News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com
اٹک سٹی :پرائس کنٹرول کمیٹی دودھ پی کر سو گئی ، سموسہ 10 کے بجائے 20 روپے ، دہی 80 کے بجائے 110 روپے فی کلوفروخت ہونے لگا
ضلعی انتظامےہ اورضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی دودھ پی کر سو گئی ، سموسہ 10 کے بجائے 20 روپے ، دہی 80 کے بجائے 110 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ، ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارگردگی پر سوالےہ نشان ہے، تفصیلات کے مطابق خالص دہی کے نام پر پہلے سے پیک شدہ دہی جو گھروں میں جا کر لسی نماء ، کھٹا اور بد ذائقہ نکلتا ہے ۔ اٹک شہر میں دکاندار بڑے دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ اٹک شہر ، محلہ بجلی گھر ، گیدڑ موڑ اور محلہ کربلا میں بھی دکاندار 110 روپے فی کلو کے حساب سے دہی فروخت کررہے ہےں ،ضلعی انتظامیہ کے احکامات کہ دہی 80 روپے فی کلو اور سموسہ 10 روپے فروخت کیا جائے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ شہریوں نے ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نےازی ، اسسٹنٹ کمشنر جنت حسےن نیکوکارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائزمنافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
اٹک سٹی:مولانا فضل الرحمن کے مارچ کو مذہبی کارڈ سے منسوب کرنے والے لوگوں کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتے ، شیخ آفتاب
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے مارچ کو مذہبی کارڈ سے منسوب کرنے والے لوگوں کی آنکھوں میں مزید دھول نہیں جھونک سکتے ،یہ مارچ درحقیقت مہنگائی کے اس سونامی کے خلاف ہے جو نام نہاد تبدیلی کی صورت میں عوام پر مسلط کیا گیا ہے ۔ اس مارچ کا مذہبی کارڈ سے کوئی تعلق نہیں جس کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آ چکی ہو اور حکومت پھر بھی اس خوش فہمی میں رہے کہ قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے اور اقوام متحدہ کی تقریر سے لوگوں کے پیٹ بھر جائیں گے ،اس خوش فہمی کو دور کرنے کا آسان طریقہ ریفرنڈم ہے لوگوں کی رائے کا جائزہ سامنے آ جائے گا ۔ آپ کی جھوٹی تبدیلی سے ہر طبقہ پریشان حال ہے یہی وجہ ہے کہ ملک کی نامور کاروباری شخصیات نے آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی معاشی و کاروباری صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ( ن ) سیکرٹریٹ اٹک میں ضلع بھر سے آئے ہوئے مسلم لیگ کے عہدیداروں اور مختلف وفود سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ کے لیے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی ناممکن ہو چکا ہے پھر بھی جب کسی حکومتی وزیر سے معاشی صورتحال پر بات کی جائے تو وہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہوتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ اب عوام کی قوت برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ خود چاہتے ہیں کہ کوئی قیادت انہیں لیڈ کرئے تاکہ ان کے مسائل کا مداوا کیا جا سکے محمد نواز شریف نے ہمیشہ جمہوری رویہ اپنایا انہوں نے ووٹ کے تقدس کو تسلیم کیا یہی وجہ ہے کہ جب مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملکر کے پی میں ( ن ) لیگ حکومت بنا سکتی تھی تب بھی محمد نواز شریف نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کیا اور حکومت بنانے اور چلانے کا موقع دیا بلوچستان میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلے آج کھینچاتانی کی سیاست کی جا رہی ہے اپوزیشن رہنماؤں کو جیلوں میں بند کرنے کو کامیابی تصور کیا جا رہا ہے اور نواز شہباز اختلافات کو بنیاد بنا کر افواہوں کا پروپیگنڈہ عروج پر ہے یہ حکمرانوں کی بھول ہے میں ان دونوں بھائیوں کے ساتھ 35 سال کا عرصہ گزار چکا ہوں میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دونوں بھائیوں میں اختلافات رائے ہونا فطری عمل ہے تاہم حتمی فیصلہ محمد نواز شریف کا ہی ہوتا ہے اور محمد شہباز شریف اپنے بڑے بھائی کا فیصلہ دل سے قبول کرتے ہیں وزراء کہتے ہیں 6 لوگوں کو این آر او مل جائے تو سارا مسئلہ ختم ہو سکتا ہے اب آپ کا این آر او کا چورن مزید نہیں بک سکتا اب قوم کی آنکھیں کھل چکی ہیں جو شخص اپنی بیوی کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے آ گیا اسے اس وقت این آر او نہیں چاہیے تھا تو آج جب وہ سب برداشت کرنے کے عادی ہو چکے تو اب این آر او کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا بلکہ مسلم لیگ ( ن ) کا قید میں کوئی بھی لیڈر ایسا نہیں جو این آر او کا مطالبہ کرئے اب حکومت کو عوام سے این آر او کی ضرورت پڑے گی اور اب عوام کا مزاج حکومت کو مزید مہلت دینے کا نظر نہیں آتا ۔
اٹک سٹی:اٹک میں ملازمت کی تلاش میں ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والے نوجوان ذلیل وخوار
اٹک میں ملازمت کی تلاش میں ٹیسٹ دینے کے لیے آنے والے نوجوان ذلیل وخوار اور متعلقہ حکام خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق اتوارکے ر وز کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں محکمہ واپڈا میں ملازمت حاصل کرنے کیلئے این ٹی ایس کا ٹیسٹ ہونا تھا اور ہزاروں نوجوان ہزاروں روپے خرچ کرکے اٹک کے دور دراز علاقوں سے ٹیسٹ کیلئے پہنچ گئے تاہم جب وہ مقررہ جگہ پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آج ہونے والا ٹیسٹ کینسل کردیا گیا ہے جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ،آپ گھر واپس جا سکتے ہیں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انکی تکلیف کا کسی کو احساس نہیں ایک تو بے روزگاری اور اوپر سے ٹائم اور پیسے کا ضیاع اگر پہلے ٹیسٹ کینسل کا بتا دیا جاتا تو عوام الناس ذلیل و خوار ہونے سے بچ جاتے اور کب تک ہ میں اس طرح ذلیل و خوار کیا جائے گا جو کہ حکومت اور محکمہ واپڈا کے لیے ایک سوالیہ نشان بھی ہے ۔
اٹک سٹی:ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اٹک میں سمارٹ کارڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے حصول میں مشکلات
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اٹک میں سمارٹ کارڈ اور کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کے حصول میں مشکلات ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے سمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹ نہ آنے سے گاڑی و موٹر سائیکل مالکان پریشان آئے روز چالان ہو رہے ہیں جب اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک اورنگزیب خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتاےا کہ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ لاہور سے آتے ہیں جو کہ پرنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں جسکی وجہ سے مالکان کو زحمت اٹھانا پڑ رہی ہے جس کے لئے معذرت خواں ہیں ہمارے پاس جو کمپوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ پہنچتے ہیں ہم فوراًانہیں بذریعہ ٹی سی ایس مالکان کو بھجوا دیتے ہیں ہماری طرف سے کوئی دیر نہیں ہوتی جب انہیں بتاےا گیا کہ پولیس کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ اور سمارٹ کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے تنگ کرتی ہے اور اکثر چالان کی صورت میں جرمانہ وصول کیا جا رہا ہے تو انہوں نے بتاےا کہ آئی جی پنجاب نے ےہ احکامات دئیے ہوئے ہیں کہ جن کے پاس ایکسائز آفس کی کمپیوٹرائزڈ رسید ہو انہیں تنگ نہ کیا جائے ای ٹی او اورنگزیب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ان آرڈر کی کاپی میرے پاس موجود ہے اگر کسی بھی ایسے شخص جس نے رجسٹریشن کے حصول کے لئے فیس ادا کر دی ہے اسے کوئی مسئلہ در پیش ہو تو میرے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں انہوں نے ڈی پی او اٹک سے اپیل کی کہ ضلع اٹک کی پولیس کو احکامات جاری کئے جائیں کہ جن لوگوں کے پاس ایکسائز آفس کی کمپیوٹرائزڈ رسید موجود ہو انہیں تنگ نہ کیا جائے ےہ ٹیکس دینے والے لوگ ہمارے لئے قابل احترام ہیں جو ٹیکس ادا کر دیتے ہیں اور ایسے لوگوں کو ضرور پکڑیں جو اپنی گاڑی، موٹر سائیکل، رکشہ کا نمبر نہیں لگواتے ۔
حسن ابدال، اٹک:چالان یا رشوت! ٹرک ڈرائیور نے شاہراہِ ریشم بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا
چالان یا رشوت! ٹرک ڈرائیور نے شاہراہِ ریشم بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔ پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر اسے گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شاہراہِ ریشم پر اس وقت گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جب ایک ٹرک ڈرائیور نے سڑک کے درمیان ٹرک کھڑا کر کے ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاج شروع کر دیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اس کا موقف تھا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اس سے 1500 روپے چالان کے نام پر وصول کیے گئے مگر چالان چٹ مانگنے پر اسے انکار کر دیا گیا اور اس سے بدتمیزی کی گئی ۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ٹرک نمبر 7788 جسے محمد قاسم نام ڈرائیور چلا رہا تھا رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے سپیڈ بڑھا دی جسے بمشکل ہزارہ روڈ پر روک کر اس کا چالان کیا گیا تو اس نے چالان چٹ لینے کے بجائے سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بند کر دی اور اہلکاروں سے بدتمیزی شروع کر دی ۔ مقامی پولیس روڈ بلاک ہونے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی جبکہ ٹرک کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ۔ نصف گھنٹے تک سڑک بند رہنے کے باعث دونوں جانب میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔
اٹک سٹی:ریسکیو سٹیشن اٹک میں ریسکیو اہلکاروں کی قابلیت برقرار رکھنے کے لئے مختلف مشقوں کا انعقاد کیا گیا
ریسکیو سٹیشن اٹک میں ریسکیو اہلکاروں کی قابلیت برقرار رکھنے کے لئے مختلف مشقوں کا انعقاد کیا گیا ،انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی ہدایت پر ریسکیو اہلکاروں کے لیے مختلف تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آگ بجھانے کی تیاری ، اونچی عمارتوں سے مریضوں کو اتارنے کے طریقے ، ڈوبتے افراد کو بچانے کے طریقے اور حادثات میں ابتدائی طبی امداد پہنچانے کی مختلف مشقیں شامل تھیں ۔ ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے تمام مشقوں کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک میں ایمرجنسی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اہلکاروں کا جسمانی اور تکنیکی طور پر صلاحیت یافتہ ہونا بہت ضروری ہے نیز عوام کی خدمت میں کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اٹک سٹی:گورنمنٹ کالج اٹک کی لائبریری میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ،یہ محفل نعت حسن ابدال کی ماہانہ نشست کا تسلسل تھا
گورنمنٹ کالج اٹک کی لائبریری میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ،یہ محفل نعت حسن ابدال کی ماہانہ نشست کا تسلسل تھا ، مجلہ ’’ ذوق ‘‘ اٹک کی انتظامیہ سید نصرت بخاری اور حسین امجداس محفل مشاعرہ کے منتظم اور میزبان تھے ۔ نظامت کے فراءض نصرت بخاری نے انجام دیئے اسلام آباد سے عرش ہاشمی اور عبدالرشید چودھری نے خصوصی شرکت کی ٹیکسلا سے تصور حسین تصور ، حسن ابدال سے ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش ، ناظم شاہ جہان پوری اور ظفر برہانی نے محفل کو رونق بخشی ، حافظ عبدالغفار واجد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی نعت رسول پاک;248; کی سعادت حسین امجد کے حصے میں آئی مشاعرے کی صدارت کے لیے عرش ہاشمی منتخب ہوئے اور مہما ن خصوصی کی نشست معروف وکیل اور سیاستدان شیخ احسن الدین کو پیش کی گئی نصرت بخاری کی درخواست پر طے پایا کہ ہر شاعر زیادہ سے زیادہ دو نعوت پیش کر ے گا تاکہ سماعت تازہ دم رہے اور مشاعرے کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں ضلع اٹک میں نعت پر ہونے والے کام کا سرسری ذکر کیا نذر صابری کی نعتیہ خدمات ان کی تنظیم محفل شعر و ادب کا نعتیہ ادب میں مرکزی کردار،صابر حسین شاہ بخاری کے انتخاب ’’ضلع اٹک کے نعت گو شعرا‘‘ شاکر القادری کے مجلہ فروغ نعت اوردھنک رنگ ( نعت نمبر ) کو یاد کیا گیا اور محفل نعت حسن ابدال کے بانی و سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش کو خراج تحسین پیش کیا گیا جو بیماری کے باوجود محفل نعت کی سرگرمیاں بحال رکھے ہوئے ہیں ڈاکٹر ذوالفقار علی دانش نے محفل نعت حسن ابدال کا مختصر تعارف پیش کیا صدارت عرش ہاشمی نے اپنی تنظیم محفل نعت اسلام آباد کی 31 سالہ خدمات کا خاکا پیش کیا گیا جن شعراء نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ان میں حسین امجد،ڈاکٹر ذوالفقار علی ، نصرت بخاری دانش، حافظ عبدالغفار،سید حبدار قائم ، سجاد حسین سرمد ، نزاکت علی نازک ، داءود تابش ، عقیل ملک ، ظفر برہانی ، احسان الہٰی احسن ، سعادت حسن آس ، تصور حسین تصور ، عبدالرشید چودھری ، ناظم شاہ جہان پوری ، شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، عرش ہاشمی و دیگر شامل ہیں ۔
اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالہ سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا
انسداد ڈےنگی مہم کے حوالہ سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا، اےڈےشنل سےکرٹری اےڈمن محکمہ پرا سےکےوشن پنجاب محمد شاہد نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، چےف افسران مےونسپل کمےٹی ، محکمہ صحت ، تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شر کت کی اجلاس مےں شر کاء کو ڈےنگی کے حوالہ سے تفصےلی بر ےفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے اےڈےشنل سےکرٹری محمد شاہد نے کہا کہ اٹک مےں ڈےنگی کی وباء کو بر وقت حفاظتی انتظامات کر تے ہوئے کنٹرول کر لےا گےا ہے اور اس مر ض کے مر ےضوں کی تعداد انتہائی کم ہے انہوں نے کہا کہ وزےرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نگرانی مےں ڈےنگی کو کنٹرول کر نے کےلیے موَثر اقدامات کیے جارہے ہےں صوبہ بھر مےں انسداد ڈےنگی مہم کی نگرانی کےلیے خصوصی ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو لمحہ بہ لمحہ حالات کا جائزہ لے رہی ہےں اور اس ضمن مےں تمام رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے موجودہ حالات مےں ضرورت اس امر کی ہے کہ ڈےنگی کے مر ض کے متعلق عوام کو زےادہ سے زےادہ آگاہی دی جائے اور انہےں بتاےا جائے کہ ےہ مر ض بروقت موَثر علاج سے دور کےا جاسکتا ہے اےڈےشنل سےکرٹری محمد شاہد کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تمام متعلقہ محکمہ جات بھر پور آگاہی مہم چلا رہے ہےں اور اس مہم کےلیے خصوصی سےمےنار ،واکس اور دےگر اقدامات کیے جارہے اور ان اقدامات کے متعلق بھی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اس موقع پر کہا کہ ضلع اٹک مےں ڈےنگی مہم کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ضلعی اور تحصےل سطح پر ڈےنگی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ہفتہ وار ڈےنگی اجلاسوں کا انعقاد کےا جارہا ہے اور ان اجلاسوں مےں تمام محکموں کی ڈےنگی سے متعلق کیے گئے اقدامات کا جائزہ لےا جاتا ہے اےڈےشنل سےکرٹری نے ضلع اٹک مےں مجموعی طور پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ ضلعی انتظامےہ مستقبل مےں بھی اےسے اقدامات جاری رکھے گی ۔
اٹک سٹی:روڑ سیفٹی پر عمل کر کے ٹریفک ایکسڈنٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے ،موٹروے پولیس روڑ سیفٹی کی علم بردار ہے،آفتاب احمد محسود
روڑ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کر کے ٹریفک ایکسڈنٹ پر قابو پایا جا سکتا ہے اور موٹروے پولیس روڑ سیفٹی کی علم بردار ہے، عوام کو پولیس کے شانہ بشانہ مل کر اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی تاکہ حادثات کے بڑھتے ہوے رجحان پر قابو پا سکیں ،ان خیالات کا اظہاریس ایس پی موٹروے پولیس آفتاب احمد محسودنے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس موٹروے زون کی جانب سے آرمی پبلک سکول میں روڑ سیفٹی سیمنار کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں پرنسپل اے پی ایس سکول بریگیڈیر (ر)احمد وقاص صالح،سکول کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعدادموجود تھی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا اور استقبالیہ خطاب کرتے ہوے سکول کے پرنسپل بریگیڈیر(ر)احمد وقاص صالح نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر آج ہم بچوں میں روڑ سیفٹی کا شعور اجاگر کرینگے تو ہی کل بچے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں گے، تقریب کے شرکاء کو موٹروے پولیس کے انسپکٹر ثاقب وحید نے روڈ سیفٹی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سڑک استعمال کرتے وقت انتہائی توجہ کی ضرورت ہے سڑک پر تھوڑی سی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، گاڑی چلاتے وقت تیز رفتاری ، موبائل فون کا استعمال ، لین وایلیشن اور غیر محتاط اوورٹیکنگ کسی مہلک حادثے کا سبب بن سکتی ہے جبکہ سیٹ بیلٹ کا استعمال اشاروں اور سائن بورڈ کے مطابق گاڑی چلانے سے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں ،لمبے سفر سے پہلے ہمیشہ یقین کر لیں کہ ڈرائیور کا آرام مکمل ہو،آاخر میں دونوں جانب سے شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا ۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا ۔
اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش، سردیوں کی پہلی بارش سے گرمی کی شدت ختم
اٹک شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش، سردیوں کی پہلی بارش سے گرمی کی شدت ختم، بارش کے ساتھ تیز ہوائیں ،موسم خوشگوارہو گیا اور بعض افراد نے گرم کپڑے بھی نکال لئے ،شہر میں لنڈا مارکیٹ میں خریداروں کا رش لگ گیا اور مچھلی و انڈوں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی
اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی ،تفصیلات کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران ہیلپ لائن پر 42 ہزار 898 کالز موصول ہوئیں جن میں 32 ہزار 391 کالز جھوٹی نکلیں ۔ 704 کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئے ، 77 ٹریفک کے کیسز میں شہریوں کو مدد فراہم کی پولیس رسپانس اوسط ٹائم 18 منٹ رہا اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پکار 15 کا مقصد اٹک پولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بروقت رسپانس کر کے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں ۔
اٹک سٹی: کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواہ اٹک سے ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی
مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کواہ اٹک میں ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ،سینئر ٹیچر مولانامسعود احمدقادری و دیگر اساتذہ کی زیر قیادت ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی جس میں سکول کے اساتذہ ، سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے نعروں پر مشتمل مختلف پلے کارڈز ، بینر اور کتبے اٹھا رکھے تھے،ہیڈ ماسٹر پرویز اختر ، مولانا مسعود احمد قادر ی و دیگر کا کہنا تھاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے جلد مثبت کردار ادا کرے ۔
فورملی ، حضرو: مےجر لور ز فورس ضلع اٹک کور کمےٹی کا اےک اہم اجلاس تحصےل سےکر ٹر یٹ حضرو فور ملی مےں منعقد ہوا
مےجر لور ز فورس ضلع اٹک کور کمےٹی کا اےک اہم اجلاس تحصےل سےکر ٹر یٹ حضرو فور ملی مےں منعقد ہوا جس مےں آفتاب احمد قرےشی ، شےخ عبد التنوےر ، حافظ نصرت علی خان، حافظ وقاص احمد ، عبد الوھاب خان، جواد احمد کےانی، حر عباس، ملک کامران اےوب کامی، عمر عبد الر حمان، محمد بلال، محمد ارسلان سنی، ناصر شےخ، ملک محمد مبشر اقبال، سےد سہےل حےدر جعفری اور ابو محمد عبد اللہ طاہر کے علاوہ مےجر لورز فورس کے کارکنوں کی کثےر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس مےں معمار اٹک ہر دل عزےز رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف طاہر صادق ممبر قومی اسمبلی ;7865;-55 کا وےژن ضلع اٹک کے قرےہ قرےہ نگر نگر گلی گلی شہر شہر پہنچا نے کا عزم کےا گےا اور اجلاس مےں شرےک تمام ممبران و کار کنان کے اتفاق رائے سے مےجر طاہر صادق کو مےجر لورز فورس کا چےف پےٹرن ، آفتاب احمد قرےشی کوار ڈےنےٹر و اےڈمن سوشل مےڈےا ، شےخ عبد التنوےر چےئر مےن ، سےد سہےل حےدر جعفری سےنئر وا ئس چےئر مےن ، ملک فرمان الہٰی وا ئس چےئر مےن (پنڈی گھےب)حافظ نصرت علی خان وا ئس چےئر من (فتح جنگ)،ملک کامران اےوب کامی وائس چےئر مےن (اٹک ) ، محمد ارسلان سنی تحصےل صدر اٹک، جنرل سےکر ٹری ابو محمد عبد اللہ طاہر ، جوا ئنٹ سےکر ٹری حافظ محمد وقاص آف ڈھوک فتح،عبد الوھاب خان رئےس آف فور ملی فنا نس سےکر ٹری ،حر عباس سےکر ٹری انفا ر مشن، جواد احمد کےانی ڈپٹی سےکر ٹری انفا ر مشن ، ملک مبشر اقبال صدر کا لج ونگز منتخب کےا نو منتخب عہد یدران نے مشتر کہ اعلا مےہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم مےجر طاہر صادق سے دل و جان سے پےار کرتے ہےں اور ان کی ہر کال پر ہر وقت تےا ر رہےں گے اور اپنے قا ئد کا پےغام و مشن ضلع اٹک کے ہر پکے کچے مکان مےں پہنچا کر دم لےں گے ۔
اٹک سٹی:ضلعی تعلےمی جائزہ کمےٹی اٹک کا اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا
ضلعی تعلےمی جائزہ کمےٹی اٹک کا اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں قائم مقام سی ای او اےجوکےشن عمران قر ےشی،ڈی اےم او محمد سلےم راجہ کے علاوہ محکمہ تعلےم کے افسران نے شرکت کی اجلاس مےں محکمہ تعلےم اٹک کی کارکردگی کا تفصےلی جائزہ لےا گےا ،اس کے علاوہ ضلع بھر کے سکولوں کی کارکردگی، اساتذہ و طلباء کی حاضری اور دےگر پہلوءوں پر تفصےلی بحث کی گئی ۔ اجلاس مےں سی ای او اےجوکےشن نے ڈی سی اٹک کو محکمہ تعلےم اٹک کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمےوں کی متعلق تفصےلی برےفنگ دی برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا گےا کہ ضلع اٹک کو تعلےمی کارکردگی کے لحاظ سے صوبہ پنجاب مےں پہلے پانچ بہترےن ضلعوں مےں شمار کر نے کےلیے کاو شےں جاری ہےں ، ڈی سی اٹک نے اس موقع پرمحکمہ تعلےم اٹک کو اپنی کار کر دگی مزےد بہتر بنانے کی ہدا ےت کی ۔
اٹک شہراور گردو نواح میں سوئی گیس کے بلز تاخیر سے ملنا معمول بن گیا
اٹک شہراور گردو نواح میں سوئی گیس کے بلز تاخیر سے ملنا معمول بن گیا ،ٹھیکیدار کی نا اہلی کی وجہ سے بروقت بل نہ ملنے پر اگلے ماہ صارفین کو جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرنا پڑتے ہیں ،اکثر عوام کئی مہینوں سے بل نہ ملنے کی وجہ سے ;8378718076; کی ویب ساءٹ سے بل نکلوا کر جمع کروانے پر مجبور ہیں ۔ اٹک شہر اور گردو نواح کے دیہات سروالہ ، شین باغ، شکردرہ، پیپلز کالونی ، دارالسلام کالونی اور دیگر علاقوں کے مکینوں نے میڈیا کے نمائندگا ن کو بتایا کہ سوئی گیس کے بل تاخیر سے ملنا ٹھیکیدار نے معمول بنا لیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ٹھیکیدار کی غفلت اور نا اہلی کی سزا صارفین کو جرمانہ کی صورت میں ادا کرنا پڑتی ہے ۔ ہر مہینے بل تاخیر سے ملتے ہیں 4 اکتوبر جمعۃ المبارک سوئی گیس بل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے مگر ابھی تک صارفین کو بل موصول نہیں ہو ئے ہیں بل تاخیر سے ملنے کی صورت میں اگلے مہینے ہر صارف 300 سے لے کر 1000 روپے تک جرمانہ کے ساتھ بل ادا کرتا ہے ،بعض گھروں میں کئی مہینوں سے سوئی گیس بل نہیں دئیے گئے جس پر مذکور ہ عوام ;8378718076; کی ویب ساءٹ سے بل نکلوا کر جمع کرانے پر مجبور ہیں سوئی گیس صارفین نے اعلیٰ حکام سے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے ، ان کا قبلہ درست کرنے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:نابینا افراد نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی نکالی جس کی قیادت نابینا افراد کے رہنما محمد نیاز و دیگر نے کی
نابینا افراد نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف ریلی نکالی جس کی قیادت نابینا افراد کے رہنما محمد نیاز و دیگر نے کی ،ریلی فوارہ چوک سے کچہری چوک تک نکالی گئی جس میں علاقہ بھر سے نابینا افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ، بھارتی افواج کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں بلند آواز نعرہ بازی کرتے رہے ،نابینا افراد کے رہنما محمد نیاز نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی افواج اور حکومت کی جانب سے جو ظلم اور انسانیت سوز سلوک ڈھائے جا رہے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی بھارتی مظالم کو وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں بے نقاب کر دیا ہے اور جہاد کشمیر کیلئے جب بھی ضرورت پڑی تو وہ تمام نابینا افراد کشمیر کے محاذ پر جا کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ اپنی جانوں کے نذرنے پیش کرنے سے گزیر نہیں کریں گے ۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور مسلح افواج کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی مقبوضہ کشمیر کے سلسلہ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی ۔
ضلع اٹک مےں کرکٹ کا بے پناہ ٹےلنٹ موجود ہے ‘ضرورت اس امرکی ہے کہ اس کو گراس روٹ لےول سے ابھارا جائے، آفتاب احمد قریشی
ضلع اٹک مےں کرکٹ کا بے پناہ ٹےلنٹ موجود ہے ‘ضرورت اس امرکی ہے کہ اس کو گراس روٹ لےول سے ابھارا جائے، پی سی بی اٹک کرکٹ سٹےڈےم مےں اکےڈمی کاقےام احسن اقدام ہے جس سے نوجوان کھلاڑےوں کو اپنی ٹےکنےک بہتر کرنے مےں کافی مدد ملے گی ۔ ان خےالات کا اظہار اےڈمن سوشل مےڈےا آفتاب احمد قرےشی ، وائس چےئرمےن تحصےل فتح جنگ حافظ نصرت علی خان ، حر عباس ، عدنان ےوسف اور مےجر لورز فورس کالج ونگ کے صدر ملک مبشر نے پی سی بی اٹک کرکٹ سٹےڈےم مےں قےام اٹک کرکٹ اکےڈمی کی تقرےب سے مشترکہ بےان مےں کےا مقررین نے کہا کہ ہم فخر اٹک معمار اٹک رکن قومی اسمبلی این اے 55 مےجر طاہر صادق کو خراج تحسےن پےش کرتے ہےں کہ انہوں نے اپنے ضلع ناظمی دور مےں ضلع اٹک کے کھلا ڑےوں سے اپنی خصوصی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انٹر نےشنل طرز کا کرکٹ اسٹےڈےم تعمےر کروا کر بےن الاقوامی کرکٹ مےں جانے کی راہ ہموار کی جس کو ہم مدتوں ےاد رکھےں گے ۔
اٹک سٹی:اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ضلع بھر میں ووٹر آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جس کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے ،محمد آصف
اکتوبر کے پہلے ہفتے سے ضلع بھر میں ووٹر آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جس کی مکمل تیاری کر لی گئی ہے ،ووٹ کے اندراج کا تمام رائے دہندگان کو پورا موقع فراہم کیا جائے گا تاکہ کوئی بھی شناختی کارڈ کا حامل پاکستانی شہری ووٹر لسٹ میں اندراج سے محروم نہ رہے ۔ اس سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے میٹنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ اس مہم کو گاءوں اور محلے کی سطح تک پہنچایا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اٹک محمد آصف نے اپنے دفتر میں سیکشن 27 کے تحت ووٹ اندراج کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی آفیسر الیکشن کمیشن سید ضیغم الطاف بھی موجود تھے جبکہ اجلاس میں رہنما میجر گروپ تحریک انصاف و سابق کونسلر بلدیہ حاجی ملک محمد اکرم خان ، تحریک انصاف رہنما سید محمود شاہ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندگان بھی موجود تھے حاجی اکرم خان اور سید محمود شاہ سمیت دیگر ارکان نے بھی تجاویز پیش کیں الیکشن کمشنر محمد آصف نے کہا کہ ووٹر اندراج کے لئے ضلع بھر میں نمایاں مقامات پر ڈسپلے سنٹرز بنائے جائیں گے جہاں ووٹ اندراج کے لئے فارم مہیا کئے جائیں گے اور ان ڈسپلے سنٹرز پر ایک انچارج بھی مقرر کیا جائے گا الیکشن ایکٹ 2017ء کے مطابق ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ پر ہی ہو سکتا ہے ووٹ اندراج کے لئے شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے ۔
لارنسپور جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، 35 سالہ نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، کار ڈرائیور موقع سے فرار
لارنسپور جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، 35 سالہ نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، کار ڈرائیور موقع سے فرار ، تفصیلات کے مطابق لارنسپور جی ٹی روڈ تربیلا موڑ پر کار نے تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے سبب 35 سالہ موٹر سائیکل سوار رفاقت کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ اس کے سر پر بھی گہری چوٹ آئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا ۔
اٹک سٹی:عمران خان نے مسلم امہ ، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی ترجمانی کا حق ادا کر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ،محمد اکرم خان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسلم امہ ، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کی ترجمانی کا حق ادا کر کے مسلمانوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ‘ہم انہیں خراج تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میجر گروپ و سابق کونسلر بلدیہ اٹک حاجی ملک محمد اکرم خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل حمید جمریز خان ، سابق طالب علم رہنما سبطین حیات ملک اور افنان خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں عمران خان نے جراَت اور دلیری کے ساتھ اسلامو فوبیا کشمیر اور دیگر ایشو پر بات کر کے مسلمانوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ;248; پوری امت کے ایمان کا حصہ ہے عمران خان نے دو ٹوک اور واضح پالیسی اختیار کر کے حق اور سچ کا علم بلند کیا ہے جس پر ساری قوم انہیں خراج تحسین پیش کر رہی ہے ۔
اٹک سٹی:ریسکیو 1122 اٹک کی ایک اور کاوش ، گھر سے خطرناک سانپ پکڑ لیا
ریسکیو 1122 اٹک کی ایک اور کاوش ، گھر سے خطرناک سانپ پکڑ لیا ، تفصیلات کے مطابق مرزا گاءوں میں خٹک ہوٹل کے قریب گھر میں سے خطرناک زہریلا سانپ نکل آیا ۔ گھر والوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جس پر ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر انتہائی مہارت سے آدھے گھنٹے میں سانپ کو زندہ پکڑ لیا ،اہل خانہ نے ریسکیو اہلکاروں کی اس کاوش کو سراہا اور ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
اٹک سٹی:جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما کی شہادت جے یو آئی اٹک کے رہنماؤں کا شدید احتجاج
جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما کی شہادت جے یو آئی اٹک کے رہنماؤں کا شدید احتجاج ، جے یو آئی ریلی پر بم حملہ امن پسند جماعت کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی، مرکزی ممبر جنرل کونسل مولانا شیرزمان ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا محمد نعیم ، حافظ ہارون الرشید ، قاسم خان وردگ ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا عزیر احمد الحسینی ، مولانا سید بادشاہ ، مولانا قمر الاسلام ، مولانا قاری چن محمد ، مولانا حامد نواز ، مفتی محمد عبداللہ ، مفتی سعید الرحمان ، مولانا فضل وہاب ، ملک شاہد ، مولانا شہاب الدین ، قاری عبدالرءوف ابراہیم فانی ، حاجی زرغونشاہ ، مولانا عبدالطیف ، قاری اقبال ، قاضی خالد محمود ، مولانا یاسر زمان اور عبدالوحید صدیقی نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ہے علماء کرام نے جے یو آئی کی ریلی پر بم حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی اور نا اہلی قرار دیا ۔ علمائے کرام نے کہا کہ مولانا حنیف شہید کی شہادت عظیم سانحہ اور جے یو آئی کو ڈرانے کی سازش ہے مگر ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے ، شہادتیں ہ میں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتیں ۔ جے یو آئی قیادت کو سیکورٹی اور تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جسے حکومت کو پورا کرنا چاہئے علمائے کرام نے اس واقع میں ملاوٹ عناصر کو بے نقاب کر کے اصل سازش سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:ڈینگی مچھر کے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر شہر ی کا فرض ہے، مہر غلام عباس
ڈینگی مچھر کے وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہر شہر ی کا فرض ہے ، گھروں میں صاف پانی کھلے برتنوں میں رکھنے کے بجائے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس نے ڈینگی سے متعلقہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنید صادق ، طالب حسین ، محمد رفیق ، امتیاز احمد خان و دیگر بھی موجود تھے ۔ میٹنگ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ تحصیل فتح جنگ میں صرف 2 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے ایک تندرست ہو گیا جبکہ دوسرے مریض کا علاج معالجہ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر مہر غلام عباس نے محکمہ ہیلتھ و دیگر سرکاری اداروں کے ذمہ
داران کو ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس کے لاروے کو چیک کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔
اٹک سٹی:عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسلم امہ کی ترجمانی کرکے خود کو اہم ترین لیڈر ثابت کر دیا ہے ، میجر طاہر صادق
رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف این اے 55 میجرطاہرصادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پوری پاکستانی قوم ، کشمیری عوام اور مسلم امہ کی ترجمانی کرکے خود کو مسلم دنیا کا اہل ترین لیڈر ثابت کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کے شاندار اور زبردست خطاب پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں کیا ۔ انہوں نے اس خطاب کو مسلم امہ کی ترجمانی اور کشمیریوں کی آواز قرار دیا وزیراعظم کی تقریر نہایت مدلل، پراثر اور سحرانگیز تھی انہوں نے بالخصوص مسلمانوں اور باقی تمام مذاہب کے پیروکاروں کے عقائد سے متعلق واضح کیا کہ توہین مذہب سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے جسے تمام مذاہب کے لوگ اور خاص کر مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے کہ حضرت محمد ;248;سے ہر مسلمان کی دلی محبت و عقیدت کے احساسات کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے اس فورم پر اظہار کرنے والے عمران خان پہلے حکمران ہیں اس سے پہلے کبھی کسی مسلمان حکمران کو توفیق نہیں ہوئی کہ وہ انٹرنیشنل فورمز پر مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد ، حضور ;248;سے عشق و محبت اور ناموس رسالت ;248; کے بارے میں اس جراَت سے کھل کر اظہار خیال کرے وزیر اعظم عمران خان کی ہندوستان کو وارننگ موجودہ حالات کے تناظر میں نہایت اہم تھی اور آگے چل کر وقت یہ ثابت کرے گا کہ بھارت کو اسکی زبان میں سمجھانا ہی اس خطے کو جنگ کے خطرے سے نکالنے کا واحد راستہ ہے ۔
اٹک سٹی:پولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس لائن اٹک میں دربار کا انعقاد
پولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس لائن اٹک میں دربار کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایات پر پولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس لائن اٹک میں دربار کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع بھر سے جملہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ پولیس فورس،دفاتر پولیس اور پولیس لائنز سے افسران اور ملازمان نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے دربار میں افسران و ملازمان سے خطاب کیا جس میں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ فرد واحد کی غلطی کا برا اثر پورے محکمہ پولیس پر پڑتا ہے اور کسی پولیس افسر کا اچھا اقدام پورے محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر ہوتا ہے ڈی پی او اٹک نے اٹک پولیس کی ویلفیئرکے لیے مختلف شعبہ جات میں اٹھائے گئے اقدامات سے افسران و ملازمان کو آگاہ کیا اٹک پولیس کے افسران و ملازمان نے محکمانہ اور ا جتماعی مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے جس پر انہوں نے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ دربار کا مقصدتھانہ جات اور مختلف شعبوں میں تعینات پولیس افسران و ملازمان کو درپیش مسائل کا حل نکالنا ہوتا ہے تاہم کسی بھی پولیس افسر یا جوان کو کوئی محکمانہ یا ذاتی مسئلہ درپیش ہو تو وہ میرے دفتر آکر بیان کر سکتا ہے ۔
اٹک سٹی:وزےر اعظم عمران خان کی قےادت مےں ملک کے پسماندہ طبقوں کی ترقی کےلیے موَثر اقدامات کرر ہی ہے ، ملک امین اسلم
وزےر اعظم پاکستان کے مشےر برائے موسمےاتی تبدیلی ملک امےن اسلم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزےر اعظم عمران خان کی قےادت مےں ملک کے پسماندہ طبقوں کی ترقی کےلیے موَثر اقدامات کرر ہی ہے تا کہ ملک سے غر بت کا خاتمہ کےا جاسکے اور اس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےں ۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے ضلع کو نسل ہال اٹک مےں مہمان خصوصی کی حےثےت سے اخوت اسلامک مائےکرو فنانس کے توسط سے حکومت پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت مستحقےن مےں چھوٹے کاروباری قر ضوں کے چےک تقسےم کر نے کی تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے کےا ،تقر ےب کے مےز بان رےجنل مےنےجر اخوت فاءونڈےشن سےد مہتاب علی رضا تھے ،جنہوں نے تقریب کے مقاصد بےان کیے انہوں نے کہا کہ آج ضلع اٹک کے 164 مستحقےن مےں 66,0015 روپے کے چےک تقسےم کیے جارہے ہےں ےہ چھوٹی رقم کے بلا سود قر ضے ہےں جو حکومت کے احساس پر وگرام کے تحت تقسےم کیے جارہے ہےں ان قر ضوں کی واپسی 12 سے 24 ماہ کے دوران ممکن ہوگی وزےر اعظم پاکستان کے مشےر برائے موسمےاتی تبدیلی ملک امےن اسلم نے کہا کہ احساس پر وگرام اےک سوچ اور اےک فکر کا نام ہے جس سے ملک مےں انقلاب آےا ہے غرےب اور پسماندہ طبقوں کو روشنی کی امےد نظر آئی ہے موجودہ حکومت عوام کے معےار زندگی بلند کر نے کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے پاکستان اقتصادی بحران سے نکل چکا ہے اور عوام کے زےادہ سے زےادہ ٹےکس نےٹ مےں آنے کی وجہ سے معےشت مستحکم ہوئی ہے اب ہمارہ ملک تر قی کی منز لےں طے کر ے گا اس وقت دنےا کے تر قی ےافتہ ممالک پاکستان مےں سر ماےہ کاری کی طر ف بڑھ رہے ہےں احساس پر وگرام کے تحت عوام کو قر ضوں کی فراہمی ڈبل کی جائے گی اور اس سلسلے مےں مزےد دفاتر قائم کیے جائےں گے ۔ ضلع اٹک کے پسماندہ طبقے کو ان کے کاروبار کےلیے قر ضوں کی فراہمی سے معےار زندگی بلند ہوگا اور اسی کےلیے وزےراعظم پاکستان جد وجہد کر رہے ہےں حال ہی مےں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزےر اعظم پاکستان عمران خان کے خطاب پر بات کر تے ہوئے ملک امےن اسلم نے کہا کہ ہمارے وزےرا عظم نے بڑے موَثر اور مضبوط طر ےقے سے کشمےر کا مسئلہ پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی مےں پےش کےا اور عالمی دہشت گرد مودی کا اصلی چہرہ دنےا کو دکھا ےا انہوں نے کشمےری عوام کا مقدمہ لڑا اور اس مےں اخلاقی اور سفارتی لحاظ سے فتح حاصل کی وزےر اعظم پاکستان عمران خان بڑے موَثر انداز مےں دےن اسلا م کے بارے مےں اقوام عالم کو بتا ےا کہ ہمارے دےن کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہےں بلکہ ہمارے مذہب کی بنےاد تو امن اور سلامتی ہے انہوں نے تحفظ ناموس رسالت ;248; کا بھی بھر پور دفاع کےا عمران خان دنےا کے واحد اسلا می لےڈ ر ہےں جنہوں نے بھر پور طر ےقے سے مسلم امہ کی نمائندگی کی جس کےلیے پوری مسلم دنےا ان کو خرا ج تحسےن پےش کر تی ہے ۔
موضع حضرو: موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر 2 گاڑیوں میں تصادم ، 2 خواتین سمیت ایک شخص زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر 2 گاڑیوں میں تصادم ، 2 خواتین سمیت ایک شخص زخمی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات مطابق موٹر وے چھچھ انٹر چینج پر لاپرواہی ، غفلت اور تیز رفتاری کے سبب 2 گاڑیاں آپس میں بے قابو ہو کر ٹکرا گئیں حادثہ کے نتیجہ میں 45 سالہ زوجہ مختیار احمد کا بازو ٹوٹ گیا اور 42 سالہ زوجہ صغیر کے سر پر گہری چوٹ آئی جبکہ 50 سالہ زرین داد سکنائے صوابی بھی شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔
جمیل ٹاوَن ، اٹک:کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 70 سالہ شخص زخمی
کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر 70 سالہ شخص زخمی ، تفصیلات کے مطابق جمیل ٹاءون کے قریب لکڑی کا کام کرنے والے کارپینٹر 70 سالہ امانت خان کی آنکھ کام کے دوران حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کے سبب شدید زخمی ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔
اٹک شہر کا رہائشی مچھلی کا شکار کرنے والا شخص دریائے ہرو میں ڈوب گیا
مچھلی کا شکار کرنے والا شخص دریائے ہرو میں ڈوب گیا ،تفصیلات کے مطابق 40 سالہ افتخار سکنہ محلہ محمودہ آباد جمعۃ المبارک کی شام دوستوں کے ساتھ مچھلیاں پکڑنے گڑیالہ کے مقام پر دریائے ہرو گیا ۔ بے دھیانی کی وجہ سے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں جاگرا ،دوستوں نے بچانے کی کوشش کی مگر بے سود رہی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا کم روشنی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیاہفتہ کی صبح پھر ریسکیو آپریشن شروع کیا جو تاحال ابھی تک جاری ہے ۔
No comments:
Post a Comment