Wednesday, July 18, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from San Francisco Int, Airport, USA.

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from San Francisco Int, Airport, USA.




ضلع اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر 106 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے ؛ الیکشن کمیشن کی رپورٹ

25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اٹک سے قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستوں پر 106 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے تھے جن میں سے 54 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے اور 52 امیدواروں کو نشانات بھی الاٹ کر دیئے گئے ہیں ،سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے دونوں اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 3 سے عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ‘کوئی دیگر امیدوار 2 حلقوں سے الیکشن نہیں لڑ رہا ، 52 امیدواروں میں جن میں حلقہ پی پی 5 سے تحریک لبیک اسلام کے داؤد عالم کے تحریک لبیک پاکستان کے سید احسن محمود شاہ گیلانی کے حق میں جبکہ حلقہ پی پی 1 سے آزاد امیدوار نعمان خان تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں اور قومی اسمبلی کے ایک امیدوار کورنگ کے طور پرہیں اس طرح عملی طور 49 امیدوار ہیں جن میں قو می اسمبلی کے 14اور پنجاب اسمبلی کے 35امیدوار ہیں ان میں تحریک انصاف کے 7 ، مسلم لیگ ( ن ) کے 7 ، تحریک لبیک پاکستان کے 7 ، ایم ایم اے کے 5 ، پی پی پی کے 7 ، اللہ ھو اکبر تحریک کا 1 ، جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے 3 ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے 1 ، پاکستان ہیومین رائٹس پارٹی کا 1 ، متحدہ علماء مشائخ کونسل کے 1، پاکستان سنی تحریک کے1 اور 9 آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔قومی اسمبلی کے 2 حلقوں میں 15 امیدوارں میں سے 13 کا تعلق سیاسی جماعتوں اور جبکہ2آزاد امیدوار ہیں ان میں پی پی پی کا 1 کورنگ امیدوار ہے ، پنجاب اسمبلی ے 5 حلقوں میں 35 امیدواروں میں مقابلہ ہے جن میں سیاسی جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈر ز کی تعداد 27 ہے جبکہ 8 آزاد امیدوار ہیں ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں حضرو ، اٹک ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب اور جنڈ جس میں 3 کنٹونمنٹس بورڈ اٹک ، سنجوال اور کامرہ شامل ہیں 6 میونسپل کمیٹیوں اور 71 یونین کونسلوں پر مشتمل ضلع اٹک کی کل آبادی 18 لاکھ 83 ہزار 656 ہے جس میں وٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 641 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 542 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 99 ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام اور الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام اٹک میں عام انتخابات کو شفاف بنانے کے اقدامات کے سلسلہ میں نشانات الاٹ کرنے کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے پا گیا ہے حلقہ این اے 55 جو تحصیل اٹک ، حضرو اور حسن ابدال اور 3 کنٹونمنٹ بورڈز اٹک ، سنجوال اور کامرہ پر مشتمل ہے کی آبادی 9 لاکھ 60 ہزار 927 ہے جس میں کل ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 804 ہے جن میں خواتین 2 لاکھ 68 ہزار 34 ، مرد ووٹرز 3 لاکھ 3 ہزار 770 ، حلقہ این اے 56 جو تحصیل فتح جنگ ، پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 ، حلقہ پی پی 1 جو تحصیل اٹک کنٹونمنٹ بورڈ ، سنجوال کینٹ ، اٹک کینٹ اور کامرہ کینٹ پر مشتمل ہے کی آبادی 3 لاکھ 96 ہزار 447 نفوس پر مشتمل ہے میں کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 588 جن میں خواتین 1 لاکھ 4 ہزار 689 اور مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 899 ، حلقہ پی پی 2 جو تحصیل حضرو اور تحصیل حسن ابدال کے کچھ حصہ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 3 لاکھ 69 ہزار 889 نفوس پر مشتمل ہے میں کل ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 696 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 522 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 174 ، حلقہ پی پی 3 جو تحصیل حسن ابدال اور تحصیل فتح جنگ پر مشتمل ہے کی کل آبادی 3 لاکھ 80 ہزار 539 نفوس پر مشتمل ہے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 24 ہزار 163 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 78 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 85 ، حلقہ پی پی 4 جو تحصیل پنڈی گھیب اور فتح جنگ کی چند یونین کونسلوں پر مشتمل ہے کی کل آبادی 3 لاکھ 55 ہزار 248 نفوس پر مشتمل ہے کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 385 جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 799 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 586 ، حلقہ پی پی 5 جو تحصیل جنڈ ، پنڈی گھیب اور تحصیل اٹک کی چند یونین کونسلوں پر مشتمل ہے کی کل آبادی 3 لاکھ 81 ہزار 433 نفوس پر مشتمل ہے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 909 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار 344 ہے ۔ 

اٹک سٹی: الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے مس کنڈکٹ پر سزا کا تعین کرلیا 
الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے مس کنڈکٹ پر سزا کا تعین کرلیا ، انتخابی عملے کا کوئی اہلکار کاغذات میں ردو بدل کرے جان بوجھ کر بیلیٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنا جرم ہو گا ، بیلیٹ پیپر اٹھانا، دوسرا بیلیٹ پیپر ڈالنا، بیلیٹ باکس کی سیل توڑنا، مہر کے ساتھ جعل سازی بھی جرم تصور ، انتخابی عملہ کو 6 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی ، ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا غیر قانونی ہو گا ، ان جرائم میں انتخابی عملے کو 2 سال قید 1 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی ، ووٹر کی رازداری کو افشاں کرنا، بیلیٹ پیپر پر لگائی گئی مہر بارے کسی کو اطلاع دینا بھی غیر قانونی ، ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی امیدوار یا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر 6 ماہ قید یا ایک لاکھ کا جرمانہ ہو گا ۔ 

اٹک سٹی:عام انتخابات میں گڑبڑ کرنے والے انتخابی عملے کو 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا 
عام انتخابات میں گڑبڑ کرنے والے انتخابی عملے کو 2 سال قید اور 1 لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن نے انتخابی عملے کے لیے جرائم اور سزا کا تعین کرلیا ہے ۔مختلف جرائم پر انتخابی عملے کو 6 ماہ سے لے کر 2 سال تک قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے ، کاغذات میں ردو بدل یا جان بوجھ کر بیلٹ پیپر پر سرکاری مہر کو خراب کرنا جرم ہوگا بیلٹ پیپر اٹھانا، دوسرا بیلٹ پیپر ڈالنا، بیلٹ باکس کی سیل توڑنا، اور مہر کے ساتھ جعل سازی بھی جرم قرار دے دیا گیا ہے ووٹر کو مجبور کرنا، ووٹ اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونا غیر قانونی ہوگا الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ کو 6 ماہ سے لے کر 2 سال تک قید اور ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی ، ووٹر کی رازداری کو افشاں کرنا، بیلیٹ پیپر پر لگائی گئی مہر کے بارے میں کسی کو اطلاع دینا بھی غیر قانونی ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے وقت کسی امیدوار یا ان کے حق میں ووٹ ڈالے جانے کی اطلاع دینے پر 6 ماہ قید یا ایک لاکھ کا جرمانہ ہوگا ‘علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں تعینات پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دے دیے ہیں،الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ میں رکاوٹ، پولنگ اسٹیشن پر قبضہ اور انتخابی عملے کو یرغمال بنانے والے شخص کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 171 کے تحت تین سال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں ۔ الیکشن میں جعل سازی کرنے والے شخص کو سیکشن 183 کے تحت دوسال قید، ایک لاکھ جرمانہ یا دونوں ہو سکتی ہیں ‘پریزائیڈنگ افسر مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کرکے موقع پر ہی یہ سزائیں سنائیں گے ۔ 

تحصیل حضرو کے دیہاتوں میں ہر طرف عطائیوں کا راج ، حکومت کے تمام ادارے عطائیت کو کنٹرول کرنے میں ناکام
تحصیل حضرو کے دیہاتوں میں ہر طرف عطائیوں کا راج ، حکومت کے تمام ادارے عطائیت کو کنٹرول کرنے میں ناکام‘ تحصیل انتظامیہ ، محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارکر دگی پر سوالیہ نشان ، حکومتی رٹ غائب ، تفصیلا ت کے مطابق سول سوسائٹی فورم کا اجلاس چیئر مین منصبدار خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سمندر خان نمبر دار ، ندیم رضا خان ، حافظ نصرت علی خان ، محمد ارشد ، محمد نا صر ، سا جد ، حافظ صدیق ، اعجاز اکرم ، ریاست خان ،آصف محمود بھٹی ،محمد سعیداعوان چیئر مین یو سی شمس آبا د ،حا جی احسان خان جنر ل کو نسلر حضرو سٹی ،محمد صدیق اعوان جنرل کو نسلر پہتی کے علاوہ دیگر نے شرکت کی انہوں نے علاقہ بھر میں ہر طرف عطائیت کے راج پر شدید تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ علاقہ کی ہر گلی میں ایک عطائی لو گوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے لیکن حکومت کے ادارے مثلاً تحصیل انتظامیہ ،محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کا رکردگی کہیں نظر نہیں آتی کیونکہ ہر طرف کھلے عام عطائی عوام کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں ،غیررجسٹرڈ ادویا ت کی فروخت سے لیکر ان کی نقل و حمل تک عطا ئی دندناتے پھرتے ہیں ہر طرف اعلا نیہ طور پر عطائی اپنے مکروہ کھیل میں مصروف ہیں کچھ نے تو لا ئسنس کی آڑ میں کلینک بنا رکھے ہیں ۔ایک دکان میں سٹور اور ساتھ والی دکان میں کلینک اور کچھ ایک ہی دکان میں کام چلا رہے ہیں اور کچھ تو بغیر لا ئسنس کے ہی کھلے عام ہر طرف راج کر رہے ہیں، ایسے لگتا ہے جیسے یہ علاقہ غیر ہو اور ہر طرف قا نون شکنوں کا راج ہو حکومتی رٹ نام کی کو ئی چیز نہیں تمام اداروں کی بے بسی سمجھ میں نہیں آتی اس نا کا می کے اسباب میں کو ئی مک مکا تو نہیں ہے کیو نکہ 100 دیہا ت میں انداز اً500 عطائی اس کھیل میں مصروف ہیں کیونکہ چھو ٹے گا ؤں میں دو یا تین عطائی اور بڑے دیہا تو ں میں تعداد دس اور بیس سے بھی اوپر ہے اگر ایک عطا ئی اوسطاً پا نچ ہزار کا بھی کام کرے تو یہ کھیل ما ہا نہ ساڑھے سات کروڑ روپے کا بنتا ہے اس مکروہ کھیل میں ہو ل سیلر بنیادی کر دار ادا کر تے ہیں اور عطائی ان کے آلہ کار کے طور پر کام کر تے ہیں کروڑوں کے اس کھیل میں حکو متی اداروں کی نا کا می پر سوالیہ نشان اٹھتے ہیں کہ ان کی نا کا می میں بنیا دی وجہ نا اہلی ہے یا کسی نہ کسی سطح پر کو ئی پشت پنا ہی بھی عطائیوں کو حا صل ہے اگر ایک تحصیل میں سات آٹھ کروڑ کا کھیل جا ری ہے تو ملک بھر کا حساب کہا ں تک جا ئے گا اور اگر یہ مکروہ کھیل صرف عطائیوں کی مکا ری کی وجہ سے جا ری ہے اور سر کا ری ادا رے روایتی سستی کی وجہ سے اپنا کام ذمہ داری سے نہیں کر رہے اور ان کا اس کھیل میں کو ئی حصہ نہیں ہے تو بھی یہ عوام کے سا تھ بڑی زیادتی ہے تحصیل انتظامیہ محکمہ صحت کے افسران اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے عملہ کو پو ری قوت سے اس مافیا کو ختم کرنا چا ہیے اگر حکومتی ادارے مل کر اس مکروہ کھیل پر قا بو پا لیتے ہیں تو تاریخ میں تمام اداروں کا نام سنہرے حروف سے لکھا جا ئے گا ۔ 

اٹک سٹی:ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اسکی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس سے مستقل طور پر محفوظ رہ سکیں؛عمران قریشی
ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہا کہ ہمیں موجودہ موسم میں ڈینگی کے خطرے سے آگاہ رہتے ہوئے اس کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ ہم اس سے مستقل طور پر محفوظ رہ سکیں ،انہو ں نے کہا کہ اس جان لیوا موذی مرض نے اس سے قبل بھی ملک کے بہت سے علاقو ں میں جانی نقصان کیا ہے ‘اس لئے ہمیں اس سے ہوشیار رہنا ضروری ہے عوام الناس کی آگاہی کے لئے تمام تر ذرائع کو استعمال کیا جائے ،انہو ں نے تمام متعلقہ محکموں کو ڈینگی کے تدارک کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں اور محکمہ صحت کو اس بارے میں ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔وبائی امراض کو صرف عوامی شرکت سے ہی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ‘اس لئے ضروری ہے کہ عوام الناس کو اس بارے میں مکمل آگاہی دی جائے تاکہ وہ اس متعلق حکومت کا ہاتھ بٹا سکیں ۔محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمہ ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق تمام اپنی تیاریاں بھرپور رکھیں اور مانیٹرنگ کی ذریعے تمام علاقوں میں جہاں کہیں بھی پانی کھڑا ہے وہاں سے اس کی نکاسی کریں او ر شہریوں کو بھی اس بارے میں بتائیں کہ وہ جہاں کہیں بھی اپنے علاقوں میں پانی کے گھڑوں وغیرہ کو دیکھیں فوری طور پر وہاں سے نکاسی کا اہتمام کریں اور متعلقہ محکموں کو فوری آگاہ کریں عوام خود اور اپنے بچوں کو اس جان لیوا بیماری سے بچانے کے لئے تمام تر حفاظتی انتظامات کو عمل میں لائیں اس معتدل موسم میں پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں اور مچھر کی صورت میں مچھر مار لوشن کا استعمال کریں شام کے اوقات میں خصوصی طور پر احتیاط کی جائے جہاں مچھروں کا خطرہ وہاں سے دور رہیں اپنے گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ماحول کو صاف اور خشک رکھیں گھروں میں موجود گملوں اور دیگر ایسی اشیاء جہاں پانی کھڑا ہونے کا احتمال ہو ان کو فوری خشک کریں انہو ں نے اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کو اپنے فرائض دیانداری اور ایمانداری سے سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔

برمنگھم: ’’اُوپر اللہ ‘ نیچے بَلّاہی بَلّا ‘‘کا سلوگن لیکر اگلے چند روز میں پاکستان جارہا ہوں‘ PTIکی ڈور ٹوڈور کمپئین چلائیں گے؛ سیٹھ محمد پرویز
سیٹھ محمد پرویز آف جلالیہ مقیم برمنگھم برطانیہ نے کہا ہے کہ ’’اُوپر اللہ ‘ نیچے بَلّاہی بَلّا ‘‘کا سلوگن لیکر اگلے چند روز میں پاکستان جارہا ہوں۔ انشاء اللہ 25جولائی کا سورج تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے کامیابی کی امید لے کر طلوع ہو گا اور ملک بھر میں تحریک انصاف کامیاب ہو کر تبدیلی کی بنیادرکھے گی ، جس طرح عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر بے پنا ہ اعتماد کیا ہے اسی طرح الیکشن میں کامیابی ملنے پر پی ٹی آئی ہی عوام کے مسائل کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکے گی۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے یاسرامین سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے دوست احباب کے ہمراہ انتخابات میں حصہ لینے اور اپنے حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیابی دلانے کے لیے اگلے چند روز میں پاکستان جارہا ہوں جہاں گاؤں جلالیہ میں پی ٹی آئی کی ڈور ٹوڈور کمپئین چلائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کو اسلامی شعائر ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم اور عوام سے کیے وعدے ایفا نہ کرنے کی سزا مل رہی ہے ‘یہ جماعت اب صفر کی حدکو بھی کراس کر گئی ہے ،ہمارے ساتھ شامل ہونے والوں کو کبھی مایوسی نہیں ہو گی ،پورے ضلع میں تحریک انصاف کے امیدوار کامیابی کی پوزیشن میں ہیں ‘ضلع بھر سے تحریک انصاف میجر طاہر صادق اور تحریک انصاف کے امیدوارالیکشن جیت کر کلین سویپ کریں گے ۔ 

دبئی‘امارات: محمد رفیق آف ویسہ آج اپنے دوستوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کو بھرپورسپورٹ کرنے کیلئے پاکستان روانہ ہورہے ہیں؛رپورٹ 
دبئی میں مقیم گاؤں ویسہ سے تعلق رکھنے والے الرفیق گروپ آف کمپنیز کے ایم ڈی محمد رفیق نے کہا ہے کہ آج میں اپنے رفقاء کے ہمراہ وطن عزیز کے بہتر مستقبل اور نئے پاکستان کی بنیاد ڈالنے کے لیے گاؤں جارہا ہوں جہاں پاکستان تحریک انصاف کی ڈور ٹو ڈور کمپئین چلائینگے اور اپنے حلقے سے پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے۔میجر (ر) طاہر صادق ، ملک امین اسلم اور قاضی احمد اکبر ہمارے حلقے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ 25 جولائی کو پاکستان کولوٹنے اور اس کو بچانے والوں کے درمیان اعلان جنگ ہے ،عوام سال ہا سال سے باریاں لگانے والی مسلم لیگ ( ن ) اور پی پی پی جنہوں نے سوائے پاکستان کو لوٹنے کے اور کچھ نہیں دیا ،پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آکر کالی بھیڑوں اور کرپشن کا خاتمہ کریگی ،قائد تحریک انصاف عمران خان کے پہلے سو روزہ پلان ملکی ترقی و خوشحالی کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا ۔خیبر سے گوارد تک پوری قوم قائد تحریک انصاف عمران خا ن کے ویژن اور نظر یہ کو ووٹ دیگی ، پاکستان تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت نے مخالفین پر شکست کاخوف طاری کردیا ہے ،آنیوالا دور خوشحالی ترقی اور انصاف کاہوگا ۔اب عوام اپنے ووٹ کی پرچی کے ذریعہ ان جماعتوں کو مسترد کر کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایماندار قیادت لا کر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے ۔

اٹک سٹی:مختلف علمائے کرام نے پی پی 1سے آزاد امیدوار ملک حمید اکبر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ؛ رپورٹ
مولانا سمیع الحق ،جمعیت علماء اسلام کے پرسنل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ، مولانا طاہر عقیل اعوان صدر راولپنڈی ڈویژن پاکستان علماء کونسل، مولانا اشرف علی امیر اشاعت توحید والسنت پنجاب نے مقامی ہوٹل میں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنی جماعت کے تمام ساتھیوں سمیت پی پی 1سے آزاد امیدوار ملک حمید اکبر کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ‘ملک حمید اکبر کو مکمل سپورٹ کریں گے ،ختم نبوت کے معاملہ پر ملک حمید اکبر نے آواز بلند کی اور ہمارے ساتھ احتجا ج میں شامل ہو کر ایک سچا مسلمان ہونے کا ثبوت دیا ہے ۔ جمیعت علماء اسلام کا ہر کارکن گلی گلی ، کوچہ کوچہ ملک حمید اکبر کی ڈور ٹو ڈور نہ صرف کمپین کریں گے بلکہ ان کی جیت کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے ،اس موقع پر آزاد امیدوار حلقہ پی پی 1 ملک حمید اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اور مولانا سمیع الحق کی حمایت میرے لیے ایک اعزاز ہے ۔علماء کرام نے ملک کی بقاء اور سالمیت کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے ‘میں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ختم نبوت ؐ کے تحفظ کیلئے میری جان بھی حاضر ہے اور میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوں پاکستان کلمہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہے ‘علماء کرام نے پاکستان کو بنانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ جس نے اسلام سے ٹکرانے کی کوشش کی ہے ‘اس کے مقدر میں ذلت اور رسوائی آئی ہے اس ملک کو علماء کرام ہی صحیح ڈگر پر لے کر آئیں گے ۔میں پاکستان علماء کونسل اور دیگر مذہبی جماعتوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے 25 جولائی کو بیل کے نشان پر مہر لگا کر عوام ہمیں کامیاب کرے ۔ 

اٹک شہرسے ماڑی انڈس جانیوالی ریل کار میں پنکھے نہ ہونے کے سبب حبس اور گرمی سے لکڑمار چھب کا رہائشی جاں بحق ہو گیا 
اٹک شہرسے ماڑی انڈس جانے والی ماڑی انڈس ریل کار میں بوگیوں کی کمی اور پنکھے نہ ہونے کے سبب رش بڑھ جانے سے حبس اور گرمی سے لکڑمار چھب کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ،علاقہ عوام نے ریلوے حکام سے مذکورہ ٹرین کے 3 بوگیاں اتارنے کے نوٹس لینے کے ساتھ ساتھ جاں بحق ہونے والے مسافر کے لواحقین کو مسافروں کی انشورنس کی رقم دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اٹک جنکشن سے ماڑی انڈس ریل کار 202 ڈاؤن جو شام 4 بجے اٹک سے ماڑی انڈس کیلئے جاتی ہے‘ اس کی 3 بوگیاں کم کر دی گئیں ،مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک ایک ڈبے میں سینکڑوں افراد سوار ہو جاتے ہیں ‘ریل کار میں بجلی کا نظام نہ ہونے سے شدید گرمی میں حبس سے لکڑمار چھب تحصیل جنڈ کا مسافر جان کی بازی ہار گیا ۔اہلیان علاقہ نے ریلوے حکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جو 3 بوگیاں اتاری گئیں اس کے سبب یہ حادثہ پیش آیا ہے ‘مسافر زیادہ ہونے کی وجہ سے مسافر جگہ کی کمی کے باعث ٹرین کے پائیدان اور داخلی راستہ بھی کھچا کھچ مسافروں سے بھر جاتا ہے اور باہر نکلنے کا راستہ بھی نہیں ہوتا ہے اور ٹرین میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں پنکھے بھی نہیں چلائے جاتے ۔علاقہ عوام نے ریلوے حکام سے اس حادثہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ فی الفور ٹرین کی اتاری جانے والی 3 بوگیاں لگا عوام کو مشکلات سے بچایا جائے ۔ 

اٹک سٹی:ندیم رضاخان کی زیر صدارت 25جولائی 2018ء کو ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا
چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضاخان کی زیر صدارت 25جولائی 2018ء کو ہونے والے الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اجلاس میں اٹک پریس کلب رجسٹرڈ کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی چیئرمین ندیم رضا خان نے دوران اجلاس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام ممبران اٹک پریس کلب ( رجسٹرڈ ) عام انتخابات 25 جولائی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کی جانب سے الیکشن کارڈ کی وصولی کیلئے اپنا مکمل ڈیٹا فراہم کریں تاکہ صحافیوں کی لسٹ کو حتمی شکل دی جائے اور دوران الیکشن ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے ، تمام فعال صحافیوں کو الیکشن کارڈ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

اٹک سٹی:اہلسنت و الجماعت نے اٹک میں امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی حمایت کر دی
اہلسنت و الجماعت نے اٹک میں امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق کی حمایت کرتے ہوئے ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مولانا قاری احمد فاروقی نے مقامی ہوٹل میں پرُہجوم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل اٹک کے ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ‘میجر طاہر صادق کے ہمراہ رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان بھی موجود تھے، ضلعی صدر اہلسنت و الجماعت مولانا قاری احمد فاروقی نے کہا کہ ان کی حمایت صرف میجر طاہر صادق کی ذات کے ساتھ منسلک ہے ‘یہ کسی بھی جماعت میں ہوتے ان کی حمایت کی جاتی تحریک انصاف سمیت کے دیگر امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ،ہماری حمایت 3 حلقوں میں صرف میجر طاہر صادق کے ساتھ ہے ان کی نہ صرف حمایت کی جائے گی بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے گا ۔میجر طاہر صادق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت و جماعت کی حمایت سے ہمیں ہمیں بہت تقویت ملے گی ‘ہمارا یہ اتحاد 25 جولائی کو ختم نہیں ہو گا بلکہ اس میں عام انتخابات کے بعد مزید اضافہ ہو گا ،ان کی مشاورت سے ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ 

اٹک سٹی:قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ؛ شیخ آفتاب احمد کا اپنے الیکشن آفس میں خصوصی خطاب
قائد محمد نواز شریف اور مریم نواز قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ،انہوں نے پاکستان واپس آکر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک اور قوم کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں محمد نواز شریف اور مر یم نواز سیاسی قیدی ہیں کرپشن ثابت نہ ہونے کے باوجود دونوں کو سزا دی گئی محمد نواز شریف کے استقبال کے لیے عوام محمد شہباز شریف کی قیادت میں جس طرح نکلی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) پورے ملک میں کامیاب ہوگی پاکستانی قوم 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گی ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 55شیخ آفتاب احمد نے مدنی چوک میں اپنے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سابق چےئر مین بلدیہ اٹک شیخ شاہد محمود شاہدی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر امیدوار حلقہ پی پی 1شیخ سلمان سرور ، چےئر مین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ، وائس چےئر مین ملک طاہر اعوان ، کونسلران شیخ ظہور الٰہی ، طارق ولیم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی شیخ آفتاب احمد نے کہامسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عملی طور پر عوام کی خدمت کی ہے عوام کے دیرینہ مسائل حل کیے اٹک شہر میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام ہو ئے مسلم لیگ (ن ) کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام کے مسائل حل کیے اور ملک بھر میں بڑے بڑے پراجیکٹ مکمل ہوئے میجر طاہر صاد ق نے اپنے دور اقتدار میں اٹک شہر میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی ہم نے اٹک کے شہریوں کی بے لوث خدمت کی کروڑوں روپے کی لاگت سے کام ہوئے 25جولائی کو قوم محمد نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے گے نواز شریف کے دورے حکومت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم ہوئی اٹک شہراور دیہاتوں میں جو کام ہم نے کرائے اُس کی مثال نہیں ملتی 15سال تک حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے محمد نواز شریف نے پاکستان کو ایک ایٹمی قو ت بنایا اور ملک کو سی پیک جیسا منصوبہ دیا محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہوا لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہم نے اٹک کے156دیہاتوں کو بلا تفریق سوئی گیس فراہم کی گئی اس کے علاوہ دیہاتوں کو بجلی بھی فراہم کی گئی اٹک کے شہریوں کے لیے چار ٹیوب ویل لگائے گئے میت کولے جانے کے لیے بس فراہم کی گئی اس کے مقابلے میں ہمارے سیاسی مخالفین کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جنہوں نے پندرہ سال حکومت کی عوام کو سبز باغ دکھائے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا ہم نے جو وعدے عوام سے کیے تھے وہ پورے کیے 2018کے الیکشن کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع کر دیا جائے گا نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے والے عمران خان کس طرح انسانوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں پاکستانی قوم با شعور ہے وہ عمران خان کی چالوں میں نہیں آئے گے 

تحصیل حضرو:نرتوپہ کے سابق امیدوار چیئرمین صفدر خان وردگ ودیگر احباب نے اپنی برادری سمیت مسلم لیگ (ن) کی حمایت کر دی
نرتوپہ کے سابق امیدوار چیئرمین صفدر خان وردگ ، منظور خان ، موجب خان ، صدیق خان وردگ ، سابق امیدوار وائس چیئرمین ناصر خان وردگ ، محمد زمان ، محمد فرمان ، ساجد ، عمر حیات ، کونسلر محمد ادریس ، افتخار ، حاکم خان ، محبوب خان ، سلطان افسر نے برادری و دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ،اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی ‘اس میں انہوں نے اپنے فیصلہ کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 شیخ آفتاب احمد ، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 2 جہانگیر خانزادہ ، ڈاکٹر اشرف بٹ ، وائس چیئرمین ایم سی اٹک ملک طاہر اعوان و دیگر بھی موجود تھے ۔ 

حضروسٹی:انگلینڈ پلٹ طفیل خان ممبرکی ڈور ٹو ڈور کمپین ،پی ٹی آئی محلہ عظیم خان میں مزید مضبوط 
پاکستان تحریک انصاف UKکے سرگرم کارکن اورآمدہ انتخابات کے لیے خصوصی طورپر انگلینڈ سے حضرو آئے ہوئے سابق کونسلر بلدیہ حضرو ممبر طفیل خان نے انگلینڈ سے آتے ہی پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین شروع کر دی ، طفیل خان ممبر کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ اب تحریک انصاف کا دور آچکا ہے ،کرپٹ (ن ) لیگ کے سر براہ نواز شریف اور ان کی بیٹی اڈیالہ جیل میں بند ہو چکے ہیں ،ان بڑے مجرموں کو سزا دلوانے میں عمران خان کی جدوجہد اور کردار قابل ستائیش ہے ،انہوں نے کہا کہ نواز خاندان کو سزا ملنے کے بعد اب دھڑا دھڑ لوگ پی ٹی آئی کو جوائن کر رہے ہیں ،حضرو شہر میں پاکستان تحریک انصاف کی کمپین کیلئے ڈور ٹو ڈور جا رہے ہیں ،بہت اچھا ریسپانس آرہا ہے ‘میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کی کامیابی کیلئے راہیں ہموار ہو چکی ہیں ،انشاء اللہ حلقہ این اے 55اور حلقہ پی پی 2سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن لگائیں گے ۔

اٹک سٹی:عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کرانا ہماری ترجیحات اور اولین فرائض میں شامل ہے ؛ضیغم عباس
عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کرانا ہماری ترجیحات اور اولین فرائض میں شامل ہے ،ڈی پی او اٹک نے عام انتخابات کے سلسلہ میں ایک اسپیشل ریزور تیار کروائی جو کہ الیکشن تک ہمہ وقت چاک و چوبند اور ہر قسم کے حالات سے مقابلہ کرنے کیلئے پولیس لائن اٹک میں موجود رہے گی ، ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی اٹک ضیغم عباس نے خصوصی طور پر تیار کرائی گئی اسپیشل ریزور کو موجودہ ملکی حالات میں کسی بھی خطرے سے دوچار ہونے کی صورت میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک انسپکٹر محمد عرفان بھی موجود تھے ۔ڈی ایس پی نے دوران بریفنگ پولیس افسران اور ملازمین کو کہا کہ پاکستان ہماری عزت ہے ‘اسکی عزت پر کسی صورت حرف نہیں آنے دینگے عام انتخابات کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کروانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے تمام جوانوں نے الیکشن کو شفاف اور پر امن طور پر کروانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک نے بھی ضروری ہدایات دیں ۔ 

کامرہ کلاں:شیخ آفتاب احمد اور انکے بیٹے شیخ سلمان سرور پر انتخابی جلسہ کے بعد گھر واپس آتے ہوئے قاتلانہ حملہ‘ تمام افراد محفوظ
مسلم لیگ ( ن ) کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک 1 شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلمان سرور پر کامرہ گاوں میں انتخابی جلسہ کے بعد گھر واپس آتے ہوئے قاتلانہ حملہ ، شیخ آفتاب احمد ، ان کے بیٹے اور دیگر تمام ساتھی محفوظ رہے ، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) کونسلر بلدیہ اٹک حاجی سیف الرحمن ولد سمندر خان نے ڈی پی او اٹک کو تحریری درخواست دے دی جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ وہ امیدوار قومی اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے امیدوار پی پی 1 شیخ سلمان سرور کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں اڈا رکشہ کامرہ میں کارنر میٹنگ کر کے واپس گاڑی نمبر BN-7710 جس میں شیخ آفتاب احمد فرنٹ سیٹ پر اور ان کے علاوہ کونسلر شیخ ظہور الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) میاں راشد مشتاق پچھلی سیٹ پر بیٹے تھے ۔ہماری گاڑی کے آگے گاڑی نمبر ICT-055 جس میں شیخ سلمان سرور اور ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد بیٹھے تھے‘ پر ایک فائر ہوا جو زمین پر لگا اس کے بعد دوسرا فائر ہماری گاڑی پر ہوا جو ہماری گاڑی کی بائیں جانب کھڑکی پر لگا جس سے شیشہ میں سوراخ ہو گیا ،یہ فائرنگ نزد مسجد دولہا خان کے قریب ہوئی رات کے اندھیرے کی وجہ سے ہمیں علم نہیں ہو سکا کہ فائر کس نے کیے ہیں ۔پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے ‘یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس قاتلانہ حملہ میں جو نامعلوم حملہ آور نے شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے شیخ سلمان سرور کی گاڑیوں پر فائرنگ کی ‘اس کے نتیجہ میں یہ دونوں اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے حملہ آور کی فائرنگ سے دونوں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے سوراخ ہوگئے ، پولیس نے اطلاع پر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ، فائرنگ کاوقوعہ تھانہ صدر اٹک کی حدود میں پیش آیا ، شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے پر فائرنگ کے وقت چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری چند کلو میٹر کے فاصلہ پر اٹک میں موجود تھے ، شیخ آفتاب احمد اور ان کے بیٹے کی گاڑیوں پر تین فائر کئے گئے ۔ 

ہانگ کانگ:جاوید خان کی قیادت میں حضرو سے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرینگے ؛اور نگزیب خان HK
ہانگ کانگ میں مقیم حضرو کی معروف سماجی شخصیت اور نگزیب خان نے کہا ہے کہ ہم اپنے بڑے بھائی جاوید خان کی قیادت وسرپرستی میں محلہ عید گاہ حضرو سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 55میجر طاہر صادق اور حلقہ پی پی16قاضی احمد اکبر کو بھر پور سپورٹ کرینگے ،جاوید خان ہمارے بڑے بھائی اور ہمارے فیملی سر پرست ہیں ،ان کا ہر فیصلہ ہماری سر آنکھوں پر انشاء اللہ اپنے بڑے بھائی کے شانہ ہر موڑ پر کاندھے سے کاندھا ملا کرہر مشکل گھڑی میں انکا ساتھ نبھائیں گے اور ان ہی حکم پر پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے ،اورنگزیب خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی عوام کا روشن مستقبل ہے ،اور پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہے ،عمران خان اقتدار میں آکر ملک میں عدل وانصاف کا نظام اور عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے ،اس موقع پر پی ٹی آئی ہانگ کانگ کے نوجوان سرگرم کارکن عاقب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے ،ہم عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں ،حضرو شہر سے میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرینگے ،25جولائی کا سورج میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہو گا ۔

ضلع اٹک:چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا اٹک میں استقبال ، مایوس کن کارکنوں کی کم تعداد دیکھ کر مقامی قیادت سے ناراض ہو گئے 
چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری کا اٹک میں استقبال ، مایوس کن کارکنوں کی کم تعداد دیکھ کر بلاول بھٹو زرداری مقامی قیادت سے ناراض ہو گئے ،جیالوں کی کم تعداد دیکھ کر انہوں نے گاڑی سے باہر آنے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ طے شدہ پروگرام کے تحت بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر تقریر کرنے کا ارادہ بھی ملتوی کر دیا اور اپنے صدقہ کیلئے امیدوار پی پی 1 پیپلز پارٹی سردار عرفان کی رہائش گاہ پر لائے گئے بکروں پر ہاتھ پھیرنے سے بھی انکار کر دیا ۔بلاول بھٹو صرف چند منٹ کے لیے امیدوار سردار عرفان کے گھر گئے ،سیکورٹی سٹاف نے تمام کارکنوں اور عہدیداران کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا ۔جیالے شہید بی بی کے بیٹے کو نہ مل سکے ‘بلاول بھٹو جیالوں سے ملاقات کئے بغیر واپس چلے گئے ،جیالے دن 2 بجے سے بلاول بھٹوکا انتظار کر رہے تھے ،10 گھنٹے کے انتظار کے بعد جیالوں کی بلاول بھٹو کے رویہ سے سخت ناراض ہو گئے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جیالوں نے کہا کہ وہ صبح سے بلاول سے ملاقات کے منتظر تاہم انہیں جس طریقہ سے دھکے دے کر اور بے عزت کر کے رسوا کیا گیا ہے ‘وہ قابل مذمت ہے ۔جیالے سیکورٹی اہلکاروں کی دھکم پیل سے بھی سخت مایوس ہوئے اور انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو نہیں جانے دیتے تو کم از کم عہدیداران کو تو جانے دو، جیالے اس بات پر احتجاج کرتے رہے امیدوار پنجاب اسمبلی سردار عرفان کی رہائش گاہ پر نہ صرف بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آئے ہوئے سکیورٹی اہلکار بلکہ مقامی پولیس نے بھی جیالوں کو دھکے دیئے امیدوار پنجاب اسمبلی سردار عرفان بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے صحافیوں کو دھکے دے کر اپنا حصہ اس میں ڈالا ،بلاول بھٹو گاڑی کے اندرکارکنان کو صرف ہاتھ ہلاکر واپس چلے گئے جبکہ قبل ازیں انہوں نے پنڈی گھیب ، ڈھرنال اور فتح جنگ میں ریلیوں سے خطاب کیا تاہم پی پی پی کے ڈویژنل ضلعی عہدیداران اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کی سرد جنگ کے باعث امیدوار پنجاب اسمبلی سردار عرفان کے گھر بلاول بھٹو زرداری کی آمد اور استقبالیہ کے پروگرام کو ناکام بنانے میں بھی بعض عہدیداروں نے سکیورٹی کی صورتحال کا بہانہ بنا کر خطاب سے انہیں منع کیا جس کا نقصان امیدار پنجاب اسمبلی سردار عرفان کو 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں ہونے کا خدشہ ہے ۔

تحصیل حضرو:وطن عزیز کو لوٹ کر کھانے والوں کا یوم احتساب آ گیا ؛ طاہر صادق کی تحصیل حضرو میں مختلف جگہوں پر تقریب سے خطاب
وطن عزیز کو لوٹ کر کھانے والوں کا یوم احتساب آ گیا ہے‘ گزشتہ 10 سالوں میں مسلم لیگ ( ن ) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ،اب ان دونوں جماعتوں کا دور ختم ہو چکا ہے عمران خان کی قیادت میں مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے حضرو کی یونین کونسل غورغشتی ، ملاں منصور کے گاؤں گڑھی متنی ، یونین کونسل جلالیہ ، حضرو کے گاؤں سیدن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مشترکہ انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان جلسوں میں امیدواران حلقہ پی پی 2 قاضی احمد اکبر ، پی پی 4 کرنل ملک محمد انور ، پی پی 5 ملک جمشید الطاف خان کے علاوہ معززین علاقہ ، چیئرمین یونین کونسل اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔قبل ازیں انہوں نے حضرو شہر میں محمد رفاقت ، محمد عامر ، محمد اعجاز،محمد ریاض خان ممبر،ہاشتم خان،ثاقب خان،محمد سعید خان،وقاص خان،عبدالخالق اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، مسلم لیگ ( ن ) چھوڑنے پر منعقدہ بڑے جلسہ عام ، یونین کونسل خگوانی ، یونین کونسل شینکہ ، یونین کونسل ملک مالہ میں وقار خان اور اسد خان کے زیر اہتمام ، حلقہ این اے 55 کی تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل غریبوال جانگالہ میں تاج محمد خان،طارق،احمد خان،نور حسین،محمد فاروق،محمد اکرم نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، تحصیل پنڈی گھیب کی یونین کونسل چکی میں صہیب الطاف،عدیل اقبال، عارف فاروق،شیر بہادر،فیصل اسماعیل،وقار احمد،وسیم احمد،احسان اکرم،شہباز خان،اشرف اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر ، یونین کونسل میرا شریف کے گاؤں توت میں ٹھیکدار ملک جاوید،ملک نور گل،مرید عبّاس اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر جبکہ یونین کونسل میرا شریف کے گاؤں نکہ کلاں میں ملک جابر حیات کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ ، پنڈی گھیب کی یونین کونسل کھڑپہ کے گاؤں سرگ میں گل محمد،حاجی نور محمد،حافظ عثمان،ظہیر احمد،عبدالحفیظ اپنی برادری اور دوستوں سمیت کھنڈا گروپ سے 35 سالہ رفاقت ختم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریبات جبکہ پنڈی گھیب شہر میں حافظ طلحہ زبیر کے زیر اہتمام کارنر میٹنگ میں میجر طاہر صادق اور امیدوار حلقہ پی پی 4 تحریک انصاف کرنل ملک محمد انور کی بھرپور حمایت کے اعلان کے موقع پر منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ 

اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حساس پولنگ سٹیشن کی لسٹ جاری 
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے حساس پولنگ سٹیشن کی لسٹ جاری ، ضلع بھر میں 301 پولنگ سٹیشن حساس قرار ، حلقہ این اے 55 کے 113 اور حلقہ این اے 56 کے 188 پولنگ سٹیشن حساس قرار ، حلقہ این اے 55 کے 16 مشترکہ ، مردانہ 16 اور 41 زنانہ پولنگ سٹیشن حساس قرار ، حلقہ این اے 56 اٹک 2 کے مشترکہ 62 ، مردانہ 66 اور 62 زنانہ پولنگ سٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں۔ 

وادی چھچھ :پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے وطن عزیز کو کنگال کر دیا ؛ طاہر صادق
مسلم لیگ ( ن ) کو عام انتخابات میں ہار نظر آ رہی ہے ‘اسی بناء پر نتائج قبول نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ‘پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن ) نے اربوں روپے کی کرپشن کی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے وطن عزیز کو کنگال کر دیا ،پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہت کمزور ہو چکا ہے انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان کے پاس ملک کو ٹھیک کرنے کے مختلف پلان موجود ہیں ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار تحریک انصاف حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میجر طاہر صادق نے ضلع بھر کے طوفانی دوروں کے دوران مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ این اے 55 تحصیل حضرو کی یونین کونسل خگوانی سے شیخ الیاس ، شیخ اورنگزیب ، شیخ عادل اور شیخ میر طلحہ اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل ملک مالہ برہ زئی سے محمد احسن ( یو کے والے ) برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل نرتوپہ سے ملک ریاض ، ملک عظیم خان ، ملک آصف ، الیاس نمبردار اور شیر خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت جبکہ جنرل کونسلر مسعود خان عرف خان بھائی اپنی برادری اور دوستوں سمیت اور نرتوپہ ہی سے مشتاق ، نعیم جی لالا ، علی اکثر اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل تاجک سے حاجی قمر نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل حاجی شاہ سے میاں احمد رضا ، میاں نعیم رضا ، میاں محمد رضا نے اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل اکھوڑی سے سابق ناظم یونین کونسل اکھوڑی سے سردار یاسر خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، حلقہ این اے 56 کی تحصیل فتح جنگ کی یونین کونسل جبی کسراں میں نواب خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا انتخابی جلسہ منعقد ہوا جس میں میجر طاہر صادق نے خطاب کیا اور اس موقع پر نواب خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت پی پی پی چھوڑ کر تحریک انصاف میں میجر طاہر صادق گروپ میں شمولیت اختیار کی ، تحصیل فتح جنگ شہر سے نمل یونیورسٹی آف ہستال پروفیسر ڈاکٹر حکم داد اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل کوٹ فتح خان سے نور محمد انور ، صوبیدار فقیر محمد اچھرال اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، فتح جنگ شہر سے محمد صدیق اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل جھنگ سے شاہد ، وقاص اکبر ، ٹھیکیدار جمیل اختر ، مدثر ، قدیر ، طاہر علی شاہ ، نور محمد ، غلام شبیر ، عابد شاہ ، غلام عقیل اور اللہ داد اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ 

تحصیل اٹک:گاؤں مرزا میں 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے چند سال قبل تعمیر ہونے والانالہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا 
گاؤں مرزا کے محلہ تکیہ نزد مسجد صابری کے قریب 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے چند سال قبل تعمیر ہونے والے نالہ سے ملحقہ سیمنٹ کی سلیب اور راستہ بارش کے پانی میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ،اہل علاقہ ہر سال مون سون کی بارشوں میں ہونے والی تباہی پر سراپا احتجاج ، ارباب اختیار اور سرکاری اداروں نے مجرمانہ چپ سادھ لی ، تفصیلات کے مطابق ضلعی صدر مقام اٹک سے 5 کلو میٹر دور ایشیاء کا سب سے بڑا گاؤں مرزا جو مسائل کے اعتبار سے بھی صف اول پر نظر آتا ہے گاؤں کے وسط سے بہنے والا نالہ سیتھ جسے 20 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کر کے اس پر چھت ڈال دی گئی ہے اس دن سے علاقہ مسائل کا شکار نظر آتا ہے 500 فٹ چوڑے نالہ میں 30 فٹ کے قریب نالہ میں چاردیواری اور اس پر چھت ڈال دی گئی ہے قبضہ مافیا نے نالہ کی سرکاری اراضی پر راتوں رات پختہ تعمیرات کر کے اربوں روپے کی قیمتی زمین قبضہ میں لے لی ہے 500 فٹ چوڑا نالہ مون سون کی بارشوں میں 30 کلو میٹر میرے کے علاقہ کا بارشی پانی برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ جو پانی 500 فٹ میں بہتا تھا اب اسے تنگ کر کے 30 فٹ میں لانے کی کوشش کے سبب نالہ کے ارد گرد کے سینکڑوں گھر ہر سال مون سون کی بارشوں میں تباہ کاری کا شکار ہو جاتے ہیں اور گھروں میں پڑا ہوا کروڑوں روپے کا گھریلو سامان گھروں میں 3 سے 6 فٹ پانی آ جانے کے سبب خراب ہو جاتا ہے اس جانب کبھی بھی کسی سرکاری ادارے اور منتخب عوامی نمائندوں نے کوئی توجہ نہیں کی حالیہ بارشوں میں بھی نالہ سے ملحقہ سیمنٹ کی سلیب بارش کے پانی میں بہہ جانے یا ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے نہ صرف لوگوں کو اپنی گاڑیاں ، موٹر سائیکل گھروں سے نکالنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ان سیمنٹ کی سلیبوں کے ٹوٹ پھوٹ کے سبب نالہ کی چھت خطرناک ہو چکی ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں جانی اور مالی نقصان کا اندیشہ ہے موجودہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر ارباب اختیار کو علاقہ کے لوگوں نے اس خطرناک صورتحال سے آگاہ کیا تاہم انہوں نے علاقہ کا دورہ کرنا اپنی شان کے خلاف تصور کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ وہ نگران حکومت کا عرصہ گزارنے آئے ہیں اور وہ جلد ہی ٹرانسفر ہو جائیں گے مستقل ڈی سی اور اے سی اس کا حل نکالیں گے ۔ 

ضلع اٹک: تحصیل جنڈ کوارٹر ہسپتال میں بد نظمی ، چھٹی یا رات کے وقت کوئی ڈیوٹی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجو د نہیں ہوتا ؛رپورٹ
تحصیل جنڈ کوارٹر ہسپتال میں بد نظمی ، چھٹی یا رات کے وقت کوئی ڈیوٹی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجو د نہیں ہوتا ‘ایمر جنسی میں جانے والے مریضوں کا بھی کوئی پر سان حال نہیں ہے ،مریضوں کو کہا جاتا ہے کہ جائیں بازار سے ادویات کینولا، اور آئی وی سیٹ خرید کر لائیں ،ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ جانے پریس فوٹو گرافر افضال حسین کا بلڈ پریشر لو (LOW) ہو گیا تو ان کا بیٹا علی رضا اور ان کا بھتیجا حمزہ ظہیر انہیں ہسپتال لے گئے تقریباٌ صبح ساڑھے چھہ بجے وہاں جو کلاس فور موجود تھا اس نے کہا کہ کسی میڈیکل سٹور سے یہ ادویات کینولا وغیرہ لے آئیں جب وہ ارشد میڈیکل سٹو ر سے کینولا لے کر گیا تو وہ کینولا سیٹ انہوں نے اپنے پاس رکھ لیااور اپنے ہاں سے کینولا لگایا جب ڈرپ ختم ہوئی تو ایک اور آدمی کو لے کر آئے کہا کہ یہ ڈاکٹر ہے وہ دراصل ڈاکٹر نہیں تھا کوئی اور تھا جس نے کہا کہ مریض کو یہاں سے لے جائیں اور بازار سے دو پینا ڈول گولیاں لے کر دے دینا بخار بھی ٹھیک ہو جائے گا جب گھر آئے تو ان کا بلڈ پریشر لو تھاصبح 10بجے پرائیوٹ ہسپتال الحسن میڈیکل سنٹر میں انہیں داخل کر دیا گیا میڈیا کو ان کے بیٹے نے رندھی آواز میں بتایا کہ ہسپتال کے عملے نے ہماری کوئی ہیلپ نہیں کی ایک دوسرے شخص نے بتایا کہ میں موٹر سائیکل سے گرکر زخمی ہوا اس نے اپنا نام محمد نوید بتایا کہ سٹا ف نے بتایا کہ ہمارے پاس روڈ ایکسڈنٹ کا کوئی انجکشن نہیں ہے صرف سپرٹ لگا کر کہا کہ آپ فوری چلے جائیں اس ہسپتال کا کوئی نظم و نسق نہیں ہے عوامی ، سیاسی اور سماجی حلقوں نے صدر ، نگران وزیر اعظم ، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر موجودہ ایم ایس اور ڈاکٹر کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اگر ہسپتال میں ادویات نہیں تو پھر ڈاکٹر گھر پر آرام کریں تو انسانیت کو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ 

گاؤں شینکہ:خرم خان آف گاؤں شینکہ کے گھر چاند اتر آیا،5بچیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے اولاد نرینہ عطاکردی
معروف سماجی شخصیت خرم خان آف شینکہ کے گھر چاند اتر آیا ،5بچیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے اولاد نرینہ سے سرفراز فرمایا ،علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات اور دوست احباب کی طرف سے مبارکبادوں کے پیغامات،جاوید خان علی زئی اسلام آباد سے خصوصی طور خرم خان کو مبارکباد دینے کیلئے شینکہ پہنچ آئے ۔تفصیلات کے مطابق شینکہ کی معروف ہر دلعزیز سماجی شخصیت خرم خان کے ہاں 5بچیوں کے بعد بچے کی پیدائش سے جہاں گھر میں خوشیوں کا سماع بندھ گیا وہاں خرم خان آف شینکہ کے دوست احباب اور علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات بھی خرم خان کے ڈیرے پر پہنچنا شروع ہو گئے ،مسلم لیگی رہنماء جاوید خان علیزئی اسلام آباد سے خصوصی طور پر خرم خان کو مبارکباد دینے شینکہ پہنچے جہاں پر دوستوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،اس موقع پر شاہد خان HK،قیصر خان ،الیاس قریشی ،احسان قریشی ،سینئر صحافی حفیظ میر ودیگر نے خرم خان کو دلی مبارکباد پیش کی ،خرم خان نے ’’حضرو سٹی نیوز ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رب تعالیٰ کابہت ہی احسان مند ہوں ،کہ اس نے مجھے اولاد نرینہ سے سرفراز فرمایا ،میں اپنے رب کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے اللہ تعالیٰ میرے تما م دوستوں،فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کو خوش رکھے کہ جو میری ہر خوشی میں شریک ہوتے ہیں اور مجھ سے اپنے محبتیں شیئر کرتے ہیں ۔

اٹک سٹی: فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اپنے مصمم ارادے کیساتھ ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے؛ ڈی پی او 
ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ فول پروف سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اپنے مصمم ارادے اور پرفیشنل ازم کیساتھ ملک دشمن عناصر کو شکست دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر میٹنگ کا انعقاد کے دوران کیا جس میں الیکشن 2018 کے متعلق سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی نے حالیہ دہشت گردی کے واقعہ کے بعد ضلع کی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ۔اس موقع پر انہوں نے تمام افسران سے اس عزم کا عیادہ کیا کہ وطن عزیز کی بقاء اور استحکام کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بھی بہانے سے گریز نہیں کیا جائے گا ،الیکشن کے پر امن انعقاد کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیا جائے گا ‘تمام امیدوراوں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا اور کارنر میٹنگ میں شریک ہونے والے تمام شرکاء کو فرداً فرداً چیکنگ کے بعد اندر جانے کی اجازت دی جائے گی ۔ڈی پی او اٹک نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا عزم ہمالیہ سے بلند ہے اور حوصلہ چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے ،انشاء اللہ ضلع بھر میں کسی دہشت گردی یا عفریت پسندی کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی ۔ 

گاؤں گولڑہ :ریسکیو 1122 اٹک نے گولڑہ ہرو سے 14 سالہ بچے کی لاش نکال لی ؛ذرائع
ریسکیو 1122 اٹک نے گولڑہ ہرو سے 14 سالہ بچے کی لاش نکال لی ، فیضان ولد افروز گولڑہ ہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب گیاتھا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم فورا موقع پر پہنچ گئی اور نعش کی تلاش شروع کردی گئی ،رات گئے تک ریسکیو آپریشن جاری رہا مگر لاش نہ مل سکی صبح سویرے پھر ریسکیو آپریشن شروع ہوا مسلسل 4 گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد لاش نکال لی گئی بعدازاں لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔ 

حضروسٹی:محلہ عید گاہ سے چنگیز خان کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی دلوائیں گے؛ایم سلیم 
محلہ عید گاہ کے رہائشی محمد سلیم،محمد نواز ،محمد داؤد ،محمد جاوید ،فضل نواز اور سابق امیدوار جنرل کونسلر محمدعزیز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جمشید خان ہمارا بھتیجا ہے،سیاسی طور پر ہماری دعا خیر اپنے بھتیجے جمشید خان حال مقیم ہانگ کانگ کے ساتھ ہوئی ہے ،انہوں نے کہا کہ جمشید خان کا اتحاد چنگیز خان کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ ہم بھی آمدہ الیکشن میں محلہ عید گاہ سے اپنی پوری برادری سمیت جمشید خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ،اور چنگیز خان کی الیکشن کمپین ڈور ٹو ڈور چلا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چنگیز خان علاقہ چھچھ کی عوام کے حقیقی خادم ہیں جنہوں نے سیاست سے دور رہ رہ کر بھی اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کی اور سیاست میں آکر بھی ان کا ایک ہی مشن ہے جو کہ عوام کی خدمت کا ہے ،25جولائی کو انتخابی نشان ’’کتاب ‘‘ کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوا کر چنگیز خان کوعلاقہ چھچھ کا ایم پی اے منتخب کرینگے ،انہوں نے مزید کہا کہ محلہ عید گاہ کی عوام چنگیز خان کے ساتھ چٹان کی طرح مضبوط کھڑی ہے اور انشاء اللہ 25جولائی کوچنگیز خان کی کامیابی کیلئے سر توڑ کوشش کر ینگے ۔

اٹک سٹی:پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن نے طاہر صادق کی حمایت کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن نے اٹک میں میجر طاہر صادق کی حمایت کرتے ہوئے ضلع بھر میں ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک عبدالجبار دانش نے ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق اور دیگر امیدواران تحریک انصاف کی مکمل حمایت کریں گے ۔اس موقع پر امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میجر طاہر صادق ، امیدوار تحریک انصاف حلقہ پی پی 1 یاور بخاری ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق امیدوار قومی اسمبلی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع اٹک ڈاکٹر محبوب احمد قادری ، ضلعی نائب صدر تحریک منہاج القرآن حاجی محمد رفیق قادری حسن ابدال ، ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل اٹک حسن محمود جماعتی کے علاوہ ضلع بھر سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے کہا کہ وہ قائد تحریک منہاج القرآن ، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے بہت مشکور ہیں کہ ان کی ہدایت پر اٹک کی مقامی تنظیموں نے ان کی اور تحریک انصاف کے دیگر امیدواران کی جس طرح حمایت کا اعلان اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا کہا ہے‘ اس سے ہمیں بہت تقویت ملے گی ہمارا یہ اتحاد 25 جولائی کو ختم نہیں ہو گا بلکہ اس میں عام انتخابات کے بعد مزید اضافہ ہو گا ،ان کی مشاورت سے ضلع اٹک کی تعمیر و ترقی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ضلعی صدر پی اے ٹی عبدالجبار دانش نے کہا کہ قائد علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ملک بھر میں کارکنان کو یہ اجازت دی تھی کہ وہ ضلعی سطح پر کسی بھی بہتر امیدوار کی حمایت کر سکتے ہیں ‘مقامی تنظیم نے غور و خوص اور مشورے کے بعد میجر طاہر صادق اور ان کے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کیا ہے ہم انقلاب کی داعی جماعت ہیں اور انقلاب کیلئے ہماری کاوشیں ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں ۔ 

گاؤں تاجک:پی ٹی آئی عوام کے قلوب واذہان پر نقش ہو چکی ہے ،تاجک گاؤں سے طاہر صادق اور قاضی احمد کی جیت یقینی ہے ؛ اکبر خان
پی ٹی آئی عوام کے قلوب واذہان پر نقش ہو چکی ہے ،تاجک گاؤں سے میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کی جیت یقینی ہے ،ان خیالات کا اظہارانگلینڈ (بریڈ فورڈ ) میں مقیم تاجک گاؤں کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے متحرک سرگرم کارکن ،سابق امیدوار وائس چیئر مین یوسی شمس آباد اکبر خان نے حفیظ میر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستانی عوام کے قلوب واذہان پر نقش ہو چکی ہے،اب کی بار پاکستان عوام کا روشن مستقبل پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان سے وابستہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کی تمام سیٹوں پر بھی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھر پور کامیابیاں سمیٹیں گے ،حلقہ این اے55سے میجر طاہر صادق اور حلقہ پی پی 2سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قاضی احمد اکبرکی جیت یقینی ہے ،تاجک گاؤں کی عوام 25جولائی کو اوپر بھی بلا نیچے بھی بلے کو ووٹ دیکر میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کو تاریخی فتح سے ہمکنار کرینگے ،ہماری تما م تر ہمدردیاں ،ووٹ اورجانی ومالی ہر قسم کی سپورٹ اپنے ہر دلعزیز قائد میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کے ساتھ ہے ۔ 

حضروسٹی:اعوان اتحاد پاکستان تحصیل حضرو کے دفتر کا باضابطہ افتتاح ،تحصیل باڈی کی تنظیم سازی مکمل 
اعوان اتحاد پاکستان تحصیل حضرو کے دفتر کا باضابطہ افتتاح ،تحصیل باڈی کی تنظیم سازی مکمل ،ملک رفاقت اعوان تحصیل صدر اور امجد خان اعوان جنرل سیکر ٹری منتخب ،نوٹفکیشن جاری ‘تفصیلات کے مطابق اعوان اتحاد پاکستان تحصیل حضرو کے نئے آفس کا باضابطہ افتتاح فوارہ چوک حضرو پاکستان پلازہ میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اعوان اتحاد پاکستان کے جنرل سیکر ٹری عبد المالک اعوان اور ملک امداد حسین اعوان تھے ،اس موقع پر چھچھ بھر سے اعوان برادری کی اہم شخصیات نے شرکت کی ،نئے آفس کی افتتاحی تقریب کے بعد اعوان اتحاد پاکستان تحصیل حضرو کی تنظیم سازی مکمل کی گئی جس کے ملک رفاقت حسین اعوان کو اعوان اتحاد پاکستان تحصیل حضرو کا صدر جبکہ امجد خان اعوان کو جنرل سیکر ٹری نامزد کیا گیا ،اور انہیں اپنے عہدوں کے نوٹفکیشن بھی جاری کیے گئے ،اس موقع پر اعوان اتحاد پاکستان کے جنرل سیکر ٹری عبد المالک اعوان اور ملک امداد حسین نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعوان اتحاد تنظیم سازی کا مقصد اعوان برادری کا آپس میں اتفاق واتحاد اور انہیں ایک پلٹ فارم پر اکھٹا کر نا اور ان کے حقوق کا دفاع اور ان کی خدمت کر نا ہے ۔ 

حضروسٹی:پاک فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر نے والے (ن ) لیگیوں کو ووٹ دینا حرام اورگناہ کبیرہ ہے ؛طفیل خان ممبر برطانیہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق کونسلر بلدیہ حضرو طفیل خان ممبر نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے خون سے ہولی کھیلنے والے ،ممتاز قادری شہید کو پھانسی پر لٹکانے والے ،ختم نبوت کے قانون میں ترمیم کر نے والے ،عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف غلیظ زبان استعمال کر نے والے (ن ) لیگیوں کو ووٹ دینا حرام اورگناہ کبیرہ ہے ،کل بروز قیامت اس بارے میں ضرور پوچھ گچھ ہو گی ،مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے اس ملک کو دونوں سے لوٹا اور اپنی تجوریاں بھریں ،ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا 25جولائی کو یوم احتساب ہو گا ،پاکستانی عوا م کی انشاء اللہ اس بار ’’بلے ‘‘ کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کو وزیر اعظم بنانا ہو گا ،یہ آخری اور گولڈن چانس کسی صورت مس نہ کیا جائے ،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این 55سے میجر طاہر صادق اور حلقہ پی پی2سے اپنے محسن قاضی احمد اکبر کی جیت کیلئے اپنا تن من دھن لگا دینگے ،ایک سوال کے جواب مین انہوں نے کہا کہ عنقریب عمران خان کی طویل جدو وجہد رنگ لانے والی ہے ۔

حضروسٹی:واپڈا لا ئن سپرنٹنڈنٹ ریا ض خان کی بہترین کا ر کر دگی پر معززین چھچھ کا بھرپور خراج تحسین 
واپڈا لا ئن سپرنٹنڈنٹ ریا ض خان کی بہترین کا ر کر دگی پر معززین چھچھ کا بھرپور خراج تحسین ‘8ٹرانسفارمر مرمت کروا کرعلاقہ کی بجلی فوراً بحال کر دی ،زبردست کا رکر دگی پر عوام کا اظہار تشکر ، تفصیلا ت کے مطابق مو سیٰ گا ؤں کے 2 ٹرانسفارمر ، ٹیلی فون ایکسچینج تھانہ روڈ ،محلہ عبدل ، ملک ادریس پیر داد ، طا رق ہو ٹل ، بنی محلہ حضرو اور بہا در خا ن گا ؤں کے ٹرانسفارمر خراب ہو نے پر واپڈالا ئن سپرنٹنڈنٹ ریاض خان نے ان کو مرمت کروا کر علاقہ کی بجلی فوراً بحال کر دی، 8 ٹرانسفارمر زکی خرابی سے بجلی کے تعطل کا شدید خطرہ تھالیکن ریاض خان نے تمام ٹرانسفارمرز ٹھیک کروا کر بجلی تو بحال کر ہی دی لیکن کمال یہ کیا بجلی کی روانی میں تعطل نہ آنے دیا جس پر عوام نے ان کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ خصوصاً طا رق اعجاز ، مسعود ، سجاول ، چوہدری ابراہیم ، چوہدری ہدایت ، چو ہدری اعجاز ، سکندر خان ، محمد شیر ، صداقت ، ادریس ، قاسم ، حاجی احسان خان ، محمد طا رق ، شبیر ، امجد ، فاروق ، اورنگزیب اور پرویز وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ ریاض خان جیسے تجربہ کا ر لو گ واپڈا کا اثاثہ ہیں جو اپنی بہترین صلا حیتوں کے بل پر عوام کی آسانی کی خا طر دن رات اپنی کو ششوں میں مصروف عمل ہیں ۔ 

تحصیل حضرو: ہمارے بچے غیر ممالک میں روزگار کیلئے اپنوں سے دور رہ کر پردیس نہیں کاٹیں گے ؛ طاہر صادق کا مختلف جگہوں پر خطاب
چیئرمین عمران خان کا پاکستان کو ترقی دینے کا منصوبہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل کر دے گا ‘ہم ایک نیا پاکستان بنانے جا رہے ہیں جس ہم دور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو 5 سالوں میں ایک کروڑ سے زائد کے روزگار کے مواقع اور روزگار فراہم کریں گے اور پاکستان اور خاص کر اٹک سے غربت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ’ہمارے دور اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم پاکستان کو اتنی ترقی دے دیں گے کہ ہمارے بچے غیر ممالک میں روزگار کیلئے اپنوں سے دور رہ کر پردیس نہیں کاٹیں گے ‘وہ بھی ہم میں رہ کر ہمارے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر پاکستان میں ہی محنت کریں گے اور پاکستان کو پوری دنیا میں ایک مثالی ملک بنا دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے اٹک کی 6 تحصیلوں میں اپنے طوفانی دوروں میں کیا ۔اس موقع پر حلقہ این اے 55 کی یونین کونسل ملک مالہ کے گاؤں کوٹکے میں نعیم خان ، کونسلر خرم شہزاد ، ماسٹر بنارس ، ریحان خان ، ملک جاوید ، امتیاز خان اور محمد نواز اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، اسی گاؤں کے انیس رحمان نمبردار ، رفاقت ، ابراہیم اور بلال نے اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل نرتوپہ میں ملک ممتاز اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل جلالیہ میں مشتاق خان ، واثق خان ، اقبال خان ، عابد نمبردار اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل غورغشتی میں سابق چیئرمین حاجی خان افسر ، سابق کونسلر حاجی محمد تاج خان ، حاجی گوھر خان ، حاجی دلاور ، محمد احسان اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل خگوانی کے گاؤں سروانہ میں وائس چیئرمین یونین کونسل خگوانی ملک آفتاب ، ملک ذوالفقار ، ملک طاہر ، ملک تیمور اپنے دوستوں اور برادری سمیت ،یونین کونسل دریا شریف میں ملک اسرار ایڈوو کیٹ ، صدر بار ایسوایسی ایشن اٹک ملک اقبال ، ملک ایوب خان اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، حضرو کے گاؤں کولتھی میں حاجی علی بہادر ، چوہدری جہانزیب ، ممبر حاجی طارق ، ملک طائر ، حاجی شیراز اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، ہٹیاں میں حاجی قاسم ، شہباز خان ، ریاست خان ، ملک آفتاب ، نیاز صدیقی ، ارشد محمود ، صابر خان ، زاہد خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل حمید میں سابق کونسلر عاشق حسین ، بشارت ، جاوید خان ، حمید حسین ، اسحاق ، نعیم خان ، ارشد محمود ، عمران خان ، افضل ، سلیم بنگش ، حکمت بنگش ، تنویر ، جمعہ خان ، نسیم خان اپنے دوستوں اور برادری سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ، حلقہ این اے 55 ، پی پی 2 تحصیل حضرو کی یونین کونسل بہادر خان میں کارنر میٹنگ ، یونین کونسل خگوانی کے گاؤں پانڈک میں بھی کارنر میٹنگ اور تحصیل حضرو کے گاؤں کالو کلاں میں طفیل قریشی کے گھر الیکشن مہم کے دوران کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں امیدوار حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 تحریک انصاف میجر طاہر صادق نے خطاب کیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنان اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، اسی طرح حلقہ این اے 56 پنڈی گھیب کی یونین کونسل دندی میں قاری محمد عارف ، حافظ محمد بلال اور امداد حسین بھٹی اپنے دوستوں اور برادری سمیت ، یونین کونسل تھٹی میں شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق کے فرزند مولانا سلیم اللہ اور حاجی محمد اسلم اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، یونین کونسل چکی ڈھوک ڈب میں قاری محمد یوسف اور مولانا حسنین احمد اپنی برادری اور دوستوں سمیت ، سابق کونسلر مسلم لیگ ( ن ) حاجی سلطان محمد ، اصغر علی ، حاجی خان ، حاجی نور محمد ، محمد افتخار ، غلام رسول ، عاقب سلطان اپنی برادری اور دوستوں سمیت مسلم لیگ ( ن ) چھوڑ کر میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔

اٹک سٹی:حکومت پنجاب نے الیکشن 2018 میں پر امن فضاء قائم رکھنے کیلئے اسلحہ کو اٹھانے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے الیکشن 2018 میں پر امن فضاء قائم رکھنے کے لیےء ہر قسم کے اسلحہ کو اٹھانے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ،اس پابندی میں لائسنس یافتہ اسلحہ بھی شامل ہے یہ پابندی قانون نافذ کر نے والے اداروں پر لاگو نہیں ہو گی ‘اس کے علاوہ ہوائی فائرنگ ، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی ، دیہاتی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹراور زیادہ آبادی والے شہری علاقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 100 میٹرکی حدود میں ووٹر ز کی قطار کے علاوہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع ، پولنگ اسٹیشن کے قریب ہر قسم کی آتش بازی ، کریکرز اور دیگر آتشیں مواد کے استعمال ، وال چاکنگ ، لاؤڈ اسپیکرز کا غلط استعمال ، نفرت انگیز تقاریر اور جیت کی صورت میں ہر قسم کی ریلی ، جلوس اور الیکشن دفاتر میں اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے پابندی کا یہ حکم فوری طور پر نافذالعمل ہو کر 28 جولائی تک مؤثر رہے گا ۔ 

اٹک سٹی:ڈھوک فتح نورانی مسجد کے قریب ٹرانسفارمر ٹرالی علاقہ مکینوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئی 
ڈھوک فتح نورانی مسجد کے قریب ٹرانسفارمر ٹرالی علاقہ مکینوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن گئی ، واپڈا ملازمین 4 ماہ قبل خراب ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے جبکہ ٹرانسفارمر ٹرالی گلی میں عوام کی زندگیاں داؤ پر لگانے کیلئے چھوڑ گئے سارا دن بچے ٹرانسفارمر ٹرالی کے اوپر چڑھے رہتے ہیں جو کسی بھی جانی خطرہ کا باعث بن سکتی ہے ،10 فٹ گلی میں 8 فٹ ٹرالی نے گھیر رکھی ہے ۔علاقہ مکینوں نے واپڈا کے ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ،تفصیلات کے مطابق اٹک شہر سے ایک کلو میٹر جبکہ ڈھوک فتح ائیسکیو واپڈا آفس سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر 10 مارچ کو ٹرانسفارمر خرابی کے باعث واپڈا اہلکار لوکل بلدیاتی نمائندوں کی مداخلت پر ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے اور ہنگامی حالات کے پیش نظر ٹرانسفارمر ٹرالی سے علاقہ میں بجلی کی سپلائی شروع کر دی گئی اور علاقہ مکینوں کو یقین دھانی کرائی گئی کہ چند روز کے اندر اندر خراب ٹرانسفارمر ٹھیک کر کے نصب کر دیا جائے گا ،ٹرانسفارمر ٹرالی کو گلی سے ہٹا لیا جائے گا مگر آئیسکیو کے اہلکاروں نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ چند ماہ سے ٹرانسفارمر ٹرالی کو ہٹانا تو درکنار علاقہ کی عوام طرف سے درجنوں بار شکایات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے عوام کی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ،چھوٹے بچے سارا دن ٹرالی میں چڑھ کر کھیلتے رہتے ہیں ٹرانسفارمر ٹرالی کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ۔علاقہ کی عوام نے آئیسکیو کے ارباب اختیار سے فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفارمر ٹرالی کو گلی سے فوراً ہٹایا جائے ایک طرف کسی انسانی جان کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور دوسری طرف گلی مکمل طور پر بند ہو گئی ہے جس سے نمازیوں اور خواتین کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ 

ضلع اٹک: اٹک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ‘رات گئے ہونیوالی طوفانی بارش نے گرمی اور حبس کا سارا زور توڑ دیا 
اٹک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ‘رات گئے ہونے والی طوفانی موسلادھار بارش نے گرمی اور حبس کا سارا زور توڑ دیا ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت سے پریشان ضلع بھر کے شہریوں نے سکون کی رات گزاری اور خدا کا شکر ادا کیا کہ اس نے رحمت کی بارش کر کے موسم کو خوشگوار بنایا ،شدید طوفانی بارش کے سبب نالیاں ، نالے صاف ہو گئے اور گندگی کے ڈھیر پانی میں بہہ گئے زرعی ماہرین نے بھی ان بارشوں کو مختلف فصلوں اور شجرکاری کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ 

یو سی ہارون:ملک یاسر خان نے اپنے ساتھیوں اور دیگر پارٹی عہدیداران سمیت عوامی لیڈر چنگیز خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا 
قاضی احمد اکبر کی مبینہ غلط پالیسیوں کے خلاف پی ٹی آئی یونین کونسل ہارون کے صدر ملک یاسر خان نے اپنے ساتھیوں اور دیگر پارٹی عہدیداران سمیت پارٹی عہدوں سے مستعفی ہو کر صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر ایم ایم اے کے نامزد امیدوار عوامی لیڈر چنگیز خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ،اپنے ایک بیان میں ملک یاسر خان نے کہا کہ قاضی احمد اکبر پرانے اور نظریاتی کارکنان کو پس پشت ڈال کر ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی مخالف کام کررہے ہیں جس وجہ سے میں اور میرے ساتھیوں عالم زیب خان نمبردار، جنرل کونسلر مہر نواز ، محمد الطاف ، جمشید دستی و غیرہ نے اپنے پارٹی عہدے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہم نے باہمی مشاورت سے پی ٹی آئی کے امیدوار قاضی احمد اکبر کے مد مقابل امیدوار خادم چھچھ اور حقیقی عوامی لیڈر چنگیز خان کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ‘یہی نہیں چھچھ بھر میں جہاں جہاں بھی ہماری برادری اور دوست و احباب ہیں وہ بھی چنگیز خان کو ہی ووٹ دیں گے ۔یاد رہے قبل ازیں پی ٹی آئی تحصیل حضرو کے نائب صدر نمبردار ثمر عباس بھی قاضی احمد اکبر کی پالیسیوں کے خلاف مستعفی ہو چکے ہیں اور وہ بھی اپنی برادری اور دھڑے سمیت دوسرے امیدوار کو سپورٹ کررہے ہیں۔

اٹک سٹی:انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے اجلاس کی صدارت کی
انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں اے ڈی سی جی طارق خان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان ، ضلع بھر کے ڈی ڈی ایچ اوز اوردیگر متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ،ڈسٹرکٹ انٹمولجسٹ ثاقب حفیظ نے اجلاس کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے شرکاء کو بریفنگ دی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے تمام اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع اٹک سے ڈنیگی کا کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا جو ایک بڑی کامیابی ہے تاہم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ بالخصوص محکمہ صحت کو چاہیے کہ ڈنیگی کے مکمل خاتمہ کیلئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریں اور اس کیساتھ مہم میں دیگر محکموں کی بھی بھرپور معاونت کریں ۔ڈپٹی کمشنر اٹک عمران قریشی نے اس موقع پر محکمہ صحت کی کارکردگی جانچنے کیلئے تیسری پارٹی کی مدد لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ، اس موقع پر انہوں نے محکمہ صحت کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ 

گاؤں شمس آباد:آمدہ الیکشن میں حلقہ این 55اور حلقہ پی پی16سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کوگج وج کے سپورٹ کرینگے ؛ محمد علی
محمد علی نے کہا ہے کہ آمدہ الیکشن میں حلقہ این 55اور حلقہ پی پی16سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں کوگج وج کے سپورٹ کرینگے ، انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہم انشاء اللہ یوسی شمس آباد سے اوپر بھی بلا نیچے بھی بلے کو مثالی فتح دلوانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ،ہمیں منافقت نہیں آتی جو بھی کہتے ہیں علی الاعلان اور سٹیٹ فارورڈ کہتے ہیں،محمد علی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے انشاء اللہ پی ٹی آئی ملک بھر کی طرح اٹک ،حضرو سے تاریخی فتح سے کامیاب ہو گی ۔ 

اٹک سٹی:پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ؛نقاش علی خان 
نقاش علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا ‘جب امن کا مشن لیے کر چلے تھے تو مجھے یاد ہے اس وقت آپریشن ضرب عضب کے خلاف سب سیاستدان تھے ،ایک ایسا سیاستدان نہ تھا جو ٹی ٹی پی کے خلاف کھڑا ہوتا اس وقت صرف قوم اور فوج تھی جس نے دہشت گردی کی جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا پاک فوج کے علاوہ پاکستان کے ساتھ کوئی مخلص نہیں سپورٹ صرف پاک فوج کو کرتے تھے اور کرتے رہیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن بہت نزدیک ہے اور ہماری نظر میں اس وقت کوئی ایسی پارٹی نہیں جو پاکستان کے ساتھ مخلص ہو ہم جانتے ہیں کہ اس نظام کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے ہم کسی کے خلاف نہیں اورنہ ہی کسی جماعت کا ساتھ دیں گے ،اپنا پلیٹ فارم مکمل بند کر رہے ہیں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے، پی پی سی آئی ایچ آر پاکستان کو مکمل آف کردیا گیا ہے اور اجلاس میں باضابطہ طور پر سب کو آگاہ کردیا گیاہے ۔آٹھ سال اپنے ملک کی بے لوث خدمت کی اور اپنے ایک ایک بیان پر قائم ہوں فخر ہے کہ میں پاکستان آرمی کو سپورٹ کرتا رہا الحمداللہ اپنے محافظ اداروں پر اعتماد ہے کہ پاکستان کو مزید غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیئے گے جو پاک فوج کے دشمن ہیں وہ پاکستان کے کبھی دوست نہیں ہوسکتے ۔ 

برہ زئی گاوں اور پوری یونین کونسل ملک مالہ سے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے؛ حاجی عنصر خان 
برہ زئی گاوں اور پوری یونین کونسل ملک مالہ سے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے‘ دونوں عوامی لیڈر ہیں جن کی جڑیں عوام میں ہیں ‘چنگیز خان کو پی ٹی آئی ٹکٹ نہیں ملا مگر اس کے باوجود ہماری حمایت چنگیز خان کے ساتھ ہے ،میجر طاہر صادق اٹک کی عوام کا محسن ہے 25 جولائی دونوں کی کامیابی کا دن ہے ۔ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں مقیم علاقہ چھچھ اٹک سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر اور میجر طاہر صادق اور چنگیزخان کے قریبی دوست حاجی عنصر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ،حاجی عنصرخان نے بتایا کہ ہمارے گاوں برہ زئی میں میرے بھائی ملک عرفان ملک شیر رحمان میجر طاہر صادق اور چنگیز خان کی کامیابی کے لئے گھر گھر انتخابی مہم چلائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری یونین کونسل سے میجر طاہر صادق اور چنگیز خان کو تاریخی کامیابی ملے گی ۔انگلینڈ میں مقیم اٹک اور چھچھ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی میجر طاہر صادق کے حمایتی ہیں کیونکہ میجر طاہر اٹک کی تعمیروترقی کے ہیرو ہیں اور ایک بار پھر اقتدار میں آکر ضلع کی تعمیر و ترقی بیروزگاری کے خاتمہ کے لئے اہم کردار ادا کریں گے ۔

ضلع اٹک:بسال گاؤں سے 4 کلومیٹر دور فاصلہ پر پنڈی گھیب روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے آئل ٹینکر الٹ گیا 
بسال گاؤں سے 4 کلومیٹر دور فاصلہ پر پنڈی گھیب روڈ پر ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے آئل ٹینکر الٹ گیا ، واقعہ صبح 8 بجے پیش آیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور 2 فائر وہیکل جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئیں ،آئل ٹینکر سے آئل رسنا شروع ہو گیا ۔ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر آئل موجود تھا حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ٹینکر کوہاٹ سے کھوڑ جا رہا تھا پولیس نے روڈ کو عام ٹریفک کے لئے بند کردیاضلعی انتظامیہ ، پولیس حکام اور ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ موقع پر موجود ہے ۔ 

حضروسٹی:نگران حکومت کی نااہلی سامنے آ گئی ،ملک بھر کی طرح حضرو ،علاقہ چھچھ اور اٹک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا 
نگران حکومت کی نااہلی سامنے آ گئی ،ملک بھر کی طرح حضرو ،علاقہ چھچھ اور اٹک میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا ، علاقہ چھچھ بشمول حضرو شہر اور اٹک شہر میں لوڈ شیڈنگ کا نہ رکنے والا ظالمانہ غیر اعلانیہ سلسلہ جاری ہے ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے ، شہری حبس اور گرمی کی شدت سے نڈھال ، بجلی سے چلنے والی گھریلو قیمتی اشیاء کم ولٹیج کے باعث جلنے لگیں،عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان ،رات دن طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بچے بوڑھے ،عورتیں ،جوان سبھی واپڈا والوں اور حکومتی مشینری بالخصوص مسلم لیگ (ن ) کی حکومت کو بد دعائیں دینے لگے ،متعدد علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں عوامی حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 
























No comments:

Post a Comment