Thursday, May 3, 2018

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).

Weekly News from Attock City and Tehsil Hazro, (Punjab) Pakistan. Updated from Hazro (Attock).


اٹک سٹی:اٹک بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے نزدیک حساس ادارے کی کوسٹر پر خود کش حملہ ، حادثہ میں 3 افراد شہید 
تھانہ صدر اٹک کی حدود میں اٹک بسال روڈ پر ڈھوک گاما کے نزدیک حساس ادارے کی کوسٹر پر خود کش حملہ ، حادثہ میں 3 افراد شہید ، 3 خواتین 2 بچوں سمیت 19 افراد زخمی ، خود کش حملہ آور نے دھماکہ کرنے سے قبل بس پر مسلسل فائرنگ کی۔ خودکش حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور عملے کی کثیر تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ،خودکش حملہ آور کے جسم کے اعضاء کئی سو گز دور تک جا گرے ،دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی ‘جائے حادثہ کو حساس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مکمل طور پر سیل کر دیا ، ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ، تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کی سول ملازمین کو لانے والی کوسٹر نمبر ICTX-160 تھانہ صدر اٹک کے گاؤں ڈھوک گاما اٹک بسال روڈ پر ایک جمپ کے قریب پہنچی تو اس دوران پہلے سے وہاں پر موجود موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے کوسٹر پر فائرنگ کی جس پر ڈرائیور اکرم نیازی نیچے اترا تو خودکش حملہ آور اس سے لپٹ گیا جس کے نتیجہ میں خودکش حملہ آور نے بٹن دبا کر دھماکہ کر دیا جس کے نتیجہ میں وہاں سے گزرتا ہوا ڈھوک گاما کا رہائشی 20 سالہ حبیب خان بھی اس خودکش حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گیا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں خودکش حملہ آورہلاک جبکہ کوسٹر کا ڈرائیوراکرم نیازی ساکن میانوالی حال پیپلز کالونی اٹک اور حبیب خان ولد محمد سفیر عمر 23سال ساکن ڈھوک گاما بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔خودکش حملہ آور کے اعضاء سینکڑوں فٹ دور تک جا گئے دھماکہ کئی کلو وزنی تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کی آواز میلوں دور تک سنی گئی، دھماکہ کے نتیجہ میں زخمیوں میں محمد شعیب ولد اورنگزیب عمر 25 سال ساکن ڈھوک گاما ، مسرت بی بی زوجہ ذوالفقار احمد ساکن مرزا ، نزاکت خان ولد خان بہادر ، محمد سعید ولد عطر دین عمر 32 سال ساکن ملاں منصور ، منتہا دختر نزاکت ساکن بروٹھہ ، حافظ افتخار ولد محمد نواز ساکن سرگودھا ، حسین ولد گلزادین ، سعید شاہ ولد روان شاہ ساکن کرک ، عبید ولد حفاظت خان ، ندیم ، صوفیہ بی بی زوجہ شیر محمد ساکن ڈھوک گاما ، بھاگ بھری زوجہ گلزادین ، احسان ولد بشیر احمد عمر 10 سال ساکن ڈھوک گاما ، انجم ولد محمد صدیق ساکن محلہ شاہ فیصل آباد اٹک شہر ، ساجد ولد قاسم ، منصب خان ولد گلاب خان عمر 50 سال ساکن دکھنیر ، طارق محمود ولد منظور حسین عمر 55 سال ، باغ زرین زوجہ گلزرین ساکن سالار چوک ، گلزرین ولد خیال زرین ساکن سالار چوک ، الیاس ، 3 راہ گیر خواتین اور 2 بچے بھی زخمی ہو گئے جن کی تعداد 19 سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ 2 شدید زخمیوں کو راولپنڈی اور 2 کو سی ایم ایچ اٹک ریفر کر دیا گیا ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی تمام گاڑیاں اور عملہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق احمد کی قیادت میں موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر رانا اکبر حیات ، ڈی پی او رعبادت نثار ، آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ ، سول ، قانون نافذ کرنے والے اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ ، کرائم سین یونٹ ، رینجرز اور دیگر اداروں کے افسران اور عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تمام علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا تمام افسران نے فرداً فرداً اسفند یار ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ کر زخمی ہونے والوں کی عیادت کی جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ان کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں کرائم سین یونٹ نے جائے حادثہ پر شوائد اکھٹے کر کے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں خودکش حملہ آور کے اعضاء کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی حاصل کر لیے گئے ہیں اور اس کے انگوٹھے کے نشان نادرا کو بھی بھجوائے جا رہے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور متعدد مقامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مشکوک افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ‘مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنے علاقوں میں ترقیاتی فنڈز نہ دینے پر سراپا احتجاج بن گئے 
ضلع کونسل اٹک کا اجلاس ‘مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے ممبران اپنے علاقوں میں ترقیاتی فنڈز نہ دینے پر سراپا احتجاج بن گئے ، تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے حزب اقتدار کے ممبران بھی عوامی مسائل کے حل نہ ہونے پر اور ضلع کونسل کے ملازمین کی ترقی پر سرخ فیتے پر سیخ پا ہوئے ،ضلع کونسل اٹک کا اجلاس جناح ہال اٹک میں کنوینئر وائس چیئرمین ملک جمشید الطاف منعقد ہوا ، اجلاس خاص میں گزشتہ اجلاس کی توسیع کی گئی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان کی علاقائی مسائل پر تقریر دو دھاری تلوار ثابت ہوئی جس نے ضلع کونسل میں حزب اقتدار اور تحصیل پنڈی گھیب اور جنڈ کے مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے ورزاء اور ممبران اسمبلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا علاقہ کی پسماندگی پر ان کی تقریر کے دوران سحر طاری ہو گیا اجلاس سے سینئر ممبر سردار واجد علی خان ، ملک امیر خان کھوڑ ، سردار آصف خان مٹھیال ، چن حسن فردوس ، سید زاہد حسین بخاری ، خان وزیر خٹک ، ملک عمران شو کت ، ذا کر خان خگوانی ، اقبال خٹک مکھڈ ، ملک محمد خان قطبال ، محمد امیر ملک گلی جا گیر ، سید تنویر حسین شا ہ کوٹ فتح خا ن، سید جمشید الطاف شاہ مرزا ، سلیم خان بھلڑ جو گی ، ملک شمیم محمد خان بر یار ،محمد قیصر خان ہارون ،ملک کامل حیات دکھنیر ، بابو عبدالرحمن میانوالہ ،ملک محمد نواز تراب ، حاجی مشتاق حسین سگھری ، چن شیر افسر حاجی شا ہ ، ملک عزیز الرحمن فقیر آباد ، ملک منورخان ایڈووکیٹ بو لیانوال ، سرار امجد خان اکھوڑی ، سردار وسیم امتیاز خان ایڈووکیٹ سالار ، شو کت زمان کا ملپور موسیٰ، ملک اشراف خان ، چوہدری عبدالسلام کامرہ سمیت دیگر ممبران ضلع کونسل اور چند خواتین ممبران نے شر کت کی کونسل آفیسر بابر رضا خا ن نے ایجنڈا پیش کیا جبکہ اس موقع پر چیف آفیسر عثمان لیاقت ، ڈی او آئی اینڈ ایس شہزادطفیل ، اکا ؤنٹس آفیسر شکیل اعوان اور ضلع کونسل کا دیگر عملہ مو جود تھا دوران اجلاس چیئرمین یونین کونسل کھوڑ ملک امیر خان اور ، حا جی شاہ یو نین کونسل کے چیئر مین چن شیرافسر نے کہا کہ ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ڈیڑھ سالوں میں ایک روپے تک کا فنڈ نہیں جاری کیا گیا مسلم لیگ ( ن ) کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونا ہمارا جرم بن گیا ہے ہمارا کیا قصور ہے کہ ہماری یو نین کونسل کو ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا ہمیں اپو زیشن ممبر ہو نے پر سزا دی جا رہی ہے انہو ں نے کہا کہ مہر بانی فر ماکر ان کے حلقے میں ٹینڈر لگا ئے جا ئیں اس پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی ایند ایس ضلع کونسل اٹک شہزاد طفیل نے ایوان کو بتا یا کہ دوسرے مر حلے میں جن یو نین کونسلوں میں ٹینڈر نہیں لگا ئے گئے وہاں تر جیحی بنیادوں پر ٹینڈر لگا کر تر قیا تی کام کرا ئے جا ئیں گے اور ہر یو نین کونسل میں مساوی فنڈز تقسیم ہو نگے جس کے لئے چیئر پر سن ایمان طا ہر نے خصوصی ہدا یات جاری کیں ہیں ، چن حسن فردوس نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ برسات کی آمد آمد ہے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے اس کی روک تھام کیلئے اقتدامات کیے جائیں حفاظتی سپرے مشینوں کی فوری دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ڈینگی کی افزائش کو پھیلنے سے روکا جائے سردار آصف خان نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح جشن بہاراں کا انعقاد کیا گیا ہے اسی طرح ضلع کی تمام یونین کی خواتین کیلئے ایک مینا بازار بھی منعقد کیا جائے جس میں حسن قرآت ، نعت ، امور خانہ داری سمیت دیگر مقابلہ جات منعقد کرائے جائیں اور جیتنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات تقسیم کیے جائیں ، سینئر ممبر ضلع کونسل سردار واجد علی خان نے قرار دار پیش کی کہ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول پڑیوٹ محلہ ٹیڑھا ، ناڑہ کی چار دیواری اور ٹائلٹ کا کام ہو چکا ہے جبکہ ابھی تک کمرہ جات کیلئے کوئی ٹینڈر طلب نہ کیے گئے ہیں جلد از جلد ا س سکول کیلئے کمروں کی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں سی ای او ایجوکیشن اس کام میں خصوصی دلچسپی لے کر سکول کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو جلد از جلد کمروں کی تعمیر کی ہدایت کریں ، ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس نے تجویز دی کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری کے بعد کئی چیئرمین یونین کونسل کی جانب سے موقع کی ضرورت کے مطابق گنجائش اور جگہ کی تبدیلی کی منظوری دی جائے جس کی منظوری دے دی گئی ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس نے بتایا کہ 3 اہلکاروں شکیل احمد اعوان ، رفعت حیات اور وقار علی جو گریڈ 14 اور گیارہ میں کام کررہے ہیں انہیں 14 اور 16 میں کام کرنے کیلئے ترقی دی جائے اس سلسلہ میں انہوں نے درخواست ضلع چیئرپرسن کو دی ہے اس پر ڈی او فنانس نے کہا کہ ان کی ترقی کیلئے کوئی قانون موجود نہیں ایم اے اسلامیات رکھنے والا اکاؤنٹس آفسیر بننا چاہتا ہے اس پر سردار واجد علی خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملازمین کو ترقی ملے اس پر طویل بحث کے بعد یہ طے پایا کہ ضلع کونسل کے 3 ممبران اور آفسران پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو اس پر مناسب کاروائی کرے ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس شہزاد طفیل نے کہا کہ اجلاس میں فنڈز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والے ایک مرتبہ بھی چیئرپرسن سے نہیں ملے خان وزیر خٹک نے کہا کہ کمیشن کتنے فیصد لیا جاتا ہے یہ بھی معلوم ہونا چاہیے 10 فیصد ہے یا 37 فیصد ہے افسران اور بیورو کریسی اس ملک کو لوٹ کر کھا رہی ہے ضلع کونسل کے ٹیکسوں کی وصولی کیلئے عملہ جس یونین کونسل میں جائے وہاں کے چیئرمین یونین کونسل کو اعتماد میں لے لے ان کے حلقہ میں ٹائر کی دکان پر ٹیکس وصول کرنے پر امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تاہم وہ بروقت پہنچ گئے اور انہوں نے اس معاملہ کو ختم کرا دیا انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے ٹیکس آئندہ تین چار ماہ نہ لیے جائیں کیونکہ یہ عام انتخابات کا دور ہے اس سے بعض امیدواروں کی پوزیشن خراب ہونے کا خدشہ ہے بلدیاتی اداروں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے یکم مئی کو معطل کرانے کے فیصلہ کے خلا ف ان کی درخواست متفقہ طور پر منظور کر لی گئی سید زاہد حسین بخاری نے کہا کہ ان کے حلقہ کی گلیوں کی تعمیر کا مسلہ ہے ڈی سی سے مل کر یہ معاملہ حل کیا جائے ان کی قرار داد بھی منظور کر لی گئی انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں سب برابر ہیں کوئی اپوزیشن نہیں بھائی چارے والا ماحول برقرار رہنا چاہیے اپوزیشن لیڈر ملک ریاض الدین اعوان نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ دو سال کی کارکردگی پر ہمیں خود احتسابی کا عمل اپنانا ہو گا اگر کنوینئر ضلع کونسل نے اپنے فرائض بہتر طریقہ سے سر انجام دیئے ہیں تو انہیں مبارکبار اگر کوتاہی کی ہے تو انہیں اپنے معاملات پر غور کرنا چاہیے کیونکہ وہ بھی پسماندہ علاقہ کھنڈہ سے تعلق رکھتے ہیں اٹک کی تحصیلیں پنڈی گھیب اور جنڈ کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلہ جا رہا ہے چیئرمین امیر محمد خان نے جو نشاندہی کی ہے وہ درست ہے ہم نے مسلم لیگ ( ن ) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی اور کوشش کی ہے کہ علاقہ کو ترقی یافتہ بنایا جائے اٹک ، حضرو کے ایم این اے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حلقہ انتخاب کے تمام دیہات میں 100 فیصد سوئی گیس فراہم کر دی گئی ہے جبکہ ان کے نئے حلقہ حسن ابدال کے بھی 40 سے زائد دیہات میں انہوں نے سوئی گیس جیسی نعمت فراہم کر دی ہے تاہم تحصیل جنڈ کے کسی ایک گاؤں میں بھی فراہم نہ کرنا ممبران اسمبلی کا علاقہ کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کا ایک واضح اقدام ہے میرا شریف ، کمڑیال اور دیگر علاقوں میں ترقی نہیں ہوئی بلکہ ہم مزید پسماندگی کی طرف چلے گئے ہیں ہم نے ایوان کو چلانے کیلئے ٹکراؤ کو ہر ممکن طریقہ سے روکا اور اس بناء پر ہم اپنے بھائیوں کے سامنے مشکوک بھی ہوئے تاہم بانگ دوہل یہ اعلان کرتے ہیں کہ نہ کوئی اس سے پہلے ضمیر خرید سکا اور نہ ہی اب کوئی ضمیر خرید سکے گا اور انہوں نے کہا کہ ترقی کے معاملہ میں ایسے اقدامات نہ کیے جائیں جو کل جگ حسائی کا سبب اور قانون کی پکڑ میں شامل ہوں ۔ 

حضروسٹی:ضلعی صدر و امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 2قاضی احمد میرا چھوٹا بھائی مگر سیاست میں میرا امام ہے ؛ عمران خان 
پاکستان تحریک انصاف ضلع اٹک کے ترجمان عمران خان نے کہا ہے کہ ضلعی صدر و امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 2قاضی احمد میرا چھوٹا بھائی مگر سیاست میں میرا امام ہے ، ہمارا رشتہ سیاست کا محتاج نہیں، غیرت اور خود داری ورثہ میں ملی ، کبھی کسی سیاستدان کے دنیاوی جاہ و جلال اور حیثیت سے مرغوب نہیں ہوا ، چاپلوسی ، منافقت اور پیٹھ پیچھے وار کرنا میری کتاب میں شامل نہیں، قلیل ترین مدت میں صحافت اورسماجی میدان کے بعد سیاست میں جو اﷲ نے مجھے عزت ، شہرت اور مقام دیا وہ میری نیک نیتی ، شبانہ روز محنت اور قابلیت کی بدولت ملا ، میرے اور قاضی احمد کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے خصوصی گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ پارٹی کا دفاع کرنے اور مخالفین و منافقین کا مردانہ وار مقابلہ کرنے پر آئے روز سوشل میڈیا پر میری کردار کشی میرے سیاسی عزم و استقلال کو زیر نہیں کر سکتی ، حضرو کے گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں ایک امیدوار کی شکست کا باعث بنا اب وہ شکست خوردہ اور بری شکل و صورت و برے کردار کا حامل شخص اپنے چیلوں کے ذریعے میری عزت اور شہر ت کو داغدار کرنا چاہتا ہے ، انشاء اﷲ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی ہار اس کا مقدر ہو گی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے حضرو میں کتے بھونک رہے ہیں ، منتخب نمائندوں کی شرمناک اور مایوس کن کارکردگی سے دل خون کے آنسو روتا ہے ، حضرو شہر گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے ، تجاوزات کی بھر مار ہے جس سے مجبوراً بازار آنی والی ماؤں بہنوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے ۔

حضروسٹی:خانزادہ گروپ کمیشن خوری، نوکریاں فروخت کرنے اورتبادلوں پر پیسے لینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا؛ عمرفاروق خان
جنرل کونسلر عمر فاروق خان نے کہا ہے کہ چنگیز خان جس طرح جہانگیر خانزادہ کی کرپشن کو ثبوت اور کیمروں کے ساتھ بے نقاب کررہے ہیں ،اس سے ایک طرف چھچھ کے عوام کی آنکھیں کھل رہی ہیں تو دوسری طرف چوری کھانے والوں کی نیندیں حرام ہو رہی ہیں ، خانزادہ گروپ کا کردار چھچھ عوام کے سامنے ہے جو کمیشن خوری، نوکریاں فروخت کرنے ، تبادلوں پر پیسے لینے ، پٹواریوں سے بھتہ لینے ، ہسپتالوں سے منتھلیاں وصول کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا ،پورا چھچھ زہر آلود پانی پی رہا ہے، نکاسی آب کا کوئی سسٹم نہیں، بیروزگاری کے ہاتھوں نوجوان بیرون ممالک دھکے کھا رہے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں سے درجنوں مریض ریفر ہو رہے ہیں، سرکاری سکولوں میں ٹیچرز اور سہولیات کی کمی ہے اور ان سب برے حالات پر چھچھ کے کسی چیئرمین ، کونسلر یا عام آدمی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اپنے وزیر جہانگیر خانزادہ سے کوئی سوال کر سکے کوئی جواب لے سکے بلکہ خود کو وڈیرے اور سلطان ابن سلطان کہنے والے بھی پی ایس کے غلام ہیں، اپنے ایک تحریری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نہلے دھلے یہ کہتے ہیں کہ جہانگیر خانزادہ کیوں چنگیز خان جیسے عام آدمی کو کیوں جواب دے وہ ہمارے لیول کا آدمی ہے اس لئے ہم جواب دیں گے تو ہمیں چنگیز خان پر فخر محسوس ہوا ہے کہ ہمارا انتخاب ایک عام آدمی ہے جو عام آدمی کو جوابدہ ہے ، عمر فاروق نے کہا کہ حضرت عمر فاروقؓ کے آدمی کو جوابدہ ہو سکتے ہیں تو جہانگیر خانزادہ کیا چیز ہے جو اپنے علاقہ کے عوام کو جواب نہ دے سکے ، انہوں نے کہا کہ چھچھ کے عوام کو چنگیز خان نے شعور دیا ہے اور چھچھ بھر سے کرپشن اور مسائل مسائل کی چیخیں اٹھ رہی ہیں اس لئے آئندہ انتخابات میں خانزادہ گروپ کا بہت بری طرح احتساب ہونے والا ہے ۔ 

اٹک سٹی:تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہے ،تجاوزات کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا ؛ ملک طاہراعوان
وائس چیئرمین بلدیہ اٹک ملک طاہر اعوان نے کہا ہے کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی پر بد نما داغ ہے ،تجاوزات کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا ،تاجر برادری کے تعاون تک مشکور ہیں تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا تفریق و امتیاز کیا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آپریشن کے تیسرے روز 350 سے زائد دکانوں اور جنرل سٹورز کو چیک کیا گیا ہے ہم سیاست میں خدمت کے رہنما اصول واضح کر دیں گے عوام میں اچھا تاثر چھوڑ کر جانا چاہتے ہیں بحثیت قوم اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی اٹک شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقتدامات کیے جائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں اٹک شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے تیسرے روز آپریشن کی نگرانی کے بعد میڈیا کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، سینئر صحافی حافظ نصرت علی خان ، کمال احمد کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے ملک طاہر اعوان نے کہا کہ تجاوزات سے مسائل جنم لے رہے تھے فٹ پاتھ مکمل طور پر تجاوزات مافیا کے قبضہ میں تھے تجاوزات مافیا نے روڈ پر بھی قبضہ جما رکھا تھا جس نہ صرف خریداری کی غرض سے اٹک شہر اور ملحقہ دیہاتوں سے آنے والی خواتین اور مرد حضرات کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا تھا بلکہ روڈ پر تجاوزات کے سبب ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم تھا اٹک شہر کے سب سے بڑے گنجان آباد تجارتی مرکز فوراہ چوک ، مدنی چوک ، ایم سی بی بینک چوک ، صرافہ بازار ، مین بازار ، سبزی روڈ اور کمیٹی چوک سے تجاوزات بلدیہ اٹک کے عملہ و افسران ، ٹریفک پولیس اور سٹی پولیس کے بھرپور تعاون سے بڑی حد تک ہٹا دی گئی ، آپریشن کے تیسرے روز بھی بلا امتیاز تفریق کاروایاں کی گئی ہیں جرمانہ کا اصل مقصد نصیحت کرنا ہے تاکہ دوبارہ غلطی نہ کی جائے ہمیں بحیثیت قوم اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی اٹک شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقتدامات کیے جائیں گے ۔ 

اٹک سٹی:انسداد پتنگ بازی ‘صدر پولیس اٹک نے مرزا میں چھاپہ مار کر 200 پتنگ اور 10 عدد ڈوریں اپنے قبضہ میں لے لیں
انسداد پتنگ بازی کے تحت کاروائیوں میں تیزی ‘صدر پولیس اٹک نے مرزا میں چھاپہ مار کر 200 پتنگ اور 10 عدد ڈوریں اپنے قبضہ میں لے کر پتنگ فروش کے خلاف 3/4 امتناع پتنگ بازی آرڈیننس 2001 کے تحت گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ، تفصیلات کے مطابق ایس آئی تھانہ صدر اٹک محمد اکرم نے معہ نفری دوران گشت و پڑتال سرچنگ انسداد پتنگ بازی مرزا میں چھاپہ مارتے ہوئے پتنگ فروش سجاد احمد ولد محمد عارف ساکن محلہ نزد بلال مسجد مرزا اٹک کے قبضہ سے 75 عدد بڑی پتنگ 67 عدد درمیانی پتنگ 58 عدد چھوٹی پتنگ کل 200 پتنگ اور 10 عدد ڈوریں اپنے قبضہ میں لے کر پتنگ فروش کو گرفتار کرتے ہوئے دفعہ 3/4 امتناع پتنگ بازی آرڈیننس 2001 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

اٹک سٹی:رمضان المبارک کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
رمضان المبارک کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت اے ڈی سی ایف اینڈ پی میر محمد نواز نے کی۔اجلاس میں شرکاء کو رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ اس سال بھی ضلع بھر میں ہر تحصیل میں رمضان بازارلگائے جائیں گے جہاں پر اشیاء خوردونوش کی تمام اشیاء ضروریہ رعایتی نرخوں پر موجود ہوں گی۔ان تمام رمضان بازاروں میں عوام کو ہر قسم کی سہولت مہیاء کی جائے گی،اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیااور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ یہ تما م اشیاء کنٹرولڈ پرائس پر اوپن مارکیٹ میں بھی دستیاب ہوں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اٹک سٹی:ایم ایم اے ابھی خود متزلزل ہے ،حکومت چھوڑنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں ؛ مولانا مسرور نواز جھنگوی ‘رکن پنجاب اسمبلی 
رکن پنجاب اسمبلی مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ ایم ایم اے ابھی خود متزلزل ہے ،حکومت چھوڑنے کے مشورے دیئے جا رہے ہیں ‘ اس صورتحال میں جو بے یقینی کی ہے فیصلہ کرنا مشکل لگ رہا ہے ،وہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں آزاد حیثیت میں عام انتخابات میں حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کے سوشل میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، قاضی عمران ، محمد طارق یاسر حسنین اور دیگر موجود تھے مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں الیکشن بروقت ہوتے نظر آ رہے ہیں کیونکہ گزشتہ 3 عام انتخابات وقت پر منعقد ہوئے اور حکومتوں نے بھی اپنی مدت پوری کی منظور پشتین کے ساتھ وہ لوگ ہیں جو کسی غریب آدمی کیساتھ ہونے والے ظلم پر ہمیشہ چپ سادھ لیتے ہیں اور اب کسی نامعلوم ایجنڈے پر اپنی بل سے باہر نکل آئے ہیں لاپتہ افراد کے بارے میں اب قانون موجود ہے کہ انہیں ایک خاص مدت کے بعد عدالت میں پیش کر دیا جائے پاکستان دشمن طاقتیں اور ان کے آلہ کار فاٹا کو پاکستان سے الگ کرنے کے در پے ہیں انہوں نے اس کے نقشے بھی تیار کیے ہوئے ہیں تاہم پاک فوج اور محب وطن ادارے اس ناپاک سازش کو ناکام بنا دیں گے پاکستان کا ایک بازو مشرقی پاکستان پہلے ہی ہم سے جدا ہو گیا ہے فاٹا کا علاقہ معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے بین المذاہب ہم آہنگی کے سلسلہ میں حکومتی سطح پر قائم کی گئی کمیٹیاں غیر فعال اور کسی بھی مسلک کی نمائندگی وہ افراد کر رہے ہیں جنہیں اپنے گھر میں بھی عزت میسر نہیں ۔ 

آمدہ الیکشن میں ملک امین اسلم کو یو سی ہارون سے بھر پور سپورٹ کرینگے؛طفیل خان (HK)
ملک امین اسلم جیسے شریف انفس با کردار اور اعلی تعلیم یافتہ لیڈر ہی علاقے کی تقدیر سنوار سکتے ہیں ،آمدہ الیکشن میں ملک امین اسلم کو یو سی ہارون سے بھر پور سپورٹ کرینگے ،ان خیالات کا اظہار ہانگ کانگ پلٹ معروف سماجی شخصیت و سابق کونسلر طفیل خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست علاقہ کے مفاد کیلئے ہے ہم نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مفادات کو مقدم رکھا ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک امین اسلم سے 15سالہ سیاسی رفاقت ہے ،انشاء اللہ تاحیات قائم ودائم رہے گا ،اللہ نے چاہا تو اس بار بھی یو سی ہارون سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزرد امیدوار ملک امین اسلم کو بھاری مینڈیٹ سے کا میاب کرے گے ،طفیل خان نے آخر میں کہا کہ آنے والا دور عمران خان اور پی ٹی آئی کا ہے پاکستانی قوم اپنی پرچی کی طاقت سے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرے گی ۔

بریڈفورڈ:اہلیا ن برہ زئی صاحبزادہ امین الحق ؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے؛ملک لیاقت UK
صاحبزادہ محمد امین الحق ؒ نے ہمیشہ اپنے گاؤں برہ زئی کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اپنا مثالی کردار اداکیا اور اپنی جدو جہد جاری رکھی ‘ان کی یاد یں ہمیشہ برہ زئی کی عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گی ،ان خیالات کا اظہار انگلینڈ میں مقیم برہ زئی کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے سر گرم کار کن ملک لیاقت نے حفیظ میر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا صاحبزادہ امین الحق ایک ملنساز، با کردار اور اچھے انسان تھے ان کی شخصیت سے بہت جلد انسان متاثر ہو جاتا بیماری کے با و جود انہوں نے ہمیشہ اپنے عزیز و اقارب اور اہلیان برہ زئی کو اچھی نصیحتیں اور اچھے مشوروں سے نوازا صاحبزادہ محمد امین الحق ؒ ہمارے گاؤں کا قیمتی اثاثہ تھے آپکے آباؤ اجداد نے علاقہ چھچھ ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں لوگوں کوقرآن وحدیث کا علم پڑھایااور علم کے زیور سے آراستہ کیا آج بھی بڑے بڑے علماء اکرام آپ کے والد گرامی صاحبزادہ گل اکرام کے شاگردہیں ہماری پوری فیملی صاحبزادہ امین الحق ؒ کی وفات پر پورے خاندان بلخصوص ان کے فرزند نصیر الحق کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالی صاحبزادہ امین الحق ؒ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فر مائے اور ان کے درجات بلند نصیب فرمائے آمین ۔

گاؤں دامان: چوہدری الطاف حسین اور چوہدری حافظ وقاص حسین رشتہ ذواج میں منسلک ہو گئے
گاؤں کاملپور عالم (دامان ) کی معروف سماجی شخصیت حال مقیم امریکہ (USA)چوہدری حاجی فدا حسین کے فرزندان چوہدری الطاف حسین اور چوہدری حافظ وقاص حسین رشتہ ذواج میں منسلک ہو گئے ،دونوں دولہوں کی شادی علاقہ کی معزز فیملوں میں ہوئی ،شادی کے اس پر مسرت موقع پر علاقہ عوام کیلئے دعوت ولیمہ کا شاندار اہتمام کالمپور عالم (دامان ) میں کیا گیا مہمانوں کے لئے زبردست انتظامات کے ساتھ ساتھ چھچھ کے روایتی کھانوں کٹوا گوشت اور مکھڈی حلوہ سے مہانوں کی تواضع کی گی ۔دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر پنجاب جہانگیر خانزادہ چیئرمین یو سی ہارون قیصر خان پاکستان تحریک منہاج القرآن عمان مسقط کے رہنماء GMقادری منہاج کالج کے ڈائیریکٹر محمد نعیم حاجی اشفاق احمد قادری ،چوہدری سعید اختر ،چئیرمین یو سی بہادر خان عمر حیات خان ،طفیل خان سابق کونسلر ہارون ،واجد خان ،سئینر صحافی حفیظ میر ،چوہدری مبشر ،و دیگر علاقہ عوام نے شرکت کی اور دونوں دولہوں کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

حضروسٹی:علاقہ چھچھ میں قاضی احمد اکبر کے بغیر پی ٹی آئی کا نام ادھوراہے؛نور خان 
علاقہ چھچھ میں قاضی احمد اکبر کے بغیر پی ٹی آئی کا نام ادھوراہے، 2013میں دوسری اور تیسری پوزیشن کی جنگ لڑنے والے قاضی احمد اکبر 2018میں پی ٹی آئی کے سب سے مقبول لیڈر بن کر ابھرے ہیں ،ہر گلی کوچے میں پی ٹی آئی اور عمران خان کا نام لینے والے قاضی احمداکبر نے کبھی قاضی گروپ کا نام نہیں لیا ،اعلیٰ تعلیم اور اخلاق سے مالا مال قاضی احمد اکبر چھچھ ضلع اٹک میں عمران خان کے سب سے قابل بھر وسہ کارکن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف تحصیل حضرو کے سیکر ٹری انفارمیشن نور خان نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ قاضی احمداکبر کے خلاف سازشیں کر نے والے منافقین کبھی بھی اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہونگے ،ہر جگہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی بات کر نے والے قاضی احمداکبر چھچھ اور ضلع اٹک کے نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور وقت دور نہیں جب انشاء اللہ حلقہ کی عوام قاضی احمد اکبرکو حلقہ پی پی2سے بھاری مینڈیٹ سے منتخب کر فتح کا تاج ان کے سر سجائیں گے۔

گاؤں خگوانی: شوقین کمپوٹر زکے MDمشتاق احمد رشتہ زواج میں منسلک ہو گئے 
گاؤں خگوانی: شوقین کمپوٹر زکے MDمشتاق احمد رشتہ زواج میں منسلک ہو گئے ،ان کی شادی کالو کلاں کی ایک معزز فیملی میں ہو ئی ۔دعوت ولیمہ کا اہتمام شیش محل ھال جی ٹی روڈ گوندل پر کیا گیا ،دعوت ولیمہ کی تقریب میں چےئرمین یو سی خگوانی ذاکر خان زیدی ،وائس چیئرمین ملک آفتاب احمد ،حاجی احسان نمبردار ،اکرم خان ،فردوس خان ،مولی سعید اختر سابقہ ناظم ،ملک ممتاز خان ،سینئرصحافی مسود اختر ،خالد محمود ،ساجد محمود ،سمیت علاقہ بھر کی عام سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔

ضلع اٹک:کوسٹر اور سوزکی میں تصادم ‘آمنے سامنے کی ٹکر سے کوسٹر الٹ گئی ،تصادم کے نتیجے میں سوزکی ڈرائیور موقع پر جاں بحق
کوسٹر اور سوزکی میں تصادم ‘آمنے سامنے کی ٹکر سے کوسٹر الٹ گئی ،تصادم کے نتیجے میں سوزکی ڈرائیور موقع پر جاں بحق، کوسٹر ڈرائیور سمیت 3 افراد شدید زخمی تھانہ صدر پولیس نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی سید حضور شاہ فقیر آباد چوکی نے معہ نفری دوران گشت سنجوال روڈ نزد قبرستان حسین آباد کے قریب کوسٹر نمبرLRC-2899 جو راولپنڈی کی طرف آ رہی تھی جبکہ سوزکی نمبر RIT-4717 جو سنجوال چوک کی طرف سے اٹک جا رہی تھی ۔دونوں گاڑیاں تیز رفتاری اور غفلت برتنے کے سبب آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں تصادم کے نتیجے میں کوسٹر الٹ گئی جس میں کوسٹر ڈرائیور راجہ مظہر ولد وحدی حسین ساکن کہوٹہ راولپنڈی ، فیاض خان ولد اختر خان ، سمیع اللہ ولد شریف اللہ ساکنائے پی ایم کالونی واہ کینٹ شدید مضروب ہو گئے جبکہ سوزکی ڈرائیور محبت ولد مدد ساکن ڈھوک نور ا بابا شین باغ شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا صدر پولیس نے 322,337G,279,427 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

مٹھیال پوسٹ(اٹک):دوران ناکہ بندی رکشہ میں لوڈ ڈرموں میں ڈیزل و پیٹرول برآمد 
دوران ناکہ بندی رکشہ میں لوڈ ڈرموں میں ڈیزل و پیٹرول برآمد ‘کھلا ڈیزل اور پیٹرول شارع عام پر لے جانے سے اپنی اور عوام کی جان خطرے میں ڈالنے والے رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ، تفیصلات کے مطابق اے ایس آئی محمد خان پی ایچ پی مٹھیال پوسٹ نے دوران ناکہ بندی سوکھا پل رنگلی کے قریب آٹو رکشہ اپلائیڈٖ فار جو مٹھیال چوک کی طرف سے آ رہا تھا جس کو ندیم اختر ولد عبدالحکیم ساکن کندرالہ جنڈ جس نے رکشہ میں 3 عدد بڑے ڈرم ، 4 عدد کین 30,30 لیٹر والے ، 2 بڑے ڈرم ڈیزل والے جن میں 440 لیٹر ڈیزل جبکہ ایک بڑے ڈرم اور کین میں 340 لیٹر پیٹرول ڈالا ہوا تھا جو کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکا ۔تھانہ بسال پولیس نے کھلا ڈیزل اور پیٹرول شارع عام پر لا کر اپنی اور عوام الناس کی جان خطرے میں ڈالنے پر 285,286 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ 

مہریہ ٹاؤن ‘ اٹک:مسجد اللہ کا گھر ہے‘ اس کی تعمیر جیسے کار خیر میں حصہ ڈالنے والے خوش نصیبوں پر اللہ کا خصوصی کرم ہوتا ہے ؛مفتی شبیر عثمانی
مسجد اللہ کا گھر ہے‘ اس کی تعمیر جیسے کار خیر میں حصہ ڈالنے والے خوش نصیبوں پر اللہ کا خصوصی کرم ہوتا ہے اور اس شخص پر اللہ تعالیٰ اپنے کرم اور نوازشات کی بارشیں کر دیتا ہے ،دنیا میں بھی اس کو عزت و تکریم ملتی ہے اور جنت میں اس کیلئے محلات اس کے حصہ میں آتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مفتی شبیر عثمانی نے مہریہ ٹاؤن اٹک میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک جاوید اختر کی طرف سے مہریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کیلئے دوسری بڑی عظیم الشان جامعہ مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد شب برأت کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔خصوصی خطاب سے قبل ملک جاوید اختر کے والد الحاج ملک حسن اختر نے دعائے خیر کر کے افتتاح کیا ،اس موقع پر مہریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے علاوہ اٹک کے شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی مفتی شبیر عثمانی نے مساجد کی تعمیر کیساتھ ساتھ حضور پاک ؐ کے اسوہ حسنہ پر خصوصی روشنی ڈالی مسجد میں شب برأت کے موقع پر شب بیداری کیلئے خصوصی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا ۔مسجد کو چاروں طرف سے برقی قمقموں اور رنگین لائٹوں سے سجایا گیا نماز عشاء کے بعد پر تکلف عشایہ کا اہتمام کیا گیا تھا اور شب بیداری کرنے والوں کیلئے مہریہ ٹاؤن کی طرف سے سحری کا اہتمام کیا گیا ۔ 

اٹک شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی بے تحاشا ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گئی
اٹک شہر اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی بے تحاشا ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ‘کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی کی بندش سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ،عوام کا شدید احتجاج ‘اٹک ،حضرواور گردونواح سنجوال کامرہ مرزا شکردرہ اکھوڑی بوٹا فقیر آباد برہان ہٹیاں دورداد بولیانوال جبی جھنگ باہتر اور قرب و جوار میں گزشتہ چار پانچ روز سے بجلی کی ظالمانہ غیر اعلانیہ اور بے تحاشا لوڈ شیڈنگ سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ عوام علاقہ نے میڈیا کو بتایا ہیکہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی واپڈا والوں نے اندھیرے نگری مچا دی ہے ‘کئی کئی گھنٹے بجلی بندش سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے ،عوام کے مسائل اور مشکلات میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے اضافہ ہونے کے ساتھ عوام میں حکومت کے خلاف نفرت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ،بعض مقامات پر عوام نے شدید احتجاج کیا ہے عوام علاقہ نے ظالمانہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے اور واپڈا سے اصلاح و احوال کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
ضلعی ہیلتھ کونسل اٹک کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،اجلاس میں ایم پی اے ملک ظفر اقبال،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبادت خان کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری صحت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع اٹک کو صحت کے شعبہ میں ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ‘اس کے علاوہ ضلع بھر کے ٹی ایچ کیوز اور مراکزصحت میں ڈاکٹرز کی کمی کو دور کر دیا گیاہے ۔ڈی سی اٹک نے کہا کہ اسفندیا ر بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اٹک میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی کو بھی ہنگامی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے، اجلاس میں محکمہ صحت کی مجموعی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ 

حضروسٹی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان سالانہ 2018ء 05مئی 2018ء بروز ہفتہ سے شروع ہورہا ہے
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ، راولپنڈی کے زیرانتظام امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2018ء 05مئی 2018ء بروز ہفتہ سے شروع ہورہا ہے ،تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تمام امیدواران کی رول نمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں ۔ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپیں اپنے ادارہ سے رابطہ کرکے وصول کریں اور پرائیویٹ امیدواران بورڈ کی ویب سائٹ bise.rawalpindi.edu.pk پر جاکر اپنا ’ب ‘ فارم نمبر انٹر کرکے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی دشواری یا معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917,051-5450918 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے امتحانی امور کے نگران پروفیسر غلام محمد جھگڑ کے مطابق امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء کے لیے 195امتحانی مراکز تشکیل دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ2018ء حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے سوالیہ پرچہ جات کی بروقت اور صحیح کشادگی ، نگرانی کی تمام تر ذمہ داری ریذیڈنٹ انسپکٹر پر عائد کی گئی ہے تمام امتحانی مراکز کے ریذیڈنٹ انسپکٹرز/تمام سربراہان ادارہ جات ہر صورت صبح7:50بجے اپنی حاضری یقینی بنائیں ریذیڈنٹ انسپکٹر کو چاہیے کہ سنٹر سپرنٹنڈنٹ جب بینک سے سوالیہ پرچہ جات صبح و شام کی باقاعدہ پڑتال کے بعد لے کر سنٹر میں آئے تو وہ بھی اس چیز کی دوبارہ پڑتال کرے کہ سوالیہ پرچہ جات کے لفافے پر صبح و شام مضمون کا نام اور تاریخ درست درج ہے ریذیڈنٹ انسپکٹر پرچہ شروع ہونے سے قبل امتحانی سنٹر سے باہر ہی تمام امتحانی عملہ سے موبائل فون اپنی تحویل میں لے گا پرچہ شروع ہونے سے قبل سپرنٹنڈنٹ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تمام امیدواران کی جامع تلاشی لیں گے اگر کسی امیدوار دانستہ یا غیردانستہ نقل کا کوئی مواد نقل آئے تو وہ اسے اپنے قبضے میں لے کر فوری طور پر اسے ضائع کردے امتحانی عمل کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی پرچہ کھلنے سے قبل صبح8:22بجے سپرنٹنڈنٹ کیمرے کے سامنے عکسی بندی کروائے اور اس بات کی بھی یقین دہانی کرے گا سوالیہ پرچہ جات کا کا لفافہ سربمہر ہے اور اس بات کی تسلی کرے گا کہ صبح کے سوالیہ پرچہ جات کے لفافے کا رنگ سبز اور شام کے لفافے کا رنگ خاکی ہے سپرنٹنڈنٹ صبح8:22بجے اور شام کو 1:22بجے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ، دو نگرانوں اور تین طلباء کی موجودگی میں سوالیہ پرچہ جات کھولے گا تمام امتحانی مراکز کی نگرانی مرکزی کنٹرول روم جو کہ بورڈ آفس میں واقع ہوگا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے لائیو مونیٹرنگ کی جائے گی ۔ 

اٹک سٹی:آل پاکستان پی ڈبلیو ورکرز یونین سی بی اے اٹک کے زیر اہتمام ضلع اٹک کی مزدور تنظیموں نے ایک ریلی نکالی 
مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیو ورکرز یونین سی بی اے اٹک کے زیر اہتمام ضلع اٹک کی مزدور تنظیموں نے ایک ریلی نکالی ،ریلی پی ڈبلیو ڈی کے دفتر سے شروع ہو ئی اور کچہری چو ک ، کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر مزدوراتحاد زندہ باد ،ہمار ے مطالبات منظو ر کرو مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ جیسے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ریلی کی قیادت ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان ، ذونل سیکرٹری محمد ریاض مغل ، چیئر مین بلڈنگ راجہ محمد ظریف ، منظور الہٰی ، امداد حسین اعوان ، ملک پرویز ، صدر پنجاب سول اکاؤنٹ ایسوسی ایشن مسعود اکرم ، جنرل سیکرٹری عبدالقدوس ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، وائس چیئرمین عمران علی سیفی ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، حر عباس ، صدر ایپکا نور محمد اعوان ، ایپکا صدر ملک احمد خان کر رہے تھے ریلی جب فوارہ چوک پہنچی تو ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی ریلی سے منظور احمد ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین بلڈنگ راجہ محمد ظریف ، بلدیہ کونسلر و سینئر قانون دان رانا افسر علی خان ، منظور الہٰی ایڈووکیٹ ، ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان ، محمد ریاض مغل اور ملک احمد خان نے خطاب میں کہا کہ مزدور معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدور کی محنت کے سبب تمام معاملات چلتے ہیں مگر اس معاشرے میں مزدور ظلم کی چکی میں پس رہا ہے حکمرانوں کو چا ہیے کہ وہ مزدوروں کو ان کے حقوق دیں اور مزدور کی اجرت ایک تولہ سونا کے برابر کی جا ئے جب کہ پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کر نے والے محنت کشو ں کو ان کے حقوق کے لئے قانون سازی کی جا ئے اور ان اداروں کو پابند کیا جا ئے کہ وہ محنت کشوں کے مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں مقررین نے تنخواہوں میں اضافہ کر نے اور اکاؤنٹس آفس میں محنت کشوں کے حوالے سے حل طلب مسائل فی الفور حل کر نے کا پرزور مطالبہ کیا ہے رانا فیصل علی خان نے اپنے خطاب میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 10 تاریخ سے پہلے پہلے تمام ملازمین کی گزشتہ تقریباً 4 ماہ سے روکی گئی تنخواہیں دلوانے کا وعدہ کرتا ہوں اگر پر امن طریقے سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسلے کا حل نہ نکلا تو اگلے لا عمل کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے اپنے خطاب میں شگاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ریلی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہو کر پی ڈبلیو ڈی آفس پر واپس پہنچ گئی جہاں اختتام کے بعد ریلی کے شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:شیخ آفتاب احمد نے شہروں کو اسلام آباد کی سطح پر اور دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر حقیقی معنوں میں لایا ہے ؛ محمد سلیم شہزاد
ضلعی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں تیز رفتار ترقی ، ترقی کے دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی ‘وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے 2013 ء کی الیکشن کمپین میں حلقہ عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ ایفاء کر دیئے۔ انہوں نے شہروں کو اسلام آباد کی سطح پر اور دیہاتوں کو شہروں کی سطح پر حقیقی معنوں میں لایا ہے ،موضع شکردرہ میں 15 کروڑ کے ریکارڈ ترقیاتی کام ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،سادہ لوح عوام کو ہم کسی بھی پروپیگنڈہ کا شکار نہیں ہونے دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے پھاٹک پر شکردرہ کی عوام کی طرف سے ٹھیکیدار کے خلاف 80 لاکھ کی لاگت سے شکردرہ موڑ تا محلہ نور روڈ کی تعمیر میں تاخیر پر احتجاج کو فوری ختم کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امید وار برائے کونسلر عواد شیخ ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، حر عباس ، ظفر اقبال کے علاوہ موضع شکردرہ کی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ ہم نے آج تک عوامی مسائل پر نہ تو کبھی پوائنٹ سکورنگ کی ہے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے میں اپنے حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں جو کسی پروپیگنڈے کا حصہ نہیں بنے ہمیں اپنے علاقے کے ہر طبقہ خصوصاً محنت کشوں ، رکشہ ڈرائیوروں کی پریشانیوں کا احساس ہے ان کا ہر صورت ازالہ کریں گے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ہدایت پر احتجاجی مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کیے ہیں ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اندر روڈ کو مکمل کارپٹ کر کے عوام کیلئے کھول دیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ہماری ڈیمانڈ پر ہمیں کھلے دل سے فنڈ فراہم کیے ہیں 7 کروڑ کی لاگت سے شکردرہ کی ڈھوک ذوالفقاریاں سمیت دیگر محلوں میں سوئی گیس فراہمی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں شکردرہ کے تمام ندی نالوں کو پختہ کر کے نکاسی آب کے مسلہ کو حل کیا گیا ہے آئندہ عام انتخابات میں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی جیت یقینی ہے ۔ 

اٹک سٹی:مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوام کی زندگیوں داؤ پر لگا رہی ہے ؛ زین الہٰی
ایم این اے زین الہٰی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت مغربی آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوام کی زندگیوں داؤ پر لگا رہی ہے ،اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ آرڈ کو صدارتی آرڈیننس پاکستان کی خود مختاری پر حملہ کے مترادف ہے ‘ہم کسی بھی ایسے بل کی نہ ہو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی اس بل کو قومی اسمبلی سے پاس ہونے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ میجر ہاؤس میں جموں کشمیر موومنٹ کے ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفد میں جموں کشمیر موومنٹ ضلعی امیر ابو عمار ، کنوینئر ملی مسلم لیگ ملک آصف اقبال اعوان کے علاوہ جموں کشمیر موومنٹ کے کارکن موجود تھے اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب اٹک ملک عطاء محمد خان اعوان ، چیف فوٹو گرافر اٹک پریس کلب صوفی فیصل بٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے حر عباس بھی موجود تھے ، ایم این اے زین الہٰی نے وفد سے صدارتی آرڈیننس کے بل کے حوالے سے معلومات لینے کے بعد انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ایسے بل کی نہ تو حمایت کرتے ہیں اور نہ ہی ایسے بل کو پاس ہونے دیں گے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایسے بل کو سامنے لانا امریکہ کی ایک چال ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ہم صرف زبان سے اس کی مذمت نہیں کرتے بلکہ اس کیلئے لڑیں گے بھی اور میڈیا پر آ کر بات بھی کریں گے میں اپنے دیگر تحریک انصاف کے ایم این ایز کو بھی اس بل کے حوالے سے آگاہ کروں گا یہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے اور پاکستان کی شخصیات سمیت عام شہریوں کی بھی شخصی آزادی کو امریکہ اپنی چال سے سلب کرنا چاہتا ہے ہم جموں کشمیر موومنٹ کی اس کاز پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس تحریک انصاف اور میجر طاہر صادق کا ہر اول دستہ ہے ؛ سبطین حیات ملک
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس تحریک انصاف اور میجر طاہر صادق کا ہر اول دستہ ہے ،مرکزی قیادت اور ضلعی قیادت کی جانب سے بلاوا آیا تو انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس اٹک نے اپنے قائدین کی کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر پروگرام ، ریلی ، جلسہ اور جلوس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا چیئرپرسن ضلع کونسل اٹک ایمان طاہر کی قیادت میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس کا دائرہ کار اٹک سٹی سے بڑ ھ کر ضلع اٹک کی تمام تحصیلوں میں یونٹ بنائے جائیں گے جو کہ عمران خان اور میجر طاہر صادق کا پیغام ضلع اٹک کے ہر کونہ کونہ ، کوچہ کوچہ ، نگر نگر اور قریہ قریہ پہنچائیں گے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی آرگنائزر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس اٹک سبطین حیات ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس میں عہدیداروں اور کارکنوں سے ہنگامی اجلاس میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی آرگنائزر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن میجر فورس طاہر محمود عرف مودی ، قاضی فخر ، سہیل حیدر جعفری ، طیب حسین اعوان ، کرامت علی ، محمد عمر ، وقاص احمد اعوان ، عثمان اسلم ، عقیل منہاس ، میر جبران احمد ، عاقب علی زئی ، محمد شعیب پراچہ ، نصیب اللہ خان ، اویس خٹک اور حامد جانی بھی موجود تھے ۔

اٹک سٹی:کنٹو نمنٹ کی حدود میں قائم نجی تعلیمی اداروں کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے ؛ملک سفیر عالم ودیگر کا اظہار خیال
کنٹو نمنٹ کی حدود میں قائم نجی تعلیمی اداروں کے مسئلہ پر سپریم کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے ،تعلیم ہمارے معاشرے کی ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے نجی تعلیمی اداروں کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کی سہو لیات فراہم نہ کر نے کے باوجود شاندار نتائج ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے حکومت تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر ے سپریم کورٹ کے نوٹس لینے پر ان تعلیمی اداروں ،والدین اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ چکی ہے ،نیشنل ایسو سی ایشن آف پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز پاکستان چیف جسٹس کی مشکور ہے کہ انہوں نے اس مسلۂ کو حل کرنے کے لئے اقدام اٹھائے ،ان خیالات کا اظہار NAPSC(نیپس ) کے چئیر مین ملک سفیر عالم ،مرکز ی صدر رانا عبدلر حمان ،مرکز ی جنرل سیکر ٹری محمد طارق اور دیگر ذمہ داران صابر بنگش ،ریاض بنگش ،ملک مشتاق حسین ،محمد ثقلین اور جمیل عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے انتہا ئی ضروری ہے لیکن ببد قسمتی سے اس طرف کم توجہ دی جاتی ہے مفت تعلیم و صحت کی ذمہ داری پوری کرنا حکومت کے ذمہ ہے نجی تعلیمی ادارے حکومتی مدد گار کے طور پر کام کر رہے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت شاندار نتائج پیش کر رہے ہیں انہوں نے کنٹونمنٹ کی حدود میں قائم پرا ئیویٹ تعلیمی اداروں کے مسلۂ کا ازخود نوٹس لینے پرسپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مسلۂ کو انسانی حقوق کی خاطر جلد حل کیا جائے ،تعلیم ہمارے معاشرے کی ترقی کے لئے آکسیجن کی طرح ضروری ہے نجی تعلیمی اداروں کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کی سہو لیات فراہم نہ کر نے کے باوجود شاندار نتائج ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت تعلیمی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کر ے اور نجی تعلیمی اداروں سے متعلقہ پالیسیاں بناتے وقت ایسے اجلاسز میں ان اداروں کے نما ئندوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے ،آخر میں نیپس کے ذمہ داران نے اٹک کے معروف تعلیمی ادارے آکسفورڈ سکول اینڈ کالج پنڈی گھیب کے ایڈمنسٹر یٹر ابرار شا کر کو دوسری مرتبہ صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبا رک باد پیش کی ۔ 

اٹک سٹی:عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے پاک فوج اور پنجاب پولیس اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں؛ عبادت نثار
عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے پاک فوج ، پنجاب پولیس اور سیکورٹی ادارے اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ،پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہدأ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شہدأ کے خاندان کی خدمت اپنے لیے باعث سعادت سمجھتا ہوں جب تک زندہ ہوں ان کی خوشی اور غم میں جہاں تک ہو سکا تعاون کروں گا ، ان خیالات کا اظہار ایم ڈی مغل اعظم شادی ہال و ٹیولپ مارقی شیخ عامر مجید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈی پی او اٹک عبادت نثار نے جہاں جرائم پر قابو پانے کیلئے اپنی خداداد صلاحیتیوں کو متارف کرایا ہے وہاں انہوں نے پنجاب پولیس میں خدمت کی نئی روایات کی بنیاد رکھی ہے جو قابل تحسین عمل ہے شہدأ کی اولادوں کی شادیوں کا انعقاد اور انہیں باپ کی شفقت سے محرومی کا احساس نہ ہونے دینا بلکہ ایک باپ کے فرائض ادا کرتے ہوئے شہدأ کی بیٹیوں کو مکمل ضروریات زندگی کے سامان کیساتھ رخصت کرنا اور سنت نبویؐ کی پیروی کرتے ہوئے پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام کرنا ہمارے لیے مشعل راہ ہے مغل اعظم شادی ہال اور ٹیولپ مارقی نے بھی اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور آئندہ بھی شہدأ کے اہل و اعیال کی تاحیات خدمت کا اعلان کرتا ہوں ۔ 

اٹک سٹی: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے اٹک پولیس اور شہداء کی فیملیز کیلئے پولیس فیملی گالہ کا جناح پارک اٹک میں انعقاد کیا گیا
انسپکٹر جنرل آف پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار کی طرف سے اٹک پولیس اور شہداء کی فیملیز کیلئے پولیس فیملی گالہ کا جناح پارک اٹک میں انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے پولیس افسران و ملازمین کی فیملیز اور بچوں نے شرکت کی فیملی گالہ فیسٹول میں خواتین و بچوں کی تفریح کیلئے مختلف دلچسپ پروگرامز رکھے گئے جس سے تمام فیملیز خوب لطف اندوز ہوئیں فیملی گالا فیسٹیول میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے کم قیمت پر سٹالز بھی لگائے گئے اسکے علاوہ بچوں میں مختلف تقریری و گیمز کے مقابلہ جات کروائے گئے جن میں رسہ کشی، میوزیکل چیئر ، سیک ریس، شوٹنگ گن وغیرہ شامل تھیں خواتین کی دلچسپی کیلئے انکے درمیان کوکنگ و ایٹنگ کا مقابلہ کروایا گیااسکے علاوہ شرکاء کی دلچسپی کیلئے بچوں نے ملی نغمے گائے فیسٹیول میں میجک شو، گھڑ سواری، اونٹ سواری اور ہیوی بائیک سواری کی سواری بھی بچوں سے کروائی گئی مختلف پروگرا مز میں جیتنے والے بچوں کو انعامات تقسیم کئے گئے ٹی آر ایس ایف اور ہنڈا اٹلس کے تعاون سے شرکاء میں 200 ہیلمٹس، پنکھے، واٹر کولر، استریاں، گھڑیاں وغیرہ تقسیم کی گئیں پولیس فیملی گالا فیسٹول میں پولیس کے شہداء کی فیملیز کو خصوصی تحائف دئیے گئے شرکاء کیلئے لنچ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیافیسٹیول کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی طرف سے لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا جس میں موٹر سائیکل، ریفریجریٹر، واشنگ مشینز، ائیر کولرز، فوڈ فیکٹریز، جوسر بلینڈر مشینز، پریشر ککر،پنکھے، موبائل فونز، استریاں، ہیلمٹس، وال کلاکس وغیرہ بے شمار انعامات تقسیم کئے بچوں و فیملیز نے گالہ فیسٹیول میں خوب انجوائے کیا ۔ 

اٹک سٹی:جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ، خواجہ سراہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ؛ اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی
اے ایس پی ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی ، خواجہ سراہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ‘تمام طبقات کے تحفظ کو بلا امتیاز و تفریق یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل پولیس اسٹیشن سٹی اٹک میں خواجہ سرا کے اغوأ اور فوری بازیابی سمیت ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر اسرار احمد ستی ، پی آر او ٹو ڈی پی او اٹک سب انسپکٹر سید حسنین شاہ اور محرر تھانہ صدر اٹک محمد راشد بھی موجود تھے اے ایس پی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ صدر اٹک کو بذریعہ کال اطلاع موصول ہوئی کہ 3 مسلح اشخاص نیو ہٹیاں روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک سے زبردستی اٹک سے جانے والی کار نمبر LRV-815 کو روک کر کار میں سوار خواجہ سراہ ( ڈانسر ) محمد یونس کو کار سے اتار کر اپنی گاڑی نمبر PH-425 اسلام آباد میں بٹھا کر براستہ حاجی شاہ روڈ صوبہ پنجاب سے صوبہ خیبر پختونخواہ لے جا رہے ہیں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے فوری نوٹس لیا اور مجھے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر میں نے فوری طور پر سب انسپکٹر محمد اکرم پر ٹیم تشکیل دی جو کہ بمعہ پولیس نفری حاجی شاہ روڈ پہنچ گئے اور چائنہ چوک کے قریب ناکہ بندی کر لی اسی دوران تین میلہ چوک کی طرف سے کالے رنگ کی مذکورہ مشکوک کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی جسے ناکہ پر روک لیا گیا ۔مشکوک کار میں سوار خواجہ سراہ ( ڈانسر ) محمد یونس گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جس کے دونوں اطراف ملزمان اور ڈرائیور کو پولیس کی بھاری نفری نے فوراً قابو کر لیا، اغوأ کار ملزمان سے 3 عدد لوڈڈ پسٹل برآمد ہوئے موقع پر ہی خواجہ سراہ ( ڈانسر ) محمد یونس نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مجھے اسلحہ کی نوک پر زبردستی اغوأ کر کے کے پی کے کی طرف لے جا رہے تھے پولیس کے فوراً عملہ نے ایکشن لے کر مجھے اغوأ ہونے سے بچا لیا اے ایس پی عمارہ شیرازی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ خواجہ سرا ( ڈانسر ) محمد یونس کے بیان پر ملزمان کے خلاف اغوأ اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر لیے گئے ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ 18-04-2018 کو تھانہ حضرو کی حدود رحموں روڈ پر بھی خواجہ سراہوں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک خواجہ سراہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا تھا ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات متوقع ہیں ۔ 

اٹک سٹی:بنیادی مرکز صحت کامرہ کے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا میڈیکل آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
بنیادی مرکز صحت کامرہ کے ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا میڈیکل آفیسر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘پنجاب حکومت حقائق جاننے کیلئے کمیٹی تشکیل دیکر اس میڈیکل آفیسر سے ہمارے جان چھڑائیں ،اس بی ایچ یو میں خواتین مریضوں سے جونا انصافیاں کی جاتی ہیں دوران زچگی خواتین کس کی غفلت سے مظالم کا شکار ہیں‘ سب کمیٹی کے سامنے بتائیں گی احتجاجی مظاہرہ کے دوران فی میل ڈاکٹر اور نرسسز کی گفتگو تفصیلات کے مطابق بنیادی مرکز صحت کامرہ میں تعینات ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے میڈیکل آفیسر بی ایچ یو کامرہ کے ناروا سلوک سے عاجز آکر احتجاج کیا تو میڈیکل آفیسر نے انکو بی ایچ یو سے باہر نکال کر کام کرنے سے روک دیا اور اس دوران سینٹری ورکرزنے بھی فی میل سٹاف سے بدتمیزی کی جس پر ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شدید احتجاج کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور محکمہ ہیلتھ اٹک کے افسران سے اپیل کی وہ میڈیکل آفیسر جس نے تمام سٹاف کاجینا حرام کر رکھا ہے کی انکوائری کی جائے تاکہ ہم سکھ کا سانس لیتے ہوئے بی ایچ یو میں کام کر سکیں میڈیکل آفیسر بی ایچ یو کی من مانیوں کی بدولت مریض سخت پریشانیوں کا شکار ہیں اور ایم او کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بروقت طبی امداد نہ ملنے دوران زچگی خواتین کو کس کس اذیت سے گزرنا پڑھ رہاوہ ہم انکوائری ٹیم کو سب حقائق بتائیں گی ۔ 

بی ایچ یو کامرہ میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جانب سے ہونیوالے احتجاج پر میڈیا نے جب ایم او سے انکا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا تو وہ ڈیوٹی ٹائم ختم ہونے سے قبل ہی گاڑی میں سوار ہو کر ڈرائیور کے ساتھ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ بغیر موقف دیئے بی ایچ یو کامرہ سے چلی گئیں میڈیا کے بار بار موقف دینے اور سوالات پر انکے ڈرائیور نے دور ہی سے ہاتھ ہلاتے ہوئے کہاکہ ایم او جلدی میں ہیں ۔ 

گاؤں جتیال:مسلم لیگ ( ن ) کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ‘ملکی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ ( ن ) نے چھٹا بجٹ پیش کیا؛ قاضی احمد اکبر
ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمداکبر نے کہاکہ مسلم لیگ ( ن ) کی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ‘جاتے جاتے ملکی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ ( ن ) نے چھٹا بجٹ پیش کر کے ثابت کیا کہ وہ اپنے مفادات کی خاطر ہر قانون کو توڑ سکتے ہیں کیونکہ حکومت کی مدت 30مئی کو ختم کو جائیگی اور اس بنا پر موجود حکومت کو یہ حق نہیں تھا کہ وہ پورے سال کا بجٹ پیش کرتے اس سے آنیوالی حکومت کے حقوق پر سر عام ڈاکہ ڈالا گیا ،اس جیسے بجٹ کی دوردرو تک مثال نہیں ملتی ، ان خیالات کا اظہار ایک ملاقات کے دوران کیا ،کامرہ سے اٹک تک تحریک انصاف کی کامیاب ریلی سے مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں ، ہماری قوم نے بڑی قربانیاں دیں مشکلیں جھیلیں مگر افسوس انکو بہت کم مخلص قیادت نصیب ہوئی مگر اب کالی رات ختم ہونیوالی ہے الیکشن 2018کے بعد عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم ترقی کی ایک نئی روشن منزل کی جانب سفر کا آغاز کرتے ہوئے آنیوالی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے جہدوجہد کا آغاز کرئینگے اور کامیابی کی منزل انکا مقدر ہو گی ۔ 

اٹک کامرہ روڈ تھانہ اینٹی نار کاٹکس سے ملحقہ پھل و سبزی فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ‘رپورٹ
اٹک کامرہ روڈ تھانہ اینٹی نار کاٹکس سے ملحقہ پھل و سبزی فروش شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ، ضلعی انتظامیہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس سبزیوں اور پھلوں کے من مانے ریٹ مقرر شہریوں کا خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک کی سرکاری فرائض میں غفلت اور عوام سے عدم رابطے کے سبب گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ شہریوں کا ڈپٹی کمشنر اٹک سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق اٹک کامرہ روڈ میجر طاہر سٹریٹ کے سامنے تھانہ اینٹی نارکاٹکس سے ملحقہ پھل و سبزی فروش نے انت مچا رکھی ہے قریب کوئی دکان نہ ہونے کے سبب پیپلز کالونی ، دارالسلام کالونی ، کامسیٹ یونیورسٹی روڈ کے رہائشی مجبوراً اس دکان سے سبزی اور پھل خریدنے آتے ہیں جبکہ مذکورہ دکاندار ان سے شہر سے دوگنے چوگنے ریٹ وصول کرتا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرائس کنٹرول لسٹ خریداروں سے مخفی رکھتا ہے تقاضا کرنے پر کہتا ہے جاؤ کہیں اور سے خرید لو علاقہ مکینوں اور شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے ازاں فروشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

گاؤں بہبودی: عدلیہ نے خواجہ آصف کی گر دن سے سریا نکال دیا ،دوہری شہریت رکھنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے ؛ چنگیز خان
تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 2 سے امیدوار پنجاب اسمبلی چنگیز خان نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاکہ آزاد عدلیہ نے درباری خواجہ آصف کی گر دن سے سریا نکال دیا ہے ،دوہری شہریت رکھنے والے ملک و قوم کے وفادار نہیں ہوسکتے ،عثمان ڈار اور انکی وکلاء کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے تحریک انصاف کے راہنما ابرار الحق بھی ثبوت کے ہمراہ درباری نمبر 2احسن اقبال کے اقامہ کیلئے عدالت عالیہ سے رجوع کرنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں عوام رابطہ مہم کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018کیلئے تحریک انصاف کی بھر پور تیار یاں جاری ہیں چور راستے اور عوامی مینڈیٹ چورانے والوں کیخلاف حکمت عملی طے کرلی ہے آنیوالا دور تحریک انصاف کا ہے آخر میں چینگیز خان نے خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔

اٹک سٹی: دارالسلام کالونی کے تجارتی مرکز کا گندہ پانی مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ،تعفن اور بدبو سے جینا محال 
دارالسلام کالونی کے تجارتی مرکز کا گندہ پانی مکینوں کیلئے وبال جان بن گیا ،تعفن اور بدبو سے جینا محال مکینوں کا ڈپٹی کمشنر، چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نیئر اعوان ، چیئر مین بلدیہ اور وائس چیئر مین بلدیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ماشاء اللہ سی این جی کے عقب میں تجارتی مرکز کا گندہ پانی خالی پلاٹ میں جمع ہونے سے جوہڑ کی صور ت اختیار کر گیا ۔نکاسی کا نظام بہتر نہ ہونے کے سبب گندہ پانی خالی پلاٹ سے بہتے ہوئے گلی میں گھروں کے سامنے جمع ہو جاتا ہے جس کے سبب علاقہ مکینوں کا تعفن اور بدبو سے جینا محال ہو گیا ہے علاقہ مکینوں اعجاز ،الیاس ، رفاقت ، نذیر ، وجاہت،امان اللہ نے سروے ٹیم کو بتا یا کہ ہم نے متعدد دفعہ چیئر مین بلدیہ کو درخواست گزاری ہے کہ اس گندے پانی کی وجہ سے تعفن بدبو اور گندگی پھیل ری ہے جس کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے اس کی بدبو کی وجہ سے نہ دن کو چین ہے اور نہ راتوں کوسکون ہے دن بھر گھر میں خواتین اور بچے بدبو کی وجہ سے عذاب سہہ رہے ہیں اور جب ہم اپنے کام کاج سے تھکے ہارے گھر میں واپس آتے ہیں تو بدبو ہمارا استقبال کرتی ہے علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ، چیف آفیسر بلدیہ خلیل احمد نیئر اعوان ، چیئر مین بلدیہ ناصر محمود شیخ اور وائس چیئر مین بلدیہ ملک طاہر اعوان سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گندے اور غلاظت بھرے پانی سے ہماری جان چھڑائی جائے ۔ 

اٹک سٹی:وفاقی بجٹ عوام دوست اور فری ٹیکس بجٹ ہے ‘بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا؛ شیخ سلمان سرور
وفاقی بجٹ عوام دوست اور فری ٹیکس بجٹ ہے ‘بجٹ سے عوام کو ریلیف ملے گا ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنروں کے علاوہ فیملی پنشن میں اضافہ موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 1شیخ سلیمان سرور نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا ہے وہ عوام دوست ہے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں دس فیصد اضافہ ، ہاؤس رینٹ میں پچاس فیصد اضافہ ، فیملی پنشن ساڑھے چار ہزار روپے سے بڑھا کر ساڑھے سات ہزار روپے کر دی پچتر سال کی عمر کے پنشن پندرہ ہزار روپے کر کے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے موجودہ حکومت کا پانچ سالہ دور تاریخی دور ثابت ہو گا ان پانچ سالوں میں شریف برادران نے ملک و قوم کے لیے جو خدمات دیں اُن کی مثال نہیں ملتی ریلوے کی آمدن میں اضافہ ہوا صحت تعلیم اور زرعی شعبے کے لیے خطیر رقم مختص کی گئی جس سے کاشتکاروں کو ریلیف ملے گا اُن کی آمدن میں اضافہ ہو گا موجودہ حکومت کے دور میں بڑے بڑے منصوبے مکمل ہوئے عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سہولیات فراہم کی گئیں عوام کو سستی سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک بھر میں موٹر وے تعمیر کیے اسلام آباد میں میٹرو بس شروع کی توانائی کے بحران کے خاتمہ کیلیے میگا پراجیکٹ لگائے گئے مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت تاریخی دور ہوگا ان پانچ سالوں میں عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دیا گیا۔























No comments:

Post a Comment