News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com
اٹک سٹی:گورنمنٹ ڈگری کالج وومن اٹک میں ٹیچر اور سہولیات کا فقدان ،رپورٹ
گورنمنٹ ڈگری کالج وومن اٹک میں ٹیچر اور سہولیات کا فقدان ، 1966 میں بننے والا ےہ کالج 1200 طالبات کے لئے تھا جبکہ اس وقت اس میں طالبات کی تعداد 3000ہزار سے زائد ہے ،کچھ نئے کلاس روم بنے ہیں جو فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے تا حال زیر تعمیر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی سے تین سوطالبات کو ایک کلاس روم میں بٹھاےا جاتا ہے ،طالبات کی اکثریت اس جدید دور میں بھی بغیر چٹائی کے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں کلاس روم بھیڑ بکریو ں کا منظر پیش کر رہا ہوتا ہے ۔ مطالعہ پاکستان کی ایک ہزار سے زائد طالبات کے لئے صرف ایک ٹیچر ہے ،کئی طالبات ابھی تک مطالہ پاکستان کا ایک پیریڈ بھی نہیں لے سکی ہیں کمپیوٹر اور باقی مضامین کی ٹیچر بھی کم ہیں جس کی وجہ سے اس گرمی اور حبس کے موسم میں سینکڑوں طالبات ایک ہی کلاس روم میں کھڑے ہو کر زمین پر اور کچھ کرسیوں پر بیٹھ کر پیریڈ لے رہی ہوتی ہیں اکثر پیریڈ نئے تعمیر ہونے والے ہال میں لئے جا رہے ہیں جہاں ایک پنکھا بھی نہیں ہے ،حبس اور گرمی سے طالبات کا برا حال ہوتا ہے ےہ کالج بھیڑ بکریوں کے باڑے کا منظر پیش کر رہا ہے ۔ اکثر طالبات جب اپنے گھروں کو پہنچتی ہیں تو کالج میں حبس اور گرمی کی وجہ سے بے ہوشی کے عالم میں ہوتی ہیں والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک سٹی:تجاوزات کےخلاف آپریشن کے دوران تجارتی مرکز ;72; بلاک اور لنڈا بازار میں بلدیہ اٹک کے اہلکاروں پر تاجروں کا حملہ
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اٹک کے گنجان آباد تجارتی مرکز ;72; بلاک ، لنڈا بازار میں بلدیہ اٹک کے اہلکاروں پر تاجروں کا حملہ ، تجاوزات ہٹانے کے دوران مزحمت ، اہلکاروں کو زد کوب ، گاڑیاں چھیننے ، سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچانے ، جرمانہ کی کتاب چھین پھاڑنے ، موبائل چھیننے اور موبائل توڑ نے ، ملازمین کے منہ پر تھپڑ مارنے ، گریبان سے پکڑ کر گریبان پھاڑنے اور آئندہ اس گلی میں آنے پر جانے سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک کی تحریری درخواست پر چیف آفیسر بلدیہ اٹک کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو تحریری درخواست دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بلدیہ اٹک کا عملہ میونسپل آفیسر ریگولیشن اور انفورسمنٹ انسپکٹر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کی ہدایت پر تجاوزات اور محرم الحرام کے روٹ کے راستے سے تجاوزات ختم کرانے کی مہم کے سلسلہ میں ;72; بلاک ، لنڈا بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیلئے گیا تو دوران آپریشن فضل کریم ، طارق ، نور محمد کریانہ سٹور ، محبت خان و دیگر 40 سے 50 آدمی جنہیں دیکھ کر شناخت کیا جا سکتا ہے ‘نے تجاوزات ہٹانے میں مزحمت کی اس دوران سنی شاہ ولد شادہ شاہ نے 15 سے 20 لوگوں کے ہمراہ حملہ آور ہو کر بلدیہ کے اہلکاروں کو زدکوب کیا اور گاڑیاں چھین لیں انہوں نے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا ، جرمانہ کی کتاب چھین کر پھاڑ دی ، اہلکاروں کے موبائل بھی چھین لیے اور کچھ موبائل توڑ دیئے ، ملازمین کو منہ پر تھپڑ بھی مارے ، گریبان سے پکڑ کر گریبان بھی پھاڑ دیئے ، دکانداروں نے للکارتے ہوئے کہا کہ اگر تم دوبارہ اس گلی میں داخل ہوئے تو تمہیں جان سے مار دیں گے ،انفورسمنٹ انسپکٹر بلدیہ اٹک کی تحریری درخواست پر میونسپل آفیسر ریگولیشن اور چیف آفیسر نے تحریری درخواست ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو بھجوا دی ہے اور پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے ۔
گاؤں نرتوپہ میں جاری آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جبران الیون نے جیت لیا
نرتوپہ میں جاری آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جبران الیون نے جیت لیا ،خرم الیون نرتوپہ کو ایک وکٹ سے شکست ‘تفصیلات کے مطابق شعیب کر کٹ گراءونڈ نر توپہ میں جاری سالانہ آل علاقہ چھچھ انڈر 19ٹینس بال کر کٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ خرم الیون اور جبران الیون کے مابین کھیلا گیا ،خرم الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8اوور ز میں 108رنز بنائے ،جبران الیون سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخر ی گیند پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی چنگیز خان گرو پ کے رہنماء سابق ناظم حضرو سٹی حاجی شیراز خان ،سابق ناظم یوسی نر توپہ خطیب اختر اور طارق خان آف حضرو تھے ۔ ٹورنامنٹ کا اہتمام خرم خان ،انصار ودیگر نے کیا تھا ،مہمان خصوصی نے ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے ،اس موقع پر سابق کونسلر امان اللہ خان کونسلر ،ریاض خان ،صحافی حفیظ میر ،نثار علی خان ،چوہدری عبد الرشید سمیت اہلیان نر توپہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی فائنل میچ میں کمنٹری کے فراءض دلو خان اور وحید خان چیچی نے سر انجام دیئے ۔
ضلع اٹک:نیو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کیلئے این ایچ اے کی غلط پالیسی کے سبب کئی کلو میٹر دور یو ٹرن کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے،رپورٹ
موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ جانے کیلئے اٹک ، کے پی کے اور دیگر علاقوں کے رہائشی افراد کو این ایچ اے کی غلط اور عوام دشمن پالیسی کے سبب کئی کلو میٹر دور یو ٹرن کے سبب شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کئی کلومیٹر دور یوٹرن دے کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اٹک اور خاص کر تحصیل حضرو اور کے پی کے سے روزانہ کئی ہزار گاڑیاں بیرون ملک جانے یا وہاں سے آنے والوں کو لینے کیلئے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جاتی ہیں ،حضرو جسے منی لندن اور ;858365;بھی کہا جاتا ہے ‘سے سینکڑوں لوگ بیرون ملک آتے اور جاتے ہیں جبکہ اتنے ہی سعودی عرب اور دیگر متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کا سفر بھی کرتے ہیں ،نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر کے پی کے اور اٹک کے رہائشی افراد کیلئے یوٹرن تقریباََ20 سے25 لو میٹر دور دیا گیا جس کی وجہ سے سفر کرنیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں سعودی عرب سے حاجیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بھی عروج پر ہے لمبا راستہ ہونے کی وجہ سے کئی افراد اپنے حاجیوں کا استقبال کرنے سے بھی محروم ہو جاتے ہیں ۔ عوامی ، سیاسی ، تجارتی اور دیگر حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے یوٹرن کا راستہ کم کرنے کیلئے قریب یوٹرن دیں تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔
ضلع اٹک کی تمام ;242;تحصیلوں کے عوام عطائیوں کی وجہ سے سنگین امراض کا شکار ،ذمہ دار کون ;238;
ضلع اٹک کی تمام ;242;تحصیلوں کے عوام عطائیوں کی وجہ سے سنگین امراض کا شکار ،ذمہ دار کون ، عطائیت کی بنیادی وجہ تحصیل انتظامیہ یا محکمہ صحت کے افسران کی نا اہلی ہے یا ہول سیل کے سوداگروں کی ڈیل ‘اٹک کی تحصیلوں اٹک ، حضرو ، حسن ابدال ، فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ میں ہر طرف عطائیت کا راج ہے ،عطائی کھلے عام مریضوں کی زند گیاں تباہ بر باد کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ عطائی اپنی دکانوں پر سر عام پریکٹس کرتے ہیں ۔ علاقہ کا بچہ بچہ عطائیوں کو جانتا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو یہ لوگ نظر نہیں آتے اس کی بنیادی وجہ کیا ہے ،تحصیل انتظامیہ کی نا اہلی یا محکمہ صحت کے افسران کی نا اہلی یا پھر ہول سیل کے سوداگروں کی ممکنہ ڈیل کچھ تو ہے جو عطائیت کنٹرول نہیں ہو رہی اگر کسی کو عطائیت نظر نہیں آتی تو ہمارا چیلنج ہے کہ آئے ہمارے پاس ہم اس کو دکھاتے ہیں کہ عطائیت کس درجہ پر ہے اور سر عام ہے ،اس میں کروڑوں روپے کا کھیل ہے جو معلوم نہیں کہاں تک تقسیم ہوتے ہیں اور کون کون اس سے مستفید ہورہا ہے ‘بہر حال ایک بات یقینی ہے اٹک کی تمام تحصیلوں میں عطائیت عروج پر ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کی کوئی کوشش نہیں ہو رہی صرف خانہ پوری کی حد تک کاروائیاں ہوتی ہیں ۔ ہماری تحصیل انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران سے اپیل ہے کہ اس جانب مکمل توجہ دیں اور انسانیت کی خاطر عوام کو ان ظالموں سے نجات دلائیں دنیا بھی آپ کو سلیوٹ پیش کرے گی اور آخرت میں بھی اللہ تعالیٰ آپ پر کرم کرے گا اگر تحصیل انتظامیہ یا محکمہ صحت کا ایک افسر جراَت کر کے عوام کے حقوق کی خاطر اور اللہ تعالیٰ کی رضا کےلئے کھڑا ہو جائے تو صورتحال ایک دم تبدیل ہو جائے گی ایک لاءحہ عمل ہم تجویذ کرتے ہیں اگر اس پر عمل ہو جائے تو صو رتحال بہت بہتر ہو جائے گی ،شہر میں ہول سیل کی دکانوں کے باہر گاڑی میں بیٹھ کر معائنہ کریں جو دوائیاں لیکر باہر نکلے انتہائی ادب و احترام سے اس سے یہ معلوم کیا جائے کہ اس قدر دوائیاں آپ نے لی ہیں اس کا آپ نے کیا کرنا ہے کیونکہ عام مریض صرف پانچ یا چھ دوائیاں خریدتا ہے اور اس کے پاس ڈاکٹر کی پر چی بھی ہو تی ہے کیونکہ ڈاکٹر کی پر چی کے بغیر دوائی فروخت کرنا بھی جرم ہے ۔ میڈیکل سٹور پر جا کر کوالیفائیڈ پرسن کے بارے میں تحقیق کی جائے اگر موجود ہے تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر غیر حاضر ہے تو اس کو شو کاز نوٹس دیا جائے ،اسی طرح تسلسل سے بار بار چیکنگ کی جائے ہر دفعہ اگر وہ غیر حاضر ہو تا ہے یعنی دوسرے لفظوں میں اس نے کرائے پر لائسنس لے کر خود اس آڑ میں کام کر تا ہے اور کوالیفائیڈ پرسن مسلسل غیر حا ضر ہو تا ہے تو اس کا لائسنس کینسل کیا جائے میڈیکل سٹوروں کے اندرونی در وازے بند کر ا ئے جائیں اور اس کے ساتھ دو سری دکان جو اس نے انتظار گاہ کےلئے بنائی ہوئی ہے وہ بھی بند کر ائی جائے کچھ میڈیکل سٹوروں کے ساتھ ڈاکٹروں کے کلینک بھی ہیں جہاں کوئی گڑ بڑ نہیں ہوتی احتیاطاً وہاں بھی اندرونی دروازے بند کرائے جائیں تاکہ شک وشبہ کی گنجائش ہی ختم ہو جائے کیونکہ قانوناً یہ بھی دو الگ ادارے ہیں ایک کلینک اور دوسرا میڈیکل سٹور دونوں کا سسٹم ہی الگ ہے دونوں الگ الگ اتھارٹی سے منظور ہوتے ہیں لہٰذا عطائی اس بات سے فائدہ اٹھاتے ہیں عطائیوں کا ایک ہی بہانہ ہو تا ہے کہ اس سے مریضوں کو تکلیف ہوتی ہے کوئی بات نہیں ان کو بتائیں چند قدم گھوم کر آنے سے قیامت نہیں آجا تی لیکن اس سے عطائیت کنٹرول ہو سکتی ہے ۔
تھانہ رنگو کی حدود میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں قتل ، سوتیلی بہن شدید زخمی
تھانہ رنگو کی حدود میں سوتیلے بیٹے کے ہاتھوں سوتیلی ماں قتل ، سوتیلی بہن شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق حضرو کے گنجان آباد علاقہ کاملپور موسیٰ گاءوں میں سوتیلے بیٹے نے سوتیلی ماں کو گھریلو تنازعہ کی بناء پر بے دردی سے چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور سوتیلی بہن شدید زخمی ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمی کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ،قاتل سوتیلا بیٹا موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔ ہسپتال کے عملہ نے جدید سہولیات نہ ہونے پر شدید زخمی سوتیلی بہن کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔ پولیس نے سوتیلے بیٹے کے خلاف مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔
ضلع اٹک:میڈیکل سٹورز و فارمیسسز ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، سید طارق شاہ گیلانی
میڈیکل سٹورز و فارمیسسز ڈرگ ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ،کوالیفائیڈ پرسن کی عدم موجودگی و نامکمل ریکارڈ ناقابل معافی ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک ان ایکشن صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اچانک اٹک شہر کے میڈیکل سٹورز کے معائنہ کے دوران وحید میڈیکل سٹور پیپلز کالونی و پریمیم ایجنسی میں ادویات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا اور قانونی کاروائی کے بعد کیس ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دئیے ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے ایک ملاقات میں بتایا کہ ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کو سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں کا ظلم ، عوام کم وزن کی روٹی زائد قیمت میں لینے پر مجبور ہیں ،رپورٹ
ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں نان بائیوں کا ظلم ، عوام کم وزن کی روٹی زائد قیمت میں لینے پر مجبور ہیں ‘کے پی کے میں ہر تندور پر کانٹا ہو تا ہے اور نان بائی حضرات پیڑے کا وزن کر کے روٹی تندور میں لگاتے ہیں تاکہ عوام کو مقررہ وزن کی روٹی فراہم ہو اور پورے صوبہ میں انتظامیہ کی قیمتوں پر روٹی ملتی ہے لیکن صوبہ پنجاب کی حدود شروع ہوتے ہی تحصیل حضرو ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب ، جنڈ میں کسی تندور پر کانٹا نام کی کوئی چیز کا وجود ہی نہیں ہے ۔ تندور والے اپنی مرضی کے مطابق روٹی بناتے ہیں اورعوام کو زائد قیمتوں پر روٹی فراہم کرتے ہیں عوام مجبوراً یہ ظلم بر داشت کرتے ہیں کہ یہاں انتظامیہ کو پر وا ہ ہی نہیں کہ عوام کے حقوق کا خیال رکھے ،اگر سر کاری افسران دفا تر سے نکل کر خود معائنہ کریں تو انہیں احساس ہو کہ حقیقی صورتحال کس قدر خراب ہے اور نان بائی کس طرح عوام پر ظلم کرتے ہیں عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک اور مختلف تحصیلوں میں تعینات اسسٹنٹ کمشنروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گراں فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔
ضلع اٹک:محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام مےں 5 ےا 5 سے زاہد افراد کے اجتماع پر ہر قسم کی پابندی عائد کر دی ہے،رپورٹ
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے محرم الحرام مےں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 5 ےا 5 سے زاہد افراد کے اجتماع پر ہر قسم کی پابندی عائد کر دی ہے مگر ےہ پابندی محرم کی مجالس،جلوس ،عرس،باجماعت نماز اور اس طر ح کے دےگر مذہبی اجتماعات پر لاگو نہےں ہو گی ۔ حکم نامہ مےں کہا گےا ہے کہ کسی بھی شکل مےں کسی بھی قسم کے نفرت انگےز اور اشتعال انگےز مواد کی تقسےم ، وال چاکنگ تقارےر ، نعرے بازی وغےرہ پر مکمل پابندی ہو گی کسی بھی قسم کے اسلحہ ، لاٹھےوں اور چاقو وغےرہ کی نمائش ، محر م الحرام کے لا ئسنس شدہ ےا اجازت شدہ جلوس مےں رکاوٹ ڈالنے ، جلو س کے راستوں مےں مورچہ بنانے ، پتھر اور اےنٹےں اکھٹی کر نے ، لاءوڈ اسپےکر کے بلا اجازت استعمال ماسوائے آذان ، درود شرےف ےا خطبے ، 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر سائےکل اور سکوٹر کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہو گی پابندی کا ےہ حکم دفعہ 144 کے تحت نافذ ہو کر 10 محرم الحرام تک موَثر ہو گا ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی خصوصی ہداےات پر ضلع بھر مےں مختلف سپورٹس پروگرام منعقد کیے گئے ،رپورٹ
ڈسٹر کٹ سپور ٹس آفےسر اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والی اےک پر ےس رےلےز کے مطابق ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی خصوصی ہداےات پر ضلع بھر مےں مختلف سپورٹس پروگرام منعقد کیے گئے جن مےں بےڈمنٹن ، ٹےبل ٹےنس، سکوائش، ٹےنس ، فٹ بال ، اور ہاکی شامل ہےں جشن آزادی کے سلسلہ مےں بلدیہ اٹک اور سپورٹس ڈےپارٹمنٹ اٹک کی باہمی کوششوں سے سپورٹس کمپلےکس اٹک مےں سکوائش ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس مےں ضلع کے 25کھلاڑےوں نے عرصہ دارز بعد پہلی مرتبہ مختلف کےٹگرےز مےں حصہ لےا ۔ چیف آفیسر بلدیہ مبارک علی خان نے اس موقع پر سپورٹس ڈےپارٹمنٹ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفےسر عبدالوحےدبابر اور سیکرٹری سکوائش ایسوسی ایشن رےاض احمد کی کاوشوں کو سراہا پہلے روز مےں 8 مےچز کھےلے گئے جن مےں عمر نے شہےر کو 8-11اور-9-11 ، وہاب نے ارمغان کو 3-11اور 4-11 ، عدنان نے عبدالرافع کو 7-11اور 8-11 ، عبدللہ نے طلحہ کو 6-11 اور 2-11 ، وہاب نے عمر کو 8-11 اور 11-5 عبدللہ نے احمد کو 8-11 اور 7-11 سے شکست دے کر کامےابی حاصل کی فائنل مےچ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ریوینو ;47; ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک چوہدری عبدالماجد ہوں گے جو کھلاڑےوں مےں انعامات تقسےم کرےں گے ۔
اٹک سٹی:محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لےنے کےلیے اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا
محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لےنے کےلیے اعلیٰ سطحی اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی ،اجلاس مےں ڈی پی او اٹک ، قانون نافذ کر نے والے اداروں کے افسران اور دےگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں محر م الحرام کے انتظامات کا تفصےلی جائزہ لےا گےا ،ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامےہ اس مقدس مہےنے مےں تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے اور اس ضمن مےں تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کر رہے ہےں ،اس اہم مہےنے کو پر امن بنانے کےلیے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چےف افسران کو خصوصی ہداےات جاری کی گئی ہےں ڈی پی او اٹک نے شر کاء کو سےکورٹی کے حوالے سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ضلع بھر مےں منعقد ہونے والے تمام مذہبی اجتماعات کو فول پرو ف سےکورٹی فراہم کی گئی ہے ۔ تحصےل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قاےم کیے گئے ہےں جہاں سے تمام مذہبی سر گر مےوں کو بار ےک بےنی سے مانےٹر کےا جارہا ہے ۔
گاؤں اخلاص ،تحصیل پنڈی گھیب :بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ;234; میجر طاہر صادق
بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ،پوری قوم وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور افواج پاکستان کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑی ہے ،جنگ کی صورت میں بھارت کو صفہ ہستی سے مٹا دیا جائے گا ۔ افواج پاکستان کے شیر دل جوانوں نے 1965 ء میں بھی چھمب اور جوڑیاں کے محاذوں پر جراَت ، دلیری اور بہادری کی وہ تاریخ رقم کی جو سنہری حروف سے لکھی گئی ہے لاہور میں ناشتہ کا خواب دیکھنے والے بھارت جرنیلوں اور بھارتی فوجیوں کو پاک فوج کے جوانوں نے وہ سبق دسکھایا کہ وہ نہ صرف اپنا اسلحہ بلکہ جوتیاں تک چھوڑ کر بھاگ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے 6 ستمبر کے حوالہ سے 1965ء کی جنگ میں چھمب اور جوڑیاں کے محاز پر ملک کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے امیر خان ، تحصیل پنڈی گھیب کے گاءوں اخلاص شہداَ وطن کیپٹن مبشر ، عرفان جمیل ، رمضان ، محمد آصف ، منظورالٰہی ، خالد محمود ، نورمحمد ، فخر دین ، احسان اور محمد عرفان شہید کی قبروں اور ان کے گھر جا کر جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر پاک دھرتی پر اپنی جان کے نذرانے پیش کیے ان شہداَ کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھانے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف ، سابق چیئرمین یونین کونسل کھنڈہ ملک غلام حسین اور سابق چیئرمین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان ، سابق چیئرمین یونین کونسل میانوالہ بابو عبدالرحمن ، معروف عالم دین مولانا انور شاکر ، سابق ناظم ملک محمد اکرم ، ملک محمد سلیم آف مکھڈ اور رہنما حاجی محمد اکرم خان بھی موجود تھے میجر طاہر صادق نے کہا کہ زندہ قو میں اپنے محسنوں اور شہداَ کو کبھی نہیں بھولتیں آئیں شہداَ کے گھروں پر جا کر ان شہدا کے عظیم خاندانوں کو سلام پیش کریں جن کی قربانیوں کے طفیل آج ہم سینہ تان کر آزاد ملک کی آزاد فضاءوں میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں یہاں گائے ذبح کرنے اور ہندوءوں کے ناپاک باورچی خانوں ( رسوئی ) میں جانے پر کوئی پابندی نہیں مسلمان اور تمام اقلیتیں اپنے مذہب اور عقیدوں کے مطابق اسلام کے زریں اصولوں کی روشنی میں اپنی عبادت کرتے ہیں جس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ، انہوں نے کہا کہ آئیں شہیدوں کے گھر کا نعرہ ہر زبان پر ہونا چاہیے اور ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ 6 ستمبر کو ہر پاکستانی با آواز بلند یہ نعرہ لگائے ۔
اٹک سٹی:ثاقب بابو چھچھ کریانہ سٹور والے کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں
ڈویژنل نائب صدر ریجنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن سعید آفریدی کی چچی ، ثاقب بابو چھچھ کریانہ سٹور والے کی والدہ محترمہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ اٹک شہر میں ادا کی گی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات ، عزیز و اقارب ، اہلیان علاقہ اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت ، درجات کی بلندی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائیں کیں ،نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی رہائش گاہ ستار چوک کے سامنے مولا بابا والی گلی میں تھی ۔
اٹک سٹی:رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جرمنی میں ایک ہفتہ قیام کے بعد 2 ستمبر وطن واپس پہنچ گئے
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جرمنی میں ایک ہفتہ قیام کے بعد 2 ستمبر وطن واپس پہنچ گئے ،وہ جرمنی میں چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کیلئے گئے تھے ۔ اٹک پہنچتے ہی انہوں نے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے ضلع اٹک کے مختلف علاقوں میں ایک ہفتہ کے دوران وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور بعض علاقوں میں اپنے چاہنے والوں کی شادیوں کی مبارکباد بھی دی ، 3 ستمبر منگل کے روز دارالسلام کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ضلع بھر سے تحریک انصاف میجر گروپ کے عہدیداران ، کارکنان اور عوام بڑی تعداد میں اپنے مسائل اور چوہدری شجاعت حسین کی بیماری پر میجر طاہر صادق سے بیمار پرسی کے لئے آتے رہے ۔
اٹک سٹی:ضلعی اےمر جنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا
ضلعی اےمر جنسی بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( فنانس اےنڈ پلاننگ ) ضےغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدار ت کی اجلاس مےں محر م الحرام مےں رےسکےو 1122 کی جانب سے جاری کردہ پلان پر بحث کی گئی انچارج ڈسٹرکٹ اےمر جنسی آفےسراٹک ڈاکٹر مےا ں محمد اشفاق نے اس موقع پر شر کاء کو بر ےفنگ دےتے ہو ئے کہا کہ محر م الحرام کے جلو س اور مجالس مےں رےسکےو 1122 ، ضلعی انتظامےہ اور شر کا ء کو ہر ممکن سہولت فراہم کر ے گی اس ضمن مےں تمام تےارےاں مکمل کر لی گئےں ہےں تمام متعلقہ محکمہ جات بھی اس ضمن مےں ان کا ساتھ دےں گے اے ڈی سی فنانس نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام اور اس طر ح کے دےگر مواقعوں پر رےسکےو 1122 کا کر دار نہاےت اہمےت کا حامل ہے اور امےد ہے کہ وہ اور دےگر محکمہ جات اپنا کر دار بخوبی سر انجام دےں گے انہوں نے رےسکےو 1122 کی مجموعی کار کر دگی اور محرم الحرام کے پلان پر اطمےنان کا اظہار کےا ۔
اٹک سٹی:اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کچہری چوک میں احتجاج
اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کا کچہری چوک میں احتجاج ، ایم ایس اور ڈپٹی کمشنر نے بات سننے سے انکار کرتے ہوئے کسی قسم کی مدد سے بھی معذرت کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر ڈیلی ویجز پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے ،اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس نے غریب ملازمین کو بغیر کسی نوٹس کے نوکری سے نکال دیا اور ان کی جگہ نئی بھرتی شروع کر دی گئی جبکہ پورے پنجاب میں کسی بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں نئی بھرتی کا اعلان نہیں کیا گیا ‘یہ ظلم صرف اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں غریب ملازمین پر ڈھایا گیا ہے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل ہیں ۔ ملازمت سے نکالے جانے والے یہ نوجوان ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کے دفتر پیش ہوئے اور انہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا اس پر ڈی سی نے کہا کہ وہ ان کی کوئی مدد نہیں کر سکتے میرے اختیار میں کچھ نہیں ہے جو کچھ کرنا ہے وہ ایم ایس نے کرنا ہے قبل ازیں انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین سے ملاقات کی تو انہوں نے ان کی بات سننے سے بھی انکار کر دیا اور کہا کہ آپ سب یہاں سے چلے جائیں دوبارہ نوکری کے اشتہار کا انتظار کریں احتجاج کرنے والے ملازمین وسیم اختر ، ملک حمزہ سعید ، عاطف مجید ، احمد عماد ، عاقب رضا ، طارق عباس اور دیگر نے کہا کہ وہ اڑھائی سال سے ملازمت کر رہے ہیں اور انہیں سیاست کی نذر کر کے برطرف کر دیا گیا ہے وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا اعلان کر رکھا ہے بجائے ملازمتیں دینے کے ملازمت سے برطرفی تحریک انصاف کے منشور کی واضح خلاف ورزی ہے انہیں دوبارہ نوکری پر بحال کیا جائے اور اپنی تبدیلی کا نعرہ پورا کریں ان بچوں کے پاس اڑھائی سال کا تجربہ ہے جو کہ سرکاری نوکری کیلئے بہت ہوتا ہے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ان کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک بلند کریں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ غریب ملازمین جو ڈیلی ویجز پر اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے انہیں دوبارہ ان کی سیٹوں پر بحال کیا جائے ۔
اٹک سٹی:ہسپتال سے نکالے گئے 10 ڈیلی ویجز ڈیٹا آپریٹر ملازمین کا اعتراض اور احتجاج بالکل غلط ہے ، سید عرفان علی
اے ایم ایس ایڈمن اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ڈاکٹر سید عرفان علی رضا نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتال سے نکالے گئے 10 ڈیلی ویجز ڈیٹا آپریٹر ملازمین کا اعتراض اور احتجاج بالکل غلط ہے ،انہیں قواعد و ضوابط کے منافی بھرتی کیا گیا تھا ۔ ان کی بھرتی کیلئے قانون کے مطابق کوئی مشتہری بھی نہیں کی گئی ،حکومت پنجاب کے مقرر کردہ آڈیٹر نے آڈٹ رپورٹ میں ان ملازمین کے خلاف باقاعدہ تحریری پیراگراف میں 24 لاکھ 21 ہزار 936 روپے کا اعتراض تحریر کرتے ہوئے ان کی تقرریوں کو خلاف قانون قرار دیا ان ملازمین کو ملازمت پر رکھنے کے سلسلہ میں اخبار اشتہار دیئے بغیر بھرتی کیا گیا اس کے علاوہ ہسپتال سے 9 ہیلپرز کو بھی ملازمت سے فارغ کیا گیا انہیں بھی اخبار اشتہار کے بغیر بھرتی کیا گیا تھا ان کی ایک سال کیلئے بھرتی ہوئی تھی انہیں 2 سال قبل ملازمت سے فارغ ہونا چاہیے تھا تاہم انہیں توسیع ملتی رہی اس مالی سال بھی انہیں 3 ماہ کی توسیع ملی اس کے بعد نئی آسامیوں کیلئے باقاعدہ اخبار اشتہار دے کر انٹر ویو کیے گئے بعدازاں اس میں بھرتی ہونے والوں کو بھی محکمہ کی ہدایت پر فارغ کر دیا گیا ۔
اٹک سٹی: بطور ضلع کونسل چیئر پرسن انہوں نے اور ان کے چیئرمینوں نے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ایمان طاہر
سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر سن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ بطور ضلع کونسل چیئر پرسن انہوں نے اور ان کے چیئرمینوں نے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ،محدود وسائل اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود ہر یونین کونسل میں ترقیا تی کام عوامی خدمت کو ظا ہر کر رہے ہیں جس طرح رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ضلع بھر کے عوام کی خدمت میں اپنی مثال آپ ہیں ،اسی طرح ہمارے ساتھ وابسطہ عہدیداران ، بلدیاتی نما ئندے اور کارکنان خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل مٹھیال سردار آصف علی خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملا قات کے دوران کیا جہاں وہ سردار آصف علی خان کی والدہ محترمہ کی عیادت کے لئے آئی تھیں انہوں نے کہا کہ والدین کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے ،والدین میں والدہ کا مقام اللہ کریم نے بلند رکھا ہے والدین اولاد کے لئے دعاءوں کا خزانہ ہوتے ہیں اللہ رب العزت سردار آصف علی خان کی والدہ محترمہ سمیت تمام بیماروں کو شفاء کاملہ عطافرمائے اور جن کے والدین حیات ہیں ان کا سایہ اولاد پر قائم رہے ایمان طاہر نے سردار آصف علی خان کی علاقہ کے لئے سماجی ، فلاحی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے اپنے علاقہ میں میجر طاہر صادق کے ویژن کے مطابق کام کو آگے بڑھایا ہے پورے ضلع میں ہمارے کارکنان اسی جذبہ کے تحت عوامی خدمت میں مصروف ہیں یہ عوام کا جذبہ اور میجر طاہر صادق سے پیار و محبت ہے کہ ضلع اٹک کی لاکھوں عوام اپنے محبو ب قائد سے بے پناہ محبت اور پیار کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ہمارا پورا خاندان ضلع بھر میں عہدیداران ،کارکنان ، میجر طاہر کے چاہنے والوں کے دکھ درد ،غمی خوشی میں شریک ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں عوام سے ہما را یہ تعلق او ر رشتہ کوئی نہیں چھین سکتا عوامی خدمت کا یہ سفر میجر طاہر صادق کی قیادت اور سر پرستی میں جاری رہے گا ۔
حضروسٹی:اے سی حضرو ملیحہ ایثار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا اچانک دورہ
اے سی حضرو ملیحہ ایثار کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو کا اچانک دورہ ، ایم ایس ڈاکٹر محسن اشرف نے اے سی حضرو ملیحہ ایثار کو ہسپتال کے تمام مسائل سے آگا ہ کیا، ہسپتال میں موجود مریضوں سے ان کو ہسپتال میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں پوچھا ۔ دورے کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں پہلے سے بہتری آئی ہے ،انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا ہے ۔
ضلع اٹک:صوبیدار احمد خان شہید نے لائن آف کنٹرول پر اپنی جان وطن پر قربان کر کے بہادری کی مثال قائم کی ہے،ایمان طاہر
سابق رکن قومی اسمبلی و چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر نے کہا ہے کہ صوبیدار احمد خان شہید نے لائن آف کنٹرول پر اپنی جان وطن پر قربان کر کے بھارتی جارحیت کے خلاف جراَت اور بہادری کی مثال قائم کی ہے پاک فوج کا ہر جوان اسی جذبے سے سرشار ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے احمد خان شہید کی شہادت پر اسے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں یہ شہادت شہید کے خاندان اور پورے اٹک کے لئے اعزاز ہے اٹک کی عوام اپنے قائد میجر طاہر صادق کی قیادت میں دفاع وطن کے لئے شہید احمد خان جیسا جذبہ رکھتے ہیں وقت آنے پر اپنے وطن کے لئے تن من دھن قربان کر دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل بولیانوال کی ڈھوک اکبری سقہ آباد میں لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹر میں کیل کے مقام پر شہید ہونے والے ایس ایس جی نائب صوبیدار احمد خان اعوان شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فوکل پرسن محمد بلال ظہیر احمد خان ، وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان ، مقصود احمد ، احتشام خان اور شہید کے بھائی محمد ہاشم حاجی محمد اعظم امیر احمد ، بھانجے حافظ محمد اشتیاق اور محمد الطاف بھی موجود تھے ایمان طاہر نے شہید کے خاندان ، شہید کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا میجر طاہر صادق بولیانوال یا اٹک شہر کے کسی بھی ایک تعلیمی ادارے کالج سکول اور شاہراہ کو احمد خان شہید کے نام سے منسوب کرنے کے معاملہ کو ہر متعلقہ فورم پر اٹھائیں گے اور اس پر عملدرآمد کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا تا کہ اہل علاقہ شہید کی جراَت و جوانمردی کی سنہری مثال کو رہتی دنیا تک یاد رکھیں احمد خان کو اللہ رب العزت نے اس مقام اور مرتبے کے لئے چن لیا یہ بہت اعزاز کی بات ہے کہ اللہ رب العزت نے ملک کی سرحد کی حفاظت کے دوران شہادت کا رتبہ نصیب کیا اور احمد خان شہید نے جراَت و بہادری سے مردانہ وار مقابلہ کر کے اس راہ میں اپنی جان قربان کی ان کی جراَت و بہادری اور شہادت اہل علاقہ کو تا دیر یاد رہے گی بعد ازاں ایمان طاہر ، ظہیر احمد خان کے گھر آئیں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی ۔
گاؤں سلیم خان:ماہ اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ میں عوام کی شرکت حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کردے گی ، جے یو آئی
ماہ اکتوبر میں ہونے والے آزادی مارچ میں عوام کی شرکت حکمرانوں کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کردے گی ،ماہ اگست میں مستعفی ہوکر عزت سے گھر جانے کا آخری موقع ہوگا ۔ قائد جمعیت کی آواز پر پوری قوم آزادی مارچ کا انتظار کررہی ہے ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے اراکین عاملہ نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دارالعلوم خدام الدین میں ہونے والے اجلاس کی صدارت ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی نے کی ،اجلاس میں جنرل سیکرٹری مولانا بلال بادشاہ ، مولانا عزیر احمد ، مفتی امیر زمان ، مولانا سید بادشاہ ، محمد قاسم وردگ ، مولانا مفتی سعید الرحمان ، قاری عبد الرءوف ، مولانا شہاب الدین ، مولانا زکریا کلیم اللہ ، حافظ ہارون الرشیدنے شرکت کی اس موقع پر تمام تحصیلوں کو یونین کونسلز اور مقامی باڈیوں کے قیام میں تیزی لانے کا کہا گیا اور تمام اراکین عاملہ اور اراکین مجلس عمومی کو تحصیل جماعتوں کی معاونت پر زوردیا گیا قائد جمعیت کا دوٹوک موَقف آج ثابت کرتاہے کہ حقیقی لیڈر ملک میں ایک ہی جو ہر رکاوٹ کو عبور کرنے کا عزم اور صلاحیت کا حامل ہے بڑے بڑے لیڈر آج اشارات کا انتظار کررہے ہیں مگر قائد جمعیت نا اہل حکمرانوں کو قبول نہ کرکے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کررہے ہیں ۔
گوندل:نقاش خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جی ٹی روڈ گوندل کے قریب سے ریلی نکالی گئی
مرکزی چیئرمین پی سی آئی ایچ آر نقاش خان کی زیر صدارت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جی ٹی روڈ گوندل کے قریب سے ریلی نکالی گئی جو شیل پیٹرول پمپ سے شروع ہو کر خان بابا پر ختم ہوئی ،ریلی میں علاقہ بھر سے معززین علاقہ اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نقاش علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا جلد ہی منہ توڑ جواب دیں گی اور پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،پی سی آئی ایچ آر کے ہزاروں رضا کار فوج کے شانہ بشانہ ہر قسم کی ڈیوٹی دینے کیلئے ان کے اشارے کے منتظر ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس شہ رگ کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے ۔
اٹک سٹی: ہم جنگ نہیں چاہتے ،اس لئے مذاکرات ہی کسی بھی مسئلہ کا بہترین حل ہوتے ہیں ، شیخ آفتاب احمد
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ،اس لئے مذاکرات ہی کسی بھی مسئلہ کا بہترین حل ہوتے ہیں لیکن صرف زبانی جمع خرچ ، ریلیوں اور جلسوں سے بھی کشمیریوں کی مدد ممکن نہیں ،اس کیلئے حکومت کو عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ،کشمیر کے مسئلہ پر اپنی کمزور پالیسی پر نظرثانی کرنی ہو گی ۔ دنیا بھر کے تمام بڑے ممالک کو اس اہم ترین مسئلہ میں مداخلت کیلئے آمادہ کرنا پڑے گا جنگ و جدل سے دونوں اطراف میں تباہی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی اور سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مذاکرات سے ہی مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے جس کی واضح مثالیں 65 ، 71 اور 99 میں کارگل کی جنگوں کی صورت میں موجود ہیں ہم اگر کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دلوا سکتے تو ہم کم از کم ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط آواز تو بلند کر سکتے ہیں گزشتہ 70 سالوں سے کشمیریوں نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہوا ہے آج اس پرچم کی لاج رکھتے ہوئے ہ میں عملی اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ کشمیر میں ہونے والا ظلم و ستم اور قتل عام کا گھناؤنا کھیل بند ہو سکے موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے عمران خان نے مہنگائی اور بیرون قرضوں کو بنیاد بنا کر بہت شور مچایا تاہم آج اپنی حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر بھی انہیں مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کی تکالیف محسوس نہیں ہوئی ایک سال سے چور ، ڈاکو کی فرضی کہانیاں سنا سنا کر لوگوں کو طفل تسلیاں دی ہیں اب عوام کو ان چوروں و ڈاکوءوں سے برآمد کیا ہوا مال بھی دیکھا دیں 22 سال کی جدوجہد کے بعد آپ کو حکومت ملی ہے تو پھر افسوس کا مقام ہے کہ آپ اتنے سالوں میں ایک وزیر خزانہ ، چیئرمین ایف بی آر بھی نہیں تیار کر سکے حکومت مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے مختلف ہر بے استعمال کرتی ہے لیکن ہم آپ کو عوام سے کئے گئے وعدے یاد دلاتے رہیں گے ۔
ضلع اٹک:جی ٹی روڈ کمپنی موڑ کے قریب 22 ٹن ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا
جی ٹی روڈ کمپنی موڑ کے قریب 22 ٹن ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ کمپنی موڑ حسن ابدال کے مقام پر 22 ٹن ایل پی جی گیس سے بھرا ٹینکر الٹ گیا ۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ٹینکر ایل پی جی گیس لے کر کوہاٹ سے مردان جا رہا تھا،ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا نیشنل ہائی وے پولیس اور مقامی پولیس اسٹیشن کے اہلکار حادثہ کے ایک گھنٹہ بعد موقع پر پہنچے ۔
اٹک سٹی: مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے 48علماء و ذاکر ےن کی ضلع اٹک مےں 90دن تک زبان بندی کر دی گئی ہے،رپورٹ
ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے ضلع اٹک مےں محرم الحرام کے دوران امن وامان کی فضا ء برقرار رکھنے کےلیے پنجاب مےنٹےنےنس آف پبلک آرڈر2017 کے تحت مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے 48علماء و ذاکر ےن کی ضلع اٹک مےں 90دن تک زبان بندی کر دی ہے ۔ ان علماء و ذاکر ےن مےں عبدالواجد فاروقی اٹک،حبےب اللہ اٹک،ظفر اقبال اٹک،مفتی انعام اللہ اٹک ،مولانا طارق اٹک،قاری محمد انور شاکر اٹک،قاری چن محمد حضرو،مولانا عبدالخالق حضرو،مولانا عبےدالرحمن حضرو،مولانا جان محمد کامرہ،مولانا حسےن احمد فتح جنگ،مولانا عبدالواحد فتح جنگ ،مولانا عبد الخالق فتح جنگ،مولانا حسن احمد فتح جنگ،مولانا افتخار احمد فاروقی پنڈ گھےب،قاری مختےار قاسمی پنڈ گھےب،قاری محمد شر ےف نلہڈ،مفتی ناصر علی پنڈ گھےب،قاری محمد حےات پنڈگھےب،مولانا نصےر الدےن جنڈ،مفتی سعےدالرحمن جنڈ ،مولانا محمد اکرم جنڈ ،مولانا ذکر ےا کلےم اللہ جنڈ،قاری محبوب الر حمن جنڈ،قاری غلام حےدر جنڈ،مولوی شمس الدےن جنڈ، مولانا اورنگزےب جنڈ،شہزاد چشتی اٹک،رفاقت حقانی اٹک،ضےاء احمد نورانی اٹک ،مولا نا اظہر محمود اظہری حضرو،مولانا شاہ زمان حضرو،سےد لےاقت علی شاہ حضرو،حافظ غلام جےلانی پنڈ گھےب،مولانا محمد آصف جنڈ،مولانا عبدالرشےد جنڈ،مدثر شاہ اٹک ،سےد امجد شاہ فتح جنگ،سردار احمد خان فتح جنگ،جہان خان فتح جنگ،ابرار حسےن باری پنڈ گھےب،پروفےسر نجم الحسن پنڈ گھےب،سےد مرےد عمران شاہ پنڈ گھےب،علامہ ساجد علی نقوی پنڈ گھےب،سےدامےر حسےن شاہ جنڈ،باقر علی نقوی جنڈ،امجد حسےن جنڈ اور حسن عباس رضا جنڈ شامل ہےں ۔
ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب ٹریفک کے 2 انتہائی خطرناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 9 زخمی
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب ٹریفک کے 2 انتہائی خطرناک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 9 زخمی ، جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ حادثات روڈ کی خراب حالت اور تیز رفتاری کے سبب پیش آئے ،تفصیلات کے مطابق پہلا حادثہ راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر جنڈ کے قریب کار اور ہائی ایس میں خوفناک تصادم کے نتیجہ میں پیش آیا جس میں 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ تیز رفتاری کے سبب کار اور ہائی ایس بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں ، دوسرا حادثہ کوہاٹ راولپنڈی شاہراہ پر جنڈ کے قریب ہی پیش آیا جس میں راولپنڈی سے آنے والی کرین کا ٹائر پھٹ گیا ،ٹائر پھٹنے کے سبب کرین سامنے سے آنے والے ڈمپر کے ساتھ ٹکرا گئی حادثہ کے نیتجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے دونوں حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ اور بعدازاں راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا ۔ یاد رہے کہ اس خونی شاہراہ پر حادثات کی ذمہ دار نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہے جن کا یہ روڈ ہے اور آئے روز حادثات کے باوجود این ایچ اے حکام اس کو دو رویہ بنانے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں جس کے سبب حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور ایک سال میں اس روڈ پر 500 سے زائد حادثات میں 142 افراد جاں بحق اور 353 زخمی ہوئے جن میں سے اکثر ہمیشہ کیلئے آپاہج ہو کر معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے سے قاصر ہیں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی اکثریت اپنے گھرانوں کی واحد کفیل تھی ۔
اٹک سٹی:ماڑی انڈس اور اٹک کے درمیان چلنے والی ریل کار 201 اپ کے ساتھ چار بوگیاں کردی گئی ہیں ،رپورٹ
ماڑی انڈس اور اٹک کے درمیان چلنے والی ریل کار 201 اپ کے ساتھ چار بوگیاں کردی گئی ہیں ،تحصیل جنڈکے درمیان درجنوں اسٹیشنوں سے صبح کے اوقات میں مسافر سفر کرتے ہیں معلوم ہوا کہ ہے بوگیاں کم ہونے کے باعث مسافر ٹرین کی چھت پر بیٹھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں ،واضح رہے کہ جھلار ریلوے اسٹیشن سے چند گز کے فاصلے پر موجود 7 سرنگیں جو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں سیون ٹنل سسٹرز کے نام سے بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں ‘ میں سے گزر کرٹرین اٹک سے آتی اور واپس آتی ہے ،7 سرنگوں میں سے گزر کر چھت پر سفر یہ بھی ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن سکتا ہے ،قبل ازیں ریل کار کے ساتھ 6 بوگیاں ہوتی تھیں ،اب 4 کر کے ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کیلئے مشکلات پیدا کر دی ہیں ۔ مسافروں کا مطالبہ ہے کہ ریل کار کے ساتھ کم از کم سات یا آٹھ بوگیاں لگائی جائیں مذکورہ ریل کار کی روزانہ کی آمدنی دو لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے ،برانچ لائن پرچلنے والی مسافر ٹرینوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بے ہیں اس ماہ اگست میں 4 سے 5 دن ریل کار نہ آنے کی وجہ سے جہاں مسافروں کو زحمت اٹھانا پڑی ‘وہاں محکمہ ریلوے کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان ہوا عوامی سیاسی و سماجی ، تعلیمی ، زرعی اور تجارتی حلقوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ برانچ لائن پر چلنے والی ریل کار کے ساتھ نئی پاور اور نئی بوگیاں لگا کر مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جائے ۔
No comments:
Post a Comment