Saturday, March 18, 2017

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.




اٹک شہر چوک فورا بھکاریوں کے نرغے میں،حساس علاقہ ہونے کے باوجودباقی علاقوں سے نکالے گئے بھکاریوں نے اٹک کا رخ کر لیا

اٹک شہر چوک فورا بھکاریوں کے نرغے میں،حساس علاقہ ہونے کے باوجودباقی علاقوں سے نکالے گئے بھکاریوں نے اٹک شہر کا رخ کر لیا،بھکاریوں میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے ڈی سی او اٹک نوٹس لیں،اٹک شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں غیر مقامی بھکاریوں نے ڈیرے ڈال لیئے ،صبح سے شام تک یہ غیر مقامی بھکاری جس میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے سودہ سلف خریدنے والے جن میں مرد خواتین شامل ہیں کے ناک میں دم رکھا ہے،شہر میں آنے والے لوگ جب اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں تو یہ بھکارنیں بچے ان کے گرد جمع ہوجاتے ہیں اور مختلف طریقوں سے بھیک مانگی جاتی ہے،شریف شہریوں بالخصوص شریف خواتین سے کپڑے پکڑ کر زبردستی بھیک مانگی جاتی ہے ،یہ بھکارنیں مینا بازا ر،صرافہ بازار،کمیٹی چوک، لاری اڈا، ٹرک اڈا حتی کہ شہر کی تمام گلیوں میں مٹر گشت کرتے ہوئی مختلف انداز سے بھیک مانگتی ہیں جبکہ ان غیر مقامی بھکارنوں کی کوئی پہچان بھی نہ ہے اور اگر انہیں بھیک نہ ملے تو شریف شہریوں کو برا بھلا کہا جاتا ہے رات گئے تک یہ بھکارنیں شہر کی معروف سویٹس اور بیکرز کی دوکانوں کے سامنے مختلف طریقوں سے بھیک مانگنے میں مصروف نظر آتیں ہیں اور شہریوں کو بھیک دینے پر زبردستی مجبور کرتی ہیں،شہری و سماجی حلقوں نے ڈی سی او اٹک و ڈی پی او اٹک سے اصلاح و احوال کی پر زور اپیل کی ہے۔



اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام اکابرین کے مشن پر کار بند ہے‘اپریل میں آمدہ صدسالہ اجتماع تاریخی ہوگا؛ جے یو آئی اٹک 
جمعیت علمائے اسلام اکابرین کے مشن پر کار بند ہے ‘ناموس رسالت کا مسئلہ ہو دینی مدارس یا تحفظ حرمین شریفین جے یو آئی نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ،سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کی اشاعت بند نہ ہوئی اور گستاخانِ رسول کو لگام نہ ڈالی گئی تو قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں تمام مذہبی جماعتیں تحریک تحفظ ناموس رسالت شروع کریں گی ،اپریل میں جے یو آئی کے زیر اہتمام نوشہرہ میں منعقد ہونے والا صد سالہ اجتماع تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا‘ جمعیت کی سو سالہ تاریخ اکابرین کی قربانیاں اور نفاذ اسلام کی عملی جدوجہد میں جمعیت کا کردار سامنے لایا جائے گا ،یہ اجتماع ملک میں نفاذ اسلام کے لیے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہو گا۔ جمعیت علمائے اسلام آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر نفاذ اسلام کی جمہوری جدو جہد کر رہی ہے جس طرح اکابرین سے ورثے میں قرآن و سنت کی محنت ملی مساجد اور مدارس کا نظام ملا اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کے نفاذ کے لیے یہ جماعت بھی بزرگوں اور اکابر کی نشانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا شیر زمان، سرپرست قاضی خالد محمود، ضلعی رہنما و سابق امیر مفتی سید امیر زمان حقانی، تحصیل امیر قاری محمد اقبال، تحصیل جنرل سیکرٹری مولانا عبدالطیف اور علی رحمان بابا نے جامع مسجد لوہاراں جامعہ علوم شریعہ اٹک شہر میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا کنونشن میں تحصیل بھر سے علمائے کرام مولانا محمد انصر، مولانا سجاد احمد، حافظ رضوان احمد، قاری طارق محمود، مفتی عبدالواحد، قاری نثار احمد، قاری محمد عثمان، مولانا یاسر زمان، مولانا عبدالوحید صدیقی، مولانا ملک فضل الرحمان ،قاری ثنا ء اللہ ، قاری طاہر محمودعباسی سمیت کثیر تعدا د میں شریک ہو ئے ورکرز کنونشن سے خطاب میں مولانا شیر زمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کا صد سالہ نوشہرہ میں منعقد ہونے والا اجتماع عالمی اہمیت کا حامل اجتماع ہے اس میں دنیا بھر سے بالعموم اور ملک بھر سے بالخصوص عوام اور علمائے کرام لاکھوں کی تعداد میں شریک ہو ں گے اس اجتما ع میں جمعیت کی سو سالہ تاریخ اور دین اسلام کے لیے دی جانے والی علمائے کرام اور اکابر کی قربانیوں سے نوجوان نسل کو روشناس کرایا جائے گا سر پرست جے یو آئی قاضی خالد محمود نے کہا کہ نبی ؐ کی زندگی ہمارے لیے کامل نمونہ ہے حضور ؐ نے پہلی اسلامی ریاست کی بنیاد رکھی یہ ہمارے نبی کی محنت کا نتیجہ تھا آج جے یو آئی بھی اسی مشن پر کاربند رہتے ہو ئے پارلیمنٹ کے اندر اور ملک بھر میں نفاذ اسلام کی پر امن جدوجہد کر رہی ہے سابق امیر مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا کہ جے یو آئی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ملک بھر میں نفاذ اسلام کی جدوجہد دینی مدارس کے تحفظ اور ناموس رسالت کے مشن پر کاربند ہے صد سالہ اجتما ع ہمارے اکابر کی جہد مسلسل کی کڑی ہے یہ اجتماع نفاذ اسلام کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے تحصیل امیر قاری محمد اقبال نے کہا کہ سو سال پہلے جن بزرگوں نے جے یو آئی کی بنیاد رکھی اُن کے اخلاص کا نتیجہ ہے کہ آج بھی علمائے کرام مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اس مشن اور کاذ پر کاربند ہو کر آگے بڑھ رہے ہیں مولانا عبدالطیف نے کہا کہ سوسالوں میں ہمارے اکابرین نے جو قربانیاں دیں انہیں لے کر منزل کی جانب گامزن ہیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نفاذ اسلام کی جدوجہد کے ساتھ دین اسلام کے تحفظ ، دینی مدارس ، مساجد کی بقاء اور سلامتی سمیت ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے ہم اپنے قائدین کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے ورکرز کنونشن میں ایک قرارد اد کے ذریعے گستاخانہ مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے اور انہیں بے نقاب کر نے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ضلع بھر میں صد سالہ اجتماع کی کامیابی کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔



اٹک سٹی:حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں ‘آپ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا جزو اور اسلام کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ؛ ایمان طاہر
حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں ‘آپ سے محبت اور عقیدت ہر مسلمان کے ایمان کا جزو اور اسلام کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے ،سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی غلیظ اور مکروہ کوشش ہے حکومت فی الفور ناپاک گستاخی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں بے نقاب کر ے اور بلا تاخیر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے ضلع کونسل اٹک اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔ ایمان طاہر نے کہا کہ نبی ﷺکی شان میں کسی بھی طرح کی بے ادبی اور گستاخی ناقابل معافی جرم ہے ،ناموس رسالتؐ کے متعلق مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کا احترام کیا جانا چاہیے جو لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں ۔وہ مسلمانوں کے جذبات کا ابھارنے اور اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اپناتے ہیں جن کی کوئی بھی مسلمان اجازت نہیں دے سکتا انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ایسی ویب سائٹس مکمل طور پر بند کردیں اور سوشل میڈیا کے ذمہ داروں سے ان ویب سائٹس سے بھی یہ مواد ہٹانے کے لیے سفارتی سطح پر حکومت کو کردار ادار کرنا چاہیے ایمان طاہر نے کہا کہ مسلمان نبی ؐ سے محبت اور عقید ت میں اپنی جانیں تو نچھاور کر سکتے ہیں مگر نبی کی ناموس پر کوئی آنچ برداشت نہیں کرتے اس سے پہلے کہ بات بڑھے اور مسلمانوں کو سڑکوں پر آنا پڑے موجود ہ حکومت عالمی سطح پر اس چیز کو اُٹھائے اور اس کے تدارک کے لیے اقدامات اُٹھانے کے ساتھ گستاخانہ مواد میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک میں مردم او خانہ شماری کا آغاز ہوگیا ہے جس سے ضلع کی آبادی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں مردم او خانہ شماری کا آغاز ہوگیا ہے جس سے ضلع کی آبادی کا تعین کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا آغاز وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ملک بھر میں کردیا گیا ہے جو دو مرحلوں میں مکمل ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مردم او خانہ شماری کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں مجموعی طور پر 4 ہزار556 افسران اور اہلکار وں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں 1 ہزار229سویلین ،1 ہزار881 پاکستان آرمی اور1 ہزار446 افسران اور اہلکاروں کا تعلق پولیس سے ہے مردم اور خانہ شماری کے سلسلے میں ضلع بھر میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں جہاں سے مردم شماری کی تمام کاروائی کو مانیٹر کیا جائے گاوفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر کہا کہ متعلقہ عملے کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے اور تمام ضروری سامان اس سلسلے میں تقسیم کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ متعلقہ عملے کو ضلع بھر میں ان کے بلاکس کے متعلق بھی معلومات فراہم کی جاچکی ہیں جہاں سے وہ مردم شماری کے سلسلے میں متعلقہ اعداوشمار حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں ضلع اٹک کو نو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چھ تحصیلیں اور تین کنٹونمنٹ بورڈ شامل ہیں اور ان چھ حصوں کو اضلاع کا نام دیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع کو31 چارجز ، 229 سرکلز ،1643 بلاکس اور ہر بلاک میں 2 سو سے اڑھائی سو گھر شامل ہیں انہوں نے اس موقع پر اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور انہیں تمام معلومات فراہم کریں ۔ 



اٹک سٹی:ضلع بھرمیں نان بائیوں کی لوٹ مار ‘عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے
ضلع اٹک نان بائیوں کی لوٹ مار ‘عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے،رات کے اوقات میں روٹی تیس سے چالیس گرام کی فروخت ہو رہی ہے،چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہ ہے جس کی وجہ سے ہوٹل مالکان اور نان بائیوں نے روٹی کی مد میں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔شہرا ور گرد و نواح کے ہوٹل و نان بائیوں نے روٹی کا وزن نہایت ہی کم کردیا ہے جبکہ حکومت کی طرف سے روٹی کا وزن 100گرام لیکن اس وقت40اور 50گرام وزن والی روٹی بازار کے تمام ہوٹلز و نان بائی فروخت کررہے ہیں ،رقم پوری 7روپے نان اور سادہ روٹی 6روپے میں نہایت ہی کم وزن فروخت ہورہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو اصلاح و احوال کا پابند کیا جائے۔



اٹک سٹی:مینا بازارمیں دوکانداروں نے ناجائز تجاوزات کیساتھ ساتھ اپنے موٹر سائیکل دوکانوں کے سامنے کھڑے کر لیے ‘ گاہک پریشان 
مینا بازار اوراس سے ملحقہ گلیوں میں دوکانداروں نے ناجائز تجاوزات کے ساتھ ساتھ اپنے موٹر سائیکل دوکانوں کے سامنے کھڑے کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے ان جگہوں سے گزرنا محال ہوچکا ہے،مینا بازار اور اس سے ملحقہ گلیوں میں دوکاندروں نے عرصہ دراز سے ناجائز قائم کر رکھے ہیں دوکاندار اپنے موٹر سائیکل دوکانوں کے سامنے سڑک کے درمیان کھڑے کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے خریداری کے لئے آنے والے خواتین و حضرات کا محال ہو جاتا ہے صبح گیارہ بجے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خواتین لائنوں میں لگ کر گزر رہی ہیں،شہریوں نے ڈی سی او اٹک ،چیئرمین بلدیہ اٹک سے اپیل کی ہے کہ دوکاندار بے شک ناجائز تجاوزات قائم رکھیں مگر خدارا ان کو ہدایت کریں کہ وہ اپنے موٹر سائیکل اپنی دوکانوں کے سامنے کھڑی نہ کریں۔ 



اٹک خورد:حکومت پنجاب کے احکامات کھو کھاتے،ایکسائز کے عملہ نے جی ٹی روڈ پر چیکنگ کے بہانے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا
حکومت پنجاب کے احکامات کھو کھاتے،ایکسائز کے عملہ نے جی ٹی روڈ اٹک خورد کے مقام پر چیکنگ کے بہانے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیا،پرائیویٹ لوگوں کے ذریعے چیکنگ کی آڑ میں مسافروں کو لوٹا جانے لگا،حکومت پنجاب نے مسافروں کی شکایت پر 2005 ؁میں جی ٹی روڈ پر چیک پوسٹیں ختم کر دیں تھی،جس سے مسافروں کے لئے آسانیاں پیدا ہوئی تھی لیکن باوجود اسکے ایکسائز آفس کے عملہ نے اٹک خورد ٹول پلازہ کے قریب مصنوئی چیک پوسٹ قائم کر رکھی ،پرائیویٹ لوگ بھرتی کر کے پشاور کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کو رات گئے تک چیک کیا جاتا ہے اور اس بہانے مسافروں کو لوٹا جا رہا ہے،پشاور کی جانب سے آنے والے مسافروں نے خادم اعلی پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ اٹک خورد کے مقام پر ایکسائز عملہ کے مصنوعی چیک پوسٹ کو ختم کرائیں ۔



حضروسٹی: موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کا کردار قابل تحسین اور اسکی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے؛ آفاق علی وزیر 
اے ڈی سی جی اٹک آفاق علی وزیر ، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عقیل عالم خٹک،میڈیا کو آرڈینیٹر نثار علی خان اورڈاکٹر ملک افضال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سول ڈیفنس کا کردار قابل تحسین اور اسکی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے ، سول ڈیفنس حضرو کی کارکردگی پیشہ وارانہ ہے ، عوام کی خدمت اور کسی بھی ناگہانی صورت سے نمٹنے کیلئے جس طرح سول ڈیفنس کے رضاکار وں نے اﷲ و رسول ؐ کی خوشنودی کیلئے خود کو بغیر کسی معاوضہ کے وقف کررکھا ہے اس پر ہمیں ناز ہے جو ناخوشگوار واقعہ میں اپنی جان لڑا دیتے ہیں ، رضا کار معاشرہ کیلئے قابل رشک ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج حضرو میں شہری دفاع کی طلباء کو تربیت دینے اور کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرنے کی تقریب سے خصوصی خطاب میں کیا، تقریب کی صدارت پرنسپل پروفیسر ماجد وحید نے کی جبکہ معروف علمی و سماجی شخصیت محمد خالد خان، سماجی رہنما چنگیز خان ،ٹی ایم او مبارک علی اعوان، طاہر خان طارق ہوٹلز اور دیگر شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی، تقریب اور عملی مظاہرے کا اہتمام پوسٹ وارڈن محمد جاوید اور انکی ٹیم نے کیا تھا ، عقیل عالم اور نثار علی خان نے بتایا کہ ضلع بھر خصوصا تحصیل حضرو سے سول ڈیفنس میں بہادر لڑکوں نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تربیت لی ہے ، چھچھ کے رضاکاروں نے ضلع بھر میں ہمیشہ نمایاں کارکردگی پیش کی ہے، مقررین نے اپنے خطاب میں سول ڈیفنس حضرو کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی، بعد ازاں آفاق علی وزیر، پروفیسر ماجد بھٹی، محمد خالد خان، چنگیز خان اور مبارک علی اعوان نے پوسٹ وارڈن محمد جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر نثار علی خان، خالد محمود گروپ وارڈن منصف خان، ڈپٹی گروپ وارڈن محمد شیراز ، نذر حیات، انسٹرکٹر قاسم یعقوب، بی ڈی کمانڈر محمد دین، بی ڈی ایکسپرٹ یامین شاہ ، محمد الطاف، شورنگ علی، محمد زبیر، وسیم، نزاکت اور دیگر رضا کاروں کو ان کی عمدہ پرفارمنس پر سلطانیہ ٹاؤن کے سی ای او ڈاکٹر افضال کی جانب سے شیلڈز اور انعامات سے نوازا۔ 



ضلع اٹک: سیاسی سر گر میا ں تیز، جو ڑ تو ڑ شروع سیاسی لیڈروں نے آمد ہ الیکشن میں اپنی اپنی پا رٹیو ں مضبو ط بنا نے کے لیے مہم شروع کر دی
سیاسی سر گر میا ں تیز، جو ڑ تو ڑ شروع سیاسی لیڈروں نے 2018 ء کے الیکشن میں اپنی اپنی پا رٹیو ں مضبو ط بنا نے کے لیے مہم شروع کر دی‘ کا مرہ کینٹ کے اہم سیاسی و سماجی رہنما ، سا بق جنرل سیکر ٹری ایکس ویلفیئر سو سائٹی کا مرہ کینٹ ملک محمد سلیم نے ساتھیو ں سمیت پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا،عنقریب ایک بڑی تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ؤ ں کی مو جو دگی میں با قاعدہ اعلا ن کر یں گے ،ان کی شمو لیت سے پی ٹی آئی کا مرہ کینٹ میں مضبوط ترین پارٹی بن جائے گی ۔با خبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کا مرہ کینٹ کے اہم سیاسی و سماجی رہنما ، سا بق جنرل سیکر ٹری ایکس ویلفیئر سو سائٹی کا مرہ کینٹ ملک محمد سلیم نے ساتھیو ں سمیت پا کستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیاعنقریب ایک بڑے جلسہ میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ؤ ں کی مو جو دگی میں با قاعدہ اعلا ن کر یں گے ان کی شمو لیت سے پی ٹی آئی کا مرہ کینٹ میں مضبوط ترین پارٹی بن جائے گی ملک محمد سلیم کا مرہ کینٹ میں سیاسی و سماجی حوالے سے اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں وہ 2013ء کے جنرل الیکشن میں پا کستان مسلم لیگ (ن) کے خاص سپوٹرتھے اورپی ایم ایل این کے امیدواروں کو کا مرہ کینٹ سے جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اس سلسلہ میں سیاسی و سماجی رہنما ، سا بق جنرل سیکر ٹری ایکس ویلفیئر سو سائٹی کا مرہ کینٹ ملک محمد سلیم سے ان کا موئقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ عنقریب پی ٹی آئی میں شمولیت کا با قاعدہ اعلان کر یں گے ۔ 



اٹک سٹی:دنیا بھر میں 22 مارچ کو عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے ‘اٹک کی مختلف سماجی تنظیموں نے بھی منانے کی منصوبہ بندی کی ہے
دنیا بھر میں 22 مارچ کو عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے ‘اسی سلسلے میں اٹک کی مختلف سماجی تنظیموں نے بھی انٹرنیشنل واٹر ڈے کو بھر پورانداز میں منانے کی منصوبہ بندی کی ہے صدر انجمن تا جران را شد الرحمن خان کے مطابق وطن عزیز پاکستان میں آلودہ پانی کے استعمال سے ہر سال پانچ سال سے کم عمر کے ڈھائی لاکھ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں جبکہ ہر سال پاکستان کو آلودہ پانی کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں کے علاج معالجہ کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرنا پڑرہا ہے اعداد وشمار کے مطابق ہر پانچ میں سے چار امراض آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے پیدا ہوتے ہیں جبکہ اسہال سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے اور اسی دن کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گاتاکہ عوام میں پینے کے صاف پانی سے متعلق شعور کو اجاگر کیا جاسکے۔



ہانگ کانگ:ملک پر65 ارب ڈالر کا قرضہ ہے جبکہ لوٹی ہوئی قومی دولت غیر ملکی بنکوں میں چار سو ارب ڈالرسے زائد ہے ؛ منصف خان 
ہانگ کانگ میں مقیم معروف سماجی وکاروباری شخصیت منصف خان نمبر ون نے کہا ہے کہ کرپٹ اشرافیہ لوگ لوٹی ہوئی قومی دولت کو وطن واپس لانے میں رکاوٹ ہیں ‘سپریم کورٹ کا بنچ لا محدود وقت تک پانامہ کیس فیصلے کو محفوظ نہ رکھے، عوام سمجھتے ہیں کہ نیب ایف آئی اے ایف بی آر اپنی افادیت کھو چکے ہیں‘ ملک پر65 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ ہے جبکہ پاکستان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کا شمار غیر ملکی بنکوں میں چار سو ارب ڈالرسے زائد ہے ،سٹیٹس کے حامل افراد مراعات یافتہ طبقہ جاگیردار اور کرپٹ اشرافیہ بیرون ملک سے قومی دولت کی واپسی کے راستے میں رکاوٹ ہیں ‘اگر یہ لوگ صحت روزگار اور تعلیم کی طرف توجہ دیتے تو آج ہماری قوم خطہ کی سب سے مضبو ط قوم اورمعیشت ہوتی ،عمران خان کی جدو جہد نے عوام کو جو شعور دیا ہے وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔



گاؤں نرتوپہ:پی ٹی آئی کی نرتوپہ میں دبنگ انٹری،رشید خان ،مقدر شاہ اور فیاض خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
پی ٹی آئی کے ببر شیر کی نرتوپہ میں دبنگ انٹری،معروف شخصیات ،رشید خان ،مقدر شاہ اور فیاض خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ،شعبدہ بازی ،ایکٹنگ اور مفاد کی سیاست اپناشیوہ نہیں ،نظریہ اور تعمیری سیاست کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے نرتوپہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں اپنے قائد عمران خان ادنیٰ سپاہی ہوں ،وزیر یا ایم پی اے بننا مقصودنہیں ہے ،پاکستان کی فلاح وبہبود اور محرومیوں کے ازالے کی خاطرعمران خان کو مشکل ترین وقت میں جوائن کیا ،منافقت ،شعبدہ بازی ،مفاد اور فنکاری کی سیاست کر نا اپنا شیوہ نہیں ،عوام مسلم لیگ (ن ) کے منتخب نمائندوں کی کارکر دگی سے ناخوش ہیں نماز اور درود شریف کی کثرت کامیابی کی کنجی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے نرتوپہ کی معروف سماجی شخصیات رشید خان ،سید مقدر شاہ اور فیاض خان کی بمعہ برادری اور دھڑے کے قاضی احمد اکبر کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیتی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے رشید خان ودیگر شخصیات کو یقین دلا یا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کے بعد افسوس اور مایوسی انہیں بلکہ فخر ہو گا تقریب سے مختیار خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ان معروف شخصیات کی قاضٰی احمد اکبر خان اور پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی چھچھ میں مقبول ترین جماعت اور قاضی احمد اکبر صوبائی کی سیٹ پر مقبول ترین امیدوار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نظریاتی ورکرز اور پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں وکٹیں گرانا اور ڈائیلاگ کی سیاست کے قائل نہیں تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی وتحصیل عہدیداران عمران خان ،فاضل خان وردگ ،جہانزیب خان ،حاجی اشفاق ،جاوید اقبال جلالیہ ،ذولفقار خان آف ساماں ،احمد کھٹانہ ،نور حسین ،عنصر رحمان ،رضا خان سمیت کثیر تعداد میں یوسی نرتوپہ کے عوام نے شرکت کی ،رشید خان ،مقدر شاہ اور فیاض خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت یوسی نرتوپہ کے صدر سہیل خان ،جنر ل سیکر ٹری علی افسر کی کاوشوں سے ہوئی ،اس سے قبل جب قاضی احمد اکبر خان ٹول ٹیکس پہنچے تو ممتاز خان کی قیادت میں یوسی نرتوپہ کے کارکنوں نے ریلی کی شکل میں ان کا شانداراستقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں زبردست نعرے بازی بھی کی۔



اٹک سٹی: پاکستان پوسٹل سروسز عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ، پاکستان پوسٹل سروسز تاریخی محکمہ ہے؛ شیخ آفتاب احمد
پاکستان پوسٹل سروسز عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے ، پاکستان پوسٹل سروسز تاریخی محکمہ ہے جو عوام کو اندرون اور بیرون ملک سہولیات فراہم کر رہا ہے ، موجودہ حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے ،وزیر اعظم نواز شریف عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لا رہے ہیں، چین کو ایسا لیڈر ملا جس کی وجہ سے آج چین پوری دنیا میں کمانڈ کر رہا ہے وہ وقت دور نہیں جب نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ملک بن جائے گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے پیپلز کالونی اٹک شہر میں نئے پوسٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، تقریب سے ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز روبینہ طیب، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سابق نائب تحصیل ناظم شیخ محمود الٰہی نے بھی خطاب کیا،ا س موقع پر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور، شیخ محمد اجمل، ڈپٹی پوسٹل سروسز جنرل اعجاز منہاس، اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ بشیر، ڈپٹی جنرل پوسٹ ماسٹر راولپنڈی سمیع اللہ خان ، وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر جاوید اعوان، شیخ غلام صمدانی،اقلیتی کونسلر طارق ولیم اور نوید خٹک بھی موجود تھے، شیخ آفتاب احمد نے کہا محکمہ ڈاک تاریخی محکمہ ہے پاکستان بننے کے بعد رابطے کیلئے واحد محکمہ تھا آج بھی یہ محکمہ اندرون اور بیرون ملک عوام کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، وزیر اعظم نواز شریف پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا رہے ہیں، بعض قوتیں ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے جا رہے ہیں، پشاور سے کراچی اور ملتان تک موٹر وے بنایا جا رہا ہے، موجودہ حکومت نے جو منصوبے شروع کیے ہیں اس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے نواز شریف خوابوں کی تعبیر مکمل کر رہے ہیں سی پیک کا منصوبہ مکمل ہونے سے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا، لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا، اسٹیٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرے 2018ء تک بجلی کا بحران ختم کر دیا جائے گا، نواز شریف پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنا رہے ہیں ، ہم دیہاتوں کو شہروں اور اٹک شہر اور حضرو کو اسلام آباد شہر کی طرح خوبصورت بنائیں گے۔



اٹک سٹی: امن قائم رکھنے کے لیے پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا؛ نقاش علی خان
امن قائم رکھنے کے لیے پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جائے گا ،پی پی سی آئی ایچ آر افواج پاکستان کے ساتھ ساتھ پولیس کو بھی مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی جس طرح پی پی سی آئی ایچ آر نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کا ساتھ دیا ‘اس ہی طرح پولیس کو بھی ساتھ رکھا جائے گا۔ان خیالا ت کا اظہارمرکزی جنرل سیکرٹری پی پی سی آئی ایچ آر نقاش علی خان نے صحافیوں اور آئے ہوئے ممبران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ پولیس نے بے مثال قربانیاں دی جن کو کبھی بھی ہم نہیں بھول سکتے ہمیں تمام فورسز کو ساتھ لے کر چلنا ہے ‘ہمیشہ پولیس نے قربانیاں دی لیکن عوام میں پولیس کے لیے محبت جذبہ نظر نہیں آتا اس ہی لیے ہم پولیس کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گے پولیس اور عوام کو ایک کرے گے پولیس قوم کی دوست ہے اور عوام کو چاہئے کہ اپنے محافظوں کی قدر کرے جو رات دن ہمارے لیے ہماری حفاظت کے لیے کھڑے رہتے ہے ‘پولیس تو یہ بھی نہیں جانتی کہ ان کے دوست اور دشمن کون ہے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پولیس کو سب سے پہلے ٹارگٹ کیا جاتا ہے جو کہ کبھی میڈیانے اس پر کبھی غور تک نہیں کیا ہماری پولیس کی بہت قربانیاں ہے پولیس کے شہداء جو ہماری حفاظت کرتے کرتے شہید ہوگے آج تک ان کے لیے کوئی پروگرام نہیں کیا گیا قوم کی طرف سے پولیس کو کوئی پیغام نہیں دیا گیا اگر قوم محبت قائم کرے گی تو وہ بھی قوم کے لیے جان قربان کرے گے اب وقت ہے کہ ہم اپنی اس فورس کو مضبوط کرے جو ہمارے لیے ہر وقت ہے ہماری ہر تکلیف میں پولیس ہمارے ساتھ ہوتی ہے اس لیے اب ہم یہ پیغام ہر گھر پہنچا گے کہ پولیس آپ کی دوست ہے عوام اور پولیس ساتھ ساتھ ہے ۔



اٹک سٹی:کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے ضلع اٹک میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کا افتتاح کردیا 
کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے ضلع اٹک میں چھٹی مردم شماری اور خانہ شماری کا افتتاح کردیا ‘افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ چیف کمشنر شما ریات آصف محمود باجوہ ،ممبر شماریات حبیب اللہ خان ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات، ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ، اے ڈی سی آر اکرام الحق ،اے سی اٹک فاطمہ بشیر ،پاکستان آرمی کے کرنل نوید کے علاوہ ضلع بھر کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کے پہلے فیز کا افتتاح اٹک سے کیا گیا ہے جو پندرہ مارچ سے پندرہ اپریل تک جاری رہے گا جبکہ دوسرا مرحلہ پچیس اپریل سے پچیس مئی تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے اس موقع پر محکمہ تعلیم ، پاکستان آرمی ،محکمہ شماریات اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین اپنے فرائض انجام دیں گے کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں مجموعی طور پر چار ہزار پانچ سو چھپن افسران اور اہلکار وں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں ایک ہزار دو سو انتیس سویلین ، ایک ہزار آٹھ سو اکاسی پاکستان آرمی اور ایک ہزار چار سو چھیالیس افسران اور اہلکاروں کا تعلق پولیس سے ہے مردم اور خانہ شماری کے سلسلے میں ضلع بھر میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں جہاں سے مردم شماری کی تمام کاروائی کو مانیٹر کیا جائے گا کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے اس موقع پر کہا کہ متعلقہ عملے کی تربیت مکمل کی جاچکی ہے اور تمام ضروری سامان اس سلسلے میں تقسیم کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ متعلقہ عملے کو ضلع بھر میں ان کے بلاکس کے متعلق بھی معلومات فراہم کی جاچکی ہیں جہاں سے وہ مردم شماری کے سلسلے میں متعلقہ اعداوشمار حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے سلسلے میں ضلع اٹک کو نو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں چھ تحصیلیں اور تین کنٹونمنٹ بورڈ شامل ہیں اور ان چھ حصوں کو اضلاع کا نام دیا گیا ہے اس کے علاوہ ضلع کو اکتیس چارجز ، دو سو انتیس سرکلز ، سولہ سو ۴۳ بلاکس اور ہر بلاک میں دو سو سے ڈھائی سو گھر شامل ہیں انہوں نے اس موقع پر اٹک کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے عملے سے بھرپور تعاون کریں اور انہیں تمام معلومات فراہم کریں کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے کہا کہ مردم شماری میں شامل تمام عملے کو ہر قسم کی سہولیات دی جائیں گی اور انہیں فول پروف سیکورٹی مہیا کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا مکمل کیے جانا ہمارا قومی فریضہ ہے اور تمام افسران ، عوام پر لازم ہے کہ وہ اس اہم فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مردم شماری کے عمل کو تکمیل تک پہنچا سکیں قبل ازیں کمشنر راولپنڈی کو اس موقع پر ضلع میں جاری مردم شماری کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے ضلع میں مردم شماری کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا بعدا زاں کمشنر راولپنڈی عظمت محمود نے چیف کمشنر شماریات آصف محمود باجوہ کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں پر ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے انہیں مردم شماری اور خانہ شماری کے حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ 



اٹک سٹی: موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت کے ماتحت تمام اداروں میں کھلم کھلا کرپشن کی جارہی ہے ؛ میجر طاہر 
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا حکومت کے ماتحت تمام اداروں میں کھلم کھلا کرپشن کی جارہی ہے مہنگائی ، بے روزگاری عروج پر ہے کسی بھی شعبہ کو لے لیں اُس میں بہتری کی بجائے تنزلی ہی دیکھنے کو ملے گی تمام محکموں کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے حکومتی نمائندے صر ف مال پانی بنانے میں مصروف ہیں ملک بھر میں صرف عمران خان واحد سیاسی شخصیت ہیں جو کرپٹ اداروں اور نمائندوں کے خلاف ہر محاذ پر جدو جہد کر رہے ہیں اُن کی جدو جہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل اٹک میں ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات عمران خان حضروی ، وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک جمشید الطاف، ملک حمید اکبر خان، سردار واجد علی خان، حاجی جمریز خان، ملک نذر اعوان سمیت ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر سردار شبیر خان، سردار ملک عطاء آف لنڈ،ملک ممتاز علی خان سمیت میجر گروپ کے چیئرمینز ضلع کونسل کی کثیر تعداد موجود تھی میجر طاہر نے کہا کہ موجود ہ حکومت عوام کو ڈیلیور کرنے میں نہ صرف ناکام ہو چکی ہے بلکہ اس کی کارکردگی صفر سے بھی نیچے جاچکی ہے ضلع اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی صرف حکومتی مراعات لینے میں مصروف ہیں انہیں عوام سے کوئی سرو کار نہیں یہاں پر عوام کا جینا محال ہو چکا ہے ہر شعبے میں کرپشن ، سفارش اور اقرباء پروری کا دوردورہ ہے آج عوام ہمارے دور کو یاد کر کے جوق در جوق ہمارے گروپ میں شامل ہو رہے ہیں آنے والے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور میجر گروپ اتحاد ضلع بھر سے کلین سویپ کریں گے ضلع بھر سے آنے والے مختلف وفود میں میجر گروپ کی شخصیات اور عوام نے ٹریفک پولیس لائسنس کے حصول میں مشکلات اور رشوت ستانی کے متعلق شکایات کیں جس پر میجر طاہر صادق نے کہا کہ لگتا ہے کہ یہاں کے وزراء نے اپنے کارندوں کو تمام محکمے ٹھیکے پر دے دیے ہیں کیونکہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔



ضلع اٹک:بنیادی ہیلتھ سنٹر بولیانوال مسائل کا شکار 
بنیادی ہیلتھ سنٹر بولیانوال مسائل کا شکار ‘یونین کونسل بولیانوال کی آبادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے مگر اتنی بڑی آبادی میں لاکھوں روپے سے تعمیر ہونے والے اس سنٹر میں کوالیفائیڈ ڈاکٹرز عملہ اور ادویات کی شدیدکمی ہے گزشتہ سال اس سنٹر کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کے بعد دوبارہ یہ احکامات واپس لے لیے سیریس مریضوں اور ڈیلیوری کیسز میں عوام کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری اداروں میں بائیومیٹرک حاضری کے اعلان کے باوجود اس سنٹر میں یہ سسٹم ابھی تک نہیں لگ سکا ہے نواحی دیہات بولیانوال ، دورداد، سقہ آباد، بھدری، کواہ اور پنڈی تریڑ کے رہائشیوں کے میڈیا نمائندو ں کو بتایا ہے کہ پوری یونین کونسل میں واحد بنیادی ہیلتھ سنٹر اس جدید دور میں بھی مسائل کا شکار ہے موجودہ حکومت کے دعوے تو تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح دینے کے ہیں مگر یہاں پر اس کے اُلٹ ہورہا ہے کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی شدید کمی ہے جبکہ سٹاف بھی مکمل نہیں ہے عوام نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مفت ادویات کی سپلائی بھی بند ہے ایمر جنسی میں سیریس مریضوں اور ڈیلیوری کیسز کی صورت میں چوبیس کلو میٹر کا فا صلہ طے کر نے کے بعد مریضوں کو اٹک پہنچایا جاتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں پی او ایف سنجوال کے راستے بند ہونے کی وجہ سے ان مریضوں کو تین میلہ چوک کی طرف تیس کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اٹک پہنچایا جاتا ہے جس میں ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے بعض اوقات ڈیلیوری کیسز کی خواتین اور سیریس مریض بر وقت طبی امداد نہ ملنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں عوام علاقہ نے اس سنٹر کو چوبیس گھنٹے کے لیے کھلا رکھنے اور ہروقت کوالیفائیڈ سٹاف مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام علاقہ کو اپنے گھر کے قریب طبی سہولتیں بر وقت بہم پہنچائیں جا سکیں لوگوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھ کر اس سنٹر میں تمام سٹاف مہیا کرے اور یہاں پر سٹاف کی بائیو میٹرک تصدیقی سسٹم بھی نصب کیاجا ئے تاکہ عوام کو سٹاف مقررہ اوقات میں میسر آسکیں عوام علاقہ نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے صاحبزادے شیخ سلیمان سرور اس علاقے سے الیکشن لڑتے آرہے ہیں مگر بد قسمتی سے وہ اس علاقے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں اُن کی طرف سے تعمیرو ترقی کے دعوے او ر تعلیمی اور طبی سہولتیں پہنچانے کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تشہیر صرف تشہیر ہی ہے اس علاقے کے بیسیوں دیہات میں اُن کی طرف سے کوئی بھی قابل ذکر کار کردگی دیکھنے کو نہیں ملی ہے عوام نے حکومت سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔



حضروسٹی: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پہلے سات ہزار رشوت دی جاتی تھی ،اب 15ہزار لیکر لائسنس بنائے جا رہے ہیں ؛ چنگیز خان 
اٹک ٹریفک دفتر میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پہلے سات ہزار رشوت دی جاتی تھی ،اب 15ہزار روپے لیکر ڈرائیونگ لائسنس بنائے جا رہے ہیں ، جو نوجوان یا شخص 15ہزار روپے ایک ماہ میں نہیں کما سکتا وہ انہیں اپنے جائز کام ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے یہ رقم دینے پر مجبور ہے ، اٹک ڈرائیونگ لائسنس دفتر میں کرپشن کا بازار ختم کرنا صوبائی وزیر اور چیئرمین ٹریفک ریفارمز جہانگیر خانزادہ کی ذمہ داری ہے اور اگر وہ کرپشن نہیں کرتے تو ان کے نام پر کرپشن کرنا کسی کی مجال نہیں ، اس وقت لوگوں کو جتنی تکلیف ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں ہو رہی ہے اتنی کسی اور محکمہ میں نہیں ہے کیونکہ ان مسائل کی وجہ سے لوگوں کے ویزے ضائع ہو رہے ہیں ، ان کی فلائٹس اور ٹکٹس ضائع ہو رہے ہیں مگر ایک بار پھر کہتا ہوں کہ صوبائی وزیر اور چیئرمین ٹریفک ریفارمز میں شرم و حیا نہیں کہ ان کی نظریں لوگوں کی جیبوں پر ہیں ، وہ متاثرین اتوار منڈی حضرو کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر سابق امیدوار جنرل کونسلرز صابر حسین پہاپا، ملک عارف خان، زاہد میر ، ملک نسیم ، خان بھائی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، چنگیز خان نے مزید کہا کہ اتوار منڈی ختم کر کے سٹیڈیم بنا نے میں اتنی کرپشن تھی کہ ایک دن میں سینکڑوں لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا ، میں گراؤنڈ کی مخالفت کسی سطح پر بھی نہیں کرتا ، کرکٹ سٹیڈیم ضرور ہونا چاہئے مگر کسی کو بیرزوگار کرکے نہیں بننا چاہئے تھا، پہلے لوگوں کے روزگار کا انتظام کیا جاتا پھر گراؤنڈ تعمیر کیا جاتا ، 30فیصد کمیشن کی خاطر اتنی قیمتی زمین ضائع کر دی گئی ، لوگوں کو بیروزگار کر دیا گیا اس گراؤنڈ کو ہم ملٹی پرپز کیلئے استعمال کر سکتے تھے مگر نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے حضرو کے بچوں پر ظلم کیاگیا ہے ، لوگوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ وفاقی ، صوبائی ، ضلعی ، تحصیل نمائندے اتوار بازار متاثرین کو روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ متاثرین اتوار بازار سے پچھلے سات ماہ سے بیروزگار ہیں جن سے ابھی تک کسی حکومتی نمائندے یا جماعت نے رابطہ نہیں کیا مگر میری ، میرے گروپ اور دوستوں کی ان متاثرین کیلئے جہاں تک آواز پہنچے پہنچائیں گے۔



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدیوں کو تین ماہ کا کورس تعلیم بالغاں کے عنوان سے شروع کیا جارہاہے ؛اشتیاق احمد گل
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدیوں کو تین ماہ کا کورس تعلیم بالغاں کے عنوان سے شروع کیا جارہاہے ‘اس کامقصد قیدیوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ وہ جب جیل سے رہا ہو کر جائیں تو ایک ان کی نہ صرف ذہنی بلکہ اسلامی تربیت بھی مکمل ہو ،سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر ایک دن کیلئے ایجوکیشن کا عملہ ہمارے قیدی ٹیچر کو ٹرینگ دے گا ‘اس کے بعد جیل میں موجود قیدی ٹیچر210قیدیوں کو تین ماہ کو کورس کرائیں گے ،اس مقصد کیلئے سات سنٹر قائم کی کئے گئے ہیں اور ایک کلاس میں30قیدیوں کو ٹرینگ دی جائے گی ‘یہ بات سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل نے ایک خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو بھی موجودتھے ا نہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈسٹرکٹ جیل کے اندر766قیدی اور حوالاتی قید ہیں جن میں362حوالاتی،276سخت قیدی،سزائے موت کے76، سول محض قیدی36،غیر ملکی (افغانی)16کے علاوہ9خواتین اور10بچے شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ جیل کے اندرموجود قیدیوں کو دینی تعلیم بھی دی جارہی ہے اس وقت ناظرہ قرآن کے135،ترجمہ قرآن کے27حفظ قرآن پاک کے10قیدی دینی تعلیم سے مستفید ہورہے ہیں اس کے علاوہ140قیدیوں کو نماز پڑھائی گئی جبکہ234 ایسے قیدی بھی ہیں جن کو کلمہ شریف نہیں آتا تھا انھیں کلمہ سکھایا گیا انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب اور جیل حکام کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل میں موجود قیدیوں اور حوالاتیوں کو اعلیٰ معیار کا کھانا اور ناشتہ فراہم کیا جاتا تھا میں اچانک کسی بھی وقت کھانا منگوا کر اس کا معیار چیک کر لیتا ہوں۔



حضروسٹی:پی ٹی آئی گزشتہ بیس سالوں سے پاکستان میں کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کے بول بالا کیلئے جہاد کررہی ہے ؛ عمران خان حضروی 
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گزشتہ بیس سالوں سے اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کے خاتمہ اور انصاف کے بول بالا کیلئے جہاد کررہی ہے ، پی ٹی آئی کے لاکھوں کارکنان خوش نصیب ہیں کہ انہیں عمران خان کی صورت میں ایک نڈر اور دیانتدار قائد ملا جس کی پوری زندگی ملک کی خدمت سے عبارت ہے ، چنگیز خان کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیتا ہوں ، اگر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو کر ہمارے قافلے کا حصہ بن جائیں تو آمدہ الیکشن میں پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی کارکنان اس فیصلے پر سر تسلم خم کرینگے ، منافقت کی سیاست سے چھچھ کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر خان کی پارٹی کیلئے گراں قدر جانی و مالی قربانیوں کو سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں، ان کے حالیہ انٹرویو سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جس سے ان کی سیاسی ساکھ میں مزید اضافہ ہوا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق گروپ ایک حقیقت ہے پی ٹی آئی اور میجر گروپ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے جس سے نون لیگ کے قائدین اور اس کے حواری خوفزدہ ہیں اور مختلف سازشوں میں مصروف ہیں ، ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ آپس میں مخلص نہیں ، جہانگیرخانزادہ کا آدھے سے زیادہ گروپ نے ماضی میں بھی ملک امین اسلم کو ووٹ دیا اور آئندہ بھی ڈنکے کی چوٹ پر جہانگیر خانزادہ کو ہی سپورٹ کرے گا جبکہ شیخ آفتاب کے قریبی سیاسی رفقاء اور ساتھی صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر آزاد ہیں اور ان کا ووٹ تقسیم ہو گا، انہوں نے مزید بتایا کہ ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر ضلع اٹک میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان ، متحرک اور مقبول جوڑی ہے ، انشاء اﷲ یہ جوڑی آمدہ الیکشن میں میجر طاہر صادق کی مکمل حمایت کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر چھچھ و اٹک سے کرپشن اور کمیشن کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کر دے گی۔



گاؤں پیرزئی: ملک محمد نعیم کے صاحبزادوں ملک محمد علی اور ملک نوازش کی دعوت ولیمہ میں کثیر التعداد سیاسی وسماجی احباب کی شرکت 
ملک محمد نعیم کے صاحبزادوں اور سابق ہیڈ ماسٹر ملک سلطان خان کے بھتیجو ں ملک محمد علی ایڈووکیٹ اور ملک نوازش کی دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی ،کاروباری ،صحافی،وکلا ء برادری کی شرکت‘ زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی تفصیلات کے مطابق ملک محمد نعیم آف پیرزئی ، اور ملک طارق سلطان سابقہ ہیڈ ماسٹر بھتیجو ں ملک محمد علی اور ملک نوازش کی دعوت ولیمہ کی تقریب علاقہ کا مشہور ریسٹورنٹ مغل اعظم ہال میں دی گئی جس میں صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ، شیخ سلیمان سرور، ڈاکٹر اشرف بٹ ، رئیس احمد ڈار ، نزاکت خان ، ، چیئر مین جمریز خان ، وائس چیئر مین ملک اظہر ، ملک سیف الرحمان ، ملک تاج ، محمود خان ، شاہد محمود شیدی،ملک اعظم ، محمد علی خان ، محمد نعیم خان ، ملک اعجاز ، لیاقت خان ، ملک صفدر ،سرفراز ڈار ، ملک اسرارایڈووکیٹ ، عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ ، انعام الحق ایڈووکیٹ ، یاسر افروز ایڈووکیٹ، ملک محمد آصف ایڈووکیٹ ،ملک عبدالمالک ایڈووکیٹ ملک فردوس ، ماشٹر سجاد،ملک خالد منصور کے علاوہ علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور ملک محمد علی اور ملک نوازش کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ان کو مبارک باد دی ۔



گاؤں نرتوپہ:تحصیل حضرو میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز اور پی ٹی آئی رہنما چنگیز خان گروپ میں شمولیت اختیار کرنے لگے
تحصیل حضرو میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز اور پی ٹی آئی رہنما چنگیز خان گروپ میں شمولیت اختیار کرنے لگے، یو سی نرتوپہ کے سابق امیدوار وائس چیئر مین احسن خان، قاسم خان ،فیاض خان نے اپنی تمام برادری ،دوستوں اور سپور ٹرز سمیت قاضی احمد اکبر کو چھوڑ کر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی16 چنگیز خان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالہ سے محلہ نسوزئی نرتوپہ میں ایک کارنر میٹنگ کا اہتما م کیا گیا جس میں یوسی خگوانی کے چیئر مین زیدی خان(پی ٹی آئی)اکثر خان ،افتخار خان ،حکیم خان ،ظہور خان ، ،محمود خان،عبد الرزاق ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز خان نے کہا احسن خان ،قاسم خان ،فیاض خان جیسی شخصیات نے مجھ پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے میرے گروپ کو عزت بخشی،ہم انہیں اپنے گروپ میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ انہیں زندگی کے کسی موڑ پر مایوس نہیں کرینگے، انہوں نے کہا کہ چھچھ کے تمام اساتذہ ،علماء اکرام ومشائخ عظام ہمارے سروں کا تاج اور آنکھوں کا نور ہیں اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کسی کام آسکیں ،چنگیز خان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے اپنے قریبی ساتھیوں پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر آج تک اپنی پوزیشن واضع نہیں کی اور جب تک وہ اپنے سجے کھبے رہنے والے ساتھیوں کی کرپشن پر اپنی پوزیشن واضع نہیں کرینگے ہم ہر محفل ،ہر جلسہ اور ہر پروگرام میں انہیں ان کے ساتھیوں کی کرپشن یادکراتے رہیں گے ،نرتوپہ ٹول ٹیکس پر بنایا گیا نالہ بھی کرپشن کی نظر ہو گیا صوبائی وزیر نے نالہ بنانے سے قبل زحمت گوارہ نہیں کی کہ انجیئر ،سب انجینئر سے نالے کا لیول ٹھیک طریقے سے بنوا لیتے، آج نالہ تو بن گیا مگر اس کا لیول ٹھیک نہ ہونے سے پانی ایک بار پھر چند ماہ تک سڑک کے اوپر ہو گا اور پہلے سے زیادہ لوگوں کو تکلیف کا سامنا کر نا پڑیگا،یاد رہے کہ احسن خان ،قاسم خان اور فیاض خان کی چنگیز خان کی قافلے میں شمولیت کی پیچھے داؤد خان لالہ ،حافظ رفاقت ،مسعود خان المعروف خان بھائی اور سعید خان کی کاوشیں شامل ہیں۔ 



اٹک شہر کے گنجان آباد علاقہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ڈرائی کلین کی دکان میں آگ لگ گئی‘ لاکھوں کے کپڑے جل کر خاکستر
اٹک شہر کے گنجان آباد علاقہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے ڈرائی کلین کی دکان میں آگ لگ گئی ، لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ، ریسکیو1122نے آگ پر قابو پایا ، تفصیلات کے مطابق شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز پلیڈ ر لین میں واقع نیشنل ڈرائی کلین کی دکا ن میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب رات کے دو بجے تمام لوگ سو چکے تھے ریسکیو 1122کے مطابق آگ شارت سرکٹ کے باعث لگی ، تاہم ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طورپر آگ پر قابو پا کر دیگر دکانوں کو آگ لگنے سے بچا لیا ، دکان مالک محمد نذیر نے تھانہ سٹی اٹک میں واقع کی رپٹ بھی درج کرادی ہے ۔



ضلع اٹک:آل پاکستان بیل دوڑ کے کامیاب انعقاد پرملک عطا محمد خان و ملک باشی خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں؛ ملک فرحت خان
آل پاکستان بیل دوڑ کے کامیاب انعقاد پر ملک عطا محمد خان و ملک باشی خان کھنڈہ ،چوہدری سعیدگولین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں،ملک فرحت خان آف ہمک نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ قدیم کے اس ثقافتی کھیل کا انعقادکوٹ فتح خان کے مقام پر کیا گیا جو کہ اہل علاقہ کے لئے صحت مندانہ اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ آل پاکستان بیل دوڑ کا انعقاد رئیس اعظم ملک عطا محمد خان،ملک باشی آف کھنڈہ ،چوہدری سعید گولین نے کیابیل دوڑ مقامی وخطہ پوٹھوہاراور کشمیر کے بیلوں نے حصہ لیا،بیل دوڑ کے مقابلہ میں پہلا انعام نثار احمد کے بیل نے لیا، جبکہ دوسرا انعام حاجی اشرف ٹھکیدار اور طاہر خان جکڑا کے بیلوں اور تیسرا انعام ملک باشی خان آف کھنڈہ اورنائیک زلفی سہالہ کے بیلوں نے لیا،اس تقریب کے مہمان خصوصی نواب زادہ ملک عطا محمد خان آف کوٹ فتح خان تھے۔



اٹک سٹی:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں عافیہ رہائی قافلہ غیرت عا فیہ مو و منٹ لکی مروت سے اٹک شہر پہنچ گیا
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے سلسلے میں عافیہ رہائی قافلہ غیرت عا فیہ مو و منٹ کے پی کے انعام اللہ مروت ، انورخان ، محمد شعیب ، زبیر اور وسیم عباس پر مشتمل دو درجن سے زائد افراد جن میں ایک چار سا ل کا بچہ بھی شامل ہے ‘نے یکم مارچ سے لکی مروت سے بر راستہ بنو ، کرک ، کوہاٹ ، پشاور تا اسلام آباد پیدل مارچ شروع کیا ہوا ہے ۔اس سلسلے میں قافلہ غیرت عافیہ مو ومنٹ کے پی کے نے اٹک کا دورہ کیا ،مقامی ہوٹل میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شرکاء نے کہا کہ قافلہ غیر ت کا مقدس حکمرانوں کی غیرت جگا نے کے لئے ہے حکمران پہلے قوم کی معصوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن وا پس لا ؤ جس کا تم نے وعدہ کیا تھا بعد میں کسی مجرم غدار وطن کو رہا کر نا قدیم زمانہ روایات کے مطابق پر امن و پر عظم پیدل ما رچ مع قدیم سازو سامان سمیت قدیم زمانہ سواری کے ساتھ پر عزم قافلے کے شرکاء نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کے لئے مشورہ ، تجویز ، لا ئحہ عمل ، گفتار و جر ات مندانہ کر دار کے ساتھ ہمارا ساتھ دیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی با عزت رہائی پوری قوم کا قرض بھی ہے اور فرض بھی ہم ملک و قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہا ئی تک پر امن جدو وجہد جاری رکھیں گے انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے قصو ر ہے ، وہ پاکستانی شہری ہے امریکی شہری نہیں ، اس نے کبھی گرین کارڈ کے لئے درخواست نہیں دی ، کراچی سے اغواء کے بعد افغانستان اور پھر امریکہ منتقلی سب غیر قانونی ہے خود امریکی عدا لت نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے گئے ہیں اس کا اسکارف چھین لیا گیا قرآن پاک بھی چھین لیاگیا ، برہنہ کر کے قرآن پر چلنے کو کہا گیا اور منع کر نے پر لہو لہان کر دیاگیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے تعلیم کے شعبہ میں بچوں کے ذہنی برداشت کے لئے پی ایچ ڈی کیا ہے قید تنہا ئی میں اسے اندھیرکال کوٹھری میں اسے رکھا گیا ہے حافظ قرآن ڈاکٹر عافیہ صدیقی جس نے قرآن کو اپنے دل میں بسا یا اور امریکہ کی اعلیٰ ترین یو نیورسٹی سے تعلیم کے شعبہ میں پی ایچ ڈی کی امتیازی ڈگری حاصل کی تاکہ قرآن کی رہنما میں جہا لت کو اندھیروں کی روشنی میں بدل دیں مگر ملک و قوم کے دشمنوں نے خود ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہی ظلم و جبر کے اندھیروں میں دکھیل دیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پہلے کراچی سے اغواء کر کے افغانستان لے جا یا گیا جہاں اسے ہو لناک مظالم کا سامناکر نا پڑ ا تاہم نو مسلم بر طانوی صحافی ایوان ریڈ لے کے انکشا ف پر بگرام افغانستا ن میں امریکی فوجیوں کے ظلم کاشکار قیدی نمبر 650 ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ منتقل کر دیاگیا جہاں اسے ایک با رپھر بد ترین ظلم کا نشانہ بنا یا گیا انصاف کے نام پر تما شا لگا کر اس کو گو لیو ں سے زخمی حالت میں 86سال کی سزا سنا ئی گئی اور ساتھ ہی یہ تسلیم کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کسی بھی دہشت گرد گروپ سے تعلق ثابت نہیں ہو سکا با حجاب معصوم اور کمزور سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جو مظالم ڈھا ئے گئے ہیں بگرام جیل میں اس پر اس کے معصوم بچوں پر جو مظالم ڈھا ئے گئے وہ انسا نیت کے نام پر دھبہ ہیں ان کے د و معصوم بچے ابھی تک لا پتہ ہیں ڈاکٹر عافیہ کی گرفتاری سے پہلے کی تصاویر اور پا نچ سال بعد منظر عام پر آنے والی تصاویر اس بات کی گواہ ہیں کہ ان کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے پاکستانی سینیٹر ز پر مشتمل وفد سے ملاقات میں انہو ں نے اپنے او پر ہو نے والے مظالم تفصیل سے بیان کیئے سینیٹر مشا ہد حسین نے میڈیا کو بتا یا کہ ان پر تشدد کے انتہائی بے ہا نک اور غیر روائیتی طریقے استعمال کیئے گئے ان پر امریکی اور ہندوستانی افراد نے تشدد کیا جبکہ افغان حکام نے ان کی تذلیل نہیں کی بے غیرتی کی انتہائی یہ ہے کہ نیو یا رک ڈیٹیشن سنٹر چھ مرد فوجیوں نے ان کے جبراً بے لبا س کی اور با لوں سے گھسیٹے ہو ئے کمرے سے با ہر لے آئے ان کی ویڈیو فلم بنا ئی گئی اور انہیں یہ کہاگیا کہ یہ فلم انٹر نیٹ پر جاری کر دی جا ئے گی اس طرح انہیں ذہنی طور پر اذیت دے کر پا گل کر نے کی کوشش کی گئی جبکہ ہمارے حکمران اس ظلم پر بے غیرتی کی خاموشی اختیار کر تے ہوئے امریکی عہدیداروں کو نشان قائد اعظم دے رہے ہیں یعنی امریکی سینیٹر کی اس بات کو صحیح ثابت کر رہے ہیں پاکستانی چند ہزار ڈالر میں بھی اپنی ماں کو بھی بیچ سکتے ہیں قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو بیچ کر اگر یہ قوم خوشحال ہو سکتی ہے تو شاہد اس بے غیرتی کو بر داشت بھی کیا جا تا تا ہم تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جو قومیں اپنی عزت وو قار کا سودا کر تی ہیں وہ دنیا ذلیل و رسوا ہو تی ہیں اور ا ن کی آزادی سلب کر لی جاتی ہے گزشتہ چھ سال سے یو رپی اور امریکی میڈیا نے معصوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر جو الزامات لگائے ہیں ا ن تمام الزامات کے بر عکس ایک با لکل مختلف نو عیت کا انتہائی کمزور اور احمقانہ مقدمہ مظلوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف بنا یاگیا یعنی نحیف ، کمزور اور بیمار ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے چھ امریکی فوجیوں کی موجودگی میں ایک امریکی فوجی سے ایم فور را ئفل چھین لی اور اس کا سیفٹی گیج کھینچ کر امریکی فو جیوں پر فا ئر کر دیا جبکہ ان کے فا ئر سے کو ئی فوجی زخمی بھی نہیں ہو ا اس عرصہ بھی با قی تمام فوجی تما شا دیکھتے رہے جب ا ن کا فا ئر خطا ہو گیا تو ایک امریکی فوجی نے با لکل قریب سے ان کو گولیوں کا نشانہ بنا یا جس کے نتیجہ میں ا یک گولی ان کے دل سے ایک سینٹی میٹر نیچے سے گزر گئی جبکہ دوسری گو لی نے ان کاایک گردہ ناکارہ بنا دیا حقیقیت یہ ہے کہ امریکی فوجیوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو افغان اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاک کرا نے کی کوشش کی تا ہم جب وہ اس میں نا کا م رہے تو افغان اہلکاروں کے منع کر نے کے با وجود ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کو گو لیاں ما ر کر قتل کر نے کی کوشش کی اور مر دہ سمجھ کر چھوڑ گئے لیکن افغان حکام کی بروقت طبی امداد کے نتیجہ میں وہ معجزانہ طو ر پر بچ گئیں۔ پاکستانی سفیر حسین حقانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر دبا ؤ ڈا لتے رہے کہ وہ معانی نا مے پر دستخط کر دیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ انہو ں نے کسی فوجی پر حملہ نہیں کیا اور انہیں 2003 میں بچوں سمیت کراچی سے اغواء کیا گیا 27جون 2009کو پاکستانی سفیر حسین حقانی کی ایما پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دوبارہ ٹیکسا س کی نفسیاتی جیل سے نیو یارک کے میٹرو پو لیٹن ڈیٹینشن سینٹر ایم ڈی سی میں منتقل کر دیاگیا ہے او ر وہاں انہیں ایک پنجرے میں قید کر دیا گیا ہے جس کا سائز 8x6x6 ہوتا ہے ،اس میں ٹا ئلٹ بور اور واش بیسن بھی مو جو د ہو تا ہے اس سیل کو Shu Netکہا جا تا ہے جس کے سامنے دومر د گارڈ موجو د رہتے ہیں جو ہر 20منٹ کے بعد سیل کا دروازہ کھو ل کر اندر آتے ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنے بھائی اور والدہ کو فون پر بتا یا کہ جیل کی انتظامیہ پاکستانی حکومت کی ایما پر ان کو تشدد اور اذیت کا نشانہ بنا نے رہے ہیں تا کہ ان کے نا کر دہ جرم کا اقراکرا یا جا سکے در حقیقت ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کی بے گناہی ہمارے حکمرانوں اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کے کردار پرایک سوالی نشان ہے امریکی ا س بات کا گواہ ہے کہ امریکی جیلوں میں خواتین قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک ہوتا ہے چیکنگ کے نام پر خواتین کی تذلیل اور تشدد عام سے بات ہے ٹیکسا س کی جس جیل میں ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کو رکھا گیا ہے اس کو خو ف کا گھر بھی کہا جا تا ہے امریکی عدا لت میں ایسا مقدمہ بھی موجود ہے جس میں اس جیل سے رہائی پا نے سے پہلے بے ہا نک تشدد کے بعد ہلا ک کر دیا گیا تا کہ وہ جیل سے با ہر کی دنیا کو جیل میں گزر نے والے بے ہا نک حالات سے آگا ہ نہ کر سکے بگرام جیل میں مسلم ، عرب اور پاکستانی خواتین پر ہو نے والے مظالم کا سن کر رو نگٹے کھڑے ہو ئے جا تے ہیں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مسلسل تشدد ، تذلیل اور ادویات کے ذریعے ذہنی طور پر نا کارہ بنا یا جا رہا ہے ا ن کے جسم ہی کو نہیں بلکہ ان کی رو ح او فکر کو بھی سزا دی جارہی ہے چھ جو لائی 2009کو مین ہٹن امریکہ کی عدا لت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اس حالت میں پیش کیا گیا کہ ان کے پا ؤں میں بیڑیاں اور ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں اور ا ن کا جسم اور چہرہ تشدد سے لہو لہاں تھا انہو ں نے ہتھکڑیوں میں بندے اپنے ہاتھ او پر اٹھا ئے تو ا ن سے خون ٹپک رہا تھا انہیں عدا لت میں لا نے سے پہلے بر ہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا انہو ں نے بھری عدا لت میں جج کو مخاطب کر کے کہا کہ میں پا گل نہیں ہو ں مسلمان عورت ہو ں مجھے مر د فو جی بر ہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنا تے ہیں انہو ں نے کہا کہ میں اس دن مر چکی تھی جب مجھے پہلی بار بر ہنہ کر کے میری ویڈیو بنا ئی گئی اور مجھے بتا یا گیا کہ یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر جاری کر دی گئی ہے 23ستمبر 2010کو امریکی متعصب جج رچڑڈ بر مند نے حکومت پاکستان کے مقرر کر دہ وکلاء کی سازش کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86برس کی سزا سنائی اور اپنے فیصلے پر یہ بات لکھی کہ اس کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے تاہم پاکستانی وکلاء نے جو دلا ئل دیئے اس کی روشنی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86برس کی سزا سنائی جاری ہے عدا لت میں اس فیصلے کے بعد جج کے خلاف شیم شیم کے نعرے بلند ہو ئے اور عدا لت میں موجود عیسائی یہودی اور مسلمانوں نے عافیہ سے یکجہتی کا اظہا ر کیا امریکی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو ا ہے کہ عدا لت نے کسی جرم کے ثابت ہو ئے بغیر 86برس کی سزا سنائی ہے حقا ئق سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی عدا لت نے یہ سزا پاکستا ن میں موجود ان عناصر کے دبا ؤ کی وجہ سے سنا ئی ہے جو ڈاکٹر عافیہ کی واپسی پر خوف زدہ ہیں کیو نکہ وہ جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کے واپسی کے نتیجہ میں سینکڑوں معصوم عورتوں اور بچوں پر ڈھا نے جا نے والے مظالم کا پر دہ چاک ہو جا ئے گا اور یقیناً ہمارے آئین اور قانون میں ان مظالم کی سزا موت ہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی جا نتی ہیں دہشت گردی کے خلاف اس نا م نہاد جنگ میں ہمارے فوجی اور سول حکمرانوں نے امریکی ایجنڈوں کے ساتھ مل کر بے پناہ مظالم ڈھا ئے ہیں مشہور امریکی ریسرچ اسکالر اسٹیفن لینڈ مین نے عافیہ کی سزا پر یہ بیا ن دیا کہ عافیہ کو صرف مسلمان ہو نے کی سزا دی گئی ، متعصب امریکی وکیل و تجزیہ نگار اسٹیون ڈا ؤنز جس نے ہمیشہ عافیہ کی مخالفت میں تحریر لکھی امریکی عدا لت کی نا انصافی اور عافیہ کی جرم بے گنا ئی کی سزا دیکھ کر چیخ اٹھا اور امریکی انصاف کے خلاف آواز حق بلند کی امریکی پاکستانی عوام میں بے دار ہو نے والے شعور سے خوف زدہ ہے ہمارے حکمران امریکہ کے نزدیک اہمیت نہیں رکھتے تاہم پاکستانی عوام سے دشمنی مول لینا امریکی مفاد میں نہیں ہے لہذا اگر پاکستانی عوام منظم انداز میں مہم چلا ئیں گے تو نہ صرف قوم کی بیٹی ڈاکٹر عا فیہ صدیقی اور اس کے معصوم بچے واپس آسکتے ہیں ان ہزاروں لا پتہ عورتوں بچوں اورمردوں کو با زیاب کر ا نے میں بھی مدد ملے گی جنہیں جنرل مشرف نے پا نچ پا نچ ہزار ڈا لر کے عوض فروخت کر دیا تھا ۔

















No comments:

Post a Comment