Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from H.K.
تربیلہ موڑ (حضرو):طارق ہوٹل کے سامنے صدیق انجینئرنگ ورکشاپ پر نقب زنی کی واردات، 8لاکھ مالیتی سامان اور مشینیں لے اڑے
تھانہ حضرو کی حدود میں تربیلہ موڑ پر مشہور طارق ہوٹل کے سامنے صدیق انجینئرنگ ورکشاپ پر نقب زنی کی واردات، 8لاکھ مالیتی سامان ، مشینیں اور گاڑیوں کے پارٹس لے اڑے، ایک سال کے دوران ورکشاپ میں دوسری بار چوری کی واردات ہوئی، کسی سے دشمنی نہیں، پولیس پہلی واردات کے ملزمان پکڑتی تو یہ واردات نہ ہوتی ، آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک مجھے انصاف دلائیں، متاثرہ شخص کی اپیل، تفصیلات کے تھانہ حضرو کی سٹی پولیس چوکی کی حدود میں صدیق انجینئرنگ ورکشاپ کو ایک سال کے دوران دوسری بار رات کے اندھیرے میں لوٹ لیا گیا، محمد صدیق خرادیہ نے پولیس اور صحافیوں کو بتایا کہ میں ورکشاپ حسب معمول جمعرات کی شام بند کرکے گیا ، جمعہ کو چھٹی ہونے کی وجہ سے دکان نہ کھولی اور جب ہفتہ کی صبح آ کر ورکشاپ کھولی تو دیکھا کہ دکان سے سامان غائب تھا اور ورکشاپ کے عقب سے نقب لگایا گیا تھا، ورکشاپ سے آٹو انجن 8عدد، بھاری تعداد میں سپیر پارٹس جن کی کل مالیت تقریباً 8لاکھ بنتی ہے نامعلوم چور لے اڑے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں،اگر پولیس ہماری پہلی واردات میں چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرتی تو یہ واردات ہر گز نہ ہوتی، دریں اثناء واقعہ کی اطلاع پر سٹی پولیس چوکی کے انچارج موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی کے بعد تفتیش شروع کر دی، متاثرہ شخص محمد صدیق فخر نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سے ملزمان کی فوری گرفتاری اور مال برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی: محکمہ اوقاف کی بلڈنگ میں قائم ہوٹل فاسٹ فوڈ کے سٹور کی ایک سو تیرہ سالہ عمارت گیس لیکج کے سبب دھماکہ سے زمین بوس ہو گئی
محکمہ اوقاف کی بلڈنگ میں قائم ہوٹل فاسٹ فوڈ کے سٹور کی ایک سو تیرہ سالہ عمارت گیس لیکج کے سبب دھماکہ سے زمین بوس ہو گئی ، لکڑی اور لوہے کی چھت اور کچی دیواریں منہدم ہونے کے سبب 3 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 ، پولیس اور شہریوں نے فوری طور پر زمین کا ملبہ ہٹا کر ہسپتال منتقل کر دیا ، بلدیہ اٹک نے محکمہ اوقاف کے الاٹی خاقان کو 2 سال قبل بلڈنگ خطرناک ہونے کا نوٹس بھی دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جامع مسجد اٹک شہر اور مدنی چوک کے قریب محکمہ اوقاف کی ایک سو تیرہ سالہ بلڈنگ میں قائم ہوٹل میں گیس کی لیکج کے سبب ماچس کی تیلی جلانے سے زور دار دھماکہ کے نتیجہ میں پرانی خستہ حال عمارت منہدم ہو کر زمین بوس ہو گئی ، جس کی دیوار گرنے سے باہر بیٹھا موچی باچہ خان اور بلڈنگ کے اندر موجود سمیع الحق ولد رضا الحق ججی اور عثمان خالد ولد خالد پرویز کرن کلاتھ لکڑی اور لوہے کے گارڈر پر مشتمل چھت اور گارے سے بنی ہوئی اینٹ کی دیواریں گرنے کے سبب تینوں افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو شہریوں نے پہلے اپنی مدد آپ اور فوری طور پر ریسکیو 1122 ، پولیس اور ٹریفک پولیس کی مدد سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک پہنچایا جہاں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد دی گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اٹک زاہد نواز مروت ، ڈی ایس پی ملک تفسیر حسین ، ایس ایچ او تھانہ اٹک سٹی سید مظہر شاہ ، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے ، یاد رہے کہ بلدیہ اٹک نے محکمہ اوقاف کے الاٹی خاقان کو 2 سال قبل بلڈنگ خطرناک ہونے کا نوٹس بھی دیا تھا جس پر بلڈنگ جو کہ سب لیٹ ہوئی ہوئی ہے کہ موجودہ کرایہ دار نے اس کی مرمت کروا لی تھی ۔
اٹک شہر ٹریفک جام رہنا معمول‘افسران بالا کی ناقص پالیسیوں کے سبب اہم بازاروں میں گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ؛سروے رپورٹ
اٹک شہر ٹریفک جام رہنا معمول بن گئی ہے‘ افسران بالا کی ناقص پالیسیوں کے سبب اٹک شہر کے اہم بازاروں میں بلخصوص سکول کالجز کی چھٹی کے ٹائم پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے ،ٹریفک پولیس کے افسران کی غلط پالیسیوں کے سبب شہر بھر میں ہر وقت ٹریفک جام کا مسئلہ رہتا ہے اور دیگر جگہوں کی کیا حالت ہو گی ‘شہری پریشان اور بے بس ہوگئے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریفک کھلوانے میں شہری لگے رہتے ہیں اور غلط پارکنگ معمول بنا ہوا ہے جس کی جہاں مرضی ہوتی ہے گاڑیاں کھڑی کر دیتے ہیں ،افسران بالا کے کانو ں سے جوں تک نہیں رینگتی ۔ڈی آئی جی ٹریفک پولیس لاہور ، آر پی او راولپنڈی فوری نوٹس لیں اور شہر بھر کی بے لگام ٹریفک کو درست کریں تاکہ لوگوں کو چلنے میں آسانی ہو۔ گیڈر چوک ، کمیٹی چوک ، صرافہ بازار ، ستار چوک، فتح جنگ چوک، لاری اڈا، کے مقام پر ٹریفک جام رہتی ہے عوامی سماجی حلقوں کا افسران بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
ضلع اٹک:البرہان کلینک برہان میں فری آئی کیمپ 25فروری بروز ہفتہ لگایا جا ئے گا
البرہان کلینک برہان میں فری آئی کیمپ 25فروری بروز ہفتہ لگایا جا ئے گا ،عامر آئی ہسپتال کی جانب سے ہومیو ڈاکٹر محبوب الٰہی مغل کے تعاون سے پروفیسر کرنل عاصم مستقیم اور ڈاکٹر محمد اقبال کی نگرانی میں یہ کیمپ لگے گا جس میں مریضوں کا مفت معائنہ اور عینکیں دی جائیں گی ،علاوہ ازیں سفید موتیے کا لیزرسے آپریشن نہایت کم ریٹ پر کیا جا ئے گا ‘منتظمین نے عوام علاقہ سے فری آئی کیمپ میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔
اٹک سٹی:پنجاب حکومت کی گڈ گورنس ‘ایکسائز آفس اٹک میں نمبر پلیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا
پنجاب حکومت کی گڈ گورنس ‘ایکسائز آفس اٹک میں نمبر پلیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے پیسے اور گھر تک پہنچانے کے چارجز بھی وصول کر لئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود گا ڑی مالکان کو اس کے درج ذیل پتے پر نمبر پلیٹ نہیں پہنچتی ‘ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور نے مختلف قومی اخبارات میں تشحیر کی تھی کہ کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ گاڑی مالکان کو انکی دہلیز تک پہنچائی جائیں گی لیکن کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال نمبر پلیٹ نہیں مل رہی ہیں ۔دوسری طرف آج کل محکمہ ایکسائز کی جانب سے سخت چیکنگ ہو رہی ہے ، کمپیوٹر نمبر پلیٹ نہ ہونے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار لی جاتی ہے اور چالان کے بعدبھاری جرمانہ تک وصول کیا جا تاہے جس سے گاڑی مالکان میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے، گاڑی مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اٹک سٹی:تحریک انصاف اٹک کا جلسہ کسی اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ سیکورٹی الرٹس کے باعث ملتوی ہوا ؛پی ٹی آئی ضلع اٹک
تحریک انصاف اٹک کا جلسہ کسی اختلاف نہیں بلکہ ہائی سیکورٹی الرٹس کے باعث ملتوی ہوا ‘ہمارے قائد عمران خان جلد اٹک کے لیے نئے پروگرام کا اعلان کریں گے پی ٹی آئی اورمیجر گروپ اتحاد قائم ہے اورآنیو الے الیکشن میں بھی قائم رہے گا ،سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا اورڈس انفارمیشن پھیلانے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان ،ضلع رہنما سید یاور بخاری نے سوشل میڈیا پر جاری منفی پراپیگنڈا کے جواب میں اپنے بیان میں کیا ہے، ان رہنماؤں نے کہا کہ تحریک انصاف میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تحریک انصاف متحد ہے اورتحریک انصاف کا ضلع اٹک میں میجر طاہر صادق سے اتحاد قائم ہے جس طرح ضلع کونسل الیکشن میں اس اتحاد نے کامیابی حاصل کی آنے والے الیکشن میں ضلع بھر میں میجر گروپ اورپی ٹی آئی تمام سیٹوں پر مشترکہ امیدوار سامنے لاکر مسلم لیگ (ن) کو ضلع کونسل الیکشن کی طرح شکست سے دوچار کرے گی ۔
ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ‘ایک ہی خاندان کی خاتون سمیت تین افراد جان بحق ،تین شدید زخمی
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ ‘ایک ہی خاندان کی خاتون سمیت تین افراد جان بحق ،تین شدید زخمی ‘تفصیلات کے مطابق کلٹس کار نمبر WD-739 ISB- فتح جنگ سے جنڈ جارہی تھی کہ کھنڈہ موڑ کے قریب تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے درختوں سے ٹکرا گئی ،ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک خاتون سمیت تین افراد نصیر، باسط اور نصیر کی بھابی موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ باقی تین افراد شوکت زرگر، نصیر کی بیوی اور بیٹی کو فوری طور پرٹی ایچ کیو ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا لیکن شدید زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق کار کی رفتار انتہائی تیز تھی جس کی وجہ سے وہ بے قابو ہو کر درختوں سے ٹکرا ئی۔
کامرہ کینٹ:سرکاری افسر کی کار قطبہ چو ک کامرہ سے نا معلوم چور قیمتی سرکاری کا غذات سمیت چرا کر لے گئے
سرکاری افسر کی کار قطبہ چو ک کامرہ سے نا معلوم چور قیمتی سرکاری کا غذات سمیت چرا کر لے گئے ،مقدمہ درج‘ تفصیلات کے مطابق پی اے سی کا مرہ کے سرکاری افسر انجم اصغر زیدی نے تھانہ رنگو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ قطبہ کا مرہ میں شا پنگ پلا زہ میں گئے ،اپنی سرکاری ٹیوٹا کرولانمبر RIA-876پار کنگ میں کھڑی کی واپسی پر آئے تو گاڑی غا ئب تھی ،پولیس نے زیر دفعہ 381-Aت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔
اٹک سٹی:کار پر بو گس نمبر پلیٹ لگا نے پر مقدمہ درج
کار پر بو گس نمبر پلیٹ لگا نے پر مقدمہ درج‘ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی تھانہ سٹی اٹک سعادت خان نے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ دوران گشت انہو ں نے AK-889/12 جسے عمیر علی ساکن اٹک شہر چلا رہا تھا ‘ قبضہ میں لے کر ایکسائز آفس اٹک سے تصدیق کرائی تو نمبر پلیٹ بو گس پائی گئی ،ڈرائیور کے خلاف زیر دفعہ 420,468,471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔
ضلع اٹک:وزیر اعظم کا گرین پاکستان پروگرام ‘ نرسریوں میں تین روپے میں فروخت والے پودے دس روپے میں فروخت ہونے لگے
وزیر اعظم کا گرین پاکستان پروگرام کچھ عرصہ قبل تک سرکاری سطح پر بنائی گئی نرسریوں میں دو اور تین روپے میں فروخت ہونے والے پودے آٹھ اور دس روپے میں فروخت ہونے لگے ،کے پی کے میں بلین ٹریز پروگرام کے تحت وہاں کی عوام کو پودے سرکاری سطح پر مفت مہیا کیے جارہے ہیں ‘ہزاروں کی تعداد میں فروخت ہونے والے پودوں کی قیمتیں بڑھنے سے عوام نے پرائیویٹ نرسریوں کا رخ کر لیا ۔پرائیویٹ نرسری والے حکومتی ریٹ سے کم ریٹ پر پودے فروخت کررہے ہیں ‘معلوم ہو ا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کی طرف سے گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگانے کا منصوبہ ہے مگر اس کے بر عکس پنجاب بھر میں کچھ عرصہ قبل تک سرکاری سطح پر پھلائی ، کیکر ، سرس، یو کلپٹس وغیرہ پودے دو اور تین روپے میں عوام کو مہیا جارہے تھے جو کہ گرین پاکستان کا اعلان ہوتے ہی ان کی قیمتیں بڑھا کر آٹھ اور دس روپے فی پودا کر دی گئی ہیں جس سے عوام نے پرائیویٹ نرسریز کا رخ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کے پی کے میں حکومت کی طر ف سے پودے نہ صرف مفت مہیا کیے جاتے ہیں بلکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار یہ پودے خود لگا کر دیتے ہیں ‘اس حوالے سے پودے فروخت کر نے والے ایک سرکاری اہلکار نے بتایا ہے کہ پودوں کی قیمتیں بڑھنے سے پودوں کی فروخت میں بہت حد تک کمی آگئی ہے جب پودوں کی قیمتیں دو اور تین روپے تھیں تو ماہانہ ایوریج ہزاروں کی تعداد میں تھی جبکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد پودوں کی فروخت سینکڑوں سے بھی کم میں ہوگئی ہے زمینداروں اور زراعت سے دلچسپی رکھنے والے لوگوں نے حکومت سے گرین پاکستان پروگرام پر عملی طور پر عمل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی: حکومت بیرونی اداروں کی رپورٹوں پر اقتصادی ترقی کے دعوے کر رہی ہے، عملاً قومی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے؛ ایمان طاہر
چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے کہاہے کہ حکومت بیرونی اداروں کی اجنبی رپورٹوں پر ملکی اقتصادی ترقی کے دعوے کر رہی ہے، عملاً قومی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، مہنگائی، بے روزگاری، کساد بازاری بڑھ رہی ہے،تجارت، صنعت اور زراعت کا پہیہ نہیں چل رہا، ایف بی آر کو وصولیوں میں تین سو ارب روپے کا خسارہ ہے، عام آدمی کی زندگی مشکل ترین اور گنتی کے چند خاندان اسودہ حال ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں بانی سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس حاجی پرویز خان، بانی چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب حکیم محمد اسلم اعوان اور سینئر صحافی محمد فاروق خان کی قیادت میں ملنے والے سینئر صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایمان طاہر نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی کر رہاہے، جنگی جنون کے باعث 200 ارب روپے سے جنگی ہتھیاروں کی خریداری اور کشمیریوں پر غاصبانہ قبضہ کے ساتھ مظالم کی انتہا کی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی اقدامات کے مقابلہ کے لیے حکومت پاکستان قومی اتفاق رائے پر مبنی حکمت عملی بنائے اور عالمی محاذ پر بھارتی جارحانہ،ظالمانہ، غیر انسانی اقدامات کو بے نقاب کیا جائے، سیاست میں تشدد، شدت جذبات، عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے خطرناک مستقبل کی نشاندہی کررہے ہیں۔
اٹک سٹی: دونوں جہانوں میں خسارے سے بچنے کاذریعہ دامن مصطفی سے وابستگی میں ہے؛رضاثاقب مصطفائی
فیضان نظر حضرت خواجہ احمد میرویؒ عظیم الشان درس قرآن اعوان آباد (اٹک) میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں معروف سپیکرعالمی مبلغ اسلام پیر زادہ محمد رضاثاقب مصطفائی امیر ادارۃ المصطفی انٹرنیشنل(گوجرنوالہ) نے درس قرآن میں سورۃ العصر کی تفسیر بیان کی اورکہاکہ دونوں جہانوں میں خسارے اور نقصان سے بچنے کا واحد ذریعہ دامن مصطفی ﷺ سے وابستگی اختیا ر کرنا ہے ،ایک ان پڑھ مگر قرآن سے محبت کرنے والے شخص کی قبر کو اللہ نے منور کردیا جو ہمارے لئے درس ہے کہ قرآن سے اپنے رشتے کو مضبوط بنایا جائے ، محمد ابتہاج میروی اور انجینئر محمد طیب میلادی ناظمین سٹیج تھے جبکہ تلاوت پروفیسر نصرالمحمود اورنعت سید بلال حسین شاہ QTV،ناصرحسین چشتی نے پیش کی ،درس میں مفتی عرفان القادری ، علامہ شیر احمد قادری ،علامہ غلام فرید چشتی، مولانا نذیر قادری، مولانا رشید سعدی، علامہ حافظ حامد رضا، ڈاکٹر عرفان احمد قادری، حاجی محمد الیاس، ملک محمد صدیق،حاجی محمد الماس، مولانا عمر فاروق باروی ،مولانا یوسف حقانی، حافظ محمد یاسر اعوان، ضیاء نورانی، قاری نثار چشتی ،مفتی محمد خان قادری، مولانا ریاض چشتی، حافظ ابرار حسین بولیانوال سمیت کثیر تعدادمیں علماء کرام ، معززین علاقہ وعوام نے بھرپور شرکت کی،منتظمین محفل نور محمد ضیاء، حاجی محمد اکرم سجاد احمد، ابتہاج ضیاء میروی اور ملک وسیم اکرم نے علماء کرام ، شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔
ضلع اٹک:اٹک شہر ،حضرو،کامرہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ‘متعلقہ حکام کتا مار ٹیمیں تشکیل دیں
اٹک شہر ،حضرو،کامرہ اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مار ‘متعلقہ حکام کتا مار ٹیمیں تشکیل دیں، شمس آباد کے علاقہ میں ایک آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک نوجوان لڑکا جاں بحق ہو گیا، مذکورہ علاقوں میں آوارہ اور پاگل کتوں کی بہتات نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے ‘خصوصی طور پر خواتین اور بچوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔بچے بوڑھے دن اور رات کے اوقات میں اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے ڈرنے لگے ‘اہل علاقہ نے بتایا کہ اس مسئلہ کے بارے میں کئی با ر ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کو آگاہ کیا جا چکا ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور متعلقہ حکام کو کتا مار ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کریں تا کہ آوراہ اور پاگل کتوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اٹک سٹی: سا نحہ لا ہور ملکی سلا متی کیخلا ف گھناؤنی سا زش ہے ‘لواحقین کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ؛ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن
سا نحہ لا ہور ملکی سلا متی کے خلا ف گھناؤنی سا زش ہے ،اس سا نحہ میں شہید ہونے والے پولیس افسران اور کیمسٹ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے لوا حقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ‘سب سے زیا دہ نقصان کیمسٹ برادری اور سکیو رٹی ادا روں پولیس کا ہوا ہے ،پوری قوم کی طرح کیمسٹ برادری بھی یوم سوگ منا ء رہی ہے ‘جعلی ادویات کی تیاری اور فروخت قبیح فعل ہے ،ایسے عنا صر کے خلا ف سزائے موت کا قانون نا فذ کیا جا ئے، حکومت کے خلا ف احتجاج کا مقصد کالے قانون کا خاتمہ ہے ‘اس قانون میں کیمسٹ برادری اور ریٹیلر کو بلا وجہ شامل کر دیا گیا ہے، مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جا ری رہے گی ،آ ئندہ کا لائحہ عمل صوبائی اور مرکزی قیادت کی ہدا یا ت پر طے کیا جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار صدر کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسو سی ایشن ضلع اٹک طارق محمود ،چیئر مین قاضی محمد شعیب ،سینئر نائب صدر قاضی محمد طاہر اور جنرل سیکر ٹری غلام دستگیر بھٹی ،ہو میو ڈاکٹر ممریز خان نے مقامی ہو ٹل میں مشترکہ پریس کا نفرنس سے خطاب میں کیا ،اس مو قع پر صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن ارشد محمود اعوان نے بھی فون پر میڈیا سے گفتگو کی ۔اس موقع پرصدر طب ایسو سی ایشن حکیم محمد سلیمان ، صدرہومیو پیتھک ایسو سی ایشن ڈاکٹر راشدمحمود ، سمیت کیمسٹ برادری کی کثیر تعداد موجود تھی ‘پریس کا نفرنس میں سا نحہ لا ہور میں شہید ہو نے وا لوں کے لئے اجتما عی دعا صحا فی حا فظ عبدالحمید خان نے کرا ئی ،کیمسٹ برادری کے نما ئندوں نے اس پریس کانفرنس میں حکومت پر وا ضح کیا کہ جب تک دو صوبائی وزراء سلیمان رفیق اور عمران نذیر سے استعفیٰ نہیں لیا جا تا‘کیمسٹ برادری کی ہڑتال اور احتجاج جاری رہے گا ہم اپنے حقوق کے لئے آ ئین اور قانون کی پاسداری میں اپنا جمہو ری حق استعمال کر رہے ہیں ،حکومت ادویہ ساز کمپنیوں اور کیمسٹس کو علیحدہ علیحدہ دیکھے حکومت کے وزراء کیمسٹ برادری کو میڈیا پر چور ثابت کر نے کا تا ثر دے رہے ہیں جو کسی طور درست نہیں ہے ،ان رہنما ؤں نے کہا کہ سا نحہ لاہور پر ہما رے دل بھی پوری قوم کی طرح زخمی ہیں کیو نکہ سب سے زیادہ شہا دتیں ہما ری برادری کی ہوئی ہیں ان شہدا ء کا خون ضرور رنگ لائے گا ہما ری ہمدر دیا ں سو گوار خاندانوں کے سا تھ ہیں۔
گاؤں دریا:صدر اٹک بار ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ، سابق وزیر مملکت ملک امین اسلم کو شدیدسیاسی دھچکا، صدر اٹک بار ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ نے18سالہ مضبوط رفاقت کو چھوڑ کر وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی، گاؤں دریا میں اپنے ڈیرہ پر عزیز و اقارب، دوست و احباب اور اہلیان دریا شریف کی موجودگی میں شیخ آفتاب احمد کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان ‘ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ملک اسرار ایڈووکیٹ کو اپنی برادری کا حصہ قرار دیدیا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ملک امین اسلم کی غلط پالیسیوں سے نالاں ہو کر علاقہ چھچھ کے معروف سیاسی خاندان ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ صدر اٹک بار نے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، اس حوالہ سے شیخ اجمل، ڈاکٹر اشرف بٹ اور طلال بٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔ دریا شریف میں اپنے ڈیرہ پر شیخ آفتاب احمد کے اعزاز میں دئیے گئے پر تکلف استقبالئے سے خطاب میں ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں 18سال سے ملک امین اسلم کے ساتھ تھا لیکن ان کی عوام سے دوری اور ناقص حکمت عملی سے نالاں تھا ۔اس حوالہ سے کئی بار ان سے شکوہ بھی کیا مگر انہوں نے دریا شریف کے لوگوں کے دکھ سکھ میں شریک ہونا چھوڑ دیا تھا ، اسرار احمد ایڈووکیٹ کہا کہ میں شکر گزار ہوں ڈاکٹر اشرف بٹ، شیخ اجمل اور چھوٹے بھائی طلال بٹ کا جنہوں نے مجھے شیخ آفتاب احمد جیسے عوامی لیڈر کے ساتھ شامل ہونے کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ شیخ آفتاب گروپ نے میرے اٹک بار کے الیکشن میں بھی بھر پور ساتھ دیکر مجھے صدر منتخب ہونے میں کردار ادا کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ملک اسرار احمد ایڈووکیٹ ، ملک اقبال اور انکی پوری برادری کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مطالبہ پر دریا شریف کی نئی آبادی کیلئے سوئی گیس منظوری اوربجلی کے ٹرانسفارمر کے دیرینہ مسئلہ کو ایک ہفتہ کے اندر حل کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر صدر پنجاب پریس کلب تحصیل حضرو نثار علی خان، چیئرمین یو سی شمس آباد ملک سعید اعوان، وائس چیئرمین شیخ بابر،وائس چیئرمین یو سی بہادر خان نعیم خان، امیدوار وائس چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی شیراز خان، ملک شفیق اکمل، جنرل کونسلر کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ حاجی عارف سمیت دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
اٹک سٹی:ملازمین اور محکمو ں کا پتہ نہیں چل رہا ‘تعلیم اورصحت میں اتھارٹیاں بن رہی ہیں ،23ہزار ملازمین فارغ ہیں ؛ طاہر صادق
ملازمین اور محکمو ں کا پتہ نہیں چل رہا ‘تعلیم اورصحت میں اتھارٹیاں بن رہی ہیں ،23ہزار ملازمین فارغ گھوم رہے ہیں انہیں تنخواہیں اور پنشن نہیں مل رہی ‘موجودہ بلدیاتی انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر کروائے تعلیمی شعبے کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا گیا ہے ،سکول پرائیویٹ کیئے جا رہے ہیں اور فروخت کیئے جا رہے ہیں میڈیکل سٹور ما لکان کے خلاف اپنا کاروبار وسیع کر نے کے لئے بلا جواز کا روائیاں کی جا رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار سابق ضلع نا ظم میجر طاہر صادق نے بہار کالونی نیو ٹاؤن میں سابق امیدوار چیئرمین بلدیہ اٹک ، کونسلر شیخ نثار احمد کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب سے سٹی صدر مسلم لیگ ، حاجی محمد اکرم خان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ، ممتاز حسین تاج ، حسیب الدین شیخ اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر کونسلر ملک سجاد مٹھو ، کونسلر سجاد تنولی ، تحریک انصاف کے رہنما ملک اقلیم اختر ، پرویز خٹک ، شیخ طارق علاوہ ان علاقوں کے مکینوں کی کثیر تعداد موجود تھی ، سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ ان کے مخالفین یہ کہتے ہیں کہ میجر طاہر نے 22 ہزار ملازمتیں سرکار کی فراہم کی ہیں میجر طاہر صادق نے کہا کہ آئندہ اقتدار ملنے پر 50 ہزار ملازمتیں دی جائیں گی ، انتخابات میں کا میابی حاصل کر نے کے لئے تحصیل جنڈ میں دانش سکول دن رات کی بنیاد پر ناقص میٹریل پر تیار کیا گیا جس میں اب کریک پڑ گئے ہیں عمارت خطر ناک ہو نے پرطلبہ و طالبات کو میانوالی شفٹ کر نے کے احکامات دیئے گئے جس پر طلبہ و طالبات نے انکار کیا تو انہیں چار ماہ کی چھٹی دے دی گئی سکول بند کر نے کا کوئی جواز نہیں اگر ایک بھی بچہ موجود ہے تو سکول چلنا چا ہیے تعلیم فراہم کر نا حکومت کا فرض ہے اٹک کی بے روز گاری اور محرومیاں سو فیصد ختم ہو نی چا ہیے ، آنے والے عام انتخابا ت میں میجر گروپ تحریک انصاف سے ملکر ضلع بھر سے مکمل کلین سوئپ کرے گا عوام مسلم لیگ (ن) سے کوئی توقع نہ رکھیں اس وقت بھی سندھ اور پنجاب میں اٹک واحد ضلع ہے جہاں اپو زیشن نے چیئر مین ضلع کونسل کا الیکشن جیتا حالیہ دنوں لاہور میں ہو نے والی پنجاب کے 36اضلاع کے چیئر مین ضلع کونسل کی ورکشا پ جو نیپا میں منعقد ہو ئی اس میں ان کے اپنے چیئر مین ضلع کونسل مسلم لیگ (ن) کو بھرا بھلا کہتے رہے کہ انہو ں نے چیئر مین ضلع کونسل کو اختیار ات ہی نہیں دیئے ہیں، انہوں نے ضلع نا ظم اٹک کے انتخابات میں کا میابی کے بعد 14اگست 2001ء کو حلف لیااور ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھا یا مخالفین مر کز اور صوبوں میں حکومتیں ہو نے کے باوجود ہمارے عشر عشیر کا م بھی نہیں کرا سکے حکومت نے موجود ہ سسٹم کو ریورس کیا ہے ۔
حضروسٹی:ولیٹہ پروگرام کے تحت مختلف سیاسی شخصیات کا میجر گروپ میں شمولیت کا سلسلہ جاری
ولیٹہ پروگرام کے تحت مختلف سیاسی شخصیات کا میجر گروپ میں شمولیت کا سلسلہ جاری ‘مسلم لیگ (ن) حضرو کے نائب صدر نے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ،نائب صدر مسلم لیگ (ن) حضرو سٹی محمد جاوید عرف بھولا سیٹھ نے اٹک میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنی برادری اور دوستوں سمیت انہیں اور چنگیز خان کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور آئندہ سیاسی سفر میجر طاہر و چنگیز خان کے ساتھ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس موقع پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر،چنگیز خان ، جمریز خان ، غندل خان ، محمد صفدر المعروف بابو ، طاہر عباس ، شکیل احمد، کونسلر لعل شاہ اور خا ن بھائی نرتوپہ بھی موجود تھے ،دریں اثنا اٹک شہر کی سیاسی شخصیت اور سابق امیدوار کونسلر محمد احسان مٹھو، محمد اعجازاور وحید اختر نے اپنی برادری اوردوستوں سمیت میجر گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
اٹک سٹی:تعلیم ہماری حکومتوں کی ترجیحی نہیں ہے ‘ہمارے تعلیمی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے ؛ایمان طاہر
تعلیم ہماری حکومتوں کی ترجیحی نہیں ہے ‘ہمارے تعلیمی نظام کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کی ضرورت ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کی بجائے بجٹ کو سڑکوں اور پلوں کی تعمیر پر ہی خرچ کرنا قومی ترقی کی ضمانت سمجھتی ہے ‘میجر طاہر صادق کے آٹھ سالہ دور نظامت میں تعلیم اور صحت ہماری اولین ترجیح رہی اور ہم آج بھی تعلیم اور صحت کو پہلی ترجیحی سمجھتے ہیں ۔پنجاب گروپ آف کالجز کی شاندار فیکلٹی ، بہترین انفراسٹرکچر اور منفرد نظام تعلیم اس ادار ے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر نے پنجاب گروپ آف کالجز فتح جنگ کیمپس میں تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر اساتذہ ، معززین ، طلباء و طالبات کے والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی ،ایمان طاہر نے کہا کہ والدین کے لیے قیمتی سرمایہ اُن کی اولاد ہے اس لیے والدین تعلیمی اداروں پر بھروسہ کر کے اپنے بچوں کا داخلہ اچھے اداروں میں کراتے ہیں طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہیے کیونکہ پاکستان کا مستقبل بلا شبہ نوجوانوں سے ہی وابستہ ہے میجر طاہر صادق نے اپنے دو ادوار میں تعلیم کے شعبہ کو خاص اہمیت دی یہی وجہ ہے کہ ضلع بھر میں انہوں نے تعلیمی میدان میں انقلاب بر پا کیا کامسیٹس اور ایجوکیشن یونیورسٹی جیسے تعلیمی اداروں کے قیام کی بدولت اٹک کے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اپنے گھر میں میسر آئے موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کو کوئی خاص اہمیت نہیں دے رہی تعلیمی اداروں میں سٹاف ، اساتذہ اور دیگر سہولتوں کی شدید کمی ہے جبکہ ہسپتالوں میں غریب لوگوں کو گولی تک میسر نہیں ہے ۔
اٹک سٹی:مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عدالت جلد ہی کر پشن ثابت ہو نے پر بو ریا بستر ا لپیٹ دے گی ؛طاہر صادق
سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا عدالت جلد ہی کر پشن ثابت ہو نے پر بو ریا بستر ا لپیٹ دے گی جبکہ حکومت ختم ہو نے کے بعد اٹک میں مسلم لیگ(ن) کے کا رکنان جن کی اکثریت با ضمیر ہے کو ولیٹہ پروگرام میں ہم اپنے ساتھ ملا لیں گے کیو نکہ اٹک میں مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور ممبران اسمبلی نے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، نا انصافی ،کر پشن ، لوٹ مار ، اقربا پر وری ، سرکاری وسائل کو شیر مادر کی طرح استعمال کر نے اور عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتی کسی ڈیم کے پُرفضا مقام پر محمد فیاض اور دیگر کی جانب سے دیے گئے پُر تکلف ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع کونسل اٹک ملک جمشید الطاف ،سابق نائب تحصیل ناظم ملک عنصر سدریال ، ملک امانت راول، چیئرمین یو سی کھنڈا ملک غلام حسین ،ملک نصرت ماجھیا ،سردار شیر جنگ خان ،سردار پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی میجرطاہر صادق نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو اختیارات نہ دینے پر (ن) لیگی چیئرمین بھی شہباز شریف سے نالاں ہیں حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینا آئین کی خلاف ورزی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے اس موقع پر وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف ،ملک امانت راول ،ملک فیاض و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اٹک سٹی:ممتاز شخصیات کا اپنی برادری اور دوستوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان
ممتاز شخصیات کا اپنی برادری اور دوستوں سمیت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان ‘اس حوالے سے ایک تقریب جامع مسجد لوہاراں مسجد اٹک شہر میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، تحصیل امیر قاری محمد اقبال، سرپرست قاضی خالد محمود، جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ اور مولانا عبدالطیف سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اس موقع پر ملک محمد افضل ، قاری محمد زبیر،حافظ ظہور احمد ،حافظ محمد الیاس اور قاری تحسین اللہ نے جمیعت علمائے اسلام میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ ہم نے مختلف پارٹیوں سے مایوس اور ناامید ہو کر علمائے کرام کے زیر سایہ رہنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے اورجے یو آئی میں شامل ہو ئے ہیں جمعیت علمائے اسلام علماء کی سربراہی میں ملک میں نفاذ شریعت کے لیے قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر جدو جہد کر رہی ہے ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں اس موقع پر مولانا شیر زمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اعلائے کلمۃ اللہ کے لیے پر امن قرآن و سنت کی روشنی میں بھر پور کوشش کر رہی ہے تقریب میں درگاہ شہباز قلندر لاہور ، کوئٹہ اور کراچی میں خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعاکرائی گئی ۔
اٹک شہر کی تمام مسیحی برادری چاروں صوبوں میں ہونے والے خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں بھرپور مذمت کرتی ہے
اٹک شہرکی تمام مسیحی برادری سہون شریف صوبہ سندھ میں برصغیر پاک و ہند کی عظیم روحانی بزرگ شخصیت حضرت سخی لعل شہباز قلندرؒ ؒ کی درگاہ ( مزار) پر ہونے والے خودکش دھماکے سمیت حالیہ دنوں میں ملک کے چاروں صوبوں میں ہونے والے خود کش دھماکوں ،پاکستان آرمی ،رینجرز ،فرنٹےئر کانسٹیبلری اور پولیس کے جوانوں پر ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں بھرپور مذمت کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار گزشتہ سال 2016ء میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خصوصی نشستوں پر مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر یونین کونسل فورملی تحصیل حضرو سے بلا مقابلہ اقلیتی کونسلر منتخب ہونے والے اقبال صادق مسیح نے اٹک کی مسیحی برادری کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے ،مسیحی برادی کے اجلاس میں حالیہ دنوں میں ملک کے چاروں صوبوں میں ہونے والے مختلف خود کش دھماکوں میں شہیدوں ہو نے والوں کے لیے خصوصی دعا کراتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید ہونے والوں کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرتے ہوئے زخمیوں کو بھی اللہ تعالیٰ جلد صحت یابی عطا فرمائیں،اقبال صادق مسیح نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لاہور ، سہو ن شریف ،کراچی ، کوئٹہ ،آواران، پشاور ،مہمند ایجنسی سمیت دیگر قبائلی علاقہ جات پر ہونے والے خودکش حملے انتہائی افسوس ناک عمل ہے،خود کش حملے کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں بلکہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور ایک انسان کا خون پوری انسانیت کا خون ہے، پاکستان میں رہنے والے ہم سب مذاہب کے لوگ ایک ہیں اور آپس میں متحد ہیں، ہمیں دھماکوں میں شہید ہونے والوں کا دلی دکھ ہوا ہے اور ہماری پوری مسیحی برادری اس دکھ میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اور دہشت گردی کی اس بزدلانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں پاکستان کی حفاظت کیلئے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو کبھی دریغ نہیں کریں گے۔
اٹک سٹی:معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں ‘بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کی سلامتی کے درپے ہیں؛ ملک حاکمین PPP
معصوم جانوں سے کھیلنے والے انسان نہیں درندے ہیں جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کی سلامتی کے درپے ہیں اورعدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں ،ان نازک حالات میں پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اتحاد اوریکجہتی کی آواز بلند کرنی چاہیے ۔درگاہ لال شہباز قلندر اوردیگر مقامات پر خودکش حملوں میں شہید ہونے والے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ ہماری فورسز جواں مردی اور بہادری سے ملک دشمن عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سابق وزیر و سینیٹر ملک حاکمین خان نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کیا ،ملک حاکمین خان نے کہا کہ ملک کی سلامتی اورامن و امان کی بحالی پوری قوم کی آواز ہے اس آواز پر حکومت اوراپوزیشن ایک پیج پر ہیں یہ ملک ہمارا ہے جو لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا اس ملک کی سلامتی کے خلاف سوچنے والے اورملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،بیرونی قوتیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا نہیں چاہتیں یہی قوتیں ان دہشت گرد عناصر کی سرپرستی کررہی ہیں مگر انہیں جان لینا چاہیے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے ہماری فوج دنیا کی مانی ہوئی فوج ہے جس کی سربراہی جنرل قمر جاوید باجوہ جیسے سپہ سالار کررہے ہیں ملک کے خلاف کاروائیاں کرنے والے اوربرا سوچنے والے بچ نہیں سکیں گے اس نازک وقت میں تمام جمہوری قوتوں ان عناصر سے چھٹکارا اورملک میں امن وامان کی بحالی اوردہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا کے لیے حکومت اورفوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔
اٹک سٹی:پر نٹ اور الیکٹرو نک میڈیا کی افادیت مسلمہ ہے تا ہم سو شل میڈیا نے بھی اپنا ایک منفرد مقام بنا یا ہے؛ایمان طاہر
پر نٹ اور الیکٹرو نک میڈیا کی افادیت مسلمہ ہے تا ہم سو شل میڈیا نے اپنا جو مقام بنا یا ہے‘ اس نے دنیا کو حقیقی معنوں میں گلو بل ولیج کا درجہ دے دیا ہے ،لمحہ بھر میں معلومات دنیا بھر میں چلی جا تی ہیں اور سو شل میڈیا کی بدو لت بعض ویڈیو اور تصاو یر نے دنیا میں حکومتوں کے نقشے وپا لیسیاں تک تبدیل کر دیں ،ان خیالات کا اظہار سابق ضلع نا ظم میجر طاہر صادق نے ضلع کونسل اٹک میں سو شل میڈیا پر میجر گروپ میں نمایاں کام کر نیوالوں میں تحائف اور تعریفی اسناد تقسیم کر نے کی تقریب کے صدر محفل کی حیثیت سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔تقریب کے مہمانان خصوصی چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایما ن طاہر ، رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول تھے ۔ تقریب میں چیئر مین یونین کونسل سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ ، سید زاہد حسین بخاری، سردار واجد علی خان ، ملک غلام حسین ، رہنما میجر گرو پ ملک عاصم اعوان جنڈ، سردار پھتی خان ، سردار جنگ بہادر ، ضلعی صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین کونسلر بلدیہ اٹک مسز جعفری ،سابق ممبر ضلع کونسل خاتون بی بی ،ٹھیکیدار ارشاد خان اور ضلع بھر سے میجر گرو پ کی سر کر دہ شخصیات موجود تھیں تقریب میں سر گرم سو شل میڈیا کا رکنان میجر گروپ محمد بلال ، افنان خان، ملک تیمورخان ، ڈاکٹر رب نواز خان آف مہو رہ ، رفعت حیات ، ذوالفقار عدیل ، طارق خان ، ارسلان علی خان ،ذکی علی ، ندیم جعفر خان ، ذیشان ملک ،جبار ملک ، کامران ملک ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ، شکیل بنگش ، ملک عاصم اعوان ، سردار محمد عمران ، عظمت علی خان ، یونس غوری ، محمد عمر نرتو پہ ،یاسر خان ، عتیق خٹک ، سیف اللہ ملک ، ملک عثمان عظیم ، تیمور حسن ، ملک افتخار ، بلال احمد بٹ، عادل شہزاد، عدنان خان ، محمد شعیب ، عمار خان ، ملک بابر علی خان ، سبطین حیات ملک، شاہد بیگ ، ملک کامران کامی میں شیلڈ ،مو بائل فون ، تعریفی اسناد اور دیگر تحائف سابق ضلع نا ظم میجر طاہر صادق چیئر پر سن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایما ن طاہر ، رکن قومی اسمبلی محمد زین الٰہی اور سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک امانت خان راول، چیئر مین یونین کونسل سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ ، سید زاہد حسین بخاری، سردار واجد علی خان ، ملک غلام حسین ، رہنما میجر گرو پ ملک عاصم اعوان جنڈ، سردار پھتی خان ، سردار جنگ بہادر، مسز جعفری ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئر مین حافظ عبدالحمید خان ، بانی چیئر مین الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق اور دیگر نے اپنے ہاتھوں سے دیئے ، تلاوت اور نعت کے فرائض قاری عتیق الرحمن نے ادا کیئے جب کہ عوامی شاہر اکرم بھو لا نے سب دا بھلا سب دی خیر ایمان طا ہر ایمان کی خوبصورت نظم پڑھ کر محفل کو چار چاند لگا دیئے میجر طا ہر صاد ق نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ سو شل میڈیا ٹیم کا سا رہ کریڈٹ محمد بلال کو جا تا ہے جنہوں نے سو شل میڈیا پر میجر گرو پ کی سر گرمیوں کو زبر دست طریقے سے چلا یا چیئر پرسن ایمان طا ہر کا بھی اس بھی میں بہت حصہ ہے انہو ں نے سرگرم سوشل میڈیا کا رکنان کو مخاطب کر کے کہا کہ ان کے کاوشوں سے میجر گرو پ کو پذیرائی ملی 2013ء میں آفیشل ویب سائٹ میجر طا ہر صادق گروپ کا انعقاد کیا گیا اس گرو پ نے مخالفین کی سازشوں کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ ان کا اس طرح مقابلہ کیا کہ انہیں چاروں شانے چت کر کے اس میدان میں شکست سے دو چار کیا انہو نے چیئر پرسن ضلع کونسل ایمان طا ہر کو ہدا یت کی کہ ان سو شل میڈیا ا یکٹویٹز کی فہرست تیار کی جا ئے جب بھی روزگار کے مواقع آئیں تو انہیں بھی ایڈجسٹ کیا جا ئے آنے والے عام انتخابا ت میں میجر گروپ تحریک انصاف سے ملکر ضلع بھر سے مکمل کلین سوئپ کرے گا عوام مسلم لیگ (ن) سے کوئی توقع نہ رکھیں اس وقت بھی سندھ اور پنجاب میں اٹک واحد ضلع ہے جہاں اپو زیشن نے چیئر مین ضلع کونسل کا الیکشن جیتا حالیہ دنوں لاہور میں ہو نے والی پنجاب کے 36اضلاع کے چیئر مین ضلع کونسل کی ورکشا پ جو نیپا میں منعقد ہو ئی اس میں ان کے اپنے چیئر مین ضلع کونسل مسلم لیگ (ن) کو بھرا بھلا کہتے رہے کہ انہو ں نے چیئر مین ضلع کونسل کو اختیار ات ہی نہیں دیئے ہیں، انہوں نے ضلع نا ظم اٹک کے انتخابات میں کا میابی کے بعد 14اگست 2001ء کو حلف لیااور ضلع میں ترقیاتی کاموں کا جو جال بچھا یا مخالفین مر کز اور صوبوں میں حکومتیں ہو نے کے باوجود ہمارے عشر عشیر کا م بھی نہیں کرا سکے حکومت نے موجود ہ سسٹم کو ریورس کیا ہے ملازمین اور محکمو ں کا پتہ نہیں چل رہا تعلیم صحت میں اتھارٹیاں بن رہی ہیں 23ہزار ملازمین فارغ گھوم رہے ہیں انہیں تنخواہیں اور پنشن نہیں مل رہی موجودہ بلدیاتی انتخابات بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر کروائے تعلیمی شعبے کو تباہی کے کنارے پر پہنچا دیا گیا ہے سکول پرائیویٹ کیئے جا رہے ہیں اور فروخت کیئے جا رہے ہیں میڈیکل سٹور ما لکان کے خلاف اپنا کاروبار وسیع کر نے کے لئے بلا جواز کا روائیاں کی جا رہی ہے انتخابات میں کا میابی حاصل کر نے کے لئے تحصیل جنڈ میں دانش سکول دن رات کی بنیاد پر ناقص میٹریل پر تیار کیا گیا جس میں اب کریک پڑ گئے ہیں عمارت خطر ناک ہو نے پرطلبہ و طالبات کو میانوالی شفٹ کر نے کے احکامات دیئے گئے جس پر طلبہ و طالبات نے انکار کیا تو انہیں چار ماہ کی چھٹی دے دی گئی سکول بند کر نے کا کوئی جواز نہیں اگر ایک بھی بچہ موجود ہے تو سکول چلنا چا ہیے تعلیم فراہم کر نا حکومت کا فرض ہے اٹک کی بے روز گاری اور محرومیاں سو فیصد ختم ہو نی چا ہیے انہو ں نے سو شل میڈیا کا رکنان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی خامیوں اور ہمار ے کا رناموں کو بہتر طریقے سے اجا گر کریں ۔
اٹک سٹی: محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ہسپتالوں میں عوام الناس کی صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے؛ ڈی سی او
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے ،ضلع اٹک کے تمام سرکاری شفاخانوں میں ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جارہا ہے تاکہ ان ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو جدید ترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال جنڈ کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اسسٹنٹ کمشنر جنڈ منصور ارشد ۱ور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جنڈ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں اویات اور دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں تمام ادویات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں ڈی سی اٹک نے اس موقع پر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر موجود مریضوں سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ ڈیوٹی کے دوران یونیفار م پہننے کو یقینی بنائیں اور مریضوں کی خدمت دینی اور ملی فریضہ سمجھ کر ادا کریں انہوں نے ہسپتا ل کے عملہ کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں موجود مشینری اور طبی آلات کو نہایت احتیاط سے استعما ل کریں تاکہ یہ مشینری اور آلات طویل عرصے تک مستعمل رہ سکیں ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے میڈیکل سٹور کا بھی معائینہ کیا اور وہاں پر موجود ادویات کے سٹاک کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دور دراز کے دیہی علاقوں کے عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے او ر اس سلسلے میں دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت کو بھی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ دیہی عوام کو بھی صحت کی سہولیات ان کے اپنے علاقوں میں بہم پہنچائی جاسکیں انہوں نے کہا کہ صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہ دن دور نہیں جب صوبہ پنجاب کے عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں جدید ترین طبی سہولیات فراہم ہوں گی۔
اٹک سٹی:ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور اس سلسلے میں خطیر رقوم فراہم کی جارہی ہیں ؛ شیخ آفتاب احمد
وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کام جاری ہیں اور اس سلسلے میں خطیر رقوم فراہم کی جارہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں این اے57اور پی پی15کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات کے علاوہ ضلع بھر کے دیگر افسران بھی موجود تھے ،اجلاس میں تحصیل حضرو کے لیے قبرستان کے لیے خصوصی زمین مختص کرنے کے فیصلے پر غور کیا گیا اور اس سلسلے میں اے سی حضرو کو ہدایت کی گئی کہ وہ مناسب زمین کی نشاندہی کرکے رپورٹ مرتب کریں ‘اس کے علاوہ اجلاس میںیہ بھی طے پایا کہ موجودہ بس سٹینڈ اٹک اور میونسپل کمیٹی اٹک کو شہر کی حدود سے باہر منتقل کردیا جائے اور میونسپل کمیٹی اٹک کی جگہ پر گاڑیوں کے لیے پارکنگ بنا دی جائے ،مختلف تحصیلوں میں جنازہ گاہوں اور سڑکوں کی تعمیر کے موضوع بھی زیر بحث آئے ،دیگر سکیموں کے علاوہ ضلع بھر میں مختلف سکولوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی ۔وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے ضلع اٹک کے لیے خطیر رقم فراہم کی ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہورہی ہے اور ترقیاتی سکیموں کے ثمرات ان تک پہنچ رہے ہیں ،انہوں نے آخر میں کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ بلڈنگ کے افسران اس بات کویقینی بنائیں کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں ۔
اٹک سٹی: مینا بازار کے دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی دریخ نہ کروں گا ؛ پرویز خٹک
مینا بازار کے دکانداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اپنے تن من دھن کی بازی لگانے سے بھی دریخ نہ کروں گا ‘مینا بازار کے دکانداروں کے مسائل سے با خوبی آگاہ ہوں اور اسی لیے میں میدان عمل میں اترا ہوں تاکہ منتخب ہو کر مینا بازار کے گلی کوچوں اور مینا بازار میں اپنا روز گار کرنے والے عوام کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروں ،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صدر انجمن تاجران مینا بازار ایسوسی ایشن اٹک شہر پرویز خٹک نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر عبد الوہاب خان، شیخ امجد صدیقی، حاجی اشتیاق ثاقب کلاتھ ، عبد الرشید المعروف پپو استاد ، مرزا علی، فاروق کندی، حاجی سلیم کرن والے ، آصف بٹ، شبیر خان، کامران کامی، ساجد خٹک، ملک خرم، امین پٹھان، قادر پٹھا ن کے علاوہ دیگر دکانداروں نے بھی شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ میں کسی بھی تنازعہ میں پڑنا چاہتا انجمن تاجران مینا بازار کی جو عبوری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ سابق صدر انجمن تاجران مینا بازار افسر جمیل صدیقی ہیں اور ان کے باقی ممبران کو دل و جان سے تسلیم کرتا ہوں اور کمیٹی کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں کہ وہ پہلے مینا بازار کے دکانداروں کی رجسٹریشن کریں گے اور اس کے بعد الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے اور دکانداروں کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دوں گا چاہے وہ میرا سگا بھائی کیوں نہ ہو۔
No comments:
Post a Comment