News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com
اٹک سٹی:اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے کافر قرار دیئے گئے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ قرار دے دیا ،طلبہ سراپا احتجاج
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر جناح ہال ضلع کونسل اور گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اٹک میں منعقدہ 2 الگ الگ سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے 1973 ء کے آئین میں کافر قرار دیئے گئے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ قرار دے دیا ، ان کی تقریر کے بعد وہاں موجود طلبہ سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ کے خلاف قادیانیوں کو مسلمانوں کے ساتھ شامل کرنے پر نعرہ بازی کی ، قبل ازیں انہوں نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک سے ان کے الفاظ پر احتجاج بھی کیا ،بعدازاں یہ درجنوں احتجاجی طلبہ ڈپٹی کمشنر اٹک کے آفس میں منعقدہ ضلعی انتظامیہ کے اجلاس میں احتجاج کرتے ہوئے پہنچ گئے جہاں اجلاس کی صدارت اے ڈی سی آر چوہدری عبدالماجد کر رہے تھے جبکہ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے فوری طور پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ کو بھی وہاں بلوا لیا گیا ۔ طلبہ نے ان کے الفاظ پر شدید احتجاج کیا جس پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ نے کہا کہ ان کے الفاظ کا مطلب قادیانیوں کو مسلمان ظاہر کرنا نہیں تھا اور وہ قادیانیوں کو آئین اور شریعت کے مطابق غیر مسلم اور کافر تسلیم کرتی ہیں جس پر طلبہ نے کہا کہ ایسے الفاظ کی ادائیگی جو انہوں نے کی ہے وہ نہ صرف آئین پاکستان سے متصادم بلکہ شرعی لحاظ سے بھی غلط ہیں ۔ ان کی وضاحت سے احتجاجی طلبہ ڈی سی آفس سے چلے گئے تاہم تحریک لبیک پاکستان کے سابق امیدوار قومی اسمبلی انجینئر حفیظ اللہ علوی ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ملک عمر ارشد ایڈووکیٹ نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ کی جانب سے مسلمانوں کے فرقوں میں شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر ان کا اٹک سے تبادلہ کرے ،اس سلسلہ میں وہ قانونی ماہرین سے مشورہ کر رہے ہیں اور جلد ہی سیشن کورٹ اٹک اور بعدازاں لاہور ہائی کورٹ میں اس سلسلہ میں رٹ دائر کی جائے گی ، مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کا ہنگامی اجلاس نگران اعلیٰ حاجی محمد الیاس کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں عہدیداران اور ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے خاتون اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسین نیکوکارہ کی جانب سے قادیانیوں کو مسلمانوں کا فرقہ قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ افسران کو الفاظ کی ادائیگی کا پابند بنایا جائے ورنہ اس طرح کے الفاظ معاشرے میں امن و امان کی صورتحال کے بگاڑ کا سبب بن سکتے ہیں ۔
مسلم لیگ ( ن ) اٹک کے زیر اہتمام مہنگائی کےخلاف احتجاجی ریلی ،شرکاء نے ’’ گو عمران گو ‘‘ اور ’’ نا اہل حکومت نامنظور ‘‘ کے نعرے لگائے
مسلم لیگ ( ن ) اٹک تحصیل اٹک کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی کی ،قیادت ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد اور تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی نے کی ۔ ریلی تحصیل سیکرٹریٹ اٹک سے شروع ہوئی ،ریلی میں شرکاء نے ’’ گو عمران گو ‘‘ اور ’’ نا اہل حکومت نامنظور ‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے ،کشمیر چوک پر پہنچ کر ریلی جلسے کی شکل اختیار کر گئی ۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر اٹک میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، تحصیل جنرل سیکرٹری اٹک ملک ذیشان بولیانوال ، سابق وائس چیئرمین ملک محمد نعیم ، طلال اشرف بٹ ، ملک انصار احمد و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی اور نا لائقی کی وجہ سے آج عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں متوسط طبقے کیلئے اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہو گیا ہے ایسے سنگین حالات کے باوجود حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انہیں عوام کی چیخیں سنائی نہیں دیتیں آج بھی وہ انتقامی سیاست میں مصروف ہیں عوام اس نام نہاد تبدیلی سے چھٹکارا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر یوتھ وقار احمد ، سٹی جنرل سیکرٹری یوتھ عماد فیض ، لیگی رہنما میاں جمیل ، زمان شاہ ، سابق کونسلرز جاوید اقبال ملک ، شیخ ظہور الٰہی ، میاں جمیل ، سٹی صدر حضرو حاجی احسان خان ، بلال حسین آرائیں ، نعمان خان ، شیخ خالد محمود خالدی ، شیخ اظہر محمود ، شیخ سہیل امین ، یاسر نثار ، محمد بلال ، غلام عباس ، سٹی سیکرٹری اطلاعات محمد عامر و دیگر نے کثیر تعداد شرکت کی ۔
تحصیل حضرو کے گاءوں ہارون چوک کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ، 32 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق
تحصیل حضرو کے گاءوں ہارون چوک کے قریب موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم ، 32 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، لواحقین کا لاش ہسپتال لے جانے سے انکار ،تفصیلات کے مطابق کیملپور عالم کا 32 سالہ اظہر شاہ ولد ابرار شاہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے سبب آنے والے ٹریکٹر نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی ۔ حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا مگر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین نے لاش ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا تاہم ریسکیو 1122 کے عملہ نے لاش اس کے گھر منتقل کر دی ۔
اٹک سٹی:بچوں سے جبری مشقت لینے والے افراد کےخلاف کاروائی ،کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج
بچوں سے جبری مشقت لینے والے افراد کے خلاف کاروائی شروع ، 18 سال سے کم عمر بچوں سے مشقت لینے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر اٹک سردار سعید حیدر خان نے تھانہ سٹی اٹک میں اپنی استغاثہ رپورٹ میں بتایا کہ پنجاب ریسٹریکشن آن ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ 2016ء کے تحت وہ مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کررہے تھے کہ ٹرک اڈہ اٹک کے قریب عمران آٹوز بالمقابل ;808379; پٹرول پمپ کے سامنے کامران احمد ولد فقیر احمد جس کی عمر 13 سال تھی عمران آٹوز پر کام کر رہا تھا ،اسی طرح موٹر سائیکل مارکیٹ میں خرادی کی دکان پر ابرار ولد افتخار جس کی عمر 14 سال تھی کام کر رہے تھے ۔ ان بچوں سے جبری مشقت لینے پر عمران آٹوز کے مالک محمد عمران ولد غلام نبی اور خرادی کی دکان کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
اٹک سٹی:جی پی او اٹک میں عملہ کی شدید کمی ، آنے والے سائلین اور سٹاف کو مشکلات کا سامنا ، کئی سالوں سے خالی سیٹوں پر بھرتی نہیں کی گئی
جی پی او اٹک میں عملہ کی شدید کمی ، آنے والے سائلین اور سٹاف کو مشکلات کا سامنا ، کئی سالوں سے خالی سیٹوں پر بھرتی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں ۔ اس وقت جنرل پوسٹ آفس اٹک میں مختلف پوسٹوں کی 28 سیٹیں خالی پڑی ہیں محکمہ کئی سالوں سے ان پوسٹوں پر نئی بھرتی نہیں کر سکا نئی بھرتی کر کے عوام اور سٹاف کی مشکلات کم کی جائیں ان خیالات کا اظہار جنرل پوسٹ آفس اٹک میں آنے والے سائلین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا سائلین نے بتایا کہ عملہ کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں جس سے سائلین کے ساتھ سٹاف بھی مشکلات سے دو چار ہوتا ہے کیونکہ جی پی او میں اٹک سمیت دیگر تحصیلوں سے بھی سائلین جی پی او سے متعلق کام کے سلسلہ میں آتے ہیں اور جی پی او کا کم سٹاف باوجود اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے پورا وقت دینے کے باوجود بھی سٹاف مشکلات سے دو چار ہیں سائلین اور سٹاف کی مشکلات کم کرنے کیلئے محکمہ ڈاکخانہ جات کے اعلیٰ حکام کو فی الفور اس طرف توجہ دینی چاہیے اور جی پی او اٹک سمیت ضلع بھر میں پوسٹ آفسز میں خالی آسامیوں پر بھرتی کر کے سائلین کی مشکلات کا حل نکالنا چاہیے ۔
اٹک سٹی:ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں نئے موٹر سائیکل خرید کر رجسٹریشن کرانے کیلئے آنے والے سائلین رل گئے
محکمہ ایکسائز اٹک کی نا اہلی ، موٹر سائیکلوں کی نیو رجسٹریشن بند ‘ضلع بھر سے ہزاروں کی تعداد میں نئے موٹر سائیکل خرید کر رجسٹریشن کرانے کیلئے آنے والے سائلین رل گئے ۔ ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر اٹک عوام کی داد رسی کرنے میں ناکام ہیں ایک کلرک کے تبادلے کے بعد اس سیٹ پر آنے والا متعلقہ کلرک ایک ہفتہ بعد ہی تبدیل کر دیا گیا ،سائلین کی مشکلات میں اضافہ ایکسائز آفس اٹک کے باہر نئے موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کرانے والے متعدد سائلین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ایک ماہ سے وہ اس دفتر کے چکر لگا رہے ہیں ،متعلقہ کلرک کے کمرہ کو تالہ لگا ہوا ہے ایکسائز حکام سے جب اس بابت پوچھتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہ کلرک تبدیل ہو گیا ہے ،نئی رجسٹریشن نئے کلرک کے آنے کے بعد شروع ہو گی ،ایک مہینہ ہو چکا ہے کہ ہ میں نئے کلرک کا کہہ کر ٹا ل دیا جا تا ہے ۔ ضلع کے دوردراز علاقوں سے وہ بھاری کرائے ادا کر کے ایکسائز آفس پہنچتے ہیں اور یہاں پہنچ کر پتہ چلتا ہے کہ ابھی تک نیا کلرک تعینات ہی نہیں کیا گیا یہ ساری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر اٹک کی غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے اگر وہ چاہتے تو عوامی مسئلہ کے پیش نظر وہ اسی دفتر سے کسی کلرک کو اس سیٹ پر بیٹھا دیتے مگر انہیں سائلین کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں ہے سائلین نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر ارباب اختیار سے سے اصلاح و احوال کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔
اٹک شہر مےں ےوم ےکجہتی کشمےر اور انسانی حقو ق کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال اٹک مےں سےمےنار کا اہتمام کےا گےا
اٹک شہر مےں ےوم ےکجہتی کشمےر اور انسانی حقو ق کے عالمی دن کے حوالے سے ضلع کونسل ہال اٹک مےں سےمےنار کا اہتمام کےا گےا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عنصر حیات ، اسسٹنٹ کمشنر اٹک جنت حسےن نیکوکارہ ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان کے علاوہ ضلعی افسران ، سےاسی ، سماجی و مذہبی ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آزادی کشمےرےوں کابنےادی حق ہے جو انہےں ہر صورت ملنا چائیے کشمےرےوں کو آزادی نہ دے کر انکا بنےادی حق پا مال کےا جا رہا ہے جو انتہائی زےادتی ہے 126 روز کے مسلسل کر فیو اور جبری قید نے معاملات زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے ہیں انسانی حقوق کی پا مالی کا سلسلہ جاری ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام عالم کشمےرےوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور بھارت کو مجبور کرےں کہ وہ کشمےرےوں کے حق خود ارادےت کا احترام کرے اور انہےں ان کی مرضی کے مطابق فےصلہ کرنے کا اختےار دے انہوں نے کہا کہ کشمےری عوام ڈوگرہ راج کے وقت سے آزادی کےلیے کو شاں ہےں اور آج بھارتی حکومت ان پر آر اےس اےس کی اےما پر ظلم وستم ڈھا کر ان کی آواز کو دبانا چاہتا ہے جو ممکن نہےں ہے ظلم و ستم کے ذرےعے کشمےرےوں کے حق خود ارادےت اور آزادی کی آواز کو نہےں دباےا جا سکتا پاکستان کی حکومت اور عوام کشمےرےوں کی اخلاقی و سفارتی حماےت جاری رکھےں گے اب وقت آگےا ہے کہ کشمےر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کےا جائے جس کا ان سے وعدہ کےا گےا ہے اور بھارت کو مجبور کےا جائے کہ وہ اپنی رےاستی دہشت گردی بند کرے اور کشمےری عوام کو اپنے مستقبل کا فےصلہ خود کرنے کا اختےار دے کشمےر پاکستان کا حق تھا مگر انگرےزوں نے بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے خطے کی جغرافےائی حےثےت تبدےل کر دی وہ دن دور نہےں جب کشمےری عوام کو بھارت کے ناجائز تسلط سے آزادی حاصل ہوگی اور وہ آزاد فضاء مےں سانس لےں گے اور آزاد زندگی بسر کرےں گے بھارت نے مقبوضہ کشمےر کی مخصوص آئےنی حےثےت تبدےل کر کے اقوام متحدہ کے معاہدوں کی سنگےن خلاف ورزی کی ہے کشمےر پاکستان کی شہ رگ اور جو بچہ بھی پاکستان مےں پےدا ہوتا ہے وہ پہلے کشمےر کا لفظ سےکھتا ہے ےہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آج کے مشکل ترےن حالات مےں کشمےری عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور ہر سطح پر ان کی حماےت جاری رکھےں تقرےب مےں حا ضرےن کی بڑی تعداد نے شر کت کی آخر مےں واک کا اہتمام بھی کےا گےا جس میں تمام شعبہَ زند گی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔
اٹک سٹی:تین میلہ چوک عالم ٹاءون میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی ، 10 جھگیاں جل کر خاکستر
تین میلہ چوک عالم ٹاءون میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں آتشزدگی ، 10 جھگیاں جل کر خاکستر ، خانہ بدوشوں کا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین میلہ چوک کے قریب واقع عالم ٹاون کے علاقہ میں خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 10جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جھگیوں میں موجود سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا آگ ہوا سے بڑی تیزی سے پھیل رہی تھی جس نے باہر سوکھی جھاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی 4 فائر وہیکلز اور ایک ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے لگی آگ پر قابو پا لیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
اٹک سٹی: پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے والے افسران اور اہلکار ان پولیس کا فخر اور اعزاز ہیں ، ڈی پی او اٹک
پولیس میں اپنی خدمات انجام دینے والے افسران اور اہلکار ان پولیس کا فخر اور اعزاز ہیں ،ریٹائرڈ ہونے والوں نے ایک طویل عرصہ پولیس کے محکمہ میں گزارا آپ کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او اٹک نے ریٹائر ڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں ڈی پی او آفس اٹک میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں کیا ، اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے ریٹائرڈ پولیس افسران کو اعزازی شیلڈز پیش کیں اور ریفر یشمنٹ کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلاتکلف آکر مجھے بتا سکتے ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ پولیس کے مسائل حل کرنا میری ترجیحات میں شامل ہے ۔
حضروسٹی:یومیہ اجرت میں اضافے پر بلدیہ حضرو کے سینٹری ورکرز کا اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کو خراج تحسین
یومیہ اجرت میں اضافے پر بلدیہ حضرو کے سینٹری ورکرز کا اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کو خراج تحسین ، اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار نے سابق کونسلر سکھراج کی معرفت دی گئی ،درخواست پر ایکشن لیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے حکم کے مطابق بلدیہ حضرو کے سینٹری ور کرز نے اجرت کے یومیہ اضافے کےلئے بلدیہ حضرو کے سابق کونسلر سکھراج کی معرفت اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار کو درخواست دی جنہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اجرت میں اضافے کی منظوری دے دی جس پر سکھراج اور بلدیہ حضرو کے سینٹری ورکرز شاکر ، وقار ، اعجاز ، دلاور ، نوید شیراز ، روبن ، آصف مسیح ، ندیم ، بلوچ ، ذوالفقار وقاص و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر حضرو محترمہ ملیحہ ایثار اور چیف آفیسر بلدیہ حضرو اور بلدیہ کی دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مطالبہ کرتے ہیں کہ سینٹری کے تمام عملہ کو مستقل کیا جائے ۔
اٹک سٹی:بھارتی حکومت کے جبرو استبداد کے باعث مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے ،جماعت اسلامی
بھارتی حکومت کے جبرو استبداد کے باعث مقبوضہ کشمیر دنیا کے سب سے بڑے قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے ،پاکستانی حکومت مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں ناکام رہی ہے پاکستانی حکمرانوں کو جگانے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی طرف کرنے کے لئے جماعت اسلامی 22 دسمبر کو اسلام آباد میں تاریخی کشمیر مارچ کر رہی ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں مرد خواتین اور بچے شریک ہوں گے ۔ ضلع اٹک سے بھی ہزاروں افراد اس مارچ میں شرکت کریں گے ،اس حوالے سے جماعت اسلامی نے مہم شروع کر دی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب اقبال خان ، ضلعی امیر سردار امجد علی خان ، نائب امیر ضلع و سابق چیئرمین شینکہ مولانا جابر علی خان ، جنرل سیکرٹری ضلع حافظ محمد بلال ، تحصیل امیر خالد محمود ، امیر جماعت اسلامی اٹک سٹی میاں محمد جنید ، ڈپٹی سیکرٹری حافظ حماد احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید ثناء اللہ بخاری ، لیاقت عمر و دیگر بھی موجود تھے اقبال خان نے کہا کہ بھارت نے ایک منظم منصوبے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اپنے ساتھ ملا لیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس وقت آر ایس ایس کے غنڈے مقبوضہ کشمیر میں مسلمان نوجوان بچیوں کے ساتھ زیادتی کر ر ہے ہیں اور وہ مسلمانوں کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں مگر اس میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ہماری حکومت نے کشمیری عوام کی جدو جہد آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف موَثر آواز نہ اٹھا کر بزدلی اور کشمیریوں سے بے وفائی کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ 22 دسمبر کو اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں لاکھوں افراد شریک ہو کر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کریں گے اور ان کے حق میں یہ آواز پوری دنیا میں سنائی دے گی حکومت کشمیریوں کی آواز بننے کی بجائے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے اس وقت پاکستانی قوم کو بالخصوص اور پوری دنیا کو بالعموم کشمیریوں کی آواز بن کر ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے جماعت اسلامی مظلوم کشمیریوں کے حق میں 22 دسمبر کو نکل رہی ہے پوری قوم کو امیر جماعت سراج الحق کا ساتھ دے کر اور گھروں سے باہر نکل کر ان مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے تا کہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان ان کی اس جدوجہد میں ان کے ساتھ شریک ہیں ۔
ڈی پی او اٹک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی کے حوالہ سے ائیر پورٹ کا دورہ کیا
ڈی پی او اٹک نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں سیکورٹی کے حوالہ سے ائیر پورٹ کا دورہ کیا ،چیف سیکورٹی آفیسر اٹک محمد نعیم نے سیکورٹی پلان اور سیکورٹی ڈپلائمنٹ کے حوالے سے ڈی پی او اٹک کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے تمام سیکورٹی پوائنٹس اور سیکورٹی لیول کو چیک کیا اور ;86867380; مومنٹ کے حوالہ سے سیکورٹی انتظامات چیک کیے ،اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی ایک خوش آئند بات ہے ۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے میں کو ئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی تاکہ اقوام عالم کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستان ایک پر امن اور کھیلوں کیلئے ساز گار ملک ہے ۔
اٹک سٹی;234;تحریک انصاف کی بد نصیبی کہ رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھاسکی ،رپورٹ
تحریک انصاف کی بد نصیبی کہ رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 55 اٹک میجر طاہر صادق کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھاسکی ، اگر میجر طاہر صادق کو پنجاب میں کوئی ذمہ داری ملتی تو صوبہ کی حالت بدل دیتے اور لوگ محمد شہباز شریف کو بھول جاتے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرو کی مشہور سیاسی و سماجی شخصیت اور میجر گروپ کے سرکردہ لیڈر دلنواز خان سادہ نے موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں حق کی بات کرنا انتہائی مشکل ہے لیکن سچ تو یہی ہے کہ پنجاب میں اس وقت گورننس کا مسئلہ انتہائی گھمبیر صورتحال اخیارکر گیا ہے ،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے عوام ہر لحاظ سے پریشان ہیں جس تبدیلی کا عوام سے وعدہ کیا گیا تھا وہ دور دور تک نظر نہیں آرہی اس صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے منتخب ہونے والے اراکین پر نظر دوڑائیں تو میجر طاہر صادق کی سطح کا ایک بھی لیڈر نظر نہیں آتا دو قومی اور ایک صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے والے اور ضلع اٹک میں عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کرنے والے میجر طاہر صادق وہ واحد شخصیت ہیں جن کی صلاحیتوں کو سا را زمانہ تسلیم کرتا ہے لیکن تحریک انصاف کی بدنصیبی ہے کہ وہ مقامی قیادت کی گروپنگ کی وجہ سے وہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھا سکی بلکہ مخا لف ٹولہ تمام سرکاری وسائل اور وزارت کے باو جود عوام کے مسائل حل نہ کر سکے ۔ پی ٹی آئی کے ورکر پریشان ہیں صرف ایک مخصوص ٹولہ وزارتی گروپ کے ارد گرد موجود ہے جس کا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے آج ساری دنیا بالخصوص اٹک کی عوام دہائی دیتی ہے اگر میجر طاہر صادق کو پنجاب میں ذمہ داری دی جاتی تو وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں سے صوبہ کی حالت بدل دیتے او ر لوگ شہباز شریف کو بھول جاتے اور دیکھتے کہ میجر طاہر صادق کیسے صبح شام عوام کی خدمت کرتے اور حقیقی معنوں میں وسیم اکرم پلس ثابت ہوتے ۔
ضلع اٹک:قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے انتہائی مصروف دن گزارا ،رپورٹ
قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے انتہائی مصروف دن گزارا ،انہوں نے سابق کونسلر بلدیہ اٹک شیخ عارف محمود ، ماہر قانون دان شیخ مدثر نور اور کاکا بیگ کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، سٹی صدر وقار احمد ، جنرل سیکرٹری عماد فیض ، سینئر نائب صدر یوتھ غلام عباس بھی موجود تھے جبکہ انہوں نے سیدن گاءوں میں پولیس آفیسر محمد محراب کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی ،اس موقع پر سجادہ نشین دربار اعالیہ بری امام سرکار و سائیں کلو بابا راجہ سرفرار اکرم ، ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی موجود تھے ، انہوں نے حسن ابدال میں سابق وزیر چوہدری شیر علی کے پرسنل سیکرٹری میر نوید اختر کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل نعت میں شرکت کی ۔ اس موقع پر سٹی صدر حسن ابدال شیخ اشتیاق علی صدیقی ، رہنما مسلم لیگ ( ن ) چوہدری اشفاق اور دیگر موجود تھے ،انہوں نے کامرہ میں سینئر صحافی محمد نواز خان کے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ، سابق ممبر ضلع کونسل ملک انصار احمد کے ساتھ بھی علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی ۔ گولڑہ گاءوں میں حاجی نصرت کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی اور دولہا کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناءوں کا اظہار کیا ، اسی گاءوں میں داءود مسعود کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت اور شمس آباد گاءوں میں نمبردار شفیق کی پھوپھی اور احمد یار کے والد کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
اٹک سٹی:حکومت کو اپنی اصلاح کرتے ہوئے حقائق کا سامنا کرنا چاہیے ،آنکھیں بند کر لینے سے مسائل حل نہیں ہوتے ،شیخ آفتاب احمد
قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت کو اپنی اصلاح کرتے ہوئے حقائق کا سامنا کرنا چاہیے ،کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لینے سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، جنرل سیکرٹری اٹک سٹی عماد فیض بھی موجود تھے ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت ایکسپورٹ میں اضافے کا دعویٰ کرتی ہے جبکہ دوسری جانب صرف نومبر کے مہینے میں 4 بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیا ہے ،اگر ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے پھر تو زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہو گا اگر ایسا ہے تو پھر عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ عوام کی سمجھ سے بالاتر ہے روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں اس کے باوجود حکمرانوں کا ٹارگٹ مسائل کے حل کے بجائے شریف اور زرداری خاندان کا میڈیا ٹرائل ہے پہلے محمد نواز شریف پھر مریم نواز اور اب شہباز شریف پر مقدمات کی بھر مار کی جا رہی ہے پشاور ہائی کورٹ کا بی آر ٹی منصوبے پر فیصلہ تحریک انصاف حکومت کی قابلیت پر سوالیہ نشان ہے اگر مسلم لیگ ( ن ) کے حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ آتا تو اس وقت عمران نیازی نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہوتا مریم نواز کی خاموشی پر سوال کرنے سے پہلے یہ بھی سوچنا چاہیے کہ یہ خاندان کتنی آزمائشوں سے گزر رہا ہے ملک مالی بحران کے ساتھ ساتھ اب آئینی مسائل کا شکار ہو رہا ہے یہ سب باتیں کسی کی بھی قابلیت اور نالائقی کو واضح کرتی ہیں حکومت کو اب خندہ پیشانی سے اپنی نا اہلی تسلیم کرنی چاہیے اس لئے کے اقتدار آنی جانی چیز ہے ملک کی سلامتی و بقاء اولین ترجیح ہونی چاہیے پرانے قبرستانوں میں چلیں جائیں تو آپ کو سینکڑوں ایسی قبریں نظر آئیں گی جن میں دفن لوگ اپنی زندگیوں میں جب گھروں سے نکلتے تھے تو دنیا ان کی شان و شوکت دیکھتی تھی آج وہ سب چلے گئے تاہم ملک قائم و دائم ہے اور ایسے رہتی دنیا تک قائم رہے گا اس لئے اپنے رویے کو تبدیل کریں اور مسائل کے حل پر توجہ دیں ۔
ضلع اٹک:اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مسلم کوسٹر الٹ گئی ‘13 افراد شدید زخمی ، اکثریت کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے
اکھوڑی چیک پوسٹ کے قریب مسلم کوسٹر الٹ گئی ‘13 افراد شدید زخمی ، اکثریت کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اٹک سے تلہ گنگ جانے والی مسلم کوسٹر تیز رفتاری کے سبب ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث بے قابو ہو کر سڑک پر الٹ گئی ،حادثہ کے نتیجہ میں شدید زخمی ہونے 13 افراد جن میں 30 سالہ طیب ، 55 سالہ نذیرہ ، 31 سالہ شوکت ، 50 سالہ شگفتہ ، 35 سالہ سلمیٰ ، 30 سالہ ذکاء اللہ ، 42 سالہ محمد بشیر ، 50 سالہ محمد فاروق ، 32 سالہ عالم خان ، 39 سالہ توصیف ، 56 سالہ فورشادہ بیگم ، 11 سالہ چمن خان ، 28 سالہ علی مشتاق شامل ہیں جن میں اکثریت کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 3 ایمبولینسز اور ریسکیو وین فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کی زیر نگرانی تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا ۔
اٹک سٹی: پیپلز کالونی اٹک کا رہائشی ریکارڈ ایک سال میں بھی کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا ،ہاوَسنگ سوساءٹی کے حکام عوام کو ٹرخانے لگے
پیپلز کالونی اٹک کا رہائشی ریکارڈ ایک سال میں بھی کمپیوٹرائزڈ نہ ہو سکا ،ہاوَسنگ سوساءٹی کے حکام عوام کو ٹرخانے لگے ۔ اہلیان علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا ،پیپلز کالونی اٹک شہر کے رہائشیوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پیپلز کالونی کے رہائشی ایریا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے ایک سال قبل سوساءٹی حکام نے رہائشیوں سے چار ہزار ایک سو روپے فی گھر اور دوکان وصول کیے کہا کہ آپ کار یکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر کے آپ کے گھر پر کمپیوٹرائزڈ کاغذات پہنچا دیے جائیں گے مگر ایک سال گزرنے پر بھی مسئلہ حل نہیں ہوا بلکہ سو ساءٹی کے دفتر میں موجود اہلکار تاریخوں پر تاریخ دے دیتے ہیں اور ہر آنے والے شکایتی کو ٹال کر ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنا سرد خانے میں ڈالا ہوا ہے ،پیپلز کالونی کے رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سو ساءٹی حکام کو پابند کریں کہ ریکارڈ کمپیوٹر ائزڈ کر کے رہائشیوں کو کمپیوٹرا ئزڈ کاغذات دیے جائیں ۔
اٹک سٹی:بیرون ملک مقیم تاجر برادری پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں رہتی ہے ،طارق محمود (مقیم سوئزرلینڈ)
بیرون ملک مقیم تاجر برادری پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے کوشاں رہتی ہے ‘بیرون ملک تاجر برادری اُن ممالک میں تجارت کے ساتھ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ ملکی معیشت بہتر ہو سکے اور ملک کو فائدہ پہنچے ،ہم پاکستانیوں کے دل اُن ممالک میں کاروبار ، مصروفیت اور رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم نے ہمیشہ پاکستان کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سوئزر لینڈ میں مقیم اٹک سے تعلق رکھنے والی معروف کاروباری شخصیت طارق محمود نے اپنے دفتر (طاہر سی این جی) اٹک میں میڈیا سے ملاقات میں کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستانی عوام کی طرح بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو بھی مایوس کیا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دامے درمے سخنے ہر طرح سے عمران خان کو سپورٹ کیا ملک میں تبدیلی آئے ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہو اور عوام کو ریلیف ملے مگر عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ عمران خان ایفا نہیں کر سکے ہیں انہوں نے کہا کہ میں ہالینڈ میں بھی رہا وہاں پر بھی میرا کاروبار تھا اور اب میں سوئزر لینڈ میں ہوں تیس سال بیرون ملک رہنے کے باوجود میں نے اپنے آبائی ضلع اٹک میں طاہر سی این جی کے نام سے کاروبار شروع کیا جہاں پر ستر کے قریب لوگ بر سر روزگار ہیں ہمارا مشن ملک کی بہتری عوام کی خوشحالی اور ایمانداری کے ساتھ کاروبار کرنا ہے جس پر ہم کار بند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تاجروں کو ہر طرح سے سہولیات فراہم کریں تاکہ ملک میں بہتری لائی جا سکے ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جناح پارک اور ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے جناح پارک اور ماڈل بازار کا اچانک دورہ کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف آفیسر عمران سندھو اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر جناح پارک کا تفصیلی دورہ کیا اور مجموعی حالات و انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا، بعد ازاں انہوں نے ماڈل بازار کا دورہ کیا اور وہاں پر عوام کو مہیا کی جانے والی سہولیا ت کا بغور جائزہ لیا ۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا معائنہ کیا اس موقع پرڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اپنے بیان میں کہا کہ ماڈل بازار عوامی فلا ح کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں قائم کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد ارزاں نر خوں پر اشیائے ضررویہ کی فراہمی ہے ،موجودہ حکومت تمام ضروری اشیا ء کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ہر ممکن اقدمات کر رہی ہے ۔
اٹک سٹی:قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے اےک سےمےنار اور واک کا اہتمام کےا گےا ،اس سلسلے مےں سےمےنار کا اہتمام بلدےہ ہا ل اٹک مےں کےا گےا
قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے اےک سےمےنار اور واک کا اہتمام کےا گےا ،اس سلسلے مےں سےمےنار کا اہتمام بلدےہ ہا ل اٹک مےں کےا گےا جس میں ڈی ای او سکینڈری راجہ امجد اقبال ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد آصف، الیکشن آفیسر ضیغم الطاف، ڈپٹی ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ جاوید بھٹی،ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق، سےاسی وسماجی رہنماءوں اور دےگر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد نے شر کت کی ۔ تقرےب سے خطاب کر تے ہوئے مقررےن نے کہا کہ جمہوری ممالک مےں ووٹ بنےادی حےثےت کا حامل ہے اور جہاں بھی حکومت جمہوری طرےقے سے منتخب ہو کر آتی ہے ان مما لک مےں ووٹ کی اہمےت بہت زےادہ ہے اس کے ذرےعے ہم اپنے ملک کے مستقبل کا فےصلہ کر تے ہےں اسلیے آج کے ترقی ےافتہ دور مےں ضروری ہے کہ ہم ووٹ کی اہمےت کو سمجھےں اور اس کے ذرےعے اپنے ملک کا بہترےن فےصلہ کر ےں انہوں نے کہا کہ الےکشن کمےشن آف پاکستان کی ہداےات پر ملک بھرمےں ووٹ کی اہمےت اجاگر کرنے اور ووٹر کو اس سے متعلق زےادہ سے زےادہ آگاہی دےنے کےلیے قومی ووٹرز ڈے کا اہتمام کےا گےا ہے اور اس سلسلے مےں ملک بھر مےں عوامی آگاہی کےلیے تقرےبات منعقد کی جارہی ہےں عوام کو چاہیے کہ ان تقرےبات مےں بھر پو ر حصہ لے کر اپنے ووٹ سے متعلق آگاہی حاصل کر ےں اور اس کے درست استعما ل کے ذرےعے ملکی ترقی مےں اپنا کردار ادا کرےں مقررےن نے انتخابی عمل مےں خواتےن کے بھر پور کردار پر بھی زور دےا قبل ازےں الےکشن آفےسر ضےغم الطاف نے قومی ووٹرز ڈے کے اغراض و مقاصد بےان کیے اور قومی ووٹرز ڈے کی اہمےت پر روشنی ڈالی الےکشن کمےشن آف پاکستان کی ہداےات پرڈ سٹرکٹ الےکشن کمشنر اٹک کا دفتر ووٹرز کی رہنمائی کےلیے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے تاہم ووٹرزاپنے ووٹ سے متعلق معلوما ت کےلیے الےکشن کمےشن آف پاکستان کی وےب ساءٹ، ہےلپ لائن 8300 اورڈ سٹرکٹ الےکشن کمشنر اٹک کے دفتر سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہےں الےکشن آفےسر ضےغم الطاف نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات مےں ووٹرز کا ٹرن آءوٹ 51 فےصد تھا جو 2018 کے عام انتخابا ت مےں بڑھ کر 53 فےصد ہو گےا الےکشن کے عمل کو مزےد شفاف بنانے کے ووٹرز کی رجسٹرےشن ان کے شناختی کا رڈ کے مطابق کی جارہی ہے اور اس سلسلے مےں ووٹرزڈسڑکٹ الےکشن کمشنر کے دفتر رابطہ کر سکتے ہےں اس کے علاوہ خواجہ سراءو ں کے ووٹ ڈالنے سے متعلق بھی معاملا ت حل کیے جارہے ہےں الےکشن کمےشن آف پاکستان ووٹرز کو زےادہ سے زےادہ سہولےات دےنے اور الےکشن کے عمل کو ہر ممکن حد تک شفاف بنانے کےلیے ہمہ وقت کو شاں ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے کے تمام طبقے اس ضمن مےں الےکشن کمےشن آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دےں اور اس طر ح انتخابی عمل مےں اپنا بھر پور کردار ادا کر ےں بعد ازاں قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے بلد ےہ ہا ل اٹک سے ضلع کونسل ہا ل اٹک تک واک کا اہتمام بھی کےا گےا جس مےں شر کاء کی اےک بڑی تعداد نے شر کت کی ۔
اٹک سٹی:موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ، 16 سالہ 2 موٹر سائیکل سوار طالبعلم شدید زخمی ، دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں
موٹرسائیکل اور رکشہ میں تصادم ، 16 سالہ 2 موٹر سائیکل سوار طالبعلم شدید زخمی ، دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بوائز ڈگری کالج کے قریب ڈی ایس پی آفس کے سامنے موٹر سائیکل کی رکشہ کو ٹکر لگنے سے 2 طالبعلم عثمان ولد طارق اور تیمور ولد خالد پرویز ساکنائے گاءوں مرزا کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ،اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور اپنے رکشہ کے ہمرا موقع سے فرار ہو گیا ۔
اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر نے اٹک شہر و ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز و فارمیسسزز کا اچانک معائنہ کیا
ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر اٹک صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے اٹک شہر و ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں قائم میڈیکل سٹورز و فارمیسسزز کے اچانک معائنوں کے دوران ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے مزید قانونی کاروائی کیلئے رپورٹ ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی ۔ ان میڈیکل سٹورز میں گرین فارمیسی ، پاکستان فارما اٹک شہر ، ملک فدا میڈیکل سٹور گوندل حمید میموریل ہسپتال فارمیسی کامرہ ، ملک میڈیکل سٹور فقیر آباد ، اٹک میڈیکل سٹور ، فیض میڈیکل سٹور کھنڈہ چوک جنڈ ، حسین میڈیکل سٹور کھنڈہ جنڈ ، مبشر میڈیکل سٹور کھنڈہ شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر صاحبزادہ سید طارق مسعود شاہ گیلانی نے میڈیکل سٹورز کو ہدایات جاری کیں کہ ڈرگ ایکٹ قوانین کے مطابق کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی کو یقینی بنائیں صفائی و ادویات کی ایکسپائری کو مد نظر رکھیں بغیر بل ورانٹی ادویات نہ رکھیں فارم سات کے مطابق ادویات رکھیں خلاف ورزی کے مرتکب عناصر قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ۔
اٹک سٹی: اٹک پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کر دی
اٹک پولیس نے ماہ نومبر کی کارکردگی جاری کر دی ،تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے ماہ نومبر میں اسلحہ ناجائز کے کل 35 مقدمات درج کیے جس میں 23 پسٹل ، 6 راءفل ، 2 بندوق ، 4 کلاشنکوف اور 157 گولیاں برآمد کیے منشیات فروشوں کے خلاف کل 51 مقدمات درج کر کے 41042 گرام چرس ، 9688 گرام افیون ، 2400 گرام ہیروئن اور 36 بوتل شراب برآمد کی قماربازی کے 2 مقدمات درج کر کے رقم پڑ 40670 روپے برآمد کیے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاءون کر کے کیٹگری ;65; کے 2 مجرمان اشتہاری ، کیٹگری ;66; کے 9 مجرمان اشتہاری، 65 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 55 موٹر سائیکلز اور 7 کاروں کو زیر دفعہ 550;223;134 بند کیا گیا 48 افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی جاری رہے گی اور اٹک پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی ۔
اٹک سٹی:پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
پرائس کنٹرول کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ضیغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ،پرائس مجسٹر یٹس اور دیگر متعلقہ افسران نے شر کت کی ،اس موقع پر شرکاء کو
پرائس کنٹرول کے حوالے سے تفصیلی بر یفنگ دی گئی اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے کہا کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کو شاں ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ضلعی انتظامیہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے اور ان کو عوام کی پہنچ میں لانے کے لیے بھر پور کو شش کی جارہی ہے ،اس ضمن میں تمام متعلقہ افسران کو سخت ہداےات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور گر انفروشوں کے گر د گھیر ا تنگ کر دیں اور ان کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لائی جائے تاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام لایا جاسکے ۔
اٹک سٹی:بچوں کو اغواء کاروں اور جرائم پیشہ گروہوں سے محفوظ رکھنے کیلئے جامع مسجد صدر اٹک کینٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
بچوں کو اغواء کاروں ، جسمانی تشدد اور جرائم پیشہ گروہوں سے محفوظ رکھنے کیلئے جامع مسجد صدر اٹک کینٹ میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کے انچارج انسپکٹر محمد عثمان نے بچوں کو لیکچر دیا اور ایسے گروہوں سے بچنے کیلئے عملی اقدامات اور حفاظتی تدابیر بتائیں ،ٹریفک آگاہی مہم اے آئی جی ٹریفک پنجاب اور ڈی پی او اٹک کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر اٹک مسرت عباس کی سپرویژن میں جاری ہے قبل ازیں متعدد سکولوں اور کالجوں میں یہ ورکشاپس منعقد ہو چکی ہیں ۔
اٹک سٹی:انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا
انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے اجلاس کی صدار ت کی ۔ اس موقع پر تعلیم ،صحت ، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی محکمہ صحت کے افسران نے ڈی سی اٹک کو آمدہ پولیو مہم پر تفصیلی بر یفنگ دی بر یفنگ دیتے ہوئے بتا یا گیا کہ انسداد پولیو مہم 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی ،اس سلسلے میں تیاریا ں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپناکر دار ادا کریں گے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ایک صحت مند پنجاب ہی صوبے اور ملک کی تر قی کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں اور خصوصاً محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ پولیو مہم کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کر کے کامیاب بنائیں ۔
اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی او ر استحکام کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
ڈپٹی کمشنراٹک علی عنان قمر نے ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی او ر استحکام کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر اٹک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل)، متعلقہ تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹر کٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم شامل ہیں اس ضمن میں با قاعدہ احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔
No comments:
Post a Comment