Tuesday, October 29, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com




اٹک سٹی:بلدیہ حضرو کی آوارہ کتوں کی نسل کشی مہم ‘عوام کا اظہار اطمینان ‘آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی ،رپورٹ

بلدیہ حضرو کی آوارہ کتوں کی نسل کشی مہم عوام کا اظہار اطمینان ‘کافی عرصہ سے آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کی ہوئی تھی ،تفصیلات کے مطابق حضرو شہر میں آوارہ کتوں کی وجہ سے عوام شدید پریشان تھے خصوصاََ نمازی حضرات کیونکہ عشاء اور فجر کے وقت روڈ پر آوارہ کتوں کا راج ہوتا تھا اور ان دونوں اوقات میں اندھیرا بھی ہوتا ہے لہٰذا نماز کے لیے جانے والوں کو شدید مشکلات تھیں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار نے خصوصی ایکشن لیتے ہوئے بلدیہ حضرو کے عملہ کو اس بارے میں احکامات جاری کیے بلدیہ حضرو کے چیف آفیسر سردار آفتاب خان اور سنیٹری انسپکٹرمحمد اعجازاور دیگر عملہ نے کتوں کی نسل کشی مہم میں بھر پور کر دار ادا کیا اس وقت حضرو شہر کے حالات اس بابت کا فی بہتر ہیں اکثرآوارہ کتوں کو زہر دے کر مار دیا گیا ہے کہیں کہیں اکاد کا کتا نظر آتا ہے تاہم بلدیہ حضرو کی مہم جاری ہے عوامی حلقوں نے آوارہ کتوں کی نسل کشی مہم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو نماز کے لیے نکلنا ہی محال تھا اب حا لات بہت بہتر ہیں ہم بلدیہ حضرو کے عملہ خصوصاَاسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جب بھی عوامی مسائل ان تک پہنچائے گئے انہو ں نے فی الغور ایکشن لیا ہے اور عوام کے مسائل حل کیے ہیں ۔



حضرو ہٹیاں روڈ اور اٹک شہر سے تین میلہ روڈ تک خود ساختہ یو ٹرن بارے افسران سے نوٹس کی اپیل

حضرو ہٹیاں روڈ اور اٹک شہر سے تین میلہ روڈ تک خود ساختہ یو ٹرن بارے افسران سے نوٹس کی اپیل ‘انتظامیہ ریسکیو 1122 کے ریکارڈ سے انکوائری کر سکتی ہے کہ یہاں حادثات کی شرح کتنی زیادہ اور کتنی خطرناک ہے تفصیلات کے مطابق حضرو سے ہٹیاں تک اور اٹک شہر سے تین میلہ روڈ تک جگہ جگہ دکانداروں نے خود ساختہ یوٹرن بنارکھے ہیں جو حادثات کا سبب بنتے ہیں جسکی تفصیل ریسکیو 1122 کے ریکارڈ سے مل سکتی ہے کہ یہاں کتنے زیادہ اور کس حد تک خوفناک حادثے ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ خواہ مخواہ یو ٹرن بند کیے جائیں اور جہاں یو ٹرن دینا ہو تو وہاں سڑک کے درمیان بریکٹ یا دیوار لگا کر سسٹم کو بہتر کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہ ہو اور حاد ثات سے بھی محفوظ رہاجاسکے ۔



اٹک سٹی:موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے نے ضلع اٹک کی عوام کے پر زور مطالبے پر اس کو دوبارہ بحال کردیا ہے ،رپورٹ

مسلم لیگ ( ن ) کے سابق دور حکومت میں اس وقت کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ریلوے کے خسارے کے پیش نظر روالپنڈی سے ملتان براستہ اٹک جانے والی تھل ایکسپریس کو بند کر دیا گیا تھا اور موجودہ حکومت اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ضلع اٹک کی عوام کے پر زور مطالبے پر اس کو دوبارہ بحال کردیا ہے ،اس سلسلہ میں راولپنڈی سے ریلوے اسٹیشن اٹک سٹی پہنچنے پر تھل ایکسپریس کا اوالہانہ استقبال کیا گیا اور شہریوں نے رضاکارانہ طور پر ٹرین کے ٹکٹ خرید کر سفر کیا ،تھل ایکسپریس کی بحالی سے عوام کو سفری سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد ریلوئے اسٹیشن پر ٹرین کو خوش آمدید کرنے کیلئے موجود تھی ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین کے موجودہ روٹ سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے کے علاوہ ریلوے کی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور اس سے اس روٹ پر عوام کو سفر کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی کیونکہ اس روٹ پر سی پیک بھی موجود ہے اور کاروباری لحاظ سے بھی مستقبل قریب میں یہ ٹرین انتہائی سود مند ثابت ہو گی ۔



اٹک شہر: گنجان آباد علاقہ بلاک ;75; پر مقامی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اہلیان علاقہ پر ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ

اٹک شہر کے وسط میں گنجان آباد علاقہ بلاک ;75; پر مقامی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے اہلیان علاقہ پر ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے جبکہ بلاک ;75; میں بچیوں کے پرائمری سکول کے بالکل سامنے گندگی کے بدبودار ڈھیر ہونے کی وجہ سے حوا کی بیٹیوں کی زندگیاں داءو پر لگی ہوئی ہیں ۔ بدبو اور تعفن پھیلنے سے وہاں ایک پل بھی کھڑا ہونا محال ہو گیا ہے تبدیلی سرکار کے وزیر اعظم شکایت سیل میں بذریعہ شوشل میڈیا اطلاع دینے کے باوجود مقامی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، بلدیہ اٹک اور خاتون اسسٹنٹ کمشنر جنت حسین نیکوکارہ اور ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہماری زندگیوں کو بچانے کے اقدامات کیے جائیں اور ڈینگی جیسے موذی مرض سے ہ میں بچایا جائے ۔



اٹک سٹی:چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،چوہدری جمال

چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم اور صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ چوہدری جمال نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ویلیجنس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر خان ، ڈی ای او لیٹریسی میمونہ انجم ، اے ڈی ڈی پی اکرام اللہ ، ایس ایس او سوشل سکیورٹی عبدالستار ، وائس چیئرمین پاکستان ورکرز فاءونڈیشن جنوبی پنجاب منیر حسین بٹ ، لیبر آفیسر ٹیکسلا کارٹن ملز لمیٹڈ محمد عظیم ہاشمی ، صدر بھٹہ خش ایسوسی ایشن احسان علی ، سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ذیشان ، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن فتح جنگ چوہدری غضنفر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، سوشل موبلائزر محمد برہان ، سب انسپکٹر محمد دراز اور دیگر موجود تھے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ چوہدری جمال نے کہا کہ حکومت نے کچھ عرصہ قبل ایک ہزار روپے بھٹہ خشت پر کام کرنے والے کم عمر بچوں کو تعلیم کیلئے دیئے تھے جو اب فنڈز ختم ہونے کے سبب بند کر دیئے گئے ہیں انہوں نے ہدایت کی کہ بھٹہ خشت سکولوں میں تعینات لیڈز ٹیچرز کیلئے واش روم بنائے جائیں اس موقع پر بتایا گیا کہ اٹک میں بھٹہ خشت پر خدمت کارڈ کے تحت 333 گھرانے رجسٹرڈ تھے جن میں 671 بچے تھے جن کو ایک ہزار روپے فی کس ماہانہ دیا جا رہا تھا جس کے سبب یہ بچے تعلیم کی طرف راغب ہو گئے تھے تاہم حکومت نے یہ پروجیکٹ جنوری 2018 ء سے ختم کر دیا ہے اس موقع پر بھٹہ خشت مالکان نے کہا کہ 2 سال سے بھٹہ خشت کا کاروبار خسارے کا شکار ہے اور حکومت کے آئے روز نت نئے قوانین کے سبب یہ صنعت زبوں حالی کا شکار ہے ۔ حکومت جدید زیگ زیگ پالیسی پر بھٹہ خشت پر لاگو کرنے کی خواہشمند ہے جس پر فی بھٹہ 30 لاکھ روپے لاگت اور اس کیلئے ماہرین کی ضرورت ہے اور یہ ماہرین پاکستان میں دستیاب نہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر خان نے بتایا کہ چائلڈ لیبر کے حوالے سے 2 ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں جبکہ بانڈڈ لیبر کا اٹک میں کوئی کیس نہیں ہے بھٹہ خشت پر 252 بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے اس موقع پر ایس ایس او سوشل سکیورٹی عبدالستار نے بتایا کہ کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے محنت کش کو سوشل سکیورٹی میں 90 دن پورا ہونے پر رجسٹرڈ کیا جاتا ہے تاہم حادثہ کی صورت میں اس کو فوراً رجسٹرڈ کر کے اس کی مدد کی جاتی ہے اس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ چوہدری جمال نے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں وہ تحریری دستاویز پیش کریں کہ اس قانون کا جائزہ لیا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ پیشگی رقم کے حوالہ سے حکومت کے قوانین پر سختی سے عملدآمد کرایا جائے محکموں اور اداروں کے درمیان باہمی رابطہ مزید فروغ دے کر لیبر قوانین کے نفاذ اور اس کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے انہوں نے مناسب معلومات فراہم نہ کرنے پر ایس ایس او سوشل سکیورٹی کو آئندہ اجلاس میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی اجلاس میں جبری مشقت چائلڈ لیبر بھٹہ خشت پر سوشل سکیورٹی کارڈ کی رجسٹریشن ، کم از کم تنخواہوں ، بھٹہ خشت پر جمع داری سسٹم پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ محنت کش جن میں چوکیدار ، ماشکی ، لیبر کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 500 روپے ہو گی اسی طرح نیم ہنر مند جس میں جلائی والا ، باری والا ، کیری والا ، مٹی والا ، صفائی والا ، کوئلہ والا ، ٹیوب ویل ڈرائیور کی تنخواہ 18 ہزار 488 روپے ، ہنر مند میں کار ڈرائیور ، خانساماں کی تنخواہ 19 ہزار 308 روپے ، اعلیٰ ہنر مند میں مستری ، ٹرک ڈرائیور ، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تنخواہ 20 ہزار 773 روپے ، جز وقتی ورکر جس میں منشی شامل ہے کی تنخواہ 18 ہزار 806 روپے ، اینٹ بنانے والے کو فی ہزار 1295 ، اسپیشل اینٹ بنانے والے کو فی ہزار 1530 روپے ، نکاشی والا کو فی ہزار اینٹ 327 روپے ، گدا گاڑی اور ریڑے والے کو فی ہزار اینٹ 421 روپے کی ادائیگی کی جائے گی اور یہ کم از کم معاوضہ اور اجرت ہے اس سے کم ادا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی چائلڈ لیبر سے مراد ایسا کام ہے جو بچوں کو ان کے بچپن اور عزت نفس سے محروم کر دے اور ان کی سماجی ، اخلاقی ، جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے نقصان دہ ہو بچوں کو سکول جانے کے مواقع سے محروم رکھے اہم بین الاقوامی کنونشن نے اس سلسلہ میں قوانین وضع کر رکھے ہیں آئین پاکستان کے آرٹیکل 11-3 کے تحت 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو فیکٹریوں ، دکانوں اور دوسرے خطرناک پیشوں میں ملازمت دینا ممنوع ہے آرٹیکل 37-;69; کے تحت انصاف اور انسانیت کے مطابق کام کا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ بچے اور خواتین عمر اور جنس کے حساب سے غیر موزوں پیشوں سے منسلک نہ ہوں آرٹیکل 25-;65; کے تحت ریاست 5 سے 16 سال تک کے تمام بچوں کو قانون کے مطابق مفت اور لازمی تعلیم دینے کی پابند ہے اور بچے کی حفاظت کو بنیادی حق کی طرح مانا جاتا ہے ، پنجاب فری اینڈ کمپلمسری ایجوکیشن ایکٹ 2014 کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو لازمی اور مفت تعلیم فراہم کرے چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلہ میں بھٹہ مزدور ، جبری مشقت یا کسی بھی شکایت کی صورت میں 080088889 پر رابطہ کر سکتے ہیں چائلڈ لیبر کے حوالہ سے قانون برائے کارخانہ جات 1934 روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز آرڈیننس 1961 ، پنجاب ریسٹرکشن آن ایمپائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016 ، شاپ اینڈ اسٹیبلیشمنٹ آرڈیننس 1969 ، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں محکمہ لیبر کاروائی کرنے کا مجاز ہے اس سلسلہ میں حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں بچوں کو چائلڈ لیبر کی بد ترین اقسام سے بچانا ، اس سے ہٹانا ، ان کی سماجی بھلائی کیلئے ضروری موزوں اور برائے راست امداد فراہم کرنا بدترین چائلڈ لیبر سے ہٹائے ہوئے تمام بچوں کو مفت ابتدائی تعلیم اور جہاں ممکن اور مناسب ہو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ، خطرے سے دو چار بچوں کی نشاندہی کرنا اور ان کی مدد کو پہنچانا ، چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر کے زیر اہتمام جہلم ، چکوال ، جھنگ اور لیہ میں 18 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار روپے کی لاگت سے ڈبلیو ایف سی ایل پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، صحت اور پیشہ ورانہ مہارت کی فراہمی شامل ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر نے قصور اور لاہور میں 12 کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے ایک منصوبہ مکمل کیا ہے جس میں بچوں کیلئے سکول اور مزدوروں کیلئے قرضہ کی فراہمی شامل ہے eblik;46;4d کے تحت جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے فیصل آباد ، بہاولپور ، سرگودھا اور گجرات میں 19 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے بچوں کی غیر رسمی تعلیم و صحت وغیرہ پر کام کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے جامہ منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت اور قانونی و انتظامی اقدامات شامل ہیں جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے بتایا گیا کہ اس سے مراد ہر وہ کام ہے جو کسی قرض ، پیشگی یا بحث کے بدلہ میں کام کرنے والے شخص سے اس کی مرضی کے خلاف لیا جائے یا اسے کام کرنے کیلئے مجبور کیا جائے جبری مشقت کی اشکال میں پیشگی یا قرض کے عوض جبراً کام لینا ، کسی معاشی فائدے کی خاطر مزدور خاندان سے کام لینا ، بغیر اجرت یا زبردستی کام لینا ، بین الاقوامی کنونشن اور آئی ایل او کنونشن کے تحت ;67;29,1930 کے مطا بق کسی شخص سے اس کی مرضی کے خلاف اور سزا کے تحت کام لینا جبری مشقت کے زمرے میں آتا ہے آئی ایل او کے کنونشن ;67;105 1957 کی رو سے جبری مشقت کو غلامی کی ایک شکل قرار دیا گیا ہے جبری مشقت کے بارے میں اس نظام کے خاتمہ کے ایکٹ 1992 کے تحت پیشگی وہ قرضہ کسی مزدور کو دیا جائے جو احتسال کا باعث بنے ، ایسا قرضہ جس سے جبری مشقت پیدا ہوتی ہے کو غیر قانونی اور غیر موَثر قرار دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے اس سلسلہ میں سخت اقدامات کرتے ہوئے جبری مشقت کا نظام ( خاتمہ ) ایکٹ 1992 کے تحت ضلعی نگران کمیٹیوں کو فعال اور منظم کیا ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر نے قصور اور لاہور میں 12 کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار روپے کی لاگت سے ایک منصوبہ مکمل کیا ہے جس کے تحت بھٹہ جات پر بچوں کیلئے سکول اور مزدوروں کیلئے قرضہ کی فراہمی شامل ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 4 اضلاع فیصل آباد ، بہاولپور ، سرگودھا اور گجرات میں 19 کروڑ 69 لاکھ 87 ہزار روپے کی لاگت سے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو مفت تعلیم اور شناختی کار ڈ بنوانے میں مدد فراہم کی گئی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے جامہ منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت اور قانونی و انتظامی اقدامات شامل ہیں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے مزدور بچوں کیلئے مفت تعلیم ، مفت کتابیں ، یونیفارم ، سکول بیگ اور سٹیشنری کی فراہمی ، مزدور بچوں کے والدین کے شناختی کارڈ کا اجراَ ، مزدور بچوں کی پیدائش سر ٹیفکیٹ کا اجراَ ، ہوٹل ، ورکشاپس اور پیٹرول پمپس سمیت دیگر تمام پیشوں میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانا جرم ہے ۔



اٹک سٹی:گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے تحت ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول اٹک میں فضائی آلودگی اور سموگ سے متعلق لیکچر اور سموگ آگاہی روڈ واک کا اہتمام کیاگیا جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء کو فضائی آلودگی اور گاڑیوں کے دھواں سے بننے والے سموگ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کے لیے ہدایات دیں اور اس کے علاوہ بھی دیگرروڈ یوزرز کو گاڑیوں کا معائنہ کرانے اور دھوئیں سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ تقسیم کیے ۔



حضروسٹی:حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں آج 29 اکتوبر بروز منگل اٹک میں بھی مکمل شڑ ڈاءون ہڑتال ہو گی

حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف آل پاکستان انجمن تاجران و مرکزی انجمن تاجران اٹک کے زیر اہتمام ملک بھر کی تاجر تنظیموں کے متفقہ فیصلوں کے مطابق آج 29 اکتوبر بروز منگل اٹک میں بھی مکمل شڑ ڈاءون ہڑتال ہو گی ،یہ بات صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان نے ایک ملاقات میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان انجمن تاجران اور دیگر تاجر تنظی میں حکومت کی تاجر کش پالیسیوں کے خلاف عرصہ دراز سے سراپا احتجاج ہیں ،کاروبار میں شدید مندے اور خسارے باوجود اپنے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ ٹرن اوور ٹیکس کو 1;46;50 فیصد کی بجائے 0;46;25 فیصد کیا جائے خریدار سے شناختی کارڈ کا حصول ختم ، دکانوں کے رقبہ کے لحاظ سے انکم ٹیکس نفاذ کے بجائے فکس ٹیکس سکیم نافذ کی جائے ، ہول سیلرز اور چھوٹے دکانداروں کیلئے سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے قانون کا نفاذ واپس لیا جائے ، سبزی منڈی، فروٹ منڈی ، غلہ منڈی کے آرتیوں پر نئے لگائے گئے ٹیکس اور لائسنس فیس میں بھاری اضافہ واپس لیا جائے ، پچھلے 6 سالوں کی پوچھ گچھ سے تحفظ اور آئندہ ٹیکس آڈٹ سے استثناء دیا جائے چھوٹے تاجروں کے چھوٹے اثاثوں ، دکان ، مکان ، پلاٹ اور چھوٹی جو ظاہر نہیں کیے گئے ان کو ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ریگولر کیا جائے ، جیولرز کو سیلز ٹیکس سے استثناء ، تاجر کو ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ بنانے کے فیصلے کی واپسی اور استعمال شدہ موبائل کے بزنس کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں انہوں نے اٹک کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنے کاروبار بند کر ےک تاجر بچاءو مہم کا حصہ بنیں ۔



اٹک سٹی:وزیر اعظم کے احکامات کھوہ کھاتے ‘انتظامیہ کی ناک کے نیچے آٹا چکی فلور ملز اور تاجر مافیا نے کام دکھانا شروع کر دیا

وزیر اعظم کے احکامات کھوہ کھاتے ‘انتظامیہ کی ناک کے نیچے آٹا چکی فلور ملز اور تاجر مافیا نے کام دکھانا شروع کر دیا ۔ آٹے کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمت بڑھانے کیلئے پر تول لیے ، انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وافر مقدار میں گندم کے ذخائر موجود ہونے کے باوجود بھی آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کیلئے آٹا مافیا نے اپنا کام دکھانا شروع کر دیا ہے یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ کے اجلاس میں آٹے کی قیمت میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے سختی سے روکنے کا حکم بھی دیا تھا تاہم آٹا مافیا نے حکومت کے ان احکامات کو کھوہ کھاتے ڈالتے ہوئے آٹے کی قیمت میں 150 روپے فی بوری تک اضافہ کر دیا ہے آٹے کا 20 کلو والا تھیلہ جو 810 روپے میں فروخت ہوتا تھا اب 950 روپے سے تجاوز کر تے ہو ئے 1000 روپے کی حد کو چھو رہا ہے نیز 4500 روپے والی آٹے کی بوری 4700 روپے کی حد کو کراس کر رہی ہے ان حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نان بائیوں نے بھی فی روٹی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ اندھیر نگری چوپٹ راج ہے اور ضلح بھر کے محکمہ فوڈ اتھارٹی والے بھی لسی پی کر لمبی تان کر سو گئے ہیں ،خاص کر اٹک اور اس کے گردونواح شکردرہ ، جسیاں ، مرزا ، ماڑی کنجور ، شیں باغ وغیرہ میں آٹا مہنگے داموں فروخت کرکے عوام جو پہلے ہی مہنگائی کی دلدل میں پس رہی ہے مالکان نے آٹا مہنگا کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ جیسی نعمت بھی چھین کر جیتے جی مار دیا ہے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب ، ڈی سی او اٹک و دیگر ارباب اختیار سے آٹا بحران پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو مہنگائی میں پسی عوام دو وقت کی روٹی کو بھی ترس جائیں گے ۔



اٹک سٹی:پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم ، ناقص سلنڈرز کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،راجہ شاہد نذیر

پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم ، ناقص سلنڈرز والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارووائی کی جائے گی تفصیلات کے مطابق انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ چیک پوسٹ اکھوڑی ، ایس پی پٹرولنگ راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ حاجی محمد شفیق کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی کے عملہ نے پبلک سروس اور پرائیویٹ گاڑیوں میں لگے سی این جی سلنڈرز کے بارے میں سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا ہے اس بارے میں سلنڈرز کے نقصانات و حادثات سے بچاءو کے متعلق آگاہ کیا گیا پٹرولنگ پوسٹ اکھوڑی کے ڈیوٹی آفیسر شیخ معظم منیر و دیگر عملہ کی جانب سے ڈرائیورز کو بذریعہ پمفلٹ ;223; لیکچر سلنڈروں کے باری میں آگاہ کیا گیا ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ کی ہدایات کے مطابق یہ مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گی ناقص سلنڈروں والی گاڑیوں ;223; ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔



اٹک سٹی:ملک بھر کی طر ح ضلع اٹک مےں بھی کشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کیلئے ےوم سےاہ مناےا گےا

ملک بھر کی طر ح ضلع اٹک مےں بھی کشمےرےوں سے اظہار ےکجہتی کیلئے ےوم سےاہ مناےا گےا ، اس سلسلہ مےں ضلع بھر مےں ریلیاں نکالی گئیں اور خصوصی تقر ےبات منعقد کی گئیں اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مقررےن نے کہا کہ آزادی کشمےرےوں کابنےادی حق ہے جو انہےں ہر صورت ملنا چائیے ،کشمےرےوں کو آزادی نہ دے کر ان کا بنےادی حق پا مال کےا جا رہا ہے جو انتہائی زےادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمےرےوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کرےں کہ وہ کشمےرےوں کے حق خود ارادےت کا احترام کرے اور انہےں ان کی مرضی کے مطابق فےصلہ کرنے کا اختےار دے ،انہوں نے کہا کہ کشمےری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کیلئے کو شاں ہےں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر اےس اےس کی اےما پر ظلم و ستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہےں ہے ،ظلم و ستم کے ذرےعے کشمےرےوں کے حق خود ارادےت اور آزادی کی آواز کو نہےں دباےا جا سکتا پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمےرےوں کی اخلاقی اور سفارتی حماےت جاری رکھےں گے اب وقت آگےا ہے کہ کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کےا جائے جس کا ان سے وعدہ کےا گےا ہے اور بھارت کو مجبور کےا جائے کہ وہ اپنی رےاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمےری عوام کو اپنے مستقبل کا فےصلہ خود کرنے کا اختےار دے کشمےر میں 84 دنوں سے غےر انسانی کر فےو لگا ہوا ہے ادوےات ،راشن اور بنےادی ضرورےات زندگی کی شدےد قلت ہے اور کشمےری عوام انتہائی مشکل حالا ت مےں زندگی بسر کر نے پر مجبور ہےں کشمےر پاکستان کا حق تھا مگر انگرےزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافےائی حےثےت تبدےل کر دی وہ دن دور نہےں جب کشمےری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء مےں سانس لےں گے اور آزاد زندگی بسر کرےں گے بھارت نے مقبوضہ کشمےر کی مخصوص آئےنی حےثےت تبدےل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگےن خلاف ورزی کی ہے کشمےر پاکستان کی شہء رگ اور جو بچہ بھی پاکستان مےں پےدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمےر کا لفظ سےکھتا ہے ےہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترےن حالات مےں کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطح پر ان کی حماےت جاری رکھےں رےلیز اور تقرےبات مےں حا ضرےن کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں مےں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمےر کی آزادی کے نعرے درج تھے مقررےن نے خطابات میں بھارت کے کشمےر پر غاصبانہ قبضے ، ظلم اور بربرےت کی بھرپور مذمت کی ۔



حضروسٹی:سابق سنیٹر حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی آزاد اظہار رائے کا قتل اور کھلم کھلا ملک دشمنی ہے ،ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان

سابق سنیٹر حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی آزاد اظہار رائے کا قتل اور کھلم کھلا ملک دشمنی ہے ،بزدل حکمرانوں پر آزادی مارچ کا خوف اس قدر حاوی ہوچکا ہے کہ انہیں اپنے علاوہ ہر پاکستانی غدار اور غیر ملکی نظر آتا ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان ، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمد صفی اللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال اعوان نے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا ہے ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ جے یو آئی پنجاب ملک کے ممتاز پارلیمنٹرین ، ممتاز عالم دین اور جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ کی پاکستانی شہریت کی منسوخی کو نا اہل حکمرانوں کی شدید بدحواسی سے تعبیر کرتی ہے ،ان رہنماؤں نے حافظ حمداللہ کی شہریت کی منسوخی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اس طرح کے فسطائی ہتھکنڈوں سے قومی سیاست میں منافرتوں کو فروغ دیاجارہا ہے، جے یو آئی جیسی پرامن، مہذب اور باوقار سیاست کی حامل جماعت کو بند گلی میں دھکیلنے اور دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کسی بھی طرح ملک دشمنی سے کم نہیں ، جے یو آئی پنجاب کے رہنماؤں نے کہا کہ حکمران آزادی اظہار رائے کا قتل کرکے آئین دشمنی اور ملک دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی بھونڈی حرکت کرنے والی قوتوں کے خلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے ،اعلانیہ طور پر جے یو آئی اور قوم سے معافی مانگی جائے یاد رہے کہ حافظ حمداللہ 70 کی دھائی میں سرکاری سکول کے ٹیچر کی حیثیت میں ریٹائرمنٹ لینے والے قاری ولی محمد کے بیٹے اور سیکنڈ لیفٹیننٹ شبیر احمد کے والد ، سابق سینیٹر حمداللہ کو تاحکم ثانی غیر پاکستانی ڈیکلیئر کردیا گیا حافظ حمداللہ 2002ء سے 2006ء تک صوبائی وزیر صحت بھی رہے ۔



حضروسٹی:محکمہ بہبود آبادی اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس حضرو میں باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

محکمہ بہبود آبادی اٹک کے زیر اہتمام سپورٹس کمپلیکس حضرو میں باکسنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں جنون کلب اور راولپنڈی کلب کے درمیان مقابلے ہوئے ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ظفر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی ملک کی ترقی اور صحت مند معاشرے کے ضامن ہوتے ہیں ، ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی جوانوں کے دم سے ہے اور ان کے ٹیلنٹ سے پاکستان کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے ،اس موقع پر علاقہ بھر کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘کھلاڑیوں نے نہایت دلچسپی سے مقابلوں میں حصہ لیا کیونکہ باکسنگ کے یہ مقابلے اپنی نوعیت کے پہلے مقابلے تھے جن کا انعقاد محکمہ بہبود آبادی نے کیا تھا ۔



اٹک سٹی: انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اےڈےشنل سےکرٹری اےڈمن محکمہ پرا سےکےوشن پنجاب محمد شاہد نے اجلاس کی صدار ت کی ۔ اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ، اےڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضےغم نواز چوہدری، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چےف افسران مےونسپل کمےٹی،محکمہ صحت ،تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلاس مےں شر کاء کو ڈےنگی کے حوالے سے تفصےلی بر ےفنگ دی گئی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اےڈےشنل سےکرٹری محمد شاہد نے کہا کہ اٹک مےں ڈےنگی کی وبا کو بر وقت حفاظتی انتظامات کر تے ہوئے کنٹرول کر لےا گےا ہے اوراس مر ض کے مر ےضوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ وزےرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی مےں ڈےنگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہےں صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہےں اور اس ضمن مےں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے موجودہ حالات مےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈےنگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زےادہ سے زےادہ آگاہی دی جائے اور انہےں بتاےا جائے کہ ےہ مر ض بروقت موثر علاج سے دور کےا جاسکتا ہے اےڈےشنل سےکرٹری محمد شاہد کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تمام متعلقہ محکمہ جات بھر پور آگاہی مہم چلا رہے ہےں اس مہم کےلیے خصوصی سےمےنار ،واکس اور دےگر اقدامات کیے جارہے ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کہا کہ ضلع اٹک مےں ڈےنگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ضلعی اور تحصےل سطح پر ڈےنگی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈےنگی اجلاسوں کا انعقاد کےا جارہا ہے، ان اجلاسوں مےں تمام محکموں کی ڈےنگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جاتا ہے اےڈےشنل سےکرٹری نے ضلع اٹک مےں مجموعی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ ضلعی انتظامےہ مستقبل مےں بھی اےسے اقدامات جاری رکھے گی ۔



اٹک سٹی:ضلعی انتطامےہ اٹک نے اشےاء خورد ونوش کی نئی قےمتےں مقرر کر دی ہےں

ضلعی انتطامےہ اٹک نے اشےاء خورد ونوش کی نئی قےمتےں مقرر کر دی ہےں جن کے تحت چاول سپرکرنل پرانا 140 روپے فی کلو،چاول سپر کر نل نےا 120،چاول ارری54،چھوٹا گوشت650،بڑا گوشت330،چےنی75،دال چنا موٹی 125،دال چنا بارےک 110،دال مسور موٹی 100،دال مسور بارےک105،دال ماش اےس کےو160،دال مونگ دھلی ہوئی 160،سفےد چنا چھوٹا110،سفےد چنا موٹا115،بےسن 115،سرخ مر چ 310،کھلا دودھ75 روپے فی لےٹر،دہی 80روپے فی کلو،تندوری روٹی 100 گرام07 روپے،نان سادہ120 گرام10روپے اور چائے 25 روپے فی کپ فروخت ہوگی ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے ضلع بھر کے پرا ئس مجسٹر ےٹس کو مذکورہ قےمتوں پر عملددر آمد ےقےنی بنانے کی ہداےت کی ہے پرائس کنٹرول کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ اٹک میں ڈیڑھ ماہ کے دوران 2865 دکانداروں کو چیک کیا گیا جن میں سے 463منافع خوروں کو 1135100روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ تین کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے گرفتار کیا گیا ڈسٹرکٹ پرائس مجسٹریٹ رابعہ نسیم ،اٹک ،حضرو،حسن ابدال کے 7 پیٹرول پمپ کی 14نوزل سیل کی گئیں ڈسٹرکٹ اٹک کے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ایک پمفلٹ دیا گیا تھا کہ اس پر عمل کریں اور پیمانہ میں کمی کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور اس پر عملدرآمد نہ کرنے والے پیٹرول پمپ کو سیل اورمالکان کو جرمانہ کیا جائے گا منافع خوروں اور پیمانے میں کمی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعاءت نہ کی جائے کسی دکاندار سے کوئی سرکاری ملازم بغیر رقم ادا کئے کوئی بھی چیز لے اور دکاندار کو ہراساں کرے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھائے تو اس کے خلاف ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی جائے اس ملازم کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ہ میں دکانداروں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا ہے اب کوئی عام ملازم کسی دکاندار کو نہیں چیک کر سکتا صرف آفیسر ہی اپنا کارڈ دکھا کر چیک کر سکتا ہے ۔



اٹک سٹی:صحابہ کرام و اہل بیت عظام ہمارے ایمان کا حصہ ہے،انکے خلاف گستاخی برداشت نہیں کی جا سکتی ،مولاناعمر فاروق

صحابہ کرام و اہل بیت عظام ہمارے ایمان کا حصہ اور آنکھوں کا نور ہیں ‘ان کے خلاف گستاخی برداشت نہیں کی جا سکتی ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والے بد بخت کے خلاف پولیس کی بروقت کارروائی لائق تحسین ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اور اس شخص کی گرفتاری کر کے علاقہ نلہ کی پر امن فضاء کو بد امنی سے بچا لیا ،اس علاقہ میں تمام مسلک کے لوگ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری سے رہ رہے ہیں کبھی ایسی حرکت نہیں ہوئی کچھ عرصہ سے چند شر پسند مقدس شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین کے مرتکب ہو کر مسلمانوں کی دل آزادی کر رہے تھے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار علاقہ نلہ کی مذہبی شخصیات مولانا عمر فاروق الباروی ، مولانا مسعود احمد، مولانا محمد انصر صدیقی ، حافظ محمد امین اور حافظ فیاض الحسن نے مرکزی جامع مسجد سقہ آباد میں علاقہ بھر کے علمائے کرام کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس کی صدارت بزرگ مذہبی شخصیت مولانا باز جنگ نے کی اجلاس میں علمائے کرام نے کہا کہ نبی ;248; کی ناموس ، صحابہ و اہل بیت اطہار اور شعائر اسلام کی توہین کوئی بھی کلمہ گو مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ہمارے اس علاقہ میں تمام مسلمان جو کہ مختلف مسلک سے تعلق رکھتے ہیں پر امن طریقے سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے ساتھ گزر بسر کر رہے ہیں کبھی کسی مسلک کی طرف سے کسی دوسرے مسلک کے مسلمانوں کی دل آزادی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم چند شر پسند وں نے اس پر امن فضا کو خراب کرنے کے لئے صحابہ کرام جیسی مقدس ہستیوں کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں پھیلائیں جس سے علاقہ بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر کے علاقہ کی فضاء کو خراب ہونے سے بچایا اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری ، ڈی ایس پی فتح جنگ اور ایس ایچ او تھانہ باہتر مظہر شاہ کی تعریف کی گئی اجلاس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کا تعلق قرآن و سنت سے جوڑنے کے لئے ضروری ہے کہ سیرت نبی ;248; کے ساتھ صحابہ کرام ، اہل بیت کی شان اور قربانیاں بیان کی جائیں جبکہ اولیاء کی زندگی سامنے رکھی جائے تاکہ نوجوان ان مقدس شخصیات کو اپنا آئیڈیل بنا کر زندگی ان کے نقش قدم پر گزاریں آخر میں مولانا باز جنگ نے ملکی سلامتی استحکام اور مقبوضہ کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا کرائی ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک مےں بے نامی جائیدادوں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس مےں منعقد ہوا

ضلع اٹک مےں بے نامی جائیدادوں سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت ، اجلاس مےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو چوہدری عبدالماجد،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت کی ہداےات پرضلع بھر مےں بے نامی جائیدادوں کے خلاف آپر ےشن جاری ہے اور اس ضمن مےں محکمہ مال کا عملہ خصوصی اقدامات کر رہا ہے ضلع بھر کی عوام کےلیے اس سلسلہ مےں آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے اور ہر تحصےل کے اسسٹنٹ کمشنر اس مہم کی نگرانی کر رہے ہےں بے نامی جائیدادوں کے متعلق حکومت سخت قانون سازی کر رہی ہے اور اس تمام عمل مےں عوامی تعا ون کی ضرورت ہے اس سلسلہ مےں ڈی سی آفس مےں خصوصی ڈےسک بھی قائم کےا گےا ہے جس کا نمبر 03447277966 ہے بے نامی جائیدادوں سے متعلق تفصےلات مہےا کر نے کےلیے اٹک کے عوام اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہےں ۔



اٹک سٹی:پاکستان سٹیزن پورٹل کا غلط استعمال غریب عوام اور ضلعی انتطامیہ کے لئے وبال جان بن گیا

پاکستان سٹیزن پورٹل کا غلط استعمال غریب عوام اور ضلعی انتطامیہ کے لئے وبال جان بن گیا ،شکایات پر انتظامیہ کاروائی کر کے غریب محنت کشوں کا استحصال کرنے لگی ،ضلعی صدر مقام اٹک کے ایک کلو میٹر کے فاصلہ پر پیپلز کالونی کی چھوٹی سی مارکیٹ میں آئے روز فرضی شکایت کنندہ ریڑی بانوں کے خلاف فرضی اور بے بنیاد درخواستیں دیتے ہیں جن میں سے زیادہ تر درخواست کنندگان کا تعلق اسی بازار سے ہے اورایک جیسے کاروبار سے منسلک ہے جب ضلعی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے توان غریب ریڑھی بانوں کے پھل و سبزیاں اور دیگر سامان لے جاتے ہیں جو انہیں بھاری جرمانہ ادا کرنے کے بعد واپس کر دیا جاتا ہے اسی طرح کی کاروائی پر پیپلز کالونی کی رہائشی ضلعی صدر تحریک انصاف شعبہَ خواتین مسز جعفری موقع پہنچ گئیں اور انہوں نے ان ریڑھی بانوں کے مسائل سنے اور قانوں کے مطابق ان کی ریڑھیوں کو درست جگہ دلوائی اس موقع پر پیپلزکالونی کی خواتیں نے مسز جعفری کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ان ریڑھیوں کے نہ ہونے کے سبب ہ میں پیپلز کالونی کی مارکیٹ میں جانا پڑتا ہے اور بعض اوباش لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنتی ہیں اگر بازار جائیں تو 100 روپے سے زیادہ آنے جانے پر لگ جاتا ہے جو ہماری دسترس سے باہر ہے ضلعی انتظامیہ ہماری حالت زار پر رحم کرتے ہوئے ان ریڑھی بانوں کو یہاں رہنے دیں اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسز جعفری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان سٹیزن پورٹل پر نظر ثانی کریں کیونکہ چند شرپسند عناصراس ایپ کا غلط استعمال کر کے حکومتی اداروں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس سلسلے میں وزیراعظم آفس سے متعدد محکمہ جات کو ہدایت نامے جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے اورکہا گیا کہ سٹیزن پورٹل کی سہولت سے لوگوں کی بڑی تعداد ناواقف ہے اس لیے عوام کو اس سلسلے میں بہتر طور پر آگاہ کیا جائے مسز جعفری نے کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل 8 ہزار مختلف سرکاری محکموں سے منسلک ہے اس پورٹل کے توسط سے اب تک 987140 شہریوں کی شکایات حل ہوئی ہیں سٹیزن پورٹل پر 44 ہزار 623 شہریوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ عوام اس پورٹل کا غلط استعمال کر رہے ہیں ۔



اٹک چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے

اٹک چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے جس میں انتظامی کمیٹی نے متفقہ طور پر بانی صدر مرزا عبدالرحمان گروپ کے عہدیداران ، صدر ارشد جمیل صدیقی ، سینئر نائب صدر محمد بلال ، نائب صدر محمد عاجز کو متفقہ طور پر بلا مقابلہ منتخب کر لیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سابقہ روایات کے مطابق تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی تاجر برادری کا وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے حالیہ دنوں میں حکومتی اور عسکری قیادت کے ساتھ ملک کے معروف صنعتی اداروں کے سربراہان اور بڑی کاروباری شخصیات کی جو کامیاب میٹنگ ہوئی ہیں ان میں تاجر برادری کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اجلاس میں مرزا عبدالرحمان کی قائدانہ صلاحیتیوں کو سراہا گیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔



اٹک سٹی:کچہری چوک میں ٹریفک سگنل عرصہ دراز سے خراب ، حادثات معمول بن گئے

کچہری چوک اٹک میں ٹریفک سگنل عرصہ دراز سے خراب ، حادثات معمول بن گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کچہری چوک اٹک جو کہ انتہائی مصروف ترین چوک ہے اور ضلعی انتظامیہ کے دفاتر کے چند قدم کے فاصلہ پر ہے مگر انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی عرصہ دراز سے ٹریفک سگنل خراب ہونے پر ضلعی انتظامیہ اٹک کیلئے سوالیہ نشان بھی ہے ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹز سے روزانہ ہزاروں روپے فنڈ جرمانے کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کراتی ہے تاہم ان سنگل پر چند ہزار روپے خرچ نہ کرنا انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

No comments:

Post a Comment