Thursday, November 7, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com


گاؤں ہارون میں نماز فجر کے بعد مسجد کے باہر صداقت خان امریکی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر جاں بحق کردیا

تحصیل حضرو کے گاؤں ہارون میں نماز فجر کے بعد مسجد کے باہر سابق ناظم یونین کونسل ہارون رستم خان مرحوم کے چچا زاد بھائی ، نثار خان کے برادر حقیقی اور سابق چیئرمین قیصر خان کے چچا صداقت خان امریکی کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ خاندانی ذراءع نے بتایا کہ صداقت خان کو فون کر کے بلایا گیا اور قاتلوں نے بھی مسجد میں ان کے ساتھ نماز ادا کی ،نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلے اور گولیاں مار کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔



اٹک سٹی:تاجروں اور ایف بی آر کے مابین معاہدہ تاجر برادری کی کامیاب ہڑتال کا ثمر ہے ، راشدالرحمان خان

تاجروں اور ایف بی آر کے مابین معاہدہ تاجر برادری کی کامیاب ہڑتال کا ثمر ہے ،آئندہ بھی تاجر اتحاد حکومت اور ایف بی آر کو اپنی من مانیاں نہیں کرنے دے گا ۔ ہڑتال کے نتیجہ میں تاجروں نے جو کامیابی حاصل کی ہے ،اس کے دور رس نتاءج جلد ظاہر ہوں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران پنجاب ، صدر مرکزی انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان نے دفتر انجمن تاجران اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کی دونوں تنظیموں کے عہدیداران خواجہ محمد شفیق ، اجمل بلوچ ، محمد نعیم میر ، خواجہ سلمان صدیق ، شیخ عبدالعلیم ، محمد کاشف چوہدری اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے نتیجہ میں 11 نکاتی معاہدہ پر دونوں جانب سے باقاعدہ دستخط کر کے اسے حتمی اور قانونی شکل دی گئی ہے ،اب تاجر 10 کروڑ تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر 1;46;5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس کی بجائے 0;46;5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس دے گا اور ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا ، سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کیلئے سالانہ بجلی کے بل کی حد 6 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کر دی گئی ہے ، کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین از سر نو کیا جائے گا جو تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہو گا ، جیولرز ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر جیولرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ، آڑھتیوں پر تجدید لائسنس فیس پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ، ٹریڈرز کے مسائل کے فوری حل کیلئے اسلام آباد ایف بی آر میں خصوصی ڈیسک قائم ہو گا جہاں 20 سے 21 گریڈ کے افسر کو تعینات کیا جائے گا اور ٹریڈرز کے نمائندوں سے ماہانہ بنیادوں پر ملاقات ہو گی نئے ٹریڈرز کی رجسٹریشن ;47; انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کیلئے اردو میں آسان اور سادہ فارم مہیا کیا جائے گا اور تاجروں کی کمیٹیاں نئی رجسٹریشن کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کریں گی ، ایک ہزار مربع فٹ کی کون سی دکان سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہو گی اس کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہو گا ، ریٹیلرز جو ہول سیلز کا بزنس بھی کر رہا ہے ان کی سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کا فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے ہو گا ، شناختی کارڈ کی شرط پر خرید و فروخت پر کاروائی 31 جنوری 2020 ء تک موَخر کر دی گئی ہے ۔



ضلع اٹک:موٹروے پولیس کا بغیر لاءٹس گاڑیوں کے اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آپریشن مہم کا آغاز

موٹروے پولیس کا بغیر لاءٹس گاڑیوں کے اور بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آپریشن مہم کا آغاز ‘چاروں بیٹ ٹیکسلا ، کامرہ ، حکیم آباد ، اضاخیل موڑوے پر آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔ ایس ایس پی نارتھ ون موٹروے وحید الرحمان خٹک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہائی ویز پر بغیر لاءٹس گاڑیوں ، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ،بغیر ہیلمٹ 6 ہزار 900 موٹرسائیکل ، خراب لاءٹس کی 1100 گاڑیوں کا چلان کیاگیا آپریشن یکم سے 7 نومبر تک جاری رہے گا ۔



اٹک سٹی: حکومت عوام کے بھر پور آزادی مارچ اور احتجاج پر مستعفی ہو کر اپنا ناجائز تسلط ختم کرے ، تاج الدین ربانی

حکومت عوام کے بھر پور آزادی مارچ ، دھرنا اور احتجاج پر مستعفی ہو کر اپنا ناجائز تسلط ختم کرے ،اسی میں ملک کی بہتری ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اور جمہوری حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے کام کرتی ہے بے روزگاری اور مہنگائی کو کم کرتی ہے جبکہ موجودہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بلکہ ابھی مزید مہنگائی کر کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ کراچی سے اسلام آباد تک آزادی مارچ کے لاکھوں شرکاء کے علاوہ کروڑوں لوگوں نے مولانا کے قافلے حریت پرسیکڑوں من پھول نچھاور کیے مولانا کے کارکن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ورکروں نے پرامن رہ کرمکمل اتحاد کا مظاہرہ کرکے اس قوم کی آواز بن کر ثابت کر دیا کہ اب پاکستانی قوم مزید کسی کی غلامی اور تسلط کو برداشت نہیں کر سکتی مولانا نے 12 ربیع الاول کو تاجدار ختم نبوت;248; کی ولادت اور وصال کی نسبت سے ایک عظیم الشان سیرت النبی ;248;کانفرنس کا اعلان فرمایا جو تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ہوگی جس میں ملک کے تمام صوبوں کے شرکاء ، تمام صوبائی قائدین اورخطبات کو سنیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 روز میں شدید بارشوں اور ٹھنڈی ہواءوں نے آزادی مارچ کے شرکاء کے جذبات کو مزید مضبوط کر دیا ہے اورجمعیت علما اسلام کے تربیت یافتہ کارکنان کو سب سے ممتاز مقام عطا کیا اس مشکل وقت میں تمام صوبائی قیادت نے کارکنان کے درمیان رہ کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے سے قیادت کو اپنے ورکرکی طرف سے جو محبت دی ہے وہ بے مثال ہے ۔



اٹک سٹی:اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں پارکنگ کے نام پر لوگوں سے پیسے وصول کیے جانے لگے

اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں پارکنگ کے نام پر لوگوں سے پیسے وصول کیے جانے لگے ، تفصیلات کے مطابق اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں پارکنگ بنایا گیا ہے جس سے مریضوں کی بیمار پرسی اور علاج و معالجہ کیلئے آنے والے لوگوں سے موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر 10 روپے وصول کیے جارہے ہیں ۔ غریب عوام مہنگائی کے اس دور میں پہلے بھی انتہائی پریشان ہے اور جب وہ اپنے مریضوں کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں تو ان سے موٹر سائیکل کھڑا کرنے پر 10 روپے وصول کیے جانے لگے ہےں جو عوام سے ظلم ہے ۔ عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر راشد یاسمین ، ڈپٹی کمشنر اٹک سے اپیل کی ہے کہ ہسپتال سے پارکنگ کے نام پر پیسہ وصولی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔



حضروسٹی:پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے جب میرا نام سامنے آیا تو ملک امین اسلم نے سب سے بڑھ کر مخالفت کی ، طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ سازشیوں نے بڑی کوشش کی کہ میں پارٹی چھوڑ دوں مگر میں عمران خان کے ساتھ شامل ہوا ، ان کے ساتھ رہوں گا اور میں آخری آدمی ہوں گا جو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوگا جبکہ ناکام کوششیں کرنے والوں کی سازش پر پانی پھر جائے گا، کوئی ہ میں تحریک انصاف سے نکال دے گا تویہ ان کی بھول ہے ہ میں تو مزہ ہی گھڑمس میں آتا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے جب میرا نام سامنے آیا تو ملک امین اسلم نے سب سے بڑھ کر مخالفت کی ، میں وزیر اعلیٰ بن جاتا تو پنجاب بالخصوص ضلع اٹک کو فائدہ ہوتا مگر یہ ترقی کے دشمن ہیں جو نہیں چاہتے کہ غریبوں کے کام ہوں ، میں نظریاتی نہیں ہوں ، جابرانہ ، آمرانہ ، نوابانہ اور شاہانہ نظام کو ختم کر نے کے نعرے اور نظام میں تبدیلی کی خاطر عمران خان کے ساتھ شریک ہوا ، ملک میں رشوت ڈبل جبکہ افسران مادر پدر آزاد ہو گئے ہیں کہیں حکومتی رٹ نظر نہیں آتی، ایک دکاندار 10روپے کی چیز ، ساتھ والا 12اور اسکے ساتھ والا 14روپے کی چیز بیچ رہا ہو تو کون ذمہ دار ہے ، ہم عوام کی خاطر جنگ لڑنے والے ہیں ، لوگ ہمارے دور کو آج بھی یاد کرتے ہیں ، وہ بدھ کی صبح پی ٹی آئی کور کمیٹی کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ، سابق صدر پی ٹی آئی ضلع اٹک و امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی احمد اکبر ، سابق تحصیل صدر حاجی اشفاق ، ترجمان کور کمیٹی تحصیل حضرو عمران خان، راشد بنگش ، انیس الرحمن بہبودی، سابق چیئرمین حمید جمریز خان، لال شاہ، سابق جنرل سیکرٹری جاوید اقبال سمیت کور کمیٹی کے ممبران اور پی ٹی آئی سپورٹرز کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ، میجر طاہر صادق نے کہا کہ اللہ نے جو عزت دی ہے وہ کوئی نہیں چھین سکتا، جب ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی تو اس کا اتنا سخت ری ایکشن آیا کہ مرکز اور پنجاب میں اپنی حکومتیں ہونے کے باوجود این اے 56کی 66ووٹوں ہزار سے جیتی سیٹ 46ہزار ووٹوں سے بری طرح ہار گئے اس طرح ایک لاکھ 12ہزار ووٹ غلط فیصلے کی وجہ سے تحریک انصاف کے ہاتھ سے چلے گئے کیونکہ میرٹ سے ہٹ کر غلط فیصلوں کہ نتیجہ ہمیشہ غلط آتا ہے ، یہ صورتحال میں نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں بتا دی تھی کہ ملک سہیل یہ سیٹ جیت جائے گا اس لئے کہ ٹکٹ کا فیصلہ غلط ہے اور عوام ہماری لونڈی نہیں ، ہم ان کے خادم ہیں ، عوام ہمارے ماسٹر ہیں ان کو سر پر بٹھا کر رکھتے ہیں تحریک انصاف کو رکمیٹی تحصیل حضرو ہمارا اثاثہ ہے ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کور کمیٹی نے جس طرح الیکشن میں ہماری مدد کی اس کی مثال نہیں ملتی، انہوں نے کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی جس کام کیلئے ہمارے پاس آیا ہم نے اس کی پارٹی پوچھے بغیر جائز کام کئے اس لئے بھول جائیں کہ آپ کے کام نہیں ہونگے بے فکر رہیں آپ کے ہی کام ہونگے ، میجر طاہر نے کہا کہ عمران خان کے سامنے جلسہ میں کہا تھا کہ یوسف خٹک اور طارق نظریاتی اور پرانے ورکرز ہیں باقی قاضی احمد اکبر اور میرے سمیت دوسری جماعتوں میں شامل رہے ہیں اس لئے پرانے نئے کی بات ختم کی جائے اگر پرانے اتنے اچھے اور قابل ہوتے تو ہم کو پارٹی میں لینے کی ضرورت کیا تھی اور پرانے تو اہل ہی نہیں تھے ورنہ مجھے کیوں 3سیٹوں کیلئے ٹکٹ دیئے جاتے اور پھر عمران خان کے بعد میں نے 3سیٹیں پورے پاکستان میں جیتیں ، 2013کے الیکشن میں میرا بیٹا ایم این اے بنا اور ن لیگ نے بڑا زور لگایا مگر ہم ن میں شامل نہیں ہوئے آزاد ہی رہے اور آزاد ممبر کی حیثیت سے پی ٹی آئی کو وزیر اعظم کے امیدوار، سپیکراور ڈپٹی سپیکر کی ووٹ بغیر مانگے دی دوسری طرف 2013 میں ملک امین اسلم (ن) کے ساتھ شامل ہونے کی کوششیں کرتے رہے جو سب ریکارڈ پر موجود ہے اور عمران خان خود بھی جانتے ہیں ، میجر طاہر صادق نے کہا کہ جس کی اپنی کوئی حیثیت نہیں جس کا اپنا کوئی سیاسی کردار نہیں وہ ہ میں کچھ مت سمجھائے ، وزیر ہونے کے باوجود لوگ ان سے تو ہاتھ تک ملانا پسند نہیں کرتے اور ضلع کونسل اٹک کے ترقیاتی کام رکوا کر وہ عوام دشمنی کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کی خرابی سے سب اتفاق کرتے ہیں مگر مہنگائی عروج پر ہے اور کہیں بھی انتظامیہ کی رٹ نظر نہیں آتی ، انہوں نے مہینے میں ایک یا دو دن پی ٹی آئی کے دفتر میں عوام کے مسائل سننے کا اعلان کیا ، میجر طاہر صادق نے تحریک انصاف سپورٹرز کے تحفظات کے پیش نظر کہا کہ میں نے اسلام آباد میٹنگ میں صاف کہا ہے تنظیم سازی میں میرٹ اور زمینی حقائق کو سامنے رکھا جائے کسی وزیر کے بندے یا من پسند کو نوازنے کی بجائے گراوَنڈ پر کام کرنے والوں کے میرٹ کا خیال کیا جائے اور اگر ریجن والوں نے غلط فیصلے کئے تو ہم پھر بتائیں گے ٹھیک کام کیسے ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ زکوٰۃ کمیٹیوں کو قانون کے مطابق بنایا جائے گا ، ہمارے دروازے ہر وقت کور کمیٹی اور پی ٹی آئی کیلئے کھلے ہیں ، کوئی بھی جھجھک محسوس مت کریں ، کھل کر میرے ساتھ بات کریں ، کوئی کام ہو کسی میں جرات نہیں ہ میں انکار کرے ، ہم اپنا کام کرنا اور کرانا جانتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات کیلئے ٹانگیں کھینچنے والوں نے ہمارے ساتھ نہیں صرف ضلع اٹک کے عوام کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔



تحصیل حضرو:موٹر وے ہرو پل پر کار کی راہگیر کو ٹکر ، 50 سالہ راہگیر جاں بحق

موٹر وے ہرو پل پر کار کی راہگیر کو ٹکر ، 50 سالہ راہگیر جاں بحق ‘تفصیلات کے مطابق جلد بازی میں موٹر وے پر سڑک کراس کرتے ہوئے راہگیر راولپنڈی سے آنے والی کار کی زد میں آ گیا ۔ شدید ٹکر لگنے کی وجہ سے 50 سالہ محمد ابراہیم ولد نور خان سکنہ محلہ چھوئی ایسٹ اٹک شہر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اہلکاران نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔



لارنس پور:فلور ملز فقیر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فلور ملز فقیر آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق 60 سالہ قدرت دین ولد اللہ دین موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔



اٹک سٹی:سرکاری کام کو سماجی بھلائی اور عبادت سمجھ کر کرنے والے افسران قابل تعظیم ہیں ، ملک محمد افضل

سرکاری کام کو سماجی بھلائی اور عبادت سمجھ کر کرنے والے افسران قابل تعظیم ہیں ،پیٹرول پمپس پر ناپ تول کا نظام درست کرنے میں خاتون پرائس مجسٹریٹ رابعہ نسیم کا اہم کردار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن حاجی ملک محمد افضل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی سرپرستی میں ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم فنانس آفس و پرائس مجسٹریٹ رابعہ نسیم نے پیٹرول پمپس پر چھاپے مار کر ناپ تول کے نظام میں نقاءص پیدا کرنے کی پاداش میں پیٹرول پمپس سیل کرنے کے احکامات صادر کر کے عوام الناس کو ریلیف دیا ہے جس پر علاقہ عوام حکومت پنجاب کے اس اقدام سے خوش ہیں ،رابعہ نسیم جیسے افسران قوم کا سرمایہ ہیں ڈپٹی کمشنر اٹک نے ضلعی امور چلانے کیلئے انتظامی افسران کی بہترین ٹیم تشکیل دی ہے جو سرکاری کام سماجی بھلائی سمجھ کر سر انجام دے رہے ہیں ۔



اٹک سٹی:ایکسائز آفیسر اورنگزیب خان نے دو نمبر کاغذات پر چلنے والی ہائی ایس اور کار کو قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع اٹک اورنگزیب خان نے دو نمبر کاغذات پر چلنے والی ہائی ایس اور کار کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ، گاڑیاں پکڑے جانے پر با اثر افراد کی سفارش ، رشوت دینے کی پیش کشش ، انکار پر سنگین نتاءج کی دھمکیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نان کسٹم پیڈ اور دو نمبر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ای ٹی او اٹک اورنگزیب خان نے 1993 ماڈل موٹر کار نمبر ;767983;-26 جسے غلام مرتضیٰ اور ہائی ایس نمبر ;766983;-14-4781 جسے مبشر چلاتا تھا دونوں گاڑیاں پکڑ کر ان کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو دونوں کے کاغذات جعلی نکلے موٹر کار کا ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ہائی ایس کے ڈرائیور مبشر نے کہا کہ وہ اس کا مالک ہے ،دونوں گاڑیاں بحق سرکار ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی گاڑیاں پکڑنے کے بعد کئی با اثر افراد کی جانب سے کالیں اور رشوت دینے کی کوشش کی گئی ،متعلقہ اداروں نے ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا ۔ پولیس کو کئی مرتبہ کہا کہ وہ گاڑیاں وصول کر لیں تاہم کوئی مثبت جواب نہیں آ سکا تاہم وہ قانون کے مطابق کاروائی کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔



ہٹیاں : موٹر سائیکل سوار نے غازی بروٹھہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

جی ٹی روڈ غازی بروٹھہ نہر ہٹیاں کے قریب موٹر سائیکل نمبر ;657575;-14-2480 پر سوار شخص جس نے سر پر سرخ رنگ کا رومال باندھا ہوا تھا وہ رومال موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر اس نے غازی بروٹھہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، اطلاع ملنے پر تھانہ حضرو پولیس نے موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر خودکشی کرنے والے کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔



اٹک سٹی:بیرون ممالک سے حاصل زرمبادلہ کو اپنے ملک و علاقہ کی ترقی میں لگانے والے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، طاہر صادق

بیرون ممالک سے حاصل زرمبادلہ کو اپنے ملک و علاقہ کی ترقی میں لگانے والے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،ان سے ملکی معیشت مضبوط ہورہی ہے سردارظہوراقبال نے اٹک اورپاکستان کانام دنیابھر میں روشن کردیا ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے فرانس میں مقیم معروف پاکستانی کیمونٹی کی کاروباری شخصیت سردار ظہور اقبال کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں خطاب میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ یورپ بھرکے بزنس مینوں کے درمیان مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستانی بزنس مین اٹک کے علاقہ فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے سردارظہوراقبال نے پورے یورپ میں سب سے کامیاب ترین اوراچھے بزنس مین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا ایوارڈ وصول کرکے اپنے ملک و علاقہ کانام روشن کردیا ہے ایوارڈ حاصل کرنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں پرل کونٹیننٹل ( پی سی ہوٹل ) راولپنڈی میں میجر طاہر صادق نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں دبئی سے آئے مہمان گل رحمن ، بریگیڈیئرعامل ، بریگیڈئیرنور ، تنظیم اقبال پاشی ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک لالہ محمدصدیق اور سابق کونسلرفتح جنگ بشیراحمد نے شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ایسے لوگ ملک و قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں جو بیرون ملک اپنے کاروبار کے ذریعے حاصل زرمبادلہ کو اپنے ملک اور علاقہ میں انویسنٹ کرکے ملکی معیشت کو مستحکم اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کاباعث بنتے ہیں ان کی اپنے علاقہ فتح جنگ میں شمع رائل کے نام سے قائم ہاوسنگ سوساءٹی اور دیگر ترقیاتی فلاحی پروجیکٹ کے ذریعے یہاں کی عوام کو روزگاراورسہولیات فراہم کی جارہی ہیں تمام شرکاء نے سردارظہوراقبال کو مبارکباددی اس موقع پر سردارظہوراقبال نے حوصلہ افزائی کرنے اوراپنے اعزاز میں عشائیہ دینے پرخصوصی طورپر رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کا شکریہ ادا کیا ۔



اٹک سٹی:مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت منظور ہونا آئین و قانون کی بالادستی کو ثابت کرتی ہے ،شیخ آفتاب احمد

قائم مقام سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت منظور ہونا آئین و قانون کی بالادستی کو ثابت کرتی ہے ،اس کیس کے تفصیلی فیصلے میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات کو ثابت نہیں کیا جا سکا ۔ انہوں نے اس فیصلے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کارکنان سے اپنے قائد محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی اپیل بھی کی اور کہا کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں اب بھی قائد محمد نواز شریف کی ضرورت ہے اور کچھ ناعاقبت اندیشہ لوگوں کی طرف سے یہ تاثر دینا کہ محمد شہباز شریف اور محمد نواز شریف کی پالیسیاں الگ الگ ہیں تو یہ انتہائی منفی سوچ ہے ، میں نے ہمیشہ محمد شہباز شریف کو اپنے بڑے بھائی کے پیچھے کھڑا دیکھا ہے انہوں نے اپنے قائد کے ہر فیصلے کو من و عن تسلیم کیا ہے آزادی مارچ کے شرکاء خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے کراچی سے اسلام آباد تک جس نظم و ضبط اور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا وہ ایک تاریخ رقم کر چکا ہے آزادی مارچ کو تمام اپوزیشن جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل ہے اور مشترکہ طور پر جو بھی فیصلہ کیا جائے گا ہم اس فیصلے پر عملدرآمد کریں گے اس وقت پوری قوم کی نظریں آزادی مارچ کی طرف لگی ہوئی ہیں اور عوام ان کے مطالبات کی تائید کر رہے ہیں اس کی وجہ حکومت کی نا اہلی اور ناکامی ہے موجودہ حکمران ملکی معیشت کو سنبھالنے میں ناکام ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے طوفان نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے حکومتوں کا آنا جانا معمول کی بات ہوتی ہے تاہم ملک کی سلامتی و بقا اولین ترجیح ہونی چاہیے اس بارے میں اب آئینی اداروں کو بھی سوچنا ہوگا اور ڈوبتی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے عوامی رائے کا احترام کرنا ہی تمام مسائل کا بہترین حل ہے ۔



اسلام آباد:آزادی مارچ میں عوام کی بھر پور شرکت مارچ کی کامیابی کی دلیل ہے ،مفتی تاج الدین ربانی

آزادی مارچ میں عوام کی بھر پور شرکت مارچ کی کامیابی کی دلیل ہے ،مولانا فضل الرحمن کاپیغام عام انسان کی آواز ہے اس لیے جوتحریک عوام اورقوم کے درد اور مشکلات کو ختم کرنے کے لیے ہو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے آزادی مارچ اسلام آباد سے اٹک کے صحافیوں سے ٹیلی فونک خطاب میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ 25 جولائی 2018ء کو قوم کے ووٹ چوری ہوئے اور تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ تھا کہ 72 سالوں میں پہلی دفعہ الیکشن میں بد ترین دھاندلی ہوئی اورایک سیٹ والی پارٹی کو جعلی طورپہ حکومت حوالے کی گئی جو نا اہل بھی ثابت ہوئی جس کی خارجہ پالیسی مکمل ناکام رہی معاشی پالیسیوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ظالمانہ ٹیکسز نے انہیں مکمل شٹر ڈاءون کرنے پر مجبور کیا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکالی ہوئی ہیں ۔ بجلی اورگیس کے بلوں میں مسلسل اضافے اور اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے نے ہر گھرانے کی زندگی گزارنا مشکل ترین کردی ہے مفتی تاج الدین ربانی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں ہم کشمیریوں کیلئے کچھ نہ کرسکے 90 دن ہوگئے کشمیری قوم اپنی تاریخ کے بدترین ظلم و جبرسہ رہے ہیں ہم ایک تقریر کے سوا کچھ نہ کرسکے اور بھارت نے پاکستان کے قریبی دوست ممالک کو بھی اپنے ساتھ ملایا اور ہ میں پوری دنیا سے ہمدردی کے 16 ووٹ بھی نہ ملے اس حکومت کے خاتمے کے لئے آزادی مارچ نے ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے بقول مولانا فضل الرحمن کے اس ناجائز اور نا اہل حکومت کو ہرحال میں گھر بھیجیں گے اور ملک کو اس مشکل سے نکالنے کیلئے نئے شفاف انتخابات کی ضرورت ہے جو آزادانہ اور شفاف طریقے سے ہوں اور جسے قوم اپنے ووٹ سے منتخب کریں گے ۔



اٹک سٹی:محکمہ مال سے متعلق اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی

محکمہ مال سے متعلق اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نیازی نے اجلاس کی، صدارت کی اجلاس میں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو چوہدری عبدالماجد ،اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ مال کے افسران نے شر کت کی ۔ اس موقع پر ضلع بھر کے محکمہ مال کے امور کا جائزہ لیا گےا تمام رےونےو افسران نے اپنی کار کر دگی سے متعلق ڈی سی اٹک کو بر یف کیا اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ تمام رےونےو افسران عوام کو ہر ممکن سہولت مہےا کر نے کےلیے کو شاں رہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے اراضی رےکارڈ سنٹرز میں عوام کو مد د اور رہنمائی فراہم کی جائے اور انہیں کسی بھی قسم کا شکایت موقع نہ دیا جائے اسسٹنٹ کمشنرز باقا عدگی سے اراضی رےکارڈ سنٹرز کادورہ کریں اوروہا ں پر موجود عوام کے مسائل سنیں اور موقع پر ان مسائل کے حل کےلیے احکا مات جاری کریں ۔



حضروسٹی:نادرا نے شناختی کارڈ کی معلومات سے متعلق عوام کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے ،ترجمان نادرا

نادرا نے شناختی کارڈ کی معلومات سے متعلق عوام کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کر دیا ہے ، نادرا ترجمان کے مطابق اس سروس کے ذریعے شہریوں کو ان کے شناختی کارڈ کی معیاد ختم ہونے سے پہلے یاد دہانی کے ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے جن کی بدولت وہ اپنے شناختی کارڈ کی بروقت تجدید کرا سکیں گے ،اس کے علاوہ ’’ ب فارم ‘‘ کے مطابق 18 سال کی عمر کو پہنچنے پر شناختی کارڈ بنوانے کیلئے بھی یاد دہانی ایس ایم ایس بھجوایا جائے گا ۔ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سروس کا مقصد عوام کو عین ضرورت کے وقت شناختی کارڈ کے زائدالمیعاد ہونے کی صورت میں پیش آنے والی دقت سے نجات دلانا ہے ،اس سروس سے عمرے کی سعادت ہو یا بچوں کیلئے وظاءف یا تعلیمی اداروں میں داخلہ کا حصول ایس ایم ایس سروس کی بدولت شہری ضروری کاغذی کارروائی کو بروقت مکمل کر سکیں گے ۔



کامرہ کینٹ:پیارے آقا ﷺدنیا میں تشریف لائے ہر طرف نور ہی نور تھا ،اراکین سیرت کمیٹی کامرہ

پیارے آقا ﷺدنیا میں تشریف لائے ہر طرف نور ہی نور تھا ،پیارے آقا کی تعلیمات پر عمل کرنے میں امت مسلمہ کی کامیابی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیرت کمیٹی کامرہ کینٹ کے زیر اہتمام 11 ویں میلاد رسول کانفرنس سے علامہ محمد یحییٰ عباسی ، قاری محمد چن اور صدر سیرت کمیٹی کامرہ مولانا عبید الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کانفرنس کا انعقاد صدر سیرت کمیٹی کامرہ مولانا عبید الرحمن اور جنرل سیکرٹری حافظ سلیمان نے کیا تھا کانفرنس میں سینکڑوں عاشقان مصطفی ﷺ نے شرکت کی ،حضرو پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے ۔ کانفرنس کے اختتام پر اسلام کی سر بلندی ، پاکستان کی سا لمیت ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کی دعا کرائی گئی ۔



گاؤں ملاح میں سانپ نے لڑکی کو اس کی ٹانگ کی پنڈلی پر ڈس لیا

گاؤں ملاح میں سانپ نے لڑکی کو اس کی ٹانگ کی پنڈلی پر ڈس لیا ،لڑکی نے پھر بھی ہمت کر کے سانپ کو پاس پڑے پتھروں کی مدد سے مار ڈالا ،اہلیان علاقہ لڑکی کا شور سن کر موقع پر پہنچ گئے اور اہل محلہ کے ایک لڑکے نے بان سے لڑکی کی ٹانگ سے زہر نکالنے کے بعد اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ۔



اٹک سٹی:پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا دن منایا جاتا ہے ،تقریب کا انعقاد

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 2 نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرائم سے تحفظ کا دن منایا جاتا ہے ،یہ دن اقوام متحدہ نے چند سال قبل دنیا بھر میں صحافیوں کے خلاف ریاست اور دیگر مافیا کی جانب سے قتل عام اور انہیں حراساں کرنے کے حوالہ سے منانے کا فیصلہ کیا ۔ اس سلسلہ میں منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایگریکلچرل جرنلسٹس کی پاکستان میں ذیلی تنظیم کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت صدر فیڈریشن آف ایگریکلچرل جرنلسٹس پاکستان شہزاد سید نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ندیم رضا خان تھے تقریب میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک ، ایڈیٹر کونسل کے عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گزشتہ 12 سالوں میں دنیا بھر میں ایک ہزار سے زائد صحافیوں کی پیشہ ورانہ فراءض کی سر انجام دہی اور لوگوں تک معلومات پہنچانے کی پاداش میں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جن میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ نے سابق جنرل سیکرٹری ، اسلام آباد کے سینئر صحافی ملک محمد اسماعیل خان کو 2006 میں حق اور صداقت کا علم بلند کرنے پر اسلام آباد میں شہید کر دیا گیا تھا دنیا بھر میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 10 میں سے 9 قاتلوں کو سزا نہیں دی جاتی اور اس کے سبب آئے روز دنیا بھر میں اطلاعات فراہم کرنے والے صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ سب کچھ قانون اور عدالتی نظام کے خراب ہونے کی علامت ہے عالمی تنظیم یونیسکو نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، بدعنوانی اور جرائم کرنے والوں کو کھلی چھوٹ دے کر پورے معاشرے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2 نومبر کو ;3939;صحافیوں کے خلاف جرائم سے معافی کے خاتمے کے بین الاقوامی دن;3939; کے طور پر جنرل اسمبلی کی قرارداد کے تحت یہ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے در حقیقت یہ دن مالی میں 2 نومبر 2013ء کو دو فرانسیسی صحافیوں کے قتل کی یاد میں منایا جاتا ہے شرکاء نے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف ہونے والے تمام حملوں اور تشدد کی روک تھام کیلئے عملہ اقدام کریں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو روکنے کے لئے، احتساب کو یقینی بنانے، صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پوری کوشش کریں ، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متاثرین کو مناسب علاج تک رسائی حاصل ہو اس میں ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک محفوظ اور قابل ماحول ماحول کو فروغ دیں تاکہ صحافیوں کو اپنا کام آزادانہ طور پر اور بلا کسی مداخلت کے انجام دیں ۔



گاؤں سلیم خان:مرکزی رہنما جے یو آئی قاری شیر افضل خان کی اہلیہ کی نماز جنازہ سلیم خان گاءوں میں ادا کی گئی

مرکزی رہنما جے یو آئی قاری شیر افضل خان کی اہلیہ کی نماز جنازہ سلیم خان گاءوں میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ کی امامت شیخ الحدیث مولانا یوسف شاہ نے کی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات ، علمائے کرام ، شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز ، مولانا محمد جان ، سابق چیئرمین ہارون قیصر خان ، سعد اللہ خان ، خالد خان حضرو ، مولانا رضوان ، مولانا قمر الاسلام ، طارق خان ، سرفراز ڈار ، معروف صحافی ملک محمد ممریز ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان سمیت عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قاری شیر افضل خان ، ان کے بیٹوں قاری محمد لقمان ، قاری محمد عثمان ، بھائیوں حافظ عبدالرحمان اور ڈاکٹر الطاف سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک میں گونگے بہرے خصوصی بچوں پر مڈل کے بعد تعلیم کے دروازے بند ،رپورٹ

ضلع اٹک میں گونگے بہرے خصوصی بچوں پر مڈل کے بعد تعلیم کے دروازے بند ، میجر طاہر صادق کے دور نظامت میں بنایا گیا خصوصی بچوں کا مڈل سکول 15 سال گزرنے پر بھی اپ گریڈ نہ ہو سکا ، ہر آنے والے وزیر ، مشیر اور ممبران اسمبلی نے تسلیاں تو دیں مگر سکول کی اپ گریڈیشن نہ کرا سکے ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن فی الفور ضلع اٹک کے گونگے بہرے بچوں کے اس واحد سکول کو اپ گریڈ کر کے میٹرک کا درجہ دیں تاکہ بچے مڈل کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیف اینڈ ڈیفیکٹیو ہائیررنگ سکول ( سکول مینجمنٹ کونسل ) کی منعقدہ میٹنگ میں اراکین کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل سکول میڈم نجمہ شاہین ، جاوید کشمیری ، میڈم عذرا اور دیگر اراکین بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کو فوقیت دینے کا نعرہ لگاتی ہے مگر یہاں اٹک میں پیپلز کالونی میں قائم گونگے بہرے بچوں کا واحد مڈل سکول جس کی اپ گریڈیشن کیلئے موجودہ حکومتی عہدوں پر قائم سیاسی شخصیات کو متعدد بار ملاقاتوں ، درخواستوں اور پروگراموں میں اس جانب توجہ دلائی گئی تاہم آج تک سکول کی اپ گریڈیشن نہ ہو سکی ہے جس سے اسپیشل بچے مڈل کے بعد اسی سکول میں پرائیویٹ اپنی تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہیں یہ سکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ کی مہربانی سے چل رہا ہے سکول کونسل پرنسپل اور پورے سٹاف کا ’’ نہم اور دہم ‘‘ جماعت کو پرائیویٹ طور پر پڑھانے اور ان بچوں کا خیال رکھنے پر شکریہ ادا کرتی ہے سکول مینجمنٹ کونسل نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔



ضلع اٹک:ووٹر لسٹیں 25نومبر سے ضلع بھر میں بنے ڈسپلے سنٹر ز پر آویزاں کر دی جائیں گی ،رپورٹ

ووٹر لسٹیں 25نومبر سے ضلع بھر میں بنے ڈسپلے سنٹر ز پر آویزاں کر دی جائیں گی ،ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں میں 134 ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں ،سارے ڈسپلے سنٹرز پرائمری ، ایلمینٹری اور ہائی سکولوں میں بنائے گئے ہیں ۔ 18سال کا حامل ہر شہری اپنے علاقے میں موجود ڈسپلے سنٹر پر جا کر اپنی ووٹ دیکھ سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلع آفیسر الیکشن کمشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے محمد آصف نے کہا کہ 134ڈسپلے سنٹر سرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے گئے ہیں اور ان سنٹرز کے انچارج بھی انہی تعلیمی اداروں کے اساتذہ میں سے چنے گئے ہیں تاکہ عوام علاقہ کو ووٹ کی درستگی تبدیلی میں سہولت میسر آسکے یہ فہرستیں تمام ڈسپلے سنٹرز پر 25نو مبر 2019سے آویزاں کر دی جائیں گی اور 24دسمبر 2019تک آویزاں رہیں گی کوئی بھی ووٹر اپنی ووٹ کی تصدیق درستگی ،تبدیلی اور عارضی یا مستقل پتہ میں سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے متعلقہ انچارج سے رابطہ کر سکتا ہے اس تمام کام کی نگرانی کے لیے 32-;658279;آفیسر ز نگرانی کریں گے ۔



اٹک سٹی :ضلع اٹک میں جاری تر قےاتی کاموں کے حوالے سے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا

ضلع اٹک میں جاری تر قےاتی کاموں کے حوالے سے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضےغم نواز چوہدر ی نے اجلاس کی صدارت کی اجلا س مےں ضلع بھر میں جاری تر قےاتی کاموں کا جائز ہ لےا گےا ۔ مختلف محکموں کے افسران نے شر کاء کو اپنے محکموں سے متعلق جاری تر قیاتی کاموں کے حوالے سے بر ےفنگ دی اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ضےغم نواز چوہدر ی نے کہا کہ موجودہ حکومت وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں عوام کے وسیع تر مواد مےں ضلع اٹک مےں مثالی تر قیاتی کام کروا رہی ہے اور اس کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ رہے ہےں ضلعی اور تحصےل انتظامےہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کے توسط سے تمام تر قیاتی کاموں کی نگرانی کر رہی ہے اور اس سلسلے مےں روازنہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسا ل کی جارہی ہے تمام تر قےاتی کام مقررہ مدت مےں مکمل ہوجائیں گے اور ان کے اعلیٰ معیار اور مقدار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔






















No comments:

Post a Comment