Monday, July 22, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



ضلع اٹک:کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کیلئے ڈمپروں نے سنجوال باہتر روٹ کا استعمال شروع کر دیا ،خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ 

کمپیوٹر کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے ڈمپروں نے سنجوال باہتر روٹ کا استعمال شروع کر دیا ،خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کا خسارہ کوئی پوچھنے والا نہیں ‘24گھنٹے میں سینکڑوں ریت سے لوڈ ڈ ڈمپرز سنجوال باہتر روڈ سے گزرنے لگے ،ٹوٹی پھوٹی سڑک ان ڈمپروں سے مزید خستہ حال ہو جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی قصبہ فقیر آباد (لارنس پور) کی ریت کی کانوں سے روزانہ راولپنڈی اور ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں ڈمپرز ریت لوڈ کر کے جاتے ہیں جنہیں جی ٹی روڈ سے گزرنے پر برھان کے قریب کمپیوٹر کانٹا اور جی ٹی روڈ پر ٹول ٹیکس دینا پڑتا ہے ،ان ڈمپرز مالکان و ڈرائیوروں نے کمپیوٹر کانٹا اور ٹول ٹیکس سے بچنے کے لیے سنجوال باہتر روڈ کا استعمال شروع کر دیا ہے کیونکہ اس روڈ پر براستہ جھنگ چوک ، حطار، ترنول تک کہیں بھی کمپیوٹر کانٹا اور ٹیکس کی ادائیگی نہیں ہے ،معلوم ہوا ہے کہ ہائی وے کے منظور کر دہ مقدار سے زائد ریت لوڈ کی جاتی ہے ۔ اہلیان علاقہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجوال باہتر روڈ جو پہلے ہی ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر ہے اگر ان ڈمپرز کو نہ روکا گیا تو روڈ مزید خستہ حال ہو جائے گی اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈاک کا نظام غیر موَثر ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا 

محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ڈاک کا نظام غیر موَثر ، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ، اٹک شہر کی داخلی آبادیوں نیوٹاون ، محلہ محمود آباد ، محمود آباد غربی ، محلہ قاضی انوار الحق ، محلہ نور و دیگر میں محکمہ ڈاکخانہ جات کی غفلت و متعلقہ پوسٹ مین کی لاپرواہی کے سبب ڈاک کا غائب ہونا معمول بن گیا ہے ۔ درجنوں افراد نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ طلبہ و طالبات کی امتحانی رول نمبر و این ٹی ایس کی رول نمبر سلیپس و علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ڈاک صارفین تک پہنچنے سے پہلے ہی غائب کر دی جاتی ہے ،ان علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے پوسٹ مین ڈاک تقسیم کرتے نہیں دیکھا گیا ۔ انہوں نے محکمہ ڈاکخانہ جات اٹک کے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک پولیس نے خاتون سمیت اغوا برائے تاوان کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے لی گئی رقم سمیت مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا 

اٹک پولیس نے خاتون سمیت اغوا برائے تاوان کے 6 ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے تاوان کیلئے لی گئی رقم سمیت مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا ۔ یہ بات ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران بتائی ،اس موقع پر پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، پی ایس او ٹو ڈی پی او سید عمیر شاہ اور دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ 17 جولائی کو فرخ سلطان ساکن مرزا نے تھانہ صدر اٹک میں رپورٹ درج کرائی کہ دن ساڑھے 10 بجے اس کے 11 سالہ بیٹے عمیر علی کو نامعلو م اغواء کاروں نے اغواء کر لیا ،پولیس نے فوری طور پر زیر دفعہ 363 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس کی تفتیش انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم ، ڈی ایس پی اٹک ضیغم عباس ، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک عابد علی شاہ ، انچارج آئی ٹی لیب جہانزیب خان اور دیگر پولیس افسران سی آئی اے کی ٹیم اور ایلیٹ فورس پر مشتمل ٹیم کو دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں اتوار کے روز مغوی عمیر علی کو بحفاظت اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرالیا ۔ ملزمان جنہوں نے مغوی کو اغواء کرکے رکھا ہواتھا کو گرفتار کرلیا اورتاوان کی لی گئی رقم مبلغ سات لاکھ روپے بھی ملزمان سے برآمد کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ 365-;65; ت پ ، 7;658465; کے تحت دفعات کا اضافہ کر لیا ۔ ملزمان کو گرفتار کرنے کے علاوہ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 3 گاڑیاں بھی برآمد کرلیں ،اغواکاروں میں سہولت کار خاتون سمیت 6 افراد شامل ہیں ۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ تمام ملزمان پیشہ ور ہیں اور کے پی کے پولیس کو بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں ،مزید تفتیش کیلئے اغواکاروں کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کی اس احسن کارکردگی کو اہلیان علاقہ نے سراہا ہے ۔ 



گاؤں جلالیہ :کنوئیں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شخص بے ہوش 

کنوئیں میں گر کر ایک شخص جاں بحق ، ایک شخص بے ہوش ، تفصیلات کے مطابق 65 سالہ امیر افسر کام کرتے ہوئے کنوئیں میں گر گیا جسے بچانے اس کا 24 سالہ بیٹا سمیر بھی کنویں میں اترا کنویں میں گیس کی بدبو سے نوجوان کی طبیت خراب ہوئی اور وہ وہیں بے ہوش ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور دونوں افراد کو کنویں سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد امیر افسر کو مردہ قرار دے دیا ۔ 



اٹک سٹی:ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف سخت کاروائی ،رپورٹ 

ڈی پی او اٹک کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی ، عدیل انسپکٹر کی کچہری چوک اور لاری اڈا چوک میں کار وائی پر ٹریفک کی روانی میں زبردست بہتری ،عوام کا زبردست خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس کی ہدایت پر کم عمر رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریت مٹی پر ترپال نہ ہونے ،بریک بتی نہ ہونے ،کالے شیشوں ،اوورلوڈنگ،بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانہ بند کیا گیا اور خاص طور پر نا بالغ 18سال سے کم عمربچو ں کی ڈرائیونگ رکشہ یا موٹر سائیکل چلانے پر تھانے بند اور والدین سے اسٹامپ پیپر لے کر چھوڑا گیا ۔ اس مد میں اٹک شہر سے لاکھوں روپے کا جرمانہ قومی خزانے میں جمع ہوا ،ٹریفک پولیس کے اس ایکشن کے بعد کچہری چوک،لاری اڈا چوک میں ٹریفک کی روانی میں زبردست بہتری آئی ہے ٹریفک پولیس کی اس کاروائی اور ٹریفک کی اس روانی کو دیکھ کر شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر پورے ضلع میں اس طرح کاروائیاں ہوں تو ٹریفک جام سے عوام کی جان چھوٹ سکتی ہے ورنہ ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی عذاب میں ڈال رکھی تھی اس طرح اگر ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتی رہے تو حا د ثات کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ہم ڈی ایس پی ٹریفک اٹک مسرت عباس سے اپیل کرتے ہیں کہ ٹریفک پولیس کو سخت سے سخت احکامات دئیے جائیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا جائے اور کوئی نرمی نہ برتی جائے تاکہ ٹریفک جام سے نجات کے ساتھ ساتھ حادثات کو بھی کنٹرول کیا جا سکے اور شہریوں نے ٹریفک پولیس کے عملاجن میں عدیل انسپکٹرانچارج ٹریفک پولیس اٹک سٹی،جواد ملک ایس آئی ،ایس آئی سلیمان،اے ایس آئی کاظم ، نواز کانسٹیبل،عقیل کانسٹیبل کو ان کار وائیوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ 



حسن ابدال:فاقے کاٹ لیں گے ، قادیانیت کا فروغ قبول نہیں کریں گے ‘حکومت کو لانے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، جے یو آئی 

فاقے کاٹ لیں گے ، قادیانیت کا فروغ قبول نہیں کریں گے ‘حکومت کو لانے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ،گرفتاریوں سے جماعتوں کو دبانے کی کوشش ناکام ہو گی ،بلاتفریق احتساب کی حمایت کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے بلوائی گئی آل پارٹیز کانفرنس تحصیل حسن ابدال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی نے کیا ۔ اس موقع پر اے پی سی میں پیپلز پارٹی مسلم لیگ ( ن ) ، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام کے ہمراہ تاجر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ، اے پی سی میں متفقہ طور پر ایک کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا جو تمام جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل ہو گی اور آئندہ کا سیاسی لاءح عمل ترتیب دے گی جبکہ اس موقع تمام جماعتوں کی جانب سے 25 جولائی کو یوم سیاہ بھرپور انداز میں منانے پر بھی اتفاق رائے سے مختلف فیصلے کیے گئے جس کے مطابق صبح 9 بجے پریس کلب تحصیل حسن ابدال کے سامنے احتجاج کے بعد قافلے کی صورت میں اٹک کے احتجاج میں شرکت کی جائے گی جبکہ بعد ازاں پشاور میں ہونے والی احتجاجی ریلی میں بھی تمام جماعتوں کے کارکن اور عہدیداران شرکت کریں گے ۔ ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتیں قادیانیت کے فروغ اور سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے پر متفق ہیں موجودہ حکومت کے قیام کے بعد جس طرح قادیانیت کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے وہ کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی ۔ حکومت ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کا سوچے بھی نہ ورنہ نبی کے دیوانوں کے سامنے وہ ایک لمحہ بھی نہیں ٹھہر سکیں گے مخصوص ادارے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس حکومت کو ہٹا کر عوام کو ان کا حق حکمرانی واپس کریں ورنہ عوام کی طاقت کے سامنے ان کی بھی کوئی حیثیت نہیں ہے سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کی جدوجہد کا دبایا نہیں جا سکتا احتساب کی آڑ میں انتقامی سیاست کا سلسلہ جاری ہے جسے بندکیا جائے آج خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر شہری پریشان ہے یہی وجہ ہے کہ تمام اپوزیشن کی جماعتوں نے مل کر جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا ہے آپ پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی کے قاضی نورالامین ، پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر راجہ ریاض ، سٹی صدر عرفان قریشی ، جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی ، تحصیل صدر مولانا سید قاسم شاہ ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) صدر شیخ بابر ، صدر انجمن تاجران چوہدری جمشید اختر سمیت بڑی تعداد میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداران نے شرکت کی ۔ 



اٹک سٹی: عوام کے خادم کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی داد رسی ، خدمت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں ،شہزاد ندیم بخاری 

ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا ہے کہ ان کے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں اور وہ عوام کے خادم کی حیثیت سے ضلع بھر کے عوام کی داد رسی ، خدمت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں تاہم تھانے اور پولیس کے دفاتر جرائم پیشہ افراد کیلئے جائے پناہ نہیں بلکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے اٹک پولیس پوری تندہی سے سرگرم عمل ہے ،سماج دشمن عناصر معاشرے کا ناسور ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے کاٹنے کیلئے ہم کوشاں ہیں جرائم کے خاتمہ کیلئے مثبت اقدامات کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال اٹک میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کھلی کچہری میں ڈی ایس پی ضیغم عباس ، انسپکٹر ٹریفک پولیس عدیل شہزاد ، پی ایس او ٹو ڈی پی او سید عمیر شاہ ، پی آر او ٹو ڈی پی او تیمور خان علی زئی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ملک مظہر حسین اظہر کے علاوہ اٹک شہر کے ساہلین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور سائلین نے کھلی کچہری میں اپنے اپنے مسائل ڈی پی او اٹک کے سامنے پیش کیے جس پر سید شہزاد ندیم بخاری نے سائلین کے مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری کے حوالہ سے ڈی پی او اٹک نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کی عوا م الناس کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں کمیونٹی واچ ونگ ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ سیل ، کریمنل واچ ونگ قائم کر کے مجرمان کا ڈیٹا اکھٹا کر کے ان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے جرائم پیشہ عناصر کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچا کر ہی دم لیں گے اور ضلع اٹک کو اپر امن شہر بنائیں گے ڈی پی او اٹک نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کے انسداد کیلئے اٹک پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ کریمنل افراد کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ 



گاؤں یاسین:بچوں کی لڑائی میں ماں دم توڑ گئی ، ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو بلا مار کر شدید زخمی کر دیا 

بچوں کی لڑائی میں ماں دم توڑ گئی ، ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو بلا مار کر شدید زخمی کر دیا ، زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاءوں یاسین میں 2 بھائیوں محمد عمر اور نعمان کی آپس میں لڑائی ہو گئی تاہم محمد عمر نے نعمان کے سر پر بلا دے مارا بلا زور سے لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا اور سر سے خون بہنے لگا ماں اپنے بچے کو خون میں لت پت دیکھ کر دل کے دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی زخمی بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا اور دوسرا بھائی موقع سے فرار ہو گیا دونوں بھائیوں کی عمریں 16;47;17 سال ہیں مرنے والی ماں کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاءوں یاسین میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:احتساب عدالت راولپنڈی میں مریم نواز ، محمد نواز شریف کی تاریخ پیشی کے سلسلہ میں اٹک سے قافلہ روانہ ہوا 

احتساب عدالت راولپنڈی میں مریم نواز ، محمد نواز شریف کی تاریخ پیشی کے سلسلہ میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ہدایت پر اٹک سے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی کی قیادت میں قافلہ روانہ ہوا جبکہ حضرو سے مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ سے بھی حکومت اور اداروں کی جانب سے مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنوں کو روکنے کے سلسلہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹوں کے پیش نظر ٹولیوں کی صورت میں کارکن احتساب عدالت تک پہنچے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف جھوٹے مقدمہ اور حکومت کی غیر جانبدارانہ فیصلوں کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے ہم حکومت کے ظلم اورنا انصافی سے ڈرنے والے نہیں ہم ہر حال میں اپنی تمام قیادت اور میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج خاقان عباسی مرحوم کا وطن عزیز پر امریکہ سے ;70;-16 طیاروں کی نقد ادائیگی کے سلسلہ میں اپنی جیب سے رقم دے کر طیارے حاصل کرنے کا قرض ان کے بیٹے کو جو ضمیر کے قیدی ہیں گرفتار کر کے ادا کر دیا ہے اس شخص کے بیٹے کو گرفتار کیا گیا کہ جب پاکستان امریکہ سے ;70;-16 طیاروں کی ڈیل کر رہا تھا تو امریکہ نے یہ شرط عائد کر دی کہ ;70;16 صرف کیش پے منٹ پر دیئے جائیں گے جبکہ پاکستان کے پاس ادائیگی کے لیئے پیسے نہیں تھے اس موقع پر صدر جنرل ضیاء الحق نے خاقان عباسی سے رابطہ کیا اس وقت خاقان عباسی نے ;70;-16 کی رقم ادا کرنے کی حامی بھر کر حکومت پاکستان کو قرض دیا جس کی وجہ سے آج پاکستان میں ;70;- 16 طیاروں کی گن گرج سنائی دے رہی ہے اور بھارت خاءف ہے حکومت نے خاقان عباسی کے بیٹے شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر کے اس کے والد کے ;70;-16 کیلئے دیئے گئے قرض کا بدلہ چکتا کر دیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد کی قیادت میں دین دشمن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ،جے یو آئی اٹک 

جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں دین دشمن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ،25 جولائی کو ملک بھر کی طرح اٹک میں بھی یوم سیاہ منائیں گے ۔ اس احتجاج میں ضلع بھر سے جے یو آئی کے کارکنان اور اپوزیشن جماعتوں کی سرکردہ شخصیات اورعہدیدار شریک ہوں گے دورہ امریکہ سے پہلے قادیانی پبلشر اور سلمان تاثیر کے بیٹے کی وفد کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ،کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ناموس صحابہ اور اسلا;46;ی شعائر پر آنچ نہیں آنے دیں گے موجودہ حکمران یہودی اور قادیانی نوازی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ ہارون الرشید ، مولانا شہاب الدین اور جنرل سیکرٹری حسن ابدال مفتی عبدالباسط نے علما کنونشن اور جے یو آئی عاملہ شوری اور عمومی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے قبل ازیں کنونشن اور اجلاس سے ناظم اطلاعات مولانا نورالحنان ، ناظم مالیات مولانا فیصل ندیم ، ضلعی عاملہ کے اراکین مولانا عزیر احمد الحسینی قاسم خان وردگ ، مولانا حافظ ہارون الرشید ، مولانا سید بادشاہ ، مولانا بلال بادشاہ ، مولانا سیف الرحمن ، مولانا شہاب الدین و دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر 25 جولائی کو اٹک شہر میں یوم سیاہ منایا جائے گا اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی اس سے قبل تحصیل لیول پر جمعیت علماء اسلام کی تحصیل جماعتیں کنونشن منعقد کر کے کارکنوں میں بیداری اور شعور اجاگر کریں گے اس احتجاج میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی شرکت کی دعوت دیں گے موجودہ حکومت ایک سلیکٹڈ حکومت ہے جس کے اقدامات اور کارکردگی ، بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ کے ساتھ قادیانیت اور یہودیت نوازی ہے جمعیت علمائے اسلام اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ایک اشارے پر اسلام آباد کے لاک ڈاءون اور احتجاج کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ضلع بھر میں کارکنوں کی تیاری کے سلسلہ میں اٹک اور حسن ابدال میں کامیاب علماء کنونشن منعقد کر چکے ہیں جبکہ جنڈ ، پنڈی گھیب اور حضرو میں تحصیل لیول پر علماء کنونشن منعقد کرنے کے بعد ضلعی سطح پر اٹک میں بہت بڑاعلماء کنونشن منعقد ہو گا مفتی تاج الدین ربانی ، حافظ ہارون الرشید اور دیگر عہدیداروں نے بتایا کہ 25 جولائی کو اٹک میں یوم سیاہ اور احتجاج کے بعد جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک ایک قافلے کی صورت میں پشاور میں منعقد ہونے والے ملین مارچ میں بھی شریک ہو گی ۔ 



اٹک سٹی: جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک 25 جولائی کو فوارہ چوک اٹک شہر میں بھرپور تاریخی احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی 

جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک 25 جولائی کو فوارہ چوک اٹک شہر میں بھرپور تاریخی احتجاجی مظاہرہ منعقد کرے گی جس سے تمام تحصیلوں کے امراء کے علاوہ ضلعی عاملہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین خطاب کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک حافظ ہارون الرشید نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا ہے ،حافظ ہارون الرشید نے بتایا کہ 25 تاریخ کو جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک صوبہ بھرکی طرح اٹک کے فوارہ چوک میں ایک تاریخی احتجاجی مظاہرہ کرے گی ۔ جمعیت علمائے اسلام صوبہ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہونے والے اس مظاہرے میں تمام تحصیلوں کے امراء ونظما ء اور ضلعی عاملہ کے اراکین اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے ۔ دن 12 بجے ہونے والے اس احتجاجی مظاہرے میں جے یو آئی کی قیادت اور متحدہ اپوزیشن کے ضلعی رہنما بھی شریک ہوں گے ،حافظ ہارون رشید نے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی نا اہل حکومت کے خلاف جمعیت علماء اسلام کا احتجاج اس کا آئینی اور سیاسی حق ہے اور جب تک یہ مسلط شدہ سلیکٹڈ وزیراعظم اقتدار سے علیحدہ نہیں ہوتا ۔ جمعیت علمائے اسلام کا احتجاج مزید بڑھتا جائے گا سلیکٹڈ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ فی الفور استعفیٰ دے کر ملک و قوم پر رحم کرے ،بصورت دیگر عوام اسلام آباد پہنچ کر ایسا لاک ڈاؤن کریں گے کہ پھر وزیراعظم کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی ،امریکا پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کرنے کیلئے کسی امریکی سیکرٹری 

لیول کے آفسر کا ائیرپورٹ تک نہ آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے ان کوسائین سیشن کیلئے امریکہ لےجایاگیاہے ۔ 



اٹک سٹی:ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری نے دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ کا وزٹ کیا 

ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس منظور سرور چوہدری نے دفتر ڈی ایس پی پٹرولنگ کا وزٹ کیا ،ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی راجہ فیاض اور ڈی ایس پی ضیغم عباس بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل آئی جی منظورسرور چوہدری نے پٹرولنگ پولیس ضلع اٹک کی کارکردگی کوسراہا اور ڈی ایس پی حاجی محمد شفیق کو شاباش دی ۔ ایڈیشنل آئی جی نے بہترین انتظامات کرنے پر آصف رضا ، صداقت علی اورشاہد اقبال کو تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا، اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کی وجہ سے جرائم کی شرح میں خاصی کمی اور بالخصوص اوور سپیڈ اور ون ویلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔



گاؤں کامرہ:200سال قدیمی قبرستان کا راستہ ایک شخص نے اپنی زمین کے ساتھ گیٹ لگا کر بند کر دیا 

200سال قدیمی قبرستان کا راستہ ایک شخص نے اپنی زمین کے ساتھ گیٹ لگا کر بند کر دیا ۔ اہل محلہ انصاف کے حصول کے لیے پولیس چوکی پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ میر پور حسین کامرہ کے رہائشیوں رب نواز ، محمد اشفاق ، محمد ارشد، افتخار احمد ، طارق خان، محمد شعیب، محمد اقبال ، عزیز الرحمن، عبدالواحد، محمد صالحین ، محمد قاسم، حافظ سیف اللہ، محمد اسلام، تاج محمود اور محمد ابوبکر نے پولیس چوکی کامرہ میں درخواست دی ہے کہ محلہ میر پور حسین گاؤں کامرہ کلاں میں ایک قدیمی قبرستان بوائز ہائی سکول اور دفتر یونین کونسل کے درمیان واقع ہے ،اس قبرستان کا راستہ دفتر سے ہو کر جا تا ہے اور قبرستان جانے کے لیے ایک ہی راستہ ہے جسے گزشتہ دنوں محلہ کے ایک شخص محمد مسعود نے جس کی راستہ کے ساتھ ہی زمین ہے زبردستی راستہ بند کر کے گیٹ لگا دیا ہے اور کہتا ہے کہ زمین کے ساتھ جو راستہ ہے وہ میری زمین میں ہے ،لہٰذا میں اہل محلہ کو یہاں سے گزرنے نہیں دوں گا ،اہل محلہ نے پولیس چوکی انچارج کامرہ سے اس قدیم قبرستان کا راستہ و ا گزار کرانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



گاؤں سلیم خان:محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سلیم خان گاءوں میں انت مچا دی ، چلم اور میٹر لگانے پر وصولیاں کرنے لگے 

محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سلیم خان گاءوں میں انت مچا دی ، چلم اور میٹر لگانے پر وصولیاں کرنے لگے ،500 روپے چلم کے اور 500 روپے میٹر لگانے کے لینا معمول بنالیا ‘کوئی پوچھنے والا نہیں تحریک انصاف کے مقامی سابق وائس چیئرمین ہی اصولوں سے ہٹ کر سیاسی بنیادوں پر من پسند افراد کے میٹر لگوانے لگے غریب میٹر لگنے کی راہ دیکھنے لگے ۔ ان خیالات کا اظہار اٹک کی تحصیل حضرو کے گاوں سلیم خان کی سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ عبدالرحمان نے یہاں اٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس کے لئے جو ڈیمانڈ نوٹس جمع ہوتا ہے اس میں ساری چیزوں کے پیسے جمع ہو جاتے ہیں ظلم کی انتہا ہے کہ کھڈا لگانے کے پیسے وصول کرنے کے بعد کھڑے لگانے کی ذمہ داری محکمے کی ہے مگر ہمارے گاوں میں یہ کام محکمے والوں نے میٹر لگانے والے مقامی لوگوں کے ذمے لگا دیا ہے جبکہ ہر گھر والے سے چلم اور میٹر لگانے پر ایک ایک ہزار علیحدہ وصول کیا جارہا ہے حافظ عبدالرحمان نے بتایا کہ مقامی یونین کونسل کے سابق وائس چیئرمین اور اس کے ساتھی مسلم لیگ ( ن ) ، میجر طاہر گروپ سمیت غریب غربا کو نظر انداز کر کے سیاسی بنیادوں پر میٹر لگارہے ہیں سیاسی بنیادوں کے بغیر محکمہ والوں نے میٹر لگانا شروع کئے ابھی دس میٹر ہی لگے تھے کہ سیاسی مداخلت کر کے وہ میٹر رکوا دئے گئے اس سے ملک آمین اسلم کی علاقہ میں بد نامی ہو رہی ہے حافظ عبدالرحمان نے اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



حضروسٹی:تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہو گیا ،عوام پریشان، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے 

تعمیراتی مٹیریل مہنگا ہو گیا ،عوام پریشان، مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ‘حکومتی وعدے جھوٹ کا پلندہ،اشیائے خورد و نوش کے مہنگا ہونے کے ساتھ ساتھ تعمیراتی مٹیریل بھی مہنگا ہو گیا ۔ سیمنٹ کی بوری 450روپے سے بڑھ کر 630روپے ہو گئی،سریا 32سو روپے سے 46سو روپے من، چوکا 12روپے سے 14روپے اور اینٹ فی گاڑی 5 ہزار روپے بڑھ گئی، آئرن گاڈر، ریت، بجری، ماربل، کرش اور دیگر مٹیریل مہنگے ہونے سے تعمیراتی کام ٹھپ ہو کر رہ گیاجس کی وجہ سے مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہو گئے ۔ مزدوروں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ہم سارا دن مزدوری کی آس میں مختلف جگہوں پر مزدوری کی آس میں کھڑے رہتے ہیں اور شام کو خالی ہاتھ گھروں کولوٹتے ہیں ،بیوی بچے پریشان ہیں فاقوں پر نوبت آ گئی ہے، چیز مہنگی ہے مگر ہماری دیہاڑی وہی کی وہی ہے،مزدور اس وقت کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے،ان مزدوروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی مٹیریل کو پرانے نرخوں پر واپس لایا جائے تاکہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوں ، ہ میں مزدوری ملے اور ہم اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں ۔ 



حضروسٹی:ضلع اٹک کے نامور مصنف اور محقق حاجی سکندر خان مرحوم آف ویسہ کی یاد میں عمران خان کیجانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد 

ضلع اٹک کے نامور مصنف اور محقق حاجی سکندر خان مرحوم آف ویسہ کی یاد میں چھچھ کی نوجوان علمی ادبی سیاسی وسماجی شخصیت عمران خان کی جانب سے شاندار تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ‘بزرگ سیاسی وسماجی رہنما محمد خالد خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ ریفرنس کی صدارت معروف علمی ادبی شخصیت نور محمد نظامی نے کی مہمان خاص اقبال خان آف ویسہ جبکہ مہمان خصوصی نامور کالم نگار و مصنف خاور چوہدری تھے ،تعزیتی ریفرنس میں ممتاز عالم دین و محقق حافظ نثار احمد الحسینی،ممتاز ماہر تعلیم و محقق پروفیسر نصرت بخاری،ممتاز شاعر حسین امجد،شفیق قاسم،الحاج طارق علی خان،ڈاکٹر مسعود اختر،اقبال قریشی، نوجوان شاعر فائق ترابی،نثار علی خان،احمد عقیل،جواد خان،دمساز خان نودیگر علمی ادبی شخصیات نے شرکت کی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حاجی سکندر خان مرحوم کی علمی ادبی اورسماجی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں محسن چھچھ قرار دیا،مقررین نے کہا کہ مرحوم کی چھچھ کے حوالہ سے تاریخی کتاب ’’دامن اباسین‘‘اپنی مثال آپ ہے مرحوم کا یہ تحقیقی کام صدیوں زندہ رہے گا ۔ تقریب کا انعقاد کر کے ہمارے بھائی عمران خان نے ہم سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے ،یقینا یہ تقریب مرحوم سکندر خان کی گراں قدر علمی و تحقیقی خدمات کا اعتراف ہے ۔ اس موقع پر تقریب میں موجود ممتاز سیاستدان اقبال خان آف ویسہ نے اپنے کزن سکندر خان مرحوم کے اعزاز میں اس شاندار تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر عمران خان اور شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک پولیس نے سنگین وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 6 رکنی گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی 

اٹک پولیس نے سنگین وارداتوں اور ڈکیتی میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے 6 رکنی گینگ گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد کر لی ، ملزمان نے دوران تفتیش پنجاب کے مختلف اضلاع میں سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔ یہ بات ڈی پی او اٹک نے ڈی پی او آفس اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ تھانہ باہتر کے علاقہ میں پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعد اطلاع پر ڈی ایس پی فتح جنگ سکندر گوندل اور ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ باہتر ، انچارج آئی ٹی جہانزیب خان ، سب انسپکٹر محمود خان اور دیگر پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے جدید سائنٹیفک طریقوں سے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے باہتر پیٹرول پمپ ڈکیتی میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کر کے ملزمان کوگرفتار کر کے عدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تو دوران تفتیش ملزمان نے پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی متعدد وارداتوں کا نکشاف کیا ۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے دوموٹرسائیکل (ہنڈا125;228;یونین سٹار ;6768;70)، 3 موبائل ، نقد رقم 1لاکھ 70ہزار روپے، 5 پسٹل 30 بور معہ 22 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ،اسی مقدمہ میں ایک ملزم عالمگیر زخمی اور سنٹرل جیل میانوالی میں بند ہے جس سے تفتیش کر کے مزید مسروقہ مال کی برآمدگی کی کوشش کی جائے گی ۔ 



حضروسٹی:مسلم لیگ ( ن ) ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی،چنگیز خان گروپ کے عہدیداروں نے موجودہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا 

مسلم لیگ ( ن ) ، پیپلز پارٹی ، جے یو آئی،چنگیز خان گروپ کے عہدیداروں نے موجودہ بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا ،عمران خان کی واحد حکومت ہے جس کے خلاف کسی سیاسی جماعت کے بغیر ناجائز ٹیکسسز کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی گئی ،تاجر اور عوام پہلے بھی ہراشیاء پر ٹیکس دے رہے ہیں 17 فیصد ٹیکس تاجروں اور عوام پر زیادتی ہے تحریک انصاف کی حکومت بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرو میں ضلعی رہنما جے یو آئی حافظ ہارون الرشید، ضلعی رہنما پی پی پی نصیر خان جدون، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ملک انصار،سٹی صدر مسلم لیگ ( ن ) حاجی احسان خان اور رہنما چنگیز خان گروپ زاہد میر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حضرو سمیت ملک بھر میں تاجروں کی طرف سے کی گئی ہڑتال موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے کی گئی عمران خان کی حکومت سوائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے کچھ بھی نہیں کر رہی جب سے یہ حکومت اقتدار میں آئی ہے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کے خلاف اسمبلیوں میں چور چور کے نعرے لگا کر وقت ضائع کیا جا رہا ہے اسمبلیوں میں اپوزیشن ارکان کو تقریریں نہیں کر نے دی جا رہیں جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے 2011ء میں جب عمران خان کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا اپنے تحفظات ظاہر کیے تھے جو آج سچ ثابت ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہڑتال کسی سیاسی جماعت کی کال پر نہیں کی گئی ملک بھر میں کامیاب ہڑتال موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔ 



حضروسٹی:اےس ڈی او واپڈا حضرو خان زےب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دےا 

اےس ڈی او واپڈا حضرو خان زےب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دےا ،انہوں نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعد تمام عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے ،کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے ،انہوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کی ہداےت دےتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہی ٹےکس سے ہم تنخواہ لےتے ہےں اور ان کے کام کرنا عبادت سے کم نہےں ،حضرو کے سےاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے ان کی تعےناتی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ انکی حضرو تعیناتی عوام کےلئے باعث اطمینان ہے ۔ 



حضروسٹی:غلام اصغر چانڈیو اور حاجی اعظم کی تعےناتی کے بعد سے حضرو مےں امن و امان کی صورتحال مےں واضح بہتری آئی ہے ،رپورٹ 

ڈی ایس پی حضرو غلام اصغر چانڈیو اور اےس اےچ او تھانہ حضرو حاجی اعظم کی تعےناتی کے بعد سے حضرو مےں امن و امان کی صورتحال مےں واضح بہتری آئی ہے ،ان پولےس افسران نے علاقہ مےں عملے کی مدد سے جرائم پےشہ افراد کے خلاف جو کاروائےاں کی ہےں اس کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہےں ۔ علاقہ مےں سود کے دھندہ کے تدارک کے علاوہ قمار بازی ،منشےات فروشی ،بکی اور دےگر جرائم جس مےں قبحہ خانوں کے خلا ف کاروائےاں شامل ہےں جرائم پےشہ افراد کے خلاف کاروائےوں کے سبب ےہ سماج دشمن عناصر علاقہ چھوڑ گئے ہےں ،حلقہ کے عوامی ،سےاسی ،سماجی اور مذہبی حلقوں نے پولےس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ ان افسران کو تعرےفی اسناد دی جائےں ، علاقہ کے لوگ ان دونوں افسران کےلئے دعا گو ہے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ ان کی کا روائیوں کی وجہ سے علاقہ میں کافی حد تک امن ہو گیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر موجودہ حکومت منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر موجودہ حکومت منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے ،احتساب کے نام پر انتقام کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ‘ہم نے کبھی احتساب کی مخالفت نہیں کی ہم غیر جانبدارانہ اور بلا تفریق احتساب کیلئے ہر وقت حاضر ہیں لیکن آج جو کچھ احتساب کے نام پر ہو رہا ہے ،اس پر تو پوری قوم حیران ہے تحریک انصاف میں شامل کئی لوگوں کے خلاف مقدمات نیب میں موجود ہیں لیکن اس پر کوئی کاروائی نہیں ہو رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور دیگر بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں میڈیا کو مکمل آزادی حاصل تھی آج پابندیوں کا سامنا ہے تاکہ لوگوں کو حقائق سے آگاہ نہ کیا جا سکے اور جھوٹے الزامات لگا کر پگڑیاں اچھالی جا سکیں مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت تو قانون کا احترام کرنے کی تاریخ رقم کر رہی ہے اور آج تک جتنے بھی الزامات و مقدمات قائم کئے گئے ہیں کوئی ایک بھی ثابت نہیں ہوا مجھے چیف جسٹس آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ انصاف کا بول بالا کریں گے اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے تمام مقدمات میں فیصلہ دیں گے وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً ایک سال گزار دیا اور ابھی تک وہی کنٹینر والی تقریروں سے لوگوں کو سنہرے خواب دکھائے جا رہے ہیں اس ایک سال میں آپ نے کتنا پیسہ اکٹھا کر لیا کتنے ڈالر باہر سے لائے ہیں یہ سب قوم کے سامنے لائیں میں مقتدر اداروں سے بھی کہوں گا کہ خدارا ملک و قوم کو اس شدید معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں لوگوں میں اب مزید مہنگائی کا بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں رہی موجودہ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوام کے مسائل شامل نہیں ہیں وہ محمد نواز شریف کی مخالفت ، چور ، ڈاکو اور این آر او کے نعروں سے لوگوں کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:آغاخان یونیورسٹی ہسپتال، کلینیکل لیبارٹریز اور پی ایم اے کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا 

آغاخان یونیورسٹی ہسپتال، کلینیکل لیبارٹریز اور پی ایم اے کے اشتراک سے سیمینار منعقد کیا گیا، ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے خاتمہ اور ملٹی ڈرگ ریزسٹنس کے موضوع پرسیمینارمنعقدہوا ۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی،مالیکیولر پیتھالوجسٹ ڈاکٹرنتاشہ انور ، صدرپی ایم اے ڈاکٹراسلم خان مروت اور اسسٹنٹ منیجر آغاخان یونیورسٹی بلال عباسی نے بھی خطاب کیا ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی اور پی ایم اے کو باہمی اشتراک سے اس اہم سیمینارکے انعقادپرمبارکبا دیتا ہوں تمام متعلقہ ادارے اورافرادمل کرضلع اٹک میں صحت عامہ کی بہتری کیلئے اقدامات کریں گے ، ڈاکٹر نتاشہ انورنے خطاب کرتے ہوئے ٹائیفائیڈکی وجوہات ، علامات ، تشخیص اورعلاج پرمفصل لیکچردیا ، ڈاکٹراسلم خان مروت نے ملیریاء کے موضوع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کلینیکل لیبارٹریز پاکستان کا واحد اور پہلا ادارہ ہے جسے کالج آف امریکن پیتھالوجسٹس نے باقاعدہ طور پر منظوری کی سنددی ہے زیادہ سے زیادہ شہریوں ، مریضوں اورڈاکٹروں کو ہم عالمی معیارکی سہولیات پہنچائیں ۔ 



اٹک سٹی:آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا دورہ کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی 

آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا دورہ کیا ، پولیس کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے آر پی او راولپنڈی کو ریسیو کیا اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ;47; ڈی ایس پی صاحبان ان کے ہمراہ تھے ضلع اٹک کے چاک و چوبند دستہ نے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل کو سلامی دی ، سلامی کے بعد آر پی او راولپنڈی نے ڈی پی او اٹک اور ایس ڈی پی او ز کے ہمراہ کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کی سیکورٹی اور جرائم کے انسداد کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو زیر بحث لایا گیا بعد ازاں آر پی او راولپنڈی ڈی پی او اٹک کے ہمراہ اٹک پولیس لائن میں یادگار شہداَ پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور پولیس لائن میں دربار کا انعقاد کیا دربار میں افسران وجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی محمد احسان طفیل نے کہا کہ پولیس کا 

اصل مقصد عوام الناس کی بے لوث خدمت ہے پولیس ملازمان فیلڈ کے اندر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اصل حقائق کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کریں اور فراءض کی ادائیگی کیلئے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں آر پی او آفس میں بدھ کا دن ملازمان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے مختص کیا ہے آپ بلاخوف اپنے مسائل میرے آفس تک لے کر آئیں آر پی او راولپنڈی نے دربار میں موجود افسران وملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے بعد ازاں دوران ڈیوٹی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اٹک پولیس کے افسران میں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام تقسیم کیے ۔ 



اٹک سٹی:انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے میڈیا کی نئی پالیسی جاری کر دی 

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے میڈیا کی نئی پالیسی جاری کر دی ہے ، اس پالیسی کے تحت صوبہ کے 36 اضلاع میں پولیس اور میڈیا کے درمیان نہ صرف خوشگوار تعلقات قائم ہوں گے بلکہ پولیس اور میڈیا کے درمیان حائل خلیج دور کرنے میں مدد ملے گی ،یہ بات ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پبلک ریلیشن آفیسر ڈی پی او آفس سب انسپکٹر تیمور خان علی زئی بھی موجو دتھے ،ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری نے بتایا کہ ان کی جانب سے پہلے ہی میڈیا کیلئے ضلع بھر کے پولیس دفاتر اور تھانوں میں معلومات کے حوالہ سے واضح ہدایات دی گئی تھیں تاہم اب آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی کے حوالہ سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی جو فیلڈ افسران کیلئے بہت ضروری ہیں ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے کوئی بھی پولیس افسر میڈیا کو انٹرویو دینے سے پہلے پی آر او ٹو ڈی پی او کے ذریعے مجاز اتھارٹی سے اجازت لے گا بغیر اجازت کسی چینل یا اخبار کو انٹرویو نہیں دے گا ، کوئی بھی میڈیا پرسن کسی پولیس ملازم کا انٹرویو نہیں کرے گا ماسوائے بہت ضروری حالات میں جبکہ مجاز اتھارٹی ( پی آر او ) اس امر کی اجازت نہ دے ، پی آر اوز میڈیا کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے درکار ضروری معلومات اور معاونت فراہم کرنے کے ذمہ دار ہوں گے ، صحافیوں کیلئے کسی بھی پولیس اسٹیشن داخلہ پر کوئی پابندی نہیں تاہم صحافی ویڈیو بنانا چاہیں یا ڈی ایس این جی سمیت دیگر آلات ریکارڈنگ اندر لے جانا چاہیں تو متعلقہ پی آر او سے رابطہ کر کے مجاز اتھارٹی سے اجازت لیں گے ، تمام پولیس افسران کیلئے لازم ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویو دینے کیلئے یا کسی کرائم شو میں حصہ لینے سے پہلے مجاز افسران ( پی آر او ) سے پیشگی اجازت حاصل کریں ، کرائم سین پر میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہے بلکہ جائے وقوعہ کے جتنا نزدیک ممکن ہو میڈیا کیلئے ایک جگہ مختص کی جائے اور بروقت معلومات کی تفصیل کیلئے باقاعدگی سے میڈیا بریفنگ کا اہتمام کیا جائے ، کوئی بھی پولیس آفیسر محکمہ کی کسی بھی طرح کی انفارمیشن کو لیک نہیں کرے گا اگر ایسا پایا گیا تو اس پولیس افسر کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ، تمام پولیس افسران کسی بھی منفی میڈیا کلپ ، ٹیکسٹ یا مضمون کا پتہ چلتے ہی فوراً پی آر او برانچ کے ساتھ چیئر کریں گے ، سوشل میڈیا پر غلط خبر پھیلانے یا پروپیگنڈا کرنے پر متعلقہ شخص کے خلاف کاروائی کیلئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا ۔ 



تحصیل حضرو:اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر میں روڈسیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا 

اے کے رجمنٹل سنٹر مانسر میں روڈسیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے حوالے سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کما نڈنٹ اے کے سنٹر بریگیڈیئر نعیم نصر تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی کمانڈ نٹ محمد اسلام ، ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ثاقب حسین ، ڈی ایس پی حامد بنگش ، انسپکٹر ملک اسلام ، آرمی آفیسر ، جوانوں اور موٹر وے پولیس کے افسران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اے کے سنٹر برگیڈیئر نعیم نصر نے موٹروے پولیس کی اس کاوش کی تعریف کی اور شرکاء سے کہا کہ ہ میں قومی شاہراہوں پر ڈسپلن اور روڈ سیفٹی کا ہر صورت خیال رکھنا ہو گا ،صرف اسی صورت میں حادثات سے بچا جا سکتا ہے ، ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز جس حساب سے ٹریفک والیم میں اضافہ ہو رہا ہے اسی حساب سے ٹریفک کے مسائل میں بھی اضافہ ہوا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ٹریفک قوانین کے اوپر عمل پیرا ہونا پڑے گا انسپکٹر موٹر وے پولیس اسلام دانش نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قومی شاہراہ پر صرف اسی صورت میں محفوظ سفر کر سکتے ہیں جب ہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کا باخوبی علم ہو ہر سال ہزاروں لوگ روڈ سیفٹی کا علم نہ ہونے کی وجہ سے یا تو موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں یا ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتے ہیں اس دوران سوالات وجوابات کا بھی تبادلہ ہوا اور شرکاء میں گفٹ بھی تقسیم کیے گئے اور آخر میں کمانڈنٹ اے کے سنٹر کو ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک نے اعزازی شیلڈ پیش کی اور کمانڈانٹ اے کے سنٹر نے بھی ایس ایس پی وحید الرحمن خٹک کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ 



اٹک سٹی:حکومت معذور افراد کو گھر کی دہلیز پر روزگار اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ;234; مرزا محمد اکرم 

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اٹک مرزا محمد اکرم نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی معذور افراد کو گھر کی دہلیز پر روزگار اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے اوراس پر جلد عملدآمد ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن آمد پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے تمام کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی اس موقع پر فوکل پرسن محمد عدیل کی جانب سے معذور افراد کے مسائل کو ہنگامی طور پر حل کرنے پر زور دیا گیا جس میں روزگار ، صحت انصاف کارڑ اور ویل چیئر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تحریک انصاف کی حکومت معذور افراد کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور معذور افراد کیلئے بہتر سے بہتر پالیسی بنانے پر غور کیا جا رہا ہے نیا پاکستان ہاءوسنگ سوساءٹی میں بھی معذور افراد کیلئے 1 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے معذور افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ معذور افراد کے کوٹہ کو 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کیا جائے اور جو افراد بے روز گار ہیں حکومت ان کیلئے ماہانہ کی بنیاد پر وظیفہ قاہم کرے تاکہ وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں ۔ 



اٹک سٹی:طاہر صادق نے ضلع بھر کے مختلف مقامات پر جا کر فوتیدگی میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور شادی کی تقریبات میں شرکت کی 

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے مختلف مقامات خگوانی ، حضرو ، میر پور ، حسن ابدال ،بھلڑ جوگی ، برہان ، بھگوی ، فتح جنگ ، گلیال ، میانوالہ ، پنڈی گھیب ، پوڑ میانہ اور دیگر جگہوں پر جا کر فوتیدگی میں مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اور شادی کی تقریبات میں دولہا دلہن کو نئے سفر کی مبارکباد دی ،اس موقع پر ان سے ہاتھ ملانے ، ان کے ہمراہ گروپ فوٹو اور سیلفیاں بنانے والوں کا تانتا بندھا رہا ۔ لوگ ان مواقوں پر بھی اپنے کاموں کیلئے ان سے مختلف محکموں اور اداروں میں فون کراتے رہے ،بزرگ مرد اور خواتین نے ان کے ہاتھ اور ماتھے چومتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعائیں کیں کہ وہ ضلع اٹک میں غریبوں ، بے سہارا اور مظلوم کا واحد سہارا ہیں اور ان سے رابطہ کیلئے کسی مڈل مین کی ضرورت نہیں برائے راست رابطہ کر کے عوام انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:ملک بھر میں 47 ہزار تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹر ڈ ہیں ‘تاجر وں میں صرف 20% ایسے تاجر ہیں جو ٹیکس دیتے ہیں ،مرزا عبدالرحمان 

ملک بھر میں 47 ہزار تاجر سیلز ٹیکس میں رجسٹر ڈ ہیں ‘ملک بھر کی تاجر برادری میں صرف 20% ایسے تاجر ہیں جو ٹیکس کی مد میں آتے ہیں اور جن کا حصہ ٹیکس میں 0;46;2;46;5 ہے ،چھوٹے تاجران ابھی تک کسی ٹیکس مد میں نہیں ہیں اور نہ ہی ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے ۔ ملکی معیشت بہتر کرنے کے لیے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے تاجر برادری ایمانداری سے ٹیکس ادا کریں گے ،تب ہی ملکی مسائل حل ہوں گے ٹیکس نہ دینا اور اثاثے چھپانا جرم کے زمرے میں آتا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار سابق سٹی ناظم وتاجر رہنما اسلام آباد چیمبر آف کامرس مرزا عبدالرحمن نے اٹک میں صحافیوں سے ملاقات میں کیا ہے ،اس موقع پر کالم نگار اور سماجی شخصیت ملک محمد ممریز بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوام پچھلی کئی دہائیوں سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) کو نہ صرف ووٹ دے رہی ہے بلکہ کئی کئی بار انہیں اقتدار بھی مل چکا ہے تحریک انصاف کو پہلی بار اقتدار ملا ہے اور ابھی ایک سال مکمل ہوا ہے عوام کو چاہیے کہ معیشت کی بہتری ، بے روزگاری کے خاتمہ اور تمام ملکی مسائل کے حل کے لیے اس حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو سکے ۔ 



اٹک سٹی:خصوصی بچو ں کے سکول ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ( گونگے بہرے ) اٹک نے پنجاب بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کی 

خصوصی بچو ں کے سکول ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو ( گونگے بہرے ) اٹک نے پنجاب بھر میں بہترین پوزیشن حاصل کی ،راولپنڈی ڈویژن میں اٹک سکول کی پہلی پوزیشن مذکور سکول کے 15طلباء و طالبات نے میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا ،سونیا آفتاب 948 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ، محمد معز 935 ، محمود الحسن 935 نے بالترتیب دوسری پوزیشن ، حماس علی نے 929 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی اس کامیابی پر سکول منیجمنٹ کونسل کے چیئرمین حافظ عبدالحمید خان اور طلباء و طالبات کے والدین نے پرنسپل میڈم نجمہ شاہین اور پورے سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ 




















No comments:

Post a Comment