Friday, January 10, 2020

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



وزیر اعظم پاکستان نے پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کا افتتاح بھی بذریعہ ویڈیو لنک کیا،رپورٹ


وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پنجاب کے دیگر اضلاع میں 29 پولیس اسٹیشن کی طرح ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کا افتتاح بھی بذریعہ ویڈیو لنک کیا،وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک تھانہ میں جدید  ہال ، فرنٹ ڈیسک ، ماڈرن پولیس خدمت مرکز کی طرز کے کاونٹرز،ویٹنگ روم،کارپوریٹ کیومیٹک ڈیوائسسز اور جدید سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے درخواست سے ایف آئی آر تک کے عمل کو مانیٹر کیے جانے کا افتتاح کیا گیا ۔ عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں پولیس اور مقامی عمائدین ان کیمرہ سے مقامی مسائل کو حل کیا جائے گا ،ماڈل پولیس سٹیشن سٹی اٹک کی افتتاحی تقریب پنجاب بھر کے دیگراضلاع کی طرح تھانہ سٹی اٹک میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں ڈی سی اٹک علی عنان قمر ، ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری ، رکن صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف، صدر بار ایسوسی ایشن ملک اسرار، خاور بخاری ، ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ انسپکٹر سرور خان ، ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی انسپکٹر خان شبیر اور ضلع بھر سے ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی او ز نے شرکت کی ڈی پی او اٹک نے معزز مہمانان،مقامی عمائدین اور صحافی حضرات کو ماڈل تھانہ میں کی جانے والی اصلاحات کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ ان اصلاحات کا بنیادی مقصد وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آئی جی پی پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق تھانہ کلچر کو ختم کرنا اور عوام کو جدید سہولیات سے آراستہ کار پوریٹ سٹائل میں ماڈل تھانوں میں ایک اچھا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کر کے کمیونٹی پولیسنگ کو ترویج دی جا سکے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر مہمانان گرامی نے پنجاب پولیس کی اس کاوش کو تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ۔





اٹک سٹی:محکمہ سوئی گیس کی غفلت کی وجہ سے صارفین کو سوئی گیس کے بلوں کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجودبھی ترسیل نہ ہو سکی ،رپورٹ



محکمہ سوئی گیس کی غفلت کی وجہ سے اٹک کے لاکھوں صارفین کو سوئی گیس کے بلوں کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجودبھی ترسیل نہ ہو سکی ، غربت اورمہنگائی کی ستائی عوام افسران کی غفلت کی وجہ سے مزید مالی مشکلات سے دوچار ، سوئی گیس آفس رابطہ کرنے کے باوجود بروقت بلز نہ مل سکے ،یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے محلہ اسلام لائن ، شکر درہ ، سروالہ ، محلہ چھوئی ایسٹ، چھوئی ویسٹ ، شاہ آباد ، اعوان شریف، دارالاسلام کالونی، پیپلز کالونی ، ماڑی ، محمود آباد، کے بلاک، جی بلاک ، ڈی بلاک ، ایف بلاک، ایچ بلاک ، ڈھوک فتح ، محلہ عالی جاہ ، محلہ فاروقیہ مسجد، محلہ کربلا، فاروق اعظم کالونی ، شیں باغ ، نیوٹاءون ، ڈھیر شریف ، غازی بروٹھہ و دیگر علاقوں کے رہائشیوں ملک غلام حسین اعوان ، ملک وقاص خان ، گلداد علی ، راجہ خان ، سابق کونسلر شیخ ظہور الہٰی ، سابق کونسلر طاہر مودی ، چیئر مین میجر لورز شیخ تنویر ، رانا غلام صفدر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئر مین لیبر مزدور یونین محمد سلیمان بٹ ، عمران خان و دیگرنے بتایا کہ محکمہ سوئی گیس اٹک کے افسران کی غفلت کی وجہ اٹک سٹی و گردو نواح کے تمام دیہات کے رہائشیوں کو گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس کے بلز موصول نہیں ہو رہے جس کی وجہ سے صارفین سے ایل پی ایس کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں مہنگائی سے پسی عوام کو ایک اور امتحان میں مبتلا کر دیا گیا ہے عوامی حلقوں کا کہناہے کہ ہم کئی مرتبہ اٹک سوئی گیس آفس میں جاکر شکایات درج کروا چکے ہیں کہ ہ میں بلز نہیں مل رہے تاہم اپنے فراءض سے غفلت برتنے والے افسران ٹس سے مس نہیں ہو رہے 3 جنوری بل جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی تاہم ہ میں بل موصول نہیں ہوئے اٹک سوئی گیس آفس میں ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی عوامی و سماجی حلقوں نے ایم ڈی سوئی گیس ، جی ایم محکمہ سوئی گیس اسلام آباد اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اٹک کے لاکھوں صارفین کی نا اہل افسران سے جان چھڑائی جائے اور لاکھوں روپے جرمانہ بھی معاف کر کے سوئی گیس کے بلوں کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جائے ۔





اٹک سٹی:ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا



ضلعی تعلیمی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان،ڈی او سکینڈری راجہ امجد اقبال،ڈی او ایلیمنٹری عمران قر یشی اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی ۔ ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلیم کی کارکردگی پربر یفنگ دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق اقدامات کیے جارہے ہیں ،ڈی سی اٹک علی عنان قمر نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم تر ین کردار ادا کر تی ہے اور اس لیے ضروری ہے کہ اس شعبہَ کے افراد اپنا بہترین کر دار ادا کر تے ہوئے اسے ترقی دیں اور اس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو اپنی کارکر دگی مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔





اٹک سٹی:زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی



زراعت کی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدارت کی ،محکمہ زراعت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو ضلع بھر میں جاری زرعی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجا ب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں زرعی طبقے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نے کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں مناسب اقدامات کیے جارہے ہیں ، زرعی شعبہَ کو زیادہ سے زیادہ تر قی دی جارہی ہے اورجس کے ذریعے عوام خوشحال ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مشاورتی کمیٹی کے اگلے اجلاس میں محکمہ زراعت اٹک کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔





اٹک سٹی:ریسکیو 1122 اٹک کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی



ریسکیو 1122 اٹک کی سال 2019 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، تفصیلات کے مطابق انچارج ریسکیو 1122 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اٹک ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ضلع بھر میں 16332 حادثات میں 17720 افراد کو ریسکیو کیا ، مختلف اداروں میں بیسک لاءف اور فائر سیفٹی پروگرام کے تحت 27000 لوگوں کو ریسکیو تربیت فراہم کی ، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی سال 2019 میں مثالی رہی ریسکیو 1122اٹک کو یکم جنوری 2019 سے 31 دسمبر 2019 تک مجموعی طور پر 405413 فون کالزموصول ہوئیں جن میں 16332 ایمرجنسی کالز تھیں ان میں سے 2473 سڑک کے حادثات ، 11216 میڈیکل ایمرجنسیز ، 297 آگ لگنے ، 213 لڑائی جھگڑے ، 27 ڈوبنے ، 15 عمارتیں گرنے کے واقعات اور 1461 متفرق حادثات تھے ان تمام حادثات میں 7 منٹ کا اوسطاً ٹائم برقرار رہا ، ریسکیو 1122 اٹک نے بروقت ریسپانس کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 17720 لوگوں کو ریسکیو کیا جن میں 7202 مریضوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 10518 مریضوں کو طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع اٹک سے 10310 مریضوں کو راولپنڈی کے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا ، ریسکیو 1122 اٹک نے 2019 میں سکول ، کالجوں ، فیکٹریوں اور یونین کونسلوں سمیت مختلف اداروں میں بیسک لاءف اور فائر سیفٹی پروگرام کے تحت 27000 افراد کو زندگی بچانے اور آگ و سانحات سے نبردآزما ہونے کی تربیت فراہم کی ان میں 6204 افراد جن میں مرد و خواتین شامل ہیں کو ریسکیو سکاؤٹس رجسٹرڈ کیا گیا تاکہ بروقت مدد کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ریسکیو 1122 اٹک کو اس سال 390000 غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں جو کہ قانونی اور اخلاقی طور پر جرم ہے عوام الناس سے گزارش ہے کہ ریسکیو 1122 اٹک کی ہیلپ لائن پر غیر متعلقہ کالز کرنے سے اجتناب کریں اس سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے ریسکیو 1122 اٹک نے 2019 میں بہترین خدمات سرانجام دیتے ہوئے بہت سے لوگوں کے جانی و مالی نقصان کو بچایا ریسکیو 1122 کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہے ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کیلئے کام جاری رکھیں گے ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے ۔





اٹک سٹی:آرمی ایکٹ اور نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے جو ابہام پیدا کیا جا رہا ہے وہ حقائق کے برعکس ہے ،شیخ آفتاب احمد



سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ آرمی ایکٹ اور نیب قوانین میں ترامیم کے حوالے سے جو ابہام پیدا کیا جا رہا ہے وہ حقائق کے برعکس ہے ،پوری مسلم لیگ ( ن ) اپنے قائد محمد نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے ،یہ تاثر 100 فیصد غلط ہے کہ محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کا بیانیہ الگ الگ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی جنرل سیکرٹری عماد فیض ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے اپنی سیاسی زندگی کا طویل سفر اس خاندان کے ساتھ گزارا ہے اور میں مکمل اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ابہام پیدا کیا ہے حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہم سب اپنے قائد کے موَقف ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے جب مشرف مارشل لاء میں شریف خاندان نے مجھے اور خاندان کو عزت دی اور ایک سال میرے گھر میں قیام پذیر ہو کر ہ میں اعزاز بخشا تب اس خاندان کے شب و روز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جس سے میں مکمل یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دونوں بھائیوں کے درمیان اختلاف رائے تو ہو سکتا ہے لیکن حتمی فیصلہ بڑے بھائی محمد نواز شریف کا ہی ہوتا ہے اور محمد شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے بڑے بھائی کے فیصلے پر آمین کہا ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو اپنی قیادت کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے اور ایسے بحث و مباحثہ میں الجھنے کے بجائے ’’ ووٹ کو عزت دو ‘‘ کے موَقف پر ہی اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے ۔





اٹک سٹی: محلہ امین آباد ( بجلی گھر ) غیر قانونی مذبح خانوں کا مرکز بن گیا ، افغانی قصائیوں کا راج ، نالیاں گوبر سے بھر گئیں



محلہ امین آباد ( بجلی گھر ) غیر قانونی مذبح خانوں کا مرکز بن گیا ، افغانی قصائیوں کا راج ، نالیاں گوبر سے بھر گئیں ، بجلی گھر کے ساتھ ، سامنے اور گردو نواح گلیوں میں غیر قانونی باڑے جن میں ذبح کرنے والے جانور رکھے ہوئے ہیں ۔ محلہ کے لوگوں کیلئے وبال جان بن گئے ، بلدیہ اٹک کے عملہ کو متعدد بار شکایات کے باوجود کوئی عمل نہیں ہو رہا ، تفصیلات کے مطابق محلہ امین آباد کے رہائشیوں ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، شیخ فیصل فیاض ،حسیب قیوم ، عالمگیر ، محمد وقاص، اعتبار دین ، بھٹی ساحب کریانہ سٹور والے ، عبداللہ خان ، جہانزیب چغتائی ، محمد شہزاد اختر ، محمد ساجد ، محمد اشفاق ، جمال علی ، رفیع الدین افغانی ، واحد افغانی، سہیل افغانی ، ڈاکٹر واجد و دیگر نے سروے کے دوران بتایا کہ اٹک شہر کے وسط میں بجلی گھر آفس کےساتھ اور گردو نواح کی گلیوں میں افغان قصائیوں نے قانون کا کھلواڑ کر دیا ہے قانون کے آگے نا معلوم وجوہات کی بناء پر متعلقہ آفیسر ز بے بس نظر آ رہے ہیں عرصہ دراز سے قائم یہ باڑے اور ذبح خانے میں جتنا بھی گوبر ہو تا ہے وہ ملحقہ نالیوں میں ڈال دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بلدیہ کے صفائی کے عملہ کیلئے وبال جان بنا ہو اہے وہاں کے مکین بھی ذہنی اذیت سے دوچار ہیں اہلیان محلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کلین اینڈ گرین مہم پر اٹک میں لاکھوں روپے خرچ کر رہی ہے تاہم اس شہر کے وسط میں غیر قانونی ذبح خانوں اور باڑوں پر کوئی ایکشن نہیں ہو رہا اہلیان محلہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ محلہ بجلی گھر گوبر ، غلاظت اور غیر قانونی ذبح خانوں سے نجات حاصل کر سکے ۔





اٹک سٹی:اٹک پٹرولنگ پولیس نے سال 2019کی کارکردگی جاری کر دی



اٹک پٹرولنگ پولیس نے سال 2019کی کارکردگی جاری کر دی ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس اٹک نے ایس پی پٹرولنگ شاہد نذیر کے احکامات پر ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی سال 2019 میں کل 239مقدمات درج کروائے جن میں 241ملزمان کو گرفتار کیا گیا،گزشتہ سال22کلو گرام چرس،6لیٹر شراب، 8پسٹل ،1راءفل ، 10میگزین،34گولیاں برآمد کیں اور لوڈ ;47;تیررفتار گاڑیوں اور ناقص سلنڈرز والی 90گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی روڈ حادثات میں زخمی 305افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ہسپتال منتقل کیا جبکہ دوران سفر 5523بغیر کاغذات گاڑیاں ، بغیر نمبر پلیٹ نمبر موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کئے24گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملایا ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پٹرولنگ اٹک حاجی محمد شفیق نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری رہے گی اور عوام الناس کی خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی ۔





اٹک سٹی:قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ کی متفقہ منظوری سے قومی اتفاق رائے سامنے آیا ہے ،میجرر طاہر صادق



رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ کی متفقہ منظوری سے قومی اتفاق رائے سامنے آیا ہے اور بیرونی قوتوں کو ایک مثبت پیغام ملا ہے ،مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی نے ساتھ دے کر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آرمی ایکٹ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور ہونے سے پاکستان دشمن قوتوں کو سخت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے آرمی ایکٹ ترامیم میں ساتھ دے کر ان قوتوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ،بل کی متفقہ طور پر کامیابی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کے لئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے، اس بل کی منظوری سے تمام وسوسے اور اندیشے دم توڑ گئے ہیں اب پاک فوج پہلے سے بڑھ کر چابکدستی اور مستعدی سے جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ملک کی حفاظت اور خطے میں موجودہ نازک صورتحال کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گی اس بل کی منظوری سے عوام اور فوج دونوں کا مورال بلند ہوا ہے اس بل کی متفقہ منظوری سے ملکی سیاست اور معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے بہتر اور مثبت نتاءج عوام کے سامنے آئیں گے ۔





اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے پیپلز کالونی کو صاف ستھرا کروا کر اپنا فرض پورا کر دیا ہے ،اہلیان پیپلز کالونی



پیپلز کالونی اٹک کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے پیپلز پارٹی کے پہلے دور میں قائم ہونے والی ہاءوسنگ سوساءٹی پیپلز کالونی میں پہلی مرتبہ صفائی کے انتظامات کو اتنا بہتر انداز میں کیا ہے کہ جس کی نظیر نہیں ملتی ۔ پیپلز کالونی اٹک کے سب سے سینئر صحافی نمائندہ پی ٹی وی سید انعام کاظمی ، ضلعی صدر تحریک انصاف شعبہَ خواتین مسز جعفری اور دیگر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے پیپلز کالونی کو صاف ستھرا کر کے اپنا فرض پورا کر دیا ہے ،اب یہاں کے رہائشی افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے گھروں کے سامنے خود صفائی کا خاص خیال رکھیں اور جو لوگ صفائی کا خیال نہیں رکھیں گے ان پر بھاری جرمانے کئے جائیں تاکہ ایسے افراد کو سزا بھی مل سکے ۔





ضلع اٹک:راولپنڈی فتح جنگ روڈ درسگی سٹاپ کے قریب خطرناک حادثہ ، 10 افراد شدید زخمی ، ایک جاں بحق



راولپنڈی فتح جنگ روڈ درسگی سٹاپ کے قریب خطرناک حادثہ ، 10 افراد شدید زخمی ، ایک جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کوہاٹ جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی اور ٹکرانے کے فوراً بعد شارٹ سرکٹ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی ،حادثہ میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینسز اور فائر بریگیڈ فوری طور موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو اہلکاران نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہائی ایس میں لگی آگ پر قابو پا لیا اور زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا جہاں پہنچ کر 72 سالہ فضل حلیم ولد عبدالحلیم سکنہ کوہاٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ سہولیات کے فقدان کے باعث 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔





اٹک سٹی:راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020ء ، 28 اپریل سے شروع ہو گا ،رپورٹ



بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (;80666767;) کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2020ء ، 28 اپریل سے شروع ہو گا جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول درجہ ذیل ہے ۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 30-01-2020 ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 10-02-2020 جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی تاریخ 17-02-2020 ہے ،تین گنا فیس اور مبلغ 200 روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 17-04-2020 مقرر کی گئی ہے،پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ آرٹس مضامین ;223; علوم السنہ شرقیہ کے امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس مبلغ 1000 روپے بھی جمع کرائیں گے داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ 425 روپے تمام ریگولر ;223; پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی ۔ پارٹ;7373;- اور کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شامل امتحان ہونے والے تمام ریگولر ;223; پرائیویٹ امیدواران مبلغ 600 روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ ;223; ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10 ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول چل رہا ہو گا اس کے مطابق فیس وصول کی جائےگی ریگولر ادارے ( سرکاری ;223; الحاق شدہ ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعدفارم کی ہارڈ کاپی ( لیگل سائز پیپر پر ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی میں انٹر برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے ہارڈ کاپی(;65;-4) سائز میں قابل قبول نہ ہوگی پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی ( لیگل سائز پیپر پر ) بورڈ کی انکوائری برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائے گا ہارڈ کاپی(;65;-4) سائز پر قابل قبول نہ ہوگی کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے داخلہ فارم ;79;nline کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب ساءٹ www;46;biserawalpindi;46;edu;46;pk وزٹ کریں کسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر 051-5450917 ، 051-5450918 یا انٹر برانچ کے فون نمبر 051-5450920 یا انٹر برانچ واقع بورڈ کیمپس مورگاہ ، راولپنڈی سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔





اٹک سٹی:اساتذہ کرام معماران نونہالان ِقوم ہیں جو اپنی صلاحیتیں تربیت پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں ،پنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن



اساتذہ کرام معماران نونہالان ِقوم ہیں جو اپنی صلاحیتیں نونہالوں کی تربیت پر مرکوز رکھے ہوئے ہیں ،حکومت کو اساتذہ کرام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے چاہئیں ۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ہر وقت اساتذہ کے حل طلب مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن ضلع اٹک ملک محمد افضال، وائس چیئرمین پنجاب قاضی عبدالغفور، چیئرمین ضلع اٹک ملک محمد خان، جنرل سیکرٹری عمران اصغر، نائب صدر سہیل احمد و دیگر عہدیداروں نے پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن تحصیل اٹک کی تشکیل نو کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ اجلاس میں تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس کی صدارت ملک افضال ضلعی صدرپنجاب ایجوکیٹرزایسوسی ایشن اٹک نے کی اور ٹیچرز کے مسا ئل کے حل کےلےَ پوری ٹیم کی جانے والی کاوشوں کو سراہا ۔ پی ای اے کے راہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس ایز اور اےای او کی ریگولرائزیشن کے مسئلے کو بغیر ;80;psc test کے حل کیا جاے کیونکہ اس حوالے سے اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے ،اگر اس مسئلہ کو فی الفور حل نہ کیا گیا تو اساتذہ کے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ اجلاس میں پی ای اے تحصیل اٹک کی باڈی کی تشکیل نو کی گئی،اس موقع پر میڈیا سیکرٹری نیازاحمد و ڈپٹی میڈیا سیکرٹری عمران آحمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام شریک ہوئے





ضلع اٹک:ملک حاکمین خان کے صاحبزادے سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہان حاکمین ملک اٹک کی سیاست میں متحرک



ملک حاکمین خان کے صاحبزادے سابق رکن پنجاب اسمبلی شاہان حاکمین ملک اٹک کی سیاست میں متحرک ‘ناراض کارکنوں کو منانے کے لئے حلقہ بھر میں دوروں کا آغاز کردیا ،گزشتہ روز پرویز مشرف کے آمرانہ دور میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی ;3939;شہدائے بھدری;3939; کے گھروں میں گئے اور شہداء کی قبروں پر حاضری دی اس موقع پر شہدائے بھدری کے لواحقین ملک وقار احمد اعوان اور دیگر سے گفتگو میں شاہان حاکمین ملک نے کہا کہ میں آپ لوگوں کے دکھوں کا مداوا تو نہیں کر سکتا البتہ دکھ ضرور بانٹ سکتا ہوں ،شہداءِ بھدری پارٹی کا فخر ہیں میں ان تمام واقعات کا گواہ ہوں جب یہ سلسلہ پولنگ اسٹیشن پر ایک غلط ووٹ کی پرچی سے شروع ہوا تھا ان کے ہمراہ پارٹی کے سابق تحصیل صدر سید واجد شاہ بھی تھے شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور دعامغفرت بھی کی شاہان ملک نے کہا کہ میں بہت ساری وجوہات کی بنا پر جن میں میری بیماری بھی شامل ہے طویل غیر حاضری رہی لیکن اب میں الحمدللّہ صحت یاب ہوں اور واپس اپنے گھر آ چکا ہوں میرا جینا مرنا اٹک کے عوام کے ساتھ ہے میرے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں اپنے والد ملک حاکمین خان مرحوم کے ادھورے مشن کو پاکستان پیپلز پارٹی کے پرچم تلے پورا کرنے کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لاوں گا اور ناراض کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے شایان ملک نے شہدائے بھدری کے ورثا کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دی جس پر ملک وقار اعوان نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی بھی فیصلہ اپنی برادری اور دوستوں کی مشاورت سے کریں گے ۔





اٹک سٹی:وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب کرنے کے سلسلے میں افسران متحرک ہوگئے ہیں ،رپورٹ



وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نہ صرف خود دن رات ایک کیے ہوئے ہیں بلکہ اٹک کی چھ تحصیلوں کے افسران کو بھی متحرک کر دیا ہے ،اُن کی ہدایت پر اے سی حضرو ملیحہ ایثار اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردا ر آفتاب احمد خان کی زیر نگرانی تحصیل حضرو کی حدود میں واقع جی ٹی روڈ پر واقع بلدیہ حضرو کے عملے نے سڑک کے درمیان میں واقع گرین بیلٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ صفائی کا آغاز کر کے وہاں موجود کوڑا کرکٹ اور شاپنگ بیگ کو ہٹا کر مکمل صفائی کی ، صفائی سے قبل اور صفائی کے بعد کی صورتحال میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم کی کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔





اٹک سٹی: آئی جی پنجاب کی ہدایت پر سب انسپکٹر ( ر ) محمد اشرف کو علاج معالجہ کے لئے 10 لاکھ روپے طبعی مالی امداد کی ادائیگی ،رپورٹ



آئی جی پنجاب لاہور شعیب دستگیر کی ہدایت پر سب انسپکٹر ( ر ) محمد اشرف کو علاج معالجہ کے لئے 10 لاکھ روپے طبعی مالی امداد کی ادائیگی ،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف جو کہ گردہ کی بیماری میں مبتلا تھا اوراس کے گردے کا ٹرانس پلانٹ ہوا تھا جس پر ڈی پی او اٹک نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے سب انسپکٹر (ر)محمد اشرف کا طبعی مالی امداد کا کیس برائے منظوری دفتر سی پی او لاہور بھجوایا جس کی مد میں رقم مبلغ 10لاکھ روپے منظور ہوئی ڈی پی او اٹک کی ہدایت پر انسپکٹر (ر)محمد اشرف کو ڈی پی او آفس اٹک بلا کر رقم مبلغ 10لاکھ روپے طبعی مالی امدادکا چیک ادا کر دیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پولیس کے افسران اورجوان میرے خاندان کی طرح ہیں جن کی فلاح وبہبود اور دیکھ بھال میرے فراءض میں شامل ہے اور ان کو مصیبت کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا سب انسپکٹر ریٹائرڈ محمد اشرف نے رقم کا چیک ملنے پر ڈی پی او اٹک اور آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔





اٹک سٹی:اٹک پولیس کے کانسٹیبل فرمان الہٰی رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی



اٹک پولیس کے کانسٹیبل فرمان الہٰی رضائے الہٰی سے وفات پا گئے ،مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں ڈی پی او اٹک و دیگر افسران اور پولیس اہلکاران کی شرکت ،تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل فرمان الہٰی رضائے الہٰی سے وفات پاگئے مرحوم کی نماز جنازہ پولیس لائن اٹک میں ادا کی گئی ڈی پی او اٹک اور پولیس کے افسران اور ملازمان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈی پی او اٹک نے متوفی فرمان الہٰی کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا کانسٹیبل فرمان الہٰی 24-10-1983 کو بطور کانسٹیبل اٹک پولیس میں بھرتی ہوئے تھے مرحوم فرمان الہٰی نے اٹک پولیس میں 36 سال اور 2 ماہ اپنی خدمات سر انجام دیں مرحوم نہایت اچھے اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ اٹک پولیس فرمان الہٰی مرحوم کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔





کامرہ کینٹ:قطبہ موڑ کے قریب گاڑی اور کتے میں تصادم ، کتے کی ٹانگ ٹوٹ گئی



قطبہ موڑ کے قریب گاڑی اور کتے میں تصادم ، کتے کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، تفصیلات کے مطابق قطبہ موڑ کے قریب گاڑی نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر بے زبان جانور کتے کو ٹکر مار دی ،حادثہ کے باعث بے زبان جانور کتے کی ٹانگ ٹوٹ گئی تاہم کتا شدید تکلیف کے سبب زور زور سے چلانے لگا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کے عملہ نے فوراً موقع پر پہنچ کر بے زبان جانور کتے کی ٹانگ کو سہارا دے کر پٹی کی مدد سے باندھ دی جس کے سبب اس کی درد میں کمی ہوئی ۔





حضروسٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے ساءٹ کا معائنہ کیا



ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے ساءٹ کا معائنہ کیا ،ان کے ہمراہ سینئررہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر خان بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ویژن کے مطابق نوجوان نسل کو جد ید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کر نے کے لیے ہر ممکن اقدا مات کیے جارہے ہیں ،حضرو میں ای لائبر یری کے قیام کے لیے قاضی احمد اکبر خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور اس ضمن میں تعمیر کا کا م جلد شر وع کر دیا جائے گا ساءٹ پر موجود افسران نے ڈی سی اٹک کو ای لائبر یری کے قیام کے متعلق بر یفنگ دی ۔





ضلع اٹک: پولیس کے ایس ایچ اوز نے جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مختلف مساجد میں صلہ رحمی سے متعلق اصلاحی بیانات کئے



ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سہیل حبیب تاجک اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کی روشنی میں ضلع اٹک کے ایس ڈی پی اوزاورایس ایچ اوز نے جمعۃ المبارک کی نمازسے قبل ضلع بھر کی مختلف مساجد میں صلہ رحمی سے متعلق اصلاحی بیانات کئے اور عوام میں صلہ رحمی ، بھائی چارہ اور برداشت و صبر و تحمل کو اپنانے کے حوالہ سے بات کی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے عزیز و اقارب کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی بھائی چارہ، صبر و تحمل اور برداشت کے متعلق علمائے کرام ، منبر و محراب اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے خطاب کیا تمام پولیس افسران نے اپنے خطبات میں اس بات پر زور دیا کہ صلہ رحمی بھائی چارہ اور صبر و تحمل سے معاشرے میں امن پیدا ہو گا اور جرائم کی شرح کم ہو گی ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اپنی حیثیت کے مطابق اپنے عزیز و اقارب کی مدد کرے قرابت داری اور صلہ رحمی سے معاشرے آباد ہوتے ہیں اور معاشرہ پر سکون رہتا ہے ۔





اٹک سٹی:کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا



کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر ، ایم ایس ڈسٹر کٹ ہسپتال اٹک ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کے مختلف امور کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا ،انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مر یضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں بعدا زاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن محمد محمود نے اراضی ریکارڈ سنٹر اٹک کادورہ کیا اور وہاں پر عوام کو دی جانے والی سہولیا ت کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے محکمہ ریونیو کے عملہ کو ہدایت کی کہ سنٹر میں آنے والے ہر شخص کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کو تائی نہ برتی جائے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق سر کاری افسران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کر نے کے لیے کو شاں رہیں کمشنر راولپنڈی نے لالہ زار ہاکی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر جاری اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر نے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔






































No comments:

Post a Comment