Monday, August 12, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com


حضروسٹی:پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافہ ، عوام کی چےخےں نکل گئےں ، مہنگائی مےں پسی ہوئی عوام کو حکومت نے عید کا تحفہ دے دیا 

پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں اضافہ ، عوام کی چےخےں نکل گئےں ، مہنگائی مےں پسی ہوئی عوام کو حکومت نے پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں قسط واراضافہ کر کے عوام کو مزےد مشکلات سے دوچار کر دےا ہے ،اےک عوامی سروے کے مطابق عوام نے کہا ہے کہ ملک مےں مزدوروں کےلئے روزگار بالکل ختم ہو چکا ہے ، کئی کئی دنوں تک مزدوری ہی نہےں ملتی ،اسی طرح کاروباری حضرات بھی اپنی دکانوں پر گاہکوں کے انتظار مےں سارا سارا دن اےک دوسرے کا منہ تکتے ہوئے دن گزار کر اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں ۔ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہےں عوام کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے شوق سے تبدےلی کےلئے تحرےک انصاف کو ووٹ دےئے تھے لےکن اب ہم فاقوں پر مجبور ہو چکے ہےں ،روزگار کی تلاش مےں دربدر کی ٹھوکرےں کھا کر گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہےں ہمارے بچے بھوکے مرنے لگے ہےں ۔ موجودہ حکومت سے ہم نے جو امےدےں وابستہ کی تھےں ہماری امےدوں پر بے تحاشا مہنگائی کر کے پانی پھےر دےا گےا ہے اور ہمارے بچوں کی منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھےن لےا گےا ہے جبکہ وزےر اعظم پاکستان کے مطابق کہ عوام حوصلہ رکھےں سب ٹھےک ہو جائے گا ۔ اس کے برعکس اےک سال گزرنے کے بعد بھی غرےب عوام کو حوصلہ رکھتے ہوئے مہنگائی کے سوا حکومت سے کوئی رےلےف نہ مل سکا روزمرہ کی اشےائے خوردونوش کی قےمتوں مےں ہو شربا اضافہ ہو چکا ہے جو کہ غرےب عوام کی قوت خرےد سے بہت دور ہو گئیں ہےں پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےں آئے روز اضافہ کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان نے بھی کراےوں مےں از خود اضافہ کر دےا ہے اور غرےب مزدور کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے ۔ 





اٹک سٹی:تبدیلی کے نام پر آنے والی عمران خان کی حکومت نے قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے ، مولاناڈاکٹر عبدالرزاق سکندر 

مرکزی صدر وفاق المدارس پاکستان و مرکزی امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت;248; شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی عمران خان کی حکومت نے قادیانیوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے جس کے سبب وہ گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے اور آئین پاکستان میں اقلیت اور غیر مسلم قرار دئیے جانے کے باوجود کھلم کھلا اپنے کو مسلمان ظاہر کر کے جہاں مسلمانوں کو گمراہ کر رہے ہیں وہیں آئین پاکستان کی دھجیاں بھی بکھیر رہے ہیں ،اگر انہیں نہ روکا گیا تو مسلمانوں میں اشتعال آئے گا جو ملک و قوم کے لئے ٹھیک نہیں ہو گا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت اور ناموس پر پہرہ دیتی رہے گی ۔ اس ضمن میں مولانا فضل الرحمان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ہم ان کی اس جدوجہد میں ان کا مکمل ساتھ دیں گے ملک کا بچہ بچہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر سب کچھ نچھاور کر دے گا مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس پر حرف نہیں آنے دے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان سے خصوصی ملاقات میں کیا ،اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر سعید ، عبدالرزاق سکندر اور سینئر رہنما جے یو آئی مولانا حماد اللہ شاہ شیرازی بھی موجود تھے مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کے کے سرکاری تعلیمی نصاب سے لفظ ختم نبوت;248; کا حذف کرانا اور توہین رسالت;248; کے مرتکب و سزا یافتہ قادیانی کی امریکی صدر سے ملاقات اور قادیانی سربراہ کا آئین پاکستان سے انہیں اقلیت قرار دینے کا معاملہ ختم کرنے کی بات بہت بڑی سازش کا پتہ دیتی ہے دیگر کئی معاملات سامنے آئے ہیں جن میں ختم نبوت;248; کے ان غداروں کو رعاءتیں دی گئیں ہیں جو مسلمانوں کے لئے نیک شگون نہیں ہے آئے روز ایسے واقعات ان باتوں کی حقیقت واضح کرنے کے ساتھ اس بات کو تقویت دیتے ہیں کہ موجودہ حکومت نے قادیانیوں کو اسلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور پاکستان کے خلاف کھلم کھلا سازشیں کرنے اور ملک کو کمزور کرنے کی اجازت دے دی ہے ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا کہ قادیانی پیغمبر اسلام کے باغی ہیں جنہیں پارلیمنٹ نے ایک لمبی جدوجہد کے بعد متفقہ طور پر اقلیت قرار دیا گیا ہے اب وہ اپنے آپ کو مسلمان کہلا سکتے ہیں اور نہ ہی عبادت کی جگہ کو مسجد کہہ سکتے ہیں اس حکومت کے قادیانیوں کو دی جانے والی کھلی چھٹی سے مسلمانوں اور دینی طبقات میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ایسے حالات میں ختم نبوت;248; اور مذہبی جماعتوں پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قوم کی رہنمائی کریں اور اسلام دشمنی پر مبنی حکومت کے ہر اقدام کی کھل کر مخالفت کریں جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں رائے عامہ ہموار کرنے اسلامی شعائر تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے میدان عمل میں ہیں وفاق المدارس اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت;248; نہ صرف ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بلکہ اس جدوجہد میں ان کا بھر پور ساتھ دیں گے ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اسلام دشمن سرگرمیاں ہ میں قبول نہیں ہیں قادیانی اپنے آپ کو دیگر اقلیتوں کی طرح باور کرائیں تو کسی بھی مسلمان کو کوئی شکوہ نہیں ہو گا اور اگر مغربی طاقتوں کی ایماء پر ناموس رسالت;248; قانون کے خلاف کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس کو کوئی بھی کلمہ گو مسلمان برداشت نہیں کرے گا ۔ 



اٹک سٹی:ماں کے دودھ کی افادےت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ اور ورلڈ ہےپا ٹا ءٹس ڈے کے حوالہ سے اےک سےمےنار کا انعقاد ہوا 

ماں کے دودھ کی افادےت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ اور ورلڈ ہےپا ٹا ءٹس ڈے کے حوالہ سے اےک سےمےنار پبلک ہےلتھ نر سنگ سکول اٹک مےں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی تقرےب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آج کے دونوں عنوان نہاےت اہمےت کے حامل ہےں ، جس کےلیے محکمہ صحت اٹک کو خصوصی کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے ،ہم اٹک کی 2 ملےن کی آبادی کی صحت کے ذمہ دار ہےں جس کےلیے ہمےں چاہیے کہ ہم نہاےت اےماندار اور خوش اسلوبی کے ساتھ اپنے فراءض منصبی ادا کر ےں اور اس سلسلہ مےں تمام سٹےک ہولڈرز کو اپنا خصوصی کردار اد ا کر نے کی ضرورت ہے اٹک کی عوام کو بہتر طبی سہولےا ت فراہم کر نے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہےپا ٹا ءٹس سے بچاءو کےلیے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس مےں عوام کو اس خطر ناک بےماری سے متعلق آگاہی فراہم کی جارہی ہے اس کے علاوہ ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے بھی ہفتہ ء آگاہی مناےا جارہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ آج کے دونوں عنوانوں کے سلسلہ مےں عوام مےں بھر پور آگاہی فراہم کی جائے قبل ازےں مقررےن نے ماں کے دودھ کی افادےت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ اور ورلڈ ہےپا ٹا ءٹس ڈے کے حوالے تفصےلی اظہار خےال کےا ۔



اٹک سٹی: مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم ، ظالمانہ قبضہ کے خلاف اٹک میں جے یو آئی کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا 

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر ملک بھر میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم ، ظالمانہ قبضہ کے خلاف اٹک میں بھی کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جے یو آئی تحصیل اٹک کے زیر اہتمام جامع مسجد لوہاراں سول بازار اٹک سے فوراہ چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں جے یو آئی کے کارکنان اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء سول بازار ، صرافہ بازار سے ہوتے ہوئے فوارہ چوک پہنچے ریلی کے شرکاء تمام راستے ’’ کشمیر بنے گا پاکستان ‘‘ کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الا اللہ ‘‘ ’’ مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے ‘‘ ’’ پاک فوج زندہ باد ‘‘ ’’ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن زندہ باد ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہاتھ میں جے یو آئی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے فوارہ چوک پہنچے تو وہاں موجود تاجروں اور شہریوں نے پر تپاک استقبال کیا ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سرپرست اعلیٰ جے یو آئی اٹک ، ممبر مرکزی جنرل کونسل خطیب جامع مسجد لوہاراں مولانا شیر زمان ، ضلعی رہنما جے یو آئی مفتی سید امیر زمان حقانی ، تحصیل امیر حاجی سید زرغن شاہ ، چیئرمین اٹک پریس کلب اٹک ندیم رضا خان اور مرکزی معاون جے ٹی آئی پاکستان محمد یاسر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کو بھارت کا حصہ بنائے جانے کی کسی بھی عالمی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری ابراہیم خان ، سیکرٹری اطلاعات فخر الدین رازی ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، چیف فوٹو گرافر صوفی فیصل بٹ بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستانی قوم عید الاضحی اور یوم آزادی پاکستان منانے کی تیاریوں میں مصروف تھی کہ ’’ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ‘‘ کی خصلت رکھنے والے ہندو بنیئے نے پیچھے سے وار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا نہ صرف حصہ بنا دیا بلکہ وہاں نہتے کشمیری مسلمانوں پر عرصہ دراز تنگ کر دیا ہے جس کا ثبوت حریت رہنما علی گیلانی کی جانب سے موت سے قبل دیا جانے والا ایس او ایس پیغام ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان کشمیریوں کیلئے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں ورنہ کشمیری مسلمانوں کا صرف نام رہ جائے گا ان کا وجود بھارتی افواج صفہ ہستی سے مٹا دیں گی اور روز محشر ان کشمیریوں کا ہاتھ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کا گریباں ہو گا اور آزاد کشمیر میں کلسٹر بموں سے بے گناہ کشمیریوں کو زندہ جلا دیا گیا 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان میں حکومت کی اپیل پر بھرپور طریقہ سے یوم سیاہ منایا جائے گا مشرقی پاکستان کے لوگوں نے خود علیحدگی کا ارادہ کیا اور وہاں الگ وطن بنگلہ دیش بن گیا جبکہ کشمیری پاکستان کے ساتھ اس کا حصہ بننا چاہتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنی تدفین سب ہلالی پرچم میں کراتے ہیں اور اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے ہیں عالمی برادری نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں نہ پہلے کچھ کیا اور نہ ہی اب کچھ کرے گی ہ میں خود اٹھنا ہو گا جے یو آئی اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ۔ 



اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی کی بدولت ریلوے گراوَنڈ میں منڈی مویشیاں کو ختم کر دیا گیا 

ڈپٹی کمشنر اٹک اور ضلعی انتظامیہ کی نا اہلی ، بد انتظامی اور ناقص منصوبہ بندی ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عید الاضحی کے موقع پر منڈی مویشیاں میں جانور خریدنے اور فروخت کرنے والوں کو تمام سہولیات کی مفت فراہمی کو ناکام بناتے ہوئے اٹک کینٹ کے ٹھیکیدار منڈی مویشیاں نے ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس اٹک سٹی اور ریلوے حکام کے ساتھ مک مکا کر کے عرصہ دراز سے ریلوے گراءونڈ میں لگنے والی منڈی مویشیاں کو پولیس فورس کی مدد سے ختم کر دیا ،دور دراز علاقوں سے جانور فروخت اور خریدنے والے در بدر ہوتے رہے ریلوے گراءونڈ میں منڈی مویشیاں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کر کے تین میلہ کے ویرانے میں لگا دی گئی جس پر امیدوار تحصیل ناظم مسلم لیگ ( ن ) سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ریلوے پولیس اور ریلوے حکام کے سامنے غریب جانور فروخت کرنے والوں کے حق میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہو گئے اور فوری طور پر وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر ریلوے کے اعلیٰ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے عرصہ دراز سے ریلوے گراءونڈ میں لگائی جانے والی منڈی مویشیاں وہیں لگانے کے احکامات جاری کیے اور اب ریلوے گراءونڈ میں منڈی مویشیاں لگی ہوئی ہے تاہم جانور فروخت کرنے والوں کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس اٹک سٹی اور ریلوے حکام کے ناروا سلوک کے سبب جانور فروخت کرنے والوں نے دوسرے علاقوں کا رخ کر لیا ہے ۔ سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان کی کاوشوں سے جانور فروخت کرنے والوں کو دوبارہ منڈی مویشیاں میں لایا جا رہا ہے جس پر انہوں نے ملک طاہر اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ملک طاہر اعوان وائس چیئرمین بلدیہ تھے تو بلدیہ اٹک کی جانب سے ریلوے گراءونڈ میں منڈی مویشیاں میں تمام سہولیات بلدیہ اٹک کا عملہ فراہم کرتا تھا اور بلدیہ کے ملازمین روزانہ دن رات صفائی اور دیگر معاملات کے سلسلہ میں اس منڈی مویشیاں میں موجود رہتے تھے بلدیہ اٹک کے عملہ سے ساتھ ساتھ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کا عملہ بھی موجود ہوتا جو وہاں کانگو وائرس اور دیگر امراض کے علاوہ مادہ جانوروں کے پیٹ میں بچہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں آگاہی کے ساتھ ساتھ حکومت پنجاب کی جانب سے دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت موجود ہوتا تھا ملک طاہر اعوان نے وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف ایک ٹیلیفون کال پر جس طرح منڈی مویشیاں اٹک کا مسئلہ حل کرایا وہ قابل ستائش ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ریلوے گراءونڈ میں منڈی مویشیاں لگائی جا رہی تھی ریلوے اسٹیشن اٹک اور ریلوے حکام اٹک بلدیہ اٹک کے بہت سے وسائل بھی استعمال کرتی ہے اور ریلوے گراءونڈ میں ایک کھلا میدان ہے منڈی مویشیاں لگانے سے ریلوے کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا تاہم اس کے پیچھے ایک بڑی سازش ہوئی اور عوام کو گمراہ کیا گیا کہ اٹک کینٹ میں جو منڈی لگ رہی ہے اس کے علاوہ کہیں منڈی نہیں لگ سکتی مقامی قیادت کو رشوت دی گئی کہ منڈی ریلوے گراءونڈ میں نہ لگے تاکہ سارے جانور اٹک کینٹ والی منڈی میں جائیں جہاں وہ فی جانور ٹیکس وصول کر سکیں اور عوام لو لوٹ سکیں انہوں نے مقامی قیادت ، ٹھیکیدار منڈی مویشیاں اٹک کینٹ ، ایس ایچ او تھانہ ریلوے اٹک سٹی اور ریلوے حکام کے مبینہ مک مکا اور گٹھ جوڑ کو ناکام بنا کر ریلوے گراءونڈ میں منڈی مویشیاں کا انعقاد ملک امین اسلم کے ذریعے کروا دیا ہے جن کے وہ بے حد مشکور ہیں اور اسی طرح وہ کرپشن کرنے والوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہوں گے ۔ 



کامرہ کینٹ:کنٹونمنٹ بورڈز کی طرح اٹک میں بھی اٹک کینٹ اور کامرہ کینٹ میں اختیارات سے تجاوز کا سلسلہ جاری ہے ;234;رپورٹ 

وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے منڈی مویشیاں پر ٹیکس میں خاتمہ کے ساتھ ساتھ مفت سہولیات کی فراہمی کو ناکام بنانے کیلئے ملک بھر کی کنٹونمنٹ بورڈز جو ریاست کے اندر ریاست کی صورت اختیار کر چکی ہیں جن پر آئین پاکستان اور قانون کا کوئی نفاذ نہیں ہوتا ،انہی کنٹونمنٹ بورڈز کی طرح اٹک میں بھی اٹک کینٹ اور کامرہ کینٹ میں اختیارات سے تجاوز کا سلسلہ جاری ہے ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ اعجاز اور جاوید نامی شخص کے ہمراہ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی ذاتی زمین پر شمس آباد موڑ جی ٹی روڈ اٹک میں منڈی مویشیاں سنت ابراہیم جو ہر مسلمان پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے ،افسوس کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کی نگرانی میں 1 لاکھ کے ساتھ 5 ہزار وصول کرنے لگے سے سادہ لوح انسانوں کو بے وقوف بناکر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے جبکہ پورے ضلع میں فری ہے کوئی ٹیکس نہیں ، حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں آیا اعلیٰ احکام فوری طور پر نوٹس لیں اور کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ سے جواب لیا جائے ۔ 



اٹک سٹی:پولیس تھانہ صدر اٹک نے لاہور سے اٹک شراب کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا 

پولیس تھانہ صدر اٹک نے لاہور سے اٹک شراب کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 2 افراد کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضہ سے 4500 شراب کپی جو 70 گیلن بنتی ہے ‘برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد شاہ نے ہمراہ اے ایس آئی سجاد احمد ، صداقت نواز ، عامر اقبال ، کانسٹیبلان عدنان خان ، باقر علی ، عامر نواز ، عامر علی ، امداد علی ، ڈرائیور وقار حسین شاہ کے ہمراہ سالار چوک میں موجود تھے کہ مخبر کی اطلاع پر چائنہ روڈ بروٹھہ کی جانب سے ایک مزدا ڈالہ آیا جس کی تلاشی لی گئی تو کیبن میں موجود ڈرائیور محمد اسلم اور اس کے ہمراہ وقاص تھا،ڈالے کی باڈی میں کل 70 گیلن شراب جو 4500 کپی بنتی ہے ۔ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر نعیم شاہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، آر پی او اور ڈی پی او نے تھانہ صدر اٹک پولیس کے عملہ کو کامیاب کاروائی پر شاباش دی ہے ۔ 



حضروسٹی:علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے خزاں 2019 ء کیلئے داخلے جاری ہیں ;234;رپورٹ 

علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے خزاں 2019 ء کیلئے داخلے جاری ہیں ،علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی ریجنل آفس اٹک سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق داخلے دو حصوں میں کیے جائیں گے ،پہلے حصے میں میٹرک ، ایف اے کے داخلے 15 جولائی سے 4 ستمبر تک جاری ہیں ایم فل،پی ایچ ڈی اور بی ایس کے داخلے 15 جولائی سے 19 اگست تک ہوں گے جبکہ بی ایڈ، ایم اے ،ایم ایس سی،ٹیچر ٹریننگ اور بی ایس چار سالہ ( ;66;lended ;77;ode ) پروگرامز کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے ۔ بی اے کے جاری طلبہ کے داخلے بھی یکم ستمبر سے شروع ہوں گے جاری طلبہ اپنا داخلہ فارم آئن لائن کرنے کے بعد فیس چالان ا لائیڈ بنک او رمسلم کمرشل بنک کی کسی بھی شاخ میں جمع کروا سکتے ہیں طلبہ کی سہولت کے لیے تحصیل سطح پر داخلہ فارم دستےاب ہےں اور طلبہ کی راہنمائی کے لیے ریجنل آفس میں داخلوں کے حوالے سے ہیلپ ڈسک قائم کر دیا گیاہے مزید معلومات کے لیے ےونےورسٹی ویب ساءٹ www;46;aiou;46;edu;46;pk یا رےجنل آفس اٹک نمبر ( 0572610610 ) پر رابط کیا جا سکتا ہے ۔ 



حضروسٹی:جشن آزادی کو شاےان شان طرےقہ سے منانے کےلیے نمائشی کبڈی مےچ کا اہتمام سپورٹس کمپلےکس حضرو کی گراءونڈ مےں کےا 

جشن آزادی کو شاےان شان طرےقہ سے منانے کےلیے سپورٹس ڈےپارٹمنٹ اٹک نے مےونسپل کمےٹی حضروکے تعاون سے نمائشی کبڈی مےچ کا اہتمام سپورٹس کمپلےکس حضرو کی گراءونڈ مےں کےا ،دونوں ٹےموں مےں علاقہ چھچھ کے نامی گرامی کبڈی کے کھلاڑی شامل تھے ۔ وزےر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ نےازی خان کی خصوصی ہداےت پر ضلع اٹک مےں سپورٹس ڈےپارٹمنٹ اور ضلع کی تمام مےونسپل کمےٹیوں نے اےک جامعہ پروگرام ترتےب دےا ہے ،مےچ حضرو گرےن نے حضرو وائےٹ کو اےک دلچسپ مقابلے کے بعدہرا کر 48 کے مقابلے مےں 50 پوائنٹ سے جےت لےا مےچ کے مہمان خصوصی رہنما تحر ےک انصاف قاضی احمد اکبر تھے اسسٹنٹ کمشنر ;47;اےڈمنسٹرےٹر ملےحہ اےثار اور چےف آفےسر سردار آفتاب خان بلدےہ حضرو کے جانب سے انعامات تقسےم کیے گئے ،خطاب مےں قاضی احمد اکبر نے بلدےہ کے تمام افسران کا شکرےہ ادا کےا اور ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی اور سپورٹس آفےسر عبدالوحےد بابر کی کاوشوں کا سراہا جو کہ وہ سپورٹس کی ترقی کےلیے کر رہے ہےں ۔ 



اٹک سٹی: انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا 

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس محکمہ صحت، تعلےم اور دےگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفےظ نے اجلاس کو انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے برےفنگ دی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہداےات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈےنگی مہم مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرےں ،ضلعی اور تحصےل انتظامےہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈنےگی کے مکمل خاتمہ کےلیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم مےں دےگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے ۔ ڈنےگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کےلیے تےسری پارٹی کے ذرےعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے ،اس موقع پر انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزےد بہتر بنانے کی ہداےت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر مےں ڈنےگی سے بچاءو کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرےں اور عوام مےں شعور بھی بےدار کرےں انہوں نے ضلع اٹک کی عوام سے اپےل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھےں تاکہ اس خطرناک بےماری سے محفوظ رہ سکےں ۔ 



اٹک شہر مےں ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالے سے ضلع کونسل ہال اٹک مےں سےمےنار کا اہتمام کےا گےا 

اٹک شہر مےں ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالے سے ضلع کونسل ہال اٹک مےں سےمےنار کا اہتمام کےا گےا جس مےں چےئر مےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی پنجاب ٹو ےاور بخاری، ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ،اسسٹنٹ کمشنر جنت حسےن نیکوکارہ کے علاوہ ضلعی افسران ،سےاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی پنجاب ٹو نے کہا کہ آزادی کشمےرےوں کابنےادی حق ہے جو انہےں ہر صورت ملنا چائیے کشمےرےوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنےادی حق پا مال کےا جا رہا ہے جو انتہائی زےادتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمےرےوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کرےں کہ وہ کشمےرےوں کے حق خود ارادےت کا احترام کرے اور انہےں ان کی مرضی کے مطابق فےصلہ کرنے کا اختےار دے کشمےری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کےلیے کو شاں ہےں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر اےس اےس کی اےما پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہےں ہے ظلم وستم کے ذرےعے کشمےرےوں کے حق خود ارادےت اور آزادی کی آواز کو نہےں دباےا جا سکتا پاکستان کی حکومت اور پاکستان کی عوام کشمےرےوں کی اخلاقی اور سفارتی حماےت جاری رکھےں گے اب وقت آگےا ہے کہ کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کےا جائے ،جس کا ان سے وعدہ کےا گےا ہے اور بھارت کو مجبور کےا جائے کہ وہ اپنی رےاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمےری عوام کو اپنے مستقبل کا فےصلہ خود کرنے کا اختےار دے کشمےر پاکستان کا حق تھا مگر انگرےزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافےائی حےثےت تبدےل کر دی وہ دن دور نہےں جب کشمےری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء مےں سانس لےں گے اور آزاد زندگی بسر کرےں گے ڈی سی عشر ت اللہ خان نےازی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمےر کی مخصوص آئےنی حےثےت تبدےل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگےن خلاف ورزی کی ہے کشمےر پاکستان کی شہ رگ اور جو بچہ بھی پاکستان مےں پےدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمےر کا لفظ سےکھتا ہے ےہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترےن حالات مےں کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطح پر ان کی حماےت جاری رکھےں تقرےب مےں حا ضرےن کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوں نے ہا تھوں مےں پلے کارڈز اور بےنرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمےر کی آزادی کے نعرے درج تھے تقرےب سے دےگر مقررےن نے بھی خطاب کےا اور بھارت کے کشمےر پر غاصبانہ قبضے ،ظلم اور بربرےت کی بھرپور مذمت کی آخر مےں واک کا اہتمام بھی کےا گےا واک مےں تمام شعبہ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شر کت کی ۔ 



اٹک سٹی:مریم صفدرکی گرفتاری دراصل کشمیر کی سودا بازی کرنے کے منصوبے کو بے نقاب ہونے کے ڈر سے کی گئی ہے ،محمدسلیم شہزاد 

ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ مریم صفدرکی گرفتاری دراصل حکومت کی کشمیر کی امریکہ جا کر سودا بازی کرنے کے منصوبے کو بے نقاب ہونے کے ڈر سے کی گئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور دیگر صحافی بھی موجود تھے ۔ محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ وزیر اعظم اور دیگر مقتدر قوتیں ذاتی انا ، پسند اور نا پسند کی بجائے بھارت کی جانب سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی انتہائی خطرناک صورتحال کو مد نظر رکھ کر ایسے فیصلے کریں کہ جنگ کی صورت میں قوم حکومت اور اداروں کی پشت پر کھڑی ہو جس طرح کا جذبہ 1965 ء اور 1971 ء کی جنگ میں پیش کیا تھا آج بھی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہو سکتی ہے تاہم منتخب عوام کے پسندیدہ لیڈر جنہیں نا کردہ گناہوں کی پاداش میں ضمیر کا قیدی بنا کر پس زندان کر دیا گیا ہے تاکہ ایسے کٹ پتلی لیڈر کو لایا جا سکے جو ان کی نہ صرف ہاں میں ہاں ملائے بلکہ ان کے ہر غلط فیصلے کے سامنے سر خم تسلیم کر دے چاہے ،ان فیصلوں کے پیچھے وطن عزیز کی تباہی اور بربادی ہی کیوں نہ ہو ایسے ہی سلیکٹڈ وزیر اعظم کو مسند اقتدار پر بٹھا کر عوام کے سب سے مقبول لیڈر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو مسلسل جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جا رہا ہے جس کا خمیازہ محمد نواز شریف کا خاندان نہیں بلکہ پاکستان کے 23 کروڑ عوام بے روزگاری ، مہنگائی ، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی بدحالی کے علاوہ خطے میں تنہا رہ جانے کی صورت میں بھگت رہے ہیں ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وہ دن دور نہیں جب عوام کی حقیقی قیادت اقتدار میں ہو گی اور قیام پاکستان سے آج تک اصل حکمرانی کرنے والوں کو جائے پناہ بھی نہیں ملے گی مسلم لیگ ( ن ) کی مرکزی قیادت سے لے کر عام ورکر تک جیلوں ، تھانے ، کچہری ، مقدمات اور قید و بند کی صوبتوں سے نہیں گھبراتے انہوں نے حکومت کو چیلنج کیا کہ وہ پاکستان کی تمام جیلیں بھرنے کیلئے اٹک کا انتخاب کرے انشاء اللہ اٹک کے ہزاروں اور لاکھوں مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان حقیقی قیادت کے برسر اقتدار میں آنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ 



اٹک سٹی:جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم اپنی زرعی پیدارار کو بڑھا کرخود کفالت کی منزل حاصل کرسکتے ہیں ، یاوربخاری 

چیئرمین ٹو پبلک اکاءونٹس کمیٹی پنجاب یاور بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس پر اللہ کی خاص عنایت ہے جس نے اسے چاروں موسموں سے نوازا ہے جو زرعی پیداوار میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہم اپنی زرعی پیدارار کو بڑھا کرنہ صرف زرعی خود کفالت کی منزل حاصل کرسکتے ہیں بلکہ اپنی مصنوعات دیگر ملکوں کو برآمد کر کے کثیر زرمبادلہ بھی کماسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں الغازی ٹریکٹرز کی جانب سے بارانی علاقہ کے زمینداروں کو بلا سود 5 سال کی آسان اقساط پر ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کا اہتمام اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو اٹک کے مقامی دفتر اور الغازی ٹریکٹر زکے اشتراک سے کیا گیا تقریب میں جنرل منیجر مارکیٹنگ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈشکیل اعوان،سرکل رجسٹرار کوآپریٹو حافظ ذیشان حفیظ،اسسٹنٹ رجسٹرار کو آپریٹو اٹک شکیل اعوان، فوکل پرسن پنجاب کوآپریٹو اٹک تصور بخاری، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے علاوہ بذریعہ قرعہ اندازی منتخب ہونے والے خوش نصیب کاشتکاروں اور سماجی نمائندگان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی سرکل رجسٹرار کوآپریٹو حافظ ذیشان حفیظ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے آسان اقساط پر ٹریکٹرز کی فراہمی کی سکیم شروع کی گئی تھی اوراب تک اس سکیم میں 13 اضلاع شامل ہوچکے ہیں لیکن یہ سکیم اٹک ، چکوال اورحکیم آباد میں زیادہ کامیاب رہی ہے حالیہ سکیم میں 25 ٹریکٹرز اٹک کے لیے نکلے ہیں اس سکیم کی قرعہ اندازی لاہور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر امداد باہمی تھے کامیاب کاشتکاروں کو فیٹ ٹریکٹر دئیے جارہے ہیں جنرل منیجر مارکیٹنگ محمد سعید مشتاق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نیو ہالینڈ ٹریکٹر سابق فیٹ ٹریکٹر ضلع اٹک میں نہایت پسندیدہ ہے ضلع اٹک کے کاشتکاروں کو بلاسود ٹریکٹر کی فراہمی میں خان بہادر اور ان کی فیملی کی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی ہم بارانی علاقہ کے کاشتکاروں کو دنیا میں سستا ترین ٹریکٹر دے رہے ہیں یاور بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیے زندگی کے ہر شعبہَ میں اصلاحات کررہی ہے اٹک بارانی زرعی علاقہ ہے جہاں زراعت کے شعبہَ میں ترقی کے انگنت مواقع ہیں ہم کوشش کریں گے کہ اس علاقہ کے کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تمام مواقع میسر آسکیں تاکہ وہ اپنی پیداوار بڑھاکر نہ صرف اپنا معیار زندگی بہتر کرسکیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر سکیں ۔ 



تحصیل حضرو:آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ضلع اٹک میں ریمورٹ سرچ پارک اٹک خورد چیک پوسٹ کا دورہ 

آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کا ضلع اٹک میں ریمورٹ سرچ پارک اٹک خورد چیک پوسٹ کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ریمورٹ سرچ پارک اٹک خورد چیک پوسٹ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ڈی ایس پی حضرو ان کے ہمراہ تھے ،آر پی او راولپنڈی نے جدید وہیکلز سافٹ ویئر ;65867683; اور ;83866583; کے آپریٹنگ سسٹم کو چیک کیا اور سختی سے ہدایات جاری کیں کہ کے پی کے سے آنے والی ہر گاڑی کو بذریعہ جدید سافٹ ویئر ;65867683; کے ذریعے چیک کیا جائے اور مشکوک اشخاص کو بذریعہ جدید سافٹ ویئر ;83866583; چیک کیا جائے ،آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے پولیس ملازمین کو عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات دیں اور ملکی حالات کے پیش نظر بریف کیا ۔ 



اٹک شہر کی گنجان آباد دارالسلام کالونی کی آدھی گلی میں سوئی گیس کی عدم فراہمی ، اہلیان علاقہ کا سوئی گیس فراہم کرنے کا مطالبہ 

اٹک شہر کی گنجان آباد دارالسلام کالونی کی آدھی گلی میں سوئی گیس کی عدم فراہمی ، اہلیان علاقہ کا سوئی گیس فراہم کرنے کا مطالبہ ، ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن نزاکت اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دارالسلام کالونی کی برکت سٹریٹ میں آدھی گلی میں سوئی گیس موجود ہے اور آدھی گلی کے مکین آج کے جدید دور میں بھی سوئی گیس جیسی نعمت سے محروم ہیں ،گلی کے چاروں اطراف سوئی گیس موجود ہے یہاں سوئی گیس کی فراہمی نہ ہونے کے سبب برکت سٹریٹ کی آبادی شدید پریشان ہے اور اس جدید دور میں بھی لکڑیاں جلا کر گھروں میں بہت پریشانی کے دن گزار رہے ہیں ۔ سماجی کارکن نزاکت اللہ خان نے متعلقہ اعلیٰ حکام اور مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم سے پر زور اپیل کی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے برکت سٹریٹ کی آدھی گلی میں بھی سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کی آبادی کے مکینوں کی پریشانی دور ہو سکے ۔ 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے عید الاضحی 2019کے موقع پرجامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا 

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید شہزاد ندیم بخاری کی طرف سے عید الاضحی 2019کے موقع پرجامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں کل 329مساجد،26 کھلے مقامات اور02اقلیتی احمدی عبادت گاہ نماز عیدالاضحی کے اجتماعات ہوں گے ،ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے کل 2326 پولیس اہلکار جن میں 06 ڈی ایس پیز، 15 ایس ایچ اوز و انسپکٹرز،200 سب انسپکٹر زو اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 945 ہیڈ کانسٹیبلان و کانسٹیبلان، لیڈی کانسٹیبلان اور 1158 پی کیو آر ڈیوٹی دیں گے اس کے علاوہ ضلع بھر میں 35 ایلیٹ سیکشن مختلف مقامات پر ڈیوٹی سر انجام دیں گے عبادت گاہوں کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہ ہو گی اہم مساجد اور تفریحی مقامات پر واک تھرو گیٹ، میٹل ڈیٹکٹر اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے شہربھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کرکے مشکوک اور شرپسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں جبکہ بھاری گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بندکردیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس اٹک کے عوام تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اٹک کے عوام کی حفاظت اور عید الاضحی کے پر مسرت موقع کو پر امن طریقے سے گزارنا ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں میں شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اگر کوئی مشکوک شخص یا کوئی مشکوک چیز نظر آئے تو ریسکیو15پر اطلاع کریں ۔ 



اٹک پولیس کے شہداَ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،ان شہداَ نے اپنی جانیں قربان کر کے ضلع اٹک ، ملک اور محکمہ کا نام بلند کیا ہے ;234;ایمان طاہر 

اٹک پولیس کے شہداَ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ،ان شہداَ نے اپنی جانیں قربان کر کے ضلع اٹک ، ملک اور محکمہ کا نام بلند کیا ہے ،وطن کی مٹی پر قربان ہونے والے شہداَ کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کر رہی ہے ۔ 4 اگست یوم شہداَ اٹک پولیس ایک جذبہ ولولہ اور حوصلہ دیتا ہے ،ان خیالات کا اظہار سابق چیئر پرسن ڈسٹرکٹ کونسل اٹک محترمہ ایمان طاہر صاحبہ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لئے پنجاب پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا اور ان کی لازوال قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پولیس کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر ناممکن کو ممکن بنایا ہے یوم شہدا َکے موقع پر ان شہداَ کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے ہماری آزادی اور امن ہم قربانیوں کی مرہون منت ہے وطن کی ناموس کیلئے مر مٹنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہنا ، زندہ قوموں کا ہی شعار ہوتا ہے انہوں نے آخر میں کہا کہ ہماری قوم کی صفوں میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جنہوں نے بہادری اور جراَت کی لازوال داستانیں رقم کیں اور مادر وطب کے دفاع کیلئے اپنا لہو بہانے سے بھی گریز نہیں کیا ہم شہدائے اٹک پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ 



ضلع اٹک میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ، بارشی پانی کے زیادہ بہاؤ کی بدولت اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے 

اٹک میں مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری ، بارشی پانی کے زیادہ بہاؤ سے اٹک جنڈ روڈ بند ، کالا چٹا کے مقام پر پہاڑ کے درمیان اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس سے دونوں اطراف زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ، کئی گھنٹوں تک ٹریفک بلاک ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق اٹک اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ گزشتہ رات سے برسنے والی بارش نے ندی نالوں میں طغیانی پیدا کردی ہے ،موسلا دھار بارش کے باعث جنڈ اٹک روڈ پر کالا چٹا پہاڑ کے مقام پر برساتی ریلہ سیلاب کی صورت اختیار کر گیاہے جس کی وجہ سے جنڈ اوراٹک کے درمیان زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ۔ دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئی ہیں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں علی الصبح تیز پانی کے بہاؤ کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے کئی گھنٹوں بعد پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو گئی ہے، عام ٹریفک کو آہستہ آہستہ گزارا جا رہا ہے، اس مقام پر مون سون بارشوں میں ہر سال عوام کو اسی اذیت سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ 



جابہ :آر پی او راولپنڈی کا ضلع اٹک کی دریائی پوسٹ جابہ کا دورہ 

آر پی او راولپنڈی کا ضلع اٹک کی دریائی پوسٹ جابہ کا دورہ ، تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے دریائی پوسٹ جابہ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او سید علی اکبر اور ڈی ایس پی حضرو ان کے ہمراہ تھے دریائی پوسٹ کے چاک و چوبند دستے نے آرپی او راولپنڈی کو سلامی پیش کی ،بعد ازاں جابہ دریائی پوسٹ کا مکمل معائنہ کیا پوسٹ کی صفائی اور سیکورٹی چیک کی اور پوسٹ پر تعینات ملازمان کا انٹر ویو کیا اور مناسب ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرتے رہیں گے اور وطن عزیز پر آنچ نہ آنے دیں گے ،جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور عوام الناس کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا وزٹ کے بعد ڈی پی او اٹک سید علی اکبر نے آر پی او راولپنڈی کو الوداع کیا ۔ 



اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا 

زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( رےونےو ) اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدار ت کی ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا اے ڈی سی آر نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہداےت کی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کے لئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملہ میں خود کفیل بنایا جاسکے زراعت ہمارے ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہَ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں حکومت جس طرح آبپاش رقبہ میں اضافہ کیلئے پانی کے وسائل کی فراہمی کیلئے 80 فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔ 



اٹک سٹی:پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے اےک اہم تقرےب کامحکمہ صحت اٹک کے دفتر مےں انعقاد، ملک امین اسلم مہمان خصوصی تھے 

پلانٹ فار پاکستان کے حوالے سے اےک اہم تقرےب محکمہ صحت اٹک کے دفتر مےں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزےر اعظم پاکستان کے مشےربرائے موسمےاتی تبدےلی ملک امےن اسلم تھے ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ،سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعوان ،ڈی اےف او عابد گوندل اور دےگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے بعد ازاں ضلع کو نسل ہال اٹک مےں وزےراعظم کے مشےر ملک امےن اسلم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ درخت ہمارے ماحول کی حفاظت کےلیے انتہائی ضروری ہےں اور ان سے ماحول صاف اور خو شگوار رہتا ہے ۔ درخت لگانا صدقہء جارےہ ہے اور ےہ جب تک زندہ رہتا ہے ،اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کر تا ہے ۔ وزےر اعظم پاکستان عمران خان کی ہداےات پر 10 بلےن ٹری سونامی پروگرام شروع کےا گےا اور اس مےں تمام سٹےک ہولڈرز کا اعتماد حاصل ہے پاکستان مےں صرف پانچ فےصد رقبہ پر درخت موجود ہےں جو ماحول کی حفاظت کےلیے ناکافی ہےں ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کا ہر شہری اسے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنے اردگرد کی زمےن مےں درخت لگائے اور بعد مےں اس کی حفاظت اور نگہداشت بھی کر ے موجودہ پروگرام کے تحت سر کاری اور نجی زمےنوں پر درخت لگائے جائےں گے گلو بل وارمنگ کی وجہ سے پورے دنےا کو شدےد خطرات لاحق ہےں اور پاکستان ان مےں سے اےک ملک ہے جہاں درخت لگانے اشد ضروری ہےں اسیلیے وزےر اعظم کی ہداےات کی روشنی مےں پلانٹ فار پاکستان پروگرام پورے ملک مےں شروع کےا گےا اور ےہ دو مرحلوں مےں مکمل ہو گا پہلا مرحلہ ےکم سے تےن اگست تک اور دوسرا آٹھ سے دس اگست تک منعقد ہو گا 10 بلےن ٹری سونامی پروگرام کی نگرانی خود وزےراعظم پاکستان عمران خان کر رہے ہےں کچھ عرصہ پہلے کے پی کے مےں اےک ارب درخت لگا نے کا پر اجےکٹ شروع کےا گےا اور اس مےں اللہ کے کرم سے کامےابی حاصل ہوئی اور اس کی عالمی سطح پر پذےرائی بھی ہوئی اب انشاء اللہ دس بلےن درخت لگائے جائےں گے کر پشن کے حوالے تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے وزےرا عظم کے مشےر نے کہا کہ کر پٹ عناصر کو نہ ڈےل ملے گی اور نہ ہی ڈھےل ان عناصر کو اس وقت تک معا ف نہےں کےا جائے گا جب تک ےہ قوم کی اےک اےک پائی واپس نہےں کر دےتے اٹک مےں ترقی کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی ضلع اٹک مےں صفائی کا اےک بڑا پر جےکٹ شروع کےا جائے گا اس کے علاوہ نےا پاکستان ہاءوسنگ پر وگرام کےلیے چار سو کنا ل زمےن اٹک مےں حاصل کر لی گئی ہے صحت کے شعبہَ مےں انصاف کارڈ کی تقسےم ضلعی سطح سے لے کر ےونےن کونسل کی سطح تک جاری ہے مزےد براں گرےن اےنڈ کلےن پنجاب اور دس بلےن ٹری سونامی پروگرام کے تحت پنڈ گھےب مےں چھے سو اےکڑ پر درخت لگائے جائےں گے انہوں نے عوام سے اپےل کی کہ وہ در خت لگانے کی مہم مےں بھرپور حصہ لےں اور ملک کو خوب صورت اور سرسبز و شاداب بنانے مےں اپنا کر دار ادا کر ےں تقرےب سے ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی اور دےگر مقرر ےن نے بھی خطاب کےا اور حالےہ شجر کاری مہم کی اہمےت پر تفصےلی روشنی ڈالی ۔ 



اٹک سٹی:پاکستان بنے 72سال کا عرصہ ہو چکا لیکن قیام پاکستان کے مقاصد ابھی تک ادھور ے ہیں ،لیاقت بلوچ 

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان بنے 72سال کا عرصہ ہو چکا لیکن قیام پاکستان کے مقاصد ابھی تک ادھور ے ہیں ،نظریہ پاکستان ہی کی بنا پر اسے اسلامی مملکت قرار دیا گیاریاست مدینہ کے بعد پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ،ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کے عملی نفاذ میں ہے سیکولر زم میں نہیں عالمی سطح پر اسلام دشمن طاقتیں وطن عزیز پاکستان میں امن و استحکام نہیں چاہتیں ،امت مسلمہ کا شیرازہ بکھرا ہوا ہے تعلیم اور طالب علم اہم ہیں تعلیم کو پرائیویٹا زیشن کی طرف دھکیلا جارہا ہے ۔ ناموس رسالت ;248; ایکٹ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ختم نبوت;248; ایکٹ میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں ان خیالات کا اظہار لیاقت بلوچ نے دارالسلام المرکز اسلامی میں ایک بڑی نظر یہ پاکستان کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نظریہ پاکستان کانفرنس میں ضلع بھر سے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کی کانفرنس سے سابق ایم پی اے پروفیسر وقاص خان ،نائب امیر ضلع اٹک ناصر اقبال ، تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری فرمان علی عباسی، نائب امیر ضلع و سابق چیئرمین یوسی شینکہ حافظ جابر علی خان اور تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کے صدر پر ویز اقبال خان اورمولانا نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے قیام پاکستان قرآن و سنت اور اسوہ رسول ;248; کی عملی تصویر پیش کرنی کی خاطر عمل میں آیا اساتذہ کرام معماران قوم ہیں قو میں نظریے کی بنیاد پر وجود میں آتی ہیں علاقائی ، لسانیت اور رنگ ونسل کی بنیاد پر قو میں وجود میں نہیں آتیں فساد برپاد ہوتا ہے پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا مفکر و مصور پاکستان اورحکیم الامت علامہ محمد اقبال اپنی شاعری اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے قرآن مجید کو پاکستان کا دستور قرار اور آئین قراردیا اور جو قائد اعظم کو سیکولر قرار دیتے ہیں یہ بہت بڑا جھوٹا الزام ہے اسلامی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان حاصل کیا گیا نظریہ اسلام ہی کے تحت ملک قائم دائم رہے گا ہ میں متحدہوکرایک امت بننا ہوگا افغانستان برطانیہ جس پر سورج غروب نہیں ہوتا تھا وہ حملہ آور ہوا ٹکروں میں ایسا بٹا کہ سمٹ کر ایک جزیرے کی شکل اختیار کرلی اسی طرح روس حملہ آور ہوا متحد ہو کر مقابلہ کیا گیا روس ٹکروں میں بکھر گیا نیٹوافواج کے سہار ے امریکہ افغانستان پر حملہ آور ہوا اب ذلت ور سوائی اورناکا می اس کا مقدر بنی ایمان جرات ، استقامت اور غیر متنزلزل یقین نظریے کی طاقت اور یکسوئی کے ساتھ تحریک پاکستان برپا کی بغیر ہاتھ پھیلائے اور کشکول اٹھائے آزادی جیسی نعمت حاصل کر لی پارلیمنٹ کے اندر علامہ شبیر احمد عثمانی اور پارلیمنٹ سے باہرعوام نے مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کی قیادت میں برپا تحریک کے نتیجے میں قردار مقاصد پاس ہوکر دستور اور آئین کا حصہ بنے اسلامی نظام کے حوالہ سے دین کے نام لیواءوں پر پھبتی کسی جاتی ہے یہ کون سا اسلام شعیہ سنی یا اہل حدیث کون سا اسلام چاہی علماء اکرام نے متحد ہوکر اس کے جواب میں 22 نکات طے کر دیئے جس پر تما م مسالک کے علما ء متفق ہےں مذہب کے نام پر فساد برپا کرنے کی سازشیں ہورہی ہے پارلیمنٹ قرآن سنت سے متصادم کوئی قانون سازی نہیں کرسکتی بین الاقوامی طاقتیں ہمارے معاملات میں بے جا مداخلت کرتی ہےں نظریہ پاکستان کی ترویج کے لیے قو میں زبان اردو کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومت نے عمل درآمد پر لیت لعل سے کام لیا قدرت اللہ شہاب کی سربراہی میں بننے والے کمیشن ، جس کا میں بھی ممبر تھا کی رپورٹ اورتجاویز کا ضیاء الحق نے اعلان کرنا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے الماری کی زینت بنا دیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:نوعمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز اپنی جان کے ساتھ ظلم کرتے ہیں اوردیگر افراد کیلئے بھی خطرناک ثابت ہوتے ہیں ،عدیل خان 

انسپکٹر ٹریفک پولیس اٹک عدیل خان نے کہا ہے کہ نوعمر موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز نہ صرف اپنی جان کے ساتھ ظلم کرتے ہیں بلکہ دیگر افراد کیلئے بھی انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں ،ان نوعمر ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہوتے ہیں جن کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوتی ہیں اور بچ جانے والے ساری زندگی معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں نو عمر موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کے حوالہ سے شروع کی جانے والی مہم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،عدیل خان نے کہا کہ ضلع اٹک میں ڈی پی او اٹک کی ہدایات پر کمسن اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع بھر کے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو کسی صورت موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کیلئے نہ دیں کیونکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ گاڑی یا موٹرسائیکل بھی تھانہ میں بند کردی جائے گی شہریوں کی کثیر تعداد نے محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مہم سے علاقہ میں ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوگی ۔ 



اٹک سٹی:سکےنڈری سکول سر ٹےفےکےٹ کے امتحان مےں اعلیٰ پوزےشن حاصل کر نے والے طلباو طالبات کے اعزاز مےں تقرےب کا اہتمام کےا گےا 

سکےنڈری سکول سر ٹےفےکےٹ کے امتحان 2019 مےں اعلیٰ پوزےشن حاصل کر نے والے طلباو طالبات اور ان کے ہےڈ ماسٹر صاحبان کے اعزاز مےں محکمہ تعلےم اٹک کی جانب سے اےم سی سکو ل اٹک مےں اےک پر وقار تقرےب کا اہتمام کےا گےا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی تھے ،اس موقع پر سی ای او اےجوکےشن ڈاکٹر جاوےد اقبال اعوان ،ڈی ای او سکےنڈری را جہ امجد اقبال ،ڈی اےم او محمد سلےم راجہ اور محکمہ تعلےم کے دےگر افسران ، ہےڈ ماسٹر صاحبان اور طلباو طالبات کی کثےر تعداد نے شر کت کی ۔ تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ محکمہ تعلےم کی اعلیٰ کارکر دگی کی بدولت ضلع اٹک دو مرتبہ صوبہ بھر مےں پہلے پانچ بہترےن ضلعوں مےں شامل ہوا اور ےہ پورے ضلع کےلیے فخر کا مقام ہے اٹک مےں ٹےلنٹ کی کمی نہےں ہے صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ اس ٹےلنٹ کو موقع دےا جائے اور نئی جلا بخشی جائے محکمہ تعلےم اٹک کی کار کر دگی کو روزانہ کی بنےاد پر مانےٹر کےا جارہا ہوتا ہے اور اس ضمن مےں ضلعی تعلےمی جائزہ کمےٹی کے اجلاس مےں اس پر سےر حاصل بحث کی جاتی ہے ڈی سی اٹک نے اس موقع پر مےٹرک کے امتحانات مےں شاندار کار کردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات ، ان کے اساتذہ اور ہےڈ ماسٹرزکو خراج تحسےن پےش کےا قبل ازےں ڈی ای او سکےنڈری را جہ امجد اقبال نے شرکاء کو مےٹر ک کے امتحان مےں پاس ہونے والے طلباو طالبات کے بارے مےں برےفنگ دےتے ہوئے بتاےا کہ اس سال ضلع اٹک سے مےٹر ک کے امتحان مےں 14,757 طلبہ و طالبات نے شر کت کی جس مےں سے 11,669 کامےاب قرار پائے ےوں کامےابی کا تناسب 78% رہا 820 نے ;65;+ ، 1800 نے ;65; اور 1400 نے ;66; گرےڈ حاصل کےا تقرےب کے آخر مےں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کامےاب ہونے والے طلبہ و طالبات مےں اسناد اور نقد انعام تقسےم کیے ۔ 



ٹی ایچ کیو(حضرو):اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حضرو مس ملیحہ ایثار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ;3939;بریسٹ فیڈنگ ویک;3939; کا افتتاح کیا 

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل حضرو مس ملیحہ ایثار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں ;3939;بریسٹ فیڈنگ ویک;3939; کا افتتاح کیاجس کا مقصد عوام کو ماں کے دودھ کی افادیت سے آگاہ کرنا ہے ۔ ;3939; اس سلسلہ میں محکمہ صحت کے ذمہ داران اور لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر بریسٹ فیڈنگ کی افادیت سے لوگوں کو آگاہ کریں گے،;3939;بعد ازاں اے سی حضرو نے کوآرڈینیٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو عمران خان اور ایم ایس ڈاکٹر محسن و دیگر کے ہمراہ شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے اپنے ہاتھ سے پودا لگایا اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا ۔ اے سی حضرو نے مجموعی طور پر اسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ 



سنٹرل جیل اٹک:حکومت ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں ،راجہ صغیر احمد 

تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور مرکز میں ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں ،جیل خانہ جات کا نظام بھی اس سلسلہ میں شامل ہے ۔ پنجاب میں تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل ، میڈیا ایڈوائیرز ٹو پارلیمانی سیکرٹری عبدالعزیزپاشا ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عمر جنجوعہ ، راجہ زبیر جنجوعہ ، سٹاف آفیسرشاہد شوکت بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل اٹک آمد پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو جیل کے چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف بارکوں ، ہسپتال ، سکول ، کمپیوٹر سنٹر ، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام ، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں الیکٹریکل ، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی پارلیمانی سیکرٹری نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین و نو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا جبکہ جیل میں صفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا انہوں نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن اسیران ، جیل گودام ، جیل فیکٹری ، بیرکوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہیں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں موجود اسیر طلبہ کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیوں نے عملہ کے اچھے بر تاءو کی تعریف کی انہوں نے اٹک جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی ۔ 



اٹک سٹی:ضلعی اوورسےز پاکستانی کمےٹی اٹک کا اےک اجلا س ڈی سی آفس مےں منعقد ہوا 

ضلعی اوورسےز پاکستانی کمےٹی اٹک کا اےک اجلا س ڈی سی آفس مےں منعقد ہوا ،چےئر مےن ضلعی اوورسےز پاکستانی کمےٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ،اسسٹنٹ کمشنرز ، اےس ڈی پی اوز اور دےگر افسران نے شر کت کی اجلاس مےں اوورسےز پاکستانےوں کی جانب سے ارسال کی جانے والی شکاےات کا جائزہ لےا گےا اور انہےں حل کر نے کےلیے متعلقہ افسران کو ہداےات جاری کی گئےں ،چےئر مےن ضلعی اوورسےز پاکستانی کمےٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بےرون ملک مقےم پاکستانی ملکی معےشت مےں اہم حےثےت رکھتے ہےں اور ان کے مسائل حل کر نا ہماری اولےن ترجیح ہے ،وزےر اعظم پاکستان عمران اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زےر نگرانی پاکستان اوورسےز کمےشن بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کے مسائل حل کر رہا ہے اور اس ضمن مےں ڈوےژن اور ضلعی سطح پر بھی اوور سےز کمےشن قائم کیے گئے ہےں ۔ 
































No comments:

Post a Comment