Tuesday, May 14, 2019

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.





رمضان سستا بازار نام ہی کا سستا نکلا سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،روزہ دار پانی اور نمک سے روزہ کھولنے پر مجبور 

رمضان سستا بازار نام ہی کا سستا نکلا سبزی فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،روزہ دار پانی اور نمک سے روزہ کھولنے پر مجبور ہو گئے، انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ،رمضان شروع ہوتے ہی مبارک مہینے میں ناجائز منافع خوروں نے روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے ۔ سبزی اور فورٹ کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئیں ہیں کہ روزہ دار مذکورہ قیمتیں سن کر ہی ششدر رہ جاتے ہیں ۔ تربوز 50 روپے فی کلو ، خربوزہ 100 سے 150 روپے تک فی کلو ، لیموں 100 سے 120 روپے تک فی پاو ، کیلا 160 روپے درجن ، سیب 120 سے 180 روپے فی کلو اسی طرح اشیائے خوردونوش کی اشیاء کے ریٹ 2 دن کے اندر بڑھا دیئے گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سستا بازار ہو یا سول بازار ہر جگہ عوام کی گردن پر الٹی چھری پھیری جا رہی ہے اور عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ناجائز منافع خوروں نے اس ماہ مبارک کو نیکیاں کمانے کی بجائے لوگوں کی جیبیں کاٹنے کا مہینہ سمجھ لیا ہے یہ لوگ اخروی جزا و سزا سے بے نیاز ہو کر پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگے ہیں اور ضلعی انتظامیہ بھی اس مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں 9 ماہ کی حاملہ خاتون نے کھلے آسمان تلے بغیر کسی طبی امداد کے بچی کو جنم دے دیا 

ڈسٹرکٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک میں 9 ماہ کی حاملہ خاتون نے ہسپتال میں داخل کیے جانے کے باوجود چیک اپ اور بر وقت طبی امداد 12 گھنٹے بیڈ نہ ملنے پربینچ پر بیٹھی خاتون کو ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے عملہ کو ہدایت کی کہ یہ گند بینچ پر کیوں بٹھایا ہوا ہے ،اسے ہسپتال سے نکال کر باہر کرو اس پر خاتون کو اس کے ہمراہ آئی ہوئی خواتین گائنی وارڈ سے ملحقہ دوسری منزل کی چھت پر کھلے آسمان تلے لے آئیں جہاں خاتون نے کھلے آسمان تلے بغیر کسی طبی امداد کے بچی کو جنم دے دیا ۔ گائنی وارڈ کے عملہ کے خلاف دی جانے والی تحریری درخواست پر مقرر ہونے والی انکوائری آفیسر جو اسی گائنی وارڈ کی سینئر لیڈی ڈاکٹر ہیں نے بھی دوران انکوائری گائنی وارڈ کے عملہ کو بلائے بغیر بچی کو جنم دینے والی خاتون اور اس کے خاوند کو داد رسی کی بجائے بے عزت کر کے ہسپتال سے نکال دیا ۔ رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے بھی 2 روز تک مسلسل ان کی کوٹھی پر حاضری دینے کے باوجود داد رسی نہ کی ،ان خیالات کا اظہار اٹک شہر کے محلہ جمیل ٹاءون کے رہائشی کرکٹ کے معروف کھلاڑی محمد الطاف ولد فتح محمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی والدہ اور بہن کی مدد سے یکم مئی کو اپنی اہلیہ کو جن کی ڈیلیوری کےلئے صبح 8 بجے ہسپتال لے کر آئے گائنی وارڈ میں موجود لیڈی ڈاکٹر اور نرس ڈیوٹی پر موجود تھیں کو متعدد بار مطلع کیا گیا کہ مریضہ کی تکلیف بڑھ رہی ہے اور اب بچے کی پیدائش کا وقت آنے کے سبب یہ ناقابل برداشت ہو گئی ہے تاہم ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر اور عملہ نے اسے معمول تصور کرتے ہوئے سنجیدگی سے نہ لیا اور مریضہ کو وارڈ میں بیڈ تک دینے کی زحمت گوارہ نہیں کی گئی 12 گھنٹے تک بچے کی پیدائش کے تکلیف دہ عمل سے گزرنے والی خاتون ہسپتال میں بیڈنہ ملنے پر بینچ پر بیٹھی رہیں اس دوران اس صورت حال میں نہ تو مذکورہ خاتون کو وارڈ میں جگہ دی گئی اور نہ ہی انہیں لیبر روم لے جایا گیا بچی کی پیدائش کا عمل آنے پر خاتون کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے کہا کہ خاتون جو ڈیلیوری کےلئے آئی ہیں انہیں گند قرار دے کر عملہ سے کہا کہ انہیں یہاں سے باہر نکالو اس پر خاتون کو ان کے ہمراہ آئی ہوئی خواتین انہیں لیبر رو م کے باہر چھت پر لے گئیں اور خاتون نے وہاں کھلے آسمان تلے بغیر کسی بیڈ اور بغیر ہسپتال کے عملہ کی مدد کے چھت پر بچے کو جنم دے دیا صورتحال کی سنگینی دیکھ کر وہاں موجود عملہ نے اپنی مجرمانہ غفلت ، کوتاہی اور لاپرواہی کو چھپانے کےلئے بچی کو جنم دینے والی خاتون اور ان کے ہمراہ ان کے گھر کے دیگر افراد کو نہ صرف ڈاٹنا شروع کر دیا بلکہ انہیں سنگین نتاءج کی دھمکیاں بھی دیں ڈپٹی ایم ایس موقع پر آگئے انہوں نے اس صورت حال پر انہیں کہا کہ وہ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اٹک کے نام تحریری درخواست دے دیں ان کی تحریر ی درخواست پر وہ مسلسل 6 روز ہسپتال کے چکر لگاتے رہے اور روزانہ ایم ایس چھٹی پر ہے وزیر اعلیٰ نے صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے ہیں اور دیگر بہانے کر کے ٹال مٹول سے کا م لیا جا تا رہا 7 مئی کو گائنی وارڈ کی سینئر لیڈی ڈاکٹر جنہیں انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھا جن کے سامنے وہ پیش ہوئے انکوائری آفیسر لیڈی ڈاکٹر نے غفلت کی ذمہ دار لیڈی ڈاکٹر اور دیگر عملہ کو انکوائری میں بلانے کی تکلیف بھی گوارہ نہ کی بلکہ ان کی وکیل بن کر درخواست دہندہ اور ان کی اہلیہ کو انتہائی سست اور دیگر غیر اخلاقی الفاظ سے نوازتے ہوئے بے عزت کر کے انکوائری کو کسی نتیجہ پرپہنچائے بغیر ہسپتال سے نکال دیا یکم مئی سے 7 مئی کے دوران وہ 2 مرتبہ سے اس حلقہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی کوٹھی پر وہ مسلسل 2 دن جاتے رہے اور میجر طاہر صادق نے ان کی کسی قسم کی دادرسی نہ کی اور ٹال مٹول سے کام لیتے رہے انہوں نے عمران خان کے جھوٹ کو سچ سمجھتے ہوئے مسلم لیگ ( ن ) جسے انہوں نے چوروں کی حکومت قرار دیا تھا تحریک انصاف کو ووٹ دیا اور اپنی اہلیہ کے سرکاری ہسپتال کی چھت پر کھلے آسمان تلے بغیر کسی طبی امداد کے بچی کے جنم دینے ، گائنی وارڈ اور ہسپتال کے رویے منتخب رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق کی ان جیسے غریب کی دادرسی نہ کرنے پر آج وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ انہوں نے ایسی جماعت کو عوام کی دادرسی نہ کر سکے کو ووٹ کیوں دیا ان سے بہتر وہ چور تھے جو رکشہ یا گائنی وارڈ کے علاوہ بچے کی پیدائش پر نہ صرف گائنی وارڈ بلکہ پورے ہسپتال کی انتظامیہ کومعطل کر کے داردسی کےلئے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف خود زچہ و بچہ کی خیریت دریافت کرنے کےلئے ان کی دہلیز تک جایا کرتے تھے انہوں نے چیف جسٹس ، صدر ، وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ ، وزیر صحت انسانی حقو ق کی تنظیموں اور ارباب اختیار سے ڈسٹرکٹ اسفند یار ہسپتال اٹک میں کھلے آسمان تلے بچی کی پیدائش کی اعلیٰ سطحی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



حضرو کے بینکوں کے اندر اور باہر نوسربازوں کا راج ، سادہ لوح عوام لٹنے لگے 

حضرو کے بینکوں کے اندر اور باہر نوسربازوں کا راج ، سادہ لوح عوام لٹنے لگے ، حبیب بنک کے اندر سے کاوَنٹر پر موجود لڑکے سے 60ہزار لوٹنے کے بعد ;856676;کے باہر موجود نوسربازوں نے علاج کیلئے وصول کی گئی رقم29ہزار لوٹ لی ، شہریوں کا ڈی پی او اٹک سے گرینڈ آپریشن کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس رمضان المبارک میں بھی نورسرباز سادہ لوح افرادکو لوٹ رہے ہیں ، آج جمعہ کو دن ساڑھے 11بجے محمد رضوان ولدمحمد رمضان ساکن دریا شریف ;856676; حضرو برانچ سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کرنے والے بھائی کی طرف سے اپنے علاج کیلئے بھیجی گئی رقم 29500وصول کرنے کے بعد بنک سے باہر نکلا تو3نوسربازوں نے اسے گھیر لیا اور اس سے کہا کہ ہمارے پاس سونا ہے اور ہ میں ایمرجنسی رقم کی ضرورت ہے ،آپ یہ سونے کے کڑے رکھ لیں اور پیسے ہ میں دیدیں ، متاثرہ لڑکے رضوان نے بتایا کہ اس طرح میں ان کے چکمے میں آگیا اور رقم دیکر کڑے لے لئے اور گھر چلا گیا اور معلوم ہوا کہ یہ سونا نہیں ہے ، انہوں نے بتایا کہ میرے گردے فیل ہیں اور 6سال سے ڈائلاسز کروا رہا ہوں بھائی نے سعودی عرب سے بڑی مشکل سے مجھے علاج کیلئے یہ رقم بھیجی مگر نوسربازوں نے مجھے لوٹ لیا،یاد رہے ایک ہفتہ قبل حبیب بنک کے اندر کاوَنٹر پر موجود لڑکے سے بھی ایک عورت اور دو افراد نے باتوں میں لگا کر 60ہزار روپے لوٹ لئے تھے، ان وارداتوں پر عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں جنہوں نے ڈی پی او اٹک شہزاد ندیم بخاری سے حضرو میں گرینڈ آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:پنجاب حکومت کے احکامات پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹک شہر میں لگایاجانے والا سستارمضان بازارعوام کیساتھ مذاق بن گیا 

پنجاب حکومت کے احکامات پرضلعی انتظامیہ کی جانب سے اٹک شہر میں لگایاجانے والا سستارمضان بازارعوام کیساتھ مذاق بن گیا ،اشیائے خوردونوش کی مہنگے داموں فروخت جاری تفصیلات کے مطابق سستا رمضان بازار میں ملنے والی اشیائے خوردونوش کی اشیاء رمضان سے 2 روز قبل 80 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا سستارمضان بازار میں 130 سے 150 روپے درجن ،کجور 190 ، آم سیب 160 اچھا سیب 200 روپے فی کلو سے زائد جبکہ تربوز 50 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں صرف آٹا مناسب نرخ پر دستیاب ہے مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی کمی کی جائے تاکہ غریب عوام رمضان المبارک میں مہنگائی کے بوجھ سے بچ سکے اور بہترطورپرسستے رمضان بازارسے مستفید ہو سکیں ۔ 



حضروسٹی:اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر عدنان فرید آفریدی نے فوارہ چوک حضرو میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا 

اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر عدنان فرید آفریدی نے فوارہ چوک حضرو میں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز و قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سخت ہدایات جاری کیں ۔ ان کے ہمراہ ٹی ایم او سردار آفتاب احمد بھی موجود تھے ۔ رمضان بازار میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات موجود ہیں ادھر حضرو سستا رمضان بازار میں خریداروں کی عدم دلچسپی اور صورتحال دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ کتنا سستا بازار ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار کی نسبت باہر شہر میں سستی اشیاء دستیاب ہیں ۔ 



اٹک سٹی:وزیر اعظم عمران خان کو پرویز مشرف کا ادھورا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے لایا گیا ہے ;234; حافظ محمد صدیق 

صدر علما ء کونسل ضلع اٹک حافظ محمد صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو پرویز مشرف کا ادھورا ایجنڈا پورا کرنے کیلئے لایا گیا ہے ،دینی مدارس کے خلاف حکومتی پالیسی بین الاقوامی قوتوں کا ایجنڈا ہے جو ان شاء اللہ علماء کے ہوتے ہوئے کبھی پورا نہیں ہو گا دینی مدارس خاتمہ کے منصوبے بنانے والے خود عبرت کا نشان بن گئے ،مدارس قائم ہیں اور انشاء اللہ قیامت تک قائم رہیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حافظ عبدالحمید خان سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد فیضیاب خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، مرکزی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس صوفی فیصل بٹ اور حافظ عظیم اللہ صدیق بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنا چاہتی ہے حکومت کو چاہئے کہ پہلے ملک بھر میں اپنانظام تعلیم بہتر کرے اور ان تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرے دینی مدارس عوام کے تعاون سے خالص اللہ کی مدد و نصرت کے بل بوتے پر چل رہے ہیں جو حکومت سرکاری سکولوں کی ضروریات اور اساتذہ کی تنخواہیں پوری نہیں کر سکتی وہ دینی مدارس کی ضروریات کیونکر پوری کرسکتی ہے دینی مدارس کے خلاف علمائے کرام ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان مدارس کی بقاء اور تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ 



اٹک سٹی:روزہ محض بھوکا اور پیاسا رہنے کا نام نہیں ‘گناہوں سے دور اور تقویٰ اختیار کرنے کا نام ہے ;234;قاری عبدالوحید 

رمضان المبارک کا ہر پل عبادت سے عبارت ہے ،روزہ محض بھوکا اور پیاسا رہنے کا نام نہیں ‘گناہوں سے دور اور تقویٰ اختیار کرنے کا نام ہے ۔ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے ماہ مقدس میں اپنا مال غریبوں اور مستحقین پر خرچ کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ،ان خیالات کا اظہار پائلٹ سکول کی مسجد کے امام قاری عبدالوحید نے رمضان دسترخوان میں روزہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بلدیہ اٹک کی مسجد کے امام حافظ مدثر بھی موجود تھے ،اس دسترخوان کا اہتمام مغل اعظم میرج ہال کے ایم ڈی شیخ عامر مجید نے کیا ہے جس میں روزانہ تقریباً 300 افراد باعزت طریقہ سے افطار ڈنر کرتے ہیں ۔ انتظامیہ کے فراءض محمد ارشد ، حاجی رفیق ، شیخ ثاقب ، راجہ زاہد حسین سر انجام دے رہے ہیں ،رمضان دسترخوان میں اس بات کا خاص خیال رکھاجاتا ہے کہ لوگوں کی عزت نفس مجروح نہ ہو تمام روزے داروں کو باعزت طریقہ سے بٹھایا جاتا ہے اور ان کی خدمت کی جاتی ہے ۔ 



تحصیل حضرو:پشاور &اسلام آباد موٹر وے پر چھچھ انٹر چینج کے قریب کار الٹ گئی ، حادثہ میں میاں بیوی سمیت 3 بچے شدید زخمی 

پشاور &اسلام آباد موٹر وے پر چھچھ انٹر چینج کے قریب کار الٹ گئی ، حادثہ میں میاں بیوی سمیت 3 بچے شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق پشاور سے اسلام آباد جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر الٹ کر روڈ سے نیچے جا گری ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 40 سالہ محمد رفیق ، 30 سالہ عجرہ زوجہ محمد رفیق ، 6 سالہ عبدالھادی ولد محمد رفیق ، 10 سالہ آفاق اور 7 سالہ رمین دختر محمد رفیق شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا ۔ 



اٹک خورد:تیز رفتاری اور غفلت سے ٹرک چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا 

تیز رفتاری اور غفلت سے ٹرک چلانے پر ڈرائیور کو گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر تھانہ اٹک خورد سرفراز احمد نے ایک ٹرک ہینو نمبری ;67245;8979 راولپنڈی کی جانب سے آئی جس کا ڈرائیور گاڑی کو انتہائی تیز رفتاری غفلت لاپروائی سے اور رانگ سائیڈ سے گاڑیوں کو کراس کرتے ہوئے آیا جس کا تعاقب کرکے اسے روکا ۔ ڈرائیور نے اپنا نام امیر افضل ولد امیر محمد ساکن بسال بتایا مزیددریافت پر مذکورہ نے بتایا کہ اس کے لا ئسنس کا چالان ہوا ہے ،مذکورہ نے لکڑی کا لوڈ شدہ ٹرک انتہائی تیز رفتاری و غفلت لاپروائی سے چلاکر اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالا جس پر ٹرک قبضہ میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ 



ہٹیاں روڈ طاہر سی این جی کے قریب 2 کاروں میں تصادم ، 2 افراد شدید زخمی 

ہٹیاں روڈ طاہر سی این جی کے قریب 2 کاروں میں تصادم ، 2 افراد شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق کرولا کار ڈرائیور گاڑی الٹ سمت میں چلا رہا تھا کہ سامنے سے آتی ہوئی کار آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثہ کے نتیجہ میں 2 افراد 39 سالہ محمد وقاص اور 32 سالہ ساجد علی شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں اسفند یار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا ۔ 



ضلع اٹک:روزہ دار طلبہ و طالبات سکولوں میں بے ہوش ہونے لگے ،والدین کی طرف سے فی الفور موسم گرما کی تعطیلات کا مطالبہ 

گرمی کے روزے روزہ دار طلبہ و طالبات سکولوں میں بے ہوش ہونے لگے ،والدین کی طرف سے فی الفور موسم گرما کی تعطیلات کا مطالبہ ، رمضان المبارک کے دورانیہ میں سکولوں میں چھٹیاں نہ ہونے پر والدین کی طرف سے طلبہ و طالبات کی مشکلات اور روزے کی حالت میں مسلسل شکایات سامنے آرہی ہیں ۔ پیر کے روز اٹک کے نواحی گاءوں بولیانوال کے گرلز ہائی سکول میں جماعت ہشتم کی طالبہ روزہ رکھنے اور گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئی جس پر اس کے والدین کو بلایا گیا، بچی کے گھر والے اسے اپنی گاڑی میں ڈال کر ہسپتال لے گئے والدین نے حکومت سے فی الفور موسم گرما کی تعطیلات کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



اٹک سٹی:آر پی او راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر اٹک پولیس نے اتوار کے روز ضلع بھر کے تمام چرچ پر ہائی الرٹ رکھا 

آر پی او راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر اٹک پولیس نے اتوار کے روز ضلع بھر کے تمام چرچ پر ہائی الرٹ رکھا، اس موقع پر ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پیز ، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او نے خود تمام چرچوں کی سکیورٹی نگرانی کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک نے سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان کی سربراہی میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی حفاظت کرنا ہماری اولین ذمہ داریوں میں سے ہے اور بطور پولیس ہم ضلع کے تمام شہریوں کے حقوق کے محافظ ہیں ، کسی ملک دشمن عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ 



حضروہٹیاں روڈ:سیٰ پل حضرو کے قریب بنے نالے میں بھینس گر گئی، ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر بھینس کو نکال لیا

بھینس نالے میں گر گئی ، تفصیلات کے مطابق موسیٰ پل حضرو کے قریب بنے نالے میں بھینس گر گئی ،بھینس کے مالک سبس علی ولد سنی گل نے اسے اپنی مدد آپ کے تحت نکالنے کی بہت کوشش کی اور ناکامی کی صورت میں ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اطلاع دی گئی جس پر ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے شدید گرمی میں آپریشن کے دوران پل کے کچھ حصہ کو توڑ کر بھینس کو نالے سے بحفاظت باہر نکال لیا جس پر بھینس کے مالک نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو بہت سراہا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ٹیم انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کی جان کی بھی حفاظت کر رہی ہے ۔ 



اٹک سٹی:سےکرٹری زکوۃ وعشر پنجاب عالمگےر احمد خان نے حسن ابدال ،حضرو اور اٹک کے رمضان بازاروں کا دورہ کےا 

سےکرٹری زکوۃ وعشر پنجاب عالمگےر احمد خان نے حسن ابدال ،حضرو اور اٹک کے رمضان بازاروں کا دورہ کےا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ متعلقہ تحصےل انتظامےہ کے افسران بھی موجود تھے ،انہوں نے دورے کے دوران اشےاء خوردونوش کی قےمتوں اور معےار کا معائنہ کےا ۔ اس موقع پر سےکرٹری زکوۃ نے دکانداروں اور خرےداروں سے بھی بات چےت کی اس بار رمضان بازار سابقہ حکومتوں کے بازاروں سے مختلف ہو گا، ضلع بھر مےں انتظامےہ قےمتوں مےں استحکام اور اشےاء خوردونوش کا اعلیٰ معےار ےقےنی بنانے کےلیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،اس کے ساتھ رمضان بازار مےں دوکانداروں اور خرےداروں کو بہترےن سہولےات مہےا کی گئی ہےں جو حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ضابطہء اخلاق کے مطابق ہےں ۔ وزےر اعظم پاکستان عمران خان اور وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے وےژن کے مطابق عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولےات کی فراہمی جاری رہے گی ۔ 



حضروسٹی:رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معےاری اشےاء رمضان المبارک مےں دستےاب ہوں گی ;234; ملک امین اسلم 

وزےرا عظم کے مشےر برائے موسمےاتی تبدےلی ملک امےن اسلم نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معےاری اشےاء رمضان المبارک مےں دستےاب ہوں گی اور ےہ پنجاب حکومت کا نہاےت ہی احسن اقدام ہے ،اس سلسلہ مےں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہےں ۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہارحضرو اور اٹک کے سستے رمضان بازاروں کے دورے کے موقع پر کےا ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی ،ڈی پی او سےد شہزاد ندےم بخاری اور دےگر افسران بھی موجود تھے مشےر برائے وزےر اعظم نے کہا کہ اس سال ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار لگائے گئے ہےں جو عوامی ضرورےات پوری کر رہے ہےں اور ضرورت پڑنے پر اور حکومت پنجاب کی ہداےت کی روشنی مےں مزےد رمضان بازار بھی لگائے جا سکتے ہےں ضلع بھر مےں رمضان کے مہےنے مےں وافر مقدار مےں اشےاء خوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بناےا گےا ہے اس سلسلہ مےں ضلع بھر مےں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہےں جو صبح نو بجے سے شام چھے بجے تک کھلے رہےں گے اس کے علاوہ فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئےں ہےں تمام رمضان بازاروں مےں گرےن چےنلز بھی قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ےوٹےلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے گئے ہےں تمام رمضان بازاروں مےں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کےا گےا ہے غرےب خاندانوں کو مفت رمضان پےکےج بھی فراہم کےا جائے گا پرائس کنٹرول کمےٹےاں اورپرائس کنٹرول مجسٹرےٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کررہے ہےں اور مقررہ قےمتوں کے اطلاق کو ےقےنی بنائےں گے ذخےرہ اندوزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تما م تحصےلوں مےں رمضان بازاروں سے خوراک کے نمونے لے کر چےک کےا جائے گا تمام اشےاء خوردونوش کے اوزان چےک کیے جائےں گے، رمضان بازاروں مےں صفائی اور سےکورٹی کو ےقےنی بناےا جارہا ہے ‘چھاپہ مار ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو تمام رمضان بازاروں کے اچانک دورے کررہی ہےں ۔ رمضان بازاروں کےلیے خصوصی ٹرےفک پلان بھی تشکےل دےا گےا ہے اس کے علاوہ تمام رمضان بازاروں مےں شکاےات سےل کا قےام بھی عمل مےں لاےا گےا ہے ،حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلہ مےں دی جانے والی ہداےات پر عملدرآمد کی نگرانی کےلیے صارفےن کی کمےٹی بھی تشکےل دی گئی ہے اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےوتمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہےں اور ان کے دفتر مےں کنٹرول بھی قائم کےا گےا ہے کسی بھی شکاےت اور معلومات کے حصول کےلیے ان نمبر 0579316013 اور ڈی او انڈسٹرےز سے ٹےلی فون نمبر0579316122 اور do;46;industries003@yahoo;46;com پر رابطہ کےا جا سکتا ہے ۔ 



کامرہ کینٹ:ملک محمد نواز جیسے سپورٹرز اور ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ;234; قاضی احمد اکبر 

ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر نے کہا ہے کہ ملک محمد نواز جیسے سپورٹرز اور ورکرز تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کیلئے ملکی اخبارات میں اپنے بیانات کے ذریعے جو خدمات 74 سال کی عمر میں انجام دے رہے ہیں ‘اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں نئی تنظیم سازی میں ملک نواز کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نثار علی خان، عمران خان ، شہزاد شاہ اور دیگر موجود تھے قبل ازیں قاضی احمد اکبر نے ملک محمد نواز کو تحریک انصاف کیلئے ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی سر ٹیفکیٹ سے بھی نوازا ، ملک نواز نے کہا کہ ضلع اٹک میں تحریک انصاف کو جس انداز اور محنت سے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے پروان چڑھایا ہے یہ ان کا ہی خاصا ہے جس کو وزیر اعظم عمران خان خود بھی سراہتے ہیں قاضی احمد اکبر نے ضلع بھر میں لگن اور محنت سے جہاں پارٹی اور عمران خان کے نظریات کیلئے قربانیاں دیں وہیں انہوں نے ورکرز کی عزت و وقار میں بھی اضافہ کیا انہوں نے تعریفی سر ٹیفکیٹ ملنے پر ضلعی صدر تحریک انصاف قاضی احمد اکبر کا شکریہ ادا کیا ۔ 



اٹک سٹی:موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ;234; محمد سلیم شہزاد 

موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے ،بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے ‘غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے ہیں بجلی گیس اور پیڑول کی قیمتوں کے اضافہ کے بعد ڈاک کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور عوام مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کو یاد کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ( ن ) کا دور ہو گا اور لوگ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستانی قوم کے مسائل حل ہونگے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)محمد سلیم شہزاد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا گیس کی قیمتوں میں 80فیصد اضافے کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے ہم اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں حکومت اس سے قبل بھی بجلی گیس اورپیڑول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے جس کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں پوری قوم حکومت سے مایوس ہوچکی ہے تبدیلی سرکار غریب مکاءو پر وگرام پر پوری طرح عملدرآمد کر رہے ہیں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی عوام پر عرصہ حیات تنگ کررہے ہیں کنٹینر کی سیاست کرنے والے نا اہل حکمران آج بھی کنٹینر پر براجمان ہیں عوام تبدیلی سرکا ر سے مایوس ہوکر مسلم لیگ ( ن ) کی جانب دیکھ رہے ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں الزامات لگانے والے آج بھی الزامات کی سیاست کررہے ہیں مہنگائی اور عوام مسائل سے توجہ ہٹانے کی ہر کوشش کو نا کا م بنائیں گے ۔ 



اٹک سٹی:ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ہوا 

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد سی ای او ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ہوا جس میں محکمہ صحت کے ضلعی اور تحصیل افسران نے شرکت کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے سکینڈری ہیلتھ کیئر کی سطح پر تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی مکمل کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا ۔ اجلاس میں ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ادویات کی فراہمی ، دستیابی اور سٹاک کے علاوہ ہسپتالو ں و مراکز صحت میں صفائی کے معاملات کے ساتھ ساتھ مریضوں کے کارڈ کی ڈیٹا انٹری کے حوالہ سے بھی بحث ہوئی اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان نے ٹی بی ، خسرہ ، ڈینگی ، پولیو و متعدد امراض سے متعلق جائزہ لیا اور موقع پر محکمہ کو درپیش مسائل کو حل کیا انہوں نے شعبہَ صحت کی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے افسران اور اہلکاران کی کوششوں اور محنت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔ 



اٹک سٹی:تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے ،اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا;234; ہادیہ وسیم 

تعلیم کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت ہے ،اسلام نے تعلیم حاصل کرنے پر سب سے زیادہ زور دیا ، تعلیم سے دوری کے سبب مسلمان ترقی کی منازل سے دور ہیں ان خیالات کا اظہار پرنسپل دی لرننگ کیسٹل ڈے کیئر اینڈ مونٹیسوری سکول ہادیہ وسیم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ادارہ اٹک میں پہلا اور واحد ادارہ ہے جہاں 3 ماہ سے اڑھائی سال تک کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال کی جاتی ہے ملازم پیشہ خواتین اعتماد کے ساتھ اپنے بچوں کو ان کے ادارہ کے سپرد کر جاتی ہیں جبکہ ان کے ادارہ میں ماہر اور مستند ڈگری ہولڈر اساتذہ موجود ہیں جو بچوں کو عالمی معیار تعلیم کے مطابق سلیبس جو وہ امریکہ کے سب سے بڑے تعلیمی ادارہ سے حاصل کر کے اسے اپنے علاقائی رنگ میں ڈھالنے کے بعد بچوں کو تعلیم و تربیت دی جاتی ہے ان کے ادارہ میں بچوں کی تعلیم کے ساتھ کردار سازی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے ان کے سکول میں تعلیم کو کاروبار کی بجائے عبادت سمجھا جاتا ہے اسی وجہ سے بعض غریب اور نادار بچوں سے نہ ہونے کے برابر فیس لی جاتی ہے تاکہ کوئی بچہ اپنی غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے ان کے ادارہ میں تعداد کی بجائے معیار پر توجہ دی جاتی ہے اور سال میں 2 مرتبہ تقاریر مرتب کی جاتی ہیں جس میں بچوں سے کوئی اضافی رقم وصول نہیں کی جاتی غریب بچوں کے والدین سے 70 فیصد تک رعایت کی جاتی ہے بعض بچے صبح ساڑھے 7 سے شام 6 بجے کے بعد تک سکول میں رہتے ہیں جن کے کھانے پینے ، سونے جاگنے اور ہر طرح کی نگہداشت کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے سکول کے آغاز میں ہی سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیئے گئے تھے تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے حکومت کی جانب سے بعد میں ایس او پی آیا ا ن کا ادارہ راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے جس کی شاخیں جلد ہی دیگر شہروں میں کھولی جائیں گی تاکہ تعلیم کا فروغ بہتر طریقہ سے ہو سکے ۔ 



اٹک سٹی:دمہ ایک ایسی خطرناک موذی مرض ہے جس میں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ;234; ڈاکٹر اسد اسماعیل 

دمہ ایک ایسی خطرناک موذی مرض ہے جس میں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے ،اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو یہ بیماری جان لیوا بھی ہو سکتی ہے ،اس بیماری کا علاج بروقت ضروری اور احتیاط لازم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اٹک ڈاکٹر اسد اسماعیل نے دمہ کے عالمی دن کے موقع پر نرسنگ سکول اٹک میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا، بعد ازاں اس حوالے سے واک بھی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں اور ضلع اٹک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان کی نگرانی میں تمام پروگرام کر رہے ہیں ، انہیں آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اختر ڈاکٹر طاہر الرحمان ڈاکٹر نعیم اختر ڈاکٹر اعجاز احمد خان و دیگر سٹاف بھی موجود تھا ۔ ڈاکٹر اعجاز احمد خان ڈاکٹر اسد اسماعیل اورڈاکٹر سعید اختر نے دمہ سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے لیکچر دئے مقررین نے کہا کہ دمہ ایک الرجی ہے جو ماحولیاتی آلودگی سے پیدا ہوتی ہے اور اس میں سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے ،دمہ سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سگریٹ نوشی سے بچا جائے اور اپنا وزن کم رکھیں اگر کسی فرد کو دمہ کی شکایت ہو تو فوری طور پر سرکاری ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرا کر علاج کرائیں ۔ 



اٹک سٹی:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لینا ایک سوچے سمجھے منصوبے کی طرف اشارہ ہے ;234; جمعیت علمائے اسلام اٹک 

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لینا ایک سوچے سمجھے منصوبے کی طرف اشارہ ہے ،ان سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،حکومت فی الفور ان کی سکیورٹی بحال کرے خدانخواستہ اگر انہیں کچھ ہوا تو تمام ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام مفتی تاج الدین ربانی ، سرپرست مولانا ظہور الحق دامان ، مولانا امتیاز خان ، مولانا اظہار الحق جلالیہ ، قاضی خالد محمود ، مولانا شیر زمان ، قاسم خان وردگ ، مفتی سید امیر زمان حقانی ، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ ، مولانا محمد نعیم قاسمی ، مولانا قمر الاسلام ، مولانا سید بادشاہ اظہار الحق ، سید زرغن شاہ ، ابراہیم فانی اور قاری محمد اقبال نے جمعیت کے دفتر سے جاری بیان میں کیا ہے ان رہنماؤں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں قبل ازیں بھی ان پر خود کش حملے ہو چکے ہیں ایسی صورت حال میں ان سے سیکورٹی کی واپسی کسی طور درست اقدام نہیں ہے علما کرام نے حکومت سے فی الفور مولانا سے واپس لی گئی سیکورٹی بحال کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ 



ہانگ کانگ: شگوری ٹورسٹ کلب کے چیئرمین طارق شگوری نے ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے ملاقات کی 

وطن عزیز میں سیاحت کے فروغ کا مشن لئے چین ، قطر اور ہانگ کانگ کے 3 ملکی دورے پر جانے والے شگوری ٹورسٹ کلب کے چیئرمین طارق شگوری نے ہانگ کانگ میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل عبدالقادر میمن سے ملاقات کی ،پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے طارق شگوری کی پیش کردہ تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،بیشتر تجاویز منطور کرلی گئیں ۔ قونصلیٹ جنرل بھی سیاحت کا بے حد شوق رکھتے ہیں اور پاکستان کے نامور فوٹوگرافر بھی ہیں نے طارق شگوری کی 25 سالہ خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز میں سیاحت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں اور اس سلسلہ میں ہم بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔ طارق شگوری نے قونصلیٹ جنرل کو وطن عزیز کے خوبصورت قدرتی مناظر سے مزین شمالی علاقوں کا انتہائی تفصیلی اور معلوماتی ٹورسٹ میپ بھی پیش کیا اس موقع پردنیا کی سیر کرنے والے ضلع اٹک کے سب سے بڑے ٹورسٹ اور حضرو سٹی ڈاٹ کام کے سی ای او یاسر امین بھی موجودتھے ۔ 



ضلع اٹک: حسن ابدال کی وجہ شہرت بابا ولی قندھاری ہیں ‘ان کا اصل نام حسن جبکہ ابدال لقب ہے ;234; رپورٹ 

حسن ابدال کی وجہ شہرت بابا ولی قندھاری ہیں ‘ان کا اصل نام حسن جبکہ ابدال لقب ہے ،وہ مرزا شاہ رخ ابن تیمور کے ہمراہ تقریباً 1408ء میں قندھار، افغانستان سے تشریف لائے تھے ۔ اس شہر کی تاریخی اور سیاسی حیثیت کے پیش نظر انہوں نے یہیں رشد و ہدایت کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے قیام کیلئے قریبی پہاڑی چوٹی کا انتخاب کیا ،آپ کے حسن اخلاق نے ایک جہاں کو آپ کا گرویدہ بنا دیا لوگ دور دور سے آ کر کسب فیض کرتے اور علم و حکمت کے گراں بہا موتی سمیٹتے باباجی سے عقیدت و احترام کا یہ عالم تھا کہ جب وہ حق و صداقت کی شمع روشن کرنے کے بعد واپس قندھار تشریف لے گئے تو یہ مقام ان کے نام کی مناسبت سے حسن ابدال مشہور ہو گیا آپ کا وصال پرملال قندھار میں ہی ہوا جہاں آج بھی آپ کا مزار مرجع خاص و عام ہے حسن ابدال کو سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک نے بھی اپنی آمد سے رونق بخشی روایت ہے کہ انہوں نے پہاڑی پر بیٹھے بابا ولی قندھاری سے پانی طلب کیا اور پس و پیش کرنے پر چوٹی پر واقع پانی کا چشمہ سوکھ گیا بعد ازاں یہی چشمہ پہاڑی کے دامن سے بہہ نکلا ۔ بابا قندھاری نے طیش میں آ کر ایک وزنی چٹان نیچے لڑھکا دی جسے بابا گورونانک نے روکنے کی کوشش کی اور ان کے ہاتھ کا نشان اسی پتھر پر ثبت ہو گیا یہ وزنی پتھر آج بھی گور دوارہ کے صحن میں موجود ہے کچھ لوگوں کے نزدیک بابا گرونانک نے اس پتھر کو روکا حالانکہ ایسی کوئی بات ثابت نہیں صرف انہوں نے روکنے کی کوشش کی جس سے ان کا ہاتھ مسل گیا تھا تاریخ کے بغور مطالعہ کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں اس واقعہ میں سچی بھی 100 فیصد نہیں لگتی پہاڑی کی یہی چوٹی کبھی بابا ولی قندھاری کی اقامت گاہ رہی تھی اب یہاں آس پاس بکریاں ، مور، بطخیں ، مرغیاں اور کبوتروں کے غول کے غول منڈلاتے نظر آتے ہیں یہ چرند پرند زائرین سے بھی خاصے مانوس ہیں اور ان کی آمد سے بے نیاز اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں منتوں اور مرادوں کے ضمن میں عقیدت مند پانی سے بھرے گھڑے اٹھا کر پہاڑی پر لاتے ہیں بجلی کے آ جانے سے برقی روشنیوں اور رنگ برنگے قمقموں نے بھی رونق دوبالا کر دی ہے خدام الفقراء کی جانب سے لنگر و نیاز کا باقاعدہ انتظام ہوتا ہے گاہے گاہے قوالیاں بھی سننے کو ملتی ہیں حال ہی میں حکومتی اداروں کے تعاون سے لوہے کی پاءپ لائن بچھا کر پانی کو پہاڑی کے اوپر پہنچا دیا گیا ہے یوں لگتا ہے کہ کئی صدیاں گزرنے کے بعد بابا حسن ابدال اور باباگرونانک کے مرید اور چیلے بالآخر دونوں صوفیوں کے درمیان صلح کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں کیونکہ وہ چشمے جو کبھی باہمی نزاع کی وجہ سے سوکھ گئے تھے اب امن اور محبت کی فضا میں دوبارہ جاری ہو گئے ہیں یقینا یہ ساری رونقیں اور خوشیاں ویرانے میں چپکے سے بہار آ جانے کی نوید ہیں ۔ 



























No comments:

Post a Comment