Wednesday, July 25, 2018

Election related News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.

Election related News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hong Kong.



ضلع اٹک:دوران پولنگ ‘بے ضابطگیاں ‘این اے 55/56 میں بیلٹ پیپر کم جبکہ ایک شخص سے 3 مہریں لگیں بیلٹ پیپر برآمد ہونے 
دوران پولنگ الیکشن میں بے ضابطگیاں ‘حلقہ این اے 55/56 اور پی پی 3 میں بیلٹ پیپر کم جبکہ ایک شخص سے 3 مہریں لگیں بیلٹ پیپر برآمد ہونے پر گرفتار ،تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 56 اور پی پی 3 فتح جنگ میں پولنگ اسٹیشن نمبرز 102 ، 104 ، 107 ، 108 ، 109 گورنمنٹ گرلز کالج فتح جنگ میں تمام پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ کو کمروں سے باہر بٹھایا ہوا ہے ۔پوچھنے پر پریزائیڈنگ آفیسرز نے جواب دیا ہے کہ کمروں میں انکے لیے جگہ نہیں ہے اس طرح سرکاری عملہ کسی بھی طریقے سے مداخلت کرنے میں آزاد ہے ۔میڈیا ابزرور ٹیم کے مطابق ، حلقہ این اے 56 اور پی پی 4 پنڈی گھیب کے علاقہ ڈھوک اعوان میں سیف الرحمن نامی شخص سے 3 مہر لگی بیلٹ بڑ آمد تلاشی کے دوران گیٹ پر ہی گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار شخص سے تحریک لبیک کے پولنگ ایجنٹ الیکشن کمیشن کی مہر لگی پرچیاں پولنگ سٹیشن کے اندر لیجاتے ہوئے پکڑا گیا، حساس اداروں کے جوانوں نے 2 افراد کو زیر حراست کرلیا جبکہ حلقہ این اے 55 اور پی پی 3 حسن ابدال میں بیلٹ پیپرز کے تھیلوں کی سیل پولیٹیکل ایجنٹ اور میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کھولی گئی این اے 55 اور حسن ابدال کے قومی اسمبلی کی نشست پر بیلٹ پیپرز میں 100 بیلٹ پیپرز کم نکلے قومی اسمبلی کے بیلٹ پیپرز 800 اور صوبائی اسمبلی کے 900 بیلٹ پیپرز نکلے ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پولنگ اسٹیشن نمبر 18 پولنگ بوتھ نمبر 2 پر قومی اسمبلی کے 100 بیلٹ پیپرز کم ہیں ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حسن ابدال پولنگ اسٹیشن نمبر 18 میں 100 بیلٹ پیپر کم نکلے حلقہ این اے 55 کے بیلٹ پیپر 900 کے بجائے صرف 800 وصول ہوئے 100 بیلٹ پیپز کا پیکٹ موجود نہ ہے پریزائڈنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اآگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ حلقہ این اے 55 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 26 گرلز پرائمری سکول نمبر 2 میں 100 بیلٹ پیپر زیادہ وصول ہو گئے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا گیا ہے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار پی پی 3 مفتی تاج الدین کا اپنا ووٹ حلقہ میں موجود ہی نہ ہے انہوں نے اپنا ووٹ حلقہ 62 میں پول کیا ۔ 

ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر بارہ لاکھ سے زائد مر د و خواتین نے آج اپنا حق رائے دہی استعمال کیا
ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر بارہ لاکھ سے زائد مر د و خواتین نے آج اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، پولنگ مقررہ وقت پر انتہائی پرامن طریقے سے شروع ہوئی ۔سیکورٹی کے لیے پولیس اور حساس ادارے کے چاق و چوبند نوجوان پولنگ سٹیشنوں پر موجود رہے ۔پریذائڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائڈنگ مرد و خواتین افسران اور دیگر عملہ مقررہ وقت پولنگ سٹیشنز پر اپنے اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہا پولنگ بوتھ کی تعداد بڑھانے کی وجہ سے ووٹرز انتہائی سہولت کے ساتھ اپنا ووٹ کاسٹ کرتے رہے ،ضلع اٹک کی این اے 55 اٹک 1 اوراین اے 56 اٹک 2 کے پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1069 جبکہ پولنگ بوتھ کی تعداد 3646 ہے۔ صوبائی اسمبلی پی پی 1 سے لے کر پی پی 5 تک پولنگ سٹیشنز کے سٹاف جن میں مردو و خواتین شامل ہیں کی تعداد 1069 ہے، حلقہ ایک سے پانچ تک پولنگ بوتھ کی تعداد جس میں مرد و خواتین شامل ہیں 3646 ہے موسم خوشگوار ہونے کی وجہ سے ووٹرز کی کثیر تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ 

ضلع اٹک کی کل آبادی 18 لاکھ 83 ہزار 656 ہے اور6 تحصیلیں حضرو ، اٹک ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب اور جنڈ شامل ہیں
ضلع اٹک کی 6 تحصیلوں حضرو ، اٹک ، فتح جنگ ، حسن ابدال ، پنڈی گھیب اور جنڈ جس میں 3 کنٹونمنٹس بورڈ اٹک ، سنجوال اور کامرہ شامل ہیں ،6 میونسپل کمیٹیوں اور 71 یونین کونسلوں پر مشتمل ضلع اٹک کی کل آبادی 18 لاکھ 83 ہزار 656 ہے جس میں وٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 641 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 542 ، خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 71 ہزار 99 ہے ۔اٹک میں قومی اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں ،ضلع اٹک کی 3 تحصیلوں فتح جنگ پنڈی گھیب اور جنڈ پر مشتمل قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 56 جس کے ریٹرننگ آفیسر / ایڈیشنل سیشن جج راجہ شاہد ضمیر ہیں ،اس حلقہ سے 6 امیدوار تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق ( بلا ) ، مسلم لیگ (ن) کے ملک سہیل کمڑیال ( شیر ) ، تحریک لبیک پاکستان کے پیر سید فیصل محمود شاہ گیلانی آف چورہ شریف ( کرین ) ،پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے محرم خان ایڈووکیٹ ( تیشہ عدل Gavel ) ، پی پی پی کے سلیم حیدر ( تیر ) ، آزاد امیدواران سابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری ملک شہریار خان آف کھنڈہ ( پنکھا ) میدان میں ہیں جن میں سے تحریک انصاف کے میجر طاہر صادق اور مسلم لیگ ( ن ) کے ملک سہیل کمڑیال کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ دیگر امیدوار بھی اپنی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں اسحلقہ کی کل آبادی 9 لاکھ 22 ہزار 629 ہے جس میں کل ووٹرز 6 لاکھ 38 ہزار 937 جن میں خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 65 اور مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار 872 ، ضلع اٹک میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں میں پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد تعداد 1066 ، اس حلقہ میں پولنگ اسٹیشن کی کل تعداد 575 ، ضلع بھر میں 301 پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ہے جس میں سے اس حلقہ کے 188 پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں سے مشترکہ 62 ، مردانہ 66 اور 62 زنانہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں یہ حلقہ قومی اسمبلی کے سابق حلقہ این اے 58 مکمل اور این اے 59 کے نصف پر مشتمل ہے یہاں سے 2013 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ن ) کے ملک اعتبار خان آف کھنڈہ ، 2008 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ( ق ) کے چوہدری پرویز الہٰی اور 2002 ء کے عام انتخابات میں ملک اللہ یار خان آف کھنڈہ مسلم لیگ ( ق ) کے ٹکٹ پر سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق گروپ سے کامیاب ہوئے تھے جو بعدازاں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پر فائز ہوئے اور 2008 ء میں منتخب ہونے والے چوہدری پرویز الہٰی ڈپٹی وزیر اعظم کے عہدے پر منتخب ہوئے ۔ 

ضلع اٹک:پی ٹی آئی کے رہنما میجر طاہر صادق نے اپنے آبائی گاؤں باہتر ودیگر نے اپنے اپنے حلقوں میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا؛رپورٹ
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ، ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 56 پی ٹی آئی کے رہنما میجر طاہر صادق نے اپنے آبائی گاؤں باہتر میں اور این اے 55 کی نشست پر اٹک شہر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1 شیخ سلمان سرور نے اپنا ووٹ وکیشنل سنٹر میں کاسٹ کیا ،شیخ سلمان سرور سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب کے بیٹے ہیں ۔ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے اپنا ووٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک شہر میں کاسٹ کیا ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان نے اپنا ووٹ شیں باغ میں کاسٹ کیا ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان نے اپنا ووٹ شکردرہ میں کاسٹ کیا جبکہ حر عباس نے اپنا ووٹ ایف جی کالج اٹک کینٹ میں کاسٹ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیا اوبزرور ٹیم کے صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حلقہ این اے 56 میں ایک 23 سالہ ٹانگوں سے معذور شہری کی پی ٹی آئی سے محبت بھائی کی گود میں چڑھ کر پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے آگیا جبکہ ایف جی کالج اٹک میں 70 سالہ بزرگ شہری بھی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کیساتھ ویل چیئر پر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کرنے آیا ۔ 

ضلع اٹک میں الیکشن 2018 کی انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی 
ضلع اٹک میں الیکشن 2018 کی انتخابی فہرستوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کی تفصیلات درج ذیل ہے ۔کل رجسٹرڈووٹرز( مرد اور خواتین الگ الگ) کل رجسٹرڈڈ ووٹ 1210741 ، مرد ووٹرز 639642 ، خواتین ووٹرز 571099 ، کل پولنگ سٹیشن 1069 ، مردانہ پولنگ سٹیشن 317 ، زنانہ پولنگ سٹیشن 297 ، کمبائنڈ 455 ، پولنگ بوتھ 3646 ، این اے 55 اٹک 1 میں کل ووٹرز 571804 ، مرد ووٹرز 303770 ، خواتین ووٹرز 268034 ، پولنگ سٹیشن 493 ، پولنگ بوتھ 1727 ، مردانہ پولنگ سٹیشن 180 ، زنانہ پولنگ سٹیشن 167 ، کمبائنڈ پولنگ سٹیشن 146 ، این اے 56 اٹک 2 میں کل ووٹر ز 638937 ، مرد ووٹرز 335872 ، خواتین ووٹرز 571099 ، پولنگ سٹیشن 576 ، پولنگ بوتھ 1919 ، مردانہ پولنگ سٹیشن 137 ، زنانہ پولنگ سٹیشن 130 ، کمبائنڈ پولنگ سٹیشن 309 ، پی پی 1 اٹک میں کل ووٹر ز 219588 ، مرد ووٹرز 114899 ، خواتین ووٹرز 104689 ، پولنگ سٹیشن 195 ، پولنگ بوتھ 668 ، مردانہ پولنگ سٹیشن 79 ، زنانہ پولنگ سٹیشن 77 ، کمبائنڈپولنگ سٹیشن 39 ، پی پی 2 حضرو میں کل ووٹر ز 248696 ، مرد ووٹرز 133522، خواتین ووٹرز 115174 ، پولنگ سٹیشن 209 ، پولنگ بوتھ 748 ، مردانہ پونگ سٹیشن 71 ، زنانہ پولنگ سٹیشن 65 ، کمبائنڈ 73 ، پی پی 3 حسن ابدال / فتح جنگ میں کل ووٹر ز 224163 ، مرد ووٹرز 119078 ، خواتین ووٹرز 105085 ، پولنگ سٹیشن 196 ، پولنگ بوتھ 674 ، مردانہ پولنگ سٹیشن57 ، زنانہ پولنگ سٹیشن50 ، کمبائنڈ 89 ، پی پی 4 پنڈی گھیب میں کل ووٹر ز 243385 ، مرد ووٹرز 127799 ، خواتین ووٹرز115586 ، پولنگ سٹیشن 222 ، پولنگ بوتھ 732 ، مردانہ پولنگ سٹیشن36 م، زنانہ پولنگ سٹیشن35 ، کمبائنڈ 151 ، پی پی 5 جنڈ میں کل ووٹر ز 274909 ، مرد ووٹرز 144344 ، خواتین ووٹرز130565 ، پولنگ سٹیشن 247 ، پولنگ بوتھ 824 ، مردانہ پولنگ سٹیشن74 ، زنانہ پولنگ سٹیشن70 ، کمبائنڈ 103 ۔

ضلع اٹک: ڈی سی اٹک اور ڈی پی او اٹک نے ضلع اٹک کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا 
ڈی سی اٹک اور ڈی پی او اٹک نے ضلع اٹک کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ۔ڈی سی اٹک اور ڈی پی اواٹک نے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے پولنگ سٹیشنوں پر کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پریذائڈنگ افسران ، اسسٹنٹ پریذائڈنگ مرد و خواتین افسران اور دیگر عملہ سے پولنگ کے حوالہ سے بات چیت کی ووٹ کاسٹ کرنے کے آنے والے ووٹر ز سے پولنگ سٹیشن پر دی جانے والی سہولیات کے بارے ان سے آگاہی حاصل کی ۔ضلعی انتظامیہ اٹک انتخابات کے پرامن انعقاد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہیں، ووٹرز اور پولنگ سٹیشن کے عملہ کی حفاظت کے لیے فول پروف سیکورٹی اقدامات کیے گئے ۔ 

ضلع اٹک:حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے سبب ہزاروں لوگوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا 
حلقہ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے سبب ہزاروں لوگوں نے الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا ،تفصیلات کے مطابق حسن ابدال پی پی 3 کی یونین کونسل کوٹ سونڈکی میں 3 گاؤں کے لوگوں نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔حسن ابدال ، کوٹ سونڈکی اور پنڈ اعوان کے سینکڑوں لوگوں نے احتجاجی کیمپ لگا لیا ،انہوں کا کہنا ہے کہ کسی جماعت کو ووٹ نہیں دیا جائے گا علاقہ کی عوام گیس ، بجلی، پانی جیسی سہولیات کو ترس رہے ہیں ‘تمام جماعتوں سے مایوس ہو کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:محمد اقبال اعوان نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا 
محمد اقبال اعوان نے باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ، ا ٹک کے محلہ اعوان شریف کے محمد اقبال اعوان نے میجر طاہر صادق کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی جس پر میجر طاہر صادق یاور عباس بخاری کے ساتھ انکے گھر آئے ۔ اس موقع پر محمد اقبال اعوان ،حاجی غلام خان اعوان،قاضی محمد عاقل اور ملک بلال نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر میجر طاہر صادق نے اقبال اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس محلے کے مسائل کا بخوبی علم ہے ان کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی اس موقع پر یاور عباس بخاری نے بھی پی ٹی آئی شامل ہونے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے سروے کے مطابق محلہ اعوان شریف میں ہماری اکثریت ہے اور اقبال اعوان کا اپنے دوست احباب اور برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونا خوش آئند ہے ،ملک بلال نے کہا کہ ہم مکمل طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور ہمارے دوست احباب بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور فتح یقینی پی ٹی آئی کی ہی ہو گی اس موقع پر حاجی دلاور خان،مشتاق شاہ کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ 

امریکہ: حضرو شہر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کو بھر پور سپورٹ کرینگے ؛ رشید خان
امریکہ میں مقیم چھچھ کی معروف نوجوان سماجی شخصیت رشید خان نے کہاہے کہ جاوید خان ہمارے فیملی سر پرست اور بڑے بھائیوں کی طرح ہیں ،ان کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہوئے حضرو شہر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواروں میجر طاہر صادق اور قاضی احمد اکبر کو بھر پور سپورٹ کرینگے ،میری جانی ومالی ہر قسم کی سپورٹ جاوید خان کے ساتھ ہے ،جاوید خان ایک مخلص اور بے لوث انسان ہیں ،ان کا ہر فیصلہ سر آنکھوں پر ہر مشکل گھڑی میں جاوید خان مجھے اپنے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا ہوا پائیں گے ،انہوں نے کہا کہ محلہ عید گاہ ،محلہ مسلم گنج اور حضرو شہر کے تما م وارڈوں میں پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی ،چنگیز خان نے پی ٹی آئی میں رہ کر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی اور پی ٹی آئی کو محض ٹکٹ کیلئے چھوڑکر ایم ایم اے میں شامل ہوئے ایسے شخص کو بھلا عوام کب ووٹ دے گی جس نے اپنے حلف کی پاسدراری نہیں کی ، قاضی احمد اکبرکی پی ٹی آئی کیلئے ناقابل فراموش خدمات ہیں اور ان کی اس کامیابی کے پیچھے ان کے 10سال کی جدو جہد کو بھی کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا پورا چھچھ قاضی احمد اکبر اور میجر طاہر صادق کی الیکشن کمپین چلا رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے چاہا تو25جولائی کو کامیابی قاضی احمد اکبر اور میجر طاہر صادق کے قدم چومے گی ۔

ہانگ کانگ میں مقیم گاؤں فورملی کی معروف شخصیت ظاہر خان نے اپنی برادری سمیت میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کردیا۔
ہانگ کانگ میں مقیم گاؤں فورملی کی معروف شخصیت ظاہر خان نے اپنی برادری سمیت میجر طاہر صادق کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میجر طاہر صادق نڈر ، مخلص اور بے لوث خدا ترس انسان ہیں ان کا ہر فیصلہ ہماری سر آنکھوں پر ہے انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے ظاہر خان نے کہا ہے کہ تحصیل حضرو کے علاقہ چھچھ کے گاؤں فورملی کے بہت سے مسائل ہیں جن کا ازالہ اقتدار میں آنے کے بعد اولین ترجیح ہونا چاہیے جن میں سب سے بڑا مسلہ بارش کا پانی ہے گلیوں اور سیوریج کا ناقص نظام ہے بارش کی وجہ سے پانی لوگوں کے گلیوں اور گھروں میں گھس کر تلاب کا منظر پیش کرتا ہے جس سے خوردو نوش کی اشیاء وغیرہ خراب ہو جاتی ہیں سڑک میں پانی بھر نے کی وجہ سے لوگ گزر نہیں پاتے اور گاڑیوں کا بھی گزرنا نامکن ہو جاتا ہے ہماری دعا ہے کہ 25 جولائی کا سورج میجر طاہر صادق کی کامرانی کی کرن لے کر طلوع ہو گا اور علاقہ کی عوام بلے کے نشان پر مہر لگا کر تحریک انصاف کے امیدوار میجر طاہر صادق کو کامیاب کرے گی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف وطن عزیز سے جہالت ، بے روزگاری ، مہنگائی ، کرپشن ، بد عنوانی ، اقربا پروری اور دیگر مسائل کا خاتمہ کرے گی پاکستان کو ترقی دینے کا منصوبہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل کر دے گا دور اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو 5 سالوں میں ایک کروڑ سے زائد کے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ 

اٹک سٹی:پولیس لائن میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمان سے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا
پولیس لائن میں الیکشن ڈیوٹی کرنے والے افسران و ملازمان سے حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز افسران وملازمان بشمول ایلیٹ فورس و PHPفورس نے شرکت کی، ڈی پی او اٹک نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا ڈی پی او اٹک نے پولیس لائن میں آمدہ الیکشن 2018کے سلسلہ افسران وملازمان سے الیکشن ڈیوٹی کے دوران غیر جانبداری، ایمانداری اور احسن طریقے سے ڈیوٹی سر انجام دینے کے متعلق حلف لیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے جملہ شرکاء کو انکی ڈیوٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ 

ضلع اٹک:سڑک کے کنارے گھاس چرنے والی بکریاں چوری کر کے ہائی ایس میں ڈالنے والے 3 پٹھان رنگے ہاتھوں گرفتار
سڑک کے کنارے گھاس چرنے والی بکریاں چوری کر کے ہائی ایس میں ڈالنے والے 3 پٹھان رنگے ہاتھوں گرفتار‘ مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق محمد قاسم ولد نور محمد ساکن تھٹہ نے تھانہ بسال میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ اس نے 40/50 بکریاں رکھی ہوئی ہیں جن کو چرانے کیلئے وہ قریبی پہاڑ پر لے کر جاتا اور شام کو واپس لے آتا ہے ۔وہ اپنے دوستوں کیساتھ سڑک کے کنارے درخت کی چھاؤں میں بیٹھے تھے کہ اس دوران اٹک بسال روڈ پر چھٹی ڈھکی پہاڑ میں ہائی ایس نمبر LES-5738 میں 3 افراد ڈرائیور ہائی ایس عادل خان ، حمید خان ، کامران خان ساکن پشاور نیچے اترے اور ہماری بکریاں پکڑ کر ہائی ایس میں ڈالنا شروع کر دیں ،ہم 3 افراد شور کرتے ہوئے ہائی ایس کی طرف بھاگے تو یہ تینوں ہائی ایس میں سوار ہو کر بسال کی جانب فرار ہو گئے ،ہم نے موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کیا اور پولیس کو بذریعہ فون اطلاع دی جنہوں نے ناکہ بندی کر کے گاڑی کو روک لیا ،بعدازاں ہم بھی پہنچ گئے ۔ہائی ایس میں سے پولیس نے 5 بکریاں برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد زیر دفعہ 379,411 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 
















No comments:

Post a Comment