Wednesday, July 3, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com




اٹک شہر اور اس کے مضافات میں تیز اندھی اور مٹی کے طوفان نے شہر اور گردو نواح میں ہر چیز کو گرد آلود کر دیا 

اٹک شہر اور اس کے مضافات میں تیز اندھی اور مٹی کے طوفان نے شہر اور گردو نواح میں ہر چیز کو گرد آلود کر دیا ،تیز ہواءوں کے ساتھ موسلادھار طوفانی بارش نے 40 ڈگری سینٹی گریڈ اور تیز لوح چلنے کے سبب شہری گرمی سے پریشان اور نڈھال تھے ۔ باران رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا تاہم آندھی ، طوفان اور بارش کے سبب ضلع بھر میں درجنوں مقامات پر دیواریں ، درخت ، چھتیں اور حادثات کے سبب درجنوں افراد کے علاوہ جانوروں کی بڑی تعداد جو کچے کمروں میں رکھی جاتی ہے ‘کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں موسم انتہائی خطرناک اور آندھی اور طوفان میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں آیا اور انہوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ صرف اٹک شہر میں 3 مقامات پر ہونے والے حادثات میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ناقص کارکردگی کے سبب مریضوں کو راولپنڈی اور پشاور ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز مینا بازار میں زیر تعمیر دکان کی چھت کی دیوار گرنے سے 21 سالہ راہگیر خاتون صائمہ زوجہ محمد باقر سکنہ سنجوال سر میں اینٹیں لگنے کے سبب گہری چوٹیں آئیں جسے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122اٹک کی ایمبولینس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا اسی طرح شہر کے گنجان آباد تجارتی مرکز سول بازار میں مرکزی جامعہ مسجد حنفیہ کے قریب دکان کا چھپر گرنے سے 30 سالہ عثمان کو گردن پر گہرا کٹ لگا اسے بھی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کیا تاہم سہولتوں کے فقدان کے سبب مریض کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اٹک تین میلہ چوک کے قریب آندھی ، طوفان اور بارش کے سبب کار بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 35 سالہ روح اللہ ساکن دارالسلام کالونی کو سر پر گہری چوٹ آئی اسے بھی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے فوری طور پر پہنچ کر اسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں ابتدائی طبی امداد فراہم کر نے کے بعد پشاور ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:وزےر اعظم عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صحت کے شعبے پربھر پور توجہ دے رہے ہےں ، ملک محمد انور 

صوبائی وزےر مال کر نل (ر) ملک محمد انور نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صحت کے شعبے پربھر پور توجہ دے رہے ہےں اور صحت انصاف کارڈ کی فراہمی اسی تحرےک کا اےک حصہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ےہ کارڈ اس وقت ضلع بھر مےں فراہم کیے جارہے ہےں اور ےہ سلسلہ ےونےن کونسل کی سطع پر بھی جاری ہے ۔ حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہےں ،انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان صحت کے شعبے کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے دورے بھی کررہے ہیں اور وہاں پر ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ضلع اٹک کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیاہے جسکے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کو جدید ترین بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور وہاں پر مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات دینے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ صحت کارڈ کے بار ے مےں مےں مزےد بات کر تے ہوئے ملک محمد انور نے کہا کہ اس کارڈ کے بارے مےں معلومات بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرہ سے حاصل کےا گےا ۔ آئندہ اس پروگرام کے ذرےعے تمام مستحقےن کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ےقےنی بنائے جائے گی اور اےسا منظم طرےقہ کار اپناےا جائے گا جس کے ذرےعے ےونےن کونسل کی سطع پر عوام مےں صحت کارڈ تقسےم کیے جائےں گے ۔ 



ضلع اٹک:جیب کتروں کا اٹیک ، جنازہ میں متعدد لوگوں کی جیبیں صاف کر لی گئیں ، پکڑے جانے کے بعدجیب کترے فرار 

جیب کتروں کا اٹیک ، جنازہ میں متعدد لوگوں کی جیبیں صاف کر لی گئیں ، پکڑے جانے کے بعدجیب کترے فرار ، تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے علاقہ زمانہ آباد شریف میانوالہ میں سید منظور شاہ ہمدانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ جیب کتروں نے بڑی مہارت سے نماز جنازہ کے بعدجیب کتروں نے جنازہ میں شریک عوام کی جیبیں صاف کر دیں ،وہاں پر موجود عوام نے جیب کتروں کے گروہ کو قابو کر لیا ۔ بعدازاں رش زیادہ ہونے کے سبب وہ موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،جیب کتروں کا گروہ کیری وین میں آیا تھا جو وہ وہیں چھوڑ کر بھاگ گئے ،پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر کیری وین اور متعدد سامان اپنی تحویل میں لے لیا اور نامعلوم جیب کتروں کے گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے کاروائیاں شروع کر دی ہیں ۔ 



اٹک سٹی:مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام کی ‘مدارس عہد نبویﷺسے لے کر آج تک آزاد چلے آ رہے ہیں ;234; قاری محمد حنیف 

دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام کی ‘دینی مدارس عہد نبوی;248; سے لے کر آج تک اپنے ایک مخصوص انداز سے آزاد چلے آ رہے ہیں ،حضور;248; کے دور میں پہلا دینی مدرسہ وہ مخصوص چبو ترہ جس کو ’’ صُفّہ ‘‘ کہا جا تا ہے اور اس میں حضور ;248; سے تعلیم کتاب تعلیم حکمت اور تز کیہ نفس حاصل کرنے والے حضرت ابو ہریرہ ;230; ، حضرت انس ;230; سمیت 70 کے قریب صحابہ کرام;230; ’’ اصحاب صُفّہ ‘‘ اور سب سے پہلے دینی طا لب علم کہلاتے ہیں ،ان خیالات کا اظہارمذہبی رہنما قاری محمد حنیف نے دورہ اٹک کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ، ہدایت کے سر چشمے ، دین کی پنا ہ گا ہیں اور اشا عت دین کا بہت بڑ ا ذریعہ ہیں ۔ ان دینی مدارس نے ہر دور میں تمام ترمصائب و مشکلات ، پابندیوں اور مخالفتوں کے باوجود کسی نہ کسی صورت اور شکل میں اپنا وجود اور مقام برقرار رکھا اسلام کے تحفظ اور اس کی بقاء میں اہم کردار ادا کیا ہے دینی مدارس کے طلبہ وحدت کی نشانی اور اتحاد و یکجہتی کا عملی ثبوت ہیں یہ دینی مدارس دہشت گردی کے اڈے نہیں بلکہ اسلام کے قلعے ہیں مادیت کے اس امڈتے ہوئے سیلاب میں آج اگر ’’ قال اللہ و قال الرسول ‘‘ کی صدائیں بلند ہو رہی اور بڑھتی جارہی ہیں تو یہ ان دینی مدارس اور اس میں پڑھنے ، پڑھانے والوں کا ہی فیضان ہے یہ دینی مدارس اسلام کی پناگاہیں اور ہدایت کے سرچشمے ہیں اور یہ دین کی ایسی روشن مشعلیں ہیں جن کی کرنیں ایک عالم کو منور کر رہی ہیں اور انشاء اللہ قیامت تک کرتی رہیں گی ۔ 



اٹک سٹی: رانا ثناء اللہ خان جیسے لوگ صرف مسلم لیگ ( ن ) کا ہی نہیں بلکہ وہ اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ خان جیسے لوگ صرف مسلم لیگ ( ن ) کا ہی نہیں بلکہ وہ اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ،خدمت کے جذبے سے سرشار ایسی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں ان پر ایسے الزامات عائد کر کے انہیں پابند سلاسل کرنا بدترین سیاسی انتقام کی مثال ہے ،اس قدر انتقامی کارروائیوں تو مشرف مارشل لاء میں بھی نہیں کی گئی جو موجودہ حکومت کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی اور سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان بھی موجود تھے ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ اقتدار سدا کسی کا نہیں ہوتا ماضی میں بھی بہت اسے حکمران آئے اور چلے گئے یہاں تک کہ آج لوگ ان کے نام تک بھول گئے ہیں لوگوں کے دلوں میں زندہ صرف وہ لوگ رہ جاتے ہیں جو ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے صرف مسلم لیگ ( ن ) کو تکلیف نہیں پہنچی بلکہ پورے ملک میں اس واقعہ پر شدید تنقید کی گئی بطور قانون دان اور سیاستدان رانا ثناء اللہ کا کردار قابل تعریف ہے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک وزیر کہہ رہے تھے کہ گزشتہ 10 سالوں میں جو جو لوگ اقتدار کا حصہ ہیں ان سب کو جیل جانا پڑے گا میں تو ایسے کم عقل وزراء کی سوچ پر حیران ہوں جو اس طرح کے احمقانہ بیان دے اپنے منفی سوچ کو عوام کے سامنے پیش کر رہے ہیں سابقہ حکومت میں جتنی بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا پچھلے 72 سالوں میں اتنا نہیں ہوا اس کے علاوہ موٹرویز ، میٹرو بس سروس ، سی پیک جیسے عظیم الشان منصوبے مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کے کارنامے ہیں اور سب سے اہم چیز ملک میں اور خصوصاً کراچی میں امن کی بحالی کیلئے محمد نوازشریف کی اولین ترجیح نے کراچی کی رونقیں بحال کیں تو یہ وہ سارے جرم ہیں جن کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا اور مزید کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اگر حکومت کو کوئی غلط فہمی ہے تو تو ملک میں صرف اس بات پر ریفرنڈم کرا لیں کہ کیا محمد نوازشریف کی پالیسیاں ملک وقوم کی بہتری کے لئے تھیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا حکومت کو مفاہمت کی طرف جانا ہو گا اسی میں ملک و قوم کی بہتری ہے یہ انتقامی کاروائیاں حالات کو مزید خراب کرنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ عوام اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں ان میں مزید سکت نہیں رہی اس لئے الزامات کی سیاست سے باہر نکلیں اور ملک و قوم کی خیر خواہی کا سوچیں ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ صحت میں بہتر سہولتیں لانے اور بہترین کارکردگی پر اٹک پنجاب میں پہلے پانچ اضلاع میں شامل ہے ، ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان 

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت میں بہتر سہولتیں لانے ، مریضوں کی اچھی دیکھ بھال اور بہترین کارکردگی پر محکمہ صحت اٹک پورے پنجاب میں پہلے پانچ اضلاع میں شامل ہے ،یہ اعزاز ضلع بھر میں پہلے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پورے سٹاف کی انتھک محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان اور وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت اٹک میں نیک نیتی کی بنیاد پر تمام شعبوں کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں جس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ اس کاوش اور محنت کے سبب ضلع اٹک 36اضلاع میں پہلے پانچ اضلاع میں شامل ہو گیا ہے ۔ بنیادی ہیلتھ سنٹرز اور رورل ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ادویات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح رہی ہے ضلع بھر میں ہم نے تحصیل ہیڈ کو ارٹرز ہسپتال ، رورل ہیلتھ اور بنیادی ہیلتھ سنٹرز کو نہ صرف ادویات فراہم کی ہیں بلکہ سٹاف کی کمی پورا کرنے کے لیے بھی پوری کوشش کی ہے اب تک ضلع بھر میں 50سے زائد ڈاکٹرو ں کی تعیناتی ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ صحت ، صفائی ستھرائی اور دیگر امور پر کسی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے اس کے علاوہ ہماری کوشش ہے کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کے لیے ادویات اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹک میں ہی سہولتیں میسر ہوں اس حوالے سے کافی پیش رفت ہوئی ہے ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے بتایا کہ ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف مہم چلائی ہوئی ہے جس میں کافی حد تک عطائی ڈاکٹر وں کے کلینک سیل کر کے ان پر مقدمات درج کرائے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ جس سیٹ پر ہم بیٹھے ہیں اس کا حق ادا کریں اور عوام کے مسائل محکمہ صحت کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں میرے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں ضلع اٹک کا کوئی بھی شہری محکمہ صحت کے حوالے سے کسی بھی مسئلہ کی صورت میں مجھ سے رجوع کر سکتے ہیں ان مسائل کی فوری داد رسی کوشش ہوتی ہے ۔ 



حضروسٹی:جے یو آئی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی نے سلیکٹڈ حکومت کی چولیں ہلا دی ہیں ، ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان 

جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی میزبانی میں ہونے والی اے پی سی نے سلیکٹڈ حکومت کی چولیں ہلا دی ہیں ، ملک اور قوم کو سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے محب وطن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں ،پارلیمنٹ کا ممبر نہ ہونے کے باوجود بھی ملکی سیاست مولانا فضل الرحمن کے گرد گھوم رہی ہے ۔ گزشتہ روز جے یو آئی (ف) پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا صفی اللہ ،محمد اقبال اعوان،ڈاکٹر ضیاء الرحمن ،قاری محمد ابراہیم ،چوہدری شہباز احمد گجر ، عبدالجبارپیر فیاض شاہ،اور دیگر صوبائی قائدین نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی ترجمان کی چیخیں بتارہی ہیں کہ مولانا کا خوف ان کے مخالفین کو کھائے جا رہا ہے ۔ سلیکٹڈ حکمران اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی رو رہے تھے اورآج بھی رو رہے ہیں ، آگے بھی روتے ہی رہیں گے ۔ جیسے جیسے مولانا فضل لرحمن آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہوتا جائے گا ۔ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سیاست بند گلی میں داخل ہو چکی جے یو آئی (ف) کے صوبائی قائدین نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم پر گیس،بجلی بم برساکر دیا ہے،ڈالر آسمان کو چھو رہا ہے ،مہنگائی کے اس طوفان میں کا عوام کا معیار زندگی مزید پستی میں جانے کا خدشہ ہے ۔ اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ہیں گرانی میں مسلسل اضافہ کے باعث 60فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی غالب اکثریت کے لئے پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے کاروبار زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہا ہے،جے یو آئی بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے، ظالمانہ اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ حکمرانوں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے، موجودہ حکومت غریب عوام کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئی ۔ 



اٹک سٹی:اسفندیاربخاری سول ہسپتال اٹک میں موجود انکیوبیٹرکوفی الفور فحال کیا جائے ، حنیف یوسف 

نیشنل یوتھ کونسل کے صدر حنیف یوسف نے سیکرٹری ہیلتھ کے نام ایک تحریری درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اسفندیاربخاری سول ہسپتال اٹک میں موجود انکیوبیٹرکوفی الفور فحال کیا جائے ،سی ایم ایچ اور فضایہ کامرہ غریب کے بس میں نہیں غریب آدمی کے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ وہ ان دو جگہ میں اپنے بچوں کا علاج کرا سکے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال اٹک میں گزشتہ کئی برسوں سے انکیوبیٹر موجود ہونے کے باوجود کارآمد نہ ہوناسی ای او ہیلتھ اور ایم ایچ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ان کا ستعمال نہیں ہورہا، انکیوبیٹر کو چلانے کے لئے بچوں کے ڈاکٹر کی ایک ٹیم کو صرف چھ ماہ کی ٹریننگ کی ضروت ہے اس کے علاوہ ان انکیوبیٹر کو چلانے کے لئے ہسپتال میں سنٹرل آکسیجن سسٹم کا ہونا بہت ضروری ہے اس سسٹم کو لگانے کے لئے صرف بیس لاکھ کا خرچہ ہے یہ معمولی سا فنڈ دے کر انسانیت کی خدمت کریں اور اپنا حق ادا کریں اور اپنے منصب سے انصاف کریں ہم مقامی تمام سیاست دانوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس آواز کو ہر فورم پر اٹھائیں جس خدمت کے آپ دعوے کرتے ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کا یہ سنہری موقع ہے یہ صرف چند افراد کے لئے نہیں بلکہ نسلوں کے لئے ہیں ۔ 



حضروشہر اور گردونواح میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کاروائی 

ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف کاروائی ، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی جن کے پاس ڈرگ کنٹرولر تحصیل حضرو کا چارج بھی ہے ‘نے اچانک حضرو شہر و گرد و نواح میں واقع میڈیکل سٹوروں کے معائنہ کے دوران نیو خالد میڈیکل سٹور محلہ عظیم خان حضرو کے خلاف ڈرگ سیل لائسنس ( ڈی ایس ایل ) کے بغیر کام کرنے اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی و کوالیفائیڈ پرسن کی غیر موجودگی پر فارم 5 کے تحت کاروائی کی تاہم ساجد میڈیکل ہال ویسہ پر معائنہ کے دوران وہاں پر موجود ایکسپائر و بغیر وارنٹی ادویات بر آمد ہونے اور کوالیفائیڈ پرسن موجود نہ ہونے پرشیڈول 11 ڈرگ ایکٹ 2012 سیکشن 12 اور ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ان کے کیسسز فوراً مزید کاروائی کیلئے کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔ 



اٹک شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ امین آباد میں تیز اندھی اور مٹی کے طوفان کے باعث 3 روز سے بجلی کی بندش 

اٹک شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ امین آباد میں تیز اندھی اور مٹی کے طوفان کے باعث 3 روز سے بجلی کی بندش سے اہلیان علاقہ کا برا حال ہو گیا ، تیز لوح چلنے کے سبب شہری گرمی سے پریشان اور نڈھال ہیں ۔ اہلیان علاقہ واپڈا کے آفس کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں تاہم واپڈا کے کرپٹ عملہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ،اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے واپڈا کے کرپٹ عملے کا قبلہ درست کرنے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



ضلع اٹک:میرا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ،عوام کی خدمت کا مشن آخری سانس تک جاری رہے گا، میجر طاہر صادق 

میرا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے ،عوام کی خدمت کا مشن آخری سانس تک جاری رہے گا ‘جو عزت پیار اور محبت اٹک کی عوام نے دی ہے ۔ اسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا ،ایک وقت میں پورے ضلع میں عوام سے رابطہ آسان نہیں تاہم عوام کی محبت اور پیار ہے کہ پورے ضلع میں عوام سے نہ صرف رابطہ ہے بلکہ عوام کی غمی خوشی میں شرکت باقاعدگی سے ہو رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے اپنی رہائش گاہ اور بعد ازاں لارنس پور ، قاضی آباد ، سقہ آباد، پڑیاں ، کاملپورمائیاں ، باہتر، پتھر گڑھ، ببرکی اوردیگر مقامات پر غمی خوشی کی تقریبات میں شمولیت کے موقع پر معززین اور عوام علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع اٹک کے مسائل ، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہماری کوشش ہے کہ لاکھوں عوام نے جو ہ میں منتخب کیا اور تحریک انصاف کو اٹک ضلع میں عزت بخشی تو اب عوام کے مسائل حل ہونے چاہیے اس حوالہ سے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کی ہیں انہوں نے کہا کہ میری اور میرے خاندان کی سیاست کا محور و مرکز عوامی خدمت اور غریبوں کی دعائیں ہیں جو ہمارے ساتھ رہتی ہیں ۔ 



حضروسٹی:برطانیہ میں مقیم چیئرمین حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ یعقوب ساجد مڈل ایسٹ کے 12 روز کے دورے پر آجکل دبئی میں ہیں 

برطانیہ میں مقیم چیئرمین حسین انٹرنیشنل ٹرسٹ یعقوب ساجد برطانیہ سے مڈل ایسٹ کے 12 روز کے دورے پر انہوں نے قطر ، بحرین ، کویت ، مسقط ، اومان ، دوبئی اور شارجہ گئے ،انہوں نے اپنے دورے میں مختلف مقامات پر تعلیمی اداروں سے منسلک اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں جس کا مقصد ان کے تعلیمی تجربات سے فائدہ اٹھانا تھا تاکہ وہ اپنے ٹرسٹ کے زیر سایہ ایک اعلیٰ قسم کے تعلیمی ادارہ کی بنیاد رکھ سکیں جس سے خصوصی طور پر ہمارے معاشرے کے اسپیشل افراد مستفید ہو سکیں اور ان کی وساطت سے معاشرے میں اپنا اعلیٰ مقام بنا سکیں ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اٹک سے بھی اس سلسلہ میں تعاون کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ ان کی خدمات کو سراہا ہے اگست میں برطانیہ سے واپسی پر وہ اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنائیں گے جو یقینا اس ٹرسٹ کا اہم کارنامہ ہو گا ۔ 



اٹک سٹی:موجودہ حکومت عثمان بزدار کی قےادت مےں صوبہ بھر کے عوام کو ہر ممکن سہولےات فراہم کر نے کےلیے کو شاں ہے، ثاقب ظفر 

کمشنر راولپنڈی ڈوےثرن ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں صوبہ بھر کے عوام کو ہر ممکن سہولےات فراہم کر نے کےلیے کو شاں ہے اور اس ضمن مےں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہےں ۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک مےں اےک اہم اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کےا ،اجلاس مےں ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےواٹک چوہدری عبدالماجد ، سی ای او ہےلتھ اور اےجوکےشن ، ضلع بھرکے اسسٹنٹ کمشنر ز اور دےگر افسران نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں ڈی سی اٹک نے کمشنر راولپنڈی کو ضلع بھر کے محکموں جن مےں رےونےو ، زراعت،تعلےم، صحت، لائےو سٹاک،کھےل ،لوکل باڈےز اور دےگر محکموں کے پےشہ وارانہ امور کے متعلق تفصےلی بر ےفنگ دی برےفنگ دےتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ تمام محکمے پےشہ وارانہ امور اور عوامی خدمت کے لحاظ سے بہتر کام کر رہے اور ان تمام محکموں کی موَثر نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ اس امر کو بھی ےقےنی بناےا جارہا ہے کہ عوامی خد مت کے منصوبوں کو جلداز جلد پاےہ تکمےل تک پہنچاےا جائے کمشنر راولپنڈی ڈوےژن ثاقب ظفر نے اس موقع پر اجلاس مےں موجو د تمام محکموں کے سر براہوں سے ان کے محکمانہ امور کے متعلق تفصےلی بر ےفنگ لی مختلف امور کے متعلق بر ےفنگ دےتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو بتاےا گےا کہ ضلع بھر مےں تر قےاتی کام بھر پور طرےقے سے جاری ہےں اور ان کا موں کو مستقبل قر ےب مےں مکمل کر لےا جائے گا اس کے علاوہ ڈنےگی اور پولےو کے خلاف مہم بھی موَثر طر ےقے سے جاری ہے کلےن اےنڈ گر ےن پنجاب کے دوران ناجائر تجاوزات کے خلاف آپر ےشن کےا گےا اور اسی مہم کے تحت 1,73,000 سے زائد پودے لگائے گئے پاکستان سٹےزن پورٹل پر 4852 شکاےات موصول ہوئےں جن مےں سے 4302 شکاےات کو حل کر دےا گےا ضلع بھر مےں صحت انصاف کارڈ بھی تقسےم کیے جارہے ہےں اور اس کارڈ سے ضلع اٹک کے 1,11000 خاندانوں کو فائدہ حاصل ہو گا ضلع بھر کو خوب صورت بنانے کےلیے بھی اقدمات کیے جارہے ہےں کمشنر راولپنڈی ڈوےثرن ثاقب ظفر نے ضلعی انتظامےہ کی مجموعی کار کر دگی پر اطمےنان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات مےں ضروری ہے کہ عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولےات فر اہم کی جائےں اور اےسے اقدامات کیے جائےں جن سے انہےں آسانےاں مہےا کی جاسکےں انہوں نے تمام محکموں کو ہداےت کی کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے مےں رہےں اور ان کے مسائل ترجیح بنےادوں پر حل کر ےں بعد ازاں کمشنر راولپنڈی نے اےک نجی ہسپتا ل کادورہ بھی کےا اور وہاں پر صحت انصاف کارڈ کے تحت داخل مر ےضوں کے علاج معالجے کا بھی معائنہ کےا انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صحت انصاف کارڈ پر وگرام موجودہ حکومت کا اےک انقلابی اقدام ہے ثاقب ظفر نے کہا کہ وہ مستقبل قر ےب مےں بھی ضلع اٹک کے مختلف علاقوں اور محکموں کا دورہ کر ےں گے اور ان کی کارکر دگی کا جائز ہ بھی لےا جائے گا ۔ 



حضروسٹی:تحصیل حضرو میں امن وامان کو برقرار رکھنا اور ہر شخص کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، غلام اصغر چانڈیو 

تحصیل حضرو میں امن وامان کو برقرار رکھنا اور ہر شخص کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے پولیس کی کوششوں کے ساتھ ساتھ معززین علاقہ اور شہریوں کا مقامی انتظامیہ سے آپس میں باہمی رابطہ اور تعاون اشد ضروری ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیو نے حضرو میں چھچھ محافظ کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ اس ملاقات میں محافظ کمیٹی میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی اور ڈی ایس پی سرکل حضرو سے حضرو شہر اور علاقہ میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی ایس پی سرکل حضرو غلام اصغر چانڈیونے محافظ کمیٹی کے رہنماؤں کو حضرو شہر میں ہونے والی حالیہ ڈکیتی کی واردات کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،اس موقع پر محافظ کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ مجرموں کی گرفتاری سمیت امن عامہ کی صورتحال میں پولیس کی کوششوں کو جہاں خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں علاقہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سمیت دیگر برائیوں مثلا سود کی لعنت، منشیات، قماربازی ، ون ویلنگ کے خلاف محافظ کمیٹی موَثر آواز اٹھا تی رہے گی ۔ 



ضلع اٹک:ای کمیونٹی سافٹ وئیرکا آغاز حسن ابدال سے کیا جائے گا جو تین ماہ میں پورے ضلع میں مکمل کر لی جائے گی ، سید شہزاد بخاری 

ای کمیونٹی سافٹ وئیرکا آغاز حسن ابدال سے کیا جائے گا جو تین ماہ میں پورے ضلع میں مکمل کر لی جائے گی ،فرینڈلی پولیسنگ کی کوشش کی جا رہی ہے تا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کیا جا سکے ۔ نگہبان ایس ایم ایس کے ذریعے عوام سے رابطے بڑھائے جائیں گے ادارے کی بدنامی کا سبب بننے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا مگر پولیس والوں کو بھی انسان سمجھا جائے جنہیں اچھے کام پر سراہا جانا بھی ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک سید شہزاد بخاری نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ گوردوارہ میں ہونے والے سکھوں کے مذہبی پروگرام کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی ضلع اٹک میں ای کمیونٹی سافٹ وئیر کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس پر کام کا آغاز حسن ابدال سے کیا جا رہا ہے اور اگلے تین ماہ میں پورے ضلع کی پرفائلنگ مکمل کر کے ڈیٹا اکھٹا کر لیا جائے گا جس کے بعد اسے نگہبان ایس ایم ایس سے بھی منسلک کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ ای کمیونٹی کے ذریعے آئندہ عوام کے ساتھ ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ ممکن ہو سکے گا جبکہ پولیس کی جانب سے بے جا لوگوں کے گھروں میں جا نے کا سلسلہ بھی بند ہو جائے گا ہماری کوشش ہے کہ عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کرتے ہوئے فرینڈلی پولیسنگ کے نعرے کے تحت کام کیا جائے پولیس کو بھی دیگر انسانوں کی طرح مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور عوام کو یہ سمجھ کر ان سے توقعات وابستہ کرنا چاہیں ایسے عناصر جو ادارے کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کے ساتھ ساتھ اچھے کام کرنے والوں کو ادارے اور معاشرے کی جانب سے سراہا جانا بھی ضروری ہے ۔ 



ضلع اٹک:کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم ، حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی 

کار اور ڈمپر کے درمیان تصادم ، حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق برہان سٹاپ کے قریب جی ٹی روڈ پر کار اور ڈمپر کے کے درمیان تیز رفتاری کے سبب ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں 2 افراد 29 سالہ سردار اسامہ اور 25 سالہ واجد سکنائے واہ کینٹ شدید زخمی ہو گئے ایک شخص کے سر پر گہری چوٹ آنے کے سبب کافی خون بہہ گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:امراض کے پھیلاءو و روک تھام سے متعلق عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان 

امراض کے پھیلاءو و روک تھام سے متعلق عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے ،درست اور بروقت احتیاطی معلومات امراض سے بچاءو میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ممبر مجلس عاملہ و فوکل پرسن ڈاکٹر قاضی امجد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ترجمان شعبہَ صحت شجاع اختر اعوان بھی موجود تھے ،ڈاکٹر قاضی امجد نے سی ای او ہیلتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے تحریک استحکام پاکستان کی طرف سے گولڈ میڈل ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ امراض کے روک تھام کیلئے عوامی سطح پر شعور اجاگر کرنے کیلئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہمیشہ کی طرح شعبہَ صحت کے ساتھ کھڑی ہے اور اس سلسلہ میں سیمینارز کا انعقاد و لٹریچر کی تقسیم کا جو سلسلہ ماضی میں شروع کیا گیا تھا ،اسے جاری رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی و سی ای او ہیلتھ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا کسی بھی مرض کے بارے میں جامع معلومات اس مرض سے بچاءو کا سبب بن سکتی ہے ۔ 



تحصیل حضرو: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اٹک کی دریائے سندھ پر شادی خان کے مقام پر فرضی مشق کا انعقاد 

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122اٹک کی دریائے سندھ پر شادی خان کے مقام پر دوسری فرضی مشق ‘اس مشق میں محکمہ سوئی گیس، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بھی حصہ لیا ۔ مشق کے مہمان خصوصی اے ڈی سی (آر)عبدالماجد اور تحصیلدار راجہ حمید تھے ،ریسکیو اہلکاروں نے مشق کے شرکاء کو ڈوبتے ہوئے شخص کو بچانے کی فرضی مشق کرائی ،بعد ازاں شرکاء نے میڈیکل کیمپ اور دیگر مختلف کیمپوں کا دورہ بھی کیا ۔ ریسکیو ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق احمد نے مہمانوں کو بریفنگ دی بریفنگ میں ریسکیور کی اب تک کی کارکردگی کو سامنے رکھا گیا ۔ ڈاکٹر اشفاق احمد کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے عملہ موجود رہے گا کسی بھی کاروائی کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جدید آلات کی مزید ضرورت ہے ،حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ریسکیو1122کا ادارہ کامیابی کی طرف گامزن ہے شرکاء نے ریسکیو 1122اٹک کی اس محنت کو بہت سراہا ۔ 



ضلع اٹک:سنجوال باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ، جگہ جگہ گڑھے ، سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے 

سنجوال باہتر روڈ کھنڈرات میں تبدیل ، جگہ جگہ گڑھے ، سڑک پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے ، رہی سہی کسر محکمہ سوئی گیس کے عملہ نے نکال دی ، ٹھیکیدار مین پاءپ لائن ڈال کر گڑھے ادھورے چھوڑ کر غائب ہو گیا ۔ ان خیالات کا اظہار اٹک کے نواحی دیہات بولیانوال ، دورداد ، سقہ آباد ، بھدری ، کواہ ، پنڈ تریڑ ، کوٹ زیندی ، بٹھو پنڈ ، فضل خان کے معززین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنجوال باہتر روڈ سنجوال فیکٹری موڑ سے سقہ آباد تک سوئی گیس پاءپ لائن کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ،پاءپ لائن ڈال کر دوبارہ گڑھے صحیح طرح نہ بھرنے سے ہرو پل گھنیری والی کسی اور دیگر کئی جگہوں سے دیواریں گرنے کے قریب ہیں اگر بروقت مرمت نہ کی گئی تو بہت نقصان ہو گا ۔ سقہ آباد سے باہتر تک سڑک شکست و ریخت اور ٹوٹ پھوٹ کر خستہ حال ہو چکی ہے حادثات معمول بن گئے ہیں محکمہ مواصلات پنجاب بار بار کے مطالبات اور یاد دہانیوں کے باوجود اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ، چیف سکرٹری پنجاب ، سیکرٹری مواصلات اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی یاور بخاری سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:محکمہ صحت سے متعلق اےک اہم اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اٹک چوہدری عبدالماجد نے کی 

محکمہ صحت سے متعلق اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اٹک چوہدری عبدالماجد نے کی ۔ اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجازاعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ،ضلع بھر مےں جاری صحت کی سرگرمےوں کا جائزہ لےا گےا ۔ محکمہ صحت کے افسران نے اے ڈی سی آر اٹک کو محکمہ کے متعلق بر ےفنگ دی ،چوہدری عبدالماجد نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہَ مےں ہر ممکن سہولےات فراہم کر رہی ہے ،اس کے علاوہ ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور مراکزصحت مےں ڈاکٹرز کی کمی اور دےگر ضرورےات کو پو را کر نے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہےں ۔ اسفندےا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک مےں سپےشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنےادوں پر پورا کےا جا رہا ہے ،اے ڈی سی آر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہداےت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اور مراکزصحت مےں آنے والے مر ےضوں کا خاص خےال رکھےں اور انہےں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ 



ضلع اٹک:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا ،رپورٹ 

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے ضلع اٹک کا وزٹ کیا ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک سید شہزاد ندیم بخاری اور ایس ڈی پی او حضرو ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے تھانہ رنگو کے علاقہ فورملی میں دریا ئی پوسٹ کا دورہ کیا ،دریا ئی پوسٹ پر پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور پوسٹ پر تعینات ملازمین کو مناسب ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے تھانہ سٹی حسن ابدال اور تھانہ صدر حسن ابدال کا بھی دورہ کر کے مختلف ریکارڈ ، صفائی چیک کی اور مناسب ہدایات دیں ،بعدازاں انہوں نے ڈی پی او اٹک اور ضلع بھر کے ایس ڈی پی او کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے سیکورٹی اور جرائم کے خاتمہ کے متعلق امور کو زیر بحث لا کر مناسب احکا مات جاری کیے ۔ 



اٹک سٹی:محلہ کربلا اٹک میں سٹریٹ لاءٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس شدید اذیت کا شکار 

محلہ کربلا اٹک میں سٹریٹ لاءٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام الناس شدید اذیت کا شکار ، تفصیلات کے مطابق محلہ کربلا اٹک میں سٹریٹ لاءٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مکین خصوصاً معمر افراد کو نماز کی ادائیگی کے لیے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مکینوں کی کثیر تعداد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ میں سٹریٹ لاءٹس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ میں سٹریٹ کرائمز کا خدشہ ہے کیونکہ اندھیرا ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں ،اس کیلئے انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ علاقہ میں سٹریٹ لاءٹس قائم کریں تاکہ مکینوں کو روزمرہ آمدو رفت میں سہولت میسر ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے نوعمر بچے اور معمر افراد متعدد بار حادثوں کا شکار ہوچکے ہیں اس لیے انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ محلہ کربلا میں سٹریٹ لاءٹس قائم کریں ۔




















No comments:

Post a Comment