News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com
ضلع اٹک:عالمی شہرت یافتہ نیزہ باز ، گھڑ سوار نواب ریاست کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد خان کو نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا
سابق رکن پنجاب اسمبلی ،عالمی شہرت یافتہ نیزہ باز ، گھڑ سوار نواب ریاست کوٹ فتح خان ملک عطاء محمد خان کو ان کے آبائی گاءوں کوٹ فتح خان میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جناز ہ سابق چیئرمین یونین کونسل کوٹ فتح خان سید تنویر حسین شاہ نے پڑھائی ،نماز جنازہ میں وفاقی وزیر غلام سرور خان ، وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان ، سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے صاحبزادے مرکزی صدر مسلم لیگ ( ضیاء ) سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) ، سابق وفاقی وزیر پنجاب شیخ آفتاب احمد ، آزاد کشمیر کے سابق سینئر وزیر ، ممبر آزاد کشمیر اسمبلی ملک محمد نواز ، ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سید علی رضا بخاری ، سابق وزیر سردار سکندر حیات خان آف واہ کینٹ ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، ممبران پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ ، ملک جمشید الطاف خان آف کھنڈہ ، سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان ، سابق وزیر مملکت ڈویژنل صدر پی پی پی سلیم حیدر ، سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ملک شاہان حاکمین خان ، سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق آف ٹیکسلا ، شاکر بشیر اعوان ، ملک ابرار احمد ، شکیل اعوان ، ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، ملک خرم علی خان ، میجر ملک اعظم خان گھیبا ، فوکل پرسن پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، چیف آف اعوان ملک صفدر اعوان ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل ملک ریاض الدین اعوان ، سابق چیئرمین یونین کونسل سردار ممتاز خان ماجھیا ، ملک غلام حسین آف کھنڈہ ، سید زاہد حسین شاہ آف باہتر ، عامر لیاقت خان آف جھنگ ، سردار مختیار احمد خان المعروف ننھا خان ، احسن خان آف ملال ، سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک عطاء محمد خان آف کھنڈہ ، سابق امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی ملک حمید اکبر خان چیف آف شیں باغ ، چنگیز خان ، ملک امانت خان راول ، رہنما پی پی پی سردار شعیب ممتاز آف واہ کینٹ ، ملک شہریار خان آف کھنڈہ ، ملک ریاست علی سدریال ، اکبر تنولی ، بریگیڈیئر سردار عاصم علی خان ، ریاض خان بالڑہ ، سردار ممتاز خان آف بسال ، چیئرمین اوورسیز کمیٹی ضلع اٹک چوہدری عادل علی خان ، چوہدری غلام ربانی آف تلہ گنگ ، حاجی انجم حفیظ قریشی ، صابزادہ سعید الرشید عباسی ، نواب زادہ ملک اولیاء خان آف پنڈی گھیب ، سابق تحصیل ناظم پنڈی گھیب ملک لیاقت علی خان ، سربراہ سدریال گروپ ملک شیر خان سدریال ، ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈی ایس پی حضرو اسلم ڈوگر ، ڈی ایس پی جنڈ غلام اصغر چانڈیہ ، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے صاحبزادے ملک شمشیر اسلم ، پیر سعادت علی شاہ آف چورہ شریف ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان سعید آفریدی ، رہنما میجر گروپ وقار اعوان ، سردار فرحت علی خان المعروف پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، کالاباغ کے نواب زادگان نے بھی بھرپور شرکت کی تعزیت کے آنے والے کالا باغ کے نواب زادگان نواب زادہ ملک عطاء محمد خان مرحوم کے بھائی ملک محمد سعید خان ، بھتیجے اور کزن سابق وزیر معدنیات پنجاب چودھری شیر علی خان سے بھی اظہار تعزیت کرتے رہے مرحوم جن کا انتقال 6 فروری کو ہوا تھا ان کے انتقال کے فوراً بعد کوٹ فتح خان میں وسیع و عریض ٹینٹ اور کرسیاں لگا دی گئی تھیں جن پر ملک کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد جنازہ میں شریک ہونے کے لیے کوٹ فتح خان پہنچتے رہے اس موقع پر پولیس نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے محکمہ صحت نے ایمبولینس ، محکمہ سول ڈیفنس نے اپنا عملہ تعینات کر رکھا تھا جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ بھی جنازہ گاہ میں موجود رہے ۔
ضلع اٹک کے انچارج چوکیات نے جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل مساجد میں منشیات کے نقصانات کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا
ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مساجد میں منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اس کی روک تھام کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے معاشرے میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلئے ضلع بھر کی مساجد میں نماز جمعۃ المبارک سے قبل آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے استعمال کے رجحان کو اس وقت تک کنٹرول نہیں کیا جاسکتا جب تک عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر اس لعنت کے خلاف اپنا کردار ادا نہ کریں تمام پولیس افسران نے اپنے لیکچرز میں اس بات کی طرف خصوصاً توجہ دلائی کہ اپنے قرب و جوار میں نشہ کی ترسیل ، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اس بابت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دے کر اپنا فرض اد ا کریں پولیس نے علماء حضرات سے یہ بھی گزارش کی کہ وہ والدین کو متنبہ فرمائیں کہ وہ اپنے بچوں کی تربیت کی طرف خاص توجہ دیں اور ان کو منشیات کے استعمال کے نقصانات سے آگاہ کریں اس موقع پر پولیس افسران نے عوام کو منشیات فروشی کی روک تھام کیلئے پولیس کی طرف سے کیے جانے والے موَثر اقدامات سے آگاہ کیا اور یہ یقین دلایا کہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے منشیات فروشوں اور تمام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔
اٹک سٹی:پاکستانی ذہین طلبہ انتہائی کم اخراجات میں کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا پر اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ،طاہر رحمان
پاکستانی ذہین طلبہ انتہائی کم اخراجات میں کینیڈا میں سٹوڈنٹ ویزا پر اعلی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ،ان طلبہ کی راہنمائی کے لئے ملک بھر میں سیمینار کرا رہے ہیں ،اس حوالے سے 10 فروری کو اٹک میں سیمینار ہو گا ۔ اس سیمینار میں طلبہ کو ویزا کے حصول اور جعل سازوں سے بچنے کے لئے بھی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ پیسے کی لالچ میں کوئی ان کا مسقبل تباہ نہ کر سکے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک پاکستان کے معروف رہنما سابق صدر انجمن تاجران ، نگران اعلیٰ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک ماسٹر رشید الرحمن خان مرحوم کے بیٹے سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان کے بڑے بھائی مائیگراکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رحمن نے پاکستانی سٹوڈنٹس جو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں ان کے نام اٹک شہر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا طاہر رحمان نے پاکستانی سٹوڈنٹس کو پیغام دیا کہ کس طرح وہ اپنی اعلیٰ تعلیم کینیڈا میں جاری رکھ سکتے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جعلی کنسلٹنٹس سے کس طرح بچا جا سکتا ہے وہ پاکستانی سٹوڈنٹس جو کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں وہ کس طرح ان کے مشورے سے کم اخراجات میں کینیڈا میں اپنی تعلیم مکمل کر سکتے ہیں طاہر رحمن ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں اور پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمیناز بھی کرا رہے ہیں اٹک شہر میں 10 فروری بروز پیر کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس نزد دارالسلام کالونی میں بھی سیمینار کرا رہے ہیں کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 10 فروری کو ہونے والے سیمینار میں شریک ہو کر مفید معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔
کامرہ جی ٹی روڈ 2 نمبر گیٹ کے سامنے مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، 1 شخص جاں بحق
کامرہ جی ٹی روڈ 2 نمبر گیٹ کے سامنے مزدا ٹرک کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، 1 شخص جاں بحق ، موٹر سائیکل میں پٹرول ڈلوانے کے بعد بے احتیاطی سے روڈ کراس کرنے کی کوشش میں مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے 48 سالہ موٹر سائیکل سوار جمشید شاہ سکنہ گاءوں سیداں موقع پر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔
حضروسٹی:گورنمنٹ بوائز سکول کے کتابوں کے سٹور میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کی اہم کتابیں جل کر خاکستر
گورنمنٹ بوائز سکول حضرو کے کتابوں کے سٹور میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے مالیت کی اہم کتابیں جل کر خاکستر ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز سکول حضرو کے کتابوں کے سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ نے پلک جھپکتے ہی سارے سٹور کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سٹور میں رکھی تمام اہم کتابیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا ،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔
اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا
انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمرنے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ اور اےجوکشن، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اےچ اوز اوردےگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفےظ نے اجلاس کو انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے برےفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہداےات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈےنگی مہم مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرےں ضلعی اور تحصےل انتظامےہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیےء کہ وہ ڈنےگی کے مکمل خاتمے کےلیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم مےں دےگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے انہوں نے کہاکہ ڈنےگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کےلیے تےسری پارٹی کے ذرےعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزےد بہتر بنانے کی ہداےت کی ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے تمام افسران کو ہداےت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر مےں ڈنےگی سے بچاءو کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرےں اور عوام مےں شعور بھی بےدار کرےں انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپےل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھےں تاکہ وہ اس خطرناک بےماری سے محفوظ رہ سکےں ۔
اٹک سٹی:جے یو آئی اٹک کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد
جے یو آئی اٹک کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے سیمینار اور ریلی کا انعقاد، مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار سے مرکزی رہنما جے یو آئی مولانا شیر زمان، سرپرست ضلع اٹک قاضی خالد محمود، سرپرست اعلیٰ اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، تحصیل امیر سید زرغون شاہ اور جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی نے خطاب کیا اس موقع پر اراکین جمعیت طارق محمود ضیفی، حافظ عبدالوحید صدیقی، مولانا یاسر زمان سمیت کثیر تعداد موجود تھی ۔ مقررین نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس وقت نا اہل حکمران کشمیر پر واضح اور دو ٹوک موَقف دینے کی بجائے امریکہ کی ایماء پر کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت سے عاری نظر آتے ہیں ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں جمعیت علمائے اسلام ہر فورم پر کشمیریوں کے ساتھ اخلاقی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گی ان رہنماءوں نے کہا کہ آج 6 ماہ ہو گئے ہیں مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا ہے اور وہاں پر نہتے کشمیریوں پر ہر طرح کے مظالم روا رکھے ہوئے ہیں جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کا ہمیشہ دوہرا معیار رہا ہے مسلمانوں کے ساتھ جہاں بھی زیادتی ہوئی یہ حکومتیں اور ادارے بہرے اور گونگے ہو گئے اور اگر یہی صورتحال کسی غیر مسلم کے ساتھ پیش آئی تو ان اداروں کا کردار دوسرا رہا مقررین نے جمعیت علمائے اسلام کے سیاسی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے کشمیر سمیت ہر اہم ایشو پر آواز بلند کی ہے اور جمہوریت اور اداروں کے استحکام کیلئے بھی گراں قدر خدمات سر انجام دی ہیں آخر میں مقامی ہوٹل سے ایک ریلی نکالی گئی جو کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ریلی کے شرکاء ’’کشمیر بنے گا پاکستان، ہم چھین کے لیں گے آزادی، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز، بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیریوں کی حمایت میں عبارات درج تھیں فوارہ چوک پہنچ کر مولانا شیر زمان کی دعا پر یہ ریلی اختتام پذیر ہوئی ۔
ضلع اٹک: راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر کیری وین اور پرائیویٹ ایمبولینس میں تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی
راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر کیری وین اور پرائیویٹ ایمبولینس میں تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی فتح جنگ روڈ پر پرائیویٹ ایمبولینس اور کیری وین تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا ڈاکٹروں نے کیری وین کے 56 سالہ ڈرائیور عبدالمجید کی حالت تشویشناک ہونے پر راولپنڈی ہسپتال ہولی فیملی منتقل کیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
ضلع اٹک کی پٹرولنگ پولیس نے ماہ جنوری 2020 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی
ضلع اٹک کی پٹرولنگ پولیس نے ماہ جنوری 2020 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ، پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایس ایس پی پٹرولنگ ساجد کیانی کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی ماہ جنوری 2020 میں 21 مقدمات درج کیے ناجائز اسلحہ کے 3 مقدمات میں 3 پسٹل معہ 10 گولیاں اور منشیات کے 2 مقامات میں 2300 گرام چرس برآمد کی ، تیز رفتا ر گاڑیوں اور ناقص سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 16 مقدمات درج کروائے ، 10 روڈ حادثات میں زخمی 15 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال منتقل کیا جبکہ دوران سفر 136 مسافروں کی مدد کی مختلف مقدمات میں 5 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کیا اس موقع پرڈی ایس پی حاجی محمد شفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
ضلع اٹک:سینیٹر سردار محمود خان ایڈووکیٹ آف محمود آباد اکھوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق کے قریبی عزیز اور ان کے گروپ سے 2 مرتبہ منتخب ہونے والے 80 سالہ سابق چیئرمین ضلع کونسل اٹک ، سینیٹر سردار محمود خان ایڈووکیٹ آف محمود آباد اکھوڑی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم میجر گروپ کی جانب سے 2 مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثیریت سے چیئرمین ضلع کونسل منتخب ہوئے اور 2004 ء میں مسلم لیگ ( ق ) کے دور حکومت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے اٹک اور تھر پارکر سے بیک وقت رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر شوکت عزیز نے سینیٹ آف پاکستان سے استعفیٰ دیا تو ان کی نشست سے مرحوم سردار محمود خان ایڈووکیٹ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے سینیٹر منتخب ہوئے اور یہ ریکارڈ آج تک قائم ہے مرحوم انتہائی ملنسار ، دھیمے مزاج کے انسان تھے اور وہ اکھوڑی کے بڑے زمیندار گھرانے سے تعلق کے علاوہ معروف قانون دان بھی تھے ان کا وسیع حلقہ احباب تھا اور کچھ عرصہ سے وہ بیماری کے سبب صاحب فراش تھے اور تقریبات میں بہت کم جاتے تھے مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاءوں اکھوڑی آج 5 فروری بروز بدھ صبح 11 بجے ادا کی جائے گی مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے سابق چیف آفیسر بلدیہ و ضلع کونسل سردار طارق محمود خان کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا مرحوم نے اپنے چیئرمین ضلع کونسل اور سینیٹر شپ میں ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی میں سینکڑوں ترقیاتی کام کروائے تھے ۔
اٹک سٹی: مقبو ضہ کشمیر کے شہر یوں کو درجہ اول کا پاکستانی شہر قرار دیا جائے تاکہ و ہ بغیر ویزہ کے پاکستان کاسفر کریں ،جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے آل پارٹیز کانفرنس کے اختتام پرکشمیر ایشوپر مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کے شہر یوں کو درجہ اول کا پاکستانی شہر قرار دیا جائے تاکہ و ہ بغیر ویزہ و پاسپورٹ کے پاکستان کاسفر کریں دفتر خارجہ اور دوسرے کلیدی عہدوں سے قا دیانیوں کو بر طرف کر دیاجائے کشمیر کی حسا سیت کے تنا ظر میں مو ثر ما نیٹرنگ کے لئے کشمیرکے لئے مستقل نائب وزیر خارجہ بر ائے امور کشمیر مقر ر کیاجائے آزادی کشمیر کے لئے جہا د فی سبیل اللہ ہی واحدآپشن ہے حکومت پو ری تو جہ کو جہاد فی سبیل اللہ کے لئے ذہنا ً اورعملاً تیار کرے ہم اعلان کر تے ہیں کہ کشمیر کے لئے ہم پاک فو ج کے شا نہ بشا نہ لڑنے کے لئے تیا ر ہیں یہ بات آل پارٹیز کانفرنس میں جو دفتر جماعت اسلامی میں زیر صدارت ضلعی امیر جماعت اسلامی سردار امجد علی خان منعقد ہوئی جس میں جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب اقبال خان ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی بریگیڈئیر سردار عاصم نواز خان ، محمد اقبال ملک ، ضلعی کوارڈینیٹر میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، ضلعی ترجمان تحریک انصاف عمران خان حضروی ، تحصیل صدر مسلم لیگ ( ن ) شاہنواز شانی بھائی ، ضلعی سیکرٹری جنرل جے یو پی علامہ نیاز حسین اعوان ، ضلعی امیر تنظیم اسلامی مبشر عارف ، ضلعی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا محمد ابراہیم ثا قب الحسینی ، ضلعی منتظم جمعیت طلبہ عربیہ مولانا عبدالمجید ، ضلعی صدر اتحاد العلماء مولانا نعیم اللہ ، ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ دلشاد حسین جنجوعہ ، صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نور حسین ملک ، ضلعی صدر الخدمت فاءونڈیشن ندیم عباسی ، رہنما مسیحی اتحاد پیٹر جاوید جانسن یوپی چرچ نزد جنرل بس اسٹینڈ ، ضلعی رہنما آل پاکستان پرائیویٹ سکو لز مینجمنٹ ایسوسی ایشن محمد مشتاق ملک ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، سابق چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، امیر جماعت اسلامی پی پی 1 خالد محمود ، امیر جماعت اسلامی میاں جنید ، سیاسی، مذہبی،صحافی اور اقلیتی رہنما اور ریٹائرڈ آرمی آفیسر نے شرکت کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع اٹک کی سیا سی ،مذہبی وسماجی تنظیموں کا یہ نما ئندہ اجتماع محسو س کر تا ہے کہ پاکستان کی شہ رگ کشمیر عا لمی ضمیر کی بے حسی اور تا جرانہ مفا دات کی اسیر دنیا نے مسئلہ کشمیر کو بد ترین صورتحال سے دو چار کر دیا ہے تاریخ کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونما ہو نے کو ہے مگر عالمی بر ادری کی سرد مہری کی وجہ سے دنیا اس ایشو پر بات کرنے سے بھی احتراز کر رہی ہے دریں اثناء جب سے مو دی سر کارنے دوبارہ اقتدار سنبھالا اس کے فاشسٹ اقدامات نے کشمیر کو جہنم زار بنا دیاہے 15اگست 2019کو بی جے پی حکومت نے بھا رت کے دیر ینہ آئینی مو قف کو تر ک کر تے ہوئے بھا رتی آئین کی دفعہ370اور35 ;65;کو منسوخ کر نے کے اعلان کر دیا جس کے ساتھ ہی کشمیر ابلتے ہو ئے لاوے میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے ایک کروڑ سے زائد انسانی جانوں کو بھیٹر بکریاں سمجھتے ہوئے اور ان کی مر ضی جانے بغیرانہیں بھارت کا اٹوٹ انگ بنا لیا کشمیریوں کے احتجاج کے بعدانہیں ریاستی جبر اور بے رحم فو جی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور یہ مظالم تاحال جاری ہیں بے رحم کر فیونے کشمیر کو زندہ لو گو ں کے قبر ستان میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے جنو ری 1989ء سے 31جنوری 2020ء تک کل 95,496افراد قتل ہو چکے ہیں زیر حر است مقتو لوں کی تعداد 7,136ہے جیسے سیفٹی ایکٹ جیسے کالے قانون کا سہارا لے کر نوجوانوں کو بلا وجہ جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے جن کی تعداد 158,506ہے ، 109,462مکانات اور دکا نوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اسی دوران 22,911خو اتین بیو ہ ہو ئیں ہیں اور 107,784بچے یتیم ہو چکے ہیں ستم یہ ہے کہ اس دوران 11,178عفت ما ٓب خو اتین کی اجتماعی آبرور یزی کی گئی ہے گزشتہ تین چار سالوں سے بھارت کی بز دل فو ج سر اپا احتجاج نہتے عوام کو پلیٹ گن سے نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں کشمیری اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکے ہیں اور مستقل معذوری کا عذاب سہہ رہے ہیں اسی پربس نہیں بھارتی حکمر انوں کے ’’ہندو توا‘‘ ایجنڈ ے کے نتیجے میں پورے بھارت کے مسلمان بھی نشانے پر آگئے ہیں بھارت کے بد نام این آر سی کے نتیجے میں 19لا کھ لو گ اپنی شہریت سے ہا تھ دھوچکے ہیں اور اب سی اے اے نامی قا نون کی منظوری نے پو رے بھارت میں مسلمانو ں کے خلا ف اعلانیہ امتیازی اقدامات نے مسلما نان ہند کی بے چینی اور احساس عدم تحفظ کو بڑھا دیاہے نتیجے میں پورے ملک میں مسلمان سر اپا احتجا ج ہیں پاکستانی حکومت کے اقدامات سے قوم مطمئن نہیں ہے اس ضمن میں حکومت کی کارکردگی یو این او کی ایک تقریر اور 2 جملوں کے چند منٹس کے علامتی احتجاج کے سو ا کچھ بھی نہیں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کھل کر اور جارحانہ انداز میں کشمیر کے ایشو کو لیکر عالمی بر ادری کے سامنے اٹھائے اور بھارت پر دباءو ڈالے کہ وہ اب مزیدکشمیر ی عوام پر ظلم کر نا بند کر دے ورنہ پاکستان کی بہادر افواج بر وز شمشیر کشمیر کوآزاد کروانے کےلئے تیا ر ہیں یہ نما ئند ہ اجتماع مطا لبہ کر تا ہے کہ ہم عالم اسلام ،اقوام متحدہ اور انسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں سے مطا لبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محرو م کرنے ،جمو ں و کشمیر کی خصوصی قانونی حیثیت تبدیل کرنے اور سوا کر وڑ کشمیریوں پر کر فیوکے جبرا ً نفاذ کو ختم کر وانے کے لئے بھارت پر شدید دباءو ڈالیں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل یقینی بناتے ہوئے کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے میں اپنا فعال کر دار ادا کریں عر صہ دراز سے جاری بد ترین ظلم وستم کی وجہ سے کشمیر ی عوام بد ترین انسانی المیے سے دوچار ہیں ان کی مالی امداد کے لئے اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی حقوق کے تحفظ کا فنڈز قائم کیا جائے انسانی حقو ق کی مسلسل سنگین خلاف ورزیوں کی وجہ سے بھارت پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی جائیں تحریک انصاف حکومت کے زبانی دعووں اور بے عملی نے بھی ظا لم بھارت کو بے لگام کر دیا ہے آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطا لبہ کر تا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر کی آزادی کے لئے نیشنل ایکشن پلان تر تیب دیا جائے اور اس پر عمل در آمد کے لئے واضح روڈ میپ کا اعلان کیا جائے قومی سیا سی و سماجی قیادت کی اے پی سی طلب کر کے ایک متفقہ قومی کشمیر پالیسی کا اعلان کیا جائے مو ثر سفارت کاری کے نتیجے میں کشمیر ایشو پر یو این او کا خصوصی اجلا س طلب کر نے کے لئے اقدامات کیے جائیں 370اور 35 اے کی منسوخی کے بعد معاہدہ تاشقند،شملہ معاہد اور اعلان لاہور کو بھارت کے منہ پر دے مارا جائے اور لائن آف کنٹرول کو سیز فائر لائن قرار دیاجائے بھارت سے تمام سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے جائیں جب تک انڈیا اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کے مطا بق کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے دیتا پاکستان کی فضائی اورسمندری حدود بھارت کے لئے بند کر دی جائیں امر یکی ثا لثی سر اسرگھا ٹے کا سودا ہوگا اس لئے امر یکہ کی بجائے عالمی عدا لت انصاف میں کشمیر کا مقدمہ لڑا جائے مقبو ضہ کشمیر کے شہر یوں کو درجہ اول کا پاکستانی شہری قرار دیا جائے تاکہ و ہ بغیر ویزہ و پاسپورٹ کے پاکستان کاسفر کرسکیں دفتر خارجہ اور دوسرے کلیدی عہدوں سے قا دیانیوں کو بر طرف کر دیاجائے جو حقیقتاًکشمیر کی آزاد ی میں بڑی رکاوٹ ہیں آزاد حکومت ریاست جمو ں و کشمیر کو نمائندہ اور با اختیار بنایا جائے اور کشمیر یوں کو اپنا مقد مہ خو د پیش کر نے دیا جائے آزاد خطے کو نظر یاتی اور معاشی اعتبار سے ما ڈل بنا یا جائے کشمیر کی حسا سیت کے تنا ظر میں مو ثر ما نیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے کشمیرکے لئے مستقل نائب وزیر خارجہ بر ائے امور کشمیر مقر ر کیاجائے سفارتی اور دیگر ذراءع سے کی جانے والی کو ششوں پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں آزادی کشمیر کے لئے جہا د فی سبیل اللہ ہی واحد آپشن ہے اس لیے حکومت پو ری قوم کو جہاد فی سبیل اللہ کے لئے ذہنا ً اورعملاً تیار کرے ہم اعلان کر تے ہیں کہ کشمیر کے لئے ہم پاک فو ج کے شا نہ بشا نہ لڑنے کے لئے تیا ر ہیں ۔
اٹک سٹی:الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر اٹک کینٹ ، کامرہ کینٹ اور سنجوال کینٹ میں حلقہ بندی کا کام شروع ہو گیا ہے ،رپورٹ
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر اٹک کینٹ ، کامرہ کینٹ اور سنجوال کینٹ میں حلقہ بندی کا کام شروع ہو گیا ہے ،7 فروری تک حلقہ بندی ہو گی جبکہ 10فروری سے 17فروری تک حتمی شکل دے کر 17فروری کے بعد مذکورہ کینٹ بورڈ میں حلقہ بندی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی ان خیالات کا اظہار ضلعی الیکشن کمشنر اٹک محمد آصف نے اپنے دفتر میں ملاقا ت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے محمد آصف نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ حلقہ بندی آفیسر ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اٹک کینٹ بورڈ مشتاق احمد چاچڑ، اٹک اور سنجوال جبکہ کامرہ کینٹ کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عبداللہ حلقہ آفیسر ہوں گے انہوں نے کہا کہ 17فروری کے بعد کینٹ بورڈ دفاتر میں فہرستیں لگا دی جائیں گی 19فروری سے 4مارچ تک اعتراضات وصول کیے جائیں گے جبکہ 5مارچ سے 19مارچ تک ریجنل الیکشن کمشنر حلقہ بندی اتھارٹی سردار نذر عباس ان اعتراضات کی سماعت کریں گے 20مارچ سے فیصلے سنائے جائیں گے جبکہ تینوں کینٹ بورڈ کی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 27مارچ 2020کو جاری کر دی جائے گی ۔
اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام نے فوارہ چوک میں شمولیتی کیمپ لگادیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جے یو آئی کے فارم رکنیت پُرکئے
جمعیت علمائے اسلام نے فوارہ چوک اٹک میں شمولیتی کیمپ لگادیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے جے یو آئی کے فارم رکنیت پُرکئے، اس موقع پر مرکزی رہنما جے یو آئی مولانا شیر زمان سرپرست ضلع اٹک قاضی خالد محمود، سرپرست اعلی اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی، امیر تحصیل اٹک سید زرغون شاہ، جنرل سیکرٹری ابراہیم فانی، قاری ثناء اللہ، مولانا عبدالطیف اور علی رحمان بابا سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں مولانا شیر زمان قاضی خالد محمود اور مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا کہ پورے صوبے میں شمولیت کے کیمپ لگائے گئے ہیں ضلع اٹک میں بھی ہر تحصیل میں یہ کیمپ لگائے گئے ہیں موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اس وقت حقیقی اپوزیشن کا کردار جے یو آئی کا ہے ان قائدین نے کہا کہ پورے صوبہ میں شمولیت کے کیمپ اور ہفتہ پرچم کشائی شروع ہو چکا ہے جس میں کارکنان کی کثیر تعداد بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے موجودہ نا اہل اور دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں ہر طرح کی قربانی اورتحریک کے لئے کارکنان تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
اٹک سٹی:محکمہ تعلیم اٹک نے عارضی بنیادوں پر تعینات ایجوکیٹرز ٹیچرز کو مستقل (ریگولر) کر دیا ،اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
محکمہ تعلیم اٹک نے عارضی بنیادوں پر تعینات ایجوکیٹرز ٹیچرز کو مستقل (ریگولر) کر دیا ،اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ڈی ای او نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سے کیا وعدہ پورا کردیا پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اٹک کے تمام ریگولر ہونے والے ایجوکیٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ڈی ای او ایلیمنٹری اٹک کی تہہ دل سے مشکور وممنون ہے اور شکریہ ادا کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملک افضال، چیئرمین محمد خان،ضلعی کوآرڈینیٹر جہانگیر خان ، سرپرست اعلیٰ قریشی عبدالمالک، وائس چیئرمین قا ضی عبدالغفور، جنرل سیکرٹری عمران اصغر ، میڈیا سیکرٹری نیازاحمد، ڈپٹی سیکرٹری عمران احمد، تحصیل صدر مہتاب حسین ، تحصیل امیر عمران شاہ، جوانٹ سیکرٹری افضل گل نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ان رہنماوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ڈی ای او 2015 اور2016کے بھرتی ہونے والے ایجو کیٹرز کو بھی جلد از جلد ریگولر کر کے شکریہ کا موقع دیں گے ہم ڈی ای او کے اس احسن قدم کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
اٹک سٹی:کلین اینڈ گر ین پر وگرام کے ذریعے ملک سر سبزو شاداب ہو گا اور اس کے ذریعے سبز انقلاب آئے گا، ملک امین اسلم
وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گر ین پر وگرام کے ذریعے ملک سر سبزو شاداب ہو گا اور اس کے ذریعے سبز انقلاب آئے گا ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس اٹک میں کلین اینڈ پر وگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلع بھر کے محکموں کے افسران نے شر کت کی ۔ ڈی سی اٹک نے وفاقی مشیر کو ضلع بھر میں کلین اینڈ گر ین پرو گرام کے تحت جاری سر گر میوں پر تفصیلی بر یفنگ دی ۔ بر یفنگ دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹک کی تمام تحصیلوں میں سر سبز و شاداب پر وگرام کے تحت صفائی ،شجر کاری اور انسداد تجاوزات مہم تیزی سے جاری ہے جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران ،سرکاری ،نیم سر کاری اور نجی ادارے بھر پور طر یقے سے حصہ لے رہے ہیں ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے و زیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک کو صاف کر نا ہے اور اس اہم ذمہ داری میں پورے پاکستان کی عوام کو بھی شامل کر نا ہے ۔ صفائی ہمارا نصف ایمان ہے جس پر ہمارے دین کی بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گر ین پر وگرام زیادہ موثر کر نے کے لیے پکار کے نام سے ہیلپ لائن بھی قائم کی جارہی ہے اور اس ضمن میں عملدرآمد جلد شر وع ہو جائے گا ۔ ملک امین اسلم نے ضلعی انتظامیہ خصوصاٌڈی سی اٹک علی عنان قمر اور اور ان کی پوری ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدا یت کی کہ وہ صفائی کے خلاف کام کر نے والوں کو جر مانہ کریں اور اس سے پہلے خصوصی آگاہی مہم چلائیں ۔ اس کے علاوہ ملک امین اسلم نے ریلوے پار ک بحالی کے احکامات بھی جاری کیے ۔ بعد ازاں انہوں نے شاپنگ بیگز کے استعمال سے متعلق ایک سیمینار میں بھی شر کت کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک محتاط اندازے کے مطابق 55ارب شاپنگ بیگز استعمال ہو رہے ہیں جن سے ماحول کو شدید خطر ات لاحق ہیں ۔ عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کپڑے کے تھیلے استعمال کریں ۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بعد میں لیاقت علی خان ہاکی سٹیڈ یم میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے عقب میں مدرسہ کے سامنے غیر قانونی ڈیری فارم کی بدبو اور تعفن کے سبب مکینوں کا جینا محال
پیپلز کالونی بلدیہ کی حدود میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے عقب میں مدرسہ عبداللہ بن زبیر کے سامنے غیر قانونی ڈیری فارم کی بدبو ، غلاظت اور تعفن کے سبب مکینوں کا جینا محال ، موذی امراض پھیلنے کا خدشہ ، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کے رہائشیوں پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید خان ، محمد اعجاز ، حاجی جمیل ، محمد سعید و دیگر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سولائز سوساءٹیز میں ضلعی حکومت جہاں ترقیاتی کاموں پر زور دیتی ہے وہاں انسانی صحت کیلئے جان لیوا کسی بھی اقدام کی روک تھام پر بھی زور دیتی ہے تاہم انتہائی قابل افسوس بات ہے کہ درجنوں دفعہ بلدیہ کی حدود کے اندر قائم غیر قانونی ڈیری فارم کو ختم کروانے کے نوٹس کو بلدیہ اٹک کے ارباب اختیار جانے کس مصلحت کے تحت پس پشت ڈال دیتے ہیں ہم نے اور دیگر علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ بلدیہ اٹک کو تحریری طور پر غیر قانونی ڈیری فارم کی بندش کیلئے درخواستیں دیں تاہم وہ ردی کی ٹوکری کی زینت بن گئیں سوشل میڈیا اور اخبارات میں ہم نے کلین اینڈ گرین پنجاب کے پروگرام کے حوالہ سے ڈپٹی کمشنر اٹک اور دیگر انتظامی افسران کے اقدامات کو دیکھنے کے بعد میڈیا کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ اور چیف آفیسر بلدیہ اٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خدارا غلاظت ، تعفن اور بیماریوں کی جڑ غیر قانونی ڈیری فارم کو فی الفور یہاں سے ختم کریں یا کسی مضافاتی علاقے میں منتقل کر کے ہ میں غلاظت اور تعفن سے نجات دلائیں کیونکہ عرصہ تقریباً 3 سال سے ہم گائے ، بھینسوں ، بکریوں اور ان کے فضلا ( گوبر ) کے سبب پیدا ہونے والی موذی بیماریوں سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں بدبو کے سبب نہ دن کو چین ہے اور رات کو سکون سے سو سکتے ہیں موسم گرما کی آمد کے ساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش بڑھنے سے قیمتی انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں بلدیہ اٹک نے بھی اس سلسلہ میں مسلسل چشم پوشی اور چپ سادھ رکھی ہے لوکل گورنمنٹ کے نمائندگان بارہا دفعہ سروے کرنے کے باوجود بھی مذکورہ ڈیری فارم کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے گریزاں ہیں ہم ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں وہ خود موقع پر آ کر تمام صورتحال کا جائزہ لیں ۔
اٹک سٹی:تبدیلی سرکاراپنی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں ،ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ تبدیلی سرکاراپنی ناکامیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں ،بڑھتی مہنگائی ، طویل گیس کی لوڈشیڈنگ ، نت نئے ٹیکسوں کی بھر مار سے ملک بھر کی ٹیکسٹائل انڈسٹری اورفیکٹریوں کی بندش تبدیلی سرکارکی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام آج قائد محمد نواز شریف اور خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے سنہری دور حکومت کو یاد کررہے ہیں کھیل کے میدانوں میں کھلاڑی اور سیاست کے اناڑی نے ملک کی معیشت اور عوام کا بھرکس نکال دیاہے ملک کی بہتری اور در پیش مسائل سے نجات کیلئے مڈٹرم انتخابات پوری قوم کی آواز ہیں عوام قائد محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کی جانب دیکھ رہے ہیں ۔
اٹک خورد:اٹک پولیس کی موٹر کار چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کامیاب کاروائی ، 2 افراد گرفتار
اٹک پولیس کی موٹر کار چوروں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران کامیاب کاروائی ، 2 افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے 2 افراد بلال اور ادریس ساکنان پشاور نے ایک معزز شہری سے گن پوائنٹ پر اس کی مہران کار چھین کر فرار ہو گئے ۔ ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نے ضلع بھر میں تمام انٹری و اگزٹ پوائنٹس پر ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے تاہم تھانہ اٹک خورد اور ’’ اے سی ایل سی ‘‘ پولیس کی ٹیم نے ملزمان کو انٹری و اگزٹ پوائنٹ اٹک خورد پر پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے چوری شدہ مہران کار بھی برآمد کر لی ،پولیس نے حقیقی مالکان کے حوالہ کار کر دی اور ملزمان سے پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں پابند سلاسل کر دیا ہے ۔ ڈی پی او اٹک نے تھانہ اٹک خورد اور ’’ اے سی ایل سی ‘‘ پولی کی ٹیم کو اس کامیاب کاروائی پر شاباش دی ۔
اٹک سٹی:ہر شخص پریشان حال ہے اور اس منفی تبدیلی کے ہاتھوں رو رہا ہے ، شیخ آفتاب احمد
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر و شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ الیکشن سے قبل اور فوری بعد جس تبدیلی کا شور مچا ہوا تھا آج ہر شخص خواہ وہ کاروباری طبقے سے تعلق رکھتا ہو ، سرکاری ملازم ہو یا روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والا مزدور ہو سب اس تبدیلی کے جھوٹے دعوے داروں کو ملامت کر رہے ہیں ، ہر شخص پریشان حال ہے اور اس منفی تبدیلی کے ہاتھوں رو رہا ہے ۔ ایسے میں جب عمران نیازی نے انجکشن لگنے سے حوریں نظر آنے کا ذکر کیا تو ہر طرف ایک ہی مطالبہ سنائی دے رہا کہ ہ میں بھی ایسا ہی کوئی ٹیکا لگایا جائے جس سے تبدیلی کے منفی کی بجائے مثبت اثرات نظر آنے لگیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آج کئی سفید پوش سڑکوں پر آ گئے ہیں غریب عوام کو خوابوں میں بھی بجلی اور گیس کے بل ہی نظر آ رہے ہیں سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے باوجود ہزاروں روپے بل بھیجے جا رہے ہیں لوگ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ ہم نے تو لکڑیاں اور سلنڈر جلا کر اپنی ضرورت پوری کی ہے پھر یہ ہزاروں روپے بل کس مد میں بھیجے گئے ہیں ایک طرف وزیراعظم مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کرتے ہیں دوسری طرف بجلی ، گیس ، گھی ، آٹا ، چینی ، پیٹرول اور روزمرہ کی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کر کے اپنے ہی بیان کی نفی کر رہے ہیں مہنگائی کی اصل وجہ تو خود حکمرانوں کی اپنی پالیسیاں ہیں جس کی بدولت ملک میں مہنگائی کا ایسا طوفان آیا ہے جو تھم ہی نہیں رہا اربوں ڈالر ٹیکس وصول کرنے کے دعویدار اپنے مطلوبہ ہدف سے بھی کئی گنا کم ٹیکس وصول کر سکے ہیں حالانکہ ملک بھر میں ہر شخص ماچس کی ڈبیا سے لے کر ہر بڑی سے بڑی اشیاء کی خریداری پر ٹیکس ادا کرتا ہے اصل وجہ لوگوں کی قوت خرید ختم ہونے سے سامنے آئی ہے جب لوگوں کی آمدن ان کے وسائل سے کم ہو گئی تو کاروباری سرگرمیاں ختم ہو جاتی ہیں ایسے میں ملکی معیشت کمزور ہوتی ہے جس کو مضبوط بنانے کے لئے خریدار کو سہولتیں مہیا کریں آج جس کے گھر میں فاقے ہوں وہ اپنی اشد ضرورت کے علاوہ کوئی چیز کہاں سے خریدے گا حکمرانوں کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ملک میں گندم بحران پیدا ہوا جس کی وجہ سے آٹا کی قیمت میں کئی گنا اضافہ سے لوگوں پر مزید بوجھ پڑ گیا ایسے حالات میں اب قوم کی امیدوں کا محور و مرکز محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف ہی ہیں ہر شخص شریف برادران کو ہی اس ملک و قوم کے روشن مستقبل کا ضامن قرار دے رہا ہے اور ان کے اقتدار میں آنے سے ہی اصل اور مثبت تبدیلی کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔
ضلع اٹک کی خواتین صنعت و تجارت سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں ،مقررین کاتربیتی ورکشاپ سے خطاب
ضلع اٹک کی خواتین کی صلاحیتیوں کو اجاگر کر کے انہیں دور جدید جس میں دنیا ’’ گلوبل ویلیج ‘‘ کی صورت اختیار کر چکی ہے ‘چار چاند لگائے جا سکتے ہیں ۔ اٹک کی خواتین گھریلو صنعت ، ہینڈی کرافٹ ، زراعت ، تجارت ، تعلیم و صحت ، قانون ، انجینئرنگ سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا چکی ہیں ،وائس چیئرپرسن سارک ایوان صنعت و تجارت حنا منصب خان کی قیادت میں اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری اٹک کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں لانے میں کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ای لائبریری اٹک میں ’’ ایکسلٹریکا ا ‘‘ کے زیر اہتمام سیلز فورس مینجمنٹ فار ایس ایم ایز کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر خان ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سرپرست اعلیٰ اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری بیگم شہناز قاضی خالد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایکسلٹریکا ظفر عزیز عثمانی ، ڈائریکٹر پروجیکٹ اینڈ کنسلٹنٹ سروسز فواد احمد خان ، ضلعی صدر شعبہَ خواتین تحریک انصاف مسز جعفری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ورکشاپ سے حنا منصب خان نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر اٹک کے دور دراز علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ صدر اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری نعیمہ ناز ، سینئر نائب صدر ملکہ شاہین ، نائب صدر صباء ولیم ، جنرل سیکرٹری سلمٰہ سلیم ، لیگل ایڈوائزر اٹک وومن چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم اعجاز ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ، انچارج ای لائبریری رخسانہ ناصر بھی موجود تھیں ترجمان حکومت پنجاب قاضی احمد اکبر خان نے کہا کہ چھوٹی صنعتیں کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں دنیا بھر میں مسلمہ اصول ہے کہ سب سے زیادہ روزگار چھوٹی صنعتیں ہی فراہم کرتی ہیں یہ امر خوش آئند ہے کہ اٹک جیسے پسماندہ اور مذہبی روایات کے حامل علاقہ میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بیوٹی پارلرز ، شعبہَ تعلیم و صحت ، بوتیک ، مختلف تجارتی سرگرمیوں ، گھریلو صنعتوں ، قانون ، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں موجودہ مہنگائی اور بے روزگای کے دور میں جب ایک شخص بڑے گھر کے اخراجات چلانے میں ناکام ہوتا ہے تو خواتین کا کسی بھی شعبہَ میں آنا اس گھر کے معاشی استحکام کا باعث بنتا ہے خواتین سے بہتر سیلز کے فراءض کوئی سر انجام نہیں دے سکتا سیلز کا شعبہَ صنعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے بڑے سٹوروں میں خواتین جس قرینے اور سلیقے سے اشیاء کو ترتیب سے رکھتی ہیں یہ ان اداروں کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے میری والدہ عام انتخابات میں جن کا میں ایک پروڈکٹ ہوں میرے لیے بہترین سیلز کے طور پر مجھے اجاگر کرتی ہیں جو میری سیاسی جدوجہد اور انتخابی کمپیئن میں بہت سود مند ثابت ہوتا ہے حضرو کی تعمیر و ترقی کیلئے وہ کوشاں ہیں پنجاب میں 2 ای لائبریریاں منظور ہوئی ہیں جن میں ایک حضرو انہوں نے اور دوسری تونسہ شریف میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظور کرائی ہے حضرو کی ای لائبریری میں پہلے 7 کروڑ روپے منظور ہوئے تھے جسے بڑھا کر 12 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے ایکسلٹریکا کا خواتین خصوصاً چھوٹی صنعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ترقی میں اہم کردار ہے ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا کہ خواتین خصوصاً اٹک کی خواتین ہر شعبہَ میں اپنی صلاحیتیوں کے سبب ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں لاہور ہائی کورٹ میں سب سے زیادہ ججز کا تعلق اٹک سے ہے جن میں اٹک تحصیل حضرو سے تعلق رکھنے والی جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم بھی ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتیوں کا لوہا اپنے فیصلوں کے ذریعے منوایا ہے حنا منصب خان نے نہ صرف اٹک بلکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنی صلاحیتیوں کے سبب اٹک اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو اٹک کیلئے فخر اور اعزاز کی بات ہے دنیا میں عورت کو سب سے زیادہ عزت رحمت کائنات حضرت محمد ْﷺ نے دی انہوں نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہٰ کے احترام میں اپنی چادر بچھا کر قیامت تک کیلئے عورت کو جو عزت دی اس کی نظیر تاریخ انسانی میں نہیں ملتی حنا منصب خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں خواتین کے 16 چیمبرز ہیں جن میں سے 6 انہوں نے بنائے ہیں اٹک کی خواتین ہینڈی کرافٹ اور گھریلو صنعت میں بہت مہارت رکھتی ہیں حکومت یہاں پر مونگ پھلی کے حوالہ سے صنعت کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تو اٹک کی دور دراز کی خواتین کو بھی گھر بیٹھے روزگار کی فراہمی ممکن ہو گی اور خواتین کو ترقی کے دائرے میں لا کر پاکستان کا ’’ جی بی ڈی ‘‘ بڑھایا جا سکتا ہے خواتین کی ترقی کے حوالہ سے حکومتی بورڈ میں تمام مرد براجمان ہیں اٹک میں خواتین کو اس طرح کی ٹریننگ دینے کے حوالہ سے پروگرام کیے جائیں تو ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کر کے ملکی ترقی کو تیز رفتار کیا جا سکتا ہے ۔
اٹک سٹی:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے حلقہ بندی کا اعلان کردیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان بھر کے 42 کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے حلقہ بندی کا اعلان کردیا ہے ،ضلع اٹک کے تین کینٹ بورڈز اٹک کینٹ، سنجوال کینٹ اور کامرہ کینٹ بھی اس میں شامل ہیں الیکشن کمیشن آفیسر اٹک سید ضیغم الطاف نے کہا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی معلومات اور شیڈول ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن دفتر سے معلوم کیا جاسکتا ہے ۔
اٹک سٹی:سول بازار نزد آزادچاٹ سنٹر کے قریب چائے کے ڈھابے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
سول بازار نزد آزادچاٹ سنٹر کے قریب چائے کے ڈھابے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،فور ی طور پر ریسکیو کو کال کی گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اٹک موقع پر پہنچ گئی اوربروقت کارروائی سے زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ گیس سلنڈر میں لیکیج سے لگی جو بڑی تباہی کا باعث بن سکتی تھی مگر ریسکیو 1122 کی فائر ٹیم کی بروقت کارروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیاعوام علاقہ نے ریسکیو 1122 کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
ضلع اٹک:جھوٹی گواہی دینا بہت بڑا سماجی اور اخلاقی جرم ہے ، نمازِ جمعہ سے قبل پولیس افسران کا مساجد میں اصلاحی خطاب
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کا جھوٹی گواہی کے متعلق مساجد میں اصلاحی خطابات ، ضلع بھر میں نماز جمہ کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے مختلف مساجد میں جھوٹی گواہی کے متعلق حاضرین مسجد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی دینا بہت بڑا سماجی اور اخلاقی جرم ہے ،جھوٹی گواہی نہ صرف قانون کے تحت قابل گرفت ہے بلکہ جھوٹی گواہی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اللہ تعالیٰ نے شہادت حق کو چھپانے سے منع فرمایا ہے اور بتا یا کہ یہ کام وہی کرتا ہے جس کا دل گناہ سے آلودہ ہو ایسا شخص جو جھو ٹی گواہی دے کسی صورت بھی رعایت کا مستحق نہیں ہے شہادت صرف اللہ کی رضا کے لیے دینی چاہیے اور اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے کہ اس کی زد میں کون آتا ہے شہادت خواہ اپنی ذات سے متعلق ہو یا اپنے کوئی بھی قریب کےرشتہ داروں سے متعلق ہوشہادت حق سے گریز نہیں کرنا چاہیے اور نہ ہی کسی امیر کی طرف داری کرنی چاہیے اور نہ کسی غریب پر ترس کھانا چاہیے بلکہ حق بات کہنے سے کسی صورت منحرف نہیں ہونا چاہیے ۔
اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امرائے نظمائے کا ہنگامی اجلاس
جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ اور تحصیلوں کے امرائے نظمائے کا ہنگامی اجلاس ‘امیر ضلع قائد اٹک مفتی تاج الدین ربانی ربانی کی صدارت میں جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی کارروائی قاسم خان وردگ اور مولانا سید بادشاہ نے چلائی ،حسن ابدال جماعت کے سینئر نائب امیر قاری محمود الرحمن کی پرسوز تلاوت کے بعد چار نکاتی ایجنڈے جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں 14مارچ ختم بخاری کے موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی تشریف آوری کے حوالے سے پروگرام کی کامیابی اور انتظامات کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ صوبائی جماعت کی طرف سے ہر تحصیل میں شمولیتی کیمپ پرچم کشائی اور 5 فروری یوم کشمیر پر ریلی کے انعقاد کے حوالے سے بھی مشاورت اور اہم فیصلے کئے گئے ۔ دوران اجلاس مرکز درخواستی حسن ابدال سے مولانا فدا الرحمان درخواستی کے پوتے اور مہتمم مرکز درخواستی حسن ابدال مولانا محمد زبیر احمد درخواستی بھی شریک ہوئے انہوں نے شرکاء اجلاس اور اراکین جمعیت کو تعزیتی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی شرکاء اجلاس کی مختلف آرا کے بعد امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی نے اہم فیصلے کئے اور اس حوالے سے ضلعی مجلس عمومی کا اجلاس 9فروری بروز اتوار دن گیارہ بجے جامعہ اشاعت القرآن حضرو میں رکھا گیا ہے جس میں وقت کی پابندی انتہائی ضروری قرار دی گئی ہے اجلاس میں امیر ضلع مفتی تاج الدین ربانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریز محمد قاسم خان وردگ ، مولانا سید بادشاہ احقر ملک محمد شاہد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، ضلعی سیکرٹری مالیات مولانا شہاب الدین احمد قریشی ، ضلعی سالار مولانا زکریا کلیم اللہ ، حسن ابدال سے سینئر نائب امیر مولانا قاری محمود الرحمن ، جنرل سیکرٹری مفتی عبدالباسط تحصیل حضرو کے نائب امیر مولانا قمر الاسلام اور جنرل سیکرٹری مولانا اظہار الحقء مولانا طارق خان پنڈی گھیب سے حافظ ضیاء الرحمان اور جنرل سیکرٹری عبید الرحمان جبکہ خصوصی طور پر جامعہ اشاعت القرآن حضرو کے نائب مہتمم مولانا محمد رضوان اور حسن ابدال سے مولانا زبیر درخواستی شریک ہوئے اجلاس سے قبل میزبان مکرم مولانا قمر الاسلام کی جانب سے شرکاء اجلاس کے لیے پرتکلف کھانے اور چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا اجلاس کا اختتام ضلعی سرپرست ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان کی دعا سے کیا گیا ۔
اٹک سٹی:شجر کاری مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ا
شجر کاری مہم کے سلسلہ میں اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہو،اڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ضلع بھرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس ضیغم نواز چوہدری ، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف افسران اور دیگر سر کاری افسران نے شر کت کی محکمہ جنگلات کے افسران نے آمدہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں شر کاء کو بر یفنگ دی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ شجر کاری مہم 15 فروری سے ضلع بھر میں شر وع کی جائے گی جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں تمام سر کاری ،نیم سر کاری اور نجی ادارے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں گے درخت ہمارے ما حول کی بقاء اور سلامتی کے ضامن ہیں اس لیے ضروری ہے کہ معاشر ے کا ہر فرد اپنا فر ض ادا کر تے ہوئے اپنے حصے کا پودا لگائے اور اس کی دیکھ بھال کا انتظام بھی کر ے پودوں کے حصول کے لیے محکمہ جنگلات اٹک سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے کہا کہ شجر کاری مہم کے سلسلے میں موَثر نگرانی کے لیے وہ ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں کے دور ہ کریں گے ۔
No comments:
Post a Comment