Sunday, June 16, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com


اٹک سٹی:اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائلسز نہ کرنے پر ڈائلسز مریض عابد محمود کا ورثاء کے ہمراہ احتجاج 

ڈائلسز سنٹر اٹک میں ڈائلسز نہ کرنے پر ڈائلسز مریض عابد محمود کا ورثاء کے ہمراہ احتجاج ، تفصیلات کے مطابق ڈائلسز مریض عابد محمود کے ورثاء نے اسفند یاربخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کے سامنے کامرہ روڈ بلاک کر دی عابدمحمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں اور دور سے آتا ہوں اس کے باوجود بھی رات گئے تک ڈائلسز سنٹر کی انچارج روکے رکھتی ہے سی او ہیلتھ سہیل اعجاز اور ایم ایس سیدکاشف حسین کی یقین دہانی پر آپ سے زیادتی نہیں ہوگی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔ 



اٹک سٹی: قاضی احمد اکبر کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کی حمایت کا اعلان کر دیا 

سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسابق ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالہ سے تحریک انصاف ضلع اٹک کے سابق سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سابق ضلعی عہدیدار فاضل خان وردگ ، سابق صدر تحصیل حضرو طاہر پرویز، اعجاز خان نمبردار ، حاجی عبدالودود ،جاوید اقبال، حافظ عنصر رحمن اور ابراہیم خان پر مشتمل گروپ نے اٹک میں ملک امین اسلم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی آدھے گھنٹہ کی ۔ ملاقات میں میڈیا کے وفد کی جانب سے ملک امین اسلم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا جس پر ملک امین اسلم نے پورے گروپ کو ساتھ لیکر چلنے اور ہر قسم کے خدشات و تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں حاجی مشتاق میر، ملک اعجاز ، قیصر خان، رانا لیاقت ، تیمور اسلم بھی موجود تھے ۔ 



گاؤں لکوڑی:کنوئیں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ، ایک کی حالت انتہائی تشویشناک 

کنوئیں میں زہریلی گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ، ایک کی حالت انتہائی تشویشناک ، تفصیلات کے مطابق تحصیل حضرو کے گاءوں عدل زئی میں کھیتوں کو پانی لگانے کیلئے کنوئیں میں جنریٹر رکھا ہوا تھا ۔ 32 سالہ عبدالقاسم پیٹرول ڈالنے کی غرض سے نیچے اترا اور کنویں میں زہریلی گیس بھر جانے کے سبب وہ وہیں بے ہوش ہو گیا ،کافی دیر تک کنویں سے باہر نہ پر 35 سالہ رجب شاہ کنویں میں گیا اور وہ بھی بے ہوش ہو گیا ۔ جب دوسرا شخص بھی باہر نہ آیا تو 42 سالہ شیر افسر کنویں میں اپنے ساتھیوں کی مدد کیلئے گیا اور کنویں میں زہریلی گیس کے سبب وہ بھی بے ہوش ہو گیا تاہم 40 سالہ آصف بھی کنویں میں گیا اور بے ہوش ہو گیا ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے چاروں افراد کو کنویں سے باہر نکالا تاہم ان میں سے 3 افراد زہریلی گیس کے سبب سانس رکنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص بے ہوشی کی حالت میں تھا ۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کیا ،سہولیات کے فقدان کے باعث ڈاکٹر نے متاثرہ شخص کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں راولپنڈی ریفر کر دیا ہے ،متاثرہ تمام افراد کا تعلق عدل زئی گاؤں سے ہے ۔ 



ضلع اٹک:صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام و سر پرست اعلیٰ مولانا شیر زمان کے والد حاجی گلباز خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری 

صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام و سر پرست اعلیٰ مولانا شیر زمان کے والد بزرگوار حاجی گلباز خان کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ‘ضلع بھر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کے آبائی گاءوں ٹاویں اور جامعہ علوم شرعیہ اٹک آکر ان سے اور ان کے بیٹوں مولانا یاسر زمان حا فظ فضل الر حمن اور حافظ محمد حسان احمد سے دلی تعزیت کا اظہار کر تے ہو ئے مرحوم کی بخشش و لوا حقین کے لئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیت کر نے والوں میں جانشین شیخ القر آن مولانا اشرف علی ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ،ممبر صوبائی اسمبلی ملک جمشید الطاف ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک امانت راول ،ملک عامر علی خان ، ملک عرفان علی خان ، سابق چیئرمین ملہووالی ملک ریاض الدین اعوان ، شیخ الحدیث ، مولانا غلام مر تضیٰ ،علامہ نصیر الدین ضیاء ، مولانا فضل حق ، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ، مولانا محمد نعیم قاسمی ،قاسم خان وردگ، مولانا سید بلال بادشاہ ، قاری حسن خان ،قاضی خالد محمود ، مولانا سید بادشاہ ، حافظ ہارون الرشید، قاری شیر افضل خان ، قاری ابراہیم ،مفتی امیر زمان حقانی ،مولانا سیف الر حمن ، قاری عبدالرحمن ، مفتی سعید الرحمن ، مولانا محمد اکبر ساقی ، مولانا محمد ضیاء المحسن ، مولاناعزیر احمد الحسینی، مولانا محمد انس ، مولانا محمد جان ،قاری محمد طارق ، مفتی تاج الدین ، مولانا عبداللہ ، مولانا عبید الرحمن ، مولانا عبدالمالک ، مولانا سردار علی ، مفتی انعام اللہ ،قاری فتح محمد ، مولانا پیر سعادت علی شاہ چورا شریف، مولانا قاضی ابراہیم ثاقب الحسینی ، مولا نا محمد سلیمان ، مولا نا محمد رضوان ، قاری منیر احمد ، زرغون شاہ، ابراہیم فانی ، مولانا ابرار حسین قادری ، شامل ہیں ۔ 



حضروسٹی:جناح کرکٹ سٹیڈیم کی دیکھ بھال کیلئے فارغ ملازمین کو بحال کیا جائے یا نئے ملازمین کی تعیناتی کی جائے ;234; ملک رفیق آرائیں 

پی سی بی ضلع اٹک کے سابق سیکرٹری فنانس ملک رفیق آرائیں نے کہا ہے کہ جناح کرکٹ سٹیڈیم کی دیکھ بھال کیلئے فارغ ملازمین کو بحال کیا جائے یا مستقل طور پر نئے ملازمین کی تعیناتی کی جائے تاکہ ضلع اٹک کے اہم اور قیمتی سٹیڈیم کو تباہی سے بچایا جا سکے، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اپنے علاقہ کے واحد کرکٹ سٹیڈیم کو خراب ہونے سے بچائیں ، مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے ایڈہاک ملازمین رکھے ہوئے تھے جبکہ بلدیہ حضرو کے ملازمین بھی دیکھ بھال کر لیا کرتے تھے تاہم جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے ملازمین فارغ کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد سے ہم اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم کی دیکھ بھال کررہے ہیں جو کہ اب ہم مزید نہیں کر سکتے ،حضرو کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے کپتانوں کے اجلاس کے بعد ملک رفیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جناح کرکٹ سٹیڈیم پورے ضلع کا واحد گراوَنڈ ہے جس میں فلڈ لاءٹ سسٹم نصب ہے جہاں پرضلع بھر کی کرکٹ ٹی میں فلڈ لاءٹ کھیلتی رہی ہیں مگر ضلعی سپورٹس آفیسر کی عدم توجہی کی وجہ سے سٹیڈیم کی حالت خراب ہورہی ہے یہاں ظہیر عباس کرکٹ اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کرنے والے کھلاڑی آج انڈر 19 میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لئے اس پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مزید ٹیلنٹ سامنے آ سکے حضرو کی کرکٹ ٹیموں کے تمام کپتانوں نے ملک رفیق آرائیں کی وساطت سے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور ڈپٹی کمشنر اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح کرکٹ سٹیڈیم کی دیکھ بھال کیلئے مستقل بنیادوں پر ملازمین کی تعیناتی کی جائے ۔ 



ہٹیاں :دولہے کی کار الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق ، 2 افراد شدید زخمی 

دولہے کی کار الٹ گئی ، ایک شخص جاں بحق ، 2 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ہٹیاں نہر پل کے قریب راولپنڈی سے رسالپور جانے والی دولہے کی کار جسے ڈرائیور تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھا کہ اچانک کار بے قابو ہو کر روڈ پر الٹ گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں 30 سالہ الیاس خان ولد شیر اسلم سکنہ نوشہرہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 35 سالہ اعجاز الحسن ولد ضیا الحسن اور 34 سالہ حمید ولد صادق سکنائے رسالپور شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ اےمر جنسی بورڈ کا اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی 

ڈسٹرکٹ اےمر جنسی بورڈ کا اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبد الماجد، سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعوان اور دےگر افسران نے شر کت کی شرکاء کو بر ےفنگ دےتے ہوئے ڈسٹرکٹ اےمرجنسی آفےسر ڈاکٹر مےاں محمد اشفاق نے کہا کہ متوقع سےلاب کی تباہ کارےو ں سے نمٹنے کیلئے رےسکےو 1122 اور دےگر متعلقہ محکموں نے اپنی تےارےاں مکمل کر لی ہےں اور اس ضمن مےں جامع پلان بھی تشکےل دے دےا گےا ہے ،تمام محکمہ جات سےلاب آنے کی صور ت مےں اپنا کر دار ادا کر ےں گے ،اس کے علاوہ رےسکےو 1122 کے دفتر مےں کنٹرول روم بھی قائم کےا جائے گا جہاں سے تما م حالات کی نگرانی کی جائے گی ۔ 



حضروسٹی:سول ڈیفنس اٹک کی نشاندہی پر متعدد جعلی پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پمپ سیل کر دئیے گئے 

ڈی سی اٹک کی خصوصی ہدایت پر اے سی حضرو عد نان آفریدی نے تحصیلدار محمد عظیم نے سول ڈیفنس اٹک کی نشاندہی پر متعدد جعلی پٹرول پمپوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پمپ سیل کر دئیے ۔ پیٹرول پمپس پر سپلائی جاری رکھنے کے خلاف مالکان کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمات بھی درج کر دیئے گئے اور پمپس سے موٹریں بھی اتار لی گئیں ، اے سی حضرو عدنان آفریدی نے اپنی ٹیم تحصیلدار محمد عظیم، آفیسر سول ڈیفنس قاسم مغل اور احمد حسن سیکرٹری آپریشن کے ساتھ مل کر متعددجعلی پٹرول پمپوں شیرزمان اور ارشد مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کئے جس پر اہلیان چھچھ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چھچھ میں باقی غیر قانونی اور کم پیمانہ پر پیٹرول فروخت کرنے والے مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی شہریوں کی فلاح و بہبود ، تعمیر و ترقی ودیگر منصوبوں پر کثیر رقم خرچ کر سکتی ہے;234; احسان اللہ خان 

ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینو راولپنڈی احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے ہی حکومت شہریوں کی فلاح و بہبود ، تعمیر و ترقی ، تعلیم صحت اور دیگر منصوبوں پر کثیر رقم خرچ کر سکتی ہے ۔ غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات فروخت اور مصارف کے رضا کارانہ اعلان کی بابت اثاثہ جات ظاہر کرنے کا آرڈیننس 2019 ء انتہائی دوستانہ آرڈیننس ہے ،اس سے شہری ملک اور بیرون ملک غیر ظاہر شدہ اثاثے ظاہر کر دیں جن کی آخری تاریخ 30 جون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی دفتر انجمن تاجران صرافہ بازار اٹک میں تاجروں اور انکم ٹیکس مشیروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریوینو اٹک عبدالرحمن ، سیکرٹری اطلاعات انجمن تاجران پنجاب و صدر انجمن تاجران اٹک راشد الرحمان خان ، جنرل سیکرٹری صرافہ ایسوسی ایشن چوہدری افتخار احمد ہپو ، شکیل احمد الحمراء سویٹ اینڈ بیکرز ، محمد جنید الفیصل مال ، چوہدری اعجاز احمد ، محمد ناصر ، چوہدری شہزاد ، مشیران انکم ٹیکس شیخ اظہر حسین ، عنایت اللہ خان ، عارف حسین ، عرفان امجد شیخ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سینئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، علی عبداللہ اور دیگر موجود تھے اس موقع پر تاجروں نے اپنے مسائل اور تحفظات سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریوینو راولپنڈی احسان اللہ خان کو آگاہ کیا جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینو حکومت پاکستان تاجروں اور ٹیکس دینے والے افراد کے ساتھ دوستانہ ماحول اختیار کیے ہوئے ہیں ٹیکس دہندہ کو اجازت ہے کہ وہ خود اپنا ٹیکس بھرے یہ ادارے کی عوام دوستی کی ادنا مثال ہے حکومت پاکستان نے اثاثہ جات آرڈیننس کے تحت شہریوں کو اثاثہ دستاویزی کرنے کا ایک نادر موقع فراہم کیا ہے اس اسکیم سے آپ اپنے وہ تمام اثاثہ جات جو آپ نے ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں یا بے نامی ہیں انہیں 30 جون تک معمولی ٹیکس ادا کر کے ظاہر کر سکتے ہیں اس قانون کے بارے میں تمام تفصیلات ’’ ایف بی آر ‘‘ کی سائیٹ پر موجود ہیں اس سلسلہ میں دفتر انکم ٹیکس آفس پیپلز کالونی اٹک میں بنایا گیا اسپیشل ڈیسک پر موجود ہمارا مستعد عملہ شہریوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت موجود ہے اثاثہ جات ظاہر کرنے کے آرڈیننس میں اندرون ملک ، غیر منقولہ جائیداد کے علاوہ تمام اثاثہ جات کی فیئر ویلیو کا 4 فیصد ، تمام غیر ظاہر اثاثہ جات اخراجات پر 4 فیصد ، اندرون ملک غیر منقولہ جائیداد کی قیمت خرید جو ایف بی آر کے ویلیو 150 فیصد سے کم نہ ہو کا 1;46;5 فیصد ، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ٹیکس ایکسائز ڈیوٹی میں قانون کے تحت غیر ظاہر شدہ سیلز پر 2 فیصد ، غیر ملکی اثاثے اگر پاکستان نہ لائے جائیں تو 6 فیصد ، حکومت کو 26 ممالک سے تفصیلی معلومات موصول ہو چکی ہیں جن میں 1 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک کیسز کی نشاندہی ہو چکی ہے یہ آرڈیننس پاکستان کے تمام شہریوں ماہ سوائے پبلک عہدیدار اور ان کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہو گا اور اس کا اطلاق ان پر نہیں ہو گا جو گزشتہ 10 سالوں میں پبلک عہدیدار تھے ایسے اثاثے اور کاروائی جو کسی فوجداری جرم کا مرتکب ہو کر بنائے گئے ہوں ، سونا اور قیمتی جواہرات ، بیریئرز پرائز بانڈ ، بیریئر سکیورٹی ، شیئرز ، بانڈز اور دیگر اثاثہ جات ایسے غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات جن کی قانونی کاروائی ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ میں زیر التواَ ہے بے نامی اثاثہ جات قانون کے تحت اثاثے ظاہر نہ کرنے پر 7 سال قید ، جائیداد اور اثاثہ جات کی ضبطگی شامل ہے ۔ 



اٹک سٹی:نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام تحریری مقا بلہ بعنوان ;34;فکر اقبال اور ہمارا عہد;34; کے نتاءج کا اعلان کر دیاگیا 

نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام سوشل میڈیا میں ہونے والے تحریری مقا بلہ بعنوان ;34;فکر اقبال اور ہمارا عہد;34; کے نتاءج کا اعلان کر دیاگیا ہے جس میں پہلی پوزیشن فاطمہ زبیر آف کراچی نے حاصل کی ،دوسری پوزیشن محمد سجاول نواز سیالکوٹ ،تیسری پوزیشن ذیشان احمد اٹک اور چو تھی پوزیشن ڈاکٹر رفعت جبین نے حاصل کی ،نیشنل یوتھ کونسل کے چیئرمین شاہد اقبال شامی نے مقابلہ میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کونسل کا اس قسم کے ایونٹ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل میں فکر اقبال کو راسخ کیا جائے اور ان کو اپنے اکابر سے روشناس کرایا جائے، شعور و آگہی کو عام کیا جائے اور ان کی صلاحیتیوں کو جلا بخش کر ملک و ملت کے لئے استعمال کی راہ ہموار کی جائے ۔ پوزیشن ہولڈر کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مقابلہ تمام حصہ لینے والے کو انعامات سے نوازا جائے گا ،نیشنل یوتھ کونسل کے صدرحنیف یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوان نسل کو اس طرف متوجہ کیا جائے کہ وہ ملک و ملت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر سکیں ،نیشنل یوتھ کونسل کے مقاصد میں یہ شامل ہے کہ نوجوانوں کے اندر یہ شعور بیدار کیا جائے کہ وہ اپنی محنت سے آ گے بڑھیں ،نیشنل یوتھ کونسل نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ان کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے ۔ تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ مثبت سرگرمیوں کے لئے اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں اور ملک و ملت کے لئے اپنی صلاحیتیں وقف کریں ۔ 



گاؤں مرزا:ضلع اٹک میں بیلوں کی دوڑ ، کبڈی اور دیگر کھیلیں ہماری ثقافت کا حصہ اور عوام کے لئے تفریح بھی ہے ، طاہر صادق 

رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ضلع اٹک میں بیلوں کی دوڑ ، کبڈی اور دیگر کھیلیں ہماری ثقافت کا حصہ اور عوام کے لئے تفریح کے ساتھ صحت مندانہ رجحانات کے لئے اہمیت کی حامل ہیں ،ہم نے دور نظامت ضلع کونسل کے زیر اہتمام اس ثقافت کو زندہ رکھا جبکہ بلدیاتی نظام کی بحالی کے ساتھ ہی ہر سال جشن بہاراں منعقد کر کے اٹک کی اس ثقافت سے عوام کا تعلق قائم رکھا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی گاءوں مرزا میں بیلوں کی دوڑ کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس بیل دوڑ کا اہتمام سابق چیئرمین سید جمشید افتخار شاہ ، سابق وائس چیئرمین ملک فیاست خان نے کیا ،اس موقع پر حاجی محمد اکرم خان ، حاجی نثار احمد ، طاہر مودی ، آفتاب احمد قریشی ، شیخ عبدالتنویر سمیت کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی مقابلہ جیتنے والوں میں بیش قیمت انعامات میجر طاہر صادق کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے ۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ ہم نے ہر شعبہَ میں انقلابی کام کیا اور پورے ضلع کو ہر شعبہَ میں ترقی دی عوام نے جو پیار اور محبت دی یہی ہماری سیاست اور عوام کی خدمت ہے اٹک کی عوام کا پیار محبت اور والہانہ لگاءو ہی میرا سرمایا حیات ہے ۔ 



لارنس پور:آصف علی زرداری گرفتار نہیں ہوئے بلکہ پیپلز پارٹی کے آئندہ اقتدار کی راہ متعین ہوئی ہے ;234; ملک خالد خان 

آصف علی زرداری گرفتار نہیں ہوئے بلکہ پیپلز پارٹی کے آئندہ اقتدار کی راہ متعین ہوئی ہے ،شادی کے بعد زرداری صاحب کے دو ہی ٹھکانے تھے جیل یا اقتدار ، مرد حر کی گرفتاری موجودہ سیٹ اپ اور اسکے پیچھے چھپے شیطانی چہروں کے مکروہ دھندے کا وقت آخر ہے ‘بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے، وکلاء کے دھرنے اور پیپلز پارٹی ودیگر اپوزیشن جماعتوں کو تحریک سے باز رکھنے کی بھونڈی کوشش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر پیپلز پارٹی تحصیل اٹک ملک خالد خان آف لارنس پور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ 12 سال کی قید کاٹنے والا اتنا کمزور نہیں کہ گرفتاری اسکے اوسان خطا کر دے شہید رانی کی بہادر اولاد نے باپ کو خوشی کیساتھ نیب کے ساتھ رخصت کیا ‘ وہ بچے جو ماں کیساتھ ایک سے دوسری جیل جاتے تھے اب جوان ہیں اور ہر فرعون کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ملک خالد نے کہا کہ جیالے انکے دست وبازو ہیں مہنگائی کے ستائے عوام کی موَثر آواز ہیں جیالے اپنے اصل کردار کیلئے تیار ہو جائیں ایک اور میمنے کو بھگانے کا وقت آگیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:مریم نواز کیجانب سے بلاول کو اپنے گھر دی جانے والی دعوت کی بدولت سیاسی تاریخ کا دھارا تبدیل کر دے گی ، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اپنے گھر دی جانے والی دعوت اور ان کی شرکت پاکستان کی سیاسی تاریخ کا دھارا تبدیل کر دے گی ،دونوں جماعتوں کے رہنما نوجوان اور سیاسی امور پر اپنی مضبوط گرفت ثابت کر چکے ہیں ۔ ان دونوں رہنماءوں کی باہمی مشاورت سے طے پانے والے معاملات کے سامنے کٹ پتلی حکمران نہیں ٹھہر سکیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کی قیادت میں صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیدوار پنجاب اسمبلی شیخ سلمان سرور ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ حامد قدوس ، شیخ عواد صفدر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان بھی موجود تھے ،شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو جس تبدیلی کے خواب دکھا کر فاقوں پر مجبور کر دیا ہے اس کے حل پر توجہ دیں ان خیالی اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا آج تک عمران خان کے منہ سے کوئی بات ایسی نہیں نکلی جس پر انہوں نے یوٹرن نہ لیا ہو اور پھر اس جھوٹ پر ان کے وزراء روزانہ جو ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر دلائل دیتے ہیں وہ اس قوم کے زخموں پر اب نمک پاشی کر رہا ہے لوگ جھوٹی کہانیوں کے بجائے عملی اقدامات اور ریلیف کے منتظر ہیں عمران خان ، مشرف جیسے آمر سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں جو مکے لہراتا تھا اور سیاست میں سے شریف خاندان کو مٹانے کے منصوبے پر اپنا پورا زور لگا کر بھی ناکام رہا آج وہ خود پاکستان نہیں آ سکتا کیونکہ اسے پتہ ہے آرٹیکل 6 کیا ہے اور اس کی سزا کیا ہو سکتی ہے اس لئے عمران خان شریف خاندان یا بھٹو و زرداری خاندان کو سیاست سے ختم کرنے کا سوچنے کے بجائے ملک و قوم کی خیر خواہی کا سوچیں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی اس ملک و قوم کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے وہ تاریخ کا سنہرا باب ہیں جنہیں مٹایا نہیں جا سکتا بجٹ میں عائد کردہ ٹیکس سے غریب عوام براہ راست متاثر ہو گی اس کی وجہ سے آنے والا مہنگائی کا طوفان عوام کے منہ سے نوالہ بھی چھین لے گا لیکن صد افسوس کہ ایسے بدترین معاشی حالات میں ملک کو دھکیل کر بھی عمران خان لوگوں کو وہی پرانی رام کہانیاں سنا کر جھوٹی تسلیاں دے رہے ہیں بار بار این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے سے بہتر ہے عمران خان اخلاقی جراَت کا مظاہرہ کریں اور قوم کو اس شخص کے نام سے آگاہ کریں جو ان سے این آر او کی درخواست کر رہا ہے ایک طرف ان کادعویٰ ہے کہ میں انہیں چھوڑوں گا نہیں دوسری طرف وہ کہتے ہیں نیب اور عدلیہ آزاد و خودمختار ہیں اگر وہ اپنی مرضی سے کام کرنے میں آزاد ہیں تو پھر کسی کو چور ڈاکو ثابت کرنا اور بری کرنا بھی انہی کا کام ہے ۔ 



حضروسٹی:حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اور بے مثال اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ،ملک امین اسلم 

ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اور بے مثال اقدامات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہےں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اٹک اور حضرو میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے موقع پر بحےثےت مہمان خصوصی کیا ۔ تقریب اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد،سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعوان، متعلقہ افسران اور کثیر افراد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہ موجودہ حکومت نے عوام دوست بجٹ پےش کےا اور اس کی وجہ سے پاکستان معاشی لحاظ سے ترقی کر ے گا ۔ وزےراعظم عمران خان نے اپنی تقرےر مےں ملک پاکستان کی عوام کو رےاست مدےنہ کا ماڈل پےش کےا جہاں ہر آدمی سر اٹھا کر جی سکے جس کیلئے احسا س پروگرام اور بے گھر افراد کیلئے پروگرام شروع کیے گئے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم سے اٹک کے اےک لاکھ 11 ہزار خاندانوں کو بے پناہ فائدہ حاصل ہوگا اس کے ذریعے وہ سرکاری اور پرایءویٹ ہسپتالوں سے اپنا مفت علاج کروا سکےں گے جس کیلئے حکومت 7 لاکھ سے 14 لاکھ تک کی رقم فراہم کرے گی اس کے علاوہ دیگر طبی امداد بھی فراہم کی جائے گی وزیراعظم پاکستان صحت کے شعبہَ کو انتہائی سنجیدہ لے رہے ہیں اور اس ضمن میں مختلف اضلاع کے ہسپتالوں کے دورے بھی کررہے ہیں اور وہاں پر ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی طبی امداد کا بھی جائزہ لے رہے ہیں اس سلسلہ میں ضلع اٹک کیلئے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیاہے جس کے تحت ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت کو جدید ترین بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور وہاں پر مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں صحت کارڈ کے بار ے مےں مےں مزےد بات کر تے ہوئے ملک امےن اسلم نے کہا کہ اس کارڈ کے بارے مےں معلومات بے نظےر انکم سپورٹ پروگرام اور نادرہ سے حاصل کےا گےا آئندہ اس پروگرام کے ذرےعے تمام مستحقےن کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی ےقےنی بنائی جائے گی اور اےسا منظم طرےقہ کار اپناےا جائے گا جس کے ذرےعے ےونےن کانسل کی سطح پر عوام مےں صحت کارڈ تقسےم کیے جائےں گے صحت انصاف کارڈ کی تقسیم رےاست مدےنہ کے ماڈل کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے اور حکومت عوامی فائدے کے اےسے مزید اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے معیشت کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت عوام کیلئے مشکل ضرور ہے مگر یہ بہت جلد گزر جائے گا اور لوگ معیشت کے استحکام کی نوید سنےں گے موجودہ حکومت کو سابقہ حکومت کی طرف سے کمزور معاشی حالت ورثے میں ملی ہے اور اب اس کو بہتر اور مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاشی ٹیم اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرہی ہے موجودہ حکومت عوامی ترقی و اصلاح کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت بھی کاوشیں جاری ہیں ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بہت اثر پڑرہا ہے اور اس سلسلہ میں ملک بھر میں درخت لگائے جارہے ہیں اس کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ کیا جارہا ہے ، قبضہ مافیاکے خلاف بھی آپریشن جاری ہے جسکی وجہ سے سرکاری زمینیں واگزار کروائی گئی ہیں اور یہ مہم مکمل نتاءج کے حصول تک جاری رہے گی چند بڑی سےاسی پار ٹےاں اپنے والدےن اور ان کی کر پشن بچانے کیلئے سر گر داں ہےں لےکن ان کو کوئی اےن آر او نہےں ملے گا اور ان سے اےک اےک پائی کا حساب لےا جائے گا حلقہ کی ترقی کیلئے اقدامات جاری ہےں ان کے گھر اور دفتر کے دروازے عوامی مسائل حل کر نے کیلئے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہےں اور وہ عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کر تے رہےں گے ۔ 



اٹک سٹی:موجودہ بجٹ کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام سمجھتا ہوں ، نورمحمد اعوان 

آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن اٹک کے ضلعی صدر نور محمد اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام سمجھتا ہوں ، اس بجٹ میں حکومت نے ایپکا کی طرف سے دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو یکسر نظر انداز کر کے ایپکا قائدین کو مایوس کیا ہے ۔ تنخواہ میں پانچ اور دس فیصد اضا فے کو مہنگا ئی کے تناسب اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف قرار دیا ہے ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ بجٹ پر نظر ثانی کر تے ہوئے فی الفور ایڈہاک ریلیف کو بنیا دی تنخواہ میں ضم کر نے کے بعد 50فیصد اضافہ کیا جائے نیز میڈیکل الاءونس اور ہاءو س رینٹ میں خاطر خواہ اضا فہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہما رے مطالبات نہ مانے گئے تو ایپکا قائدین کے حکم پر ایپکا اٹک ہر قسم کے احتجاج کے لئے تیار ہے ۔ 



ضلع اٹک:تیز رفتار ہائی ایس کی درخت کو ٹکر ، 4 افراد زخمی ، ایک شخص جاں بحق ، زخمیوں کو ہائی ایس کاٹ کر نکالا گیا

تیز رفتار ہائی ایس کی درخت کو ٹکر ، 4 افراد زخمی ، ایک شخص جاں بحق ، زخمیوں کو ہائی ایس کاٹ کر نکالا گیا ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس جسے ڈرائیور انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلا رہا تھاکہ اچانک گاڑی بے قابو ہو کر درخت کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پنجاب ہائی وے پولیس کے عملہ نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لاش اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔ 



اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی ہداےت پر ضلع اٹک مےں صفائی مہم بھر پور طرےقے سے جاری ہے،رپورٹ 

ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی ہداےت پر ضلع اٹک مےں صفائی مہم بھر پور طرےقے سے جاری ہے ،ڈی سی اٹک نے ضلع بھر کے چےف افسران کو اس ضمن مےں خصوصی ہداےات جاری کےں ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کو صاف رکھنا ان کی اولےن تر جیح ہے اور اس سلسلہ مےں خصوصی مہم کا آغاز کےا گےا ہے جس مےں ضلع بھر کے متعلقہ ادارے حصہ لے رہے ہےں ،صفائی مہم ضلع اٹک کے دےہی اور شہری علاقوں مےں جاری ہے تمام مےونسپل کمےٹےاں روزانہ کی بنےاد پر رپورٹ ڈی سی آفس ارسال کر رہی ہےں ۔ 



اٹک سٹی: ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اسفند ےار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ کےا 

ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اسفند ےار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ کےا ،ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ڈی سی اٹک نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کےا ۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہےں ہسپتال کے آپرےشنل امور پر برےفنگ دی ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ ہسپتال مےں زےادہ سے زےادہ مرےضوں کو مفت طبی سہولےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جائیں اور اس ضمن مرےضوں کو کسی بھی قسم کی شکاےت کا موقع نہ دےا جائے ڈی سی اٹک نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کےا اور وہاں موجود مرےضوں سے ان کو دی جانے والی طبی سہولےات کے بارے مےں سوالات کیے اور انہےں محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامےہ کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کی ےقےن دہانی کروائی ۔ 



اٹک سٹی:انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا 

انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے اےک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس مےں اے ڈی سی جی چوہدری عبدالماجد،سی ای او ہےلتھ اور اےجوکشن، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اےچ اوز اوردےگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفےظ نے اجلاس کو انسداد ڈےنگی مہم کے حوالے سے برےفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے تمام اداروں کو ہداےات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈےنگی مہم مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرےں اس سال ضلع اٹک سے ڈنےگی کا کوئی مرےض رپورٹ نہےں ہوا جو اےک بڑی کامےابی ہے تاہم ضلعی اور تحصےل انتظامےہ، سرکا ری اداروں اور بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ وہ ڈینگی کے مکمل خاتمے کےلیے اپنا بھر پور کر دار ادا کرے اور اس کے ساتھ اس مہم مےں دےگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کرے ڈینگی سے متعلق تمام محکموں کی کارکردگی جا نچنے کےلیے تےسری پارٹی کے ذرےعے بھی نگرانی کی جارہی ہے اور ا ن کی کارکردگی کے متعلق اعلیٰ حکا م کو بھی رپورٹ ارسال کی جارہی ہے انہوں نے تمام ضلعی محکموں کو اپنی کارکردگی مزےد بہتر بنانے کی ہداےت کی ڈپٹی کمشنر اٹک نے تمام افسران کو ہداےت کی کہ وہ اپنے سرکاری دفاتر مےں ڈینگی سے بچاءو کے متعلق ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرےں اور عوام مےں شعور بھی بےدار کرےں انہوں نے اس موقع پر ضلع اٹک کی عوام سے اپےل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھےں تاکہ وہ اس خطرناک بےماری سے محفوظ رہ سکےں ۔ 



اٹک سٹی:آنے والے کچھ دنوں میں ’’ اکونکس ‘‘ کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے ،سہیل اعجازاعوان 

آنے والے کچھ دنوں میں ’’ اکونکس ‘‘ کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے ،کئی علاقے اس کی زد میں آ جائیں گے ،دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر ، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس 

ہوگا موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی ،یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلی جگہ میں رکھیں ، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں تاکہ شدید گرم موسمی اثرات کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔ 













No comments:

Post a Comment