Monday, June 24, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com. Updated from Hong Kong.



حضروسٹی: حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت انصاف کارڈ غریبوں کو علاج کی مفت سہولتیں مہیا کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکا 


حکومت کی طرف سے جاری کردہ صحت انصاف کارڈ غریبوں کو علاج کی مفت سہولتیں مہیا کرنے میں معاون ثابت نہ ہو سکا ،ایک حادثہ میں حامل کارڈ شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی‘ متعلقہ ہسپتال پہنچنے پر ایک ہزار روپے ایکسرے فیس اور 500 روپے ڈاکٹر کی فیس وصولی کے بعد مریض کو راولپنڈی بے نظیر ہسپتال ریفر کردیا گیا مگر یہ کارڈ وہاں بھی مفید ثابت نہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ میں حیات خان کی ٹانگ ٹوٹ گئی جسے صحت کارڈ کے حوالے سے اٹک سٹی میں متعلقہ پرائیویٹ ہسپتال لے جایا گیا کیونکہ یہ ہسپتال پینل پہ ہے لیکن جب مریض مذکورہ ہسپتال پہنچا تو وہاں پر موجود عملہ نے چیک کیا اور ان سے 500 روپے فیس اور ایک ہزار روپے ایکسرے کا وصول کیا تاہم ایک گھنٹے کے بعد مریض سے کہا کہ تمہارا علاج یہاں پر نہیں ہو سکتا آپ بے نظیر ہسپتال راولپنڈی جائیں وہاں جانے کے بعد بے نظیر ہسپتال میں بھی اس بات کا کوئی فائدہ نہ ہوا اور انہوں نے مریض سے 50 ہزار روپے طلب کیے جو غریب اور مستحق مریض کے لئے ناقابل برداشت تھے مجبوری کے تحت مریض کے بھائی نے اپنے ایک دوست سے مدد مانگی اور مریض کو واہ کینٹ کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ہے ٹریفک حادثہ میں زخمی حیات خان جو صحت انصاف کارڈ کا حامل ہے نے کہا کہ غریبوں کو اس کارڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہے ان ہسپتالوں کے خلاف حکومت کو فوری کاروائی کرنی چاہیے ۔ 



اٹک سٹی:شہر میں متعلقہ دو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حامل صحت انصاف کارڈ مریضوں سے چیک اپ کی علیحدہ فیس وصول کرنے لگے 

صحت انصاف کارڈ یا غریبوں سے مذاق‘ اٹک میں متعلقہ دو پرائیویٹ ہسپتالوں میں حامل کارڈ مریضوں سے چیک اپ کی علیحدہ فیس وصول کرنے لگے ،ہسپتال انتظامیہ کے اس روئیے پر مریضوں کا شدید احتجاج صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ‘تحصیل اٹک میں حکومت کی جانب سے اب تک سینکڑوں افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کر دی گئی ہے ۔ ان افراد کو بتایا گیا کہ آپ اٹک میں دو پرائیویٹ ہسپتالوں میں کسی بھی بیماری کا علاج اور چیک اپ کرا سکتے ہیں ،اللہ نہ کرے اگر کوئی خطرناک بیماری لگ جائے تو روالپنڈی اسلام آباد کے بڑے ہسپتالوں میں 7 لاکھ 20 ہزار روپے کا فری علاج اس کارڈ کا حامل شخص کرا سکتا ہے مگر اس وقت حامل کارڈ مریضوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا جب وہ یہ کارڈ لے کر متعلقہ ہسپتال گئے اور چیک اپ کرایا تو ہسپتال انتظامیہ نے ان مریضوں سے 500 روپے چیک آپ فیس ادا کرنے کو کہا گیا جس پر ان مریضوں کو بتایا گیا کہ اس کارڈ پر صرف آپ کو دوائی ملے گی ،چیک اپ فیس ادا کرنی ہو گی ۔ ایسے مریضوں نے میڈیا سے ملاقات میں بتایا کہ لاکھوں روپے علاج کے لئے صحت کارڈ دے کر پھر غریب مریضوں سے چیک اپ فیس وصولی سنگین مذاق اور حکومتی بدنامی کا ذریعہ ہے ،اگر فیس ادا کرنی ہے تو پھر اس کارڈ کا کیا فائدہ اس سے تو بہتر ہے بندہ پرائیویٹ ہی علاج کرا لے ،ان مریضوں نے حامل کارڈ مریضوں سے چیک اپ فیس وصولی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 


اٹک شہر کی معروف وخوبصورت مسجدجسکی بنیاد حضرت زاہد الحسینی نے رکھی تھی‘ میں کلیتہ الشریعہ کا کورس شروع ہوگیا ،رپورٹ 

مدینہ مسجد اٹک جس کی بنیاد وقت کے ولی حضرت زاہد الحسینی نے رکھی تھی اور اب اس کے مہتمم حضرت ارشد الحسینی ہیں ‘جامعہ مدینہ کے نام سے مدرسہ بھی موجود ہے اور یہ مسجد اٹک کی مشہور اور خوبصورت مساجد میں شمار ہوتی ہے ،اس مسجد میں کلیتہ الشریعہ کا کورس شروع ہوا ہے جس میں قرآن مجید کی تفسیر، حدیث، سیرت النبی اور فقہ پڑھایا جائے گا ۔ یہ کورس ان حضرات کے لیے ہے جو لوگ پڑھ رہے ہیں یا جاب کر رہے ہیں اور دین کو پوری طرح وقت نہیں دے سکتے ،اس کے اوقات مغرب کے بعد ایک گھنٹہ ہیں اس کورس میں ہونے والی کلاسس کی روز کی ریکارڈنگ بھی کی جائے گی تاہم جو لوگ اس کلاس میں حاضر نہیں ہو سکتے یا وہ لوگ جو اٹک سے باہر کے ہیں وہ بھی اس کورس سے فائدہ اٹھا سکیں ،اس کورس میں سب سے پہلے تو تفسیر کے چیدہ چیدہ اصول بیان کیے جائیں گے اور اس کے لیے ہمارے علماء نے باقاعدہ خود سلیبس تیار کیا ہے جس روز فقہ کی کلاس ہوگی ،اس روز 15 منٹ خارجی سوالات ہوں گے جس میں گروپ میں موجود لوگ بھی سوال یا کسی مسئلہ کے متعلق پوچھ سکتے ہیں وہ سوال میں آپ کی طرف سے پوچھ کر جواب آپ کو بھیج دوں گا ۔ 



راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر روزانہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں سفر کرتی ہیں ،روڈ سنگل ہونے کے سبب روزانہ حادثات ہورہے ہیں ،رپورٹ 

راولپنڈی کوہاٹ روڈ جس پر روزانہ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں سفر کرتی ہیں ،یہ روڈ سنگل ہونے کے سبب روزانہ حادثات کا شکار ہونے کی وجہ سے اب خونی روڈ کے نام سے مشہور ہو چکا ہے ۔ ترنول سے کوہاٹ تک یہ شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے ،اس شاہراہ سے روزانہ وفاقی وزراَ ، پنجاب او رکے پی کے کے وزراَ ، ممبران سینٹ اور قومی و صوبائی اسمبلی کی کثیر تعداد سفر کرتی ہے اور آج تک کسی نے بھی اس روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے سینٹ قومی اسمبلی پنجاب اور کے پی کے اسمبلی میں صدائے احتجاج بلند نہیں کی جو ان عوامی نمائندوں کی عوامی مسائل سے چشم پوشی کی روشن مثال ہے ،کچھ ہی عرصہ بعد یہ روڈ سی پیک کے ساتھ منسلک ہو کر انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی، اس کے باوجود اس کو دو رویہ نہ کرنے پر شہری گزشتہ 50 سال سے سراپا احتجاج ہیں ۔ ترنول سے کھنڈہ تک 2004ء سے 2007ء تک اس علاقہ سے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی رکن قومی اسمبلی رہے اور انہوں نے بھی اپنے حلقہ انتخاب کے سب سے بڑے مسئلہ پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ ’’ او جی ڈی سی ایل ‘‘ جنڈ میں کمپنی کی سینکڑوں گاڑیوں کا سفر بھی اسی شاہراہ پر ہوتا ہے ،اس کمپنی کا سالانہ منافع اربوں روپے میں ہے ،صرف ایک سال کے منافع سے یہ روڈ افغانستان تک ڈبل کی جا سکتی ہے تاہم حکومت ، عوامی نمائندے ، آئل اینڈ گیس کی مد میں اربوں روپے کمانے والے ادارے بھی اس پر نظر کرم کرنے سے قاصر ہیں ۔ سڑک کی حالت دن بدن دگرگوں ہوتی جا رہی ہے جا بجا گڑے اور شگاف آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں ہیں جس سے سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ۔ 



اٹک سٹی:کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری ،رپورٹ 

کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں تعلیمی سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری ‘کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ،اٹک کیمپس سمیت یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میں اساتذہ ،سٹاف کی طرف سے انتظامیہ کے استاد دشمن رویے کے خلاف تمام تعلیمی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ‘تیسرے روز بھی جاری ہے ۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد ،اٹک کیمپس میں اساتزہ کی نمائندہ تنظیم کامسیٹس اکیڈمک سٹاف اسوسی ایشن نے فیکلٹی کی نوکریوں کی ضمانت نہ ملنے اور دیگر استاد دشمن پالیسیوں کے خلاف پیر سے تمام تعلیمی سرگرمیاں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جو بدھ کو تیسرے روز بھی جاری ہے ،کامسیٹس یونیورسٹی اٹک کیمپس میں اساتذہ و سٹاف کی کثیر تعداد نے نیو کیمپس سے اولڈ کی طرف مارچ کیا اور ڈائریکٹر اٹک کیمپس کے دفتر کے باہر بھر پور احتجاج کرتے ہوئے تمام مطالبات کی منظوری تک بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر اکیڈمک سٹاف اسوسی ایشن اٹک کیمپس ڈاکٹر عتیق نے اساتذہ کے مطالبات پیش کیے جن میں مستقل ملازمت اساتذہ وسٹاف کی بر وقت ترقیاں ایڈہاک الاءونس کے مسائل کا حل غیر قانونی بر طرفیوں اور تنخواہوں کی بندش کا خاتمہ ;6780477180; فنڈ سمیت تمام مالی معاملات کا اڈٹ اور سروس فائلز کا انتظامی اڈٹ یونیورسٹی سینت اور سینڈیکیٹ میں اساتذہ کی نمائندگی مساوی ہیلتھ پالیسی اور ادارے میں کام کرنے کا ساز گا ر ماحول شامل ہے ۔ اس موقع پر اساتزہ وسٹاف نے یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کے استحصال کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی ،اس موقع پر کامسیٹس اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن اٹک کیمپس کے نائب صدر ڈاکٹر شجاعت تنولی نے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کی بے ضاطگیوں ،بد انتظامیوں اور اساتذہ و ملازمین کے غیر قانونی استحصال کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے اور اس کا دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک تمام تعلیمی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا ۔ 



اٹک سٹی:محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد کی جانب سے پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن کا قیام عمل میں لایا گیا 

محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد کی جانب سے پبلک سیکرٹریٹ اسپیشل پرسن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق تھے تاہم وہ بجٹ کے ہنگامی اجلاس کی وجہ سے تشریف نہ لا سکے ،ان کی جگہ ان کے راہ بازو اور آمدہ امیدوار سٹی چیئرمین حاجی محمد اکرم خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت کے شرکت کی ۔ محمد عدیل فوکل پرسن برائے معذور افراد کی جانب سے مطالبہ پیش کیا گیا کہ اٹک میں اسپیشل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے جس سے معذور افراد ہنر سیکھ کر معاشرے میں عزت سے اپنا رزق حلال کمائیں اور معاشرے میں کسی پر بوجھ نہ بنیں جس پر حاجی اکرم خان نے وعدہ کیا کہ اگر حکومت کی جانب سے جگہ میسر نہ ہوئی تو وہ اپنی جیب سے جگہ خرید کے دیں گے اور انسٹیٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس پر اسپیشل پرسن ڈسٹرکٹ اٹک کی جانب سے حاجی محمد اکرم خان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:استاد ہی معلم انسانیت ہے ،اللہ نے اپنے محبوب نبی آخر الزمانﷺکو معلم بنا کر بھیجا ،مقررین کا ٹی اے پی تقریب سے خطاب 

استاد ہی معلم انسانیت ہے ،اللہ نے اپنے محبوب نبی آخر الزمان;248; کو معلم بنا کر بھیجا ،تنظیم اساتذہ وطن عزیز پاکستان کے اساتذہ کی ملک گیر تنظیم ہے اس میں پرائمری سے لے کر یونیورسٹی کی سطح تک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں اور دینی مدارس کے معلمین شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اساتذہ پاکستان (ٹی اے پی)ضلع اٹک کی طرف سے اساتذہ کے اعزاز میں دیے گئے عید ملن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ پروگرام کی صدارت صدر ضلع پرویز اقبال نے کی جب کہ مہمان خصوصی صدرٹی اے پی ضلع راولپنڈی احسن شہزاد اور جے آئی پی پنجاب شمالی کے سیکرٹری جنرل اورڈائریکٹر العلم ماڈل سکول جھاری کس حسن ابدال اقبال خان اور العلم ماڈل سکول پنڈسلطانی کے ڈائریکٹر ناصر اقبال خان تھے جبکہ تعلیمی کمیٹی کے صدر عارف خان نے سٹیج سیکرٹری کے فراءض سر انجام دیئے ، تلاوت مولانا محمد اشفاق جبکہ نعت رسول مقبول ;248; حافظ فرخ اور مہتاب گل نے پیش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال خان نے کہا کہ تعلیم انتہائی اہم فریضہ ہے ملک و قوم کی ترقی کا کریڈٹ اچھے استاد کو ہی جاتا ہے اگر کوئی قوم اپنے اساتذہ کا ادب و احترام نہیں کرتی اس کی نسل اور اس کا مستقبل تاریک ہو جاتا ہے طلبہ کا آئیڈیل اپنا استاد ہی ہوتا ہے امت مسلمہ دنیا کے لئے ایک جنریل روڈ ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے تعلیم انسان کو اپنے رب کا فرمانبردار بناتی ہے اس وقت پوری دنیا میں ایک بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے لبرلزم انسان کو نفس کا غلام بناتا ہے جبکہ دین اسلام رب کی غلامی کا راستہ منتخب کرنے کی طرف رہنمائی دیتا ہے پوری دنیا کی بے چینی اللہ کی بندگی سے ہی ختم ہو سکے گی اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنے تعلیمی فراءض بخوبی سرانجام دیں اور بچوں کے اخلاق و کردار سازی میں اپنا کردار ادا کریں ٹی اے پی صدر ضلع راولپنڈی احسن شہزاد نے کہا کہ جون 1969کو تنظیم اساتذہ کی داغ بیل ڈالی گئی اب 2019اس کا گولڈن جوبلی سال ہے یہ خالصتاً پیشہ وارانہ تنظیم ہے اس تنظیم میں بلاتفریق ہر پاکستانی مسلمان معلم شامل ہو کر اس کا معاون کارکن اور رکن بن سکتا ہے ہ میں معیار تعلیم کو بلند کرنا ہے اور نئی نسل کی اسلامی خطوط پر تربیت اور پاکستان میں اسلامی جمہوریت کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور ساتھ ساتھ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہو گا قبل ازیں عید ملن پروگرام سے ناصر اقبال خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام تعلیم کو انتہائی بنیادی اہمیت قرار دیتا ہے نبی;248; پر اقراء کی پہلی وحی بھیج کر اللہ نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کردیا ہے معاشرے کی کردار سازی میں تعلیم اور استاد کو بنیادی جزو قرار دیا صدر ضلع اٹک پرویز اقبال نے آخر میں شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک سٹی:حکومت کی لاکھ کاوشوں کے باوجود پولیس اور عوام کے درمیان حائل خلیج میں کمی نہیں کی جا سکی ، ڈاکٹر لیاقت منیر نیازی 

ضلعی صدر نیشنل پریس کلب ڈاکٹر لیاقت منیر قادری نے کہا ہے کہ حکومت کی لاکھ کاوشوں کے باوجود پولیس اور عوام کے درمیان قیام پاکستان سے لے کر آج تک حائل خلیج میں کمی نہیں کی جا سکی ،دنیا بھر میں پولیس عوامی خدمت کی آئینہ دار ہوتی ہے جس طرح پاکستان میں ریسکیو 1122 اور موٹر وے پولیس اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کر رہی ہیں ،اسی طرز پر پولیس اور سرکاری اداروں کو لانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصب ہال اٹک پریس کلب رجسٹرڈ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری بہتر پولیس افسر ہیں تاہم ضلع اٹک کے بعض پولیس افسران کے نام ان کے مخصوص کردار عادات و اطوار اور منفی رویہ کے سبب پولیس کے تشخص کو مجروع کر رہے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان پولیس افسران جن کے اخراجات ان کی آمدن سے زیادہ ہیں اور ان کے اثاثوں کی بھی کھلے عام صاف اور شفاف تحقیقات کی جائیں اور فرض شناس افسران کو انعام اکرام سے نوازا جائے ۔ 



تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں پوسٹ مارٹم کرانا پولیس اور لواحقین کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ;234;رپورٹ 

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں پوسٹ مارٹم کرانا پولیس اور لواحقین کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ،کئی کئی گھنٹے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے پڑی رہتی ہے ۔ جلالیہ میں قتل ہونیوالی عورت کا پوسٹ مارٹم 7گھنٹوں بعد شروع ہوا جس کی وجہ سے لواحقین اور قاتل کے اہلخانہ کے درمیان تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ،حضرو پولیس کی بروقت کاروائی کی وجہ سے کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں جہاں دیگر عوام کو صحت کی سہولیات میسر نہیں ‘وہاں ہی اگر علاقے میں کوئی عورت یا مرد قتل ہو جائے تو اس کا پوسٹ مارٹم کروانا بھی پولیس اور لواحقین کیلئے سردرد بن جاتا ہے ،کئی گھنٹے لاش مردہ خانے میں پڑی رہتی ہے جبکہ مردہ خانہ میں صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اتوار کے روز جلالیہ میں قتل ہونیوالی خاتون کو پوسٹ مارٹم کیلئے جب ہسپتال لایا گیا تو قاتل کے رشتے دار بھی ہسپتال آ پہنچے پوسٹ مارٹم کیلئے آئے ہوئی حضرو پولیس کی موجودگی میں دونوں پارٹیوں آپس میں لڑ پڑیں جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کر کے ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے دیا ۔ ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے لائی جانیوالی باڈیز کئی گھنٹوں تک مردہ خانے میں پڑی رہتی ہے جبکہ ڈاکٹروں کو بھی بڑی تک ودو کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے لایا جاتا ہے جس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



کامرہ کینٹ:رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی مسلم لیگ ( ن ) کامرہ کے سابق صدر چوہدری محمد بلال صفدر آف جتیال کے گھر آمد 

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی مسلم لیگ ( ن ) کامرہ کے سابق صدر چوہدری محمد بلال صفدر آف جتیال کے گھر آمد ، مختلف سیاسی و سماجی امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر تبادلہ خیال، حضرو کے علاقہ کے مسائل پر بات چیت ، تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اپنے ساتھی جمریز خان کے ہمراہ اسلام آباد میں چوہدری محمد بلال صفدر کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی سماجی و سیاسی خدمات کو سراہتے ہوئے حضرو کے سیاسی و سماجی امور خصوصاً آمد بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے بات چیت کی ،اس موقع پر چوہدری محمد بلال صفدر نے میجر طاہر صادق کی اپنی رہائش گاہ پر آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک سٹی:کامرہ روڈ پر اسلم مروت ہسپتال کے قریب 2 موٹر سائیکل میں تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں 2 نوجوان شدید زخمی 

کامرہ روڈ پر اسلم مروت ہسپتال کے قریب 2 موٹر سائیکل میں تصادم ، تصادم کے نتیجہ میں 2 نوجوان شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق یو ٹرن لیتے ہوئے 2 موٹر سائیکل سوار اسلم مروت ہسپتال کے سامنے کیری وین سے جا ٹکرائے ،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 25 سالہ بلال ولد عمران سکنہ سروالہ اور 22 سالہ طلحہ ولد عارف سکنہ شکردرہ شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں ایک نوجوان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:عوام کنٹینر والی باتیں سن سن کر تنگ آ چکے ہیں ،اب وہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ عوام کنٹینر والی باتیں سن سن کر تنگ آ چکے ہیں ،اب وہ عملی اقدامات کے منتظر ہیں ،انہیں اب این آر او ، چور ، ڈاکو سے متعلق خودساختہ کہانیوں سے کوئی غرض نہیں رہی ۔ اس وقت عوام کے لئے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی ناممکن ہو چکا ہے ،ایسے حالات میں بھی جب عمران خان قوم سے خطاب کرتے ہیں تو ان کی تقریر کا متن محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، آصف علی زرداری سے آگے نہیں جاتا جبکہ موجودہ بجٹ نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے،آمدن سے کئی گنا زائد کے اخراجات کی وجہ سے پوری قوم ڈپریشن کی مریض بنا رہی ہے لیکن تعجب ہے کہ حکمرانوں کی ترجیحات اب بھی کچھ اور ہی ہیں ،انہیں اس سے زیادہ فکر اس بات کی ہے کہ گزشتہ دس سالوں میں کتنا قرضہ لیا گیا اور کہاں خرچ ہواحالانکہ امریکہ جو اس وقت سپر پاور ہے وہ سب سے زیادہ مقروض ملک ہے اس کے باوجود وہ اپنی عوام کو ہر طرح کی سہولیات دے رہے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت میں بھی عوام خوشحال تھی ان کی آمدن اخراجات سے زیادہ تھی لیکن اب وہ سب نام نہاد تبدیلی کا شکار ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کبھی بھی میڈیا پر کوئی پابندی عائد نہیں کی گئی،انہیں اپوزیشن کی کوریج کی بھی پوری آزادی تھی آج آپ نے میڈیا پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں تاکہ وہ عوام کی فریاد کو آپ کے آنکھوں کے سامنے پیش نہ کر سکیں ۔ 



اٹک شہرسے 30 کلو میٹر دور پہاڑی گاؤں مونگی والی میں کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 افراد بے ہوش ،رپورٹ 

اٹک شہرسے 30 کلو میٹر دور پہاڑی گاؤں مونگی والی میں کنوئیں میں زہریلی گیس سے 4 افراد بے ہوش ، تفصیلات کے مطابق نواں میل مونگی والی گاؤں کے قریب کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے کنوئیں میں جنریٹر رکھا ہوا تھا ،صفائی کی غرض سے نیچے اترنے والا شخص زہریلی گیس سے بے ہوش گیا جس کی مدد کیلئے اترنے والا دوسرا شخص بھی بے ہوش ہو گیا یکے بعد دیگرے 4 افراد کنوئیں میں زہریلی گیس سے بے ہوش ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی 2 ایمبولینس اور ایک ریسکیو وہیکل فوراً موقع پر پہنچ گئیں ۔ تربیت یافتہ ریسکیو اہلکاروں نے آکسیجن گیس سلنڈر کی مدد سے چاروں افراد کو باہر نکالا ، 3 افراد کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک جبکہ ایک شخص کو سی ایم ایچ اٹک منتقل کیاگیا ہے ۔ بے ہوش ہونے والوں میں 26 سالہ زبیر اقبال ولد محمد اقبال ، 45 سالہ محمد سعید ولد محمد فقیر ، 50 سالہ نور محمد ولد محمد فقیر اور 50 سالہ محمد اسلم ولد محمد افضل شامل ہیں ‘تمام افراد کا تعلق منگی والی گاؤں سے ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ صحت سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی 

محکمہ صحت سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی ،اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجازاعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس مےں ضلع بھر مےں جاری صحت کی سرگرمےوں کا جائزہ لےا گےا محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو محکمہ کے متعلق بر ےفنگ دی ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہَ مےں ہر ممکن سہولےات فراہم کر رہی ہے ،اس کے علاوہ ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مراکز صحت مےں ڈاکٹرز کی کمی اور دےگر ضرورےات کو پو را کر نے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہےں ۔ اسفندےا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک مےں اسپےشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنےادوں پر پورا کےا جا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہداےت کی کہ وہ اسفندےا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک اور ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور مراکز صحت مےں آنے والے مر ےضوں کا خاص خےال رکھےں اور انہےں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 



ضلع اٹک:کوہاٹ روڈ کودورویہ کیا جائے ، سپیڈبریکر لگائیں جائیں اور ٹریفک پولیس کو پابند کیا جائے ،ملک مظہر جاوید 

انٹرنیشنل لائرز اینڈ جرنلسٹس فورم کے چیئرمین ملک مظہرجاوید نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہاٹ روڈ کودورویہ کیا جائے ، سپیڈبریکر لگائیں جائیں اور ٹریفک پولیس کو پابند کیا جائے کہ تیزرفتاروالوں کو بھاری جرمانے کریں اور مالکان اپنی ذمہ داری نبھائیں ، تیز رفتاری اور ریسنگ کو کنٹرول کریں محکمہ اپنی ذمہ داری نہیں نبھا رہا ہر روز ایک خونی حادثہ ہوتا ہے ۔ اس علاقہ کا کوئی ایک گھرایسا نہیں جس میں اس روڈ کے متاثرین موجود نہ ہوں ،اس سب کو دیکھنے کے باوجود بھی محکمہ لمبی تان کر سو رہا ہے، اب ضروری ہو چکا ہے کہ اس روڈ کو دورویہ کیا جائے جابجا سپیڈ بریکر لگائے جائیں اور ٹریفک پولیس کی گشت کا شیڈول بنایا جائے تاکہ وہ وقفے وقفے سے گشت کریں اور سپیڈ کو چیک کریں ،تیز رفتار والوں کے لائسنس منسوخ کئے جائیں اور ان کو بھاری جرمانے کئے جائیں ،ہم بہت جلد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے جو یہ سب دیکھ کر بھی کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں ۔ 



اٹک سٹی:اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود انکیوبیٹر کو فحال کیا جائے ، شاہد اقبال شامی 

نیشنل یوتھ کونسل کے چیئرمین شاہد اقبال شامی نے سیکرٹری ہیلتھ کو تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود انکیوبیٹر کو فحال کیا جائے ،سی ایم ایچ اور فضائیہ کامرہ غریب کے بس میں نہیں ، غریب آدمی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ ان 2 جگہ میں اپنے بچوں کا علاج کرا سکیں ۔ اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اٹک میں گزشتہ کئی سالوں سے انکیوبیٹر موجود ہیں تاہم پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ان کا ستعمال نہیں ہورہا ،انکیوبیٹر کو چلانے کیلئے بچوں کے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم کو صرف 6 ماہ کی ٹریننگ کی ضروت ہے ،اس کے علاوہ ان انکیوبیٹر کو چلانے کیلئے ہسپتال میں سنٹرل آکسیجن سسٹم کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ اس سسٹم کو لگانے کیلئے صرف 20 لاکھ کا خرچہ ہے ‘یہ معمولی سا فنڈ دے کر انسانیت کی خدمت کریں اور اپنا حق ادا کریں ،ہم مقامی تمام سیاست دانوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس آواز کو ہر فورم پر اٹھائیں جس خدمت کے آپ دعوے کرتے ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کا یہ سنہری موقع ہے یہ صرف چند افراد کیلئے نہیں بلکہ نسلوں کیلئے ہے ۔ 



اٹک سٹی:بجٹ میں شعبہَ تعلیم کو نظر انداز کیا گیا ،تعلیم کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت موجودہ بجٹ میں نمایاں کمی کی گئی ،محمد طارق 

بجٹ میں شعبہَ تعلیم کو نظر انداز کیا گیا ،تعلیم کے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت موجودہ بجٹ میں نمایاں کمی کی گئی ،غریب اور مستحق طلبہ کے یونیورسٹیز میں ختم کیے گئے ، سکالر شپ فوری طور پر بحال کیے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز محمد طارق نے حالیہ بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیمی ترقی سے وابستہ ہوتا ہے ترقی یافتہ اقوام کی شرح خواندگی کا موازنہ اپنے ملک سے کر لیں ،60 فیصد سے 58 فیصد تک شرح خواندگی کا آ جانا باعث شرم ہے ۔ عالمی سطح پر ہر ملک کا تعلیم کیلئے بجٹ ٹوٹل جی ڈی پی کا 4 فیصد ہونا ضروری قرار دیا ہے ،تعلیم جیسے اہم مسئلہ پر نہ سابقہ حکومتوں نے کوئی توجہ دی اور نہ ہی موجودہ حکومت سنجیدہ دکھائی دیتی ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نے آ تے ہی تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کی اور موجودہ بجٹ میں تعلیم کا حصہ 33780 ملین رکھا گیا ہے جبکہ سابقہ حکومت نے 42766 ملین کی رقم مختص کی تھی مزید ظلم یہ کیا گیا کہ یونیورسٹیز میں مستحق طلبہ کیلئے سکالرشپ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے ،ریاست مدینہ میں تو جنگ بدر کے قیدیوں سے فدیہ 10 مسلمانوں کو پڑھانا مقرر کیا گیا تھا مگر یہاں تو تعلیم جیسے اہم معاملہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان یونیورسٹیز میں زیر تعلیم غریب طلبہ و طالبات کیلئے سکالرشپ کا کوٹہ فوری طور پر بحال کریں اور چھوٹے نجی تعلیمی اداروں کیلئے بھی مراعات کا اعلان کریں ۔ 



اٹک سٹی:دوسری بار پانچ سال کے لئے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان کا صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونا ان کی مقبولیت کی دلیل ہے ، سید امیر زمان 

سرپرست جمعیت علماء اسلام اٹک مفتی سید امیر زمان حقانی نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کو صوبہ پنجاب میں منظم اور متحرک کرنے میں ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان کی کاوشیں اور خلوص شامل ہے ،دوسری بار پانچ سال کے لئے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان کا صوبہ پنجاب کا امیر منتخب ہونا ان کی مقبولیت کی دلیل ہے ‘ہم انہیں امیر اور مولانا صفی اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جامعہ حقانیہ جامع مسجد رحمت کائنات ماڑی موڑ اٹک میں میڈیا سے ملاقات اور غیر رسمی بات چیت میں کیا ہے، اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے یو آئی اٹک محمد ابراہیم فانی بھی موجود تھے ۔ اس نشست میں ملکی سیاست میں جمعیت علمائے اسلام کا کردار کے حوالے سے مفتی امیر زمان نے سیر حاصل اور جامع بات چیت کی پنجاب میں نو منتخب امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان اور مولانا صفی اللہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ کہ قاری عتیق الرحمان اور ان کا پینل اس بات کا مستحق تھا کہ انہیں منتخب کیا جاتا گزشتہ پانچ سال میں جے یو آئی کو پنجاب بھر میں منظم کرنے میں قاری عتیق الرحمان کا بہت بڑا کردار اور کاوشیں ہیں ،ان کی پہچان ان کے والد حضرت مولانا قاری سعید الرحمان اور دادا مولانا عبدالرحمان کامل پوری رح ہیں ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان بھی بہت خوبیوں کے مالک ہیں جمعیت علماء اسلام اٹک انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔ 



حضرو،اٹک ، سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں بار ان رحمت موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا 

حضرو،اٹک ، سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں بار ان رحمت موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ‘ہر طرف جل تھل گرمی کے ستائے شہریوں نے بار ان رحمت پر سکھ کا سانس لیا ۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد سے بارشوں کا سلسلہ رک جانے پر گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا ، دس پندرہ دنوں سے اٹک اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تھا اور درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا ۔ اللہ رب العزت نے جمعرات کی شام اپنا خاص فضل فرما یا اور اٹک و گردونواح میں عصر کے بعد موسلا دھار بارش شروع ہو گئی ،بار ان رحمت سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور ہر طرف جل تھل ہو گئی ،گرمی کے ستائی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:اعوان اتحاد ضلع اٹک کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد ٹی ایم اے ہال اٹک میں کیا گیا 

اعوان اتحاد ضلع اٹک کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی کا انعقاد ٹی ایم اے ہال اٹک میں کیا گیا جس کی صدرات بابائے اعوان ملک منظور اعوان نے کی ،تقریب کے مہمان خصوصی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک امانت خان راول اورصدر انجمن حقوق شہریاں اٹک و سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان تھے جبکہ نگرانی ملک محمد عبدالمالک اعوان اور ملک عجب خان نے کی میزبانی و جملہ امور ملک امداد حسین اعوان نے ادا کیے ۔ تقریب سے ان قائدین سمیت ملک احسن علی خان سقہ آباد فہیم اعجاز ملک ایڈووکیٹ محمد اقبال نواز اعوان نے بھی خطاب کیا ،تقریب میں تحصیل فتح جنگ سے ملک ناصر اعوان ، تحصیل حضرو ملک رفاقت اعوان ، نمبردار امجد اعوان ، تحصیل جنڈ عبدالوہاب اعوان ، ملک مبشر علی حکمت خان اعوان ، فقیر آباد سے منیراحمد اعوان اور تنظم الاعوان یوتھ پنجاب کے صدر ملک نعمان اعوان و دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی تقریب میں تنظیم نو ممبر شپ اور اعوان اتحاد ضلع اٹک کی تنظیم کو منظم و مستحکم اور فعال بنانے پر غور کیا گیا اور اس ضمن میں جلد ہی کور کمیٹی کا اجلاس بھی رکھا جائے گا اس کےلئے جگہ و تاریخ بھی فائنل کر دی گئی ہے مقررین نے کہا کہ اعوان برادری کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم کا قیام وقت کی ضرورت ہے اس سے ضلع بھر میں جہاں اعوانوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا وہیں اس اتحاد سے دیگر برادریوں سے بھی اچھے تعلقات قائم ہوں گے مقررین نے اس حوالے سے امداد اعوان اور دیگر قائدین کی کاوشوں کو سراہا ۔ 



اٹک سٹی:ان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک جس معاشی دلدل میں پھنس گیا ہے ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ کوئی بھی پارٹی جب اقتدار میں آتی ہے تو وہ اپنے اہداف مقرر کرتی ہے بدقسمتی سے ،موجودہ حکومت جو بغیر کسی منصوبہ بندی کے اقتدار میں آگئی ہے ‘ان کے پاس نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ کوئی ایسا میگا پروجیکٹ ہے جس کا آغاز ملک و قوم کے لئے ترقی و خوشحالی کا باعث ہو ،اسی لئے انہوں نے چور و ڈاکو کے نعرے پر ہی اکتفا کیا تاکہ ان کی نا اہلی اور نالائقی پر پردہ پڑا رہے ۔ ان نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک جس معاشی دلدل میں پھنس گیا ہے ،اس کو نکالنے کے لئے اب بہت توجہ اور محنت درکار ہو گی جس کی ان اہلیت نظر نہیں آتی جرائم کی روک تھام اور کرپشن کے خلاف کارروائی کرنا اداروں کا کام ہوتا ہے اور مجرموں کو سزا دینے کے لئے عدلیہ اپنے فراءض سرانجام دے رہی ہے ،اگر حکومتیں اپنا کام چھوڑ کر چور چور کا شور مچانے لگ جائیں تو عوام کا یہی حال ہوتا ہے جو آج مہنگائی کے ہاتھوں ہو رہا ہے ،اسی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ ملک کے اندر موجود صنعت کاروں کا بھی اعتماد کم ہو گیا ۔ 




















No comments:

Post a Comment