Monday, April 23, 2018

Weekly News from District Attock, Chhachh Valley and Hazro City, updated from Hong Kong.

Weekly News from District Attock, Chhachh Valley and Hazro City, updated from Hong Kong.




اٹک شہر میں تجاوزات کی بھرمار ،پورا شہر قبضہ مافیا کے قبضے میں، چنگ چی رکشہ کی غلط پارکنگ سے بد ترین ٹریفک جام ‘ عوام رُل گئی
بارہاخبروں کے اشاعت کے باوجود مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی ،حکام بالا شہر کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں،اٹک شہر میں تجاوزات کی بھرمار ،پورا شہر قبضہ مافیا کے قبضے میں، چنگ چی رکشہ کی غلط پارکنگ سے بد ترین ٹریفک جام ، ٹریفک پولیس اور بلدیہ حکام نے آنکھیں بند کررکھی ہیں عوام پریشان ضلعی و مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت ،لاپرواہی اور عدم توجہی کے باعث اٹک شہر کے تمام بازار اور گلیوں پر ناجائز تجاوزات قبضہ مافیا براجمان ہے اٹک شہر ، سول بازار ، فوارہ چوک ، مدنی چوک، کمیٹی چوک ، گیدڑ چوک میں با اثر اور پیسوں کے بل بوتے پر تجاوزات مافیا حد سے زیادہ تجاوز کر گئے ، کسی VIPکی آمد پرصرف افسروں سے داد وصول کرنے کے لئے شہر کا رخ تبدیل کر دیا جاتا ہے،بازاروں میں عوام کی سہولت کے لئے بنائی گئی فٹ پاتھ کا استعمال صرف اور صرف دکانداروں کے پاس ہے جنہوں نے دکانوں سے باہر 10 ،10 فٹ تک اپنے سامان کی آرائش کرکے سڑک کو تنگ کردیا ہے جو کہ روز مرہ کی اشیاء خورد و نوش خرید کیلئے آنے والے خواتین و حضرات کے لئے دشواری میں اضافہ ہے تمام قبضہ مافیا دکانداروں نے دکانوں کے سامنے بلدیہ کی جگہ کو اپنی میراث بناکر ٹھیلے اور ریڑھی والوں کو کرایہ پر دے رکھے ہیں ان سے ہزاروں روپے منتھلی بھتہ لیا جاتا ہے رہی سہی کسر چنگ چی رکشوں نے بازار کی تمام گلیوں پر اڈے قائم کرکے بازار کے حسن کا نقشہ بگاڑ رکھا ہے جنہیں پوچھنے والا کوئی ٹریفک اہلکار سول بازار میں نہیں ہوتا اسی طرح قبضہ مافیا کے کارندوں نے 20فٹ چوڑی گلیوں جس میں مینا بازار سے ملحقہ تمام گلیاں اور خصوصاً ڈاکٹر سجاد والی گلی اور مسجد حنفیہ کی دونوں اطراف کی گلیوں نمازی حضرات اور سودا سلف لینے والی خواتین کیلئے تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے کیلئے صرف 3فٹ کا راستہ ہے جو کہ نمازیوں کو مسجد تک پہنچنے اور خواتین کو گزرنے کیلئے باعث تکلیف ہے بازار میں ناجائز تجاوزات اور ریڑھی بانوں کی وجہ سے روز مرہ کی اشیاء خورد ونوش خریدنے کیلئے آنے والوں میں گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنے پر تو تکرار روزانہ کا معمول بن چکا ہے جو کہ کسی وقت بھی جھگڑے کا باعث بن سکتا ہے جبکہ بازار میں ڈیوٹی پر مامور بلدیہ اہلکار مٹھی گرم ہونے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر سب اچھا کی رپورٹ پیش کردیتے ہیں اٹک کے شہری بلدیہ کے آؤ کھاؤ اور کھلاؤ کے فارمولے سے تنگ آچکے ہیں بارہاخبروں کے اشاعت کے باوجود مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی شہری حلقوں نے کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی او اٹک اور سی پی او ٹریفک راولپنڈی سے اٹک شہر کی حالت زار کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

اٹک سٹی:جرائم پیشہ بھکاریوں اور خوبرو نوجوان بھکارنوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا؛رپورٹ 
جرائم پیشہ بھکاریوں اور خوبرو نوجوان بھکارنوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ،غیر مقامی جرائم پیشہ بھکاریوں کا مختلف علاقوں میں قیام سیکیورٹی رِسک بن گیا، شہریوں کا ڈی پی او اٹک عبادت نثار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اٹک شہر اور گردو نواح میں غیر مقامی جرائم پیشہ بھکاریوں اور خوبرو نوجوان بھکارنوں کا راج ہے ،شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوں کے بازاروں میں گاہک کم اور خوبرو نوجوان پیشہ ور بھکارنیں زیادہ نظر آنے لگیں ہیں جنہوں نے خریداری کیلئے آنے والے خواتین وحضرات کے ناک میں دم کر رکھا ہے ، زبردستی کپڑے پکڑ کر بھیک مانگی جاتی ہے بھیک نہ ملنے پر شریف خریداروں کو برا بھلا کہنے سے بھی دریغ نہیں کیا جاتا ہے ، خوبرو نوجوان پیشہ ور بھکارنیں گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے نوجوان لڑکوں سے مختلف غیر اخلاقی اداؤں سے روپے بٹورتی ہیں بلکہ سکول کے طلباء اور سفید پوش حضرات کو بھی نہیں بخشا جاتا ہے ،یہ خوبرو نوجوان پیشہ ور بھکارنیں بھیک مانگنے کیلئے خریداری کیلئے آنے والوں کا انتہاتک پیچھا کرتی ہیں جو کہ خریداروں کیلئے باعث پریشانی ہے جبکہ مقامی ضلعی انتظامیہ ان خوبرو نوجوان پیشہ ور اور جرائم پیشہ بھکارنوں کو نظر انداز کر کے آنے والی نسل کو تباہی کی جانب لے جا رہی ہیں ، ان خوبرو نوجوان پیشہ ور اور جرائم پیشہ بھکارنوں کی وجہ سے اصل حقدار اور مانگنے والی خواتین کی حق تلفی ہو رہی ہے ،شہر کی عوام ان سے سخت تنگ آچکی ہے ،اٹک کے مذہبی ،فلاحی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او اٹک عبادت نثار سے اپیل کی ہے کہ شہر سے خوبرو نوجوان پیشہ ور اور جرائم پیشہ بھکارنوں کے مانگنے پر پابندعائد کی جائے تا کہ نوجوان نسل کو فحاشی کی طرف راغب ہونے سے بچایا جا سکے ۔ 

اٹک سٹی: محکمہ وائلڈ لائف اٹک نے دوران ماہ غیر قانونی شکاریوں کے 10عدد چالان کر کے 70ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا
محکمہ وائلڈ لائف اٹک نے دوران ماہ غیر قانونی شکاریوں کے 10عدد چالان کر کے 70ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا، ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف آفیسر ا ٹک رابطہ منظور احمد نے شکاریوں کو متبنہ کیا ہے۔ دورا ن بریڈنگ سیزن ہر طرح شکارپر پابندی ہے اور یہ پابندی 15اپریل تا 15اگست تا جاری رہے گی ،اس دوران کسی بھی قسم کا شکار ممنوع ہے کیونکہ یہ پرندوں کا انڈے اور بچے دینے کا موسم ہے ‘اس سلسلے میں ہذا یں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے ۔ 

اٹک سٹی: اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے عطائی ڈاکٹروں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے شکردرہ میں حسنین ہومیو پیتھک کلینک سیل کر دیا
اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے شکردرہ میں حسنین ہومیو پیتھک کلینک سیل کر دیا،ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سعید بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے کہا کہ کسی شخص کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اورعطائی ڈاکٹروں کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن اس وقت ضلع بھر میں جاری ہے اور اس کا مقصد انسانی جانوں کو عطائی ڈاکٹروں کے ہاتھوں سے محفوظ بنانا ہے۔

حضروسٹی:چھچھ کے متاثرہ کسانوں کو بلدیہ حضرومیں جہانگیر خانزادہ اور ڈی سی کے نام پر بلایا گیا مگر خود آنیکی زحمت گوارہ نہ کی؛ احمد خانزادہ
خانزادہ تاج محمد خان گروپ کے چیئرمین و امیدوار صوبائی اسمبلی احمد خانزادہ نے کہا ہے کہ حالیہ ژالہ باری اور بارشوں سے تباہ فصلوں نے کسانوں کو نقصان کے بوجھ تلے دب دیا ہے جس طرح کسانوں کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے، اس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو خود چھچھ کا دورہ کرکے علاقہ کو آفت زدہ قرار دیکر امداد کا اعلان کرنا چاہئے تھا ، چھچھ کے متاثرین کو بلدیہ حضرو میں اعلیٰ جہانگیر خانزادہ ، ڈی سی اٹک اکبر حیات کے نام پر بلایا گیا مگر انہوں نے خود آنے کی زحمت گوارہ نہ کی اور پٹواریوں و سیاسی سپورٹرز کو بھیج دیاجو کہ کسانوں کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے ۔حکومت پنجاب تمام کسانوں کو بلا تفریق نقصان کا پورا پورا معاوضہ ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے سخت رد عمل میں کیا، احمد خانزادہ نے مزید کہا کہ جب ڈی سی اٹک ، اے سی حضرو نے متاثرین چھچھ سے ملاقات نہیں کرنا تھی تو گاؤں گاؤں مساجد میں صوبائی وزیر کا نام لیکر کیوں اعلانات کئے گئے اور فیس بک پر اشتہارات لگائے گئے کہ یہ شخصیات چھچھ کے کسانوں سے ملاقات کرینگے اور معاوضہ دینگے مگر یہ سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کڑی نکلی ہے ، احمد خانزادہ نے کہا کہ جن لوگوں کو بٹھا کر لوگوں کو حضرو بلوایا گیا یہ کب انصاف سے امداد دلوا سکیں گے کیونکہ یہ تو خود سیاسی ہیں اور پٹواری بھی وہی کرینگے جو یہ لوگ کہیں گے اور اگر چھچھ کے متاثرین کو زمین اور نقصان کے حساب سے برابر معاوضہ نہ دیا گیا تو ہم ان متاثرین کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے ۔ 

تحصیل حضرو:خواجہ سرا کو ڈانس پارٹی میں لیکر جانیوالے کو قتل کی نیت سے فا ئر کر نے پر نا معلوم شخص کے خلا ف مقدمہ درج 
قتل کی نیت سے فا ئر کر نے پر نا معلوم شخص کے خلا ف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق عمیر علی نے تھانہ حضرو میں بیان دیا کہ میں محکمہ مال میں بطو ر کمپیو ٹر آپریٹر ملازم ہو ں ،میرے ایک دوست کی شادی شروع ہے جس میں پروگرام کے لئے خواجہ سرا حضرو سے لیکر غازی جا رہا تھا ،اسی اثناء میں نا معلوم نقا ب پوش میرے کار کے پاس آگیا اور پسٹل نکال کر ہم پر فا ئر کیئے جس سے ہم شدید زخمی ہو گئے، پو لیس نے نا معلوم نقاب پوش کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی:شہداء قوم کے ما تھے کا جھو مر ہوتے ہیں ان کے اہل و عیال کی کفا لت سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو تی ہے ؛شیخ عامر مجید
شہداء قوم کے ما تھے کا جھو مر ہوتے ہیں ان کے اہل و عیال کی کفا لت سے اللہ کی رضا اور خوشنودی حاصل ہو تی ہے جبکہ زندہ ہوں ملک اور قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ دینے والے پاک فوج اور محکمہ پو لیس کے شہدا ء کے اہل و عیال کی خوشیوں اور غم میں برا بر کا شریک ہوں ،ڈی پی او اٹک نے محکمہ پو لیس کے شہداء کی بیٹیوں کی اپنی سر پر ستی میں رخصتی کی جو روایت قائم کی ہے اس کی سابق ادوار میں مثال نہیں ملتی ،ولیمہ کے اخراجات بر داشت کر کے مجھے دلی سکون ملاہے ‘یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار مغل اعظم شادی ہال و ٹیو لب مارکی کے منیجنگ ڈا ئریکٹر شیخ عا مر مجید نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی اوٹک عبادت نثار نے محکمہ پو لیس کے افسران و اہلکاران جنہوں نے ملک اور قوم اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کے نذرا نے پیش کیئے ،ان کی بیٹیوں کی اپنی قیادت میں رخصتی کے فرائض باپ بن کر ادا کیئے انہوں نے اس کار ثواب میں مجھے بھی شامل کیا ،میں نے شہدا ء کی بیٹیوں کو اپنی بیٹیاں سمجھتے ہیں ان کی دعوت ولیمہ کے اخراجات خود بر داشت کیئے جس سے مجھے دلی سکون ملا ،انہوں نے کہا کہ جب تک میں زندہ ہوں پاک فوج اور پو لیس کے اہل و عیال کے غم و خوشی میں شریک ہو نگا اور ہر طرح کے اخراجات بر داشت کر نے کا عام اعلان کر تاہوں ۔ 

اٹک سٹی: کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 115واں کانوکیشن20اپریل 2018کوکامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہوا
کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کا 115واں کانوکیشن20اپریل 2018کوکامسیٹس اٹک کیمپس میں منعقد ہوا، 316 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کی گئیں جن کا تعلق منیجمنٹ سائنسزکمپیوٹر سائنسز، الیکٹریکل انجئیرننگ،اور ریاضی کے شعبہ جات سے تھا ، مہمان خصوصی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدنے فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور میڈل تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور ملکی ترقی میں تحقیق کے کردار کو اجاگرکیا اس موقع پر ریکٹر کامسیٹس پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر(تمغہ امتیاز) نے معزز مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لیئے نیک تمناوءں کا اظہار کیا مزید برآں ڈائریکٹر کامسیٹس اٹک ڈاکٹر محمد عبدرلرحمن خان نے کیمپس رپورٹ پیش کی اور کیمپس کی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ 

اٹک سٹی: 29اپریل کو لاہور میں ہونیوالے جلسہ کی تیاری کے سلسلہ میں میجر طاہر صادق اور ایمان طاہر اٹک کی زیر قیاد ت ریلی کا انعقاد 
29اپریل کو لاہور میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاری کی سلسلہ میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور ضلع چیئر پرسن ایمان طاہر اٹک کی قیاد ت میں اٹک سے حسن ابدال تک نکالی گئی ،عوامی ریلی نے اٹک کی سیاست میں ہلچل سی مچا دی ہے سابق ضلع ناظم ممبر کور کمیٹی میجر طاہر صادق کی جانب سے پہلی مرتبہ اٹک کی قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں سے الیکشن لڑنے کے اعلان ، اٹک کی سیاست پر جاری جمود کو توڑ دیا ہے ۔ریلی میں عوام کے جمع غفیر نے نہ صرف مسلم لیگ ( ن ) بلکہ تحریک انصاف میں ان کے مد مقابل کھڑے ملک امین اسلم اور ملک سہیل کمڑیال کو بھی ایک واضح پیغام دے دیا ہے کہ انتہائی بلند آواز میں میجر طاہر صادق نے جو خطاب کیا اس میں ان کی باڈی لینگویج انتہائی پر اعتماد اور پر سکون تھی ‘وہ اپنے مخالفین سے کس طرح نبردآزما ہوں گے ‘یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ اٹک سے ریلی میں امیدوار پنجاب اسمبلی ملک حمید اکبر خان اپنی رہائش گاہ ڈیرہ ملک اللہ بخش خان سے بڑے جلوس کی صورت میں نکلے جس میں چیئرمین یونین کونسل سردار وسیم امتیاز ایڈووکیٹ ، جمریز خان ، وائس چیئرمین ملک سعید اکبر خان ، ملک شہزاد اکبر خان ، سابق چیئرمین مصالحتی کمیٹی یونین کونسل بریار حاجی ملک منیر خان کے علاوہ علاقہ معززین نے ریلی میں شرکت کی ریلی میں 100 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی قیادت ملک حمید اکبر خان نے کی ریلی شین باغ سے ہوتے ہوئے مدنی چوک پہنچی جہاں سے ریلی کی قیادت چیئرپرسن ایمان طاہر نے کی ریلی کا مختلف مقامات پر استقبال ہوا ، ہٹیاں میں امیدوار پنجاب اسمبلی چنگیز خان اپنے قافلے کے ساتھ شامل ہوئے حسن ابدال میں امیدوار پنجاب اسمبلی حاجی شفقت خان طاہر خان خیلی ، اسد خان طاہر خیلی ، ملک امانت خان راول ، چیئرمین بلدیہ حسن ابدال ظہیر احمد بھٹیانوالہ ، وائس چیئرمین زبیر اقبال خان اور میجر گروپ کے دیگر چیئرمین یونین کونسل حسن فردوس ، سلیم خان و دیگر اپنے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھے ریلی کئی گھنٹے کا سفر طے کر کے حسن ابدال ہزارہ روڈ پر پہنچی تو جلسہ عام کا روپ دھار لیا چیئرپرسن ایمان طاہر تمام صورتحال کا جائزہ لیتی رہیں اس موقع پر ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق اور ضلع چیئر پرسن ایمان طاہر اٹک نے حسن ابدال میں مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کیا قبل ازیں میجر طاہر صادق اپنی صاحبزادی چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کے ہمراہ حسن ابدال ریلی کی شکل میں پہنچے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعد ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر الیکشن لڑوں گا، عمران خان کو دو قومی اور پانچ صوبائی سیٹیں جیت کر تحفہ مین دیں گے،عمران خان کی تبدیلی والے نعرے کی حمایت کرتے ہیں،ہماری شرکت سے پی ٹی آئی میں جان پڑ گئی ہے، بچہ بچہ میجر گروپ کی طاقت کو جانتا ہے تبدیلی لا کر دکھائیں گے، اٹک سے اپنے مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، اس موقع پررہنما تحریک انصاف میجر طاہر سادق نے اعلا ن کی کہ 29اپریل کو لاہور جلسہ عام میں بھر پور شرکت کریں گے، ریلی کی کامیابی پر یوتھ، آئی ایس ایف(میجر فورس) اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔

اٹک سٹی: ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ کے قریب 4 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پراپرٹی ڈیلر ملک راشد کو دن دیہاڑے لوٹ لیا 
تھانہ سٹی اٹک کی حدود میں ایڈیشنل سیشن جج کی رہائش گاہ کے قریب 4 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اٹک کے معروف پراپرٹی ڈیلر ملک راشد محمود کو دن دیہاڑے لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق ملک راشد محمود ساکن ماڑی کنجور تحصیل و ضلع اٹک نے تھانہ سٹی اٹک میں بیان کیا کہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں صبح 10 بج کر 45 منٹ پر میں ریلوے روڈ سے اپنی کار نمبر AK-7 وٹز پر اٹک شہر آ رہا تھا کہ جب چار افراد موٹر سائیکلوں پر سوار آ گئے اورکہا کہ رقم نکال دو میں نے اپنا پرس ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا جس میں 41 ہزار روپے ، اے ٹی ایم اور دیگر کارڈز موجود تھے ۔ڈاکوؤں نے کہا کہ باقی رقم بھی نکالو ، باہر کھڑے افراد نے کہا کہ اس کے گھر کی طرف چلو سب ڈاکو اٹک کے لہجے میں پنجابی بول رہے تھے،چاروں ڈاکو ؤں نے مجھے میرے گھر کے پاس لیکر جانے کے بعد کہا کہ بیگم کو کہو کہ رقم لے کر آئے میں نے کہا کہ رقم گھر پر نہیں ہے ،اسی دوران پیچھے بیٹھے ڈاکو نے سیٹ کے نیچے سے رقم نکال لی ،اسی دوران انہوں نے گاڑی فوراً دوڑا دی ۔

پنڈیگھیب:پنجاب حکومت قابل اور لائق طلبہ کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ سکالر شپ دے رہی ہے ؛شیخ آفتاب احمد کا تقریب سے خطاب
وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ معلم معاشرے کا سب سے قابل احترام طبقہ ہے ،استاد زیور تعلیم سے آراستہ کر کے ہمیں معاشرے اور ملک و قوم کیلئے ایک کارآمد فرد بناتا ہے ‘حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، پنجاب حکومت قابل اور لائق طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم کیساتھ ساتھ سکالر شپ دے رہی ہے ۔آنے والے دس سالوں میں پاکستان معاشی لحاظ سے دنیا کی بڑی معاشی قوتوں میں سر فہرست ہو گا گوادر کا سمندر عطیہ خداوندی ہے ‘سی پیک گیم چینجر ہے ،ہمارا ضلع تعلیم کے میدان میں لاہور اور اسلام آباد سے کسی طرح کم نہیں ہے دوسری دفعہ صدارتی ایوارڈ ابرار شاکر کے خاندان کیلئے تاریخ بن گیا ہے ان کی آئندہ آنے والی نسلیں اس اعزاز پر فخر محسوس کرتی رہیں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال میں نجی تعلیمی ادارے اکسفورڈ سکول اینڈ کالج پنڈی گھیب کے چیف ایگزیکٹو ابرار شاکر کو تعلیمی خدمات پر دوسری مرتبہ صدارتی ایوارڈ ملنے کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر شعبۂ تعلیم سے وابستہ شخصیات پروفیسر بشیر احمد رضوی ، عطاء الرحمن چوہدری ، پروفیسر نصرت بخاری ، ملک حفیظ اللہ خان ، سابق سوشل ویلفیئر آفیسر خالد صباء ، حافظ محبوب ، شیخ حفیظ اللہ کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کا اہتمام مرکزی جنرل سیکرٹری نیشنل ایسویسی ایشن پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز و جنرل کونسلر محمد طارق اور ضلعی صدر نیشنل ایسوسی ایشن پرائیویٹ سکول اینڈ کالجز ملک محمد جاوید نے کیا ، شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہم ترقی کے سفر پر رواں دواں ہیں حلقہ میں 275 سے زائد دیہاتوں کو بجلی اور سوئی گیس فراہم کی ہے انشاء اللہ 2018 ء کے عام انتخابات میں حکومت بنا کر ضلع اٹک کے کونے کونے میں سوئی گیس اور بجلی پہنچائیں گے انہوں نے ابرار شاکر کو دو دفعہ صدارتی ایوارڈ ملنے پر اور چیف منسٹر ایوارڈ حاصل کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تقریب کی اختتام سے قبل شیخ آفتاب احمد نے صدارتی ایوارڈ گولڈ میڈل اپنے ہاتھوں سے ابرار شاکر کو پیش کیا تقریب سے پروفیسر بشیر احمد رضوی ، محمد طارق ، ملک محمد جاوید ، پروفیسر نصرت بخاری ، ملک حفیظ اللہ خان نے بھی خطاب کیا اور ابرار شاکر کی تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلیمی ادارے کے طلبہ و طالبات نے 2007 ء سے لے کر 2015 ء تک پری انجینئرنگ بورڈ میں صوبائی اور ضلعی سطح پر اول اور سوئم پوزیشنیں حاصل کیں جو ان کی تعلیمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے تقریب کے اختتام پر ابرار شاکر ، ملک محمد جاوید اور محمد طارق نے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔ 

ضلع اٹک: اوورلوڈنگ ، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر 2 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج 
اوورلوڈنگ ، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر 2 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج ، تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ، پی ایچ پی مہمند خان نے دوران ناقہ بندی گلی جاگیر بھوسہ سے اوورلوڈ ٹریلر نمبری TLY-525 جس کو محمد ظریف ولد یارن خان ساکن لاوا تلہ گنگ ضلع چکوال چلا رہا تھا ،اس کے خلاف 279 ت پ کے تحت تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ درج کر لیا ، دوسری کاروائی میں اے ایس آئی ، پی ایچ پی کوثر ممتاز نے حطار اڈا کے قریب دوران ناقہ بندی ہائی ایس نمبری RIH-6369 کے پیچھے پائیدان پر سواریاں کھڑی کر کے لانے والے ڈرائیور سمیع اللہ ولد ثناء اللہ ساکن کوہاٹ کے خلاف غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 279 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی: ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2 کرایہ داروں اور مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج
ڈی پی او اٹک عبادت نثار کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کے تحت 2 کرایہ داروں اور مالک مکان کے خلاف تھانہ میں کوائف جمع نہ کرانے پر مقدمات درج کر لیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس چوکی سٹی ایس آئی راجہ مرتضیٰ فردوس نے ہمراہ ملازمان دوران گشت و پڑتال کرایہ داری عامر اقبال اور مالک مکان دلنواز خان جبکہ ایس آئی آفتاب الدین نے محمد آصف اور مالک مکان دلنواز خان کو متعدد دفعہ نوٹس کے باوجود کرایہ داری کوائف تھانہ میں جمع نہ کرانے پر کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی:زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اجلاس کی
زراعت کی ضلعی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اجلاس کی ۔صدارت کی اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب نے کسانوں اور زمینداروں کی فلاح وبہبود کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کی وجہ سے ضلع اٹک نے زراعت کے شعبہ میں کا فی ترقی کی ہے اور ترقی کا یہ سفر اب بھی جاری ہے ۔اے ڈی سی ا یف اینڈ پی میر محمد نوازنے اس موقع پر کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ بھر میں زراعت کے شعبہ میں موئثر اقدامات کیے گئے ہیں، کاشتکاروں، کسانوں اور زمینداروں کو زراعت کی ترقی کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی گئی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھرمیں زرعی انقلاب آیا ہے اور انقلاب کا یہ سفر جاری رہے گااجلاس میں شرکاء کو ضلع اٹک میں زراعت کے شعبہ میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ 

اٹک سٹی:وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے؛ رانا اکبر حیات (ڈی سی اٹک) 
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلع بھر میں صاف دیہات پروگرام جاری ہے‘ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے دیہاتوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے کے وہ اپنی تحصیلوں میں موجود دیہاتوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں ،اس سلسلے میں ایک منصوبہ بھی تشکیل دیا گیا جس کے تحت دیہاتوں کی صفائی کے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ صاف دیہات پروگرام کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں ضلع بھر کے منتخب سیاسی اور سماجی نمائنیدے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جا رہی ہے۔

اٹک سٹی: ملک بک ڈپووالے ملک اصغر کی زوجہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں
ملک بک ڈپووالے ملک اصغر کی زوجہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں،اٹک شہر میں ملک بک ڈپو کے مالک ملک اصغر کی اہلیہ اور ملک عادل ایڈووکیٹ کی والدہ طویل علالت کے بعد برضائے الہٰی خالق حقیقی سے جا ملیں ، ان کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ اٹک شہر میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں تاجر برداری ،وکلاء ،صحافیوں کے علاوہ مرحوم کے عزیز واقارب اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے،مرحومہ کو اٹک کے نئے مقامی قبرستان میں اشک بار آنکھوں کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا ہے۔

گاؤں حاجی شاہ:مو جودہ حکمرانوں نے کر پشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ،آنیوالا دور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت کا ہے ؛ سردار سلیم حیدر
سابق وفا قی وزیر و ڈویژنل صدر پی پی پی سردار سلیم حیدر نے کہاہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں ، ہاریوں اور کسانوں کی جماعت ہے ‘ہم نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو دہلیز پر سہو لیات پہنچا ئیں ،مو جودہ حکمرانوں نے کر پشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں آنے والا دور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت کا ہے ،عوام ملک لوٹنے والو ں اور دھر نوں کی سیاست کر نے والوں سے عاجز آچکے ہیں ‘ملک بھر سمیت ضلع اٹک میں حقیقی تبدیلی ہم لا ئیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہو ں نے حاجی شاہ گاؤں میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) چھوڑکر پی پی پی میں شامل ہو نے والے شمولیتی پروگرام سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر شا مل ہو نے والے حلقہ این اے 55اور پی پی 1کے تحصیل اٹک کے گاؤں حاجی شاہ کی سید برادری کے سید حسنین شا ہ کونسلر ، سید ریاض شاہ ، سید یاسر شاہ ،سید اسرار شاہ ،سید شاہ جہاں بادشاہ ، جاوید وڈا، صفدر خان ملال ، فضل داد خان ملال ، سیٹھ شوک ، ملک جعفر حسین نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑ کر سردار سلیم حیدر پی پی پی میں شمو لیت کا اعلان کیا اور سلیم حیدر کو یقین دلا یا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی پی کو بھر پور کامیابی دلا ئیں گے سادات برادری کی میٹنگ میں ملاں منصور گاؤں سے ملک خاکسار ، مانسر گاؤں سے ملک جاوید اور فتح جنگ گو ندل سے شیخ آفتاب کی برادری کے شیخ نواد صدیقی نے بھی پی پی پی میں شمو لیت کا اعلان کیا اور اپنے گاؤں میں سلیم حیدر کا جسلہ کرا نے کا وعدہ بھی کیا ، سلیم حیدر کے ہمراہ ملک اقبال ، ملک عیصب خان ، کیپٹن فقیر اور ملک محمد عمیر خان بھی تھے ، سلیم حیدر خا ن کو NA-55کی تحصیل اٹک اور حضرو میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے جیت انشاء اللہ پی پی پی کی ہو گی ۔

اٹک سٹی:محکمہ صحت اٹک کے سابق ملازم و سینئر صحافی الطاف بھا کری طویل علا لت کے بعد انتقال کر گئے 
محکمہ صحت اٹک کے سابق ملازم و سینئر صحافی الطاف بھا کری طویل علا لت کے بعد انتقال کر گئے ،مر حوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ نمازجنازہ میں وفا قی وزیر پا رلیمانی امورشیخ آفتاب احمد ، سابق ضلع ناظم و ممبر کور کمیٹی تحریک انصاف میجر طاہر صادق ،ایم پی اے اعجاز بخاری ، چیف آفیسر اوکاڑہ سردار آفتاب احمد خان ، سی ای او محکمہ صحت ڈاکٹر ملک عبادت خان ، را جہ زاہد جرال ، چیئر مین اٹک پریس کلب رجسٹر ڈ ندیم رضا خان ، وا ئس چیئر مین حافظ عبدالحمید خان ، جوا ئنٹ سیکر ٹری شیخ بابر قیوم ، چیئر مین ڈسٹر کٹ پریس کلب اٹک ملک عطا محمد خان ، سینئر وا ئس چیئر مین عمران علی سیفی ،جنرل سیکر ٹری تفسیر احمد خان ،چیئر مین الیکٹرو نک میڈیا ایسو سی ایشن لا لہ محمد صدیق، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، رہنما پی پی پی خا لد محمود اعوان ، حاجی سلیم خان ، حر عباس، سر پر ست اعلیٰ سینٹر ل یونین آف جنرنلسٹس حاجی پرویز خان ، سینئر صحافی ڈاکٹر مہتاب منیر خان ، طا ہر نقاش ، سعید آفریدی، ولید خان کے علاوہ معززین علاقہ ، صحافیوں ، تا جر برادری کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے جنازہ میں شر کت کی مر حوم کو نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔ 

اکھوڑی(اٹک):اس سال ہو نیوالے انتخابات میں پی پی پی برتری حاصل کرکے مر کز اور صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائی گی ؛ قمر زمان کائرہ
اس سال ہو نیوالے عام انتخابات میں پی پی پی واضع برتری حاصل کرکے مر کز اور صوبوں میں اپنی حکومتیں بنائی گی ،عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن کیاجائے گا ، بھٹو نے غریب کو اپنا حق لینے کا طریقہ بتایا ،آج بھی پی پی پی وفاق کی علامت ہے ، ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر بے نظیر بھٹو شہید تک پی پی پی کی تاریخ خون سے رنگی ہوئی ہے ،ملک کی بقاء کے لیے بھٹو خاندان کی قربا نیاں نا قابل فراموش ہیں۔ان خیالات کا اظہارصدر پی پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ نے تحصیل اٹک کے گاؤں اکھوڑی میں کھٹڑ فیملی کی اہم شخصیت سردار عرفان جعفر خان اکھوڑی ان کی برادری اور دھڑے کی پی پی پی میں شمو لیت کے موقع پر منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔قبل ازیں پی پی پی کے مرکزی رہنماؤں کا سردار عرفان جعفر خان نے فاروق اعظم کا لونی اٹک میں اپنی رہا ئش گاہ پر شا ندار استقبال کیا پی پی پی میں شامل ہو نے والوں میں ممتاز لیبر لیڈر رہنما ملک امداد اعوان اور دیگر بھی شامل تھے ‘تقریب سے جو اکھوڑی کے پہاڑ کے دا من میں خصوصی طور پر منعقد کی گئی تھی نے اسے چار چا ند لگا دیئے تقریب سے سابق وزیر سینیٹر ملک حا کمین خان ، ڈویژنل صدر پی پی پی سلیم حیدر،سردار عرفان جعفر ، ملک امداد اعوان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیااٹک کی تحصیلوں حضرو، حسن ابدال، فتح جنگ ، پنڈی گھیب،جنڈ ، کھوڑاور دیگر مقامات سے جیا لے اور پی پی پی کے کارکنان بڑے قافلوں کی صورت میں تقریب میں پہنچے ،تقریب میں سابق تحصیل ناظم فتح جنگ سردار ظہیر افضل خان عرف صبیح خان ، چیئر مین بلدیہ فتح جنگ عابد داؤد،ضلعی صدر اشعر حیات خان ،ضلعی سینئر نا ئب صدر فقیر خٹک، ضلعی سیکرٹری اطلاعات محمد افسر ، سٹی صدر پیپلز پارٹی لالہ محمد فردوس خان، جنرل سیکرٹری شاہد حسین، رہنما پی پی پی شعبہ خواتین اسلام آباد شائستہ کھو سہ، سابق امیدواران پنجاب اسمبلی ریاض خان بالڑہ ،سردار وحید خان آف سالار ، چیئرمین یو نین کونسل رفعت حیات بالڑہ ، مظہر حسین بابر ،نصیرخان جدون ،قاضی گلزار حسین اور دیگر عہدیداران اورکارکنان نے کثیر تعداد میں شر کت کی ، مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بانی چیئر مین پی پی پی نے پھانسی کا پھندا قبول کرلیا مگر اسلامی بلاک اور ایٹمی پلانٹ کیخلاف سمجھو تہ نہ کیا چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے شہید نانا اور شہید والدہ کی ملک کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں بھٹو خاندان نے ہمیشہ آمروں کیخلاف غریب عوام کی جنگ لڑی ،بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کو مستحکم کیا اور قید و بند کی صعو بتیں برداشت کیں مگر اس خاندان نے ملک کے مفاد پر سودے بازی نہیں کی دہشت گردی کا سب سے بڑا نقصان پی پی پی نے اٹھا یا۔

اٹک سٹی:خواجہ سراؤں کے مسائل کے سلسلے میں ایک اجلاس اے سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
خواجہ سراؤں کے مسائل کے سلسلے میں ایک اجلاس اے سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں اے ایس پی اٹک عمارہ شیرازی،سوشل ویلفیئر،نادرہ ، الیکشن کمیشن اور خواجہ سراؤں کے نمائندے بھی موجود تھے، اجلاس میں خواجہ سراؤ ں کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے مختلف مسائل پر تفصیلی بحث عمل میں لائی گئی ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم نے اس موقع پر کہا کہ خواجہ سرا بھی ہمارے معاشرے اور ملک کا حصہ ہیں جن کے حقو ق کا تحفظ کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔خواجہ سراؤ ں کے شناختی کارڈ اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے مختلف مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔



اٹک سٹی:اساتذہ معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں اور ملک و قوم کے معمار ہیں ؛رانا اکبر حیات کا گورنمنٹ پائلٹ سکول میں خطاب
ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ اساتذہ معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں اور ملک و قوم کے معمار ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ پائلٹ سکول اٹک میں ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن)محمدسلیم شہزاد، سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو،ڈی او سکینڈری راجہ امجد اقبال،ڈی او ایلیمنٹری میڈم شہناز ، ڈی ایم او اٹک محمد فاروق قمر، پرنسپل پائلٹ سکول شیخ آصف صدیقی اورایڈمن حسن دین کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ،تقریب میں نئے بھرتی ہونے والے 352 اساتذہ میں تربیت مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کی گئیں‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ پوری لگن اور محنت سے کام کریں اور طلباء و طالبات کا مستقبل سنواریں جن میں اس ملک کا مستقبل پنہاں ہے ، محکمہ تعلیم اٹک نے گزشتہ عرصوں میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر میں ضلع اٹک کی پوزیشن بہتر ہوئی ہے اور اب اس کا شمار تعلیمی لحاظ سے پہلے چار بہترین ضلعوں میں ہوتا ہے حکومت پنجاب نے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ریکارڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کو بین الاقوامی سطع پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے پچھلے دو سالوں میں ضلع اٹک کے تما م محکموں میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر ہوئیں ہیں اور یہ پالیسی آئندہ بھی جاری رہے گی سی ای او ایجوکیشن نثار احمد میو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو خالص میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا ہے اور ان سے امید کی جا تی ہے کہ یہ اساتذہ پوری دیانتداری اور ایمانداری سے کام کریں گے اور طلباء وطالبات کی مجموعی کارکردگی بہتر سے بہتر بناتے ہوئے ضلع اٹک کا نام روشن کریں گے محمدسلیم شہزادنے کہاکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے ضلع کی ترقی کے لیے بے شمار اقدامات اٹھائے جس سے ہر شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پوری لگن اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیں گے اور ضلع اٹک کو تعلیمی لحاظ سے نہ صرف صوبہ پنجاب بلکہ پاکستان کا نمبر ایک ضلع بنائیں گے۔ 

اٹک سٹی: ملک میں حالیہ جاری بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم نے ریسکیو 1122 اٹک کے آفس کا دورہ کیا 
ملک میں حالیہ جاری بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنراٹک مرضیہ سلیم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 اٹک کے آفس کا دورہ کیا جس کا مقصد سیلاب سے بچاؤ کے حفاظتی آلات اور اقدامات کیلئے تیاری کا جائزہ لیا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم کو اپنے تمام موجودہ اورآپریشنل آلات کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو 1122اٹک کی ہنگامی صورتحال کے نبٹنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو1122اٹک کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیشہ کی طرح ریسکیو1122اٹک کسی بھی ناگہانی صورتحال میں عوام کو بروقت ریلیف دینگے۔

ضلع اٹک: ٹریفک حادثہ میں نوجوان جان بحق ، مکھڈ روڈ نکہ افغانان کے قریب چلتے ٹریکٹر ٹرالی سے مدثر خان ولد گل زرین گر گیا 
ٹریفک حادثہ میں نوجوان جان بحق ، مکھڈ روڈ نکہ افغانان کے قریب چلتے ٹریکٹر ٹرالی سے مدثر خان ولد گل زرین گر گیا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور شدید زخمی ہو گیا جس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ پہنچا یا گیا جہاں ڈیوٹی پر مو جود ڈاکٹر نے طبی امداد دیکر فوری طور پر ریسکیو 1122کی ایمبو لینس پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے راستہ میں ہی جا ن بحق ہو گیا ۔ 














No comments:

Post a Comment