Thursday, May 30, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com





اٹک خورد کے علاقہ میں دریائے سندھ میں نہانے والے افراد کو اطلاع عام 
اٹک خورد کے علاقہ میں دریائے سندھ میں نہانے والے افراد کو اطلاع دی جاتی ہے کہ دریائے سندھ میں جگہ جگہ ایک غیر ملکی کمپنی نے کام لگا رکھا ہے جس میں بھاری مشینر ی کام کر رہی ہے اور بڑ ے بڑے کرش پلانٹ لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے جگہ جگہ اٹک خورد کی حدود میں 200 فٹ گہر ے کھڈے بن گئے ہیں چونکہ تربیلہ جھیل سے اس ماہ کی 25 تاریخ سے دریا میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی کا لیول اوپر سے برابر نظر آ رہا ہے مگر پانی کے نیچے گڑ ھے نظر نہیں آ رہے ،لہٰذا تمام نہانے والے حضرات اور بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہوشیار رہیں اور دریا میں نہانے کا شوق رکھنے والے اپنے تمام دوستوں کو بھی خبر دار کر دیں کہ دریا میں نہانا سختی سے منع اور باعث ہلاکت ہے ۔ 

ضلعی انتظامیہ اور 6 تحصیلوں میں موجود افسران سستا رمضان بازار کے نام پر شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں قطعی طور پر ناکام ہو گئے 
ضلعی انتظامیہ اور 6 تحصیلوں میں موجود تحصیل انتظامیہ کے افسران سستا رمضان بازار کے نام پر حکومت کی واضح ہدایات کے باوجود شہریوں کو سستی اشیاء فراہم کرنے میں قطعی طور پر ناکام ہو گئے ،سستا رمضان بازار میں شہریوں کو چینی کی عدم فراہمی ، چھوٹے اور بڑے گوشت کے نام پر جس طرح کا گوشت فراہم کیا جا رہا ہے ،اسے انسان تو کیا جانور بھی کھانے کیلئے تیار نہیں ۔ بازار میں فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں کم اور سستا رمضان بازار میں قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ ریٹس سے بعض اوقات کم اور بعض اوقات زیادہ پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ، ڈپٹی کمشنر اٹک اور ان کی ٹیم کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آئے روز صوبائی سطح کے افسران کی آمد پر ضلع اٹک میں 6 مقامات فتح جنگ ، حضرو ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب ، جنڈ اور اٹک میں قائم سستا رمضان بازار شہریوں کیلئے ایک عذاب بن چکے ہیں جن علاقوں میں سستا رمضان بازار قائم کیا گیا ہے ،ان کے اطراف میں شہریوں کے آنے جانے کے راستے پر سکیورٹی کے نام پر قناتیں لگا کر شہریوں کو اور ان علاقوں میں تاجروں کو پورے رمضان المبارک کیلئے ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کی ٹیم میں شامل تمام افسران صرف فوٹو سیشن کیلئے سستے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہیں تاکہ یہ تصاویر وٹس ایپ پر وزیر اعلیٰ ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھجوا کر سب اچھا کی رپورٹ حاصل کی جا سکیں ان کے دوروں میں کبھی بھی عوام کیلئے کسی ریلیف کو مد نظر نہیں رکھا جاتا وزراء ، مشیروں اور دیگر دورہ کرنے والی سیاسی و سرکاری شخصیات کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے گاہکوں کے روپ میں سرکاری اہلکاروں کو کھڑا کر دیا جاتا ہے جو سب اچھا کا راگ الاپ کر ان دورہ کرنے والی شخصیات کو مطمعین کر دیتے ہیں شہریوں نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ڈپٹی کمشنر اٹک سمیت ضلع بھر میں ناکام اور عوام سے بے زار افسران کی جگہ بہتر کارکردگی کے حامل افسران کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

ضلع اٹک میں 329 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے ، ضلع بھر میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں 
ضلع اٹک میں 329 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد ہوں گے ، ضلع بھر میں سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید شہزادندیم بخاری نے کہا کہ ضلع بھر میں 329 مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقدکرائے جائیں گے جن کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،اٹک پولیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق عید الفطر کے روز ضلع اٹک میں 294 مساجد ،3 امام بارگاہوں اور 20 کھلے مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جہاں پر 1200 سے ز ائد پولیس افسران و جوانان جبکہ 1100 سے زائد ولنٹئیرز سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔ سکیورٹی پلان کابنیادی مقصد عوام کو نماز عید کی ادائیگی اور عید کی خوشیاں منانے کیلئے محفوظ ترین ماحول مہیا کرنا ہے ۔ 

تحصیل حضرو:لارنس پور تربیلہ روڈ پر قبلہ بانڈی کے قریب ناکارہ روڈ پر بڑے بڑے کھڈوں کی وجہ سے وین الٹ گئی 
لارنس پور تربیلہ روڈ پر قبلہ بانڈی کے قریب ناکارہ روڈ پر بڑے بڑے کھڈوں کی وجہ سے وین الٹ گئی جس میں 16 مسافر سوار تھے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ،مسافروں نے لارنسپور سے جہانیاں تربیلہ روڈ کی حالت زار پر شدید احتجاج کیا اور حکومت کو بددعائیں دیں ۔ یاد رہے کہ یہ روڈ مسلم لیگ ( ن ) کے دور حکومت سے اسی حالت میں ہے سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے اور آئے روز حاثات معمول بن گئے ہیں ، سالانہ میلہ جشن بہاراں کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سامنے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے لارنس پور ، تربیلہ اور ترنول ، کوہاٹ روڈ کی حالت زار بیان کی تھی اور مذکورہ دونوں سڑکیں پختہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان دونوں سڑکوں کی تعمیر مکمل کرائیں گے ،اس سڑک پر سفر کرنا مشکل ہو گیا ہے گاڑیوں کیلئے خطرے سے کم نہیں ۔ عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ارباب اختیار سے روڈ کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

ہانگ کانگ:عمران خان کی بدولت بیرون ممالک میں مقیدافرادکی وطن واپسی پر ہزاروں خاندانوں کی خوشیاں قابل دید ہیں ; منصف خان 
ہانگ کانگ میں مقیم معروف سماجی وکاروباری شخصیت منصف خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت بیر ون ملک میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی پر ہزاروں خاندانوں کی خوشیاں قابل دید ہیں ،وزیر اعظم عمران خان غریب و متوسط طبقہ کی آواز بن کر پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ اپوزیشن جماعتوں میں چھپے ملک دشمن عناصر تنظی میں اور سیاسی جماعتو ں کےخلاف نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کاروائی عمل میں لا ئی جائے ،اپنے بیان میں منصف خان نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کامیابی کےساتھ عوام کی خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،نیا بلدیاتی نظام عوام کی زندگی میں انقلاب لائےگا ۔ 

;78;-5 نارتھ زون مےں ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم شنوای کی زےر صدارت اےک اہم مےٹنگ کا انعقاد ہوا 
;78;-5 نارتھ زون مےں ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم شنوای کی زےر صدارت اےک اہم مےٹنگ کا انعقادہواجس مےں جی ایم ، این ایچ اے افتخار ساجد،تمام سےکٹر کمانڈزاور سی پی اوز نے شرکت کی ۔ اس مےٹنگ کا مقصد ;78;-5 نارتھ زون مےں سڑک کی صورت حال اور ٹرےفک کے بہاءو مےں درپےش مسائل اور ان کے ممکنہ حل کیلئے غور کےا گےا ،مےٹنگ کے آغاز مےں ڈی آئی جی نارتھ محمد عالم شنوای نے تمام شرکاء کا شکرےہ ادا کےا ۔ انہوں نے اےکسل لوڈ کی مقررہ حد اور اس پر عملدرآمد کوےکم جون سے ےقےنی بنانے کیلئے اقدامات کا فےصلہ کےا گےا ،مزےد وزن کانٹوں کی خستہ حالی ، سڑک کی صورتحال جس مےں پراپر ےو ٹرن ، لےن مارکنگ ، 3لےن ، سائن بورڈز ، کےٹ آئز اور دےگر تمام مسائل زےر بحث تھے جس پر جی ایم ، این ایچ اے نے ےقےن دہانی کرائی کہ سڑک کی صورتحال اور وزن کانٹوں کی کارکردگی کو بہتر بناےا جائے گا اس حوالہ سے این ایچ ایم پی اور این ایچ اے کے درمےان ہم آہنگی ، تعاون اور مےٹنگ کے تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دےا گےا سڑک کی صورتحال ، اےکسل لوڈاور ٹرےفک کے بہاءو مےں مسائل کے حل کیلئے موٹر وے پولےس ، اےن اےچ اے اور ٹرانسپوٹرز کا بھی تعاون ضروری ہے جس کیلئے مزےد حکمت عملی ترتےب دی جارہی ہے اور ان مسائل کے بہتر حل کی بھی کوشش جاری رہے گی ۔ 

حضروسٹی:دینی مدارس علوم نبوت کے محافظ ہیں ،مدارس میں قرآن و سنت کی تدریس ترویج اور اشاعت کا کام جاری ہے;مولانا امتیاز خان 
دینی مدارس علوم نبوت;248; کے محافظ ہیں ،ان مدارس میں قرآن و سنت کی تدریس ترویج اور اشاعت کا کام جاری ہے، قیامت تک ان مدارس میں قرآن و سنت کی تعلیم جاری رہے گی ۔ مسلمانوں کا رشتہ دین سے جوڑنے میں یہ مدارس اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی نے جامعہ عربیہ اشاعت القرآن حضرو میں 48 ویں دورہ تفسیر القرآن کے احتتام کے موقع پر علماء کرام اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ دورہ تفسیر کے پہلے 4 پارے شیخ الحدیث مولانا امتیاز خان جبکہ باقی 6 پارے سورۃ یونس تک مناظر اسلام حضرت مولانا قاری چن محمد سورۃ یونس سے لیکر سورۃ روم تک مولانا نعیم نے جبکہ آخری 10 پارے حضرت مولانا رضوان نے پڑھائے، آخری 2 سورتوں کا درس استاذ العلماء شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا امتیاز نے ارشاد فرمایا اس بابرکت تقریب میں مقامی علماء کرام کے علاوہ مولانا قاری چن محمد ، مولانا عبدالخالق ، مولانا قاری فتح محمد ، مولانا سلیمان ، مولانا ضیا ء الاسلام سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام شریک ہوئے شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان نے آخری 2 سورتوں کا ترجمہ و تفسیر بیان کی آخر میں جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی نے اختتامی دعا کرائی اس موقع پر شیخ القرآن والحدیث حضرت مولانا غلام حبیب ، مولانا عبدلمتین کی اہلیہ محترمہ اور دیگر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت استاد الحدیث مولانا محمد جان کی رہائی اور دینی مدارس کے تحفظ سمیت ملکی سلامتی کیلئے دعا کرائی گئی ۔ 

اٹک سٹی: ڈاکٹر کو کسی دور میں قوم کا مسیحا کہا جاتا تھا لیکن آج لوگ ڈاکٹر کو ڈاکو،قصائی، سنگدل و دیگرکئی ناموں سے پکارتے ہیں ;رپورٹ 
ڈاکٹر کو کسی دور میں قوم کا مسیحا کہا جاتا تھا لیکن آج لوگ ڈاکٹر کو ڈاکو،قصائی، سنگدل، ظالم و دیگرکئی ناموں سے پکارتے ہیں ،رہی سہی کسر آج کے ینگ ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی نے پوری کردی ،اسی وجہ سے آج لوگ ڈاکٹروں کو مسیحا ماننے کیلئے تیار نہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کارویہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے، ڈاکٹرز کی اسی بدسلوکی اور مجرمانہ غفلت برتنے پر سالانہ ہزاروں لوگ موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں لیکن یہ مسیحا ہیں کہ سدھرنے کا نام نہیں لیتے ۔ اٹک کا اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال بھی ملک کے دیگر سرکاری ہسپتالوں کی طر ح کسی سے پیچھے نہیں ،ڈاکٹرز کی مریضوں سے بدسلوکیاں اور فراءض سے لاپرواہی اور غفلت برتنے کے متعدد واقعات موجود ہیں ۔ ڈاکٹرز کے توہین آمیز رویے پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی و ڈسٹرکٹ رپورٹر کیپیٹل ٹی وی ندیم حیدر نے چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان اور جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک لیاقت عمر کو ایک خصوصی ملاقات کے دوران بتایا کہ 24 مئی شام 4 بجے کے بعد اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک آیا اور میرے ساتھ میرے بہنوئی ناصر محمود جن کی طبیعت ۱ انتہائی ناساز تھی شدید چکر اور الٹیاں آرہیں تھیں جن کو ایمر جنسی میں موجود ڈاکٹرز کے پاس لے گیا ۔ ڈاکٹریاسر، ڈاکٹر وجاہت اور ڈاکٹر قسام ڈیوٹی پر موجود تھے مریض کی طبیعت انتہائی ناساز دیکھ کر ڈاکٹرز نے ان کو ایمرجنسی وارڈ میں لے کر جانےکا کہا ،ایمرجنسی وارڈ میں موجود نرسنگ سٹاف نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کہا کہ فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں جب میں ڈیوٹی ڈاکٹرز کے کمرہ میں پہنچا تو تینوں ڈاکٹرز خوش گپیوں میں مصروف تھے ۔ ڈاکٹر یاسر سے درخواست کی جنہوں نے خود مریض کی حالت انتہائی تشویشناک دیکھ کر ایمرجنسی وارڈ میں جانے کامشورہ دیا تھا مجھے کہا کہ میں کچھ دیر تک آتا ہوں ،تقریباً نصف گھنٹے کے درمیان میں تین بار ڈاکٹر یاسر کو بلانے گیا مگر وہ مریض کو چیک کرنے نہ آئے اور مجھے کہا کہ آپ کے مریض کو کان کی تکلیف کی وجہ سے متواتر شدید چکر آرہے ہیں میں آپ کو ای این ٹی سپشلسٹ کے پاس ریفر کر رہا ہوں جس پر میں نے استفسار کیا کہ ڈاکٹر آپ نے مریض کو چیک کیے بغیر مرض کی تشخیص کیسے کر دی جس پر ڈاکٹر یاسر کا جواب تھا کہ بلڈ پریشر اور بخار نارمل ہیں تو کان کی تکلیف کے علاوہ شدیدچکر آنے کی کوئی اور وجہ ہو ہی نہیں سکتی ،میرے زیادہ اسرار کرنے پر ڈاکٹر یاسر نے مجھے ڈاکٹر اقراء فیاض کے پاس بھیج دیا ڈاکٹر اقراء نے بہت بہتر انداز سے مریض کا چیک اپ کیا اورٹیسٹ اور میڈیسن تشخیص کر دیں ۔ اس دوران میں ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر وجاہت، ڈاکٹرقسام کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ یہ آپ کی ڈیوٹی میں شامل ہے کہ آپ ایمر جنسی میں آنے والے مریض کا خود معائنہ کریں جبکہ آپ نے ایسا نہیں کیا اور میرے متعدد بار بلانے کے باوجود بھی آپ مریض کا چیک اپ کرنے نہیں آئے جس پر ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر وجاہت میرے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے لہجے میں بحث و تکرار شروع کر دی اور مجھے کہا کہ آپ کے مریض کا بلڈ پریشر اور بخار نارمل ہے جو کہ نرسنگ سٹاف نے چیک کر لیا ہے تو اب ہم اس کا اور کیا معائنہ کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹر وجاہت نے انتہائی بدتمیزی کرتے ہوئے مجھے کہا کہ کیا اب ہم مریض کا دماغ کھول کر چیک کریں کہ اس کو چکر کیوں آرہے ہیں جس پر میں نے کہا کہ میں آپ کے ناروا سلوک لاپرواہی اورغفلت برتنے کی شکایت کروں گاتو ڈاکٹر یاسر اور ڈاکٹر وجاہت نے مجھے کہا کہ آپ سے جو ہو سکتا ہے آپ کر لیں ‘ہم ایم ایس ڈاکٹر کاشف کی ہدایات پر ہی عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے مطالبہ کیا ہے کہ اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں تعینات ان ڈاکٹرزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے اوربھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جائے تاکہ دیگر ڈاکٹرز اور عملہ آئندہ آنے والے مریضوں کے ساتھ اس بدتمیزی سے پیش نہ آئیں ۔ انہوں نے اس سلسلہ میں تحریری درخواست سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اور ایم ایس اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر کاشف کو دے دی گئی ہیں جس پر انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے ۔

ضلع اٹک:حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع بھر مےں عےد بازار قائم کر دئیے گئے ہےں 
حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع بھر مےں عےد بازار قائم کر دئیے گئے ہےں ۔ ان عےد بازاروں مےں چوڑےاں ، مہندی ، گارمنٹس اور دےگر متعلقہ سامان موجود ہے ،ان خےالات کا اظہار اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) چوہدری عبدالماجد نے عےد بازار سے متعلق اےک اجلاس مےں کےا ۔ اجلاس مےں ضلع کے دےگر افسران نے بھی شر کت کی انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہداےات کی روشنی مےں عوام کی سہولت کیلئے عےد بازار قائم کر نے کے احکامات جاری کیے ہےں اور اس ضمن مےں ضلع بھر مےں عےد بازار قائم کر دئیے گئے ہےں ،ان بازاروں مےں عےد سے متعلق تمام سامان ارزاں نر خوں پر موجود ہے ۔

اٹک سٹی: شہریوں کی صحت کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ; اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حولیات 
شہریوں کی صحت کے تحفظ کو ہر صورت ممکن بنائیں گے ،اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حولیات ہسپتالوں کا فضلہ، استعمال شدہ سر نجیں ، بوتلیں ، خون اور پیشاب کی تھیلیاں خطرناک بیماریوں کے پھیلاءو کا سبب ہیں تحفظ ماحول کے قوانین کے مکمل نفاذ کیلئے متعدد ٹی میں روازنہ کی بنیاد پر شہر بھر کے ہسپتالوں کے دورے کر رہی ہیں ۔ ان دوروں میں ہسپتال کی صفائی کو یقینی بنانے اور فضلے کی مناسب تلفی پر خصوصی مہم چلائی جارہی ہے ،تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خطرناک فضلہ کی مناسب تلفی کو یقینی بنائیں ،اس ضمن میں کوتاہی بر تنے والے تمام اداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

اٹک سٹی:نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام ہونےوالے تحریری مقا بلہ بعنوان فکر اقبال اور ہمارا عہد کے نتاءج کا اعلان کر دیاگیا 
نیشنل یوتھ کونسل کے زیر اہتمام سوشل میڈیا میں ہونے والے تحریری مقا بلہ بعنوان ;34;فکر اقبال اور ہمارا عہد;34; کے نتاءج کا اعلان کر دیاگیا ہے جس میں پہلی پوزیشن فاطمہ زبیر آف کراچی نے حاصل کی ،دوسری پوزیشن محمد سجاول نواز سیالکوٹ ،تیسری پوزیشن ذیشان احمد اٹک اور چو تھی پوزیشن ڈاکٹر رفعت جبین نے حاصل کی ۔ نیشنل یوتھ کونسل کے چئیرمین شاہد اقبال شامی نے مقابلہ میں حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کونسل کا اس قسم کے ایونٹ کرانے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل میں فکر اقبال کو راسخ کیا جائے اور ان کو اپنے اکابر سے روشناس کرایا جائے، شعور و آگہی کو عام کیا جائے اور ان کی صلاحیتیوں کو جلا بخش کر ملک و ملت کے لئے استعمال کی راہ ہموار کی جائے ،پوزیشن ہولڈر کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مقابلہ تمام حصہ لینے والے کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔ نیشنل یوتھ کونسل کے صدرحنیف یوسف نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ نوجوان نسل کو اس طرف متوجہ کیا جائے کہ وہ ملک و ملت کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں وقف کر سکیں نیشنل یوتھ کونسل کے مقاصد میں یہ شامل ہے کہ نوجوانوں کے اندر یہ شعور بیدار کیا جائے کہ وہ اپنی محنت سے آ گے بڑھیں نیشنل یوتھ کونسل نوجوانوں کی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں ان کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع مل رہا ہے تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ مثبت سرگرمیوں کے لئے اس پلیٹ فارم کا حصہ بنیں اور ملک و ملت کے لئے اپنی صلاحیتیں وقف کریں ۔ 

اٹک سٹی:ایڈوانس فیس وصولی پر پابندی کی وجہ سے لا کھوں اساتذہ کو عید سے قبل تنخواہیں دینامشکل ہو گیا ہے ; محمد طارق 
نیشنل ایسوسی ایشن آف سکولز اینڈ کالجز کے سینئرنائب صدر محمد طارق نے کہا ہے کہ ایڈوانس فیس وصولی پر پابندی کی وجہ سے نجی تعلیمی میں خدمات سرانجام دینے والے لا کھوں اساتذہ کو عید سے قبل تنخواہیں دینامشکل ہو گیا ہے ،اسی وجہ سے اساتذہ عید کی خوشیوں سے محروم رہ جائیں گے،کیا ملک پاکستان میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ وہ بقایاجات نہ ادا کرنے والے والدین کو ادائیگی کیلئے پابند کرے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے تنظیمی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومتی اعلان کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلہ میں تمام سکول یکم جون سے بند ہوجائیں گے عید سے قبل اور تعطیلات کے دوران نجی تعلیمی شعبہَ فیسیں کس طریقہ کار کے تحت وصول کرے جن نجی تعلیمی اداروں کے پاس معقول بچت کا نظام نہیں ہے ،وہ اساتذہ کو عید سے قبل اور موسم گرما کی چھٹیوں کے دوران تنخواہیں اداکرنے سے قاصر ہیں اور مالی مشکلا ت سے دوچار ہیں ۔ حکومتی اداروں سمیت عدلیہ کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کو تو فیس وصولی کے معاملے میں پابند کردیاگیاہے لیکن فیسیں ادا نہ کرنے والے والدین کیلئے کوئی قانون نہیں بنایاگیا جس کی وجہ سے والدین ناجائز فائدہ اٹھارہے ہیں اور بعض دفعہ تو نجی تعلیمی اداروں کو بلیک میل بھی کررہے ہیں ۔ اگر حکومتی ادارے والدین کے حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کرسکتے تو نجی تعلیمی اداروں کو سرکاری سکولوں کی طرز پر ریلیف دیاجائے تاکہ 95 فیصد ایسے ادارے جو صرف فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں ان کا مستقبل محفوظ ہوسکے ۔ 

کامرہ روڈ سٹی سکول کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر ، حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق 
کامرہ روڈ سٹی سکول کے قریب خطرناک ٹریفک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ اور موٹرسائیکل کو ٹکر ، حادثہ میں ایک خاتون جاں بحق ، 7 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق کامرہ روڈ سٹی سکول کے قریب سڑک کنارے کھڑے رکشہ اور موٹر سائیکل کو کامرہ کی جانب سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی ۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب پیش آیا ،حادثہ میں ایک خاتون موقع پر ہی اپنی جان کی بازی ہار گئی اور شدید زخمیوں میں 7 افراد جن میں 2 مرد ، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں ۔ تمام افراد عید کی خریداری کیلئے بچت بازار آئے تھے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمیوں اور لاش کو اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ 

ضلع اٹک:موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونے والی کار موٹروے پر برہان کے قریب پکڑ لی 
موٹروے پولیس نے راولپنڈی سے چوری ہونے والی کار موٹروے پر برہان کے قریب پکڑ لی ،تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ راولپنڈی پولیس سٹیشن سہالہ کے علاقہ سے چوری شدہ مہران کار نمبر ;658389;-184 موٹروے برہان سے گزر رہی ہے ۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس الرٹ ہوگئی اور ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گاڑی کو پکڑ کر 2 ملزمان شاکر محمد اور امجد کو گرفتار کرلیا ،کار بازیاب کرانے کے بعد موٹر وے پولیس نے متعلقہ پولیس سٹیشن اور کار کے مالک کو اطلاع دی اور مزید قانونی کارروائی کیلئے ملزمان اور کار ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔ 

ضلع اٹک:گاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے سی این جی سلنڈر برآمد ، 3 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج 
گاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے سی این جی سلنڈر برآمد ، 3 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ صدر اٹک نیاز احمد نے گاڑی نمبر ;7782;-271 کو چیکنگ کیلئے روکا ۔ ڈرائیور ذاکر خان ولد مجاہدین سکنہ مردان کی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے غیر معیاری اور غیر قانونی لگے 3 گیس سلنڈرز کی بابت کوئی اوگرا کا فٹنس سر ٹیفکیٹ پیش نہ کر سکا ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ فتح جنگ محمد نواز نے فورڈ ویگن نمبر ;827383;-3819 کو چیکنگ کیلئے روکا ڈرائیور فیصل رشید ولد خوشخال خان سکنہ جنڈ کی گاڑی کی سیٹوں کے نیچے غیر معیاری اور غیر قانونی لگے سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی اوگرا سے منطور شدہ پاسنگ موقع پر پیش نہ کرسکا ، تیسری کاروائی میں اے ایس آئی تھانہ نیو ایئر پورٹ کامران عزیز کیانی نے ہائی ایس نمبر ;766983;-8444 جسے ڈرائیور تنویر اقبال ولد جاوید اقبال سکنہ پنڈی گھیب انتہائی تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آ رہا تھا کو روک کر چیکنگ کی تو گاڑی میں غیر معیاری اور غیر قانونی طور پر نصب کیے گئے 2 سی این جی سلنڈر کی بابت کوئی فٹنس سر ٹیفکیٹ منظور شدہ اوگرا اتھارٹی موقع پر پیش نہ کر سکا ،پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:دوئم کوالٹی کے خربوزے کو اول کوالٹی کا خربوزہ ظاہر کر کے بیچنے والے 2 دکاندار گرفتار 
دوئم کوالٹی کے خربوزے کو اول کوالٹی کا خربوزہ ظاہر کر کے بیچنے والے 2 دکاندار گرفتار ، مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں حسن اختر نائب تحصیلدار ;47; سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے تحریری استغاثہ بھجوایا کہ بسلسلہ پرائس چیکنگ رمضان بازار اٹک کا دورہ کیا ۔ دکاندار شیخ عبدالعزیز ولد عزیز الرحمن ، دکاندار احمد صدیق ولد عبدالرحمن سفید خربوزہ کی قسم دوئم کو قسم اول ظاہر کر کے مہنگے داموں فروخت کرتے ہوئے پائے گئے ہیں جس پر دکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ 3;47;7 سن 1977 کے جرم کے مرتکب ہوئے جس پر تھانہ سٹی اٹک کے اے ایس آئی لیاقت علی نے ملزمان کو گرفتا ر کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

حضروسٹی:سستا رمضان بازار حضرو عوام کے لیے ایک مذاق بن کے رہ گیا ;سروے رپورٹ 
سستا رمضان بازار حضرو عوام کے لیے ایک مذاق بن کے رہ گیا ،سستا رمضان بازار میں اشیاخوردنوش جس میں سبزی ، فروٹ ، لیمن جیسی چیزیں نایاب ، سبسڈی کے نام پر عوام کو دھوکا میں رکھ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ہے ۔ اشیائے خورد و نوش کی چیزیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ،غریب عوام کی پہنچ سے دور حضرو سستا رمضان بازار میں شہریوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حضرو سستا رمضان بازار میں نہ ٹماٹر ہے نہ پیاز ، نہ لیمن ہے غریب عوام جائے تو کدھر جائے ۔ 

حضروسٹی: ریتلہ منڈی کے قریب بیکری میں آتشزدگی ، بیکری کی اشیاء جل کر خاکستر 
حضرو کے علاقہ ریتلہ منڈی کے قریب بیکری میں آتشزدگی ، بیکری کی اشیاء جل کر خاکستر ، تفصیلات کے مطابق گیس لیکج کے باعث بیکری میں آگ بھڑک اٹھی ،حادثہ کے نتیجہ میں بیکری میں موجود تمام اشیاء جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 فائر ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 20 منٹ کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ 

حضروسٹی:مہنگا ئی کے خلا ف اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سر دار آفتاب کے عملی اقدا ما ت 
مہنگا ئی کے خلا ف اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سر دار آفتاب کے عملی اقدا ما ت ، رو زانہ کی بنیا دپر مارکیٹوں کے دو رے ، گراں فروشی پر لا کھوں روپے جر مانے ، شہریوں کا زبر دست خراج تحسین ‘تفصیلا ت کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سر دار آفتاب کے عملی اقدا مات کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سا نس لیا ہے ۔ تحصیل حضرو کی انتظا میہ روزانہ کی بنیا د پر شہر کی تمام ما رکیٹوں کا دو رہ کر تی ہے ،خصوصاً سبزی فروش ،پھل فروش ،کر یا نہ اور دیگر ضروریات زندگی کے حوالہ سے قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے ۔ اس دوران گراں فروشی پر لا کھوں رو پے جر ما نے کئے گئے شہریوں نے اس با بت اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ ہم اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں کہ وہ روزہ کی حالت میں علی الصبح سے لے کر عین افطاری تک خود مارکیٹوں کا دورہ کر تے ہیں اورہر چیز کی قیمت کو مانیٹر کر تے ہیں جس کی وجہ سے مصنوعی مہنگائی کنٹرول ہو ئی ہے ،یہ پا کستان کی تاریخ کا پہلا رمضان ہے جس میں قیمتیں کنٹرول میں ہیں اور دکانداروں میں بھی یہ خوف پا یا جا تا ہے کہ کسی بھی وقت افسران مو قع پر آکر قیمتیں چیک کر سکتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو سردار آفتاب نے تاریخ میں پہلی بار دکانداروں کو نکیل ڈالی ہے اور بہترین حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کو کنٹرو ل کیا ہے ،ہم انتظامیہ سے اپیل کر تے ہیں کہ رمضان المبارک کے بعد بھی اسی پا لیسی کو جا ری رکھا جا ئے تا کہ اس طرح قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے ۔ 

گاؤں دورداد:روح کی غذا قرآن کی تلاوت ہے ،قرآن و سنت پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی ملتی ہے;مفتی شبیر احمد عثمانی 
انسانی جسم کی غذا خوراک اور روح کی غذا قرآن کی تلاوت ہے ،قرآن و سنت پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی ملتی ہے ،آج دنیائے کفر قرآن و سنت کے مٹانے کے لئے سرگرم عمل ہے یہود و ہنود شروع دن سے دین اسلام ، قرآن اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت کرتے آرہے ہیں ۔ اسلام اور قرآن کو مٹانے کی ان کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی اللہ رب العزت نے خود قرآن کی حفاظت کا ذمہ لیا ہے، ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مبلغ اسلام مفتی شبیر احمد عثمانی نے نواحی گاءوں دورداد کی جامع مسجد مدنی میں تراویح میں ختم قرآن مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی و ڈویژ نل رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا عمر فاروق ، قاری محمد اکثیر عثمانی ، مولانا محمد انصر ، صوفی نصرت ، مولانا بلال ، مولانا سجاد احمد اور حافظ محمد بنارس بھی موجود تھے سٹیج سیکرٹری کے فراءض مولانا محمد انصر نے انجام دئیے مفتی شبیر عثمانی نے کہا کہ دینی مدارس میں احکامات الہیہ اور تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم دی جاتی ہے کفار کو دینی مدارس اسی لئے ایک آنکھ نہیں بھاتے کیونکہ یہ مدارس اسلامی شعائر ناموس رسالت اور قرآن و سنت کی ترویج اشاعت اور حفاظت کا کام محض اللہ کی رضا اور خوشنودی کیلئے اللہ کی مدد اور نصرت سے کر رہے ہیں جب تک مسلمان قرآن و سنت کی پیروی کرتے رہے ،کامیابی مسلمانوں کے قدم چومتی رہی جب ہم نے قرآن و سنت کو پس پشت ڈالا تو ناکامی ہمارا مقدر بن گئی اور مسلمانوں پر کفار غالب آگئے ،ہم اگر کھویا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہ میں قرآن و سنت پر عمل کرنا ہو گا علماء کرام کی قیادت میں بڑھنا ہوگا اسی میں کامیابی کا راز مضمر ہے ۔ 

جی ٹی روڈ مدروٹہ سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی 
جی ٹی روڈ مدروٹہ سٹاپ پر خطرناک ٹریفک حادثہ ، 2 افراد جاں بحق ، ایک شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے سبب بے قابو ہو کر ڈمپر رکشے پر چڑھ گیا ۔ حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور 35 سالہ حسین ولد عبدالمطلب ساکنہ صوابی اور 17 سالہ رحمہ بی بی ولد عبدالرزاق سکنہ حاجی شاہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ 60 سالہ دلاور جان زوجہ عبدالرزاق شدید زخمی ہو گئی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی عورت کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زخمی اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی 
محکمہ صحت سے متعلق اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعون اور دےگر افسران نے شر کت کی ،اجلاس مےں ضلع بھر مےں ڈنےگی کے تدارک کیلئے جاری سرگر مےوں کا جائزہ لےا گےا اور انہےں مزےد بہتر بنانے کی ہداےات جاری کی گئےں ۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کے ہسپتالوں اور بنےادی مراکز صحت کی کار کر دگی کابھی جائزہ لےا گےا ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں صحت کے شعبہَ مےں انقلابی اقدمات کر رہی ہے جس کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہےں ۔ ضلع اٹک مےں بھی صحت کے شعبہَ مےں اہم اقدامات جاری ہےں ضرورت اس امر کی ہے کہ محکمہ صحت کے افسران عوام کو ہر ممکن سہولت مہےا کر نے کیلئے ہمہ وقت تےار رہےں ۔ 

اٹک شہر اورگردونواح میں گرج چمک اورتیزہواءوں کے ساتھ بارش ، بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کازورٹوٹ گیا 
اٹک شہر اورگردونواح میں گرج چمک اورتیزہواءوں کے ساتھ بارش ، بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کازورٹوٹ گیا، تفصیلات کے مطابق اٹک شہراور اس کے مضافات میں تیزہواءوں کے ساتھ بارش کاسلسلہ بھی جاری ہے ۔ سہ پہر 3 بجے سے آسمان کوکالی گھٹاءوں اوربادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاتھا اوردیکھتے ہی دیکھتے تیزہواءوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی ،بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کازور ٹوٹ گیا ہے ۔ بارش سے رمضان المبارک میں گرمی سے نڈھال چہرے کھل اٹھے ،بار ان رحمت پر عوام نے اللہ کاشکراداکیا ۔ 

ضلع اٹک:سےکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب عالمگےر احمد خان نے حسن ابدال ،حضرو اور اٹک کے رمضان بازاروں کا دورہ کےا 
سےکرٹری زکوۃ و عشر پنجاب عالمگےر احمد خان نے حسن ابدال ،حضرو اور اٹک کے رمضان بازاروں کا دورہ کےا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ تحصےل انتظامےہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے دورے کے دوران اشےاء خوردونوش کی قےمتوں اور معےار کا معائنہ کےا ،اس موقع پر سےکرٹری زکوۃ نے دکانداروں اور خرےداروں سے بھی بات چےت کی ۔ اس بار رمضان بازار سابقہ حکومتوں کے بازاروں سے مختلف نوعےت کے ہےں ،ضلع بھر مےں انتظامےہ قےمتوں مےں استحکام اور اشےاء خوردونوش کا اعلیٰ معےار ےقےنی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اس کے ساتھ رمضان بازار مےں دوکانداروں اور خرےداروں کو بہترےن سہولےات مہےا کی گئی ہےں جو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کے مطابق ہےں ۔ وزےر اعظم پاکستان عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وےثرن کے مطابق عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولےات کی فراہمی جاری رہے گی ۔ 

اٹک سٹی:کفالت یتیم سے رفاقت رسول ﷺ اور جنت کا حصول بھی گویا ایک تیر سے دو شکار کرناہے;ڈاکٹر طارق سلیم (جماعت اسلامی) 
کفالت یتیم سے رفاقت رسول ﷺ اور جنت کا حصول بھی گویا ایک تیر سے دو شکار ،یتیم بچوں سے اظہاریکجہتی کا بین الاقوامی دن آغوش الخدمت اٹک کے سبزہ زار پر منایا گیا ،اس سادہ مگر پروقار تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم تھے ۔ صدارت امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک سردار امجد علی خان نے کی ،صدر الخدمت فاءونڈیشن ضلع اٹک ڈاکٹر نور حسین ملک نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب سے مولانا نعیم اللہ ، مولانا عمر وقاص اور سیف اللہ خان نیازی نے بھی خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ بین الاقوامی یوم یتامی کے موقع پر جس کے انعقاد کی قرارداد گزشتہ برس سینٹ آف پاکستان نے متفقہ طور پر منظور کی اور قومی اسمبلی میں بھی اس کی تائید کی گئی اس بناء پر یہ دوسرا سالانہ بین الاقوامی یوم یتامی منایا جا رہا ہے ۔ والدین بچوں کیلئے بہت بڑا احسان ہیں جس کے ماں با پ فوت ہو گئے ہوں وہ بےشمار مسائل کا شکار ہو جاتا ہے، الخدمت فاءونڈیشن پورے ملک میں بلا تفریق ضرورت مند ، نادار اور بے سہارا افراد کے ساتھ ساتھ یتامی سے ہرقسم کا بھرپور تعاون کر رہی ہے اور یہ سب کچھ اہل ثروت اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔ اہل خیر کو اس میں اپنا حصہ بڑھ چڑھ کر ڈالنا چاہیے قبل ازیں دفتر جماعت اسلامی ضلع اٹک میں ارکان و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ جماعت اسلامی دنیا و آخرت کی کامیابی و فلاح کیلئے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہے ،رمضان نیکی کا موسم بہا رہے روزہ کے ذریعے اسلام مسلمانوں میں تقویٰ کی صفت پیدا کرتا ہے جس نے ایمان اور احتساب کے ساتھ روزے رکھے اس کیلئے مغفرت اور جنت ہے ہماری یہ کوشش ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائیں ۔ 

اٹک سٹی:اٹک شہر میں موبائل شاپ پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور دکان کا سفایا کر کے چلتے بنے ، اڑھائی لاکھ روپے کا نقصان 
اٹک شہر میں موبائل شاپ پر چوری کی واردات ، نامعلوم چور دکان کا سفایا کر کے چلتے بنے ، اڑھائی لاکھ روپے کا نقصان ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک کے قریب نئی مارکیٹ میں نائس موبائل شاپ پر نامعلوم چور موبائل اسیسریز اور پن پیک موبائل لے کر فرار ہو گئے ۔ دکان مالک جاوید اقبال جب صبح سویرے دکان پر پہنچے تو ادھا شٹر کھلا ہوا تھا اور چور دکان کا تمام سفایا کر کے فرار ہو چکے تھے ،اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک گلفراز احمد پولیس عملہ کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور موقع واردات پر فنگر پرنٹس لے کر رپورٹ کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں ،پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 

اٹک سٹی:اٹھائیس مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا انقلابی دن آیا جس نے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا;شیخ آفتاب احمد 
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ قائد مسلم لیگ ( ن ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے کے سلسلہ میں عالمی طاقتوں کی دھمکیوں اور ارب ڈالر کی پیشکش کو پاؤں تلے روند کر اٹیمی دھماکے کئے اور اس ملک کی تاریخ تبدیل کر دی لیکن افسوس آج وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہا ہے ،ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں یوم تکبیر کے حوالے سے سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، تیمور شاہ ، شیخ عواد ، شیخ بلال ، شیخ حامد قدوس اور دیگر موجود تھے، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ قوموں کی تاریخ میں کچھ موڑ ایسے آتے ہیں جو ان کی تاریخ بدل دیتے ہیں ۔ 28 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا انقلابی دن آیا جس نے اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ،بھارت نے ایٹمی دھماکے کر کے اس قوم کی غیرت کو للکارا تو اس قوم کا غیرت مند لیڈر محمد نواز شریف کیسے اس کی غیرت کا سود کر لیتا موجودہ حکومت کی ستائی عوام جب حکومت کے خلاف احتجاج کرتی ہے تو ساتھ ہی وہ نواز شریف کو بھی یاد کرتے ہیں ۔ اس لئے کہ لوگوں کو اندازہ ہو گیا ہے کہ ان کی امیدوں کا مرکز صرف نواز شریف ہی ہے کیونکہ انہوں نے اس ملک کے مفاد کے لئے ہمیشہ بہترین منصوبے بنائے،عوام کو کبھی مہنگائی کی دلدل میں نہیں ڈبویاجب وہ جیل سے سرخرو ہو کر باہر آئیں گے تو وہ یقیناً ایک عظیم لیڈر کے طور پر سامنے آئیں گے ۔ 

گاؤں نرتوپہ:ضلعی رہنما جمعیت علماء اسلام قاسم خان وردگ کی ہمشیرہ اورمولانا محمد انس کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں 
ضلعی رہنما جمعیت علماء اسلام قاسم خان وردگ کی ہمشیرہ ،ضلعی مسءول وفاق المدارس مولانا محمد انس کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ نرتوپہ گاءوں میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس مولانا قاضی عبدالرشید نے پڑھائی ،اس موقع پر فکر آخرت کے موضوع پر قاضی عبدالرشید نے مختصر خطاب بھی کیا ۔ نماز جنازہ میں شیخ الحدیث مولانا محمد امتیاز خان ، جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی ، سابق ممبر ضلع کونسل و معروف سیاسی و سماجی شخصیت خان احسن خان غورغشتی ، مولانا شیر زمان ، مولانا قاری چن محمد ، مولانا عبدالخالق ، مولانا ضیا ء الاسلام ، معروف سینئر صحافی و کالم نگار حافظ عبدالحمید خان ، مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا رضوان ، قاری محمد الیاس دامان پروانہ جمعیت عبدالواجد ، مولانا سجاد احمد ، قاری فتح محمد ، مولانا ضیا ء المحسن ، مولانا قاری سیف الرحمان ، مولانا محمد سلیمان ، مولانا محمود الحسن توحیدی اور حافظ عبدالرشید سمیت علاقہ بھر سے علماء کرام اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، مرحومہ کی بخشش ، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ 

اٹک سٹی:شیخ عامر مجید نے بلدیہ اٹک میں ماڈل رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جس میں تقریباََ روزانہ 300 افراد افطار و ڈنر کرتے ہیں 
اللہ کی راہ پر خرچ کرنے والا کبھی بھی غریب نہیں ہوتا ،رمضان المبارک کے بابرکت والے مہینے میں جتنا خرچ کرو اس کا اجر اللہ تعالیٰ دیتا ہے ۔ ایم ڈی مغل اعظم میرج ہال اینڈ ٹیولپ مارکی شیخ عامر مجید نے بلدیہ اٹک کے پارکنگ ایریا میں ماڈل رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا ہے جس میں تقریباً 300 افراد روزانہ افطار ڈنر کرتے ہیں ،یہ بات سی او بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر انچارج دسترخوان راجہ زاہد حسین ، منیجر مغل اعظم محمد ارشد ، حاجی محمد رفیق ، شیخ ثاقب ، محمد سعید اور دیگر انتظامیہ کے افراد موجود تھے ،اس ماڈل رمضان دسترخوان میں انشاء اللہ اگر زندگی نے ساتھ دیا تو مزید بہتری لے کر آئیں گے اور ماڈل دسترخوان کو وسیع کریں گے ۔ 


اٹک سٹی:سٹریٹ کرائم اور گلی محلوں میں قائم جرائم کے اڈوں کےخلاف بلا تعطل کریک ڈاءو ن ہونا چاہیے;234;محمد سلیم شہزاد 
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم اور گلی محلوں میں قائم جرائم کے اڈوں کےخلاف بلا تعطل کریک ڈاءو ن ہونا چاہیے ،پاکستان کے روشن مستقبل کے معما روں کیلئے کھیلوں کی سر گرمیوں کیلئے حکومت اقدامات کرے ۔ غیر قانونی انٹر نیٹ کیفے اور سنوکر کلبوں میں پرورش پانے والے جرائم پیشہ عناصر ملک کے روشن مستقبل کو تباہ کر کے آئس نشہ کی لت اور دیگر مضر صحت سرگرمیوں میں ملوث کررہے ہیں ،پنجاب حکومت ان مکروہ پیشہ عناصر کےخلاف کاروائی کرے ڈولفن فورسز اسٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو جرائم پیشہ عناصر سے نجات مل سکے ۔ 



















No comments:

Post a Comment