Saturday, July 13, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com




حضروسٹی:مطالعہ پاکستان کے نصاب میں ختم نبوت کے متعلق الفاظ کو حذف کرنا انتہائی قابل مذمت عمل ہے،اراکین مجلس تحفظ ختم نبوت 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں جماعت نہم کے مطالعہ پاکستان کے نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے متعلق الفاظ کو حذف کرنا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ناپاک جسارت اور انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ اس گھناونی سازش کے مرتکب افراد اور اس سازش میں ملوث اداروں کے خلاف فی الفور کاروائی کرے کیونکہ ختم نبوت پر ایمان اور حضرت محمد ﷺکو آخری نبی ماننا ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے ،ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت;248; تحصیل حضرو کے امیر قاری محمد اسماعیل اور دیگر رہنماؤں مولانا حافظ نثار احمد الحسینی، شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق محسن، مولانا سعید الرحمان رحمانی، مولانا محمد فرقان، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء، مولانا حمید الحسن، مولانا حبیب الرحمان، مولانا ضیاء المحسن، قاری محمد آصف، مولانا ظفر علی، مولانا عزیز احمد الحسینی، شبیر احمد، مولانا بلال، وحید الحسن اور دیگر رہنماؤں نے مطالعہ پاکستان کی کتاب میں ختم نبوت;248; کے متعلق اہم الفاظ کو حذف کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور جمہوری ملک ہے اس میں مسلمان بچوں کی تعلیم و تعلم میں اور پڑھائے جانے والے نصاب میں ایسا مواد ہر گز شامل نہیں کیا جاسکتا جو اسلام کے بنیادی عقائد سے متصادم ہو اور پہلے سے سلیبس میں شامل عقائد اسلام کے بنیادی نکات جس میں عقیدہ ختم نبوت;248; بنیادی حیثیت کا حامل ہے اس کو نصاب سے حذف بھی نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسلام کے بنیادی عقائد کو نصاب سے خارج کیا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے آئین میں شامل ہے کہ جو شخص حضرت محمد ;248; کو اللہ کا آخری رسول;248; نہ مانے اس کا دائرہ اسلام سے کوئی تعلق نہیں ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنی سازش میں ملوث افراد کے خلاف جلد از جلد کاروائی کی جائے کیونکہ دین اور ملک دشمن قوتوں کی اس حرکت سے اسلامیان پاکستان کے دینی اور ملی جذبات سے کھیلنے کی ناپاک کوشش کی گئی ہے جو کہ ہر لحاظ سے قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے ۔ 



اٹک سٹی:مہنگائی چائے پر بھی اثر انداز ہو گئی ،ضلع اٹک بالخصوص اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا 

مہنگائی چائے پر بھی اثر انداز ہو گئی اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں میں چائے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ،ہوٹل اور کینٹین والوں نے من مانے ریٹ مقرر کردیئے ہیں ۔ 20 روپے اور 25 روپے والا چائے کا کپ 35 روپے اور 40 روپے کردیا گیا ہے ،ہوٹل مالکان اور کینٹین والے چائے کی قیمتوں میں اضافے کو چینی پتی اور دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کو قرار دے رہے ہیں ۔ مہنگائی جہاں دیگر اشیائے ضروریہ و خوردونوش پر بری طرح اثر انداز ہوئی ہے اور عوام کی اس مہنگائی کے ہاتھوں چیخیں نکل رہی ہیں وہیں اٹک شہر کے مختلف ہوٹلوں ، کینٹین اور چائے خانہ مالکان نے چائے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے ۔ اٹک اور قرب و جوار کے مختلف چائے خانوں اور ہوٹلوں و کینٹین والوں نے 20 روپے سے 25 روپے والا چائے کا کپ 35 روپے اور 40 روپے کردیا ہے جبکہ شہر کے چند بڑے ہوٹل والوں نے 40 ، 45 اور 50 روپے فی کپ قیمت وصول کرنا شروع کردی ہے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چائے کے ریٹ مقرر کرنے اور زائد قیمت پر چائے فروخت کرنے والوں کے خلاف فی الفور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ سوئی گیس کی طرف سے اٹک شہر و نواحی علاقوں میں سوئی گیس بلوں کی ترسیل بند ‘بل دو دو ماہ بعد تقسیم ہونے لگے 

محکمہ سوئی گیس کی طرف سے اٹک شہر و نواحی علاقوں میں سوئی گیس بلوں کی ترسیل بند ‘بل دو دو ماہ بعد تقسیم ہونے لگے ،عوام کو جرمانوں کی مد میں ہزاروں کی پھکی ملنے لگی ہے ۔ اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ کرے کوئی بھرے کوئی محکمہ سوئی گیس کے بل تقسیم کرنے والے ملازمین کی غفلت کی وجہ سے اٹک شہر کے محلہ محمود آباد ، محمود آباد غربی ، نیوٹاون ، جمیل ٹاون ، محلہ نور و دیگر میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت و لا پرواہی کی وجہ سے سوئی گیس بل کی ترسیل دو دو ماہ بعد اور مقررہ تاریخوں کے بعد ہونے لگی تاہم صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور جرمانوں کی مد میں اضافی رقم جمع کروانا پڑ رہی ہے صارفین نے محکمہ کے ارباب اختیار سے اس غفلت و لا پرواہی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔



اٹک سٹی:حکومت پنجاب نے عےد الا ضحی کے موقع پر کالعدم تنظےموں کو قربانی کی کھالےں اکھٹی کر نے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے 

ڈپٹی کمشنر اٹک کے دفتر سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق حکومت پنجاب نے عےد الا ضحی کے موقع پر غےر مجاز افراد ،ادار ے اور کالعدم تنظےموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالےں اکھٹی کر نے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور مجاز افراد بھی ڈپٹی کمشنر اٹک کی اجازت کے بغےر کھالےں اکھٹی نہےں کر سکتے ،اجازت نامہ کے حصول کیلئے 28 ذیقعد تک تحرےری درخواستےں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر مےں جمع کروائی جاسکتی ہےں ۔ درخواست کے ہمراہ شناختی کارڈ کی مصدقہ نقل ، کھالےں اکھٹی کر کے جمع کر نے کا مقام ، جو چار دےواری کے اندر ہو گا کا پتہ و ثبو ت ملکےت اگر کسی ادارے ےا مدرسہ وغےرہ کی طر ف سے کھالےں اکھٹی کر نی ہوں تو ادار ے ےا مدرسہ کی رجسٹرےشن کی مصدقہ نقل اور اس بابت مقرر کر دہ نمائندوں کے پاس ادار ے ےا مدرسہ کی طر ف سے اصل اجازت نامہ،کھالےں خرےدنے والے کا نام و پتہ و شناختی کارڈ نمبر اور اگر اےک سے زائد ہوں تو سب کے نام ،پتے اور شنا ختی کارڈ نمبر،کھالےں خرےداری کر نے والے کا نےشنل ٹےکس نمبر ، کھالےں خرےداری کر نےوالے کا بےنک اکاءو نٹ نمبر و بےنک برانچ نمبراور سابقہ سال عےد الا ضحی کے موقع پر حاصل کیے گئے اس طر ح کے اجازت نامہ کی نقل موجود ہونا لازمی ہے ۔ مقررہ تارےخ کے بعد اجازت کیلئے درخواست وصول نہےں کی جائے گی اور نہ ہی بغےر اجازت کسی کو کھالےں اکھٹی کرنے اور خر ےداری کر نے کی اجازت دی جائے گی ،خلاف ورزی کی صورت مےں پکڑے جانے والے کے خلاف دہشت گردی اےکٹ کے تحت قانونی کاروائی کی جائے گی جس کیلئے ہر تحصےل مےں مختلف ٹےمےں چھاپے مارنے اور کاروائی کرنے کےلیے مقر ر کی جائےں گی ۔ 



اٹک سٹی:ممبر قومی اسمبلی این اے 55 میجرطاہر صادق خان کا یونین کونسل بولیانوال کا دورہ 

ممبر قومی اسمبلی این اے 55 میجرطاہر صادق خان کا یونین کونسل بولیانوال کا دورہ ‘بولیانوال اور دورداد گاوں میں گزشتہ ہفتے فوت شدگان کے ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا ،دورداد گاءوں میں چار کلومیٹر کا سفر شدید گرمی میں موٹر سائیکل پر کیا اور تعزیت کے لئے پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ضلع ناظم و رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بولیانوال کے رہائشی ملازم بلدےہ حسن ابدال سید ضیا حسین شاہ کی بیٹی کے انتقال پر، ڈاک خانہ میں ملازم طارق محمود کی چچی اور دورداد گاوں میں ماسٹر محمد اعجاز اور ماسٹر مشتاق احمد خان مرحوم کے بھائی عتیق احمد خان کی ٹریفک حادثہ میں وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مغفرت فرمائی اور لواحقین سے اللہ تعالی کی جانب سے ان پر آنے والے دکھ پر متاثرہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میری سیاست کامقصد عوام کی خدمت اور تعلق نبھانا ہے مجھے عوام کی غمی اور خوشی میں شریک ہو کراور عوام کے دکھ درد اور خوشیوں میں شریک ہوکر دلی اطمینان ہوتا ہے اور سکون ملتا ہے ضلع اٹک کی عوام کا پیار اور لگاو ہے کہ ایک ایک دن میں تیس سے چالیس شادیوں کی تقریبات اور اسی اور سو کے قریب غمی کی محفلوں میں شرکت ہوتی ہے ،اگر موقع پر موجود نہ بھی ہوں تو اٹک آنے پر ضلع بھر میں حاضری یقینی بنا کر اپنے چاہنے والوں کا دکھ درد بانٹا ہوں اور خوشیوں میں شریک ہوتا ہوں یہی میری زندگی کا حاصل اور سرمایہ ہے انشاء اللہ میں اور میرا بیٹا محمد زین الہی اور بیٹی ایمان طاہر اپنے گروپ کے ساتھ خدمت کا یہ سفر جاری رکھیں گے ۔ 



;768486; کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریفک افسران کی عدم موجودگی جس کی وجہ ٹریفک کے ایک افسر کا تبادلہ بتایا جا رہا ہے ‘کے سبب منسوخ کر دیا گیا 

;768486; کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریفک افسران کی عدم موجودگی جس کی وجہ ٹریفک کے ایک افسر کا تبادلہ بتایا جا رہا ہے ‘کے سبب منسوخ کر دیا گیا ضلع بھر کے دور دراز کے علاقوں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے کیلئے آنے والے امیدوار حسب معمول صبح 8 بجے صدر بازار اٹک کینٹ میں قائم ٹریفک دفتر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ آج ٹیسٹ نہیں ہو گا ۔ ان امیدواروں جن کی تعداد 50 سے زائد بیان کی جاتی ہے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو بھی ٹیسٹ نہیں لیا گیا تھا ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے آنے والے امیدواروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوردارز علاقوں سے ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے گزشتہ جمعرات اور اب آئے دونوں مرتبہ ٹیسٹ نہ ہونے کے سبب انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ جس دن ٹیسٹ نہ ہونا ہو اس سے متعلق انہیں پیشگی اطلا ع دینی چاہیے تا کہ وہ اس خواری سے بچ سکیں ۔ 



حضروسٹی:پورے پاکستان میں تاجر تنظیموں کی طرف سے نئے ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے ، تیموراسلم 

مرکزی سینئر رہنماء تحریک انصاف اور سابق منتخب سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں تاجر تنظیموں کی طرف سے نئے ٹیکسوں اور مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور خصوصا;3939; اٹک کی تاجر تنظیموں تاجروں اور ریڑھی بانوں نے ہڑتال کی کال کو مسترد کرتے ہوئے اپنا کاروبار جاری رکھا ، حکومتی اقدمات پر جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کا نظریہ ہے کہ امیروں سے ٹیکس کے کر غریبوں پر خرچ کرنا ہے جس کی بناء پر کروڑوں اور اربوں کا کاروبار کرنے والے یا تو چند ہزار ٹیکس دیتے ہیں یا ٹیکس نیٹ میں شامل ہی نہیں اور جب اب حکومتی نعرہ کے مطابق ریاست مدینہ کی طرح امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں پر خرچ کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے تو تاجر طبقہ مسلم لےگ(ن) اور پی پی پی کے بہکاوے میں آکر بغیر سوچے سمجھے ہڑتال کرنے پر اتر آیا ہے اور وہ یہ نہیں جانتے کہ عوام کی طرف سے مسترد کی گئی پارٹیاں صرف اپنے مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے تاجر تنظیموں کو استعمال کر رہی ہیں لیکن وہ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے اپنے اوپر واجب الادا ٹیکس ادا کرتے ہوئے ایک مہذب شہری اور سچا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں گے، پاکستان اس وقت مضبوط ہاتھوں میں ہے اور تمام اداروں کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے اور ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر پاکستان اور شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا اور انشا اللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گا ۔ 



اٹک سٹی:آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان کی ٹےکسز کےخلاف ہڑتال کے سلسلے مےں تاجروں کے وفد نے طاہر صادق سے ملاقات کی 

آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان کی ٹےکسز کے خلاف کراچی سے خےبر تک شٹر ڈاءون ہڑتال کے سلسلے مےں تاجروں کے وفد نے رکن قومی اسمبلی مےجر طاہر صادق سے ملاقات کر کے انہےں اپنے مسائل سے آگاہ کےا ،اس پر مےجر طاہر صادق نے انہےں ےقےن دلاےا کہ وہ ہڑتال مےں حصہ نہ لےں ان کے مسائل مرکزی اور صوبائی حکومتوں سمےت ضلعی انتظامےہ سے حل کرانے کےلئے بھر پور کاوشےں کی جائےں گی،مےجر طاہر صادق کی اس ےقےن دہانی کے سبب اٹک مےں ہڑتال مکمل طور پر ناکام ہو گئی ،مارکےٹےں ،تجارتی مراکز اور مختلف بازار مکمل طور پر کھلے رہے ،حسن ابدال ،حضرو اور دےگر مقامات پر تاجر تنظےموں نے دن رات اےک کر کے اسے کامےاب کرانے کی جد وجہد کی ہے ۔ 



اٹک سٹی:دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں ،غریب طبقہ کی خدمت کا جذبہ میری رگوں میں ہے،محمد اکرم خان 

دکھی انسانیت کی خدمت کرنا میں اپنا فرض عین سمجھتا ہوں ،غریب ومتوسط طبقہ خدمت کا جذبہ میری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے ۔ ضرورت مندوں اور غریبوں کی خدمت سے اللہ اور رسولﷺبھی خوش ہوتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین میجرلورزفورس حاجی محمد اکرم خان نے اٹک سٹی میں الشفا آئی ٹرسٹ کی جانب ایک روزہ فری آئی کیمپ میں آئے ہوئے معززین علاقہ کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر آئی کیمپ میں آئے ہوئے مریضوں کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی ،انکے علاوہ صدرمیجرلورزفورس طاہرمحمودمودی،ملک کامران ایوب کامی اور جوادکیانی آئی کیمپ میں آئے ہوئے متاثرہ مریضوں کی خدمت کے موجود تھے ،ایک روزہ فری آئی ی کیمپ میں تقریبا 358 مریضوں جن عورتوں بچوں کے علاوہ بوڑھے اور جوان مرد بھی شامل تھے جن کو آئی کےمپ میں موجود آئی سپشلیسٹ ڈاکٹرز نے تسلی سے آنکھوں کے متاثرہ مریضوں کا بذریعہ جدید مشینوں کے ذریعے معائنہ کیا جس میں مریضوں کو آدھی قیمت پر نظر کی بہترین عینک اور آئی ڈراپس فری دےئے ، اس موقع پر فری آئی کیمپ سے مستفید ہونے والے مریضوں نے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہنے والے حاجی محمداکرم خان کا دل کی اتھاہ گہرائےوں سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مہنگائی کے اس دور میں فری آئی کیمپ کا بندوبست کر کے غریب لوگوں کو جینے کی آس دی عوام نے حاجی محمد اکرم خان کے اس احسن اقدام پر انہےں زبردست الفاظ مےں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 



حضروسٹی:ملک بھر کی طرح حضرو میں بھی تاجروں کی مکمل ہڑتال ،تاجرتنظیموں کی کال پر شہر بھر کے دوکانداروں پورا دن اپنی دوکانیں بندرکھیں 

ملک بھر کی طرح حضرو میں بھی تاجروں کی مکمل ہڑتال ‘موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بنا ء پر تاجربرادری پر ظالمانہ ٹیکس کی لاگو کرنے پر شہر کی تمام یونین تاجرتنظیموں کی کال پر شہر بھر کے دوکانداروں پورا دن اپنی دوکانیں بندرکھیں جس سے شہر میں کاروبار بالکل ٹھپ رہا اور شہر میں بازار بند ہونے سے دن بھی سناٹا رہا ، شہری گھروں میں محصور رہے اور شہر میں صرف کلینک،چند دکا نیں کھلی رہیں ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حضرو میں بھی انجمن تاجران کے ضلعی صدر سلیم خان علیزئی،حاجی ابرار،انجمن تاجران مینا بازار و کلاتھ ملک رفیق اور خواجہ طارق کی اپیل پر تاجروں نے مکمل ہڑتال کی انجمن تاجران کے صدور نے پورے بازار کا دورہ کیا جو دکانیں کھلی ہوئی تھیں ان کو بند کروایا ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو خرید وفروخت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کامیاب ہڑتال پر انجمن تاجران کے صدر سلیم خان علیزئی،جنرل سیکرٹری حاجی ابرار انجمن تاجران مینا بازار وکلاتھ یونین ملک رفیق آرائیں اور خواجہ طارق نے تمام تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک سٹی:9 سالہ معصوم تھیلسیمیا کے مرض میں زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ، 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم ملک ریاض نے دی 

9 سالہ معصوم تھیلسیمیا کے مرض میں زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ، 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم بحریہ ٹاءون کے ایم ڈی ملک ریاض نے دی ، تفصیلات کے مطابق اٹک کے رہائشی سلیم حیات کا نو عمر 9 سالہ معصوم بیٹاتھیلسیمیا جیسے موذی مرض کی وجہ سے زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلاہے ۔ معصوم پھول کے آپریشن پر 60 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا خرچ ہے ،بچے کی زندگی بچانے کیلئے بحریہ ٹاءون کے ایم ڈی ملک ریاض نے 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم اس کے والد کو دے دی معصوم پھول کی زندگی بچانے کیلئے مزید 30 لاکھ روپے کی خطیر رقم درکار ہے ۔ اس سے قبل بھی سلیم حیات کی 2 بیٹیاں اس موذی مرض کا شکار تھیں آپریشن کی رقم نہ ہونے کے سبب وہ غربت کی نذر ہو گئیں اور اپنی معصوم قیمتی جانیں قربان کر گئیں ۔ 



جج ماڈل کورٹ اٹک ظفر اقبال نے 13 سالہ معصوم بچے کو انتہائی سفاکی سے قتل کرنے کے تھانہ حضرو کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ 4 ماہ میں کر دیا 

جج ماڈل کورٹ اٹک ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے 13 سالہ معصوم بچے کو انتہائی سفاکی سے قتل کرنے کے تھانہ حضرو کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ 4 ماہ میں کر دیا ،ملزم ندیم شاہ کو سزائے موت ، عمر قید اور 3 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں ، تفصیلات کے مطابق جج ماڈل کورٹ اٹک ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے تھانہ حضرو کے مشہور مقدمہ قتل سرکار بنام ندیم شاہ جس میں 13 سالہ معصوم بچے شیر علی کو ملزم ندیم شاہ نے 4 فروری 2019 کو 13 سالہ معصوم شیر علی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں راز افشا ہونے کے ڈر سے مقتول کو اسی کے کپڑوں سے پھندا دے کر قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں بند کی اور گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک کر اوپر بھاری پتھر رکھ دیئے مقتول کے والد نے بتایا کہ اس کا بیٹا مویشی چرانے گھر سے نکلا اور شام تک گھر واپس نہ آنے پر تشویش لاحق ہوئی تو راہگیروں سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ ندیم شاہ کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا گیاہے ۔ پولیس نے ندیم شاہ کو چھانگا گاؤں کے ایک ہوٹل سے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا اور دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس پر جنسی جنون سوار ہو گیا تھا جس کے سبب اس نے شیر علی کو جان سے مار ڈالا، پولیس نے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کی اور بعدازاں اسے نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ، فاضل جج ماڈل کورٹ اٹک ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے قتل عمد ، بد فعلی اور جرم کا ثبوت چھپانے کے الزام میں مجرم ندیم شاہ کو سزائے موت ، عمر قید اور 3 سال قید با مشقت کی سزا سنائی مستغیث کی جانب سے مقدمہ کی پیروی شیخ مدثر اسلام ایڈووکیٹ نے کی جن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے مجرم ندیم شاہ کو عبرت ناک سزا سنائی شیر علی کے والد دلاور ولد کامران نے پولیس کو رپورٹ کی تھی اور ملزم ندیم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا چالان مکمل ہونے کے بعد مقدمہ کی کاروائی کا باقاعدہ آغاز کیا گیا اور تقریباً 4ماہ کے اندر جج ظفر اقبال نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ملزم کے خلاف پولیس نے زیرِ دفعات 302،377اور 201 ت پ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس پر فاضل عدالت نے مجرم کو سزائے موت، عمر قید اور 3سال قید با مشقت کی سزا سنائی ۔ 



اٹک سٹی: عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر نگرانی سمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا 

عالمی یوم آبادی کے موقع پر محکمہ بہبود آبادی کے زیر نگرانی سمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ،سمینار ایم سی ہال اٹک میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال تھے ۔ مقررین نے خطاب میں آبادی کے بڑھتے ہوئے اضافہ کے متعلق غور و فکر کیا گیا مقررین میں ڈی او سوشل ویلفیئر مرزا اکرم بیگ ، ڈاکٹر سعید اختر اعوان ، ڈی ڈی او محکمہ صحت ، ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی ظفر اقبال رحمانی ، ڈپٹی ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی ڈاکٹر انیقہ ملک ، کواڈنیٹر برائے انسانی حقوق پرنسپل شیخ آصف صدیقی بھی موجود تھے عالمی یوم آبادی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی گئی سیمینار کے بعد ایم سی ہال سے ریلی چوک فوارہ اٹک تک گئی شرکاء نے محکمہ بہبود آبادی کے حوالے سے تحریر درج تھی جس میں ماں اور بچے کے وقفے کے بارے میں کم بچے خوشحال گھرانہ ، ماں 2 سال تک اپنے بچے کو اپنا دودھ پلائے ریلی شہر بھر کا چکر لگاتے ہو ئے ایم سی ہال پر ہی اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے کتبے اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر کم بچے خوشحال گھرانہ اور محمکہ بہبود آبادی کی جانب سے دی گئی سہولیات کی تحریریں درج تھیں ۔ 



اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام لادینی قوتوں کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،مفتی تاج الد ین ربانی 

جمعیت علمائے اسلام لادینی قوتوں کے خلاف اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،ناموس رسالت ﷺ ، ناموس صحابہ اور مدارس کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ہمارے قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے آواز بلند کی ، جے یو آئی ایک تحریک کا نام ہے جو پاکستان کی بقاء اور نظام عدل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہیں ہونے دی جائے گی ،ہمارے اکابرین نے اسلامی قانون کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی مولانا مفتی محمود کی قیادت میں علمائے کرام نے اسمبلی میں بھر پور کردار ادا کر کے 1973 ء کے آئین میں اسلامی شقیں شامل کر کے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دلایا ۔ 1956 ء میں تحریک ختم نبوت ;248; نے ہزاروں نوجوانوں نے قربانیاں دیں جے یو آئی کی سیاست شریعت کے مطابق ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی نے جامعہ عبداللہ بن زبیر پیپلز کالونی اٹک میں جے یو آئی تحصیل اٹک کے زیر اہتمام علماء کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کنونشن سے مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، تحصیل امیر سید زرغون شاہ ، جنرل سیکرٹری ابراہیم قاضی ، نائب امیر قاری طارق محمود ، سرپرست اعلیٰ تحصیل اٹک مفتی امیر زمان ، مولانا طاہر عباسی ، سیکرٹری اطلاعات فخر الدین رازی ، مولانا عبید اللہ ، مفتی عبدالواحد ، مولانا خالد محمود ، مولانا محمود الہٰی ، مولانا سید افتخار احمد شاہ ، مرکزی معاون کنونیئر یاسر زمان ، مولانا عبدالواحد نے بھی خطاب کیا ، علمائے کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ پاکستان کی چوکیدار جماعت ہے جو ملک کی بقاء اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ہمارے قائدین اسمبلی میں موجود ہیں جو حق کی آواز بلند کر رہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی ہمارے علمائے کرام نے اسمبلی میں حق کی آواز بلند کی ہ میں متحد ہو کر کام کرنا چاہیے اور جے یو آئی کے مشن کو آگے بڑھانا چاہیے جے یو آئی واحد جماعت ہے جو قیام پاکستان سے قبل اپنا کردار ادا کر رہی تھی اور قیام پاکستان کے بعد بھی اسی طرح جدوجہد کر رہی ہے موجودہ حکومت ایک مخصوص ایجنڈا اور سازش کے تحت لائی گئی ہے سکول کے نصاب سے ختم نبوت;248; اور اور صحابہ کے نام نکالنا اسی سازش کا حصہ ہے نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان سے عقیدہ ختم نبوت نکالنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اسلامی شعائر ختم نبوت;248; ناموس رسالت;248; کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اپنے قائد مولانا فضل الرحمان کے ایک اشارے پر اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کردیں گے ۔ 



ضلع اٹک:براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب بس حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 32 افراد زخمی 

براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب بس حادثہ ، 10 افراد جاں بحق ، 32 افراد زخمی ، زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے عملہ نے ٹیکسلا اور حسن ابدال ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سوات سے لاہور جانے والی مسافر بس نمبر ;766983;-149 تھانہ واہ کی حدود میں براہمہ انٹر چینج موٹر وے کے قریب تیز رفتاری کے سبب بارش ہونے سے روڈ پر پھسلن ہونے کے باعث سڑک کے کنارے بے قابو ہو کر الٹ گئی ،بس میں 59 مسافر سوار تھے حادثہ کی صورت میں 10 مسافر سکینہ بی بی سکنہ لاہور ، نورین سکنہ لاہور ، کنزا سکنہ لاہور ، خالد شہزاد سکنہ ننکانہ صاحب ، سیف الرحمن سکنہ سوات ، اعجاز ، نیاز سکنہ سوات ، تاج سکنہ سوات جبکہ کہ 2 افراد کی شناخت نہ ہو سکی جبکہ 32 مساف زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے ایک مسافر کی حالت تشویشناک ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹی میں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی لاشوں کو واہ جنرل ہسپتال اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ حسن ابدال منتقل کردیا ہے ۔ 



گاؤں شمس آباد :مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے آبائی حلقہ کی عوام ان کی راہ تک رہی ہیں ،رپورٹ 

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے آبائی حلقہ کی عوام ان کی راہ تک رہی ہیں ‘ ایک طرف عوام شدید گرمی سے پریشان حال ہے اور دوسرا باران رحمت برسنے کے سبب شاپر اور پلاسٹک ریپرز سے شہر کی نالیاں بند ہو گئیں ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، بدبو سے اٹھنے والے تعفن نے پورے علاقہ کی عوام کا جینا حرام کر دیا ، تفصیلات کے مطابق رات بارش نے اٹک کے عوام کو جہاں شدید گرمی سے راحت دی وہیں صبح جب وہ اپنے گھروں سے باہر نکلے تونالیوں میں شاپروں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کے ریپرز کے پھنسے ہوئے ڈھیروں کی وجہ سے انہیں دوہری اذیت سے دوچار کردیا ہے ۔ وطن عزیز کے ماحول کو پلاسٹک بیگز، شاپنگ بیگز اور پاپڑوں کے ریپرز نے جس بری طرح خطرے میں ڈال رکھا ہے اس کا احساس اگر بروقت نہ کیا گیا تو تاریخ اس حوالے سے ہ میں کبھی معاف نہیں کرے گی ،تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن سے قبل ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے بلند بانگ دعوے کیے تھے تاہم حکومت میں آنے کے بعد اس حوالے سے صرف ایک قدم اٹھایا گیا اور وہ صرف اور صرف ایک وزیر ماحولیات کی سلیکشن تھی جس کے بعد وہ ماحول کوہی بھول گئے ،وزیر ماحولیات اگر آپ اس ارض وطن کو پلاسٹک بیگز سے چھٹکارہ نہیں دلا سکتے ‘ماحول کی صفائی کا آپ کو اتنا ہی خیال ہوتا تو آپ اپنے آبائی حلقہ شمس آباد کے سامنے بہنے والے گندگی کے اذیت زدہ بدبو دار نالے سے وہاں کے عوام کی جان چھڑادیتے ۔ 



اٹک سٹی:مریم نواز کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ،محمد نواز شریف جلد جیل سے باہر آئیں گے ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ،محمد نواز شریف جلد جیل سے باہر آئیں گے ،تحریک انصاف والوں کو سمجھ نہیں آرہی ،ان کے پاس مہنگائی کنٹرول کرنے اور معاشی صورت حال کو سنبھالنے کی صلاحیت نہیں حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی بھکاری کا روپ دھار لیا ۔ اٹک میں ہونے والے کامیاب ورکر کنونشن پر پارٹی کارکن مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر لیگی رہنما ڈاکٹر محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ،شیخ ساجد محمود،تیمور شاہ،حامد قدوس بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی بڑا پروگرام نہیں جس کے تحت وہ کام کرسکیں وہ آج بھی کنٹینر پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں عوام جاننا چاہتے ہیں کہ جی ایس ٹی ٹیکسز کی مد میں اربوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں تاہم عوام کو ریلیف نہیں دیا جا رہا بلکہ سونامی کی زد میں آکر قوم ذہنی مریض بنتی جا رہی ہے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضلع اٹک میں ہونے والے ورکر کنونشن میں ضلع بھر کے علاوہ تحصیل حضرو سے بھی لیگی کارکنان نے بھر پور شرکت کی اور اپنے قائدین سے بے پناہ محبت کا اظہار کیا جس پر ان کے انتہائی مشکور ہیں مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی اپنے قائدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی مثال دور دور تک نہیں ملتی ۔ 



اٹک سٹی: عمران خان اور عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں ،چوہدری عادل علی خان 

چےئر مےن ڈسٹر کٹ اوور سےز پاکستانی کمےٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزےرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ،اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اٹک چو ہدری عبد الماجد، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلہ میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مےن ڈسٹر کٹ اوور سےز پاکستانی کمےٹی اٹک چوہدری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلہ میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں اجلاس مےں تحصےل سطح پر بھی اوور سےز کمےٹےاں قائم کر نے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کے مسائل گراس روٹ لےول پر حل کیے جاسکےں ۔ 



اٹک سٹی:پاکستان شروع سے ہی صحافیوں کے لیے خطرناک ملک تصور کیاجاتاہے، اٹک پریس کلب کے اراکین کا اظہار خیال 

پاکستان شروع سے ہی صحافیوں کے لیے خطرناک ملک تصور کیاجاتاہے ،صحافی کی جدوجہد ملکی ترقی اور جمہوریت کی بالادستی کیلئے ہوتی ہے آئے روز اداروں کی طرف سے صحافیوں کو پریشرائز کرنا اور جعلی مقدموں میں فٹ کرنا ایک جمہوری ریاست پر سوالیہ نشان ہے اور آئے روز صحافیوں کی کلنگ قابل مذمت ہے ،ریاستی اداروں اور مملکت پاکستان کو صحافیوں کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات کرنے چاہیں ۔ اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) بول نیوز کے معروف اینکر مرید عباس کے قتل کی مذمت کرتا ہے اور متاثرین کے غم میں برابر کا شریک ہے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔ 



جی ٹی رو ڈہٹیاں :پاکستان تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے ‘تمام سابق وزرا نیب کے کیس بھگت رہے ہیں ،ورکرز کنونشن سے مقررین کا خطاب 

پاکستان تنزلی کی جانب بڑھ رہا ہے ‘یہ واحد ملک ہے کہ جتنے وزیراعظم زندہ ہیں سب نیب کے کیس بھگت رہے ہیں ‘کیا سارے ہی برے ہیں ، سارے ہی چور ہیں سارے ہی نیب کا شکار ہیں ہم مشرف کے دور کو بھگت چکے ہیں اب تو جج بھی چیخ اٹھے ہیں ،مسلم لیگ ( ن ) وطن عزیز کو وزیر اعظم عمران خان کی تباہی سے بچانے کیلئے میدان عمل میں موجود ہے کیونکہ وہ ملک کی تباہی کا ایجنڈالے کرآئے ہیں ،ہماری حکومت کوسازش کی وجہ سے ختم کیاگیا ،مسلم لیگ ( ن ) کو سی پیک اورایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی جارہی ہے تاہم مسلم لیگ ( ن ) عام انتخابات میں دوبارہ برسر اقتدار آ جاتی تو پاکستان ایشین ٹائیگربن جاتا ، چندناکام سیاستدانوں اور ایک ادارہ کو ٹاسک دیا گیا کہ قوم اورفوج کے درمیان نفرت پیداکی جائے ،آج پاکستان کے صدراوروزیراعظم جہاں جاتے ہیں وہ ڈرجاتے ہیں کہ معلوم نہیں یہ کتنے پیسے مانگیں گے عالمی سطح پر پاکستان موجودہ حکمرانوں کی پالیسی کے سبب گداگر ملک کے طور پر مشہور ہو چکا ہے ۔ حکمران ملک کشکول پکڑکر جس طرح بھیک مانگ رہے ہیں اس میں قومی غیرت اور حمیت کا جنازہ نکال دیا ہے ،پاکستان کی کرنسی بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھی کمزور ہو چکی ہے وزیر اعظم عمران خان نے جو حشر پشاور میٹرو بس سروس کا کیا ہے وہی پورے ملک کا کر کے دم لیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) شاہد خاقان عباسی ، مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب ، مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال ، ممبران پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان ، جہانگیر خانزادہ ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک بہادر یار خان آف کھنڈہ اور سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے پنجاب کے 36 اضلاع میں پہلے ورکرز کنونشن سے مہریہ مارکی ہال میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وزیر بحالیات حکومت آزاد جموں کشمیر راجہ محمد صدیق ، مرکزی صدر مسلم لیگ ( ن ) شعبہَ خواتین سینیٹر نزہت صادق ، سابق ممبران قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، ملک ریاست علی سدریال ، سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان ، سابق چیئرمین یونین کونسل حبیب الرحمن ، یاسر خان فورملی ، حاجی رفاقت خان برہان ، سابق وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈز ملک شاہنواز ، ملک محمد عارف ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، سٹی صدر اٹک شیخ محمود الہٰی ، ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، طلال اشرف بٹ ، ملک انصار احمد ، ملک خالد محمود فتح جنگ ، سابق ناظم سردار محسن افتخار آف باہتر ، تحصیل جنرل سیکرٹری حسن ابدال عابد شہزاد ملک ، ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) شعبہَ خواتین بیگم خالدہ رانا ، مسز نسیم بخاری اور مسز مہتاب جاوید بخاری کے علاوہ ضلع بھر سے مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداران ، کارکنان کی کثیر تعداد کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے وکلاء ، مسلم لیگ ( ن ) کے مختلف تنظیموں کے عہدیداران ، کارکنان ، خواتین ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جنرل سیکرٹری سید قمر الدین ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صوفی فیصل بٹ بھی موجود تھے ، ورکرزکنونشن میں پارٹی جھنڈوں کی بہار نے خوبصورت رنگ پیدا کیے رکھا مہمانوں کا استقبال شیخ آفتاب احمد نے ڈھول کی تھاپ پرکیا اور شرکاء نے مہمانوں پر پھول کی پتیاں نچھاورکیں مہمانوں کی آمد پر گھوڑا ڈانس کے رواءتی فن کا بھی مظاہرہ کیا گیا پنڈال جانے والے تمام راستوں کو خیر مقدمی بینرز سے سجا دیا گیا ہال میں 2 ہزار سے زائد کرسیاں بچھائی گئی ہیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پرانے پاکستان کو تلاش کر رہے ہیں عمران خان نے صرف 10 ماہ میں اتنے غیر ملکی قرضے لے لیے ہیں جتنے گزشتہ 5 سالوں میں نہیں لیے گئے آمروں کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائے تو سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا گھبرائیں گے ہم نے انہیں گھر بھیجنا ہے شیخ آفتاب احمد اور ملک سہیل، جہانگیر خانزادہ پارٹی کا اثاثہ ہیں پاکستان کو بچانے کے لئے صرف نوازشریف کھڑے ہیں مسلم لیگ ( ن ) ملک بچانے کے لئے نکلی ہے ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں ریاست مدینہ ایک اصول پر قائم ہوتی ہے ہم انصاف کی بات کرتے ہیں یہ حکمران تاریخ کو نہ سمجھ سکتے ہیں اور نہ صلاحیت ہے انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ارد گرد بدعنوان افراد کا ٹولہ موجود ہے پاکستان میں 2 نظام نہیں چل سکتے اپوزیشن کے لئے الگ قانون اور حکومت کے لئے الگ ، جس ملک میں آئین دب جائے اور صحافی کا قلم چھین لیا جائے ملک نہیں چل سکتا پارلیمان کو ملک چلانا چاہیے سب مل کر مسائل کا حل ڈھونڈیں گے عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکاہے مسلم لیگ ( ن ) نے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا تاہم موجودہ حکومت جو ہماری ترقی کو صرف برقرار رکھتی اس نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے قائد محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کرنے والے جج خود بول اٹھے ہیں اس نے نظام عدل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے کہ فیصلے کس طرح ہوتے ہیں مشرف کی آمریت کا مقابلہ بھی کر چکے ہیں آج ملک بھر میں مشرف کا نام لیوا بھی کوئی موجود نہیں کہ انہوں نے کس بنیاد پر بھاری اکثریت سے منتخب ہونے والے جمہوری وزیر اعظم محمد نواز شریف کو اٹک قلعہ جیسے عقوبت خانے میں رکھا آپ کے ووٹ سے ملک میں تبدیلی آئے گی ضمیر کا سودہ کرنے والا ہمیشہ ختم ہو جاتا ہے مسلم لیگ ( ن ) کی جنگ اقتدار کے حصول کیلئے ہرگز نہیں ہے بلکہ ہم وطن عزیز میں مسائل کے خاتمہ ، آئین و قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ لڑ رہے ہیں ہر مشکل دور میں شیخ آفتاب احمد مسلم لیگ ( ن ) کے وفادار اور سچے ساتھی کا کردار ادا کرتے رہے ہیں مسلم لیگ ( ن ) کے ہر مشکل دور میں کبھی بھی ہ میں شیخ آفتاب احمد کو ڈھونڈنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے ہمیشہ خود پارٹی قیادت سے رابطہ کر کے بتایا کہ وہ ان کی پشت پر کھڑے ہیں مسلم لیگ ( ن ) کا ہر ورکر مشکل دور میں ہمیشہ ثابت قدم رہا ہے اسی وجہ سے یہ جماعت آج بھی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کی صورت میں موجود ہے ہر ورکر ہی ایسا ہے کہ کبھی مشکل وقت میں بے وفائی نہیں ہوئی اصولوں پر کھڑے ہونے یا قربانی کی ضروت پڑی ہے تو مسلم لیگ ن پاکستان کی فلاح میں مصروف دکھائی دی اگر آج محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ( ن ) اصولوں پر کھڑی نہ ہوئی تو کون کھڑا ہو گا منصف کا قلم بک جاے یا بھٹک جائے تو ملک ترقی نہیں کرتے قوموں کی ترقی عدل و انصاف کے نتیجہ میں ممکن ہوتی ہے منصف دباءو کا شکار ہو کر وڈیو میں بتاتا ہے پر سو موٹو نہیں ہوتا ملک کے وزیراعظم کے کیس میں انصاف نہیں ہوتا تو کب کس پاکستانی کو انصاف ملے گا آج حالت یہ ہے کہ جس کرپٹ آدمی نے جان بچانی ہے وہ تحریک انصاف میں شامل ہو جائے عمران خان ہم پر میڈیا کے ذریعے عوام کی عدالت میں الزام لگائے احتساب کرنا ہے تو آغاز مجھ سے کرو میں وزیراعظم تھا 46 وزرا تھے عوام جانتی ہے کہ رانا ثنا اللہ منشیات لے کر لاہور نہیں جاتا آئین دب گیا ہے صحافی کا قلم چھین لیا جا رہا ہے ایسے ملک نہیں چلتے ہم عدلیہ اور صحافت کو دبا رہے ہیں ملک میں کوئی امید کی کرن نہیں ہے اب تک کی مہنگائی ابتدا ہے ہماری حکومت توڑی گئی تین دن میں عوامی خدمت کے لیے حکومت بنا کر محنت شروع کر دی دنیا ترقی کر رہی ہے ورکرز کو یکجاں رہنا ہے ناراضگیوں سے آگے نکل کر مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کے لیے محنت کرنا ہے اس گرمی میں اتنی بڑی تعداد میں ورکرز کا گھر سے نکلنا محمد نوازشریف کے ساتھ محبت کا اظہار ہے ورکرزپارٹی کا چہرہ، روح اور آواز ہوتا ہے تبدیلی آئی مہنگائی کی، تبدیلی سفید پوشوں کی پگڑی اچھا لنے کی آٹا مہنگا، چینی مہنگی، گیس بجلی مہنگی 22 کروڑ عوام پوچھتی ہے چیزیں کب سستی ہو ں گی ہ میں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے سرحد سے سندھ، بلوچستان سے سندھ تک ہم آواز ہیں محمد نواز شریف کو وزیراعظم اور محمد شہباز شریف کو وزیراعلیٰ بنائیں گے ہمارے آنے کا مقصد جو آج ملک میں ہورہا ہے اس کے خلاف آواز اٹھانے کےلیے نکلے ہیں ہم ہر ضلع میں جائیں گے اور عوام سے ملیں گے ملک میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے ملک ریکارڈ قرضوں کے نیچے دب گیا ہے ہم جنرل ایوب خان ، جنرل ضیاء الحق اور جنرل مشرف کی جیلیں دیکھی ہیں ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں عمران ہمارا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ہم اس حکومت کو گھر بھجیں گے آج جب سیاسی اصولوں اور آئین پر کڑا وقت ہے تو محمد نواز شریف ان کے خلاف کھڑے ہیں جس ملک میں عدل انصاف نہ دے سکے تو وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے ملک کا وزیر اعظم اس کے کیس میں انصاف نہیں مل سکتا تو پھر کس کو ملے گا اگر عمران نے حکومت کرنی تو عوام کو ریلیف دو جس کرہٹ ادمی نے جان بچانی ہے وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے جب عوام کا اعتماد حکومت سے ہٹ جائے پھر حکومت نہیں چل سکتی ملک میں دوہرا معیار نہیں چل سکتا ہے انہوں نے سوال کیا کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ 15 کلو ہیرون لےجاسکتے ہیں اس پر شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ، مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم محمد نوازشریف کاپیغام لے کرآئے ہیں محمد نوازشریف 20 کڑوڑعوام کے دلوں میں دھڑک رہاہے پاکستان کی گلیوں میں سب سے گونج دارنعرہ وزیراعظم محمد نوازشریف ہے وزیراعظم وہ نہیں بنتاجو ٹوٹے پھوٹے لفظوں سے حلف پڑھتاہے بلکہ عوام کی خدمت سے وزیراعظم بنتاہے مسلم لیگ ( ن ) کاپیغام ہے کہ پاکستان کو بچانے کاکام کرناہے یہ قائداعظم کی جماعت ہے اس قافلے کوکوئی روک نہیں سکتاہم میدان میں اس لئے نکلے ہیں کہ پاکستان کو عمران خان کی تباہی سے بچاناچاہتے ہیں وہ ملک کی تباہی کا ایجنڈالے کرآیاہے ہماری حکومت کوسازش کی وجہ سے ختم کیاگیا سی پیک اورایٹمی دھماکے کرنے کی سزا دی جارہی ہے اگرمسلم لیگ دوبارہ حکومت میں آتی تو پاکستا ایشیاء کاٹائیگربن جاتاچندناکام سیاستدان اورچند فوجیوں کو ٹاسک دیاگیاکہ قوم اورفوج کے درمیان نفرت پیداکی جائے آج پاکستان کاصدراوروزیراعظم جہاں جاتاہے وہ ڈرجاتے ہیں کہ پتانہیں کتنے پیسے مانگے گا کشکول پکڑکرحکمران آج کھڑاہوجاتاہے پاکستان کی کرنسی سب سے کم ہوکررہ گئی عمران خان کوپاکستان کے عوام کی چابی نہیں دے سکتے اناڑی نے آج پاکستان کی براحال کیاہے ڈالرکی اونچائی کاراستہ نہ روکاتو یہ دوسوتک چلاجائے گا جس ملک میں روزگاختم ہوجائے مزدورکاروزگارچھن چکاہو اس ملک کی معیشت درست کیسے ہوسکتی ہے عمران خان جو حشرپشاورمیٹروکے ساتھ کیا وہی حال پورے ملک کاکررہاہے ملک کوترقی پرلانے کے لئے عقل کی ضرورت ہے عمران خان نے نیاپاکستان کے نام پرعوام سے دھوکہ کیا پاکستان کے نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں ، پانی کے بہاؤ کے سامنے بندھ نہیں بابدھا جا سکتا پاکستان کو عالمی گداگر بنا دیا گیا ہے ہمارا وزیراعظم کشکول پکڑ کر دنیا میں بھیک مانگتا پھر رہا ہے ایک اناڑی حکومت میں آ کر بیٹھ گیا ہے ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اٹک کے عوام کا جذبہ دیکھ کر نالائق اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے شیروں کو جیلوں میں ڈالیں گے ہر گھر سے شیر نکلے گا محمد نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت ، موٹر وے کی تعمیر ، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے 5 سالہ دور حکومت میں 10 ہزار میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل کیے آج اگر لوڈ شیڈنگ نہیں ہے تو اس کی وجہ محمد نواز شریف کی پالیسیاں ہیں اور اس کی پاداش میں ہمارے قائد محمد نواز شریف کو جیل میں اسیر کر دیا گیا ہے عوام کی حقیقی رائے محمد نواز شریف کے ساتھ ہے اور اب عوام وزیر اعظم عمران خان کو عوام سمجھ چکے ہیں کہ وہ نا اہل اور سلیکٹڈ ہیں وہ یہ بات اچھے طریقہ سے سمجھ لیں کہ وہ سب کو جیل میں بند کر دیں گے تاہم خلق خداکی آواز کوکیسے تالا لگائیں گے اس بار مہر صرف شیرپر لگے گی سارے چور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں اس لئے کہ نیب کی نظر نہ پڑے راناثناء اللہ کو منشیات میں گرفتار کیا گیا نہ کوئی ویڈیو نہ کوئی ثبوت حکومت انتقام میں اس حد تک جائے کہ جسے وہ برداشت کر سکیں وزیر اعظم عمران خان کی دلیری کی زندہ مثال یہ ہے کہ وہ ہماری لیڈر مریم نواز کے نام سے تھر تھر کانپتے ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے منڈی بہاءو الدین جلسہ کو خراب کرنے کیلئے تمام غیر جمہوری حربے استعمال کیے تاہم لاہور سے منڈی بہاءو الدین تک ہونے والے جلسوں نے حکومت کی آنکھوں پر لگی پٹی کو اتار دیا ہے آپ ایک شیرنی سے ڈر گئے ہیں جہانگیرترین اورعلیمہ باجی چور ہیں جن کو آپ این آر اودے چکے ہیں پاکستانی کی عوام کی رائے ہے کہ محمد نوازشریف ہی اس قوم کے لیڈر ہیں اور آئندہ وزیر اعظم بھی وہی ہوں گے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کاکیسادعوی کرتی ہے یہ مارشل لاء کی حکومت نظرآرہی نواز شریف سے ملاقات پر پابندی لگائی جارہی ہے آج ملک میں جتنے ترقیاتی کام نظرآرہے ہیں وہ سب مسلم لیگ ( ن ) کے دورکے ہیں غریبوں کی تقدیربدلنے کی بجائے ان سے جینے کاحق بھی چھیناجارہاہے ٹیکس کاسارابوجھ غریب آدمی پر ڈالاجارہاہے محمد نوازشریف کے دور میں لوگ خوشحال زندگی گزاررہے تھے اس بار دس ارب کی منی لارڈنگ نہیں ہوئی تو وہ پیسہ کہاں ہے مشرف آج ملک میں آنے کانام نہیں لیتے اس لئے کہ ان کو پتاہے کہ ان پر آرٹیکل 6لگے گا ترقیاتی کام کروانے کی وجہ سے کیاہ میں جیل بھیجاجارہاہے ہماراجرم کیاہے اب اس ملک کی حالت پررحم کرو ہم نے اس ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیا آپ نے کیاکیا آپ اس قوم سے ریفرنڈم کرلیں کہ کون سادورحکومت بہتر تھا مسلم لیگ ( ن ) تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے محمد نوازشریف سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی مارشل لاء دور میں محمد نواز شریف اور دیگر قائدین جنہیں لانڈھی جیل کراچی ، اٹک قلعہ اور اٹک جیل میں اسیر کیا گیا ان سے ان مقامات پر بھی ملاقات پر بھی پابندی نہیں تھی تاہم اب محمد نواز شریف اور دیگر اسیران کی ملاقاتوں پر پابندی نے تحریک انصاف کی جمہوریت پسندی کا پول کھول دیا ہے غریب کی زندگی تبدیل ہونے کی بجائے تباہ ہو گئی ہے یہ کہتے تھے غریب کی زندگی بدلیں گے پنشرز کی زندگی تنگ ہو کر رہ گئی ہے اشیائے خوردنی پر ٹیکس لگائیں گے تو غریب تو بدحال ہو گئی 10 ارب منی لانڈرنگ کا پیسہ کہاں گیا آپ کی حکومت میں کرپشن کا پیسہ کہاں گیا اپنے پانچ لوگوں کو لٹکا دو مسئلہ حل ہو جائے گا کراچی کا امن ن لیگ نے قائم کیا ہم تبدیلی لے کر آئیں گے ہماری تبدیلی غریبوں کے لئے ہے جہاں ظلم ہوتا تھا وہاں محمد شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر اترتا تھا سوئی گیس مہنگی سے مہنگی کر رہے ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو واپس لانا ان کے بس کی بات نہیں ورکر کنونشن صرف 2 روز کے مختصر نوٹس پر رکھا گیا ہے عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر محمد نواز شریف کے بیعانے کی تصدیق کر رہا ہے اٹک سے مسلم لیگ ( ن ) کے رکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم متحد ہیں عمران خان کے ظلم اور ڈھیٹ پن کے پیچھے جس ڈھٹائی سے موجودہ حکومت سفید پوشوں کی پگڑی اچھال رہی ہے وہ مثال موجود نہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کی بدترین مثال عمران خان کی حالیہ اور کے پی کے میں گزشتہ حکومت ہے چند ماہ تک عمران خان کے ساتھ تحریک انصاف میں شامل رہا تاہم بہت جلد سمجھ گیا کہ عمران خان جھوٹا ، نالائق ، نکھٹو ، مریم نواز شریف سے خوف کھانے والا عمران خان جس نے انہیں منڈی بہاءو الدین میں جلسہ نہیں کرنے دیا اور گراونڈ میں پانی چھوڑ دیا انہوں نے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نعرے لگوائے ’’ بندہ نمبردونیازی گونیازی ‘‘ اس پر پنڈال میں موجود شرکاء نے ان کے نعروں کا بھرپور انداز میں جواب دیا انہوں نے اپنا خطاب اس شعر سے کیا کہ ’’ مفاہمت نہ سکھا جبرنارواسے مجھے میں سربکف ہوں لڑادے کسی بلاسے مجھے ‘‘ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمسلم لیگ ن کامشکل ترین دورہے مشرف کے مشکل دور میں بھی اورآج بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں نوازشریف جوکہہ رہے ہیں وہ ہرعام آدمی کی زبان ہے عمران خان کی مثال گندے گلے سڑے پھل کی طرح ہے عمران خان میں ملک کوسنبھالنے کی اہلیت نہیں وہ صرف کرکٹ کھیلتے رہے ضلع اٹک مسلم لیگ ( ن ) کا گڑھ ہے رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا اب کہتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی گرفتار ہو گا سب شیروں کو جیل میں ڈال دو انہوں نے کہا کہ مجھ پر کچھ تبدیلی کا بخار چڑھ گیا تھا زیادہ باتیں کریں تو شاید ہم پر بھی چرس نہ ڈال دی جائے منڈی بہاؤالدین میں گٹر کا پانی چھوڑنے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان ملک نہیں چلا سکتا ہم سب کو بند کردیا جائے تب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) سب سے بڑی جماعت ہے ہ میں باہر کی کسی جماعت سے کوئی خطرہ نہیں اگر اٹک میں مسلم لیگ ( ن ) کو نقصان ہوا تو اسے اندرونی سازشوں کے سبب ہو گا رکن پنجاب اسمبلی جہانگیر خانزادہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کا قلعہ ہے آج ایک ہی ورکر کنونشن اس کا منہ بولتا ثبوت ہے محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) یکساں جنگ کرے گی قائدین کو بتانا چاہتا ہوں ورکرز ہی پارٹی کا چہرہ ہیں یہی ورکرز ہیں جو ظلم کے خلاف مسلم لیگ ( ن ) کا جھنڈا اٹھائے آپ کی طاقت بنیں گے بہت شور تھا تبدیلی اور مہنگائی کا صرف شور شرابا ہی نکلا تبدیلی اور نظام کی درستگی تبدیلی آئی تو انتقالی تبدیلی آئی بربادی کی بجلی سیمنٹ چینی آٹے کے مہنگائی کی ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں کے چہرے بے غم ہیں تبدیلی کا دعوہ ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دینے کے جیسا نکلا ، تحریک انصاف کی حکومت بربادی کی تبدیلی لائی ہے پاکستان کے بائیس کڑورعوام آج ریاست مدینہ کے نعرہ لگانے والوں سے روزگاراوراپنے حقوق کے حصول کامطالبہ کرتی ہے قوم کی امیدیں نوازشریف کے ساتھ ہیں عوام اس نا انصافی اورمہنگائی کی تبدیلی کو مستردکرچکی ہے ۔ 



تحصیل حضرو:دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، لاش دریا سے باہر نکال لی گئی 

دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر نوجوان ڈوب کر جاں بحق ، لاش دریا سے باہر نکال لی گئی ، تفصیلات کے مطابق 29 سالہ یاسر شہزاد ولد محمد سعید سکنہ ملاں منصور جو اٹک پل کے مقام پر گرمی کی شدت کے باعث دریائے سندھ پر نہانے کیلئے گیا اور دریا کی بے رحم موجوں کی نظر ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی لاش کو دریا سے باہر نکال لیا ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے مریض کا سانس بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور اپنی جان کی بازی ہار گیا ،ریسکیو کے عملہ نے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دی ہے ۔ 



ضلع اٹک:شہری نکاح،اموات اور پیدائش کا ریکارڈ اندراج کروا لیں ‘تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے،رپورٹ 

شہری نکاح،اموات اور پیدائش کا ریکارڈ اندراج کروا لیں ‘تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انچارج میونسپل کمیٹی حسن ابدال اندراج اموات،پیدائش،نکاح اورنگزیب اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل حسن ابدال کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر کے محفوظ اور آسان بنایا جا سکے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ میونسپل کمیٹی کے دفتر میں آکر اپنا اور بچوں کا ریکارڈ درج کروا لیں تاکہ مستقبل میں کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔ 



اٹک سٹی:عطائیت کے خاتمہ کی مہم میں کوالیفائیڈ سٹاف و ڈاکٹرز کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے ، یاور بخاری 

عطائیت کے خاتمہ کی مہم میں کوالیفائیڈ سٹاف و ڈاکٹرز کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے ، پی ایچ سی کے بعض قوانین پر میڈیکل پروفیشنل کو تحفظات ہیں ، دور دراز دیہی علاقوں میں کوالیفائیڈ پیرامیڈیکس غریب عوام کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پنجاب پبلک اکاءونٹس کمیٹی یاور بخاری نے چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر مشتاق سلہریا سے ان کے دفتر میں ایک طویل ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر رہنما پی ڈی اے ڈاکٹر قاضی امجد حسین کاظمی اور کالم نگار سینئر صحافی شجاع اختر اعوان بھی موجود تھے ،یاور بخاری نے میڈیکل پروفیشنل کا موَقف بہترین انداز میں پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کوالیفائیڈ حضرات خصوصا ً فیکلٹیز کے کوالیفائیڈ ڈسپنسرز و ٹیکنیشنز کو پی ایچ سی کے اضلاع میں کام کرنے والی ٹیموں کے رویہ کی وجہ سے شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ہیلتھ کیئر کمیشن کے بعض قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے پیرا میڈیکل سٹاف و ڈسپنسرز کی فسٹ ایڈ و محدود پریکٹس تب ہی ممکن ہو سکتی ہے جب حکومت کی طرف سے ہیلتھ کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے تاہم اس موقع پر ہومیو پیتھک ڈاکڑز اور حکیموں کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئے ۔ 



اٹک سٹی:شہریوں کو شامل کیے بغیر شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی، چوہدری عبدالماجد 

شہریوں کو شامل کیے بغیر شہر کی صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکتی ،شہر میں صحت و صفائی کے بہتر مواقع پیدا کر نے کیلئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا ،مقررہ پوائنٹ پر شہری کوڑا کرکٹ پھینکیں اور پولیتھین شاپر کا استعما ل ترک کر دیں تو اس سے بہتری آ سکتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اٹک چوہدری عبدالماجد نے اپنے دفتر میں میڈیا اور تاجر نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا ،اس ملاقات میں چیف آفیسر بلدیہ اٹک مبارک علی خان ، صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان ، ایم ڈی مغل اعظم شادی ہال ;47; ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان ، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، اور سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج محمد پرویز خان بھی موجود تھے اس موقع پر شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے آراء اور تجاویز پرمشاورت کی گئی اس سلسلہ میں شہریوں ، انجمن تاجران اور میڈیا کا تعاون رہے گا تب ہی حالات اس سمت میں بہتری کی جانب گامزن ہوں گے تاجر اور میڈیا نمائندگان نے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ 



اٹک شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز بلال میڈیکل سٹور کے قریب دکان پرفائرنگ ‘ایک شخص زخمی 

اٹک شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز بلال میڈیکل سٹور کے قریب دکان پرفائرنگ ‘ایک شخص زخمی ،تفصیلات کے مطابق شہر کی گنجان ترین آبادی اور بازار میں بلال میڈیکل سٹور کے قریب جوتوں کی ایک دکان پر بیٹھے مالک دکان احمد خان ولد عبدالمسکین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے احمد خان شدید زخمی ہو گیا،اسے بازو اور سینے پر گولیاں لگی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی کو اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔ ا حمد خان محلہ کربلا اٹک شہر کا رہائشی ہے ،پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ 



اٹک سٹی:انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا فضل الرحمان کا آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر منتخب ہونا خوش آئند بات ہے،;748573;اٹک 

جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی انٹرا پارٹی الیکشن میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا آئندہ پانچ سال کے لئے جے یو آئی پاکستان کا بلا مقابلہ مرکزی امیر منتخب ہونا اور مولانا عبد الغفور حیدری کا مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونا ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف اور اس ملک میں نفاذاسلام کے لئے سیاسی و جمہوری جدو جہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے راہنما اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت تحصیل حضرو کے امیر مولانا قاری محمد اسماعیل،جے یو آئی کے بزرگ راہنما الحاج سید حسن شاہ، جے یو آئی ضلع اٹک کے سابق امیر مولانا سعید الرحمان رحمانی،مولانا محمد مسعود اختر ضیاء، سید فیض الحسن شاہ، مولانامحمد فرقان، مولانا ضیاء المحسن، مولانا حمید الحسن، قاری محمد آصف اصغر، مولانا قاری حنظلہ رحمانی، شبیرا حمد، شیخ جہانزیب، عبد اللطیف، حافظ محمد بن اسماعیل، حافظ احمد اسماعیل،نصیر احمد اور دیگر راہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو مرکزی امیر اور مولانا عبد الغفور حیدری کو مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اس ملک میں جے یو آئی نے ہمیشہ پر امن طور پر آئینی حدود کے اندر نفاذ اسلام کی جدوجہد کی ہے اور مولانا فضل الرحمان کے امیر اور مولانا عبد الغفور حیدری کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے سے اس ملک میں نفاذاسلام کے لئے سیاسی و مذہبی طور پر جاری کوششوں کو مزید تقویت ملے گی ۔ ن 



حضرو پولیس نے دانش میڈیکل سٹور پر ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا 

حضرو پولیس نے ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق 24جون کو حضرو میں دانش میڈیکل سٹور پر ہونیوالی ڈکیتی کے دوران 2ملزمان نے ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ لی تھی ،ڈکیتی پر ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ حضرو حاجی محمد اعظم کو ملزمان پکڑنے کی ہدایت جاری کی جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ڈکیٹ گرفتار کرنے پر ڈی پی اواٹک نے حضرو پولیس کو شاباش دی ۔ 



























No comments:

Post a Comment