Monday, May 6, 2019

Hazro City and District Attock Weekly News from www.HazroCity.com

Hazro City and District Attock Weekly News from www.HazroCity.com 



اٹک سٹی:تمام تحصیلوں میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا; طاہر صادق 
رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء ارزاں نرخوں پر مہیا کرنے کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اٹک کے زیر اہتمام تمام تحصیلوں میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستا رمضان بازار اٹک کے دورہ کے موقع پر وہاں موجود شہریوں اور تاجروں جن کی بڑی تعداد ان کی آمد کا سن کر اکھٹا ہو گئی تھی ‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر حاجی محمد اکرم خان ، کونسلر شیخ نثار احمد اور دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے ،میجر طاہر صادق نے کہا کہ رمضان المبارک میں تاجر اپنا منافع کم رکھیں تاکہ روزہ دار اس ماہ مقدس میں سحری اور افطاری سے بہتر طور پر مستفید ہو سکیں ،انہوں نے صارفین پر بھی زور دیا کہ وہ صرف وہی اشیاء خریدیں جن کی ضرورت ہے بلا وجہ خریداری سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔ 

ضلع اٹک:پاکستان آرڈیننس فیکٹری سنجوال کینٹ کی انتظامیہ نے اٹک پولیس کا داخلہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر فیکٹری حدود میں بند کر دیا 
پاکستان آرڈیننس فیکٹری سنجوال کینٹ کی انتظامیہ نے اٹک پولیس کا داخلہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر فیکٹری حدود میں بند کر دیا ، پولیس کے داخلہ پر پابندی سے پی او ایف سنجوال کینٹ کے ملازمین اور وہاں کے شہری آبادی کو انتہائی مشکلات کا سامنا ، پولیس سے متعلقہ امور میں پی او ایف سنجوال کینٹ انتطامیہ کی ہٹ دھرمی کے سبب وہاں کے ملازمین اور رہائش پذیر افراد رولنگ سٹون بن گئے ، سنجوال فیکٹری گیٹ کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری ہونے پر 15 پر اطلاع کی گئی اس پر تھانہ صدر اٹک پولیس کا عملہ 15 کی کال پر موقع پر پہنچا تو اسے فیکٹری انتظامیہ نے فیکٹری حدود میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اس پر پولیس کا عملہ بغیر کاروائی کیے واپس چلا گیا بعدازاں متاثرہ شخص نے تھانہ میں موٹر سائیکل چوری کی تحریری درخواست دی تو پولیس نے کسی قسم کی کاروائی سے تاحال انکار کیا ہوا ہے شہری نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:ضلعی پرائس کنٹرول کمےٹی کا اجلاس ڈی سی آفس مےں منعقدہو اجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی 
ضلعی پرائس کنٹرول کمےٹی کا اجلاس ڈی سی آفس مےں منعقدہو اجس کی صدارت ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے کی ۔ اجلاس مےں متعلقہ افسران اور ممبران پرائس کنٹرول کمےٹی نے شر کت کی اجلاس مےں اشےاء خوردونوش کی قےمتوں کا جائزہ لےا گےا اور رمضان المبارک کے مطابق رمضان بازار اور اوپن مارکےٹ کیلئے قےمتوں کا تعےن کےا گےا ۔ اجلاس مےں طے پاےا کہ چاول سپر کرنل پرانا 130 روپے فی کلو ، رمضان بازار مےں 125 روپے فی کلو ، چاول سپر کرنل نےا 120 ، رمضان بازار 115 ، چاول ارری 50 ، رمضان بازار 48 ، چےنی ہول سےل پر 02 رو پے ، رمضان بازار مےں 55 روپے فی کلو ، دال چنا موٹی 125 ، رمضان بازار 120 ، دال چنا بارےک 110 ، رمضان بازار 105 ، دال مسور موٹی 95 ، رمضان بازار 90 ، دال مسور بارےک 90 ، رمضان بازار مےں 85 ، دال ماش 140 ، رمضان بازار مےں 130 ، دال مونگ 145 ، رمضان بازار 140 ، سفےد چنابارےک 100 ، رمضان بازار 95 ، سفےد چنا موٹا 145 ، رمضان بازار 140 ، بےسن 130 ، رمضان بازار مےں 120 ، لال مرچ 320 روپے ، رمضان بازار 310 روپے فی کلو فروخت کی جائےں گی ڈی سی اٹک نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹرےٹس کو ہداےات جاری کےں کہ وہ مقرر کردہ قےمتوں کا اطلاق ےقےنی بنائےں اور عوام کو زےادہ سے زےادہ ررےلےف دےں ۔ 

اٹک سٹی:حسین ٹرسٹ کیطرف سے رمضان پیکج کی تقسیم 12 سال سے جاری ، اس سال بھی سینکڑوں افراد مستفید ہونگے; محمد ساجد یعقوب 
حسین انٹر نیشنل ٹرسٹ کی طرف سے غرباء میں رمضان پیکج کی تقسیم ٹرسٹ کی طرف سے گزشتہ 12 سال سے بیوہ خواتین ، غرباء میں رمضان پیکج تقسیم کیے جاتے ہیں ،اس سال بھی ٹرسٹ کے اٹک دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آفیسر بلدیہ اٹک خلیل احمد نیئر تھے ۔ ٹرسٹ کے چیئر مین محمد یعقوب ساجد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ٹرسٹ 600 خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکج تقسیم کیے جائیں گے جن میں 200 اٹک ، 300 حاجی شاہ ، 100 لارنسپور میں دیئے جائیں گے ۔ خلیل احمد نیئر نے ٹرسٹ کے فلاحی پروگرام پر چیئرمین محمدیعقوب ساجدکو خراج تحسین پیش کیا ،ٹرسٹ کے ڈسٹرکٹ آفیسر ملک بشیر احمد نے بتایا کہ ٹرسٹ کے تمام فلاحی پروگرام محمد یعقوب ساجد اپنے وسائل سے چلاتے ہیں کسی فرد ، ادارے یا حکومت سے کوئی امداد نہیں لی جاتی ۔ 

اٹک سٹی:مسلم لیگ ( ن ) کی تنظیم سازی اور عہدوں میں تبدیلی کا معاملہ تنظیموں کے معمول کا حصہ ہے; شیخ آفتاب احمد 
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی تنظیم سازی اور عہدوں میں تبدیلی کا معاملہ تنظیموں کے معمول کا حصہ ہے، اس کا عوامی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور ماضی میں بھی ایسے اقدامات ہوتے رہے ہیں لیکن میں حیران ہوں کہ حکومتی وزراء تمام تر ملکی مسائل سے توجہ ہٹا کر صرف اس معاملہ پر بیان بازی کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف ملکی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) اٹک کینٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، تحصیل صدر کونسلر میاں شاہنواز المعروف شانی بھائی ، سٹی صدر شیخ محمود الہٰی ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، شیخ عواد صفدر ، شیخ حامد قدوس ، تیمور شاہ ، شیخ بلال احمد بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ہر دن گزشتہ سے بدتر حالات پیدا کر رہا ہے ۔ ادویات کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ ، بجلی ، گیس کے نرخوں میں اضافہ پر کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج ، زرمبادلہ کے ذخائر روز بروز تنزلی کی طرف جا رہے ہیں ایسی صورتحال کی طرف سنجیدگی سے توجہ مبذول کرنے کے بجائے حکومت کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) میں تنظیم سازی کیوں ہو رہی ہے جھوٹی تبدیلی کے نعروں نے عوام کو جس مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے اس میں سے نکالنے کے لئے اب ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے یہ ذہنی طور پر ابھی تک کنٹینر پر ہی سوار ہیں اور وہی الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جس کا آج تک وہ ثبوت قوم کے سامنے پیش نہیں کر سکے اگر محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت وزیر اعظم عمران خان کے پاس ہیں تو اس کو قوم کے سامنے لائیں اور جس این آر او کا ذکر آپ کی ہر تقریر میں ہوتا ہے ان سب کے نام سامنے لائیں جنہوں نے آپ سے درخواست کی ہے یہ جھوٹی کہانیاں قوم کو سنانا چھوڑ دیں اور ملکی مسائل کی طرف سنجیدگی سے توجہ دیں ۔ 

اٹک سٹی:ولادت رسول ﷺکے سلسلہ میں معروف نعت گو شاعر سعادت حسن آس کے گھر پر سالانہ نعتیہ مشاعرے کا خصوصی اہتمام کیا گیا 
ولادت رسول ﷺکے سلسلہ میں معروف نعت گو شاعر سعادت حسن آس کے گھر پر سالانہ نعتیہ مشاعرے کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں اٹک کے معروف شعراَ و ادیب سجاد حسین سرمد ، نزاکت علی نازک ، سید حبدار قائم اور سعادت حسن آس نے نعتیہ کلام سنا کر حاضرین محفل سے خوب داد سمیٹی مشاعرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سجاد حسین سرمد نے کیا اور نظامت کے فراءض نزاکت علی نازک نے ادا کئے ۔ اٹک کے معروف نعت خواں طاہر علوی بوجہ گھریلو مجبوری شریک مشاعرہ نہ ہو سکے تاہم معروف ادیب ارشاد علی نے سیرت رسول;248; پر انتہائی مدلل بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر پل جس ہستی کا ذکر با برکات ہو رہا ہے ‘وہ حضرت محمد ;248; کی منور ہستی ہے اس کے بعد تمام شعرا َنے سعادت حسن آس کی ادبی کاوشوں کو سراہا ۔ آخر میں درودوسلام کے بعد دعا میں سید حبدار قائم نے حاضرین محفل کیلئے اور خصوصاً ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا مانگی سعادت حسن آس کی طرف سے دی گئی ایک خوبصورت ضیافت کے بعد مشاعرہ اختتام پزیر ہو گیا ۔ 

حضروسٹی:ضلع کی 6 تحصیلوں میں ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گروپ کا باضابطہ نام اعلان کریں گے; امانت راول، ملک حمید &چنگیزخان 
سابق امیدواران صوبائی اسمبلی ملک امانت راول، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد پریشر گروپ یا کسی کے خلاف نہیں ، یہ اتحاد ضلع اٹک اور عام آدمی کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف ہے ۔ ضلع کی 6 تحصیلوں میں ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد گروپ کا باضابطہ نام اعلان کریں گے ،یہ اتحاد تحصیلوں اور یونین کونسلوں کی بہتری کیلئے بہترین ثابت ہوگا پارٹی ابھی تو شروع ہوئی ہے ‘ آگے آگے دیکھئے کیا ہوتا ہے ضلع کے سیاسی رہنماؤں کی ناکامی اور پھیلی مایوسی کے پیش نظر عوام نے ہمارے گروپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور دھڑا دھڑ ہمارے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں ارشد خان ، عنصر خان امریکہ پلٹ کی جانب سے اپنے، محمد اقبال اور ساتھیوں کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر منتظم زاہد میر، مختلف یونین کونسل کے چیئرمین ، وائس چیئرمین، سابق ناظمین اور معززین بھی موجود تھے ملک امانت راول، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان نے کہا کہ ہم پورے ضلع میں گروپ کو مضبوط کریں گے اور اپنی اپنی پارٹی میں رہ کر کوشش کررہے ہیں کہ ضلع میں پھیلی مایوسی کا خاتمہ کر سکیں ضلع اٹک میں ترقی کا عمل رک چکا ہے ہمارے گروپ کے قیام سے مایوس لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی الیکشن آ رہے ہو ں اس کیلئے تمام سیاستدان تیاری کرتے ہیں ہمارا اتحاد بھی جدوجہد میں ہے اور ہم خیال سیاسی رہنما و گروپوں کے سربراہوں کو اکھٹا کررہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک اچھا گروپ ضلع میں لے کر آئیں ہم ریڑھی بانوں ، رکشہ ڈرائیوروں ، ہوٹلوں پر کام کرنے والے، مزدوروں ، کسانوں ، غریبوں اور عام لوگوں کی نمائندگی کررہے ہیں کیونکہ ہم بھی اسی طبقہ سے ہیں اس لئے پوری کوشش ہو گی کہ عوام کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ان کی آواز بنیں بعد ازاں ملک امانت راول ، ملک حمید اکبر اور چنگیز خان نے اقبال میر اور سابق چیئرمین بلدیہ سعید آرائیں کے ڈیرہ پر بھی ان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ 

کامرہ کینٹ:سوئی گیس پریشر لائن کے منصوبہ پر غیر منتخب مشیر اپنے نام کی تختی لگا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ;محمد سلیم شہزاد 
ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 55 سے 5 مرتبہ منتخب ہونے والے سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے خصوصی دلچسپی لے کر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے منظوری لینے کے بعد ویرو ، کامرہ کینٹ ، جتیال اور دیگر ملحقہ آبادی میں سوئی گیس کے کم پریشر کو ٹھیک کرنے کے دیرینہ مطالبہ پر سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے منظوری لینے کے بعد 1500 میٹر 4 انچ کی پاءپ لائن کا فنڈ محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں جمع کرایا اور منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح کیا ،اسی منصوبہ پر غیر منتخب مشیر اپنے نام کی تختی لگا کر عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ‘اگر عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے نہیں کر سکتے تو اس طرح عوام کو بیوقوف بھی نہ بنائیں یہ جس کی محنت اور کاوش ہے اس کا کریڈٹ اسی کو ملنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا اور ہم قائد کے اس حکم کی ہمیشہ تعمیل کریں گے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق اور ان کے گروپ نے وزیر اعظم عمران خان کے کنٹینر پر چڑھ کر ووٹ کے تقدس کو پامال کیا تاہم ہم تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جو خود اور ان کا گروپ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو عملی جامہ نہ پہنا سکے تاہم ان کی قیادت میں مسلم لیگ ( ن ) اٹک میں اپنے قائد شیخ افتاب احمد کے شانہ بشانہ تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی کی موجودگی کے باوجود غیر منتخب شخص کو مشیر بنا کر منتخب رکن قومی اسمبلی کو نظر انداز کرنے پر نہ صرف صدائے احتجاج بلند کرتے ہیں کیونکہ اسی حلقہ سے 2 مرتبہ بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے الیکشن میں شکست خوردہ ، سلیکٹڈ مشیر جنہیں وزیر اعظم عمران خان جو وزیر اعظم منتخب ہونے کے باوجود انتہائی پست ذہنیت کے انسان ہیں نے منتخب رکن قومی اسمبلی کو سبق سکھانے کیلئے ان کے سر پر مسلط کر دیا ہے ہم اس سلیکٹڈ مشیر کے مسلم لیگ ( ن ) کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے اقدامات کی بھر پور مذمت کرتے ہیں مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد سے 5 مرتبہ شکست کھانے والے شکست خوردہ خاندان کے سلیکٹڈ مشیر جو خود بھی 2 دفعہ شکست سے دو چار ہو چکے ہیں حلقہ میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق جو اٹک کے دونوں قومی اسمبلی کے حلقوں اور ایک پنجاب اسمبلی کے حلقہ سے منتخب ہوئے کی اٹک میں موجودگی کے باوجود مسلم لیگ ( ن ) کے منصوبوں پر اپنے ناموں کی تختیاں لگا کر تحریک انصاف کے اصل چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو جماعت عوامی مینڈیٹ کو نادیدہ قوتوں کے سہارے ملیا میٹ کر کے اقتدار پر براجمان ہو سکتی ہے اس سے ہر طرح کی توقع کی جا سکتی ہے اپنے جائز حق کیلئے آواز بلند کرنا ہر شہری کا حق ہے اور مسلم لیگ ( ن ) ہی پاکستان میں اصل جمہوری اور آمریت کے خلاف سینہ سپر ہونے والی سیاسی جماعتوں کی قیادت کر رہی ہے ۔ 

حاجی شاہ روڈ پر پناہ گزیروں کی خیمہ بستی میں آتشزدگی ، 4 جھونپڑیاں آگ کی پلیٹ میں آ گئیں 
حاجی شاہ روڈ پر پناہ گزیروں کی خیمہ بستی میں آتشزدگی ، 4 جھونپڑیاں آگ کی پلیٹ میں آ گئیں ، تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ضلع کابل کے رہائشی سرور خان جو حاجی شاہ روڈ پر پناہ گزیروں کی خیمہ بستی میں رہتا ہے ‘وہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ اچانک جھونپڑی میں آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوا کے سبب آگ نے آس پاس کی مزید 4 جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ لگنے کے نتیجہ میں گھر کا سارا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ رہائشیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پا لیا گیا ،آپریشن میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور 3 فائر بریگیڈ گاڑیوں سمیت ریسکیو کے 51 اہلکاروں نے حصہ لیا ‘ بروقت آپریشن کے سبب مزید 51 جھگیوں کو جلنے سے بچا لیا گیا ۔ 

اٹک سٹی:ضلع اٹک مےں آوارہ کتوں کے خاتمہ کے سلسلہ مےں مہم بھرپور طرےقہ سے جاری ہے 
ضلع اٹک مےں آوارہ کتوں کے خاتمہ کے سلسلہ مےں مہم بھرپور طرےقہ سے جاری ہے ،اس ضمن مےں ضلع بھر کی مےونسپل کمےٹےوں کے چےف افسران کو خصوصی ہداےات جاری کی گئےں ہےں اور اس سلسلہ مےں آپر ےشن روزانہ کی بنےاد پر جاری ہے جس کے خاطر خواہ نتاءج حاصل کیے جا رہے ہےں ۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر اپنے اےک خصوصی بےان مےں کہا کہ ےہ آپر ےشن مکمل اہداف کے حصول تک جاری رہے گا ،اس آپر ےشن مےں تمام متعلقہ محکمہ جات اپنا کردار ادا کر رہے ہےں اور اس سلسلہ مےں رپورٹ روزانہ کی بنےاد پر اعلیٰ حکام کو ارسال کی جارہی ہے ۔ 

اٹک سٹی:ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی ہداےت پر ضلع اٹک مےں صفائی مہم بھر پور طرےقہ سے جاری ہے
ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی کی ہداےت پر ضلع اٹک مےں صفائی مہم بھر پور طرےقہ سے جاری ہے ،ڈی سی اٹک نے ضلع بھر کے چےف افسران کو اس ضمن مےں خصوصی ہداےات جاری کر دی ہےں ۔ انہوں نے کہا ضلع بھر کو صاف رکھنا ان کی اولےن تر جیح ہے اور اس سلسلہ مےں خصوصی مہم کا آغاز کےا گےا ہے جس مےں ضلع بھر کے متعلقہ ادارے حصہ لے رہے ہےں ،صفائی مہم ضلع اٹک کے دےہی اور شہری علاقوں مےں جاری ہے ،تمام مےونسپل کمےٹےاں روزانہ کی بنےاد پر رپورٹ ڈی سی آفس 
ارسال کر رہی ہےں ۔ 

اٹک سٹی:حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع اٹک مےں 6 رمضان بازار قائم کر دئیے گئے ہےں 
حکومت پنجاب کی ہداےات کی روشنی مےں ضلع اٹک مےں 6 رمضان بازار قائم کر دئیے گئے ہےں ، ان رمضان بازاروں مےں رمضان المبارک کی مناسبت سے تمام اشےاء خوردونوش دستےاب ہوں گی ۔ اس سلسلہ مےں ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور چےف افسران اپنا کر دار ادا کر رہے ہےں ،تمام رمضان بازاروں کی خصوصی مانےٹرنگ کی جائے گی اور اشےاء خوردونوش کی قےمتوں مےں استحکام کیلئے اقدامات کیے جائےں گے ۔ اس کے علاوہ مختلف حکومتی نمائندے بھی رمضان بازاروں کا دورہ کر ےں گے اور بازاروں مےں کیے گئے انتظامات کے بارے مےں اعلیٰ حکام کو آگاہ کر ےں گے ۔ وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہداےت پر صوبہ پنجاب کے ہر ضلع کے انتظامی امور کی نگرانی کیلئے شکاےات سےل قائم کر دےا گےا ہے ،اب عوام پولےس ، صحت ، تعلےم اور ضلعی انتطامےہ کے متعلق شکاےات کو 0800-02345 پر درج کروا سکتے ہےں ۔ شکاےت کی صورت مےں اعلیٰ حکام مناسب اور فوری اےکشن لےں گے ۔ 

اٹک سٹی:مسجدیں اللہ کا گھر ہیں اور ان کو بنانے والے جنت میں اپنا گھر بناتے ہیں محمد خان حیدر 
مسجدیں اللہ کا گھر ہیں اور ان کو بنانے والے جنت میں اپنا گھر بناتے ہیں ،مسجدوں کو آباد کرنے والے نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی اعلیٰ مقام پاتے ہیں ،نماز کو رحمت کائنات حضرت محمد نے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار دیا ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ اسلام محمد خان حیدر چشتی قاردی نے ریاض آباد نیو ٹاءون میں مرکزی جامع مسجد انوار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب زیر نگرانی علامہ قاری پیر محمد اکرام نیو ٹاءون منعقد ہوئی جس میں چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان، کونسلران شیخ نثار احمد، ملک جاوید اختر، ملک جاوید اقبال، حضرت علامہ صاحبزادہ قاری پیر محمد عثمان خان، واجد قادری، شاعر ہفت زبان حضرت علامہ صاحبزادہ پیر ابوالحسن واحد رضوی، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان، صاحبزادہ سید مقیم علی شاہ ، خلیفہ حاجی خلیل احمد قادری ، خلیفہ حاجی محمد اشرف قادری، حاجی طارق کفیل قادری، ملک فداَ حسین، ملک محمد ریاض اعوان، ملک محمد الطاف قادری، حاجی محمد اکبر خان، حاجی ملک محمد شفیع، ملک سید محمد، حاجی نور محمد، صاحبزادہ احمد نواز قادری،فہیم قریشی، شیخ محمد افضال، ملک محمد اشرف، ملک مظہرالحق، حاجی عبد الرشید،محمد بلال اعوان، صوبیدار شیرافضل خان، قاری محمد اعظم خان، صاحبزادہ محمد حامد رضا خان قادری دیگر سینکڑوں عشاقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی درودوسلام، ذکر اور خصوصی دعا کے بعد لنگر غوثیہ تقسیم کیا گیا ۔ 

قطبہ موڑ: کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ اور اس سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کے درمیان حدود تنازعہ پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان 
کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ اور اس سے ملحقہ آبادی کے مکینوں کے درمیان حدود تنازعہ پر آج 4 مئی بروز ہفتہ ایکشن کمیٹی کا ریفرنڈم کرانے کا اعلان شمس آباد جی ٹی روڈ کے قریب ایک ہوٹل میں علاقہ کی نمائندہ شخصیات کنوینئر ایکشن کمیٹی وائس چیئرمین یونین کونسل شمس آباد شیخ بابر نواز منعقد ہوا جس میں جنرل کونسلران انیس خان ، چوہدری عجب خان ، ڈاکٹر الطاف حسین ، ربنواز ، زاکر بیگ ، امجد بیگ نمبردار ، ڈاکٹر جاوید ، حاجی الیاس ، عبدالستار ، سید حکمت ، شاہ ، امجد اسلام ، حافظ ثاقب ، رستم نمبردار سمیت مقامی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حدود تنازعہ پر عوامی رائے معلوم کرنے کیلئے ساماں چوک کامرہ میں 4 مئی کو ریفرنڈم کرایا جائے گا ، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی اس سلسلہ میں مذکورہ کمیٹی کے ممبران کو بھرپور مہم چلانے اور اس ریفرنڈم میں شمولیت کیلئے ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں ریفرنڈم کے نتیجہ میں ایکشن کمیٹی آئندہ کے لاءحہ عمل کا اعلان کرے گی ۔ 

اٹک سٹی:دنیا بھر اور پاکستان میں 3مئی آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے‘ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ;ندیم رضاخان 
دنیا بھر اور پاکستان میں 3مئی آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں صحافت کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے ‘یہی وجہ ہے کہ صحافت کو ریاست کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے لیکن افسوس پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں کے تحفظ کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان نے صحافت کے عالمی دن کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے منصب ہال میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم ترقی پذیر ممالک کا جائزہ لیں تو یہاں صحافی برادری ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں زیادہ غیریقینی کا شکار ہیں ‘صحافیوں کو پیشہ ورانہ فراءض کی ادائیگی میں نہ صرف غیر ریاستی عناصر بلکہ بعض اوقات ریاستی اداروں کی جانب سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے میں ،آج صحافت کے عالمی دن پر صحافتی شہداء اور زخمیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ہ میں صحافت کے عالمی دن کے موقع پر یہ عہد کرنا ہو گا کہ ہم اپنے ملک پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کا عزم کیا اور اپنی صحافی برادری کی بقاء کےلئے کسی بھی قربانی سے پیچھے نہ ہٹنے کا عہد بھی کیا حکومت ریاست کے چوتھے ستون کی قربانیوں کو تسلیم کرے اور ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے صحافی برادری کو آپس کے اختلافات ختم کر کے اپنی برادری کی خدمت کرنی چاہیے کمزور اور نادار صحافی بھائیوں کی عملی خدمت کا فریضہ ادا کریں ۔ 

گاؤں شکردرہ:نوجوان کی ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی ، لاش ہسپتال منتقل 
نوجوان کی ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی ، لاش ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق شکردر ہ گاءوں کے رہائشی 20 سالہ محمد امین نے شکردرہ گاءوں کے نزدیک ریلوے لائن پر ٹرین کے نیچے آ کر خود کشی کر لی‘ خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے عملہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کر دی ۔ 

اٹک سٹی:پنجاب مےں محکمہ صحت مےں ترقےاتی کاموں کا جائزہ لےنے کےلیے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا 
وزےر اعظم پاکستان کی جانب سے پنجاب مےں محکمہ صحت مےں ترقےاتی کاموں کا جائزہ لےنے کےلیے اےک اجلاس ڈی سی آفس اٹک مےں منعقد ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر عشر ت اللہ خان نےازی نے اجلاس کی صدارت کی اجلاس مےں سی ای او ہےلتھ ڈاکٹر سہےل اعجاز، پروگرام ڈائرےکٹر آئی آر اےم اےن سی اےچ ڈاکٹر آصف نےازی ،ڈپٹی ڈائر ےکٹرڈوےلپمنٹ طارق جمال چوہدری اور دےگر افسران نے شر کت کی اجلاس کو ضلع بھر مےں صحت کے مےدان مےں جاری سر گر مےوں کے حوالہ سے بر ےفنگ دی گئی ضلع بھر کے ہسپتالوں اور مراکز صحت مےں تر قےاتی کام تےزی سے جاری ہے اس کے علاوہ مےڈےکل اور پےرا مےڈےکل سٹاف کی کمی کو بھی پورا کےا جارہا ہے اور اس امر کی ےقےن دہانی بھی کروائی جارہی ہے کہ تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت مےں مرےضوں کو مفت ادوےات کی فراہمی ےقےنی بنائی جاسکے ڈی سی اٹک نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت صحت کے شعبہَ مےں تر قی کو انتہائی سنجےدہ لے رہی ہے اور اس شعبہَ مےں عوام الناس کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے ۔ 

اٹک سٹی:مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیو ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام مزدور تنظیموں نے ریلی نکالی 
مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے آل پاکستان پی ڈبلیو ورکرز یونین سی بی اے اٹک کے زیر اہتمام ضلع اٹک کی مزدور تنظیموں نے ریلی نکالی ،ریلی پی ڈبلیو ڈی کے دفتر سے شروع ہو ئی اور کچہری چو ک، کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ئے ہو ئے تھے جن پر مزدوراتحاد زندہ باد،ہمار ے مطالبات منظو ر کرو مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ جیسے نعرے درج تھے ۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت کے خلاف زبر دست نعرہ بازی کی ۔ ریلی کی قیادت ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان، چیئر مین بلڈنگ راجہ محمد ظریف، منظور الہٰی، امداد حسین اعوان، اپوزیشن لیڈر بلدیہ اٹک حاجی محمد اکرم خان ، رانا شوکت علی خان ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر، حر عباس، صدر ایپکا نور محمد اعوان، ایپکا صدر ملک احمد خان ، سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی عمران رشید ، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ڈسٹرکٹ اٹک شوکت علی تحصیل جنڈ ، اختر حسین پنڈی گھیب ، ضلعی سیکرٹری اطلاعات وقار حسین شاہ ، چیئرمین حسن ابدال طاہر محمود ، چیئرمین حضرو حاجی نوروز ، چیئرمین ویٹنری محمد نجب ، چیئرمین ایپکا بلدیہ اٹک راجہ محمد زاہد ، بلائنڈ ایسوسی ایشن محمد سہیل کر رہے تھے ریلی جب فوارہ چوک پہنچی تو ریلی نے جلسہ کی شکل اختیار کر لی ریلی سے منظور احمد، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، چیئرمین بلڈنگ راجہ محمد ظریف، بلدیہ کونسلر و سینئر قانون دان رانا افسر علی خان، منظور الہٰی ایڈووکیٹ، ضلعی چیئر مین رانا فیصل علی خان نے خطاب میں کہا کہ مزدور معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مزدور کی محنت کے سبب تمام معاملات چلتے ہیں مگر اس معاشرے میں مزدور ظلم کی چکی میں پس رہا ہے حکمرانوں کو چا ہیے کہ وہ مزدوروں کو ان کے حقوق دیں اور مزدور کی اجرت ایک تولہ سونا کے برابر کی جا ئے جب کہ پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کر نے والے محنت کشو ں کو ان کے حقوق کے لئے قانون سازی کی جا ئے اور ان اداروں کو پابند کیا جا ئے کہ وہ محنت کشوں کے مسائل اور مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں مقررین نے تنخواہوں میں اضافہ کر نے اور اکاؤنٹس آفس میں محنت کشوں کے حوالہ سے حل طلب مسائل فی الفور حل کر نے کا پرزور مطالبہ کیا ہے رانا فیصل علی خان نے اپنے خطاب میں پی ڈبلیو ڈی ورکرز کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 15 تاریخ سے پہلے پہلے تمام ملازمین کے کو درپیش مسائل حل کریں اگر پر امن طریقہ سے ڈائیلاگ کے ذریعے مسلے کا حل نہ نکلا تو اگلے لا عمل کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے اپنے خطاب میں شگاگو کے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ریلی فوارہ چوک میں اختتام پذیر ہو کر پی ڈبلیو ڈی آفس پر واپس پہنچ گئی جہاں اختتام کے بعد ریلی کے شرکاء کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ۔ 

ضلع اٹک:راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹائر پھٹنے سے کار درخت سے جا ٹکرائی ، 3 افراد شدید زخمی 
راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹائر پھٹنے سے کار درخت سے جا ٹکرائی ، 3 افراد شدید زخمی ، زخمی ہسپتال منتقل ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کوہاٹ روڈ پر ٹالی اڈہ کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی ‘حادثہ کے نتیجہ میں 3 افراد 24 سالہ اکرم ، 28 سالہ قیصر اور 30 سالہ خرم شدید زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کر دیا گیا ۔ 

اٹک سٹی: آئے روز تیل کی قیمتوں اور اشیائے خوردو نوش میں بے تحاشا اضافہ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہے; شیخ آفتاب احمد 
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہَ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ،مہنگائی اور آئے روز تیل کی قیمتوں اور اشیائے خوردو نوش میں بے تحاشا اضافہ عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش ہے، موجودہ حکومت نے اگر حالات کا ادراک نہ کیا تو ملکی حالات گھمبیر ہو سکتے ہیں اور مبادہ ایسا وقت آجائے کہ عوام بے روزگاری کے ہاتھوں تندوروں پر روٹیاں چھیننے کے لیے حملے کر دیں تبدیلی کا نعرہ لگا کر آنے والوں نے تبدیلی کی بجائے عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری اور معیشت کی زبوں حالی جیسی تبدیلیاں کی ہیں جو ملک کے لیے خطر ناک ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان کی قیادت میں میڈیا کے وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا ہے ۔ وفد میں سر پرست اٹک پریس کلب حاجی محمد فیضیاب خان، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان شامل تھے جبکہ اس موقع پر ضلعی صدر علماء کونسل حافظ محمد صدیق ، معروف تاجر رہنما شیخ محمد محمود ، سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ( ن ) شیخ عواد صفدر ، جنرل سیکرٹری تیمور شاہ ، تحصیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ( ن ) حسن ابدال عابد شہزاد ملک اور سابق کونسلر طارق ولیم بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے ہر دن گزشتہ سے بدتر حالات پیدا کر رہا ہے ادویات کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ ، بجلی ، گیس کے نرخوں میں اضافے پر کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ ڈال رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینج, زرمبادلہ کے ذخائر روز بروز تنزلی کی طرف جا رہے ہیں ایسی صورتحال کی طرف سنجیدگی سے توجہ مبذول کرنے کے بجائے حکومت کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی ہے کہ مسلم لیگ ن میں تنظیم سازی کیوں ہو رہی ہے جھوٹی تبدیلی کے نعروں نے عوام کو جس مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے اس میں سے نکالنے کے لئے اب ان کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے یہ ذہنی طور پر ابھی تک کنٹینر پر ہی سوار ہیں اور وہی الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جس کا آج تک وہ ثبوت قوم کے سامنے پیش نہیں کر سکے اگر محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے کوئی ثبوت عمران خان کے پاس ہیں تو اس کو قوم کے سامنے لائیں اور جس این آر او کا ذکر آپ کی ہر تقریر میں ہوتا ہے ان سب کے نام سامنے لائیں جنہوں نے آپ سے درخواست کی ہے یہ جھوٹی کہانیاں قوم کو سنانا چھوڑ دیں اور ملکی مسائل کی طرف سنجیدگی سے توجہ دیں ۔ 


حضروسٹی:صوبائی انسپکٹر آف ڈرگز تحصیل حضرو سید طارق مسعود شاہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرمیڈیکل سٹورز کے چالان کر دئیے 
صوبائی انسپکٹر آف ڈرگز تحصیل حضرو سید طارق مسعود شاہ نے محکمہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایم ;47; ایس شاہ میڈیکل سٹور فوارہ چوک حضرو ، ایم ;47; ایس احسن میڈیکل سٹور فوارہ چوک حضرو ، ایم ;47; ایس احمد برادرز ڈرگسٹ گوندل ، ایم ;47; ایس نور میڈیکل سٹور جی ٹی روڈ اٹک کو فارم نمبر 5 ، بغیر وارنٹی کی ادویات رکھنے ، ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر شیڈول ;7373;- ڈرگ ایکٹ 2012 ء اور ڈرگ ایکٹ 1976 ء کی سیکشن 12 کے تحت چالان کر کے خلا ف مزید کاروائی کیلئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی اٹک کو بھجوا دیئے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معےاری اشےاء رمضان المبارک مےں دستےاب ہوں گی ; ملک محمد انور 
صو بائی وزےر مال کر نل ( ر ) ملک محمد انور نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کے انعقاد سے عوام کو سستی اور معےاری اشےاء رمضان المبارک مےں دستےاب ہوں گی اور ےہ پنجاب حکومت کا نہاےت ہی احسن اقدام ہے ،اس سلسلہ مےں موجودہ حکومت نے 12 ارب روپے مختص کیے ہےں ۔ انہوں نے ان خےالات کا اظہار ڈی سی آفس اٹک مےں رمضان بازار اور گندم خرےداری پالےسی کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کےا ۔ اجلاس مےں چےئرمےن پبلک اکاءونٹس کمےٹی ٹو اور ممبر صوبائی اسمبلی ےاور بخاری ، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نےازی،ڈی پی او سےد شہزاد ندےم بخاری، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (رےونےو) شاہد عمران مارتھ، اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چوہدری عبدالماجد، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز اور دےگر متعلقہ افسران نے شر کت کی اے ڈی سی آر نے اس موقع پر صو بائی وزےر مال کو برےفنگ دی بر ےفنگ دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار لگائے گئے ہےں ،جو عوامی ضرورےات پوری کر رہے ہےں ضرورت پڑنے پر حکومت پنجاب کی ہداےت کی روشنی مےں مزےد رمضان بازار بھی لگائے جا سکتے ہےں ضلع بھر مےں رمضان کے مہےنے مےں وافر مقدار مےں اشےاء خوردونوش کی فراہمی کو ےقےنی بناےا گےا ہے اس سلسلہ مےں ضلع بھر مےں بڑے سٹاک ہولڈرز کی نشاندہی کر دی گئی ہے ضلع بھر مےں 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہےں جو صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہےں گے اس کے علاوہ فئےر پرائس شاپس بھی قائم کی گئےں ہےں تمام رمضان بازاروں مےں گرےن چےنلز بھی قائم کیے گئے ہےں اس کے علاوہ ےوٹیلٹی سٹورز کے سٹال بھی لگائے گئے ہےں تمام رمضان بازاروں مےں سستے داموں مرغی کا گوشت ،بڑا اور چھوٹا گوشت بھی فراہم کےا گےا ہے غرےب خاندانوں کو مفت رمضان پےکےج بھی فراہم کےا جائے گا پرائس کنٹرول کمےٹےاں اورپرائس کنٹرول مجسٹرےٹس تمام رمضان بازاروں کی نگرانی کررہے ہےں اور مقررہ قےمتوں کے اطلاق کو ےقےنی بنائےں گے ذخےرہ اندوزی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تما م تحصےلوں مےں رمضان بازاروں سے خوراک کے نمونے لے کر چےک کےا جائے گا تمام اشےاء خوردونوش کے اوزان چےک کیے جائےں گے رمضان بازاروں مےں صفائی اور سےکورٹی کو ےقےنی بناےا جارہا ہے چھاپہ مار ٹےمےں تشکےل دی گئی ہےں جو تمام رمضان بازاروں کے اچانک دورے کررہی ہےں رمضان بازاروں کےلیے خصوصی ٹرےفک پلان بھی تشکےل دےا گےا ہے اس کے علاوہ تمام رمضان بازاروں مےں شکاےات سےل کا قےام بھی عمل مےں لاےا گےا ہے حکومت پنجاب کی رمضان المبارک کے سلسلے مےں دی جانے والی ہداےات پر عملدرآمد کی نگرانی کےلیے صارفےن کی کمےٹی بھی تشکےل دی گئی ہے اےڈےشنل ڈپٹی کمشنر رےونےوتمام رمضان بازاروں کے فوکل پرسن ہےں اور ان کے دفتر مےں کنٹرول بھی قائم کےا گےا ہے کسی بھی شکاےت اور معلومات کے حصول کےلیے ان نمبر 0579316013 اور ڈی او انڈسٹرےز سے ٹےلی فون نمبر0579316122 اور do;46;industries003@yahoo;46;com پر رابطہ کےا جا سکتا ہے گندم خرےداری پالےسی کے حوالہ سے بات کر تے ہوئے صوبائی وزےر کو بتاےا گےا کہ اس سال ضلع اٹک کےلیے گندم خرےداری کا ہدف2996;46;7مےٹرک ٹن اور اس ضمن مےں گندم خرےداری کےلیے ضلع بھر مےں ہے مراکز قائم کیے گئے ہےں جہاں پر کاشتکاروں اور کسانوں کو ہر ممکن سہولےات دی جارہی ہےں ملک محمد انورنے کہا کہ وہ خود بھی ضلع بھر کے رمضان بازاروں اور گندم خر ےداری مر اکز کا معائنہ کر رہے ہےں بعد ازاں صو بائی وزےر مال کر نل (ر) ملک محمد انور نے اٹک مےں رمضان بازار اور گندم خرےداری مر کز کا دورہ بھی کےا حکومت پنجاب وزےر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قےادت مےں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہی ہے اور اےسے منصوبے شروع کیے جارہے ہےں جو عوام الناس کےلیے فائدے مند ہوں صوبائی وزےر نے کہا کہ رمضان بازاروں کےلیے سابقہ حکومتوں نے نو ارب جب کہ موجودہ حکومت نے بارہ ارب روپے مختص کیے ہےں جو تحرےک انصاف کی عوام دوستی کا مظہر ہے ۔

اٹک سٹی: گندم کی کٹائی اور دیگر امور کے دوران تیار فصل کو آگ لگنے کے 6 واقعات کی کالز موصول ہوئیں; ڈاکٹر میاں محمد اشفاق(ریسکیو) 
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق نے کہا ہے کہ گندم کی فصل کی کٹائی اور دیگر امور کے دوران اٹک کی تیار فصل کو آگ لگنے کے 6 واقعات کی کالز موصول ہوئیں جس میں نہ صرف لاکھوں روپے کی گندم جلنے سے نقصان ہوا بلکہ 2 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ آگ لگنے کے قریب کروڑوں روپے مالیت کے اثاثہ جات اور آبادی ہونے کے سبب شدید خطرات سے بروقت ریسکیو 1122 کے عملہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ بجھا کر قیمتی جانوں کو بچا لیا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرپرست اعلیٰ اٹک پریس کلب رجسٹرڈ حاجی محمد فیضیاب خان اور ضلعی صدر نیشنل پریس کلب اٹک ڈاکٹر لیاقت منیر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریسکیو 1122 کے ترجمان حماد صفدر بھی موجود تھے گندم کو آگ لگنے کی وجوہات میں سے چند اہم وجوہات یہ ہیں رواءتی دشمنی ، گندم کی کٹائی کے دوران آگ کے استعمال میں بے احتیاطی ، گندم کے مڈ(جڑیں ) جلانا ، سگریٹ ;223; لاءٹر کا شعلہ ، بچوں کی شرارت اگر ان کاموں کے دوران تھوڑی سی احتیاط کی جائے تو اس بے تحاشہ نقصان سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ یہ گندم کسان کی پورے سال کی محنت کا ثمر ہوتی ہے اس کو کسان نے اپنے کھانے کے استعمال میں لانا ہوتا ہے اور ضروت سے زائد کو فروخت کر کے نہ صرف وہ اپنے اور اپنے بچوں کے روزمرہ اخرجات پورے کرتا ہے بلکہ ہمارے ملک کی غذائی ضروریات بھی اسی گندم سے پوری ہوتی ہیں اس کے علاوہ گندم کا بھوسہ جانوروں کی بھی ایک اہم غذا ہے اس لیے کسان بھائیوں کے لیے ضروری ہے کے جب گندم کی فصل سوکھ جائے تو اس پر خصوصی توجہ دیں بچوں پر نظر رکھیں اور ان کو بلا ضرورت تیار فصل اور بھوسے کے قریب نہ جانے دیں فصل کے قریب آگ مت جلائیں اگر جلانا ضروری ہو تو کھیت سے مناسب فاصلہ پر جلائیں تا کہ ہوا چلنے کی صورت میں آگ کھیت تک نہ پہنچ سکے آج کل گندم کٹائی کے لیے خودکار مشینیں استعمال کی جاتی ہیں جو جڑوں کے ساتھ کافی لمبی تنا بھی زمین میں چھوڑ دیتی ہیں کسان اس تنے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے اسے آگ لگا دیتے ہیں جو کنٹرول سے باہر ہو جانے پر تباہی کا باعث بن جاتی ہے اس کام سے اجتناب کریں اور ان تنوں اور جڑوں کو ٹریکٹر کے ہل کی مدد سے اکھاڑیں سگریٹ نوشی والے افراد تیار فصل کے کھیت کے قریب سے احتیاط سے گزریں اور فصل کے قریب ماچس جلانے یا سگریٹ نوشی سے گریز کریں اگر کسی وجہ سے آگ جلائی ہے تو اس کی مسلسل نگرانی کریں اور جب تک شعلہ مکمل طور پر بجھ نہ جائے اس کے پاس سے نہ ہٹیں اکثر افراد دشمنی کی وجہ سے مخالف کے کھیت کو آگ لگا دیتے ہیں جو ایک انتہائی بری حرکت ہے دوسرے کا نقصان کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اللہ کی ناراضگی کے بھی شکار ہو رہے ہیں آپ اس عمل سے نہ صرف کھیت کے مالک کا،بلکہ پوری قوم کا، اور چرند پرند کا بھی نقصان کر رہے ہیں ایسے افراد جن کے معاشرے میں دشمن موجود ہوں یا کسی سے چپقلس چل رہی ہو تو انہیں چاہیے کے خشک ہونے کے بعد فصل کی رکھوالی کا خصوصی انتظام کریں گندم کی گڈیاں اور بھوسہ اکٹھا کرتے وقت احتیاط کریں کہ ڈھیر کے قریب بجلی کی تاریں یا عمومی گزر گاہ نہ ہو ان عوامل کو مد نظر رکھ کر قیمتی جانوں ،گندم اور بھوسے کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے اور پورے سال کی محنت کے بعد گندم حاصل کر کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:اٹک میں دو سو بستروں پر مشتمل نوزائیدہ بچوں اور خواتین کے ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھیں گے; ڈاکٹر یاسمین راشد 
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ،اٹک میں دو سو بستروں پر مشتمل نوزائیدہ بچوں اور خواتین کے ہسپتال کا سنگ بنیاد جلد رکھیں گے ۔ ضلع بھر میں تمام ہسپتالوں میں عوام کو ڈاکٹر اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ،حکومت پنجاب صوبہ بھر میں غریب عوام کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کر رہی ہے جس سے غریب خاندان ابتدائی طور پر سا ت لاکھ اور چو دہ لاکھ روپے تک مفت علاج کر اسکیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال اور چیئرمین پبلک اکاوَنٹس کمیٹی سید یاور بخاری کی رہائش گاہ پر دورہ کے موقع پر معززین سے بات چیت میں کیا ہے اس موقع پر سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری ، چیئرمین پبلک اکاوَنٹ کمیٹی سید یاور بخاری ، چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سہیل اعجاز اعوان بھی موجود تھے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز نے صحت کے حوالے سے ضلع اٹک میں کیے گئے اقدامات اور سہولتوں کے حوالے سے صوبائی وزیر صحت کو مکمل بریفنگ بھی دی انہوں نے کہا کہ ضلع اٹک کو بھی صحت محافظ ہیلتھ کارڈ پروگرام میں شامل کر لیاگیا ہے اس پروگرام سے ضلع اٹک میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو یہ کارڈ جاری کیے جائیں گے جس سے ان خاندانوں کے لاکھوں افراد اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے ابتدائی طور پر کوئی کارڈ ہو لڈر شہری سات لاکھ بیس ہزارروپے کی رقم سے اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج کرا سکے گا اللہ نہ کر ے اگر اس رقم سے علاج معالجہ مکمل نہیں ہوا تو حکومت مزید سات لاکھ روپے اس مریض کو علاج اور ادویات کی مد میں جاری کر ے گی ڈاکٹر یاسمین راشد نے اسفند بخاری ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کے متعلق دریافت کیا ;687281;ہسپتال کی بہترین کارکردگی پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایم ایس ڈاکٹر کاشف حسین اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اعجاز کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کر نے کے لیے تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔ 

جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ کی طالبہ کا اعزاز وفاق المدارس کے امتحان میں ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی 
جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ کی طالبہ کا اعزاز وفاق المدارس کے امتحان میں ملکی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ‘عوامی سماجی حلقوں کا مہتمم مدرسہ حافظ محمد صدیق کو خراج تحسین اور مبارک باد ،علما کونسل ضلع اٹک کے صدر حافظ محمد صدیق کے مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن واہ کینٹ کی طالبہ ماریہ قیوم دختر محمد قیوم نے درجہ عالیہ اول میں وفا ق المدارس کے سالانہ امتحانات میں 585 نمبر لے کر ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ اس پوزیشن حاصل کرنے پر علما کرام اور عوامی سماجی شخصیات نے حافظ محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور انہیں مبارک باد دی ہے ،اس موقع پر حافظ محمد صدیق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک اعزاز ہے کہ ہمارے جامعہ کی ایک بچی نے ملک بھر میں سالانہ امتحانات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے ،انہوں نے مزیدکہا کہ دینی مدارس قائم رہیں گے ان کے خلاف منصوبے اور سازشیں کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے ۔ 

اٹک سٹی:صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر کارڈ ہولڈر مہلک بیماری کی صورت میں اپنے خاندان کا علاج کرا سکتا ہے; وزیر اعلیٰ پنجاب 
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے ہر کارڈ ہولڈر خدانخواستہ کسی بھی مہلک بیماری کی صورت میں اپنا یا اپنے خاندان کے کسی فرد کا علاج معالجہ کرا سکتا ہے اور اس کی حد7 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہے اور ضرورت کے تحت اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہریہ مارقی میں مستحقین میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق ، صوبائی وزراَ ڈاکٹر یاسمین راشد ، کرنل محمد انور ، چیئرمین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو پنجاب یاور بخاری اور مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری صحت پنجاب کیپٹن ثاقب ظفر ، سابق نگران وفاقی وزیر سید واجد بخاری ، ضلعی صدر قاضی احمد اکبر ، سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک خرم علی خان ، ضلعی رہنما میجر گروپ حاجی محمد اکرم خان ، میڈیا ایڈوائزر تنظیم اقبال پاشی ، سردار فرحت عباس عرف پھتی خان ، ڈاکٹر ربنواز مہورہ ، چیئرمین یونین کونسل ملک غلام حسین ، خان وزیر خٹک ، سید زاہد حسین شاہ ، سردار وسیم امتیاز ، جمریز خان ، سید جمشید افتخار شاہ سمیت ضلع بھر سے میجر طاہر صادق گروپ کے چیئرمین یونین کونسل ، وائس چیئرمین یونین کونسلران ، معززین علاقہ ، تحریک انصاف کے عہدیداران ، کارکنان ، میجر لورز فورس کے کارکنان کی کثیر تعداد کے علاوہ صحت انصاف کارڈ وصول کرنے والے افراد بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ;200;ج پہلی مرتبہ اٹک ;200;یا ہوں اور اٹک میں تحریک ا نصاف کی حکومت نے ;200;ج صحت انصاف کارڈ سکیم کا اجراء کر دیا ہے میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے ہ میں معاشرے کے کمزور طبقات کی خدمت کا موقع عطا کیا ہے صحت سہولت پروگرام کے تحت صحت انصاف کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا ایسا شاندار منصوبہ ہے جس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ہر کارڈ ہولڈر اور اس کا خاندان معیاری پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی جدید ترین سہولت بلامعاوضہ حاصل کر سکتا ہے ماضی کی حکومتوں نے غربت کی زندگی گزارنے والوں کیلئے ایسی فلاحی سکیم شروع نہیں کی وہ ;200;ج ضلع ا ٹک میں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے وزیراعلیٰ نے مستحق افراد میں صحت انصاف کارڈز تقسیم کئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ سے تقریباً 70 لاکھ خاندان اور ساڑھے 3 کروڑ افراد مستفید ہوں گے پنجاب کے 18 اضلاع میں اس سکیم کا اجراء کر دیا گیا ہے اور ;200;ج اٹک بھی اس سکیم میں شامل ہوگیا ہے اور اٹک کے ایک لاکھ گیارہ ہزار خاندان صحت انصا ف کارڈ سے مستفید ہوں گے مالی سکت نہ رکھنے والے غربت کی زندگی بسر کرنے والے افراد اب اپنے علاج معالجے سے محروم نہیں رہیں گے تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اورہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے تحریک انصاف کے دور حکومت میں خطہ پوٹھوہار پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور راولپنڈی ڈویژن کے 474 ترقیاتی منصوبوں کیلئے حکومت تقریباً 157 ارب روپے فراہم کرے گی ان میں سے 435 منصوبے زیرتکمیل ہیں اور ضلع اٹک کے لئے 90 ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 12 کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں صرف صحت انصاف کارڈ ہی نہیں بلکہ دیگر ہیلتھ پراجیکٹس پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے اٹک میں 200 بستروں پر مشتمل مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا اوراس کے ساتھ نرسنگ کالج بھی قائم کیاجائے گا اوریہ منصوبہ ;200;ئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیاجارہاہے اسی طرح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو، فتح جنگ ، حسن ابدال ، جھنڈ ، پنڈی گھیپ کے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں نہ صرف تعمیر و مرمت کے منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں بلکہ یہاں علاج معالجے کی بہترین سہولتوں کے لئے جدید طبی ;200;لات فراہم کئے جائیں گے حضرو میں بنیادی مرکز صحت کو رورل ہیلتھ سنٹر تک اپ گریڈ کیاجائے گا وزیر اعلیٰ نے وزیر مال پنجاب کرنل محمد انور خان کے مطالبہ پر فتح جنگ روڈ سے پنڈی گھیپ ، بسال سے پنڈی گھیپ تک کی سڑک کی تعمیر ومرمت کا بھی ا علان کیا اورکہاکہ ہماری حکومت ضلع اٹک کی ا ندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی کرے گی اوریہ منصوبے ;200;ئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہاکہ راولپنڈی انسٹی ٹےوٹ آف کارڈےالوجی (;82;awalpindi ;73;nstitute of ;67;ardialogy) کو جدید ترین کارڈےک اےنڈ وےسکولر ڈےزےز سےنٹر (;67;ardiac and ;86;ascular ;68;iseases ;67;enter) کے طورپر اپ گرےڈ کرنے کی صوبائی کابینہ منظوری دے چکی ہے جبکہ اٹک میں لینڈ ریکارڈ کے سینٹرز بھی بنائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے نئے بلدیاتی نظام کاذکر کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے عوام کو با اختیار بنانے اور ایک پر وقار معاشرہ تشکیل دینے کےلئے نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں جس کے تحت گاءوں کی سطح پر پنچائیت کونسلز اور شہروں میں نیبر ہڈ کونسلز قائم کی جائیں گی اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے دیہات میں 22ہزار پنچائیت ( ویلج کونسل ) اورشہروں میں 182 میونسپل کمیٹیاں بنائی جائیں گی 40 ارب روپے سے زائد کے فنڈ ویلج کونسلوں کے ذریعے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوں گے ماضی میں بلدیاتی نظام کی ایسی کوئی مثال نہیں مل سکے گی نئے بلدیاتی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بلدیاتی اداروں کو تحلیل کردیا گیاہے اورایڈمنسٹریٹرزکا تقرر عمل میں لایا جاچکاہے انہوں نے کہاکہ اٹک میرا اپنا شہر ہے اوراٹک بھی پنجاب کے باقی شہروں کی طرح میر ے دل کے قریب ہے میں ;200;ئندہ بھی یہاں ;200;ؤں گا اور اس شہر کے لوگوں کی فلاح و بہبود، ان کے مسائل کے حل اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کئے جائیں گے اٹک میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا اوریہ منصوبے ;200;ئندہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جائیں گے میں ہر تحصیل میں جاءوں گا ،عوام سے براہ راست رابطہ جاری رہے گا اور محبتوں کا سلسلہ مزید ;200;گے بڑھتا جائے گا رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق نے کہا کہ اٹک بزدار کے دلداروں کا ضلع ہے ہ میں جو عوام نے عزت دی، وہ کوئی نہیں چھین سکتا میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کو اٹک کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہتا ہوں انہوں نے کہا کہ کوئی مائی کا لعل اللہ کے فضل و کرم ، ماں باپ کی دعاءوں اور عوام کی محبتوں کے سبب ملنے والی بے پناہ عزت و مقام کو میجر طاہر صادق سے نہیں چھین سکتا سازشی اپنی سازشیں کرتے رہیں گے اور میجر گروپ عوام میں اسی طرح مقبول رہے گا کیونکہ ہم عوام کے درمیان ان کے دکھ سکھ میں شریک ہیں تحریک انصاف میں جب شمولیت اختیار کی تو اٹک میں تحریک انصاف زمین پر تھی ہم نے دن رات انتھک محنت کر کے اسی تحریک انصاف کو آسمانوں تک پہنچایا آج مخالفین اقتدار کی غلام گردشوں میں ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں تاہم عوام کی عدالت میں انہیں ماضی کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن غربت کی سطح سے نیچے رہنے والوں کو اوپر لانا ہے رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر شروع ہو چکی ہے عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں دیں گے اور گھر بھی دیں گے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کریں گے انہوں نے کہاکہ عام آدمی اپنے اہل خانہ کی بیماری کی صورت میں زندہ درگور ہونے کے قریب پہنچ جاتا ہے مگر اب ایسے نہیں ہو گا اب غریب آدمی صحت انصاف کارڈ سے دل کا آپریشن بھی کروا سکتا ہے اور سٹنٹ بھی ڈلوا سکتا ہے ، صوبائی وزیرملک محمد انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم کے ویژن کی عملی تفسیر پیش کر رہے ہیں چیئرمین پبلک اکاءونٹس کمیٹی ٹو یاور بخاری نے کہا کہ جیسا آپ کا علاقہ پسماندہ ہے اسی طرح اٹک کو بھی جان بوجھ کے ماضی میں پسماندہ رکھا گیا لیکن اب اٹک کی قسمت بدلے گی، وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 10 سال ڈاکو راج رہا ہے جس کے نتیجے میں معیشت اقتصادی بھنور میں پھنس گئی لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آج ملک بہتری کی طرف گامزن ہے تحریک انصاف کی حکومت کے کئے گئے اقدامات کے مثبت ثمرات سامنے آ رہے ہیں ۔ 

کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے ظالمانہ ٹیکسز اور غیر قانونی ایریا شامل کرنے پر چھچھ کی چار یونین کونسلز کے ہزاروں افراد کا عوامی ریفرنڈم 
کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کے ظالمانہ ٹیکسز اور غیر قانونی ایریا شامل کرنے پر چھچھ کی چار یونین کونسلز کے ہزاروں افراد کا عوامی ریفرنڈم ‘عوام کی اکثریت کنٹونمنٹ بورڈ میں کامرہ اور گرد و نواح کے دیہاتوں کو شامل کرنے پر سخت سراپا احتجاج ہے، 57 لاکھ روپے کے ایک بلڈنگ سے نقشہ جات کی مد میں ٹیکس کے باوجود ایک روپے کی سہولت بھی نہیں چاروں یوسی کے چیئرمین اور کینٹ مخالف اتحاد کے گروپ کے کنوینئر شیخ بابر نواز کمیٹی ممبران احمد بیگ، ربنواز خاک بیگ، مسلم نمبردار، شیخ فاروق، قمر عباس، نمبردار شفیق، رئیس خان، تنویر احمد، سید ریاج حسین شاہ، ملک میر افسر اور چیئرمین یوسی تاجک شیخ عتیق، چیئرمین یوسی بہادر خان عمر حیات، چیئرمین یوسی کامرہ محمد اسلام اور شمس آباد محمد سعید خان کی موجودگی میں علاقہ کے ہزاروں افراد نے ریفرنڈم میں حصہ لیکر کامرہ کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف ووٹ دیا ۔ ایکشن کمیٹی کی طرف سے عوام کی پولنگ اسٹیشن میں ووٹوں کی گنتی پر 3 ہزار 173 ووٹ جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حق میں صرف 1 ووٹ کاسٹ ہوا جس سے کنٹونمنٹ بورڈ کامرہ کو بھاری ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ قطبہ میں موجود اس عوامی ریفرنڈم میں سیاسی عمائدین نے شرکت کی اور متاثرین کے انکے حقوق کے سلسلہ میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اس موقع پر کنویئر شیخ بابر نواز نے کہا عوام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کنٹونمنٹ کی غیر قانونی کارروائیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہونگے اگر انتظامیہ اپنی روش سے باز نہ آئی تو ہم پیر کے بعد سخت لاءحہ عمل اختیار کرینگے یہ واحد ملک کا کنٹونمنٹ بورڈ ہے جو اپنے پاور ایجنٹوں سے کینٹ میں داخل ہونے والوں سے 1500 روپے کا پاس بنواتا ہے یہ سہولتیں بالکل نہیں اور ٹیکسز کی بھرمار ہے یہ اندھیر نگری ہم نہیں چلنے دینگے ۔ 


























No comments:

Post a Comment