Wednesday, August 21, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com






اٹک سٹی:اتحاد وےگانگت اسلام کی بنےاد ہے اور اس کے ذرےعے ہم طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دے سکتے ہےں ، کرنل ملک محمد انور 

اتحاد وےگانگت اسلام کی بنےاد ہے اور اس کے ذرےعے ہم طاغوتی قوتوں کو شکست فاش دے سکتے ہےں ،ان خےالات کا اظہار وزےر مال پنجاب کر نل ملک محمد انور نے ڈی سی آفس اٹک مےں ضلعی امن کمےٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کےا ۔ اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی،ڈی پی او ،ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،چےف افسران اور ممبران ضلعی امن کمےٹی نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ملک محمد انور نے کہا کہ ہمےں چاہیے کہ محرم الحرام مےں بھر پور اتحاد و اےثار کا مظاہرہ کر ےں جس کی تعلےما ت ہمار ے رسول حضرت محمد ;248; نے امت مسلمہ کو دےں ےہ مقدس مہےنہ ہمےں برداشت اور صبر کا سبق دےتا ہے اور ہمےں اسلام کی بقاء اور سلامتی کیلئے ہر لمحہ تےار رہنے کی ہداےت کر تا ہے ،اس اہم ماہ مےں ضرورت اس ا مر کی ہے کہ تمام مکاتےب فکر کے افراد اےک جگہ اکٹھے ہوں جس کا درس ہمارے دےن نے دےا ہے اٹک ہمےشہ امن و آشتی کا گہوارہ رہا ہے اور امےد کی جاتی ہے کہ ےہ امن آئندہ بھی قائم رہے گا ۔ اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامےہ نے اس سال محرم الحرام کی تےارےاں مکمل کر لی ہےں تمام جلو س اور مجالس کو بھر پور بلدیاتی سہولےات مہےاکی جائےں گی اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چےف افسران اپنا بھر پور کر دار ادا کر ےں گے ۔ ڈی پی او اٹک نے اجلا س کے شر کاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلع اٹک پولےس کی جانب سے محرم الحرام مےں تمام مذہبی سر گر مےوں کو فول پر وف سےکورٹی فراہم کی جائے گی اس ضمن ضلعی انتظامےہ کے ساتھ مل کر خصوصی پلان تےار کر لےا گےا ہے اور اس پلان کے مطابق بھر پور عمل کےا جائے گا اس کے علاوہ ضلعی اور تحصےل سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے جائےں گے جہاں سے لمحہ بہ لمحہ تمام صورتحال کی سخت نگرانی کی جائے گی اجلا س مےں ممبران ضلعی امن کمےٹی نے اپنی سفار شات اور تجاوےز پےش کےں جن پر قانون کے مطابق عملدر آمد کی ےقےن دہانی کروائی گئی ممبران نے اس عزم کا اظہار کےا کہ تمام مسالک ضلعی انتظامےہ اور پولےس کے ساتھ محر م الحرام مےں بھر پور تعاون کا مظاہرہ کر ےں گے ۔ 



اٹک سٹی:انکروجمنٹ آفیسر سردار اسد علی خان کی نگرانی میں بلدیہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن 

ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نیازی کی ہدایت پرانکروجمنٹ آفیسر سردار اسد علی خان نے آپریشن کی نگرانی میں بلدیہ اٹک کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے عوامی شکایات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مینابازار ، سول بازار ، منصب چوک ، برق روڈ اور لاری اڈے پر کیا گیا تجاوزات مافیا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایک روز کے اندر اندر یہ سامان اپنی دکانوں کے اند ر لے جائیں ،دوبارہ تجاوزات کرنے پرسامان ضبطگی کے ساتھ بھاری جرمانے ہوں گے ۔ سردار اسد علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن عوامی شکایت پر کیا گیا ہے اور آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا، کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی دکاندار اپنا سامان دکانوں کے اندر لے جائیں شٹر سے باہر کوئی چیز رکھنے کی اجازت نہیں اگر دوبارہ سے تجاوزات کی گئی تو سخت جرمانہ کیا جائے گا اور سامان بھی ضبط ہو گا بلدیہ کا عملہ رات گئے تک ڈیوٹی پر موجود رہے گا ،اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ اگر بلدیہ کے اہلکار کسی کو بے جا تنگ کرتے ہیں تو عوام الناس تحریری درخواست دیں اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ 



ضلع اٹک:وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور کے حلقہ انتخاب میں مشتبہ کانگو وائرس کا کیس ‘ محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی 

وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور کے حلقہ انتخاب پنڈی گھیب کے نواحی گاؤں نکہ کلاں میں مشتبہ کانگو وائرس کا کیس ‘محکمہ صحت اٹک میں ہلچل، تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں نکہ کلاں کی پانچ سالہ حسنہ ولد صدیق کو پیٹ میں درد کی شکایت پر پنڈی گھیب کے نجی ہسپتال میں علاج کی غرض سے لایا گیا، ہسپتال والوں نے ابتدائی طبی امداد دیکر بچی کو واپس بھیج دیا لیکن آرام نہ آیا گھر والے تو دوبارہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی گھیب میں لائے ذراءع کے مطابق ٹی ایچ کیو پنڈی گھیب میں ظاہری علامات کی بنیاد پر ڈینگی کا علاج شروع کیا گیالیکن تشویشناک حالت کی وجہ سے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ،اس دوران بچی کی حالت بگڑتی چلی گئی اور ناک اورمنہ سے خون جاری ہو گیا واضح رہے کہ بچی گورنمنٹ پرائمری سکول نکہ کلاں میں زیر تعلیم تھی ہولی فیملی میں کانگو وائرس کے شبہ میں علاج شروع ہوا اور ضروری ٹیسٹ کیلئے بلڈ سیمپل لئے گئے اور بیماری کنفرم کرنے کے لیے خون کے نمونہ جات (بلڈ سیمپل) لیبارٹری میں بھیجے گئے جنکی رپورٹس ابھی نہیں آئیں رپورٹس موصول ہونے پر ہی اس بات کی تصدیق ہو گی کہ یہ کیس کانگو وائرس کا ہے یا کچھ ، اس دوران بچی خالق حقیقی سے جا ملی ۔ 16 اگست کو بچی میں بخار ، منہ اور ناک سے خون آنا شروع ہوا 17 اگست کو ہولی فیملی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا بچی کی موت اور بیماری کی علامات سے پورے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ڈی ایچ او اٹک ، ڈی ڈی ایچ او پنڈی گھیب اور دیگر افسران نکہ کلاں پہنچ گئے اور مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ مرحومہ کی تدفین کی گئی کانگو وائرس بنیادی طور پر جانوروں کی بیماری ہے جو ایک جانور سے دوسرے جانور میں منتقل ہوتی ہے جانوروں کے ساتھ ساتھ انسان بھی اس بیماری سے متاثر ہوتے ہیں یہ جان لیوا بیماری ہے اس بیماری میں مبتلا مریض بظاہر تندرست نظر آتا ہے اس کی علامات ، تیز بخار ، پیٹ درد اور ناک اور منہ سے خون آنا ہیں ضلع اٹک بالخصوص تحصیل پنڈی گھیب اور ملحقہ آبادی میں زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی اور مویشی پال کر اپنا گزر بسر کرتے ہیں کانگو وائرس ( مشتبہ کیس ) کا موجود ہونا تشویشناک بات ہے اس کے تدارک کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں اور دیہات میں بالخصوص محکمہ تعلیم محکمہ صحت اورلائیو سٹاک کے عملہ کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے ۔ 



تحصیل اٹک میں خود کشی کرنے کا آسان اور مفت طریقہ ‘غازی بروٹھہ نہر میں خودکشی کرنا معمول بن گیا 

تحصیل اٹک میں خود کشی کرنے کا آسان اور مفت طریقہ ‘غازی بروٹھہ نہر میں خودکشی کرنا معمول بن گیا ،غازی بروٹھہ نہر کے تعمیر سے اب تک 1175 خواتین و مرد معمولی تنازعہ پر خودکشی کر چکے ہیں ۔ اسی طرح کی ایک خودکشی اٹک شہر کے علاقہ فاروق اعظم کے رہائشی فیض اللہ کی 30 سالہ جواں سال لڑکی نے معمولی گھریلو تنازعہ پر گھر سے نکل کر حاجی شاہ نہر پل پر سے غازی بروٹھہ پروجیکٹ کی 150 میٹر گہری نہر کے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی غوطہ خور ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور نہر میں زیادہ پانی اور تیز موجوں کے باعث ریسکیو آپریشن میں انتہائی مشکل پیش آئی لیکن ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت سے 2 گھنٹے کی محنت سے ریسکیو اہلکاروں نے جان جوکھوں میں ڈال کر غازی بروٹھہ نہر سے لاش نکال لی اور خاتون کی لاش کو قانونی کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بعدازاں لاش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔ 



حضرو شہر اور گردونواح میں سر عام عطائیت ، عطائیوں کو کھلی چھوٹ ، محکمہ صحت کی پر اسرار خاموشی 

حضرو شہر اور گردونواح میں سر عام عطائیت ، عطائیوں کو کھلی چھوٹ ، محکمہ صحت کی پر اسرار خاموشی ، اگر محکمہ صحت کے افسران ٹھان لیں تو عطائیت جڑ سے ختم ہو سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرو میں عوامی حلقوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہر طرف عطائیت کا راج ہے یوں محسوس ہو تا ہے کہ حضرو کے علاقہ میں حکومت نام کی کوئی چیز ہی مو جود نہیں ہے عطائی نماز مغرب کے فوراً بعد کلینک کھول لیتے ہیں اور بلا خوف و جھجھک انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں اس دوران عطائی راج اپنے جوبن پر ہو تا ہے خدا جانے اس مکروہ کھیل کی بنیاد کیا ہے کہ محکمہ صحت کے افسران خانہ پوری کےلئے ایک دو کار وائیاں بھی کرتے ہیں تاہم عطائیت دن بدن ترقی کر رہی ہے اور کسی افسر میں اتنی جراَت نہیں کہ اس گھناءونے کھیل کو رو کے اب اس کھیل کے پیچھے یا تو کروڑوں کا بھتہ کام کر رہا ہے یا کوئی اور وجہ ہے عطائی سر عام انسانی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں کوئی بھی دیانتدار افسر ٹھان لے تو عطائیت جڑ سے ختم ہو سکتی ہے کیونکہ عطائی چھپ کر کام نہیں کرتے اس کو کنٹرول کرنا کوئی مشکل کام نہیں صرف جذبہ چاہیے ۔ 



ضلع اٹک:سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد سے باہتر تک کھنڈرات میں تبدیل ‘جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے 

سنجوال باہتر روڈ سقہ آباد سے باہتر تک کھنڈرات میں تبدیل ‘جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے سڑک پر گڑھوں کی وجہ سے آئے روز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہے ،معززین علاقہ ٹرانسپورٹر حضرات متعدد بار اعلیٰ حکام کو اس جانب متوجہ کر چکے ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں سنجوال باہتر روڈ سے ملحقہ دیہات دورداد ، ڈھوک حسو ، ڈھوک اکبری، سقہ آباد کوٹھہ پنڈ، بٹھو، زیندی، کوٹ سلابت خان، کٹاریاں ، پنڈ فضل خان اور قرب وجوار کے آبادیوں کے معززین نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سقہ آباد سے باہتر تک بیس کلو میٹر کا ٹکڑا کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں معززین نے بتایا ہے کہ جگہ جگہ پڑے گڑھوں کی وجہ سے رات کو سفر کرنے والوں کو اس سڑک پر لوٹ لیا جاتا ہے کیونکہ ان گڑھوں میں گاڑی یا موٹر سائیکل بہت آہستہ سپیڈ سے چلتا ہے جس سے چور ی ڈکیتی کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں معززین علاقہ نے صوبائی وزیر مواصلات ، چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:عمران خان کا جنرل باجوہ کی اگلے تین سال کیلئے بطور آرمی چیف تعیناتی ایک بہترین انتظامی فیصلہ ہے ، طاہر صادق 

رکن قومی اسمبلی میجرطاہرصادق نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش داخلی و خارجی خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان کا جنرل باجوہ کی اگلے تین سال کیلئے بطور آرمی چیف تعیناتی ایک بہترین انتظامی فیصلہ ہے ،اس فیصلے کے نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطے کیلئے بھی انتہائی دور رس اور مثبت نتاءج آئیں گے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ پاکستان کے داخلی استحکام اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے بہترین ثابت ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ فیصلہ ملک اور خاص کر اس خطے میں جاری امن کوششوں کے تسلسل اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا ہے ہم چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ملکی سلامتی کیلئے بطور پروفیشنل سولجر کردار ادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں میجر طاہر صادق نے کہا کہ جمہوریت کی بقاء اور استحکام کیلئے بھی جنرل قمر جاوید باوجوہ کا غیر جانبدارانہ کردار قابل تعریف ہے پوری امید ہے کہ بطور آرمی چیف انکی مدت ملازمت میں توسیع سے جمہوری ادارے مزید مضبوط ہونگے اور جمہوری نظام کو تقویت ملے گی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی خودکش حملے سے ہلاکتوں کے بعد جب بھارت کو جنگی جنون سوار تھا اس وقت بھی جنرل باجوہ نے خطے میں امن کے اپنے ویژن کی بدولت ہی خطے کو ممکنہ جنگ کے خطرے سے بچایا تھا اور دشمن کو یہ باور کرادیا تھا کہ اگر اس نے جنگ کی غلطی کی تو اس میں نقصان اسی کا ہوگا اور اسے ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا جس طرح افواج پاکستان نے دہشتگردی ختم کر کے ملک میں امن بحال کیا اس کی طرفداری ضروری ہے ہر محب وطن پاکستانی کو ان کی پاکستانی فوج کی ہمت افزائی کرنی پڑے گی فوج ہی پاکستان کے آئین اور جغرافیائی سرحدوں کی محافط ہے ۔ 



ضلع اٹک:ایس ایس جی میجر جنرل ممتاز حسین صوبیدار احمد خان کی شہادت پر فاتحہ خوانی کے لیے ڈھوک اکبری بولیانوال تشریف لائے 

ایس ایس جی میجر جنرل ممتاز حسین کیل سیکٹر میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کے نائب صوبیدار احمد خان کی شہادت پر شہید کے آبائی گاءوں ڈھوک اکبری بولیانوال نزد سقہ آباد اٹک تشریف لائے ،اس موقع پر کرنل وقار احمد صوبیدار میجر حبیب خان کے علاوہ شہید نائب صوبیدار کے بھائی ہاشم خان طفیل احمد بیٹے اور علاقہ کی سماجی و سیاسی شخصیت سینئر صحافی حافظ عبدالحمید خان بھی موجود تھے ۔ میجر جنرل ممتاز حسین نے شہید نائب صوبیدار احمد خان کے درجات بلندی کی دعا کی اور شہید نائب صوبیدار کی شہادت کو ملک و قوم کے لئے اعزاز قرار دیا انہوں نے کہا کہ اس نازک ملکی صورت حال میں پاک فوج اپنے فراءض کی ادائیگی میں کوشاں ہے اور ہمارے جوان لائن آف کنٹرول پر دشمن کے سامنے سینے تان کر کھڑے ہیں بھارت کو کسی بھی ممکنہ جارحیت کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ملک اور سرحدوں کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے میجر جنرل ممتاز حسین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے گزشتہ روز شہید نائب صوبیدار کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پاک فوج کو نہ صرف دل و جان سے چاہتی ہے بلکہ پاک فوج کے کندھے سے کندھا ملا کر دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے پاک فوج اور ;838371; کے جوانوں کی وطن کے لئے دی گئی قربانیاں اور لہو ضرور رنگ لائے گا اور ہمارے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی ملے گی مسلمان کی سب سے بڑی خواہش شہادت کی تمنا ہے اس علاقے میں صدیوں شہید آحمد خان کا نام زندہ رہے گا شہید کبھی مرتا نہیں ہے بلکہ اسے اللہ رب العزت ایک نئی زندگی دیتے ہیں اور اسے اللہ کی طرف سے رزق ملتا ہے میجر جنرل ممتاز حسین نے کہا کہ میں نے یہ علاقہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا تھا مگر احمد خان کی شہادت مجھے کھینچ کر یہاں لائی ہے یہ اس شہید کی برکت ہے انہوں نے شہید احمد خان کے بھائیوں سے دلی اظہار ہمدردی کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا شہید کے بچوں کو پیار کیا ان کے سروں پر دست شفقت رکھا اور اپنے ساتھ کھڑا کر کے فوٹو بھی بنوائے میجر جنرل ممتاز حیسن نے شہید کی قبر پر حاضری دی دعائے مغفرت کی اور شہید کی قبر کو سلیو ٹ پیش کیا ۔ 



اٹک سٹی:موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے، عوام کو سوائے مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے، موجودہ حکومت نے عوام کو سوائے مایوسیوں کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ۔ مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ ہوا معیشت تباہی کا شکار ہوئی جبکہ عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی بھی کمانا مشکل ہو گیا ،تحریک انصاف کی حکومت انتخابی وعدوں کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،حاجی احسان خان، طلال بٹ، سعید الرحمان،حاجی ابرار بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ایک سال میں ہی عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے قائد محمد نواز شریف کے دور میں ملک میں خوشحالی تھی عوام کے ساتھ جو انتخابی وعدے کیے گئے تھے ان کو پورا کیا گیا ان کے دور اقتدار میں ملک سے دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ملک بھر میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے جبکہ دیگر عوام مسائل کے لئے بھی عملی اقدامات اٹھائے گئے یہی وجہ ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو یاد کر رہی ہے حکومت عام آدمی کی مشکلات کم کرنے کے بجائے بڑھا رہی ہے مہنگائی کے ہاتھوں عام دیہاڑی دار کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔ 



حضروسٹی: ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو کا تبادلہ جنڈ کر دیا گیا ،محمد اسلم ڈوگر ڈی ایس پی حضرو تعینات 

ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو کا تبادلہ جنڈ کر دیا گیا ،محمد اسلم ڈوگر ڈی ایس پی حضرو تعینات ‘تفصیلات کے مطابق تقریبا 2 ماہ قبل سرکل حضرو میں تعینات ہونے والے غلام اصغر چانڈیو کا تبادلہ آئی جی پنجاب نے انکا تبادلہ جنڈ کر دیا جبکہ جنڈ سے محمد اسلم ڈوگر کو حضر و سرکل میں تعینات کر دیا گیا ۔ 



حضروسٹی:آلائشیں بر وقت ٹھکانے لگانے پر سینٹری انچارج محمد اعجاز اور انکی ٹیم کیلئے بلدیہ حضرو انعام کا اعلان کریں ،شہریوں کا مطالبہ 

عید کے موقع پر حضرو شہر میں جانوروں کی آلائشیں بر وقت ٹھکانے لگانے پر سینٹری انچارج محمد اعجاز اور انکی ٹیم کی خوصلہ افزائی کیلئے چیف آفیسر بلدیہ حضرو انعامات کا اعلان کریں ،شہریوں کا مطالبہ ‘تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب کی قیادت میں انسپکٹر سینٹری محمد اعجاز اور انکی ٹیم نے عید کے تین دنوں میں جانوروں کا آلائشیں بر وقت اٹھائیں جسکی وجہ سے شہر کا ماحول خراب نہیں ہوا، ان آلائشوں کو شہر سے باہر زمین میں دفن کیا گیا شہریوں نے چیف آفیسر سردار آفتاب احمد اور انسپکٹر محمد اعجاز کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں انعامات سے نوازا جائے ۔ 



مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف مقامی انتظامیہ کے تعاون سے مسیحی وہندو برادری اٹک مشترکہ طورپر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے یو پی چرچ تا کچہری چوک تک ریلی نکالی جس کی قیادت پاسٹر جاوید جانسن ، پیٹر یوپی چرچ اور ہندو برادری کے سربراہ سمیت مسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے کی ۔ ریلی میں مسیحی اور ہندو برادری کی خواتین اور مردوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے بھارت کے مظالم کے خلاف نعرہ بازی کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تصاویر اور نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔ 



اٹک سٹی:ریسکیو 1122 اٹک کی خدمات سے دن کے 24 گھنٹے نہ صرف انسان مستفید ہو رہے ہیں ،رپورٹ 

ریسکیو 1122 اٹک کی خدمات سے دن کے 24 گھنٹے نہ صرف انسان مستفید ہو رہے ہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں سر فہرست یہ ادارہ جانوروں اور پرندوں کی مدد کیلئے بھی ہمہ وقت تیار ہے ،اسی طرح کی ایک مثال ریسکیو 1122 کے دفتر کے بالمقابل محکمہ زراعت کے دفتر میں تعینات چوکیدار نے ریسکیو 1122 کے عملہ کو اطلاع دی کہ ان کے دفتر کے لان میں اونچے درخت کی 50 فٹ چوٹی پر ایک کوا پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی مضبوط نائلون کی ڈور سے درخت میں پھنسا ہوا ہے اور دیگر کوے اس کو اس مصیبت سے نکالنے کے سلسلہ میں چیخ و پکار کر رہے ہیں ،اونچائی زیادہ ہونے کی وجہ سے درخت پر چڑنا مشکل ہے اور ڈور لپٹ جانے کی وجہ سے کوا کافی تکلیف میں مبتلا ہے ۔ اطلاع ملنے پر فوراً ریسکیو ٹیم اپنے آلات کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی کوا چند منٹوں میں بحفاظت ریسکیو کر لیا اور پانی پلانے کے بعد کھلی فضا میں آزاد کر دیا گیا لوگوں نے ریسکیو عملے کی کارکردگی اور جذبے کو سراہا ہے ۔ 



اٹک سٹی:میجرلورز فورس کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس ، تمام عہدیداران کی شرکت، باہمی مشاورت سے ضلع بھر کی تمام باڈیز تو ڑ دی گئی 

میجرلورز فورس کی کورکمیٹی کا ہنگامی اجلاس ، تمام عہدیداران کی شرکت، باہمی مشاورت سے ضلع بھر کی تمام باڈیز تو ڑ دی گئی، آئندہ چندروز میں ضلعی تنظیم کے عہداران کا اعلان کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق میجر لورز فورس کا کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ چیئرمین شیخ تنویر، آفتاب قریشی، ملک کامران کامی، طاہر مودی، سید سہیل جعفری، قیصر محمود، حر عباس، عبدالوہان خان، حافظ نصرت علی خان ، محمد اختر و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر کی تمام تنظی میں یونین کونسل سے لے کر تحصیل اور ضلع تک تمام با ڈیز کو توڑ دیا گیا آئندہ چند روز میں پہلے مرحلے میں ضلع کے عہدیداروں کا اعلان کیا جائے گا بعد میں تحصیل اور یونین کونسل سطح تنظیم سازی کی جائے گی اجلاس سے شیخ تنویر ، کامی ملک ، آفتاب قریشی ، عبدالوہاب خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اٹک رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی کال پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی اٹک سے اسلام آباد تک میں میجر لورز فورس کے نوجوانوں کا کردار مثالی تھا تما م عہدیداران و کارکنان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے شیخ تنویر نے کہا کہ پہلے کی طرح دن رات ایک کر کے میجر طاہر صادق کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے ۔ 



اٹک سٹی:پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے اےک اہم تقرےب گورنمنٹ کامرس کالج اٹک مےں منعقد ہوئی 

پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے اےک اہم تقرےب گورنمنٹ کامرس کالج اٹک مےں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی تھے ،ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائرےکٹر کالجز پروفےسر عثمان صدےقی اور دےگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے کالج کے سبزہ زار مےں مختلف اقسام کے پودے لگائے ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ درخت لگانا صدقہء جاریہ اور سنت نبوی ﷺہے ۔ آج پورے ملک مےں وزےر اعظم پاکستان عمران خان کی ہداےت پر پلانٹ فار پاکستان ڈے مناےا جارہا ہے جس مےں مون سون کی شجر کاری مہم کے دوران ملک بھر مےں پودے لگائے جائےں گے اور اس ضمن مےں خصوصی اقدامات کا آغاز کر دےا گےا ہے آج اٹک مےں اسی حوالے سے شجر کاری کی جارہی ہے پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے آج ملک بھر مےں تقرےبات منعقد کی جارہی ہےں سول ڈوےثرنز مےں 13500 ،ماس پلانٹےشن کے تحت 18000،فری ڈسٹر بےوشن کے تحت122000 اور دوسرے محکموں کی نگرانی مےں 20000 پودے لگائے جائےں گے اس کے علا وہ ان تمام پودوں کی دےکھ بھال اور افزائش کا بھی مناسب انتظام کےا جائے گا ڈی سی اٹک نے کہا کہ اس مہم کا سب سے اہم مقصد ارض پاک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے تاکہ ملک سے ماحولےاتی آلودگی کا خاتمہ کےا جاسکے اس اہم موقع پر عوام سے اپےل کی جاتی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ اس مہم مےں تعاون کر ےں تاکہ ملک پاکستان کو خوب صور ت بناےا جاسکے اٹک مےں مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح ےکم اگست سے کر دےا گےا ہے اور اس مہم کا نام 10 بلےن ٹری سونامی پرو گرام 2019ء ہے اس اہم پروگرام کے تحت ضلع اٹک مےں تےن لاکھ سے زائد پودے لگائے جائےں گے اور بعد مےں ان کی دےکھ بھا ل اور مکمل آڈٹ کےلیے خصوصی کمےٹی بھی تشکےل دی گئی ہے کسی بھی ملک مےں خوشگوار ماحول کےلیے 33% رقبہ پر درخت ضروری ہےں جب کہ پاکستان مےں صرف5;46;1% رقبہ پر درخت موجود ہےں جو انتہائی کم ہےں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوامی شر کت سے زےادہ سے زےادہ پودے لگائے جائےں اس موقع پر ڈی سی اٹک نے متعلقہ افسران کو گورنمنٹ کامرس کالج کے خالی رقبہ پر وسےع پےمانے پر شجرکاری کی ہداےات جاری کےں ۔ 



حضروسٹی: شیخ آفتاب احمد نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 55 میں درجنوں مقامات پر خوشی اور غمی میں شرکت کی ،رپورٹ 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 55 میں درجنوں مقامات پر خوشی اور غمی میں شرکت کی ،انہوں نے ویسہ گاءوں میں سابق امیدوار قومی اسمبلی و چیئرمین یونین کونسل بہادر خان المعروف جھلا خان کے بیٹے سابق سینئر وائس چیئرمین ضلع کونسل و سابق امیدوار پنجاب اسمبلی خان اقبال خان چیف آف ویسہ کے بھتیجے سابق نائب تحصیل ناظم حضرو امان اللہ خان کی وفات پر ڈیرہ اقبال خان پر جا کر مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی ، کالو گاءوں میں ملک ارشد کی عیادت اور اسی گاءوں میں عید کے دوسرے روز موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 3 نوجوانوں زوہیب ولد اورنگزیب ، حیدر ولد محمد ظہور ، فیضان ولد عبدالرحمن کے لواحقین سے اظہار تعزیت ، مانسر میں رزاق کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت اور مانسر میں سابق وائس چیئرمین سید سجاد علی شاہ کے ماموں زاد بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل و تحصیل نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) زمان شاہ کے چچا ، کامرہ گاءوں حسن ابدال میں نوید کے والد کی وفات ، اسی گاءوں میں محمد خالد کے بیٹے کی وفات اور اسی گاءوں میں قیصر کے والد گل زمان کی وفات اور مسیح برادری کی جانب سے جشن آزادی کے پروگرام میں جس کے میزبان سابق اقلیتی کونسلر بلدیہ اٹک طارق ولیم تھے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ان کی آمد پر مسیح برادری کی خواتین اور مردوں نے ان کا شاندار استقبال کیا ، حسن ابدال میں سابق کونسلر خالد محمود کے بھتیجے کی شادی میں شرکت کی اور اٹک کے تاریخی فوارہ چوک میں مشہور ککس 39 بیکرز میں آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا اور تاجر محمد عرفان سے اس نقصان پر اظہار ہمدردی کیا ان تمام مقامات پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ ( ن ) اٹک ، حضرو اور حسن ابدال کے رہنما بھی موجود تھے ۔ 



اٹک سٹی:رنگ لائے گا خون شہیدوں کا ، ضلع اٹک کا ایک اور جوان نائب صوبیدار احمد خان اعوان نے کیل سیکٹر میں شہید 

رنگ لائے گا خون شہیدوں کا ، ضلع اٹک کا ایک اور جوان نائب صوبیدار احمد خان اعوان نے کیل سیکٹر میں وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے وطن کی مٹی پر اپنی جان نچھاور کردی شہید نائب صوبیدار ;838371; احمد خان اعوان ولد محمد اسلم مرحوم کا تعلق اٹک کے نواحی گاءوں بولیانوال کی ڈھوک اکبری سے ہے احمد خان اعوان 1979ء میں ڈھوک اکبری نزد سقہ آباد داخلی بولیانوال میں پیدا ہوئے 1998ء میں پارک آرمی جوائن کی وہ ایس ایس جی کمانڈو نائب صوبیدار تھے ماہ آزادی 17 اگست سحری کے وقت احمد خان اعوان کو کشمیر کے کیل باڈر پر شہادت نصیب ہوئی شہید کے والد مرحوم محمد اسلم اعوان 5 سال قبل وفات پا گئے تھے آپ کے ورثاء میں آپ کی بیوہ دو بچیوں اور تین بیٹوں کے علاوہ پانچ بھائی جن میں ایک اور بھی پاک فوج میں اوکاڑہ میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے جبکہ سب سے چھوٹا بھائی طفیل خان ریسکیو 1122 میں بطور ڈرائیور تعینات ہے شہید نائب صوبیدار احمد خان اعوان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 18 اگست 2019 صبح دس بجے سنجوال باہتر روڈ پر سقہ آباد گاوں کے قریب ڈھوک حسو خان سے متصل ڈھوک اکبری میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی ۔ 



اٹک سٹی:ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی کی صدارت میں منعقدہوا 

ڈینگی سے متعلق ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی کی صدارت میں منعقدہوا ،اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی سی اٹک نے کہا کہ ہ میں موجودہ موسم مےں ڈےنگی سے بچاءو کی موَثر تدابےر اختےار کرنی چاہئےں تا کہ اس خطرناک بےماری کے تدارک کےلیے اقدامات کیے جا سکےں ،انہو ں نے کہا کہ اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے ،اس لئے ہ میں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے عوام الناس کی آگاہی کیلئے تمام تر ذراءع کو استعمال کیا جائے انہو ں نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سے بچاءو کے متعلق تمام اپنی تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کی صورت میں مچھر مار لوشن کا استعمال کریں شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں انہو ں نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو اپنے فراءض دیانداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔ 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نے عیدالاضحی اور 14 اگست کے حوالہ سے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی 

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عیدالاضحی اور 14 اگست کے حوالہ سے ریسکیو 1122 اٹک کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ۔ عید کے اس پر مسرت موقع پر اٹک کی عوام کو مکمل اور بروقت خدمات فراہم کی گئیں ،عیدالاضحی کے دنوں میں ریسکیو اٹک کے کنٹرول میں کل 7200 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 240 ایمرجنسی ، 150 میڈیکل ، 56 روڈ ایکسیڈنٹ ، 3 ڈوبنے کے واقعات ، 1 سلنڈر پھٹنے کا واقعہ اور 30 مختلف نوعیت کی ایمرجنسی تھیں جن پر ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر طبی خدمات سرانجام دیں ان واقعات میں 7 افراد کی موت واقع ہوئی جن میں 5 ڈوب کر اور 2 افراد روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوئے ۔ 14 اگست کے حوالہ سے ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کہا کہ آزادی کے نام پر منچلے سڑکوں پر بے لگام نظر آئے اس دن 20 روڈ ایکسیڈنٹ واقع ہوئے جن میں 25 افراد زخمی اور 2 نوجوان جاں بحق ہوئے تفریحی مقامات خصوصاً دریائے سندھ اٹک خورد اور ہرو دریا پر بھی بد نظمی نظر آئی جس کی وجہ سے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے نکالا بعد ازاں ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے عید کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 اٹک ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار ہے ۔ 



اٹک سٹی:مقبوضہ کشمےر کی خصوصی حےثےت تبدےل کرنے اور کشمےری عوام پربھارتی ظلم و بر بر ےت کےخلاف اٹک مےں بھی ےوم سےا ہ مناےا گےا 

بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمےر کی خصوصی حےثےت تبدےل کرنے اور کشمےری عوام پر بھارتی ظلم و بر بر ےت کے خلاف بھارت کے ےوم آزادی کے موقع پر ملک بھر کی طر ح اٹک مےں بھی ےوم سےا ہ مناےا گےا ،اس ضمن مےں مر کزی تقرےب ضلع کونسل ہال اٹک مےں ہوئی جس مےں وزےر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انورخان ،چےئر مےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی، تحریک انصاف کے سےنئر رہنماءوں قاضی احمد اکبر خان ،اکبر خان تنولی،اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اٹک چوہدری عبدالماجد،اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسےن نیکوکارہ ، ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، ضلعی افسران اور مختلف شعبہَ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے وزےر مال پنجاب کر نل (ر) ملک محمد انورخان نے کہا کہ آج ہم کشمےری عوام پر کیے جانے والے ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہےں کشمےر پاکستانےوں کے دل کا حصہ ہے اور ہم ےہ حصہ بھارت سے لے کر رہےں گے نرےندر مودی نے دنےا کو اپنا بھےانک چہرہ دکھا دےا ہے اس وقت کشمےر مےں 8 لاکھ سے زائد بھارتی فوج موجود ہے اور مزےد دستے بھےجے جارہے ہےں اور ظلم کی نئی تارےخ رقم کی جارہی ہے مقبوضہ کشمےر مےں مسلسل 11 روز سے کر فےو نافذ ہے ،ذراءع ابلاغ مکمل منقطع ہیں ، ادوےات اور خوراک کی شدےد قلت ہے جس وجہ سے کشمےری عوام تارےخ کے مشکل ترےن دور سے گزر رہے ہےں مگر مصےبت کی اس گھڑی مےں ہم کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہےں اور آخری دم تک کھڑے رہےں گے چےئر مےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری نے کہا کہ کشمےرکےلیے پاکستان کی عوام ہر طرح کی قر بانی دےنے کےلیے تےار ہے اور ان کےلیے قربانی دےنا ہمارا فر ض ہے اگر ہم نے اےسا نہ کےا تو روز قےامت ہم کشمےری عوام کے آگے جوابدہ ہوں گے وزےر اعظم عمران خان نے بھارت کی طر ف سے کشمےر کی مخصوص آئینی حےثےت ختم کر نے پر دو ٹوک موقف اپناےا اور اسے کشمےری عوام کے ساتھ سراسر ظلم قرار دےا وزےر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہےں لےکن اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستانی افواج اور عوام اس کےلیے تےار ہےں اور اس کا دو ٹوک جواب دےا جائے گا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اس موقع پر اپنے خطاب مےں کہا کہ مودی اس خطے کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے دو ارب انسانوں کی زند گےاں خطرے مےں ڈال دی ہےں بھار ت نے حال ہی مےں جو کشمےری عوام کے ساتھ ظلم کےا ہے اس کی وجہ سے پوری دنےا مےں بے چےنی پائی جاتی ہے اور اس موقع پر وزےر اعظم عمران خان نے مضبوطی کا مظاہرہ کےا اور کشمےری عوام کی آواز بن کر ابھرے کشمےر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور اس کے حصول کےلیے جنگ جاری رہے گی مقامی رہنما تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہا کہ کشمےر کی جنگ ہماری جنگ ہے اور اسے ہم نے ہی لڑ نا ہے ہم ےہ جنگ اس وقت تک لڑتے رہےں گے جب تک کشمےری عوام آزادی حاصل نہےں کر لےتے تمام سےاسی قےادت کشمےر اےشو پر وزےر اعظم عمران خان کے پےچھے کھڑی ہے اور اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا جواب 27 فروری سے بھی بھےانک ہو گا تقرےب کے اختتام پر رےلی بھی نکالی گئی جس مےں بڑی تعداد مےں افراد نے شر کت کی رےلی کے شر کاء نے بازوءوں پر سےاہ پٹےاں باندھ رکھی تھےں بےنرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر کشمےری عوام کے حق مےں اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ 



ہٹیاں :ون ویلنگ کے خطرناک کھیل نے نوجوان کی جان لے لی 

ون ویلنگ کے خطرناک کھیل نے نوجوان کی جان لے لی ، تفصیلات کے مطابق نیو ہٹیاں روڈ پر موٹر سائیکل ریس کے دوران آزادی کے نام پر ون ویلنگ کا خطرناک کھیل دکھانے والا 19 سالہ محمد عدنان اختر تیز رفتاری کے سبب موٹر سائیکل بے قابو ہونے پر فٹ پاتھ سے جا ٹکرایا حادثہ کے نتیجہ میں نوجوان کے سر پر گہری چوٹ آئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی نوجوان کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا خون زیادہ نکل جانے کے سبب نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی جاں بحق ہو گیا ۔ 



نیو ہٹیاں روڈ پر تیز رفتار کار اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں جا گری ، 2 افراد زخمی 

نیو ہٹیاں روڈ پر تیز رفتار کار اوور ٹیکنگ کرتے ہوئے کھیتوں میں جا گری ، 2 افراد زخمی ‘تفصیلات کے مطابق نیو ہٹیاں روڈ پر پولیس چوکی کے قریب ایک تیز رفتار کار جو دوسری گاڑی کو اوورٹیک کر رہی تھی جس کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور کار بے قابو ہو کر قلابازیاں کھاتے ہوئے کھیتوں میں جا گری ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 17 سالہ ضیاء اور 16 سالہ حسین جو پیپلز کالونی اٹک کے رہائشی ہیں زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر مو قع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔ 



گاءوں لارنسپور میں غباروں میں ہوا بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت ایک بچی شدید زخمی ہو گئی 

گاءوں لارنسپور میں غباروں میں ہوا بھرنے والا سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی سمیت ایک بچی شدید زخمی ہو گئی ،زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹک کے گاءوں لارنسپور ( فقیر آباد ) میں حفیظ نامی شخص کے گھر غباروں میں ہوا بھرنے والا سلنڈر پھٹ جانے کے باعث حفیظ ، اس کی اہلیہ فرزانہ اور 8 سالہ بچی مسکان شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔ 



دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ، ڈوبنے والوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں 

دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ، ڈوبنے والوں کی لاشیں دریا سے نکال لی گئیں ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریاءوں میں نہانے پر پابندی کے باوجود دریائے سندھ میں اٹک خورد کے مقام پر ماموں اور بھانجا 2 افراد 40 سالہ آفتاب ولد ربنواز اور 12 سالہ علی حسن ولد تنویر نہاتے ہوئے دریا کا پانی گہرا ہونے کے سبب ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی غوطہ خور ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ایک گھنٹہ کے ریسکیو اپریشن کے بعد دونوں لاشیں دریا سے نکال لیں ، ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں ۔ 



اٹک سٹی:ےوم آزادی کے حوالہ سے پرچم کشائی اور کشمےری عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کی مرکزی تقرےب ضلع کو نسل ہال اٹک مےں منعقد ہوئی 

پاکستان کے 72 وےں ےوم آزادی کے حوالہ سے پرچم کشائی اور کشمےری عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کی مرکزی تقرےب ضلع کو نسل ہال اٹک مےں منعقد ہوئی ،تقرےب مےں وزےر اعظم پاکستان کے مشےر بر ائے موسمےاتی تبدےلی ملک امےن اسلم، چےئر مےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی پنجاب ٹو ےاور بخاری ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ، اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد،اے سی اٹک جنت حسےن نیکوکارہ ،ڈاکٹر فےاض بخاری، ضلع بھر کے افسران اور مختلف شعبہَ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد مےں شر کت کی مقررہ وقت کے مطابق ضلع کو نسل کے سبزہ زار مےں پر چم کشائی کی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے وزےرا عظم کے مشےر ملک امےن اسلم نے کہا کہ پاکستان اےک عظےم مملکت ہے جو قائداعظم اور ان کے رفقاء کی انتھک کوششوں کا ثمرہے ےہ ملک بے شمار اور لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کےا گےا ہے اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظےم مملکت کی تر قی کےلیے اپنا تن من دھن وقف کر دےں اور بے لوث خدمت کےلیے ہمہ وقت تےار رہےں اس وقت دو کروڑ کشمےرےوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے مگر کشمےری قوم اس ظلم کے آگے کھڑی ہے اور ان کے ساتھ پاکستان کی عوام بھی موجود ہے اور وہ دن دور نہےں جب کشمےر مےں آزادی کا سورج طلوع ہو گا پاکستان کا ےوم آزادی کشمےری عوام کے ساتھ اظہار ےکجہتی کے طور پر مناےا جارہا ہے آج کے دن ہم نے آزادی کی نعمت حاصل کی مگر ہماری شہ رگ پر ظالم بھارتی فوج نے حملہ کردےا اور پچھلے 70 سال سے ظلم اور بر بر ےت کے ساتھ کشمےری عوام جد و جہد آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے جوکسی صورت ممکن نہےں ہم اس ےوم آزادی پر عہد کر تے ہےں کہ اس ملک کا بچہ بچہ پاکستان کی تر قی مےں حصہ ڈالے گا اور کشمےر کےلیے لڑے گا ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کہا کہ ےوم آزادی اور کشمےری عوام سے اظہار ےکجہتی کہ موقع پر ضلعی اور تحصےل سطح پر بے شمار تقرےبات منعقد کی جارہی ہےں جن مےں عوام کی بڑی تعدا د شرکت کر رہی ہے اس موقع پر ضلعی پولےس کی طرف سے سےکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہےں انہوں نے عوام سے اپےل کی کہ وہ ےوم آزادی کہ موقع پر مکمل امن وامان برقرار رکھےں اور انتظامےہ اور پولےس کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کرےں مملکت خداداد پاکستان بے شمار قر بانےوں کے بعد حاصل کےا گےا ہے اسلیے تمام پاکستانی عوام اس عظےم مملکت کی تعمےرو تر قی کےلیے بھرپور کردار ادا کرےں ، قانون کا احترام کرےں ،معاشرے مےں رواداری اور اےثار کو فروغ دےں تاکہ ےہ ملک دنےا کے نقشے پر اےک عظےم اور ترقی ےافتہ ملک کے طور پر ابھرے ہم مصےبت کی اس گھڑی مےں کشمےری عوام کے ساتھ ہےں ہمار ے دل ان کے ساتھ دھڑکتے ہےں اور ہم ہر سطح پر ان کی حماےت جاری رکھےں گے اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے ،تقارےر اور ٹےبلوز پےش کیے اورحاضر ےن سے بے پناہ داد وصول کی ۔ 



ہٹیاں حضرو روڈ پر بہادر خان گاؤں کے قریب بدترین ٹریفک حادثہ تیز رفتاری لاپرواہی اور ون ویلنگ نے 3 قیمتی جانیں نگل لیں 

ہٹیاں حضرو روڈ پر بہادر خان گاؤں کے قریب بدترین ٹریفک حادثہ تیز رفتاری لاپرواہی اور ون ویلنگ نے 3 قیمتی جانیں نگل لیں ،تیز رفتار موٹر سائیکل کا بہادر خان گاؤں کے قریب یو ٹرن لیتی کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 نوجوان لڑکے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی 2 ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں تینوں لاشوں کو تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد تینوں کو مردہ قرار دیا جاں بحق ہونے والوں میں 16 سالہ حیدر، 20 سالہ زوہیب اور 25 سالہ فیضان شامل ہیں تینوں جوانوں کا تعلق کالو کلاں گاؤں سے ہے ۔ 



اٹک سٹی:ریلوے انتظامیہ اٹک کی غفلت اور نا اہلی کے سبب عوام کو ماڑی انڈس جانے والی ریل کار کی منسوخی کے سبب مشکلات کا سامنا 

ریلوے انتظامیہ اٹک کی غفلت اور نا اہلی کے سبب سینکڑوں مسافروں کو جھلار ، سلمان آباد ، بسال ، دومیل ، جنڈ ، انجراَ ، مکھڈ روڈ اور دور دراز علاقوں میں جانے والی اٹک سے ماڑی انڈس جانے والی ریل کار کی اچانک منسوخی کے سبب انتہائی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا ،سینکڑوں مسافر ریلوے اسٹیشن پر خوار ہوتے رہے اور بعدازاں تمام مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے منزل مقصود پر جانا پڑا جس کے سبب ٹرانسپورٹروں کی چاندی ہو گئی اور انہوں نے ٹرین کی منسوخی اور عید کا دن ہونے کے سبب دوگنا کرایہ وصول کیا ۔ 



اٹک شہر کی مشہور بیکری ککس 39 میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی 

اٹک شہر کے مشہور چوک فوارہ میں بیکری میں آتشزدگی ، تفصیلات کے مطابق شہر کی مشہور بیکری ککس 39 میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،آگ بیکری کے ایک حصہ تک محدود رہی ، کروڑوں روپے مالیت کے سامان اور بلڈنگ کو بچا لیا گیا ۔ بیکری میں آگ نے چوکیدار اور فائر سیفٹی سامان کی موجودگی نہ ہونے کے سبب نقصان پہنچایا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 فائر وہیکلز اور 2 ایمبولینسز 20 اہلکاران کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن اور انتھک محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا آپریشن کی نگرانی انچارج ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق خود کر رہے تھے ۔ 



تحصیل حضرو کے نواحی گاءوں شادی خان میں سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ شہید کی چوتھی برسی کا انعقاد کیا گیا 

تحصیل حضرو کے نواحی گاءوں شادی خان میں سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ شہید کی چوتھی برسی کا انعقاد کیا گیا،کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ 16 اگست 2016ء ایک خودکش دھماکہ میں شہید ہوئے تھے دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے میں ڈی ایس پی شوکت شاہ سمیت 18 افراد شہید ہوئے تھے کرنل ( ر ) شجاع خانزادہ شہید کی قبر پر پھولوں چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ 






























































No comments:

Post a Comment