Monday, June 10, 2019

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com

District Attock, Chhachh valley and Hazro City News by HazroCity.com




اسفندیار بخاری ہسپتال اٹک:ڈائلسز سنٹر اٹک میں ڈائلسز نہ کرنے پر ڈائلسز مریض عابد محمود کا ورثاء کے ہمراہ احتجاج 


ڈائلسز سنٹر اٹک میں ڈائلسز نہ کرنے پر ڈائلسز مریض عابد محمود کا ورثاء کے ہمراہ احتجاج ، تفصیلات کے مطابق ڈائلسز مریض عابد محمود کے ورثاء نے اسفند یاربخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک کے سامنے کامرہ روڈ بلاک کر دی ۔ عابدمحمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں دونوں ٹانگوں سے معذور ہوں اور دور سے آتا ہوں اس کے باوجود بھی رات گئے تک ڈائلسز سنٹر کی انچارج روکے رکھتی ہے ،سی او ہیلتھ سہیل اعجاز اور ایم ایس سیدکاشف حسین کی یقین دہانی پر آپ سے زیادتی نہیں ہوگی پر احتجاج ختم کردیا گیا ۔ 



ضلع اٹک:تھانہ صدر حسن ابدال کے بیرونی حصہ میں آگ بھڑک اٹھی ، مقدمات میں پکڑی گئی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر 

تھانہ صدر حسن ابدال کے بیرونی حصہ میں آگ بھڑک اٹھی ، مقدمات میں پکڑی گئی متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ، فائر بریگیڈ کی گاڑی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، امدادی کاروائیاں جاری آگ نے بیرونی حصے میں کھڑی مال مقدمہ میں بند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کے بیرونی حصے میں اچانک آگ لگ گئی آگ گرمی کے باعث گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے لگی اور دھویں کی وجہ سے آسمان پر کالے بادل چھا گئے آگ نے بیرونی حصے میں کھڑی مال مقدمہ میں بند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کیلئے فائر آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ ریسکیو ذراءع کے مطابق ابھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا اور کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں تاہم تھانہ صدر حسن ابدال کو بچانے کیلئے ریسکیو کاروائیاں جاری ہیں ۔ 



گاؤں جلالیہ:ناران کاغان میں لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آکر جلالیہ گاؤں کا رہائشی طلحہ زبیرجان کی بازی ہار گیا 

ناران کاغان میں لینڈ سلائیڈینگ کی زد میں آکر جلالیہ کا رہائشی طلحہ زبیرجان کی بازی ہار گیا جبکہ دو نوجوان عزیز الرحمن اور ساجد شدید زخمی ہو گئے ۔ واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا عدیل بھی جان کی بازی ہار گیا، تفصیلات کے مطابق حضرو کے نواحی گاوٗں جلالیہ کے طلحہ زبیر،عزیز الرحمن،ساجد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ناران کاغان میں عید کے موقع پر تفریح کیلئے گئے تھے جہاں پہاڑ سے مٹی کاتودا گرنے سے طلحہ زبیر،عزیر الرحمن،ساجد اور واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والا محمد عدیل اس کی زد میں آ گئے ۔ طلحہ زبیر اور عدیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ انکے دو ساتھی عزیز الرحمن اور ساجد شدید زخمی ہو گئے ،طلحہ زبیر کی نماز جنازہ دن گیارہ بجے جلالیہ گاوٗں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ طلحہ زبیر جامع اشاعت القرآن کے خطیب محمدعزیر کے بھائی تھے انکی اچانک حادثاتی موت پر گاوٗں کی ہر آنکھ اشک بار تھی ۔ 



اٹک خورد:دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر عید منانا مہنگا پڑ گیا 31 افراد گرفتار 

دریائے سندھ اٹک خورد کے مقام پر عید منانا مہنگا پڑ گیا 31 افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 31 افراد محمد یار ولد سردار پٹھان سکنہ شاکال پشاور ، شاہد خان ولد عزیز خان سکنہ دھمہ راولپنڈی ، شہزاد احمد ولد محمد یوسف سکنہ سرائے خربوزہ اسلام آباد ، محمد صداقت ولد محمد صادق سکنہ مرزا اٹک ، امتیاز ولد نواز خان سکنہ پستہ خارہ پایا پشاور ، فرمان علی ولد داءود خان ، جاوید خان ولد شیر خان سکنائے ترناب پشاور ، عمیر حسین ولد شاہ حسین سکنہ پبی کلے نوشہرہ ، خلیل اللہ ولد گلزار محمد سکنہ ترناب چارسدہ ، حمزہ علی ولد محمد ظہور آفریدی سکنہ بخشو پل پشاور ، منصور خان ولد محمد رفیق ، محمد اویس ولد بہا گل سکنائے ترناب مسلم آباد چارسدہ ، عظمت اکن ولد آدم خان قاضی سکنہ بخشو پل پشاور ، شاہ زیب خلیل ولد تاج محمد سکنہ دبکال پشاور ، امین اللہ ولد عبدالرزاق سکنہ چار پانی نظام پور ، ابوبکر ولد آفرین سکنہ مانکی ، فہیم احمد ولد رویت ، فواد احمد ولد داد شیر ، وقار اکبر ولد تاج اکبر سکنائے پبی نوشہرہ ، احسان اللہ ولد محمد مہر ، گل شیر ولد محمد افسر سکنائے خیر آباد ، احسان اللہ ولد زرد سکنہ نواکلے نوشہرہ ، عیسیٰ خان ولد موسیٰ خان سکنہ پڑانگ محلہ شہیدا بازار چارسدہ ، عامر ولد بہادر خان سکنہ محلہ توحید آباد نوشہرہ ، محمد بلال ولد خان محمد سکنہ حیات آباد جہانگیرہ صوابی ، جنید علی ولد جنت گل سکنہ نیو خاتو خیل نوشہرہ ، عمر دراز ولد عنایت الہٰی ، عبارت علی ولد عنصر علی ، عبدالرشید ولد غلام خلیل ، نعیم اقبال ولد عبدالحکیم اور محمود ولد امیر اکبر سکنائے حضرو دریائے سندھ کے کنارے اٹک خورد کے مقام پر عید کی خوشیاں منانے اور سیر و تفریح کر رہے تھے اور اس شدید گرمی کی شدت میں دریا کے ٹھنڈے پانی میں نہاتے اور چھلانگیں لگا رہے تھے ۔ دریا میں بڑے گڑھوں اور نوکیلے پتھروں سے ٹکرانے اور ڈوب جانے کے باعث متعدد قیمتی جانیں جا چکی ہیں ،عید کے تین دنوں میں اب تک 5 افراد دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کو پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے دریا میں نہاتے ہوئے پکڑ کر گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ 



لارنسپور(اٹک):نوجوان کو سیلفی بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا ،ہسپتال پہنچ کر جان دیدی 

نوجوان کو سیلفی بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گیا ، تفصیلات کے مطابق لارنسپور ریلوے اسٹیشن کے قریب 18 سالہ عمیر شاہد ولد شاہد علی سکنہ کامرہ کینٹ موبائل سے سیلفیاں بنا رہا تھا اور نوجوان سیلفیاں بنانے میں اتنا محو ہو گیا تھا کہ اسے ٹرین کی آمد کا پتہ نہ چلا ، پاءوں پھسلنے سے وہ ٹرین سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسے پی اے سی کامرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پہنچ کر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔ 



اٹک سٹی:جمعیت علماء اسلام اٹک نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی 

جمعیت علماء اسلام اٹک کی ضلعی مجلس عاملہ نے حکومت کے خلاف قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں احتجاجی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ،تمام یونین کونسلز کو احتجاجی تحریک میں شریک کرنے کے لیے ضلعی اور تحصیل کے عہدے داران کو ذمہداریاں سونپ دی گئیں ،موجودہ حکومت پاکستانی تاریخ کی نا اہل ترین اورکرپٹ ترین لوگوں کا مجموعہ ہے ،ان سے قوم کی جان چھڑانا وقت کا تقاضا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس میں ضلعی عہدے داران نے کیا ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی کی زیر صدارت پہلے اجلاس میں ضلعی ناظم عمومی مولانا سید بلال بادشاہ ،قاضی خالد محمود ،محمد قاسم وردگ ،مولانا سید بادشاہ ،مولانا مفتی سعید الرحمان قاری عبد الرءوف ،مولانا شہاب الدین ، ملک شاہد ، حافظ ہارون الرشید ،مولانا زکریا ، کلیم اللہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فنڈ کو منظم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور تین لاکھ روپے کا قائم فنڈ کو جلد از جلد مکمل کرکے ان لوگوں کی امداد کی جائے جو حکومت کے ناجائز ظلم و جبر کا شکار ہیں اور پابند سلاسل ہیں ،اسلام آباد دھرنے کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تحصیلوں میں علماء کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کی تاریخیں اگلے اجلاس میں طے کی جائیں گی اس موقع پر 17جون کو ہونے والے صوبائی مجلس عمومی کے اجلاس میں تمام ممبران کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی امیر مفتی تاج الدین ربانی کی قیادت میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں مولانا بلال بادشاہ ،مولانا قاضی خالد محمود ،مولانا سعید الرحمان ،حافظ ہارون الرشید شامل ہیں اجلاس کے بعد اراکین ضلعی مجلس عاملہ کے اراکین نے شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق ، شیخ الحدیث مولانا سید یوسف شاہ اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما قاری شیر افضل خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اوردعاءوں کی درخواست کی ۔ 



اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اسفند ےار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ کےا 

ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی نے اسفند ےار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا اچانک دورہ کےا ،ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی اٹک نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کےا ،اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہےں ہسپتال کے آپرےشنل امور پر برےفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر اٹک نے کہا کہ ہسپتال مےں زےادہ سے زےادہ مرےضوں کو مفت طبی سہولےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جائیں اور اس ضمن مرےضوں کو کسی بھی قسم کی شکاےت کا موقع نہ دےا جائے ،ڈی سی اٹک نے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کےا اور وہاں موجود مرےضوں سے ان کو دی جانے والی طبی سہولےات کے بارے مےں سوالات کیے اور انہےں محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامےہ کی طر ف سے ہر ممکن تعاون کی ےقےن دہانی کروائی ۔ 



اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے ضلعی دفتر اطلاعات اٹک کا دورہ کےا 

ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے ضلعی دفتر اطلاعات اٹک کا دورہ کےا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائر ےکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ اٹک شہزاد نےاز کھوکھر بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی ڈائر ےکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ نے انہےں دفتر کے آپر ےشنل اور دےگر سر کاری امور کے متعلق بر ےفنگ دی ،ڈی سی اٹک نے ضلعی دفتر اطلاعات اٹک کی مجموعی کارکر دگی پر اطمےنان کا اظہار کےا اور امےد ظاہر کی کہ دفتر اسی طر ح اپنے پےشہ وارانہ امور انجام دےتا رہے گا ۔ 



اٹک سٹی:آنے والے کچھ دنوں میں ’’ اکونکس ‘‘ کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے،ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان 

آنے والے کچھ دنوں میں ’’ اکونکس ‘‘ کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے ،کئی علاقے اس کی زد میں آ جائیں گے ،دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر ، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں ،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی ،یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں ،بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں ۔ گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلی جگہ میں رکھیں ، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے ،سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے ،اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں تاکہ شدید گرم موسمی اثرات کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔ 



اٹک سٹی:پاک فوج ملک میں امن سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے،میجرر طاہر صادق 

ممبر پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع ورکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں امن سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہے ،شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے نصب کردہ بم کے دھماکے سے 3 افسران اور ایک سپاہی کی شہادت کی خبر پوری قوم کیلئے دکھ اور افسوس کا ذریعہ بنی ہے اس نازک ملکی صورتحال میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہید افسران اور سپاہی کے درجات بلندی کی دعا کے ساتھ ان کے لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک اور ان کے لئے صبر کی دعا کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ میجر طاہر صادق نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کی اس جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے افواج پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی ملک کے تحفظ کے لئے قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور وطن کے خلاف وطن دشمن قوتوں کو شکست اور منہ کی کھانا پڑے گی جو افسران اور اہلکار وطن کی مٹی پر جانیں نچھاور کر رہے ہیں وہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر آنے والے کل کو محفوظ اور آنے والی نسلوں کو مضبوط اور محفوظ پاکستان دے کر جا رہے ہیں پاکستان کی سا لمیت ، بقاء اور تحفظ کے لئے ہم ہر وقت اور ہمہ دم پاک فوج کے ساتھ ہیں جہاں افواج پاکستان اس مشن میں فرنٹ لائن پر ہے 22 کروڑ عوام بھی پاک فوج کی پشت پر موجود ہیں ۔ 



اٹک سٹی: انجمن تحفظ حقوق شہریاں ضلع اٹک کا قیام عمل زیرنگرانی ملک طاہر اعوان پایہ تکمیل تک پہنچ گیا 

سابق وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ، امیدوار تحصیل ناظم مسلم لیگ ( ن ) ملک طاہر اعوان کی زیر نگرانی شہریوں کو ان کے جائز ، قانونی ، آئینی حقوق کی فراہمی ، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موَثر احتجاج ، بد عنوانی ، رشوت ستانی ، اقرباء پروری اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خلاف مشترکہ لاءحہ عمل طے کرنے کیلئے انجمن تحفظ حقوق شہریاں ضلع اٹک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے بانی کنوینئر ملک طاہر اعوان ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اٹک میں بدعوان سرکاری افسران اور بدعنوانی کی سرپرستی کرنے والے سیاست دانوں کے اصل اور کھناءونے چہرے بے نقاب کرنا انجمن تحفظ حقوق شہریاں کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس تنظیم میں ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں سے سابق بلدیاتی نمائندگان ، وکلاء ، سول سوساءٹی ، لیبر تنظیموں ، ایپکا ، تجارتی تنظیموں ، خواتین ، این جی اوز ، صحافیوں سمیت زندگی کے ہر شعبہ َ جات کے افراد شامل ہوں گے کیونکہ اٹک میں سرکاری افسران مخصوص سیاسی رہنماءوں کی ملی بھگت سے کرپشن کر کے عوام کا استحصال کرتے ہیں اور ان کے ان غیر قانونی ماورائے آئین اقدامات پر منتخب اور کابینہ میں شامل سیاستدانوں کی مجرمانہ خاموشی پر شہری کسی سطح پر صدائے احتجاج بلند نہیں کر سکتے لہٰذا انجمن تحفظ حقوق شہریاں ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن ، ہر فائل ، ہر کام میں سفارش اور بد عنوانی کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گی ۔ یہ تنظیم سوئی گیس ، واپڈا ، محکمہ مال ، رجسٹری برانچ ، اینٹی کرپشن ، پولیس ، ضلع کچہری ، نادرا ، پاسپورٹ آفس ، محکمہ تعلیم ، صحت اور دیگر محکموں میں عوام دشمن رویہ پر لاءحہ عمل طے کرے گی اس تنظیم کا جلد اجلاس ان کی زیر صدارت منعقد ہو گا ان کی رجسٹریشن کیلئے بھی متعلقہ سرکاری محکمہ میں درخواست دی جائے گی اور عبوری باڈی بھی جلد تشکیل دی جائے گی یہ تنظیم ضلع اٹک میں قائم دفاعی اداروں ، سرکاری محکموں ، پاکستان کے سب سے بڑے توانائی کے منصوبہ غازی بروٹھہ پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کی بھرتی سمیت اٹک کے شہریوں سے ہونے والی ہر ظلم اور زیادتی کے خلاف موَثر آواز بلند کرے گی ۔ 



اٹک سٹی:عمران خان ہی پاکستان کو بدعنوانی اور کرپشن سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، تیمور اسلم 

سابق سینئر نائب صدر تحریک انصاف پنجاب تیمور اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان کو بدعنوانی اور کرپشن سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،کرپشن کرنے والے جس طرح تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں ،اس کیلئے حکومت پنجاب نے جو 38 ترجمان مقرر کیے ہیں ان پر اپوزیشن کی جانب سے کیا جانے والا واہ ویلا دراصل محمد نواز شریف ، محمد شہباز شریف ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے خاندان کی جانب سے کی جانے والی کرپشن پر ہونے والے احتساب میں ان کو اپنے انجام کی خبر معلوم ہونے پر اس کے رد عمل میں کیا جانے والا شور ہے ،یہ دونوں بدعنوان گھرانے اور جماعتیں اب نہ صرف احتساب کے شکنجے بلکہ عوام کی عدالت میں بھی قصور وار ٹھہریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق پسند ناپسند کی بنیاد پر سفارش نہیں کرتے تاہم وہ پارٹی کے بانی ممبران میں سے ہیں اور تمام پرانی ورکرز کو جانتے ہیں اور جو اہلیت رکھتا ہو اس کیلئے وہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں اور بانگ دوہل اس کارکن کو اس کا حق دلاتے ہیں ترجمان صرف میڈیا پر پارٹی پروپیگینڈا ، حکومتی کارکردگی کو اجاگر کرنے اور حکومت کی گوورننس کا بہتر امیج عوام میں اجاگر کرنے کیلئے ٹی پر بولنے والے شوقین حضرات کو پنجاب حکومت کی ترجمانی کرنے کیلئے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اس کیلئے کسی قسم کی کوئی مراعات ، گاڑی ، تنخواہ ، پروٹوکول وغیرہ مہیا نہیں کی گئیں اور خزانے پر اس کا کوئی بوجھ نہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے شاید وضاحت جاری کی ہوگی یا کر دینی چاہئے اور یہ تمام لوگ اپنی پارٹی خدمات کے عوض تقریباً وزیر یا ایم پی اے یا کسی پارٹی عہدے پر پہلے سے موجود ہیں اور ان کا کام صرف حکومت کا بہتر امیج اجاگر کرنا ہے ۔ 



اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد نعمان جن کی کئی روز سے پڑی لاش اہل محلہ کی شکایت پر اپنے کمرے محلہ مہرپورہ سے ملی ،رپورٹ 

اٹک پولیس کے کانسٹیبل محمد نعمان جن کی کئی روز سے پڑی لاش اہل محلہ کی شکایت پر اپنے کمرے محلہ مہرپورہ سے ملی جس کا پوسٹ مارٹم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک سے کرایا گیا ،ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق کانسٹیبل محمد نعمان کی موت کو طبی ماہرین نے طبعی اور قدرتی موت قرار دیا ہے تاہم مزید معلومات کیلئے مرحوم کانسٹیبل محمد نعمان کی ڈیڈ باڈی کے مختلف سیمپلز پنجاب فرانز ک سائنس لیباٹری بجھوا دیئے گئے ہیں جن کی رپورٹس آنے پر میڈیا کو حقائق سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اٹک پولیس کے ترجمان نے مرحوم کانسٹیبل محمد نعمان کے حوالہ سے ان کی موت کو قتل یا دیگر کسی بھی قسم کی بات کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے ۔ 



نیو اٹک ہٹیاں روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 نوجوان زخمی ، ایک کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ‘زخمی ہسپتال منتقل 

نیو اٹک ہٹیاں روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر 2 نوجوان زخمی ، ایک کی ٹانگ اور دوسرے کا بازو ٹوٹ گیا ‘زخمی ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق نیو اٹک ہٹیاں روڈ پولیس پکٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث 2 موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جس میں 38 سالہ شہاب جس کا بازو ٹوٹ گیا جبکہ 35 سالہ یونس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور چہرے پر گہری چوٹ آئی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد اسفندیار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا دونوں زخمیوں کا تعلق صوابی سے ہے جو بیرون ملک جانے کیلئے اٹک میں ٹیسٹ دینے آئے تھے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے ۔ 



کامرہ کینٹ: جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے پر امن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ، مولانا محمد جان 

جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کیلئے پر امن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ،اس مقصد کیلئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جے یو آئی حق کی آواز بلند کرتی آرہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع اٹک شیخ الحدیث مولانا محمد جان نے ضلع بھر سے ملاقات کیلئے آنے والے جے یو آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے مختلف وفود سے مدرسہ دارلعلوم اسلامیہ کامرہ کینٹ میں ملاقات کے موقع پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اکابر علماء کی جمہوری سیاسی مذہبی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آئین اور قانون کو مقدم رکھا بلکہ اس دائرے میں رہ کر اسلامی نظام کے نفاذ دینی مدارس ناموس رسالت;248; اور اسلامی شعائر کیلئے آواز بلند کی ہے ۔ مولانا جان نے کہا کہ جے یو آئی اسلام کے نام پر بننے والی مملکت خداداد میں اسلام دینی مدارس ناموس رسالت;248; اور اسلامی شعائر کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی بلکہ اس کے خلاف ہر جمہوری طریقہ کے مطابق آواز بلند کرے گی ۔ نو منتخب ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مفتی تاج الدین ربانی اور ان کے رفقاء سے ملاقات میں انہیں ضلعی امارت سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ ان کے حق میں آواز اٹھانے اور ضلعی سطح پر جمعیت کو متحرک کرنے پر وہ مفتی تاج الدین ربانی کے مشکور ہیں ۔ 



اٹک سٹی:موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام اسٹک ہولڈز کو مل کر بیٹھنا ہو گا ،ڈوبتی معاشی کشتی کو سہارا دیا جا سکتا ہے، شیخ آفتاب احمد 

مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر تمام اسٹک ہولڈز کو مل کر بیٹھنا ہو گا اسی سے ملک کی ڈوبتی معاشی کشتی کو سہارا دیا جا سکتا ہے ،ورنہ گزشتہ 10 ماہ میں جو ملک کا نقصان ہو چکا ہے ،آئندہ مزید کسی نقصان کا متحمل یہ ملک اور قوم نہیں ہو سکتے عقلمندی کا تقاضا یہی ہے کہ حکمران اپنی نا اہلی کو کھلے دل سے تسلیم کریں ،محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے تجربات سے استفادہ حاصل کریں تاکہ ملک دوبارہ سے ترقی کے سفر پر گامزن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈپٹی چیئرمین طاہر نقاش ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان کے علاوہ مسلم لیگ ( ن ) کے کارکنان کی کثیر تعداد بھی موجود تھی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت میں یہی خزانہ تھا اسی میں سے موٹرویز بھی بنے ، میٹرو بس سروس بھی شروع کی گئی ، ملک اٹیمی قوت بھی بنا ، 11 ہزار میگاواٹ بجلی بنائی گئی ، ہسپتالوں کی حالت زار میں روز بروز بہتری آئی ، سکول ، کالج ، یونیورسٹیاں بنائی گئیں اور عوام کو پیٹرول ، بجلی ، گیس سستے داموں فراہم کی گئی ، روزمرہ اشیاء خورد و نوش تک عوام کی آسان ترین رسائی ممکن بنائی گئی لیکن افسوس صد افسوس موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب کچھ ڈبو دیا اور آج بھی تبدیلی کے کھوکھلے نعرے سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں سابقہ حکومتوں کو چور اور ڈاکو کہہ کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت ملک تاریخ کی بدترین معاشی بحران میں پھنس گیا ہے جس کے ذمہ دار یہ نالائق ٹولہ ہے ہم نے اپنے دورے اقتدار میں عوام کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کیں اور اسی خزانے سے سب پورا ہوتا رہا لیکن آج ملک کی حالت زار پر دل خون کے آنسو روتا ہے ہم نے اس ملک کو بنانے میں سالوں دن رات محنت کی اور موجودہ حکومت نے صرف 10 ماہ میں سب ملیامیٹ کر دیا شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائیں اس کو دلدل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر توجہ دیں اسی میں ہماری سلامتی ہے انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ملک کی سلامتی و بقاء کا ضامن ہے ۔ 



اٹک سٹی: عید الفطر کے موقع پر 202 افراد کو ریسکیو ٹیم کی امداد کی گئی، میاں محمد اشفاق 

عید الفطر کے موقع پر 202 افراد کو ریسکیو ٹیم کی امداد ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو رضوان نصیر کی ہدایت پر ضلع اٹک کی عیدگاہوں ، مساجد ، پارکس ، تفریحی مقامات اور دریاؤں پر ریسکیو 1122 اٹک کے خصوصی دستے تعینات کر دیئے گئے ۔ عیدالفطر پر ریسکیو1122اٹک کی کارکردگی کے متعلق ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے 208 ایمرجنسی ڈیل کیں جن میں 44 روڈ ایکسیڈنٹ ، 117 میڈیکل ایمرجنسی ، 18 آگ لگنے کے واقعات ، 3 ڈوبنے کے واقعات اور 17 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز شامل ہیں آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ 58 لاکھ 60 ہزار مالیت کے اثاثہ جات بچائے 10 رضاکاروں نے بھی عید کے موقع پر شانہ نشانہ خدمات سرانجام دیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے عید پر ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں خصوصاً اٹک خورد کے مقام پر ڈوبنے والے افراد کو بچانے والی واٹر ریسکیو ٹیم کی خدمات کو سراہا ۔ 



ضلع اٹک:دریائے سندھ اور ٹول پلازہ کے قریب ہرو نہر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق 

دریائے سندھ اور ٹول پلازہ کے قریب ہرو نہر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق ، ریسکیو 1122 کے عملہ نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں 4 افراد جن میں آصف ولد عظیم خان سکنہ تاجک حضرو ، ذلباب ارشد ولد ارشد مسیح اور شاہرون شبیر ولد شبیر مسیح ، افنان خان فورملی حضرو شامل ہیں جو دریائے سندھ اور ہرو نہر میں گرمی کی شدت کے سبب نہا رہے تھے جن کو دریا کی ظالم موجوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے لاشوں کو دریا اور نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ۔ یاد رہے کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے دریا پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بھی عوام دریاءوں پر نہانے کیلئے جا کر قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ 



ضلع اٹک:سالار گاؤں کے قریب جنگل اور زیتون کے باغ میں آگ بھڑک اٹھی ، اراضی کا بہت بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا 

سالار گاؤں کے قریب پانچویں میل پر جنگل اور زیتون کے باغ میں آگ بھڑک اٹھی ، اراضی کا بہت بڑا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا ، تفصیلات کے مطابق تیز ہوا اور شدید گرمی کی وجہ سے سالار گاؤں میں پانچویں میل پر جنگل اور زیتون کے باغ میں آگ لگ گئی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے زمین کے بڑے رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایک ایمبولینس اور 3 فائر بریگیڈ فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے تیز ہوا کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں بہت دشواری پیش آ رہی تھی تاہم 15 ریسکیو اہلکاروں کی انتھک محنت کے باعث 3 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا آگ تیزی سے آبادی کے قریب پہنچ چکی تھی بروقت ریسکیو آپریشن کے سبب آبادی کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا آپریشن کی نگرانی ریسکیو کنٹرول روم انچارج سے موبائل جیمز کر رہے تھے ۔



ہٹیاں روڈ پر بہادر خان کے قریب 4 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی 

ہٹیاں روڈ پر بہادر خان کے قریب 4 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، 2 افراد جاں بحق ، 2 شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق انتہائی غفلت ، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر 4 موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے ۔ حادثہ کے نتیجے میں 2 افراد 22 سالہ ذوالقرنین سکنہ حمید اور 15 سالہ محمد حسین سکنہ چیجی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد اسامہ ولد رمضان اور حسن ولد افنان شدید زخمی ہو گئے ذوالقرنین کی شادی کچھ عرصہ پہلے ہی ہوئی تھی ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اورزخمیوں اور لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔ پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ 



ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ایک اور بیٹے نے کوءٹہ میں جام شہادت نوش کرلیا 

ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ایک اور بیٹے نے جام شہادت نوش کرلیا ، سپاہی محمد وحید کو چند دن پہلے کوءٹہ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق جنڈ کے گاوں تھٹہ سے تعلق رکھنے والے سپائی محمد وحید نے جام شہادت نوش کرتے ہوئے اپنی جان وطن عزیز پر قربان کردی ،سپاہی محمد وحید کو چند دن پہلے کوءٹہ گردن میں گولی لگی جب وہ اپنے فراءض منصبی سرانجام دے رہے تھے گولی لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگئے تھے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات 27 رمضان المبارک کی شب اپنے خالق حقیقی سے جاملے اور شہادت کا بلند مرتبہ پایا ،ان کی جست خاکی کو ان کے آبائی گاءوں لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ 



اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا 

زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی اٹک کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا،اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) اٹک چوہدری عبدالماجد نے اجلاس کی صدار ت کی ،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ( توسیع ) اٹک اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع میں کسان پیکیج کے تحت جاری سکیموں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس کو تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ( توسیع ) نے اپنی اپنی تحصیلوں میں جاری کاموں پر بریفنگ دی اور ان کی موجودہ پوزیشن کے بارے میں بتایا گیا اے ڈی سی جی نے تمام متعلقہ افسران کو ان سکیموں کی فوری تکمیل یقینی بنانے کی ہداےت کی انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے وافر مقدار میں فنڈز فراہم کررہی ہے اور کسانوں کی سہولت کیلئے انہیں مالی معاونت کے علاوہ ہر قسم کی فنی معاونت بھی فراہم کررہی ہے تاکہ کسانو ں کی معاشی حالت کو بہتر بنایا جاسکے اور ملک کو خوراک کے معاملے میں خود کفیل بنایا جاسکے زراعت ہماری ملک کی معیشت کا سب سے اہم فیکٹر ہے اور اس کی ترقی سے ہی ملکی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اس شعبہَ سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے تمام فیلڈ افسران کسانوں کی شکایات کا فوری ازالہ کریں حکومت جس طرح آبپاش رقبہ میں اضافہ کیلئے پانی کے وسائل کی فراہمی کیلئے 80 فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے اور ٹنل ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے بھی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے فیلڈ سٹاف اور افسران کسانوں کو اس بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہر طرح معاونت اور راہنمائی بھی فراہم کریں ۔ 































No comments:

Post a Comment