد خان مرحوم جو چند روز پہلے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے ‘کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے طلباء اساتذہ کرام ، مرحوم کے بڑے بھائی ماسٹر اعجاز احمد خان ، ماسٹر محمد ادریس ، محمد خورشید عالم، ماسٹر محمد رمضان، بوائز ہائیر سیکنڈری سکول کے وائس پرنسپل ملک لہراسب خان، ماسٹر ملک افتخار احمد، ماسٹر محمد مختار کے علاوہ مرحوم کے بھائیوں محکمہ تعلیم کے عتیق احمد خان اور شفیق احمد خان ، مقامی معززین حافظ عبدالحمید خان، کونسلر طاہر محمود ، شبیر احمد خان، نور خان، مشتاق احمدخان، حبیب احمد خان سمیت طلباء کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قرآن خوانی ، تلاوت اور نعت کے بعد مرحوم کے ایصال ثواب بخشش و مغفرت اور بلندی درجات کے لیے حافظ عبدالحمید خان نے خصوصی دعاکرائی جبکہ مرحوم کی تعلیمی و سماجی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ،اسٹیج سیکرٹری کے فرائض قاری شجاع الرحمن نے انجام دیے جبکہ تلاوت اور نعت کی سعادت حافظ احمد رضا قادری کے حصہ میں آئی ۔

اٹک سٹی: سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد سے باہتر تک بیس کلومیٹر کا ٹکڑا خستہ حالی ، بوسیدگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک کا بہاؤ ناممکن ہو گیا
سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد سے باہتر تک بیس کلومیٹر کا ٹکڑا خستہ حالی ، بوسیدگی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک کا بہاؤ ناممکن ہو گیا ۔ٹوٹے روڈ پر گاڑیوں کی رفتار آہستہ ہونے سے ڈکیتیوں میں اضافہ گزشتہ روز بھی چار رکنی مسلح گروہ نے سوزوکی روکنے کی کوشش کی مگر ڈرائیو ر نے گڑھوں میں سے تیزی سے گزار لیں جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا محمد زبیر گھٹنے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا، سنجوال باہتر روڈ پر گاڑیاں چلانے والے ٹرانسپورٹروں اور اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ یہ حلقہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رکن پنجاب اسمبلی محمد شاویز خان کا ہے اور اس حلقہ سے انہیں عوام نے کامیابی دلائی تھی ،اُن کے پاس متعدد بار عوام علاقہ گئے مگر انہوں نے ہر بار وعدہ کیا کہ باہتر سے سقہ آباد تک سڑک کا یہ ٹکڑا جلد مرمت کرائیں گے مگر�آج تک اُن کا وعدہ ایفاء نہ ہو سکا ۔ٹرانسپورٹروں اور اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ یہ سڑک فتح جنگ ، باہتر ، حسن ابدال، ٹیکسلا، راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر شہروں کے لیے اس علاقہ کی بڑی اور واحد سڑک ہے مگر عوام علاقہ کا دیرینہ اور جائز مطالبہ پورا نہ کر کے منتخب نمائندے عوام میں مایوسی پھیلانے کا ذریعہ بن رہے ہیں عوام علاقہ اور ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور محکمہ مواصلات کے اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

اٹک سٹی:السید فرینڈ ز کرکٹ کلب مراز نے کر یسنٹ جونیئر الیون کو ایک سخت مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکت دیکرمیچ اپنے نام کر لیا 
السید فرینڈ ز کرکٹ کلب مراز نے کر یسنٹ جونیئر الیون اٹک شہر کو ایک سخت مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے شکت دے کر دوستانہ میچ اپنے نام کر لیا ،کر یسنٹ جونیئر الیون کے کپتان سردار حاشر آفتاب خان 103رنز کرنے کے باوجود اپنی ٹیم کو ضلعت آمیز شکت سے نہ بچا سکے ،تفصیلات کے مطابق کر یسنٹ جونیئر الیون کے کپتان حاشر آفتاب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقر رہ 25آور میں 7وکٹوں کے نقصا ن پر 277رنز بنائے کر یسنٹ جونیئر الیون کی جانب سے حاشر نے 103،عبد الر حمن 84،اور محسن نے 25رنز بنائے السید فرینڈ ز کرکٹ کلب مرازکی جانب سے عمیر حمز ہ ، معیز بٹ ، اور فیضان خان نے 2،2وکٹیں حاصل کیں 278رنز کا پہاڑ جیسا ہدف السید فرینڈ ز کرکٹ کلب مراز نے 21.3آور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا السید فرینڈ ز کرکٹ کلب مراز کی جانب سے احمد علی نے 100رنز کاوش ریاض 45رنز حافظ عمیر 33، عمیر حمز ہ 23اور کپتان عادل شاہ نے 25کی شاندار اینگر کھیل کر اپنی ٹیم کو شاندار فتح سے ہمکنار کرایا ۔

















No comments:

Post a Comment