Monday, February 18, 2019

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.

News from Hazro City, Chhachh Valley and District Attock, Updated from Hong Kong.


ضلع بھر میں کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات کی بھر مار ، چند منٹوں میں رنگ گورا کرنے والی نقلی کریمیں جلدی امراض پھیلا نے لگیں

ضلع بھر میں کاسمیٹکس کی جعلی مصنوعات کی بھر مار ، چند منٹوں میں رنگ گورا کرنے والی نقلی کریموں کے استعمال سے خواتین جلد امراض میں مبتلا ہو رہی ہیں ۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق اٹک شہر میں 200 سے زائد جعلی اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ شدہ بیوٹی کریمیں فروخت ہو رہی ہیں اور یہ بیوٹی کریمیں کریانہ ، جنرل سٹورز اور میڈیکل سٹورز سے باآسانی مل سکتی ہیں ،اٹک شہر میں خواتین ورکرز کمیشن پر ان بیوٹی کریموں کو بیوٹی پارلرز پر فروخت کر رہی ہیں اور اٹک شہر کے مختلف علاقوں میں گھر گھر جا کر انعامات کی لالچ دے کر مہلک بیماریاں پھیلا رہی ہیں ۔سروے رپورٹ میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ان بیوٹی کریموں کی زیادہ سے زیادہ لاگت بمعہ پیکنگ و دیگر اخراجات 40 روپے سے 50 روپے ہے جبکہ ان لوکل اور جعلی بیوٹی کریموں کی پرچون قیمت مارکیٹ میں 200 روپے سے 600 روپے تک ہے ،ان بیوٹی کریموں کے استعمال سے چہرے اور جلد پر سرخی پیداہوجاتی ہے جو کہ ساری زندگی ٹھیک نہیں ہوتی ۔مزید جلد پر دانے نکلنا ، الرجی کا شکار ہونا ، چہرے کی رنگت سیاہ ہونا اور چھائیاں پیدا ہوجاتی ہیں ،سروے رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ان بیوٹی کریموں میں انگریزی ادویات شامل کی جاتی ہیں جو کہ صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں ،اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اٹک ڈاکٹر سہیل اعجاز سے اس اہم ترین مسئلہ کے حل کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ 

ضلع اٹک: غیر قانونی شکار کے جرم میں اسسٹنٹ کمشنر مری امتیازخان کھچی اور ان کے 10 ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹروائلڈ لائف راولپنڈی ڈویژن ندیم قریشی کی ہدائت پرخاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے علاقہ تنازعہ ڈیم کے قریب کالا چٹا پہاڑ میں واقع گیم ریزرو میں سائبیریا سے ہجرت کرکے آنیوالے کبوتر ''کھوی'' کاغیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ کمشنر مری امتیازخان کھچی اور ان کے 10 ساتھیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10 ہجرت کرنے والے کبوتر ( کھوی ) قابو میں کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ کرکے 6گنیں واپس کردیں ۔اسسٹنٹ کمشنر مری امتیازخان کھچی نے خاتون افسر کو اپنا تعارف کرایا تاہم خاتون افسر نے ان کی بات سننے سے انکار کردیا جس کے بعدعملہ کوسفارشی کالیں موصول ہوئیں لیکن خاتون اسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے سامنے سب بے بس رہے۔ آخر کار 6 گھنٹوں کی طویل کاروائی کے بعد 6 گنوں والے شکاریوں سے 96 ہزار روپے جرمانہ وصول کرکے اسلحہ واپس کردیا گیا۔ 

تحصیل حضرو کے گاؤں ملک مالہ کا رہائشی 18 سالہ عمار غازی بھروٹھہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا 
تحصیل حضرو کے گاؤں ملک مالہ کا رہائشی 18 سالہ عمار غازی بھروٹھہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ،مرحوم عمار سماجی کارکن محمد نثار کا بیٹا ، گاؤں غورغشتی کے محلہ مانگلی کے رہائشی شوکت اور جاوید کا بھتیجا تھا ۔ 

گلبرگ ٹاؤن (کامرہ):ڈکیتی کی 2 الگ الگ وارداتوں کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں 
ڈکیتی کی 2 الگ الگ وارداتوں کی ایف آئی آر درج کر لی گئیں ،مسلح ملزمان 48 تولے سونا ، 7 لاکھ 10 ہزار روپے اور گھر کا قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ایئرفورس کے ریٹائرڈ آفیسر سید بسم اللہ جان ساکن زیارت کاکا صاحب نوشہرہ حال گلبرگ ٹاؤن جی ٹی روڈ کامرہ کینٹ سافٹ ویئر انجینئر سید وسیم اللہ جان نے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ والد کی ریٹائر منٹ کے بعد گزشتہ ماہ یہاں شفٹ ہوئے ،وہ والدہ ، 2 بہنوں اور 2 سالہ بھانجے کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ اس دوران 3 مسلح افراد گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے جنہوں نے اپنے آدھے چہرے رومال سے ڈھانپ رکھے تھے ‘نے میرے ہاتھ کپڑے سے باندھ دیئے اور خواتین کو سائیڈ پر بٹھا دیا اور خود ہی تلاشی لیتے ہوئے گھر سے 34 تولے زیورات اور نقد رقم 5 لاکھ 95 ہزار روپے بھی لوٹ کر فرار ہو گئے گھر کی خواتین نے میرے ہاتھ کھولے تو باہر بابر وسیم ولد محمد جان بھی موجود تھا جس نے بتایا کہ اس کے گھر میں بھی نامعلوم افراد نے واردات کی ہے ،ہم نے سفید کرولا کار کو جاتے ہوئے دیکھا پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر انچارج چوکی کامرہ سب انسپکٹر املاک احمد عملہ کے ہمراہ آ گئے اور انہوں نے زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ، اسی طرح اسی گلبرگ ٹاؤن میں رہائش پذیر بابر وسیم نے بھی ایف آئی آر درج کرائی کہ وہ ذاتی مکان میں رہائش پذیر ہے اور گھر میں بیوی اور 15 ماہ کا بیٹا موجود تھے کہ اس کے گھر کی دیوار پھلانگ کر 3 مسلح ملزمان داخل ہوئے جنہوں نے اس کے ہاتھ کپڑے سے باندھ دیئے ،بیوی اور بیٹے کو سائیڈ پر بٹھا دیا اور گھر سے 14 تولے طلائی زیورات ، ایک لاکھ 15 ہزار روپے نقد ، ڈی ایس ایل آر کیمرہ ، استری ، ایل سی ڈی اٹھا کر لے گئے جن میں سے ایک آدمی 25 منٹ تک میرے گھر میں میرے پاس موجود رہا آخری ڈاکو کے جانے کے بعد میری بیوی نے میرے ہاتھ کھولے تو میں باہر نکلا تو اس دوران ہمسایہ سید وسیم اللہ جان کے گھر بھی ڈکیتی کی واردات ہو گئی تھی ،پولیس نے دوسری ایف آئی آر بھی زیر دفعہ 392 ت پ کے تحت درج کر لی ہے جس کی تفتیش انچارج چوکی کامرہ سب انسپکٹر املاک احمد کر رہے ہیں ۔ 

جی ٹی روڈ:حاجی شاہ چوک سے کار چرانے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد
حاجی شاہ چوک سے کار چرانے والے بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان گرفتار ، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد‘ مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق حاجی شاہ چوک میں مسجد عائشہ کے سامنے مہران کار کھڑی کر کے نماز پڑھنے کیلئے جانے والے چوہدری محمد ارشد ولد چوہدری میاں خان سکنہ ٹیکسلا کی کار نماز سے فارغ ہونے پر نامعلوم چور چرا کر لے گئے جس کی ایف آئی آر تھانہ اٹک خورد میں درج کرائی گئی ۔ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایات پر ڈی ایس پی حضرو اور ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید طریقہ تفتیش کی مدد سے کار چور گینگ کے سرغنہ نعیم اور ابراہیم کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کی تلاشی لینے پر ملزم نعیم محمود سے پسٹل 30بور معہ 4 گولیاں بھی برآمد ہوا جس پر اس کے خلاف ناجائز اسلحہ کا مزید مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ،ملزمان سے مزید کار چوری اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کے انکشافات کی بھی توقع ہے ،ڈی پی او نے کار چوروں کے سرغنہ کی ساتھی سمیت گرفتاری پر ٹیم کو شاباش دی ۔

حضروسٹی:عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی نے سلا ٹر ہا ؤ س کا دورہ کیا 
عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر حضرو عدنان فرید آفریدی نے سلا ٹر ہا ؤ س کا دورہ کیا ،قصابوں کی کم آمد پر انہوں نے اظہار تشویش کرتے ہوئے معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ حضرو شہر کے اکثر قصاب سلا ٹر ہا ؤ س جا تے ہی نہیں ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی قصاب نے اپنی دکان پر یا اپنی دکان کے قریب جا نور ذبح کئے تواس کے خلا ف قا نونی کا رروائی کی جا ئے گی ۔بعدازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو اور بنیا دی مر کز صحت مو سیٰ کا بھی دورہ کیا ،انہوں نے اس مو قع پر سہولیا ت کو مزید بہتر کرنے کے احکا ما ت جا ری کئے ،ہر سطح پر عوام کی سہولت میں بہتری لا نے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا ئیں گے ،عوام کسی بھی شکا یت کیلئے 24 گھنٹے میرے پا س تشریف لا سکتے ہیں میرے دروازے ہر وقت عوام کیلئے کھلے ہیں ۔ 

جی ٹی روڈ لارنس پور:راولپنڈی سے پشاور جا نے والی ہا ئی ایس کے مسا فر کو عملہ نے رسیوں سے باندھ کر رقم لوٹ لی ، روز کا معمول بن گیا
راولپنڈی سے پشاور جا نے والی ہا ئی ایس کے مسا فر کو عملہ نے رسیوں سے باندھ کر رقم لوٹ لی ، حسن ابدال سے لا رنس پور کے در میان ہا ئی ایس کے ذریعہ مسافروں کو لوٹنامعمول بن گیا ، عوام کا ڈی پی او اٹک سے اصلاح و احوال کا مطالبہ ، تفصیلا ت کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا جی ٹی روڈ پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ عام مسافروں کے سفر کا ایک معمول کا ذریعہ ہے اور وہ روڈ پر چلنے والی گاڑی کو اشارہ کر کے روک کر اس میں بیٹھ جا تے ہیں ۔جرائم پیشہ افراد مسا فروں کی اس روٹین کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے جی ٹی روڈ سے مسا فر کو گاڑی میں بٹھا لیتے ہیں اور بٹھا نے کے بعد مسافروں کو رسیوں سے با ندھ کر انہیں لو ٹ لیتے ہیں ،یہ طریقہ واردات حسن ابدال اور لا رنس پور کے درمیان سفر کر نے والے مسا فروں پر آزما یا جا رہا ہے ۔پنڈی سے پشاور جا نے والی ہا ئی ایس نمبر LES-1298 نے ایک مسا فر کو ایبٹ آباد مو ڑ حسن ابدال سے بٹھایا اور اسے رسیوں سے با ندھ کر 80 ہزار رو پے جیب سے نکال لئے ،اس روڈ پر ایسی وارداتیں معمول بن گئی ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈی پی او اٹک سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر عوام کے تحفظ کیلئے مزید اقدامات کئے جا ئیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہو سکے ۔ 

اٹک سٹی:مسجد ابراہیم فاروق اعظم کالونی اٹک شہر سے نا معلوم چور کمپیوٹر چوری کر کے لے گئے 
مسجد ابراہیم فاروق اعظم کالونی اٹک شہر سے نا معلوم چور کمپیوٹر چوری کر کے لے گئے ،مسجد ابراہیم میں اس سے قبل بھی کمپیوٹر 25عدد سلائی مشینیں چوری ہو چکی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مسجد ابراہیم میں ترجمعہ قرآن اور مدینہ یونیورسٹی کا عربی کورس پڑھایا جا تا ہے جس میں روزانہ مختلف عمر اور مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوتے ہیں جبکہ خواتین اور ایسے طلبہ جو کسی وجہ سے مسجد نہیں آسکتے ،انکو یو ایس بی یہ میموری کارڈ میں کورس کروایو جاتا ہے ۔اس مقصد کیلئے مسجد میں کمپیوٹر رکھا گیا تھا جو نا معلوم چور مسجد کی دیوار پھلانگ کر کمپوٹر ایل سی ڈی اور کمپیوٹر سے متعلقہ دیگر سامان چوری کر کے لے گئے ۔یاد رہے چور پلیڈر لائن میں کمپیوٹر کی چوری اور دارالاسلام کالونی میں پچیس عدد سلائی مشینوں کی چوری کر کے اس قسم کی وارداتیں کر چکے ہیں ۔ 

اٹک سٹی:ملک حاکمین خان نے ساری زندگی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ؛ چہلم کے موقع پر حاضرین کا اظہارِخیال
ملک حاکمین خان نے ساری زندگی پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ۔وہ نڈر ، بے باک اور بے تکلف طبیعت کے مالک تھے ،52 سال تک پارٹی کے ساتھ وفاداری کا عہد نبھانے والے ملک حاکمین جہاں وفا کا کوہ ہمالیہ تھے وہیں وہ انسانیت ، ہمدردی ، صبراور قربانی کا بھی کوہ ہمالیہ ثابت ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار معروف صحافی خوشنود علی خان ، معروف نعت خوان عبدالرزاق جامی ، علامہ غلام محمد صدیقی ، سابق ایم پی اے شاہان ملک ، قاضی احسان الحق ودیگر نے ملک حاکمین خان کے ایصال ثواب کے لیے منعقدہ چہلم کی تقریب سے خطاب میں کیا ۔اس تقریب میں سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ، معروف قانون دان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ ، چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار عرفان خان ، وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ، میجر سردار کامران نوازش ، رکن پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ( ن ) سردار افتخار احمد عر ف مٹھو خان ، چیئرمین اعوان اتحاد پنجاب ملک محمد جلیل اعوان ، سید اظہر زمان ہمدانی ، سردار عرفان نوازش خان ، ملک لیاقت ، سردار شبیر احمد خان ، ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اشعر حیات خان سمیت علاقہ بھر سے کارکنان اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علامہ غلام محمد صدیقی نے ملک حاکمین خان مرحوم کی بخشش اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعاکر ائی خوشنود علی خان نے کہا کہ ملک شاہان خان کو چاہیے کہ وہ پیپلز پارٹی میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں اور اسی پارٹی میں ایوانوں کو اکٹھا کریں شاہان حاکمین نے کہا کہ میرے والد ملک حاکمین نے بھٹو سے لے کر مرتے دم تک وفاداری نبھائی جس دن ذوالفقارعلی بھٹو کی پیدائش تھی اس دن میرے والد فوت ہوئے میرے والد وفا کی ایک تحریک تھے انہیں جیل میں ڈالا گیا لالچ دیئے گئے مگر انہوں نے زندگی بھر پیپلز پارٹی سے وفاداری تبدیل نہیں کی اور ان کی تدفین بھی پارٹی کے پرچم میں ہوئی عبدالرزاق جامی نے گل ہائے عقیدت پیش کیے اور علامہ غلام محمد صدیقی نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا ۔ 

اٹک سٹی:ریشنلائزیشن کی پالیسی حکومت فوری طور پر ترک کرے ،کسی صورت اساتذہ کی چھانٹی برداشت نہیں کریں گے ؛ شاہ رفیع الدین 
ریشنلائزیشن کی پالیسی حکومت فوری طور پر ترک کرے ،کسی صورت اساتذہ کی چھانٹی برداشت نہیں کریں گے ،اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کی فوری طور پر گریڈ 16 میں اپ گریڈیشن کی جائے اور اساتذہ کو پے پروٹیکشن دی جائے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر شاہ رفیع الدین نے پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے تعلیمی حلقوں نے بڑی امیدیں وابستہ کی تھیں لیکن موجودہ حکومت بھی شعبہ تعلیم کو تباہ کرنے پر تل گئی ہے ۔پرائمری سکولوں میں پہلے اساتذہ پر بہت زیادہ ور ک لوڈ ہے یہ کسی طور ممکن ہی نہیں کہ ایک یا دو اساتذہ پانچ جماعتوں چھ جماعتوں میں بطریق احسن پڑھا سکیں ضلع سرپرست ضلعی پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایسوسی ایشن وقاص خان نے کہا کہ حکومت پنجاب ریشنلائزیشن کی پالیسی فوری طور پر ترک کرے اور ہر پرائمری سکول میں چھ اساتذہ کی موجودگی کو یقینی بنائے ۔انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ کو حکومت اپنے وعدے کے مطابق گریڈ 16 دے اور پے پروٹیکشن کا نفاذ یقینی بنائے تاکہ اساتذہ ذہنی کرب سے نکل سکیں اور پوری یکسوئی سے طلباء کو تعلیم دے سکیں ،اساتذہ کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ اب ترک ہونا چاہیے ۔تحریک انصاف اساتذہ کو مایوس نہ کرے اور اپنے کیے گئے وعدے پورے کرے اگر حکومت پنجاب نے اساتذہ کے مطالبات پر کان نہ دھرے تو اساتذہ برادری شدید احتجاج پر مجبور ہوجائے گی اجلاس میں اساتذہ رہنماؤں محمد عامر، حنان فضل سمیت ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تنظیم کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ 

اٹک سٹی:کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیز ون کمیٹیوں کی مدد سے جرائم کے خاتمہ کویقینی بنائیں گے ؛ڈی پی اواٹک
کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیز ون کمیٹیوں کی مدد سے جرائم کے خاتمہ کویقینی بنائیں گے ، ممبران کمیونٹی واچ ونگ مخصوص ریفلکٹنگ جیکٹس وغیرہ سے لیس ہو کر پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر گشت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے پولیس لائن اٹک میں کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیز ون کمیٹی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر عوامی نمائندوں ، سول سوسائٹی کے علاوہ کمیونٹی واچ ونگ اور پی ایل سی ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ڈی پی او اٹک نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعہ جرائم کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیونٹی واچ ونگ اور پی ایل سی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے کمیونٹی واچ ونگ کے ممبران مخصوص جیکٹس ، ہیلمٹس اور راڈز سے لیس ہو کر پولیس جوانوں کے ساتھ مل کر گشت کریں گے جس سے یقیناًجرائم کا گراف نیچے آئے گا ان ممبران کی سپر ویژن ایس ڈی پی او کریں گے اور روزنہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں گے پی ایل سی کا مقصد بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے جومعمولی نوعیت کے معاملات کے علاوہ سیاسی و فرقہ ورانہ مسائل کو حل کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔ 

اٹک سٹی:انچارج ٹریفک اٹک جواد ملک کی شاندار کارکردگی ، ماہ جنوری میں ضلع بھر میں سب سے زیادہ چالان ؛ رپورٹ
انچارج ٹریفک اٹک جواد ملک کی شاندار کارکردگی ، ماہ جنوری میں ضلع بھر میں سب سے زیادہ چالان ، 644 چالان اور 3 لاکھ 2 ہزار حکومتی خزانے میں جمع کراے جس میں 70 ویگنیں ، 96 سوزوکی پک اپ ، 33 ٹرک ، 187 موٹر سائیکل ، 245 کاریں شامل ہیں ۔بلا تفریق کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں قانون کی خلاف ورزی پر بند کی گئی ۔اعلیٰ کارکردگی پر عوامی ، سماجی ، تجارتی اور کارباری حلقوں نے سب انسپکٹر جواد ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ 

اٹک سٹی:عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کریں گے ، اٹک پولیس قانون کی عملداری کیلئے مستعد ہے ؛ڈی پی او پولیس 
عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کریں گے ، اٹک پولیس قانون کی عملداری کیلئے مستعد ہے ، 18 گھنٹے عوام کی حفاظت کیلئے کام کرتا ہوں ،میرے دفتر کے دورازے 24 گھنٹے عوام کیلئے کھلے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی پی او آفس میں ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کے بعد کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قبل ازیں پولیس افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اٹک پولیس کو ایک ماڈل پولیس دیکھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے وہ دن رات کوشاں ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ خود اٹھارہ گھنٹے کام کرتے ہیں اور وہ اٹک پولیس سے بھی شدید محنت کی توقع رکھتے ہیں وہ رات گئے تک خود گشت کی نگرانی کرتے ہیں تا کہ عوام کو تحفظ کاا حساس ہواور لوگ سکون کی نیند سو سکیں انکا کہنا تھا کہ وہ جرائم کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں وہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے ہر ماہ تمام جوانان و افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے پرفارمنس اویلویشن کی جائے گی جس کی بنیاد پر جزا و سزا کا عمل کیا جائے گا اس کے بعد کھلی کچہری میں انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے انکا کہنا تھا کہ کمیونٹی واچ ونگ اور پبلک لائیزون کمیٹیوں کے ذریعے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیا جائے گا اور عوام کو انصاف دہلیز پر فراہم کریں گے اٹک پولیس قانون کی عملداری کیلئے مستعد ہے ۔ 

کامرہ کینٹ:وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پی اے سی کامرہ کا دورہ کیا ؛رپورٹ
وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پی اے سی کامرہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر چیئرمین بورڈپی اے سی کامرہ نے انہیں مختلف پراجیکٹس پربریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے پی اے سی کامرہ کی تمام فیکٹریوں کا دورہ بھی کیا ،دورے کے دوران دفاعی پیداوار کا جائزہ لیا گیا زبیدہ جلال نے ایروناٹیکل کمپلیکس میں پراجیکٹس پر گہری دلچسپی کااظہار کیا وزیر دفاعی پیداوار دورہ مکمل کرنے کے بعد بذریعہ سڑک اسلام آباد روانہ ہو گئیں ۔ 

اٹک سٹی:وطن عزیز کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے ‘اس تناسب سے ہمیں ہر سا ل 28 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے؛محمد ہاشم ڈوگر
وطن عزیز کی آبادی جس تیزی سے بڑھ رہی ہے ‘اس تناسب سے ہمیں ہر سا ل 28 لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہے، حکومت پنجاب محکمہ بہبود آبادی کے تعاون سے 4 اضلاع میں پائلٹ پرا جیکٹ شروع کر رہی ہے جس کے تحت غریب اور دودھ پلانے والی ماؤں کو اڑھائی سال تک وظیفہ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی اولاد پر مکمل توجہ دے سکیں اور اس ضمن میں لوکل باڈیز کے نمائندوں کا کردار اہم ہے ‘اس کے علاوہ ایسا بل بھی اسمبلی میں لایا جارہا ہے جس کے تحت کم عمر لڑکیوں کی شادی کو روکا جاسکے گا ۔ان خیالات کا اظہار وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل ( ر ) محمد ہاشم ڈوگر نے جناح ہال ضلع کونسل اٹک میں ’’ خاندانی منصوبہ بندی انسانی حق ہے ‘‘ کہ عنوان سے منعقدہ سپوزیم کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے چےئر پرسن ضلع کو نسل اٹک ایمان طاہر ، رکن پنجاب اسمبلی یاور بخاری، ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی ، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اقبال اعوان ، ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی اٹک ظفر اقبال رحمانی اور ڈسٹرکٹ خطیب علامہ غلام محمد صدیقی نے بھی خطاب کیا تقریب میں چیئرمین یونین کونسل سید زاہد حسین شاہ ، سید جمشید افتخار ، ملک شمیم محمد خان ، ملک غلام حسین ، ملک عزیز الرحمن ، سابق ناظم ملک اعتبار خان ، میڈیا ایڈوائرز چیئرپرسن ضلع کونسل محمد بلال ، کونسلر بلدیہ مسز جعفری ، چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ، وائس چیئرمین حافظ عبدالحمید خان ، سرپرست اعلیٰ سینٹرل یونین آف جنرنلسٹس پاکستان الحاج پرویز خان ، جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن لیاقت عمر ، حر عباس ، ہشام خان اعوان ، چیئرمین پریس فوٹو گرافر ایسوسی ایشن حاجی سلیم خان ، آئی ایس ایف میجر فورس کے تمام سرکردہ رہنما و عہدیداران کے علاوہ ضلعی افسران ، سول سوسائٹی کے ارکان اور بہودآبادی کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بہود آبادی پنجاب نے ماں اور بچے کی صحت پر بات کر تے ہوئے کہا کہ ماؤ ں کو چاہیے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق 2 سال سے اڑھائی سال تک بچوں کو اپنا دودھ پلائیں تاکہ ان دونوں کی صحت اچھی رہے بچے کم ہوں یازیادہ ضروری یہ ہے کہ وہ معاشرے کے لیے فائدے مند ہوں اس وقت پاکستان کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں آبادی کے تناسب سے وسائل موجود نہیں ہیں جو ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہے زیادہ آبادی ترقی پذیر ممالک کا اہم مسئلہ ہے پاکستان کا شمار بھی ان ترقی پذیر ممالک میں ہوتا ہے موجودہ حکومت کا مسئلہ ہے کہ آبادی کے تناسب سے وسائل فراہم کرے زیادہ آبادی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی پاسداری بھی زیادہ آبادی کی وجہ سے ناممکن ہوجاتی ہے جدید دنیا کے ممالک اب ایسی منصوبہ بندی کررہے ہیں کہ آبادی کم سے کم ہو اور اس کم آبادی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔اسی تصور کی بنیاد پر موجودہ حکومت اقدامات اٹھارہی ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت کے اس اہم منصوبہ میں عوام بھی حکومت کا بھرپور ساتھ دے زیادہ آبادی ملک کے لیے بے شمار معاشی اور معاشرتی مسائل پیدا کر رہی ہے ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی آبادی کنٹرول میں لائیں اور اس کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ،خاندانی منصوبہ بندی کے مشوروں پرعملدر آمد کریں مگر اس کے لیے ضروری ہے ہر طبقہ فکر کا فرد مثبت سوچ کے ساتھ حکومت کے ساتھ تعاون کرے اور اپنے ارد گرد کے افراد کو چھوٹے خاندان کے فوائد اور بڑے خاندان کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرے تاکہ پاکستان ہر لحاظ سے ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کہ 3700 عارضی ملازمین کو مستقل کیا جارہا ہے ،انہوں نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خان نیازی کہ محکمہ بہبود آبادی کے لیے ادا کیے گئے پیشہ وارنہ کر دار کی تعریف کی ،قبل ازیں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے چےئر پرسن ضلع کو نسل اٹک ایمان طاہر نے کہا کہ ضلع اٹک میں آبادی کو کنٹرول کر نے کے لیے تمام عوامی نمائندے اپنا کر دار ادا کر یں گے اور عوام الناس تک آگاہی پہنچائیں گے ایم پی اے یاور بخاری نے کہا کہ پاکستان کی آبادی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اس کو قابو میں لانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام مکتبہ فکر کے افراد اپنا بھر پور کردار ادا کریں اٹک میں زچہ و بچہ کے لیے 200 بستروں کا ہسپتال بھی منظور کیا گیا ہے جس کی تعمیر جلد شروع ہو جائے گی اس کے علاوہ سٹی ہسپتال اٹک کو بھی اسی پیمانے پر اپ گر یڈ کیا جارہا ہے اٹک کو ماڈل ہیلتھ ڈسٹرکٹ بنایا جائے گا جہاں پر صحت کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی ڈپٹی کمشنر عشرت اللہ خا ن نیازی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آبادی کنٹرول کر نے کے لیے محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے اور اس ضمن میں تمام ضلعی افسران بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سمپوزیم کے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ 

گاؤں پنجوانہ : قاضی احمد اکبر نے عوام کا 50سالہ دیرینہ مطالبہ پورکردیا
قاضی احمد اکبر نے پنجوانہ گاؤں کی عوام کا 50سالہ دیرینہ مطالبہ پورکردیا ا ،ایک کروڑ پچیس لاکھ کی خطیر رقم سے پنجوانہ روڈ کی تعمیر شروع ،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر سے اہلیان پنجوانہ کا اظہارتشکر ‘تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر نے پنجوانہ گاؤں میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی مین سڑک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ،اس موقع پر قاضی احمد اکبر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواکریہ ثابت کردونگا کہ انشاء اللہ ہم جو کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنا ہر سیاستدان کا کام ہے مگر میرے لیے 2018کا انتخاب کم مارجن سے ہارنا بہت تکلیف دہ تھا مگرہار کے باوجود میں نے اپنے دل سے یہ عہد کیا اور اپنی والدہ سے دعا لی کہ اب ایک نیا ریکارڈ بنانا ہے کہ واحد ہارہوااامیدوار جیتے ہوئے امیدواروں سے زیادہ کام کروائے گا،میرے لیے لاہور کے دفاتر ہوں ،اٹک کے ہوں یا میرا حلقہ ہو میں اپنی حیثیت کے مطابق ایسے کام کرو دینا چاہتا ہوں تاکہ مجھے کل لوگ اچھے لفظوں میں یاد کریں ،انہوں نے کہا کہ میں ملک امین اسلم اور میجر طاہر صادق سے درخواست کرونگا کہ وہ پاکستان کی خاطر اور پاکستان تحریک انصاف کی خاطر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ،یہ پورے ضلع کی اور عام پبلک کی ڈیمانڈ ہے اس موقع پر تحصیل صدر پی ٹی آئی حاجی اشفاق خان ،سٹی صدر بابوپرویز،ضلعی ترجمان عمران حضروی ،جاوید اقبال ،ممتاز خان ،عمر خان ،شوکت خان ودیگر بھی موجود تھے ،آخر میں سابق امیدوار چیئر مین یوسی نرتوپہ ممتاز خان نے اہلیان پنجوانہ کی طرف سے 50سالہ دیرینہ مطالبہ پوراہونے پر قاضی احمد اکبر کا شکریہ ادا کیا ۔

اٹک سٹی:مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے مدینہ جانے کی راستے بندکررہے ہیں؛ سینیٹر سراج الحق 
امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہاہے کہ مدینہ کی ریاست کا نعرہ لگانے والے مدینہ جانے کی راستے بندکررہے ہیں۔پی پی پی ، مسلم لیگ ( ن ) اورمشرف لیگ ناکام ہوئیں توان سب کا مجموعہ موجود ہ حکومت کیسے کامیاب ہوسکتی ہے جو نعرے ، وعدے اوراعلانات کئے گئے ، سفراس کے بالکل مخالف سمت ہے قومی اسمبلی میں اب تک کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ اس اہم مقدس پلیٹ فارم کوہلڑ بازی اورگالی گلوچ کا مرکز بنادیا گیا ہے جے آئی یوتھ کے نوجوان جماعت اسلامی ہی نہیں ملک وقوم کیلئے سرمایہ ہیں جوظالمانہ نظام کے خاتمہ اورمظلوم کی حمایت کیلئے جدوجہدکررہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی اٹک کے ضلعی اجتماع ارکان او رجے آئی یوتھ کے ضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس مو قع پرامیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ، صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال خان ، امیرضلع سردارامجدعلی خان ، صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت دیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا ، حلف اٹھانے والے نو منتخب عہدیداران جے آئی یوتھ ضلع اٹک ، ضلعی صدر محمد دلشاد جنجوعہ ، جنرل سیکرٹری حمید حیدر اعوان ، ڈپٹی سیکرٹری وقار الدین خان ، تحصیل صدور اٹک وحید اختر اعوان ، صدر حضرو حافظ شفیق خان ، صدر حسن ابدال محمد اعظم خان ، صدر فتح جنگ عبید اللہ خان ، صدر جنڈ حسیب خان نائب صدور اٹک حافظ غفور ، ملک عمر ، محمد الیاس اعوان شامل ہیں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ موجود ہ حکومتی پارٹی نے اپنے منشورمیں ایک کروڑنوکریاں اور 50 لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا لیکن دن دبدن بے روزگاری میں اضافہ اورعوام سے سر چھپانے کی چھت چھینی جارہی ہے ، موجودہ وزیراعظم اورحکمران پارٹی نے خود کوامیدکے طورپرعوام کے سامنے پیش کیا لیکن قوم کوان کی پالیسیوں اوررویہ سے بدترین مایوسی ہوئی یکم مارچ سے ملک گیرعوامی رابطہ مہم کا آغازکررہے ہیں کارکن اور ذمہ داران ہرگھرپردستک دیں ، جے آئی یوتھ اس تحریک میں ہراول دستے کا کرداراداکرے گی اس کیلئے ہم 28 فروری کویوتھ بورڈ کااجلاس بلا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو سزا دینے کی بجائے ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کررہی ہے قوم ایسی کسی جے آئی ٹی کوتسلیم نہیں کرتی جس کے ذریعے قاتلوں اوربے گناہ عوام کا قتل عام کرنے والوں کوتحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلے آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا اعلان کیا لیکن اب ان کے مطالبات سے قبل ہی تمام شرائط پوری کرکے عوام کوبدترین مسائل سے دوچارکردیا ہے اس کوبڑی کامیابی کے طورپربھی پیش کیا جاتا ہے ، روپے کوبے قدرکرنے سے ڈالرکوفائدہ ہوا اورپاکستانی تاجروں کوشدیدنقصان ہوا سوئی گیس کے بلوں کی صورت غریب عوام پرظلم کیا گیاملک میں سیکولرازم کے فرو غ کیلئے سبسڈی اورفنڈزموجود ہیں لیکن حج جیسی عبادت کوانتہائی مہنگا کردیا گیا ، ہندوستان ، بنگلہ دیش ، افغانستان سمیت دیگرممالک میں حج اخراجات انتہائی کم ہیں ۔ 


گاؤں بہبودی: اسلام میں خاندانی نظام کی بقاء اور حقوق کی ادائیگی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ؛علامہ ڈاکٹر خالد محمود
قرآن کریم کی تعلیمات کی ترویج واشاعت اشد ضروری ہے ، اسلام میں خاندانی نظام کی بقاء اور حقوق کی ادائیگی کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی شریعت کورٹ کے سابق جج ممتاز محقق علامہ ڈاکٹر خالد محمود نے تحصیل حضرو کے معروف علمی خانوادے سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین مولانا عبید الرحمان کے پوتے امام اہلسنت مولانا مفتی احمد الرحمان کے نواسے اور حافظ محمد انور کے بیٹے محمد معاویہ کے نکاح مسنونہ کے موقع پر موضع بہبودی تحصیل حضرو میں حافظ محمد انورکی رہائش گاہ پر علماء کرام کے ایک وفد سے ملاقات اور جامع مسجد سیدنا عثمان غنی میں حاضرین مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرمولانا فیض احمد نقشبندی کراچی ، شیخ الحدیث مولانامحمد امتیازخان ، مولانا قاری محمد اسماعیل ، مولانا سعید الرحمان رحمانی ، شیخ الحدیث مولانا محسن رفیق ، مولانا رشید احمد الحسینی ، قاری محمد افضل ، مولانا محمد مسعود اختر ضیاء ، مولانا محمد فرقان ، مولانا محمد رضوان ، مولانا قاری حنظلہ رحمانی ، مولانا مفتی حذیفہ رحمانی ، مولانا ضیاء الرحمان ، مولانا عبداللہ ، مفتی عبد الحفیظ ، قاری سعید علی شاہ ، مولانا محمد افضال ، مولانا محمد الیاس ، مولانا حضرت بلال سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔ علامہ ڈاکٹر خالد محمود حال مقیم برمنگھم نے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم کی تعلیمات کو آسان طور پر بیان کرنے سے نہ صرف عوام الناس میں قرآنی شعور بیدار ہوگا بلکہ قرآن کریم کی تعلیمات کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اور اسلام میں انسانوں کے ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی کا بہت خیال رکھا گیا ہے اور نکاح کے ساتھ 2 خاندان آپس میں اس طرح جڑ جاتے ہیں کہ ان کے یہ تعلقات ہمیشہ کیلئے قائم رہتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم اسلام کے ان پاکیزہ رشتوں کو نبھانے کیلئے پوری کوشش کریں ۔اس علاقہ میں شیخ الحدیث مولانا عبد الرحمان کامل پوری کے خاندان کی بے شمار دینی علمی خدمات ہیں اور ان کے صاحبزادے مو لانا عبید الرحمان ( مرحوم ) نے برطانیہ میں جس طرح اپنے اباء اجداد کے طرز پر دینی خدمات سر انجام دیں وہ لائق تحسین ہیں انہوں نے حافظ محمد انور کو ان کے بیٹے حافظ محمد معاویہ کے عقد نکاح پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی ۔ 

اٹک سٹی:پرنٹنگ پریس کے کاروبار سے منسلک افراد فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے والے مواد شائع کرنے سے گریز کریں؛ثاقب عباسی 
پرنٹنگ پریس اور کمپوزنگ کے کاروبار سے منسلک افراد پاکستان کے منافی سرگرمیوں اسلام کے خلاف اور فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھانے والے مواد شائع کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی قسم کے مذہبی یا اس سے متعلقہ مواد کی اشاعت سے قبل تھانہ کو آگاہ کر دیں تاکہ کوئی غیر قانونی مواد شائع ہونے سے قبل اس کا تدارک کیا جا سکے ورنہ قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او ماڈل پولیس اسٹیشن اٹک سٹی ثاقب عباسی نے تھانہ میں اٹک شہر میں کام کرنے والے پرنٹنگ پریس اور کمپوزنگ کے کاروبار سے متعلقہ تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن رضا احمد خان ، خالد محمود قرطبہ جدید پرنٹنگ پریس ، راشد غرشین پرنٹنگ پریس ، صوفی فیصل بٹ حق باھو کمپوزنگ سنٹر ، ناصر محمود کامرہ پرنٹنگ پریس ، فیصل نیو فوق پرنٹنگ پریس کے علاوہ اٹک شہر کے پرنٹنگ پریس اور کمپوزنگ کے کاروبار سے متعلقہ تاجران کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ایس ایچ او کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر شرعی مواد کو شائع کرنے سے اجتناب کریں گے اور کسی متنازعہ مواد کی اشاعت سے قبل تھانہ کو اس سے آگاہ کیا جائے گا اگر مواد غیر قانونی ہوا او رانتظامیہ نے شائع کرنے سے منع کیا تو وہ کسی قیمت پر شائع یا پرنٹنگ نہیں کریں گے ۔ 

اٹک سٹی:گزشتہ دور حکومت میں بند کی گئی ٹرینوں میں سے تھل ایکسپریس بھی ایک ہے جو کہ موجودہ دور حکومت نے بحال کر دی گئی ؛ رپورٹ
گزشتہ دور حکومت میں بند کی گئی ٹرینوں میں سے تھل ایکسپریس بھی ایک ہے جو کہ موجودہ دور حکومت نے بحال کر دی جس کا ابتدائی سفر آج راولپنڈی سے ملتان کیلئے شروع ہو گیا ،ٹرین کے ابتدائی سفرمیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد بھی ہمراہ تھے تھل ایکسپریس اور وزیرریلوے کا راستہ میں آنے والے ہر اسٹیشن پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔وفاقی وزیر ریلوے جنڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے تو اہلیان جنڈ نے ڈھول کی تھاپ اور پھول کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا والہانہ استقبال کیا تھل ایکسپریس کی بہالی پر عوام نے ان کی کوششوں کو بہت سراہا ،اس موقع پر اہلیان جنڈ نے ریلوے سے متعلق مختلف جگہوں سے ریلوے کراسنگ اور پھاٹک کی منظوری کی درخواستیں بھی دیں وزیرریلوے نے درخواستوں پر نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ۔ 

اٹک سٹی:عمران خان جھوٹ کے سہارے زیادہ عرصہ تک قوم کوبیوقوف نہیں بنا سکتے؛ شیخ آفتاب احمد 
مرکزی رہنما مسلم لیگ ( ن ) سابق وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ جہاں عمران خان نے دیگراپنی کہی ہوئی کئی باتوں کی نفی کی ہے‘ وہاں پراب آئی ایم ایف سے متعلق دیئے ہوئے بیان پربھی یوٹرن لے لیا ہے ۔دوسرے ممالک میں بیٹھ کرآپ بیان دے رہے ہیں کہ میں انہیں این آراو نہیں دوں گاخان صاحب آپ ہمت کریں اور قوم کے سامنے وہ نام لے لیں جنہوں نے آپ سے این آراو مانگا ہے یا وہ نام بتا دیں جن کی وساطت سے این آراوکی درخواست کی گئی ہو جھوٹ کے سہارے آپ زیادہ عرصہ قوم کوبیوقوف نہیں بنا سکتے ،اگرمحمد نوازشریف نے این آراو لینا ہوتا تو وہ لندن میں اپنی بسترمرگ پرپڑی اہلیہ کوچھوڑکر پاکستان قانون کا سامنا کرنے نہ آتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر میاں راشد مشتاق ، وائس چیئرمین یونین کونسل بہادر خان ، محمد نعیم ، شاہ زمان اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں محمد نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو 3 بار وزیراعظم رہنے کے باوجود 150 سے زائد بار عدالتوں میں پیش ہوئے اس کے باوجود کرپشن کا ایک پیسہ آپ ثابت نہیں کرسکے مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب پھر سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جو قابل تشویش ہے خان صاحب ہم چاہتے ہیں آپ اپنی مدت اقتدارپوری کریں لیکن جھوٹ بول کر نہیں بلکہ قوم کی خدمت کرکے حق نمائندگی ادا کریں ۔ 


اٹک سٹی:وزیر اعظم کی سوچ اور ویزن کے مطابق سر سبز و شاداب پاکستان کیلئے ضلع اٹک میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے ؛ڈی پی او
وزیر اعظم عمران خان کی سوچ اور ویزن کے مطابق خوشحال و سر سبز و شاداب پاکستان کیلئے ضلع اٹک میں 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے ،پلانٹ فار پاکستان مہم کا آغاز ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن عمیر احمد نے مختلف سکولوں اور کالجز کے دورہ کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم میں سکولوں ، کالجز کے ہزاروں طلبہ و طالبات کے علاوہ ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے کر پاکستان سے محبت کا ثبوت دے رہے ہیں عمیر احمد نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ہر لحاظ سے ملک کی ترقی ، خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے اور بتدریج اس کے بہتر اثرات اور نتائج مرتب ہوں گے انہوں نے اٹک کی عوام سے پلانٹ فار پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

اٹک سٹی: نو جو انوں کیلئے بہترین مو قع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اٹک رگ ٹیگ ٹریننگ سنٹر جو ائن کر کے نکھا ر لا سکتے ہیں ؛طاہر محمود مودی 
ضلع اٹک کے نو جو انوں کیلئے بہترین مو قع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اٹک رگ ٹیگ ڈرلنگ ٹریننگ سنٹر جو ائن کر کے نکھا ر لا سکتے ہیں ،اٹک ر گ ٹیگ ڈر لنگ سنٹر میں سیفٹی کو رس کاانعقاد انتظامیہ کا عوام کیلئے انتہا ئی احسن اقدام ہے ۔ان خیا لات کا اظہار سابقہ سٹوڈنٹس لیڈر طاہر محمو د مودی نے سیفٹی کو رس مکمل کرنے والے طلبا ء سے مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ سیفٹی کو رس کے انعقاد سے بیر وزگاری ختم کر نے میں کا فی مدد ملے گی اٹک رگ ٹیگ ڈر لنگ سنٹر پا کستان کا واحد ادارہ ہے جہا ں پر نوجو انوں کو ٹیکنیکل تر بیت عملی طو ر پر رگ فیلڈ پر کر واتے ہیں ڈائریکٹر اٹک ر گ ٹیک ڈرلنگ ٹریننگ سنٹر آفتاب احمد قریشی نے بتایا کہ ان کے ادارے کے تر بیت یافتہ باصلاحیت طلبا ء پاکستان کے علاوہ دنیاکے مختلف ممالک میں اپنا بہترین اور با عزت روزگار کمارہے ہیں آنے والے کورسس میں اٹک رگ ٹیگ ڈرلنگ ٹرینگ سنٹر 3 سالہ پٹر ولیم ڈپلومہ ماہ جو ن سے شروع کروارہے ہیں اس کے علاوہ اٹک رگ ٹیگ ڈرلنگ ٹریننگ سنٹر اپنے سٹوڈنٹ کو انٹر شپ بھی فراہم کرنے کاپروگرام شروع کرنے والا ہے ۔ 

حضرو شہر کے علاقہ پہتی چوک میں 25 سالہ خاتون کو نامعلوم شخص نے شدید زخمی کر دیا
حضرو شہر کے علاقہ پہتی چوک میں 25 سالہ خاتون کو نامعلوم شخص نے شدید زخمی کر دیا ، تفصیلات کے مطابق 25 سالہ ف سکنہ مڑاڑیہ اپنے گھر پہتی چوک میں موجود تھی کہ نامعلوم افراد نے تیز دھار آلہ کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا، ریسکیو 1122 کے عملہ نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں مہناز کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔

ملہو گاؤں (حضرو)پی ٹی آئی رہنماء نونی خان بنگش کے بھائی کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی 
ملہو گاؤں کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت صفدر خان بنگش کے بھتیجے اور پی ٹی آئی رہنماء نونی خان بنگش کے چھوٹے بھائی غفار خان بنگش شہنائیوں کی گونج میں دولہا بن گئے ،شادی کے پر مسرت موقع پر دعوت ولیمہ کا اہتمام ملہو گاؤں میں کیا گیا جسمیں مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے تھے ،گاؤں کے مہمانوں کیلئے علیحدہ ،چھچھ کے مہمانوں کیلئے الگ اور اعلیٰ سرکاری وحکومتی افسران ومنتخب سیاسی نمائندوں VIPکے لیے خوبصورت انتظامات کیے گئے تھے ۔میزبان نونی خان بنگش ،صفدر خان بنگش ،شوکت خان بنگش اور دولہا غفار خان بنگش دعوت ولیمہ میں شرکت کر نے والے تمام مہمانوں کو ویلکم کرتے رہے ،اس خوبصورت دعوت ولیمہ میں ڈی جی نادرا بریگیڈئیر نثار احمد میر ،سیکر ٹری ٹو پرائم منسٹر کیپٹن ظفر اقبال ،فیڈرل سیکر ٹری نجیب اللہ خان ،مہتاب علی خان پرسنل سیکر ٹری ڈی جی نادرا ،سابق وفاقی برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،ایم پی اے جہانگیر خانزادہ ،سابق ایم پی اے اعجاز بخاری ،خاور بخاری ،ضلعی صدر پی ٹی آئی قاضی احمد اکبر ،حاجی فدا حسین ،چیئر مین یوسی فورملی یاسر زمان خان ،ایس ایچ او تھانہ رنگوحیات خان نیازی ،ڈی ایس پی میاں افضال شاہ ،پی ٹی آئی رہنماء افتخار احمد افتی ،حافظ نعیم ملک مالہ ،جمشید خان ،عبد المنان خان آف ویسہ ،ضلعی ترجمان پی ٹی آئی عمران خان حضروی ،ڈپٹی سیکر ٹری فاضل خان وردگ ،زارق خان ،پرنسپل ونٹر ہل سکول باڑہ اختر شاہ ،سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی وحید مراد ،ملک ثمر عباس ،شاہد خان وقاص خان بنگش ،محسن خان بنگش ،،سی ای او حضرو سٹی نیو ز حافظ محمد حفیظ میر ،دلشاد جلالیہ ،صحافی توقیر قریشی ،ذوہیر عباس سمیت علاقہ بھر کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات ،سول وسرکاری ملازمین اور اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی ،اس موقع پر مہمانوں کیلئے چھچھ کی روائتی ڈش کٹوا گوشت اور مکھڈی حلوہ اور دیگر بہترین قسم کے کھانے تیار کیے گئے تھے ،دعوت ولیمہ میں شریک تمام احباب نے دولہا غفار خان بنگش کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔



















No comments:

Post a Comment