اٹک سٹی: تعلیم سب کے لئے کادعوی ،پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی ضلعی انتظامیہ طلباء کوسبزباغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی
تعلیم سب کے لئے کادعوی ،پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی ضلعی انتظامیہ طلباء کوسبزباغ دکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی ، امتحانات کے لئے سٹوڈنٹس ضلع سے باہر جانے پر مجبورسرکاری ٹیچر بھی اس دھندہ میں ملوث انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں سرگودھا یونیورسٹی ،گومل یونیورسٹی ،سرحدیونیورسٹی ،گجرات یونیورسٹی سمیت مختلف پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی انتظامیہ نے غریب طلباء کو سبزباغ دیکھاکر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے داخلہ کے وقت امیدواروں کو امتحانی سنٹر اٹک میں ہی بتایاجاتاہے لیکن فیس وصول کرنے کے بعد امتحانات کے موقع پر ضلع سے باہر امتحانی سنٹر میں طلباء کو پیپر ز کے لئے بھیجاجاتاہے جوکہ ناانصافی اور سراسر زیادتی ہے جبکہ کئی گناہزاروں روپے زیادہ اضافی فیس بھی مختلف مدات میں وصول کی جارہی ہے اس بہتی گنگا میں گورنمنٹ سکولوں اورکالجز کے اساتذہ وپروفیسر ز بھی خلاف ضابطہ غریب طلباء اور ان کے والدین کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرکے اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ضلعی انتظامیہ نے ااس معاملہ میں مکمل خاموشی سادھی ہوئی ہے عوامی وسماجی حلقوں اور غریب طلباء کے والدین کاکہناہے کہ ایک طرف حکومت تعلیم کے حصول کوآسان اورمفت فراہم کرنے کا دعوی کرتی ہے تو دوسری طرف پرائیویٹ یونیورسٹیاں جو لوگوں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کررہی ہیں ان کوکھلی چھٹی دے رکھی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ پرپابندی کے باوجود اس دھندہ میں ملوث ہونے پرکوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی انہوں نے وزیراعلی پنجاب ،سیکرٹری ایجوکیشن اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
اٹک سٹی:ضلع اٹک میں خطرناک اور مخدوش عمارات کی نشاندہی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا
ضلع اٹک میں خطرناک اور مخدوش عمارات کی نشاندہی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات ڈی سی آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا، اے ڈی ایل جی جہانگیر مرزا، ضلع بھر کے ٹی ایم اوزاور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بھر کی مخدوش اور خطرناک عمارات کا مکمل سروے کرنے کے احکامات جاری کیے انہوں نے ہدایت کی تمام خطرناک عمارات کا سروے جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ان عمارات کو جو علاقے کے عوام کے لیے خطرناک ثابت ہوچکی ہیں ‘گرا دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مخدوش اور خطرناک عمارات اردگرد کے لوگوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ‘ان کے گرنے سے عوام کی جان و مال کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے ضلع بھر کی خطرناک عمارات کا سروے مکمل کرکے انہیں گرا دیا جائے گا۔
اٹک سٹی:ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے افراد ذلیل و خوار ہونے لگے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل ترین بنا دیا گیا
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے آنے والے افراد ذلیل و خوار ہونے لگے،ڈرائیونگ لائسنس کا حصول مشکل ترین بنا دیا گیا، ضلع بھر کی تحصیلوں سے آنے والے کئی دنوں سے خوار،ٹریفک پولیس کے اعلی حکام کے نئے احکامات کے تحت ہر ماہ ایک دن لائسنس بنائے جاتے ہیں،جس میں سینکڑوں افراد شامل ہو تے ہیں لیکن ٹریفک پولیس کے عملہ صرف48لائسنس بنانے کا پابند کر دیا گیاایک ماہ بعدلائسنس بنانے کی وجہ سے سینکڑوں لوگ کاغذات جمع کراتے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وجہ سے کوئی بھی حادثہ رونماء ہو سکتا ہے،لائسنس کے حصول کے ل؛ئے ایسے افراد بھی آتے ہیں جو بیرون ملک جانے کے لئے لائسنس بنا رہے ہیں جو روز گار کے حصول کے لئے بیرون ملک جاتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں سالانہ کروڑوں روپے کا زر مبادلہ آتا ہے نوجوانوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر پرانا طریقہ بحال کیا جائے تاکہ تعلیم یافتہ لوگ لائسنس بنوا کر اپنا روزگار حاصل کرسکیں۔
ضلع اٹک:اٹک پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کا ضلع بھر میں ردالفساد آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں کاروائیاں
اٹک پولیس،رینجرزاور حساس اداروں کا ضلع بھر میں ردالفساد آپریشن کے تحت مختلف علاقوں میں کاروائیاں ‘مختلف جرائم میں ملوث 393 افراد گرفتار،جن میں 8غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں یہ بات ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت نے ایک ملاقات میں بتائی انہو ں نے کہا کہ ضلع بھر میں ردالفساد آپریشن کے تحت اسلحہ اور منشیات برآمدقتل، ڈکیتی اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی میں ملوث12اشتہاری گرفتار ملزمان سے 43پسٹل،9بندوق، 1کلاشنکوف، 1ریوالور، 3خنجر اور 450روند برآمد کئے گئے36کلوچرس، 2گرام ہیروئن، 181 بوتل شراب برآمد کرلی گئی قمار بازی کے68افراد سے داؤ پرلگی2788400رقم برآمد کی گئی ایملی فائر ایکٹ،وال چاکنگ، کرایہ داری ایکٹ، ممنوعہ لٹریچر کی خلاف ورزی کرنے والے 46افرادپر مقدمات قائم کیئے گئے ہیں رد الفساد آپریشن کے مثبت ثمرات سا منے آنا شروع ہو چکے ہیں جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔
حضروسٹی:اتحاد گروپ حضرو کے اہم رہنماء صابر حسین پھاپا اور سابق نائب ناظم حضرو حامد رضا نے چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا
اتحاد گروپ حضرو کے اہم رہنماء سابق امیدوار برائے جنر ل کونسلر صابر حسین پھاپا اور سابق نائب ناظم حضرو حامد رضا نے ساتھیوں سمیت چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا ،پھاپا صابر حسین اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت کے بعد چنگیز خان کا حضرو شہر میں پلڑا مزید بھاری ہونے لگا تفصیلات کے مطابق جہانگیر خانزادہ گروپ کے حمائیت یافتہ اتحاد گروپ حضرو کے اہم رہنماء صابر حسین اور سابق نائب ناظم حامد رضا نے اپنے ڈیرے پر حلقہ پی پی16سے صوبائی اسمبلی کے ا میدوار چنگیز خان کے اعزاز میں ایک پروقار کار نر میٹنگ کا اہتمام کیااس موقع پر پھاپا صابر حسین اور حامد رضا سمیت ان کے دیگر ساتھیوں حاجی محمد یونس ،محمد مسکین ،حاجی محمد نعیم ،محمد عنصر خان ،شاہ نواز خان ،محمد فردوس ،محمد زبیر ،اسد خان ،نومی خان ،ملک راحیل اقبال ،حاجی سعید اقبال آرائیں ،نبیل سعید آرائیں نے خادم چھچھ چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کیا ،صابر حسین پھاپا نے اپنے خطاب میں کہا کہ چنگیز خان کے ساتھ ہمارے دیرینہ مراسم کئی سالو ں سے چلے آرہے ہیں ہم نے گزشتہ الیکشن میں حضرو شہر سے رضا خان کی حمائیت کی اور انشاء اللہ اس بار بھی ان کے چھوٹے بھائی چنگیز خان کو بھر پور سپور ٹ کرینگے ہماری ہر قسم کی جانی ،مالی سپور ٹ چنگیز خان کے ساتھ ہے چنگیز خان نے اپنے خطاب میں صابر حسین پھاپا ،حامد رضا اور ان کے دیگر ساتھیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ حضرو شہر سے ہمیں پھاپا صابر حسین جیسی شخصیات کی اشد ضرورت تھی جوالیکشن میں ہمارے آگے چل کر ہمیں لیڈ کرے ہم پھاپا صابر حسین ،حامد رضا اور ان کے ساتھیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ انہیں ہماری ذات سے کوئی شکائیت کا موقع نہیں ملے گا ہم خاندانی لوگ ہیں ہمارے رشتے ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ہم ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوکر ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹ کر خوشی محسوس کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حضرو کے منتخب ایم پی اے جہانگیر شہزاد ہ کو حضرو شہر کی عوام کا کوئی احساس نہیںآج ان سے حضرو کی چیئر مینی کا فیصلہ حل نہیں ہو پا رہا حضرو کے تمام منتخب کونسلر کو کھڈے لائین لگا کر حضرو شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ایک روپے کا فنڈز نہیں لگایا جا رہا ان حالات میں عوام نے ہمارے ساتھ امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں اور ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے اعتماد کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچائی جائے گی اس موقع پر ز زاہد میر ،محمد حنیف ،ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی ،ملک نسیم ،جنرل کونسلر لال شاہ (غورغشتی ) شاہد خان بنگئی ،ماسٹر نسیم ،محمد نبی عرف تقی بھی موجود تھے
اٹک سٹی:موجودہ حکومت نے ضلع اٹک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا ؛ایمان طاہر
ضلع اٹک کی سرزمین معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ‘موجودہ حکومت نے ضلع اٹک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے کوئی ریلیف نہیں دیا ،تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی موجودہ حکومت کی کارکر دگی ضلع اٹک میں نہ ہونے کے برابر ہے یہاں کا وڈیرا ازم ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ہم ضلع کی تعمیرو ترقی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے تما م صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر فوکل پرسن محمد بلال بھی موجود تھے ایمان طاہر نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالامال اور معدنیات کی دولت سے بھر پور سرزمین اٹک کے نوجوان ڈگریاں لیے پھر رہے ہیں ضلع بھر میں کاروبار نام کی کوئی شے نہیں پورے ضلع میں بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے کوئی بڑا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا موجودہ حکومت ضلع اٹک کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے آنے والے جنرل الیکشن میں ضلع اٹک کی عوام میجر طاہر صادق اور پی ٹی آئی اتحاد کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کر یں گے انشا ء اللہ ضلعی پسماندگی دور کرنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں گے اور کوشش ہو گی کہ ضلع کونسل اٹک ایک عوامی اور فلاحی ادارہ کے طور پر بحال ہو جس طرح میرے والد بزرگوار میجر طاہر صادق نے عوامی سیاست اور عوامی خدمت کو اجاگر کیا ہم بھی اُن کے نقش قدم پر چل کر ضلع کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں گے۔
حضروسٹی:علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی کے سمسٹربہار2017 کے داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے
علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی (اٹک ریجن) علامہ اقبا ل اوپن یوینورسٹی کے سمسٹربہار2017 کے میٹرک سے پی ایچ ڈی اورایم ایڈ،بی ا یڈ سطح کے داخلے جن کی داخلہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مارچ2017 مقرر تھی بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اب داخلہ فارم نارمل فیس کے ساتھ25 مارچ 2017 تک جاری طلبہ اور نئے طلبہ بنک کی مقرر شاخوں میں فارم جمع کروائے جا سکتے ہیں۔ داخلہ فارم ریجنل آفس دارلسلام کالونی اٹک اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز اٹک اور تمام تحصیلوں میں دستیاب ہیں۔ برائے تفصیلات (www.aiou.edu.pk )فون نمبر( 0572-610610 )۔
اٹک سٹی:سابق چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ)و سینیئر صحافی محمد اکبر یوسف زئی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
سابق چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ)و سینیئر صحافی محمد اکبر یوسف زئی کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری،گزشتہ روزسابق سینیٹر سردار محمود خان،سابق وفاقی سیکرٹری سردار حامد علی خان ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نعیم اعوان، ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر،پنجاب ٹیچر یونین ضلع اٹک کے صدر محمد افضل لاہم،ضلعی صدر مشتاق احمد خان،منیر بٹ،سید فرحت حسین شاہ،شیر خان،صابر حسین نے محمد اکبر یوسف زئی کی وفات پر ان کے بھتیجے چیئرمین اٹک پریس کلب (رجسٹرڈ)ندیم رضا خان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش اور لواحقین کے صبر جمین کی دعا کی۔
اٹک سٹی:بزرگ و سینئر صحافی محمد اکبرخان یوسف زئی اپنی ذات میں انجمن تھے ؛مفتی سید امیر زمان حقانی ( سابق امیر جے یو آئی اٹک)
سابق امیر جے یو آئی اٹک و معروف عالم دین مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا ہے کہ بزرگ و سینئر صحافی محمد اکبرخان یوسف زئی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے ‘ان کی صحافتی سماجی فلاحی اور دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ ساری زندگی قلم کی حرمت کے پاسبان اور امین رہے ایسے مخلص درویش ملنسار اور لوگوں کے کام آنے والی شخصیات کا وجود معاشرے کے لئے باعث برکت ہوتا ہے ان کی مقبولیت کا اندازہ ان کی نمازجنازہ کے اجتماع سے لگایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد رحمت کائنات ماڑی میں اکبر یوسف زئی مرحوم کے حوالے سے منعقدہ تعزیتی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا تقریب میں اکبر یوسف زئی کے بھتیجے اور چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور سینئر صحافی طا ہر نقاش نے خصوصی شرکت کی مفتی امیر زمان حقانی نے کہا کہ مرحوم بہت خوبیوں کے مالک تھے علمائے کرام سے انہیں خاص تعلق اور وابستگی تھی کسی بھی دینی پروگرام میں شامل ہونا اور کوریج دلانا وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے تھے ان کی یہ خدمات نہ صرف بخشش کا ذریعہ بنیں گی بلکہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی آخر میں ان کے درجات بلندی بخشش کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی جبکہ لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی گئی۔
اٹک سٹی:حبیب بنک سٹی برانچ اٹک میں اسٹاف کی کمی،صارفین ذلیل و خوار ہونے لگے
حبیب بنک سٹی برانچ اٹک میں اسٹاف کی کمی،صارفین ذلیل و خوار ہونے لگے،صارفین کی بیٹھنے کیلئے جگہ تک میسر نہیں، حبیب بنک اٹک سٹی میں عرصہ دراز سے اسٹاف کی کمی ہے جس کی وجہ سے بنک کو لاکھوں روپے بچت دینے والے صارفین ذلیل و خوار ہو رہے ہیں،کیش نکالنے اور جمع کرانے والے صارفین کا پورا پورا دن ضائع ہو رہا ہے،صارفین نے وفاقی وزیر خزانہ ،گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور حبیب بنک کے اعلی حکام سے اصلاح کی اپیل کی ہے۔
گاؤں جتیال:یو تھ ونگ کے ٹائیگرز قائد عوام عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں؛ قاضی احمد اکبر
ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہاکہ یو تھ ونگ کے ٹائیگرز قائد عوام عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں‘ نوجوان قائد عوام عمران خان کا ہراول دستہ ہیں پاکستا ن تحریک انصاف کے یوتھ ٹائیگر ز نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کا ساتھ دیا ہے، ان خیالات کا انہوں نے یوتھ ونگ کے وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیااس موقع پر ضلعی سیکر ٹری اطلاعات تحریک انصاف عمرا ن خان حضروی بھی موجو دتھے قاضی احمد اکبر نے کہاکہ اٹک میں منتخب نمائندوں نے عوام کو مایوس کیا ہے تحریک انصاف اٹک کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔
حضروسٹی:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پراسپیکٹس انگلش میں تبدیل کرنے سے طلباء کو مشکلات کاسامنا
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی پراسپیکٹس انگلش میں تبدیل کرنے سے طلباء کو مشکلات کاسامنا ‘تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے پراسپیکٹس اردوسے تبدیل کرکے انگلش میں مرتب کرنے سے داخلہ کے خواہشمند طلبہ وطالبات کو شدید مشکلات کاسامناہے یونیورسٹی میں زیرتعلیم طلبہ وطالبات اور عوامی وسماجی وعلمی شخصیات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک طرف ہماری قومی زبان اردو کی ترویج وترقی کے لئے یونیورسٹی خصوصی مضامین کی تعلیم دے رہی ہے اوردوسری طرف سپریم کورٹ کی طرف سے اردوکو دفتری زبان استعمال کرنے کے فیصلہ کے باوجود سال 2017کی داخلہ پراسپیکٹس انگلش میں جاری کرنا قومی زبان اور طلباء کے ساتھ زیادتی ہے اور طلباء کو اس کے سمجھنے میں پریشانی کا سامناہے انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ پراسپیکٹس کوقومی زبان میں مرتب کرکے طلباء کے لئے آسانی پیداکی جائے ۔
ہانگ کانگ:پاکستان سپر لیگ کا فائنل کامیاب طریقے سے کروانے پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب مبارکباد کی مستحق ہے؛ سجاد خان
محمد سجاد خان نمبرون آ ف گاؤں ابابکر (حضرو)نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کامیاب طریقے سے کروانے پر حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوا اور انتہائی اعلیٰ انتظامات کی زیر نگرانی فائنل مکمل ہوا جس کا سہرا حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کے سر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرن سمی کے ساتھ منعقدہ ڈنر کی تقریب کے موقع پر اپنی ایک گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کامیاب فائنل کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل گئے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ بہت جلد ایک انٹرنیشنل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ،پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کو شکست ہوئی ہے اور امن وامان کی فضا قائم ہوئی ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آئندہ ایڈیشن پاکستان میں ہی منعقد ہوگا۔
حضروسٹی:سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کی سیا ست کا جنازہ نکل جا ئے گا ؛ عمران خان حضروی
ضلعی جنر ل سیکر ٹری تحریک انصاف عمران خان حضر وی نے کہاہے کہ سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن) کی سیا ست کا جنازہ نکل جا ئے گا ، کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر کھڑ ا کر دیا ہے، درباری ٹولہ عوامی مسائل حل کر نے کی بجائے شریفین کی کرپشن کا دفاع کر رہے ہیں ‘قائد عوام عمران خان کر پشن کیخلاف جنگ کا آغاز کیا ملک سے لوٹی گئی دولت کو قومی خزانے میں جمع کرائیں گے ۔ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے صدراٹک پریس کلب رجسٹرڈ محمد اکبر خان یوسف زئی کی وفات پران کے بھتیجے چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ پانامہ شریف حکمرانو ں کی سیاست ختم ہوچکی ہے ملک و قوم مہنگائی، لاقانونیت، بدامنی و دہشتگردی کے دلدل میں دھنس چکا ہے مگر درباری ٹولہ عوامی مسائل کی بجائے شریفین کی کرپشن بچانے میں مصروف ہیں آئندہ عام انتخابات میں پاکستا ن تحریک انصاف کلین سویپ کرے گی۔
اٹک سٹی: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں؛ چوہدر ی شیر علی
صوبائی وزیر معدنیا ت و چیئرمین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی اٹک چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی اٹک کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات اوردیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں تمام شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اور اس امر کی یقین دہانی کروائی گئی کہ تمام شکایات کو جلد از جلد حل کرلیا جائے گا وزیر معدنیات چوہدری شیر علی نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی سطح پر پنجاب اوورسیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیشن قائم کیے گئے ہیں اوورسیز کمیشن کی نگرانی خود وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کررہے ہیں اور کمشن کو ملنے والی شکایات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے شکایات کے ازالے کے لیے تمام ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر شکایا ت کا ازالہ کریں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے اس سلسلے میں حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔
گاؤں نرتوپہ:پی ٹی آئی کی ایک او ر اہم وکٹ گر گئی ،سابق وائس چیئر مین احسن خان نے بمعہ برادری چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا
یوسی نرتوپہ سے پی ٹی آئی کی ایک او ر اہم وکٹ گر گئی ،سابق وائس چیئر مین احسن خان نے بمعہ برادری چنگیز خان کی حمائیت کا اعلان کر دیا ،تفصیلات کے مطابق محلہ نسوزئی نئی آبادی نرتوپہ میں چنگیز خان کے اعزاز میں ایک شاندار کارنر میٹنگ کا اہتما م کیا گیا جس میں یوسی نرتوپہ سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے وائس چیئر مین احسن خان ،قاسم خان UAE،فیاض خان UAEنے اپنی تمام برادری ،دوستوں اور سپور ٹرز سمیت امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 16 چنگیز خان کی غیر مشروط حمائیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی یوسی خگوانی کے چیئر مین زیدی خان ،حاجی اسلم خان ،ملک خان افسر ،نسیم نمبردار ،ڈیم خان ،اکثر خان ،افتخار خان ،حکیم خان ،ظہور خان ،مسعود خان ،محمود خان،عبد الرزاق ،وقار خان ،لال شاہ جنر ل کونسلر یوسی غورغشتی،ملک نسیم ،خان بھائی ترجمان چنگیز خان ،اشفاق خان ،بلال خان ودیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز خان نے کہا کہ آج مجھے بے حد خوشی ہے کہ احسن خان ،قاسم خان ،فیاض خان جیسی شخصیات نے ہم پر اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے ہمیں عزت بخشی،ہم انہیں اپنے گروپ میں شمولیت پرخوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں انشاء اللہ ہم انہیں زندگی کے کسی موڑ پر مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ چھچھ کے تمام اساتذہ علماء اکرام ومشائخ عظام ہمارے سروں کا تاج اور آنکھوں کا نور ہیں اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ان کسی کام آسکیں چنگیز خان نے مزید کہا کتنی شرم کی بات ہے ہمارے حلقے کے صوبائی وزیر جنہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر آج تک اپنی پوزیشن واضع نہیں کی اور جب تک وہ اپنے سجے کھبے رہنے والے ساتھیوں کی کرپشن پر اپنی پوزیشن واضع نہیں کرینگے ہم ہر محفل ،ہر جلسہ اور ہر پروگرام میں انہیں ان کے ساتھیوں کی کرپشن یادکراتے رہیں گے ،نرتوپہ ٹول ٹیکس پر بنایا گیا نالہ بھی کرپشن کی نظر ہو گیا صوبائی وزیر نے نالہ بنانے سے قبل زحمت گوارہ نہیں کی کہ انجیئر ،سب انجینئر سے نالے کا لیول ٹھیک طریقے سے بنوا لیتے آج نالہ تو بن گیا مگر اس کا لیول ٹھیک نہ ہونے سے پانی ایک بار پھر چند ماہ تک سڑک کے اوپر ہو گا اور پہلے سے زیادہ لوگوں کو تکلیف کا سامنا کر نا پڑیگا چنگیز خان نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاست میں قدم رکھا ،ہماری نیت صاف ہے اور ہمارے ارادے پختہ ہیں انشاء اللہ ہم نے اقتدار سے پہلے بھی عوام کی بے لوث خدمت کی اور آئندہ بھی اسی مشن کو آگے لیکر جائیں گے ،کارنر میٹنگ سے ملک نسیم نے بھی خطا ب کیا ،یاد رہے کہ احسن خان ،قاسم خان اور فیاض خان کی چنگیز خان کی قافلے میں شمولیت کی پیچھے داؤد خان لالہ ،حافظ رفاقت ،مسعود خان المعروف خان بھائی اور سعید خان کی کاوشیں شامل ہیں ۔
حضرو سٹی میں درجنوں امیدوار وں کی چنگیز خان کے قافلے میں شمولیت نے صوبائی امیدواروں کی نیندیں اڑادیں ؛جمشید خان HK
حضرو سٹی میں درجنوں امیدوار (جنر ل کونسلرز ) کی چنگیز خان کے قافلے میں شمولیت نے صوبائی امیدواروں کی نیندیں اڑادیں ،پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مگر حلقہ پی پی16میں چنگیز خان کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملے یا نہ ملے ‘ہم چنگیز خان کو ہی سپور ٹ کرینگے ،چنگیز خان عوامی خدمت میں اپنی مثال آپ ہیں ،اعلیٰ تعلیم یافتہ ،انتہائی ملنسار ،مخلص اور عوام کی خدمت کا حقیقی جذبہ ہم نے چنگیز خان میں دیکھا جس کی وجہ سے اعلانیہ طور پر آنیوالے 2018کے جنر ل الیکشن میں چنگیز خان کی جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادینگے ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی ہانگ کا نگ کی اہم شخصیت جمشید خان نے ’’حضرو سٹی نیوز ‘‘سے ٹیلی فونک بات چیت میں کیا ،انہوں نے کہا کہ اس وقت حضرو شہر اور بالخصوص میرے وارڈ میں میری برادری جہاں سے میرے چچا عزیز خان نے الیکشن لڑا انشاء اللہ میری برادری اور میرے دوست احباب اور تمام سپورٹر میرے ساتھ کھڑے ہیں جو 2018کے الیکشن میں زاہد میر اور سابق امیدوار برائے جنر ل کونسلر محلہ عید گاہ چنگیز خان کو اس وارڈسے بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر امیدوار برائے جنر ل کونسلر محمد حنیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گو کہ میں نے گزشتہ بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑا مگر اب چنگیز خان کی والہانہ قیادت سے متاثر ہو کر ان کے قافلے میں شرکت کی اور آئندہ الیکشن میں زاہد میر کے ساتھ ملکر حضرو شہر سے چنگیز خان کی ہر طریقے سے جانی ،مالی اور ہر قسم کی سپور ٹ کرونگا اور ان کی جیت کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین چلائیں گے ۔
اٹک سٹی:سول ڈیفنس کی تربیت واحد ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے ہم وطنوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کر سکتے ہیں؛ عقیل عالم خٹک
سول ڈیفنس کی تربیت واحد ذریعہ ہے جس سے ہم اپنے ہم وطنوں میں جذبہ حب الوطنی پیدا کر سکتے ہیں، سول ڈیفنس آرگنائزیشن میں شامل ہو کر رضاکارانہ خدمات دیں ان خیالات کا اظہار سول ڈیفنس کے آفیسرعقیل عالم خٹک نے عالمی سول ڈیفنس ڈے کے موقع پر شہر یوں میں پملفلٹس ، بروشر تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں ان کی نگرانی میں سول ڈیفنس کی ٹیم نے خطرات پر قابو پانے کا عملہ مظاہرہ بھی کیا، سول ڈیفنس حضرو کے انچارج محمد جاوید نے بم چیک کرنے اور ناکارہ کرنے کے حوالہ سے کارکردگی پیش کی، محمد جاوید نے بتایا کہ یہ سب تربیت محکمہ سول ڈیفنس اٹک کے انچارج عقیل عالم خٹک سے حاصل کی گئی ہے جن کی مہارت سے استفادہ بھی حاصل کررہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو میں عقیل عالم خٹک نے بتایا کہ سول ڈیفنس محدود وسائل میں رہتے ہوئے 21سیشن، انڈسٹری میں 38سیشن، کمرشل سیکٹر میں 27،سیشن سرکاری دفاتر ،نیم سرکاری دفاتر میں اور جنرل پبلک میں 33 سیشن منعقد کر چکا ہے ،سول ڈیفنس کے ساتھ ساتھ اس کی ایک ذمہ داری ٹیکنکل سوِمنگ /سرچنگ بذریعہ ڈسپوز ل اسکواڈ کی بھی ہے جو اب تک اٹک کے مختلف اہم مقامات میں 921واقعات میں 63050پوائنٹ کی سویمنگ کر کے ان ایریاز کو کلیئر کر چکا ہے ،سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ میں آرمڈفورس سے تربیت یافتہ افراد شامل ہیں، عقیل عالم خٹک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ہر شہری سول ڈیفنس کی ٹریننگ ضرور حاصل کرے ، اس سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور ممکنہ خطرات سے نبرد آزما ہونے کا حوصلہ بڑھتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ شہری دفاع کا ہر رضا کار اﷲ کا سپاہی ہے جو بغیر کسی تنخواہ یا مراعات کے مخلوق خدا کیلئے کام کرتا ہے ۔
اٹک سٹی:ملک بھر کی طرح اٹک شہر میں بھی جماعت اسلامی نے "خوشحال پاکستان فنڈ"کے حصول کے لئے چوک فوارہ میں کیمپ لگایا
ملک بھر کی طرح اٹک شہر میں بھی جماعت اسلامی نے "خوشحال پاکستان فنڈ"کے حصول کے لئے چوک فوارہ میں کیمپ لگایا جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئر مین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان نے کیا قبل ازیں کیمپ کے قیام کے آغاز کے بعد جب کارکنان نماز ظہر کے لئے گئے ہوئے تھے سٹی پولیس کے ایس ایچ او مظہر شاہ نے کیمپ سے ڈیک، دعوتی لٹریچر اور فنڈ بکس اٹھا لیا جس پر کارکنان نے بھرپور احتجاج کیا اور ایس ایچ او کے خلاف شدید نعرے بازی کی بعد ازاں ذمہ داران جماعت سے ڈی ایس پی تفسیر ملک کے کامیاب مذاکرات کے بعد سامان واپس کر دیا جس کے بعد امیر ضلع جابر علی خان نے کیمپ کا افتتاح کیا اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید ، امیر زون پی پی 15شہاب رفیق ملک ،، گروپ لیڈر پی پی 15محمد اقبال ملک ، ڈپٹی سیکرٹری خالد محمود ، مولانا عمر وقاص اور امیر شہر نعیم اللہ بھی موجود تھے امیر ضلع مولانا جابر علی خان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کے حکم کے مطابق یکم تا 15مارچ تک خوشحال پاکستان فنڈ مہم کے ذریعے عوام النا س تک اپنا پیغام پہنچائیں گے اور اس سلسلے میں خوشحال پاکستان فنڈ اکٹھا کیا جائے گا اس سلسلے میں اٹک شہر کے چوک فوارہ میں کیمپ کے آغاز پر پولیس نے بغیر کسی دلیل ، وجہ اور قانون کے کیمپ سے سامان اٹھا لیا جس پر کارکنان نے امیر زون شہاب رفیق ملک گروپ لیڈر محمد اقبال ملک کی قیادت میں احتجاج کیا اس دوران امیر ضلع کی قیادت میں شہاب رفیق ملک ، اقبال ملک اور خالد محمود نے ڈی ایس پی تفسیر ملک کے ساتھ مذاکرات کیے اورامیر ضلع نے کہا کہ یہ مہم ملک بھر میں جاری ہے سیکورٹی کی وجہ سے ہم نے چھوٹے پیمانے پر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے پولیس نے زیادتی کی جس کی جتنی مذمت کی کم ہے ایس ایچ او سٹی کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا ایس ایچ او سٹی کی بے تدبیری کو ڈی ایس پی تفسیر ملک کی دور اندیشی اور کامیاب حکمت عملی نے حالات خراب ہونے سے بچالیا امیر ضلع جابر علی خان نے کہا کہ جماعت اسلامی باطل کے خلاف سیسہ پلائی دیوار اور اپنو کے لئے نرم خوہے جماعت اسلامی ملک سے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ چاہتی ہے اس سلسلے میں اسے عوامی تائید، اعتماد اور مالی تعاون حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے لئے 15مارچ تک مہم چلائی جائے گی سراج الحق اس کے قائد سمیت اس کی قیادت کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے پاک ہے انشاء اللہ عوام اپنے اعتماد سے ہمیں نوازیں گے۔
اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سردار محمد عارف خان وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک منعقد ہوا
ضلع کونسل اٹک کا بجٹ اجلاس زیر صدارت سردار محمد عارف خان وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک منعقد ہوا ،اجلاس میں یکم جنوری 2017تا30 جون 2017کا چھ ماہ کا بجٹ پیش کیا گیا بجٹ چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طا ہر نے پیش کیا بجٹ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع کونسل کی متوقع آمدن22کروڈ 61لاکھ 65ہزار 5سو ہے جبکہ متوقع اخراجات 9کروڑ 32لا کھ ہیں ضلع بھر کی 71یونین کونسلوں کو 13لاکھ روپے فی یونین کونسل دیئے گئے ہیں جو مجموعی طور پر9کرو ڑ 23لاکھ بنتے ہیں سپیشل سیٹس کے لیے 72لا کھ روپے مختص کیے گئے ہیں71یو نین کونسلوں اور 24خصوصی نشستوں کے لئے ٹوٹل نو کرو ڑ95لاکھ رو پے مختص کیئے گئے اس طرح مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے دو کرو ڑ 12لا کھ 20ہزار رو پے متوقع ترقیاتی اخراجات کی مد میں12کرو ڑ 7لاکھ 20ہزار رکھے گئے ہیں مجموعی متوقع اخراجات 21کروڑ 39لاکھ 20ہزار روپے ہیں،کلو زنگ بیلنس 1کروڑ 22لاکھ 45ہزار پانچ سو رو پے ، پی ایف سی غیر ترقیاتی فنڈ زمیں 7کرو ڑو 90لاکھ 96ہزار پا نچ سو ، جبکہ پی ایف سی ترقیاتی فنڈ میں2کرو ڑ 16لا کھ رکھے گئے ہیں پراپرٹی ٹیکس کی مد میں7کروڑ 20لا کھ روپے ،عمارات اور دکانات کے کرائے کی مد میں22لا کھ روپے مختص کیے گئے ہیں متفرق لائسنس فیس کی مد میں 6لاکھ 50ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں اس کے علاوہ نقشہ جات کی منظوری میں پا نچ لا کھ اور اشتہارات کی مد میں چھ لاکھ رکھے گئے ہیں ٹو ٹل 22کروڑ 61لا کھ 65ہزار پا نچ سو رو پے ،تنخواہوں اور اعزازیہ کی مد میں3کروڑ 54لاکھ 30ہزار 9سو 98رو پے مختص کیے گئے ہیں مواصلات کی مد میں4لا کھ 50ہزار ، یوٹیلٹیز کی مد میں14لاکھ 20ہزار ،ریٹس اینڈ ٹیکسز کی مد میں21لاکھ ، ٹرانسپورٹیشن کی مد میں 33لاکھ 10ہزار ، ٹوٹل جنرل اخراجات7کرو ڑ 70لاکھ 9ہزار ،جاری اخراجات کی مد میں1کروڑ 49لاکھ 89ہزار ،ملازمین کی پنشن کی مد میں1کروڑ 40لاکھ روپے، اثاثہ جات کی مد میں1کروڑ 73لاکھ روپے، مرمت کی مد میں 1کروڑ 14لاکھ 80ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طا ہر نے کہا کہ مختلف مدات میں ضلع کونسل اٹک ٹیکس لگائے گی جس کے لیے باقاعدہ ٹیکس کمیٹی تشکیل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکس کمیٹی غیر ضروری ٹیکس نہیں لگائے گی بلکہ انہی ٹیکسوں کا نفاذ کیا جائے گا جو انتہائی ضروری ہیں ان ٹیکسوں کے ذریعے ضلع کونسل کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جو ضلع بھر کی ترقی کے لیے خرچ کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لیے ضلع اٹک میں قائم آئل کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ وہ اپنی آمدنی کا تین سے پانچ فیصد حصہ ضلع اٹک کی ترقی کے لیے مختص کریں اس کے علاوہ متعلقہ حکام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ غازی بروتھا کی رائلٹی اٹک کے عوام کے لیے مختص کریں تاکہ ضلع میں ترقی کا نیا دور شروع ہوسکے ممبران ضلع کونسل نے بجٹ پر بحث بھی کی اور چیئر پرسن کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
اٹک سٹی:حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملازمین ،ریٹائرڈ پنشنرز کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں؛ ابو ملک
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملازمین ،ریٹائرڈ پنشنرز کی سہولیات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن بروقت ادا کی جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر ڈاکٹر ابو ملک نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع اٹک کے تمام محکمہ جات کے ملازمین کی تنخواہیں آن لائن کر دی گئیں ہیں تمام ملازمین آسانی سے ماہانہ تنخواہ وصول کر رہے ہیں ہمارے پاس 10 ہزار 152پنشنر ہیں جن میں سے 8392ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن آن لائن کر دی گئی ہے بقایا ملازمین کی پنشن دو ماہ تک آن لائن کر دی جائے گی ،نئے ریٹئر ہونے والے ملازمین کے لئے علیحدہ کو آرڈینیشن سیل بنایا گیا ہے جس کی میں خود نگرانی کر رہا ہوں تاکہ جلد ازجلد ریٹائر ہونے والے ملازمین کے پنشن کیس مکمل ہو سکے کسی بھی شکایت کی صورت میں میں نے ہیلپ لائن نمبر کا جراء کیا ہے جو خود میں وصول کرتا ہوں
اٹک شہر کے مختلف پارکوں کو سیکو رٹی کے نام پر بند کر دیا گیا
اٹک شہر کے مختلف پارکوں کو سیکو رٹی کے نام پر بند کر دیا گیا ہے، اس طرح واک کے لئے آنے والے مردوں بزرگوں اور عورتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ تا ہے عوامی حلقوں نے پارک کے دروازے شہریوں پر بند کر نے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں عورتوں اور بچوں کو تفریحی سہولتوں سے محروم کر نا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے پنجاب حکومت سہولتیں فراہم کر نے کے بجائے تالے لگا کر اپنی جان چھڑا لی ہے پارک بند ہونے سے عورتوں بزرگوں اور بچوں کو ذہنی اذیت سے گذرنا پڑرہا ہے جو یہ سوال کرتے ہیں کہ ہم ورزش اور واک کے لئے کہاں جائیں ؟
سڈنی: 2018میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی؛ محمد علی آف شمس آباد
2018میں پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی ، عمران خان پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں ،ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر علاقہ چھچھ کی عوام کے پسندیدہ لیڈر ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم نوجوان کارکن محمد علی آف شمس آباد نے آسٹریلیا سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگ کے حکمران پانا مہ لیکس میں پھنس چکے ہیں اور بہت جلد عدالتی فیصلہ (ن ) لیگ کے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آئیگا انہوں نے کہا عمران خان نے ہمیشہ کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آواز حق بلند کی ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی پورے ملک میں حق وسچ کا علم بلند رکھنے کیلئے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف آخری حد تک جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا علاقہ چھچھ کی عوام ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں یہ دونوں لیڈر بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرینگے ،ملک امین اسلم چھچھ کی عوام کا فخر اور سرمایہ ہیں جنہیں عالمی ماحولیاتی دارے ICUNکے نائب صدر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر کے ساتھ ہیں
حضروسٹی:حاجی سعید اقبال آرائیں کے فرزند دبئی پلٹ نبیل سعید آرائیں شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے
سابق امیدوار برائے جنر ل کونسلر حضرو سٹی حاجی سعید اقبال آرائیں کے فرزند دبئی پلٹ نبیل سعید آرائیں شادی کے حسین بندھن میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی طارق ہوٹل کے پروپرائیٹر محمد عارف خان کی صاحبزادی سے سرانجام پائی ،دعوت ولیمہ کی تقریب محلہ قاضی پورہ حضرو میں منعقد ہوئی جس میں خادم چھچھ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی16چنگیز خان ،سابق صدر ایپسماء اٹک خالد خان ،جنر ل کونسلر حاجی شیراز خان ،حاجی خالد پرویز ،ظفر اقبال ،محمد یعقوب ،طارق ہوٹل والا ،امیر قاسم ،بلال خان المعروف بالی خان ،ملک وقار صدر میلاد کمیٹی حضرو ،صابر حسین پھاپا ،مولانا محمد شعیب ،ترجمان چنگیز خان خان بھائی نرتوپہ ،حاجی صفدر خان ،سخاوت المعروف علی آرائیں ،احمر قریشی ،ولید سعید آرائیں ،قمر اقبال ،سجاد احمد ،محمد حسن ،طاہر خان ،سہیل آرائیں ،صحافی حفیظ میر سمیت علاقہ کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اور دولہا نبیل سعید آرائیں کو زندگی کے نئے سفر آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
گاؤں مومن پور: مقامی سیاستدانوں کی وساطت سے مومن پور میں سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے؛ حاجی اقبال خان
وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزداہ کی وساطت سے مومن پور میں سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ،یاسر خان چیئر مین یوسی جلالیہ نے مومن پور کی عوام سے کیے گئے وعدے ایفا کر دیے ان خیالات کا اظہار جنر ل کونسلر یوسی جلالیہ حاجی اقبال خان نے میڈٖیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مومن پور کی عوام کا دیرینہ مسئلہ سوئی گیس اور پلی کی تعمیر کا تھا جس کو یاسر خان نے را ت دن کی جدو جہد کے بعد وفاقی وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کی وساطت سے حل کر وا دیا انہوں نے کہا کہ مومن پور کی عوام آئندہ جنر ل الیکشن میں بھی اپنے محسنوں کے احسان کا بدلہ احسان سے چکائیں گے اور اپنا قیمتی ووٹ شیخ آفتاب احمد اور جہانگیر خانزادہ کے حق میں پول کر کے انہیں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائیں گے حاجی اقبال خان نے کہا کہ یاسر خان کی قیادت میں یوسی جلالیہ میں ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے انشاء اللہ ترقی کے اس سفر میں ہم اپنے چیئر مین یاسر خان کی قیادت میں مسلم لیگ (ن ) کے امیدواروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں
حضروسٹی:ممتاز حسین قادری شہید کی پہلی برسی کے موقع پر جامعہ مفتاح العلوم بن گئی میں تقریب
مفتی اسلام صاحبزادہ پیر علاؤ الدین صدیقی کی وفات اہل اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ سے کم نہیں‘ آپ کی دینی ،ملی ،علمی خدمات کو خراج عقیدت وخراج تحسین پیش کر تے ہوئے جامعہ مفتاح العلوم بن گئی میں علماء ومشائخ نے ایک بڑے تعزیتی اجلاس سے خطاب کے دوران نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ غازی اسلام ممتاز حسین قادری شہید ؒ نے بھی تحفظ ناموس رسالت ؐ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ان کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کی یاد منائی جا رہی ہے مقررین نے کہا کہ اسلام کی آبیاری کیلئے مدارس موجود ہیں اور علاقہ چھچھ میں جامعہ مفتاح العلوم بن گئی کا کردار سب کے سامنے ہے علاقے میں جو بھی برائی اور بد عقیدگی پھیلتی ہے عوام النا س کو اس کے شر اور فساد سے آگاہ کر نا علماء اہلسنت کا کردار رہا ہے تعزیتی اجلاس علامہ پیر عبد السلام باچابر ہ زئی شریف شیخ الحدیث مفتی محمد صدیق ہزاروی ،مناظر اسلام مفتی قاری اظہر محمود اظہری اور جگر گوشہ قبلہ بابا جی پیر زئی صاحبزادہ حافظ محمد اکرام الحق ،سید لیاقت حسین شاہ ،مولانا صاحبزادہ خالد محمود باچا ،صاحبزادہ پیر سید جماعت علی شاہ ،مولانا محفوظ الرحمن رضوی ،مولانا حافظ ناصر خان ،مولانا سعید الرحمن ،مولانا عبد الدیان ،مولانا حافظ محمد مشتاق ،مولانا محمد طفیل چشتی ،صاحبزادہ پیر غلام فرید ،ڈاکٹر مسعود اختر ،خالد خان سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور عوام کی کثیر تعداد میں تعزیتی اجلاس میں اور دعا میں شرکت کی ۔
اٹک سٹی:کئی با ر کی حکمران جماعت ملکی مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر نا کا م چکی ہے ؛ تیمور اسلم
سابق سینئر نا ئب صدر تحریک انصاف شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں ٹولے کو اپنی نا کا می نظر آنا شروع ہوگئی ہے ‘کئی با ر کی حکمران جماعت ملکی مسائل حل کر نے میں مکمل طور پر نا کا م چکی ہے کرپٹ مافیا نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے ن لیگ اور پی پی پی ملک کو قوم کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی عوام کے ٹیکس سے بیر ون ممالک میں اثاثے اور جا ئیدایں بنا نے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں کرپٹ مافیا سے لو ٹی ہو ئی دولت کی پا ئی پا ئی کا حساب لینگے بے سر و پا اعلانات اور نا م نہاد ڈھونگ ترقیاتی کا موں کے اشتہارکرپٹ ما فیا کو پانا مہ لیکس سے نہیں بچا سکتے ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے وفد سے با ت چیت کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 20سال سے کر پشن اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے کرپٹ حکمرانوں نے غریب عوام کو مہنگائی ، جھوٹے وعدوں کے لچھے دار تقریوں کے سوا کچھ نہیں دیا پاکستان تحریک انصاف بر سراقتدار آکر عوام کی محرومیوں کا ازلہ کرینگی۔
ہٹیاں(حضرو):این اے 57میں بے مثال تر قیاتی کام کرا نے پر شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں ؛ قاسم خان بنگالی
سا بق نا ئب صدر انجمن تا جران حضرو قاسم خان بنگا لی عرف تا جر آف ہٹیاں نے صحافیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ این اے 57میں بے مثال تر قیاتی کام کرا نے پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کے مشکور ہیں اور انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،خا ص کر جی ٹی روڈ ہٹیاں کے مقام پر اوور ہیڈ منظور کر نے اور کا مرہ کینٹ کے نواحی گا ؤں سیدن کو سوئی گیس کی فراہمی پرشیخ آفتاب احمد نے اہلیان علاقہ کے دل جیت لیے ہیں جو یو نین کو نسل بہادر خان کے عوام کے مسائل حل تر جیحی بنیادوں پر حل کرا رہے ہیں ۔انہو ں نے مزیدکہا کہ پا کستان مسلم لیگ (ن) کے ہر دور میں شیخ آفتاب احمد نے تر قیاتی کام بڑھ چڑھ کر کرائے یہی وجہ ہے کہ یہاں سے ہمیشہ پا کستان مسلم لیگ (ن) ہی کا میا ب ہو ئی ہے اور2018میں بھی یہاں سے انشاء اللہ پا کستان مسلم لیگ (ن)ہی کا میاب ہو ں گی انہو ں نے کہا کہ سستی شہرت حاصل کر نے کے خواہشمند بہت پھرتے ہیں لیکن کو ئی شیخ آفتاب احمد کی طر ح کا عوامی لیڈر نہیں ہے ہم وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کاشانہ بشانہ ساتھ دیتے رہیں گے ۔
اٹک سٹی:شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا‘ گرمیوں کی آمد سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائیگا؛ناصر محمود شیخ
شہریوں کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا گیا‘ گرمیوں کی آمد سے قبل پانی کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا،میں اٹک کے شہریوں کا بطور خادم بن کر کام کرونگا،شہریوں نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لئے منتخب کیا ہے،صاف پانی ،تجاوزات کا خاتمہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے محلہ شیڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بلدیہ اٹک کی آمدن کم ہے ‘ہم انشاء اللہ بلدیہ اٹک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرینگے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ایک خصوصی گرانٹ دی جس سے ہم تین ٹیوب ویل لگائیں گے،تجاوزات کے خاتمہ کے لئے کام جاری ہے کسی شخص کو بے روزگار نہیں کیا جائے گابلاتفریق ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا،اسٹریٹ لائٹس کے لئے بلب منگوالئے گئے ہیں،واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے جائیں گے ،جلد از جلد پانی کا نظام ٹھیک ہوجائے گا،ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر بھی کیا جائے گا، پاکستان میں اس وقت ترقی کی جو پالیسیاں نواز شریف، شہباز شریف کی جاری ہیں وہ انشاء اللہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچیں گی،2018 میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی،سی پیک کا منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے‘وہ وقت آنے والا ہے جب پاکستان ایک مضبوط معاشی ملک بنے گاجب ہم پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کرینگے ہمارے ملک میں ترقی ہوگی کیونکہ میاں برادران نے اس ملک کی ترقی کا بیڑا اٹھا رکھا ہے ‘اگر ہم لوگ بے روزگاری کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں مسلم لیگ ن کا مضبوط ساتھ دینا ہوگا۔
اٹک سٹی:سول سروس کے زیر تربیت افسران کے ایک وفد نے ڈی سی آفس اٹک کا دورہ کیا
سول سروس کے زیر تربیت افسران کے ایک وفد نے ڈی سی آفس اٹک کا دورہ کیا،ڈی سی آفس آمد پر ڈی سی اٹک رانااکبر حیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا بعدا زاں ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ایڈیشنل ڈی سی ریونیو اکرام الحق نے ضلع اٹک کے بارے میں زیر تربیت افسران کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں انقلابی ترقیاتی کام جاری ہیں جو ضلع کی تقدیر بدل دیں گے ضلع اٹک ایک تاریخی ضلع ہے جس کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے انہوں نے زیر تربیت افسران کو ضلع اٹک کے تاریخی پس منظر کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع اٹک کا شمار پنجاب کے سرحدی اضلاع میں ہوتا ہے جس کے ساتھ چھ اضلاع کی سرحدیں ملتی ہیں جس کی وجہ سے یہ ضلع انتہائی حساس اہمیت کا حامل ہے انہوں نے ضلع اٹک میں زراعت کے حوالے سے کی جانے کاشت کی جانے والی فصلات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ زیر تربیت افسران کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے ان کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
بنی گالا‘ اسلام آباد: چیئرپرسن ایمان طاہر اور رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی صاحبزادی چیئرپرسن ایمان طاہر اور بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے تفصیلی ملاقات ‘اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے مقابلہ پر ضلع کونسل الیکشن کی طرح آنے والے جنرل الیکشن میں باہم اتحاد سے چلنے کا عزم عمران خان بہت جلد اٹک میں جلسہ سے خطاب کریں گے عمران خان سے تفصیلی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی گزشتہ دنوں اٹک میں اٹھایا جانے والا یہ پروپیگنڈا کہ اٹک میں عمران خان اور میجر گروپ اتحاد خطرے میں ہے تفصیلی ملاقات کے بعد یہ تاثر دم توڑ گیا ہے اور پروپیگنڈا عناصر کو ضلع کونسل الیکشن کی طرح ایک بار پھر اپنی مہم میں ناکامی کا سامنا کرناپڑا ہے معلوم ہو ا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا کہ اٹک کا جلسہ حالات اور سیکیورٹی کے باعث منسوخ ہو ااور وہ بہت جلد اٹک کی عوام سے مخاطب ہونے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کریں گے ایک گھنٹہ کے قریب جاری رہنے والی اس ملاقات میں بہت سے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور معاملات طے کیے گئے ذرائع کے مطابق عمران خان نے میجر طاہر صادق اور اُن کے گروپ کی طرف سے جلسہ کے انتظامات اور تیاریوں پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ میجر طاہر صادق نہ صرف اٹک کی سیاست میں ایک حقیقت ہیں بلکہ وہی پی ٹی آئی ہیں ہم ایک پیج پر ہیں اور اس کا اعلان عمران خان اٹک جلسے میں میجر طاہر صادق کی موجودگی میں عنقریب خود کریں گے چیئرپرسن ایمان طاہر اور رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی کی عمران خان سے اس تفصیلی ملاقات کے بعد ضلع بھر میں پھیلایا جانے والا پروپیگنڈا اور اس حوالے سے خدشات نہ صرف دم توڑ گئے ہیں بلکہ میجر طاہر صادق کی ہونہار بیٹی ایمان طاہر نے اپنے بھائی زین الٰہی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات میں میجر طاہر صادق کی عوامی سیاست کی طرح تمام امور پر عمران خان سے معاملات طے کر کے پراپیگنڈا عناصر پر اپنی اخلاقی بر تری ایک بار پھر واضح کر دی ہے ۔
اٹک سٹی:آر پی او راو لپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کا دورہ کیا
آر پی او راو لپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈی پی او اٹک زا ہد نوا ز مروت ، پی اے ٹو آر پی او جا وید ملک ، ایس ایچ او مظہر شاہ موجود تھے ۔آ ر پی او نے تھانہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا انہو ں نے تھانہ میں قائم رپو رٹنگ ڈیسک کا خصوصی معائنہ کر تے ہو ئے اس کی کا ر کر دگی کو سرا ہا ۔اس موقع پر انچارج رپو رٹنگ ڈیسک نے انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا ،انہو ں نے ڈی پی او اٹک کی زیر قیادت آپریشن ردا لفساد جو رینجرز کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے کی بھی تعریف کی اور اسے مزید جدید خطوط پر استوار کر نے پر زور دیا ۔
No comments:
Post a Comment