Tuesday, January 28, 2020

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com


        


اٹک سٹی:ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام پر عوام کا بھرپور خراج تحسین

ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام پر عوام کا بھرپور خراج تحسین ،ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کیلئے تمام مراحل میرٹ پر خود کا ر نظام کے تحت کام کر تے ہیں ،عوام کو زبر دست سہو لتیں ‘تفصیلا ت کے مطا بق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور ڈی ایس پی ٹریفک اٹک چوہدری مسرت عباس کی قیادت میں انسپکٹر شبیرکی زیر نگرانی سب انسپکٹر عامر ،اے ایس آئی کاظم اور محبوب کانسٹیبل و دیگر عملہ کی انتھک محنت سے ضلع اٹک میں ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ میں آٹو میٹک نظام کے تحت عوام کو سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈرائیونگ لا ئسنس کے حصول کےلئے تمام مراحل میرٹ پر خود کا ر نظام کے تحت کام کرتے ہیں اور کسی بھی سطح پر سفارش یارشوت اثر انداز نہیں ہو سکتی اور کسی ما ئی کے لعل میں جراَت نہیں کہ میرٹ کے عمل میں دخل اندازی کر سکیں کیونکہ ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس کی طرف سے اتنا سخت اور بھرپور نظام دیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لا ئسنس صرف میرٹ پر ہی مل سکتاہے اور جو حقیقی معنوں میں ڈرائیونگ کر سکتا ہے ،اس کو مطلوبہ وقت میں انتہا ئی آسانی سے ڈرائیونگ لا ئسنس مل جا تا ہے اور اناڑیوں کیلئے کو ئی گنجا ئش نہیں کہ وہ لا ئسنس حاصل کر سکیں اس وقت ڈرائیور طبقہ اس با رے میں بہت خو ش ہے کہ اس کو بغیر کسی تکلیف کے لا ئسنس مل جا تا ہے البتہ اناڑی لو گ یا بر گر فیملی کے بچے نا راض ہیں کہ ان کی کو ئی نہیں سنتا نہ ہی سفا رش کام آتی ہے اور نہ ہی نو ٹ کا م کر تے ہیں کیو نکہ ڈی ایس پی ٹریفک اٹک چو ہدری مسرت عباس کہتے ہیں کہ میں لو گوں کی زندگیوں سے کھیلنے کیلئے انا ڑیوں کو کسی بھی قیمت پر ڈرائیونگ لا ئسنس کی اجازت نہیں دے سکتا چاہے میری ٹرانسفر ہو جا ئے البتہ جو لو گ مطلو بہ معیار پر پو را اترتے ہیں ان کا خادم ہوں میرے ہو تے ہو ئے نہ کرپشن ہو گی اور نہ سفارش چلے گی میں صرف میرٹ کو دیکھتا ہوں ۔



اٹک سٹی:جج کو عدالت میں کبھی غصہ نہیں آتا اور جسے غصہ آئے وہ جج نہیں ،سجاد احمد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا ہے کہ جج کو عدالت میں کبھی غصہ نہیں آتا اور جسے غصہ آئے وہ جج نہیں ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور اٹک کے وکلاء کی شاندار روایات اور مثالی تعاون پنجاب بھر میں ضرب المثل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کی جانب سے دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے دوران سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی بینچ شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ، سینئر وکلاء شیخ وقار عظیم صدیقی ، چوہدری محمد اختر ، محمد اشفاق احمد نے بھی وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز راجہ امجد اقبال ، ظفر اقبال ، ارشد اقبال ، مظفر نواز ملک ، سینئر سول ججز عمر رشید ، شفقت شہباز راجہ ، کامران احمد ریحان ، سول ججز تیمور افضل ، کامران ظہیر عباسی ، وقاص مرتضی جنجوعہ ، مظہر اقبال ہرل ، خاتون سول ججز ارم نظیر ، پونم عدنان ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا افسر علی خان ، ملک ربنواز حیات ، راجہ آفتاب احمد اور خواتین و مرد وکلاء کی کثیر تعداد کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک سجاد احمد نے کہا کہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں اور اٹک میں بار اور بینچ کے مثالی تعاون کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد نے فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قصور میں مشہور زینب کیس کا 4 روز م یں فیصلہ کر کے تاریخ رقم کی اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف ہر سطح پر کی جاتی ہے قبل ازیں جنرل سیکرٹری رانا استفاد علی خان نے بھی خطاب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک اور عدلیہ کے درمیان مثالی تعاون کے بارے میں اظہار خیال کیا ۔



چھچھ انٹرچینج: موٹروے پر اسلحہ کی بھاری مقدار موٹر وے پولیس نے پکڑ کر 3 ملزمان تھانہ حضرو پولیس کے حوالہ کر دیئے

موٹروے پر اسلحہ کی بھاری مقدار موٹر وے پولیس نے پکڑ کر 3 ملزمان تھانہ حضرو پولیس کے حوالہ کر دیئے، موٹروے پولیس اور اٹک پولیس نے الگ الگ پریس ریلیز میں ملزمان کی گرفتاری کو اپنے کھاتے میں ظاہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس کے افسران نے کرولا کار جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر رہی تھی ‘کو روکنے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا لی جس پر کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد مذکورہ گاڑی کو روک لیا گیا ۔ موٹروے پولیس کو ڈرائیور کی حرکات پر شک گزرا جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی اور گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 17 پسٹل 30 بور، 6 پسٹل 9 ایم ایم ، 2 راءفلیں 12 بور شارٹ گن، 84 پسٹل میگزین، 350 گولیاں شامل ہیں ،موٹروے پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان جن میں بلال ،حسین شیراورساجد خان شامل ہیں ‘ کو گرفتارکرلیا ۔ مزید قانونی کارروائی کے لئے ملزمان بمع اسلحہ پولیس سٹیشن حضرو کے حوالے کر دیا گیا ہے ،افسران کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیاہے ۔ یہ پریس ریلیز آفیسر تعلقات عامہ موٹروے زون ثاقب وحید (03345471007) نے جاری کی جبکہ اٹک کے تھانہ حضرو (0572311128) جن کے حوالہ ملزمان کیے نے بھی یہ کاروائی اپنے کھاتے میں ڈالتے ہوئے میڈیا کو خبر جاری کی کہ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر اسلحہ کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ حضرو صاحب خان کی قیادت میں انچارج چوکی لکوڑی اے ایس آئی عابد علی اور عملہ نے مخبر کی اطلاع پر چھچھ انٹر چینج سروس روڈ پر ناکہ بندی کر کے دریائے سندھ کی جانب سے آنے والی کرولا کار کو روک کر پڑتال کرنے پر کار کے خفیہ خانوں سے بھاری تعداد میں 17 پسٹل 30 بور، 2 راءفلیں 12 بور، 6 پسٹل 9 ایم ایم ، 350 گولیاں ، 84 میگزین برآمد کر کے 3 ملزمان حسن شیر ولد رحم شیر، بلال ولد شاہ نظر اور سجاد خان ولد غالب خان سکنائے پشاور کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے بتایا کہ وہ کے پی کے سے پنجاب ناجائز اسلحہ کی سمگلنگ کا دھندہ کرتے ہیں پولیس نے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔



ضلع اٹک:غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس بھرائی کےخلاف مہم ،ضلع بھر میں آگاہی مہم اور کاروائی روزانہ کی بنیاد پر شروع کردی

غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس بھرائی کےخلاف مہم محکمہ سول ڈیفنس نے ضلع بھر میں آگاہی مہم انسپکشن اور کاروائی روزانہ کی بنیاد پر شروع کردی ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب الطاف بلوچ اور ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر اور کنٹرولر سول ڈیفنس اٹک کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سول ڈیفنس آفیسر ساجد منہاس روزانہ کی بنیاد پر تحصیل وائز آگ بجھانے کے انتظامات کی انسپکشن اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور ایل پی جی گیس کی غیر قانونی بھرائی کے مراکز کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اس سلسلہ میں حضرو تربیلا روڈ کا خصوصی وزٹ کیا گیا اور متعلقہ لوگوں کو آگ سے بچاؤ کے اچھے انتظامات رکھنے کی ہدایات کے ساتھ ساتھ وہاں کے عملہ کو ایمرجنسی سے نمٹنے کی عملی تربیت بھی دی گئی ۔



اٹک سٹی:لاکھوں تنخواہ لینے والے وزیر اعظم کا مہنگائی میں گزارہ نہیں ہوتا تو 15 ہزار والے کو نا گھبرانے کا کہنامذاق ہے ،شیخ آفتاب احمد

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے وزیر اعظم اور ان کے وزراء کا مہنگائی میں گزارہ نہیں ہو سکتا تو ایسے حالات میں 15 ہزار ماہانہ آمدن والے کو نا گھبرانے کا مشورہ دینا سنگین مذاق ہے آج ہر شخص کی زبان پر یہی سوال ہے کہ وہ کون سا مافیا ہے جو مہنگائی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے حالانکہ بجلی ، سوئی گیس ، پیٹرول ، ادویات ، آٹا ، گھی ، چینی و دیگر اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ تو حکومت نے خود کیا تو پھر اپنے سر سے اتار کر یہ الزام کس کے ذمہ لگانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل جب حکومت آپ کو دی گئی تھی اس وقت تو ملک معاشی طور پر بہت اچھے حالات سے گزر رہا تھا پھر اچانک یہ کیا ہوا کہ اربوں ڈالر قرضے بھی لئے گئے اور ٹیکسوں کی بھرمار بھی کر دی گئی اس کے باوجود مہنگائی کنٹرول ہونے کے بجائے ہر دن کے ساتھ عوام کو مزید سے مزید بدتر حالات میں پہنچا رہی ہے آج ہزاروں افراد ایسے ہیں جو دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں لاتعداد والدین ایسے ہیں جو کم آمدنی اور زیادہ اخراجات سے تنگ آ کر اپنے بچوں کو سکولوں سے اٹھا چکے ہیں بے شمار ایسے مریض ہیں جو ادویات خریدنے کی سکت نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ سسکتی سانسوں کے ساتھ زندگی اور موت کی دہلیز پر کھڑے ہیں آئے روز میڈیا میں خودکشی کی افسوسناک خبریں دل دہلا رہی ہیں جرائم کی شرح میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ایسے حالات میں اگر جو ادارے حکومت کے اپنے ماتحت ہیں اگر ان پر ہی کنٹرول کیا جائے تو مہنگائی میں کئی گنا اضافے کو روکا جا سکتا ہے تاہم صد افسوس کہ وزیر اعظم سمیت ان کے وزراء صرف زبانی کلامی بیان بازی تک ہی محدود ہیں جس سے مسائل کبھی حل نہیں ہو سکتے حکمرانوں کو آج ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا ہے ملک بھر میں ہر شخص جھولی اٹھا کر حکومت کو بد دعائیں دے رہا ہے ۔



اٹک سٹی:بزدار حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، علی عنان قمر

ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے کہا ہے کہ بزدار حکومت مزدور طبقے کی بحالی کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہارجناح ہال تحصیل کونسل اٹک میں فیکٹری مزدوروں میں میر ج گر انٹ کے چیک تقسیم کر نے کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی لیبر سعید حید ر خان،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، لیبر رہنما منیر حسین بٹ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، قاری خلیل احمد ، ندیم حیدر ، ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، کامران حیدر اور ملک مظہر حسین حیدر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے کہا کہ مزدوروں میں فی کس ایک لاکھ روپے کے حساب سے 52 لاکھ کے چیک تقسیم کیے جارہے ہیں اور اس کے ذریعے ان کے معاشی مسائل حل کر نے میں مدد ملے گی موجودہ حکومت مزدوروں کی مشکلات دور کر نے کے لیے کو شاں ہیں اور ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر کو ہدایت کی کہ یہ چیک کئی سال بعد جاری کیے گئے ہیں اور آئندہ ان کے فوری جاری کرنے کے حوالہ سے وہ پیر کے روز ان سے ملاقات کریں تاکہ اٹک کے محنت کشوں کی بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی میرج گرانٹ ان کو بروقت فراہم کی جا سکے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر خان نے بتایا کہ میرج گرانٹ کے یہ چیک سال 2014,2015 اور 2016 کے ہیں جن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا اور اس میں صوبائی محتسب پنجاب کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جن کے سبب طویل عرصہ بعد یہ چیک ملے ان میں سے 5 افراد وفات پا گئے ہیں جبکہ 4 خواتین کو چیک تقریب کی بجائے اس طرح دے دیئے گئے اور کچھ افراد دور دراز علاقوں میں شفٹ ہو گئے ہیں یہ چیک ورکر ویلفیئر بورڈ کی جانب سے دیئے گئے ہیں اور اس کے تحت ڈیتھ گرانٹ میں 5 لاکھ ، میرج گرانٹ میں ایک لاکھ اور ٹیلنٹ سکالر کے تحت محنت کشوں کے بچوں کو ڈاکٹر اور انجینئر اور دیگر شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے وظاءف دیئے جاتے ہیں جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں سینکڑوں انجینئر ، ڈاکٹر اور اعلیٰ عہدوں پر فائز افراد انہی وظاءف سے تعلیم حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ۔



اٹک سٹی:اٹک میں موٹر سائیکلو ں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کو لاکھو ں روپے کی آمدن

اٹک میں موٹر سائیکلو ں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی محکمہ ایکسائز کو لاکھو ں روپے کی آمدن ‘موٹر سائیکلوں کی نیلامی محکمہ ایکسائز اٹک کے دفتر میں تین رکنی کمیٹی نے کی کمیٹی کے ارکان میں انچار ج موٹر رجسٹریشن اتھارٹی اورنگزیب خان ، نمائندہ ڈپٹی کمشنر اٹک ایف اینڈ پی او ظہیر احمد خان اور اسسٹنٹ ای ٹی او ظفر اسحاق شامل تھے ۔ ;657575;-20 میں 1 نمبر 40 ہزار روپے ، 3 نمبر 15 ہزار روپے ، 7 نمبر 25 ہزار روپے ، 8 نمبر 15 ہزار روپے ، 9 نمبر 20 ہزار 500 روپے ، 10 نمبر 9 ہزار روپے ، 11 نمبر 12 ہزار ، 20 نمبر 20 ہزار 500 روپے ، 23 نمبر 3 ہزار 500 روپے ، 47 نمبر 15 ہزار روپے ، 55 نمبر 5 ہزار روپے ، 66 نمبر 10 ہزار 200 روپے ، 77 نمبر 7 ہزار 500 روپے اور 99 نمبر 6 ہزار روپے میں نیلام ہوئے اسی طرح سینکڑوں نمبر نیلامی میں دئیے گئے جس سے محکمہ ایکسائز اٹک کو لاکھوں روپے کی آمدن ہو ئی ہے ۔



اٹک ، پنڈی گھیب ، حضرو اور جنڈ کی سیاسی شخصیات کا آئندہ انتخابات کے حوالہ سے مضبوط سیاسی گروپ بنانے کے سلسلہ میں اہم اجلاس

اٹک ، پنڈی گھیب ، حضرو اور جنڈ کی قد آور سیاسی شخصیات کا آئندہ بلدیاتی اور عام انتخابات کے حوالہ سے مضبوط سیاسی گروپ بنانے کے سلسلہ میں اہم اجلاس ،راولپنڈی میں حضرو سے سابق امیدوار پنجاب اسمبلی پی پی 2 ، ریٹائرڈ ایڈیشنل کمشنر چنگیز خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تحصیل پنڈی گھیب میں گزشتہ عام انتخابات میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک امانت خان راول ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 1 ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ اور سابق نائب تحصیل ناظم جنڈ سید عاطف شاہ شریک ہوئے جنہوں نے ضلع اٹک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اجلاس میں سید عاطف حسین شاہ نے دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ مل کر عوام فلاح و بہبود کے کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا دیگر شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں اس گروپ کے تحت مل کر حصہ لیا جائے گا اور گروپ کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے دیگر تحصیلوں میں بھی گروپوں اور سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطے میں ہیں عوام کو اچھی قیادت فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ملک امانت خان راول ، ملک حمید اکبر خان اور چنگیز خان نے سید عاطف حسین شاہ کو اپنے قافلہ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کا ہر وہ شخص ہمارا ساتھی ہے جو عوام کی فلاح وبہبود اور اپنے علاقہ کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اورموجودہ حکمرانوں کے جھوٹے دعوءوں کے باعث غریب عوام پر مہنگائی کا جو بم گرایا گیا ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں اس سے نا اہل حکمرانوں کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ، آٹے ، چینی اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قمیتوں میں اضافہ اور قلت پر عوام میں تشویش کی لہر اور موجودہ حکمرانوں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے موجودہ حکومت سے خیر کی توقع ممکن نہیں ، کوئی بھی ایسا شعبہَ نہیں جس میں عوام کیلئے ریلیف دیا گیا ہو ۔



ضلع اٹک میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ،ضلعی انتظامیہ

ضلع اٹک میں آٹے کی کوئی قلت نہیں ،یہ بات ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں درجنوں مقامات پر آٹا حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہے صرف اٹک شہر میں پیپلز کالونی ، ماڈل بازار اٹک اور ڈھوک فتح میں کیملپور فلور ملز سمیت دیگر مقامات پر سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں جہاں آٹا وافر مقدار میں ہے اور شہری آٹا خرید کر ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سرا رہے ہیں اٹک کی صحافی برادری بھی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی انسان دوست پالیسیوں کو سراہتی ہے ۔



محکمہ سو ل ڈیفنس ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ہنگامی حالت سے بچنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کریگا

حکومت پنجاب کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر اٹک کی زیر نگرانی محکمہ سو ل ڈیفنس ضلع بھر میں مختلف آئل ڈپووَں ، ورکشاپس ، کارخانوں اور دیگر صنعتی اداروں میں ان کے ملازمین کو آگ سے بچاوَ اور ہنگامی حالت سے بچنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل ڈپو فقیر آباد میں انچارج سول ڈیفنس ساجد منہاس نے ملازمین کو آگ سے بچاوَ ، ہنگامی حالت میں آگ بجھانے کے طریقے ، انسانی جانوں کو محفوظ کرنے اور فوری منتقل کرنے کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی عملی طور پر اس کی مشق بھی کرائی ایسی ورکشاپ کا مقصد کسی بھی صنعتی ادارے میں ہنگامی حالت میں کم سے کم نقصان ، آگ سے بچاوَ اور انسانوں کی حفاظت کے لیے حفاظتی تدابیر کے طریقے سکھائے جاتے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثاتی صورتحال میں کم سے کم نقصان ہو ساجد منہاس نے کہا کہ ضلع بھر میں ان اداروں میں تربیتی ورکشاپ کا عمل جاری رہے گا ۔



اٹک سٹی:زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا

زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ۔ محکمہ زراعت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو ضلع بھر میں جاری زرعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجا ب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زرعی طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور ضمن میں مناسب اقدامات کیے جارہے زرعی شعبے کو زیادہ سے زیادہ تر قی دی جارہی ہے اورجس کے ذریعے عوام خوشحال ہوں گے انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کسانوں اور زمینداروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کر نے کے لیے بھر پور اقدامات کر ے ۔



تحصیل حضرو: سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمدکا دورہِ چھچھ

سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے سابق جسٹس بشیر احمد پراچہ کے بھتیجے حسن پراچہ کے والد کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر دعائے مغفرت کی ، انہوں نے سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل خان واثق خان جلالیہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے سیاسی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ، انہوں نے حضرو میں متحرک مسلم لیگی رہنما رستم خان کی عیادت کی ، محلہ مسلم گنج حضرو میں مولانا کرم داد کی اہلیہ پر اظہار تعزیت ، ویسہ گاءوں میں شیخ حامد محمود کے چچا زاد بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ، حمید گاءوں میں زمرد خان کے ماموں کی وفات پر اظہار تعزیت ، غورغشتی میں بابو اجمل کے پھوپھی زاد بھائی اور رہنما جے یو آئی مولانا نعیم سے مولانا حافظ عبدالکریم کی وفات پر محلہ نور میں پولیس ملازم محمد سمیع کے چچا کی وفات پر اظہار تعزیت ، حضرو میں سینئر صحافی لطف الرحمان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد اور غورغشتی میں سابق کونسلر علی اصغر ، مولانا ذکاء اللہ ، بابو اجمل ، عادل خان ، ماما فوجی اور دیگر سے علاقائی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ان مواقع پر رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلال اشرف بٹ ، سابق کونسلر بلدیہ شیخ عار ف محمود ، کاکا بیگ ، شیخ زین ساجد ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان اور دیگر موجود تھے ۔



کاملپور موسیٰ گاءوں کنویں سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد

کاملپور موسیٰ گاءوں کنویں سے 70 سالہ شخص کی لاش برآمد ،تفصیلات کے مطابق 70 سالہ بزرگ محمد صادق ولد خاستہ خان جو ذہنی معذور تھا اور کئی روز سے گھر سے لاپتہ تھا ‘کی لاش کیملپور موسیٰ گاءوں میں ایک کنویں سے ملی جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو کنویں سے باہر نکال کر مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کا قیام میری اولین ترجیح ہے ،سید خالد ہمدانی (ڈی پی او)

لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور امن کا قیام میری اولین ترجیح ہے ،تمام افسران اپنے علاقہ جات میں حکمت عملی سے موَثر گشت کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،انچارج چوکیات اور تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے اس موقع پر اشتہاری مجرمان اور منشیات فرشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم ، امن وامان کے قیام ، عوام کے جان ومال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں میٹنگ میں ضلع کے امن و امان کی صورت حال، کرائم، زیر تفتیش مقدمات اور اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ڈی پی او نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنی نگرانی میں اہم پوائنٹس پر سنیپ چیکنگ کریں گے اور پولیس گشت کو چیک کریں گے تمام افسران اپنے علاقہ جات میں موَثر طریقہ سے ٹھکری پہرہ کی نگرانی کو یقینی بنائیں گے منشیات فروشوں ، قماربازی کے اڈوں ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کے خلاف بغیر کسی سیاسی یا سماجی مجبوری کے کریک ڈاؤن کو تیز کیا جائے لوگوں کی بروقت داد رسی کو یقینی بنایا جائے کسی بھی مظلوم کے ساتھ زیادتی یا نا انصافی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں تمام تھانہ جات ، چوکیات میں وزٹر رجسٹر رکھا جائے گا جس میں آنے والے سائلین کا نام ، موبائل نمبر اور نام پولیس آفیسر جس نے درخواست گزار کو اٹنڈ کیا درج ہو گا جس کی ہفتہ وار ڈائری ڈی پی اوآفس ارسال کی جائے گی جس میں سے ڈی پی او اٹک خود کال کر کے درخواست گزار ;223; سائلین سے ان کے مسائل کے حل اور پولیس کے رویہ کے متعلق دریافت کریں گے تمام پولیس افسران دیانتداری اور تندہی سے ڈسپلن میں رہتے ہوئے اپنے فراءض سر انجام دیں اور اپنا مورال بلند رکھیں اور کنسٹیبلری سے اچھے سلوک سے پیش آئیں ۔



اٹک سٹی:میجر طاہر صادق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جنرل ( ر ) اظہر کیانی کی زیر نگرانی کامیاب اینجو گرافی ہوئی ،رپورٹ

پنجاب کے معروف سیاستدان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جنرل ( ر ) اظہر کیانی کی زیر نگرانی کامیاب اینجو گرافی ہوئی ،ان کے بیٹے سابق رکن قومی اسمبلی محمد زین الہٰی کے مطابق 3 روز قبل وہ وہاں ایڈمیٹ ہوئے جہاں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ان کی اینجو گرافی کی گئی ۔ میجر طاہر صادق روبصحت ہیں اور ان کی طبیعت بڑی تیزی سے بہتر ہو رہی ہے ان کی عیادت کرنے والوں میں سابق وزیر اعظم سربراہ مسلم لیگ ( ق ) چوہدری شجاعت حسین جو ان کے برادر نسبتی بھی ہیں نے ان کی عیادت کی اور کافی دیر ان کے پاس بیٹھے رہے دیگر عیادت کرنے والوں میں سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین شامل ہیں عیادت کیلئے آنے والے تمام مہمانوں کو سابق چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ، سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 محترمہ ایمان طاہر ، سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری وسیم گلزار، سابق رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 محمد زین الہٰی فرداً فرداً میجر طاہر صادق کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے رہے دیگر عیادت کرنے والوں میں رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، وفاقی سیکرٹری حامد علی خان، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، چنگیز خان آف حضرو ، کرنل امیر افضل ، سابق تحصیل ناظم حسن ابدال شفقت خان طاہر خیلی ، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ( ق ) صداقت علی خان ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، ملک شیر خان آف کوٹ گلہ تلہ گنگ ، مرزا شاہد ندیم بیگ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبد الحمید خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، سردار وسیم امتیاز خان ، سابق چیف آفیسر سردار شبیر خان ، حاجی افتخار احمد خان آف جھنگ ، نامہ نگار نوائے وقت فتح جنگ عدیل افضل خان ، رہنما میجر گروپ ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، بریگیڈیئر ڈاکٹر راحیل اظہر ، حسنین رضا خان، ٹھیکیدارملک عثمان عظیم آف دکھنیر، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، سینئر کوآرڈینیٹر میجر گروپ تنظیم اقبال ہاشمی پاشی اور ضلع بھر سے معززین کی کثیر تعداد ہسپتال میں پہنچی اور سب نے مل کر اپنے محبوب قائد میجر طاہر صادق کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔



اٹک سٹی:امیر جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر کی طرح اٹک شہر میں جماعت اسلامی نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بڑی ریلی نکالی

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی کال پر ملک بھر کی طرح اٹک شہر میں جماعت اسلامی نے مہنگائی اور کرپشن کے خلاف بڑی ریلی نکالی ریلی کی ،قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان ،امیر زون خالد محمود اور امیر شہر میاں محمد جنید نے کی ریلی کا آغاز مرکزی جامع مسجددارالسلام سے ہوا شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ریلی میجر طاہر روڈ سے ہوتی ہوئی اٹک راولپنڈی مین روڈ پر آگئی جہاں ریلی نے احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کر لی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے وہ نان شبینہ کو ترس گئے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں حکمرانوں نے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دیا اور گمراہ کیا بحرانوں پر بحران پیدا ہو رہے ہیں یہ گڈ گورنس نہیں ہے سپریم کورٹ آف پاکستان آٹا ، چینی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف نوٹس لیں کل بھی ملک پر ظالموں اور جاگیر داروں کی حکومت تھی اور آج بھی لینڈ ، شوگر اور ڈرگ مافیا حکومت کر رہا ہے آٹے اور چینی کا بحران انہی کا پیدا کردہ ہے حکمرانوں نے گندم باہر بھجوا دی جس سے آٹے کا بحران پیدا ہوا ملک پر نا اہل لاڈلوں اور شہزادوں کی حکومت ہے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ کثیر تعداد میں لوگ احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہوں گے مظاہرے سے امیر زون خالد محمود ،امیر شہر میاں محمد جنید ،گروپ لیڈر اقبال ملک ،سابقہ کونسلر شہاب رفیق ملک اور نائب امیر ضلع مولانا نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا ۔



اٹک سٹی:300 کنال کے گھر میں مقیم صرف 2 افراد کا لاکھوں روپے کی تنخواہ میں بھی گزارہ نہیں ہو سکتا ،شیخ آفتاب احمد

سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ 300 کنال کے گھر میں مقیم صرف 2 افراد کا لاکھوں روپے کی تنخواہ میں بھی گزارہ نہیں ہو سکتا تو 15 ہزار کی ماہانہ آمدن والے لوگ کس طرح زندگی گزار رہے ہوں گے جو زرعی ملک گندم میں خود کفیل ہے اس میں آٹے کا بحران کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے اب چینی کے بحران کی خبریں بھی گردش میں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ ساختہ بحران کچھ خاص لوگوں کو نوازنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے محدود وسائل میں اخراجات پورے کرنا سفید پوش لوگوں کے لئے ممکن نہیں رہا بجلی ، گیس کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ سے لوگ تڑپ اٹھے ہیں ملکی معیشت اس قدر بدتر ہو چکی ہے کہ اب اس کو واپس بہتری کی طرف لانے کے لئے بھی کئی سال درکار ہوں گے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جو اس قوم کے مسیحا بن کر خدمت کر رہے تھے ان کے خلاف آپ نے چور چور کا ڈرامہ رچا کر بدنام کیا اور تبدیلی کے نام پر لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا آج ہر شخص اپنا سر پیٹ رہا ہے کہ یہ تبدیلی تھی جس کے لئے قوم کے مسیحا محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کو چور کہا گیا اور ان پر کرپشن کے جھوٹے الزامات عائد کئے گئے آج بین الاقوامی سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کرپشن میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے یہی سروے جب کہہ رہے تھے کہ محمد نواز شریف کی حکومت میں کرپشن میں نمایاں کمی ہوئی ہے تب آپ چیخ چیخ کر قوم کو گمراہ کر رہے تھے کہ یہ پیسے دے کر رپورٹ بنوائی گئی ہے اگر ایسا تھا تو آج آپ بھی رپورٹ اپنے حق میں بنوا لیتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سچ سامنے آ کر رہتا ہے مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں کسی کے خلاف بھی کبھی انتقامی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ خدمت خلق کو ہی ترجیح دی گئی یہی وجہ تھی کہ پاکستان ترقی کے سفر پر گامزن تھا اور ہر طبقہ خوشحال تھا پھر آپ کی تبدیلی نے پورے ملک جو تباہی مچائی اس نے ہر شخص کو متاثر کیا آپ نے خدمت کی سیاست کو ترک کر کے انتقامی سیاست کو اپنایا شاید یہی ایجنڈا تھا جس کی تکمیل سے آپ اپنے اقتدار کو طول دے سکتے تھے آپ شریف خاندان کے بغض میں اخلاقی پستی میں اس حد تک چلے گئے کہ بیٹی کو بیمار والد کی تیمارداری سے محروم رکھا ہوا ہے محمد نواز شریف مرد ہونے کے ناطے مضبوط اعصاب کے مالک ہیں تاہم مریم نواز کے دل پر کیا گزری ہو گی جب بستر مرگ پر ماں کو الوداع کہا ہو گا اور آج بیمار والد سے دور رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کو اب پوری قوم تسلیم کرتی ہے کہ اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے ضامن شریف برادران ہیں اور مستقبل میں مریم نواز اور حمزہ شہباز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔



گاؤں بہبودی:قاری ابراہیم کے بڑے بھائی یار محمد یارومرحوم کی وفات پر مختلف شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری

جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام تحصیل اٹک قاری ابراہیم فانی کے بڑے بھائی یار محمد یارومرحوم کی اچانک وفات پر ممتاز سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ‘تعزیت کرنے والوں میں صوبائی امیر جے یو آئی ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی این اے 55 میجر طاہر صادق ، سابق رکن پنجاب اسمبلی و رہنما پی پی پی ملک شاہان حاکمین خان ، ملک وقار اعوان ، مفتی محمد ادریس ، صاحبزادہ مولانا حامدنواز ، مفتی سعید الرحمن ، امیر جے یو آئی پنڈی گھیب قاری عبد الرءوف ، سابق امیر قاری محمد اقبال ، سرپرست جے یوآئی ضلع اٹک قاضی خالد محمود ، سابق ضلعی امیر مولانا شیر زمان ، امیر جے یوآئی تحصیل اٹک حاجی سید زرغن شاہ ، سرپرست مفتی سید امیرزمان حقانی ، امیر مجلس فقہی پنجاب رہنما جے یو آئی مولانا مفتی عبدالرحمن توکلی ، جے یو آئی ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، جنرل سیکرٹری مولانا قاری انورشاکر ، خطیب جامع مسجد کچہری قاری محمد نثار ، امیر جے یو آئی حضرو مولانا محمد نعیم ، جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع اٹک مولانا سید بلال بادشاہ سابق ضلعی جنرل سیکرٹری و رہنما جے یو آئی قاسم خان وردگ مولانا عبدالوحید صدیقی فخر الدین رازی مولانا یاسر زمان وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان اور راضی خان شامل ہیں سیاسی سماجی شخصیات نے یارمحمدیاروکے والد بزرگوار اوران کے بھائیوں ودیگرلواحقین سے خصوص ابراہیم فانی کو صبرجمیل کی تلقین کیاور مرحوم کی بخشش و درجات بلندی کی دعا کی ۔



کامرہ کینٹ:گن کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل جانے سے نوجوان شدید زخمی

گن کی صفائی کے دوران اچانک گولی چل جانے سے نوجوان شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق کامرہ مدینہ مال کے قریب 25 سالہ گن مین بابر ولد ہمایوں جو اسلحہ کی صفائی کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چلنے کے سبب جو اس کے پیٹ میں لگی اطلاع ملنے پر زخمی کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔



اٹک سٹی:پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو مل کر کام کر نا چاہئے ،اورنگزیب خان

پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کو مل کر کام کر نا چاہئے ،غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل،رکشہ،اور گاڑیوں کو پکڑنا اور منشیات کے خلاف اکٹھے کام کرنے سے معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکتا ہے ۔ ای ٹی او اورنگزیب خان،اکثر غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل اور گاڑیاں غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں پنجاب پولیس اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مل کر کام کریں اورغیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو پکڑیں اور ایسی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی پکڑیں جو کہ اوپن ٹرانسفر لیٹر پر ہوں اس طرح جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے منشیات کی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے بھی مل کر کام کرنے سے اس کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے ای ٹی او اٹک نے کہا کہ چیف آفیسر ٹریفک راولپنڈی نے راولپنڈی میں غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکل قبضے میں لینے کے احکامات دئیے ہیں اور جب تک ایکسائز آفس میں رجسٹرڈ کروانے کے بعد رسید نہ دیکھائی جائے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو نہ چھوڑا جائے ضلع اٹک میں بھی ایسے بے شمار موٹر سائیکل اور گاڑیاں رکشے غیر رجسٹرڈ ہیں اگر ےہاں بھی ان کے خلاف ایسی مہم شروع کی جائے تو نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ حکومت پنجاب کے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔



اٹک سٹی:ٹریفک قوانین آگاہی مہم گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا

ٹریفک قوانین آگاہی مہم گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار اور واک کا اہتمام ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد محمود ہمدانی کی سرپرستی اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی نگرانی میں ٹریفک آگاہی اور روڈ سیفٹی مہم کے دوران انچارج ٹریفک پولیس اٹک کی جانب سے گورنمنٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس سے انچارج ٹریفک اٹک سٹی انسپکٹر محمد عثمان کالج پرنسپل عزیز اللہ خان نیازی نے خطاب میں حادثات سے بچاو سے متعلق مفید معلومات اور لیکچر دیا اس موقع پر طلباء و اساتذہ اور سوساءٹی کے دیگر افراد نے شرکت کی انچارج ٹریفک اٹک سٹی نے طلباء و اساتذہ کو ہیلمٹ کے فوائد، ون وے ڈرائیونگ، اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اورروڈ ریسنگ و ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا تا کہ وہ خود کو اور دیگر روڈ یوزرز کو بھی محفوظ رکھ سکیں اور ساتھ ہی ساتھ کم عمری میں ڈرائیونگ کی شدید حوصلہ شکنی کی گئی طلباء و اساتذہ کو کمیونٹی پولیسنگ کے بارے میں آگاہ کیا گیا کہ کس طرح وہ ٹریفک نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں اور جہاں بھی وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی دیکھیں تو اپنے طور پر بھی لوگوں کو ان کی غلطی کی نشاندہی کرائیں تاکہ اصلاح کے اس عمل میں اٹک ٹریفک پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے اپنا تعمیری کردار ادا کر سکیں بعدازاں اس سے متعلق واک کا اہتمام کیا گیا ۔



ہٹیاں ہیڈ کوارٹر:انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جناب اے ڈی خواجہ نے پبلک سروس انفارمیشن مینیجمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ، اے ڈی خواجہ نے پبلک سروس انفارمیشن مینیجمنٹ سنٹر کا افتتاح کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے موٹروے زون کی جانب سے پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کر دیا اس موقع پر تقریب میں ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد ،سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس عوام کی سیفٹی کے لیے ہر دم کو شاں ہے یہ سسٹم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اس سسٹم کے تحت مسافر بردار گاڑیوں کا ڈیٹا ایک جدید ترین سافٹ ویر کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے جس میں پی ایس وی گاڑیوں کی فٹنس ،پی ایس وی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے معلومات اور دیگر اہم معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے جو پبلک سروس گاڑیاں معیار پر پورا نہیں اترتی انہیں موٹروے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اسی طرح جن پی ایس وی ڈرائیوروں کے پاس معیار کے مطابق لائسنس نہیں ہو گا وہ موٹروے پر گاڑی نہیں چلا سکے گا ، مستقبل قریب میں اس سافٹ وئر کے تحت پی ایس وی گاڑیوں کی فٹنس مثلاً روٹ پرمٹ ختم ہونے کی تاریخ، ٹائروں کی معیاد،ڈرائیوروں کی لائسنس کی معیاد وغیرہ شامل ہیں پی ایس وی گاڑی کے مالکان وغیرہ کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا جائے گا ’’ کیو آر ‘‘ کوڈ بھی متعارف کریا جا رہاہے ایک مخصوص ’’ کیو آر ‘‘ اسٹیکر ہر گاڑی پر لگایا جائے گا جسے سواریاں اپنے موبائل فون پر سکین کر کے متعلقہ پی ایس وی گاڑی کی مکمل معلومات اپنے پاس محفوظ کر سکیں گے یا کسی عزیز و اقارب کو بھیج سکیں گے اس تمام سسٹم کا بنیادی مقصد موٹروے پر ہونے والے ایکسڈنٹ پر قابو پانا ہے تاکہ عوام بخیریت اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکیں آئی جی موٹروے ، اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ دور جدید میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے ۔



گاؤں دریا:صاحبزادہ سلطان محمود آف دریا شریف کی نماز جنازہ پیر محمد عبدالحق سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف نے پڑھائی

صاحبزادہ حافظ پیر سلطان محمود آف دریا شریف کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاءوں دریا شریف میں ان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبدالحق سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، ترجمان حکومت پنجاب مرکزی رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی چنگیز خان ، محمد عارف بھٹی ، علی خانزادہ ، مرکزی سیکرٹری اے ٹی آئی ڈاکٹر ضیاء الرحمن نورانی ، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب و صدر انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، عمر عبدالرحمن بٹ کے علاوہ ملک بھر سے علمائے کرام ، مشاءخ عظام ، سجادہ نشین ، سیاسی سماجی ، مذہبی تنظیموں اور جماعتوں کے رہنما ، معززین علاقہ ، سابق چیئرمین ، وائس چیئرمین یونین کونسل ، بلدیاتی کونسلران اور سینکڑوں کی تعداد میں آستانہ عالیہ کے مریدین نے شرکت کی اور مرحوم کا چہرہ مبارک ایسا تر و تازہ اور شاداب تھا اور چہرے پر ایسی مسکراہٹ تھی کہ جسے دیکھ کر دیکھنے والے با آواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد اور سبحان اللہ کی صدائیں ادا کرتے رہے جس نے جنازہ گاہ میں عجیب سا روحانی منظر پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہنشاہ فقراء ولی کامل صاحبزادہ حافظ پیر محمد عبدالحق سجادہ نشین آستانہ عالیہ دریائے رحمت شریف اور دیگر مقررین نے کہا کہ ولی اللہ روشنی کے مینار ہیں اور ان کا فیض ، ان کی حیات اور دنیا سے پردہ کرنے جانے کے بعد بھی رہتا ہے ۔



گوندل کے قریب کالو ڈب گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 افراد زخمی

گوندل کے قریب کالو ڈب گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ ، 2 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق دھماکہ گھر کی بالائی منزل پر ہوا جس سے گھر کی دیواریں دور جا گریں گیس والو کھلا رہ جانے کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی لاءٹر جلاتے ہی زوردار دھماکہ ہوا جس کے سبب 2 افراد 68 سالہ عبدالخالق ولد میر زمان جس کے جسم کا کافی حصہ آگ سے جھلس گیا اور دوسرا شخص معمولی زخمی ہوا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔



اٹک سٹی:پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ، مولانا شیرزمان

جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں قرآن و سنت کے نظام کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ،اس وقت حقیقی اور صحیح اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کا حق جے یو آئی ادا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی امیر جے یو آئی مولانا شیر زمان نے جامعہ علوم الشرعیہ اٹک میں جے یو آئی کے وفد سے ملاقات میں کیا ہے ،وفد میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، تحصیل امیر مولانا محمد نعیم اور سابق ضلعی جنرل سیکرٹری قاسم خان وردگ شامل تھے اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ حالات میں جے یو آئی کا سیاسی کردار اور حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمن کے حکم پر ممکنہ احتجاجی تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی مولانا شیر زمان نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کی حد تو یہ ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کے بلوں میں کئی ماہ پہلے وصول کئے گئے بلوں کے بقایا جات کی مد میں بل سے زیادہ رقم وصول کی جارہی ہے اس حکومت نے عوام کے منہ سے روٹی کا حوالہ بھی چھین لیا ہے جس پر عوام خود کشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔



حضروسٹی:گورنمٹ بوائز ہا ئی سکول نمبر 2 کے استاد محمد اعجاز کے ساتھ ناروا سلوک کی پرزور مذمت کر تے ہےں ،ایلمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن

گورنمٹ بوائز ہا ئی سکول نمبر 2 کے استاد محمد اعجاز کے ساتھ ناروا سلوک کی پرزور مذمت کر تے ہےں ،معمولی معمولی باتوں پر اساتذہ کی تذلےل کسی صورت برداشت نہےں کر ےں گے ،افسران بالا پو ری تحقےق کے بعد اساتذہ کے خلاف کا رروائی عمل مےں لا ئےں ۔ ضلعی صدر پرائمری اےلمنٹری ٹےچر ز اےسوسی اےشن شاہ رفےع الدےن اور مر کزی رہنما وقاص خان نے مےڈ ےا سے بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ گو رنمنٹ بوائز ہا ئی سکول حضرو نمبر 2 کے استادمحمد اعجاز کو جس طر ح سے ہھتکڑی لگا کر پےش کےا گےا ،اس کی بھر پو ر مذمت کر تے ہےں ۔ معمولی سے معاملے کو افہام و تفہےم کے ساتھ حل کےا جاسکتا تھا مگر افسران بالا نے پو رے معاملے کو جا نے بغےر محمد اعجاز کے خلاف کا رروائی کی اےک طرف اساتذہ کو رزلٹ کے حوالے سے تنگ کےا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب اساتذہ اگر طلبہ پر ذرا سختی کر ےں تو ان کے خلاف بغےر انکو ائر ی قانونی کا روائی افسران بالا شروع کر دےتے ہےں جس کی وجہ سے پنجاب بھر کے اساتذہ مےں سخت غم و غصہ پا ےا جا تا ہے ،اساتذہ رہنما ءوں نے حکومت پنجاب اور وزےر تعلےم سے مطالبہ کےا ہے کہ اساتذہ کے خلاف اےسے اقدامات سے گرےز کےا جا ئے اور متاثرہ استاد کے خلاف اےف آئی آر فوری طور پر واپس لی جا ئے جس سے اساتذہ مےں ما ےوسی پےدا ہو ،انہو ں نے کہا کہ وہ متاثرہ استاد محمد اعجاز کے ساتھ ہو نے والے ظلم کے خلاف ہر فور م پر آواز اٹھا ئےں گے ۔



موضع ہٹیاں :نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش ، 2 گمشدہ بچوں کو ان کے گھر والوں سے ملوا دیا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش 11 سے 12 سالہ 2 گمشدہ بچوں کو ان کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 2 کے افسران انسپکٹرخوشحال اورسب انسپکٹروقاص خان کو دوران گشت روڈ کے کنارے 2 گیارہ سالہ بچے روڈ سے ملے موٹروے پولیس افسران نے فوری طورپربچوں کو اپنی تحویل میں لیا اور پوچھ گچھ کرنے پر بچوں نے اپنا نام شاہ فیصل ولد سید بادشاہ بتایا اور بتایا کہ وہ اکوڑہ کا رہائشی ہے اور دوسرے بچے کا نام عمر اور وہ حضرو کا ر ہائشی ہے بچوں نے بتایا کہ وہ مدرسہ کے طالب علم ہیں اور وہاں سے بھاگ کر آئے تھے ایک بچے نے اپنے والد کا نمبر دیا جس پر اسکے والد سے رابطہ کیا گیا اور بچے کے والدکو کیمپ میں بلا کر تحقیقات کے بعدبچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیاگیا بچوں کے گھر والو ں نے موٹروے پولیس کی اس ہمدردانہ کاروائی کو خوب سراہا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے ۔



تحصیل حضرو:یونین کونسل فورملی کی عوام کو یوٹیلٹی سٹور کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ،عبدالوہاب خان

یونین کونسل فورملی کی عوام کو یوٹیلٹی سٹور کی سہولت سے محروم کر دیا گیا ،وزیر اعظم پاکستان ریلیف پیکج کا اعلان ہوتے ہی ہزاروں افرادکی آبادی پر مشتمل گاوں فورملی میں یوٹیلٹی سٹور بند کر دیا گیا ‘یہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے دوبارہ بحال کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین میجر لورزعبدالوہاب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم پاکستان عمران خان عوام کو ریلیف پیکج دے رہے ہیں لیکن دوسری طرف فورملی کی عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی سے دور رکھا جا رہا ہے ہم اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، چھوٹے چھوٹے گاوں میں یوٹیلٹی سٹور بنے ہوئے ہیں لیکن ہزاروں افراد پرمشتمل آبادی میں سے یوٹیلٹی سٹور جس پر آٹا گھی چینی ، دالیں جو کہ عام مارکیٹ میں مہنگائی کی وجہ سے غریب آدمی خریدنے سے قاصر ہے ۔ انہیں اشیا ء پر حکومت نے سبسڈی دینے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے عوام میں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اچانک علاقہ فورملی کی عوام کو یوٹیلیٹی سٹور سے محروم کرنا انتہائی زیادتی ہے اورتحریک انصاف کے مقامی رہنماوں کی پر اسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے آنے والے متوقع بلدیاتی انتخابات میں شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



برہان رینج:موٹروے پولیس نے ایک روز قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹروے سے بر آمد کرلی

موٹروے پولیس نے ایک روز قبل چوری ہونے والی گاڑی موٹروے سے بر آمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم ون برہان کے قریب موٹروے پولیس افسران روٹین کی پیٹرولنگ پر تھے کہ انہوں نے ایک سوزوکی بولان سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی اور مدد کی غرض سے افسران سوزوکی بولان کے قریب گئے تاہم موقع پر کوئی شخص موجود نہیں تھا ۔ کافی دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی نہیں آیا تو گاڑی کی تلاشی لی گئی تلاشی لینے کے باوجود کوئی قابل ذ کر چیز گاڑی سے بر آمد نہیں ہوئی جس پر موٹروے پولیس افسران نے سوزوکی بولان کو حفاظتی

تحویل میں لے کر بیٹ آفس منتقل کیا اور تفتیش شر و ع کر دی کچھ دیر بعد پولیس سٹیشن کر اچی کمپنی کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی ناکہ بندی نوٹ کروائی گئی جو رات کو کراچی کمپنی پولیس سٹیشن کے علاقے سے چوری ہوئی تھی ناکہ بندی کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی جس پر گاڑی کا مالک پولیس ملازمین کے ہمراہ کر اچی کمپنی برہان کیمپ آفس میں پہنچا اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد چوری شدہ سوزوکی بولان پولیس کے حوالے کر دی گئی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔























No comments:

Post a Comment