Tuesday, May 21, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com




علاقہ چھچھ کی معروف بزرگ علمی ،ادبی اور تاریخی شخصیت سکندر خان آف ویسہ انتقال کرگئے 

علاقہ چھچھ کی معروف بزرگ علمی ،ادبی اور تاریخی شخصیت سکندر خان آف ویسہ انتقال کرگئے، اُنکی نماز جنازہ گذشتہ روز آبائی گاؤں ویسہ میں اداکی گئی جس میں علاقہ بھر کے لوگوں نے شرکت کی ، مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ علاقہ چھچھ کی تاریخ کے حوالے سے اُنکی کتاب دامن اباسین (تاریخ وادی چھچھ) ودیگر کئی کتب اہل علاقہ اور دیارِ غیر میں مقیم چھاچھی افراد کے ہاں بہت اہمیت کی حامل تھیں ۔ حاجی سکندر خان چھچھ پشتو ادبی جرگہ کے صدر بھی رہ چکے تھے ۔ بیرون ممالک کے اسفار کے حوالے سے اُنکے سفرنامے بھی کافی مشہور ہیں جن میں روسی خرکار کریمنسکی،اٹک سے پیرس تک،لیبیا میں چند روز،ہڑپہ کے آس پاس،دورکے ڈھول سہانے(سفرنامہ برطانیہ)ودیگر شامل ہیں ۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ کتاب دامن اباسین’’تاریخ وادی چھچھ‘‘، احسن الکلام ، کشف الاسرار،دا اٹک گلونہ ودیگر تصانیف اسکے علاوہ ہیں ۔ اللہ تعالیٰ سکندر خان بابا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے ، حضروسٹی ڈاٹ کام کے ویورز سے استدعا ہے کہ و ہ مرحوم کے درجات بلند کرنے کے لیے ایک دفعہ سورۃ فاتحہ اور تین مرتبہ سور ۃ اخلاص پڑھیں ۔ 

سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان اور بادوباران بجلی کا نظام درہم برہم ، درخت اور کچی دیواریں گر گئیں ،2 افراد زخمی 
سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں شدید آندھی طوفان اور بادوباران بجلی کا نظام درہم برہم ، درخت اور کچی دیواریں گر گئیں ، 2 افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل افطار کے وقت اٹک ، سنجوال ، کامرہ اور گردونواح میں شدید طوفان آیا اور ساتھ ہی بارش شروع ہو گئی ۔ آندھی اور طوفان سے درخت تاروں پر گرنے سے مرزا ، سنجوال ، گولڑہ ، بولیانوال ، دورداد ، برہان اور کامرہ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ گھروں کی کچی دیواریں ، سائن بورڈز پھٹ گئے اور درخت گرنے سے نظام زندگی معطل ہو گیا ۔ جی ٹی روڈ پر موٹروے پولیس نے گرے ہوئے درخت ہٹائے جبکہ نواحی دیہات میں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت درخت ہٹائے بجلی نہ ہونے کے سبب دیہات تاریکی میں ڈوبے رہے سحری اور افطاری میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،بعض علاقوں کی بجلی سحری کے وقت واپڈا اہلکاروں نے ساری رات ٹوٹی تاریں اور درخت ہٹاکر بحال کی جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی صبح 10 بجے تک ممکن ہو سکی ۔ 

اٹک سٹی:معدنی ذخیرہ کے حصول میں ناکامی آئی ایم ایف کی ڈکیشن کا عملی نمونہ ہے ; محمد سلیم شہزاد 
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہاکہ معدنی ذخیرہ کے حصول میں ناکامی آئی ایم ایف کی ڈکیشن کا عملی نمونہ ہے ،تاریخی ناکامی کے بعد حکومت اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرکے اپنی ناکامی چھپارہی ہے ۔ بڑھتی مہنگائی اور ڈالر وں کی اونچی اڑانوں نے حکومتی ماہر معاشیات کے دعوءو ں کا پو ل کھول دیا ہے ،عوام کے دیرنیہ مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ( ن ) ایوان بالا اور ہر سطح پر آواز بلند کرے گی ۔ پاکستان کی خوشحالی اور امن و سلامتی کی ضامن صر ف محمد نواز شریف کی قیادت سے مرہنون ہے تبدیلی سرکار نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ 

اسلام آباد:جے یوآئی قوم کو نا اہل ٹولے سے نجات دلانے کیلئے اسلام آباد کی طرف بہت جلد لانگ مارچ کرے گی ; مولانا فضل الرحمان 
مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام و متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یوآئی قوم کو نا اہل ٹولے سے نجات دلانے کیلئے اسلام آباد کی طرف بہت جلد لانگ مارچ کرے گی ،ملک کو خونخوارعالمی مالیاتی اداروں کے آگے گروی رکھنے والے ملک سے وفادار نہیں ہوسکتے ۔ مسلط شدہ حکمران بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ،یہود و ہنود اور قادیانی لابی عالمی سازش کی تحت ملک پر مسلط کی گئی ہے جس سے فوری نجات ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان سے اپنی رہائش گاہ اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات میں کیا ، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مولانا امیرزمان ، سابق سینیٹر فاٹا مولانا عبدالمالک ، سابق ایم این اے وزیرستان مولانا جمال دین اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن سینیٹر جماعتی رہنما مولانا پروفیسر عبدالحکیم اکبری بھی موجود تھے ۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے جماعتی صورتحال پر بات چیت کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی، قائد جمعیت نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مسلط شدہ جعلی اور نا اہل حکومت سے فوری نجات ملک و ملت کے مفاد کی خاطر بہت ضروری ہوچکی ہے جس کیلئے جمعیت تنہا میدان عمل میں ہے اور ان حکمرانوں کو گھر بھیجنے تک اس جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گی رمضان المبارک کے بعد قادیانی ، یہود و ہنود نواز ٹولے کے خلاف جاری تحریک میں تیزی لائی جائے گی جس کیلئے جمعیت علماء اسلام پنجاب کو کلیدی کردار ادا کرنے کیلئے ٹاسک دے دیا گیا ہے جے یو آئی پنجاب نے اس حوالہ سے بھر پور تیار یوں کا آغاز بھی کر دیا ہے صوبائی امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمان اور جے یو آئی پنجاب کے دیگر رہنماؤں کی اس حوالے سے میرے ساتھ تمام امور پر ملاقاتوں میں مشاورت جاری ہے ترجمان جے یو آئی پنجاب اقبال اعوان سے ملاقات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے مولانا نے کہا کہ نام نہاد حکمران ٹولے نے 9 ماہ میں ملک کو دیوالیہ پن کا شکار کردیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کا جن بے قابو ہوچکا ہے ملک کو براہ راست خونخوار عالمی مالیاتی اداروں ورلڈبینک اور آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا گیا ہے پاکستانی کرنسی کی بدترین بےقدری اور ڈالر کی ریکارڈ توڑ اونچی اڑان ملک و قوم کے ساتھ سنگین دشمنی کے مترادف ہے ان حالات میں صرف 9 ماہ کی تبدیلی سرکار کی کارکردگی کے سبب حکومت کی غلط اور عوام دشمن پالیسیوں کے سبب عام آدمی کا مہنگائی نے کچومر نکال کر رکھ دیا ہے جے یوآئی ملک و ملت اور عام آدمی کو بے حس اور ملک و عوام دشمن حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی قائد جمعیت نے کہا کہ نا اہل ٹولے سے نجات کیلئے جمعیت بہت جلد اسلام آباد کو لاک ڈاون کرنے کیلئے لانگ مارچ کرے گی جمعیت کا بر کارکن ان کٹھ پتلی حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کیلئے تیار رہے اور ہماری ایک آواز پر ملک بھر کے کارکنان جمعیت دیوانہ و ار اسلام آباد کا رخ کریں گے اور عوام کو اس حکومت سے نجات دلا کر اس حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے ۔ 

حضرو شہر میں ہر طرف غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ،ٹریفک کا برا حال عوام پریشان 
حضرو شہر میں ہر طرف غیر قانونی رکشہ سٹینڈ ،ٹریفک کا براحال عوام پریشان ‘تفصیلات کے مطابق شہر کے ہر کونے اور ہر چوک میں غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بن گئے ہیں جن کی وجہ سے ٹریفک جام رہتی ہے اور ٹریفک جام کی وجہ سے عوام شدید پریشان ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اس بابت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہر کے داخلی راستوں میں رکشہ سٹینڈ بنا دیے جائیں تو کافی حد تک مسائل حل ہو سکتے ہیں ،عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک اٹک اور ایڈ منسٹریٹر بلدیہ حضرو سے اس بارے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدا را اس عوامی مسئلے کو حل کیا جائے ۔ 

موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پبلک سروس گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کردیا 
موٹروے پولیس این فائیو نارتھ زون نے پبلک سروس گاڑیوں کے حادثات کی روک تھام کے سلسلہ میں ایک خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری کی ہدایت پر ;808386;s کے حادثات کی روک تھام کے لیے ایک موَثر اور جامع مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران پبلک سروس گاڑیوں اور ان کو چلانے والے ڈرائیورز کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے گا اور ڈرائےورزکے کواءف کی تفصےلی رےکارڈ کےلیے اےک کمپےوٹرائزڈےٹابےس بھی بناےا جا رہا ہے ،انتہائی مءوثر بریفنگ کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر گاڑیوں کی کنڈیشن ، ان میں کی گئی آلٹریشنز،غیر معیاری اور بغیر تصدیق شدہ ;677871; کی فٹنگ اور ٹا ئرز کی حالت کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا کسی بھی قسم کی خامی اور غیر معیاری فٹنگ پر سخت کاروائی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پبلک سروس گاڑیا ں چلانے والے ڈرائیورز کی استعداد اور ان کی ذہنی اور جسمانی حالت اور ان کے پاس موجود لائسنس کو بھی خصوصی طور پر چیک کیا جائے گا تاکہ ڈرائیورز کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے جو حادثات ہوتے ہیں ‘ان پر قابو پایا جاسکے ،اس کے ساتھ ساتھ تمام فیلڈ سٹاف اور ان کے سپروائزری آفیسران کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں کہ پبلک سروس گاڑیوں کے حادثات کی وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے قوانین کے نفاذ کو سخت کیا جائے اور تمام قسم کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اس کے علاوہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کروائے جائیں گے اور خلاف ورزی کرنے والی یا غیر معیاری کنڈیشن اور آلٹریشن والی گاڑیوں کو بند بھی کروایا جائے گا ڈی آئی جی این فائیو نارتھ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ مہم ہذا کو خصوصی طور پر کامیاب بنایا جائے تاکہ سفر کے دوران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے عوام سے اپےل کی جاتی ہے کہ اس سلسلے مےں ;78727780; کے ساتھ تعاون کرےں ۔ شکاےات کی صورت مےں 130 ہےلپ لائن ، ;78727780; ہمسفراےپ اور info@nhmp;46;gov;46;pk پر رابطہ کرےں تمام ;808386;s مالکان ;47; ڈرائےورز حضرات سے بھی تعاون کی درخواست کی جاتی ہے ۔ 

کامرہ کینٹ نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس بیٹ 3 کامرہ نے تین رکنی گینگ ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا 
کامرہ کینٹ نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس بیٹ 3 کامرہ نے تین رکنی گینگ ڈکیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، رمضان المبارک میں یہ تین رکنی گینگ راہرنی ، پرس ، گاڑیاں اور نقدی چھین کر فرار ہوجاتے تھے ۔ کامرہ بیٹ 3 نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیے ،عوامی حلقوں نے اس اقدام پر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کو اخراج تحسین پیش کیا ۔ 

اٹک سٹی:انسپکٹر شبیر ٹریفک انچارج اٹک سٹی تعینات ،ٹریفک کی مجموعی صورتحال میں زبردست بہتری 
انسپکٹر شبیر ٹریفک انچارج اٹک سٹی تعینات ،ٹریفک کی مجموعی صورتحال میں زبردست بہتری ، اٹک شہر با لخصوص رمضان بازار کےلئے ٹریفک کے بہترین انتظامات پر شہریوں کا انتظامیہ کو بھر پور خراج تحسین ‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس نے انسپکٹر شبیر کو ٹریفک انچارج اٹک سٹی تعینات کر دیا جو انتہائی تجربہ کار افسر ہیں ،ان کی تعیناتی کے بعد اٹک شہر کی ٹریفک میں مجموعی صورتحال میں زبردست بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے انتہائی مہارت سے شہر کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کےلئے از سر نو انتظامات کیے ہیں اور وہ تمام صورتحال کی خود مانیٹرنگ کرتے ہیں اور شہر کا تفصیلی دورہ کرتے ہیں اٹک شہر اور با لخصوص رمضان بازار کےلئے انہوں نے ٹریفک کے لئے زبردست انتظامات کیے ہیں جسکی بدولت ٹریفک جام میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے عوامی حلقوں نے ٹریفک کی صورتحال کو عمدہ طریقے سے کنٹرول کرنے پر انسپکٹر شبیر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اٹک شہر کی عمومی ٹریفک با لخصوص رمضان بازار کی ٹریفک کا بہت برا حال ہو تا تھا لیکن اب کی بار جس احسن طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں ان کی بدولت ٹریفک ہر وقت رواں دواں رہتی ہے جس کے لئے انسپکٹر شبیر اور ان کا عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ 

حضروسٹی:سستا رمضان بازار میں خریداری کےلئے عوام کا رش ،مارکیٹ سے 25فیصد تک اشیاء کی سستے داموں دستیابی پر عوام مطمئن 
سستا رمضان بازار حضرو میں خریداری کےلئے عوام کا رش ،سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ، مارکیٹ سے 25فیصد تک اشیاء کی سستے داموں دستیابی پر عوام کی حکومت پنجاب کو دعائیں ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان کی زیر سر پرستی اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی کی زیر نگرانی تحصیل انتظامیہ حضرو کی طرف سے قائم کیے گئے سستا رمضان بازار حضرو میں خریداری کےلئے عوام کا بے پناہ رش ہے ، یہاں چینی 55روپے کلو دستیاب ہے جس کا ریٹ مارکیٹ میں 70روپے جبکہ 10کلو آٹا 290روپے میں دستیاب ہے جو کہ عام مارکیٹ میں 375روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ اس طرح دیگر اشیاء اس طرح دیگر اشیائے خورد ونوش مارکیٹ سے کم از کم 25فیصد سستے داموں دستیاب ہیں جو کہ غریب عوام کےلئے بہت بڑا ریلیف ہے اشیاء کی سستے داموں دستیابی پر عوام حکومت پنجاب کو دعائیں دیتی ہے کہ سستا رمضان بازار میں غریب عوام کی حقیقی معنوں میں بچت ہورہی ہے سستا رمضان بازار حضرو میں سینکڑوں خاندان روزانہ مستفید ہو رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی اور ڈی ایس پی حضرو غلام اصغر چانڈیو بذات خود رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہیں اور تمام معاملات کی نگرانی کرتے ہیں سستا رمضان بازار حضرو میں ایس ایچ او حضرو حاجی اعظم کی زیر نگرانی سیکیورٹی کے زبردست انتظامات کیے گئے ہیں سستا رمضان بازار حضرو کے انعقاد کے ساتھ ساتھ انتظامیہ حضرو نے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاءون بھی شروع کر دیا ہے اور گراں فروشی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار 800 روپے جر مانہ کیا جا چکا ہے جبکہ تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں حوالات بند کیا گیا ۔ حضرو کی عوام نے حکومت پنجاب کی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سستا رمضان بازار کے قیام سے عام آدمی کو زبردست فائدہ ہوا ہے سستا رمضان بازار حضرو کی کامیابی کے پیچھے چیف آفیسر بلدیہ سردار آفتاب احمد خان،تحصیلدار حضرو راجہ طاہر عزیز اور نائب تحصیلدار کا بنیادی کر دار ہے جو سخت گرمی میں صبح سے شام تک بازار میں موجود رہتے ہیں اور کسی بھی قسم کی شکایت صورت میں فوری کاروائی کرتے ہیں ۔ 

اٹک سٹی: ہمارے ملک کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے مالامال ہیں ; طارق فراز شگوری کی ہانگ کانگ ودیگر ممالک سے واپسی پر گفتگو 
ایک فرانسیسی میگزین کے مطابق سیاحت دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش انڈسٹری ہے جبکہ بیرون ملک رہنے والوں کو پاکستان کے بارے میں معلومات کی کمی کا سامنا ہے ،چاہے وہ غیرملکی ہوں یا پاکستانی ، سب یہی سمجھتے ہیں کہ خدانخواستہ پورا پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال 90 فیصد بہتر ہو چکی ہے ،اس سے بڑھ کر یہ کہ ہمارے شمالی علاقے روز اول سے دنیا کے سب سے پرامن علاقے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیاحت کو بیرون ملک فروغ دینے والے پہلے پاکستانی شگوری ٹورسٹ کلب اٹک کے چیئرمین طارق شگوری نے میڈیا سے وطن عزیز واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پاکستانی سیاحت کو بیرون ملک فروغ دینے کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں سیاحت کے فروغ کا 25 سالہ تجربہ رکھنے والے طارق شگوری نے اس دورے میں ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے اہم ملاقات کے علاوہ ہانگ کانگ اور مقامی ٹور آپریٹرز سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان کیلئے ٹور ارینج کرنے کیلئے بھی قائل کیا اور لاتعداد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی سیر و سیاحت کیلئے راغب کیا ۔ اس کیلئے انہوں نے وطن عزیز کے سیاحتی مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ،خوبصورت قدرتی مناظر سے مزین اپنا تیار کردہ بروشر پیش کیا اس 3 ملکی ٹور کے دوران بھرپور سپورٹ کرنے پر طارق شگوری نے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے حکومتی سرپرستی حاصل ہوتو میں وطن عزیز کی خدمت کرنے کیلئے تیار ہوں ،اس کیلئے میڈیا کو آ گے آ کر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنا ہو گا نیوز چینلز کو ہفتہ میں کم از کم ایک بار سیاحت کے موضوع پر ٹاک شو کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ سیاحوں کیلئے ہر کشش رکھنے کی بناء پر پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبروں پر ہونا چاہیے اس کیلئے پاکستان کو دنیا بھر میں انٹرنیشنل میڈیا پر ایڈورٹائز کرنے کی ضرورت ہے اس کیلئے دنیابھر میں پھیلے ہوئے پاکستانی سفارت خانے بھی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:دہی مہنگا فرخت کرنے پر دکاندار گرفتار مقدمہ درج 
دہی مہنگا فرخت کرنے پر دکاندار گرفتار مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک میں سپیشل پرائس مجسٹریٹ نے تحریری استغاثہ بھجوایا کہ بسلسلہ پرائس چیکنگ اشیاء خورد و نوش اٹک بازار کا دورہ کیا گیا تو دوران چیکنگ خرم شہزاد ولدقاضی غلام مرتضیٰ سکنہ گوندل حال دکاندار سے بذریعہ نائب قاصد سے خریداری کرائی ،دکاندار نے دہی 100 روپے فی کلو فروخت کیا جبکہ سرکاری ریٹ 75 روپے فی کلو مقررہ ہے دکاندار نے 25 روپے فی کلو زائد نرخ پر فروخت کیا ہے ۔ اس طرح مذکورہ دکاندار پرائس کنٹرول ایکٹ سال 1977 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایاگیا جس پر اے ایس آئی لیاقت خان نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ 

ہروپُل :گاؤں شمس آباد کے 2 سگے بھائی ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق 
2 سگے بھائی ڈمپر کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق شمس آباد گاءوں سے تعلق رکھنے والے 2 موٹر سائیکل سوار 26 سالہ محمد ریحان اور 22 سالہ محمد فرحان پسران خالد محمود ہرو پل پر سے جا رہے تھے کہ اچانک خطرناک موڑ پر پیچھے سے ڈمپر نے تیز رفتاری ، غفلت اور لاپرواہی کے باعث بے قابو ہو کر آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔ 

اٹک سٹی:سابق مرکزی صدر انجمن نوجوانان اسلام پاکستان شہزاد احمد چشتی نے اپنی رہائش گاہ پر سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا 
سابق مرکزی صدر انجمن نوجوانان اسلام پاکستان شہزاد احمد چشتی نے اپنی رہائش گاہ پر سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مرکزی نائب صدر جے یو پی ، سابق امیدوار قومی اسمبلی صاحبزادہ سعید احمد دریائے رحمت شریف ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی محمد عارف بھٹی ، ضیاء الرحمن نورانی ، صدر مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک حاجی محمد الماس ، ڈپٹی سیکرٹری صبغت اللہ بابر ، ابتہاج میروی ، ارشد تاج بھٹی ، صدر میلاد کمیٹی کامرہ حافظ غلام جیلانی ، ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو پی علامہ نیاز اعوان ، ڈاکٹر محمد یاسر اعوان ، فخر محمود نورانی ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صوفی فیصل بٹ کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،افطار ڈنر میں تلاوت ، نعت رسول مقبول ;248; کا ہدیہ پیش کیا گیا اختتامی دعا معروف عالم دین حافظ ظفر اقبال حقانی نے کرائی ۔ 

اٹک سٹی:عوام کو رمضان المبارک مےں رےلےف دےنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہےں ; عشرت اللہ خان نیازی 
ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کہا ہے کہ عوام کو رمضان المبارک مےں رےلےف دےنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہےں اور اس ضمن ضلع بھر کی انتظامےہ کو خصوصی ہداےات جاری کر دی گئی ہےں ۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار اپنے اےک بےان مےں کےا ،ڈی سی اٹک نے کہا کہ تمام رمضان بازاروں مےں اشےاء خوردونوش کی کمی کو ہنگامی بنےادوں پر پورا کےا جارہا ہے اور اس سلسلے مےں اس امر کی بھی ےقےن دہانی کروائی جارہی ہے کہ تمام اشےاء ضرورےہ کی قےمتوں مےں استحکام رہے جس کےلیے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹرےٹس اپنا کردار ادا کر رہے ہےں عوام کسی بھی قسم کی شکاےت کی صورت مےں اے ڈی سی آر اٹک کے دفتر مےں قائم مر کزی کنٹرول روم کے نمبر 057-9316013 پر رابطہ کر سکتے ہےں ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی ہےلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی 
ضلعی ہےلتھ کو نسل کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی ۔ اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز اعوان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ،اجلاس مےں ضلع بھر مےں جاری صحت کی سرگرمےوں کا جائزہ لےا گےا محکمہ صحت کے افسران نے ڈپٹی کمشنر اٹک کو محکمے کے متعلق بر ےفنگ دی ۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ مےں ہر ممکن سہولےات فراہم کر رہی ہے ،اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی اےچ کےوز اور مراکزصحت مےں ڈاکٹرز کی کمی اور دےگر ضرورےات کو پو را کر نے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہےں ،اسفندےا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک مےں سپےشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنےادوں پر پورا کےا جا رہا ہے ۔ ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہداےت کی کہ وہ ڈی اےچ کےو اور ضلع بھر کے ٹی اےچ کےوز اور مراکزصحت مےں آنے والے مر ےضوں کا خاص خےال رکھےں اور انہےں ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جائے ۔ 

اٹک سٹی:صحت انصا ف کا رڈ کے اجراء میں غریب عوام خوار ، ادارہ کے ملا زمین نے ٹرخا ءو پالیسی اختیا ر کر رکھی ہے ;محمد نواز آف بولیانوال 
صحت انصا ف کا رڈ کے اجراء میں غریب عوام خوار ، ادارہ کے ملا زمین نے ٹرخا ءو پالیسی اختیا ر کر رکھی ہے ،تفصیل کے مطا بق اٹک کے نو احی قصبہ بو لیا نو ال کے محمد نو از ولد محمد اکرم خان نے ڈی سی اٹک کو درخو است دی کہ صحت انصا ف کا رڈ جا ری کر نے والے دفتر میں صبح 7بجے آیا رفتہ رفتہ تقریباً اڑھا ئی تین سو خوا تین و حضرا ت کی تعداد ہو گئی ،دو کمپیوٹر کلرک اور لڑکیوں نے آپس میں ہنسی کھیل شروع کر رکھا ہے ۔ خو اتین و حضرا ت میں 60سے 80سالہ بوڑھے ہیں ساڑھے دس بجے حکم اپیل کے بعد جب شنا ختی کا رڈ کے ہمرا ہ اند ر پہنچا تو متعلقہ نو جو ان کلرک جو لڑکی ملا زم سے محو گفتگو تھا تا ہم کچھ دیر بعد شنا ختی کا رڈ دیا کمپیو ٹر پر انگلیا ں ما رنا شروع کر دیں تقریباً دس منٹ بعد کہنے لگا آپ کا نا م ہما رے پا س نہیں ہے اور چمچہ گیر ملا زم نے با ہر نکا ل دیا ۔ درخو است گزار نے وا قعا ت لکھ کر جمعرا ت کے ہی روز ڈی سی اٹک اور وزیر اعلیٰ پنجا ب عثما ن بزدار کو درخوا ستیں برائے ضروری کاروائی دے دیں ۔ 

اٹک سٹی:حکومت پنجاب عام افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے; یاور بخاری 
حکومت پنجاب عام افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،صحت عامہ کے مراکز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ شعبہَ صحت میں ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی آسامیوں پر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ہیلتھ سروسز بہتر طور پر جاری رہیں ،اٹک میں جاری صحت عامہ کے تمام منصوبہ جات اور پہلے سے موجود مراکز صحت ہسپتالوں کو جدید سہولیات مہیا کرنے کیلئے ایم پی اے و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب یاور بخاری کی زیر صدارت محکمہ صحت کے صوبائی افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے اعلی حکام کو مکمل بریفنگ دی ۔ یاور بخاری نے کہا کہ اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک سمیت تمام مراکز صحت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات دستیاب ہوں ،انہوں نے صوبائی و قومی حکومت کی طرف سے صحت کارڈ کے اجراَ کو ایک انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے اجراء سے عام آدمی کم آمدنی والے طبقات کو فائدہ پہنچے گا ۔ 

جی ٹی روڈ ہرو ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی سمیت بیٹا بھی شدید زخمی 
جی ٹی روڈ ہرو ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی سمیت بیٹا بھی شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر نے غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر آگے جانے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں مردان کے رہائشی 28 سالہ رحیم شاہ ، 24 سالہ آسیہ بی بی زوجہ رحیم شاہ اور 3 سالہ سمیع اللہ ولد رحیم شاہ شدید زخمی ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔ 

اٹک سٹی:جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد پر گامزن ہے ; اراکین جے یو آئی اٹک 
جمعیت علمائے اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کی جدوجہد پر گامزن ہے ،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ہر 2 محاذ پر قائد جمعیت کی قیادت میں پر امن اور جمہوری جدوجہد جاری ہے ،اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولرازم کا پر چار اور اس کی آڑ میں دینی مدارس ناموس رسالت;248; اور اسلامی شعائر کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے بلکہ اس کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع اٹک مفتی تاج الدین ربانی ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، مولانا سید بادشاہ ، قاری ابراہیم فانی ، سید زرغن شاہ ادھر نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک بھر میں کامیاب 14 ملین مارچ کے بعد پشاور اور کوءٹہ میں تاریخی ملین مارچ ہوں گے جبکہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے حکم پر اسلام آباد میں ملین مارچ اور دھرنا کیلئے لاکھوں کارکن تیار بیٹھے ہیں ،ان رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جمہوری جدوجہد پر یقین رکھنے والی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی قیادت کو تسلیم کیا ہے، ان رہنماؤں نے حکومت سے مولانا کی سیکورٹی بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ 

اٹک کی تحصیل حضرو کے گاءوں غورغشتی کے مسکین آباد اڈہ میں ایک گمشدہ تقریباً 12 سالہ بچہ خوفزادہ حالت میں روتا ہوا ملا ہے 
اٹک کی تحصیل حضرو کے گاءوں غورغشتی کے مسکین آباد اڈہ میں ایک گمشدہ تقریباً 12 سالہ بچہ خوفزادہ حالت میں روتا ہوا ملا ہے جس کے ورثاء کی تلاش ہے ۔ وہ اپنا نام عبید اللہ اور والد کا نام سلیم بتاتا ہے ،علاقہ کا نام نہیں جانتا کبھی کسی شہر کا اور کبھی کسی گاءوں کا نام لیتا ہے اگر کوئی اس کو جانتا ہو یا اس کے ورثاء کو جانتا ہو تو وہ اس نمبر 03145671794 پر رابطہ کریں بچہ اس وقت اٹک شہر کی تحصیل حضرو میں حیدری ہوٹل پر موجود ہے ۔ 

اٹک سٹی:ریسکیو 1122 اٹک کے ترقی پانے والے اہلکاروں کی رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی 
ریسکیو 1122 اٹک کے ترقی پانے والے اہلکاروں کی رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی ،ترقی پانے والوں میں سینئر اکاؤنٹنٹ فراز احمد، ڈسپیچ اینڈ مانیٹر نگ کوآرڈینیٹر اسداللہ خان اور توقیر احمد شامل ہیں ۔ رینک لگانے کی تقریب سنٹرل سٹیشن اٹک میں منعقد ہوئی ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو رینک لگائے تقریب میں کنٹرول روم انچارج سے موئیل جیمز، ریسکیو سیفٹی آفیسر منیب قریشی، سٹیشن کوآرڈینیٹر قاسم خان اور باقی عملہ نے شرکت کی ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور باقی افسران نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ریسکیو 1122 اٹک کے اہلکاران عوام کی خدمت دن رات اسی جذبے سے جاری رکھیں گے ۔ 

حضروسٹی:صحت انصاف کارڈ کا حصول اور علاج کا طریقہ کار بہت آسان ہے; رپورٹ 
صحت انصاف کارڈ کا حصول اور علاج ، گھر کا سربراہ اپنا شناختی کارڈ نمبر ;82;ight ;77;assage میں لکھے گا اور 8500 پر بھیج دے گا، جواب میں اہل یا ناہل کا جواب آئے گا ۔ اہل ہونے کی صورت میں گھر کا سربراہ اصل شناختی کارڈ لے کر ضلع کونسل آفس کے سامنے عدالت جنرل اسسٹنٹ ریونیو نزد ڈی سی آفس جائے گا اور وہاں جاکر اپنا کارڈ انگوٹھالگاکر ( بائیومیٹرک ) کے ذریعہ حاصل کرے گا ، کارڈ کے حصول کے بعد عملہ آپ کو علاج کرانے کی جگہ کا بتائے گا ، اٹک میں انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت پہلے مرحلے میں خالد سعید ہسپتال ، ڈاکٹر اسلم مروت ہسپتال ، حسن ابدال ، جنڈ اور حضرو میں موجود ہے ( اس کارڈ پر پنجاب کے کسی بھی متعین جگہ سے علاج ممکن ہے ) ، مروجہ طریقہ کار کے مطابق انصاف کارڈ پر علاج کی سہولت کچھ اس طرح سے ہے کسی بھی بڑی بیماری کے علاج کے لئے پرائیویٹ ہسپتال میں داخلہ ضروری ہوگاجس کے تمام تراخراجات حکومت دے گی ، بغیر داخلے کے دواء کاحصول اور علاج ناممکن ہے، صحت انصاف کارڈ کے لئے کوئی سفارش،پارٹی مفادات یا الگ سے کوئی دستاویز فراہم نہیں کی جاتی ، اس کارڈ کو نادرا کی خود کار مشینری کے ذریعہ حکومت جاری کر رہی ہے یاد رہے صحت ، تعلیم ، انصاف اور روز گار سٹیٹ کی ذمہ داری ہے جو ہر شہری کا حق ہے اس میں غریب اور امیر کی اصطلاح غلط ہو گی ، صحت انصاف کارڈ پر بغیر داخلے کے چلتے پھرتے مریض کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی جائے ، سرکاری ہسپتالوں میں بھی صحت انصاف کارڈ کاؤنٹر قائم ک;63; جائیں ، سرکاری ہسپتالوں میں کوالیفاءڈ ڈاکٹرزکی تعیناتی کی جائے ، کارڈ کے حصول کے بعد گھر کے سربراہ کی اچانک موت واقع ہو جانے پر دیگر افراد کی علاج کی سہولت برقرار رہے گی ، کارڈ کی مدت میں توسیع ہو سکے گی ، بچیوں کی دوسرے گھر میں شادی کے بعد علاج والد کے ساتھ ممکن ہو سکے گا ، کسی بھی حادثہ کی صورت میں ( جسم کے کسی حصہ میں گہری چوٹیں لگنے سے ) علاج ممکن ہو سکے گا ، ان معلومات میں مزید اضافہ کے لئے دوست تحقیق کرسکتے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ملک جاوید اختر اور ان کے صاحبزادوں ملک عاطف جاوید اور ملک احمد حسن نے مہریہ مارکی میں رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا 
چیف ایگزیکٹو آفیسر مہریہ ٹاءون پرائیویٹ لمیٹڈ ملک جاوید اختر اور ان کے صاحبزادوں ملک عاطف جاوید اور ملک احمد حسن نے مہریہ مارکی میں رمضان افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، سابق وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، سابق جوائنٹ سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک ربنواز حیات ، ڈی ایس پی سی آئی اے راجہ فیاض الحق نعیم ، ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس محمد سلیم ، سابق چیئرمین یونین کونسل شیں باغ ملک شمیم محمد خان ، رہنما تحریک انصاف خاور بخاری ، پی اے ٹو چیئرمین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب سید عمران بخاری ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ملک اذان اعوان ، سابق طالب علم رہنما سبطین حیات ملک ، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) شیخ اجمل محمود ، عارف محمود شیخ ، شیخ ساجد محمود ، شیخ مدثر نور ، شیخ سہیل تاجک ، شیخ اظہر ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی سید فاروق حسن بخاری ، جاوید کشمیری ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صوفی فیصل بٹ ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیراز آف شکردرہ ، ضلعی صدر نیشنل پریس کلب ڈاکٹر لیاقت منیر قادری ، جنرل سیکرٹری شہریار بٹ ، ڈویژنل نائب صدر آر یو جے پاکستان راولپنڈی سعید آفریدی ، حر عباس ، چیئرمین پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ مہریہ ٹاءون کے افسران اور عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 

ہٹیاں روڈ: تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 45 سالہ شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی 
تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، 45 سالہ شخص کی ٹانگ ٹوٹ گئی ، تفصیلات کے مطابق ہٹیاں روڈ پولیس چوکی کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر ٹکر مار دی ،حادثہ کے نتیجہ میں 45 سالہ رستم خان کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ 

اٹک سٹی: ندیم رضا خان کے ماموں سید منعیم شاہ حیدر آباد (سندھ) میں انتقال کر گئے ہیں 
اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان ، عمران منصب خان اور چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کے ماموں پیر زادہ سید منعیم شاہ حیدر آباد میں انتقال کر گئے ہیں ،اٹک کی صحافتی برادری سمیت سیاسی سماجی شخصیات نے ندیم رضا خان اور ان کے بھائیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ 

گاؤں مرزا:جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک و سینئر صحافی لیاقت عمر کے چچا محمد اکرم رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے 
جنرل سیکرٹری الیکٹرونک میڈیا ایسوسی ایشن اٹک و سینئر صحافی لیاقت عمر کے چچا محمد اکرم رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں ، مرحوم کی نماز جنازہ ایشیاء کے سب سے بڑے گاءوں مرزا میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات ، صحافتی برادری اور عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ 















No comments:

Post a Comment