Tuesday, December 3, 2019

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com

News from district Attock, Chhachh valley and Hazro city by HazroCity.com



اٹک سٹی:اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ،ارشد اقبال


اللہ تعالیٰ نے نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ، نبی مکرم ﷺکی پیدائش کی بشارت عالم اروا میں تمام انبیاء سے عہد لینے کی صورت میں بھی وضع کر دی گئی ،تمام انبیاء نے رسالت محمدی کا اقرار کیا اور ان کا امتی ہونے کی خواہش ظاہر کی ، نبی کریم ابراہیم ;174; کی دعا اور سیدنا عیسیٰ ;174; کی بشارت ہیں یہی نہیں بلکہ آپ محمد ;248; ہیں ، محمود ، احمد ، بشیر و نذیر ، حبیب و حلیم ، رشید ، عادل ، خازن و قاسم ، سید آل خلق امام النبیاء سید المرسلین رحمت العالمین بھی ہیں تمام انبیاء و رسل میں جو اوصاف و کمالات موجود تھے ،وہ سب کے کے سب آپ;248; کی ذات والا صفات میں اکمل و اجمل پیدا فرما دیئے گئے ،کائنات میں آپ سے زیادہ عادل اور منصف آج تک نہ تو پیدا ہوا اور نہ قیامت تک پیدا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی;248; کانفرنس سے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اٹک ارشد اقبال ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اٹک ملک اسرار احمد ، جنرل سیکرٹری رانا محمد استفاد علی ، سابق صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن شیخ احسن الدین ، شیخ وقار عظیم ، محمد اشفاق احمد ، سابق صدر سردار امتیاز خان ، مس رابعہ اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کیا تلاوت حافظ شہزاد اور ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں سابق جنرل سیکرٹری سید فیصل بخاری ، خاتون قانون دان مسز غزالہ صدیق ، شیخ بابر رضوان، ملک محمد آصف، ملک فیصل ، شیخ فاخر صدیقی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں سید بلال شاہ شامل تھے ، تقریب میں جوڈیشل افسران ، وکلاء کے علاوہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، صحافیوں حر عباس ، محمد عمران زاہد ، ڈاکٹر عبدالوحید خٹک ، ایاز خان موجود تھے ۔





اٹک سٹی:ریسکیو 1122 کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کاوشیں دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے ،عشرت اللہ نیازی



ڈپٹی کمشنر اٹک عشرت اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 کی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کی جانے والی کاوشیں اس کے اہلکاروں کی اپنے فراءض منصبی میں لگن ، ایمانداری اور خوش اخلاقی دیگر سرکاری محکموں کیلئے مشعل راہ ہے اور ان کی کارکردگی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ عوام کی جانب سے کبھی بھی ریسکیو 1122 کی کوتاہی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل اسٹیشن اٹک میں ریسکیو 1122 کے ٹائم سکیل پروموشن پانے والے اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب سے ڈی پی او اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ریسکیو 1122 پر فخر ہے کیونکہ اس کے اہلکار اپنی ڈیوٹی کو خدمت سمجھ کر عالمی معیار کی سروس عوام کو فراہم کر رہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام ریسکیور پہلے سے زیادہ اچھے طریقے سے اٹک کی عوام کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں گے تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں محمد اشفاق کے ہمراہ ترقی پانے والے 82 اہلکاروں کو رینک لگائے ۔





اٹک سٹی:ٹریفک کے نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے ، تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں ،چوہدری مسرت عباس



ٹریفک کے نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے ، نو پارکنگ ختم کرنے اور تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں ،ٹریفک افسران کو سخت ہدایات تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک میں ٹریفک انچارج ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس نے تعیناتی کے فوراً بعد ٹریفک پولیس افسران اور دیگر ما تحت عملہ کو پہلی میٹنگ میں ہی سخت ہدایات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ نو پارکنگ اور غلط پارکنگ پر قابو پا یا جائے اور تمام امور میرٹ پر سر انجام دئیے جائیں ٹریفک نظام میں ڈسپلن لانا میری اولین ترجیح ہے ،چو ہدری مسرت عباس کے چارج سنبھالنے کے بعد ان کے سخت احکامات کی بدولت ٹریفک کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے ۔ شہر کی ٹریفک میں کافی روانی آئی ہے نو پارکنگ اور غلط پارکنگ پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے عوامی حلقوں نے ڈی ایس پی چوہدری مسرت عباس کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آمد سے ٹریفک سسٹم کافی حد تک بہتر ہوا ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت اور قانون پر سختی سے عملدر آمد کی وجہ سے عوام خوش ہیں کہ لوگوں میں ٹریفک قوانین پر عمل کا رجحان کافی حد تک بڑھا ہے جو خوش آئند ہے ۔





اٹک سٹی:سکولوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،غفلت نظر آنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف کاروائی عمل ہوگی ،عمارہ شیرازی



سکولوں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا ،غفلت نظر آنے پر سکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خاتون اے ایس پی حسن ابدال عمارہ شیرازی نے اچانک مختلف سکولوں میں سیکورٹی کے انتظامات چیک کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ،انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ، بوائز ہائی سکول اور ڈگری کالج کا اچانک دورہ کیا اور وہاں موجود سیکورٹی کے عملے کو چیک کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے سیکورٹی پر معمور افراد کو مختلف ہدایات جاری کیں سکولوں میں سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا اور اگر کسی سکول میں غفلت نظر آئی تو وہاں کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بچوں کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور ہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقع کے رونماء ہونے کا انتظار کرنے کے بجائے اپنی مکمل سیکورٹی کے انتظامات کرنے چاہیے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور کسی بھی مشکوک شخص یا حرکات کے بارے میں متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کر کے ہ میں اپنا قومی فرض ادا کرنا چاہیے تا کہ پر امن معاشرے کے دشمنوں کو شکست دی جا سکے ۔





اٹک سٹی:معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اٹک شہر میں ریلی نکالی گئی



معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر اٹک شہر میں ریلی نکالی گئی ،ریلی کا آغاز بلدیہ ہال سے ہوا ، اختتام ایم سی ہائی سکول ہوا ۔ ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حافظ نیاز نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کی عدم شرکت سے معذور افراد مایوسی کا شکار ہوئے اور انہوں نے بیوروکریسی کے خلاف نعرے بازی کی ۔





اٹک سٹی:اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی



اٹک پولیس نے پکار 15 ایمرجنسی کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ جاری کر دی ،تفصیلات کے مطابق ماہ نومبر کے دوران ہیلپ لائن پر 30 ہزار7سو 08کالز موصول ہوئی جس میں 23 ہزار4 سو 99 کالز جھوٹی نکلیں ۔ 6 سو 28کالز پر ضلع بھر میں کیسز درج ہوئیں ،پولیس ریسپانس اوسط ٹائم19 منٹ رہا ۔ اس موقع پر ضلعی سربراہ اٹک پولیس نے عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پکار 15 کا مقصد اٹک پولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بروقت رسپانس کر کے عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے ،15 کا غلط استعمال کئی شہریوں کی مدد میں تاخیر کاسبب بنتا ہے ۔ اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں ۔





کامرہ کینٹ: ٹریفک حادثہ میں زخمی گاؤں جتیال کا رہائشی نوجوان ملک ریاست ہسپتال میں جاں بحق



ٹریفک حادثہ میں زخمی گاؤں جتیال کا رہائشی نوجوان ملک ریاست ہسپتال میں جاں بحق ، واضح رہے کہ نوجوان ملک ریاست گزشتہ دنوں ایک ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہوئے جو ہسپتال میں زیر علاج تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں ہی جان کی بازی ہار گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے مرحوم کو آبائی علاقہ جتیال میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔





اٹک سٹی:محکمہ تعلیم اٹک نے 2014 سے پہلے کے بھرتی ایجوکیٹرز اساتذہ کو مستقل کردیا



پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن اٹک کی شب وروز محنت کا ثمر ‘محکمہ تعلیم اٹک نے 2014 سے پہلے کے بھرتی ایجوکیٹرز اساتذہ کو مستقل کردیا ،اساتذہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سی ای او ایجوکیشن اور ڈی او ایلیمنٹری کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن ملک افضال احمد، چیئرمین ملک محمد خان،دیگر عہدیداروں قاضی عبدالغفور،نیاز احمد،قریشی عبدالمالک اور عمران اصغر نے مشترکہ بیان میں کیا ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ ایجوکیٹر اساتذہ کو ریگولر کر کے ہمارا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا ہے ،یہ خبر سنتے ہی اسا تذہ کے اندر خوشی کی لہر دوڑ گئی ،پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈی ای او ایلمنٹری اٹک کے اس عمل کو سراہتے ہوے ان کی تہ دل سے مشکورو ممنون ہے انہوں نے کہا کہ ہ میں امید ہے کہ محکمہ تعلیم کے حکام بہت جلد دیگر غیر مستقل اساتذہ کو مستقل کر کے اساتذہ کے جائز اور مبنی بر حق مطالبہ پورا کریں گے ۔





گاؤں مدروٹہ: طاہر صادق کے سینئر کوارڈینٹر ممتاز کاروباری شخصیت تنظیم اقبال قریشی کی بیٹی کومل تنظیم کی شادی کی تقریبب اختتام پذیر ہو گئی



رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کے سینئر کوارڈینٹر ممتاز کاروباری شخصیت تنظیم اقبال قریشی کی بیٹی کومل تنظیم کی شادی خانہ آبادی اٹک کے گاءوں مدروٹہ کے معروف زمیندار اور اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت سردار ریاض خان کے بیٹے دانیال ریاض خان سے بخیر و خوبی سر انجام پائی ،بارات کی تقریب اٹک ضلع کی تاریخی شادیوں میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئی ،دلہن کی جانب سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اپنے گروپ کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ فرداً فرداً ہر آنے والے کا خندہ پیشانی سے استقبال کرتے رہے جبکہ دولہا کے ہمراہ آنے والے مہمانوں کی قیادت قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) پنجاب و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور کے گروپ کی سرکردہ شخصیات ضلع اٹک کے سب سے بڑے اور مضبوط سیاسی دھڑوں کے سربراہوں کی شادی کی تقریب میں شرکت نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔ دولہا دانیال ریاض خان اٹک کی روایتی پگڑی قلعہ باندھ کر شلوار قمیص میں ضلع اٹک کے سب سے بڑے اور خوبصورت شادی ہال مہریہ مارکی میں داخل ہوئے تو ان کے ہمراہ آنے والے بارتیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ شادی کی تقریب میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور ، وزیر صحت گلگت ڈاکٹر اقبال ، سیکرٹری حکومت سندھ شیخ سعید ، بریگیڈیئر بشیر ، بریگیڈیئر اسماعیل ، بریگیڈیئر شہریار ، بریگیڈیئر عامل ، کرنل میزان ، کرنل اعجاز ، میجر شہزاد ، میجر علی ، ڈائریکٹر کالجز اسلام آباد پروفیسر صغیر قریشی ، ڈائریکٹر پی ٹی وی فرحت قریشی ، ڈویژنل سپورٹ آفیسر وقار ملک ، ہارٹ سرجن ڈاکٹر اورنگزیب ، ڈی ایف او ثاقب ، ڈی ایف او جمیل بینش ، فوکل پرسن جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی شیخ احسن الدین ، ممبر پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک اسرار احمد ، سابق ایم ایس ڈی ایچ کیو اٹک ڈاکٹر سلطان محمود ، رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، سابق صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف پنجاب سبطین حیات ملک ، میجر گروپ کے ضلع بھر سے سابق تحصیل ناظمین ، نائب تحصیل ناظمین ، سابق ناظمین و نائب ناظمین یونین کونسل سابق چیئرمین و وائس چیئرمین یونین کونسل جن میں سابق چیئرمین یونین کونسل جمریز خان ، ملک غلام حسین ، زاہد حسین شاہ ، سردار وسیم امتیاز خان ، ملک شمیم محمد خان ، انجینئر طارق محمود ، اسلام آباد کے سینئر صحافی محسن رضا خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، ڈی ایس پی اقبال احمد کاظمی ، سابق ڈی ایس پی حفیظ احمد اولکھ ، سابق ایس ایچ او ملک جمشید الطاف ، بانی چیئرمین الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لالہ محمد صدیق ، جنرل سیکرٹری لیاقت عمر ، سینئر صحافی جاوید کشمیری ، سابق ناظم قاضی امجد ، سردار جنگ بہادر خان ، ایس ایچ او راولپنڈی راجہ شکیل ، سا بق سٹاف افسر آر پی او راولپنڈی چوہدری ظہور احمد ، ضلعی رہنما مسلم لیگ ( ن ) ڈاکٹر اشرف بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔





اٹک سٹی:ناروے میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور مغربی اور سہونی لابی کی مذہبی دہشت گردی ہے،سیر ت کمیٹی



پاکستان سمیت دنیا بھر کے 56 سے زائد اسلامک ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ مغرب کی جانب سے آئے روز اسلام اور نبی آخر الزماں وجہ تخلیق کائنات ، رحمت دوعالم حضرت محمد ﷺکی ذات بابرکات کے بارے میں کی جانے والی گستاخیوں اور ناروے میں قرآن کریم کی توہین کے دلخراش واقعہ جیسے ناپاک واقعات کو روکنے کیلئے محض زبانی تقاریر اور جمع خرچ کرنے کے اقوام متحدہ میں موَثر بین الاقوامی قانون بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ،ناروے میں قرآن کریم کی توہین کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ، ناقابل برداشت اور مغربی اور سہونی لابی کی مذہبی دہشت گردی ہے اسلامی شعائر کی توہین کر کے آج مغربی لابی مذہبی لابی میں سرفہرست ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی نے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد حنفیہ سول بازار اٹک سے تاریخی چوک فوارہ اٹک تک نکالی گئی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جرمنی کے شہر میونخ میں مقیم معروف پاکستانی تاجر آفتاب الدین بیگ نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نگران اعلیٰ حاجی محمدالیاس ، نائب نگران اعلیٰ و صدر انجمن تاجران راشد الرحمن خان،ڈپٹی نگران اعلیٰ چوہدری افتخاراحمدصراف، صدر مرکزی سیرت کمیٹی حاجی محمد الماس،جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان،سینئر نائب صدرڈاکٹر عرفان قادری، نائب صدور سید اقبال حسین وارثی، محمد اکمل، سالار اعلیٰ سید منصور الحق، نائب سالار اعلیٰ محمد قیوم بٹ، ڈپٹی سالار اعلیٰ خالد محمود اعوان، کنٹرولر ملک شیر افضل خان آف نور پور کرم علیہ، سیکرٹری مالیات حاجی محمد خلیل، نائب سیکرٹری مالیات چودھری شہزاد احمد، سیکرٹری نشر و اشاعت ریاض احمد بھٹی ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین فیڈرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صوفی فیصل بٹ ، مرکزی نا ئب صدر اے ٹی آئی ضیاء الرحمن نورانی ، شہزاد احمد چشتی ، ملک مظہر حسین اظہر ، کامران حیدر ، ڈاکٹر شیخ اسد صدیقی ، فخر اقبال اور دیگر موجود تھے ۔





اسلام آباد ائیرپورٹ:اٹک پولیس کا ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسر سائز کا انعقاد



اٹک پولیس کا ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کے لیے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسر سائز کا انعقاد ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نیو ائیرپورٹ سجاد حسین نقوی کی زیر قیادت کسی بھی ہنگامی اور ایمر جنسی حالات سے نمٹنے کیلئے نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد پر موک ایکسر سائز کا انعقاد کیا گیا جس میں تھانہ نیو ائیر پورٹ اور ایلیٹ پولیس فورس کے جوانوں نے حصہ لیا ۔ ایمرجنسی صورتحال میں حالات سے نمٹنے کے لیے مختلف مشقیں کی گئیں ،اس موقع پر ایس ایچ او نیو ائیر پورٹ نے کہا کہ نیو انٹر نیشنل ائیر پورٹ اسلام آباد ایک حساس پوائنٹ ہے جس کی سیکورٹی از حد ضروری ہے اور موک ایکسر سائز کا مقصد پولیس فورس کو ایمر جنسی حالات کے لیے ہمہ وقت تیا ر رکھنا ہے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹا جا سکے ۔





اٹک سٹی:مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،جے یو آئی اٹک



مفتی کفایت اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،کے پی کے حکومت فی الفور اس حملہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے ، علمائے کرام کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام مفتی تاج الدین ربانی ، سرپرست مولانا شیر زمان ، قاضی خالد محمود ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ و دیگر رہنماؤں مفتی سید امیر زمان حقانی ، حافظ ہارون الرشید ، مولانا سید بادشاہ ، قاسم خان وردگ، زرغون شاہ ، ابراہیم فانی، قاری اقبال، مولانا عبدالطیف، عبدالوحید صدیقی، مولانا یاسر زمان، مولانا محمد نعیم، مولانا اظہار الحق، مولانا عزیر احمدالحسینی، مولانا شہاب الدین، ملک شاہد، مفتی سعید الرحمن، مفتی عبداللہ، مولانا حامد نواز، قار ی عبدالروَف نے اپنے مشترکہ احتجاجی بیان میں کیا ہے ان رہنما وَں نے کہا کہ مفتی کفایت اللہ پر رات کی تاریکی میں قاتلانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جمعیت علمائے اسلام حکومت سے اس حملہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔





اٹک سٹی:عمران خان اور عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں ،چودھری عادل علی



چےئر مےن ڈسٹر کٹ اوور سےز پاکستانی کمےٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا ہے کہ وزےرا عظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار ترجیحی بنیادوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ،انہو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کمیٹی اٹک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس مےں اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےو اٹک چو ہدری عبد الماجد، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیا گیا اور تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترجیحی بنیادوں ان مسائل کو حل کریں اور اس سلسلے میں رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چےئر مےن ڈسٹر کٹ اوور سےز پاکستانی کمےٹی اٹک چودھری عادل علی خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی سطح پر پنجاب اوور سیز کمیشن قائم کیا گیا ہے جس کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیشن صوبہ بھر میں قائم کئے گئے ہیں جو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مختلف شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جو پاکستان کی معاشی حالت مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اس سلسلے میں پاکستان میں مقیم تمام متعلقہ افسران کا یہ فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا جائزہ لے کر انہیں فوری طور پر حل کریں تاکہ وہ بیرون ملک مطمئن زندگی گزار سکیں اجلاس کو بتا گیا کہ تحصےل سطح پر بھی اوور سےز کمےٹےاں قائم کر دی گئی ہیں اور ان کمیٹیوں نے اپنا کر دار ادا کر نا شر وع کر دیا ہے تاکہ بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کے مسائل بنیادی سطع پر حل کیے جاسکےں ۔





اٹک سٹی:موجودہ حکومت سبز یوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،عشرت اللہ خان نیازی



ڈپٹی کمشنر اٹک عشر ت اللہ خان نیازی نے اپنے اےک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت سبز یوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پر ائس کنٹرول مجسٹر یٹس روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں مانیٹر کر رہے ہیں اور اس ضمن میں رپورٹس متعلقہ حکام کو ارسال کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو استحکام میں لانے کےلیے انتہائی سنجیدہ اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ وزیرا عظم پاکستان عمران خان،وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور تمام سر کاری مشینری روزانہ کی بنیاد پر حالات کا جائزہ لے رہی ہے ۔ ڈی سی اٹک نے امید ظاہر کی کہ حکومت کے موثر اقدامات کی بدولت بہت جلد تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ میں ہوں گی ۔





اٹک سٹی:پنشن کےسز کے حوالے سے اےک اجلاس ڈ ی سی آفس مےں منعقد ہوا،رپورٹ



پنشن کےسز کے حوالے سے اےک اجلاس ڈ ی سی آفس مےں منعقد ہوا ۔ اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس اےنڈ پلاننگ) اٹک ضےغم نواز چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس مےں ضلع بھر کے سرکاری افسران اور دےگر متعلقہ افراد نے شر کت کی ۔ اجلاس مےں سال 2019 مےں رےٹائر ہو نے والے ملازمےن کے پنشن کےسز کا جائزہ لےا گےا اور اس ضمن مےں تمام محکموں کو ہداےت کی گئی کہ وہ ان ملازمےن کے کےسز جلد از جلد متعلقہ افسران کو ارسال کرےں تاکہ ان ملازمےن کو رےٹائر منٹ کے وقت کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے اور ان کو ان کی پنشن بر وقت ملنا شروع ہو جائے ۔ اس سلسلے مےں اجلاس کو بتاےا گےا کہ اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) کے دفتر مےں خصوصی ڈےسک بھی قائم کےا گےا ہے ۔ اگر کسی بھی پنشنر کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا ہے تو وہ اس ڈےسک سے رابطہ کر سکتے ہےں ۔ اس پنشنر ڈےسک کے فوکل پرسن فنانس اےنڈ پلاننگ آفےسر ظہےر احمد خان ہےں ۔





حضروسٹی:خان پور سے تعلق رکھنے والے برگیڈئیر راجہ رضوان کو پاک فوج سے غداری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی



خان پور سے تعلق رکھنے والے برگیڈئیر راجہ رضوان کو پاکستان اور پاک فوج سے غداری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پھانسی دے دی گئی تفصیلات کے مطابق راجہ رضوان کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ساتھ تعلقات اور جاسوسی کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر عمل درآمد ہوگیا ہے پاکستان ڈیفنس ڈاٹ پی کے ویب ساءٹ کے مطابق برگیڈئر (ر) راجہ رضوان کی سزا پر عمل درآمد ہوگیا ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے ملک سے غداری کرنے والے بریگیڈیئر(ر) راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کی تھی غداری کی سزا پانے والے بریگیڈیئر (ر) راجہ رضوان کے حوالے سے معلومات سامنے آئی تھیں کہ راجہ رضوان پاک فوج میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہا اوروہ 2014 میں پاک فوج سے ریٹائرہونے کے بعد اسلام آباد میں رہ رہا تھا ذراءع کے مطابق راجہ رضوان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی سکیورٹی ادارے اس پر نظر رکھے ہوئے تھے اورریٹائرمنٹ کے بعد میں بھی اس پر نظر رکھی گئی فوجی ذراءع نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ 2009 سے 2012 کے دوران رضوان اہم یورپی ممالک میں ملٹری اتاشی کی ذمہ داریاں نبھاتا رہا ہے اوراسی دوران اس کا رابطہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے ہوا بتایا گیا ہے کہ جرمنی اور آسٹریا میں تعیناتی کے دوران راجہ رضوان نے بھارت کو بھاری رقوم کے عوض ملکی راز بیچے البتہ ذراءع کا کہنا ہے کہ فوج میں موجود تحقیقاتی ادارے کو اس بات کا علم ہوگیا تھا اسی لیے راجہ رضوان کی نگرانی مزید سخت کردی گئی فوجی ذراءع کے مطابق خوش قسمتی سے راجہ رضوان کی جانب سے دشمن کو بیچے گئے رازوں کا پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا لیکن غلطی کی سزا اسے مل گئی ہے 2014 میں بریگیڈیئر راجہ رضوان پاک فوج سے ریٹائر ہوگیا تھا اور اسلام آباد میں رہ رہا تھا البتہ اس دوران اس کے خلاف کی جانے والی تحقیقات خاموشی سے جاری رہیں اور 10اکتوبر 2018کو جب وہ اپنے ڈرائیور وسیم اکبر کے ساتھ اپنے دوست کو ملنے کے لئے جارہا تھا تواسلام آباد کی جی10مارکیٹ کے قریب سے اسے تحویل میں لے لیا گیا کئی روز تک واپس نہ پہنچنے پر اس کے بیٹے علی رضوان نے اپنے وکیل انعام الرحیم خواجہ کی مدد سے 23اکتوبرکواسلام آباد ہائی کورٹ میں اس حوالے سے درخواست دائر کی اوردرخواست میں موَقف اپنایا گیاکہ نا معلوم افراد اس کے والد راجہ رضوان کو اٹھا کر لے گئے ہیں علی رضوان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 10اکتوبر کی رات کو سادہ کپڑوں میں ملبوس3 افراد نے اس کے والد کو اغواکیا ہے اور اس کے بعد سے اس کے والد کا موبائل فون بند جارہا ہے اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی اور15نومبر 2018کو وزارت دفاع کے ایک نمائندے نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ راجہ رضوان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کاروائی کی جارہی ہے اور اس کے ایک فوجی ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا مقدمہ کیا جائے گا اس کے بعد عدالت کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی گئی تھی اس کے بعد 30مئی 2019 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی راجہ رضوان کی سزائے موت کی توثیق کردی ذراءع مطابق راجہ رضوان پر پہلے سے ہی نظر رکھی گئی تھی تاہم تحقیقاتی ادارے ٹھوس شواہد ملنے تک مجرم پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتے تھے اورجیسے ہی ان کے تمام شکوک یقین میں بدلتے گئے اور اکتوبر 2018 میں اسے حراست میں لے لیا اور انہیں ان کے جرم کی پاداش میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے ۔





گاؤں شکردرہ:حضرت محمد مصطفیﷺکی ذات اقدس مسلمانوں کیلئے ایک آئیڈیل اور نمونہ ہے ،علامہ نصیر الدین ضیاء



حضرت محمد مصطفیﷺکی ذات اقدس مسلمانوں کیلئے ایک آئیڈیل اور نمونہ ہے ،ان کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہانوں میں سرخروئی اور کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ دنیائے کفر شعائر اسلام کا تمسخر اور گستاخی کر کے مسلمانوں کے ایمان کا امتحان لینا چاہتی ہے گزشتہ دنوں ناروے میں ایک بد بخت نے قرآن مجید کو جلانے کی کوشش کی جسے ایک غیرت مند مسلم نوجوان نے ناکام بنا کر ان پر ثابت کیا کہ مسلمان دین اسلام ، ناموس رسالت ، ناموس صحابہ ، اہل بیت اور قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے مسلم حکمرانوں کو اس پر آواز بلند کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار مرکزی مبلغ جمعیت اشاعت التوحید و السنہ علامہ نصیر الدین ضیاء نے جامع مسجد حسنین کریمین شکردرہ میں سیرت النبی ;248; کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر خطیب جامع مسجد مولانا سید افتخار شاہ اور دیگر علماء بھی موجود تھے علامہ نصیر الدین ضیاء نے کہا کہ حضور;248; کی ولادت با سعادت کا مقصد یہی ہے کہ دنیا سے اللہ رب العزت کفر اور شرک کے اندھیروں کو ختم کرنا چاہتے ہیں حضور ;248; نے صحابہ اکرام کی تربیت اس طو ر پر کی کہ وہ مقدس نفوس دنیا بھر میں پھیل گئے او ر توحید و سنت کی آواز اور دعوت دنیا بھر میں پہنچا دی انہوں نے کہا کہ آج قرآن پاک اور سنت نبوی ;248; سے دوری کے سبب کفرغالب آ چکا ہے ہ میں چاہیے کہ تمام مسلم امہ قرآن و سنت کا دامن تھام کر توحید اور سنت کو اپنا لیں تاکہ دنیا سے کفر کے اندھیرے ختم ہو کر اسلام کے جھنڈے لہرائے جا سکیں ۔





اٹک سٹی: عمران نیازی کی بوکھلاہٹ یہ ظاہر کر رہی ہے کہ محمد نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں ،شیخ آفتاب احمد



قائم مقام صدر مسلم لیگ ( ن ) و سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ عمران نیازی کی بوکھلاہٹ یہ ظاہر کر رہی ہے کہ محمد نواز شریف ان کے اعصاب پر سوار ہیں اور وہ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہو کر سرکاری بورڈ اور اپنے وزراء کی رپورٹس کے باوجود محمد نواز شریف کی بیماری کا مذاق اڑا کر اپنے دل کو تسلی دینے کی کوشش رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں اپنی رہائش گاہ سے متصل ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر میاں شاہنواز شانی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر قیوم اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ اپنے اپنے ظرف کی بات ہے جب عمران نیازی کنٹینر سے گرے تو محمد نواز شریف نے فوری طور پر ہسپتال جا کر عیادت کی اور تین روز کے لئے الیکشن مہم معطل کر دی تھی آج جب وہ بیمار ہیں تو عمران نیازی مذاق اڑا کر اپنا ظرف دیکھا رہے ہیں حکمرانوں کو اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ اگر آج بھی ملک میں غیر جانبدار الیکشن ہوں تو حکومت پھر محمد نواز شریف کی ہی بنے گی اسی پریشانی نے حکومت کو محمد نواز شریف فوبیا میں مبتلا کیا ہوا ہے کسی کی بیماری کا تمسخر اڑانا انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ یہ حرکت ملک کا حکمران کر رہا ہے اس وقت ملک کے معاشی حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ ہر طبقہ پریشان ہے ایسے سنگین حالات میں بھی حکمرانوں کی سوچ کا مرکز اپوزیشن کے خلاف سازشیں ہیں جس کابینہ کو عام آدمی کے حالات کا علم نہیں تو وہ ان میں بہتری کے لئے کیا اقدامات کریں گے جہاں پر ٹماٹر اور مٹر کی قیمتوں کے بارے میں وزراء بات کریں تو عوام ورطہ حیرت میں مبتلا ہو جاتے اور سوچنے پر مجبور ہو جاتے کہ یہ کس ملک کے وزیر ہیں جہاں اتنے کم نرخوں پر سبزی دستیاب ہے موجودہ حکومت ڈیڑھ سال کے بعد ابھی تک عوام کو سابقہ حکومتوں کی کارکردگی سے متعلق کہانیاں سنا سنا کر مطمئن کر رہی ہے اب لوگوں میں قوت برداشت ختم ہو چکی ہے لوگ مہنگائی کے طوفان میں ڈوب گئے ہیں اب ان کی نظریں شریف خاندان کی طرف لگ گئی ہیں اب وہ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ عمران نیازی اب کیوں بجلی کا بل نہیں جلاتا حالانکہ ہر ماہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن انتہائی زیرک سیاستدان ہیں انہوں نے دھرنے سے جو کچھ حاصل کیا وہ جلد سامنے آ جائے گا اور میں جانتا ہوں کہ انہوں نے کبھی بھی کمزور فیصلے نہیں کئے یقیناً وہ کوئی بڑی کامیابی حاصل کر کے ہی واپس گئے ہیں ۔





اٹک سٹی:عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ،تیمور اسلم



سینئر رہنماء تحریک انصاف اور سابق سینئر نائب صدر شمالی پنجاب تیمور اسلم نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے اور معاشی صورت حال کی بہتری کے لئے ہنگامی طور پر کئے گئے اقدامات کے ثمرات آنے شروع ہو گئے ہیں تاہم سیاسی پیش ور اور موقع پرست نام نہاد سیاستدان عمران خان جیسے دلیر،نڈر اور بہادر لیڈر کے خلاف اور ملک دشمنوں کے ہاتھوں کھلونا بن کے ملکی استحکام اور بقا کے اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہونگے،اٹک میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جانے کی باتیں کرنے والے دھرنے سے بھی چلے گئے اور ملک سے بھی چلے گئے اور عمران خان چٹان کی طرح مضبوط کھڑا ہے اور اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے،انہوں نے مزید کہا تمام ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر قانون کے تحت کام کر رہے ہیں اور فوج،عدلیہ اور حکومت اس ملک کو کرپشن سے پاک بنانے اور ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے کے ایجنڈے پر متفق اور ایک پیج پر ہیں اور پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں ،انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ افواج پاکستان ملکی دفاع اور استحکام کے لئے عمران خان کی منتخب حکومت کے ساتھ ہیں اور سازشی عناصر نہ صرف ناکام بلکہ ذلیل و رسوا ہونگے ۔





حضروسٹی:امام الانبیاء حضرت محمد ﷺکی مبارک زندگی دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ذریعہ رشد و ہدایت ہے، کانفرنس سے مقررین کا خطاب



سید المرسلین و خاتم النبیین;248; کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مذہبی و سیاسی قائدین مولانا محمد نعیم، اقبال خان، قاری محمد اسماعیل، ناصر خان، صاحبزادہ حافظ انیس احمد غفوری، حافظ شیر محمد، محمد فضل وہاب، خالد خان، مولانا قمر الاسلام، مولانا مسعود ضیاء اور عمران خان نے کہا ہے کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی;248; کی مبارک اور پاکیزہ زندگی دنیا بھر کے انسانوں کیلئے ذریعہ رشد و ہدایت ہے، آنحضرت ;248; دنیا کے عظیم ترین انسان ہیں جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے روشنی ہے، آپ ;248; کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے ، آپ;248; سے محبت، عقیدت کے ساتھ ساتھ آپ;248; کی پاکیزہ زندگی اور سیرت مطہرہ کو اپنا کر ہم موجودہ مسائل اور مشکلات سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں ۔ اس عظیم الشان کانفرنس کے انعقاد پر چھچھ محافظ کمیٹی کے چیئرمین عمران خان، جنرل سیکرٹری مسعود ضیاء و دیگر معزز عہدیداران و اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں اللہ پاک اس پلیٹ فارم کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء فرمائے اور علاقہ کی بہتری و خیر کے پھیلاءو میں مزید توفیق عطا فرمائے، یقینا اس جیسے مبارک تقاریب کا انعقاد نہ صرف انتہائی خوش آئند بلکہ قابل تقلید بھی ہے ایسے پلیٹ فارم ہر علاقہ کی اہم ضرورت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مذہبی، دینی، سیاسی و سماجی جماعتوں ، گروپوں اور تنظیموں پر مشتمل سرزمین علاقہ حضرو کے واحد متفقہ غیر سیاسی پلیٹ فارم چھچھ محافظ کمیٹی تحصیل حضرو کے زیر اہتمام سید المرسلین و خاتم النبیین;248; کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا محمد نعیم، جماعت اسلامی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اقبال خان، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ممتاز راہنما حافظ شیر محمد خان، تحفظ ختم نبوت;248; کے رہنما قاری محمد اسماعیل، جمعیت علماء پاکستان کے سینئر رہنما مولانا علامہ ناصر علی خان، تحریک منہاج القرآن کے ممتاز رہنما و سکالر حافظ صاحبزادہ انیس احمد غفوری، مرکزی سیرت کمیٹی کے ممتاز رہنما مولانا فضل وہاب، تحریک انصاف کے سینئر رہنما محمد خالد خان، پی پی پی کے ضلعی نائب صدر نصیر خان جدون، مسلم لیگ ( ن ) کے ضلعی رہنما ملک انصار احمد نے اپنے خطاب میں نبی آخرزماں ;248; کی سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی ،اس کانفرنس میں ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی، علمی، ادبی شخصیات کے علاوہ معزز عہدیداران و اراکین نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔





گاؤں تاجک:تاجک گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی ، آگ گیزر سے گیس لیکیج کے باعث لگی



تاجک گاؤں کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے آگ بھڑک اٹھی ، آگ گیزر سے گیس لیکیج کے باعث لگی جس نے پلک جھپکتے ہی گھر کے کافی حصہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حضرو کی فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئی اور نہایت تکنیکی مہارت سے آگ پر قابو پا لیا جبکہ کمرے میں پڑا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریسکیو آپریشن بروقت ہونے پر حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔



































No comments:

Post a Comment