
اٹک سٹی:ضمنی انتخابات میں اٹک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں مسلم لیگ ( ن ) نے تحریک انصاف سے چھین لیں
ضمنی انتخابات میں اٹک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں مسلم لیگ ( ن ) نے تحریک انصاف سے چھین لیں ،دونوں پر مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار کامیاب ، حلقہ این اے 56 اور حلقہ پی پی 3 کی دونوں نشستیں اٹک سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کامیابی کے بعد چھوڑی تھیں ۔حلقہ این اے 56 اٹک 2 کے حتمی نتائج میں مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل خان کمڑیال 1 لاکھ 28 ہزار 499 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے ، تحریک انصاف کے ملک خرم علی خان 86 ہزار 906 ووٹ حاصل کر سکے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے صاحبزادہ سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف 30 ہزار 506 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے ، حلقہ این اے 56 اٹک 2 میں کل 575 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔اس حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 40 ہزار 133 ہے جن میں مرد 3 لاکھ 36 ہزار 88 ووٹرز اور خواتین 3 لاکھ 4 ہزار 45 ووٹرز ہیں حلقہ میں کل ووٹ 2 لاکھ 50 ہزار 280 ووٹ پول کیے گئے ، مردوں کے ووٹ کی شرح 1 لاکھ 39 ہزار 752 جبکہ خواتین کے ووٹ کی شرح 1 لاکھ 10 ہزار 528 ریکارڈ کی گئی ، مسترد ووٹ 4 ہزار 369 تھے اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 39.09% فیصد رہی ، حلقہ پی پی 3 اٹک 3میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان 227 ووٹوں کی برتری سے جیت گئے انہوں نے 43259 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے محمد اکبر خان تنولی 43032 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے تحریک لبیک پاکستان کے محمد مشتاق علی خان ایڈووکیٹ 5999 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر اور سابق ایم پی اے آزاد امیدوار سردار محمد علی خان آف شہرائے سعداللہ 124 ووٹ حاصل کرکے چوتھی اور ایاز خان بالڑہ 109 ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے اس حلقہ مین196 پولنگ اسٹیشن کل ووٹوں کی تعداد 224755 جن میں مرد 119231 خواتین 105524 ڈالے گئے ووٹ 94106 جن میں مرد 54810 خواتین 39298 ڈالے گئے کل ووٹ92523گنتی سے خارج ووٹ 1583 ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 87.41% فیصد رہی اس وقت اٹک میں قومی اسمبلی کی 2 میں سے ایک نشست تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق کو اور دوسری ملک سہیل خان کمڑیال کے پاس ہے اسی طرح پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے 3 پر تحریک انصاف جن میں وزیر مال پنجاب کرنل ملک محمد انور خان ، ممبران پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف اور یاور بخاری ، اسی طرح مسلم لیگ ( ن ) کے پاس 2 نشستیں جن میں سے ایک پر جہانگیر خانزادہ اور دوسری پر ضمنی انتخاب میں منتخب ہونے والے سردار افتخار احمد خان ہیں اس طرح 7 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے عام انتخابات میں 6 نشستیں حاصل کی تھیں جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 4 رہ گئی ہیں اور مسلم لیگ ( ن ) ایک نشست سے ترقی کر کے 3 پر جا پہنچی ہے جو اٹک کو تحریک انصاف کا گڑھ قرار دینے والوں کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے ۔
اٹک شہر کے مختلف چوراہو ں پر غیر قانونی پارکنگ کاسلسلہ عروج پر ‘شہری پریشان حال ،ٹریفک کا عملہ غفلت کا مظاہرہ کرنے لگا
اٹک شہر کے مختلف چوراہو ں پر غیر قانونی پارکنگ کاسلسلہ عروج پر ‘شہری پریشان حال ،ٹریفک کا عملہ غفلت کا مظاہرہ کرنے لگا ۔تفصیلات کے مطابق اٹک کے مختلف چوراہوں فوراہ چوک ، سٹی ہسپتال ، ملک امین اسلم پلازہ ، صرافہ بازار چھوٹا ڈاکخانہ ، کچہری چوک، کمیٹی چوک میں غیر قانونی پارکنگ کا سلسلہ عروج پکڑ گیا لوگوں نے روڈ کے درمیان گاڑی موٹرسائیکل کھڑی کرنا معمول بنا لیا ٹریفک پو لیس کا بے حس عملہ خاموش تماشائی بن گیا ۔سٹی ہسپتال کے باہر لوگوں نے رکشے موٹرسائیکل اور گاڑیاں کھڑی کر کے اس کو غیرقانونی پارکنگ سٹینڈ بنا لیا جس وجہ سے آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گئے اس غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ٹریفک پولیس ، چیئر مین بلدیہ ازخود اس بات کا نوٹس لے ۔
اٹک سٹی:گرین اینڈ کلین پنجاب کے سلسلے میں ایک اہم سیمینار ضلع کو نسل ہال اٹک میں منعقد کیا گیا
گرین اینڈ کلین پنجاب کے سلسلے میں ایک اہم سیمینار ضلع کو نسل ہال اٹک میں منعقد کیا گیا جس کے مہان خصوصی ڈپٹی کمشنراٹک عمران قریشی تھے ۔سیمینار میں ڈی پی او ، ضلع بھر کے محکموں کے سربراہان و افسران،سیاسی و سماجی نمائندوں اور حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک عمران قریشی نے کہا صاف اور صحت مند ماحول صحت مند زندگی کی علامت ہے، اس وقت پو ری دنیا ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے اور ان میں ہمارا ملک پاکستان بھی شامل ہے ہمارا پورا ملک اس وقت خطرناک حد تک آلو دہ ہو چکا ہے ،ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف بنائیں اور اس کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں ان قدامات میں سب سے زیادہ ضروری عوامی آگاہی ہے ،جس کے ذریعے ہم اپنے ماحول کو صاف بنا سکتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم ضلع بھر میں بھرپور صفائی مہم کا آغاز کریں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اٹک نے مکمل منصوبہ مرتب کیا ہے جس پر بہت جلد عملدرآمد شروع کر دیا گیا اور اس منصوبے کے تحت ضلع بھر میں 2 لاکھ 21 ہزار پودے لگائے گئے ہیں اور ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے مزید پودے لگائے جارہے ہیں گرین اینڈ کلین پنجاب کی اس مہم میں ضلع بھر تمام سٹیک ہولڈرزاپنا کردار ادا کررہے ہیں تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنراٹک عمران قریشی نے کہا کہ حالیہ سروے کے مطابق میں اس وقت ضلع اٹک میں 2 لاکھ 24 ہزار ایکڑ سرکاری زمین ہے اور اس زمین پر جہا ں بھی عارضی یا مستقل ناجائز تجاوزات قائم ہیں ان کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور ضلع اٹک کو ہر لحاظ سے صاف ستھرا بنایا جائے گا ضلع اٹک پنجاب کے باقی ضلعوں کی نسبت صاف اور خوب صورت ضلع ہے انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ کلین پنجاب میں ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس ملک کی ماحولیاتی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تقریب سے ڈی پی او نے خطاب کر تے ہوئے کہا گرین اینڈ کلین پنجاب حکومت پنجاب کا انتہائی احسن اقدام ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں صفائی کے لحاظ سے انقلاب آئے گا اور اس صوبے کا ہر ضلع صفائی اور نظم وضبط کا خوب صورت نمونہ بن جائے گا تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اس کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور آگاہی کی یہ مہم جاری رکھنے کا عزم کیا تقریب کے آخر میں ضلع کونسل ہال سے لالہ زار ہاکی سٹیڈیم تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے کی جس میں شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اٹک سٹی:دینی مدارس ، ختم نبوت ؐ اور اسلامی شعائر کا دفاع ہم اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں ؛ مہریہ ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب
مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام ( س ) و سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ دینی مدارس ، ختم نبوت ؐ اور اسلامی شعائر کا دفاع ہم اپنا اولین فریضہ سمجھتے ہیں ‘ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام اور اسلامی شعائر کے تحفظ کی بات کی ہے ۔دینی مدارس کے احیاء ، بقاء اور تحفظ میں دارالعلوم حقانیہ کا بہت بڑا کردار ہے ،میرے والد گرامی مولانا سمیع الحق پیرانہ سالی میں بھی دینی قوتوں کو اکھٹا کرنے اور اسلامی دنیا پر کفریہ طاقتوں کی یلغار اور مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہریہ ٹاؤن اٹک میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر ، قاری حسن خان بھی موجود تھے ۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ موجودہ حکومت قطعی طور پر اسلامی دفعات ختم نبوت ؐ کے قانون اور دینی مدارس کو نہیں چھیڑے گی اصلاحات کے حوالے سے بھی دینی مدارس کے متعلقہ فورم اتحاد تنظیمات کو اعتماد میں لے گی گزشتہ دنوں مولانا سمیع الحق کی عمران خان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں تمام امور پر کھل کر بات ہوئی عمران خان نے مولانا کو یقین دہانی کرائی کہ وہ دینی مدارس کے خلاف اور اسلامی شعائر کو چھیڑنے کے حوالہ سے پھیلائے گئے پراپیگینڈا سے بالکل بے خبر ہیں ختم نبوتؐ پر ہمارا ایمان ہے دینی مدارس ہماری این جی اوز ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت چل رہی ہیں علمائے کرام ہمارے سر کا تاج ہیں مولانا حامد الحق نے کہا کہ عالمی سطح پر کفریہ طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہو چکی ہیں مذہبی جماعتوں کو چاہیے کہ کفریہ طاقتوں کا میڈیا پر مقابلہ کرنے کیلئے اور مسلمانوں کو آگاہی دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جانا چاہیے ۔
تحصیل اٹک:محکمہ ماہی پروری ( فشریز ) کے عملہ کی ملی بھگت سے مچھلیوں کے شکار کی آڑ میں دریا میں زہر ڈال کر فشِنگ کی جانے لگی
محکمہ ماہی پروری ( فشریز ) کے عملہ کی ملی بھگت سے مچھلیوں کے شکار کی آڑ میں دریا میں زہر ڈال کر مچھلیاں پکڑنے والوں کے اس خطرناک عمل میں بڑی مچھلیوں کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں چھوٹی مچھلیاں مر گئیں ،بڑی مچھلیوں کو زہر ڈال کر مارنے والے شکاری اٹھا کر لے گئے جبکہ مچھلیوں کی نسل ناپید ہونے کا خدشہ دریا کا پانی زہریلا ہونے کے سبب 40 کلو میٹر کے ایریا میں جنگلی حیات آبی جانور ، پرندے اور ارد گرد کی آبادیوں میں 10 ہزار سے زائد اونٹ ، بھینسیں ، گائے ، بیل ، بھیڑ بکریاں بھی زہریلے پانی سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ۔محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی کاروائی نہ کیے جانے پر شہری سراپا احتجاج ‘تحصیل اٹک کی حدود سے گزرنے والے دریا ئے ہرو میں مچھلیوں کے شکار کیلئے دریا میں زہر ڈال دیا گیا جس کے سبب بڑی مچھلیوں کے ساتھ چھوٹی مچھلیاں بھی مرنے لگیں ۔دریا سے زہریلا پانی پینے والے جانور بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ،دریائے ہرو کے قریب آباد یو ں کے مکین سخت پریشان ہیں انہوں نے متعدد مرتبہ محکمہ ماہی پروری کے افسران اور عملہ کے نوٹس میں یہ صورتحال لائے تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پر کسی قسم کی کاروائی نہ ہونے پر موضع شیں باغ اور سرگ سالار کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا کہ کئی ماہ سے شکاری محکمہ ماہی پروری کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے دریائے ہرو کے مختلف مقامات پر زہر ڈال کر شکار کر رہے ہیں۔اس زہر آلود پانی میں بڑی مچھلیوں کے علاوہ چھوٹی مچھلیاں بھی مر گئیں ہیں اور ہمارے سینکڑوں جانور بھی دریا کا پانی پینے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں ،معززین علاقہ نے بتایا کہ ہم نے لا تعداد مرتبہ تحریری و زبانی محکمہ کے ضلعی افسران کو بتایا تو افسران کہتے ہیں یہ نمبر لو اورشکار کرنے والے جب آئیں ہمیں کال کرو شکاری جب آتے ہیں تو افسران و اہلکاران محکمہ فشریز ہٹیاں اٹک فون کال ہی نہیں اٹھاتے اور لوگ شکار کر کے چلے جاتے ہیں ۔دریائے ہرو کے قریب درجنوں دیہات کے مکینوں نے اعلیٰ حکام محکمہ فشریز اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ محکمہ فشریز کے افسران جو کام میں غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں ان کے اور غیر قانونی شکاریوں کے خلاف کاروائی کی جائے ۔
اٹک سٹی:ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن حکومت کے حکم پر کیا جارہا ہے ‘ہمارا مقصدکسی سے زیادتی یا روزگار چھیننا نہیں ؛محمد عاطف
اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عاطف نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن حکومت کے حکم پر کیا جارہا ہے ‘ہمارا مقصدکسی سے زیادتی یا روزگار چھیننا نہیں بلکہ قانون پر عمل در آمد کرانا ہے ،یہ شہر اٹک کے لوگوں کا ہے ہم چاہتے ہیں کہ تجاوزات ختم کر کے اس شہر کو خوبصورت بنا سکیں ۔شہر بھر کے دورے کر کے تاجروں اور دوکانداروں کو اس بات پر قائل کر رہے ہیں کہ وہ اپنی دوکان کے سامنے سامان بھی نہ رکھیں اور اگر کوئی انہوں نے تجاوز کیا ہے تو اُسے ازخود ہٹا دیں، بہت سارے دوکانداروں نے ہماری بات پر عمل کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاری اڈا اور قرب و جوار کے بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کے حوالے سے خود دوکانداروں کے پاس جا کر انہیں بریف کرنے کے موقع پر میڈ یا سے بات چیت میں کیا ہے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بچپن کا کچھ حصہ اٹک میں گزارا ہے اُس وقت سارا شہر اور مینا بازار کشادہ اور صاف ستھرے تھے مگر آج مینا بازار سے گزرنا بھی مشکل ہو چکا ہے محمد عاطف نے کہا کہ بلا تفریق آپریشن ہو گا اس میں کسی کو کوئی رعایت اور چھوٹ نہیں ہوگی اس سلسلے میں تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرے اور میڈیا کو بھی چاہیے کہ تجاوزات کے خاتمہ میں ہمارے دست و بازو بنیں ۔
اٹک سٹی:اٹک پولیس کے 22 سپاہیوں کو ترقی دے کر حوالدار بنا دیا گیا ، پروموشن کی تقریب ڈی پی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی
اٹک پولیس کے 22 سپاہیوں کو ترقی دے کر حوالدار بنا دیا گیا ،اس سلسلہ میں رینک ، پروموشن کی تقریب ڈی پی او آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی او اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم اٹک راجہ فیض الحسن نے بھی شرکت کی، ڈی پی او اور ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم نے اپنے ہاتھوں سے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان کو رینک لگائے ۔ترقی پانے والوں میں لیڈی کنسٹیبل ماریہ نورین کے علاوہ محمد افضل ، فیصل عثمان ، جمشید اختر ، ذاکر خان ، محمد سلیم ، خرم زمان ، مظہر علی ، حسنین نواز ، غضنفر علی ، خدادا خان ، عبدالغفار ، طارق عزیز ، محمد نصیر ، محمد وقاص ، شفیق عباس ، عامر محمود ، سید محسن رضا ، ممریز خان ، فیضان احمد ، ابرار احمد اور عطاء الرحمن شامل ہیں دوران تقریب ڈی پی او نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروموشن کے بعد آپ کے کندھوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہو چکی ہے آپ لوگ خوش نصیب ہیں اور اللہ پاک کی طرف سے چنے گئے ہیں اس لئے اب اور زیادہ جذبے اور فراخ دلی کے ساتھ عوام الناس کے مسائل کو حل کرنے اور خدمت کرنے کے جذبے کے ساتھ کام کریں ۔
حضروسٹی:پبلک ٹرانسپورٹ میں شیشوں کے ساتھ لگے ہوئے آ ہنی پائپوں کو ختم کیا جائے ؛ عوامی سروے
پبلک ٹرانسپورٹ میں شیشوں کے ساتھ لگے ہوئے آ ہنی پائپوں کو ختم کیا جائے جو حادثات کی صورت میں جان لیوا ثابت ہوتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں ہائی ایس اور کوسٹر جو کہ ڈیزل انجن میں ہوتی ہیں جن کو عام الیکٹریشن اور مکینک سے پٹرول اور بعد میں سی این جی پر منتقل کر دیا جاتا ہے جو کہ اکثر حادثات کا سبب بنتا ہے ۔گیس لیکج سے گاڑی میں آگ لگ جاتی ہے اس دوران کچھ لوگ جان بچانے میں کامیاب ہوتے ہیں اورگاڑی کی پچھلی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے لوگ باہر نہیں نکل سکتے ،شیشوں کے ساتھ لگے ہوئے پائپ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں اگر شیشہ توڑ بھی دیا جائے تو بھی باہر نکلنا محال ہوتا ہے ۔عوامی اور سماجی حلقوں نے سیکرٹری آر ٹی اے اورڈی سی اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پبلک گاڑیوں میں خصوصاً سی این جی والی گاڑیوں میں لگے ہوئے ان جان لیوا آ ہنی پائپوں کو فوری طور پر ختم کیا جا ئے تاکہ حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے ۔
ہٹیاں(حضرو): جامعہ ختمِ نبوت انشا ء اللہ بہت جلد علاقہ بھر بلکہ عالمِ اسلام کیلئے خیر اور بھلائی کا سرچشمہ ہوگا؛ سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عقیدہ ختمِ نبوت ہر مسلمان کی پہچان اور اتحاد کی علامت ہے، جامعہ ختمِ نبوت انشا ء اللہ بہت جلد علاقہ بھر بلکہ عالمِ اسلام کیلئے خیر اور بھلائی کا سرچشمہ ہوگا ۔نبی آخرالزمان پر آخری آسمانی کتاب قرآن نازل ہوئی قیامت تک اب کوئی دوسری کتاب نہیں آئیگی ۔نبی آخری ، کتاب القرآن اور یہ امت بھی آخری ہے قیامت کے دن ساری انسانیت کا عَلم اور جھنڈا نبی ؐ کے ہاتھ میں اور پوری انسانیت آپ کے پیچھے ہو گی، قدچھوٹا اور عمر تھوڑی لیکن فضیلت اور قدر و قیمت کے لحاظ سے امتِ محمدیہ ؐ کی شان سب سے بڑھ کر ہے،70سال بیت گئے کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا جانے والا ملکِ پاکستان لاالہ الااللہ کی تعلیمات سے عملاً محروم ہے ۔اللہ نے اسلام اور شریعت کی صورت میں پورا نظام دیا ہم جماعت اسلامی والے عوام الناس کو جماعت کی طرف نہیں دینِ اسلام کی طرف بلاتے ہیں نبی کریم ؐ نے13سال مکہ اور10سال مدینہ منورہ میں دعوت، ہجرت اور جہاد کیا 10لاکھ مربع میل میں ہر طرف اسلام تھا دن رات اسلام کا غلبہ رہا آج 57اسلامی ممالک ہیں وسائل سے مالا مال ہیں لیکن ہر طرف سے کفر کے غلبہ کی خبریں آتی ہیں کفر غالب اور مسلمان مغلوب ہیں حالانکہ اسلام غالب ہونے کیلئے نہ کہ مغلوب ہونے کیلئے آیا اس کی وجہ آپ فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں چینی گڑ چائے چاول سیمنٹ سریا اوربنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین بھی ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف والے کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اٹک کے نزدیک جی ٹی روڈ ہٹیاں نیو المدینہ سٹی کے مقام پر جامعہ ختمِ نبوت کے سنگِ بنیادکی تختی کی نقاب کشائی کے بعد ختمِ نبوت کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرس سے صدر و رئیس جامعہ ختمِ نبوت مفتی محمد امتیاز، امیرِ ضلع جماعت اسلامی و چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان، نائب امیر کے پی کے مولانا اسماعیل خان، مولانا عبدالبر، اقبال خان اور مولانا عمر وقاص نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، مولانا کلیم اللہ، مولانا ہدائت اللہ، سابق امیدوار پی پی ون محمد اقبال ملک، سابق امیدوار پی پی ٹو چنگیز خان، سمیع الحق فاروقی ، ناصر اقبال خان، سردار امجد علی خان ، قاری غلام محمد عابد،خالد محمود، مولانا نعیم اللہ، مولانا محمد الیاس انگوی اور عمر فاروق ملک بھی موجود تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں اللہ کے دینِ دینِ اسلام کو غٖالب کروتفرقے میں نہ پڑو حکمرانوں کے پاس اسلام اور دینِ حق کو غالب کرنے کا کوئی پروگرام نہیں جبکہ اللہ کا قرآن مسلمانوں سے کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں تم اسلام میں پورے کے پورے داخل ہو جاؤ یہودیوں اور عیسایؤں کی طرح ایسے نہ کرو کہ جو آسان ہو اسے اپنا لو اور جو ذرا مشکل ہو اسے چھوڑ دو قیامِ پاکستان کا مقصد ایسا خطہ زمین کہ جہاں اسلامی تعلیمات کا عملاً نفاذ ہو جو دنی کے رول ماڈل ہو مہنگائی، ناانصافی، ظلم و ستم ، چور بازاری، اغواء، ڈکیتی، قتل و غارت گری نہ ہو اب تو مہنگائی اتنی بڑھ گئی ہے کہ بیان کے قابل نہیں ہر مکتبہ فکر اور ہر طبقہ پریشان ہے معیشت تباہ ہو چکی ہے ملک میں جمہوریت ہے لیکن ہر دن بربادی کا چرچا ہے قرآن و سنت کے نظام کو ہم نے چھوڑا ہماری معیشت تنگ ہو گئی ہے اسلامی نظام کیلئے ٹینک، توپ، اسلحہ اور تلوار چلانے کی ضرورت نہیں ہم اس معاشرے میں ووت کے ذریعے تبدیلی لا سکتے ہیں تبدیلی کا نعرہ لگایا گیالیکن قیمتوں میں اضافے سے تبدیلی آگئی دکان دار اور خریدار ڈرائیور کنڈکٹر سواری کے گلے پڑ رہے ہیں کیونکہ معیشت تنگ ہو گئی ہے قرآن کو چھوڑ دو گے تو معیشت تنگ ہوگی جماعت اسلامی مسلک کی بات نہیں کرتی ہم اتحاد امت کی بات کرتے ہیں ملک کیلئے اتحادو اتفاق میں برکت ہے اس سے ملک و قوم ترقی کرے گی سودی نظام سے توبہ کرو معاشی تنگی دور ہو جائیگی قوم کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے باکردار اور امین قیادت کی ضرورت ہے کرپٹ افراد سے تبدیلی نہیں آئے گی حقیقی تبدیلی تو اپنی ذات، گھر، کردار معاملات اور رزقِ حلال سے آتی ہے اپنے آپ سے تبدیلی کا آغاز کرو ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں قرآنی نظام کی طرف آئین 70سال گزر گئے آزمائشی طور پر ایک مرتبہ اسلامی نظام کی طرف آجائیں مدینہ کی اسلامی ریاست میں سودی نظام نہیں تھا اور نہ ہی انگریزوں کا کالاقانون تھا یکسان نظامِ تعلیم حکمرانوں اور عوام الناس میں کوئی فرق نہیں تھا حکمرانوں اور ورکرز کی تنخواہوں میں یکساں اضافہ کیا جانا چاہیئے پاکستان میں غیر مسلم بھی رہتے ہیں قادیانیوں کو چاہیئے کہ وہ آئین پاکستان کو تسلیم کریں آئین کی رُو سے وہ کافر ہیں وہ اپنے آپ کو مسلمان نہ کہلوائیں خرابی یہیں سے پیدا ہوتی ہے دیگر مذاہب والے ہندو، سکھ، پارسی وغیرہ امن و سکون سے رہتے ہیں حکومت ان کی حفاظت اور سیکورٹی کی ذمہ دارہے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے ۔
ضلع اٹک میں جدید رہائشی منصوبے ’’ مہریہ مال ریزیڈنشیا‘‘ کے سنگ بنیاد کی افتتا حی تقریب گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی
ضلع اٹک میں جدید رہائشی منصوبے ’’ مہریہ مال ریزیڈنشیا‘‘ کے سنگ بنیاد کی افتتا حی تقریب میں ایک ہزار کے قریب مہمانوں کی شرکت ، وکلاء، صحافی، تاجر برادری ، افسران، بینکارو دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد تھے جبکہ ملک کی معروف اور ہر دلعزیز عوامی شخصیت ڈاکٹر قاسم علی شاہ نے خصوصی شرکت کی ،تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی ، وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان سمیت ممتاز سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر شیخ آفتاب احمد اور ڈاکٹر قاسم علی شاہ نے چیف ایگزیکٹو مہریہ ٹاؤن ملک جاوید اختر کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔ڈاکٹر قاسم علی شاہ نے کہا کہ ملک جاوید اختر نے اٹک کی عوام کو ایک ویژن دیا ہے اور اس رہائشی منصوبے میں ایک چھت تلے ساری سہولتیں میسر ہوں گی جس سے وقت بھی بچے گا اور تمام سہولیات ایک جگہ سے مل جائیں گی گھر پیسوں سے نہیں رویوں سے بنتے ہیں اگر اپنے گھر میں رویہ ٹھیک نہ ہو تو اپنا گھر بھی اپنا نہیں لگتا ڈاکٹر قاسم علی شاہ نے اپنے خطاب میں بہت سی مثالیں دے کر ایک صاف ستھرا اور کھرا انسان بننے کے حوالے سے بات کی جسے عوام نے بے حد سراہا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ مہریہ ٹاؤن میں جدید سہولتیں دے کر ملک جاوید اختر نے ایک نئی مثال قائم کی ہے یہ صاف ستھرے انسان ہیں جو کہتے ہیں اُس پر عمل کر کے دکھاتے ہیں ان کے یہ منصوبے اٹک کی عوام کو اسلام آباد اور لاہور کی بجائے اپنے گھر کی دہلیز پر جدید سہولتیں مہیا کر رہے ہیں تقریب میں صحافیوں ، سماجی شخصیات کو شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے جبکہ تقریب میں آنے والوں کو تحفے تحائف دیے گئے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں معروف صحافی و اینکر ذوہیب بھٹی اور سعدیہ انور نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تقریب کے آخر میں مفتی محمد اسماعیل نے اس منصوبے کی کامیابی سمیت ملک کی کامیابی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی ۔
ضلع اٹک:بنیادی مرکز صحت خودہ تحصیل حسن ابدال کی محکمہ واپڈا نے بجلی کاٹ دی
بنیادی مرکز صحت خودہ تحصیل حسن ابدال کی محکمہ واپڈا نے بجلی کاٹ دی ،تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال بنیادی مرکز صحت خودہ 3 ماہ سے بجلی کا بل 81 ہزار 284 بقایا جات تھا ادا نہ کرنے پر محکمہ واپڈا حسن ابدال نے بجلی کاٹ دی ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں خواتین کیلئے ڈیلوری کیس میں کافی دشواری کا سامنا ہے ،6 روز گزرنے کو ہیں مگر تا حال محکمہ صحت اٹک نے بجلی بحالی کیلئے کوئی احسن اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے بجلی بحال نہ ہو سکی جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے ۔
اٹک سٹی:پنجاب بھر میں 260 سے زائد انسپکٹر ز کے تقر رو تبادلے کے احکامات جاری
پنجاب بھر میں 260 سے زائد انسپکٹر ز کے تقر رو تبادلے کے احکامات جاری ، آئی جی پنجاب کے دفتر میں انسپکٹر ز کے تبادلوں کی در خواستیں منظور کر لی گئیں ، ایڈ یشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے انسپکٹرز کو متعلقہ ریجنز میں بھجو ادیا ۔انسپکٹر ز نے متعلقہ ریجنز سے اضلا ع میں تبادلوں کی درخواستیں دی تھیں ،آر پی اوز انسپکٹرز کے متعلقہ اضلاع میں تبادلے کر کے آئی جی آفس اطلاع دیں ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تجاوزات کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لے کر تاجروں کو حراساں کر رہے ہیں ؛ میجر ر طاہر صادق
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر تجاوزات کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لے کر تاجروں کو حراساں کر رہے ہیں ،اے سی اٹک کی جانب سے آپریشن کے دوران تاجروں کو دی جانے والی گالیاں اور تضحیک آمیز سلوک ناقابل برادشت ہے ‘غیر قانونی اقدامات پر ڈی سی اور اے سی کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کرایا جائے مقدمہ نہ درج ہونے پر سیشن کورٹ میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دی جائے، کہیں سے بھی داد رسی نہ ہونے پر درخواست کور یکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے ۔ تجاوزات کی آڑ میں کیا جانے والا یہ آپریشن جس میں قانونی ضابطوں کو بالائے طاق رکھا گیا ہے ‘حکومت کی خلاف سازش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوارہ چوک اٹک میں انجمن تاجران کی جانب سے تجاوزات کے خلاف مہم میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے موقع پر تاریخی فوارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔فوارہ چوک مینا بازار سول بازار ، اردو بازار ، مدنی روڈ ، برق روڈ ، منصب چوک ، پلیڈر لین، صدیقی رو ڈ ، کمیٹی چوک اور دیگر تجارتی مراکز میں انجمن تاجران کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتا ل کی گئی مظاہر ہ سے صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک کونسلر حاجی محمد اکرم خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر چیئر مین یونین کونسل جمریز خان ، تاجران ، سول سوسائٹی بلدیاتی نمائندوں اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایت پر اے سی ملک محمد عاطف کی زیر نگرانی کیا جانے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی شفافیت اس وقت ہو گی جب انتظامیہ تاجران وکلاء اور صحافیوں پر مشتمل کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومتی ہدایات جن میں واضح طور پر آپریشن سے قبل نوٹس اور تاجروں کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اٹک سے غیر منتخب مشیرنے اقتدار میں ہونے کے باوجود تاجروں کو اس مشکل صورتحا ل میں پوچھنا تک گوارہ نہیں کیا تاجر برادری کو کسی بھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیا ہے اور حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ان کا تعاون مثالی رہا ہے اس کے باوجود ان کے خلاف دہشت گردوں کی طرح کا سلوک سمجھ سے بالاتر ہے انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا جا رہا تھا جس پر بعض آستین کے سانپوں نے سازشیں کیں اگر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوتے تو ضلع اٹک کا ہر شہری وزیر اعلیٰ ہوتا اور ہم دیکھتے کے کیسے انتظامیہ تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور کھلے بندوں گالم گلوچ کرتی ہے ان بد زبان افسروں کو نشان عبرت بنا دیا جاتا تا ہم تاجر برادری مطمئن رہے ان کے ساتھ کسی قسم کی کوئی زیادتی نہیں ہو گی میجر طاہر صادق ان کے شانہ بشانہ کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑا ہو گا انہو ں نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ آپریشن کے دوران غریب ریڑھی بانوں کی ریڑھیا ں، سبزی فروٹ کی دکانیں الٹ دی گئیں جو رزق کی بے حرمتی ہے اور یہ افسران اللہ کے پاس اس کا کیا جواب دیں گے بلدیہ اٹک کی اراضی پر قائم سبزی فروٹ ،مرغی اورگوشت کی مشترکہ مارکیٹ جو دو جگہ پر تقسیم کی اسے مسمار کرنا سمجھ سے بالاتر ہے اس اقدام سے سینکڑوں غریب ریڑھی بان ،سبزی فروٹ اور مرغ فروش تاجر بے روزگار ہوئے یہ جگہ آج خالی پڑی ہے جو ضلعی انتظامیہ کی عقل پر ماتم کر رہی ہے کہ یہ ریڑھی بان یہ اراضی کیا اپنے ساتھ اپنے گھروں کو لے کر چلے جاتے اراضی وہی موجود تھی ان سے مناسب کرایہ طے کر لیا جاتا جو نہیں کیا گیا ہم نے اقتدار میں آکر لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے ان سے اپنے بال بچوں کو رزق حلا ل کمانے کا ذریعہ ہی چھین لیا ہے اس موقع پر صدرانجمن تاجران راشد الرحمان خان نے خطاب کرتے ہوئے میجر طاہر صادق کو غریب ریڑھی بانوں اور تاجر برادری کے ساتھ کھڑا ہونے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہماری بات سننے کیلئے تیار نہیں جبکہ اے سی اٹک تجاوزات کی آڑ میں بازاروں میں آکر جو بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں اس کی قانون اور اخلاقی تقاضے انہیں اجازت نہیں دیتے ۔
اٹک سٹی:سماجی بہبود کی تنظیمیں اور مخیر حضرات جیل میں اسیر قیدی اور حوالاتی کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ؛ اشتیاق احمد گل
سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک اشتیاق احمد گل نے کہا ہے کہ سماجی بہبود کی تنظیمیں اور مخیر حضرات جیل میں اسیر قیدی اور حوالاتی مرد ، خواتین اور بچوں کی دیکھ بھال کے سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں ‘یہ نہ صرف ہم سب کا قومی فریضہ بلکہ نیکی کا بھی ذریعہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن بہبود اسیراں کے زیر اہتمام زنانہ وارڈ میں اسیر خواتین اور بچوں کو موسم سرما کے حوالہ اور ان کی بعض ضروریات کو پورا کرنے کے سلسلہ میں مختلف بنیادی ضروریات پر مشتمل سامان تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سیکرٹری اطلاعات انجمن بہبود اسیراں فیصل شکیل اور دیگر ممبران موجود تھے ۔
اٹک سٹی:ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے انسداد خسرہ مہم کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے انسداد خسرہ مہم کے سلسلہ میں اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک کا دورہ کیا ۔دورہ کے موقع پر سی ای او ہیلتھ اٹک ڈاکٹر عبدالجبار، ڈی ڈی ایچ او اٹک ڈاکٹر سعید،فوکل پرسن ڈاکٹر محسن اشرف اور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے کہا کہ انسداد خسرہ مہم کے حوالہ سے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جو 15 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس میں ضلع اٹک کے 2 لاکھ 98 ہزار بچوں کو جن کی عمریں 6 ماہ سے 7 سال تک ہیں کو خسرہ کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوضلع بھر میں مختلف جگہ جا کر کیمپ قائم کر یں گی اور یہ اہم فریضہ سر انجام دیں گی ۔اس کے علاوہ ضلع بھر کے تما م ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی عوام اپنے بچوں کو خسرہ کے ٹیکے لگوا سکتے ہیں ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے کہا کہ یہ آگاہی مہم ملک بھر میں جاری ہے ضلع اٹک میں اس سلسلہ میں بھر پور تیاریا ں کی گئی ہیں اور عوام الناس کی سہولت کے لیے ضلع بھرمیں آگاہی مہم چلائی جارہی ہے ،اس ضمن میں ضلع اٹک کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں تاکہ آنے والی نسل خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکے مزید معلومات کے لیے محکمہ صحت کی ہیلپ لائن 0800-99-000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔
اٹک سٹی: چکن فروشوں کی ھڑتال کا تیسراروز ‘متاثرین نے احتجاجی کیمپ لگا لیا
چکن فروشوں کی ھڑتال کا تیسراروز ‘متاثرین نے احتجاجی کیمپ لگا لیا ۔مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے احتجاجی کیمپ میں شرکت کے موقع پر چکن فروشوں کے جائز مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ فوڈ اپنا قبلہ درست کریں اور چکن فروشوں کو نا جائز تنگ نہ کریں ،ہڑتال سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔محکمہ فوڈ کی ڈیمانڈ پوری نہیں کر سکتے اور نا ہی روز روز جرمانے ادا کر سکتے ہیں ہڑتال سے ہمارے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔
اٹک خورد:کے پی کے سے پنجاب بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد ‘ملزم گرفتار
کے پی کے سے پنجاب بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئن برآمد ‘ملزم گرفتار ، برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک سید مشتاق شاہ کی زیر نگرانی ایکسائز انسپکٹر ملک ارشد اور طاہر محمود نے عملہ کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کے پی کے سے پنجاب آنے والی ہائی ایس میں سوار ایک مسافر کی جامہ تلاشی کے دوران ملزم سے 4800 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس گردہ اور 1000 گرام افیون برآمد کر کے ملزم کے خلاف منشیات کی دفعہ 9-c کے تحت مقدمہ درج کرا لیا گیا ہے ۔
اٹک سٹی:تجاوزات آپریشن ‘چھوٹے ریڑھے اور ٹھیہ والے تاجروں کے حقوق کیلئے منتخب عوامی نمائندے ایک پیج پر اکٹھے ہو گئے
تجاوزات آپریشن ‘چھوٹے ریڑھے اور ٹھیہ والے تاجروں کے حقوق کے لیے بلدیہ اٹک کے منتخب عوامی نمائندے ایک پیج پر اکٹھے ہو گئے ،ہنگامی اجلاس میں آپریشن سے پہلے چیئرمین بلدیہ کو آگاہ کرنے چھوٹے تاجروں کو متبادل جگہ فراہم کرنے ، بلدیہ کے کرایہ دار دکانداروں کو نہ چھیڑنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے مطالبات اور قراردادیں ہنگامی اجلاس میں منظور کر لی گئیں ۔بلدیہ اٹک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین و کنوینئر ہاؤس ملک طاہر اعوان کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس کی ابتدائی کاروائی راجہ زاہد محمود نے چلائی ۔اجلاس سے چیئرمین بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ، کونسلران حاجی اکرم خان ، میڈیم خالدہ رانا ، شیخ ظہور الہٰی ، شاہنواز شانی ، شیخ نثار احمد ، نوید خٹک ، شیخ غلام صمدانی ، حاجی سیف الرحمن نے خطاب کیا ، چیئرمین و ممبران نے اپنے خطابات میں کہا کہ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھیننے کا پروگرام بنا لیا ہے ۔بلدیہ اٹک کے الاٹی دکانداروں کو جنہیں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر محکمہ مال اور ایڈمنسٹریٹر نے خود جگہیں الاٹ کی تھیں ‘انہیں بھی دکانیں ختم کرنے اور آپریشن دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس سے چھوٹے دکانداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ روزگار فراہم کرنا مگر یہاں اُلٹی گنگا بہہ رہی ہے اس وقت تک ریڑھی والوں کو اور چھوٹے تاجروں کو نہ چھیڑا جائے جب تک انہیں متبادل جگہ فراہم نہ کر دی جائے اجلاس میں متفقہ طور پر دکانداروں کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر اٹک کے رویہ کی مذمتی قراردار منظور کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فی الفور اے سی کے تبادلے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں عوام نے ان کے حقوق کا تحفظ کرنے کیلئے منتخب کیا ہے تاجروں کے حقوق کیلئے حزب اختلاف اور حزب اقتدار ایک پیج پر ہیں چیئرمین ناصر محمود شیخ نے کہا کہ آج کے بعد انتظامیہ کو چاہیے کہ جہاں آپریشن کریں ہمیں اعتماد میں لیں اجلاس کے دوران کمرہ کے باہر شہر کے تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی بعدازاں چیئرمین شیخ ناصر محمود نے تاجروں سے گفتگو میں کہا کہ بلدیہ اٹک آپ کے ساتھ کھڑا ہے کسی تاجر سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے ۔
اٹک سٹی:تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر آج غریب لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے ؛ ناصر محمود شیخ
چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر آج غریب لوگوں کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھینا جا رہا ہے ،عوام سے روزگار چھیننے کی پالیسی والا پاکستان ہمیں نہیں چاہیے ‘ہم تو وہ پاکستان چاہتے ہیں جو بے روزگاروں کو روزگار دے غریبوں کی روٹی کا بندوبست کرے ۔اٹک سے مشیر اور وزراء ناجائز تجاوزات پر حکومت کو اصل حقائق بتانے کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے جو ظلم کے مترادف ہے ،حکومت اگر آج حکم دے تو سارا آپریشن رک جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ اٹک کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ نقشے اور ریکارڈ موجود ہیں آج ضلعی انتظامیہ جن دکانداروں کو ڈرا دھمکا کر دکانیں خالی کرنے کا کہہ رہی ہے یہ دکانیں اس وقت انتظامیہ کی منظوری سے بنائی گئی تھیں ہم انتظامیہ سے میٹنگز کر رہے ہیں جس میں چھوٹے تاجروں کو ہٹایا جانے کے حوالہ سے اولین ترجیح ہے کہ ان چھوٹے تاجروں ، ریڑی بانوں کو ایڈجسٹ کر سکے اس وقت تک کسی سڑک پر آپریشن نہ کریں جب تک ان چھوٹے تاجروں کو متبادل روزگار فراہم نہ کر دیں شیخ ناصر محمود نے بتایا کہ گزشتہ رات بھی ایک افسر سے میری لڑائی تک ہوئی ہے اور اب بھی میں بلدیہ کے افسران سے کہتا ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں وگرنہ ہمیں بھی آپ کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا ۔
اٹک سٹی:سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول اٹک میں منعقد ہوئی
سفید چھڑی کے دن کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ رضیہ سلطانہ سکول اٹک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر سے خاور بخاری تھے ۔تقریب کی صدارت سی ای اوایجوکیشن طاہر کاشف نے کی اس موقع پر سکول کی ہیڈ مسٹریس سلمیٰ خاتون بھی موجود تھیں ،سفید چھڑی کے دن کے حوالہ سے بصارت سے محروم طلباء و طالبات نے خوبصورت ملی نغمے،نظمیں اور تقاریر پیش کیں ۔مقررین نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ خصوصی بچے اس معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کا خاص خیال رکھیں اور تمام معاشرتی معاملات میں انہیں ترجیع دیں تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی معروف سوشل ورکر سے خاور بخاری اور سی ای اوایجوکیشن طاہر کاشف نے بصارت سے محروم طلباء و طالبات میں بریل اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں ۔
اٹک سٹی:عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے ایک تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی ،مہمان خصوصی طارق خان نیازی تھے
عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے ایک تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی اے ڈی سی جی اٹک طارق خان نیازی تھے ۔تقریب کے میزبان ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر اٹک شیخ شفقت الہٰی تھے ،تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ آج کے دور میں غذائی قلت کے لاتعداد مسائل ہیں تیسری دنیا کے تمام ممالک غذائی قلت کے شکار ہیں اور اس وجہ سے وہا ں پر لاتعداد مسائل اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں ۔اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ ان ممالک میں ہنگامی بنیادوں پر کام کر تے ہوئے تیسری دنیا کے غذائی قلت کے مسائل حل کیے جائیں ، مقررین نے کہا آج کے دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم خالص خوراک اور سبزیاں کھائیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی موئثر کاروائی سے اب عوام کو خالص خوراک کی فراہمی آسان ہو گئی ہے عوام کو چاہیے کے وہ اس اہم کام میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہمیں خالص خوراک فراہم کی جاسکے۔
اٹک سٹی:امتحانات انٹرمیڈیٹ ضمنی 2018 مورخہ 22 اکتوبر 2018 بروز سوموار شروع ہو رہے ہیں
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کے زیر اہتمام امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2018 مورخہ 22 اکتوبر 2018 بروز سوموار شروع ہو رہا ہے ‘تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ،طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں ۔پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں اگر کسی طالب علم کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ بورڈ آفس واقع مورگاہ یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917,051-5450918 پر رابطہ کر سکتے ہیں ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ ضمنی 2018 کے لیے 51 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں طلباء کے امتحانی مراکز کی تعداد 18 اور طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد24 جبکہ مشترکہ09 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ضلع اٹک میں 07، چکوال میں05، جہلم میں 09، راولپنڈی لوکل 17 اور راولپنڈی مفصل میں 13 امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں اسی طرح51 ناظم /ناظمہ مرکز،60نائب ناظم / ناظمہ مرکز تعینات کئے گئے ہیں ۔
گاؤں گوندل میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا
گاؤں گوندل میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ تیز رفتار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق اٹک کے نواحی گاؤں گوندل میں تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں کار چلانے والا سہیل خان ساکن کا ملپور مو سیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔سہیل خان جو گوندل میں شادی ہال میں دعوت کھانے کے بعد گاؤں جا رہا تھا ‘تیز رفتاری کے باعث اس سے کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس سے سہیل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا ۔
اٹک سٹی:آئی جی پنجاب نے 16 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
آئی جی پنجاب نے 16 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ، تفصیلات کے مطابق انعام الحق کو ڈی ایس پی دیپالپور اوکاڑ ہ، اکمل رسول کو ڈی ایس پی حاصل پور ، محمد جاوید کو ڈی ایس پی گلشن راوی لاہور ، مظہر احمد کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز وہاڑی ، خالد محمود کو ڈی ایس پی کھڑیانوالہ ، غلام احمد کو ڈی ایس پی ڈولفن سکواڈ سٹی لاہور ، ناصر ضیا ء کو ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی لاہور ، عمران رشید کو ڈی ایس پی صدر ملتان ، ڈی ایس پی فرحت رسول کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ، منور احمد کو ڈی ایس پی صدر ڈی جی خان ، ڈی ایس پی زاہد مجید کو آئی جی آفس میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری ، محمد وسیم کو ڈی ایس پی کوٹ ادو ، شاہ عالم کو ڈی ایس پی آر آئی بی ڈی جی خان ، ڈی ایس پی محمد اسحاق کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے سپرد کر دی گئیں ، ریاض حسین کو ڈی ایس پی ٹریفک آفیسر راجن پور ، زاہد حسین ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا ۔
No comments:
Post a Comment