Tuesday, July 30, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



حضروسٹی: ایف بی آر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو 

ایف بی آر کی جانب سے فنانس ایکٹ 2019ء کے تحت ٹیکس کی شرح کی تفصیلات جاری کر دیں ، 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط لاگو ، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے فنانس ایکٹ 2019ء کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم اگست سے 50 ہزار روپے سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا اطلاق لازمی ہو گا ایف بی آر نے ٹیکس کی شرح بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس ، لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آباد میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 12 ہزار روپے ماہانہ فکس ٹیکس ، سندھ ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں بھٹہ خشت پر ساڑھے 7 ہزار ماہانہ فکس ٹیکس ، یکم اگست سے درآمد اشیاء پر ریٹیل پرائس کا اندراج لازمی قرار ، پوٹاشیم کلوریٹ پر فی کلو ٹیکس 56 سے بڑھا کر 70 روپے ، 30 ڈالر کے موبائل فون پر 135 روپے ٹیکس ، 100 ڈالر کے موبائل فون پر 1320 روپے ٹیکس ، 200 ڈالر کے موبائل فون پر 1680 روپے ٹیکس ، 200 سے 350 ڈالر کے موبائل فون پر 1740 روپے ٹیکس ، 500 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فون پر 9 ہزار 270 روپے ٹیکس ، ریٹیل پرائس سے کم قیمت پر سگریٹ کی فروخت کو جرم قرار دے دیا گیا ، غیر تیار شدہ تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 300 سے کم کر کے 10 روپے کر دی گئی ، سیمنٹ پر ایف ای ڈی ڈیڑھ روپے سے بڑھا کر 2 روپے فی کلو کر دی گئی ، 1000 سی سی کی درآمد گاڑی پر اڑھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، 1001 سے 1799 سی سی کی درآمد گاڑی پر 5 فیصد ایف ای ڈی ، 1800 سے 3000 سی سی کی درآمد گاڑی پر 25 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، 3001 سی سی سے اوپر کی درآمد گاڑی پر 30 فیصد ایف ای ڈی ، مقامی طور پر تیار ہونے والی ہزار سی سی گاڑی پر اڑھائی فیصد ایف ای ڈی ، مقامی ایک ہزار سے 2 ہزار سی سی تک گاڑی پر 5 فیصد ایف ای ڈی ، 2 ہزار سے زائد سی سی گاڑی پر ساڑھے 7 فیصد ایف ای ڈی عائد کر دی گئی ہیں تاہم آٹو رکشہ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کا اطلاق نہیں ہوگا ۔ 



اٹک سٹی:پیپلز کالونی کے رہائشیوں سے مکانات کمپیوٹرائزڈ کرانے کیلئے ہاوَسنگ سوساءٹی کے ذمہ داران نے پیسے وصول کرلیے 

پیپلز کالونی اٹک کے رہائشیوں سے مکانات ، پلاٹ، کمپیوٹرائزڈ کرانے کے لیے ہاوَسنگ سوساءٹی کے لیے ذمہ داران نے پیسے وصول کرلیے 4 ماہ گزرنے پر بھی کمپیوٹرائزڈ کاغذات مہیا نہیں کیے جارہے ،رہائشیوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ، پیپلز کالونی اٹک کے رہائشیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آج سے 4 ماہ قبل ہاوَسنگ سوساءٹی کے ذمہ داران نے پیپلز کالونی کے رہائشیوں سے ان کے مکانات اور پلاٹ وغیرہ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ہر مالک مکان سے 4100 روپے فی مکان یا پلاٹ وصول کیے 4 ماہ گزرنے پر صرف چند افراد کو کمپیوٹرائزڈ کاغذات پراپرٹی مہیا کیے گئے ہیں جبکہ پیپلز کالونی کے رہائشیوں کی اکثریت پیسے جمع کرانے کے باوجود 4 ماہ گزرنے پر بھی کمپیوٹرائزڈ کاغذات سے محروم ہیں ۔ پیپلز کالونی کے رہائشیوں نے مکان اور پلاٹ کے نام پر پیسے لے کر کاغذات کمپیوٹرائزڈ نہ کرنے پراحتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے پلا ٹ اور مکان کمپیوٹرا ئزڈ کرنے اور متعلقہ کاغذات اور فائلیں مالکان کو دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



ضلع اٹک:کامرہ کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری حضرات عاجز آ گئے 

کامرہ کے گردونواح میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری حضرات عاجز آ گئے ، ہر روز کسی نہ کسی مینٹینس کا بہانہ بنا کر گھنٹوں بجلی کی لوڈ شیڈنگ واپڈا ہٹیاں کا معمول بن گیا ہے ۔ اگر کمپلینٹ کی جائے تو نمبر تک اٹھانا گوارہ نہیں کرتے وزیر بجلی و پانی نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق کامرہ کے کاروباری حضرات نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کامرہ کے گردو نواح میں روزانہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جانی واپڈا ہٹیاں کا معمول بن چکا ہے روز کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کر کے عوام اور کاروباری حضرات کو اس حبس اور گرمی کے موسم میں بجلی سے محروم رکھا جاتا ہے کبھی واپڈا والے کہتے ہیں کہ ہم ٹرانسفارمر تبدیل کر رہے ہیں ، کبھی کہتے ہیں کہ مین لائن پر کام ہو رہا ہے ، کبھی ضروری مینٹینس ، کبھی طوفان کی وجہ سے لائنیں خراب ہیں اور کبھی درختوں کی کٹائی کا بہانہ کر کے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا ہٹیاں اہلکاروں کو یہ تمام کام سخت گرمی اور حبس کے دنوں میں ہی کرنے کیوں یاد آتے ہیں اگر واپڈا ملازمین نے کوئی کام کرنا ہے تو ایک ہی مرتبہ کیوں نہیں کر لیتے یہ ہر روز کیوں ضروری کام کے نام پر لوڈ شیڈنگ کرتے ہیں اگر واپڈا کمپلینٹ آفس نمبر 0572-640025 پر کال کی جائے تو کہتے ہیں کہ آپ 0572642328 پر کال کر لیں جبکہ دوسرا نمبر کوئی بھی اٹھانے کی زحمت تک گوارا نہیں کرتے معززین کامرہ نے بجلی و پانی کے وزیر اور واپڈا کے افسران سے اس بارے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی: کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ،مسرت عباس 

ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس نے کہا ہے کہ کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیوروں کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے ،سات سو سے زائد کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا ہے ،شہر میں ٹریفک کا بہاو قائم رکھنے کے لئے بھی اقدام اٹھائے ہیں ٹریکٹر ٹرالی حادثات سے بچاؤ کے لئے ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانے کی مہم شروع کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم بھی موجود تھے ۔ صحافیوں نے راجہ فیاض الحق کو گزشتہ ہفتے اغوا کروں اور ڈاکو وں کے خلاف کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس نے کہا کہ جو کم عمر ڈرائیور گرفتار کئے جاتے ہیں انہیں ان کے والد کے بیان حلفی کے بعد چھوڑا جاتا ہے جس میں ان کم عمر بچوں کے والدین بیان حلفی دیتے ہیں کہ آئندہ ہمارے کم عمر بچے موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے انہوں نے کہا کہ مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ موٹر سائیکل اور رکشے چلانے کی طرح کاریں یا دیگر چھوٹی گاڑیاں چلانے والے کم عمر لڑکوں کی تعداد بہت کم ہے جبکہ زیادہ تعداد کم عمر لڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے والوں کی ہے جس کی وجہ سے موٹر ساءکل سے حادثات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ہم نے اس کے لئے یہی حکمت عملی بنائی ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کامیاب مہم جاری رہے گی مسرت عباس نے کہا کہ ضلع کی چھ تحصیلیں شہری علاقے اور کئی مین سڑکیں ہیں کم نفری اور محدود وسائل کے کے باوجود ٹریفک کے مسائل حل کرنا اور ان مسائل پر قابو پا نا ہماری اولین ترجیح ہے ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ٹریفک لائسنس کا حصول میرٹ پر کر دیا گیا ہے جس سے ٹاوٹ مافیا کی چھٹی ہو گئی ہے پہلے امیدواروں کو باہر سے فائل دوسو روپے میں مل رہی تھی جو ہم نے ٹریفک دفتر کے اندر عوام کا پیسہ بچانے کے لئے فائل کا اجراء شروع کیا ہے جو صرف تیس روپے میں مہیا کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ آج جس سیٹ پر ہم بیٹھے ہیں یہ سیٹ اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں میں اور میرا سارا سٹاف اسی جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:مسلم لیگ ( ن ) کو وارڈ سطح سے لے کر ضلع سطح تک مضبوط اور منظم بنائیں گے ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کو وارڈ سطح سے لے کر ضلع سطح تک مضبوط اور منظم بنائیں گے ،تنظیمی عہدوں پر مخلص اور قربانی دینے والے کارکنوں کو آگے لارہے ہیں ،مسلم لیگ ( ن ) عوامی جما عت ہے پابندیوں ، جیلوں ، ہتھکڑیوں کے باوجود کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں سے شریف برادران کی محبت کم نہیں کی جا سکی ہے ضلع اٹک بھی مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے قا ئد کا پیغا م گھر گھر تک پہنچانے کیلئے کارکنان تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ملک فخر زاد نوجوان سیاستدان سابق چیئرمین اور مسلم لیگ ( ن ) کے مخلص ورکر ہیں جنہیں تحصیل اٹک کے لئے سینئر نائب صدر کے عہدے پر تعینا ت کیا گیا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں ملک فخر زاد ایڈ وو کیٹ کو تحصیل اٹک کیلئے مسلم لیگ ( ن ) کا سینئر نائب صدر کا نو ٹیفکیشن دینے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ آفتاب احمد نے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد کے دستخطوں سے جاری کردہ نو ٹیفکیشن اپنے ہا تھوں سے ملک فخر زاد کو پیش کیا اس مو قع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ نا صر محمود ضلعی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکٹر میا ں راشد مشتاق ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، جنرل سیکرٹری ملک ذیشان اشفاق ، سٹی صدر شیخ عواد صفدر ، ملک علی عارف پنڈ بہادر اور حاجی احمد خان کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ 



برطانیہ:پاک فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ، میجر ر طاہر صادق 

رکن قومی اسمبلی ;7865;-55 میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان اور بلو چستان میں دہشتگر دوں کے پاک فوج کے جوانوں پر بز دلا نہ حملے سکیو رٹی فورسز کے جذبے اور ولولے میں کمی نہیں لا سکتے ،پاک فوج کے جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں ،پوری قوم ملک دشمن عناصر اور دہشتگردوں کے خلا ف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،جام شہا دت نو ش کر نے والے افسران اور جوانوں کو ہم خراج تحسین پیش کر تے ہیں اور اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور درد میں برابر کے شریک ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے انگلینڈ سے ٹیلی فون پر اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہا کہ ملکی سلامتی بقاء اور تحفظ کے لئے پا ک فوج اور دیگر سکیو رٹی اداروں نے بے مثال قر بانیاں دیں ہیں جن کی بدولت دہشتگر دی میں کمی واقع ہوئی سر حد پار سے دہشتگردی میں انڈیا کے ملوث ہو نے کے واضح ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے پاک فوج کے جذبہ میں کمی نہیں لائی جا سکتی ملک کی حفاظت کے لئے ہما رے ادارے ہمہ تن مصروف عمل ہیں میجر طاہر نے کہا کہ انگلینڈ سمیت دیگر ملکوں میں مقیم تارکین وطن دلوں میں وطن کی محبت رچی بسی ہے یہاں علا قہ چھچھ اٹک اور دیگر اضلا ع کے لوگو ں سے ملا قا توں میں وطن کی بہتری ترقی خوشحالی بقا ء اور سلا متی کے لئے ان کی دعائیں سننے کو ملتی ہیں جو یقینا دیا رغیر میں وطن کی محبت میں ہر وقت ملک کی بہتری اور خوشحالی کی سوچ رکھتے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:سکول سیکرٹریٹ ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ تعلیم کے گریڈ 18 کے 6 افسران کے تبادلے کر دیئے گئے 

سکول سیکرٹریٹ ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ تعلیم کے گریڈ 18 کے 6 افسران کے تبادلے کر دیئے جن میں ڈپٹی ڈی ای او تحصیل اٹک داءود اختر کیانی کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل تلہ گنگ چکوال ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل وہاڑی عاصم علی بھٹی کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی ضلع وہاڑی ، محمد جعفر وزیر کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدر ضلع گوجرانوالہ ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر گوجرانوالہ محمد جاوید کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی صوابدید پر سینئر ہیڈ ماسٹر تعینات کیا جائے گا ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی لاہور عبدالحفیظ کو خالی اسامی پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل شیخوپورہ راشد احمد کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سانگلہ ہل ضلع ننکانہ صاحب تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں داءود اختر کیانی نے اپنی اٹک تعیناتی کے دوران محکمہ تعلیم اور اٹک کے تعلیمی اور سماجی حلقوں میں اپنی ہس مکھ شخصیت کی بناء پر نمایاں مقام حاصل کر رکھا تھا اور تعلیمی حلقوں نے انہیں نئی ذمہ دار سنبھالنے پر نیک تمناءوں کا اظہار کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،چوہدری عبدالماجد 

چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے حوالہ سے حکومتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ،بھٹہ خشت پر کام کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو تعلیم اور صحت کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو چوہدری عبدالماجد نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ ویلیجنس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر سعید حیدر خان ، ڈی او لیبر عدنان سلیم خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکرم ، ڈی ای او لیٹریسی میمونہ انجم ، اے ڈی ڈی پی اکرام اللہ ، ایس ایس او سوشل سکیورٹی عبدالستار ، وائس چیئرمین پاکستان ورکرز فاءونڈیشن جنوبی پنجاب منیر حسین بٹ ، لیبر آفیسر ٹیکسلا کارٹن ملز لمیٹڈ محمد عظیم ہاشمی ، صدر بھٹہ خشت ایسوسی ایشن فتح جنگ چوہدری غضنفر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، سوشل ورکر اعظم خان ، سوشل موبلائزر محمد برہان اور دیگر موجود تھے اے ڈی سی آر نے ہدایت کی کہ پیشگی رقم کے حوالہ سے حکومت کے قوانین پر سختی سے عملدآمد کرایا جائے ۔ محکموں اور اداروں کے درمیان باہمی رابطہ مزید فروغ دے کر لیبر قوانین کے نفاذ اور اس کی خلاف ورزیوں پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے، انہوں نے مناسب معلومات فراہم نہ کرنے پر ایس ایس او سوشل سکیورٹی کو آئندہ اجلاس میں مکمل معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارننگ دی اجلاس میں جبری مشقت چائلڈ لیبر بھٹہ خشت پر سوشل سکیورٹی کارڈ کی رجسٹریشن ، کم از کم تنخواہوں ، بھٹہ خشت پر جمع داری سسٹم پر تفصیلی بات چیت کی گئی اجلاس میں بتایا گیا کہ محنت کش جن میں چوکیدار ، ماشکی ، لیبر کی کم از کم تنخواہ 17 ہزار 500 روپے ہو گی اسی طرح نیم ہنر مند جس میں جلائی والا ، باری والا ، کیری والا ، مٹی والا ، صفائی والا ، کوئلہ والا ، ٹیوب ویل ڈرائیور کی تنخواہ 18 ہزار 488 روپے ، ہنر مند میں کار ڈرائیور ، خانساماں کی تنخواہ 19 ہزار 308 روپے ، اعلیٰ ہنر مند میں مستری ، ٹرک ڈرائیور ، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی تنخواہ 20 ہزار 773 روپے ، جز وقتی ورکر جس میں منشی شامل ہے کی تنخواہ 18 ہزار 806 روپے ، اینٹ بنانے والے کو فی ہزار 1295 ، اسپیشل اینٹ بنانے والے کو فی ہزار 1530 روپے ، نکاشی والا کو فی ہزار اینٹ 327 روپے ، گدا گاڑی اور ریڑے والے کو فی ہزار اینٹ421 روپے کی ادائیگی کی جائے گی اور یہ کم از کم معاوضہ اور اجرت ہے اس سے کم ادا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی چائلڈ لیبر سے مراد ایسا کام ہے جو بچوں کو ان کے بچپن اور عزت نفس سے محروم کر دے اور ان کی سماجی ، اخلاقی ، جسمانی اور ذہنی نشونما کیلئے نقصان دہ ہو بچوں کو سکول جانے کے مواقع سے محروم رکھے اہم بین الاقوامی کنونشن نے اس سلسلہ میں قوانین وضع کر رکھے ہیں آئین پاکستان کے آرٹیکل 11-3 کے تحت 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو فیکٹریوں ، دکانوں اور دوسرے خطرناک پیشوں میں ملازمت دینا ممنوع ہے آرٹیکل 37-;69; کے تحت انصاف اور انسانیت کے مطابق کام کا ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ بچے اور خواتین عمر اور جنس کے حساب سے غیر موزوں پیشوں سے منسلک نہ ہوں آرٹیکل 25-;65; کے تحت ریاست 5 سے 16 سال تک کے تمام بچوں کو قانون کے مطابق مفت اور لازمی تعلیم دینے کی پابند ہے اور بچے کی حفاظت کو بنیادی حق کی طرح مانا جاتا ہے ، پنجاب فری اینڈ کمپلمسری ایجوکیشن ایکٹ 2014 کے تحت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو لازمی اور مفت تعلیم فراہم کرے چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس سلسلہ میں بھٹہ مزدور ، جبری مشقت یا کسی بھی شکایت کی صورت میں 080088889 پر رابطہ کر سکتے ہیں چائلڈ لیبر کے حوالہ سے قانون برائے کارخانہ جات 1934 روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز آرڈیننس 1961 ، پنجاب ریسٹرکشن آن ایمپائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016 ، شاپ اینڈ اسٹیبلیشمنٹ آرڈیننس 1969 ، خلاف ورزی کرنے کی صورت میں محکمہ لیبر کاروائی کرنے کا مجاز ہے اس سلسلہ میں حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں بچوں کو چائلڈ لیبر کی بد ترین اقسام سے بچانا ، اس سے ہٹانا ، ان کی سماجی بھلائی کیلئے ضروری موزوں اور برائے راست امداد فراہم کرنا بدترین چائلڈ لیبر سے ہٹائے ہوئے تمام بچوں کو مفت ابتدائی تعلیم اور جہاں ممکن اور مناسب ہو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ، خطرے سے دو چار بچوں کی نشاندہی کرنا اور ان کی مدد کو پہنچانا ، چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر کے زیر اہتمام جہلم ، چکوال ، جھنگ اور لیہ میں 18 کروڑ 8 لاکھ 32 ہزار روپے کی لاگت سے ڈبلیو ایف سی ایل پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، صحت اور پیشہ ورانہ مہارت کی فراہمی شامل ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر نے قصور اور لاہور میں 12 کروڑ 30لاکھ کی لاگت سے ایک منصوبہ مکمل کیا ہے جس میں بچوں کیلئے سکول اور مزدوروں کیلئے قرضہ کی فراہمی شامل ہے eblik;46;4d کے تحت جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے فیصل آباد ، بہاولپور ، سرگودھا اور گجرات میں 19 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے بچوں کی غیر رسمی تعلیم و صحت وغیرہ پر کام کیا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے جامہ منصوبہ بندی کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت اور قانونی و انتظامی اقدامات شامل ہیں جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے بتایا گیا کہ اس سے مراد ہر وہ کام ہے جو کسی قرض ، پیشگی یا بحث کے بدلہ میں کام کرنے والے شخص سے اس کی مرضی کے خلاف لیا جائے یا اسے کام کرنے کیلئے مجبور کیا جائے جبری مشقت کی اشکال میں پیشگی یا قرض کے عوض جبراً کام لینا ، کسی معاشی فائدے کی خاطر مزدور خاندان سے کام لینا ، بغیر اجرت یا زبردستی کام لینا ، بین الاقوامی کنونشن اور آئی ایل او کنونشن کے تحت ;67;29,1930 کے مطا بق کسی شخص سے اس کی مرضی کے خلاف اور سزا کے تحت کام لینا جبری مشقت کے زمرے میں آتا ہے آئی ایل او کے کنونشن ;67;105 1957 کی رو سے جبری مشقت کو غلامی کی ایک شکل قرار دیا گیا ہے جبری مشقت کے بارے میں اس نظام کے خاتمہ کے ایکٹ 1992 کے تحت پیشگی وہ قرضہ کسی مزدور کو دیا جائے جو احتسال کا باعث بنے ، ایسا قرضہ جس سے جبری مشقت پیدا ہوتی ہے کو غیر قانونی اور غیر موَثر قرار دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے اس سلسلہ میں سخت اقدامات کرتے ہوئے جبری مشقت کا نظام ( خاتمہ ) ایکٹ 1992 کے تحت ضلعی نگران کمیٹیوں کو فعال اور منظم کیا ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے محکمہ لیبر نے قصور اور لاہور میں 12 کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار روپے کی لاگت سے ایک منصوبہ مکمل کیا ہے جس کے تحت بھٹہ جات پر بچوں کیلئے سکول اور مزدوروں کیلئے قرضہ کی فراہمی شامل ہے جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 4 اضلاع فیصل آباد ، بہاولپور ، سرگودھا اور گجرات میں 19 کروڑ 69 لاکھ 87 ہزار روپے کی لاگت سے منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت بچوں کو مفت تعلیم اور شناختی کار ڈ بنوانے میں مدد فراہم کی گئی وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چائلڈ لیبر اور جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے جامہ منصوبہ کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں بچوں کی غیر رسمی تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارت اور قانونی و انتظامی اقدامات شامل ہیں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے مزدور بچوں کیلئے مفت تعلیم ، مفت کتابیں ، یونیفارم ، سکول بیگ اور سٹیشنری کی فراہمی ، مزدور بچوں کے والدین کے شناختی کارڈ کا اجراَ ، مزدور بچوں کی پیدائش سر ٹیفکیٹ کا اجراَ ، ہوٹل ، ورکشاپس اور پیٹرول پمپس سمیت دیگر تمام پیشوں میں 15 سال سے کم عمر بچوں سے مزدوری کروانا جرم ہے ۔ 



اٹک سٹی:ضلعی تر قےاتی بورڈ کا اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا،کر نل (ر) ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی 

ضلعی تر قےاتی بورڈ کا اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ۔ صوبائی وزےر مال کر نل (ر) ملک محمد انور نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس مےں چےئر مےن پبلک اکا ءو نٹس کمےٹی ٹو پنجاب ےاور بخاری،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشےد الطاف ،ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نےازی اور دےگر افسران نے شر کت کی اجلاس مےں ضلع بھر مےں جاری تر قےاتی سکےموں کا جائزہ لےا گےا ۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکاء کو تر قےاتی سکےموں کے حوالے سے بر ےفنگ دی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے منتخب سےاسی قےادت نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستا ن عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت اور وےژن کے مطابق ضلع اٹک مےں تر قےاتی کا م جاری ہےں اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےں تر قےاتی کاموں مےں صحت ،تعلےم ،نفرا سٹرکچر کی بحالی سمےت دےگر شعبے شامل ہےں اور ان تمام شعبوں مےں اپ گر ےڈ ےشن کا کام جاری ہے تمام تر قےاتی سکےموں کی نگرانی کی جارہی ہے اور اس کے اعلیٰ معےار کو بر قرار رکھنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہےں ۔ 



اٹک سٹی:سب انسپکٹر ٹریفک پولیس جواد نوعمر ڈرائیوروں ، غلط پارکنگ ، زائد کرایہ وصولی کےخلاف صحیح طورپر فراءض سرانجام دے رہے ہیں 

سب انسپکٹر ٹریفک پولیس جواد نوعمر ڈرائیوروں ، ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں ، اوورلوڈنگ ، غلط پارکنگ ، زائد کرایہ وصولی ، بدوں کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف انتہائی ذمہ دارانہ طریقہ سے اپنے سرکاری فراءض سرانجام دے رہے ہیں ،ان اقدامات کی وجہ سے اٹک شہر میں ٹریفک کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے یہ بات اٹک شہر سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے کے دوران بتائی ۔ شہریوں نے بتایا کہ اٹک شہر میں پارکنگ ، ون ویلنگ اور نوعمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک گوناں گوں مسائل سے دوچار تھی تاہم انسپکٹر جواد کی تعیناتی کے بعد ان مسائل میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جو کہ قابل تحسین ہے شہریوں نے ٹریفک سارجنٹ فوا د کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی پر محکمہ پولیس سے انہیں حسن کار کردگی ایوارڈ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



گاؤں فورملی:مدرسہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش کنویں سے برآمد 

مدرسہ سے لاپتہ طالب علم کی لاش کنویں سے برآمد ، تفصیلات کے مطابق حضروکے علاقہ فورملی مدرسہ سے لاپتہ ہونے والے طالب علم سمیر کی لاش پولیس نے برآمد کر لی گئی ۔ پولیس ذراءع کے مطابق نامعلوم افراد نے اغواء کر کے لاش کنویں میں پھینک دی تھی ،لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دی اور پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 



اٹک سٹی:وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کی خواہش کے مطابق کیا گیا ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ کی خواہش کے مطابق کیا گیا اور امریکہ میں جس طرح وزیر اعظم کا استقبال ایک سیکرٹری لیول کے افسر نے کیا اس نے پاکستان کی عزت ، وقار ، خود مختاری اور سا لمیت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ سے ملحقہ ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور دیگر موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے اور محمد نواز شریف کے ساتھ امریکہ کی ناراضگی ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کی خود مختاری ، سا لمیت اور پاکستان کے مفاد کے خاطر تھی محمد نواز شریف نے کبھی بھی ملک کے مفاد کے خلاف فیصلے نہیں کیے یہی وجہ ہے کہ 1998ء میں امریکہ کی بھر پور مخالفت اور 5 ارب ڈالر کی پیش کش جوتی کی نوک پر رکھ کر وطن عزیز کے مفاد میں اور دشمن پڑوسی ملک بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کیلئے ایٹمی دھماکے کیے پانامہ لیکس بھی امریکہ کی محمد نواز شریف کے خلاف سازش تھی 6سو افراد کے نام پانامہ لیکس میں لیے گئے لیکن محمد نواز شریف کو جان بوجھ کر سزا دی گئی وزیر اعظم واشنگٹن میں ملکی بات کرنے کی بجائے محمد نوا زشریف اورآصف زرداری کے کمروں سے اے سی اتارنے کی باتیں کر رہے تھے جو ان کے عہدے کے شایان شان نہیں یورپی ممالک صرف اسلامی ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں مسئلہ کشمیر کیلئے محمد نوا زشریف نے اہم اقدامات اٹھائے یہی وجہ ہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم بس کے ذریعے لاہور آئے عمران خان محمد نوا زشریف اور زرداری کے خلاف بیان بازیاں کر کے اپنی ناکام حکومت پر پردہ ڈال رہے ہیں جن میں انکو ناکامی کا سامنا کرنا پڑیگا محمد نوا زشریف نے 11ہزار میگا واٹ بجلی بنائی،موٹروے بنائی اور کئی بڑے منصوبے مکمل کیے کیا ان میں کرپشن کی گئی محمد نواز شریف پر ذاتی کاروبارپر کیس بنائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے کی بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کر رہی ہےآج تک محمد نوا زشریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ذاتی کاروبارپر ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جا رہی ہیں محمد نوا زشریف نے پہلے کبھی نہ این آر او مانگا اور نہ ہی آئندہ مانگیں گے ۔ 



تربیلاڈیم:ایک ہزار 410 میگاواٹ تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے نے ;200;ج ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی،رپورٹ 

ایک ہزار 410 میگاواٹ تربیلا کے چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے نے ;200;ج ایک اور اہم کامیابی حاصل کر تے ہوئے اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کی منصوبے نے ;200;ج نیشنل گرڈ کو 1410میگاواٹ بجلی مہیا کی بجلی کی یہ پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار ، تربیلا ڈیم میں پانی کی بلند سطح اور دریائی پانی کے بہاءو میں اضافہ کی بدولت حاصل ہوئی اس اہم کامیابی کے حصول پر چیئرمین واپڈا (ریٹائرڈ) لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے تربیلا چوتھے توسیعی منصوبے کی انتظامیہ خصوصاً انجینئرز کومبارکباد دی ہے ۔ گزشتہ برس مکمل ہونے والے تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے واپڈا کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا ہے فروری 2018ء میں پہلے یونٹ کی تکمیل پر اِس منصوبہ سے بجلی کی پیداوار کا ;200;غاز ہوا جبکہ دوسرا اور تیسرا یونٹ 2018 ء کے وسط تک مرحلہ وار مکمل کئے گئے اپنی تکمیل سے اب تک تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ نیشنل گرڈ کو 3ارب 14کروڑ یونٹ کم لاگت بجلی فراہم کر چکا ہے اس اہم منصوبہ سے ملک میں بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملی ہے تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 4پر تعمیر کیا گیا ہے منصوبے کے تین پیداواری یونٹ ہیں جن میں سے ہر ایک کی پیداواری صلاحےت 470میگاواٹ ہے یہ منصوبہ قومی نظام کوہر سال اوسطاً3ارب 84کروڑ یونٹ بجلی فراہم کرے گا منصوبے سے سالانہ ;200;مدنی کا تخمینہ 30ارب روپے ہے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت3 ہزار 478 میگاواٹ سے بڑھ کر 4 ہزار 888میگاواٹ ہوگئی ہے ۔ 



اٹک سٹی: ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ،نبی ﷺ کی عزت پر جان مال سب کچھ نچھاور کرنا سعادت سمجھتے ہیں ،جے یو آئی 

ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے ،نبی ﷺ کی عزت اور ناموس پر جان مال سب کچھ نچھاور کرنا سعادت سمجھتے ہیں ،موجودہ حکومت نام تو ریاست مدینہ کا لیتی ہے مگر اقدامات اسلام دشمنی پر مبنی ہیں اس مسئلہ پر پوری قوم ایک ہے ناموس رسالت;248; پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار آتے ہی اسلام دشمن قوتوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی تحفظ ناموس رسالت;248; کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اور پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر ہیں اگر حکومت نے ناموس رسالت ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ کی تو وہ دن اس حکومت کا آخری دن ہو گا ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ضلع اٹک کے زیر اہتمام فوارہ چوک اٹک میں اپوزیشن کی جماعتوں مسلم لیگ ( ن ) ، پی پی پی ، جے یو پی اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے فوارہ چوک میں یوم سیاہ کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرنے والوں میں امیر جے یو آئی پنجاب ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ، ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی ، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ نیاز اعوان اور دیگر شامل تھے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی مولانا سید بلال بادشاہ ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، ان جماعتوں کے قائدین اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی اور ان جماعتوں کے کارکنان ریلیوں کی صورت میں اپنی جماعتوں کے جھنڈے لہراتے اور نعرہ بازی کرتے ہوئے اٹک کے تاریخی فوارہ چوک میں پہنچے پولیس نے فوارہ چوک کو چاروں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے سیل کر رکھا تھا سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے احتجاج کے دوران باران رحمت کا نزول بھی ہوا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو خبردار کیا کہ وہ ختم نبوت;248; آئین میں ترمیم سے بازرہے ، ناموس رسالت کامسئلہ سب سے اہم ہے ، موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہے ، عمران خان کاوزیراعظم بننا ملک وقوم کی بدقسمتی ہے ، امریکہ دورہ سے قبل حافظ سعید کی گرفتاری سوالیہ نشان ہے ، حکومت کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ڈالروں کے عوض ختم نبوت;248; کے مسئلہ پر سودے بازی ہونے جارہی ہے ، پاکستان کی سرزمین قادیانیوں کے لئے تنگ ہی رہے گی ، جلسہ کے دوران باران رحمت کانزول شرکاء کے چہرے کھل اٹھے ، حکومت کو ایک سال بعد ہم نے باور کرارہے ہیں کہ یہ حکومت عوام کی منتخب ووٹوں سے نہیں آئی ، حکومت دھندلی کے زور زبردستی سے ائی ہوئی حکومت ہے عمران خان کی حکومت انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی ایماء پر مسلط کردہ حکومت ہے آج ملک کے ہر ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں یہ آواز گونج رہی ہے کہ عوام مزید اس حکومت کو برداشت نہیں کرسکتی ہم نے دس سال پہلے کہا تھا کہ عمران خان یہودی لابی کے ایجنٹ ہیں مسئلہ ختم نبوت;248; کو ختم کرنے کے لئے ہزاروں پاکستانی عوام نے قربانی دی ہے رات کو پنجاب بھر سے ہمارے کارکنوں پر کریک ڈاون کیا گیا ، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ، آج ہم اللہ کے بھروسے پر نکلے ہیں ، کوءٹہ ملین مارچ کے بعد اگلا ملین مارچ اسلام آباد میں ہوگا جو حکومت کے خاتمہ کا سبب بنے گا ، اسلامی شعائر اور دینی مدارس کے خلاف آئے روز سازشیں سامنے آرہی ہیں کے پی کے اور پنجاب میں سرکاری سکولوں میں نصاب تعلیم میں ختم نبوت ، جہاد اور دیگر اسلامی شعائر کی تبدیلی کی کوشش کی گئی ہے منتخب حکومت جیلیں ، بیڑیاں اور ہتھکڑیوں سے ڈرا نہیں سکتیں ناموس رسالت ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے عبدالشکور نامی قادیانی جو ٹرمپ کے سامنے جا کر رویا ہے اصل میں اس نے آئین سے بغاوت کی ہے کیونکہ آئینی طور پر قادیانیوں کو پاکستان میں کافرقرار دیا جا چکا ہے حضور;248; کی عز ت اور ناموس کی جب بات آئے تو تمام سیاسی جماعتیں سیاست کو پیچھے رکھ کر نبی کی عزت کے لیے اکٹھی ہو جاتی ہیں ۔ 



اٹک سٹی:تحریک انصاف کی حکومت ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں ،راجہ صغیر احمد 

تحریک انصاف کی حکومت پنجاب اور مرکز میں ہر طرح کی اصلاحات لانے اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنے پر عمل پیرا ہیں ،جیل خانہ جات کا نظام بھی اس سلسلہ میں شامل ہے پنجاب میں تمام جیلوں میں قیدیوں اور حوالاتیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں جس کا سہرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سر ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ڈسٹر کٹ جیل اٹک کے دورہ موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل ، میڈیا ایڈوائیرز ٹو پارلیمانی سیکرٹری عبدالعزیزپاشا ، راجہ ثقلین آف ممیام ، راجہ عمر جنجوعہ ، راجہ زبیر جنجوعہ ، سٹاف آفیسرشاہد شوکت بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ جیل اٹک آمد پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کو جیل کے چاک و چابند دستے نے سلامی پیش کی دورہ کے دوران مختلف بارکوں ، ہسپتال ، سکول ، کمپیوٹر سنٹر ، کچن اور الیکٹرانک ورکشاپ اور خوراک گودام ، اسیران کی فنی تربیت کے لیے قائم ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں جاری موٹر وائینڈنگ ، الیکٹریشن اور ویلڈنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا نو عمر وارڈ میں الیکٹریکل ، کمپوٹر سنٹر اور ٹیلرنگ کی کلاسز کا معائنہ کیا اس دوران تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے قیدیوں اور حوالا تیوں نے سپر نٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق احمد گل اور جیل انتظامیہ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی پارلیمانی سیکرٹری نے قیدیوں کے کھانے کو بہترین قراردیا انہوں نے جیل ہسپتال میں بیمار اسیران کے لیے سہولتوں اور خواتین و نو عمر اسیران کو سکھائے جانے والے مختلف ہنر ہائے کو سراہا جبکہ جیل میں صفائی کے اعلیٰ معیار اور فلڑیشن پلانٹس کے ذریعہ صاف پانی کی فراہمی سمیت جیل میں بہترین نظم و ضبط پر جیل انتظامیہ کی کو ششوں کو بھی سراہا انہوں نے خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، کچن اسیران ، جیل گودام ، جیل فیکٹری ، بیرکوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام اور قیدیوں کے کھانے کے معیار کی تعریف کی انہیں ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر میں موجود اسیر طلبہ کو کورسزکی افادیت کے بارے میں بتایا اور ان کورسزکو عملی زندگی میں استعمال کر نے کی تلقین اور اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا جبکہ قیدیوں اور حوالاتیوں نے عملہ کے اچھے بر تاءو کی تعریف کی انہوں نے اٹک جیل انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی شاندار کوششوں اور کاوشوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی ۔ 



اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اٹک شہر اور بس سٹےنڈ کے حا لا ت کا جائزہ لےنے کےلیے شہر کا دورہ کےا 

ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اٹک شہر اور بس سٹےنڈ کے حا لا ت کا جائزہ لےنے کےلیے شہر کا دورہ کےا ،ان کے ہمرا ہ اس موقع پر اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو چوہدری عبدالماجد،ڈی ایم او محمد سلیم راجہ ، چےف آفےسر بلدےہ اٹک ملک مبار ک علی خان اور دےگر افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ شہر بھر سے تجاوزات کا خاتمہ کےا جائے گا اور اس ضمن متعلقہ افسران کو ہداےات جاری کر دی گئےں ہےں عوام الناس کی سہولت اور شہر کی خوب صورتی مےں اضافے کےلیے اقدمات اٹھائے جارہے ہےں جن کے نتاءج جلد عوام کے سامنے آئےں گے ضلع اٹک کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کےلیے تمام مےونسپل کمےٹےاں اپنا کر دار اد اکر ےں گی اور اس کے ساتھ تجاوزات کے خلاف آپرےشن بلا تفرےق کےا جائے گا ڈی سی اٹک نے بعد ازا ں بس سٹےنڈ کا دورہ بھی کےا اور اسے کی تزےن و آرائش کے ساتھ مسافروں کو زےادہ سے زےادہ سہولےا ت دےنے کےلیے متعلقہ حکام کو ہداےات جاری کےں ۔ 

















No comments:

Post a Comment