Thursday, September 26, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



اٹک سٹی: غریب عوام کے مسائل حل کرنا اور اُن کے دکھ درد میں شریک ہونا میری سیاست کا محور ہے،میجر ر طاہر صادق

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ غریب عوام کے مسائل حل کرنا اور اُن کے دکھ درد میں شریک ہونا میری سیاست کا محور ہے ،ضلع اٹک کے عوام نے جو محبت ، پیاراور عزت دی اُسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا ۔ میر ا اوڑھنا بچھونا اٹک کی عوام ہیں ،ضلع اٹک میں کسی بھی با اثر شخص کو طاقت اور اقتدار کے نشے میں غریب ، بے سہارا ، بیوہ اور یتیموں کی حق تلفی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ مظلوم لوگوں کے ساتھ میں کھڑا ہوں اُن کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز اُٹھاؤں گا، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ پر مختلف وفود اور ضلع بھر سے آئے ہوئے سائلین سے گفتگو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ہے مجبور اور مظلوم لوگوں کی مدد کرنا اور اُن کے حقوق دلانا یہی صدقہ جاریہ ہے اور ہماری سیاست کا بنیادی نقطہ بھی عوام کی خدمت اور اُن کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چاہے کوئی کتنا ہی با اثر اور طاقت ور کیوں نہ ہو اُسے کسی بھی غریب کی حق تلفی کی اجازت نہیں دے سکتے مظلوم عوام کی آواز بننا میرا مشن ہے انشاء اللہ یہ مشن جاری رہے گا ۔



اٹک سٹی:ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں درجنوں غیر قانونی ہاوَسنگ سوساءٹیوں کی فہرست جار ی کر دی ،ہوشیار باش

ضلعی انتظامیہ نے عوا م کو غیر قانونی ہاوَسنگ سوساءٹیوں میں پلاٹ خریدنے اور سرمایہ لگانے سے بچانے کی خاطر ضلع بھر میں درجنوں غیر قانونی ہاوَسنگ سوساءٹیوں کی فہرست جار ی کر دی ،ضلعی انتظامےہ نے ضلع اٹک مےں 68 غےر قانونی ہاءو سنگ سوسائےٹےوں کی تفصےلات جاری کر دی ہےں ۔ ان ہاءو سنگ سوسائےٹےوں مےں سمحان ہاءو سنگ سکےم اٹک،کامرہ ماڈل ٹاءون اٹک،گلزار سر سےد ہاءوسنگ سکےم فتح جنگ،نےشنل ہاءو سنگ پر اجےکٹ فتح جنگ،اےجوکےشن سٹی فتح جنگ،بابا فر ےد ہاءو سنگ سوساءٹی فتح جنگ،ائر سٹی فتح جنگ،گلےکسی سٹی فتح جنگ،سٹی گارڈن فتح جنگ،آرائےں سٹی فتح جنگ،ساون گارڈن فتح جنگ،اسد ٹاءون فتح جنگ،پےرا ڈئز اےگرو فارم فتح جنگ،زےڈ سی او ڈےولپرز فتح جنگ،ماڈل ٹاءون فتح جنگ،ائر پورٹ گارڈن فتح جنگ،پرل ہاءو سنگ سوساءٹی فتح جنگ،گلشن رحمن فتح جنگ،مصطفی گارڈن فتح جنگ،ہل وےو ہاءو سنگ سکےم فتح جنگ،موٹر وے سٹی ہاءو سنگ سکےم فتح جنگ،علی ٹاءون فتح جنگ،غازی پارک اٹک،ملٹی پروفےشنل کواپر ٹےوہا ءوسنگ سوساءٹی جنگ،ال را ہی ڈ ےولپرز فتح جنگ،کےپ ٹاءون فتح جنگ،گر ےن اےسر فارم ہاءوس فتح جنگ،مٹاس لمےٹڈ فتح جنگ،ہائی لےنڈ فتح جنگ،سولےن امپلائز کواپر ٹےوہا ءوسنگ سوساءٹی فتح جنگ،دی اےجوکےشن فاءو نڈےشن فتح جنگ،اےونےو فےز ٹو فتح جنگ،زےنب ٹاءون فتح جنگ،فرمان ٹاءون فتح جنگ،ےقےن ڈ ےولپرز فتح جنگ،زےڈ اےم انٹر نےشنل فتح جنگ ،ال فےصل انکلےو فتح جنگ،ال نور سٹی فتح جنگ،علی ہاءو سنگ فتح جنگ،سپر نگ فارمز فتح جنگ ،امپرےل انکلےو فتح جنگ،نےو چترال گارڈن ہا ءوسنگ سوساءٹی فتح جنگ،دانےال ٹاءون فتح جنگ،پی آئی اے امپلائز ٹر سٹ سکےم فتح جنگ،اےر لائنر فتح جنگ،مار گلہ گر ےن فارم فتح جنگ،سلور سٹار ہا ءوسنگ سوساءٹی فتح جنگ،الر حمن گارڈن سوساءٹی فتح جنگ ،او ناش انٹر نےشنل فتح جنگ ،اےس اے اےس کمپنی فتح جنگ، دی اےجوکےشن فاءو نڈےشن ملال فتح جنگ،اےم اےس گھےب ان ٹر پر ائزز فتح جنگ،چک فتح خان ہاءو سنگ سو ساءٹی فتح جنگ،پلا ٹےنم اےسو سی اےٹ فتح جنگ،ستی ٹاءون فتح جنگ،حبےب وےلی فتح جنگ،نصےب ٹاءون فتح جنگ،افضل ٹاءون فتح جنگ،اکرم سٹی فتح جنگ،سر سےد ہاءوسنگ سو ساءٹی فتح جنگ،زےڈ اےم انٹر نےشنل حصار حسن ابدال،کو ہستان بلڈرزحسن ابدال،ٹوئن سٹار بلڈرزحسن ابدال،مےنجنگ کمےٹی پی او اےف امپلائزبلڈنگ سو ساءٹی حسن ابدال،اے ڈبلےو سی سوساءٹی حسن ابدال،اےن ڈی سی وےلفئےر سو ساءٹی حسن ابدال،نسٹ سٹی حسن ابدال،خےبر ڈ ےولپرز سٹی ہاءو سنگ سکےم حسن ابدال شامل ہےں ۔ عوام سے اپےل کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ ہاءو سنگ سوسائےٹےوں مےں کسی قسم کی سر ماےہ کاری نہ کر ےں ضلعی انتظامےہ اٹک ان سوسائےٹےوں کے خلاف قانونی کاروائی کر رہی ہے ۔



اٹک سٹی:اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ایک بار پھر پرچی کے نام پر بھتہ وصولی شروع کر دی گئی ہے

اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ایک بار پھر پرچی کے نام پر بھتہ وصولی شروع کر دی گئی ہے ،کچھ عرصہ قبل بھی بھتہ وصولی عوام کے شدید احتجاج پر ختم کی گئی تھی مگر ایک بار پھر عوام سے ہسپتال کی حدود میں داخلے اور پرچی کے نام پر لوٹ مار شروع کر دی گئی ہے جس پر مریضوں اور اُن کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔



حضروسٹی:تھانہ حضرو کی حدود میں سابق کونسلر یونین کونسل حمید شاہنواز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

تھانہ حضرو کی حدود میں سابق کونسلر یونین کونسل حمید شاہنواز کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے 2 نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق خرم شہزاد ولد شاہنواز ساکن پیر زئی نے تھانہ حضرو میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس کے والد شاہنواز نے تین شادیاں کر رکھی ہیں جس کی پہلی بیوی سے 2بیٹے،دوسری شادی سے 2بیٹے ایک بیٹی جبکہ تیسری شادی سے کوئی اولاد نہ ہے ‘ہم اپنے گھر پیر زئی میں رہائش پذیر ہیں وہ اپنے والد کی طبیعت خراب ہونے پر میں قیصر زمان ولد حق نواز چچا زاد بھائی ہمراہ والد شاہنواز کو کار نمبر ;658289;651پر سوار ہو کر ڈاکٹر عالم زیب خان کے ہسپتال واقع حضرو گوندل روڈ پر چیک اپ کرانے آئے ،چیک اپ کروانے کے بعد والد اپنی گاڑی کی طرف چل پڑے ‘یکدم فائر نگ کی آواز آئی میں اور میرا چچا زاد بھائی روڈ کے باہر نکلے تو ہسپتال کے باہر دیکھا دو نوجوان جو شلوار قمیض سفید رنگ ایک قد درمیانہ اوردوسرے کا قد چھوٹا جن کے ہاتھوں میں پسٹل تھے یکے بعد دیگر متعدد فائر کیے جو میرے والد شاہنواز کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے ہسپتال پہنچاتے ہوئے والد راستے میں ہی چل بسے ،پولیس نے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی نیز ڈ ی پی او اٹک نے پولیس تھانہ حضرو کو اس اندھے قتل کا جلد سراخ لگا کر ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جار ی کر دیئے ۔



اٹک خورد:کے پی کے سے پنجاب پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، ملزم گرفتار

کے پی کے سے پنجاب پتنگیں اور ڈوریں سمگل کرنے کی کوشش ناکام ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد ، ملزم گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد راجہ عنصر محمود نے کے پی کے کی جانب سے پنجاب آنے والی بس کی دوران چیکنگ گاڑی کی چھت پر پڑے گتے کے کاٹن میں سے 1750 پتنگیں اور 50 مختلف رنگ کی ڈوریں برآمد کر کے جاوید خان ولد نور زمان ساکن شاہین مسلم ٹاءون محلہ توحید کالونی پشاور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔



اٹک سٹی:ضلع بھر میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں کےخلاف مہم کے دوران درجنوں نو عمر سواروں کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیئے گئے

اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی زیر نگرانی ضلع بھر میں کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مہم کے دوران درجنوں نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دیئے گئے اور ان کے والدین کی تحریری یقین دھانی پر کہ ان کا بچہ آئندہ موٹر سائیکل نہیں چلائے گا یہ موٹر سائیکل واپس کیے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او نے اس سلسلہ میں فوارہ چوک میں پولیس لائن سے ٹریفک پولیس کی معاونت کیلئے 6 پولیس اہلکار تعینات کیے جہاں ٹریفک وارڈن جواد احمد کی زیر نگرانی نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور نو عمر موٹر سائیکل سواروں کے موٹر سائیکل تھانہ میں بند کیے گئے شہریوں نے اٹک پولیس اور ٹریفک پولیس کی ان کاوشوں کو سراہا ہے ۔


اٹک سٹی:سابق پولیس آفیسر میاں محمد مشتاق حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اٹک پہنچ گئے

سابق پولیس آفیسر میاں محمد مشتاق حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس اٹک پہنچ گئے ،انہوں نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی اور روضہ رسول;248; پر حاضری دی ۔ پاکستان کی بہتری ، ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔ اس سعادت پر اٹک کی صحافی برادری چیئرمین اٹک پریس کلب ندیم رضا خان ، ملک راضی خان، حافظ عبدالحمیدخان، جاوید کشمیری اور دیگر نے میاں محمد مشتاق اور ان کے بیٹے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر میاں راشد مشتاق کو اور دیگر فیملی کو مبارکباد دی ہے ۔



اٹک سٹی:آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کی بحالی پر کسی بھی قسم کی ستی اور رواءتی غفلت برادشت نہیں کی جائیگی ،محمد سلیم شہزاد

ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہاہے کہ آزاد کشمیر زلزلہ متاثرین کی بحالی پر کسی بھی قسم کی ستی اور رواءتی غفلت برادشت نہیں کی جائیگی ،پوری قوم زلزلہ متاثر ین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے لواحقین اور پسمانداگان کےساتھ پوری دلی ہمدرد ی اور انکے مالی و جانی نقصان پر افسوس ہے مسئلہ کشمیر کے معاملے کو اقوام متحد ہ میں بلندکرنے پر پوری قوم ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان کی مشکور ہے ۔ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے اور انسانی زندگی کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور دیگر ممالک کو اعتماد میں لیتے ہوئے کشمیر کی ترجمانی کریں ،پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے دور کے میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی کاموں کو عوام آج یاد کررہی ہیں آنےوالا دور پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ہوگا ۔



اٹک سٹی:عوام خود اور اپنے بچوں کو ڈینگی سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں ، ڈپٹی کمشنر اٹک

ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے ڈےنگی کے متعلق عوام الناس کے نام پےغام دےا ہے جس مےں انہو ں نے کہا کہ عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں ،اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں ، مچھروں کی صورت میں مچھر مار لوشن ، کوائل ےا سپرے کا استعمال کریں ،شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ ہو وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں ۔ گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں ۔



اٹک سٹی:ضلع اٹک مےں غےر قانونی تعمےرات وغےرہ روکنے کےلیے کمےٹی قائم کر دی گئی ہے

حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع اٹک مےں غےر قانونی تعمےرات وغےرہ روکنے کےلیے کمےٹی قائم کر دی گئی ہے کمےٹی کے کنوینئر اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو ہو ں گے دےگر ممبران مےں متعلقہ تحصےل کے اےس ڈی پی او ، چےف آفےسر ، ڈسٹر کٹ آفےسر پلاننگ ، مےونسپل آفےسر پلاننگ ، اٹک اور متعلقہ تحصےل کے تحصےلدار شامل ہوں گے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اس ضمن مےں باقاعدہ نوٹےفےکےشن جاری کر دےا ہے ۔



اٹک سٹی:تھل ایکسپریس کا راولپنڈی سے میانوالی براستہ اٹک روٹ بحال

ساغری خٹک ویلفیئر ایسوسی ایشن کی کاوشیں رنگ لے آئیں ، تھل ایکسپریس کا راولپنڈی سے میانوالی براستہ اٹک روٹ بحال‘ عوام علاقہ نے دیرینہ مسئلہ حل کرانے پر ساغری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور رہنماؤں ، سکواڈرن لیڈر ( ر ) عمر خٹک ، میجر لعل خان خٹک ، شوکت خٹک اور خان عبدالقیوم خان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔



اٹک سٹی:ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک ہل چلا دئیے گئے ، سینکڑوں فٹ بال کے کھلاڑی پریشان

ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک ہل چلا دئیے گئے ، سینکڑوں فٹ بال کے کھلاڑی پریشان ،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک جہاں شام کے اوقات میں اٹک شہر کے مختلف محلوں سے نو جوان لڑکے فٹ بال کھیلنے کے لئے آتے ہیں جن کا تعلق مختلف کلب سے ہے نیزہ بازی پریکٹس کی غرض سے فٹ بال گراءونڈ میں ہل چلا دیئے گئے جس سے ان سینکڑوں کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ نیزہ بازی کی پریکٹس کے لئے ایک ےا دو گھوڑسوار آتے ہیں اور سینکڑوں کھلاڑیوں کا مستقبل داءو پر لگا دیا گیا جب اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتاےا کہ مجھے اس بات کا علم ہی نہیں ہے کہ گراءونڈ میں ہل چلائے گئے ہیں واضح رہے کہ جشن بہاراں میلہ اپریل میں منعقد ہوتا ہے جس میں نیزہ بازی ہوتی ہے جبکہ ستمبر میں ایک دو اشخاص کی خاطر ہل چلا کر گراءونڈ کو خراب کر دیا گیا جو کہ ان سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ زیادتی ہے اور ان کھلاڑیوں کے بے راہ روی اور نشے کی لعنت میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں واضح رہے اٹک شہر میں ےہ واحد گراءونڈ ہے جس میں سینکڑوں کھلاڑی صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے آتے ہیں ان سے ےہ حق بھی امیر زادوں نے چھین لیا ہے ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔



اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک نے آزادی مارچ اسلام آباد دھرنا کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی ہیں ،رپورٹ

جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک نے آزادی مارچ اسلام آباد دھرنا کی تیاریاں زور و شور سے شروع کر دی ہیں ،جے یو آئی ضلع اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی اور ان کی پوری عاملہ جنرل کونسل اراکین تحصیل تنظیموں سمیت یونین کونسل سطح کے دیگر ارکان ضلع بھر میں متحرک ہوچکے ہیں ۔ آزادی مارچ دھرنا اسلام آباد قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی ہدایات اور قیادت میں اکتوبر میں اسلام آباد میں ہو رہا ہے ،حتمی تاریخ کا اعلان مولانا فضل الرحمان کریں گے ،ضلع بھر میں جے یو آئی اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی نے نئے سرے سے کام کا آغاز کیا ہے اور ضلع بھر کی جمعیت کو اس سلسلے میں متحرک کر دیا ہے ،نئے یونٹوں کے قیام علمائے کرام سے ملاقاتوں اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں اٹک میں مفتی تاج الدین ربانی تین دن مسلسل دن رات متحرک رہے اور یہیں قیام کیا انہوں نے شہر اور گردونواح میں جے یو آئی کے نئے یونٹ قائم کیے ہے علمائے کرام خطباء حضرات اور کارکنوں سے ملاقاتوں میں آزادی مارچ میں شرکت کے لیے انہیں دعوت دی ان کے ہمراہ سرپرست جے یو آئی قاضی خالد محمود امیر تحصیل اٹک حاجی سید زرغون شاہ جنرل سیکرٹری قاری ابراہیم فانی سرپرست مفتی سید امیر زمان حقانی سابق امیر قاری محمد اقبال اور دیگر عہدیداران بھی ہمراہ تھے ضلعی امیر اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ تمام تحصیلوں میں مسلسل تین سے چار دن کے قیام میں آزادی مارچ دھرنا کے لئے ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں مفتی تاج الدین ربانی نے تحصیل جنڈ اور پنڈی گھیب میں اسی طرح علمائے کرام سے ملاقاتوں خطباء حضرات مدارس کے مہتممین حضرات سمیت کارکنان جمعیت سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتوں میں آزادی مارچ کی دعوت دی اور نئے یونٹوں کا قیام عمل میں لایا جے یوآئی اٹک کے امیر مفتی تاج الدین ربانی ان کی عاملہ اور جنرل کونسل کے اراکین تحصیل کی تنظی میں اور یونین کونسل سطح کی تنظی میں بھی آزادی مارچ کی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہیں ان تیاریوں اور کاوشوں سے لگتا ہے کہ ضلع اٹک سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عوام علمائے کرام اور کارکنان جمعیت آزادی مارچ کے دھرنا میں شریک ہوں گے اس حوالے سے ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی کا کہنا تھا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ اس کا احساس کرتے ہوئے اپنا سب کچھ جمعیت پر قربان کر دیں قائد جمعیت کی آواز پر لبیک کہیں گے اور اٹک ضلع سے کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ عوام کو اس مارچ میں شریک کیا جا سکے اس حوالے سے بھر پور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ان شاء اللہ اس کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے اور ہزاروں کی تعداد میں عوام علما ئے کرام آزادی مارچ میں ضلع اٹک سے شریک ہوں گے ۔



ضلع اٹک:حاجی شاہ میں جعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر کے مزید کاروائی کیلئے کیس ہیلتھ کمیشن کو بھجوا دیا گیا

محکمہ صحت پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جاری عطائیت کے خاتمہ مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر محمد سعید نے اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت گل نیکو کارہ کے ہمراہ اٹک کے نواحی علاقہ حاجی شاہ میں جعلی ڈاکٹر کا کلینک سیل کر کے مزید کاروائی کیلئے کیس ہیلتھ کمیشن کو بھجوا دیا ۔ ان رجسٹرڈ ڈاکٹر خلاف قانون میڈیکل سٹور کی آڑھ میں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہا تھا ،چھاپہ مار ٹیم کے معائنہ کے دوران کسی کونسل کی رجسٹریشن کی سند نہ پیش کر سکا جس کی وجہ سے اس کا کلینک سیل کر دیا گیا ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب ڈی سی او اٹک اور سی ای او ہیلتھ اٹک اس مہم کی مکمل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی ان رجسٹرڈ جعلی ڈاکٹر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔



اٹک سٹی:اس ملک کا بہترین مستقبل شریف خاندان کے ساتھ منسلک ہے ،وہی واپس آ کر اس ملک کی معیشت کوصحیح کرینگے ،شیخ آفتاب احمد

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اس ملک کا بہترین مستقبل شریف خاندان کے ساتھ منسلک ہے ، وہی واپس آ کر اس ملک کی ہچکولے کھاتی معیشت کی کشتی کو کنارے پر لائیں گے ،آج لوگ ڈینگی کے ہاتھوں موت کے منہ میں ہیں جبکہ محمد شہباز شریف نے خادم اعلیٰ ہونے کا صحیح معنوں میں حق ادا کیا اور ڈینگی کو صفر تک پہنچایا لیکن آج حکمران بے بسی کی تصویر بنے نظر آ رہے ہیں مہنگائی کا گراف بلند سے بلند تر ہوتا جا رہا ہے اور معیشت ڈوب رہی ہے ،اسی صورتحال میں ملک کو مضبوط قیادت کی اشد ضرورت ہے اور اس وقت محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف سے بہترین قیادت کوئی بھی نہیں ہے ۔ قیام پاکستان سے بھی قبل محمد شریف صنعت کار تھے اور اس دور کی چند نمایاں کاروباری شخصیات میں شامل تھے جبکہ محمد نواز شریف نے سیاست کا آغاز 80 کی دہائی میں کیا تھا اور ان کی سیاسی زندگی کے آغاز سے ہی میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں ان خیالات کا اظہار شیخ آفتاب احمد نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اتنی طویل رفاقت کے بعد میں پوری ذمہ داری سے یہ بات کہہ رہا ہوں کہ میں نے ان میں کبھی بھی کوئی کرپشن نہیں دیکھی بلکہ ان جیسا دیانتدار اور محب وطن شخص نہیں دیکھا آج جو لوگ کرپشن اور ڈیل کی باتیں کرتے ہیں انہیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ محمد نواز شریف اس شخص کا بیٹا ہے جو قیام پاکستان کے وقت بھی نمایاں کاروباری شخصیت تھا جب شریف خاندان کو اٹک قلعہ میں لایا گیا تھا تو مجھے ایک سال تک ان کے شب و روز کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا جس پر میرے دل میں ان کی قدر و منزلت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا اور خصوصاً بیگم کلثوم نواز جیسی عظیم خاتون میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی آمریت کے اس مشکل ترین دور میں بھی صبر و استقامت کا پہاڑ تھیں اس دوران بھی میں نے کبھی اس کے منہ سے جنرل مشرف کے لئے اخلاق سے گری ہوئی بات نہیں سنی ایسے خاندان کے خلاف آج جب ٹاک شوز میں حکومتی وزراء ہرزہ سرائی کرتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے ابھی بھی اڈایالہ جیل میں ہونے والی ملاقاتوں میں محمد نواز شریف کو پاکستان کی خاطر ہی فکر مند دیکھا تو سر فخر سے بلند ہو گیا کہ جس شخص کی قیادت میں ہم پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں اس نے کبھی بھی اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا ۔



اٹک سٹی:گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء کی کشمیریوں کے حق میں ریلی

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء کی کشمیریوں کے حق میں ریلی ، ریلی کا اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ نے کیا ، ریلی کی قیادت ناظم کالج بخت اسلام نے کی ، ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ہوا، ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ، طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔ طلباء کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کے زیر انتظام نکلنے والی کشمیر بچاؤ ریلی میں شریک ہوئے ،ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ہواجو فوارہ چوک پہنچ کر بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی ۔ طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور انڈیا گو بیک کے نعرے درج تھے ،ناظم کالج بخت اسلام نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ڈھا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ہیں آج کشمیر 47 واں ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے یو این او سویا ہواہے تاہم ڈگری کالج کے طلباء جاگ رہے ہیں آج مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں ہ میں پکار رہی ہیں ریلی سے طلباء کے مختلف رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔



اٹک سٹی:ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے قائد اعظم ہائی سکول اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری شدہ ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ٹریفک ایجوکیشن ونگ اٹک کی جانب سے قائد اعظم ہائی سکول اٹک میں ٹریفک آگاہی و روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر کا اہتمام کیاگیا جس میں انچارج ٹریفک ایجوکیشن انسپکٹر محمد عثمان نے طلباء و طالبات کو روڈسیفٹی کے اصولوں اور ٹریفک قوانین کے متعلق لیکچر دیا اور ٹریفک ہدایات کے متعلق پمفلٹ تقسیم کیے ۔ طلباء و طالبات کو پیدل چلنے کے دوران احتیاطی تدابیر، محفوظ روڈ کراسنگ، موٹر سائیکل اورگاڑی چلانے کے دوران ہیلمٹ اورسیٹ بیلٹ استعمال کے فوائد،اوورسپیڈنگ، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال اور روڈ ریسنگ و ون ویلنگ کے نقصانات سے آگاہ کیا اور اس کے ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی بھی شدید حوصلہ شکنی کی گئی ،طلباء و اساتذہ کو بتایا گیا کہ وہ ٹریفک نظام کے اصلاحی عمل میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اٹک ٹریفک پولیس کا ساتھ دیکر معاشرے میں بہتر تعمیری عمل کر سکتے ہیں ۔





















No comments:

Post a Comment